۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ بلڈ پریشر اور شوگر والا دوا کیسے کھاۓ۔۔۔۔۔۔
تقریبا ھر پوسٹ مین کچھ لوگ یہ سوال کرنا فریضہ سمجھتے ھین کہ کیا یہ دوا بلڈ پریشر والا یا شوگر والا کھاسکتا ھے میری کل کی پوسٹ مین بعض نے اسکے ساتھ ساتھ کولسٹرول کےبارے مین بھی پوچھ رکھا تھا مین نے یہ بھی دیکھا کہ ایک ممبر دوسرے کو سوال کرنے پہ اکسا رھا تھا اب دوسرے کو مجبور کرنے کی ضرورت نہین خود ھی سوال کرلیاکرین لیکن شرط یہی ھے کہ سوال علمی اور باوزن ھو اور اپنی اھلیت بھی بتایا کرین تاکہ جواب دینے مین آسانی ھو خیر ابھی موجودہ موضوع پہ ھی بحث ھوگی پہلے بلڈ پریشر
دوستو ھر مرض کے بارے مین کافی مضامین گروپ مطب کامل مین میرے موجودھین ھرنیا آنے والا ممبر گروپ کوسرچ کرکے مضامین پڑھ لیا کرین جیسے ایک صاحب اینگزائٹی اور ڈیپریشن پر مضمون لکھنے کو کہہ رھے تھے جبکہ گروپ مین ان ھردومرض پہ تفصیلا مضمون لکھ چکا ھون اب بلڈپریشر پہ بھی کافی طویل مضمون موجود ھے دوستو بلڈ پریشرکب بڑھتا ھے اور کیون بڑھتاھے اسکے بارے مین موجودہ سائینس مین بھی جتنی تحقیق آج تک ھوچکی ھے وہ بھی یہی جواب دین گے کہ چالیس فیصد وجوھات کا پتہ ھے باقی کاعلم نہین جبکہ طب کہتی ھے کہ ھرمزاج مین بلڈپریشر بڑھ سکتاھے بلڈ پریشر بڑھنا ضروری نہین ھے کہ بندہ دل کا ھی مریض ھو گردون کے امراض معدہ جگر کے امراض دماغی امراض جیسے حرام مغز کے امراض مین بلڈپریشر بڑھتاھے اگر کوئی ایسا بندہ جس کازندگی بھر بلڈپریشر نہ بڑھا ھو اور بندہ بھی شریف ھو اگر آپ سے وہ کمزور ھے توآپ اسے اپنے سامنے کھڑاکرکے ننگی ننگی گالیان نکالین باوجود اس کے کہ وہ نہ توزبان سے اور نہ ھی ھاتھ سے آپ کوجواب دے سکتا ھواگرگالیان نکالنےکےفوری بعد اسکا بھی بلڈپریشر چیک کرین گے تووہ بڑھ چکا ھوگا تجربہ کرکے دیکھ لین ان سب باتون کے لکھنے کا مقصد آپ کویہ سمجھانا ھے کہ بلڈپریشر کوئی مرض نہین ھے بلکہ محض ایک علامت ھے جیسے بخار ایک علامت ھے جو اظہار کرتاھے کہ بندے کے جسم مین کوئی نہ کوئی مرض آچکی ھے یاد رھے بخار کی قریبا تین سواقسام ھین یہ نزلہ زکام نمونیا مین بھی ھوسکتاھے مچھرکاٹنے سے بھی ھوسکتاھے انتڑیون کےامراض خاص کرٹائیفائڈ مین بھی ھوسکتاھے یعنی تین سوسےزائد وجوھات ھین جنکےباعث بدن مین بخارکی علامت آجاتی ھے اسی طرح بلڈپریشر بھی بے شمارامراض کے باعث بڑھ سکتاھے اب یہ بات ممکن ھی نہین ھے کہ ھردوا کی پوسٹ مین ساتھ یہ بھی لکھاجاۓ کہ بلڈپریشر والے اسے نہ کھائین یا کھاسکتےھین اب آپ سے سوال ھے کہ اگر پوسٹ لکھی ھوجس سے بلڈیوریا کم ھوتاھواب کمنٹس مین یہ سوال بھی آجاۓ کہ کیا بلڈپریشر والا کھاسکتاھے اب سوال کرنےوالے کوکیا جواب لکھین اب یہ بھی بتائین کہ کیاھردوا بلڈپریشر والے کوکھانے کی کیا مجبوری ھے ارے بھئی نہ کھاۓ پہلے اپنی مرض دور کرے جس کےباعث بلڈپریشر بڑھاھواھے پھردوا طاقت کی کھالے یاپھراپنے معالج سے مشورہ کرلے کہ مجھے کیاکھانا اور کیا نہین کھانا ھے
اب بات ذرا شوگر کےبارے مین کرتے ھین یادرکھین شوگربھی ھرمزاج مین ھواکرتی ھے اصل شوگرتوبلغمی مزاج مین ھی ھوتی ھے لیکن سوداوی اور صفراوی مزاج مین بھی شوگر ھوتی ھے ان تمام اقسام کے الگ الگ نام ھین اور الگ الگ علاج ھے باقی سب قابل علاج ھین جبکہ بلغمی مزاج والی شوگرکوناقابل علاج تصور کیاجاتاھے ھاں شوگر کنٹرول کرنا کچھ مشکل کام نہین ھے بے شمار آپ کے آس پاس غذائین اور نباتاتی ادویات ھوتی ھین جن سے شوگر کنٹرول ھوجایاکرتی ھے اور ایسی تمام ادویات کو اپنی شوگرکے حساب سے استعمال کرنابہتر ھوتاھے ھاں دوباتین شوگر مین مشترک ھین جیسے میٹھاکھانا شوگرکونقصان کرتاھے اس بات کا سب کوعلم ھے اسی طرح تیزتیز پیدل واک کرنا جو چارکلومیٹر ھو یہ کرنا شوگرکابہترین علاج ھے دوا کی ضرورت نہین رھتی آپ گروپ مین شوگرکاتفصیلی مضمون پڑھین انشاءاللہ آپ کی درست راھنمائی ھوگی یاد رھے شوگرکےمرض بعض مقامات پہ کچھ نہ کچھ مٹھاس جیسے شہد یافروٹ کی شکل مین استعمال کرنا باعث شفاھوتی ھے لیکن بعض حالتون مین اسے بھی استعمال کرنانقصان دہ ھوتاھے اسلیے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیاکرین اب کمنٹس مین یہ پوچھنا یہ دواشوگروالاکھاسکتاھے اگرآپ کو مٹھاس شامل نظرآرھی ھے تو سوال کرنا ھی غلط بات ھے ایسے مریض کو ایسی دواسے دوررکھین اب رہ گئی بات کولسٹرول کی تو دوستو اگر دوا کامزاج غدی ھے تو کولسٹرول والاکھالے اگرعضلاتی ھے تونہ کھاۓ یہ بات بارھا مرتبہ بتائی جاچکی ھے اب کمنٹس مین ھرایک کوالگ الگ جواب لکھنا ممکن نہین ھوتا امید ھے آپکو جوابات سے اطمینان قلب ھوگااور جن دوستو کوسمجھ نہین تھی وہ سمجھ چکے ھونگے پھر بھی اگر سوالات ھین تو گروپ مطب کامل مین کولسٹرول شوگر بلڈپریشر پہ تفصیلی مضامین سے استفادہ کرسکتےھین یادرکھین ان علامات وامراض کا بڑا ھی خوف ھے بس خوف کودماغ سے نکالین
Urdu, Tibb , Qanoon Mufrad Aza , Unani ,tibb e sabir, To reach author ,please contact facegroup page matab e Kamil . https://www.facebook.com/groups/Matab.E.Kamil/ We don't sell medicine
▼
No comments:
Post a Comment