۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ گرمی مین بھی سردی لگنا ۔۔۔۔۔۔۔
ایک گروپ ممبر ثاقب فاروق صاحب نے یہ مسئلہ بیان کیا اور مین نے وعدہ کیا تھا کہ اسکی ھلکی پھلکی تشریح کرکے علاج لکھون گا لیکن یاد نہ رھاآج پھر انہون نے یاد دلایا تو سارے کام چھوڑکر پہلا وعدہ ایفا کرنے بیٹھ گیا ھون دراصل ان کا بیان کچھ اس طرح ھے کہ سردی معمول سے بھی زیادہ لگتی ھے جبکہ مین نے اس قسم کے مریض بھی دیکھے ھین جو اللہ کے فضل سے جون جولائی مین بھی جرابین پہنے شدید سردی کی شکایت کرتے ھین اور گرم کپڑے پہنتے ھین آپ حیران ضرور ھونگے کہ یہ کیسے ممکن ھے جبکہ ایسا بعض لوگون کے ساتھ ھوجاتاھے اس کا اصل سبب بندے کی اپنی حرارت عنصریہ اصلیہ جب کم ھوجاتی ھے تو پھر اس کو ھر موسم مین سردی ھی لگتی ھے ایسے حضرات کے لئے ھرسو ھرا ھرا ھی لگتاھے یعنی خواہ شدید گرمی کا موسم ھوانہین سردی لگ رھی ھوتی ھے اب بات سمجھ لین کہ ایسا عموما کن لوگون کے ساتھ ھوا کرتاھے بلاوجہ بغیر ضرورت جراثیم کش ادویات کا استعمال یعنی اینٹی بائیوٹک کا استعمال یا پھر اعصابی ادویہ وغذائین مسلسل استعمال یا مبردات ایسے کھلاۓ جائین کہ ان کی قوت مدافعت کمزور ھوجاۓ یاد رکھین حقیقت مین حرارت بدنیہ ھی اصل قوت مدافعت ھوتی ھے ایک اور نکتہ بھی دماغ مین بٹھالین بدن مین وقوع پذیرھرکیمیائی عمل حرارت پیداکررھاھے تمام استحالاتی اعمال اور جملہ حرکات بدنیہ حرارت پیداکررھی ھین یہ تو کلاس نہم کا ایک طالبعلم بھی جانتا ھے جس کے مضمون سائینس کےھین کہ کیسے حرکت سے گرمی اور انرجی پیدا کی جاتی ھے اور یہان حکماء تشخیص کررھے ھوتے ھین کہ معدہ مین گرمی ھوگئی ھے اگر معدہ سے گرمی ختم کی جاۓ تو غذا کیسے ھضم کرین گے مثانہ مین گرمی ھے اس مرض کی آج تک سمجھ نہین آئی جبکہ مثانہ تو محض ایک برتن ھے جس مین پیشاب سٹور ھوتاھے آپ نے کبھی خواتین کو نہین کہا کہ تیرے مثانہ مین گرمی ھوگئی ھے براہ کرم یہ جاھلانہ انداز سے گریز کرین طب پڑھین اور سمجھین اور امراض کا علاج کرین ؟؟؟
خیر آگے بات سمجھ لین جن لوگون کو مفید حیات اورزندگی بخش حیات یعنی ایسے بیکٹریا جو بندے کی صحت کےلئے مفید ترین ھوتے ھین جب ان کوبھی جراثیم کش ادویہ سے فناکردیاجاتاھے انہین ھروقت کچے کچے پسینے آتے ھین اور جسم ٹھنڈا رھتاھےاور حرارت زائل ھوتی رھتی ھے اندرونی طور پرحرارت پیدا کرنے والے مدافعاتی مواد کی پیدائش وافزائش بندھوجاتی ھے یاد رکھین اینٹی بائیوٹک دوا کے لٹریچر مین مکمل تفصیل لکھی ھوتی ھے کہ یہ فلاں گروپ کی اور اتنی قسم کے بیکٹریا کےلئے دواھے اب ان مین مفید بیکٹریا پہ اثرانداز ھونے کی بھی تفصیل لکھی ھوتی ھے یہان تک لکھا ھوتاھے کہ اس کے ساتھ فلاں فلاں گروپ کی دوائین دینے سے فلان فلان پیچیدگیان پیداھوسکتی ھین اب کمپنی تو ساری تفصیل لکھ کر بری الذمہ ھوگئی جبکہ دوا دینے والا معالج تین تین اینٹی بائیوٹک اکھٹی ملاکردے سکتاھے خیر یہ موضوع نہین ھے اب ذرا متعلقہ مرض کے علاج کے بارے مین
اس مرض کا علاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی مقویات سے اندرونی حرارت پیدا کرنے کی تدبیر کرین اسکے لئے جوارش عضلاتی غدی جوارش جالینوس حب عنبر مومیائی حب جواھر یا جواھر مہرہ ساتھ دوالمسک جواھردار حب اذراقی عنبری حب عنبر مشکی استعمال کرسکتے ھین دوستو یہ سب دوائین کمپنیان بھی بناتی ھین ھمدرد وغیرہ کی لے لین آپ مندرجہ ذیل ترتیب سے کھالین
دوالمسک جواھردار سوگرام جواھر مہرہ آدھا گرام شامل کرکے چمچ صبح چمچ شام کھالین
حب عنبر مومیائی ایک گولی دن مین تین باردین ساتھ دارچینی ایک ٹکڑا زعفران چار تنکے کا قہوہ ایک کپ بنا کر صبح شام پی لین اب ان دواؤن کے ساتھ مندرجہ ذیل دوا ضرور بنا کر کھائین
کشتہ فولاد تولہ سلاجیت تولہ کشتہ اذراقی دوتولہ رائی پانچ تولہ زعفران چھ ماشہ جندبیدستر چھ ماشہ پیس کر دانہ گندم برابرگولیان بنالین ایک گولی صبح شام ھمراہ قہوہ ھی کھالین
نوٹ۔۔۔ اس آخری دوا کو اکیلا استعمال کرنے سے بھی فائدہ رھتا ھے ساتھ حب صابر دوگولی رات سوتے وقت دین اور غدی عضلاتی شدید دودوگولی دن مین تین باردین
No comments:
Post a Comment