Friday, February 25, 2022

جلد پہ شدید خشکی اور ایڑیاں پھٹ جانا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ جلد پہ شدید خشکی اور ایڑیاں پھٹ جانا ۔۔۔۔۔۔۔
کئی ایک کمپنیون نے مختلف لوشن کریم آئل وغیرہ لانچ کررکھےھین اور ساتھ ساتھ دعوے بھی کررکھےھین بڑے ھی پرکشش ایڈ بھی دکھائی دیتےھین کہ فلاں لوشن لگائین اور خشکی ماربھگائین ھونٹون کی خشکی کےلئے چپ سٹک بھی ملتے ھین یہ سب وقتی سہارا ھین مستقل طور پر کسی بھی ایسی پراڈکٹ سے یہ خشکی ختم نہین ھوسکتی اور نہ ھی ایڑیان پھٹنا بندھوسکتاھے اگر آپ نے وقتی سہارا ھی لیناھے توایڑیون کےلئے سب سے اعلی دوا پچاس گرام پیٹرولیم جیل مین دس گرام سفیدہ کاشغری مکس کرکے ایڑیون پہ لگائین پہلے روز ھی اگر خون بھی رس رھاھے فوری بندھوگا چند روز مین ایڑیان نرم اور ملائم ھوجاتی ھین
بہترین لوشن بادام روغن پچاس گرام
عرق گلاب سوملی لٹر
سفید گلیسرین بیس ملی لٹر
مکس کرکے چہرے ھاتھون یا جہان بھی جسم پہ خشکی یاکھردراپن آچکاھو وھان لگائین اور جلد نرم وملائم کرلین بہترین رزلٹ ملے گا لیکن یہ سب وقتی سہارے اوروقتی علاج ھین اور بعض لوگ یہ وقتی علاج تو محض روغن سرسوں یادیسی گھی بھی بدن پہ مل لینے سے فائدہ اٹھالیتےھین دوستو آخر یہ مرض ھے کیا اور اسکا مستقل علاج کیسے ممکن ھوسکے گا یہ ھے اصل بات آئیے اسے بھی سمجھ لیتےھین؟؟؟
یہ مرض عضلاتی تحریک سے پیدا شدہ ھے عضلاتی تحریک سے جگر مین تسکین ھوکرچکنائی کامیٹابولزم نہین ھوتا جسم مین چکنائی کےکم ھونےسے ضروری مادون کاتناسب برقرارنہین رھتا اب جسم کے وہ حصے جوننگے ھون یاپھر جہان سردی کااثرزیادہ ھوتاھے وھان چکنائیون یعنی گرم مادون کی کمی کی وجہ سے کھردراپن یا خشکی یا بعض اوقات وھان جلدکاپھٹ جانا جیسی صورت حال پیداھوجاتی ھے اب مصنوعی چکنائی جیسے ھم اوپر لگاتےھین اس سے تویہ مرض ٹھیک نہین ھوتی
اب بڑی عمرکےلوگ توویسے ھی عضلاتی تحریک کاشکارھوچکےھوتےھین اور جیسے ھی سردی کاموسم آتاھے توبیرونی سردی ان پہ اثراندازھوتی ھے اور تیزی کےساتھ جلد پہ خشکی کی سفید تہہ اور جلد کھردری ھوجاتی ھے اور ایسے تمام نوجوان جوعضلاتی مزاج کے حامل ھین وہ بھی اس خشکی کے متاثرین مین سے ھین ان پہ پنجابی فلاسفی شاعری کایہ مصرع فٹ بیٹھتاھے کہ گل اندرون گئی اے مک
دوستوایسے تمام لوگ جو خشکی کاشکار ھون یاجن کی ایڑیان تک پھٹ جائین ان سب کےلئے لازم ھے کہ وہ سردی کے آغاز پرھی  اپنے کھانے پینے کاانداز بدل لیاکرین  جیسے روغنیات یعنی دیسی گھی دودھ شہد اپنی غذاکا حصہ بنائین اور ایسے پھل اور سبزیان جوجسم مین گرمی تری پیدا کرین ان مین اضافہ کردین بادام کشمش ادرک کھایاکرین اور ایسے میوہ جات سے پرھیز کرین جوعضلاتی تحریک پیدا کرتے ھون اور یادرکھین ایسے تمام فروٹ جواپنے اندر ترشہ رکھتے ھون وہ نہ کھائین جیسے مالٹا انار وغیرہ ھین پانی گرم کااستعمال کیاکرین غسل اور وضوکےلیے بھی اور پینے کےلئے بھی گرم پانی کااستعمال کرین یادرکھین کسی کواگرایسی غذائین میسر نہین ھین تو گرم پانی کا پینا ھی نعمت سے کم نہین ھے گرم پانی کےپینے سے بھی اس مرض سے بڑی حدتک چھٹکارا مل جاتاھے خاص کربزرگ حضرات کوسردی سے بچایاکرین یہ آپ کے ماں باپ ھین اب ضروری نہین کہ حقیقی والدین ھی کی خدمت کی جاۓ آپکے چچا تایا ماموں دادا نانا بھی ھوسکتے ھین یا پھر دیکھین ھوسکتاھے آپکے اردگرد محلہ داری مین کوئی بزرگ ھوسکتاھے یادرکھین ھربزرگ کااحترام ھرصورت کیاکرین اور خدمت بھی کیا کرین ان کے پاس ایک چابی ھوتی ھے جو آپ کودنیا کے تجربات سے آگاہ کرتی ھے اورآخرت کےلئے نیکیون کاخزانہ مل جاتاھے بزرگون کی مجلس سے بہت کچھ ملتاھے اگر کوئی حاصل کرے تب۔۔۔۔
یاد رھے اس مرض بطور دوا غدی اعصابی ملین حب بندق دودوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
مقویات مین غدی اعصابی لبوب چمچ چمچ دوقت ھمراہ دودھ دین
تینون دواؤن کے نسخہ جات گروپ مین بارھا مرتبہ لکھے جاچکے ھین
نوٹ۔۔۔عضلاتی اعصابی غذا کے علاوہ اعصابی عضلاتی غذا بھی کسی صورت نہ کھائین

Wednesday, February 23, 2022

مروڑ پھلی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مروڑ پھلی ۔۔
فارسی مین گشت برگشت
سندھی مین ون ویڑھی
بنگالی مین انت موڑا
عام فہم نام مروڑپھلی
تعارف وشکل شباھت۔۔۔
قدآدم درخت کی پھلی ھے
پتے شہوت جیسے پھول کیکر کےپھول جیسےھوتےھین
سردی کےموسم مین پھلیان پکتی ھین
مزاج گرم خشک یعنی غدی عضلاتی
مقدار خوراک ۔۔دوتاتین ماشہ
بعض پودون وپھلون کی شکل شباھت اللہ تعالی نے ایسی بنائی ھے کہ ان کی شکل پہ ھی غور کرنےسےان کی خوبیون کےبارےمین اندازہ ھوجاتاھے کہ انسانی جسم مین کس حصہ پہ اثرانداز ھوگی اور کہان زیادہ فائدہ مندرھے گی جیسے اخروٹ جوشکل مین دماغ کی صورت رکھتاھے توحکماء نے واقعی دماغ کےلئے اسے مفیدپایاھے ایسی بے شمارمثالین دی جاسکتی ھین بالکل اسی طرح مروڑ پھلی بھی اپنی شکل سےاپنی خوبیون کوواضح کرتی ھے یعنی پیٹ مین جتناشدید مروڑاپھارا درد نفخ ھواسکےاستعمال سے فورا ٹھیک ھوجاتاھے ریحی درد یعنی ریاح سےپیداشدہ پیٹ درد روکنے مین نہایت تیزاثر دوا ھے یہ بات ھمیشہ یادرکھین یہ دوا گرم مزاج رکھتی ھےلہذاسردامراض یعنی سردی سے پیداشدہ عوارض مین ھی شفائی اثرات رکھتی ھے قولنج کےمریض کوکسٹرآئل مین ملاکرپلانےسےفوری شفایابی کےامکانات ھوتےھین عموما حکماء کی توجہ اس بوٹی پہ کم ھی ھوتی ھے اسلیے استعمال بھی کم ھی کرتےھین یادرکھین انتڑیون کےامراض مین بہت ھی مفیددواھے
کسٹرآئل مین شامل کرکےاگرشدیدکان درد مین دوقطرےکان مین ڈال دین تودردفوری روکتی ھے مزے کی بات یہ شوگر بھی کنٹرول کرتی ھے چرائیتہ کےساتھ برابروزن شامل کرکے ملیریامرض اسکا استعمال بہت ھی اعلی ھے دوستو اسےاپنے استعمال مین لائین بڑی ھی تریاق صفت دوا ھے پاکستان مین ھرصوبہ مین یہ تازہ مل سکتی ھے آپ اپنے اپنے علاقہ مین اسکی نشاھدھی کرین 






Wednesday, February 16, 2022

بلڈپریشر

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ بلڈپریشر ۔۔۔۔۔۔
بہت سوں کے نزدیک یہ ایک مرض ھے جبکہ یہ ایک علامت ھے کہ بندہ بیمار ھے اب بیماری کیا ھے یہ تو تشخیص کے بعدھی پتہ چلتاھے کہ بلڈپریشر کیون بڑھاھے بلڈپریشر کابڑھنا اسکا مطلب قطعی یہ نہین ھے کہ بندہ دل کامریض ھے ممکن ھے گردے خراب ھون ممکن ھے جگروغددکی خرابی ھو ممکن ھے حرام مغز مین کوئی خرابی ھو مزاج کابگاڑ بھی ھوسکتاھے معدہ وانتڑیان بھی کسی مرض مین مبتلاھوسکتی ھین یابظاھر حالات ایسے بن گئے جسکی وجہ سے بلڈپریشر زیادہ ھوگیاھے خیر سے اسی ایک علامت کوسمجھنے کےلئے بہت کچھ سمجھنا نہایت ضروری ھے یادرکھین جیسے بخار کئی ایک وجوھات سے ھوسکتاھے یعنی تین سوسےزیادہ امراض مین بخار ھواکرتاھے اسی طرح کم سے کم پچاس سےزیادہ امراض مین بلڈپریشر بڑھ سکتاھے ان مین سب سےزیادہ خطرناک مرض جس مین بلڈپریشر بڑھ جاۓ وہ ماحول یاوقتی حالات سے پیداشدہ ھے جیسے کسی سے جھگڑاھونے کی صورت مین بندہ اخلاقی تمام حدین پارکرجاۓ اور نوبت گالی گلوچ پہ آجاۓ یا غیرت کاتقاضابن جاۓ توشدید غصہ کی حالت مین بلڈپریشر بہت زیادہ بڑھے گاایسی حالت مین بندہ قتل تک کردیتاھے یہ نوبت خطرناک اورزندگی بھرکاپچھتاوہ بن جاتی ھے بس ایک وقتی لمحات نے کیاسے کیازندگی کردی اسکا علاج فوری ھونازیادہ ضروری ھے اور یادرکھین یہ بات ھمارے مذھب اسلام نے زیادہ اچھے طریقہ سے سمجھادی ھے کہ ایسے بندے فوری پانی پلایاجاۓ جس سے معدہ پیدا ھونے والے شدیدتیزابی مادے کی فوری تحلیل اور اس سے تنے اعصاب ڈھیلے پڑجانے سے بڑھاھوابلڈپریشر فورا زائل ھوجاتاھے اور یہ کام بندے کوپانی سے تربتر کردینےسے بھی ممکن ھوجاتاھے خیرسےپانی پلانا ھی افضل ھے اور بہترین خوش اخلاقی کامظاھرہ ھی کامیاب ھوتاھے یہان ایک نکتہ واضح کردون اسے