Monday, October 25, 2021

دواسازی-7

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ دواسازی کیسے کیجاۓ ۔۔۔۔۔۔قسط 7۔۔۔۔۔۔۔۔

اس تمام مسئلہ کا حل یہ ھے کہ ھم اپنی ادویات کے ایکسٹریکٹ بنائین یا پھر ان روح حاصل کرلین اگر شربت بنانا ھےتو چینی کا قوام کرین اور جب قوام مناسب درجہ حرارت پہ آجاۓ یعنی شربت سادہ تیار کیاجائے اور آگ سے الگ کرکے ٹھنڈا کرین جب کچھ گرم ھو باقی ٹھنڈا ھوچکا ھوتوایکسٹریکٹ شامل کردین یہ فوائد کےلحاظ سے انتہائی تیزاثرھوگااب آپ اسی عصارہ یعنی ایکسٹریکٹ سے گولیان یاکیپسول بھی تیارکرسکتے ھین جیسے ایلوپیتھی طریقہ کار کے مطابق ایک ھی دوا بطور شربت بھی ملتی ھے تو اسی دوا کی گولی بھی مل جاتی ھے جیسے پیراسٹامول دوا شربت اور گولی دونون شکلون مین دستیاب ھے اسی طرح آپ بھی ایک ھی دوا کو مختلف شکلون مین تیار کرسکتےھین ضروری نہین شربت دینار کی شربت کی شکل ھی ضرور برضرور دینی ھے آپ عصارہ بناکر اسے حب دینار کے نام سے بھی متعارف کرواسکتے ھین اسی طرح ضروری نہین ھے آپ معجون دبیدالورد کو صرف معجون کی ھی شکل دینی ھے کیون نہ ھم عصارہ بناکر اسے حب دبیدالورد بنالین ھم اکثر شربت بناتے وقت دوا کے اجزاء کوابالنے کےبعد جب چھان لیتےھین تو ھم باقی بچی دوا جونباتات کی شکل مین ابالنے کےبعد ضائع کردیتےھین جبکہ اس دوا مین کافی سارے موثر اجزاء جن کا ھمین علم ھی نہین ھوتا وہ بھی ضائع کردیتےھین دوستو آجکل شیشے کی ساخت ایسے جار وآلات ملتے ھین جن مین ھم ان کوڈال کر گرم پانی مین بھگوکریا روح الخمر مین بھگوکران آلات کی مدد سے موثراجزاء کوالگ کیاجاسکتاھے ان سے ھم عصارہ اورست بھی تیارکرسکتےھین لیکن یہ سب کچھ کرنےکےلئے ھمین ایک لیب کی ضرورت پڑتی ھے انشاءاللہ ایک دن ھم اس منزل تک بھی پہنچ جائین گے ھونا تو یہ چاھیے کہ ھماری طبی کونسل  اس سلسلے مین قدم اٹھاۓ اور اپنے سر یہ سہرا سجا لے مین قومی طبی کونسل کے تمام ممبران کو دعوت فکردیتاھون کہ وہ غورکرین خیر یہ باتین ھوتی رھین گی 

علامہ اقبال ؒکا ایک شعر یادآگیا

یہ بزم مےھےیاں کوتاہ دستی مین ھےمحرومی

بڑھا  کر جو اٹھالے  ھاتھ  مین مینا  اسی کا  ھے

فارماکوپیا درست انداز مین ترتیب دینا بھی جس کا تخیل بھی ابھی پیش نہین ھوسکا اس سے پہلے درست انداز مین نباتات کی ترتیبات جن مین کچھ باتون کاذکر مین پچھلی اقساط مین کرچکا ھون پھر ان نباتات کی مقدار خوراک بھی درست مقررنہین ھے پھر نسخہ جات کے کل اجزاء مین کیاکیاھوناچاھیے یہ بھی علم نہین ھے دوستو آج کا دور تحقیقی ھےاور قرابادینی نسخہ جات کی تحقیق چاھتاھے اس مین آپ چندباتون کا خیال رکھین

1۔۔کسی بھی مریض کی چوبیس گھنٹےمین دواکی مقدار کہ کتنی ھونی چاھیے

دوااپنی ساخت کےاعتبارسےمعدہ اور دوسرے اعضائے بدن مین 24گھنٹہ مین کس قدرتحلیل پذیرھے 

دواکی کٹائی چھنائی مین اصل دواکی مقدارکیارہ جاتی ھے

مضردوا کی جو مقدارمریض کی ضرورت ھے وہ مرکب دوا کی کس مقدار سے حاصل ھوگی

مرکب دوا جس مرض کےلئے مستعمل ھے اس کی ضرورت کےاعتبارسےکیانسخہ کی تمام ادویہ منفعت بخش ھین یا کچھ فالتو ھین اور یہ بھی دھیان رکھا کرین کہ کونسی دوا منفعت بخش اور کونسی معاون اورکونسی دافع مضراثرات ھین 

پرانے سب نسخہ جات مین بے شمار مفردات اکھٹےکرکےایک مرکب بنادیتے تھے ماشأاﷲ سے پورا پنسار ٹھاٹھيں ماررھاھوتاھے موجودہ دور واقعی ایک تحقیق کا دور ھے لیکن نہایت افسوس ھوتاھے ان بےشمار مفردات کی تحقیق کرنےکی کسی کوبھی توفیق نہین ھوئی کہ ان مین فلاں فلاں دوا کیون ھے اور حقیقت مین کونسی دوا اس مین موثر ھے اصل جزو کونسا ھے اب ھوناتویہ چاھیے تھا کہ موثراجزاء چھوڑکرباقی نسخہ سے الگ یعنی نکال دیےجائین بس مکھی پہ مکھی مارکے ھی کام چلایاجارھاھے یادرکھین جتنے کم اجزاء ھونگے دوا اتنی ھی موثر ھوگی بنانی بھی آسان رھتی ھے چلین یہ ھی دیکھ لین جوارش جالینوس جوکہ معدہ وجگرواعصاب کی بہترین دواھے کیا آپ کوپتہ ھے اس کے وسیع نسخہ مین کونسے اجزاء موثرھین یاھم محض اب مجموعی مرکب کی مجموعی فوائد ھی جانتےھین باقی باتین اگلی پوسٹ مین ھونگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment