Friday, May 7, 2021

حب سلاطین

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔

Hub e Salateen

۔۔۔۔۔ حب سلاطین ۔۔۔۔۔۔۔۔

آج حسب وعدہ نسخہ کی تشریح 

حب سلاطین کی دوا بہت زیادہ امراض مین لکھی جاتی ھے اور مشہور اسے بائین طرف کے فالج کےلئے اکسیری دوا سمجھاجاتاھے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے فائدے اس دوا مین موجود ھین خیر پہلے نسخہ پھر بالترتیب فوائد پہ روشنی ڈالتے ھین

نسخہ ۔۔۔

مغز جمالگوٹہ دس گرام

شنگرف رومی بیس گرام

کچلہ مدبر کاسفوف چالیس گرام

رائی 80گرام

پہلے شنگرف کو اتنا کھرل کرین کہ اسکی چمک مکمل طور پہ ختم ھوجائے یعنی کم سے کم چار گھنٹہ کھرل کرین

اب جمال گوٹہ کے مغز نکال کر کھرل کرنا شروع کردین جب تیل چھوڑنے لگ جائین اور تمام گری یکجان ھوجائے تو ساتھ شنگرف ملا کر مذید کھرل کرکے یکجان کرین یعنی یہ عمل آدھ گھنٹہ کاھے اب باقی ادویہ پہلے سے علیحدہ باریک پیس کر سب مرکب کو مذید آدھا گھنٹہ کھرل کرکے یکجان کرین پھر تھوڑا پانی ڈال کر گولی بنانے کا قوام تیار کرکے بقدر باجرہ گولیان بنالین 

مقدار خوراک ومزاج ۔۔۔غدی عضلاتی یعنی گرم خشک مزاج کی حامل دوا ھے

ایک تادوگولی دن مین تین بار تک کھلائی جاسکتی ھے پانی چاۓ یا قہوہ سے کھلا سکتے ھین

فائدہ ۔۔۔۔

بائین طرف کے فالج کی مشہور دواھے 

تیزابی اور گنٹھیاوی مادے کو گہرائی سے بھی کھینچ کر باھر نکال پھینکتی ھے

پھوڑے پھنسی وخارش کا وچنبل کا مانا ھوا علاج ھے

یورک ایسڈ خارج کرنے مین نہایت تیز دوا ھے 

یورک ایسڈ وتیزابی پتھریان خارج کرنے مین نہایت ھی اعلی دوا ھے

جوڑون کا پتھراجانا یعنی تحجرالمفاصل مین بہت ھی مفید دوا ھے

پیٹ کے ریاح وسدے اور قبض کا حتمی علاج ھے

شریانون کے سکڑجانے کا سکیڑ ٹھیک کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی

اب اس سے غدی عضلاتی مسہل کا بھی کام لیا جاسکتا ھے اگر مقدار بڑھائین گے تو بطور مسہل دوا ھوگی اگر گولی مذید آدھی کردین گے تو نہایت مقوی اور قابض دوا ھوجاۓ گی یعنی آپ اسی دوا سے مسہل بھی لارھے ھین اور ھیضہ ھوجانے پر اسے ھی نہایت کم مقدار مین کھلانے پر فوری دست رک جاتے ھین اور شدید گرمی پیدا کر مقوی ھونے کا عمل شروع کردیتی ھے اور اسی کے استعمال سے آپ محض جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ مردانہ کمزوری بھی ٹھیک کرسکتے ھین اس طرح غدد وجگر فوری گرم ھوتے ھین

جماھوا نزلہ تک گرم کرکے پگھلا کر باھر نکال دیتی ھے یعنی جما ھوا نزلہ کھل جاتاھے 

آخری تشریح ۔۔۔بعض حکماء شنگرف کو سمی اثرات کی حامل دوا سمجھتے ھین اصل شنگرف مین گندھک اور سیماب کے علاوہ کچھ بھی نہین ھوتا شنگرف آیورک ویدک کے نزدیک ایک رسائن دوا ھے ویدک کی سب سے بڑی رس گندھک وسیماب کی کجلی ھی ھے خیر آپ سب کی آسانی کےآج ایک تشریح بھی کردیتا ھون آپ بجاۓ شنگرف کے اگر شنگرف کی جگہ ڈبل مقدار مین اجوائن دیسی شامل کرلین اور شنگرف نہ ڈالین تب بھی دوا کے فوائد یہی رھین گے فوائد مین کوئی فرق نہین پڑے گا اور آپ کے ذھن کا بوجھ بھی اترجاۓ گا اور دوا کی تیاری مین محنت بھی کم کرنی پڑے گی اب اجازت چاھون گا گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

1 comment:

  1. عالی ظرف محترم حکیم صاحب
    السلام علیکم
    میں آپکے پوسٹوں میں گھوم پھر رھا ھوں لیکن کولیسٹرول کیلئے نوشادر تیل کے سوا کو نسخہ نہیں پا رھا ھوں۔ براہ مہربانی کولیسٹرول کیلئے نسخہ بھیج کر ناچیز کو ممنون ھونے کا موقع فراہم فرمائیں ۔ محمد طارق خٹک حیات آباد پشاور eldoradopk589@gmail.com شکریہ

    ReplyDelete