پلے باندھ لین دیگرتمام امراض جن سےبلڈپریشر بڑھتاھے ان مین بلڈپریشر پہلے بڑھتاھے اور غصہ یاچڑچڑاپن کی کیفیت بعدمین پیداھوتی ھے وقتی ماحولیاتی حالات مین غصہ پہلے پیداھوگااور جب بلڈپریشر بعد مین ساتھ بڑھتاھے توبندہ کی یہ کیفیت خطرناک ثابت ھوتی ھے اب خیر سے اگلی وضاحت کرتے ھین طبی نکتہ نگاہ سے بلغمی مزاج مین جتنی بھی امراض ھین ان مین بلڈپریشر نہین بڑھتا جب بھی بلڈپریشر زیادہ ھونے کی شکایت پیداھوجاۓ تو مرض یاتوسوداوی مزاج کی ھوگی یاصفراوی مزاج کی ھوگی ھان یہ ھوسکتاھے کہ مرض کامقام دماغ مین ھو جیسے ٹیومر؟
یا عضلاتی یا غدی پردون مین سوزش ھوسکتی ھے جس سے بلڈپریشر بڑھتاھو لیکن خالص بلغمی امراض مین یہ علامت پیدا نہین ھواکرتی ھاں فوری ریلیف دینے کےلئے جب بھی کسی مزاج مین یعنی سوادوی یاصفراوی ھردومزاج مین بی پی زیادہ ھوچکاھو تواعصابی غدی یااعصابی عضلاتی دوا دینے سے بلڈپریشر لوضرورھوجایاکرتا ھے جیسے کوئی چارہ نہ ھو تورتی تادورتی قلمی شورہ کھلادینے سے بی پی فوری کم ھوتاھے اسی طرح ایلوپیتھی مین بھی لاسکس گولی یاانجیکشن کاسہارالیاجاتاھے اب خواہ قلمی شورہ دےدین یا لاسکس گولی دےدین ھردو صورتون مین پیشاب کی مقدار بڑھ جاتی ھے تو بی پی ڈاؤن ھوجاتاھے اسی طرح بے شمار دوائین جیسے میٹھاتیلیا اسگندھ مدار کی پنکھڑیان یادودھ یا ھرقسم کی کھارین سب بلڈپریشر کم کرتی ھین اب یہ دوا سب سے بہترین ھرحال مین رھتی ھے
صندل سفید زیرہ سفید الائچی سبز کشنیز چھوٹی چندن گل سرخ برابروزن پیس کر1000mgکیپسول بھرلین دن مین تین بارایک ایک کیپسول کھاۓ جاسکتےھین انشاءاللہ بہترانداز مین رزلٹ ملے گا
یہان دوباتون کی وضاحت نہایت ضروری ھے
جب بھی کوئی دوا لکھی جاتی ھے اب کہین نا کہین سے یہ دو سوال لازمی ھوتےھین کہ کیا بلڈپریشر والا بندہ یہ دواکھاسکتاھے؟
دوسرا سوال کیا شوگرکے مریض یہ دواکھاسکتےھین
پہلے سوال کی وضاحت۔۔ بلڈپریشر بڑھ جاۓ تولوگ یا طبیب حضرات یہ سمجھتےھین کہ گرم دوا کسی صورت نہین دیناچاھیے یہ سوال عموما ان ھی پوسٹون پہ ھواکرتاھے جوقوت باہ پہ لکھی ھون یادرکھین قوت باہ کی لکھی پوسٹون مین عموما لوگ خطرناک دوائین لکھتےھین جیسے کچلہ سم الفار شنگرف پارہ دارچکنا رسکپور کشتہ تانبہ یانیلاتھوتھا وغیرہ یہ کسی صورت بلڈپریشر کےمریض کواستعمال نہین کرناچاھیے دیگر جیسا کہ سمجھایا ھے بلڈپریشر عموما عضلاتی یاصفراوی مزاج مین بڑھتاھے اگر سوداوی مزاج مین بلڈپریشر بڑھتاھے توصفراوی مزاج کی دوائین مرض کے مطابق دینےسے مرض ٹھیک ھوجایاکرتی ھے جیسے گردون کافیل ھوجانا سوداوی مرض ھے مین خود اس مین معجون امروسیاہ استعمال کرتاھون کیا آپ جانتے ھین معجون امروسیاہ مین زعفران کتناھوتاھے اس مین کل سات دوائین ھین  چھ دوائین دس دس گرام ھین اور آخری دوا زعفران ساٹھ گرام ڈالی جاتی ھے باقی دوائین بھی گرم ھین صفراوی مزاج کی معجون ھےاور گردے فیل ھونے کی صورت مین اس سے بڑھ کرکوئی دوانہین ھے یا پھردوالکرکم ھے اب جتنا بی پی گردون کےفیل ھونے مین بڑھتاھے
کسی اور مرض مین نہین بڑھتا اب یہ گرم ترین دوادینےسے مرض بھی ٹھیک ھوتاھے اور جب مرض ٹھیک ھوتاھے توبلڈپریشر جیسی علامت توخودھی جاتی رھتی ھے یہ بات معالج پر منحصر ھوتی ھے کہ وہ کونسی دوا کب اور کہاں استعمال کرتاھے اب آپ کا کیا ھوۓ سوال کاجواب دینا نہایت مشکل ھوتاھے کیونکہ معالج کو علم نہین ھوتاکہ آپ کابلڈپریشر کس مرض کی وجہ سے بڑھ گیا ھے
اب دوسرے سوال کاجواب
جب بھی پوسٹ مین مٹھاس کاذکرھوگا تو سوال آجاتاھے کہ کیاشوگرکا مریض یہ دوا کھاسکتاھے یادرکھین شوگر بھی ھرمزاج مین ھوسکتی ھے اسکی وضاحت شوگر کے مضمون مین کرچکاھون حقیقی شوگر مین مٹھاس استعمال کی جاسکتی ھے اور غیر حقیقی شوگر مین بھی مٹھاس استعمال کی جاسکتی ھے اگر شوگر بلغمی مزاج مین ھوچکی ھے تویہ حقیقی شوگر ھے اب اس مین عام میٹھی چیزین کھانے سے شوگر لازمی بڑھتی ھے لیکن حکماء متفقہ الیہ جوارش تمرھندی کو شوگر مین مفید لکھتےھین جانتے ھین یہ جوارش تمرھندی کیون مفید ھے جبکہ اس مین کافی مقدار مین چینی شامل ھوتی ھے مزاجا یہ عضلاتی دوا ھے یاد رکھین ھروہ دوا یافروٹ جس مین کھٹائی ھے وہ اصل شوگرمین مفیدھے جیسے انار پہلے کھٹاھوتاھے بعد مین میٹھاھوتاھے اسی طرح انگور مالٹا سیب لوکاٹ وغیرہ پہلے کھٹے ھوتےھین اور بعد مین میٹھے ھوتےھین یہ تمام میٹھے جس کی پیدائش ھی کھٹائی سے ھو اسے شوگرکامریض استعمال کرسکتاھے اسی طرح جس مزاج مین شوگرلاحق ھوتواگلے مزاج کی میٹھے فروٹ مریض کھاسکتاھے تمام فروٹ یاتوپہلے کھٹے ھوتےھین اور بعد مین میٹھے ھوتےھین یاپھر پہلے کسیلے ھوتےھین اور بعد مین میٹھے ھوتےھین یاپہلے پھیکے ھوتےھین اور بعدمین میٹھے ھوتےھین اسکے علاوہ کچھ بھی نہین بس کچھ سمجھنے سوچنے اور پڑھنے کی ضرورت ھوتی ھے مجھے امید ھے آج کی پوسٹ سے کافی باتین سمجھ آچکی ھونگی انشااللہ اگر کوئی وضاحت رہ گئی ھے توکا جواب بھی وقت ملنے پہ پھر کبھی لکھ دیاجائے گا بےشمار امراض پہ کافی دوست وضاحت مانگتے ھین جن جنکا پوسٹ کی شکل مین وضاحت کرنا کافی کچھ مشکل ھوتاھے اسلیے جن لوگوں کے سوال زیادہ ھون وہ میرے پاس آسکتے ھین اپنی نوٹ بک مین سوالات لکھ لیاکرین اور روبرو بیٹھ کر سوالون کے جواب لیاکرین میرے کافی شاگرد عرصہ دراز سے ھرماہ اپنے اپنے سوالات کےساتھ حاضر ھوتےھین یا پھردعافرمائین ایسا لائیو چینل بنایاجاۓ جہان سوالات کے جوابات سب سن سکین تاکہ ھرایک کابھلا ھوسکے ایسے بے شمار حکماء حضرات انڈیا سے بھی اور دیگر ممالک سے بھی کہہ چکے ھین بس دعا کرین کہ کام پایہ تکمیل تک پہنچ جاۓ

Monday, February 14, 2022

ٹانسلز

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹانسلز یعنی ورم لوزتین کاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
غدی تسکین کا مرض ھے
گلے کی جھلیون اور گلٹیون مین جمع شدہ رطوبات اور سوجن کا غیر فطری طریقون سے علاج کرنے پر یہ اکثر مستقل طور پرعارضے کی شکل اختیار کرجاتےھین
سوزشی پھیلاؤ اورتناؤ کی وجہ سے انتہائی حساس ھوجاتی ھین
ذرا سی بدپرھیزی یا کوئی بھی ترش چیز کھالینے سے جان کے لالے پڑجاتےھین بخار خشک کھانسی گلے کی سوزش اور کچھ نگلنے مین دقت بلکہ گلا ھروقت پھولا پھولا سا رہ جاتاھے اور مذید پیچیدگیان پیدا ھوتی رھتی ھین
علاج کی صورت مین جسم مین حرارت پیدا کرین جگر کومتحرک کرین یہ فطری اور حقیقی علاج ھوگا مندرجہ ذیل تین دوائین بنائین اور ٹانسلز جیسی مذمن صورت حال سے نجات حاصل کرین انشاءاللہ
پہلی دوا ۔۔۔کلونجی رائی ۔ اجوائن دیسی ۔ تخم میتھی ۔ ھلیون ھموزن پیس کر مقدار خوراک ایک گرام تک دن مین تین بار دین آپ اس دوا کو شدید چار بھی کہہ سکتے ھین
دوسری دوا۔۔۔ اجوائن دیسی تیس گرام ۔ گندھک آملہ سار تیس گرام ۔ نوشادر ٹھیکری بیس گرام پیس کر سفوف بنالین مقدار خوراک ایک گرام تک دن مین تین بار دین آپ اس دوا کو بند نزلہ یاعضلاتی سوزش بھی کہتے ھین
تیسری دوا چھلکا ریٹھا تارا میرا گندھک آملہ سار برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین دوگولی دن مین تین بار
تینون دوائین اکھٹی استعمال کرین نیم گرم پانی کےساتھ بہترین علاج ھے ھرقسم کی ترش اشیاء سے مکمل پرھیز کرین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل ۔

Thursday, February 10, 2022

نالیون کے گچھے

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ نالیون کے گچھے vein v cose۔۔۔۔۔۔
جسم پر مختلف مقامات پر رگون کے گچھے بن جایا کرتے ھین بعض کی پنڈیلون پر اور بعض لوگون کے پیڑو پر منی لےجانے والی نالیان گچھے کی شکل اختیارکرجاتی ھین جس کی وجہ سے مریض کی منی یعنی سیمن مین سپرم گڑبڑ ھوجاتےھین اور بندہ اولاد پیداکرنے کےقابل ھی نہین رھتا
اگر خون کی نالیون مین گچھے بن جائین اگر زیادہ گچھے بن جائین تویہ نالیان پھٹ بھی جایاکرتی ھین دراصل وریدون مین جب خون کادباؤ بڑھ جاۓ توباریک رگون کے دہانے بلاک ھوچکے ھون تو عروق پہلے پھیل جاتی ھین پھر پھٹ جاتی ھین اسکا علاج وریدی سکیڑ کو یابلاکنگ کوختم کرناھی ھے یادرکھین وریدی نظام جگرکےزیرانتظام ھوتاھے یادرکھین اسکا علاج اعصابی تحریک پیداکرناھے اگر مرض کم مقدار مین ھے تو غدی اعصابی ملین سے علاج شروع کرین اگر مرض بڑھ چکی ھے تو ملین کے بجاۓ علاج مسہل سے شروع کرین یعنی حب انقلاب دین اسکا مستقل حل وعلاج
حب انقلاب ۔۔۔۔ ریوندعصارہ سقمونیا رب السوس سہاگہ بریان برابروزن پیس کر نخودی گولی ایک گولی صبح شام یاایک وقت دےسکتےھین
ساتھ اکسیر بادیان ۔۔۔۔ریوندخطائی تین سوگرام ۔ سونف سوگرام ۔ ملٹھی سوگرام ھلدی سوگرام پیس کر ماشہ دن مین تین بار
ساتھ تریاق اعصابی غدی دودوگولی دن مین تین بار دین یہ عام نسخہ پہلے بھی گروپ مین بڑی دفعہ لکھاجاچکا ھے اگر اسکی جگہ آپ مندرجہ ذیل دوا استعمال کرین تو یہ اعصابی غدی تریاق بھی ھے اور اکسیر بھی ھے
ھلدی 150گرام ۔ الائچی خورد 50گرام ۔ کہرباشمعی 30گرام ۔ کشتہ لاجورد 20گرام ۔ کشتہ زمرد 10گرام پیس کرملالین500ملی گرام کیپسول بھرلین دن مین دوبار کھلادین
یعنی اب آپ کاعلاج یون مرتب ھوا
حب انقلاب ایک گولی صبح شام
اکسیربادیان ماشہ دن مین تین بار
اعصابی غدی اکسیروتریاق ایک کیپسول صبح شام
اب بعض لوگ یہان عجیب سا سوال کردیتےھین کہ یہ دوا کتنا عرصہ استعمال کرنی ھے تودوستو یہ بات تومرض کی شدت پہ منحصر ھوتاھے کہ کتنا عرصہ دواکھانی ھے خیر علاج یہی ھے ھان آپ اسکے ساتھ ایک اور دوا بھی استعمال کرسکتےھین جس سے شفایابی کے امکانات بڑھ جاتےھین وہ دوا ھے حب بندق
چھلکا ریٹھا گندھک آملہ سار تارامیرا ھرایک سوگرام قلمی شورہ دس گرام شامل کرکے نخودی گولیان بنالین یا پھر 500ملی گرام کیپسول بھرلین ایک ایک کیپسول دن مین تین باردین اوپر والی دواؤن کےساتھ
نوٹ ۔۔۔۔ بعض لوگون یہ بھی سوال کرتےھین کہ ھمارے جسم کی یاھاتھون اورٹانگوں کی رگین پھولی ھوئی ھین یادرکھین یہ نامکمل تحریک سے پیداشدہ ریاح اوررطوبت کی وجہ سے ھوتاھے اگر انکی عضلاتی تحریک ھی مکمل کردی جاۓ توپھولی ھوئی نالیان بیٹھ جاتی ھین یاد رھے ایسے لوگون کے جسم پرگوشت نہین ھوتے بلکہ دبلا پتلا بدن رکھتےھین  انکا علاج تریاق تبخیر دودوگولی دن مین تین بار
شدید 3ایک ایک گولی دن مین تین بار
حب صابر ایک تادوگولی رات سوتے وقت
معجون خبث الحدید چمچ دووقت جوارش جالینوس چمچ چمچ دووقت تمام دوائین پانی کےساتھ دین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, February 2, 2022

دماغ مین جما نزلہ اور سردرد

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ دماغ مین جما نزلہ اور سردرد۔۔۔۔۔۔
آج کی پوسٹ نہایت مختصر لیکن فوائد مین انتہائی اعلی ھے
درد شقیقہ یا دماغ مین نزلہ جم جاۓ اور نکلنے کانام نہ لے یا ویسے ھی عام حالت مین سردرد یا پھر سر کاایسا درد جو روزانہ مستقل طور پہ ھورھا ھے ٹھیک ھونے کانام نہ لے کچھ کیفیات ایسی ھوتی ھین جب مریض سمجھتا ھے کہ مجھے دماغی کمزوری کی وجہ سے سردرد ھوتاھے یا پھر نظر کی کمزوری کی وجہ سے سردرد محسوس کرتا ھو ویسے عام طور پر 33وجوھات ھوتی ھین جن کی وجہ سے سردرد جیسی علامت ظاھر ھوتی ھے ان تمام حالات مین جب ایک ایسی دوا جب تک اصل مرض کی ابھی تک سمجھ نہ آئی ھو بلکہ اکثریت امراض مین مستقل طور پر علاج ثابت ھوگا قدیم وجدید طب مین دماغ کےلئے سب سے اعلی نباتات اسطخدوس سمجھی جاتی ھے اسکے بنے مرکبات بھی کافی ھین جن مین مشہورعام اطریفل اسطخدوس ھے لیکن میری بتائی گئی دوا ھردم تازہ استعمال کرنے سے فوائد مین اعلی ثابت ھوگی
اسے جوشاندہ کی شکل مین استعمال کرین یا حریرہ بناکر استعمال کرسکتےھین جبکہ طبیب حضرات اسی دوا کو پیس کر نخودی گولی کی شکل دے کر تین وقت تک استعمال کرسکتےھین اسطخدوس ماشہ
بسفائج ماشہ
کشنیز ماشہ
افتیمون ماشہ
مرچ سیاہ 8دانہ
دوکپ پانی مین ابال لین جب ایک کپ رہ جاۓ تو حسب ذائقہ چینی یاشکر ڈال کر قہوہ کی طرح چھان لین اور گرم گرم قہوے کی طرح پی لین چند منٹ مین سردرد انشااللہ ٹھیک ھوجائے گا اگر درد شقیقہ کی طرح ھے توصبح شام پی لین یہ مین نے ایک خوراک کاوزن لکھاھے اتنی ھی مقدار مین رات کو پینے والا صبح دوکپ پانی مین بھگودین اور صبح پینےکےلیے رات کودوکپ پانی مین بھگودین اور پیتے وقت جوش دے کرچھان کراستعمال کرلین
نوٹ۔۔۔ دوستو آج نہایت افسوناک خبر بھی ھے میرے انتہائی قریبی دوست پروفیسر حکیم عطاء الرحمن گوندل صاحب پرنسپل طبیہ کالج سرگودھا کل حرکت قلب بند ھوجانے سے وفات پاگئے کل دن دوبجے ان کانماز جنازہ ان کےآبائی شہر جلال پوربھٹیاں مین ادا ھوئی اللہ تعالی ان کوجنت الفردوس مین اعلی مقام عطافرمائے تیس سال ھم نے اکھٹے سفر کیا آپ مین سے بہت سے دوستون نے ھمین مختلف طبی سمینار مین اکھٹے دیکھاھوگا لیکن آج کے بعد یہ ممکن نہ ھوسکے گا کیونکہ میرا دوست مجھے چھوڑکےلمبے سفر پہ جاچکا ھے اللہ تعالی سے دعاھے کہ بغیر حساب کے جنت الفردوس مین اعلی مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین محمودبھٹہ