۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ میتھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اھم پوسٹ
موسم کی مناسبت سے اللہ تعالی اپنی مخلوق کےلئے نباتات بھی پیدا فرمادیتےھین جو موسمی ماحول کے خلاف شدید مدافعت بدن مین بھر دیتی ھین ان نباتات مین سے ایک نبات یعنی بوٹی میتھی کی شکل مین ھمارے پاس موجودھے امیر وغریب ھرایک کی پہنچ اس بوٹی تک ھوتی ھے بطور دوا اور بطور غذا بھی استعمال ھوتی ھے اور بعض کھانون کو خوشبودار اور مخصوص ذائقہ دینے مین بھی مستعمل ھے انڈیا مین تقریبا ھرکھانے مین اسے استعمال کرنا فرض عین سمجھاجاتا ھے جبکہ پاکستان مین چند ایک کھانون مین اسکا استعمال کیاجاتاھے ھمیشہ اعتدال پسندی ھی بہتر رھتی ھے ھر چیز کااستعمال وقت اور ضرورت کے مطابق بہتر رھتاھے یہان مین ایک بات کی نشاندھی ضرور کرون گا انڈیا مین بھی جب میتھی کانام لیاجاتاھے توصرف میتھی نہین کہاجاتا بلکہ قصوری میتھی کہاجاتاھے یادرھے ھر نباتات کے پیدا ھونے مین ایک مخصوص ماحول اور زمین درکار ھوتی ھے میتھی بھی پیدا بے شمار ممالک مین ھوتی ھے لیکن جوخوشبو اور ذائقہ قصور مین پیدا شدہ میتھی کاھے وہ کہین بھی دستیاب نہین ھے خیر سے پاکستان اس سلسلے مین خوش قسمت ھے کیونکہ قصور پاکستان مین ھی واقع ھے اور قصور مین وسیع رقبہ مین میتھی لگائی جاتی ھے اب یہی بیج لےکر کسی بھی دیگر علاقہ جات مین کاشت کیاجاۓ توپیدا بھی ھوگی اور اپنا فطری ذائقہ اور خوشبو سے بھی نوازے گی لیکن حقیقتا جواثرات فوائد خوشبو ذائقہ قصور مین پیداشدہ میتھی کاھے وہ الگ اور منفرد ھے اس لیے میتھی کے نام کے ساتھ لفظ قصور کااضافہ ھوچکاھے اسے عربی مین حلبہ جبکہ فارسی مین شملیت پشتو مین ملخوزے کہتےھین ھاں انگریزی مین فینوگریک کہتے ھین مشہور عام بطور ساگ استعمال ھے مزاج کے اعتبار سے گرم خشک ھے یعنی غدی عضلاتی مزاج ھے
فوائد کےاعتبار سے انتہائی ھاضم ھے مقوی معدہ وجگر ھے ورموں کوتحلیل کردیتی ھے خواہ ورم جوڑوں پہ ھو یاتلی ورم کرجاۓ اگر اسکی پلٹس بناکر ورمون پہ لگائی جاۓ توفوری اثر دوا بن جاتی ھے یاد رھے ہرانے دور مین دیہات مین لڑائیاں عموما ڈنڈوں سےھوا کرتی تھی اب بھی کبھی کبھار یہ منظر دیکھنے کو وڈیو مین مل جاتا ھے ایسی ھر ضرب جو حادثاتی طور پہ لگی ھو اسکی ورم اور درد ٹھیک کرنے کےلئے ھلدی پوڈراور میتھی خشک کاپوڈر بناکر تیل مین پلٹس بناکر ان ورمون پہ لگادین توفوری اثر دوا ھے
یہان مین آپ کو ایک آنکھون دیکھی کہانی سناتاھون ایک شخص سے ملاقات ھوئی جسکے بارے مشہورتھا کہ وہ بغیر درد اور تکلیف کے لوگون کے بدن پر ایسی بے شمار ورم وابھار بنادیاکرتاتھا جیسے بے شمارڈنڈے اسکے بدن پہ پڑے ھون اب ان ورمون کے ساتھ بہترین میڈیکل رزلٹ مل جایاکرتاتھا رزلٹ ملنےکےبعد وہ ان ورموں کوھلدی لگاکرتحلیل بھی کردیتاتھا اب بہت سے لوگ آنکھین کھولے سوچ رھے ھین بھئی زیادہ نہ سوچین وہ شخص گل عباسی کی تازہ شاخ آگ پہ گرم کرکے کمر ودیگر جسم پہ لگاتاتھا اس سے فورا ورم بن جاتاھے اگر آپ نباتات کو گہرائی تک سمجھ لین توچودہ طبق روشن ھوجاتےھین اب اسی گل عباسی کے بے شمار فوائد ھین اسکی جڑکاچھلکا بڑاھی مقوی ھے اور کس طرح مقوی ھے یہ پھر کبھی مضمون لکھ دین گے آج کا مضمون میتھی پہ ھی رھنے دین خیر سے انسانی بدن مین مدافعت بڑھانے کےلئے میتھی انمول غذاھے آجکل تازہ بطور سبزی عام ھے روزانہ کھائین اس شدید سردی کے خلاف ایک بہترین حصار کاکام کرتی ھے تبخیرمعدہ کےلئے نہایت ھی مفید ھے گندی گیس کےاخراج والے اسے لازما کھائین ھرطرح کی بو ختم کرنے مین نہایت ھی اعلی ھے یہان تک کہ آج استعمال کرنے سے گرمیون مین بدبودار پسینہ نہین آتا اب جن کے پسینہ مین بو ھوتی ھے وہ میتھی کااستعمال کیاکرین
آجکل کے موسم مین نزلہ زکام نمونیا اور کرونا جیسی علامات کےلئے بہترین غذاھے اسے کھانے سے نزلہ زکام سے آرام ملتا ھے اگر بطور دوا استعمال کرناچاھتے ھین تو اسکے تخم استعمال کرین اسکے بیج تین گرام تک کھاۓ جاسکتے ھین آپ نزلہ زکام مین مدرجہ ذیل دوا استعمال کرین
تخم میتھی سوگرام
کچلہ مدبر دس گرام
دونون کوباریک پیس لین
اب مغز بادام پچاس گرام
منقہ چالیس گرام
الگ الگ پیس کرشامل کرکے گولیان نخودی بنالین ایک گولی ھمراہ چاۓ کھالین نزلہ زکام سب فشوں ھوجائے گا
جوڑون کے دردون کےلئے بہترین دوا
تخم میتھی ایک پاؤ
نمک کریر دس گرام پیس کرملا لین
125ملی گرام کیپسول بھرلین ایک صبح ایک شام ھمراہ پانی دین تحجرالمفاصل تک کےلئے اکسیر دوا ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Urdu, Tibb , Qanoon Mufrad Aza , Unani ,tibb e sabir, To reach author ,please contact facegroup page matab e Kamil . https://www.facebook.com/groups/Matab.E.Kamil/ We don't sell medicine
▼
No comments:
Post a Comment