Tuesday, October 26, 2021

دوا سازی-8

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ دوا سازی کیسے کیجاۓ ۔۔۔۔۔۔۔قسط 8۔۔۔۔۔

کل کی پوسٹ پہ تیزرفتار کمنٹس یہ تھا کہ جالینوس کاجومختصر ترین نسخہ بن سکتاھے وہ لکھین تو دوستو نسخہ جات ضرور لکھے جائین گے لیکن ابھی پہلی جماعت توپاس کرلین نسخہ مختصر ھو یا وسیع عریض ھو اسکے ھر اجزاء کو جانچنا مقصد ھے اور آپ میری بات کل کی پوسٹ والی کسی صورت نہین سمجھ پاۓ آپ نے یہ بالکل نہین سوچا کہ قدیم اطباۓ کرام نے بعض مرکبات مین چالیس پچاس دوائین کیون شامل کررکھی ھین کیا وہ دوا کی ترتیب کرنے کی اھلیت نہین رکھتےتھے یاوہ بغیر سوچے سمجھے یا وہ یہ سوچ کر کہ چلو ان مین کوئی نہ کوئی دوا تو فائدہ کرے گی اس لیے اتنی دوائیں اکھٹی کرکے ایک مرکب کی شکل دے دیتے تھے یاد رکھین وہ لوگ ھم سےزیادہ ذھین اور محنت کرنےوالے لوگ تھے آپ لوگوں نے کبھی غور کیاھوتا تو ان کی محنت وعظمت وذھانت ایک ایک لفظ سے ٹپکتی نظرآۓ گی سب سے پہلے جب جالینوس کوھی ترتیب دیاگیاتھا تو الگ دوا تھی وقت گزرنے کے ساتھ حسب ضرورت اپنے اپنے دور مین اطباء ان نسخہ جات مین کمی بیشی کرتے رھے دقیق قسم کی مرکبات کی کتابون کااگر مطالعہ کیاجائے تو پھر سمجھ آتی ھے پھر آپ کو جالینوس ھو یا کوئی دواھو اسکے مختلف اجزاء پہ مشتمل پانچ دس نسخے ملین گے جن مین آپ کو تفریق کرنا مشکل ھوجائے گا کہ ان مین کونسا نسخہ درست ھے اور کونسا غلط ھے اب یہ بھی یاد رھے ان مین کوئی بھی نسخہ شاذ ھی غلط ھو تقریبا سب ھی درست ھین بس وہ وقت اور ادوار کی میسر دواؤن پہ دی گئی ترتیبات ھین کیونکہ ماضی قریب مین ھی ادویات کےتمام جزو کاایک پنساری سے ملنا ممکن نہین تھا ھاں یہ بات ضرورتھی کہ اس وقت ایمان زندہ تھا جوبھی دوا مارکیٹ سے ملتی تھی وہ خالص حالت مین ملتی تھی آج کے دور مین ھردوا مل جاتی ھے لیکن خالص ملنا محال ھے ایک ایک دوا کی دس دس ورائٹیان ملین گی وہ بھی نقل معمولی دوائین جن کی کوئی زیادہ قیمت نہین ھوتی ان کی بھی نقل عام بات ھے کچھ عرصہ پہلے ایک پنساری مجھے اپنی چالاکی بتارھاتھا اس نے لاھورکی مارکیٹ سے بیر بہوٹی خریدی وہ خودکوچالاک سمجھ رھاتھا کہ لاھورمین پنساری کوریٹ کا پتہ نہین تھا مین اس سےسستے داموں یہ خرید لایا ھون بڑا خوش تھا اب اس نے مجھے دکھائی تومین لاھوریون کی چالاکی پہ عش عش کراٹھا آگلے الفاظ مین استعمال نہین کرونگا آپ بھی دل ھی دل مین نتیجہ اخذ کرلین وہ اتنی خوبصورتی سے بنولے رنگے ھوۓ تھے پتہ نہین کونسا کیمکل لگارکھاتھا بنولہ پہ کہ پتہ ھی نہین چل رھاتھا کہ نقل بیر بہوٹی ھے جب مین نے پنساری کوبتایا کہ چالاک تونہین ھے وہ لاھور مارکیٹ مین بیٹھا پنساری ھے اور یہ بنولے ھین انتہائی نرم کررکھے ھین کسی کیمیکل کی مددسے اور کچھ ماہ بعد وہ خراب بھی ھوگئے تو دوستو ھماری پہلی ضرورت ھے اصل اجزاء کی تلاش اس مین مندرجہ ذیل اصول ھونے ضروری ھین

