۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ دوا سازی کیسے کی جاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 5۔۔۔۔۔۔
آج ھمارا موضوع ھوگا مشروبات اور دوا پیسنے کاانداز کیسا ھوناچاھیے
کسی بھی دواکوابال کرجوشاندہ بنانےکی ترکیب مین حرارت دینے کی ایک حدھوتی ھے بعض لوگ نیچے بڑی تیزآنچ جلائین گےتوبعض دھیمی آنچ استعمال کرین گےدراصل دونون کواندازہ ھی نہین کہ میری ادویات کس طرح کی ھین اور مین نے آنچ کتنی رکھنی ھےادویات مین بعض ادویات اپنے اندر روغنیات رکھتی ھین بعض کاروغن فراری ھوتاھے توبعض کاروغن فراری نہین ھوتا جیسے سرسون ھے اسکا کثیر حصہ فراری نہین ھے بلکہ روغن بے شمار نکلتاھے بادام کی مثال بھی دی جاسکتی ھے یعنی اکثریت تخم اپنے اندر روغنیات رکھتےھین اب بعض مشروبات مین دیگرادویات کےساتھ تخم بھی مرکب مین شامل ھوتے ھین اب یہان سوال پیدا ھوتاھے کیاھمین سب دواؤن کوملاکرایک ھی وقت مین ابالناھےیاتخمون کوالگ کرنابہتر ھے یاپھر تخمون کاکونسا مواد ھماری دوامین شامل ھوگا کیا اسکا روغن یادیگراجزاء شامل ھونگے ؟
اسی طرح دوسرا سوال ھےبعض ادویات نہایت لطیف ھوتی ھین جیسے پتے وغیرہ یا پھول توبعض ادویات نہایت کثیف ھوتی ھین جیسے سملوکی جڑ یاعودھندی یعنی لکڑی یا کسی شاخ یا سخت جڑ کی شکل مین ھوتی ھین کیا انہین شدید آگ کی ضرورت ھے یا پھر جیسے پھول کوابالناھے محض اتنی ھی آگ سے گزارا ھوگا
اب اگلا سوال ایک نباتات مین ایک سے زائد کیمیائی مادے ھوتے ھین جن مین کچھ شفائی اثرات رکھتےھین تو کچھ مضراثرات کے حامل ھوتے ھین کیا ھم نے تمام کیمیائی مادے اس نباتات سے کشید کرلینے ھین جیسا کہ ھمارا طریقہ کار ھے یا پھراپنا مطلوبہ شفایابی والا مادہ اس سے نکالنا ھے توکیسے نکالنا ھے کتنے ٹمپریچرکی اور ٹمپریچر کس انداز مین اور کیسے اور کب دیناھے یہان مین ایک مثال دے کرآپ کی الجھن دور کرتاھون
ھمارے یہان اکثریت لوگون کوچاۓ بنانے کابھی علم نہین ھے اور چاۓ کسے کہتے ھین اس بات کابھی علم نہین ھے بس دودھ چینی پانی پھر آگ پہ ابلا ھوامشروب ھواور ھم سڑاپ سڑاپ گھونٹ بھرین اور مزاآۓ بس یہ چاۓ ھے نہین قطعی نہین دوستو یہ جس مرکب کوھم چاۓ کہتےھین یہ چاۓنہین ھے اور نہ اسکا کچھ فائدہ ھے ھاں البتہ نقصان ضرور ھوسکتاھے اب سمجھ لین چاۓ کسے کہتےھین انتہائی ابلتے پانی مین چاۓ کی پتی کو بھگوکرجب رنگ نکل جاۓ یہ چاۓ ھین دودھ اور چینی ضروری نہین ھے اب چاۓ کی پتی کوابالنا نہایت ھی غلط ھے پتی کے ابلنےسے کیفین کے ساتھ ساتھ دیگرزھریلے کیمیائی مادے بھی پتی سے نکل کر پانی مین شامل ھوجاتےھین اب ایک تجربہ کرین ایک گرام پتی لین تین کپ پانی مین ڈال لین اور ابالین اور دوچمچ چینی شامل کردین اب ابلنے کےبعدچھان لین دوکپ قہوہ بن گیا اب دوسری طرف ایک گرام پتی لین اور تین کپ پانی ابالین جب ابال چڑھ جاۓ توآگ سے نیچےاتارکرفوراایک گرام پتی دوچمچ چینی شامل کردین اب ھم نے چاۓ پانی اور چینی کاوزن برابر ھی رکھااور قہوہ بھی دوکپ ھی بنایا اب ذرا دونون کاایک ایک گھونٹ بھرکر ذائقہ چکھین دونون کاذائقہ بالکل الگ ھوگااب جوابال کرقہوہ بنایاھے وہ جسم مین چستی اور تھکاوٹ دور نہین کرے گا بس آپ نے گرم مشروب پیاھے اب جوابلتے پانی مین پتی ڈال کرقہوہ بنایاھے یہ پینے کے تھوڑی دیر بعدجسم مین سکون کی کیفیت پیدا کردے گا اور مطلوبہ مقاصد پورے کردے گا اس تجربہ سے ھمین علم ھوا کہ محض گرم ابلتے پانی مین چاۓکی پتی ڈالنےسےھمین کیفین حاصل ھوئی ھے جبکہ ابالنے سے کیفین کے ساتھ ساتھ دیگر زھریلے مادے بھی پانی مین حل ھوکرھمارے جسم مین جاچکےھین یہی تفریق مغربی طبیب سمجھ گئے اور ھم نے سمجھنے کی ضرورت ھی نہین سمجھی دوستو ھمین ان سب عوامل کوسمجھنا ھوگا پریشان نہ ھون جہان تک مجھے علم ھے مین آھستہ آھستہ اس فن سےآپکوآگاہ کرونگا اگر مشکل الفاظ مین اور دقیق انداز مین آپکو سبق پڑھانا شروع کردونگا تو یہ ایسا ھی ھوگا جیسے پہلی جماعت کاطالبعلم ھواوراسے ایم اے کا نصاب پہلی جماعت مین ھی پڑھانا شروع کردون خیرسے دقت مجھے بہت ھوگی ایسی باتون کااظہار عام فہم زبان مین کرنا آسان نہ ھوگا لیکن دعاکرین اللہ تعالی مجھے ھمت عطاءفرماۓ
نہایت افسوس ھوتاھے جب بڑے بڑے دواخانے عرقیات بناتے ھین توعرق کی ترتیب بغیر کسی لحاظ سے ھوتی ھے علم ھی نہین کہ ان مین فراری قسم اجزاۓ لطیفہ مثلا اسنشل آئل المی نور اورایتھرشامل ھوتےھین اور پانی کادرست تناسب کتناھوناچاھیےکہ تاثیرات کےلحاظ سےوہ شافی اثرات نہ زائل ھوجائین یعنی عرق کا مفہوم ھی جاتارھے محض پانی رہ جاۓ بس محض آپ اسے بدرقہ کہہ سکتےھین انشاءاللہ اس گرسے بھی آگاھی دیجاۓ گی کہ عرق کا وجودھی نہ رھےمحض روح حاصل ھویا روغن ھووہ کسی بھی دوامین شامل کرکےاکسیری فائدہ حاصل کرسکین جیسے جیسے مضمون آگے بڑھے گاآپکی آنکھین بھی کھلتی جائین گی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment