Tuesday, June 1, 2021

آم کا مربہ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ آم کا مربہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آجکل موسم ھے آم کا 

اور بہت سے لوگ خواھش مند ھونگے کہ آم کا مربہ کیسے بنتا ھے بعض لوگ آم چھیل کر صرف ابالتے ھین چینی ڈال کر قوام کر لیتے ھین بس مربہ تیار ھے اسے ھی مہمانون کی تواضع کے لئے بڑے فخریہ انداز مین پیش کرتے ھین لین جناب ذرا ھمارے انداز مین بھی مربہ تیار کرین فیصلہ خود کر لین اور چٹخارہ لیتے وقت صرف یاد ھی کر لین 

کچے آم 2کلو

تازہ کاغذی لیمن 3عدد

چینی آدھ کلو

عرق گلاب 50گرام

روح کیوڑا 2بڑے چمچے

الائچی سبز 10گرام

آم اچھی طرح دھو لین پھر چھیل کر موٹی موٹی قاشین بنا لین گھٹلیان نکال دین اب ان قاشون کو پھر دھو لین پھر مناسب پانی مین ان قاشون کو ڈبو دین اور اوپر لیمن کا رس نچوڑ کر تین گھنٹہ پڑا رھنے دین 

پھر دوسرے برتن مین اور پانی ڈال کر قاشین اس مین ڈالکر آگ پہ رکھین اور دس منٹ تک ابالین اس طرح کہ یہ نہ زیادہ گلنے پائین نہ زیادہ سخت رھین آگ سے نیچے اتار کر سارا پانی گرا دین

اب 750 ملی لٹر پانی مین چینی ڈال کر آگ پہ رکھین جب جھاگ آۓ میل اتار دین اور الائچیان ڈال دین جب قوام یا چاشنی تیار ھو جاۓ تو قاشین بھی ڈال دین اب جب قوام تار دینے لگے تو اسے اتار کر عرق گلاب اور روح کیوڑا بھی ڈال دین مربہ تیار ھے لیکن آپ مجھے کھانے کے لئے تو بھیجین گے نہین اگر بھیجنے کا وعدہ کرین تو آم کی اصل آئس کریم اورا سکوائش بھی تیار کرنے کا طریقہ بتا دون 

پھر کیا خیال ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment