Monday, August 31, 2020

شوگر ھر قسم|diabetes|Sugar

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

#Sugar,#Diabetes

diabetes|sugar

۔۔۔۔ شوگر ھر قسم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے تو شوگر کنٹرول کرنا اتنا بڑا مسئلہ نہین ھوتا معمولی معمولی عام استعمال کی اشیاء سے شوگر کنٹرول ھوجایا کرتی ھے لمبے چوڑے پیچیدہ نسخہ جات کی ضرورت نہین ھوا کرتی خیر شوگر پہ میرا تجربہ کچھ الگ سے ھے وہ تجربہ یہ ھے کہ جوبھی شوگر کا شکار مریض اپنے مرض کوصرف ادویات کے سہارے ھی کنٹرول کرنا چاھتاھے وہ بہت ھی خسارہ مین رھتاھے ادویات خواہ دیسی ھون یا ایلوپیتھی ھر قسم کی ادویات مسلسل استعمال سے اپنے کچھ نہ کچھ مضراثرات لازما چھوڑتی ھین سب سے برا اثر قوت مدافعت کم ھوتی جاتی ھے اب آپ سوچ رھے ھونگے کہ پھر اس مرض سے نجات کیسے ملے اسکے لئے بھی بہت آسان طریقہ ھے لیکن پہلے عام اشیاء کے بارے مین تھوڑی وضاحت ۔۔۔۔

آپکی زندگی مین کریلا بطور خوراک عام شامل ھے جب دنیا کی تمام ادویات کام کرنا چھوڑ دین تب ایک کریلا کا جوس نکال کر پی لین فورا شوگر کنٹرول کرتا ھے یہ سارا سال ملتا ھے اسی طرح ایک اورسبزی جو پہاڑی علاقون مین خاص کرکھیوڑا کے ایریا مین خود رو پیدا ھواکرتی ھے بازار مین براۓ فروخت چھ ماہ آتی ھے اسے چوھنگاں کہتے ھین یہ تھوڑی مقدار مین کھالی جاۓ تو شوگر کنٹرول ھوجایا کرتی ھے لوگ بڑے شوق سے گوشت ڈال کر بطور سالن یا دیگر سبزیون جیسے آلو ملا کرپکاتے اور کھاتے ھین کیکر کا درخت عام ھے اس کی کچی پھلی اور حرمل بھی ھر جگہ پیدا ھوتی ھے اسکے بیج دونون اشیاء برابروزن اکھٹی پیس لین صرف ایک ماشہ کھایا کرین منٹون مین شوگر کنٹرول ھوتی ھے جامن کا پھل شوگر کنٹرول کرتا ھے لیکن بعض جامن کا سرکہ تیار کرلیتے ھین اسی طرح آم کی گھٹلی کا مغز جامن کی گھٹلی کجھور کی گھٹلی کریلا کے بیج برابروزن پیس کر ماشہ کھالین تو شوگر کنٹرول ھوجایا کرتی ھے 

اب دیکھین مضمون کے شروع مین مین نے کہا ھے کہ ادویات سے دور رھین تو پھر کیا کرنا چاھیے اب اس بات کو سمجھین ۔۔۔

صبح خالی پیٹ اگر جسم بھاری نہین ھے تو کسی دیوار کے سہارے جیسے بچپن مین ھاتھ زمین پہ رکھ کر ٹانگین دیوار سے لگا کرالٹا ھوکر کھڑا ھواجاتاھے یہ طریقہ استعمال کرین کہ سر کا رخ زمین کی طرف اور ٹانگون کارخ آسمان کی طرف کرکے کم سے کم پانچ منٹ کھڑے رھین اور پھر سیدھے کھڑے ھوکر پیدل مارچ کرین اور یہ پیدل مارچ کم سے کم چار کلومیٹر ھونی چاھیے اب کچھ لوگ بھاری جسم کے ھین بعض بڑھاپے یا کمزوری کے باعث الٹے کھڑے نہین ھوسکتے ایسے لوگ صرف پیدل مارچ کیا کرین انشااللہ اس عمل سے دوکام ھونگے پہلے نمبر پہ شوگر نہ صرف کنٹرول ھوگی بلکہ بعض دفعہ نارمل رکھنے کےلئے میٹھی اشیاء کا سہارا لینا پڑتا ھے دوسرا کام یہ ھوگا کہ قوت مدافعت بڑھتی رھے گی جیسے ھی اس عمل سے شوگر کنٹرول ھوجاۓ توھرقسم کی ادویات براۓ شوگر کھانی چھوڑ دین بس پیدل مارچ سے شوگر کنٹرول رکھین انشااللہ آپ نارمل زندگی گزار سکین گے اور طاقت بھی بحال رھے گی اگر پھر بھی جسمانی کمزوری محسوس ھوتی ھو تو غذا پہ انحصار کرین خاص کر بوڑھے لوگ سیاہ چنے کا شوربہ اور گوشت قیمہ کھائین چلغوزے اور اخروٹ کھائین 

اب آخر مین آج آپکو حضرت صابر ملتانی ؒ کے خصوصی تین نسخے لکھنے لگا ھون

شوگر بھی تین ھی قسم کی ھوا کرتی ھے اسکی تفصیل پڑھنے کےلئے شوگر پہ لکھے سابقہ مضامین پڑھین جن مین ھر شوگر کی علیحدہ علیحدہ وضاحت کی گئی ھے یہان صرف نسخہ جات درج کرنے لگا ھون

ذیابیطس دماغی ۔۔۔۔۔ کینچوے خشک شدہ تولہ تخم حرمل دوتولہ پیس کرملا لین چاررتی ھمراہ ابلے انڈے کی زردی کے ساتھ کھالین صرف ایک دفعہ چوبیس گھنٹہ مین

ذیابیطس کبدی ۔۔۔ کشتہ صدف ۔۔ کشتہ بیضہ مرغ برابروزن پیس لین دو رتی ھمراہ شربت شہد دین یہ دن مین تین بار دے سکتے ھین

ذیابیطس معدی ۔۔۔ خولنجان پاؤ بھر پیس کرتین گنا شہد ملاکر معجون بنالین ایک تا چھ ماشہ ھمراہ قہوہ دن مین تین بار دے سکتے ھین 

دوستو یہی ان کے معمولات تھے باقی ادویات تو بے شمار ھین جو آپ استعمال کرسکتے ھین لیکن یاد رکھین شوگر نارمل ھونے پر ادویات چھوڑ دین اور صرف پیدل مارچ پہ گزارا کرین 

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, August 26, 2020

ھلدی اور ھیپاٹائٹس|hepatitis treatment

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

hepatitus treatment |turmeric

۔۔۔۔۔ ھلدی اور ھیپاٹائٹس ۔۔۔۔۔۔۔۔

روزانہ ایک مرض کی بار بار پوسٹین بھیجی جاتی ھین کہ ھیپاٹائٹس کا علاج بتا دین دوتین سے زائد مرتبہ ھیپاٹائٹس پہ بڑی تفصیل سے علاج لکھ چکا ھون جو سوفیصد درست علاج ھین لیکن باربار یہ سوال پھربھی کیاجاتاھے 

چلیے آج آپکو اس مرض کے بارے مین چند انوکھے علاج بتاتا ھون 

پہلی بات ھلدی خواہ ھیپاٹائٹس بی ھویا سی ھو ھرحال مین مکمل اور بے مثال علاج ھے آپ اس کا استعمال خواہ ھانڈی مین ڈال کرکرین اور طریقہ یہ اختیار کرین کہ سبزی مین ڈالکر سبزی کوابال لین اور چمچ سے کھالین سبزیون مین مفید ترین سبزیان کدو کھیرے پیٹھا شلغم مولی مونگرے وغیرہ ھین اور ان سب مین سب سے زیادہ موثر کھیرے ھین لیکن کچے بطور سلاد نہین کھانے بلکہ ابال کر کھائین اگر پکا کرکھائین گے تو کوئی بدذائقہ نہین بلکہ ٹینڈی سے ملتا جلتا ذائقہ ھوگا یا دوسرے لفظون مین ماڑو سبزی سے ملتاجلتا ھوگا اور بہترین طریقہ یہ ھے کہ ھیپاٹائٹس کا مریض روزانہ آدھا کلو کھیر اور آدھی چمچ ھلدی حسب ذائقہ مرچ سیاہ اور زیرہ سفید ڈال کر ابال لے اور کھاجاۓ بغیر کسی اور دوا کے استعمال سے انشااللہ ایک ھفتہ مین کافی بہتری نظر آۓ گی بہتری سے مراد یہ نہ لے لینا کہ ایک ھفتہ مین ھیپاٹائٹس ختم ھوجائے گا ھیپاٹائٹس بڑی ڈھیٹ قسم کی مرض ھے اسکا وائرس جلدی جسم سے جاتاھی نہین ھے خیر سے ایلوپیتھی طریقہ علاج مین سواۓ  اسکے کہ وائرس کا ایکٹو نہین رھنے دیاجاتا یادوسرے لفظون مین گہری نیند سلا دیاجاتاھے جبکہ طب کے طریقہ علاج مین آھستہ آھستہ جسم سے خارج کیاجاتاھے اور یاد رکھین وجود سے خارج کرنے مین کھیرا بہت اعلی خوراک ھے اب مین بطور دوا ھلدی کے استعمال کرنے کے دونسخے لکھ رھا ھون آپ ان مین سے کوئی ایک استعمال کرلین ساتھ غدی اعصابی ملین کھالین اور شربت دینار دین

پہلا نسخہ ۔۔۔ ھلدی کپور کچری ۔ ریوندخطائی ۔۔ رسونت برابروزن سفوف تیار کرکے زیروسائز کا کیپسول بھرلین اور صبح دوپہر شام تین وقت کھائین

دوسرا نسخہ ۔۔۔ریوندخطائی اور ھلدی برابروزن پیس کرآدھی چمچ چھوٹی تین وقت ھمراہ پانی کھلا لین 

اب دوسرے نسخے کی دوائین پہلے والے نسخے مین شامل ھین اسلۓ بہتر ھے کہ پہلا دوا تیار کرین اور استعمال مین لائین 

یہان ان دواؤن کے دیگر فائدے بھی گنوا دیتا ھون

ھیپاٹائٹس کے علاوہ جگر کی سوزش سینہ مین جلن پیشاب مین البیومن کا آنا یا منی مین پیپ شامل ھوکرآرھی ھو ان سب مین مفید ھین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ 

اب آپکی دوا استعمال کرنے کی جو ترتیب بنی ھےکیا اسکی سمجھ آگئی ھے اگر نہین آئی تو دوبارہ سمجھ لین

پہلے والی دوا کا ایک کیپسول تین وقت ھمراہ پانی

غدی اعصابی ملین دودوگولی تین وقت

شربت دینار چار چار چمچ دوبار

شربت دینار خود تیار کرین بازار والا نہ لین شربت کا نسخہ اور بنانے کا طریقہ گروپ مین لکھا ھوا ھےبنانا مشکل نہین ھے آسان ھے اللہ اللہ تے خیر صلا

Friday, August 21, 2020

بچون مین گندم سے الرجی|Wheat Allergy

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔

Wheat Allergy |Allergy

۔۔۔۔۔ بچون مین گندم سے الرجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس سے پہلے بھی اس موضوع پہ لکھ چکا ھون خیر سے آج پھر یہی موضوع سامنے ھے تفصیل مرض پہلے بھی لکھی جاچکی ھے اور نئے زمانہ کے نئے لوگ بس اتنی ھی بات سمجھتے ھین کہ بس گندم کھلانے سے بچون کو الٹیان اور پاخانون کی شکایت ھوجایا کرتی ھے پھر بچون کے سپیشلسٹ کے پاس جایاجاتاھے وھان بچے کے مختلف ٹیسٹ ھونے کے بعد پتہ چلتا ھے کہ بچے کو گندم سے تیار شدہ غذااستعمال کرنے سےیہ مرض پیدا ھوگئی ھے اب علاج کیاھے بس زندگی بھر گندم نہین کھلانی اور کوئی حل نہین ھے آگے راستہ بندھے اب والدین پریشان ھوتےھین حقیقت مین پیٹ بھرنے کےلئے دو ھی غذائین پوری دنیا مین رائج ھین ایک گندم اور دوسری غذا چاول ھین جبکہ ھمارے ملک پاکستان مین اکثریتی آبادی گندم پہ گزارا کرتی ھے

خیر پریشان ھونے کی ضرورت نہین ھے جس نے پیدا کیاھےاس نے بے شمار حل بھی انسانی عقل مین ڈال رکھے ھین اگر ایلوپیتھی مین حل علاج نہین ھے تو کوئی بات نہین ھے دنیا کا سب سے پہلا اور قدیم ترین طریقہ علاج طب ھی ھے اس مین حل موجود ھے یہان ایک بات اور بھی بتا رھا ھون درحقیقت الرجی کے امراض ھر نہ سمجھ مین آنے والےامراض کوشاید ایلوپیتھی مین الرجی کہاجاتاھے انشااللہ صحت مین کچھ بہتری آجائے تو کچھ تفصیل سے الرجی پہ قلم اٹھاتے ھین تاکہ آپکوبھی سمجھ آسکے کہ آخرالرجی ھے کیا ۔۔۔ اب کسی کو پولن الرجی ھے کسی کوزیورات سےالرجی ھے یہ مین نے پچھلی پوسٹ مین لکھا تھا کہ اگلا مضمون گندم کی الرجی پہ ھوگاتوکافی کمنٹس مین دودھ کی الرجی کےبارے مین سوال تھا اگر یہ سوال حکماء کی طرف سے تھا توسن لین یہ بلغمی مزاج مین دودھ سے الرجی پیدا ھواکرتی ھے پیٹ مین گیس اور پیٹ درد کی شکایت ھواکرتی ھے عضلاتی ادویات دین حرارت پیدا کرین جب معدہ مین حرارت پیدا مستقل ھوجائے گی تو یہ الرجی ٹھیک ھوجایاکرتی ھے بس دودھ کی الرجی کے سوال پہ آج اتنا ھی بتانا تھا باقی تفاصیل جب مضمون الرجی لکھین گے توسب سمجھ آجائے گا

خیر بچون کی گندم کی الرجی کا علاج سمجھ لین

صبح مربہ آملہ ایک دانہ کھلادین اور دارچینی رتی بھر اور ایک عدد لونگ کا قہوہ پلا دین دوپہر اوجھڑی کاقیمہ یا بکرے کے گوشت کا قیمہ مرچ مصالحہ ڈالکر پکائین اور بچے کوکھلا دین پکوڑے گھر مین تیار شدہ خالص بیسن سے بناۓ گئے ھون وہ بھی کھلا سکتے ھین اور قیمہ یا اوجھڑی شام کوکھلا دین انڈہ فرائی شدہ بھی اسی دوران کھلا سکتے ھین 

اب بطور دوا جوارش تمرھندی تین وقت تھوڑاتھوڑا چٹادیاکرین اگر بچے کی عمر تین تاپانچ سال یا زیادہ ھے توجوارش جالینوس بھی رتی بھردووقت دین اب ان معجونات کے ساتھ مندرجہ ذیل ادویات بھی دین

حب آملہ ایک گولی حب دق اطفال ایک گولی صبح شام ھمراہ پانی دین

نسخہ حب آملہ ۔۔ دھی آدھا کلو آملہ خشک صاف شدہ پسے ھوۓسوگرام لونگ بیس گرام بھی پیسے ھوۓ

اب دھی مین دونون ادویات شامل کرکے رکھ دین ایک دودن مین دھی کا پانی سوکھ جاۓ گا جب گولی بنانے کے قابل ھوجائے تو دانہ مونگ برابروزن گولیان بنالین

حب دق اطفال کا نسخہ ۔۔۔کشتہ صدف مروارید تولہ زہرمہرہ خطائی تولہ نارجیل دریائی تولہ طباشیر اصل تولہ دانہ الائچی خورد تولہ پوست ھلیلہ زرد تولہ کلیجی بکرہ جوان بھون کرپسی ھوئی چھ تولہ

باقی تمام ادویات پہلے ھی باریک پیس لین اور کلیجی کے باریک ٹکڑے کرکے دھیمی آنچ مین توے پہ ڈال کر الٹتے پلٹتے رھین اور اسکا پانی خشک کرین جب ساراپانی خشک ھوجائے گاتویہ نیچے اتار کر پیس لین اب اسے باقی دواؤن کے ساتھ شامل کرکے نخودی گولیان بنالین اور بچے کوکھلاتے وقت گولی بے شک توڑ لین یا پانی مین حل کرکے کھلادین یہان ایک بات یاد رکھین آگ پہ کلیجی کوجلنے نہ دین بلکہ آگ بہت ھی دھیمی رکھین 

انشااللہ چند ھی روز مین بچے کاوزن بڑھنا شروع ھوجائے گا 

یہان ایک بات اور بھی نوٹ کروا دون اگر بچے کوپاخانہ دن مین تین چار بار آرھاھے تو پھر ساتھ مندرجہ ذیل سفوف بھی لازما دین

رائی ۔۔ لونگ ۔۔ جائفل ۔ سنگدانہ مرغ برابروزن پیس لین چٹکی بھر دن مین دوتاتین بار ھمراہ پانی دین

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, August 19, 2020

بڑھاپا اور پیشاب جل کر اور زیادہ مقدار مین آنا

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ بڑھاپا اور پیشاب جل کر اور زیادہ مقدار مین آنا۔۔۔۔۔۔۔

یسین صاحب رائیٹر کا سوال ھے کہ معمر خاتون ھین پیشاب جل کے بھی آتاھے اور باربار آتاھے

بعض معمر خواتین کو یہ شکایت ھوجایا کرتی ھے زیادہ اکثریت کی ساتھ طبیعت بھی چڑچڑی ھوتی ھے چیک کرانے پہ شوگر بھی نہین ھوتی تو دوستو یہ غدی سوزش کے کسی مرض کا بھی بندہ شکار ھوجائے توایسی کیفیت ظاھر ھواکرتی ھے 

اگر کوئی بھی اعصابی علامت ظاھر نہین ھورھی تو پھر تریاق غدد دین انشااللہ شفایابی ھوگی

خیر آپ ان مین سے کوئی ایک دوا استعمال کرلین تب بھی انشااللہ شفایابی ھوگی

سہاگہ دوتولہ

نوشادر دوتولہ

ریوندخطائی دوتولہ

سنڈھ دوتولہ

گل مدار پانچ تولہ 

پیس کربڑے سائز کیپسول بھرلین اور تین وقت ھمراہ پانی دین

یا مندرجہ ذیل دوا بنالین

سہاگہ بریان ۔۔ رال سفید ۔ تخم کنوچہ ھموزن پیس ایک گرام ساتھ ایک گرام اکسیر بادیان دین

اکسیر بادیان ۔۔ ملٹھی ۔۔ھلدی ۔ سونف ۔۔ ھرواحد پچاس گرام ریوندخطائی 150گرام پیس کرسفوف بنالین

دراصل گردے غددناقلہ کی تیزی کی وجہ سے رطوبات کااخراج زیادہ کرتے جاتے ھین 

نوٹ۔۔۔ اب بعض لوگ دوکمنٹس کرین گے پہلا کمنٹس سہاگہ پہ آۓ گا کہ بریان کرنا ھے یا نہین تو ھمیشہ یاد رکھین جہان لفظ بریان آۓ وھان بریان کرلین جہان بریان کا نہین لکھا توخام ڈالین 

اب دوسرا کمنٹس ذرا اھم ھے کہ یہ شکایت تو بوڑھے مردون مین بہت زیادہ ھوتی ھے تو دوستو مردون کو اکثریت شکایت پراسٹیٹ کی ھواکرتی ھے علاج اسکا اسی اصول کے تحت کیا جاتا ھے آخر وہ بھی توغدد ھی ھے جو بڑھ گیا ھے اس پہ تفصیل سے پہلے ھی مضمون لکھ چکا ھون بس یہان ایک بات ھی ذھن نشین کروادیتا ھون کہ پراسٹیٹ کا بڑھ جانا عموما بوڑھون کا ھی مرض ھے لیکن جوانون مین بھی پراسٹیٹ کا مرض آیا کرتا ھے اور یہ مرض پراسٹیٹ کا پھول جانا ھوتاھے اب غدد کا بڑھنا الگ مرض ھے اور پھولنا الگ مرض ھے یہ سمجھنے کےلئے سابقہ پوسٹ کودیکھین 

کل انشااللہ کوشش ھوگی کہ گندم کی الرجی جوبچون مین ھوتی ھے اسکا علاج لکھاجاۓ اس وقت تک اجازت گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, August 16, 2020

ادویات کو شدہ یا مدبر کرنے کی مجموعی ترکیب ::

 ادویات کو شدہ یا مدبر کرنے

 کی مجموعی ترکیب ::

مدبر یعنی اصلاح کرنا, بُرائی دور کرنا, اعمال ضروری, 

☀سمی ادویات کا سفوف کرنا, ان کی اصلاح کر کے استعمال میں لائیں, 

☀کشتہ جات معدنیات, دھات مختلف طریقہ سے غسل, تصفیہ صاف کرکے اور تدبیر مدبر ادویہ کیا جاتا ہے اور نسخہ جات میں ملایا جاتا ہے 

ایسی آسان ترکیبں آپ کو دے رہا ہوں, جو کوئی نہیں بتاے گا, بڑی خاک چھاننی پڑتی ہے, 


🍁🔔شنگرف رومی مدبر آسان ترکیب 

1. شنگرف کڑچھی میں ڈالیں اور آگ پر رکھیں, چھ چھٹانک گھی تھوڑا تھوڑا شنگرف پر ڈالیں, سب گھی ختم ہو جاے, شنگرف بس تیار ہے 

2. شنگرف ایک تولہ کو زردی بیضہ مرغ دیسی دو عدد میں کھرل کر کے خشک کریں, پھر ٹکیہ بنا کر گھی یا روغن کنجد میں بریاں کریں, شنگرف مدبر ہے, خوراک ایک رتی تا چار رتی, امراض استعمال حکماء  آپ خود کر لیں, 

3. شنگرف کو ایک ھفتہ بیھڑ کے دودھ یا پھر لیموں کے رس میں کھرل کریں پھر اچھی طرح پانی سے غسل دیکر خشک کرنے کے بعد کام میں لائیں

4. شنگرف ڈلی ایک تولہ گھی 5 تولہ, شہد 5 تولہ کڑاہی میں ڈال کر دھمیی آگ پر رکھیں, پجائیں, جب سب جل جاے, شہد کو آگ لگ جائیگی, شنگرف کو نکال لیں, بس شنگرف مدبر ہو گا, کھرل پیس کر محفوظ کر لیں, 

🔔🍁 ہڑتال ورقیہ مدبر

1. ایک پاؤ لیکر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں کسی کپڑے کی پوٹلی بناکر 

پہلے چُونہ کے پانی میں 

پھر ترپھلہ کے پانی میں 

پھر پیٹھہ کے پانی میں 

تین تین گھنٹا ڈول جنتر پکانے سے مدبر ہوتی ہے پھر خشک کرکے کام میں لائیں

2. ہڑتال کو ریزہ ریزہ کر کے ایک کاھیا میں رکھ کر دیالی سے اس کا منہ آٹا لگا کر بند کر دیں, اور ایک سوراخ دیالی میں رکھ کر خفیف آگ پر رکھیں, جب تک سیاہ دھواں نکلے رہنے دیں, 

جب سفید دھواں نکلنے لگے اتار لیں, ہڑتال مدبر ہے, 

💣مینسل مدبر

مینسل اچھے والا ایک پاؤ لیکر اس کو ادرک کے پانی سے 7 دن کھرل کرکے پھر غسل دیکر خشک کرکے پھر کام میں لائیں

💊💊 سم الفار مدبر یا مصفی 

1. سنکھیا سفید ایک تولہ, کتھ دو تولہ, 100 لیموں کا رس, سنکھیا اور کتھ کو رگڑ پیس کر خوب باریک کر لیں, پھر تھوڑا تھوڑا رس لیموں ڈال کر کھرل کرتے رہیں, جب سارا رس جذب ہو جاے تو حس دستور ضرورت نسخہ میں کام لائیں, یا دانہ مرچ سیاہ سے چھوٹی گولیاں بنا لیں, 

2. سم الفار سنکھیا کو آب لیموں یا دودھ میں سات روز تر رکھیں, ہر روز بدل دیا کریں, مدبر ہو جاےّ گا, 

3. سم الفار باریک شدہ کو 100 لیموں کے رس میں کھرل کر کے جذب کریں, اس طرح سنکھیا مدبر ہو جاتا ہے, 

4. سم الفار ایک پاؤ لیکر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر دودھ میں 12 گھنٹا ڈول جنتر پکانے کے بعد خشک صاف کرکے کام میں لائیں

5. سنکھیا کو پٹھکنڈہ کی راکھ کے مقطر پانی میں پیس کر ملا دیں اور اس قدر پکائیں کہ خشک ہو جاے, 

🌅 رسکپور مدبر

رسکپور کو بھی کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر گاۓ کے دودھ میں 12 گھنٹا پکائیں پھر خشک کرکے کام میں لائیں

✊ ابرک مدبر

ابرک کو گرم کرکے لیموں کے رس میں 7 بار بجھاؤ دینے کے بعد  ایک بار لسی میں بجھاؤ دینے کے بعد گرم پانی سے دھوکر خشک کرکے کام میں لائیں

💜سہاگہ مدبر

سوہاگہ کو پیس کر تیز آگ پر  توے پر تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالتے جائیں جب سب پھول جاۓ تو پیس کر بعد میں کام میں لائیں

📕پھٹکری مدبر

پھٹکری کو پیس کر توے پر گرم کریں پانی ہوکر جب خشک ہوجاۓ تو ٹھنڈا ہونے پر پیس کر کام میں لائیں, بریاں کر کے استعمال میں لائیں

توتیا بریاں

📕سنکھ مدبر 

سنکھ کو سرکہ یا پھر سادہ پانی میں تین گھنٹا پکانے کے بعد نکال کر صاف پانی سے دھوکر خشک کرکے کام میں لائیں

📕صدف کوڈی

کوڑی یا کوڈی گودنتی ہڑتال ان سب سنکھ کی طرح مدبر کی جاتی ہیں

📕مرجان مدبر

مرجان کو گرم پانی میں پکانے کے بعد لیموں کے رس میں رات بھر رکھے کے بعد غسل دیکر خشک کرکے کام میں لائیں

📕عقیق مدبر سنگ یشب

عقیق یا سنگ یشب کو تیز آگ پر گرم کرکے عرق گلاب میں 21 بار بجھاؤ دینے کے بعد کام میں لائیں


🎆سرمہ مدبر یا مصفے

سرمہ کو لیموں کے رس میں کھرل کرکے پھر خشک کرکے کام میں لائیں

🎆بارہ سنگھا مدبر یا مصفے

بارہ سنگھا کو گرم پانی میں پکانے کے بعد کام میں لائیں 

📣سلاجیت مدبر

سلاجیت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے پھر ترپھلہ کے پانی میں ڈالیں روز کسی سالاخ سے ہلاتے رہیں تین دن بعد پانی کو احتیاط کے ساتھ نتھارلیں پھر اس کو ہلکی آگ پر خشک کریں جب ربڑ کی مانند ہوجاۓ تو سورج کی دھوپ پر خشک کریں یا پھر آگ پر ہی خشک کریں

سورج کی تپش پر خشک کرنے سے اعليٰ قسم کا مدبر کہلاتا ہے

📣بچھناگ تیلیہ مدبر

بعض حکماء جمال گھوٹہ کی طرح گوبر میں جوش دیتے ہیں, جس میں کچھ خرچ نہیں آتا, 

بعض ایک دفعہ اور تین دفعہ پانی میں جوش دیتے ہیں,  پانی بدل بدل کر اور پھر دودھ میں

 

1.میٹھا تیلیہ کو چینی کے برتن میں ڈالکر اوپر پانی ڈالیں صبح پانی بدل دیں اس طرح تین دن تک عمل کریں تیلیہ نرم ہوجاۓ گا پھر کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر دودھ میں ڈول جنتر پکانے کے بعد صاف کرکے کام میں لائیں. 


2. میٹھا تیلیہ کو مرچ سیاہ اور رس ادرک سبز ایک لیٹر کے ساتھ پیس لیں تو اس کی سمیت زہر جاتی رہتی ہے, 


📢 کچلہ مدبر 

کچلہ کو نرم کرنا اس کے اوپری سخت چھلکا اتارنا اور درمیانی پتہ دور کرنا اور روغن میں بریاں کرنا,  گرمی خشکی کو کم کرنا ہے, 

کچلے کا سفوف یا کشتہ انتہائی باریک پوڈر کر کے استعمال کرنا چاہیے, موٹا معدہ کے پرتوں میں چمٹ جاتا ہے اور جلدی ہضم ہو کر نکلتا نہیں, 

مقدار خوراک جو استعمال کرائی جاتی ہے, معدہ میں جمع ہو جاتی ہے, جس کی وجہ سے گرم خشک, زہریلے اثرات علامات دیکھنے کو ملتے ہیں اور نقصان کا خطرہ ہوتا ہے, 

1. کچلہ کو گوبر یا ریت میں پانی ڈالکر ایک ھفتہ رکھیں اس کے بعد اس کو صاف کرکے اوپر چھلکہ اتار کر پھر بیچ میں پتہ نکال کر دو ٹکڑے کرکے پھر دیسی گھی میں بریاں کرکے کام میں لائیں,

جو کچلے ریت میں بریاں کیے جاتے ہیں اور گھی یا روغن میں وہ ویسے بھی کام میں لاےّ جاتے ہیں, 

دودھ, گھی, روغن اور آب گھیکوار و آب ادرک والے مدبر بہت اچھے ہوتے ہیں, 

2. کچلے حسب ضرورت پانی میں ڈالیں پانی دو انگل اوپر رہے, جب کچلے نرم ہو جائیں تو ان کے اوپری سخت چھلکا اتار کر دو حصوں میں کر کے اندر سے پتہ نکال دیں, اب ان کو چائیے روغن میں بریاں کریں چاہے دودھ,  رس گھیکوار, آب ادرک میں بھگو کر دو انگل اوپر ہو اور خشک ہو جاے تو گیلا گیلا کوٹ لیں, 

اس کو دوسری دواوں سے الگ کوٹنا پیسنا ہے, اور پھر ملا کر خوب کھرل کرنا ہے, تاکہ سارے نسخہ میں مکس ہو جاے, 

🔔جمال گھوٹہ مدبر و مصفے


1. جمال گھوٹہ کو چھلکہ سے صاف کرکے کسی کپڑے میں بند پوٹلی بناکر ایک برتن میں ڈال دیں,  جس میں گاے بھنیس کا گوبر گھول دیا گیا ہو, پھر آگ پر جوش دیں, پھر نکال کر پانی سے دھو کر اس کے  دوٹکڑے کرکے بیچ میں پتہ نکال کر  استعمال میں لائیں, 

گاہے حکماء سب صاف کرکے پھر پوٹلی بناکر دودھ میں  جوش دیتے ہیں اور کام میں لاتے ہیں, 

اور پھر صاف کرکے پیس کر

 لیموں کے رس میں کھرل کرکے کسی مٹی کے برتن پر لیپ کردیں جب لیپ خشک ہوجاۓ تو آہستہ سے کھرچ کر اتارلیں پھر اچھی طرح پیس کر کام میں لائیں 

نوٹ جمال گھوٹہ کو مدبر کرتے وقت ہاتھوں پر دستانے وغیرہ پہن لیں ورنہ ہاتھوں پر دانے نکلنے یا پھر پیچس لگنے کا اندیشہ رہتا ہے


💜بھلاواں, بلادر مدبر

1. بھلاوہ کی ٹوپی اتار کر لوہے کے چمٹے یا چوڑی چیز کو گرم کرکے بھلانوے کو دبائیں تاکہ اس کی لیسدار رطوبت شہد بلادر خارج ہو جاے, احتیاط سے اس کی رطوبت اور دھواں بدن کو نہ لگنا پاے, پھر بھلاوے کو چھیل کر ناریل کے تیل یا اخروٹ کے تیل میں ملا کر استعمال میں لائیں, 

2. بلادر کی ٹوپی اتار کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں اینٹ کا برادہ ڈالیں ایک دن رہنے دیں دوسرے دن اس میں پانی ڈالکر اس کو پکاکر برادہ سے صاف کرکے پھر دوباره برادہ ڈالیں 

اس طرح تین بار عمل کریں پھر اس کو اچھی طرح گرم پانی میں پکائیں تاکہ اس کا تیل پانی کی گرمائش سے نکل جاۓ پھر پیس کر کام میں لائیں

نوٹ بلادر کو مدبر کرتے وقت جسم کے کسی حصہ پر بلادر کا رس یا پھر خود بلادر لگنے نا پاۓ ورنہ زخم سوزش ہونے کا اندیشہ ہے

اگر کسی جگہ اس کا رس لگ جاۓ تو روغن اخروٹ یا نارجیل لگانے سے فائدہ ہوگا

🍁تخم دھتورہ مدبر 

چھلکوں کو دور کرنا ہے, مدبر ہو جاے گا, 

1.تخم دھتورہ کو گرم پانی میں بارہ گھنٹے بھگو کر رکھیں, پھر لکڑی کے ڈنڈے سے کوٹ کر چھلکوں کو دور جردیں, بس یہ مدبر ہے, 

2.دھتورہ کے بیج ایک پاؤ لیکر اس کو دودھ میں بھگوکر رکھیں ہر روز دودھ بدلتے رہیں تین دن بعد صاف کرکے خشک کریں پھر دیسی گھی میں بریاں کریں اس کے بعد خشک کرکے کام میں لائیں 

🍁اجوائن اور زیرہ  مدبر کر کے استعمال کریں

اجوائن کو ایک برتن میں ڈال کر اوپر سرکہ ڈال دیں تر رکھیں پانی دو انگل اوپر رہے,  تین دن بعد باہر نکال کر خشک کر لیں, 

🍁بھنگ مدبر 

1. بھنگ کو اجوائین کے پانی میں تر کر کے سکھا لیں, اور کورے مٹی کے برتن میں ڈال کر بھونیں, مدبر ہو جائیگی, 

2. بھنگ کے پتے لیکر اس کو کپڑے میں پوٹلی بناکر دودھ یا پھر گرم پانی میں پکائیں پھر خشک کرکے کام میں لائیں 

🍁افیم مدبر 

افیم لیکر اس کو عرق گلاب میں کھرل کرکے حل کریں پھر مزید عرق ڈالکر دو تین گھنٹا رکھیں اس کے بعد آہستہ سے عرق کو نتھارلین پھر کسی برتن میں ڈالکر ہلکی آگ پر خشک کریں جب ربڑ کی مانند گاڑھا ہوجاۓ تو اتارلیں بعد میں کام میں لائیں 

🍳ہرڑ ہلیلہ مدبر 

پوست ہرڑ سفوف کوتوا آہنی چولہے پر  گھی یا روغن بادام سے چرب  بھون لیں, مدبر ہے. 

🌷ماجو یا مازو مدبر یا بریاں

مازو کو تل کے تیل میں اس قدر بھونیں کہ وہ کھل جاے, اس کے علاوہ مازو کو ریت میں بھونا جاتا ہے, 

🌻ہینگ مدبر 

ہینگ کو دیسی گھی میں آگ پر گرم کریں جب اس کا کلر تبدیل ہوکر یے پھول جاۓ تو اتارلیں کسی کاغذ میں رکھیں جب گھی خشک ہوجاۓ تو کام میں لائیں 

🌻رسونت مدبر 

رسونت کو صاف پانی میں حل کرکے رات بھر رکھ دیں صبح آہستہ سے پانی نتھارلین پھر اس پانی کو ہکلی آگ پر خشک کریں پھر کام میں لائیں 

🌸گوکھرو, خارخسک مدبر

گوکھرو کو دودھ میں بھگوئیں, اور روزآنہ دودھ تبدیل کرکے تازہ دودھ ڈالیں, تین روز تک کریں, پھر خشک کر کے کام میں لائیں, 

☀بہروزہ مدبر 

بہروزہ کو کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر ایک کلو بکری کا یا پھر گاۓ کا دودھ  اس میں پانی مکس کرکے پھر ڈول جنتر اس کو پکائیں جب بہروزہ پوٹلی سے نکل کر دودھ میں حل ہوجاۓ تو آگ بند کرکے برتن اتارلیں ٹھنڈا ہونے پر بہروزہ برتن کے ترے میں ٹکی کی مانند چپکا ہوگا نکالیں خشک کرکے کام میں لائیں ,

🌼چاکسو مدبر

چاکسو کو پوٹلی میں باندھ کر اور عرق سونف یا پانی میں پکا جوش دے کر چھیل ڈالیں اور خشک کر کے استعمال کریں, مدبر ہے, 

🌞لوہےچون یا خبث الحدید مدبر

1. لوہےچون کو گرم کر کے سرکہ انگوری میں بجھائیں, پھر دہی کے پانی میں بجھائیں اور پھر دھو کر اور کھرل کر کے کام میں لائیں, کھرل اس قدر ہو کہ پانی پر تیرنے لگے, اور جلد تہہ نشین نہ ہو,  

2. لوہےچون کو چودہ دن سرکہ میں تر رکھیں پھر خشک کر کے روغن بادام میں بھونیں اور کھرل کر کے استعمال کریں, کھرل کی خوبی یہ ہے کہ پانی پر تیرنے لگے, 

🌅سرمہ مدبر 

سرمہ کو آگ پر تپا تپا کر آب ترپھلا میں کم از کم سات بسر بجھائیں, یا آب گلاب میں بجھا کر مدبر ہو جاے گا, 

🌅گھونگچی مدبر

گھونگچی کو میٹھا تیلیہ کی طرح دودھ میں 5 دن جوش دیں

🌅سکہ یا سیسہ, اسرب مدبر 

سکہ کر حب ضرورت پگھلا کر سات مرتبہ گرم گھی یا روغن کنجد, تیل سرسوں یا بول مادہ گاؤ یا پانی میں بجھاوُ دیں مدبر ہو جاے گا, پھر استعمال میں لائیں, 

🌳تخم حرمل کو بریاں کرکے استعمال کریں, 

تخم تمرہندی (املی) کو بھون کر چھیل لیتے ہیں 🍜بابچی مدبر

بابچی کو آب ادرک میں کم از کم ایک ہفتہ بھگو رکھیں, اس کے بعد مقشر کر کے خشک کر لیں, اور کام میں لائیں, 

🍜تالمکھانہ مدبر

 تالمکھانہ کو بھی بریاں کر کے استعمال میں لائیں, اور دودھ میں تر خشک کرکے مدبر کیا جاتا ہے, 

🍜 قلعی مصفی

اس کا کشتہ کرنے سے پہلے اسے آگ پر گرم پگھلا کر چھاچھ اور سرسوں کے تیل میں علیحدہ علیحدہ کم از کم سات بار یا اکیس بار بجھاوُ دینا ضروری ہے تاکہ صاف ہو جاے, 

🍜جست مصفی

جست کو گاے, رس کوار, شیر زقوم, تیل کنجد میں مصفی کر سکتے ہیں,

🍯قلمی شورہ / نوشادر مدبر

بعض نسخوں میں مدبر بریاں کر کے یا دانہ دار سفوف ملا دیا جاتا ہے, کڑاھی میں ڈال کر اور پانی ملا کر آگ پر خشک کیا جاتا ہے  

🌞کافور مدبر

کافور 5تولا عرق کیوڑہ میں کھرل کرکے چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بناکر پھر مٹی کے توے پر ملٹھی کا باریک سفوف 5تولا نیچے بچھاکر اور کافور رکھیں اوپر ایک چینی کا پیالہ دیکر سائیڈوں کو آٹے اور ریت سے بند کرکے پھر درمیانی آگ دیں پیالا کے اوپر گیلا کپڑا بار بار رکھتے رہیں 

تین گھنٹا بعد ٹھنڈا ہونے پر احتیاط سے پیالا نکالیں کافور کا جوہر ملے گا اس کے بعد کام میں لائیں, 

نوٹ اس طرح لوبان گوگر آساپری دھوپون وغیرہ سے کافور کا قائم النار بھی کیا جاتا ہے


😳کافور سرد مزاج والوں اور عورتوں کو ہرگز زیادہ مقدار میں نہ دیں, نقصان دہ ہے, باہ ختم ہو جاتی ہے, 

حکیم عبدالکریم آزاد ۔۔

 اضافہ حکیم مظہر حُسین جنجوعہ

Thursday, August 13, 2020

حب رساٸن

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔حب رساٸن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اذراقی مدبر50گرام

کشتہ فولاد40گرام

سلاجیت20گرام

راٸی15گرام

پیس کرحب نخودی بنالین

ایک گولی دن مین تین بار ھمراہ چاۓ یاپانی

مزاج۔۔۔عضلاتی غدی

فواٸد۔۔۔دایان یا بایان بازو سوجانے کا احساس یا درد ھونا

ھاتھ کی انگلیون مین درد

کمر کا درد اور کمر کے مہرون کا درد

کندھون کاپرانے سے پرانا درد

باٸین ٹانگ کا عرق النساء

جسمانی تھکاوٹ 

معدہ کی کمزوری وگیس

باٸین طرف کا فالج

بازو سوجانے کااحساس

جسمانی تھکاوٹ 

ان امراض کےلٸے وید کی اعلی ترین اورمستند دوا ھےزمانہ قدیم سے اطباء کے دواخانون کی زینت ھے فواٸد مین آج بھی اتنی ھی موثر ھے جتنی سوسال پہلے تھی یہ الفاظ اس لٸے لکھے ھین کہ بے شمار ادویات جو پہلے بہت موثر ھواکرتی تھین آج ان کا استعمال موثر نہ ھونے کی بنا پر نہین کیاجاتا

- گروپ مطب کامل محمود بھٹہ

Monday, August 10, 2020

ھرنیا یعنی فتق کا مرض|hernia treatment

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔

Hernia Symptoms Causes & Treatment 

۔۔۔۔ ھرنیا یعنی فتق کا مرض ۔۔۔۔۔۔


ھر دوسرے تیسرے روز کوئی نہ کوئی یہ سوال کرتا ھے کہ ھرنیا کا علاج طب مین کیا ھے وہ بتایا جاۓ تو دوستو علاج سے بھی پہلے یہ علم ھونا چاھیے کہ ھرنیا مرض کیا ھے اور کب اور بدن مین کہان اور کیسے پیدا ھوتی ھے آئیے مختصر انداز مین بتاتا ھون

ھرنیا یا فتق کا ویسے تو مطلب ھوتاھے کہ کسی عضو کا کسی غیر طبعی سوراخ مین چلے جانا یعنی وہ سوراخ جو قدرتی طور پہ نہ ھو بلکہ کسی حادثاتی وجہ سے وجود مین آیا ھولیکن ھم عرف عام مین اسے آنت اترنے کو کہتے ھین جس مین پردہ صفاق پیٹ کے کسی بھی نچلے حصے سے پھٹ جاۓ اور انتڑی اس مین اتر جاۓ یہ پیٹ مین عموما بائین طرف ھوتی ھے اور بعض اوقات دائیں طرف بھی ھوتی ھے یا پھردونون طرف بھی ھوجایاکرتی ھے اوریہ مرض پردہ صفاق پھٹ جانےیا کنج ران والے سوراخ کے کشادہ ھوجانےسے لاحق ھوتی ھے پردہ صفاق اس جھلی کو کہتے ھین جو پیٹ کے اوپر والے چمڑے کے اندر انتڑیون کواپنے اپنے مقام پر قابو کیے رکھتاھے یہ جھلی کی شکل مین موجودھوتی ھے یہ مرض جس طرح وقوع پذیر ھوتی ھےاب اسی انداز مین اسکی مختلف اشکال کی وجہ سے مختلف نام دیتے ھین جیسے 

دبنے والا فتق

نہ دبنے والافتق

پھنسا ھوافتق

فتق متورم

سدہ دار فتق

ان تمام اقسام کو ھم یہان مختصر کرکے طبی زبان مین بیان کرلیتے ھین تو میرے عزیزو یہ دو تحاریک مین مرض ھوا کرتی ھے ایک تحریک ھے عضلاتی اعصابی اور دوسری تحریک غدی عضلاتی لیکن سو مین سے پچانوے لوگون کو یہ مرض عضلاتی اعصابی تحریک مین ھوا کرتاھے اور بہت کم لوگون کی نبض غدی عضلاتی ھواکرتی ھے 

اب یہ مرض کب پیدا ھوتی ھے

تو آنتون کے پردہ صفاق پہ مسلسل بوجھ پڑنے سے یعنی دباؤ پڑنے سے 

یا پھر بندہ مسلسل بہت زیادہ اٹھاتارھے اور وزن اٹھاتے وقت بیٹھا ھواھوتاھواور پیٹ پہ شدید کھنچاؤ کی کیفیت پیداھوتی ھو

یا پھر پیدائشی وخلقی طورپر مقامی جھلی پتلی ھو

اچانک بوجھ اٹھانےسے پردہ صفاق پھٹ جاۓ

مسلسل قبض اور آنتون مین ریاح کی موجودگی سے پردہ صفاق پھٹ جاۓ

بیرونی چوٹ لگنے سے بھی پردہ صفاق پھٹ جاتاھے

یہ حالتین عموما مردون مین ھوا کرتی ھین اور پردہ عموما جنگاسون کے قریب سے ھی پھٹتاھے اور آنتین فوطون مین اترجایا کرتی ھین اگر یہ متورم ھوجاۓ توشدید تکلیف واذیت کاباعث بنتاھے یعنی سوزش ناک ھوکر خطرناک صورت حال ھوجایا کرتی ھے ویسے بھی ھرنیا کا مریض ھروقت درد اذیت مین مبتلارھتاھے بعض اوقات نچلے پیٹ مین یکدم ایک ابھارساپیدا ھوتاھے جو معمولی کھانسی یا چھینک سےبھی باھر نکل آتاھے اب یہان دوباتین اور سمجھ لین یہ مرض خواتین مین بھی ھواکرتاھے اوراکثرت خواتین اس مرض مین وہ مبتلا ھوتی ھین جن کے ھان دوتین بچے اپریشن سے پیدا ھوۓ ھون بعض اوقات جلدی مین درست انداز مین پیوندکاری نہ ھونا اور بعض اوقات اپریشن کے بعدمناسب آرام نہ ملنے کی صورت مین پردہ صفاق کسی بھی اپریشن والے مقام سے پھٹ کر پیٹ کے اوپر ایک نیا پیٹ بن جایاکرتاھے

دوسری بات بعض اوقات یہ مرض بچون مین بھی دیکھی جاتی ھے جوکچھ عرصہ بعد خودھی ٹھیک ھوجایاکرتی ھے 

خیر اب ذرا علاج کی طرف آتے ھین

اگر مرض عضلاتی اعصابی مزاج مین ھے تو مندرجہ ذیل علاج کرین

 حب جندبیدستر ۔۔۔ جندبیدستر ۔زعفران ۔عودصلیب ۔غاریقون ۔ھیراھینگ برابروزن پیس کردانہ مونگ برابر گولیان بنالین ایک گولی صبح ایک شام ھمراہ پانی چاۓ

غدی عضلاتی ملین اور غدی اعصابی ملین دودوگولی دن مین تین بار 

اگر غدی تحریک بھی ھو تب علاج اس طرح کرین

غدی اعصابی ملین دودوگولی دن مین تین بار

غدی اعصابی ھضم ماشہ ماشہ دن مین تین بار 

جوارش کمونی چمچ چمچ دوبار

اطریفل زمانی چمچ رات سوتے وقت

ھمراہ پانی دین

اب اھم بات

دوستو یہ علاج صرف اسی صورت مین درست ھے جب مرض بالکل ابتدائی شروع ھوئی ھو اگر چھ ماہ سے اوپر بندہ اس مرض مین مبتلا ھوۓ ھوگیاھے تواسکا علاج دستکاری یعنی اپریشن کروائین اوراس وقت تک حفظ ماتقدم پیٹ پرابھاروالی جگہ پہ بیلٹ ضرور لگائین جومیڈیکل سٹورسےعام مل جاتاھے 

اس وقت تک مریض کو قبض اور پیٹ گیس نہ بننے دین

مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, August 8, 2020

سفر سے یا پاؤں لٹکا کر بیٹھے رھنے سے پاؤن پہ سوجن|Swollen feet during traveling

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Swollen feet during traveling

۔۔۔۔ سفر سے یا پاؤں لٹکا کر بیٹھے رھنے سے پاؤن پہ سوجن۔۔۔۔۔

پاؤن پہ سوجن خواہ پیدل چلنے سے ھو یا کسی گاڑی مین بیٹھ کر مسلسل سفر کرنے سے پاؤن پہ سوجن آجانا حقیقت مین بات ایک ھی ھے اور یہ ورم یا سوجن غدی عضلاتی تحریک مین ھواکرتاھے لیکن بعض لوگون کوویسے ھی بیٹھے رھنے یا آرام کرنےکی صورت مین بھی پاؤن پہ سوجن یا ورم آجایاکرتاھے یہ ورم دراصل تحجرالمفاصل یعنی جوڑوں کے پتھراجانے کی ابتدائی علامات مین سے ھے اس مین یورک ایسڈ بھی ھوسکتاھے اور اس سوجن مین دردبھی ھواکرتاھےاوربعض اوقات دردنہین بھی ھوتا لیکن وہ ورم جو حالت سفر مین ھواکرتاھے اس مین سوجن کی جگہ پہ اگر دبایاجاۓ توگڑھاسا بن جایاکرتاھے اور درد نہین ھوا کرتا اگر دبانے سےگڑھاسا بھی نہین بنتا اور دردبھی ھوتاھے تویقینا یورک ایسڈ ھے امید ھے بات سمجھ آگئی ھوگی اب علاج کی طرف چلتے ھین

اگر یورک ایسڈ ھے تو پھر علاج غدی عضلاتی اور غدی اعصابی دواؤن سے کرین آپ مندرجہ ذیل ترتیب سے علاج کرین 

تریاق معدہ ماشہ ماشہ دن مین تین بار 

غدی عضلاتی ملین دودوگولی دن مین تین بار

غدی اعصابی ملین دودوگولی دن مین تین بار

حب سرنجان دوگولی تین باریا معجون سرنجان چمچ چمچ دووقت

ان تمام دواؤن کے نسخہ جات گروپ مین باربار پہلے سے لکھے جاچکے ھین

اگر بات صرف سفر مین پاؤن پہ سوجن والی ھے اور درد نہین ھوتا تو صرف اکیلی حب انقلاب دوگولی رات سوتے کھلائین تب بھی ٹھیک ھوجائے گی عام طور پر آرام کرنے پہ خود ھی سوجن دور بھی ھوجایاکرتی ھے اگر نہین اترتی تب حب انقلاب رات کوکھلائین دن مین تریاق گردہ ۔۔۔ ھلدی پچاس گرام آملہ پچاس گرام چینی سوگرام پیس کر چمچ چمچ دن مین تین بار کھلا دین

اگر تشخیص مین یہ پتا چلتا ھے کہ جوڑ پتھرا رھے ھین تو پھر

حب سلاطین ایک ایک گولی دن مین تین بار

تریاق معدہ ماشہ ماشہ دن مین تین بار دین 

اوپر غدی عضلاتی روغن کی مالش کرین 

ساتھ معجون فلاسفہ کبیر دین اگر یہ دستیاب نہ ھوتوسادہ فلاسفہ ساتھ معجون سرنجان ملا کرچمچ چمچ دووقت کھلا دین

نوٹ۔۔ ایک بات یاد رکھین تریاق معدہ جسکا نسخہ گندھک آملہ سار ایک حصہ پودینہ ایک حصہ اجوائن دیسی دوحصہ ھے یہ صرف معدہ درست نہین کرتی بلکہ یورک ایسڈ بہت تیزی سے خارج الوجود کرتی ھے اور بہترین مصفی خون بھی ھے

کمنٹس مین بہت سے امراض کے متعلق علاج پوچھا جارھا ھوتاھے اور یہ کام ھرنیا گروپ ممبر کرتاھے مہربانی فرما کر پہلے گروپ کوسرچ کیا کرین زیادہ تر امراض کے متعلق لکھا جاچکا ھوتا ھے اب باربار ایک ھی مسئلہ کے متعلق لکھنا ممکن نہین ھوتا

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, August 3, 2020

شربت آڑو اور مربہ آڑو|peach Jam|peach Squash

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Peach jam |peach squash
۔۔۔۔ شربت آڑو اور مربہ آڑو ۔۔۔۔۔۔۔۔
عید کے موقع پہ گوشت کھانے کے اور ھضم کرنے کےطریقے توبڑے ھوتے ھین عوام ان پہ عمل کیے بغیر حصہ بقدر جثہ اپنی اپنی ھمت کے مطابق گوشت کھاھی جاتے ھین کھانا بھی چاھیے اب ھضم کرنا الگ بات ھے خیر مین بہت ھی الگ قسم کی دوا بھی غذا بھی اور لطف ولذت سے بھرپور عید گفٹ دے رھا ھون اعلی فوائد کے ساتھ
پہلے آڑو کا مربہ
آج موسم بھی ھے موقع بھی ھے دستور بھی ھے جس نے فائدہ نہ اٹھایا وہ اس لذت سے محروم ھی رھے گا محرومی چھوٹی سی بھی ھو خواہ سفر زندگی کے کسی بھی حصہ کی ھواسکے لئے فقط لفظ کاش ھی استعمال ھوتاھے مین نہین چاھتا میرے گروپ مطب کامل کےدوستون مین لفظ کاش آۓ آپ وقت وموسم سے فائدہ اٹھائین 
آڑو ایک کلونیم پختہ لین
چینی کلو
کشمش پچاس گرام
لونگ دس گرام
الائچی سبز دس گرام
ٹاٹرک ایسڈ آدھاگرام
روح کیوڑہ چمچہ بھر
پہلے آڑو چھیل کر صاف کرکے کاشین بنالین اورگھٹلی بھی دورکردین چینی مین آدھاکلو پانی ڈالکرچولہے پہ چڑھادین قوام تیار کرکے کشمش ثابت اورالائچی پیس کرڈال دین اور پھر آڑو ڈال کر دھیمی آنچ پہ پانچ منٹ پکائین نیچے اتار کرٹاٹرک ایسڈ شامل کرکے ٹھنڈاکرکے کسی برتن مین ڈال کرآخر مین روح کیوڑہ شامل کردین برتن مکمل خشک لیناھے اور آڑو صاف کرتے وقت تھوڑےچھری سے گود لین 
مربہ تیار ھے حسب ضرورت کھالین 
اب شربت تیار کرنے کا طریقہ
آڑو عمدہ بڑے سائز کے ایک کلو
چینی آدھا کلو
پانی کلوبھر
آڑو صاف کرین چھیل کر گھٹلی دور کرکے باریک ٹکڑے کاٹ لین اب پانی مین ڈال کر پکائین جب ٹکڑے اچھی طرح گل جائین پانچ منٹ مین گل جاتےھین تو موٹے سوراخ والی چھاننی سے چھان لین تاکہ کوئی ریشہ بغیر حل شدہ نہ رہ جاۓ اگر نہ بھی چھانین تب بھی مسئلہ نہین ھے اب چینی شامل کر قوام بنا لین یعنی شربت ایک تا دو تار تک بن جاۓ اب اس مین آدھاگرام سوڈیم بینزوویٹ شامل کردین تاکہ خراب ھونے سے محفوظ رھے کسی صاف اور خشک بوتل مین محفوظ کرلین
حسب ضرورت استعمال مین لائین اب اسے صرف شربت بھی پانی ڈال کرپیا جاسکتاھے اور مذید مزےدار بنانے کےلئے ایک گلاس شربت مین ایک لیمن بھی نچوڑ سکتے ھین
اب اس مربہ اور شربت کے تمام فائدے بھی سن لین
اللہ تعالی ھر موسم کے حساب اپنی مخلوق کےلئے دوا غذاایسی بھی پیدا فرما دیتے ھین جسے استعمال کرکے بے شمار مسائل سے محفوظ رھاجاسکتاھے اسطرح آڑو کے بھی فائدے ھین 
آپ اس شربت کو املی آلوبخارا کے شربت کی جگہ بھی نئے ذائقے اور لذت کے ساتھ استعمال کرسکتے ھین باقی فوائد مین تمام رطوبتی امراض مین بہت مفید ھے جیسے پانی کی طرح بہنے والے نزلہ مین مربہ آڑو بہت ھی مفید ھے ھیضہ پیاس گرمی دانے لوبلڈ پریشر مین بے ھوشی جیسی علامات جیسے دل گھبرانا ضعف قلب حاملہ کی قے پیشاب زیادہ مقدار مین آنا آنکھون سے پانی آنا یعنی آشوب چشم بھوک نہ لگنا جیسی علامات مین شفائی اثرات بہت ھی تیز ھوتے ھین فورا طبیعت درست ھوتی ھے اعصابی امراض مین اعلی درجہ کے اثرات رکھتا ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل