Saturday, November 4, 2017

شربت گیس منٹ|mint

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔
Mint
۔۔۔۔۔۔ شربت گیس منٹ ۔۔۔۔۔۔
تھوڑی دیر پہلے وعدہ کیا تھا کہ شربت بنانے کا طریقہ لکھون گا یہ جدید پیمانہ پہ شربت بنانے کا طریقہ ھے آپ بنائین
تیز پات ۔ پودینہ ۔ اجوائن دیسی ۔ سنڈھ ۔ سوۓ ۔ کرفس ۔ ھر ایک 100 گرام کا عرق 12 بوتل کشید کر لین اب اس مین 100 گرام سوڈا بائی کارب داخل کر دین اب اس مین سکرامیٹ چار چمچ بڑی شامل کر دین اب سادہ پانی فلٹر شدہ 500 ملی لٹر لے کر اس مین pp ایک چمچ اور mp ایک چمچ بڑی شامل کر کے آگ پہ رکھ دین پانچ منٹ مین یہ دونون میٹل کیمیکل پانی مین حل ھو جائین گے اب اس کو عرق مین شامل کر دین اور ساتھ ھی ایک چمچ پیپر منٹ آئل عرق مین شامل کر دین اور اس کے ساتھ ھی سوڈیم بنزوویٹ دو چمچ عرق مین حل کر دین اب مزید 500 ملی لٹر فلٹر شدہ پانی سادہ لین اور اس مین زنتھیئم گم دو چمچ ٹیٹینم ایک چمچ بڑی شامل کر کے گھنٹہ بھر رکھ دین تاکہ جیلی تیار ھو جاۓ  اب یا تو بڑا شیکر لے لین اگر نہین میسر تو چھوٹا ملک شیک والا جگ استعمال  کر لین اب ایک چمچ جیلی اور پاؤ بھر تیار شدہ عرق جگ مین ڈال کر خوب شیک کرین کہ اس مین جیلی کا دانہ نظر نہ آۓ جب یہ مکمل شیک ھو  جاۓ  تو علیحدہ  برتن مین ڈال دین اب نیا تیار شدہ عرق اور نئی جیلی جگ مین ڈال کر شیک کرتے جائین اسی طرح تمام عرق اور جیلی شیک کر لین اب آپ کے پاس اصل مشین شیک کرنے والی تو ھے نہین یہ آپ کو تیار شدہ بھی مل سکتی ھے یا پھر خود تیار کروا لین جس مین کم سے کم پچاس سو لٹر ایک ھی وقت مین تیار ھو سکے جو میرے پاس شیکر ھے اس مین ایک وقت مین اکھٹا 300 لٹر شیک ھو سکتا ھے اور اس مین جو موٹر استعمال  ھوتی ھے اس کے فی منٹ چار ھزار چکر ھونے چاھیے تب کہین جا کر معیاری شربت تیار ھوتا ھے اب آپ یہ کام کرین کہ اس تیار شدہ شربت کو کسی موٹے کپڑے سے پن لین تاکہ قوام ایک جیسا ھو جاۓ لیجئے جناب اب آپ کا دودھیا رنگ کا بہترین شربت معدہ کے لئے تیار ھو چکا ھے گیس بدھضمی بھوک نہ لگنا پیٹ درد ۔۔۔ایک السر اور سوزش معدہ چھوڑ کر باقی چیدہ چیدہ تمام امراض معدہ بمعہ قبض تک دو دو چمچ دن مین تین دفعہ استعمال  کرین فوراً ریلیف دیتا ھے ۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ یہ تمام کیمیکل مین تو لاھور پاپڑ منڈی سے لیتا ھون آپ یا تو وھین سے لے لین بہت زیادہ شاپ ھین وھان یا پھر اپنے شہر سے جو کھانون مین یا کپڑون والی رنگون یا کیمیکل کی شاپ سے یہ سب کچھ لے سکتے ھین خاص کر جہنون نے ایسنس رکھے ھوتے ھین ان سے لین ۔۔۔ یاد رھے آپ اس مین ست پودینہ ست اجوائن  یعنی امرت دھارا بھی پیپر منٹ آئل کے ساتھ شامل کر سکتے ھین جس سے یہ مزید تیز اثر ھو جاتا ھے

No comments:

Post a Comment