Sunday, March 29, 2020

کرونا کاعلاج کامیاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشخبری||Corona Cure||Corona

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#coronavirus #corona 
۔۔۔۔۔۔۔ کرونا کاعلاج کامیاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشخبری۔۔۔
الحمداللہ اللہ ثم الحمداللہ آج ابھی ابھی اپنی کل کی پوسٹ پہ بالکل آخر مین ایک کمنٹس پڑھا جوکہ حکیم محمد اقبال صاحب کا ھے اور پھر فون پہ ان کے ساتھ تفصیلا گفتگو ھوئی
حکیم محمداقبال صاحب اکثرایران آتے جاتے ھین اس پہ تفصیل وہ اپنے کمنٹس مین بتائین گے جتنی تفصل انہون نے مجھے بتانی ھے وہ مین لکھنے لگا ھون
ایران کے شہر ساری مازندران مین ڈاکٹرسید علی عمادی کے ساتھ حکیم اقبال صاحب رابطے مین ھین اب حکیم اقبال صاحب نے انہین پہلے مندرجہ ذیل دوا بتائی ھوئی تھی
رائی ۔۔تیزپات ۔۔تارامیرا ۔۔گندھک آملہ سار ۔۔ اجوائن دیسی برابروزن پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر کرایک ایک کیپسول صبح دوپہرشام استعمال کروایا ساتھ مقوی سپیشل دوا۔۔۔۔ سونف 100گرام ۔۔دارچینی 100گرام ۔ تمہ 20گرام  پیس کر 500ملی گرام کیپسول بھرکرصبح دوپہرشام دیا رزلٹ نوے فیصد مل رھا تھا جوکہ انتہائی بہترین رزلٹ ھے اب آگے بات سمجھین اب حکیم اقبال صاحب فرماتے ھین دودن پہلے مین نے ایران مین ڈاکٹر سید علی عمادی صاحب کو آپ کا نسخہ  جوکہ میری پوسٹ کرونا کا فوری علاج پہ درج ھے
گندھک آملہ سار تین تولہ سیماب مصفی تولہ کی کجلی تیار کرین  اب اس مین سے بہترین تیار شدہ کجلی ایک تولہ لین اور مرمکی تین تولہ اور زعفران تین ماشہ ملا کرکھرل کرین اور چھوٹے چنے برابر گولیان بنا لین  اور ایک ایک گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین ساتھ ایک دوا مین نے اور بھی لکھی تھی جوکہ روغن لونگ روغن دارچینی اور تارپین تیل ملا کر قطرے بنانے ھین اب حکیم اقبال صاحب نے جو تجربہ ایران مین ھوا ھے وہ بتاتے ھین کہ ڈاکٹرسید علی عمادی صاحب کے پاس پہلے سے کجلی تیار شدہ جس کی نسبت گندھک سات تولہ اور سیماب تولہ ملا کر بنی ھوئی تھی اس مین ایک تولہ انہون نے کجلی لی اور باقی دوائین اسی ترتیب سے ملا لین جس کی مین نے ھدایت کررکھی تھی یہ دوا ڈاکٹر علی عمادی نے سترہ مریضون پہ استعمال کی جس مین تین مریض وینٹی لیٹر پہ تھے شاید دو مریضون کے بارے مین باقی ڈاکٹر مکمل مایوس ھوچکے تھے الحمداللہ چوبیس گھنٹے کے اندر ھی وینٹی لیٹر بھی اتر گئے اور مریض مکمل شفایاب ھوچکے ھین سترہ کے سترہ مریض اب مکمل ھرقسم کے خطرے سے باھر ھوچکے ھین  باقی تفصیل یا سوالات آپ کے ھون تو مین نے حکیم اقبال صاحب سے کہا ھے وہ جواب ضرور لکھین گے باقی ایران کا شہر اور ڈاکٹر صاحب کا نام بھی لکھ دیا ھے جو دوست ایران سے یا افغانستان سے ھین وہ خود ڈاکٹر صاحب سے رابطہ کرسکتے ھین باقی سب کچھ آپ پہ چھوڑتا ھون مذید کچھ ادویات مین نے حکیم اقبال کو بتادی ھین انشااللہ جیسے ھی وہ مریضون کوکھلا کر رزلٹ بتائین گے وہ بھی آپ کو بتادیاجاۓ گا دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, March 28, 2020

کرونا کی تازہ اپڈیٹ|| corona update

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#corona #coronaupdate
۔۔۔۔کرونا کی تازہ اپڈیٹ ۔۔۔۔۔۔
مندرجہ ذیل علامات واضح ھین
ستر فیصد مریضون مین سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ھوجاتی ھین خواہ دیگر علامات ابھی واضح نہ بھی ھون
شدید بخار کے ساتھ خشک کھانسی
جسم اور جوڑون مین درد کا محسوس کرنا
جی متلانا یا پھر باقاعدہ الٹیان آنا
پیٹ کی خرابی
سانس بھاری اور سینہ پہ بوجھ
سب سے زیادہ متاثر مرد حضرات ھین خواتین کی تعداد مردون کے مقابلہ مین تیسرا حصہ ھے اس کے بارے مین یورپ تشریح یون کررھاھے کہ شاید مرد حضرات زیادہ سگریٹ نوشی یا پھر شراب نوشی کرتے ھین یا پھر بیرونی کامون مین زیادہ مرد ھی ملوث رھتے ھین جبکہ میرا خیال ھے اسکی وجہ فطری طور پر مردون کا مزاج عضلاتی ھونا ھے اور خواتین کا کم متاثر ھونا فطری طور پر یا طبعی غدی مزاج کا ھونا ھے
باقی عام علامات سے آپ پہلے ھی آگاہ ھین
احتیاط کیجئے ھر صورت حفاظتی اقدامات اپنائیے جس کے بارے مین روزانہ بتایا جاتا ھے ھر اس بات پہ عمل کیجئے جس کے بارے مین حکومت مسلسل زور دے رھی ھے
گرم پانی پینا اور سٹیم کا استعمال لازما کرین ھاتھ لازما دھوئین ماسک ھرصورت پہنین ھاتھ نہ ملائین ایک دوسرے سے پانچ فٹ فاصلہ لازمی رکھین بغیرانتہائی مجبوری کے کسی صورت گھر سے باھر نہ نکلین نماز لازمی پڑھین وضو تسلی سے کرین قرآنی آیات کے وظائف پڑھین اور کلمہ طیبہ ھزار بار لازمی پڑھین استغفار پڑھا کرین
ادویات مین دارچینی ذرا ساٹکڑا ملٹھ ماشہ لونگ دوعدد پانی دوکپ ڈال کر قہوہ بنا کر پینا بھی کرونا مین مفید رھے گا
باقی اس سے پہلے علاج کے سلسلے مین بہت کچھ لکھ چکا ھون
دعا ھے اللہ تعالی سب کو اپنی امان مین رکھے

Sunday, March 22, 2020

کروناوائرس ایک مذاق ھے

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#corona
۔۔۔۔ کروناوائرس ایک مذاق ھے ۔۔۔۔۔۔
ایک عجیب سی صورت حال اس وقت پیدا ھوگئی ھے اور پورے ملک کے لوگون کی سمجھ ھی نہین آرھی بس بحث اور تبصرے ھرجگہ جاری ھین ھرایک دوسرون کوھدایات سنارھا ھے لیکن خود پہ یہ قانون لاگو کرنے کوتیار نہین ھے اتنی بڑی مصیبت اور خوفناک صورت حال پیدا ھوچکی ھے جبکہ لوگون مین احساس ذمہ داری ابھی تک پیدا نہین ھوا ھے یہی حال کچھ روز پہلے اٹلی کے لوگون کاتھا انہون نے بھی اپنی حکومت کےاعلانات وھدایات پہ کان نہین دھرا تھا نتیجہ یہ نکلا ھے ھزارون لوگ روزانہ مرض مین مبتلا ھورھے ھین توسینکڑون لوگ روزانہ کے حساب سے مر رھے ھین پرسون شاید چھ سو بندے مرے تھے اور کل دن مین آٹھ سولوگون کی لاشین ھسپتالون سے نکلی ھین اٹلی کی بیس صوبے متاثر ھوچکے ھین مرض کنٹرول سے باھر ھوچکی ھے کل ان کا وزیراعظم  اتنی لاشین دیکھ کرشدت غم سے بہت رویا اسکا بس نہین چل رھا تھا
اس وقت ھماری حکومت باربار ھدایات دے رھی ھے صورت حال گھمبیر ھورھی ھے لیکن عوام کسی بھی ھدایت پہ عمل کرنے کوتیار نہین دوستو یہ وقت بڑی سختی سے ھر حفاظتی ھدایت پہ عمل کرنے کا ھے کل شام تک پاکستان مین مریضون کی تعداد سات سوسے بڑھ چکی تھی اس وقت عالمی تناظر پہ اگر نگاہ دوڑائی جاۓ توگرم علاقون مین وائرس سست ضرور ھواھے لیکن مریض وھان بھی زیادہ ھورھے ھین مین نیچے دودن کا عالمی شیڈول لگارھا ھون خود ھی غور سے پڑھ لین  اور سوچین کیا ھمین ھدایات پہ عمل کرنا ھے آپکی ایک احتیاط بہت سون کی حفاظت ھوسکتی ھے براہ کرم خود بھی عمل کیجئے اور دوسرون کو عمل کرنے کاپابند بنائین
ھدایات۔۔ھجوم نہ بنائین نہ ھجوم مین جائین
گھرون کے اندر رھین شدید ضرورت مین حفاظتی ماسک لگاکرباھر نکلین اور کسی کوبھی چھونے سے گریز کرین لوگون سے فاصلے پہ رھین جوکم سے کم پانچ چھ فٹ ھو اکھٹے ھوکرنہ چلین گھرواپسی پہ ھاتھ لازمی طور آدھے منٹ صابن سے اچھی طرح دھولین کوشش کرین باوضورھین
حلق گرم پانی سے تررکھین خشک نہ ھونے دین گھنٹہ بھر مین ایک دودفعہ لازمی گھونٹ گھونٹ پانی پی لین
گھرکے دروازے لاک رکھین تاکہ غیر ضروری لوگ آپ تک نہ پہنچین گھر کے اندر اور گلیون مین صفائی کاخاص خیال رکھین ھوسکے توجراثیم کش سپرے لازمی کرین تاکہ مکھیون یا پتنگون سے چمٹ کر وائرس کسی صورت آپ تک نہ پہنچے لباس روزانہ کے حساب سے بدلین بلکہ گھر داخل ھوتے وقت لباس بدل لین اوراترے لباس کوفورا دھوڈالین بزرگ حضرات کوکسی صورت گھر سے باھر نہ نکلنے دین کچھ روز کا راشن گھر مین سٹاک کرلین اور جو غریب آپکے محلے گلی مین رھتاھے اس کے گھر خود سے راشن پہنچانے کاانتظام کردین انشااللہ اللہ تعالی آپ کے رزق مین برکت ڈالے گا

Friday, March 20, 2020

پتھری گردہ اور مثانہ||kidney stone

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ پتھری گردہ اور مثانہ ۔۔۔۔۔۔۔
میرا ایک تجربہ سینکڑوں دفعہ ھوچکا ھے اس پہ پہلے بھی پوسٹ لکھ چکا ھون کہ کچری کا نمک گردہ کی پتھری خارج کرنے مین بہت ھی اعلی دوا ھے ھرتین قسم کی پتھری خارج کرتا ھے بس وقت کا فرق پڑتا ھے ایک قسم کی پہلے خارج ھوجاتی ھے تو دوسری قسم کوچنددن زیادہ لگ جاتے ھین اورتیسری قسم کو مذید چند دن لگ جائین گے اور بغیر تکلیف کے خارج ھوتی ھین تینون اقسام کی پہلے ھی ایک پوسٹ مین تشریح کرچکا ھون اب یہ سوال کرنا کہ تینون اقسام پہ کتنے کتنے دن لگ جاتے ھین یہ بھی بتائین تو اس کا انحصار پتھری کے سائز پہ ھوتاھے بہتر یہی ھے خودتجربہ کرین پہلے یہ کنفرم کرلین کہ کونسی قسم کی پتھری ھے سائز کیاھے اس کے بعد دوا کھلائین اور ھرپندرہ دن بعد الٹراساؤنڈ کرواتے رھین اور یہ تمام رزلٹ لکھتے جائین اس طرح آپ کوتجربہ ھوجائے گا کہ کس نسل کی پتھری ھو اور سائز کتنے دن مین کتنا کم ھوتاھے آج آپ کوایک اور دوا بتارھا ھون آگے چند روزبعدھاتھی سونڈی بوٹی کا موسم آرھاھے پورے ملک مین تقریبا ھرجگہ یہ بوٹی پیداھوتی ھے اس کی تصویرین یا پہچان سمجھنے کی ضرورت ھو تومیرے دوسرے گروپ خزائن المفردات مین جاکردیکھ سمجھ لین جہان صرف جڑی بوٹیون کی نشاندھی اور فوائد لکھے ھوتے ھین اور تصاویر ھوتی ھین ایک کلوتازہ ھاتھی سونڈی بوٹی لین اس کا کوٹ کرنگدہ بنالین ایک پاؤ قلمی شورہ رکھ کر گل حکمت کرلین اور گڑھے مین بیس کلو اوپلون کی آگ دے دین یہ کشتہ سا نکلے گا نصف ماشہ ھمراہ شربت بزوری دین دن مین ایک ھی خوراک دین چند روز مین پتھری ریزہ ریزہ ھوکرخارج ھوجاتی ھے گردہ کی سوزش بھی درست ھوگی اور پتھری ریت بن کرخارج ھوتی ھے
 یہان یہ بات بھی یاد رکھین مثانہ کی پتھری پہ دوا اثر نہین کرے گی اب مثانہ کی پتھری کےلئے یہ دوا استعمال کرین
سرپھوکہ چارگرام نمک سیندھا تین گرام تخم کلتھی نوگرام ان انکو تین پاؤ  یعنی 750mlپانی مین جوش دین جب آدھا رہ جاۓ توچھان کر دن مین تین بار پلائین ساتھ کشتہ حجرالیہود ایک رتی کسی بھی کمپنی یا خود سے تیارکردہ کھلا دین انشااللہ تین روز مین پتھری خارج ھونا شروع ھوجائے گی پیشاب کسی برتن مین کرائین تاکہ آپ پتھری کا مشاھدہ کرسکین
نوٹ۔۔ نمک کچری بنانے کا طریقہ پہلےسے ھی گروپ مطب کامل مین لکھ چکا ھون سرچ کرکے دیکھ لین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, March 19, 2020

کروناوائرس سے بچاؤ کے بہترین طریقے

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#corona, #coronavirus
۔۔۔۔ کروناوائرس سے بچاؤ کے بہترین طریقے۔۔۔
عالمی میڈیا نے کروناوائرس مین مبتلا لوگون کی علامات باربار نشر کی ھین جنکی وجہ سے اب ایک عام قاری بھی بہت اچھی طرح جانتاھے کہ کروناوائرس کی خاص پیچیدگیان کیا ھین
١۔۔پندرہ سیکنڈ سانس اندر کھینچ کر روکے رکھین اگر سینہ پہ بوجھ درد یا سانس چھوڑنے پہ کھانسی ھوگی جوکہ خشک کھانسی ھے جوڑون مین درد اور شدید بخار جیسی علامات ھوتی ھین
٢۔۔۔موت کا شکار بوڑھے لوگ جو ساٹھ سال سے اوپرعمررکھتے ھون یا بچے جن کی عمر بارہ سال سے کم ھے اور اس کی بھی وجہ بتائی گئی ھے کہ قوت مدافعت کم ھوتی ھے بچے بھی کم ھی متاثرھوتے ھین زیادہ مسئلہ بزرگ لوگون کےلئے ھے
اللہ تعالی سب کواپنے حفظ و امان مین رکھے دوستو ھاتھون کی صفائی سب سے پہلا عمل ھے اسکے لئے صابن کوئی بھی میسر ھو صابن ھاتھون پہ لگائین اورایک ایک انگلی علیحدہ علیحدہ دوسرے ھاتھ کی مدد سے صاف کرین یعنی تسلی سے ھاتھ دھونا ھین ایک دوسرے کوزبان سے السلام علیکم کہین مصافحہ کسی صورت نہ کرین گلے نہ ملین آج ایک بہترین طریقہ شکایت کی صورت مین بتارھا ھون اگر کسی کوشکایت ھے توبہترین عمل بندہ دھوپ مین بیٹھے تاکہ کچھ دیر مین کپڑون سے لگے وائرس ختم ھون پہلا حملہ یا سکونت گاہ وائرس کی گلا ھے کچھ روز گلے مین ٹھہرتاھے بار بار گرم پانی یا چاۓ پینا بہترین ھے اگر کسی کوبال خشک کرنے والی ڈرائرر میسر ھو تواسے چلا کرتھوڑے فاصلہ پہ رکھ کر سانس اندر کھینچین تاکہ گرم ھوا اندرجاۓ اس عمل سے لازما وائرس کا تیاپانچہ ھوگا بلکہ پھیپھڑوں تک پہنچے وائرس کولگ پتہ جاۓ گادوسرا عمل کچھ یون ھے کہ ایک تولیہ یا موٹا کپڑا لےلین اسے خواہ استری سے یاآگ سے باربارگرم کرلین اسکی کچھ تہہ اپنی سہولت کے مطابق کرلین اب گرم گرم کپڑا منہ پہ رکھ کرسانس اندر کھینچین تاکہ گرم ھوااندر جاۓ یہ بھی بہترین عمل ھے اب کچھ لوگون کے گھرون مین ایک الیکٹرانک ھیٹر جس مین پنکھا بھی لگاھوتاھے اسے بھی استعمال کیاجاسکتاھے خواہ کسی کو وائرس کی شکایت ھے یا نہین ھے یہ عمل ضرور کرین خدانخواستہ اگر وائرس آپ تک پہنچ ھی چکاھے تو بچت ھوسکتی ھے اب ایک بات ذھن مین رکھین بہت سے لوگ اس لاپرواھی مین ھین کہ ھمارے علاقہ مین توشکایت ھے نہین ھمین کسی حفاظتی اقدام کی ضرورت نہین ھے یاد رکھین وائرس نے اعلان کرکے نہین آنا یا آپ کو فون نہین کرنا کہ انتظار کرین مین آج آرھا ھون پہنچنے کےتیز ترین ذرائع ھروقت موجود ھین جیسے ھی وقت نے پلٹا کھایا ھے ترقی کی رفتار تیز ھوئی ھے توسب سے پہلے ذرائع آمدورفت ھی تیز ھوتے ھین چنددھائیان پہلے جس جگہ پہنچنے مین دوتین دن لگتے تھے اب چندگھنٹون مین پہنچاجاسکتاھے ھمارے ھان بھی وائرس پھیل رھاھے روزانہ کے حساب سے مریضون کی تعداد بڑھتی جارھی ھے شاید لگ بھگ تین سوھوچکی ھے دواموات ھوچکی ھین کسی غلط فہمی مین نہ رھین اپنی حفاظت کیجئے رش والی جگہ نہ جائین بلکہ رش بننے ھی نہ دین  اپنے گھرون کی صفائی کرین محلہ گلی کی صفائی کاخیال رکھین باقی علاج کی شکل مین پہلے ھی آگاہ کرچکا ھون
نماز پڑھین اپنے گناھون کی اللہ تعالی سے معافی مانگین بہترین عمل اپنائین دعائین کہ اللہ تعالی سب کواپنی حفاظت مین رکھے ھم کمزور اور ناتوان ھین

Monday, March 16, 2020

کروناوائرس کا فوری علاج

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#coronavirus #corona
۔۔۔۔۔۔ کروناوائرس کا فوری علاج ۔۔۔۔۔۔۔
اس موضوع پہ پہلے کافی کچھ لکھ چکا ھون کہ کرونا وائرس حقیقت مین ھے کیا؟؟؟
یہ آپ سب جان چکے ھونگے اور علاج کی صورت مین بھی کافی ادویات لکھ چکاھون جیسے جیسے علامات واضح ھوتی ھین ویسے ھی آپ کو علاج سے آگاہ کردیاجاتاھے تشخیص کے سلسلے مین بھی کافی حد تک آگاھی دی جاچکی ھے آپ خودبھی چیک کرسکتے ھین پندرہ سیکنڈ تک سانس اندر کھینچ کرروک دین اگر سینہ مین گھٹن یادرد یا سانس چھوڑنے پہ کھانسی جیسی کیفیت ھوتی ھے تب آپ مشکوک ھین فورا ٹیسٹ کروالیناچاھیے اور علاج کرناچاھیے خیرابتدائی طور پر گلے پہ حملہ ھوتاھے پہلے پہل جلن خراش جیسی صورت گلے مین پیدا ھوتی ھے اگر تھوڑا گرم پانی باربار پیئن تب بھی آرام آجاتاھے بشرطیکہ وائرس خوراک کی نالی تک ھی ھو تب سمجھ لین پانی پینے سے ھی آپ ٹھیک ھوجائین گے اگر وائرس سانس کی نالی مین چلا گیا ھے تب کچھ صورت حال پریشان کن ھے لیکن آپ پریشان نہ ھون اسکا بھی آسان حل ھے پہلے دوا سمجھ لین
 روغن لونگ دوتولہ
روغن دارچینی دوتولہ
روغن تارپین چارتولہ
ملا لین دوتاآٹھ قطرے منہ مین ڈال دین فوری طور پر آپ کا گلا کھل جاۓ گا سب علامات جاتی رھین گی اگر آپ یہ سمجھتے ھین کہ وائرس سانس کی نالی مین چلا گیا ھے تودوستو آپ کپڑے کابناماسک استعمال کرین اور ماسک پر سامنے جہان سے سانس اندر آرھی ھے وھان تھوڑا یہی روغن لگا دین تاکہ روغن آھستہ آھستہ بذریعہ سانس گلے مین جاۓ انشااللہ چند لمحون مین آرام آجاۓ گا باقی ویسے قطرے اندر بھی کھلا دین مذید مندرجہ ذیل دوا بناکرکھلادین انشااللہ شفایابی ھوگی
پارہ مصفی تولہ گندھک آملہ سار تین تولہ کی پہلے کجلی تیار کرین کجلی شاندار بنائین اور اس مین سے ایک تولہ کجلی لے لین اور مرمکی تین تولہ زعفران تین ماشہ پیس کر چھوٹے چنے برابر گولی بنالین ایک ایک گولی دن مین تین بار پانی کے ساتھ کھلائین فوری حرارت غریزی پیدا کرے گی اورقوت مدافعت پیدا ھوگی اور نمونیا جیسی تمام علامات ایک دودن مین جاتی رھین گی
نوٹ۔۔ اب بعض لوگ کمنٹس مین یہ بھی پوچھنے کی کوشش کرین گے کہ روغنیات کس کمپنی کے لینے ھین تو جو بھی مستند اوراچھی کمپنی کے مل سکتے ھون وھی لےلین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, March 15, 2020

شوگر کی دوا ھرایک بناۓ||diabetes||sugar

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ شوگر کی دوا ھرایک بناۓ ۔۔۔۔۔۔۔
میرے ایک دوست ھین ساقی صاحب جوانتہائی نیک عبادت گزارانسان ھین کوٹ مومن ان کی رھائش ھے کوٹ مومن کی مشہور شخصیت ھین کیونکہ بےشمار شاگرد ھین انکے جنہون نے ایم ایس سی تک ان سے تعلیم حاصل کی ھے یہ سب مین اس لئے لکھ رھا ھون تاکہ تصدیق مین آسانی رھے یہ نسخہ بھی انہی کی عنایت ھے انہی کے فرمان کے مطابق گروپ مین بطور صدقہ جاریہ شیئر کیاجارھاھے انکے فرمان کے مطابق چودہ پندرہ یونٹ روزانہ کے حساب سے انسولین لگانے والی مریضہ بھی صحت یاب ھوچکی ھے کم سے کم دوماہ تک کھلائین زیادہ تر مریضون کواسکے بعد دوا کی ضرورت نہین رھتی دوتاتین گرام صبح شام خالی پیٹ ھمراہ پانی کھلائین دوا ھرایک بنا سکتا ھے بنانا کچھ بھی مشکل نہین ھے لیجئے اب دوا سمجھ لین
ھلیلہ۔۔۔آملہ ۔۔۔میتھی دانہ ۔۔۔تخم جامن ۔۔۔۔الائچی کلاں ۔۔۔ھلدی ۔۔ کلونجی برابروزن پیس کرسفوف بنالین بس یہی دوا ھے
ساقی صاحب کےلئے بھی دعافرمائین مجھے بھی ساتھ یاد رکھین
نوٹ۔۔ بہتر یہی ھے کہ تسلی کےلئے ھلدی ثابت خرید فرمائین پسی ھوئی ھلدی مین ملاوٹ ھوسکتی ھے باقی سب جوکچھ لکھا ھے یہی کچھ پنساری سے صاف ستھراخرید فرمائین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, March 13, 2020

کشتہ فولاد ۔اور کل کی پوسٹ کے کچھ سوالات کے جواب||Foulad kushta

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kushta foulad| kushta foolad|kushta faulad
۔۔۔۔۔۔۔ کشتہ فولاد ۔اور کل کی پوسٹ کے کچھ سوالات کے جواب
کل مین نے لاغری بدن کی پوسٹ لکھی تھی جو سوالات سب سے زیادہ آۓ ان کے جوابات لکھ رھا ھون
پہلا سوال ۔۔ کیا خواتین استعمال کرسکتی ھین آپ ھی مجھے بتائین کیا خواتین کوئی الگ مخلوق ھین  انسان نہین ھے یا پھر کیا آپ یہ سمجھتے ھین کہ یہان ھرپوسٹ صرف مردون کے لئے لکھی جاتی ھے کمزور جسم خواہ خاتون کا ھو یا مرد کا ھو دوا ھرایک کےلئے ایک ھی ھوتی ھے  یہان مین آپ کو ایک اور بات بتادون لبوب کبیر ایک بہت بڑی دوا جو مردانہ امراض مین استعمال کی جاتی ھے وہ خواتین کوبھی ویسے ھی کھلائی جاتی ھے جیسے مردون کوکھلائی جاتی ھے
دوسرا سوال ۔۔۔ کیا بلڈپریشر والے استعمال کرسکتے ھین بلڈ پریشر ھر مزاج مین بڑھ سکتا ھے ھزار بار سمجھایا ھے کہ بلڈ پریشر مرض نہین ھے صرف علامت ھے جیسے بخار ھرمزاج مین ھوسکتاھے توبلڈ پریشربھی ھرمزاج مین ھوسکتاھے ھر بلڈپریشر ھرنمک سے نہین بڑھتا ھرنمک سوڈیم کلورائیڈ نہین ھوتا
تیسرا سوال کشتہ فولاد کس کمپنی کا استعمال کرین یہ توآپ کی اپنی مرضی ھے کہ آپ کوکونسی کمپنی بہتر لگتی ھے یہ سوال بنتا ھی نہین تھا جوسب سے زیادہ لکھا ھواتھا بہترین حل تویہی ھے خودبنالین اور کشتہ فولاد کی یہ پوسٹ پہلے بھی لکھ چکا ھون دوبارہ اس لئے لکھ رھا ھون کہ بہت سے نئے ممبران تھے جن کوعلم نہین ھے یہان ایک بات اور بھی سمجھادون بہت سے لوگون نے لکھ رکھا ھوتاھے کہ فلان مرض پہ لکھین اب ایسے لوگ گروپ کوسرچ کرنا گوارا نہین کرتا بس سوال لکھ دیتے ھین اب کل کی پوسٹ پہ جن جن لوگون نے مضامین دوسری امراض پہ لکھنے کوکہاھے ان سب امراض پہ بہت تفصیل سے مضامین لکھ چکا ھون جوگروپ مین موجود ھین وہ سرچ کرکے مطلوبہ مضامین پڑھ لین
سوڈابائی کارب پاؤ ھیرا کسیس پاؤ لے لین دونون کو کسی کھلے برتن مین ڈال کر کھلاپانی ڈال دین کیمیائی عمل کچھ دیر ھوگا ابھار و جوش پانی مین پیدا ھوگا اوربرتن بیرونی سطح سے انتہائی ٹھنڈا ھوگا یہ عمل کچھ دیرجاری رھے گا پھرآھستہ آھستہ پانی ساکن ھوجائے گا اب کسی چمچے کی مدد سے تھوڑاتھوڑا اس پانی کو ھلاتے رھے اور ایک گھنٹہ بعد اس پانی کو جب سب مواد نیچے بیٹھ چکا ھو اور اوپر صاف پانی آچکا ھو اس پانی کونتار کراتار دین اور ضائع کردین اور نیچے بیٹھ جانے والی دوا مین دوبارہ پانی ڈال کردوا حل کردین اور پھر جب دوا نیچے بیٹھ چکی ھوگی توپھرپانی اتار دین یہ عمل تین چار لازما کرین تاکہ سوڈابائی کارب سب پانی مین حل ھوکر نکل جاۓ اب آپ کو مٹی جیسا مواد نیچے تہہ نشین ملے گا اسے آگ پہ رکھ دین آگ پہلے آھستہ یادرمیانہ رکھین تاکہ مواد گاڑھا ھوکر باھر چھینٹین نہ اڑاۓ جب اس مین دوا خشک ھوجائے توآگ تیز کردین اب جب آپ کولگے کہ سب دوا برنگ سیاہ ھوچکی ھے توآگ سے نیچے اتار لین یہ عمل آدھے گھنٹے تک مکمل ھوجاتا ھے اب اس دوا کوکھرل مین ڈال کرپیس لین انتہائی سرخ رنگ کا کشتہ فولاد تیار ھوچکا ھے اب اگر آپ یہ یقین کرنا چاھتے ھین کہ کیا واقعی یہ فولاد ھے توبرادر مقناطیس قریب کرین سب کشتہ اس سے چمٹ جاۓ گا یہ ھے آسان طریقہ کشتہ فولاد تیار کرنے منون کے حساب سے ایک دن مین تیار کیاجاسکتاھے اور یہان ایک بات یاد رھے اگر آپ سوڈابائی کارب آدھا بھی ڈالین تب بھی عمل ھوجاتاھے لیکن یہان برابروزن اس لئے لکھا ھے تاکہ عام آدمی بھی بناۓ تو کوئی شک نہ رھے اب خواہ کمپنی کا استعمال کرلین یااپنا بناکراستعمال کرلین جہان جس بھی نسخہ مین استعمال کرنا ھے کرسکتے ھین محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, March 12, 2020

کمزور اور لاغربدن کاعلاج

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کمزور اور لاغربدن کاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔
موصلی سیاہ اچھی کوالٹی سوگرام
نمک سیاہ 50گرام
کشتہ فولاد 25گرام
پیس کر پانچ نمبر کیپسول بھرلین ایک کیپسول روزانہ ھمراہ دودھ دین کچھ عرصہ استعمال سے انشااللہ کمزور جسم بھرجاتاھے طاقت بھی بحال ھوجاتی ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, March 11, 2020

کچھرالی کاعلاج

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔کچھرالی کاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
بغل کے نیچے گلٹی اور پھر پھوڑے کی شکل اختیار کرتی ھے بہت ھی اذیت ناک ھوتی ھے درد شدید اور بخار بھی ھوجاتاھے علاج سمجھ لین
تخم سرس چھلکا ریٹھا رائی اور گندھک آملہ سار برابروزن پیس کر 1000mgوالے کیپسول بھرلین دن مین تین وقت ھمراہ پانی دین رات سوتے وقت غدی اعصابی مسہل دوگولی ھمراہ پانی دین تاکہ صبح دوتین اجابت ھوجائین جس بغل مین کچھرالی ھے تودوسرے کندھے کی الٹی سائیڈ سرسون کے تیل سے مالش کرین اگر دونون بغلون مین ھے تودونون کندھون پہ مالش کرین انشااللہ تین چار روز مین کچھرالیان ختم ھوجائین گی

Tuesday, March 10, 2020

خوف مایوسی کی دوا||depression ||hypertension

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Depression
۔۔۔۔ خوف  مایوسی کی دوا ۔۔۔۔۔۔
 جن دوستو کو بہت زیادہ خوف آتا ھے ذھن پریشان رھتا ھے اور دل دماغ پہ مایوسی طاری ھوچکی ھو ان کےلئے دوا لکھ رھا ھون یاد رھے یہ عضلاتی تسکین کے باعث ھوتا ھے
سلاجیت چارماشہ  پتری فولاد چارتولہ ازراقی مدبر پانچ تولہ زعفران تولہ فلفل سیاہ تولہ افسنتین تولہ پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک ایک گولی دن مین دو تاتین بار دودھ سے
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Monday, March 9, 2020

کچھ تشریحات باقی ماندہ کروناوائرس

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔کچھ تشریحات باقی ماندہ کروناوائرس ۔۔۔۔۔
گزشتہ شام اپنے چچاصاحب حکیم غلام رسول بھٹہ صاحب سے طویل گفتگو ھوئی اور کچھ وقت موجودہ وائرس پہ بھی بحث ھوئی اس دوران کچھ دیگر حکماء سے بھی اسی موضوع پہ بات چیت ھوتی رھی اب ان مین کچھ کاخیال تھا کہ کروناوائرس اعصابی عضلاتی مرض رھے گا کچھ کااتفاق عضلاتی اعصابی مرض ھونے پرتھا دوباتون پہ سب متفق تھے حرارت کی شدید کمی اور میراتجویز شدہ گزشتہ آخری قسط والا علاج بہترین قرار پایا اب کچھ دلائل باوزن تھے کہ کروناوائرس کی پیدائش انتہائی خشک سرد موسم مین ھوئی اور نشوونما بھی اسی موسم مین بہت بڑھی لیکن ایک بات وائرس کی پرواز بڑی خوفناک حد تیز ھے دوماہ سے بھی کم عرصے مین سوسے زیادہ ملکون مین پہنچ چکا ھے
جیسا کہ گزشتہ اقساط مین بتاچکا ھون کہ اس سے بچنے کاسب سے بڑا ذریعہ طہارت ھے وضو ایک ایسا عمل ھے جو سوفیصد اس مرض سے بچانے کاسبب ھے پھر نماز دوسرا ایسا عمل ھے جوخاص کران مقامات پہ اثراندازھوتاھے جہان وائرس کاحملہ سب سے پہلے ھوتاھے جیسے ناک اور دماغ کی جھلیان جہان وائرس سب سے پہلے پہنچتا ھے اورنماز وہ عمل ھے جب آپ سجدے مین جاتے ھین تودوران خون دماغ کی طرف تیزی سے گردش کرتا ھے اور ضرورت کے مطابق گرمی وہ خون گردش کے دوران پہنچادیتاھے باقی غذائی طور پر فاسٹ فوڈ تکے کباب وغیرہ سے اجتناب برتین شوربے دار سالن سے یا خوراک سے گزارا کرین اب چکن وغیرہ سے بھی بچین کیونکہ اس مین خود سے مدافعت نہین ھے آپ مین کیاخاک مدافعت پیدا کرے گا جس مین چلنے پھرنے ھلنے جلنے کی سکت نہین ھے اب جوعادات بظاھر کسی مین نظر آتی ھین وھی تواس کی خصلت مین شامل ھین اب وھی اثرات آپ پربھی کرے گابےشمار ویکسین اور ادویات کے سہارے چل کے 45دن مین وہ اس نوبت تک پہنچتا ھے کہ آپ کے استعمال مین آجاتاھے بڑاگوشت بکرے کاگوشت دیسی مرغ کاگوشت کھاسکتے ھین مچھلی نہین
خیرسے ھمارے ملک مین تواب موسم تبدیل ھوگیاھے جہان ابھی شدید سردی ھے وھان لوگ زعفران کا قہوہ یا کھانے مین چند تنکے ضرور شامل کرین تاکہ بدن مین حرارت پیدا ھو جوخالص ھو جوکاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھی پاک ھو وہ زعفران پیدا کرتاھے کروناوائرس مین مبتلا لوگون کوبھی بہت مفید رھے گا
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, March 7, 2020

کروناوائرس کاطوفان -آخری|Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔۔۔۔۔ کروناوائرس کاطوفان۔۔۔۔۔قسط آخری ۔۔۔۔
 کچھ دوستون کو شاید شکوہ یہ ھے کہ کرونا پہ قسط وار مضمون لکھ رھے ھین لیکن علاج نہین لکھ رھے اللہ تعالی کاشکرادا کرین ستر سے زائد ممالک مین مرض پھیل گئی پاکستان پھر بھی محفوظ ھے تین چار مریض آۓ وہ بھی بیرون سے مرض ساتھ لاۓ سب خطرے سے باھر ھین بلکہ صحت مند ھوچکے ھین باقی موجودہ وقت مین اس سب معاملے کوکنٹرول کرناگورنمنٹ کاکام ھے اور وہ اس معاملے مین مستعد ھے پریشان نہ ھون علاج آج ھی لکھ دونگا پریشان نہ ھون
ایک بات یاد رکھین وبائی امراض ھمیشہ ماحول کی گندگی سے ھی پھیلتے ھین اس سے بچنے کا پہلا حل یہی ھے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کوصاف ستھرا کرین اب بجاۓ اسکے کہ بندہ یہ انتظارکرتارھے کہ یہ کام توانتظامیہ ھی کے ذمے ھین انہین ھی آکرکرناچاھیے آپ جہان بھی رھتے ھین اسے صاف ستھرا رکھنا آپ پربھی فرض ھے خودسے انتظامیہ بن جائین اپنے اردگرد جہان بھی گندگی نظرآۓ اسے صاف کردین ثواب بھی ملے گا اور ماحول بھی درست ھوجائے گا اور یہ سب کچھ کرنے سے کسی بھی شخص کی شان کم نہین ھوتی بلکہ عزت وتوقیر بڑھتی ھے اپنے محلہ گلی مین تحریک چلادین اورچھٹی کے روز سب مل کے صفائی کرین اب دیکھتے ھین کون کون یہ قدم اٹھاتاھے باقی یقین جانین اس مرض پہ اکثریت مین افواہیں زیادہ ھین اور خوف زیادہ پھیلایا گیاھے  بلکہ اتنازیادہ پھیلایاگیاھے کہ اگرکسی شخص کی موت کسی اور وجہ سے ھوتی ھے توشایداسے بھی کروناوائرس کاکمال سمجھاجاتاھے اب افواہ سازی مین ایک ھم ھی نہین ھر ملک کے شہری لگے ھوۓ ھین ھم افواہ صرف ایک شہرسے دوسرے شہرتک پھیلالیتے ھین بیرون ممالک مین کچھ لوگ افواہیں پوری دنیا مین پھیلا رھے ھین میرے خیال مین کروناوائرس خود سے اتنی تیزرفتاری سے سفر نہین کررھا جتنی تیزرفتاری ان کی افواہ سازی مین ھے
امید ھے اب کروناوائرس کوبریک لگ جاۓگا چائینا مین بریک لگ چکی ھے
لیجئے اب علاج سمجھ لین
کشتہ شنگرف بیس گرام
کشتہ بارہ سنگھا بیس گرام
رائی چالیس گرام
کشتہ جات کسی بھی طرح یعنی کسی بھی بوٹی مین کرلین یا آپ یون بھی کرسکتے ھین بازار سے کسی بھی کمپنی کا جس پہ اعتماد ھو اسکا کشتہ بارہ سنگھا لےلین اور شنگرف اچھی کوالٹی کا لےکر اسے چھ گھنٹہ زوردار ھاتھون سے سادہ کھرل کرلین اس کی چمک ختم ھوجائے  یہ کشتہ شنگرف ھوجائے گا اب یہ کشتے ملا لین اور رائی علیحدہ باریک پیس کران مین شامل کرکے آدھی رتی سے لے ایک رتی برابر گولیان بنا لین دن مین ایک تاتین دفعہ ھمراہ نیم گرم پانی دین
ساتھ مندرجہ ذیل سفوف دین
گل بانسہ اگر نہ مل سکین توبرگ بانسہ شامل کرلین 80گرام
گل بنفشہ 50گرام
سونف 30گرام
پیس کرسفوف بنالین ایک ماشہ دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب کچھ روز پہلے بھی مین ایک علاج لکھ چکا ھون
مرمکی تولہ
سہاگہ تولہ
مصبرتولہ
پراناگڑچارتولہ
سب دوائین پیس کر دانہ گندم برابرگولیان بنالین
ایک ایک گولی دن مین دوتاتین بار ھمراہ پانی
غدی عضلاتی ملین دودوگولی دن مین تین بار
غدی اعصابی ملین دو دوگولی دن مین تین بار
ھمراہ پانی دین
غدی عضلاتی ملین
تارامیراچارتولہ
اجوائن دیسی چارتولہ
بابچی چارتولہ
گندھک آملہ سار 12تولہ
پیس کرنخودی گولیان بنالین
غدی اعصابی ملین
سنڈھ3تولہ
مرچ سیاہ تولہ
نوشادرٹھیکری4تولہ
ریوندخطائی 4تولہ
سنامکی 4تولہ
ھلدی4تولہ
پیس کرنخودی گولیان بنالین
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ
باقی کروناوائرس پہ مضامین پھر کبھی

Thursday, March 5, 2020

کروناوائرس کاطوفان -4|Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔۔کروناوائرس کاطوفان ۔۔۔۔قسط 4۔۔۔
پہلے ایک سوال کا جواب لکھ رھا ھون پچھلی قسط مین کسی دوست کا کمنٹس مین سوال تھا کہ صابرؒ صاحب نے عضلاتی اعصابی تحریک کا علاج عضلاتی غدی لکھا ھے جبکہ میری پوسٹ سے پتہ چل رھا تھا کہ مین اس کا علاج یہ نہین مان رھا تھا اس کمنٹس کے نیچے ایک اور دوست نے کمنٹس دے کراس سوال کا جواب بھی دے رکھا تھا وھان مین نے جواب نہین لکھا بلکہ یہان لکھ رھا ھون دوستو عضلاتی اعصابی تحریک کو بدلنے کےلئے عضلاتی غدی تحریک کی طرف سفر کرنے کا راستہ صابر صاحب نے آپ کودکھایا ھے لیکن بعض امراض مین بلکہ کرانک مرضون مین تحریک درتحریک بدلنے سے ھی مرض سے نجات کاذریعہ ھے آپ نے تجویز علاج کے سلسلے مین اکثریت اطباء کو عضلاتی اعصابی مرض کا علاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی اور پھرغدی اعصابی تک کرتے دیکھا پڑھا ھوگا آپ نے کبھی سوچا کہ ایسا کیون کیاگیاھے جبکہ مرض کاعلاج توصرف عضلاتی غدی ھی تھا
یہ سب تحریکی عمل مذمن امراض مین کیاجاتاھے یا پھر ایسی امراض مین کیا گیا جہان خشکی کاعمل خواہ وہ سردی مین یا گرمی مین ھواسے تری پیداکرناضروری ھوجائے تب مرض کا تیاپانچہ ھوگا
خیر ھم بات کررھے تھے کروناوائرس کے بارے مین کہ اگر یہ صرف وبائی مرض کی صورت مین موسمی اثرات کا حامل ھی رھتا یعنی جیسے ھی موسم مین گرمی پیدا ھوجاتی ھے تو مرض بھی جاتی رھتی ھے اکثریت مین عام وبائی امراض ایسا ھی ھوتا ھے لیکن ان مین اکثریت امراض بیکٹیریا سے پیدا شدہ ھوتی ھین لیکن کروناوائرس کےسلسلے مین جس پیچیدگی کےسلسلے مین ڈر یا خوف کی نشاھدھی حقیقت مین کی جارھی ھے وہ دوھین 
پہلی بات کہ انتہائی تیزرفتاری سے ایک سے دوسری جگہ منتقل ھونا جیسے اس وقت پچاس ممالک مین کروناوائرس پہنچ چکاھے یہی تیزرفتاری خطرناک ھوسکتی ھے کیونکہ پورے کرہ ارض کا موسم ایک وقت مین ایک جیسا نہین ھوتا یعنی یہ نہین ھوتا کہ پوری دنیا پہ گرمی کا موسم ھویا پوری دنیا پہ سردی کا موسم ھو دوستو جب پاکستان مین دسمبرجنوری مین شدید سردی ھوتی ھے توآسٹریلیا مین شدید گرمی کا موسم آچکا ھوتاھے اور جب جون جولائی مین یہان شدید گرمی کا موسم ھوگا توآسٹریلیا مین ھمارے والا دسمبرجنوری کا موسم آچکا ھوگایعنی شدید سردی ھوتی ھے آپ دنیا کا نقشہ یاگلوب پہ دیکھین تواس پہ کچھ خطوط کھینچے نظرآئین گے جنہین خط استوا خط جدی وسرطان نام لکھے ھونگے اوپر سورج کی حرکات دیکھین اور سمجھین گے تو دنیا کے موسم کا بھی پتہ چل جاۓ گا یہان میرا مقصد یہ ھے کہ اگر کرونا ایک سے دوسرے ملک یونہی تیزی سے سفر کرکے اپنے موسم کے حساب سے چلتارھے تو کبھی ختم نہ ھونی وبا دنیا کوآگھیرے گی
اب دوسری بات کہ کہین کروناوائرس اپنے آپ کوماحول مین ڈاھلنا نہ سیکھ لے یعنی سردی گرمی کا بیرونی ماحول اس کےلئے مہلک نہ رھے تب یہ متعددی صورت اختیار کرجائے گا توپھرانتہائی خطرناک ثابت ھوگا ۔۔۔ یہ ھین اصل دوخطرے
موجودہ وقت تک کوئی خاص خطرناکی اس وائرس کے سلسلے مین نہین آئی ابھی تک قابل علاج ھے نہ ھی ڈرنے کی ضرورت ھے یاد رکھین خوف بذات خود ایک موت کی علامت ھے آپ مسلمان ھین صرف رب کائینات سے ڈرا کرین کروناوائرس کچھ بھی نہین ھے باقی تشریح اگلی قسط مین اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, March 3, 2020

کروناوائرس کاطوفان -3 |Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔۔کروناوائرس کاطوفان ۔۔۔قسط 3۔۔۔
پچھلی قسط مین وضاحت کی تھی کہ وائرس دوطرح کے ھین ایک وہ جو متعدی ھین ایک وہ جووبائی صورت رکھتے ھین
اب وبائی صورت والے وائرس عارضی یعنی وقتی طور پر کچھ عرصہ کےلئے حملہ آور ھوتے ھین پھر ان کا کردار ختم ھوجاتاھے لیکن یہ بھی توھوسکتا ھے کہ وہ وائرس اپنا وجود برقرار رکھنے کےلئے اپنے آپ کوماحول مین بدلنا بھی سیکھ لے اگروہ ماحول مین بدلنا سیکھ لیتا ھے تب بہت ھی خطرناک ھوسکتا ھے لیکن ایسا ھونا بہت ھی مشکل ھے زمانہ لگ سکتا ھے یہ کام فورا کسی صورت نہین ھوسکتا بلکہ آھستہ آھستہ وقفے وقفے سے باربار کسی وائرس کے ایکٹو ھونے پہ ھوسکتا ھے پھر ممکن ھے وہ اپنی شکل بدل لے لیکن عادات وھی رکھے اور اپنا کام متعدی صورت مین کرسکے
یہی خطرہ کروناوائرس سے ھے کروناوائرس مین چندایک صفات بہت ھی خطرناک ھین جس مین پہلی صفت کہ بہت تیزی سے مقامات بدلنے اورسفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے یعنی ایک سے دوسرے شخص مین منتقل ھونا لمحون کا کھیل ھے اور دوسری خطرناک صفت کہ بغیر وارنگ دیے یا کسی بھی طرح کااحساس دلائے بغیر منتقل ھوتارھتاھے اور تیسری خطرناک صفت یہ ھے کہ جب انسانی بدن پہ اسکے اثرات ظاھر ھوتے ھین تو بہت دیر ھوچکی ھوتی ھے کافی حدتک بدن کا نقصان ھوچکا ھوتاھے یہ عموما ان لوگون کے ساتھ ھوتاھے جن کی عمر پچاس کی حد کراس کرچکی ھوتی ھے پچاس سال عمرھوجانے پہ قوت مدافعت بدن مین کم ھونا شروع ھوچکی ھوتی ھے اب جن مین مدافعاتی نظام کمزور ھے ان کےلئے یہ وائرس خطرناک ھے اب ایسے نوجوان جو کسی لمبی مرض یاخطرناک مرض کاشکار ھون ان کےلئے بھی یہ خطرناک ھوسکتاھے کیونکہ ان کا مدافعاتی نظام کمزور ھوتاھے اب کی قوت مدافعت پہلے سے شکار مرض کے خلاف مسلسل جہد کرکے کافی حدتک تھک چکی ھوتی ھے ایک بات یاد رکھین غیرفطری خوراک کااستعمال اوراخلاق باختہ برائیون مین مبتلا رھنے والے انسان ایسے وائرس کے سامنے جلد حوصلہ ھارجاتے ھین کیونکہ جب کوئی بھی شخص ایسی بدعادات کاشکار ھوتاھے تولازم بات ھے وہ اپنے جسم سے انرجی کااخراج تیزی سے کررھاھوتاھے اور جسم سے حرارت غریزی مسلسل خارج ھورھی ھوتی ھے توکروناوائرس کے لئے یہ بدن پسندیدہ ھے جہان گرمی کااخراج بہت زیادہ ھورھاھوتاھے اس کا تواپنا مزاج خشک سرد ھے اب جہان اور جس بدن مین گرمی خارج ھوکر سردی کی مقدار بڑھ رھی ھے تو کیون نہ وہ اس جسم مین زیادہ ایکٹو رھے گا خواہ بدن بالکل تندرست ھو یعنی ایسے لوگون کےلئے بھی کروناوائرس خطرناک ھوسکتا ھے اس کے علاوہ باقی لوگون پہ اگر کرونا حملہ آورھوتابھی ھے تو بچ جانے کے چانس سوفیصد ھوتے ھین کیا یہ بہتر نہین ھے کہ بندہ غیراخلاقی جوتہذیب سے بھی ھٹ کرھون ایسی تمام حرکات سے بچ کرزندگی گزارے
اب رھی بات کہ اگر مزاجا کروناوائرس خشکی سردی کاحامل ھے اورعلامات بھی سردی والی ھین جیسے نزلہ زکام فلو جیسی شکایت نمونیا اور گلے کی خرابی کی شکایت ھوتی ھے تو کیا سیدھاسیدھا نمونیا کا علاج یا نزلہ زکام کا علاج کرنے سے مرض جاتی رھے گی تو دوستو ایسا قطعی نہین ھے باقی ایک آڈیو واٹس اپ فیس بک پہ بہت وائرل ھوئی جوکہ پیاز کےبارے مین تھی یہ بات کچھ یون تھی کہ ایک پیاز لین اسے نمک لگاکرکچا کھاجائین تو کروناوائرس ایسے بھاگے گا جیسے کوا غلیل دیکھ کربھاگتا ھے مجھے بھی کچھ لوگون نے یہ میسج بھیجنا اپنا فریضہ جانا اب اس میسج کا سوشل میڈیا پہ مذاق تک بنادیاگیا کہ جناب پیاز کی قیمت چڑھ گئی ھے یا پیاز مارکیٹ سے غائب ھونا شروع ھوگیا ھے وغیرہ وغیرہ اب اس میسج مین کچھ حقیقت بھی تھی اور کچھ غیر حقیقی بھی تھا
حقیقت اس لئے تھا کہ اطباۓ قدیم اسے طاعون کے پھیلاؤ کو روکنے مین استعمال کرتے تھے چونا اور پیاز کاپانی کچھ مقدار ملا کر چونے کوپھیلادینا طاعون پھیلنے کوسوفیصد روکتاھے ا پیاز کوزھرون کاتریاق ماناجاتاھے یہ بھی درست ھے چونے کے پانی کے ھمراہ پیاز کاپانی شامل کرکے ایک چمچ پلاناھیضہ اور نزلہ زکام وبائی اور بلغمی کھانسی کا تریاق ھے یہ بات بھی درست ھے باؤلے کتے کو یا کسی انسان کوباؤلا کتاکاٹ لے اسے باؤلاپن کی شکایت ھوجائے توتھوڑی تھوڑی دیر بعد بقدر نصف چھٹانک پیاز کاپانی پلانے سے شفا مل جاتی ھے بے ھوشی اور ھسٹیریا جیسی علامات کا فوری علاج ھے مزاج کےاعتبار سے سرخ پیاز خشک گرم ھے جبکہ سفید پیاز کوخشک سرد مانا جاتاھے لیکن یاد رکھین کروناوائرس مین اس کےاثرات نہ ھونے کے برابر ھین یعنی کچھ فائدہ نہین ھے کیونکہ پیاز بذات خود مولدریاح بھی ھے اب یہان مولدریاح دوا غذا کام نہین کرے گی اب ایسا نہ کہ سوپیاز اورسوجوتے والی بات ھوجائے
باقی باتین اگلی پوسٹ مین دوستو اجازت چاھون گا گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, March 1, 2020

