۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Cholera|heza|Haiza|flood|diseases
۔۔۔۔۔۔ سیلاب اور وبائی امراض ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ ھیضہ ۔۔۔۔۔
خاص کر سندھ اور بلوچستان کے وہ علاقہ جات جہان پانی ابھی تک کھڑاھے وھان عجیب پریشانیان گھر کرچکی ھین عام آدمی کےلئے وھان پہنچنے کےلیے ابھی تک زمینی راستے نہین ھین بس محنت ھورھی ھے اورراستے بن رھے ھین اور لوگ امداد لےکرپہنچ رھےھین ایک درد ھے جوھر پاکستانی کےدل مین اٹھاھواھے آج یہان نہ کوئی سندھی ھے اور نہ ھی بلوچی ھے اور نہ پنجابی ھے اور نہ ھی پختون ھے بس سب پاکستانی ھین ایک گھر گراھے توسب کوفکرھے کہ میراگھر گرگیاھے یا میرے بھائی کاگھر گرگیاھے اللہ تعالی سب کو ھمت دے اور بڑھ چڑھ کرحصہ لین یہ اللہ تعالی کی طرف سے امتحان ھے بس اس ذات باری تعالی سے ناامید نہین ھوناچاھیے جوھمارے لیے بہترھے وھی جانتاھے وقتی طور پر محسوس ھورھاھے کہ بڑی پریشانیان ھین ھمارے اپنے ھم سے بچھڑچکے ھین ایک دکھ ایک درد دل مین ضرورھے لیکن اللہ تعالی کاشکر ھرحال مین کرنا بھی فرض ھے خیر اس سے زیادہ کچھ نہین لکھون گا بس سجدے مین گر کے اللہ تعالی سے اپنے گناھون کی معافی طلب کرین اور اپنے ملک کی سلامتی اور سیلاب زدگان کی پریشانیوں کےلیے دعائین مانگین اللہ تعالی بڑے رحمان ھین وہ اپنی مخلوق اپنے بندے سے بڑاھی پیارکرتےھین ماں سے سترگناہ زیادہ
خیر پانی ٹھہرجانے کی وجہ سے پانی متعفن ھوجاۓ توچند ایک امراض لازم ھین ھیضہ خارش ملیریا جیسی امراض آج مضمون ھیضہ کےبارے مین ھے
دوستو ایسی دوائین تجویزکررھاھون جوھرایک کی پہنچ مین ھون ھیضہ ایک متعفن مادہ ھے جسے انگریزی مین کالراکہتے ھین بدبودار پاخانے اورالٹیان شروع ھوجاتی ھین اسکے لیے معدہ مین حرارت پیداکرنانہایت ضروری ھے جیسےھی حرارت پیداھوگی اور مریض کاجسم گرم ھوناشروع ھوجائے توسمجھ لین زندگی بچ گئی ھے اور اگرھیضہ کےبعد بخارھوجاۓ توبہت ھی اچھی علامت ھے اگر کسی کوبھی ھیضہ جیسی علامات پیداھون تولونگ دوعدد دارچینی ایک ٹکڑا الائچی سیاہ ایک عدد دوکپ پانی سےقہوہ بناکرفوری تھوڑاتھوڑا پلائین بلکہ زیادہ مقدار مین بنالین اورباربارپلائین اگر لیمن میسر ھوتو ساتھ لیمن نچوڑ کرقہوہ مین پلائین املی آلوبخارہ اناردانہ پودینہ کی چٹنی بنالین اورباربارچٹائین ھان اگر جوارش تمرھندی مل جاۓ توزیادہ بہتر ھے جوارش تمرھندی کانسخہ مندرجہ ذیل ھے
املی 250گرام آلوبخارا 250گرام پودینہ پچاس گرام سنڈھ پچاس گرام مرچ سیاہ پچاس گرام اناردانہ سوگرام زرشک سوگرام منقی سوگرام آملہ خشک سوگرام ست لیمن پچاس گرام چینی ایک کلو مین قوام کرلین یعنی پہلے والی تمام چیزون کوپانی مین بھگوابال کرگھٹلیان اوردانے دور کرکے باقی گاڑھے پانی مین قوام کرکے ست لیمن پیس کرشامل کرلین ھان زرشک اور منقی کاقیمہ بناکرشامل کرین اورآملہ پیس کرشامل کرین یعنی پانی مین ابالنا صرف املی آلوبخارہ اوراناردانہ ھے خیر چمچ چمچ ھردس منٹ بعد دےسکتےھین ساتھ تریاق معدہ دین جس کانسخہ گندھک آملہ سار دوتولہ اجوائن دیسی چارتولہ ہودینہ دوتولہ پیس کرسفوف بناکرایک ماشہ دین اگر کسی دوست کوامرت دھارا میسر ھو جسے ھمدرد والے قلزم کے نام سے بناتےھین تودوقطرے یہ قلزم تریاق معدہ مین شامل کر ھرتین گھنٹہ بعد دین یامرض کی شدت کے حساب سے ھرآدھ گھنٹہ بعد بھی دےسکتے ھین امرت دھارا کے نام سے گروپ مین سرچ کرلین یاپھر ست اجوائن ست پودینہ ست لیمن برابروزن ملاکر تھوڑی دیر دھوپ مین رکھ دین جب سب پانی کی شکل بن جاۓ تواستعمال کرسکتے ھین اگر کسی کواور کچھ میسر نہین ھے توکم سے کم چاۓ کی پتی چاررتی سرخ مرچ ثابت ایک عدددارچینی ایک ٹکڑا کاقہوہ بناکردین اگر لیمن میسر ھوتولیمن ایک عدد نچوڑدین لیمن گراس کا قہوہ اور سیز قہوہ جسے ھم پشاوری قہوہ بھی کہتےھین استعمال کرسکتےھین سرکہ میسرھو توسرکہ وعرق گلاب ملاکرپلائین بہت مفید رھتاھے
نوٹ ۔۔۔ سنجیدہ حکماے کرام صرف ان موضوعات پہ پوسٹین بھیجین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment