Tuesday, April 28, 2020

اکسیردوا براۓ ورم جسم ۔۔استسقاء

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔اکسیردوا براۓ ورم جسم ۔۔استسقاء ۔۔۔۔۔۔
ھلدی خالص ۔۔آنبہ ھلدی ۔ سوھاگہ نیم بریان ۔۔۔نوشادر ڈنڈا ۔ ھرایک دوا 25گرام ۔۔ھڑتال ورقی دس گرام ۔۔ مدار کی کونپل تازہ سوگرام
پہلے ھڑتال کو چھ گھنٹہ کھرل کرین پھرباقی ادویات پیس کراس مین ھڑتال شامل کردین اس کے بعد کونپل مدار پیس کر سب دواؤن مین شامل کرکے گھنٹہ بھر کھرل کرلین بس دوا تیار ھے چار رتی تا گرام دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
یہ دوا مزاجا غدی اعصابی ھے اکسیر وتریاق کے اثرات کی حامل دوا ھے
غدی اعصابی ادویہ جگر وغدد مین مشینی تحریک پیدا کرتے ھین جس سے جسم مین گرمی تری بڑھ جاتی ھے یعنی صفرا پیدا ھونے کے ساتھ ساتھ صفرا خارج بھی کرتی ھے
دماغ مین سکون لاتی ھے
جگر وغدد کی سوزشی امراض اور علامات جیسے ھمہ اقسام ورم اور ھیپاٹاٹس بی سی وغیرہ دل کا دمہ ۔ خونی بواسیر ۔ کثرت حیض ۔ مالیخولیا ۔۔ نیند نہ آنا ۔ جیسی علامات پہ بہت ھی زیادہ مفید ھے
یہ دوا۔۔۔
 غدی عضلاتی امراض کااصولی علاج ھے
اورعضلاتی غدی امراض کا اکسیری علاج ھے
اورعضلاتی اعصابی علامات کاتریاقی علاج ھے
امید ھے بات سمجھ آگئی ھوگی یہان ایک بات نوٹ کروا دون مطب کامل کے نام سے ایک پیج بھی بنادیا گیا ھے آپ سب اسے بھی وزٹ ضرور کرین بہت کچھ پڑھنے سننے کو ملے گا چند روز تک انتہائی اھم خوشخبریان بھی آپ کودی جائین گی جوآپ کی ھی دیرینہ خواھشات کو مدنظر رکھ کرپایہ تکمیل تک پہنچا رھے ھین ان مین ایک بات ابھی بتاۓ دیتا ھون وہ ھے ھفتہ مین ایک یا دودن لائیو پروگرام ھوگا جس مین آپ کولائیو ھی ھرسوال کاجواب بھی ملے گا بھلا یہ سب کیسے ممکن ھوگا یہ جواب آپ کمنٹس مین لکھیے گا باقی پیج کا لنک آپ کو انسٹاگرام اور ٹیوٹر پہ بھی ملے گا پیج لازما لائک کیجئے گا
facebook.com/matabkamil.pk 
 instagram.com/matabkamil.pk
twitter.com/matabkamil

Monday, April 27, 2020

ماہ رمضان اور غذا

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ماہ رمضان اور غذا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ رمضان مین دراصل انسانی جسم سے ایسی تمام فاضل اور زھریلی رطوبات کی چھانٹ ھونا چاھیے جوامراض پیدا کرنے مین معاون ھوا کرتی ھین روزہ رکھنے سے جہان انسان کے اندر پاکیزگی اور روح مین قوت پیدا ھوتی ھے یعنی انسان روحانی طور پر صحت مند ھوتا ھے وھین بدنی امراض اوران سے بچاؤ کیلئے تمام نظامات بدن کی صفائی ستھرائی بھی ھوا کرتی ھے بہت سے لوگون روزہ شاید اس لئے نہین رکھتے کہ بدن مین کمزوری واقع ھوجاتی ھے لیکن ایسا ھرگز نہین ھے بلکہ بدن بہت طاقتور ھوجایاکرتا ھے بے شمار گندی آلائشون سے جسم پاک ھوجاتا ھے ھان ایک غلطی جہان تک ممکن ھوسکتا ھے ھر امیر وغریب ضرور کرتا ھے
وہ غلطی یہ ھےکہ افطاری وسحری مین بڑے اھتمام ھوا کرتے ھین اور مضرصحت اجزاء کو جزوبدن بناتے رھتے ھین ایک وقت مین دوتین اقسام کے کھانے عام حالت مین کھانے کسی طور مناسب نہین ھوتے اب جبکہ روزہ دار کوایسی غذاؤن سے توھرصورت پرھیز کرنا چاھیے
اب آپ خود ھی تجزیہ کرکے مجھے راۓ دین کہ جب آپ افطاری مین پکوڑے کھارھے ھین تواس کا الگ مزاج ھے ساتھ ھی کجھور کھائین گے اس کا الگ مزاج ھے پھر فروٹ کھائین الگ الگ مزاج کے کھائین گے پھر چاول الگ مزاج توگندم کی روٹی الگ مزاج ساتھ ٹھنڈے مشروبات اور آخر مین گرم مشروب چاۓ اب ایمانداری سے بتائین کہ ان تمام مرکبات کو جب آپ اپنے معدہ مین جمع کرین گے جن کا آپس مین کوئی جوڑ ورشتہ ھی نہین ھے تو اس سے بننے والا خون کیسا ھوگا سواۓ زھریلا پن کے یعنی یا تو یہ غذا یہی معدہ مین ھی اپنے زھریلے اثرات پیدا کرنا شروع کردے گی یا خون بننے کے بعد نالیون مین جاکر فساد برپا ھوگا
اس ساری بحث سے مراد یہ ھے کہ روزہ کو روزہ کی طرح نبھائین انتہائی سادہ انداز مین افطاری وسحری کرین تاکہ بدن کے نظامات بغیر دقت کے درست فعل سرانجام دے سکین پھر پورا سال اپنی مرضی کرلین روزہ سے جو پہلا سبق ملتا ھے وہ ھے صبر وحوصلہ تو دوستو کھانے پینے مین بھی صبر والا کام دکھائین  باقی موجودہ موسم کا شدید تقاضا ھے یہ مکھی اور مچھر وافر مقدار مین ھوتاھے ان سے کھانے پینے کی اشیاء ھرصورت بچائین ڈھانپ کررکھین اور دھونے کے بعد کھائین
باقی آجکل شوربے دار سالن کا استعمال کرین بھنی اشیاء سے اجتناب برتین

Saturday, April 25, 2020

رمضان المبارک اور امید کی کرن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ رمضان المبارک اور امید کی کرن ۔۔۔۔۔۔
سب سے پہلےتمام دوستون کو بابرکت ماہ کی مبارک باد اور اللہ تعالی سب کو روزے رکھنے کی ھمت اور توفیق عطافرمائے زیادہ سے زیادہ عبادت مین خود کو مصروف رکھین یادرکھین دنیا مین سب سے بڑی لذت کاراز صرف اللہ تعالی کی عبادت مین چھپا ھے اور انسان کی سب سے بڑی غلطی یہی ھے کہ غیر حقیقی لذتون کی طرف دوڑ لگاتا ھے بڑے بڑے محل عالی شان گاڑیان بے شمار  خدمتگار بے شمار ملز اور فیکٹریان کمپنیان خوبصورت خواتین کے جھرمٹ مین رھنے کو  شان اور امارت سمجھنا رات کو عارضی جنت سجانا چمک دمک روشنیان باغ وبہار روشنیون کے سیلاب فضاء مین بکھری خوشبویات ھاتھ مین سجے جام عارضی لذت گاھین آج ویران ھین یہ گلیمر چمک دمک مین رھنے والے آج سب کونوں کھدڑون مین چھپے ایک خوف کا شکار ھین یہ اذیت ناک موت کا خوف ھے جو رب کائینات نے ایک نظر نہ آنے والےوائرس جس کے بارے مین علم ھی نہین کہ کب اور کیسے چمٹ جاۓ اس سے بچنے کےلئے اندھیرے کونوں کھدڑون مین چھپے قرنطینہ بناۓ بیٹھے ھین نہ کسی سے ملاقات کرنی ھے نہ ھاتھ ملانا ھے چھ فٹ دور رھنا ھے بلکہ چھپے رھنا ھے اور چھپ کراللہ تعالی سےاپنے گناھون کی معافی نہین مانگنی بلکہ یہ نعرہ لگاتےرھناھے ڈرنا نہین لڑناھےدوسری طرف اللہ تعالی کے نیک بندےپرسکون چہرے سربسجودپوری دنیا کیلئے اپنے رب سے معافی طلب کررھے ھین
بعض لوگ اسے آج بھی حکومتون کا کوئی ڈرامہ سمجھتے ھین سچ ماننے کوتیار نہین جبکہ یہ وائرس حقیقت اورسچ ھے اور کچھ لوگون کا خیال ھے کہ اسے امریکہ چائینا یا اسرائیل وغیرہ نے لیبارٹری مین تیار کیا ھے یہ بات بھی غلط ھےاسے پیدا تو اللہ تعالی ھی کرسکتاھے انسان تومکھی کاایک پر بھی نہین بناسکتا ھان اللہ تعالی نے انسانی عقل کو بس اتنی ھی وسعت دی ھے کہ ایک گھوڑے اور گدھے کی کراسنگ کروا کے ان دونون سے زیادہ طاقتور خچر پیداھوگیا اور خچر کے بعدکہانی ختم ھوجاتی ھے یہی کچھ اس وائرس کے ساتھ کیاجاسکتاھے یعنی اس کی صلاحیت بڑھائی جاسکتی ھے اسکے علاوہ کچھ بھی نہین
خیر اس سے لڑنے مرنے کی ضرورت نہین بچنے اور حفاظت کرنے کی ضرورت ضرور ھے جودن رات میڈیا پہ آپکوبتاۓ جاتےھین ان پہ عمل پیراھون مزے کی بات یہی ھے کہ یہ سب کچھ اسلام کی تعلیمات مین پہلے سےموجودھے
اب ذرا بات اس پوسٹ کے عنوان کے مطابق کرتے ھین
چندباتین ھی لکھون گا انہین سوچین گے توبات سمجھ آجاۓ گی
ایک مسلمان کی حیثت سے ھماراایمان ھے کہ پورے سال مین سب سے افضل ترین مہینہ رمضان المبارک ھےاس ماہ مین اللہ تعالی کی رحمت ھی رحمت برستی ھے بس یہ بات یاد رھے رحمت برستی ان پہ ھے جورحمت کے طلبگار ھوتے ھین اور جورحمت کے ساۓ مین چلےجاتےھین پھر وہ رحمت حاصل کرنے والے پورے ماحول کومنور کردیتے ھین
یہان ایک مثال دیتا ھون ھم بارش کوبھی رحمت سمجھتے ھین اور یہ سچ ھے اگر کہین آگ لگی ھو توپانی سے ھم آگ بجھاسکتے ھین یعنی ایک وقت مین ایک ھی چیز کاغلبہ ھوا کرتاھے اگر پانی زیادہ مقدار مین ھواتوآگ بجھ جاۓ گی یا پانی کی مقدار کم ھے توآگ نہین بجھے گی دونون اکھٹی نہین رھتی یا آگ یا پھر پانی ۔۔۔
اگر آپ یہ یقین رکھتے ھین کہ ماہ رمضان کا مہینہ رحمت والا مہینہ ھے توآپ آگ اور پانی والا کام کیون نہین کرتے اللہ تعالی تو بہانے بہانے سے اپنی رحمت برسا رھا ھے اب سب مسلمان اس رحمت کوسمیٹنے مین لگ جائین اوروائرس کی زحمت پہ رحمت کاغلبہ آجاۓگاوائرس پوری دنیا کی نظر مین ایک زحمت ھے  یہ اللہ تعالی نے آپ کوایک موقعہ دیا ھے اس لئے دوستو سب مل کے ھرایک کو تلقین کرین ذرا نماز روزے کی پابندی کرین یقین جانین آپ کے اس عمل سے پوری دنیا سے اس مرض کا خاتمہ ھوسکتا ھے دعا ھے اللہ تعالی سب کو ھدایت نصیب فرمائے اور ایمان والا بنادے اس فضلیت والے ماہ کے صدقے پوری دنیا کو اس مرض سے نجات دے
اب آخری بات ۔۔۔روزہ افطار کرنےکےلئے سب سے اعلی ترین طریقہ  جوآپ کے اندر کوٹ کوٹ کر مدافعت بھی کرے اور تمام بدنی نظامات کوجلا بخشے
ایک بات کا سب کو علم ھے کہ کجھورسے روزہ افطار کرناسنت نبوی ھے روزہ نہ صرف اللہ تعالی کی عبادت ھے بلکہ بدنی نظامات کو نئے سے تعمیر کرنے مین معاون ھے آپ کے جسم کا کوئی بھی حصہ ایسا نہین ھے جس کی درستگی روزہ سے نہ ھوتی ھو سرتا پاء ھرحصہ صحت مند ھوجاتاھے لیکن ایک شرط ھے روزہ کو روزے کی طرح نبھائین جبکہ ھمارا عمل یہ ھوتا ھے کہ افطاری کے وقت کئی قسم کے لوازمات پکوان سجاۓبیٹھے ھوتے ھین پکوڑے سموسے کچوریان چٹنیان کجھورین فروٹ مشروبات پتہ نہین کیاکیا ھوتاھے اب ھونا تویہ چاھیے روزہ کو سادگی سے ھی افطاری وسحری کرین چند کجھور شہد مین ڈبوکرکھالین اورسادہ پانی پیئن پھر سادہ ھی کھانا جومیسر ھوکھالین باقی آئیندہ محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, April 23, 2020

سرخ تیل براۓ وجع المفاصل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔سرخ تیل براۓ وجع المفاصل ۔۔۔۔۔۔
یہ سرخ تیل بڑا ھی مشہور تیل ھے بہت سے لوگون نے اسے باقاعدہ تیار کرکے بڑا بڑا کاروبار کیا ھے پاکستان کے طول عرض مین ھرجگہ دستیاب ھوتاتھا اس تیل کا اتنا رزلٹ تھا کہ جیسے کہتے ھین ھاتھون ھاتھ بک جانا ۔۔۔یہی کچھ اس تیل کے ساتھ تھا آپ آڈر پورا نہین کرسکتے اگرآپ نے یہ تیل تیار کرکے مارکیٹ مین پہنچادیا دیا ھے لیکن جو لوگ بھی تیل تیار کرتے تھے آخرکار وہ بنانا چھوڑ گئے کیونکہ تیل ملاوٹ شدہ دینا شروع کیا اور ساتھ ھی دیگر طرح کے سستے تیل بازار مین لانچ کردیے گئے اس لئے ناکامی سے دوچار ھوگیا جن لوگون نے عرصہ پہلے اسے استعمال کیاھےوہ اسے بھولے نہین ھین کل کی پوسٹ مین ایک گروپ ممبر سے وعدہ کیا تھا کہ چلواگلی پوسٹ اس پہ لکھ دین گے تو لیجئے دوستو آج روغن احمر حاضر ھے بنائین اور فائدہ اٹھائین
جوڑون کے درد ۔۔ نقرس ۔۔۔ عرق النساء ۔۔ اور کولہون کے درد مین بہت ھی مفید ھے یاد رھے اس کا مزاج عضلاتی غدی بنتا ھے جب بلغمی اور ریحی درد ھون لیکن جوڑون پہ سوجن نہ آتی ھوبلکہ تحجرالمفاصل یعنی جوڑ پتھرا جانے تک نوبت آچکی ھوتو اللہ کا نام لے کر ایسے جوڑون پہ مالش کرین بلکہ بیس قطرے تک یہ روغن صبح شام لونگ دارچینی کے قہوہ کے ساتھ بے شک کھلا بھی دین انشااللہ دوچار روز مین رزلٹ آپکو ملے گا یہان یہ بھی بتاتا چلون جب یہ تیل بڑا ھی مشہور تھا یہ بات آج سے سوسال پہلے کی کررھا ھون اس وقت اس کانام روغن عجیب تھا بعد مین روغن مبارک تو کبھی روغن سرخ رکھا گیا خیر تیل کا رنگ بنتا سرخ ھی ھے
سنڈھ ۔۔ لونگ ۔ جائفل ۔ عقرقرحا ۔ حرمل کے بیج ۔ رائی ۔ رتن جوت ھرایک دوا بیس گرام
رتن جوت کوالگ رکھ لین باقی دوائین توڑ پھوڑ کرتین گناہ پانی مین بھگو دین شام کو بھگو دین توصبح اس کو جوش دین دوتین ابال یا جوش آنے پہ آگ سے نیچے اتار لین پھر مل پن چھان لین اب اس مین پانی کے وزن کے برابر روغن کنجد یعنی تلون کا تیل ساتھ شامل کرین اور ساتھ ھی رتن جوت بھی تھوڑا پیس کراس مین شامل کردین اور پھر آگ پہ دھیمی آنچ پہ سب پانی جلاکر ختم کردین بس صرف تیل باقی بچ جاۓ گااب اسے فلٹر کرلین اور محفوظ کرلین روغن سرخ تیار ھوگیا ھے
نوٹ۔۔ یہان مین نے ھردوا کا وزن بیس گرام لکھا ھے آپ خواہ دس گرام یا پچاس گرام کے حساب سے بنائین اب یہ سات دوائین ھین بیس گرام کے حساب سے ان کا وزن 140گرام بنتا ھے تو تین گنا پانی اسکے حساب سے 420گرام بنتا ھے یعنی تیل بھی آپ نے 420گرام شامل کرنا ھے امید ھے بات سمجھ آچکی ھوگی

Wednesday, April 22, 2020

روغن چنبل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ روغن چنبل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فقط حکماۓ کرام کیلئے
آج کل موسم ھے اسے تیار کرنے کا کیونکہ تازہ اور فریش اجزاء اس موسم مین وافر مقدار مین ملتے ھین
بیخ اونٹ کٹارا دس گرام
بیخ ناگ پھنی دس گرام
 تیل سرسون پچاس گرام
دونون جڑین ذرا کچل کر تیل مین ڈالکر پندرہ دن کسی بھی جگہ رکھ دین اگر دھوپ مین رکھین گے تو بہت ھی بہتر ھے پندرہ دن بعد قابل استعمال ھے اوپر لگائین چند روز مین انشااللہ چنبل بغیر کسی تکلیف کے جاتارھے گا
نوٹ۔۔مین نے مقدار لکھ دی ھے اسی حساب سے زیادہ بنالین دھدر پہ بھی بہت کامیاب دوا ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Monday, April 20, 2020

قلت الطمث

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔حیض کا بہت ھی کم آنا یعنی قلت الطمث۔۔۔۔۔۔
پوست املتاس دس گرام
حب قرطم ایک گرام
مغز پنبہ دانہ بیس گرام
گھگربیل نو گرام
ایک کلو پانی مین ابالین جب پانی 1/4جل جاۓ تو چھان کراس مین پرانا گڑ شامل ضرورت کے مطابق شامل کرلین اور اس کے دوحصے کرلین صبح شام پلا دین یہ دوا صرف مقررہ ایام مین ھی دین حیض کھل کرآجاۓ گا

Saturday, April 18, 2020

کینسر ھیپاٹائٹس بی سی کا حُکمی علاج||cancer||hepatitis

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کینسر ھیپاٹائٹس بی سی کا حُکمی علاج ۔۔۔۔۔فقط حکماء 
کیلئے
#hepatitis #cancer 
آج کی پوسٹ مخصوص حکماء کیلئے ھے وھی اسے تیار کرسکین گے عام آدمی کوشش نہ کرے سوال بھی صرف حکماء ھی کرین
محترم پیر اویس علی چشتی مخدوم صاحب کی فرمائش
آنکھ کے مرض کے باعث طویل لکھنا ممکن نہین ھوتا لیکن کبھی کبھار نہ چاھنے کے باوجود لکھ دیتا ھون پھر بھی اتنا ھی لکھتا ھون جو دس منٹ مین ممکن ھوسکے آجکل میری ایک کتاب مکمل ھونے کے آخری مراحل مین ھے انشااللہ رمضان المبارک کے فوری بعد چھپ کرآچکی ھوگی اسے بھی وقت دینا ھوتاھے اسلئے پوسٹین لکھنااتنا ممکن نہین ھوتا
خیر مذکورہ دوا ھرسوداوی مرض اور صفراوی امراض کا سب سے اعلی علاج ھے ھیپاٹاٹس خواہ سی ھو یا بی ھو خواہ ھیپاٹاٹس کی وجہ سے جگر کوابتدائی کینسر ھوچکا ھو انتہائی سکڑ چکا ھو ورم آچکی ھو استسقاء ھوچکا ھو ان تمام حالتون مین مفید ھے پراسٹیٹ کا اعلی علاج ھے بواسیری مادے کو فوری ٹھیک کرے گا عضلاتی اور غدی عضلاتی تمام مسائل مین استعمال کرین دو دوائین ھین ترتیب سے دونون تیار کرلین ھان یاد رھے گلٹیان خواہ پورے بدن پہ ھون انشااللہ درست ھونگی
پہلی دوا۔۔۔۔ قلمی شورہ ۔۔نوشادر ۔۔سہاگہ ھرواحد 50گرام فلفل سیاہ سوگرام سمندر جھگ 150گرام سب دواؤن کوکوٹ کر دوکلو پانی مین پکائین جب پانی آیک کلو رہ جاۓ تو اس کا مقطر لےلین پھر اس مقطر شدہ پانی کوآگ پہ خشک کرین اور پھر برتن رات کوٹیڑھا کرکے رکھ دین صبح تک تیل نکل آۓ گا اس تیل مین پانچ تولہ ھڑتال ورقی اچھی طرح چپڑ کریعنی چارون طرف لگالین باقی تیل محفوظ کرلین جوبچ جاۓ اب اس ھڑتال ورقی کودوچینی کی پیالیون مین گل حکمت کرکے بارہ گھنٹہ ریگ جنتر مین پکائین ٹھنڈا ھونے پہ نکال کرگھوٹ لین یہ ھڑتال مومیہ ھوگی وزن ایک رتی جوان کی خوراک ھے ھمراہ شہد چمچہ بھر دین
اب دوسری دوا۔۔۔
ھلدی چھ کلو کا دو دو کلو کے حساب سے سہ آتشہ عرق نکال لین پھٹکڑی ایک پاؤ کو کسی لوھے کی کڑاھی مین ڈالکر آگ پہ رکھین جب پانی ھوجاۓ تو عرق ھلدی کا چویہ دیتے جائین اور تمام عرق بذریعہ چویہ ختم کرکے پھٹکڑی کوباریک پیس لین اور ملٹھی کا آدھ کلو آٹا حاصل کرین اور وہ بھی اس پھٹکڑی مین شامل کرکے اچھی طرح کھرل کرلین 500ملی گرام کیپسول بھر لین تین وقت تک کھلا سکتے ھین ساتھ غذا غدی اعصابی تااعصابی غدی دین
نوٹ۔۔ حکیم حزب اللہ صاحب اس ھڑتال مومیہ سے آپ کشتہ چاندی تیار فرمائین نہایت ھی اکسیری کشتہ چاندی بنے گا

Friday, April 17, 2020

حب ھاضمہ||hajmola

۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ حب ھاضمہ ۔۔۔۔۔۔۔
دارچینی ۔۔۔ فلفل دراز ۔۔۔۔فلفل سیاہ ۔۔۔ نمک سیاہ ۔۔پودینہ ۔۔۔ سنڈھ ۔۔ھرایک سوگرام ھینگ خالص 25گرام تمام ادویات کو پیس کر کنوار گندل کے پانی مین چنے برابر گولیان بنا لین
ایک تادوگولی ھمراہ پانی دین ھاضمہ درست کرتی ھے مقوی معدہ ھے تبخیر معدہ مین اعلی دوا ھے

Thursday, April 16, 2020

ھاجمولہ||hajmola

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#hajmola
۔۔۔۔ ھاجمولہ ۔۔۔۔۔۔۔
یہ مشہور عام دوا ھے اس کا نسخہ عرصہ پہلے بھی لکھ چکا ھون اس وقت موسم کےلحاظ سے بہترین دوا ھے موسم کی تبدیلی ھورھی ھے آجکل اکثر پیٹ گڑبڑ کرجاتاھے بھوک کی کمی اور غذا ھضم ھونے کی پریشانی بنتی ھےاور لوگ بھی ذرا چٹپٹی دوا زیادہ پسند کرلیتے ھین آپ خواہ گولی نخودی بنا لین یا ویسے ھی سفوف بنا کررکھ لین اور ایک چٹکی بوقت ضرورت کھالین نہایت مزے دار ھاضم دواھے طبیعت کی خرابی وگرانی قے اورسفری ابکائیان اور پیٹ گیس مین مفید ھے دوستوآجکل غذا مختصر اور ھلکی اور شوربے دار کھایا کرین مکھی کا موسم ھے
سماک دانہ ۔ زیرہ سفید ۔ ھلیلہ سیاہ نمک سیاہ ۔ اجوائن دیسی ۔ نوشادرٹھیکری برابروزن پیس لین بس دوا تیار ھے
نوٹ۔۔۔یادآیا آج ایک وضاحت کردون بہت سے لوگ کمنٹس مین چند سوال کرنے مین جتے ھوتے ھین جیسے اسی پوسٹ مین سوال لکھ سکتے ھین کہ یہ سماک دانہ یا سمک دانہ کیا چیز ھے اوراس کا کوئی دوسرا مشہورنام لکھ دین ایسا سوال لکھنے کے بجاۓ پنساری کی دوکان پہ جایا کرین اور اس سے یہ دوا مانگین گے تو مل جاۓ گی یہان سوال کرنا بنتا ھی نہین
دوسری بات اب کچھ لوگ ھریڑ کے چکر مین پڑے ھوتے ھین جہان صرف لفظ ھریڑ لکھا ھو اس سے مراد صرف سبز ھریڑ یا ھلیلہ سبز مراد ھوتاھے باقی جب بھی کسی دوسری ھریڑ کا ذکر ھوگا تو صاف اسکے ساتھ قسم لکھی ھوگی اب یہان ھلیلہ سیاہ لکھا ھے اورمین نے قطعی اسے ساتھ بریان کرنےکا ذکر نہین کیا ھے تو اس سے مراد یہی ھے کہ ویسے ھی ڈال لینی ھے اب اس پہ کمنٹس لکھ دین کہ کیا ھلیلہ سیاہ کو بریان کرنا ھے جب بریان کا ذکر ھی نہین کیا ھے تو سوال بھی غلط ھے اسی طرح جہان صرف نوشادر کا ذکر ھوتواس سے مراد نوشادر ٹھیکری ھی ھوتا ھے یہ بھی بعض قابل لوگ نوشادر کی قسم پوچھ رھے ھوتے ھین اگر دوا مین نوشادر ٹکی یا نوشادر تری یا کسی اورقسم کا ڈالنا ھوگا توساتھ صاف قسم کابھی ذکرھوگا یہ طب کا اصول ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, April 14, 2020

پہلے وباء کی صورت ۔۔۔دوسری آخری قسط ||pandemic||history||flu||amerat dhara

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔سوسال پہلے وباء کی  صورت ۔۔۔دوسری آخری قسط ۔۔۔۔۔
تو دوستو اس وقت حکماء نے ایک دوا تیار کی جسے مختلف نام دے گئے شروع مین اسے بڑا پراسرار روغن بتایا گیا تھا اور مختلف نام دیے گئے کسی نے قاتل کا قاتل روغن تو کسی نے روغن عجیب کسی نے اکسیرکامل روغنو کسی نے جیبی طبیب کا نام رکھا ھرایک نے الگ الگ نام رکھ لئے لیکن دوا ایک ھی تھی
اب سب حکماء نے ایک اتفاق ضرور کررکھا تھا کہ اسے بنانا کافی محنت طلب ھے بنانے کا طریقہ کچھ یون بتایا جاتاتھا کہ پہلے نوشادر لین اسے کیلے کے پانی مین پورا دن کھرل کرین ھاتھ نہین رکنا چاھیے اس کے بعد اسکے جوھراڑا لین اب اس جوھر کو اٹ سٹ کے پانی مین ایک دن کھرل کرین اور پھر جوھراڑائین پھر اسی طرح سات مختلف بوٹیون کے نام لکھ رکھے تھے بس ان مین نوشادر کھرل کرتے جانا ھے اور جوھر اڑاتے جانا ھے اب اس نوشادر کے جوھر مین ست پودینہ ست اجوائن ست الائچی کافور شامل کرنا ھے بس اب دوا تیار ھے جہان طاعون کی گلٹی ھے وھان اوپر تھوڑا لگا کرمالش کردین ساتھ چند قطرے پلا دین شفا ملے گی آھستہ آھستہ راز کھلنا شروع ھوا تو دوا بنانا بھی منٹون کا کام نکلا اب دوا کا فارمولا کچھ یون تھا ست اجوائن ست پودینہ ھرواحد تولہ تولہ مشک کافور چھ ماشہ کاربالک ایسڈ تین ماشہ ست لیمن تین ماشہ بس ملا کر شیشی مین بند کرین اور تھوڑا عرصہ دھوپ مین رکھ دین سب تیل بن جاۓ گا ایک دوبوند کھانڈ مین ملا کر کھالین اور چند بوند تلون کے تیل مین شامل کرکے مالش کرلین آج کل اس کے دو مشہور نام ھین اور مختلف انداز مین ادویات مین کمی بیشی کرکے بنایاجاتاھے ایک نام ھے امرت دھارا اور یہی دوا ذرا بہترین انداز مین ھمدردقلزم کے نام سے بناتی ھے بازار سے ھرجگہ مل جاتی ھے اب بنانے کی ضرورت ھی نہین رھی یہان یہ بھی بتاتا چلون بازار مین بام ملتا ھے جوسر درد کی صورت مین ماتھے پہ لگایاجاتاھے یا بچون مین نمونیہ ھونے کی صورت مین اسے سینہ پہ لگانے کی ھدایت کی جاتی ھے یا پھر بچون کو بھاپ دیتے وقت اسے تھوڑی مقدار مین شامل کیاجاتاھے کہین ویکس کا نام ھے اور عام سادہ انداز مین بام کے نام سے جانا جاتا ھے اس بام مین بھی یہی امرت دھارا شامل ھوتاھے بعض صرف ست اجوائن ست پودینہ اور مشک کافور لے کر پٹرولیم جیل مین شامل کرلیتے ھین فوری ریلیف ملتا ھے  تو دوستو کرونا کی وباء مین اس سے بھی فائدہ اٹھائین سانس کی جکڑن کھولنے مین بڑی حد تک معاون ھوسکتا ھے اور کچھ نہین توسینہ پہ مالش کرسکتے ھین قلزم بازار سے لے لین چند قطرے چینی مین ڈال کر استعمال کرین بہترین فسٹ ایڈ ثابت ھوگا مذید تیزاثر کرنے کےلئے اس مین روغن دارچینی اور روغن لونگ شامل کرلین برابروزن مین
اسی تمام روغنیات کوسپرٹ مین چند قطرے شامل کرکے بہترین سینٹی لائزر بنایاجاسکتاھے
اب کچھ اھم گفتگو۔۔۔۔
یاد رکھین جب ایک وباء پھوٹتی ھے تو اس کازور ٹوٹنے تک دوسری وباء بھی آجایا کرتی ھے جیسے مین نے چند ایک تراشے اسی دور کے آپ کےلئے لگادیے ھین اگر تفصیل سے لگاؤن تو بےشمار لگاسکتا ھون  ان مین حکیم محمد اجمل خان صاحب کی اس دور مین طبی سرگرمیون کے بارے مین بڑاذخیرہ موجود ھے اس دور کے طبی رسالہ جات مین ان کی تحریرین بھی موجود ھین  خیر آپ کو بتانا یہ مقصود تھا کہ جیسے ھی ایک وباء آتی ھے تو یہ بات بھی سچ ھے کہ بہت سے لوگون مین دور حاضرکے وبائی اثرات ضرور آتے ھین لیکن ان مین قوت مدافعت اتنی طاقتور ھوتی ھے کہ بغیر کسی قسم کااحساس دلائے یہ لوگ خود بخود ھی اسی مدافعتی نظام کے تحت صحت مندھوجایا کرتے ھین لیکن دوسری وباء کے پھیلنے پہ یہ نظام متاثر ھوجایا کرتاھے اور دوسری وباء کے اثرات ان مین بھی ظاھر ھوجایا کرتے ھین جو پہلی وباء زیراثر رہ کر وقت گزار چکے ھوتے ھین وہ زیادہ متاثر ھوتے ھین خیر احتیاط کیجئے یہ کروناوائرس کی وباء مذاق نہین ھے عالمی وباء کا روپ دھار چکی ھے اور یہی بات خطرناک ھے یاد رکھین پوری دنیا کا ایک وقت مین ایک جیسا موسم نہین ھوتا یعنی یہ نہین ھوتا کہ سردی کا موسم ھے تو پوری دنیا ھی سردی کی لپیٹ مین ھوتی ھے قطعی نہین بلکہ آدھی دنیا پہ اس وقت گرمی کا موسم ھوتاھے وبائی امراض عموما ایک موسم تک ھی محدود رھتی ھین دوسرے موسم کے شروع ھونے پہ ختم ھوجایا کرتی ھین چند ایک وبائین جن مین ایک طاعون ھے موسم سے آزاد ھوئی اور دنیا مین بے شمار نسلون اور خاندانون کاوجود مٹاکررکھ دیا لاکھون کے حساب سے لوگ طاعون سے مرجاتے تھے خبرون کا بھی اتنا بہترین انتظام نہین تھا اعداد وشمار بھی درست نہین ھوتا تھا اس کے باوجود خبرون مین ایک ایک ھفتہ کے جواعداد وشمار ھوتے تھے وھی بہت خوفناک ھواکرتے تھے تین چار وبائی امراض طاعون ھیضہ فلو چیچک آگے پیچھے آیا کرتے تھے ساتھ ساتھ مختلف آفات جیسے قحط سالی زلزلے یا شدید بارشین یعنی معتدل موسم  بھی نہین رھتا یا توسخت سردی یا پھرگرمی سخت ھوتی تھی یعنی سارا نظام بگڑ جاتاتھا تیزرفتار ترقی نے انسان کوچند غلط فہمیون مین مبتلا کردیا ھے کہ ھم نے مختلف امراض جیسے طاعون چیچک  ھیضہ فلو وغیرہ پہ قابو پالیاھے موسم جدیدٹیکنالوجی سے کنٹرول کرلیے ھین  قحط کا خطرہ نہین کہین بھی بارش برسائی جاسکتی ھے لیکن یہ بات بھول گیا کہ اللہ تعالی کے خزانے مین اگر رزق کی کمی نہین ھے توآفات وعذاب کی بھی کمی نہین ھے سب ٹیکنالوجی دھری کی دھری رہ جاۓ گی وھی قومین جو اسلامی نقاب کی مخالف تھی خود نقاب کوزندگی کاضامن گردان رھے ھین خواتین تورھی ایک طرف مرد بھی نقاب لگانے پہ مجبور وبے بس ھین سب ترقی اور تمام غلط فہمیان دور ھوچکی ھین ساری دنیا کی معیشت ایک جھٹکے مین سوسال پیچھے جاچکی ھے انسانی ماحول وعادات وطوراطوار بدل رھی ھین اور کیا کیابدلے گا سب کچھ ذراغور کرنے سےسامنے آجاۓ گادعا کرین کہ اللہ تعالی سب کواپنے حفظ وامان مین رکھے انسان کواپنی بے بسی اور لاچاری کااندازہ ھوچکا ھے ایک معمولی وائرس نے تہذیب تمدن بدل کررکھ دیا ھے آگے کیا ھوگا اسکا ادراک کیجئے اوراپنے گناھون سے تائب ھون رب کائینات کوراضی کرنے مین دن رات گزارین بابرکت ماہ رمضان آچکا ھے بھرپور عبادت وبندگی کرین سجدہ ریز ھوکر آنسو بہائین کم سے کم رونے والی شکل ھی بنا لین یقین جانین اسکی رحمت برسنے کو صرف ایک بہانہ چاھیے منتظر ھے اسکی رحمت اور یہ فیصلہ آپ کے ھاتھ مین ھے کہ اس کی رحمت چاھیے یا زحمت چاھیے
اللہ تعالی سب کو ھدایت نصیب فرمائے اسے اپنی مخلوق سے بڑاپیار ھے اب مخلوق بھی توپیار لینے اس کے درپہ جاۓ وہ منتظر ھے دوستو آپ کے آنسو کے ایک قطرے کا
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, April 12, 2020

سوسال پہلے وباء کی صورت 1||pandemic history||flu||corona

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#coronavirus 
۔ سوسال پہلے وباء کی صورت ۔۔قسط 1
اس وقت صورت حال کچھ یون ھے کہ ھرطرف خوف ھی خوف ھے دنیا لرز رھی ھے یورپ مین کچھ واقعات خودکشی کی صورت مین سامنے آۓ خوف کرونا کاتھا دنیا مین اکثریت لوگون کا بظاھر مزاج اور سوچ بدل چکی ھے جن کا نہین بدلا وہ بھی بدل جائین گے میڈیا پل پل کی خبر دنیا کے ھرحصہ کی آپ تک پہنچا رھا ھے یہ تفریق کرنا کہ کیا سچ ھے اور کیا جھوٹ ھے بہت مشکل کام ھے تیز ترین خبرین خوف پھیلانے مین اھم کردار ادا کررھی ھین یہی خوف زیادہ لوگون کی موت کا باعث بن سکتی ھین جو بچین گے وہ نفسیاتی مریض بن چکے ھونگے کروناوائرس کی بنا پراتنی اموات ھوچکی ھین کافی لوگ یہ بات ماننے کوتیار ھی نہین اور کچھ کاخیال ھے کہ اموات زیادہ ھین اور چھپائی جارھی ھین آخر یہ سب کیا ھے ؟؟؟
حقیقت یہ ھے کہ دنیا کے طول عرض پہ ھرحکومت نے اپنی کامیابی کی کنجی افواہ سازی اور جھوٹ کی بنیاد پہ قائم کررکھی ھے موجودہ دورمین سب سے زیادہ جھوٹ طاقتور ممالک نے بولے کمزور ممالک نے تقلید کرنا فرض عین جانا اس کی مثال مین یہ دے سکتا ھون امریکہ نے عراق پر کیمیائی ودیگر خطرناک ھتیار رکھنے کاالزام لگا کرحملہ کیا جب سب کچھ صفایا ھوگیا توایک ھی لفظ مین بات ختم کردی گئی وہ لفظ تھا (سوری ) غلطی ھوگئی اور ھماری اطلاع غلط ثابت ھوئی عراق کے پاس سے ایسا کچھ برآمد نہین ھوسکا یہ لفظ بھی بڑاباکمال ھے اور بغیر شرمندہ ھوۓ بولاجاسکتاھے
خیر یہ بحث لمبی ھوجائے گی آپ یہ سمجھ لین کہ کرونا ایک حقیقت ھے عذاب الہی ھے کس کروٹ بیٹھے گا یہ بتانا ممکن نہین ھے سب تبصرے فضول اور غلط ھین بس انتظار کیجئے کہ اللہ تعالی کب راضی ھوتے ھین اور اسے راضی کیسے کرنا ھے یہ سب کوعلم ھے بس مجھے یہ علم ھے جب زمین گناھون سے زیادہ وزنی ھوجاتی ھے تورب کائینات مخلوق کو تائب ھونے کےلئے ایسے عوامل پیدا کردیتا ھے تونصیب والے اسے منانے کی فکر مین سجدہ ریزھوجاتے ھین اور بدنصیب بحثون مباحثون مین جتے وقت ضائع کردیتے ھین  اس وقت طاقتور لوگون کو خطرہ یہ ھے کہ دنیا مین کم ھی لوگ بچین گے اور ھمارا سرمایہ دارانہ نظام ختم ھوجائے گااور کچھ مفکرین کے نزدیک ابھی قیامت کی بہت زیادہ نشانیان پوری نہین ھوئین اسلئے دلی ھنوز دور است والی بات ھے
آئیے اب کچھ باتین سوسال پہلے کی کرتے ھین
سوسال پہلے بلکہ ایک سو پندرہ سال پہلے طاعون کی وباء دنیا کے طول عرض پہ بہت شدت سے تھی کیا آپ کو پتہ ھے اس وقت ایک ایک دن مین کتنے لوگ دنیا مین مرتے تھے مجھے علم ھے آپکو قطعی علم نہین ھے کیا آپ کو علم ھے 1918 اور1920مین یہی فلو نزلہ زکام کی عالمی وباء جو یورپ ایشاء ھرجگہ پھیلی تھی اس مین کتنی اموات ھوئی تھی یہ ماسک اور ھاتھ دھونے اور فاصلہ رکھنے والا کام اس وقت بھی ھواتھا شاید نہین علم ھوگا قرنطینہ سنٹر بناۓ گئے تھے ھزارون لاکھون لوگ اس مرض مین مبتلا ھوۓ یہ شاید کروناوائرس ھی تھا اس وقت بھی ۔۔۔۔۔ یاد رھے کروناوائرس کی تشخیص اسی زمانے مین ھوئی تھی اس کا نام کرونا کیون پڑا کیسے تشخیص ھوا کہان سے پھیلا یہ سب کچھ بتانا لمبی تفصیل تاریخ ھے اسے کسی اور مضمون مین بتائین گے خیر آپ کو کچھ تصاویر اس دور کی ساتھ لگا رھا ھون بطور ثبوت دیکھ لین اسی طرح چیچک کی بھی وبا پھیلی تھی اسے مین نے خود بھی دیکھا ھے مجھے اچھی طرح یاد ھے چیچک کتنی خطرناک مرض ھوا کرتی تھی جو بندہ بچ جاتا اس کا چہرہ زندگی بھرکے لئے بدنما ھوجاتا تھا اس وقت بھی گاھے بگاھے کوئی بندہ نظر آجاتاھے جس کے چہرے پہ چیچک کے داغ نظر آتے ھین یاد رھے ایک بات نقطے کی یہان بتا دون پہلے بھی جب کوئی عالمی وباء پھوٹی ھے اس سے پہلے کچھ واقعات ھوۓ ھین جیسے ٹڈی کا فصلون پہ حملہ شدید سردی کا حملہ بہت زیادہ ژالہ باری کا گرمی کے موسم مین ھونا اور دوستو ان مین دوکام ھوچکے ھین شدید سردی کابھی حملہ ھوچکا ھے ٹڈی کا حملہ بھی ھوچکا ھے اور رھی بات ژالہ باری کی توکیا آپ کوعلم ھے ایک ھفتہ پہلے ضلع جھنگ جہلم اور حافظ آباد ضلع مین ریکارڈ ژالہ باری ھوچکی ھے ضلع حافظ آباد مین لوگون کی تربوز اور گندم کی فصل مکمل تباہ ھوچکی ھے باقی ملک مین کیا صورت حال رھی ھے علم نہین ھے مذیدھوسکتی ھے اب اگر پچھلے سوسال پہ نظر دوڑائین توجب ایک وباء پھیلتی ھے تو اسکے اثرات ابھی پوری طرح ختم نہین ھوپاتے تودوسری وباء پھیلتی ھے یہ شاید موسم کی تبدیلی جوعارضی طور پہ اثرانداز ھوتی ھے اس کا سبب ھوتاھے لیکن یہان مین یہ بھی آگاہ کردون کہ حضرت انسان  نےحتی المقدور ان دوامراض یعنی طاعون اور چیچک پہ قابو پالیا بظاھر معدوم ھوچکی ھین لیکن کچھ ممالک نے بائیوویپن کی شکل مین ان کی باقیات کورکھا ھواھے جن مین انڈیا بھی شامل ھے اور یہ بھی یاد رھے 1994یعنی آج سے 26سال پہلے انڈیا کے شہر سورت مین یہ جرثومہ آزاد ھوگیا اب پوری دنیا نے انڈیا سے رابطہ ختم کردیا اور تین چار شہرون کومکمل سیل کردیا جس سے کافی اموات بھی ھوئی خیر کنڑول ھوگیا یعنی حضرت انسان نے اپنے مرنے کا خود سے بھی انتظام کررکھا ھے خیر جونظارہ اس وقت دنیانے دیکھ لیا ھے امید ھے ایسے ویپن کی حفاظت یا تو ضرورت سے زیادہ کردی جاۓ گی یا اس پہ عالمی لیول پہ مکمل پابندی لگ جاۓ گی خیر کچھ بھی ھو ھرکام مین اللہ تعالی کی حکمتین پوشیدہ ھوتی ھین وہ بہتر جانتاھے کہ کس سے کیا کام اور کب لینا ھے بہرحال اس تمام صورتحال مین ایک کام یہ بہتر ھواھے کہ فضاء صاف ھوگئی ھے بے شمار کارخانے بند ھین کروڑون گاڑیان محوسفر نہین ھین اوزون کا خلا پر ھورھا ھے نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ نکلنا بند ھوچکی ھے بےشمار خطرناک امراض جیسے کینسر ھارٹ کے مرض شوگر اور دیگر کچھ خطرناک امراض مین شدید واضح کمی آجاۓ گی میرے خیال مین ھرماہ ھی ایک دن کےلئے لاک ڈاؤن پوری دنیا پہ ھونا شروع ھوجائے تودنیا بےشماراموات جوخطرناک امراض سے ھوتی ھین ان مین بھی کمی واقع ھوجائے خیر اب ھم سوسال پہلے والی بات کی طرف آتے ھین
دوستو آج سے سوسال پہلے ایلوپیتھی بارہ ایلیمنٹ کے سہارے تھی کچھ خاص ترقی نہین تھی عموما ٹنکچر بناۓ جاتے تھے اور انہین ملا کر بطوردوا پلاۓ جاتے تھے کچھ سفوف کی شکل مین ادویات تھی جسے ھماری طبی زبان مین آپ کشتہ جات کہہ سکتے ھین برصغیر اورباقی دنیا مین بھی طب یونانی طریقہ علاج عروج پہ تھا طبیب حضرات مین دواکے فارمولے کوچھپانا قبر مین ساتھ لےجانے کارواج عام تھااب کچھ لوگون نے طب کو فروغ دینے کا بیڑااٹھایا ھواتھا برصغیر کے اطباۓ کرام نے اس دور مین بھی وبائی امراض سے نجات حاصل کرنے کیلۓ تیز ترین ایک دوا تیار کی جو فلو مین بھی کامیاب ترین دوا تھی تو طاعون مین بھی بہت ھی اعلی دوا ثابت ھوئی اب یہ دوا کیا تھی بمعہ ثبوت تصاویر کل کی پوسٹ مین اور آج کی پوسٹ مین بھی کچھ تصاویر اور کچھ اخباری تراشے لگارھا ھون غور سے دیکھین اور پڑھین اب اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, April 9, 2020

کرونا کا وہ علاج جو آپ کی پہنچ مین ھے||corona

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Corona #coronavirus #covid19
۔۔۔۔ کرونا کا وہ علاج جو آپ کی پہنچ مین ھے ۔۔۔۔۔
گزشتہ رات بڑی ھی بابرکت رات تھی بندگی اور عبادت کی رات تھی اس رات سے رمضان المبارک کی خوشبوآنا شروع ھوجاتی ھے بہت سون نے آج بھی روزہ رکھا ھوگا اللہ تعالی ساری دنیا پہ اس رات کی برکت سے کروناوائرس کی وبا سے نجات دلائے
کروناوائرس کی وباء اتنی خوفناک ھے کہ پوری دنیا پہ لوگ اپنے اپنے مذھب کے مطابق اسے اپنے گناھون کا عذاب قرار دے رھے ھین دنیا کے وہ ممالک جو تکبرطاقت مین تھے ھاتھ کھڑے کرچکے ھین بہت سےلوگ آج بھی مختلف بحثون مین الجھے ھوۓ ھین کسی کے نزدیک یہ عالمی سازش ھے تو کسی کے نزدیک محض وھم ھے اور آج بھی ماننے کوتیار نہین ھین بلکہ اسے محض جھوٹ کا پلندہ سمجھ رھے ھین خیر جتنے منہ اتنی باتین والی بات ھے بہت سے لوگون کاخیال ھے کہ ھم پاکستانیوں مین یہ مرض نہین آسکتی اللہ کرے نہ ھی آۓ لیکن یادرکھین ھمارے ملک مین بھی مریضون کی تعداد بڑھ رھی ھے پانچ ھزار کے قریب پہنچنے والی ھے اموات ساٹھ کے قریب ھوچکی ھین باوجود اس کے کہ ابھی ھمارے ملک مین اس حساب سے ٹیسٹ نہین ھورھے جتنی تیزی سے امریکہ یا یورپ مین ھورھے ھین بہت سے لوگ اس مرض کا شکار ھونگے اورانہین پتہ بھی نہین چلے گا اور خود ھی صحت یاب بھی ھوچکے ھونگے اور انہین محسوس تک نہین ھوگا یہ آپ خطے کے لحاظ سے مزاج کا فرق سمجھین یا جفاکشی کا سبب سمجھین یا کلمہ طیبہ کی برکت سمجھین یا کچھ اور وجوھات سمجھ لین خیرصحتیاب ھونے کی تعداد تیزی سے دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ھے ایک حیرت کی بات یہ بھی ھے کہ باقی تمام ممالک جہان جہان پاکستانی آباد ھین وہ اکثریت مین محفوظ ھین اس کی مثال مین آپ کو کچھ یون دیتاھون آپ سب نے سنا ھوگا کہ امریکہ کی نیویارک سٹیٹ سب سے زیادہ متاثر ھے یاد رھے نیویارک سٹیٹ پانچ اضلاع پہ مشتمل ھے اس کے دواضلاع بروک لین اور لانگ آئی لینڈ مین اکثریت پاکستانیوں کی رھتی ھے یہ اضلاع کم متاثر ھین اب یہ نہین ھے کہ وائرس پاکستانیوں کو پہچان لیتا ھے اور معذرت کرلیتا ھے ایسی بات نہین ھے بلکہ سب کی برابری کی بنیاد پہ خیریت پوچھ رھا ھے اب جوبھی سامنے آۓ اس کا شکار ھوجاتا ھے اسلئے پرھیز ھرصورت کرین کچھ روز پابندی برداشت کرلین بغیر انتہائی مجبوری کے باھر نہ نکلین فاصلہ رکھین ھجوم نہ بنائین ماسک لگائین ھاتھ صاف کرین یا دیگر ھدایت کا اب سب کوعلم ھے عمل کرین
اب ذرا وہ باتین جو پوسٹ کا نچوڑ ھین
بہت سے لوگون کاسوال ھے کہ قوت مدافعت کیسے بڑھ سکتی ھے آئیے آج روحانی طور پر بات کرتے ھین تو دوستو کلمہ طیبہ کثرت سے پڑھنا قوت مدافعت کواس سطح پہ لےجاتاھے جس کا آپ تصور بھی نہین کرسکتے دل پہ توجہ رکھ کرپڑھین سب میل کچیل دل سے اترے گی مدافعتی نظام ایسا طاقتور ھوگا کرونا تورھا ایک طرف آپ اور بھی بہت سے امراض سے خاص کرنفسیاتی امراض سےنجات حاصل کرلین گے کم سے کم ھزار دفعہ پڑھنےکامعمول بنالین باقی باتین خود ھی پتہ چل جائین گی
باقی ادویات مین بہت سے لوگون کا یہ سوال ھوتاھے وٹامن سی کیسے حاصل ھوتی ھے تویاد رکھین دنیا کی بہترین وٹامن سی آپ خود ضائع کردیتے ھین جیسے آپ مالٹا کھاتے وقت جب چھلکا اتارتے ھین تو مالٹے کی پھانکون اور چھلکے کے درمیان سفید ریشون کی جھلی سی بنی ھوتی ھے آپ اسے اتار پھینکتے ھین اسے اتار کرمحفوظ کرلیا کرین پیس کرپوڈر بنالین یہ خالص وٹامن سی ھے یہی کچھ آپ لیمن سے بھی حاصل کرسکتے ھین گلگل سے اور گریپ فروٹ سے بھی حاصل کرسکتے ھین مالٹا اس وقت بھی مارکیٹ مین مل رھا ھے آپ اسکی تازہ حاصل کرلین جو بھی مقدار چٹکی مین آجائے  اور ایک ٹکڑا دارچینی کا اور بیر جتنا ادرک تازہ لےکرقہوہ بنا لین دن مین دوبار پیئین انشااللہ کروناوائرس سے نجات مل جاۓ گی اب جس نے حفاظتی طور پراستعمال کرنا ھے وہ بھی بےدھڑک ھوکراستعمال کرسکتا ھے اگر اس قہوہ مین آدھا لیمن نچوڑ لین تو مذید ذائقہ بھی بڑھ جاۓ گا اورافادیت مین بھی بڑھ جاۓ گا
اب جس شخص کوزیادہ مسئلہ پیدا ھوچکا ھے یعنی کیفیت نمونیا جیسی ھوچکی ھے وہ مالٹے کا مذکورہ پوڈر چٹکی دارچینی کا چھوٹاٹکڑا ادرک کاچھوٹاٹکڑا لونگ دودانے لہسن ایک تری کاقہوہ بنا کردن مین دوتاتین بار پی لین انشااللہ شفایابی ھوگی
نوٹ۔۔بہت سے لوگ کچھ سابقہ پوسٹون کےبارے مین پوچھ رھے ھین کچھ توبہت نیچے جاچکی ھین اور بعض بے جا اور غیرضروری دیگر پوسٹون کوڈلیٹ کرنےکی صورت مین ڈلیٹ ھوچکی ھین دوبارہ لگادی جائین گی یا سرچ کرلین اور مہربانی فرماکر گروپ سے متعلقہ پوسٹین ھی بھیجاکرین غیر متعلقہ پوسٹین کسی صورت نہین لگائی جاتی
  کرونا سے نجات کا بہترین ذریعہ آپ کے پاس ھی ھے یعنی کلمہ طیبہ اور آیت کریمہ کاکثرت سے پڑھنا اور نماز کی پابندی کرنا
 گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Tuesday, April 7, 2020

مچھر کاموسم اور اسکاعلاج||mosquito prevention

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ مچھر کاموسم اور اسکاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
سینٹی لائزر سے بات یاد آئی پھر مچھر کا موسم بھی آگیا ھے اور ایک میرا اپنا تجربہ شدہ مچھر کا علاج بھی یاد آگیا تو سوچا آج اسے ھی آپ کےلئے لکھ دون
یاد رھے آج سے دوچار سوسال یا اس سے بھی زیادہ عرصہ پہلے بھی تو لوگون کو  مچھر تنگ کرتا تھا بلکہ ھزارون سال پہلے نمرود کو تو مچھر نے ناکون چنے چبواۓ بلکہ موت کےگھاٹ اتاردیا خیر ھم بات چندسوسال پہلے ھی  کی کرلیتے ھین تو دوستو اس بات کا سب کوعلم ھے کہ اس وقت نہ ھی بجلی تھی اور نہ ھی مچھر مارنے یا راتون کو بھگانے کیلئے یہ ٹکیان مصالحے تھے تو سوچنے والی بات ھے وہ لوگ کیسے گزارا کرتے تھے تو اس مین سے ایک راز کا مجھے علم ھے کہ مغلون کے ھرباغ کی بیرونی باڑھ مین نیاز بو کے پودے لگاۓ جاتے تھے اس مین یہ خوبی تھی کہ اس احاطہ مین مچھر داخل نہین ھوتے تھے یا کم ھوتے تھے جس کے چارون اطراف نیازبو لگی ھوتی تھی خیر یہ عام پودا ھے ھر نرسری مین سستے دامون مل جاتاھے بعض لوگ اس کے پتون کی چٹنی بھی بناتے ھین ساتھ پودینہ تازہ شامل کرتے ھین بڑی لذید اور خوشبودار چٹنی بنتی ھے خیر اب ھم اصل بات کی طرف آتے ھین
تو دوستو آئیے آج ھم بہترین قسم کا ایک ایسا مرکب تیار کرتے ھین جس پہ خرچہ بھی نہ ھو اور رزلٹ بھی بہت اعلی ملے
نیم کے تازہ پتے سوگرام
سفیدے کے تازہ پتے سوگرام
نیاز بوکے تازہ پتے سوگرام
تینون کو آدھ کلو پانی مین اچھی طرح گرینڈ کرلین یہ کام ملک شیک تیار کرنے والے جگ سے لین جب گرینڈ ھوچکے تو کسی کپڑے کی مدد سے اچھی طرح چھان لین اب اس پانی کو آگ پہ چڑھا دین تین چار ابالے آنے پہ جب پانی آدھا رہ جاۓ تو نیچے اتار کر اس مین کافور کھلا پچاس گرام شامل کردین یہ خود ھی حل ھوجائے گا بس دوا تیار ھے
نوٹ۔۔کافور عام پنساری کی دوکان سے مل جاتا ھے اور یہ پوڈر کی شکل مین ھوتا ھے اگر نہ ملے تو کافور کی ٹکیان بھی مل جاتی ھین وہ بھی شامل کرسکتے ھین لیکن یہ تھوڑی مہنگی ملین گی کھلا کافور سستا ملے گا
اب اس تیار شدہ دوا کو کسی ایسے جار مین ڈالکر رکھ لین جس کے ڈھکنے مین سوراخ ھون یہ سوراخ خود کرین تاکہ اس مین سے خوشبو نکلتی رھے اب اسے اگر کمرے کے اندر رکھ دین گے تب بھی مچھر نہین آئین گے مذید بہترین کام کرنا ھو تو ایک الیکڑک آلہ ملتا ھے جس مین کمپنی نے تیل ڈال رکھا ھوتا ھے اسے پلگ مین لگایا جاتا ھے یہ ھلکی سی ھیٹ لےکر ساری رات اس تیل کی خوشبو کمرے مین بکھیرتا رھتا ھے جس سے مچھر نہین آتے لیکن یہ ایک کیمیکل ھوتا ھے یہ کچھ نہ کچھ اثرانسانی بدن پہ بھی چھوڑتا ھے لیکن جو پانی آپ نے تیار کیا ھے یہ بےضرر ھے آپ اسی پانی کو اسی خالی بوتل مین ڈال کر کسی پلگ مین بھی لگا سکتے ھین یا پھر آپ اس پانی کو تھوڑا گرم کرکے جار مین ھی ڈال کر ویسے ھی رکھ دین عمل تیز ھوجائے گا اگر باھر کھلی فضاء مین سورھے ھین توچارپائی کے نیچے رکھ دین انشااللہ مچھرون سے بچین گے
مذید یہ کام بھی کیاجاسکتا ھے کہ آپ پہلے پانی کو روغن سرسون مین ڈالکر سب پانی جلادین صرف تیل باقی رہ جاۓ تواب اس مین کافور ٹکی والا شامل کردین رات سوتے وقت ھلکی سی مالش جسم کے ان حصون پہ کرلین جوننگے ھوتے ھین یا تھوڑا سا ھاتھ پاؤن پہ لگا دین مچھر تب بھی دور رھتا ھے

Monday, April 6, 2020

عضلاتی کینسر خاص کرپراسٹیٹ کینسر||prostate cancer

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ عضلاتی کینسر خاص کرپراسٹیٹ کینسر کاعلاج
Prostate cancer
کینسر کیا ھے اس پہ مین تفصیل سے مضامین لکھ چکا ھون
آسان علاج لکھنے لگا ھون حکماء حضرات نوٹ فرمالین
سب سے پہلے غدی اعصابی ملین کا مرکب تیار کرین اور اب مندرجہ ذیل سے دوا بنا لین
غدی اعصابی ملین 50گرام
اسارون 50گرام
زیری سیاہ 50گرام
پیس کر 1000mgوالے کیپسول بھر لین ایک ایک کیپسول صبح دوپہر شام ھمراہ مندرجہ ذیل جوشاندہ سے کھلائین
افتیمون ۔۔برنجاسف ۔۔بابونہ ۔۔املی ۔۔شاھترہ ۔۔ھرایک تین تین ماشہ عناب سات دانہ ملا کرایک گلاس جوشاندہ بنا کر پی لین
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