۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ آم کی آئس کریم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل پوسٹ لکھی تھی مربہ بنانے کی
مین نے لکھا تھا مجھے بھی مربہ بھیجنا ھے وعدہ کرین گے تو آئس کریم بنانے کی بھی پوسٹ لکھ دونگا پہلے اس پوسٹ کا احوال سن لین ۔۔۔۔ بعض تو اتنے کنجوس نکلے بات ھی گول کر گئے پھوٹے منہ سے بھی ذکر نہین کیا بعض تو بڑے ھی سیانے نکلے پوسٹ پڑھی اور صاف نکل گئے نہ کمنٹس کرین نہ جھوٹے بنین گے کچھ ڈھیٹ لوگون سے بھی واسطہ پڑا کمنٹس بھی کیا اور مربہ نہ بھیجنے کے بہانے بنا دیے۔۔۔۔۔
ارے یارو کونسا مین نے سارا مربہ کھانا تھا بس چھکنے چکھانے مین یہی دو چار کلو ھضم کرتا باقی آپکا ھوتا
خیر سے مجھے پھر بھی ترس آگیا میرے چھوٹے چھوٹے بھائی ھین یہ اب کسی نے آئس کریم خالص بنا کر یا تو بچون کو خوش کر لے گا یا بیوی کی جھڑکون سے بچنے کے لئے اسے آئس کریم کھلا دے گا (لے بھلیے لوکے کھا آئس کریم تے خوش رھو )
آج ایمانداری کی بات ھے جو طریقہ آئس کریم بنانے کا مین آپ کو بتا رھا ھون اس سے اچھی آئس کریم آپ نے کبھی بھی نہ کھائی ھو گی ۔۔ بس ذرا منہ سے رال کم ٹپکائین اور طریقہ غور سے سمجھین ۔۔
دودھ 2کلو خالص ھو
کسٹرڈ پوڈر چار بڑے چمچ
چینی 150گرام
مکھن یا کریم 3 اونس کوشش کرین خالص مکھن مل جاۓ
بالائی دودھ کی 150گرام
آم پکے ھوۓ جن کے قتلے بن سکین یہ قتلے صاف شدہ 500گرام
ترکیب۔۔۔ دودھ آگ پہ رکھ دین چمچہ ھلاتے رھین جب سمجھین ڈیڑھ کلو رہ گیا ھے اس مین چینی ملا دین جب حل ھو جاۓ آگ سے نیچے اتار لین ٹھنڈہ ھونے پہ اس مین کسٹرڈ پوڈر چمچ سے ھلا ھلا کر حل کرین جب اچھی طرح مکس ھو جاۓ تو پھر مکھن یا کریم بھی اسی طرح حل کرین اب آمون کے قتلون کو گودے کی شکل مین کوٹ کر اس دودھ مین حل کر کے اچھی طرح پھینٹ لین اب آخر مین بالائی ملا کر مزید اچھی طرح پھینٹ لین
اب اگر آپ کے پاس آئس کریم بنانے والی مشین ھے تو اس مین رکھین اگر نہین ھے تو ریفریجریٹر مین جما لین آئس کریم تیار ھے مزے لے لے کر کھائین
No comments:
Post a Comment