۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ طلا کی حقیقت میں کچھ سوالوں کے جوابات اور اضافہ۔۔۔
پہلی بات پوسٹ کے عنوان سے ھی ظاھر تھا کہ حکماء کرام کے لئے ھے اب شاید ھی کسی طبیب نے سوال کیا ھو اس سے پتا چلتا ھے سب کو سمجھ آگئی اب وہ لوگ جنہیں بھڑ کا پتہ نہیں اور کجلی کا علم نہیں یہ عام ناظرین اور قارئین ھیں اب بہت سے لوگوں نے کمنٹس میں ان دونوں باتوں کے متعلق بتا بھی دیا لیکن ھر نیا کمنٹس پھر انہیں دو سوالوں کے بارے میں آیا
آپ لوگ اگر پوسٹ پڑھتے ھیں تو سوال لکھنے سے پہلے کم سے کم کمنٹس ضرور دیکھ لیا کریں کہ شاید کسی اور نے بھی یہ سوال لکھا ھو اور اسے جواب بھی لکھ دیا گیا ھو افسوس ھوتا ھے ایسی باتوں پہ اور بھڑ کو بعض نے خود ساختہ تشریح کر کے یا تو بوھڑ یعنی برگد اور بعض نے بھیڑ بنا دیا اب فردا فردا تو جواب لکھنا ممکن نہیں ھوتا لیجئے بات سمجھ لیں بھڑ جسے
زنبور بھی کہتے ھیں یہ پیلے رنگ کا ھوتا ھے اور گرمی کے موسم میں عام ھوتے ھیں سردی میں یہ چھپ جاتے ھیں بڑے زور سے کاٹتے ھیں جہان کاٹ لیں وھاں شدید درد اور جلن اور آخرکار سوج چڑھ جایا کرتی ھے اسے پنجابی میں ڈیمو کہتے ھیں اور اس سے جو تیل آپ بنائیں گے یہ عارضی فایدہ دیتا ھے مستقل طور پہ نہیں
یہ بات بھی صاف لکھی تھی پھر بھی سوال آیا کہ یہ مستقل فائدہ دے گا یا عارضی دے گا
دوسرا سوال کجلی کے بارے میں تھا اسے کئی ایک نے کجھلی لکھ کر پوچھا ھے اب کہیں کھرلی نہ لکھ دینا
کجلی وید طریقہ علاج کی سب سے بڑی دوا جسے رسائن بھی کہا جاتا ھے اسے تیار پارہ صاف شدہ ایک تولہ گندھک آملہ سار سات تولہ ملا کر کم سے کم چار گھنٹہ کھرل کریں تب جاکر تیار ھوتی ھے جو بالکل سیاہ رنگ کا پاؤڈر سا بن جائے گا اس کی رنگت کی وجہ سے کجلی کہا جاتا ھے کجلی لفظ کاجل سے مشتق ھے اب علاج ضعف قلب کا
تو دوستو ضعف قلب کے علاج کے لئے تو بے شمار مرکبات سب کو یاد ھونگے اب ان مرکبات کا ذکر کرنے سے پہلے آپ کو ایک بات اور بتائے دیتا ھوں ایک دوا جو بشکل گولی دستیاب ھے جس کا نام آپ سب نے ضرور سنا ھو گا( ویاگرا ) اب چند باتیں بڑے غور سے سن اور سمجھ لیں جہاں تک میں سمجھتا ھوں اصل دوا ھماری مارکیٹ میں دستیاب ھی نہیں اس نام سے ملتی جلتی یا پھر اسی نام سے نقل دوا ھمارے یہاں دستیاب ھے جو بہت ھی زیادہ نقصان دہ ھے باقی استعمال کرنے والے اور استعمال کرانے والے دونوں اس دوا کو قطعی نہیں سمجھتے اس لئے نقصان اٹھاتے ہیں یورپ یا دیگر ممالک میں اس کا استعمال ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر قطعی نہیں کیا جاسکتا یہ دوا دراصل دل کے امراض کے لئے بنائی گئی تھی ۔۔ خاص کر جن کا بلڈ پریشر عام طور پہ ڈاؤن رھتا ھے لیکن جب یہ تجربات کے مراحل سے گزری تو اس کی ایک خوبی یہ سامنے آئی کہ یہ انتشار شدید لاتی ھے جسے ھم عام فہم زبان میں یوں سمجھ سکتے ھیں کہ دوا تو حقیقت میں ضعف قلب کو دور کرنے کے لئے تھی لیکن یار لوگوں نے اس کا تماشہ بنا دیا اب بغیر سوچے سمجھے وہ لوگ بھی اسے استعمال کرنے لگے جن کا بلڈ پریشر پہلے ھی زیادہ ھوتا تھا ایسے لوگ اسے استعمال کرکے زندگی کی بازی ھار گئے ایک بات اور بھی یاد رکھیں جہاں یہ دوا تیار ھوئی تھی یعنی فائزر کمپنی امریکہ میں وھاں آپ کسی بھی دوا کو ایسے ھی مارکیٹ میں نہیں لا سکتے وھان دوا مارکیٹ میں لانے سے پہلے بے شمار مراحل ایسے آتے ھیں جن میں اس کی باقاعدہ تصدیق ھوتی ھے کہ یہ دوا صحت کے لئے فایدہ مند ھے اور یہ نقصانات ھیں اگر اسے غلط طریقہ سے استعمال کیا جاتا ھے وھاں طبی ادارے مذاق نہیں ھیں جیسے یہاں بیڑا غرق ھے خیر چھوڑیں اس بات کو اب آتے ھیں اپنے موضوع کی طرف ضعف قلب دوستو سرد مزاج اور گرم مزاج میں ھو سکتا ھے اب اس کا علاج بغیر تشخیص کیے نہیں کرنا چاھیے بعض اوقات دوالمسک جواھردار کھلانے سے مرض جاتی ھے تو بعض اوقات مربہ سیب کھلانے سے افاقہ ھوتا ھے مشک عنبر زعفران مروارید بھی ضعف قلب کے لئے ھی مستعمل ھیں تو کبھی حنظل یعنی تمہ ھی استعمال کرانے سے دل کی رطوبتیں نچڑ کر ضعف قلب دور کردیتی ھیں یعنی مختلف مراحل میں مختلف علاج ھے جبکہ ھمارا موضوع صرف بیرونی استعمال طلا کے بارے میں تھا یہ سوال اس پوسٹ پہ آتا ھی نہیں تھا ضعف قلب پہ پھر کبھی قلم اٹھا لیں گے جب تک اس کی تشریح نہ ھو کہ ضعف قلب ھوتا کیسے ھے؟ جواب کیسے لکھا جاسکتا ھے بہتر ھے اچھی کتب کا مطالعہ کرکے سوال حل کریں میرے خیال میں اب سوال کوئی نہیں رہ گیا اجازت چاھوں گا محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:
Post a Comment