Tuesday, March 19, 2019

معجون ڈپریشن|Depression

Majon|Majoon Depression
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔معجون ڈپریشن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل ایک پوسٹ برھمی بوٹی پہ اپنے دوسرے گروپ خزائن المفردات میں لکھی تھی جس میں تفصیل سے اس کے فوائد اور نقصانات پہ بحث کی یہ بات بھی دلائل سے ثابت کی کہ نباتات کا مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال کرنا نقصان دہ بھی ھوتا ھے خیر اس پوسٹ میں برھمی سے متعلقہ کچھ نسخہ جات بھی ساتھ لکھ دیے تھے یہ آج کا نسخہ حسب فرمائش شاگرد رشید جناب ظہور احمد رضا صاحب کی فرمائش پہ دوبارہ لکھ رھا ھوں عرصہ گزرا اس دوا کی پہلے بھی ایک دفعہ پوسٹ لکھ چکا ھوں اس وقت شاید اس کا نام مین نے معجون پاگل پن لکھا تھا یا پھر اسے معجون مالیخولیا لکھا ھو گا آپ اسے معجون برھمی بھی کہہ سکتے ھیں پہلے حکماء اکثر دواؤں کے نام اسی طرح رکھا کرتے تھے کہ جو بھی دوا زیادہ مقدار میں نسخہ کے اندر ھو دوا کا نام بھی اسی پہ رکھ دیا جاتا لیکن آج مین نے مرض کو مقدم رکھا اور دوا کا نام بھی جدید یعنی انگریزی نام رکھ دیا
وقت کی گردش اور زمانہ کی جدت کا اثر ھے جس مرض کو حکماء حضرات سینکڑوں سال سے مالیخولیا کے نام سے پکارتے آئے ھر ایک عام آدمی بھی اسی نام سے اسے جانتا تھا بلکہ بعض دفعہ بڑے بزرگ گھر کے اندر اپنے بچوں کو سرزنش کرتے ھوئے کسی بھی بچے کو شرارتیں زیادہ کرے یا باتونی زیادہ ھوتا یا جو تنگ زیادہ کررھا ھوتا اسے کہتے کہیں تجھے مالیخولیا تو نہیں ھو گیا اسی طرح مالیخولیا کی عام مثالیں دی جاتی تھی لیکن آج اس دور جدید میں کوئی بھی اسے اس نام سے نہیں جانتا اب اسے لوگ ڈیپریشن کے نام سے جانتے ہیں اور بعض حکماء ڈیپریشن کو الگ سے کوئی مرض سمجھتے ھیں جبکہ مالیخولیا کو الگ سے کوئی مرض سمجھتے ھیں جبکہ یہ دونوں جدید اور قدیم ایک ھی مرض کے دو معروف نام ھیں آئیے پہلے دوا کی ترتیب لکھتے ھیں بعد میں فوائد بھی بالترتیب لکھتے ھیں
قسط
اسگندھ
نمک طعام
اجوائن دیسی
سنڈھ
مگھاں
ھر ایک دوا تولہ
ورچھ چھ تولہ
شہد سب دواؤں کے وزن سے تین گنا
تمام دوائیں پیس کر برھمی بوٹی تازہ کا پانی حسب ضرورت نکال لیں اور سب دوائیں اس میں تر کرکے ایک دن کے لئے رکھ دیں دوسرے دن شہد کا قوام کرکے اب دوا ملا کر معجون کی شکل بنا لیں بس دوا تیار ھے
مقدار خوراک زیادہ سے زیادہ چھ ماشہ تک صبح شام کھلائیں
مراق جنون مالیخولیا وھم معدہ کی خرابی سے پیدا شدہ ڈیپریشن کی علامات سب کے لئے بہت ھی اعلی دوا ھے سینکڑوں سال سے میرے اجداد کے تجربہ میں یہ دوا چلی آرھی ھے سوداوی مادہ کا بڑی تیزی سے اخراج کرتی ھے اب یہ تو نہیں لکھوں گا کہ صدیوں سے آزمودہ سینہ کا راز لکھ دیا ھے کیونکہ مین روزانہ ایک راز ھی لکھا کرتا ھوں دعاؤں میں یاد رکھا کریں جب تک زندگی ھے لکھتا رھوں گا محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment