۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sugar |Diabetes
۔۔۔۔۔ شوگر کی شدید کمی اور بے ھوشی ۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک مین لکھنے کاارادہ تونہین تھا بس عام طور پر کچھ نباتات جوعلاقائی طور پہ مل جاتی ھین ان پہ مفید معلومات ھی کبھی کبھار لکھ رھاتھا انشااللہ رمضان المبارک کے بعد کسی بھی ایک مرض پہ کوئی نہ کوئی تحقیقی مضمون ضرور لکھین گے چند روز سے کافی لوگون کویہ شکایت ھوئی ھے عام راہ چلتے بے ھوشی پھر بخار اور پھر شدید کمزوری کاآنا عموما یہ علامات نوٹ کی جاتی ھین ان مین زیادہ لوگ جن کو یہ علامات پیدا ھوئی ھین انہون نے روزہ ضرور رکھا ھواتھا اب سب سے پہلے جوخیال آتا ھے کہ شاید روزہ کی وجہ سے یہ ھوا ھے لیکن پوچھنے پہ عام طور پر یہی پتہ چلا کہ کچھ خاص پیاس محسوس نہین ھورھی تھی
یاد رکھین کروناکے بعد اب لوگون مین چندایک عجیب سے علامات پیدا ھورھی ھین ان مین شدید کھانسی جوکسی دواسے بھی رکنے کانام نہین لیتی جسم درد کمزوری نقاھت وزن کی شدید آنا فانا شدید کمی جیسی علامات عام ھین خیر اس پہ بھی انشاءاللہ دوچار روز مین لکھ دین گے اب پہلے متعلقہ مرض کے بارے سمجھ لین یہ بھی پہلے بے ھوشی جیسی علامت پھر کمزوری شدید بخار جیسی علامات جسم مین درد یاشدید تھکاوٹ وزن کی کمی محسوس کرنا جیسی ابتدائی علامات محسوس ھوتی ھین اب پوری علامات کیا ھین وہ بھی جان لین
1۔مریض کواچانک شدید کمزوری اور بھوک کااحساس ھونااور پیٹ مین بےچینی محسوس کرنا
2۔۔جسم اور خاص کرپہلے چہرے پہ پسینہ آنا اور یہ پسینہ ٹھنڈا ھوتاھے جسے ھم پنجابی مین تریلی آنا کہتےھین
3۔۔ھاتھ پاؤن کانپتےھین دل گھٹتا محسوس ھوتاھے اور جسم مفلوج سا لگتاھے
4۔۔سرمین شدید دردشروع ھوسکتاھے بی پی کم کرنے والی ادویہ یا درد کم کرنے والی ادویہ اثر نہین کرتی
5۔۔ھونٹ چہرہ زبان سن سے لگتےھین
6۔۔بلڈ پریشر کسی کازیادہ اور کسی کا بہت کم ھوجاتاھے
7۔۔ھوش حواس ماند پڑتےھین بعض اوقات پہچاننے کی طاقت بھی کم ھوجاتی ھے
8۔۔بعض اوقات دو دونظرآتےھین اور بولا بھی نہین جاتا یاآواز بندھوجاتی ھے
9۔۔چال مین لڑکھڑاھٹ اور دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ھے
10۔۔کئی جگہ کے پٹھے پھڑکتےھین
11۔۔سردی کےساتھ بخارچڑھنا اور دورے پڑنااور بعض اوقات بدن کوجھٹکے لگتےھین اور بعض اوقات فالج ھوسکتاھے
12۔۔شدید بے ھوشی اور موت تک واقع ھوسکتی ھے
دوستو یہ علامات بعض اوقات بہت آھستہ آھستہ اور بعض دفعہ اچانک آجاتی ھین اب جن لوگون مین یہ علامات آتی ھین ان مین زیادہ تر وہ مریض ھوتےھین جوباقاعدہ شوگر کے مریض ھین اور انسولین لگاتےھین اور بغیر کچھ سوچے سمجھے لگاتےھین ان کی انسولین کی مقدار زیادہ لگنے کی صورت مین شوگر کم ھوسکتی ھے بعض لوگ جن کے لبلبہ کےساتھ رسولی پیداھوچکی ھوانہین پتہ بھی نہین ھوتا وہ بھی ان علامات کاشکار ھوسکتےھین اور بعض وہ لوگ ھین جو کسی نہ کسی طرح کرونا کاشکار ھوچکےھین اب ان مین لوشوگر کی علامات آرھی ھین دوستو میراتجربہ پاکستان کی حدتک ھے کہ ھزارون بلکہ لاکھون کے حساب سے ایسے لوگ موجودھین جن کو کرونا ھوا ھے لیکن بظاھر کوئی بھی تکلیف انہین محسوس نہین ھوئی بس شک پڑا یا پھر احساس ھوا کہ شاید کرونا ھے بس پھر وہ لاپروا ھوگئے اکثریت لوگ وہ بھی ھین جن کو کرونا جیسی علامات سب پیدا ھوئی بس ھسپتالون کارخ کسی صورت نہین کیا کیونکہ یہ افواہ زیادہ گرم تھی کہ جاتےھی وینٹی لیٹر پہ ڈالین گے اور بندہ مرجاۓ تواسکے پیسے کھرے کیے جاتےھین یاد رکھین ھر افواہ پہ لوگ ایسے یقین سے بات کرین گے کہ جیسے عینی شاھد ھوتےھین یہ بھی ایک لذت بھرا نفسیاتی مسئلہ ھے لوگ ا سے حظ اٹھاتےھین جبکہ حقائق عموما کچھ اور ھوتےھین خیر یہ ھمارا آج کا موضوع نہین ھے
یاد رکھین یہ تمام علامات جن کی نشاندھی کی ھےیہ شوگرکم ھونےکی علامات ھین یہ بہت ھی کم عضلاتی تحریک مین ھوتاھے جبکہ غدی تحریک مین زیادہ ھوتاھے اسلیے علاج توبالمزاج ھی کرنا چاھیے لیکن ابتدائی طور پرمریض کو میٹھاضرورکھلائین اگر مریض بالکل ھی بےھوش ھے تواسے گلوکوز ڈرپ لگوائین اگر بے ھوشی طاری نہین ھے توفورا میٹھی اشیاء سے علاج کرین خیرسے گنے کارس یاگنیریاں بہت مفید رھتی ھین اور شربت بزوری نہایت مفیدھے ادارکےساتھ ساتھ مفرح بھی اور مٹھاس بھی ھے جوارش شاھی بہترین حل ھے مفریات قلب لازمی دینا اس مرض سے نجات کاباعث ھے
باقی باتین یعنی شوگر پہ تفصیلی مضامین جن مین شوگرکبدی ومعدی تک کا تفصیلی ذکر پہلےبھی لکھ چکاھون انشاءاللہ مذید مضمون لکھین گے دعافرمائین اللہ تعالی اس بابرکت ماہ مین میری آنکھ کی تکلیف کےلئے اپنی رحمت کے خزانے سے خصوصی شفادے میری دعاھے کہ اللہ تعالی سب بیمارون کو شفادے ساری دنیا پہ تمام مصیبت زدگان پہ اپنی رحمت برساۓ ھرایک کی پریشانیان دور فرمائے آمین ثم آمین
No comments:
Post a Comment