یونانی فنی نام

بوٹونیکل نام

ھندی اردو یاویدک نام یادیگر علاقائی نام جن سے پہچان ممکن ھوسکے جوملک کے مختلف حصوں مین رائج ھین

مقام پیدائش

مقام حصول

نسل یا خاندان 

اسکی مختلف اقسام

قابل ملاوٹ یا دوسری مماثل ادویہ کی شکل

مزاج

مقدارخوراک زیادہ سےزیادہ

مضراثرات

مصلح 

بدل 

مختصر دوا کے فوائد 

طریق عمل

نباتاتی کیمیائی اجزاء جو اب تک معلوم ھوں

فارماکولوجی

فارماکوگنوسی دیگر تفصیلات کےساتھ

اسکے بعد آپ کو ادویات کا مرکبات کی شکل مین ایکشن وری ایکشن کا علم ھونا بہت ضروری ھے

1۔۔تیزابی دواکےساتھ ایسی دوا کسی صورت نہ ملائین جن کا آپس مین ری ایکشن ھو جیسے سرکہ مین سوڈابائی کارب ملانےسےسرکہ کے بنیادی اثرات ختم ھوجاتےھین

2۔۔۔وہ اجزاء جن مین ٹینک ایسڈپاۓجاتےھین ان کے ساتھ لوھےکو یالوھےکےھاون دستہ مین کسی صورت نہ ملانا ھے اور نہ کوٹنا ھےورنہ وہ آئرن ٹینٹ بن جاۓ گا اور آپ کی دوا کا رنگ سیاہ ھوجائے گا کئی ایک طبیب حضرات نے دیکھاھوگا کہ دواسیاہ ھوجاتی ھے جبکہ آپکی نظرمین مفردات کی شکل مین کسی بھی دواکارنگ سیاہ نہین تھا اب یادرکھین آئرن ٹینٹ زھر ھوتاھے آپکی دوا قابل استعمال نہین رھی 

3۔۔۔چاندی کے کسی بھی محلول کونمک کےتیزاب مین نہین ملاناچاھیے یاد رکھین اس سے چاندی معدنی شکل اختیارکرجاتی ھے اوریہ سلورکلورائیڈ بن جاتاھے جوجسم انسانی مین غیر محلول ھے یعنی حل یا جزو بدن نہین بنتی اور یہ نکتہ میرے کیمیاء گر دوستون کےلئے بھی ھےآپ اسے چاندی کا ماءالحیات سمجھ لین ویسے تو ماءالحیات سہاگہ شہد گھی ھے

4۔۔جن اشیاءمین الکلائیڈ پاۓجاتےھین ان کوبھاری معدنیات مین جیسے لوھا سکہ وغیرہ ھے ان کےساتھ نہین ملاناچاھیے ورنہ یادرکھین وہ معدنیات غیرحل پذیرھوجائین گی یہ نکتہ بھی کیمیاء گر دوستوکےلیے بھی اھم ھے

اب آخری بات وٹامن والی چیزون کوتانبہ اور لوھے سے بچاناچاھیے ورنہ وٹامن ضائع ھوجاتےھین 

جبکہ بعض ایلوپیتھی دوائین فولاداوروٹامن اکھٹےھوتےھین کیون؟

No comments:

Post a Comment