کرونا وائرس کا طوفان -2 |Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔ کرونا وائرس کا طوفان ۔۔قسط 2۔۔۔۔
آج ھماری بحث ھوگی کہ کرونا آیا کیسے ؟
حتمی طور پہ تو کچھ کہا نہین جاسکتا لیکن کافی حد تک درست اندازے ضرور لگاۓ جاسکتے ھین
چائینا کے لوگ بڑے فخریہ انداز مین زندہ جانور جن مین سمندری جانور کیکڑے وغیرہ اورزمینی جانور چوھے مینڈک لال بیگ اور پتہ نہین کیا کیا جانور جن مین جنگلی حیات تک سب کچھ شامل ھے انہین زندہ کھانے کی ویڈیو بناکراپلوڈ کرنا اور دوسری قومون کوترغیب دینافریضہ سمجھتے ھین یقین جانین یہ دیکھ کرھی قے کی شکایت ھوجاتی ھے شایدھی دنیا مین دیگراقوام مین کسی نے ایسی حرکت کی ھو اکثریت دنیااھل کتاب ھین جن مین عیسائی یہودی اور مسلمان ھین ان مین مسلمان اکثریتی کھانے پینے کے معاملے مین حلال وحرام مین تمیز رکھتے ھین اور عیسائی اور یہودی بھی کھانے کے معاملے مین ایک حد بندی اور تہذیب ضرور رکھتے ھین ھان شراب اورسور کا گوشت وہ ضرور کھاتے ھین  لیکن پکانے کے بعد ھی کھاتے ھین کچاگوشت نہین کھاتے ایک بات اور بتادون آپ کوعیسائی اور یہودی معاشرے مین بہت زیادہ ایسے لوگ مل جائین گے جنہون نے زندگی بھر شراب نہ چکھی ھوگی سور کاگوشت بھی ان مین متوسط طبقہ سستاگوشت سمجھ کرکھاتاھے امراء طبقہ نہین کھاتا خیر دنیا مین چائینیزکاھی شوق ھے زندہ جانورون کاکھانا۔
اب چائینا کاخود سےاعتراف ھے کہ پہلی تشخیص اس وائرس اسی مارکیٹ مین ھوئی جہان ایسے جانورون کوبیچاجاتاھے اب ایک بات کنفرم ھے کہ یہ حقیقت مین انسانی مرض نہین تھی جبکہ اب انسانی مرض بن چکی ھے اس وائرس کوانسانی بدن کواپنا مسکن بنانا راس آچکا ھے اب توچائینا نے پورے ملک مین ایسا گوشت کھانے پہ پابندی لگادی ھے صرف سبزیان کھارھے ھین
دوستواب ذرا دلائل اور بحث
یادرکھین تمام معلومہ وائرس جن کی تعداد ساڑھے تین سوکےلگ بھگ ھے دوھی مزاج رکھتے ھین یا توان کامزاج خشک سرد ھوگا یا پھر وہ خشک گرم مزاج کاحامل ھوگا
اب ان مین کچھ وائرس صرف بیرونی موسمی اورماحولیاتی حدتک اثرانداز ھوتے ھین  یہ عموما وبائی شکل مین ظاھر ھوتے ھین اس کی مثال برڈفلوھے اور کچھ وائرس بیرونی ماحول سے آزاد ھوتے ھین  صرف اندرونی موسم یعنی بدن کےاندرکا موسم ان کا پسندیدہ ھوتاھے بیرونی سردی گرمی سے ان کوکوئی تعلق نہین ھوتا اس کی مثال ھیپاٹاٹس کاوائرس ھے یہان یہ بات بھی بتادون بعض دفعہ وائرس کسی بدن مین منتقل توھوگیا لیکن بدن کااندرونی ماحول راس نہ آیا اب وہ ایکٹو نہین ھوگا ایکٹو صرف اس وقت ھوگا جب بدن کے اندر کا ماحول اس کا پسندیدہ ھوگا جیسے بعض دفعہ آپ مین سے کئی ایک کوتجربہ ھواھوگا کہ پی سی آر ٹیسٹ کروایا تب پتہ چلا کہ آپ کے جسم مین ھیپاٹائٹس کاوائرس توموجود ھے لیکن ایکٹو نہین ھے
اب آجاتے ھین کروناوائرس پہ
دوستو کرونا وائرس جس موسم مین سامنے آیا وہ موسم انتہائی خشکی اورسردی کاحامل تھا کیا خیال ھے آپ کا؟؟؟
یہان ایک بات یہ بھی بتادون وبائی وائرس ایک دوسرے کوچھونے قریب سے سانس لینے چھینک آنے سے ھاتھ ملانے سے ساتھ بیٹھ کرکھانے سے یا پھر فضا مین بکھرے وائرس سے بھی منتقل ھوتی رھتی ھے یہ وائرس عموما لمبی چھلانگ والے ھوتے ھین اس وائرس کی اپنی زندگی بڑی مختصر ھوتی ھے کچھ عرصہ گزارنے کے بعد فنا ھوجاتاھے یعنی جیسے ھی اس کامخالف ماحول یا مزاج سامنے آتاھے یہ فنا کی طرف چلاجاتاھے یہان یہ بات بھی یاد رکھین یہ وائرس فنا کی تہہ مین اپنی بقا برقرار رکھتاھے یعنی پھرماحول مل جانے پہ زندگی کی طرف لوٹ آتاھے آپ یون بھی کہہ سکتے ھین کہ عیارفطرت ھوتا ھے واردات ڈالی اور بھاگ گیا
جبکہ متعددی فطرت کاحامل وائرس جان نہین چھوڑتا چمٹا ھی رھتاھے یعنی مستقل مزاج ھوتاھے عموما نائی کے گندے اوزار بلیڈ تھوک یاپانی کے ذریعے منقلی خون یااستعمال شدہ سرنج دوسرے پہ استعمال کرنے سے یادیگر کچھ عوامل سے جیسے آنسو لعاب دھن جماع جیسے عوامل سے منتقل ھوتاھے اس کی مثال ھیپاٹائٹس کاوائرس یاایڈز کاوائرس جیسے ھین
یہان ایک بات یہ بھی بتادون ھم عموما ایک لفظ جراثیم استعمال عام فہم مین کرتے ھین یہ لفظ درحقیقت بیکٹیریا کےلئے مستعمل ھے وائرس کوبھی آپ سمجھنے کےلئے جراثیم کہہ سکتے ھین لیکن یہ الگ سے حیثیت رکھتاھے
خیر آپ کوعام فہم زبان مین وائرس کے بارے مین بہت کچھ بتادیا ھے طبی زبان الگ سے ھے اس مین تشریح الگ انداز مین کی جاتی ھے جس کی سمجھ آپ کو نہین آئے گی
ھمارا موضوع صرف کروناوائرس ھے توھم اسے ھی زیربحث رکھتے ھین
اوپر کی گئی تمام تفصیل کا مقصد یہی تھا کہ پہلے آپ کروناوائرس کی حقیقت سمجھین اب ان تمام باتون سے بظاھر ھمین پتہ چلاھے کہ کروناوائرس وبائی اثرات کاحامل وائرس ھے اور یہ بات آپ کی نظرون کے سامنے کی ھے پہلے صرف ایک چائینا مین تھااب پھیل کرچاربراعظمون مین جاچکاھے اس کی پیدائش اوراثرات انتہائی خشک سرد موسم یعنی عضلاتی اعصابی موسم مین دیکھنے مین آۓ یعنی اس کا پسندیدہ موسم خشک سرد ھی ھے
اب آگے کیاکرے گا کیا یہ گرم موسم مین بھی ایکٹو رھے گا اگرایکٹو رھتاھے توکونسی صورت حال پیدا ھوگی
 یہ تفصیل اگلی قسط مین انشااللہ اس وقت تک اجازت دین دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل