Urdu, Tibb , Qanoon Mufrad Aza , Unani ,tibb e sabir, To reach author ,please contact facegroup page matab e Kamil . https://www.facebook.com/groups/Matab.E.Kamil/ We don't sell medicine
▼
Saturday, September 17, 2022
ھڈیون کادرمیانی خلاکم ھونااور جوڑکارگڑکھانا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ ھڈیون کادرمیانی خلاکم ھونااور جوڑکارگڑکھانا۔۔۔۔۔۔
ھمارے ایک گروپ ممبر فیصل خان صاحب نے یہ پوسٹ بھیجی آپ دوست پوسٹ بھی غورسے پڑھ لین آج مجھے لکھنا توکچھ اورتھا لیکن یہ پوسٹ کافی سنجیدہ تھی سرمدصاحب نے غورکےلیے چھوڑرکھی تھی اس پہ مدلل جواب لکھنا فرض تھا خیر جواب حاضرھے
جوڑون مین نقرسی مواد اگر اکھٹاھوکرجم جاۓ توجوڑ کاخلاکم ھوجاتاھے یادرھے جب یہ نقرسی مواد جمتاھے تو وہ رطوبات جوجوڑ کےاندر رہ کرجوڑکوحرکت دینا اور جوڑکی ھڈیون کوآپس مین رگڑکھانےسے محفوظ رکھتی ھین وہ بھی جم جاتی ھین توایسی حالت مین جب جوڑ حرکت کرتاھے تورطوبات کے خشک ھونے کی وجہ سےرگڑکھاکرشدید دردکی کیفیت پیداکرتاھے اس حالت مین مقام درد کے پاس موجود باریک خون کی نالیان بھی اکثر بندھوکر یاسکیڑپیداھوکر دوران خون نہایت کم ھوجاتاھے جب خون کادوران کم ھوگا تومرض کےمقام پرحرارت نام کی کوئی چیز نہ ھوگی اور نہ ھی مواد کوگرمی پہنچے گی اور نہ ھی وہ پگھل کرخارج ھوگا میرے دوستو طب مین یہ مرض بھی موجود ھے اور الحمداللہ اسکاعلاج اوراصول علاج بھی موجودھے بھلے ایلوپیتھی مین علاج نہ ھو خیر کوئی بات نہین ایلوپیتھی طریقہ علاج اپنی جگہ درست ھے بس ھمارے ھان ڈاکٹر حضرات شارٹ کٹ کےزیادہ قائل ھین نیاجوڑڈالنا آسان سمجھاجاتاھے
اب اصول علاج کےساتھ علاج بھی سمجھ لین
اب تین سوال ھین
مطلوبہ مقام پہ حرارت پیداکرناجماھوا نقرسی مواد خارج کرنے کےساتھ رطوبات صالح پیداکرنا تاکہ جوڑرگڑ نہ کھاۓ دوران خون بھی بحال ھو تومرض جاتی رھے گی
نوٹ۔۔۔ مضمون کی تشریح پڑھنی ھوتومیرے سابقہ مضامین کا مطالعہ جوھمارے اسی گروپ مطب کامل مین موجودھین انہین پڑھین اسی وجہ سے زیادہ تفصیل نہین لکھی
خیردوا بھی سمجھ لین
حب نقرس خاص ۔۔۔۔۔
سنڈھ ۔ نوشادر ٹھیکری ۔ درونج عقربی ۔ اسگندھ ۔ سرنجان شیرین ۔سرنجان تلخ ۔ قسط ۔ ھرایک دوا سو سو گرام سقمونیا اور ریوندعصارہ تیس تیس گرام پیس کر نخودی گولیان بنالین
ایک تادوگولی دن مین دوتاتین بار ھمراہ پانی یاغدی اعصابی قہوہ کےساتھ دین اب اس دوا کے مندرجہ ذیل فوائد ھین
گھنٹیاوی دردین ۔ قبض ۔ خشک کھانسی ۔ یورک ایسڈ ۔ سوزش غددوجگر ۔ جوڑون کی سوجن ۔ دل کادرد ۔ شریانون مین سکیڑھوکرخون کارکنا ۔ خون کے جمنے کارحجان ھویاخون جم چکاھو اسے تحلیل کرنا ۔ دل کے بندوالوکوکھولنا یعنی انکی بندش ٹھیک کرنا ۔ ریاحی ونقرسی درد یا انسے پیدا شدہ تمام علامات کوٹھیک کرنا عضلاتی سے غدی عضلاتی تحریک تک فائدہ مند دواھےیادرکھین اس دوا کے استعمال سے مسہل نہین آتا بہت سے احباب بغیر سمجھے بس سقمونیا اورریوندعصارہ کی وجہ سے اسے شدید مسہل دوا سمجھ لین گے جبکہ ایسا کچھ نہین ھے
اب اس کے ساتھ رطوبات پیدا کرنے کےلئے حب مدار دین
برگ مدار سایہ مین خشک شدہ ۔ دس گرام کونپل مدار خشک شدہ دس گرام ۔ ھلدی چالیس گرام ۔ سہاگہ بریان شدہ بیس گرام پیسکر پانچ سوملی گرام والے کیپسول بھرلین تین وقت ھمراہ پانی یاقہوہ دین
نوٹ ۔۔۔ دوستو اگر جوڑ مکمل پتھرا چکاھو جسے ھم طبی زبان مین تحجرالمفاصل کہتےھین ایسی حالت مین شدید حرارت کی ضرورت ھے توپہلے غدی عضلاتی علاج پھر مندرجہ بالا علاج شروع کرنا ھوگا اسکو پہلے حب سلاطین جوکہ فالج کےلیےبھی مشہورعام نسخہ ھے ایک گولی دن مین تین بار ساتھ نمک کریر آدھی رتی دوبار ساتھ معجون فلاسفہ دین کم سے کم ایک ماہ یہ دواکھانے کے بعد یاحسب ضرورت کھلانے کےبعد ہھر غدی اعصابی تااعصابی غدی دوا دین یعنی مذکورہ بالا علاج کرین انشاءاللہ شفایابی ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment