Friday, September 24, 2021

نکچھکنی بوٹی 2

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔ نکچھکنی بوٹی ۔۔۔۔۔۔دوسری و آخری قسط

ایک سو پندرہ سال پہلے یعنی 1905کے زمانہ مین رسالہ اخبار الحکمت ورسالہ الکیمیاء ورفیق اطباء جیسے رسالے جو کثیر تعداد مین پندرہ روزہ اشاعت رکھتے تھے ان مین پورے صفحہ کا ایک تہلکہ خیز اشتہار چھپا کرتا تھا کیمیاۓ عشرت یا اکسیر احمدی کے نام سے ایک دوا کا جو قوت باہ کی اپنے دور مین بے مثال دوا سمجھی جاتی تھی پھر بہت سے حکماء کے مجبور کرنے پہ اس دواکا نسخہ بھی من وعن لکھ دیا گیا اس دوا کا ایک جزو خاص یہی نکچھکنی بوٹی بھی ھے یہ نسخہ گروپ مطب کامل مین ھی پہلے سے لکھ چکا ھون بلکہ اس نسخہ کو مین نے خود تیار کرکے دیکھا ھے بہت ھی اعلی ھے ایک تجربہ کار طبیب ھی اسے بناۓ اور اسکے خالص اجزاء مارکیٹ سے حاصل کرے یعنی جسے اجزاء کی پہچان نہین ھے وہ نہ بناۓ یاد رھے ان تمام دواؤن مین اکسیری فوائد رکھنے والی سفید پھول والی نکچکھنی ھے زرد پھول والی کے اثرات نہین ھین یہ سفید پھول والی نگچھکنی کیمیاء گری کی جان ھے کشتہ سازی مین بے مثال ھے ھیرے تک کا کشتہ کرنے مین نہایت اعلی ھے اگر ھیرا ایک کیرٹ کا ھو تو اس بوٹی مین اگر کشتہ کیا جاۓ تو ھیرا پھول کر دس گنا زیادہ نظر آۓ گا خیر کیمیاء گری ھمارا موضوع نہین ھے 

ایک آسان نسخہ جو حقیقت مین کیمیاۓ عشرت کا ھی حصہ ھے یعنی اس سے ملتا جلتا ھے وہ لکھے دیتا ھون

ریگ ماھی ۔ مازو ۔ قرنفل ۔ شنگرف مالکنگنی مین کشتہ شدہ ھرایک دوا چار حصہ یعنی چار ماشہ ھر دوا

زعفران افیون مشک خالص ھرایک دوا ماشہ ماشہ نکچھکنی تین ماشہ ورق طلا ماشہ کاۓ پھل دارچینی ورق نقرہ ھر ایک سات ماشہ سب ادویہ کو پیس کر شہد کی مدد سے گندم دانہ برابر گولیان بنا لین ایک گولی روزانہ ھمراہ دودھ استعمال کرین اب کیمیاۓ عشرت مین سم الفار زرد کو پیاز کے پانی مین کھرل کیا جاتا ھے اور اسی دوا مین شامل کیاجاتا ھے 

آپ قوت باہ کےلئے اسے مندرجہ ذیل انداز مین استعمال کرین یہ طریقہ سستا بھی ھے اور آسان بھی ھے

نکچھکنی سفید پھول والی خشک شدہ چار رتی سنڈھ کا کوٹ کر صرف پوڈر سا نکال لین ریشہ شامل نہ ھو یہ دورتی لین جائفل ایک رتی سیماب اور گندھک آملہ سار کی برابروزن مین کجلی تیار شدہ ھو یہ دورتی شامل کرین سب دواؤن کو اکھٹا کرکے کھرل کرلین پھر ایک نر چھوھارے کی گھٹلی نکال کر اس گھٹلی کی جگہ اس ساری دوا کو بھر کر اوپر دھاگہ مضبوطی سے لپیٹ دین اور آدھ کلو دودھ مین دوتولہ شہد شامل کرین اور مذکورہ چھوھارا اسی دودھ مین ڈال کر دھیمی آنچ پہ رکھ دین آھستہ آھستہ یہ دودھ جب کھوۓ کی شکل بن جاۓ تو نیچے اتار کر سرد کرکے بمعہ کھویا یہ تمام کھا لین اور کچھ اوپر سے بھی پی سکتے ھین یہ روزانہ صبح کے وقت عمل کرین چالیس دن کے عمل سے ساری اگلی پچھلی کسر نکل جاتی ھے 

اب ایک نہایت ھی اعلی اور آسان کشتہ لکھنے لگا ھون 

مین نے گروپ مطب کامل مین ھی کشتہ فولاد ھیرا کسیس اور سوڈابائی کارب سے ایک گھنٹہ مین تیار کرنے کا طریقہ لکھ رکھا ھے یہی کشتہ فولاد لین اور اسی نکچھکنی کے پانی مین تین دفعہ تر وخشک کرین  پھر تین دفعہ دھی ترش کا پانی حاصل کرکے اس کشتہ کو تروخشک کرکے پیس کر محفوظ کرلین نہایت ھی اعلی درجہ کا مقوی بھی ھوگا خون تیزی سے پیدا کرے گا بھوک بہت لگاتا ھے کمزوری رفع کرنے مین اعلی ترین ھے مقدار خوراک رتی تک صبح شام دے سکتے ھین اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل وگروپ خزائن المفردات

نوٹ۔۔۔ بعض ممبران کے مطالبہ پہ جناب منصورالحق صاحب نے کمنٹس مین نزدیک کی تصاویر لگائی تھین وھی مین نے اس دوسری قسط مین شیئر کردی ھین مذید آپ کی دلچسپی کےلئے 1905 کا شائع شدہ اشتہار بھی لگا دیا ھے

Thursday, September 23, 2021

اک نسخہ، باد کے چوراسی امراض کے لیے

 امراض ریح بادی 


اک نسخہ،  باد کے چوراسی امراض کے لیے:-

کاش البرنی رحمتہ اللہ علیہ کا خاندان روحانیت کے سمندر میں کافی گہرائی تک غوطہ زن دکھائی دیتا ھے، علم طب پر ایک نایاب عمل پیش کرتا ھوں،  یہ وہ نسخہ ھے کہ عام لوگوں کو اس کا علم نہ ھونے کی وجہ سے ھزاروں عامل کامل اور معالج سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور رھے ھیں،  جو بھی علاج کو آیا اُسے کہہ دیا کہ آپ پر جادو کیا گیا ھے اور مریض بیچارہ گھر کی ساری پونجی ان کے قدموں پر نچاور کر دیتا ھے،  مگر ان کے جادو کا علاج کبھی ختم ھی نہیں ھوتا مسلسل چلتا ھی رھتا ھے۔

دراصل ریح والی بادی کا مکمل علاج نہ ھونے سے مریض یہ سمجھ لیتا ھے کہ مجھ پر کسی نےجادو کر دیا ھے،  مگر آپ ایک ھفتہ یہ نسخہ کسی سحر زدہ مریض پر استعمال کریں تو وہ یہ اقرار کریگا کہ میرا جادو ختم ھو گیا ھے۔

باد سے ایسے ایسے امراض پیدا ھو رھے ھیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ھے، فالج بھی باد سے ھی پیدا ھوتا ھے،  الغرض اس کے استعمال سے جسم کے چوراسی امراض و دردیں ٹھیک ھو جاتی ھیں۔ اس نسخہ کا چند یوم کا استعمال جسم کو ایسا کر دیتا ھے کہ جیسے انسان جسم کے بغیر ھی چل رھا ھو. 

ھوالشافی

سونٹھ

سھاگہ

کالا نمک

ھینگ

یہ سب اجزاء ھم وزن لے کر کوٹ لیں سہانجنہ کے پانی سے فلفل گرد کے برابر گولی تیار کر کے کھانے کے بعد سادہ پانی سے تین ٹائم  کھا لیں۔ دیکھیں جادو کیسے ختم ھوتا ھے. 

اصل نسخہ کی عبارت کچھ یوں ھے.  

سونٹھ سہاگہ سونچل گاندھی

وچ سہانجنہ گولی باندھی

سونچل،  کالے نمک کو اور گاندھی ھینگ کو کہتے ھیں

منقول  

کاش البرنی رحمتہ اللہ علیہ

Wednesday, September 22, 2021

نک چھکنی بوٹی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔ نک چھکنی بوٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 1

عجیب الفوائد کی حامل بوٹی ھے کثیر الفوائد کی حامل بوٹی ھے حکماء حضرات اسے بہت کم استعمال کرتے ھین لیکن جو طبیب اسے جانتے ھین وہ بکثرت استعمال کرتے ھین اگر مین اس کے فوائد تفصیلا لکھنے شروع کرون تو میرے خیال مین پانچ چھ طویل پوسٹین بن جائین اور یہ کام آجکل میرے بس کا نہین ھے خیر مختصر اور جامع انداز مین لکھون گا بس تھوڑے آپ کے دماغ پہ زور ڈالنے والی بات ھوگی 

اگر کتابون کی بات کی جاۓ تو قریب قریب سب متفق نظر آتے ھین کہ مزاجا خشک گرم دوا ھے بس بعض نے اسے گرم خشک لکھا ھے لیکن صحیح مزاج خشک گرم ھی بنتا ھے ایک بات اس بوٹی کے بارے مین سب نے متفق ھوکر لکھی ھے بلکہ الفاظ ھی دہراۓ ھین یعنی ایک دوسرے سے نقل کیے ھین کہ بلغمی امراض مین نافع ھے اور مجھے نہایت افسوس اس وقت ھوتا ھے جب مفردات پہ مشتمل مختلف کتب کا مطالعہ کیا جاۓ تو صاف نظر آرھا ھوتا ھے کہ ھرکسی نے نقل کرنے پہ زور دیا ھے باقی تحقیق نام کی کوئی بھی چیز نہین ھوتی نہ ھی مشاھدہ ھوتا ھے اور نہ ھی تجربہ نظر آتا ھے یہی وہ باتین ھین جو طب کے زوال کا سبب بنی ھین اگر کسی کے پاس کسی بھی نباتات کے خاص فائدے تجربہ مین مل گئے ھین تو وہ اپنے ساتھ قبر مین ھی لے گیا ھے چلین آج اسی بوٹی کی تھوڑی وضاحت کیے دیتا ھون تقریبا دوماہ پہلے مجھے ڈاکٹر وحکیم منصورالحق صاحب آف میر پور آزاد کشمیر نے نکچھکنی کی ایک خاص نسل تحفتا ارسال فرمائی ان دنوں مین آنکھ کا پہلا ودوسرا اپریشن کروا چکا تھا اب دعا فرمائین دوھفتہ تک چوتھا اور آخری اپریشن ھونے والا ھے خیر مین اتنا مجبور ھوا اس نک چھکنی کے تازہ پودے حاصل کرنے اور اسکی ماھیت سائز اور جاۓ پیدائش کی زیارت کرنے خود میرپور منصورالحق صاحب کے پاس پہنچ گیا اور منصورالحق صاحب کے ساتھ اس جگہ جاکر خود پودے اکھاڑے اور گملوں مین منتقل کرواۓ اللہ تعالی منصورالحق کو روبصحت رکھے اور طویل زندگی عطافرمائے درویش ھین انتہائی مخلص سادہ مزاج اور اخلاص سے بھرپور انسان ھین 

خیر اب موضوع کی طرف چلتے ھین

پہلی بات نک چھکنی کے سفوف کو سونگھنے سے چھنکیں شروع ھوجاتی ھین ذائقہ تیز بدمزہ اور قدرے تلخ ھوتاھے دریاؤن کے کنارے اور نم دار مقام پہ پیدا ھوتی ھے پھول پیلا یا سفید رنگ ھوتا ھے پیلا یعنی زرد رنگ پھول والی عام پائی جاتی ھے اور یہ بھی دوقسموں کی ھوتی ھے ایک مفروش اور ایک بالشت بھر کھڑی ھوتی ھے یہ پیلے رنگ کے پھول مین دستیاب ھے دونون کے سونگھنے سے چھینکین ضرور آتی ھین لیکن فوائد مین دونون قسمین کچھ خاص خوبیان اپنے اندر نہین رکھتی بس دماغ مین جمے نزلہ کو نکالنے مین اچھی ھین یا اسے مصفی دماغ اور دافع امراض بلغمیہ کےلئے بہترین کہہ سکتے ھین ان دونون قسمون مین بھی مفروش اعلی ھے کھڑی پھر بھی ناقص ھے

اب جو نکچھکنی مفروش ھے خواہ پیلا پھول رکھتی ھے یا سفید پھول والی ھے انکی شکل شباھت ایک جیسی ھے اسکے پتے ھالون کے پتون کی طرح کٹےھوۓجیسےھوتےھین  شاخین باریک اورپھول کی شکل عورتون کےناک مین لگانےوالےلونگ جیسی ھوتی ھے

نوٹ۔یہان ایک نکتہ لکھ دون ھالون اور ھلیون دو الگ الگ نباتات ھین بعض لوگ اسے بھی ایک ھی نباتات سمجھتے ھین

خیر کتب کی رو سے مندرجہ ذیل خوبیوں کی حامل بوٹی ھے

عطاس۔۔ مصفی دماغ ۔۔ دافع امراض بلغمیہ ۔ محرک ومقوی غدد ومخرش

یاد رکھین یہ بوٹی مادہ بلغم کوختم کرتی ھےلیکن ساتھ ساتھ سودا بھی پیدا کرتی ھے اور سودا کو بدن سے خارج بھی خود ھی کرتی ھے بدن کا مستقل حصہ نہین بننے دیتی بس سوداپیدا کرکے اپنا کام لیتی ھے اور پھر سودا کو بھی نکال باھر پھینکتی ھے اسکاایک ماشہ گھوٹ کرپلانےسےجوڑون کے بلغمی دردفورا رک جاتےھین 

تلی کےامراض مین بہت ھی مفید ھےاگرصلابت طحال ھو یاعظم طحال ھو اسکے استعمال سے چند روز مین ھی اپنی اصل حالت مین تلی آجایا کرتی ھےاسکی مقدارخوراک چاررتی تا دوماشہ تک ھے زھریلے اثرات قطعا نہین رکھتی مخرش ھونے کے باعث سیاہ داغ دھبےچھائیان اور چہرے کی کدورت دورکرنے مین بہترین دوا ھے مین آپ لوگون کوبہترین مشورہ یہ دونگا اسکا رب نکال کر پیٹرولیم جیل مین شامل کرلین یا سادہ کریم مین شامل کرکے چہرے کی چھائیان داغ اور یہان تک کہ چہرے پہ پیدا ھونے والے دانے جو اکثرجوان لڑکیون اورلڑکون کےچہرے پہ پیداھوکر بدنماچہرہ کردیتےھین اس بوٹی کا رب نکال کر سادہ کریم مین شامل کرین اور چہرہ پہ لگائین دانے بھی ٹھیک ھوجائین گےاور دانون سے پیداشدہ بدنما داغ بھی اپنے مخرش ھونے کی خوبی کی وجہ سے چہرہ ملائم داغ دھبون سے پاک کردےگی اور ریشون کی تعمیر کرکے چہرے کے ڈینٹ نکال کر چہرہ بھردےگی یاد رکھین ان تمام خوبیوں کو حاصل کرنے کےلئے سفید پھول والی بہت ھی کارآمد ھے 

اب اگلی قسط مین یہ مضمون لکھین گےانتہائی مقوی باہ بوٹی ھےکایاکلپ بھی ھے

Tuesday, September 21, 2021

ڈیلہ گھاس یا ناگر موتھا یا سعد کوفی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Nagar motha

۔۔۔۔۔ ڈیلہ گھاس یا ناگر موتھا یا سعد کوفی ۔۔۔۔۔۔۔

 مشہورعام  تین نام لکھ دیے ھین ایک اور نام بھی لکھے دیتا ھون وہ ھےــــــ مشک زیر زمین، بعض لوگ اسی نام کی وجہ سے غلط فہمی کا شکار ھوجاتے ھین اور سمجھتے ھین کہ شاید یہ بھی کستوری کی کوئی قسم ھے جو زمین کے اندر ھوتی ھے یا یہ بھی سمجھ سکتے ھین کہ شاید کستوری جیسی تاثیر رکھنے والی دوا ھے پھر جب کتابون مین یہ پڑھتے ھین کہ یہ طاقتور دوا ھے تو اگلا مطلب اخذ کرنا عام سی بات ھے اور پھر ڈنڈے سوٹے لے کر اس کا پیچھا کرنا اور وہ بھی صرف لفظون مین ھمارا عام شوق ھے یہ سب مین اس لیے کہہ رھا ھون کہ چند دن پہلے اس بوٹی کو بانس پہ چڑھایا گیا ھے اور بعض ممبران اسکی تصویر لگا کر پوچھ رھے ھین کہ یہ کیا ھے آئیے آپ کو حقائق سے آگاہ کرتے ھین 

اس بوٹی کو عرف عام مین پنجابی زبان مین ڈیلا یا ڈیلہ کہتے ھین ناگر موتھا اردو نام ھے جب کہ عربی مین سعد کوفی کہتے ھین اور فارسی مین مشک زیر زمین کہتے ھین پنجاب مین دیہات مین بسنے والے لوگ سب اسے جانتے ھین اور ھرجگہ پائی جاتی ھے خاص کر ریتلے اور پانی والے علاقون مین بہت زیادہ ھوتی ھے اور اسکی جڑ بطور دوا استعمال ھوتی ھے پنسار سے بھی عام اور ھرجگہ مل جاتی ھے اسکی جڑ سیاہ اور گرہ دار ھوتی ھے منہ مین ڈال کر چبانے سے تلخ اور خوشبودار ھوتی ھے مزاج کے لحاظ سے غدی عضلاتی ھے یعنی گرم خشک تاثیر کی حامل ھے یہ طاقتور ضرور ھے لیکن دماغ اعصاب کےلئے ھے یاپھر دل کو طاقتور بناتی ھے دیہاتی لوگ اس کی یہ خوبی جانتے ھین اور اسے راہ گزرتے ھوۓ اگر نم دار جگہ مل جاۓ تو کھینچ کر نکال لیتے ھین اور صاف کرکے ویسے ھی چبا کر کھاجاتے ھین میرے اپنے علاقہ مین کافی مقدار مین یہ گھاس پایا جاتا ھے معدہ کےلئے بہترین دوا ھے کاسرریاح ھے یعنی گیس بننے سے روکتی ھے اور معدہ کو طاقتور کرتا ھے اسکا کھانا مقوی معدہ مقوی دماغ مقوی قلب ھے یاد رھے ھیضہ کی صورت مین پودینہ اور ناگر موتھا کا جوشاندہ دینا نہایت مفید رھتا ھے 

اب بعض لوگ دماغ اور دل کو طاقتور کرنے کی خوبی کی وجہ سے اسے مقوی باہ سمجھتے ھین اور یاد رکھین سمجھنے سے کچھ فرق نہین پڑتا یہ مقوی باہ دوا نہین ھے جیسا کہ ھمارے گروپ مین ایک ممبر نے پوسٹ بھیج دی تھی کہ کچھ لوگ کہہ رھے ھین کہ اسکی ایک گانٹھ چبا لینے سے رات بھر امساک رھتا ھے جبکہ یہ مسکن خوبی نہین رکھتی 

یورپ مین بھی اس کا استعمال خوب ھوتاھے یورپ مین اس کی گرہ دار جڑ مین سے خوشبو نکالتے ھین اور یہ خوشبو گلاب کی خوشبو سے ملتی جلتی ھے اور کافی مہنگی فروخت ھوتی ھے یاد رھے پیاس کی شدت کم کرتی ھے اور بخار اتارنے کےلئے اسکا جوشاندہ دینا مفید ھے پسینہ کھل کر لاتی ھے 

ایک آخری خوبی بیان کر دون اسکی جڑ تازہ کو پیس کر پستانون پہ لیپ کرنے سے پستانون مین دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ھے اور پستان بھی بڑھ جاتے ھین

Tuesday, September 7, 2021

نالیوں مین خون جمنا یا کلاٹ بننا|blood clot

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Blood Clot

۔۔۔۔۔۔۔ نالیوں مین خون جمنا یا کلاٹ بننا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس بات سے آجکل ھر کوئی پریشان ھے بلکہ یہ مرض زیر بحث ھے کسی کو سمجھ نہین آرھا کہ کیا کیا جاۓ اس موضوع پہ مین پہلے بھی لکھ چکا ھون بلکہ اس دوا کو بھی پہلے لکھ چکا ھون  عرصہ دراز سے میری پریکٹس مین شامل ھے میری اکثر عادت رھی ھے کہ مین کسی بھی نسخہ کے اجزاء مین تبدیلی لاتا رھتا ھون وقت اور ضرورت کے ساتھ ساتھ لیکن اس دوا مین کسی صورت تبدیلی نہین کی ھے مسلسل ایک ھی میزان مین اسے بنا رھا ھون فوائد کے لحاظ سے بے مثال دوا ھے مزاج کے اعتبار سے گرم تر یعنی غدی اعصابی دوا ھے 

شریانون کے سکڑ جانے یا درد دل مین بھی اعلی دوا ھے خون جمنے کا رجحان ھو یا جمنا شروع ھوجاۓ یا کلاٹClot بن جائین یہ دوا فوری اثر ھے دل کے بند والوز کی بندش کھولنے مین اعلی ھے انشاءاللہ انشاءاللہ اپنے فوائد اسے بے مثال پائین گے بنانا بھی کچھ مشکل نہین ھے بس اجزاء خالص اور درست لین نوشادر ایک عام دوا ھے لیکن یہ بھی بازار سے دو نمبر ملتی ھے دورونج عقربی بھی عام دوا ھے لیکن اصل ملنا مشکل ھوتا ھے سقمونیا بھی اصل اونٹ کے نشان والا لین مزے کی بات ھے سنڈھ تک دونمبر ھے جو سیاھی مائل یا سلیٹی کلر والی ھو کسی صورت نہ لین بلکہ جس کا گلابی یا بوسکی کلر ھو وہ لین یعنی تمام اجزاء دیکھ بھال کر لیا کرین لین اب دوا کا نسخہ لکھتے ھین

سنڈھ سوگرام 

نوشادر ٹھیکری سوگرام 

دودرنج عقربی سوگرام 

اسگندھ سوگرام 

سرنجان شیرین سوگرام

سرنجان تلخ سوگرام 

قسط سوگرام 

سقمونیا تیس گرام

ریوندعصارہ تیس گرام  

پیس کر حب نخودی بنا لین یا پھر ڈبل زیرو سائز کیپسول بھر لین اگر گولیان کھلانی ھون تو دوعدد اور کیپسول ایک دین 

خیر گولی بھی بہترین بنتی ھے آپ کیپسول بھر لین 

دن مین تین بار کھلائین 

دوا کو آپ کم مقدار مین بھی بنا سکتے ھین جیسے اگر سوگرام کی جگہ آپ ھر دوا دس گرام لین تو سقمونیا اور ریوندعصارہ تین تین گرام ڈال سکتے ھین اب اجازت دین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, September 6, 2021

دوا تیزابیت معدہ|acidity

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tazabiat maada|Acidity

۔۔۔۔۔۔ دوا تیزابیت معدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

کھانے مین شیرین بہترین ذائقہ اور بنانے کےلئے چند لمحے درکار ھین فائدہ بھی چند منٹون مین ھوگا یعنی فوری اثر دوا ھے

صرف تیزابیت معدہ ھی نہین پیٹ درد ریاحی درد تیزابیت کی وجہ سے سر درد اور ھائی بلڈ پریشر مین بھی مفید ھے سینہ کی جلن فورا ٹھیک کرتی ھے مزاج کے اعتبار سے غدی اعصابی دوا ھے یعنی گرم تر 

سوڈابائی کارب ۔۔ الائچی سبز ۔۔۔ سنڈھ ۔۔ نوشادر ٹھیکری ۔۔ کوزہ مصری برابروزن پیس کر سفوف بنالین 

ایک ماشہ تا تین ماشہ تک ھمراہ پانی دن مین تین بار کھا سکتے ھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, September 5, 2021

جگر و طحال کی نہایت اعلی دوا

 جگر و طحال کی نہایت اعلی دوا 

اجزا و ترکیب۔ گھیکوار کا تازہ گودہ دو سیر عمدہ چھنا ھوا شہید دو سیر ایک عمدہ مٹی کے برتن میں دونوں اشیا ملا کر بند کرکے ایک مہینہ (30دن) کسی علیحدہ برتن میں رکھ دیں بعد ازاں برتن سے دوا نکال کر موٹے کپڑے سے چار دفعہ چھان کر صاف بوتل میں رکھیں اب اس دوا کا رنگ پہلے کحچھ زرد بعد دن زرنارنجی پھر کحچھ دن زرنارنجی پھر کحچھ دن کے بعد سرخ رنگ اور اس کے بعد سرخی مائل سیاہ ھوگا یعنی جوں جوں دوا پرانی ھوتی ھے ویسے ہی اس کا رنگ بھی تبدیل ھوجاتا ھے اور ساتھ ساتھ اس میں تیزی اور تاثیر دوائیہ شفائیہ بھی بڑھتی ھے اس کی مقدار چھ ماشہ سے دو تولہ تک ھے 

افعال جب دوا پانی ھوجاتی ھے تو طلسمات فوائد شواہد کراتی ھے جہاں تک ہمارا خیال ھے ایسی دوا شاید ہی کسی انگریزی دواخانہ میں ھو پہلے پہل استعمال کرنے سے ایک ہی خوراک سے بخار دور ھوجاتا ھے 

دست پتلا اور نہ زیادہ تکلیف سے اس طرح پرانا مادہ خارج ھوجاتا ھےمریض کو دست ھونے کے بعد بجاے کمزوری کے طاقت معلوم ھوتی ھے بھوک بہت لگتی ھے بڑی عمدگی سے خون صاف ھوکر جسم طاقت وار ھوجاتا ھے اس دوا میں ایک اور صفت بھی ھے کہ مرض دور ھونے کے بعد مقوی دوا کھانے کی ضرورت نہیں رہتی خود ہی انسان طاقت وار ھوجاتا ھے یہ سب فوائد اس وقت ملے گے جب دوا شیشی میں ٹینکچر آیوڈین کی مانذ رنگدار اور بو دار ھوجاے ایسے فوائد تازہ کے بھی ھونگے مگر پرانی ھونے پر فوائد میں بے شمار اضافہ ھوجاتا ھے نیز خراب مادہ نکال کر معدہ کو طاقت دیتی ھے ملیریا کے زہر دور کرنے کی نہایت اعلی طاقت رکھتی ھے خون کی خرابی کو دور کرکے خون کو اپنی حالت پر لاتی ھے بھوک لگاتی ھے بخاروں کو دور کرتی ھے خون صاف کرتی ھے ھاضم اور دست آورنا خاص اس کے فوئد میں ھے اس دوا کو قلت حیض میں بھی استعمال کرایا جاتا ھے تین ماشہ دار چینی کا سفوف شہد میں ملاکر کھلائیں اور اوپر سے حسب طاقت دوا کی خوراک پلادے ایام حیض سے تین دن پہلے اور تین دن پیچھے استعمال کرا ئیں حیض کی شکایت کلی طور پر موقوف ھوجاے گی

03016958058

Friday, September 3, 2021

ایلوپیتھی دوا کے متبادل دیسی دوا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ ایلوپیتھی دوا کے متبادل دیسی دوا ۔۔۔۔۔۔۔

حکماء حضرات کا ایک مسئلہ یہ بھی ھے کہ ایلوپیتھی ادویات سے شدید متاثرھوتے ھین بعض مباحثون مین اکثر مجھ سے بھی یہی سوالات کیے جاتے ھین جبکہ یہ سب باتین دھیان نہ دینے یا مطالعہ نہ کرنا کے باعث یا ذھن پہ دباؤ نہ ڈالنے کے باعث یا کچھ دیگر وجوھات ھین جہان آگے دیوار اور پیچھے کھائی والی بات ھوسکتی ھے خیر طب مین بھی تیز ترین دوائین موجود ھین افسوس اس بات پہ ھوتا ھے کہ جب تیز ترین اثرات کی حامل دوا کے بارے مین سوچا بھی جاتا ھے تو طبیب کا ذھن فوری طور کشتہ جات کی طرف چلا جاتا ھے اور کشتہ جات ھم صرف سم الفار چاندی سونا فولاد پارہ عقیق یاقوت جیسی اشیاء کا ھی سمجھتے ھین یا پھر کشتہ شنگرف کو کشتہ سمجھتے ھین جبکہ میرا یقین ھے 99,92فیصد لوگ شنگرف کو جانتے بھی نہین ھین یعنی اسکی حقیقت کو بھی نہین سمجھتے اور نہ ھی شنگرف کشتہ کرسکتے ھین بس تین چار بار آگ کے قریب کیا اور خود کو اطمینان دلایا کہ اجی بس شنگرف کشتہ ھوچکا ھے اللہ کے بندے شنگرف ایک چھٹانک آگ برداشت نہین کرسکتا تجربہ کرنا ھے تو تھوڑا شنگرف لین اور اس پہ صرف ایک چھٹانک سوتی کپڑا اچھی طرح لپیٹ لین اور آگ لگا دین جب سب جل جاۓ تو کھول کر دیکھ لین شنگرف نہین ملے گا خالی کپڑے کی راکھ ملے گی یہ کام آپ کشتہ کرنے کے بعد چیک کرنے کےلئے کہ آیا ھمارا شنگرف کشتہ ھوچکا یا نہین ھوا یہ تجربہ کرکے دیکھ سکتے ھین اسی طرح غریب کیمیاء گر بھی ساری زندگی اسی سہارے اپنا وقت برباد کرتا رھتا ھے اسے بھی شنگرف کی حقیقت کا علم نہین ھوتا پہلی بات ھی یہ ھے کہ خالص شنگرف ھی بازار سے ملتا ھی نہین ھے چلین آج تھوڑا اس راز سے بھی پردہ اٹھاۓ دیتاھون شنگرف خالص شنگرف وہ ھے جو کچا ھی ھو اسے نقرہ پہ طرح کرنے سے دوچاول شمس نکل آۓ تو اسے مین شنگرف سمجھتا ھون باقی باتین کیمیا کے شوقین جانین اور کیمیاگر جانین مین ان باتون سے دور رھتا ھون اب بات کرتے ھین لفظ کشتہ کی تو کتنے لوگ کشتہ کی تعریف سمجھتے ھین یاد رکھین کشتہ صرف دھاتون یا حجریات کا نہین کیا جاتا کشتہ تو نباتات کا بھی ھوتا ھے اب کشتہ کا مفہوم درست انداز مین ایلوپیتھی حضرات نے سمجھا ھے انہون نے ھرایک دوا کو پہلے کشتہ کیا پھر بطور دوا پیش کیا لفظ کشتہ پرانا اور ایک ڈراؤنی شکل یا مشکل صورت حال رکھتا ھے انہون نےاپنے سمجھنے کےلئے اسے لفظ کیمیکل کا نام دے دیا  یعنی ھر دوا خواہ وہ نباتات ھے جب اسے آپ انتہائی حساس یا تیز اثر دوا کی شکل مین بنا لیتے ھین تو اسے آپ اپنے انداز مین کشتہ کہہ سکتے ھین جیسے جڑی بوٹیون کے جوھر یا کھار یا نمکیات تیار کرتے ھین یہ بھی کشتہ جات ھین اب دوا کو کتنا حساس یا تیز اثر بنایا ھے آپ نے رزلٹ بھی اسی انداز مین لینا ھے اگر دوا محض پہلے ھضم پہ اپنا اثر رکھتی ھے تو یہ صرف دوا ھے اپنے اثرات ضرور کرے گی اور اثر کرنے کے بعد بدن سے خارج ھوجاۓ گی جیسے آپ اجوائن تیزپات تارامیرا کا سفوف بنا کر حرارت پیدا کرنےکےلئے دیتے ھین تو یہ پہلے ھضم پہ اثر انداز ھوگا اور اپنے اثرات چھوڑ کر فضلے کی شکل مین بدن سے خارج بھی ھوجائے گا یہی حال عرقیات کا ھوگا وہ بھی اپنا اثر چھوڑ کر براہ بول خارج ھوجائین گے بس پھر آپ اکسیر بناتے ھین یہ بدن مین چند گھنٹے یا چند دن رھتی ھین پھر بدن سے خارج ھوجاتی ھین یعنی جزو بدن نہین بنتی جبکہ ھونا یہ چاھیے دوا جزو بدن بن جاۓ اسے آپ اکسیر اعظم کہہ سکتے ھین یہ دوائین چھوتھے ھضم پہ جاکر اثر انداز ھوتی ھین اور ایسی دواؤن سے موروثی امراض کاعلاج ممکن ھوتا ھے یاد رکھین ھضم کے چار فعل ھوتے ھین 

خیر بات مختصر کرتا ھون  آج ھم ایک دوا تیار کرتے ھین جو انتہائی تیز اثر ھو

ویسے نسخہ عام سا ھے

 بسکھپرا ریوندخطائی  نوشادر مرچ سیاہ مٹھا سوڈا برابروزن پیس لین چاررتی تا ماشہ دن مین تین بار دین تو مندرجہ ذیل مراض مین بہت مفید ھے

پیلا یرقان عظم جگر  استسقاء  ورم اماس وغیرہ

اب اس دوا کو ھلکا سا کشتہ کی شکل دیتے ھین اور مختصر بھی کرتے ھین پہلی بات اس مین سے مٹھا سوڈا نکال دین یہ ایک کھار ھے ھم اپنا کھار بنا کر شامل کررھے ھین

اٹ سٹ باھر سے وافر مقدار مین اکھاڑ لائین پورے ملک مین ھرعلاقہ مین پائی جاتی ھے اور یہان اٹ سٹ کی تصویربن نہ مانگین بلکہ میرے دوسرے گروپ خزائن المفردات مین جاکر تصاویر دیکھ لین پہچان کرلین اب اٹ سٹ کو جلا کر راکھ بناکر پانی مین حل کرکے پانی فلٹر کرکے پانی آگ پہ خشک کرین اور اٹ سٹ کی کھار بنا لین اور نوشادر کے ڈائریکٹ جوھر اڑا کر حساس ترین نوشادر بھی جوھر کی شکل مین بنا لین اب دوا یون ترتیب دین جوھر نوشادر ایک حصہ کھار اٹ سٹ ایک حصہ ریوندخطائی پانچ حصہ مرچ سیاہ تین حصہ پیس لین مقدار خوراک محض ایک تادورتی

مزاج غدی اعصابی

بچھو کاٹے تو رتی بھر کاٹنے کے مقام پہ لگا دین درد اور زھر کے اثرات فورا زائل ھونگے

پیٹ کا پانی نکالنے مین انتہائی قوی دوا ھے جگر کا بڑھ جانا جگر پہ چربی پیدا ھونا یرقان جسم کی ورم اور اماس مین اعلی ترین دوا ھے عورتوں کے رحم کے نفاس کو خارج کرنے مین اعلی دوا ھے دل کے بڑھ جانے کی مرض مین بھی مفید ھے کیونکہ دل بڑھ جانے کی صورت مین پوٹاشیم کلورائیڈ دیاجاتا ھے سوڈیم کلورائیڈ بند کیاجاتا ھے اب اٹ سٹ مین وافر مقدار مین پوٹاشیم کی مقدار پائی جاتی ھے امید ھے کافی حد تک سمجھ لیا ھوگا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

مرہم کی ترکیب اور تیاری

 مرہم کی ترکیب اور تیاری

By :Muhammad Fiyyaz


ایک نیم جامد مرکب ہے جو قدیم زمانہ سے رائج ہے یقین کیا جاتا ہے کہ مرہم مصریوں کی ایجادات میں سے ہے گو کہ اطِبّاء اِس کا موجد بقراط کو بتاتے ہیں لیکن یہ محل نظر ہے کیونکہ اِس کا استعمال ازمنۂ قدیم سے ہی مصریوں کے یہاں ملتا ہے اور یونانی طِب کا دور اِس کے بعد کا ہے


جن ادویہ کا سفوف یا اُن کو حل کر کے مرہم بنایا جاتا ہے اُن میں بطور زمین (Base ) موم گھی تلوں کا تیل سرسوں کا تیل روغن زیتون روغن بادام روغن گُل چربی (Animal Fat ) اور ویزلین شامل کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مرہم کی قوت برسوں تک قائم رہتی ہے لیکن جس مرہم کی ترکیب میں چربی شامل ہوتی ہے وہ جلد خراب ہو جاتا ہے البتہ جس مرہم میں روغنِ زیتون شامل ہو اُس کی قو ت جلد ساقط نہیں ہوتی ہے


 

ہدایات

مراہم کی تیاری کے وقت موم یا تیل کو گرم کر کے پگھلا لینا چاہیے پھر دیگر باریک ومسفوف ادویہ کو اُس میں آہستہ آہستہ ڈالنا چاہیے اور ٹھنڈا ہونے تک اُس کو حل کرتے رہنا چاہیےاگر کسی مرہم میں اُشق مقل صابن گندہ بہروزہ جیسی پگھلنے والی ادویہ ہوں تو اُن کو بھی روغن بادام کے ساتھ پگھلا لینا چاہیے اصولی طور پر مرہم کے اجزاء کے مقابلہ میں موم کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے اور اگر مرہم میں کوئی تیل بھی شامل ہو تو تیل اور موم جملہ ادویہ کا نصف یا اُس سے کچھ زائد رہنا چاہیے جس مرہم میں موم بکثرت شامل ہو اُس کی قوتِ عمل بیس سال تک باقی رہتی ہے


 


مرہم آتشک

 


افعال و خواص اور محل استعمال

آتشک کے زخموں کے لئے مخصوص ہے زخموں کو بہت جلد صاف کر کے مندمل کرتا ہے


 

دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

چوب چینی ۲۰ گرام ،شنگرف ۳۰ گرام توتیا ۶۰ گرام باریک سفوف کر کے کپڑے سے چھانیں اور بیضہ مرغ کو راکھ میں دبا کر زردی نکالیں اور اُس زردی کو سفوف میں خوب اچھی طرح ملا کر مرہم بنائیں اور محفوظ کر لیں


 ترکیب استعمال

زخموں کو نیم کے پانی سے صاف کر کے مرہم لگائیں اِس سے اندمال جلدی ہوتا ہے


 


مرہم اُشق

 

افعال و خواص اور محل استعمال

ورم طحال کے لئے مخصوص ہے صلابت اور سخت ورموں کو تحلیل کرتا ہے خنازیر اور سلعات میں نافع ہے


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

خردل کف دریا زراوَند طویل مقل ارزق، اُشق گندھک اَملسار تخم اٹنگن ہر ایک ۲۰ گرام باریک سفوف کر کے اُشق اور مقل کو روغنِ زیتون کہنہ ۱۲۵ ملی لیٹر میں حل کریں اور موم زرد ۲۰ گرام کو آگ پر پگھلا کر سب دواؤں کو ملائیں


 ترکیب استعمال

ضرورت کے وقت روغن گل اور روغن زیتون ملا کر ضماد کریں


 


مرہم حنائی

 

وجہ تسمیہ

 برگِ حناء کی شمولیت کی وجہ سے اِس کا نام مرہم حنائی رکھا گیا ہے


 افعال و خواص اور محل استعمال

نافع قروح خبیثہ قروح آتشک و قروح مُزمنہ


 

دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

موم خام ۴۰ گرام مسکۂ  گاؤ ۴۰ گرام، برگِ حناء خشک کات سفید۱۰ گرام فلفل سیاہ ۶ گرام ادویہ کو باریک پیس کر مسکہ گاؤ کو پگھلا کر تمام ادویہ کو آپس میں ملا کرمرہم بنائیں اور حسب موقع و ضرورت استعمال کریں


 


مرہم خنازیر

 

افعال و خواص اور محل استعمال

یہ مرہم خنازیری گلٹیوں کو تحلیل کرتا ہے اورامِ مغابن میں مفید ہے


 

دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

رال سفید رتن جوت ہر ایک ۲۰ گرام توتیا مردارسنگ ہر ایک ۱۰ گرام باریک سفوف کر کے موم زرد ۴۰ گرام کو روغنِ کنجد ۸۰ ملی لیٹر میں پگھلا کر خوب ملائیں اور شیشی میں محفوظ کر لیں


 

ترکیب استعمال

خنازیری گلٹیوں پر بطور ضماد لگائیں یا مالش کریں


 


مرہم داخلیون

 

وجہ تسمیہ

داخلیون سریانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی لعاب کے ہیں چونکہ اِس مرہم میں لعابات شامل ہیں اِس لئے اِس کو یہ نام دیا گیا ہے اس کا مخترع بقراط ہے بعد کے اطِبّا نے اِس نسخہ میں تصرفات کئے ہیں اِسی لئے اِس کے اجزاء اور اوزان میں تفاوُت پایا جاتا ہے اِس میں اصل اور عمود زیتون مردار سنگ اور لعابات ہیں


 

افعال و خواص اور محل استعمال

اورام صُلب کو تحلیل کرتا نضبح دیتا اور ملائم کرتا ہے خنازیر رسولی اور تعقدِ عصب کو دور کرتا ہے۔ ورم رحم اور صلابت رحم میں خصوصی تاثیر کا حامل ہے


 

جزو خاص

لعابات


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

مردار سنگ ۶۰ گرام تخم خطمی اسپغول تخم کنوچہ تخم حلبہ تخم کتاں ہر ایک ۲۰ گرام ادویہ کو رات کو پانی میں بھگوئیں صبح مل کر گاڑھا لعاب نکالیں اِس کے بعد مردار سنگ باریک پیس کر سب کو روغنِ زیتون کہنہ ۱۲۵ ملی لیٹر میں ملا کر آگ پر پکائیں اور لکڑی سے ہلاتے رہیں جب صرف روغن باقی رہ جائے تو آگ سے اُتار کر چھان لیں


 ترکیب استعمال

خنازیر وغیرہ میں بطور ضماد لگائیں اور ورم رحم و صلابت رحم میں آبِ برگ مکوء سبز آبِ برگ کاسنی سبز یا سفیدی بیضہ  مرغ اور روغن گل ملا کربہ طور حمول و فرزجہ دایہ کے ذریعہ استعمال کرائیں


اگر اِس مرہم کو زیادہ مؤثر بنانا ہو تو شب یمانی، زنگار انگور کی لکڑی کی راکھ ہر ایک ۱۰ گرام خبث الحدید ۳ گرام پیس کر ملائیں اور استعمال کریں


 


مرہم رال

 

افعال و خواص اور محل استعمال

آتشک کے زخموں اور ناسور میں مفید ہے زخموں کو بھرتا ہے اور بد گوشت کو دور کرتا ہے


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

 موم سفید کافور رال کات سفید ہر ایک ۵ گرام الگ الگ سفوف کریں روغن گاؤ ۶۰ گرام میں موم ملا کر آگ پر حل کریں پہلے رال شامل کریں پھر کات سفید اور پھر کافور ملا کر خوب حل کریں مرہم تیار ہے


ترکیب استعمال زخم کو صاف کر کے حسب ضرورت مرہم لگائیں


 


مرہم رِسْل

 

وجہ تسمیہ

درختوں یا نباتات سے تراوِش پانے والے دودھ یا رطوبات کو رِسْل کہتے ہیں چونکہ اِس مرہم کے مشتملات میں زیادہ تر اجزاء درختوں کی تراوش یا دودھ ہیں اِس لحاظ سے اِس کا نام ’’مرہم رِسْل‘‘ رکھا گیا بعض لوگوں نے اِس کی کچھ اور توجیہ کی ہے اوراِس کو حضرت عیسیٰؑ کے حواریون کی طرف منسوب کیا ہے یہ محل نظر ہے  (اقبال)


 


افعال و خواص اور محل استعمال

قروح کو مندمل کرتا ہے وَرم صلب سرطان ، خنازیر اور طاعون کی گلٹیوں کو زائل و تحلیل کرتا ہے


 جزو خاص

گندہ بہروزہ


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

 جاؤ شیر گندہ بہروزہ زنگار مرمکی مَرتک (مردار سنگ) ہر ایک ۶ گرام کندر زراوِند طویل ہر ایک ۱۰ گرام مقل ازرق ۱۲ گرام مردار سنگ ۱۵ گرام اُشق ۲۰ گرام موم سفید راتینج ہر ایک ۱۲ گرام جو دوائیں خشک ہیں اُن کا سفوف کر لیں اور جو دوائیں گوند کی طرح ہیں اُنہیں موم میں پکائیں بعد میں روغنِ زیتون بقدرِ ضرورت شامل کر کے مرہم تیار کریں اور استعمال میں لائیں


 ترکیب استعمال

ضرورت کے وقت زخم یا گلٹیوں پر لگائیں اور ٹھنڈی ہوا اور ٹھنڈے پانی سے محفوظ رکھیں


 


مرہم زنگار


افعال و خواص اور محل استعمال

مدمِّل قروح و جراحات ہے


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

 موم ۵ گرام روغنِ گل روغن دیودار روغنِ کنجد ۲۰ ملی لیٹر سب کو حرارت پہنچائیں حرارت کم ہونے پر زنگار ۴ گرام باریک کر کے اِس نسخہ میں مزید شامل کریں اور خوب ملائیں


 ترکیب استعمال

ضرورت کے وقت موم یا روغن کے ساتھ ملا کر نیم گرم زخم پر لگائیں


 


مرہم سائیدہ چوب نیم

 

وجہ تسمیہ

چونکہ اِس مرہم کو نیم کی لکڑی سے اُس کا اثر حاصل کرنے کے لئے خوب گھونٹتے اور چلاتے ہیں اس لئے اِس ترکیب پر اِس کا نام رکھا گیا ہے


 افعال و خواص اور محل استعمال

ہر قسم کے زخم خصوصاً سرپستان کے زخموں کے لئے سریع الاثر ہے


 جزو خاص

 برگِ نیم


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

برگِ نیم توے پر جلائیں سیاہ ہونے پر باریک پیسیں اِس کے بعد نیم کی۲۵ گرام راکھ روغن سرسوں ۵۰ ملی لیٹر کو آگ پر گرم کر کے ملائیں اور آگ سے نیچے اُتار کر آدھ گھنٹہ تک نیم کی لکڑی سے خوب گھونٹیں اور استعمال میں لائیں


 ترکیب استعمال

مرہم کو زخم پر لگا کر اوپر سے نیم کی راکھ چھڑکیں


 


مرہم سیاہ

 


افعال و خواص اور محل استعمال

آتشک اور ایسے زخموں میں جوعسیرالاندمال ہوں خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے


 جزو خاص

 رال (راتینج)


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

رال ۴ گرام توتیا ۲ گرام بکری کا سینگھ، سوختہ پارہ، برگِ نیم ہر ایک ایک گرام پہلے برگ نیم پارہ کے ساتھ اِس قدر پیسیں کہ سیاہ ہو جائے پھر روغنِ زرد ۱۰ ملی لیٹر موم سفید ۲ گرام پگھلا کر کپڑے سے صاف کر کے سب دواؤں کو پیس کر ملائیں اور خوب حل کریں اور ضرورت کے وقت زخم پر لگائیں


 


مرہم کافوری

 

افعال و خواص اور محل استعمال

محلل ورم ہے۔ مدمل قروح و ناسورہے زخم کی سوزش اور جلن کو رفع کرتا ہے


 جزو خاص

 کافور


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

سفیدہ کاشغری، موم سفید روغنِ سرسوں سفیدی بیضہ مرغ، ہر ایک ۸ گرام کافور ۲ گرام موم اور روغن سرسوں کوگرم کر کے کافور اور سفیدہ کاشغری پیس کر شامل کریں۔ سرد ہونے پر سفیدی بیضۂ  مرغ کا اِضافہ کر کے خوب ملائیں جب اچھی طرح آمیختہ ہو جائے تو استعمال میں لائیں


 ترکیب استعمال

بطور مرہم مقام ماؤف پر لگائیں


 


مرہم مازو

 


افعال و خواص اور محل استعمال

بواسیری مَسّوں کے درد اور جلن کو دور کرتا ہے


 

دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

 مازو سبز ۵۰ گرام باریک پیس کر روغن موم۵۰۰ گرام میں ملا کر کھرل کریں


 ترکیب استعمال

رفع حاجت کے بعد مسّوں پر لگائیں


 


مرہم مقل

 


افعال و خواص اور محل استعمال

اورامِ صلبہ اور صلابتِ عضلات میں مفید ہے


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

 مقل ازرق اُشق گل بابونہ اکلیل الملک مکوء خشک حاشا زوفاء خشک تخم حلبہ تخم کتاں ہر ایک ۸ گرام گل سُرخ ۲۰ گرام، برگ چقندر ۳ عدد برگ کرنب ۲ عدد زرنباد زراوند مد حرج مرزنجوش پرسیاؤ شاں عود ہندی ہر ایک ۴ گرام کوٹ پیس کر پانی میں پکائیں پھرروغنِ بید انجیر ۲۰ ملی لیٹر روغن ناردین ۱۵ ملی لیٹر شحم مرغ ۱۵ گرام، روغنِ مصطگی ۷ ملی لیٹر ملا کر سب کو خوب پکائیں اور مرہم تیار کریں


 ترکیب استعمال

ضرورت کے وقت مقام ماؤف پر لگائیں


 


مرہم ناسور

 

عربی میں ناسور و ناصور دونوں کہتے ہیں نواسیر ونواصیر اس کی جمع ہے فارسی میں ریش رواں کہتے ہیں


 افعال و خواص اور محل استعمال

ناسور کو مندمل کرتا ہے


 جزو خاص

مردار سنگ


 دیگر اجزاء مع طریقہ تیاری

 زرد چوب ( ہلدی)مردار سنگ ہر ایک ۳۰ گرام باریک سفوف کریں پھر روغن گل ۱۵ ملی لیٹر اور موم سفید ۶۰ گرام آگ پر پگھلا کر سفوف کوملائیں اور تھوڑا پانی ملا کر جوش دیں جب پانی خشک ہو جائے اور دوائیں خوب حل ہو جائیں تو اُتار کر محفوظ کر لیں اور استعمال میں لائیں


 ترکیب استعمال

ناسور کو نیم کے پانی سے دھوکر خشک کر کے مرہم لگائیں


#مرہم_کی_ترکیب_اور_تیاری

#مرہم_آتشک

#مرہم_اُشق

#مرہم_حنائی

#مرہم_خنازیر

#مرہم_داخلیون

#مرہم_رال

#مرہم_رِسْل

#مرہم_زنگار

#مرہم_سائیدہ_چوب_نیم

#مرہم_سیاہ

#مرہم_کافوری

#مرہم_مازو

#مرہم_مقل

#مرہم_ناسور