Wednesday, November 8, 2017

سائز یجیم جمبو|| Syzygium jambolanum||jambol vinegar

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ سائز یجیم جمبو

Syzygium jambolanum, diabetes,jambol vinegar

 ۔۔۔۔۔۔
چند روز پہلے ایک دوست ھمارے گروپ مطب کامل مین ایک پوسٹ لکھی ھوئی تھی جس مین انہون نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ھوا تھاکسی دوسرے گروپ کے ھوموپیتھی ڈاکٹر کو چیلنج کیا ھوا تھا واقعہ یہ تھا کہ مذکورہ ڈاکٹر صاحب نے چیلنج کیا ھوا تھا کہ میرے پاس شوگر کا مکمل علاج ھے جڑ سے جاتی رھتی ھےاور ھمارے گروپ ممبر نے اپنے گروپ مطب کامل مین جذبات سے بھر پور پوسٹ لکھی ھوئی تھی کہ یہ جھوٹ ھے شوگر مکمل طور پہ ختم نہین ھو سکتی بلکہ کنٹرول ھی ھو سکتی ھے جبکہ مین کہانی کی تہہ تک پہنچ گیا کہ معاملہ کیا ھے تو دوستو وھی معاملہ مین آپ سے شیئر کرنے لگا ھون ھوموپیتھی مین سب سے اول دوا شوگر کے لئے سائزیجیم جمبو ھے یقین جانین ھمارے ملک کا بہت سا زر مبادلہ اس دوا کے منگوانے پہ خرچ ھوتا ھے جونہی شوگر کی مرض ھمارے ملک مین بڑھی تو ایلوپیتھک تو رھی ایک طرف ھوموپیتھی والون نے بھی ادھر کا ھی رخ کیا کیا آپ جانتے ھین یہ سائزیجیم جمبو ھے کیا ؟؟؟؟ ارے یار پریشان ھونے کی ضرورت نہین حکیم محمود بھٹہ کا کام ھی یہ ھے کہ وہ آپ کو نئی سے نئی طبی معلومات دے تو جناب یہ ھے جامن پھل کا مدر ٹنکچر یہ آپ کو ھر ھوموپیتھی  سٹور سے مل سکتا ھے لیکن آپ کو اسے استعمال  کرنے کی ضرورت نہین ھے مین آپ کو یہی دوا ھزار گنا تیز کر کے بتاتا ھون خود بنائیے اور شوگر کا ستیاناس کر دین مدر ٹنکچر تو جامن اور الکحل ملا کر تیار کیا جاتا ھے آپ اسے زیادہ فائدہ مند زیادہ طاقت ور بنائین اسے مین نے لکھنا تو موسم مین تھا لیکن اب وہ پوسٹ مجبوری بن گئی تھی کیونکہ اصل مین ھوموپیتھی والے اسی دوا کے بل بوتے پہ اپنا چیلنج کرتے ھین آپ ان سے بڑھ کر چیلنج کیون نہین کر دیتے آپ ھی تو اصل معالج ھین ۔۔۔ لو اب طریقہ بھی سن لو
اپنی ھمت اور استطاعت کے مطابق پکے ھوۓ صاف ستھرے جامن لے لین یہ آپ کی مرضی ھے کہ کتنے جامن لے سکتے ھین اب جامن کو کسی مٹی کے بڑے برتن مٹکے چاٹی مین جامن کو بھر دین جب بھر جاۓ تو اس کے منہ پہ ڈھکن رکھ کر کسی کپڑے وغیرہ سے باندھ کر اپنے گھر کی چھت پہ کسی محفوظ جگہ پہ جہان چھیڑے کوئی نہ وھان رکھ دین ۔ چند روز مین اس مین خمیر پیدا ھونا شروع ھو جاۓ گا ۔ 21 روز بعد کھول کر دیکھین اوپر ملائی کی طرح موٹی تہہ اور کیڑے صاف نظر آئین گےاب اس مین تھوڑا سا کوئی سرکہ بطور ضامن یا جاگ جیسے دھی جمانے کے لئے دودھ مین لسی ڈالتے ھین اسی طرح تھوڑا سا سرکہ ڈال دین اس کے بعد اسے سابقہ طریقہ کے مطابق اچھی طرح ڈھانک کر رکھ دین 20 تا 21 روز بعد اب دوبارہ کھولین تو لیجئے جناب آپ کا انتہائی  بہترین  اور صاف ستھرا سرکہ جامن تیار ھو گیا ھے جناب یہی آپ کی دوا ھے اس مین ہھل اور گٹھلی جامن دونون کا انتہائی  تیز اثر ھو گا اب ذرا شوگر کے مریض کو ایک چمچ پلا کر دیکھین پھر شوگر چیک کرین رزلٹ آپ کے سامنے ھو گا یہ سرکہ اس ھوموپیتھی دوا سائزیجیم جمبو سے زیادہ تیزاثر اور شفایاب ھو گی  الکوحل سے پاک مضر اثرات سے پاک اور تیز اثر دوا خود تیار کرین اس دفعہ مین بہت کم مقدار مین تیار کروا سکا تھا آج دیکھا تو بوتل مین تھوڑا سا ہڑا نظر آیا تو سوچا اسی کی پوسٹ لکھ دیتے ھین تاکہ سب دوست مستفید ھو سکین

No comments:

Post a Comment