Monday, June 14, 2021

Cholestrol|کولسٹرول 5

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Cholestrol

۔۔۔۔۔ کولسٹرول ۔۔۔۔قسط5آخری قسط۔۔۔۔

گفتگو چھلکا اسپغول پہ تھی کہ قاطع صفرا دوا ھے 

تودوستو تغلیظ یعنی رطوبت کو گاڑھا کرتا ھے جیسے منی پتلی ھو تو حکماء اسے منی گاڑھی کرنے والی دواؤن مین استعمال کرتے ھین اب آپ خود ھی فیصلہ کرلین کہ کیسے چھلکا اسپغول کولسٹرول ختم کرنے والی دوا ھوسکتا ھے مین نے خود دیکھا ھے اس پوسٹ کو بے شمار طبیب حضرات نے لگا رکھا تھا اب بندہ ان سے کیا کہے سواۓ افسوس کے؟

ھان اب مین سمجھاتا ھون کہ جن لوگون کو چھلکا کھانے سے کولسٹرول مین کمی ھوئی ھوگی تو کیسے ھوئی ھوگی یاد رکھین جو چربیلے مادے آنتون مین موجود ھین اب ان کو جذب ھونے سے ضرور روک لے گا لیکن جمی ھوئی چربی یا چکنائی کو نہ تو مستحیل کرسکتاھے اور نہ ھی متحیز

ھان یہان مین ایک اور خوبی سے آگاہ کرتا ھون اب کولسٹرول کے سلسلے مین زیادہ دوائین کھانے سے یا کسی اور وجہ سے اگر جوڑ کڑکڑانا شروع ھوجائین تو چھلکا اسپغول ایسی حالت مین مفید رھے گا موصلی سفید ثعلب مصری چھلکا اسپغول مغز کدو مغز کھیرا برابروزن سفوف بناکر چمچ چمچ صبح شام ھمراہ دودھ کھائین تو جوڑ کڑکڑانا بند ھوجائین گے خیر اس بحث کو یہین بند کرتے ھین بات کولسٹرول کی ھی کرتے ھین

کولسٹرول اور ٹرائی گلسرائیڈزکے بارے مین یہ بات دماغ مین بٹھا لین کہ یہ چربی غذا سے حاصل شدہ ایک ناحل پذیر مادہ ھے جو متحیز ھوکر یعنی SYNTHESISھوکرانرجی یعنی طاقت پیدا کرتاھے اگریہ حد اعتدال سے بڑھ جاۓتو شریانون مین جمنا شروع ھوجاتاھے جس سے ایک طرف تو خون کا قوام گاڑھا ھوتا ھے تو دوسری طرف خون کی نالیان تنگ ھونا شروع ھوجاتی ھین اس کے نتیجہ مین بلڈپریشر بڑھ جاتاھے اور دل اور گردون پر غیر ضروری بوجھ پڑجاتاھے یہان ایک بات یہ بھی ذھن نشین کرلین کہ بلڈپریشر خودسے کوئی مرض نہین ھے یہ محض علامت ھے کہ بندہ بیمار ھے اگر کسی کو ننگی ننگی گالیان ھی نکالین گے تو بلڈپریشر تو بڑھ جاۓ گا اب اس سے یہ ثابت کہین نہین ھوتا کہ اسے دل کا عارضہ ھے یعنی بے شمار وجوھات ھین جن سے بلڈپریشر بڑھتاھے خیر کولسٹرول کا پیدا ھونا عضلاتی عمل ھے اور کیمیاوی طور پر بڑھتاھے اس کا علاج غدد کو کیمیاوی طور پر متحرک کرنے سے ھوگا عضلاتی اعصابی تحریک مین جو موادگاڑھا ھوجاتاھے اب اسے حقیقتا غدی عضلاتی تحریک پیدا کرکے حرارت پیدا کرکےپگھلایا جاتا ھے اور پھر مشینی تحریک غدی اعصابی پیدا کرکے باھر خارج کیا جاتا ھے یاد رکھین اسی تحریک مین خون کا قوام درست ھوتا ھے اور کلاٹClot بھی ختم ھوجاتے ھین 

اب اس بات کو بھی مدنظر رکھین کہ ھماری غذا مین ضروری حرارے یعنی کیلوریز کےلئے %45...40چربیلے مواد غذاؤن سے حاصل ھوتے ھین اس طرح چربیلے مادے بھی اتنے ھی ضروری ھین کہ جتنے کاربوھائیڈریٹس مذید یہ کہ نشاستہ دار غذاؤن کا بہت سا حصہ عملا انہضام کے دوران ٹرائی گلیسرائیڈ مین بدل جاتاھے ھماری روز مرہ کی زندگی مین غذاسے انرجی اور ایندھن حاصل کرنے کا پہلا ذریعہ نشاستہ دار غذائین ھین ھمارے نظام انہظام کی فعلی درجہ نمبری کے مطابق سب سے پہلے نشاستہ دار غذاؤن سے حرارے حاصل ھوتے ھین اگر جسمانی ضرورت اس سے پوری نہ ھوپاۓ تو پھر جسمانی ضرورت پوری کرنے کےلئے نظام لحمیات یا پروٹینزکی طرف رجوع کرتا ھے اگر جسم کو مذید ایندھن کی ضرورت ھو توپھر چربی دار مواد اور چکنائیون سے مدد لی جاتی ھے اگر جسم کو کاربوھائیڈریٹس سے ھی فرصت نہ ملے تو دوسری چیزون کو کب اور کیسے ھضم کرے گا اس طرح چربی اور چکنائی جمع ھوتی رھتی ھے  یہ سب کمالات بسیار خوری کی وجہ سے ھین یعنی کھایا پیا دبا کے اور کام کو ھاتھ بھی نہین لگانا یعنی ایسا کام کے قریب بھی نہین پھٹکنا جس مین کچھ جسمانی طاقت صرف ھوتی ھو بس مراثیون کے کٹّے والا کام ھی کرنا ھے دوستو ھاتھ پاؤن ھلایا کرین ستر کی دہائی مین لوگ سوفیصد دیسی گھی کھاتے تھے لیکن دل کا مرض کسی کو بھی نہین تھا یہ ڈالڈا یا آئل کا نام ونشان بھی نہین تھا ایسا کیون تھا یہ آپ بتائین خیرسے مین ستر کی دہائی مین جوان تھا یہ بناستی گھی دیکھتے دیکھتے چھاگیا ورنہ شادی بیاہ پہ بھی کھانے دیسی گھی مین پکاۓ جاتے تھے اور لوگ تندرست تھے خیر یہ وقت کی کہانی زمانے کے زبانی پھر کبھی سنائین گے اب آخری بات نسخہ جات کی

کولسٹرول کی انتہائی اعلی دوا۔۔۔۔

نوشادر کا ھوائی تیل صدف کے ساتھ بنائین یہ نسخہ کولسٹرول کےپہلے ایک مضمون مین لکھ چکا ھون اب پچاس گرام تیل مین سوگرام ریوندخطائی کھرل کرکے دانہ مونگ برابروزن گولیان بنالین ایک ایک گولی دن مین دوتاتین بار ھمراہ پانی دے سکتے ھین کولسٹرول اور فیٹی لیور کےلئے بہت ھی اعلی دوا ھے اگر اسی دوا کو مذید آگے بڑھائین تو انتہائی لطیف تیزی سے اثر کرنے والی باکمال دوا بھی بنائی جاسکتی ھے لیکن میری کوشش ھوتی ھے کہ دوا اتنی ھی بتائی جاۓ جوعام قاری باآسانی بناسکے خیر طبیب حضرات اگر محنت کرلین تو دوا کو لطیف بنائین اسکا طریقہ مندرجہ ذیل ھے

ھلدی سوگرام 

ریوندخطائی سوگرام 

مکو سوگرام 

کاسنی تخم سوگرام 

پودینہ سوگرام 

ان ادویات کا معروف طریقہ سے چار بوتل عرق نکال لین اور اس عرق مین چالیس گرام مذکورہ نوشادر کا تیل شامل کردین اب آدھا کپ یہ عرق دوقت پلا دین ساتھ معجون دبیدالورد دین اور ساتھ ھی غدی اعصابی اکسیر رتی بھر دن مین دوبار ھی دین 

اب بہت سے لوگ نوشادر کا تیل پوچھنے لگ جائین گے لیجئے وہ بھی طریقہ بتاۓ دیتا ھون 

ایک کلو سیپیان یعنی صدف سادہ یا عام لین اسے گل حکمت کرکے دس سیر آگ دےدین ٹھنڈا ھونے پہ باھر نکال کر نوشادر ٹھیکری آدھا کلو شامل کرکے دونون کو پیس کر پھر کسی ڈولی مین بند کرکے گلحکمت کرکے بیس سیر آگ اوپلون کی  دے دین پہلی آگ مین بھی اوپلے ھی استعمال کرین آگ ٹھنڈی ھونے پر دوا کو نکال کر کسی سٹیل کے کھلے برتن مین پچھا دین رات کو ممکن ھو توکھلے چھت پہ رکھ دین چوبیس گھنٹے بعد کافی مقدار مین اس سے نوشادر کا ھوائی تیل نکل چکا ھوگا اسے جدا کرکے کسی شیشے کی بوتل مین محفوظ فرمالین اگر یہ تیل اکیلا بھی فیٹی لیور اور کولسٹرول مین استعمال کرین گے تو شاندار رزلٹ ملے گا یہان گروپ مطب کامل کے کافی ممبران پہلے ھی اسےبنا کر استعمال کرچکے ھین اسی کے ساتھ اجازت انشاءاللہ کسی اور موضوع کے ساتھ حاضری ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment