Friday, February 26, 2021

سفوف مفرح قلب

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ سفوف مفرح قلب ۔۔۔۔۔۔۔۔

دوا بڑی ھی مختصر ھے بنانا بھی بڑا ھی آسان ھے لیکن فوائد مین بے مثل اور انتہائی اعلی ھے 

پہلے دوا سمجھ لین

دانہ الائچی کلاں دس گرام                       🌈محمودبھٹہ🌈

الائچی سبز دس گرام                                🌈محمودبھٹہ🌈

گل سرخ بیس گرام                                    🌈محمودبھٹہ🌈

صندل سفید بیس گرام                             🌈محمودبھٹہ🌈

طباشیر نقرہ بیس گرام                             🌈محمودبھٹہ🌈

بہمن سفید بیس گرام                               🌈محمودبھٹہ🌈

چینی دوسوگرام                                       🌈محمودبھٹہ🌈

تمام ادویات پیس کرسفوف بنالین

ایک سے دوگرام مقدار خوراک دن مین تین بار لے سکتےھین

مزاج اعصابی عضلاتی ھے

صفرا کو فوری طور پرخارج کرناشروع کردیتی ھے گھبراھٹ بے چینی خفقان قلب پہلی خوراک سے ھی آرام آنا شروع ھوجاتاھے غدی تحریک سے پیدا شدہ سوزش اور ورم ٹھیک ھوجاتی ھے 

یاد رکھین تسکین اعصاب کی وجہ سے جب جسم کا کوئی حصہ سن ھورھا ھو تو اس کے استعمال سے فوری ٹھیک ھوجایاکرتاھے ایک اور بھی خوبی یہ ھے کہ غدی تحریک سے پیدا شدہ چکر آنے کی مرض پہلی خوراک سے ھی چکررک جاتے ھین بلڈپریشر بڑھنے کی تکلیف دہ عمل کوروکتی ھے آخری بات کہ بازار سے عرق کاسنی عرق گاؤزبان عرق سونف خالص ملنا کافی مشکل کام ھے آپ ان عرقیات کے متبادل کے طور پر اس سفوف کواستعمال کرسکتے ھین ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Monday, February 22, 2021

یاد ماضی ۔۔۔۔۔التصریف

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ یاد ماضی ۔۔۔۔۔التصریف ۔۔۔۔۔۔

تیس جلدون پر مشتمل کتاب التصریف فن حکمت کا انسائیکلوپیڈیا کہلاتا ھے سرجری کی عظیم کتاب جس کا بدل آج تک کوئی کتاب نہین ھے ماڈرن سائینس سے پہلے پانچ سوسال تک مغرب کی درسگاھون مین پڑھائی جانے والی کتاب التصریف ھی تھی اسی کتاب کی مدد سے جدید طبی سائینس کی بنیاد ڈالنے مین معاون ثابت ھوئی اس کتاب مین سرجری کے علاوہ علم الادویہ ھڈی ناک کان اور گلے کے امراض تھایارائیڈ گلینڈ معدہ کے امراض کی تشخیص وقوانین طب وضع کئے گئے ھین تمام اعضاء کے اپریشن اور جنگ مین زخمی ھونے پہ طبی امداد اور ھڈی ٹوٹ جانے یا مقام سے ٹل جانے کی صورت مین ھڈی کواپنی جگہ بٹھانے اور جوڑنے کے تمام گُر اسی کتاب مین درج ھین سرجری کے دوسو آلات کی تفصیل اور استعمال کے طریقے اور ان کو تصاویر سے واضح کیا گیا ھے اس کتاب مین ۔۔۔۔

موجودہ دور مین سرجری کے دوران ٹانکے لگانی والی سوئی کی ایجاد اور اندرون جسم ٹانکے لگانے مین استعمال ھونے والا دھاگہ جسے ھم کیٹ گٹ کہتے ھین اس کے موجد بھی یہی صاحب تصنیف ھین یاد رکھین کیٹ گٹ کا متبادل آج تک جدید سائینس بھی نہین بناسکی عرقیات اور موجودہ دور مین استعمال ھونے والے قہوہ جات کا تخلیق کار بھی یہی عظیم شخصیت تھی داندان سازی کی تخلیق کرنے والا بھی یہی مسلمان حکیم تھا بچے کی پیدائیش پہ سیر حاصل بحث اسی حکیم کا کارنامہ تھا 

کیا آپ جانتے ھین اس حکیم کا کیا نام تھا تو دوستو یہ عظیم حکیم جسے ھم الزھراوی کے نام سے یاد کرتے ھین درست اور پورا نام ابوالقاسم خلف بن عباس الزھراوی تھا جسے انگریز لوگ ABULCASIS کے نام سے پکارتے ھین 

آج ھم اپنے نامون تک کا احتجاج بھی نہین کرسکتے مثلا یوسف کو جوزف اسحاق کوآئزک یونس کو جانسن داؤد کو ڈیوڈ 

بالکل یہی حال الزھراوی کے نام سے ھے جیسے بوعلی سینا کو ایویسینا AVICENNAکہاجاتاھے الزھراوی کے آباؤاجداد عرب تھے اور قبیلہ انصارسے تعلق تھا لیکن والدین ھجرت کرکے سپین چلے گئے بوعلی سینا کے ھم عصر تھے بس پوری زندگی سپین کے شہر قرطبہ کے جوکہ اس وقت دارالخلافہ بھی تھا اسکے قریبی شہر الزھرہ جو چند میل کے فاصلے پرتھا اس مین پیدائش ھوئی اور 1013عیسوی مین وفات پائی مدفن بھی اسی شہر مین ھے سپین کے حاکم خلیفہ الحاکم کے دربار مین اپنی طبی خدمات سرانجام دین اس وقت سپین پہ مسلمانون کی حکومت تھی الزھراوی کو طب کی دنیا مین ابولجراحت یعنی سرجری کے باپ کا خطاب دیا گیا یاد رھے اس دور کے کینسر مرض کے سب سے بڑے معالج اور کینسر کی سرجری کرنے والے یہ پہلے شخص تھے کینسر مرض سے دنیاۓ طب کو روشناس کروانے والی بھی ھستی الزھراوی ھی تھی آج بھی دنیا بھر کے ڈاکٹر الزھراوی کے اصولون پہ عمل پیرا ھین افسوس آج طب کوحقیر نگاھون سے دیکھا پرکھاجاتاھے جبکہ طب کے اجداد عظیم تھے خیر کسی سے گلا شکوہ نہین ھے کیونکہ طب کو حقیر بنانے مین کردار بھی طبیبون کا ھی ھے جو آج تک ادا ھورھا ھے آپ سب جانتے ھین یہان بحث کرنے کی ضرورت نہین ھے ورنہ اپنے ھی کپڑے اتارنے کے مترادف ھوگا دعا ھے اللہ تعالی الزھراوی کو جنت الفردوس مین مقام عطافرمائے آپ بھی ان کے حق مین دعاۓ مغفرت کرین ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Saturday, February 20, 2021

خارش اور پیپ دار پھنسیان|Itching

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kharish |Phinsi |Itching

۔۔۔۔ خارش اور پیپ دار پھنسیان ۔۔۔۔۔۔۔۔

مذکورہ دوا وسیع فوائد کی حامل دوا ھے دوا بظاھر معمولی سی ھے لیکن اپنے تراکیبی اجزاء کی مناسبت سے بہت ھی اعلی دوا ھے اس کی تعریف مین بس اتنا ھی کافی ھے کہ آپ دیگر تمام ایسی دوائین بنانا چھوڑ دین گے جن کو آپ جلدی امراض و مصفی خون کے بطور استعمال مین لاتے ھین 

چند روز پہلے کسی نے پوچھ رکھا تھا کہ خون کو زھریلے مواد سے پاک کرنے کی دوا بتائین ؟ تودوستو اس دوا کے استعمال سے آپ خون کو غلیظ مواد سے پاک کرسکتے ھین محمودبھٹہ کی طرف سے آپ اس دوا کو بطور تحفہ سمجھ لین اور اپنے معمولات مطب کی زینت بنائین یہان مین آپ کو دوباتون سے آگاہ کرنا ضروری سمجھتا ھون پہلی بات کہ اس وقت اس دوا کو تیار کرنے کےلئے تمام نباتات پیدا ھورھی ھین یہی ان کا موسم ھے دوسری بات اس دوا کے تمام اجزاء تھوڑی محنت کرکے تازہ باھر سے خود حاصل کرین بازار سے بوسیدہ نارسیدہ کمر خمیدہ عمر رسیدہ اجزاء نہ لین سالون پرانے اجزاء پنسار مین بھرے ھوتے ھین جو شفایابی بھی سالون پہ محیط عرصہ مین کرین گے خواہ بندہ خارش کرتے کرتے ناخن گھس لے اور جلد اکھاڑ پھینکے یاد رکھین یہ دوا ابتدائی کینسر تک کی علامات ٹھیک کرتی ھے میرا خیال ھے اب آپ کا تجسس کافی بڑھ گیا اس لئے اب دوا لکھتے ھین 🌈محمودبھٹہ🌈

افسنتین ۔۔۔ دھماسہ ۔۔۔ زخم حیات ۔۔۔ جل نم برابروزن پیس کر گولیان بنا لین یا کیپسول بڑے سائز بھرلین گولیان دوعدد اور کیپسول ایک عدد دن مین تین بار تک استعمال کرین 

بگڑے خلیات کی تعمیر مین زخم حیات اعلی دوا ھے خارش خواہ تر ھویا خشک جل نم سے بہتر کوئی دوا نہین ھے خون کی گندگی نکالنے مین افسنتین اعلی دوا سمجھی جاتی ھے کینسر کی بے مثل دوا دھماسہ کو مانا جاتا ھے اب خود ھی فیصلہ کرلین  بداثرات سے پاک اتنی اعلی دوا اور کونسی ھوسکتی ھے جو معدہ درستگی سے اپنے اثرات شروع کرے اور بدن کی نئے سرے سے تعمیر کرتے ھوۓ جلد کی بگڑی ھیئت تک کودرست کرے تو کیا یہ سب سے بہتر دوا نہین ھے اشارتاً یہ بھی سمجھا دون بلغمی اور سوداوی  دونون خلطون سے بگڑی سنوارنا اس دوا کاکام ھے اسی خوشگوار طبعی مین اجازت چاھون گا اور اچھے طبیب حضرات سے راۓ بھی چاھون گا خیر اپنا معمول مطب ھے آپ بھی فائدہ اٹھائین ھان یاد آیا مین اسکے ساتھ عموما غدی عضلاتی ملین دوگولی تریاق معدہ ماشہ بھی تین وقت استعمال کرواتا ھون کبھی کبھار حب بندق بھی ساتھ استعمال کرتا ھون بس دعاؤن مین ضرور یاد رکھیے گا  ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Tuesday, February 16, 2021

پرانا نزلہ اور سفید بال اور درخت کیکر

Nazla| 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ پرانا نزلہ اور سفید بال اور درخت کیکر ۔۔۔۔۔۔۔

آج کی پوسٹ سب کےلئے اھم ضرور ھوگی بہت سے لوگون کا مسئلہ ھے  چند روز بعد اس دوا کو تیار کرنے کا موسم آرھا ھے کیونکہ اس دوا مین پھلی کیکر ڈالی جاتی ھے بہار کا موسم شروع ھوچکاھے اور کیکر کے درخت پہ پھلی لگنے کا عمل شروع ھوجائے گا دوستو کیکر کی پھلی بطور دوا ھر سال لازما حاصل کیا کرین اور کیکر کی پھلی ھمیشہ اس وقت بہتر رھتی ھے جس اس مین ابھی بیج تیار نہ ھوا ھو دیہات مین لوگ یہ  کچی پھلی اتار کر اسکا اچار بھی بنایا کرتے تھے یہ اچار منفرد ذائقے اور طاقت پیدا کرنے مین بہت اعلی ھے چلین پہلے آپ کو ایک اور دوا سے بھی آگاہ کرتا ھون بلغمی مزاج کی شوگر مین یہ اچار بہت فائدہ دیتا ھے ویسے شوگر کےلئے پھلی کیکر اور تخم حرمل یعنی اسپند برابر وزن پیس کر ایک ماشہ تک کھانے سے شوگر فوری کنٹرول ھوتی ھے شوگر کنٹرول کرنےکےلئے بہت ھی اعلی دوا ھے مزاجا عضلاتی اعصابی ھے منٹون مین کنٹرول ھوتی ھے باقی طب قدیم کی ایک نہایت ھی کامیاب دوا جو سفوف خمسہ یا پنج ند کے نام سے مشہور ھے جس مین

 پھلی کیکر 

پھول کیکر

چھال کیکر 

لنگ یعنی پتے کیکر

گوند کیکر

برابروزن پیس کر ایک ماشہ تک روزانہ کھائین جریان لیکوریا شوگر نزلہ زکام یعنی بہتی رطوبات کےلئے بہت ھی اعلی اور اعتماد والی دوا سمجھاجاتاھے بس محنت ھے تمام اجزاء اکھٹے کرنے کی            🌈محمودبھٹہ🌈

بالکل اسی طرح آج جو دوا محمودبھٹہ آپ کو بتانے لگا ھے اس مین بس محنت اتنی ھی ھے کہ آپ نے پھلی کیکر خود سے تازہ حاصل کر ساۓ مین خشک کرلینی ھے بازار سے مل ضرور جاتی ھے لیکن سالون پرانی ملتی ھے جس کا کوئی فائدہ نہین ھے لیجئے اب دوا سمجھ لین پھلی کیکر ۔۔ترپھلہ ۔۔۔ گاۓ کا گھی اور شہد برابروزن لےلین یعنی آپ ھرایک  ایک جز پاؤ  پاؤ بھر لے لین آگے آپ کی مرضی ھے خواہ کلو ۔ کلو وزن مین تیار کرلین 

سب سے پہلے گھی کو گرم کرین اور شہد شامل کرلین اس سے بھی پہلے پھلی کیکر اور ترپھلہ کا سفوف بنا لین اب یہ سفوف شہد اور گھی مین شامل کرکے آگ سے اتار لین بس دوا تیار ھے 

نوٹ۔۔ یہان ایک بات یاد رکھین بعض لوگ یہ عمل کچھ اس طرح بھی کرنے کی کوشش کرتے ھین کہ دوا مین گھی شامل ھے تو کیون نہ دواؤن کو گھی مین بریان کرلیاجائے اور پھر شہد شامل کی جاۓ ایسا قطعی نہین کرنا بلکہ آپ نے گھی گرم کرناھے اور اس مین پہلے شہد شامل کرنی ھے اس کے بعد دوائین شامل کرکے نیچے اتار لینی ھے امید ھے بات سمجھ چکے ھونگے اس دوا کو آپ لعوق نزلہ کہین گے مقدار خوراک عمر کے حساب سے پانچ تا دس گرام تک صبح شام کھلائین اس دوا کےمسلسل استعمال سے سفید بال بھی سیاہ ھونے لگ جاتے ھین اور انشاءاللہ پرانے سے پرانا نزلہ زکام ٹھیک ھوجاۓ گا      🌈محمودبھٹہ🌈

اب بعض نئے ممبران یہ سوال کرتے نظرآتے ھین کہ ترپھلہ کسے کہتے ھین تو وہ بھی سمجھ لین ترپھلہ تین پھلون کا مخفف ھے ھریڑ کا چھلکا آملہ صاف شدہ بہیڑہ کا چھلکا ترپھلہ کہلاتاھے یہ تینون پھلون کے صاف شدہ چھلکے برابروزن ڈالنے ھین یعنی ھرایک پھل کا چھلکا اگر سو سو گرام لین گے تو اب آپ کا ترپھلہ تین سوگرام وزن ھوگامحمودبھٹہ کودعاؤن مین یاد رکھین گروپ مطب کامل ھمیشہ آپ کو صحت مند زندگی گزارنے کےلیے آسان   دواؤن سے مستفید کرتاھے بس آپ کی تھوڑی ھمت چاھیے تو خود تیارکرنا کچھ مشکل نہین ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, February 13, 2021

دماغی خاص

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ دماغی خاص ۔۔۔۔۔۔۔۔

اسطخدوس ۔ جدوارخطائی ۔ بادرنجبویہ ۔عودصلیب 

برابروزن پیس کر جنگلی بیربرابرگولیان بنالین دوگولیان نہار منہ پانی سے کھائین 

فوائد کے لحاظ سے دماغ کاتنقیہ بڑی تیزی سے ھوتاھے 

دماغ کو طاقت دیتی ھین 

دماغ مین جمے نزلہ زکام کو نکال باھرکرتی ھے

یہ دوا ریاح کوخارج کرتی ھین اور دل کوطاقت دیتی ھے

دماغی اور بلغمی مریضون کےلئے بہت اعلی دواھے

مزاج عضلاتی اعصابی ھے اس لئے بلغمی مزاج کے مریضون کےلئے نہایت مفید دوا ھے مطب کامل محمودبھٹہ

Thursday, February 11, 2021

سنگرھنی کی اچھی اور سادہ سی دوا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ سنگرھنی کی اچھی اور سادہ سی دوا۔۔۔۔

دارچینی 

زیرہ سفید

آملہ صاف شدہ 

بہیڑہ صاف شدہ

ہریڑ صاف شدہ

ھرایک دوا 50 ، 50 گرام

گندھک آملہ سار 25 گرام 

پیس کرسفوف بنالین

زیادہ سے زیادہ دوماشہ تک یا عمر کے لحاظ سے دن مین دوبار دوا کھائین پانی کے ساتھ

بار بار پاخانے آنا اور سنگرھنی مین بہت ھی مفید دوا ھے 

سنگرھنی کی صورت مین مریض کو بیسن کی روٹی اور بکرے اوجری پکا کر کھلایا کرین اچار اور دھی سے تواضح کیاکرین اگر بدن مین حرارت بھی کم نظرآۓ تو ساتھ مندرجہ ذیل دوا بھی دے سکتے ھین

لونگ 

دارچینی

سنگدانہ بیضہ مرغ

جائفل

جلوتری

برابروزن پیس لین 

ایک تاچار رتی تک مذکورہ بالا دوا کے ساتھ شامل کرکے کھلایا کرین انشاءاللہ سنگرھنی جیسی موذی مرض سے مکمل نجات مل جاۓ گی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, February 9, 2021

زبان کا ذائقہ اور مزاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔ زبان کا ذائقہ اور مزاج ۔۔۔۔۔۔۔۔

منہ کا ذائقہ بھی اپنے اندر تشخیصی خصلت رکھتا ھے اگر آپ تھوڑی توجہ دین گے تو درست ذائقے کا پتہ چل سکتاھے لیکن عموما اگر آپ مریض سے سوال کرین کہ آپ کے منہ کاذائقہ کیا ھے تو فورا کہے گا کہ ذائقہ ٹھیک ھے وہ کبھی یہ نہین بتاۓ گا کہ فلان ذائقہ ھے بلکہ مریض اپنے اندربھی ایک طبیب رکھتاھے وہ اندر کا طبیب اسے مطمئن رکھتاھے عام چھوٹی موٹی مرض کی علامتوں سے توجہ ھٹاۓ رکھتاھے جبکہ یہی چھوٹی باتین تشخیص مین اھم معاون کاکام کرتی ھین خیر ان باتون پہ توجہ دینامعالج کاکام ھے مریض صرف وھی بات بتاۓ گا جوبظاھر اسے تکلیف دہ نظر آرھی ھوگی جیسے مریض کہتاھے کہ میرا بلڈپریشر بڑھتاھے اس کا علاج بتادین اب بلڈ پریشر کا علاج چھوٹی چندن صندل سفید کشنیز زیرہ سفید الائچی سفید گل سرخ برابروزن پیس کر ماشہ کی مقدار مین کھانے سے بلڈپریشر تونارمل ھوجائے گا اور مریض چنگابھلا ھوجاۓگا لیکن کیا یہ علاج ھوگا یا مرض سے چھٹکارا مل جاۓ گا قطعی نہین دوستو یہ توآپ نے وقتی سہارادےدیاھے علاج نہین ھے آپ نے وھی کام کیا ھے جیسے بخار ھوجاۓ توپیراسٹامول کھانے کا ڈاکٹر مشورہ دے گا اب بخار کیون ھوا کیا سبب بنا اسکا علاج نہین ھوا بالکل اسی طرح بلڈ پریشر کیون بڑھا کیا سبب بنا اسکا علاج نہین ھوا یعنی ثابت ھواکہ جیسے بخار بیمار ھونے کی ایک علامت ھے یاد رکھین تین سو کے قریب امراض مین بخارھوجایاکرتاھے بالکل اسی طرح بلڈپریشر بھی ایک علامت ھے بے شمار امراض اور ھرمزاج مین بڑھ سکتاھے ھاں یہ ضرور ھے کہ عموما عضلاتی اور غدی مزاج کی بیماریون مین زیادہ بڑھتا ھے اور یاد رکھین بلڈپریشر کم ھونا بھی عموما اسی طرح ھواکرتاھے ان تمام باتون سے مراد یہ ھے کہ درست مرض کی تشخيص کے بعد علاج ھوگاتو بلڈپریشر خودھی جاتارھے گا آئیے اب چلتے ھین کہ کیسے منہ کے ذائقے سے مزاج کی پہچان کی جاسکتی ھے

نوٹ ۔۔۔بذریعہ نبض یا بدن کی ھرعلامت سے تشخیص کرنے کی عادت ڈالیے اسکے لئے میرا مضمون تشخيص امراض وعلامات جوکہ سو قسطون پہ مشتمل ھے گروپ مطب کامل مین ھی موجود ھے اسے پڑھین اسکی پی ڈی ایف فائل بھی گروپ مین موجود ھے اسے دیکھ سکتے ھین 🌈محمودبھٹہ🌈

1۔۔ پھیکا ذائقہ اعصابی عضلاتی 

2۔۔ترش یعنی کھٹا عضلاتی اعصابی

3۔۔کڑوا ذائقہ عضلاتی غدی

4۔۔چرپرا ذائقہ غدی عضلاتی

5۔۔نمکین غدی اعصابی

6۔۔میٹھا اعصابی غدی

اب مختصرترین ایک اھم سوال کا جواب

یہان سوال بھی پیدا ھوتاھے کہ بعض اوقات مریض منہ کا ذائقہ تو نمکین بتاتاھے لیکن نبض غدی عضلاتی ھوتی ھے جبکہ نبض کے حساب سے توذائقہ چرپرا ھوناچاھیے تھا تو دوستو اس مین طبیعت قوت مدبرہ یا طبیعت کو خود ھی شفایابی کی جانب دھکیل رھی ھوتی ھے یعنی یہ قوت اپنی اصلاحی جدوجہد کی وجہ سے نمکین رطوبات کوبڑھانے کی کوشش کررھی ھوتی ھے جسکی وجہ سے مریض محسوس کرتاھے کہ میرے منہ کا ذائقہ نمکین ھے ایسی حالت مین ایک بہترین طبیب کا کام یہ ھے کہ طبیعت کی مدد کرے تاکہ صحت ھو اب بالکل یہی صورت کسی دوسرے مزاج مین جیسے ذائقہ کڑوا ھو تو ذرا غدی عضلاتی ملین اور اکسیر بادیان ملاکردین فوری شفایابی ملے گی یہ آخری بات سمجھنے کےلئے ذرا اپنے دماغ پہ بوجھ ڈال لین اور زور دین دماغ پر یکسو ھوکر تاکہ ذھن کے دریچے کھل سکین اس کے ساتھ ھی اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, February 5, 2021

ٹانسلز یا ورم لوزتین|tonsils

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

tonsils

۔۔۔۔۔۔ ٹانسلز یا ورم لوزتین ۔۔۔۔۔۔۔۔

پوسٹ لکھنے سے پہلے چند باتین 

آئیندہ پوسٹ پرانے انداز مین ھی لکھی جاۓ گی چند پوسٹین نئے انداز مین لکھی تھی اکثریت دوست اعتراض اٹھانے لگ گئے خیر پرانا انداز ھی استعمال کیاجاۓ گا بعض دوستو ن نے پوسٹ لکھنے کے کافی مشورے دے رکھے تھے سب کا بہت شکریہ 

اب پوسٹ کی طرف آتے ھین 

گلے کی جھلیون اور گلٹیون مین جمع شدہ رطوبات اور سوجن کو غیر فطری غیر طبعی انداز مین ختم کرنا علاج نہین ھے مرض کودبادینا جیسے اریتھروسن کلیرسیڈ یا کلیتھروسیڈ ٹائپ دوائین دے کر مرض کو دبا ضروردیاجاتاھے لیکن ان کا پھولنا اور سوزشی حالات پھیلاؤ اور تناؤ کی وجہ سے آھستہ آھستہ حساس ھوتی جاتی ھین پھر ذراسی بدپرھیزی بے احتیاطی جیسے ترش اشیاء کا استعمال اور سرد چیزون کے کھانے سے شدید انفیکشن ھوجایاکرتی ھے جس کے باعث ساتھ بخاربھی ھوجایاکرتاھے اب نوبت اپریشن تک بلکہ مشورہ بھی یہی دیاجاتاھے اس کا اصولی علاج تو یہ ھوناچاھیے تھا کہ حرارت پیداکرکے جگر وغدد کو متحرک کیاجاۓ کیونکہ ٹانسلز غدی تسکین کے باعث ھواکرتے ھین اگر بخار ھوتاھے توسمجھ لین طبیعت خود کو مدبر کرکے اپنا علاج خودسے کررھی تھی آپ نے پیراسٹامول کھاکر حرارت زائل کرنا شروع کردی خیر چند نکتے بتانا مقصد تھا امیدھے سب نے سمجھ لیا ھوگا آپ مندرجہ ذیل علاج اسی ترتیب سے کرین اور گلے کی ورمون کا علاج کامیابی سے کرلین گے اپریشن سے بھی بچ جائین گے اور تمام پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رھین گے

شدید نمبر 3 ایک حصہ اکسیر چار (1/20 )حصہ ملا کر دن مین تین دفعہ دین یا پھر یہ علاج کرین شدید چار +عضلاتی سوزش ملا کرماشہ ماشہ دن مین تین بار ساتھ حب بندق دودوگولی دن مین تین بار دین 

اب نسخہ جات نوٹ فرمالین

شدید چار مندرجہ ذیل والا نسخہ استعمال کرین

شدید چار ۔۔۔کلونجی رائی اجوائن دیسی تخم میتھی ھلیون برابروزن پیس لین

سفوف عضلاتی سوزش ۔۔۔ اجوائن دیسی 30 گرام گندھک آملہ سار 30گرام نوشادر ٹھیکری 20گرام پیس کر سفوف بنالین یاد رکھین اس دوا کو دو اور نامون سے بھی طبیب حضرات لکھتے ھین پہلا نام بند نزلہ اور دوسرا نام عضلاتی نزلہ یہ نام اپنی سہولت کےلئے استعمال کرتے ھین کیونکہ اس دوا کا کمال یہ بھی ھے کہ سالون سے جمی ورکی رطوبات کو پتلا کرکے بدن سے باھر خارج کردیتی ھے 

یہی کام ورم لوزتین مین بھی ھوا کرتا ھے رطوبات ھی رک کر مرض تخلیق ھوتاھے 

حب بندق ۔۔۔ چھلکا ریٹھا گندھک آملہ سار تارا میرا برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین 

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