Thursday, December 29, 2022

۔ھلدی ایک انوکھی نباتات ۔۔۔۔۔قسط 2

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ھلدی ایک انوکھی نباتات ۔۔۔۔۔قسط 2
عوام یا حکماء حضرات نے ھلدی کووہ اھمیت نہین دی جتنی اسکے اندر صفات موجود ھین اب دیکھ لین ھم ھانڈی مین محض اس نیت سےاسے استعمال کرتےھین کہ سالن کارنگ بڑا خوشنما ھوجاتاھے اسکے علاوہ اس کےعلاوہ دیگرکیافوائدھین وہ نہ آج تک جانےھین اورنہ ھی جاننے کی ضرورت محسوس کی گئی ھے شادی بیاہ مین عام رسم ھواکرتی تھی ابٹن ملنے کی ۔۔اب شاید کم ھی دیکھنے کوملے کیونکہ موجودہ دور مین اتنی کریمین آچکی ھین خواہ وہ بیڑاغرق ھی کیون نہ کردین ایک دفعہ بوڑھاچہرہ بھی جوان بنادیتی ھین لیکن حسن الگ چیزھے اسے نکھارنےکےلیے ھلدی سےبہتر کوئی چیز آج تک نہ ھے یادرکھین جتنایہ بیرونی طورپرنکھارتی ھے اتناھی صحت کےلحاظ سےاندرونی استعمال سےبھی نکھار صحت پیداھوتاھے بے شک آپ انجانے مین ھی بھلے ھانڈی مین استعمال کررھےھین لیکن آپ بے شمارموذی امراض سے اس ایک ھلدی کی وجہ بچ رھے ھین یادرکھین ھم بطور غذا پہلے نمبر پہ حیوانی اجسام استعمال کرتےھین جن مین گوشت انڈے دودھ وغیرہ ھین تودوسرے نمبر پہ نباتات کااستعمال ھوتاھے جن مین اجناس پھل بطوردوا یابطورغذاکھارھے ھوتےھین تیسرے نمبر پہ جمادات ھین جوبطور دوا مستعمل زیادہ ھین جیسے گندھک وغیرہ مصفی خون ھونےمین اعلی مقام ھے سلفر ھرطریقہ علاج مین استعمال ھوتی ھے اب یہ بات کیمیائی یاسائنسی تحقیقات سے ثابت ھے کہ ھلدی ایک نباتاتی گندھک ھے ویسے گندھک کامزاج گرم خشک ھے لیکن مزے کی بات ھے ھلدی کی شکل مین گندک گرم تر مزاج کی حامل ھے سوزشی اورام تحلیل کرنےمین اس سے بڑھ کرکوئی دوانہین ھے پچھلی قسط مین مین نے لکھاتھا کہ کیمیاگرون کےلئے نہایت ھی اعلی چیزھے اس سے گندھک کاقائم تیل نکال سکتےھین لیکن ایک صاحب نے اپنی قابلیت ظاھرکرتےھوۓ مجھے بڑی خوش مزاجی سے ٹھرکی کاخطاب دیا وہ شایدخود اس منصب پہ فائزتھے کیا ان کااخلاق تھا مہربانی فرماکراپنے کمنٹس بھی سنمبھال کررکھاکرین مجھے نہ توآپکے کمنٹس چاھیے اور نہ ھی لائک شیئرکرنےکےلیے کسی پوسٹ مین کہاھے اگرآپ گروپ مین نئے ممبرھین تواپنےاخلاقیات کودرست کرین باقی دعاھے کہ آپ کیمیاء گری سے دوررھین مین یہ نہین کہتاکہ کیمیاغلط علم ھے لیکن جب آپ کوایٹم کی تعریف ھی نہ آتی ھوالیکٹرون پروٹون یازمرہ کاھی علم نہ ھو یہ علم نہ ھوکس دھات مین کتنے الیکٹرون ھین بانڈنمبرکیاھے یہ توابتداھے جب آپ کوایٹم کاپوراعلم ھوجائے گاتوسونابھی بنالین گے باقی سب کچھ غلط ھے
ھلدی پورے بدن مین جہان بھی سوزش ھو جلن ھو یاورم کی صورت ھو جیسے سوزشی نزلہ زکام ھے سوزشی کھانسی ھے پیٹ کی جلن ھے ریاح شکم ھے مثانہ وپیشاب مین جلن ھے مقعدکی جلن ھے مروڑدارپیچش ھین ھرایک مرض کےلیےبےنظیر دواھے خون کی تیزابیت ھویاجسم کےاندرسوزاکی مادہ ھوایک اکیلی ھلدی کےاستعمال سے درست ھوجاتاھے اس بارے مین مین بے شمار دوائین لکھ چکاھون یہان تک کہ ھلدی کاسرکہ تیار کرنےکاکلیہ قائدہ بھی لکھ چکاھون خیر سے کچھ مرکبات جوکہ نہایت مشہور اور مفیدموثرھونے مین اپنا ثانی نہین رکھتے انکی نشاندھی ضرور کرتاھون
پہلا نمبرھے اکسیربادیان کا
اکسیربادیان مین ھلدی ملٹھی سونف برابروزن پیس لین ایک تادوگرام مقدار خوراک رکھین مزاجا غدی اعصابی ھے سوزشی نزلہ زکام کھانسی بدھضمی سوزاک نیاپرانا پیچش تقطیرالبول عسرالطمث وغیرہ مین بہت ھی مفیدھے
اب ان تینون دواؤن کاوزن کل ملاکرتین سوگرام ھوتوتین سوگرام ریوندخطائی شامل کرکے پیس لین یہ بھی اکسیربادیان ھی دواکہلاتی ھے لیکن فوائد کچھ بڑھ جاتےھین یعنی جگرکےامراض اورمعدہ وجگرکی ورمون تک کودرست کرنے مین اعلی ھے
اگر ھلدی تین سوگرام اورچھلکاریٹھا سوگرام شامل کرکے پیس لین اور نخودی گولیان بنالین دودوگولی دن مین تین بارھمراہ پانی دین سوزاک نزلہ زکام بواسیرتک کومفیدترین دوا ثابت ھوگی
اگر ھلدی پندرہ تولہ آک کادودھ تولہ ملاکرکھرل کرکے دورتی تاماشہ تک حسب ضرورت استعمال کرین ٹی بی تک درست کرنے مین اعلی دواھے یہ حضرت صابر ملتانی ؒکاچیلنج شدہ ٹی بی کی دواھے اسےتریاق اصغرکےنام سےجاناجاتاھے باقی باتین اگلی قسط مین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل انشاءاللہ اگلی قسط مین میرے ذاتی مجربات جوھلدی پہ ھین وہ لکھین گے اس وقت تک اجازت چاھون گا
نوٹ۔۔جن دوست احباب نے میری ھمشیرہ کےلئے دعائین فرمائین ان سب کانہایت شکرگزارھون اللہ تعالی سب کواپنی حفاظت مین رکھے مذید دعاؤن کی درخواست کےساتھ اجازت چاھون گا

Wednesday, December 21, 2022

ھلدی ایک انوکھی نباتات

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ ھلدی ایک انوکھی نباتات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 1
ایک نہایت ھی منفرد اور بے شمار فوائد کی حامل ایک پودے کی جڑھے عام کاشت ھوتی ھے اس موسم مین تازہ بھی بازارسےدستیاب ھوتی ھے بعض لوگ بازارسےتازہ خریدتےھین اور خشک کرکے پسوالیتےھین اور اپنےاستعمال مین لاتےھین ھرفیملی اپنے کھانون مین اسےاستعمال کرتےھین شایدھی کوئی گھرانہ اپنی ھانڈی مین اسے استعمال نہ کرتاھو کبھی انڈین یابنگالی کھانے نیٹ پہ تیارھوتےدیکھنےکااتفاق ھوتاھےتوانہین ھلدی کادرست اورمناسب مقداراستعمال کرتےدیکھتاھون جبکہ ھمارے ھان مختلف ڈشوں مین اسے محض چٹکی کےحساب سےاستعمال کیاجاتاھے جوکہ ایک نامناسب مقدارھے انڈیامین ھرسالن پکانے کےشروع مین تین چارچیزون کااستعمال لازماھوتاھے جس مین تیزپات سوکھی اورتازہ بھی اورسفیدزیرہ کشنیزاورھلدی میرے خیال مین جولوگ اپنےکھانون مین ان چیزون کااستعمال کرتےھین وہ بے شمارامراض سےبھی بچتےھین خیر آج ذکر صرف ھلدی کاھی ھوگا تودوستو ھلدی کے مختلف علاقون مین نام مختلف رکھےھین جیسے بنگالی مین اسے ہلٹ یاھلد توکشمیری ھلدر انگریزی مین ٹرمرک کہتےھین لیکن مشہورعام نام ھلدی ھی ھے بس علاقائی نام بگڑے ھوۓ ضرورھین جیسے مرھٹی زبان مین ھلدل کہتےھین سندھی زبان مین اسے تھوڑا الگ نام ھیڈ کہتےھین یہان ایک بات نوٹ کرلین کہ سندھی زبان مین ایک اور بھی نباتاتی جڑ کوھیڈالی کہتےھین یہ بھی ھلدی کے مشابہہ ھوتی ھے اور اسے اردومین ھلدیہ کہتےھین لیکن یادرکھین یہ زھریلی ھوتی ھے اسے باہ کےلئے مفیدسمجھاجاتاھے لیکن جتنی زھریلی ھے اسے کھانےسے ساری قوت باہ دھری کی دھری رہ جاتی ھے دوبارہ کھانے کی ھمت نہین رھتی کیونکہ بندہ سفرآخرت پہ روانہ ھوچکاھوتاھے یادرکھین اس ھیڈالی مین کثیرمقدارمین سم الفار موجودھوتاھے پاکستان مین بھی پیداھوتی ھے لیکن زیادہ آسام مین پیداھوتی ھے جانور اس بوٹی کوقطعی نہین کھاتے اللہ تعالی نےجانورون مین بھی ایک خاص حس رکھی ھوتی ھے زھریلے پودے کےقریب بھی نہین پھٹکتے چندروز پہلے ایک مشاھدہ میرے دیکھنےمین بھی آیا کہ بکریاں چر رھی تھین وھان بے شمارپودے جمالگوٹہ کےبھی تھے بس آس پاس گھاس کھارھی تھین جبکہ جمالگوٹہ کےپودے بڑے جوبن پہ تھے اور بکری کی عادت ھوتی ھے کہ ھرایک پودے کوکھاجاتی ھے مین بڑے غورسے دیکھتارھا مجال ھے کسی بھی بکری نے جمالگوٹہ کےپودے کوسونگھابھی ھو
خیربات ھلدی کی کرتےھین دوستو ھلدی کودوسرے لفظون مین آپ پودے کی شکل مین گندھک کہہ سکتےھین کسی کیمیاگر نے اشاروں مین ایک کہاوت مین کہی ۔۔ ھلدی لگے نہ پھٹکڑی رنگ چوکھا ھو۔۔۔ بعض نے اسے بگاڑکر ھلدی کی جگہ ھینگ کہناشروع کردیا جیسے ھینگ لگے نہ پھٹکڑی رنگ بھی چوکھا آۓ ۔۔ خیر درست لفظ ھلدی ھی تھا خیرکیمیاءگرون کےلیے اتناھی اشارہ کافی ھے کہ اس مین سےقائم گندھک کاتیل نکال لین یادوسرے لفظون مین جیسے جست قائم کو کلید کیمیاء کہاجاتاھے ایسے ھی ھلدی بھی کلیدکیمیاء ھے
اب بات انسانی صحت کے حوالےسے کہ ھلدی کتنی اھم دوا اور غذاھے یہان ایک اور کہاوت بتانےلگاھون کہ ۔۔۔چوھےکوملی ھلدی کی گانٹھ وہ بن گیاپنساری ۔۔۔۔۔اس کہاوت سے مراد یہ تھا کہ درحقیقت پنساری کےپاس سب سےاھم اور سب سےاعلی نباتات ھلدی ھی ھوتی ھے ویدک طب کاوہ علم ھےجوھزارون سال سےھندوستان مین رائج تھا یادرکھین قدیم طب دوتہذبون مین ملتی ھے ایک یونان دوسراھندوستان تھا مصریات کی قدیم تاریخوں مین طب کاعلم ملتاھےاورحیران کن ادویات سامنےآتی ھین لیکن ان کاعلم فقط کاھنون تک خفیہ رھا یادرکھین مصری ھزاروں سال پہلےبھی اینٹی بائیوٹک ادویات کےبارے مین علم رکھتےتھے وہ لوگ بڑے ھی مستقل مزاج تھے
ایک آج حیران کن بات آپکویہان بتاتاچلون ھم پاکستان انڈیا بنگلہ دیش نیپال بھوٹان افغانستان مین رھنے والے لوگ اصل مین وید کےوارث ھین اب ھم نے لیبل اپنی طب پہ یونانیون کالگارکھاھےیعنی اورساری طب ھم ویدک کی کرتےھین طب یونانی مین کہین بھی کشتہ جات نہین ھین اور ھی طب یونانی مین کشتہ جات تیارھوتےتھے کشتہ جات صرف ویدک کاکمال ھے ھلدی ایک دوابھی ھےاورایک غذابھی ھے
یہ صرف ھانڈی کوخوشنما رنگ دینے کےھی کام نہین آتی بلکہ دلہا اوردلہن کوخوبصورت بنانےکےلیے بطورابٹن اسکااستعمال کیاجاتاھے یہان تک کہ قدیم دورمین جب دوقبیلے ڈنڈے لےلڑائیان کرتے تب بھی سب کی ھمدرد ھلدی ھی ھوتی تھی یعنی زخمون سے خون روکنے کےلئے ملائی مین ھلدی شامل کرکےزخم پہ باندھ دینے ناصرف خون رک جاتا بلکہ انفیکشن بھی نہین ھوتی تھی خالی لگی ضربوں پہ ھلدی اور سرسون کاتیل گرم کرکے روئی پہ لگایاجاتا اور مضروب مقام پہ لگایاجاتا نہ صرف درد رک جاتا بلکہ سوجن بھی نہین ھوتی تھی آج بھی بیرونی ضربوں کےدرد مین اسے اعلی دواسمجھاجاتاھے آشوب چشم مین محض ھلدی کوپانی مین ابال کراس مین کپڑارنگ کرکےآنکھ پرباندھ دینےسے سرخی جاتی رھتی ھے باقی اگلی قسط مین

Sunday, December 4, 2022

الرجی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ الرجی یعنی حساسیت ھے کیا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔دمہ
دوستواگرکسی مرض کی سمجھ نہ آۓ توآسان کام ھےاسےالرجی کہہ دیاجاۓ جدید تحقیق مین معلومہ تقریبا چھ سوکےلگ بھگ ایسی علامات جوجسم کے مختلف حصون مین اپنااپنااظہارکرتی ھین انہین الرجی سے منسوب کیاجاچکاھے اورایلوپیتھی نےایک کام اوربھی آسان کررکھاھےھرالرجی کےلئے سٹیرائڈ کااستعمال ضرورکیاجاتاھے چندایک الرجی کی قسمون مین وٹامن کاسہارالیاجاتاھے جس مین وٹامن اے ڈی اورسی کااستعمال زیادہ ھے لیکن طب نے ایک الگ ھی الرجی کافلسفہ پیش کیا کہ الرجی خواہ کسی بھی قسم کی ھواخلاط ومزاج سےباھرتونہین ھوگی اوریہ ھرتین مزاج یعنی صفرا سودا اور بلغمی مزاج مین ھوسکتی ھےاب آسان کام تویہ ھے کہ نبض دیکھین اورمزاج پہچانین اوراصول وقوائدکےمطابق دوادےدین الرجی جاتی رھے گی اور یقینا یہ ایک کھلی سچائی بھی ھےاب اس سارے تناظرمین اگرمین چندالفاظ مین الرجی کی تعریف لکھون تویہ مندرجہ ذیل ھوگی
کسی سوزش کنندہ کےخلاف طبیعت کامدافعانہ ردعمل الرجی کہلاتاھے
اس تعریف پہ غورکرین گے اورسمجھین گے توآپ کوآدھا طبی فلسفہ سمجھ آجاۓگا خیر اب ھم ذرا اس تعریف کوتھوڑاتشریح مین بدلتےھین تولازمی اس مین وسعت پیداھوجاۓ گی تولیجئے اس تشریح کوسمجھین
جب کبھی کوئی غیرطبعی مادہ اندرونی یابیرونی طورپرخون مین سرایت کرجاتاھےاوروہ خون کی طبعی ترکیب کوتبدیل کردیتاھےتوطبیعت اسکی سب سےپہلے تعدیل کرتی ھےباقی مانندہ کومجاری کےذریعےخارج کردینے کی سعی کرتی ھےمزید پس ماندہ موادخون مین دورہ کرتاھےتواعضاءاپنے آپ کواسکے مضرات سے بچانےکےلیےمدافعت کرتےھین جس کی وجہ سے آخرمین یہ زھریلا موادجلدکےذریعےاخراج پانےکی کوشش کرتاھےتوعروق شعریہ کےسرون تک پہنچ جاتاھےتوجلدپرمادےکےمزاج کےمطابق بلکہ اسکی زھریلی کیفیت کےمطابق مختلف طرح کی علامات ظاھرھوتی ھین اب اس مین مزاج کے مطابق علامات سوداوی بھی ھوسکتی ھین صفراوی یا بلغمی بھی ھوسکتی ھین اب ایک قابل طبیب انہی علامات کودیکھ کرپہچان جاتاھے کہ کس خلط سےپیداشدہ علامات ھین خیر جن لوگون مین مخصوص قسم کی چیزین استعمال کرنےسے یہ ردعمل پیداھوتاھےاگروہ لوگ ان چیزون کوسونگھ بھی لین توھوا کی نالیون مین موجودجھلی ردعمل کےطورپرسوج یعنی متورم ھوجاتی ھےاورعضلی بافتین سکڑجاتی ھین جسکی وجہ سےھواکی نالیان تنگ ھوجاتی ھین ایئرسلیزبلاک ھوجاتےھیناورتنگی تنفس پیداھوجاتاھےیادرکھین تنگی تنفس کادورہ بعض مخصوص اشیاء کےکھانےسےبھی ھوسکتاھےیادرکھین اس قسم کی الرجی سوداوی یعنی عضلاتی مزاج کےلوگون مین کم ھی دیکھنےمین آتی ھے ھان بلغمی مزاج یعنی اعصابی مزاج کےلوگون مین زیادہ ھوتی ھے کیونکہ ان مین قوت مدافعت کم ھوتی ھے اور صفراوی یعنی غدی مزاج کےلوگون مین کثرت حرارت کےباعث یہ مرض زیادہ لاحق ھوتی ھے اب اوپربھی لکھ چکاھون کہ تین طرح کے مزاج کےعلاوہ یہ مرض کہین بھی پیدانہین ھوتی اب ھم اسکی تشریح یون بھی کرسکتےھین
نمبر1۔۔۔مقامی سوجن جھلیون مینEDEMA
گھنا موادساختون مین بھرجاتاھےھوائی نالیان اورخلیات ھوائیہ بندھوجاتےھین
نمبر2۔۔۔۔مقامی جھلیون کاسکیڑ
اس سےنالیون مین تنگی آجاتی ھےساختین ھوائی نالیان اور خلیات تک سکڑجاتےھین جس سےھوااورآکسیجن کی آمدورفت کم ھوجاتی ھے
نمبر3۔۔۔۔مقامی ساختون مین رطوبات کااجتماع ھوجانا
جب ساختین اورخلیات پانی مین ڈوب جائین تونہ ھی باھرسےآکسیجن جذب ھوتی ھےاور نہ اندرسےکاربن خارج ھوتی ھےاورمریض کھانس کھانس کرموادخارج کرنےکی کوشش کرتارھتاھے
میراخیال ھے اب آپکو الرجی کی سمجھ آچکی ھوگی اگرنہین آئی تواللہ تعالی آپکو عقل وشعور وروشنی عطاء فرمائے
اب مین آپکو کچھ نکتہ جات سمجھاتاھون یادرکھین ھردوماہ بعدموسم بدلتارھتاھےاورجب بھی موسم بدلتاھے توھرشے پہ ایک تغیرتبدل پیداھوتارھتاھےاس تغیرکااثر صرف انسان پہ نہین ھوتاھرچیز اس تغیرسےگزرتی ھےساختین بدلتی ھین بلکہ ھیئت کذائی بدلتی ھے یہ عمل عموما آھستہ ھوتاھے لیکن بعض دفعہ اچانک اورتیزعمل شروع ھوجاتاھے اب آپ غور کرین یہ اکتوبر اورنومبر صرف پاکستان مین ھی خطرناک نہین ھوتے بلکہ جوجوممالک اس خط پہ واقع ھین جس پہ پاکستان واقع ھے وہ سب متاثرھوتے ھین جانتےھین کیون؟ چلین یہ رازبھی آپ کوبتاۓ دیتاھون بلکہ چند ھی لوگ اس رازسے شاید پہلے واقف ھون گے تودوستو درحقیقت ان دوماہ مین لوگون کےبلڈپریشر بڑھ جاتےھین یہ دوماہ ایسے ھوتےھین کہ جن کابلڈپریشر لورھتاھوان کابھی نارمل ھوجاتاھے اور جن کاتھوڑابہت زیادہ ھوتاھوگا وہ کافی پریشان ان دوماہ مین رھتےھین ان دوماہ مین ھارٹ اٹیک اور برین ھیمرج زیادہ ھوتاھے بے شک پورے ملک کے کارڈیالوجی سنٹرون اوردیگرھسپتالون مین جاکردیکھ لین فالج اوردل کے مریض اکثریت مین ھونگے خیر موضوع کی طرف آتےھین ساختین اتنی آھستگی سے بدلتی ھین کہ انسانی ڈھانچہ تک متاثرھوتاھے دس سال بعد ایک ھی بندے کی تصاویرآپس مین نہین ملتی یعنی ھرشے کی صلاحیت کارمتاثرھوتی ھے یعنی عضوی اورفعلی ھردوطرح کی تبدیلی رونماھوتی ھےذرا سوچین وہ کیسا مصورھے جوآپکی شکلین بھی نہین ملنے دیتااورشکلین ایک وضع کردہ خودکارنظام کےتحت بدلتارھتاھے اس رب رحمان کاسجدہ شکر کیون نہ اداکرین جوھروقت ھماری شکلین توبدلتاھے لیکن اتنے گناہ کرنےکےباوجودرکھتاپھربھی ھماری انسانی شکل ھی رکھتاھے جبکہ وہ قادر ھے کوئی بھی وضع قطع بدلنے پہ دوستو نمازبھی پڑھاکرین اوررب کریم کا شکربھی ھرحال مین اداکیاکرین
اب موضوع پہ آتےھین ان سب تبدیلیون کی وجہ عضواورموادکی صلاحیت وقبولیت کاتفادت ھےجب موادمین تبدیلی آجانےسےافعال بدلتےھین توعضوی تبدیلی کاآجانالابدی ھوجاتاھےاگرعضواورافعال عضومین ھم آھنگی نہ ھوتوسوزشی کیفیات پیداھوجاتی ھین جسم چونکہ اسباب ستہ ضروریہ کےتحت تغیر پذیررھتاھے اسباب کےتبدیل ھوجانےسےایسی صورتین پیداھوجاتی ھین کہ جسم کی کیفیات اوراخلاط کاتناسب اعتدال پر نہین رہ سکتا جس سےاعمال مفردہ مین بھی فرق آجاتاھےیادرکھین اعمال مفردہ خودکارظہورپذیرھوتےرھتےھین اوریہ قوی مفردہ کےتحت کام کرتےھین یادرکھین قوی مفردہ ھی قوی مدافعیہ ھین اس مدافعت کی کمزوری کی وجہ سے جسم اور خون ایسی اشیاء کوبھی قبول کرلیتاھےجواس کےلیےنامناسب ھوتی ھےاسی سےناگواراورنامطلوب علامات کاظہورھوتاھے
اب اگلا نکتہ سمجھ لین
جس عضومین تسکین پیداھوجاتی ھےوھان پرتسکینی رطوبات جمع ھوکرغیرطبعی ھوناشروع ھوجاتی ھین اب اس سےغیرطبعی علامات بھی ظاھرھوتی جاتی ھین قوت مدبرہ البدن ان علامات کوپیداکرکےحفاظت کاسامان پیداکرنےکےلیےمستعدھوجاتی ھین چنانچہ موسمی الرجی بھی درحقیقت تسکینی مرض ھے میراخیال ھے آج مضمون بہت ھی لمبالکھ دیاھے اتنی تشریحات کافی ھین اس سے پہلے بھی مین الرجی خاص کرپولن الرجی پہ کافی مضامین اپنے اسی گروپ مطب کامل مین لکھ چکا ھون گروپ مین سرچ کرین مل جائین گے اب تھوڑی توجہ علاج کی طرف
خشک دمہ جس مین بلغم نہین بلکہ رطوبات کی کمی ھوتی ھے اسکےلیے میرا مشہورعام نسخہ شربت مدار استعمال کرین آٹھ دس پتے لےکران کا شربت بنالین بنالین گروپ مین سرچ کرین شربت مدار تونسخہ سامنے ھوگا اور جو الرجی ودمہ حرارت کی کمی اور بلغم کی زیادتی ھوجانے پہ ھوتاھے آپ مندرجہ ذیل دونون دوائین بناکراستعمال کرین
اکسیر دمہ ۔۔شنگرف مدبر مالکنگنی مین کرلین ایک تولہ کشتہ بارہ سنگھاتین تولہ رائی چارتولہ پیس کردانہ گندم برابرگولیان بنالین دوتاتین وقت ھمراہ قہوہ
دوسری دوا۔۔۔۔ کلونجی۔  رائی ۔ اجوائن دیسی ۔ میتھی  ۔ھلیون برابروزن پیسکرنخودی حب بنالین ایک تادوگولی دن مین تین بار
نوٹ۔۔۔نومبر مین حقیقتا دمہ کےمریض کامزاج عضلاتی ھوناچاھیے جبکہ اسکا مزاج اعصابی ھوتاھے ضرورت کےمطابق شدید3حب صابریازعفران کاقہوہ پلائین اگر زعفران نہین ھے توکم ازکم حرارت پیداکرنےکےلیے تیزپات اور اجوائن کاقہوہ ضرور دین اسی کےساتھ اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, December 1, 2022

پٹھکنڈا یا چڑچٹہ

 Phutkanda

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ پٹھکنڈا یا چڑچٹہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تصحیح 


اس پودے کا مذید تعارف کروانے کی ضرورت نہین ھے کیونکہ کافی لوگون نے اسکا مضامین مین ذکرکررکھاھے بس ھرمضمون مین نقالی زیادہ ھوتی ھے اور تحقیق وفہم فراست ودلائل کم نظرآتےھین یہی کچھ اس پودے کےبارے مین عام لکھانظرآتاھے خیردعاھے کہ اللہ تعالی سب کوتوفیق عطاء فرماۓ
بہت سی کتب مین اسکا مزاج گرم وخشک لکھاھے اور ساتھ ساتھ اسے مدربول بھی لکھاھے اب ایک طبیب اسے پڑھ کر حیران وپریشان ھوجائے گا کہ کیسے ایک گرم خشک دوا مدربول ھوسکتی ھے اور کس اصول کےتحت یہ مدربول ھوسکتی ھے قدیم کتب تواس بات پہ کوئی راھنمائی نہین کرتی جبکہ بعض نظریہ مفرداعضاء کی کتب مین بھی اسکا مزاج گرم تر لکھاھے یہ بھی غلط لکھاھے کیونکہ غدی اعصابی تحریک مین تقلیل البول کی شکایت پیداھواکرتی ھے جبکہ چڑچٹہ کی خوبی یہ ھے کہ یہ بہت زیادہ پیشاب کھول کرلانے والی بوٹی ھے اسکے کیمیائی تجزیہ کرنے پراس مین پوٹاشیم کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ھے اب یہ دلیل اسکے پکی ٹھکی اعصابی مزاج ھونے کی دلیل ھے دوسرا اس مین قلیل مقدارمین شورہ بھی پایاجاتاھے اور کچھ تھوڑی مقدار مین گندھک فولاد کیلشیم اور نمک کی مقدار بھی ھے یادرکھین چڑچٹہ ایسے اجزاء پہ مشتمل نباتات ھے جسے نظرانداز کرنا ایساھی ھے کہ آپ پوری طب کونظراندازکررھےھین پورے ملک مین پھیلی یہ نباتات طبیب حضرات کواپنی طرف بلارھی ھے ایک طبیب ھین کہ اس پہ توجہ ھی نہین دے رھے شاید اسکے کانٹے جوکہ الٹےھوتےھین حکیمون کےلیے تکلیف کاباعث ھین یادرکھین گلاب بھی کانٹون مین ھی اگتاھے
خیر مین آپکو اسکی خوبیون اور خامیوں سے آگاہ کرتاھون آگے آپ کی مرضی ھے بے شک اسے نظراندازکردینا
خوبیان۔۔۔۔
مزاج اعصابی غدی ھے
غدی تحریک سے جب غدد اورغشاۓ مخاطی مین سوزش پیداھوچکی ھویعنی جب خاص طور پرگردے متاثرھون اورایسی حالت مین عضلات کی تحلیل سےرطوبات جسم کی خلاؤن مین جمع ھوجائین یعنی استسقاء کی کیفیت ھو اب پیشاب رک کریاکم ھوکردردوں کاباعث بن رھاھواور اسکی سمیت یعنی زھر کی وجہ سے حواس مختل ھون تنگی تنفس کی شکایت پیداھوجاۓ بلڈپریشر بڑھ جاۓ ایسی حالت مین اس سے بہتر کوئی دوا نہین ھے (جوبھی طبیب میری بات سمجھ رھاھےوہ ھاتھ اٹھاۓ  )
یادرکھین ایسی حالت مین ایلوپیتھی بھی پوٹاشیم دیاکرتی ھے اور عام کھانے والا نمک بندکردیتی ھے دل کے پھیل جانے پہ بھی اسے ھی استعمال کیاجاتاھے اب فطرت نے جب آپ کےلیے ایک مکمل دوا نباتات کی شکل مین دےرکھی ھے توآپ اسے کیون نہین استعمال کرتے بس یہ سوال ضرور کرتےھین کہ ھمین ایسی دوائین بتائین کہ ھم ایلوپیتھی کامقابلہ دوابناسکین بس جی اینٹی بائیوٹک بتائین یاوٹامن بتائین بندہ خدا علم بھی توحاصل کرین آپکو قوت باہ کے خزانے حاصل کرنےسے فرصت ملے توآپ کے پلے کچھ پڑے۔۔ لین اسی بوٹی کاایک نکتہ قوت باہ سے متعلقہ بھی بتاۓ دیتاھون آج رات بھی آزاد بھٹو صاحب سرعت پہ مجھ سے بحث کررھے تھے تودوستو سرعت جوگرمی سے پیداھوجاۓ تو اسکا علاج چڑچٹہ کے نمک سے بہتر کوئی علاج نہین خواہ آپ مرضی جتنی موصلیان ثعلیبین ستاور پنبہ دانہ کشتہ چاندی کھلالین لیکن چڑچٹہ کی کھار نکال لین اور سرعت کاعلاج کرین سب سے بہتر دوا ثابت ھوگی
اب عسرالبول اوراحتباس البول مرض مین نہایت ھی اعلی دوا ھے دوستو پٹھکنڈا کی کھار اسے جلاکر معروف طریقہ سے نکال کراپنے استعمال مین لائین مقدار خوراک آدھی رتی نوجوان کوکافی ھوتی ھے باقی دوستو مین نے وھی فوائد یہان لکھے ھین جوآپ کی نظرسے اوجھل تھے جوتجربہ مین درست ھین ھاں خشک کھانسی مین واقعی فائدہ مند ھے
اب اس کے نقصانات پہ نظرڈالتےھین
یادرکھین کبھی بھی اعصابی مزاج کے مریضون کواسے استعمال نہین کرناکیونکہ ایسے مریضون مین حرارت پہلے ھی کم ھوتی ھےاورتسکین عضلات کی وجہ سے دل کی رفتار بھی سست ھوتی ھے اگر اسے استعمال کیاتودل ڈوبنے لگ جاۓ گااوررطوبات کےاجتماع سےمجاری سےان کااخراج بڑھ جاتاھے خاص طور پرٹھنڈے پسینے آنا شروع ھوجاتےھین سدروداورکی کیفیت پیداھوجاتی ھے بھوک بندھوجاتی ھے شدید صورتون مین قے شروع ھوکرھیضہ جیسی کیفیت پیداھوجاتی ھے یہ تمام علامت پیداھونا بھی اسکا مزاج اعصابی ھونے کی مضبوط دلیل ھے
نوٹ۔۔۔۔ اگربلڈپریشر بہت بڑھ جاۓ اور کسی دواسے کم نہ ھورھاھوتوایسی حالت مین آپ پٹھکنڈا کے نمک کی ایک ھی خوراک دین انشاءاللہ فوری بہتری کی طرف آنے لگ جاتاھے
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, November 24, 2022

ٹائیفائڈ بخار

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ ٹائیفائڈ بخار اور اسکا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
مین اس سے پہلےبھی ٹائیفائڈ کےبارےمین کافی کچھ لکھ چکاھون کافی لوگون کاپھربھی یہی سوال ھوتاھےدوستودرحقیقت ھماری خوراک پانی بہترنہین ھوتاھرایک کوکوشش کرنی چاھیےکہ نہایت سادہ اور مختصرضرورت کےمطابق کھایاکرین یہ نہین کرناچاھیے کہ بندہ اتناکھالےکہ شایددوبارہ کھاناملناھی نہین ھےیاپھربعض لوگ کھاناکھانےکابڑاھی لالچ رکھتےھین اگرایک دفعہ کھاناکھاچکےھین اورآپکی ضرورت پوری ھوچکی ھےتواسکےبعدآپکےسامنے خواہ بکرےکابھناگوشت یادیسی مرغ تیتربٹیرے یاکچھ بھی پکاآجاۓ توکھانےسےمعذرت کرلیناآپکی صحت کےلیےبہترھےاگرکھائین گےتویقیناآپ خودکشی کرناچاھتےھین ھاں کچھ اوربھی ایسی غذائین ھین جوھماراشوق تھاپھرآخرکارنشہ اورضرورت بن چکی ھین جیسے پیزا شوارما یا کچھ چائینیزاورمغربی کھانے اب ھمارافیشن بھی ھےیعنی آپ اپنے وارثتی موروثی خاندانی کھانون سےبہتران کھانون کوسمجھتےھین جن کاکوئی سرپیرھی نہین ھےیادرکھین جوغذاآپکےباپ دادا یاپھرانڈیاپاکستان بنگلہ دیش افغانستان مین یعنی یہ ایک ھی علاقہ ھےان کی کھانون سےمقابلہ باقی دنیانہین کرسکتی سب سےاچھی غذاھماری اپنی ھی ھے یہی کھایاکرین خیرموضوع توآج ٹائیفائڈ ھے ٹائیفائڈ جسےھم تپ محرقہ یامعیادی بخاربھی کہتےھین درحقیقت یہ تحلیل کابخارھے
جب جگروغدد مین تحریک ھوتوعضلات مین تحلیل اوراعصاب مین تسکین ھوتی ھے
صفراوی موادبلغم کےساتھ مل کرمتعفن ھوجاتاھےجس سےحرارت غریبہ پیداھوتی ھےجوبخارکاباعث بنتی ھےاگریہ جراثیمی زھرسےبھی پیداھوتوبھی یہ جراثیم غددوجگرپراثراندازھوکرمرض کاسبب بنتےھین عام طورپراگرکوئی پیچیدگی پیدانہ ھوتویہ بخارایک مخصوص مدت پوری کرکےاترجایاکرتاھےکبھی یہ مدت 14دن اورکبھی یہ مدت21دن تک ھوتی ھےاسی لیےاسےمعیادی بخارکہتےھین اب اس بخارکی کیفیت یہ ھوتی ھے کہ یہ مسلسل رھتاھےاورزیادہ تیزنہین ھوتایادرکھین جگرکی کیفیات کااظہارپہلےانتڑیون سےشروع ھوتاھےاسی لیے جگرکی سب غیرطبعی علامات سب سےپہلےانتڑیون کوھی متاثرکرتی ھین اسکی سمیت یعنی زھرسےپیداشدہ تعفن آنتوں مین غیرطبعی ماحول پیداکردیتاھے جس سےبول برازبھی متعفن اوربدبودارخارج ھوتاھے یہ بخاربالعموم موسمی تبدیلی کےوقت بڑھتاھے خاص کراکتوبرنومبرمین قوت مدافعت کی کمی کےباعث اسکا حملہ تیزترھوتاھےعضلاتی تحلیل کی وجہ سےعضلات مین انتہائی کمزوری ھوتی جاتی ھےجسم مین دکھن اوردردھروقت محسوس ھوتاھےخاص کرٹانگون اورپنڈلیون مین شکستگی بہت ھوتی ھےمریض ماندہ وبےحال ھوجاتاھےبےخوابی بڑھ جاتی ھےاعصابی تسکین کی وجہ سےاورمتعفن بلغمکےباعث ذھنی پریشانی پریشان خیالی غمگینی اورخفقان بہت زیادہ ھوجاتاھےسوچون کےدھارےمنفی رخ اختیارکرلیتےھین
جسم پہ سرخی مائل دھبے بن جاتےھین
آنتون مین گڑگڑاھٹ پیداھوتی ھےاوردردبھی ھوتاھے
اگرانتڑیون مین سوزش شدیدپیداھوجاۓتومیوکس ممبرین مجروح ھوجاتی ھےپھرخون یاآؤں آنےلگ جاتی ھے
اسکی ایک خاص علامت یہ ھےکہ ظہرکےبعداسکازورزیادہ ھوجاتاھےیادرکھین ویسےبھی تمام غدی امراض پچھلے پہرھی زورپکڑتی ھین اس مرض اوربھی بہت سی علامات ھومریض وعلاقائی ماحول کےساتھ بدلتی رھتی ھین اگرذراسابھی شک پڑےکہ کہین ٹائیفائڈ تونہین ھےتولازماخون کےٹیسٹ کرائین اسکےعلاج مین سستی ھرگزنہین کرناچاھیے ورنہ اتنی پیچیدگیان پیداھوتی ھےجسکی سزااچھی خاصی بھگتنی پڑسکتی ھے بڑے صبراورحوصلہ سےاسکاعلاج کرناچاھیےمریض کوپرھیز لمباعرصہ کرناچاھیےنہین تویہ مرض دوبارہ باربارلوٹتارھتاھے اورتھوڑے سےغلط علاج کاانجام عام طورپرآنتون کی TBکی شکل مین نکلتاھے
مین اسکا علاج بڑے ھی ترتیب سے لکھ رھاھون پوسٹ کوباربار پڑھ کراچھی طرح سمجھ لین کہ کیسےعلاج کرناھےمین اتنی تفصیل سےاسی لیےلکھاجاتاھےتاکہ آپکے سوال کرنےکی گنجائش نہ رھے
علاج ۔۔۔۔۔
غدی اعصابی اکسیر رتی 1+1+1
اعصابی غدی تریاق ایک گرام سفوف یاپھر بڑےسائزکیپسول بھرلین یہ بھی دن مین تین باردین یہ دونون دوائین ھمراہ شربت دینار یاپھر شربت کثوث دین اب شربت دینارکانسخہ متعددبارگروپ مین لکھاجاچکاھے شربت کثوث کانسخہ مندرجہ ذیل ھے
سونف 25گرام
تخم کاسنی 25گرام
افتیمون 25گرام
سناءمکی 50گرام
تخم کثوث 50گرام
چینی ایک کلو
کثوث کوکپڑے مین پوٹلی باندھ کرباقی تمام دواؤن کےساتھ کسی برتن مین 1500ملی گرام پانی مین بگھودین بارہ گھنٹہ بعدجوش دین جب پانی نصف رہ جاۓتودوائین کسی کپڑے کی مددسےچھان کرچینی ملاکرقوام کرلین بیس تاپچاس ملی گرام تک خوراک ھےدن مین تین باردین
یادرھےیہ شربت ٹائیفائڈ کےعلاوہ یرقان پتہ کی پتھریان استسقاء دردپتہ وجگرپتھری گردہ مثانہ بھی خارج کرتاھے
اب اوپروالے علاج کےعلاوہ آپ مندرجہ ذیل بھی علاج کرسکتےھین
کشتہ ابرک سفید +ھڑتال ورقی جسے چڑچٹہ کےپانی کےساتھ کھرل کرکےبنایاجاتاھے دونون برابروزن رتی بھر یہ کشتہ جات اور شدید پانچ اورشدید چھ دونون ملاکرایک گرام مین کشتہ جات ملاکردن مین تین باردین
ھان اگر پیچیدگی پیداھوچکی ھواورآنتون سے خون یاآؤں آرھی ھے توساتھ مندرجہ ذیل دوا دین
اسگندھ ۔ زیرہ سفید ۔ سفوف ملٹھی ۔ گوندکیکر برابروزن پیسکرسفوف ایک گرام تین باردین یہان ایک نکتہ بھی سمجھ لین اگر ٹائیفائڈ مین دست زیادہ آنے لگ جائین تو ان دستون کوبند کرنےکےلئے کبھی حابس یاقابض دوا نہ دین جب تک آنتون کی سوزش ختم نہ ھوجائے یعنی مندرجہ بالا دوا دین جب خون بندھوجاۓ توقابض دوا استعمال کرلین وہ بھی محض اتنی مقدارمین کہ دست کم ھوجائین
یادرھے بخاراترجانےکےبعدبھی غذا سیال شکل مین یازودھضم ھی دین یعنی دلیہ کسٹرڈ ابلی سبزیان جیسے کدوکھیرے توری سبز ٹینڈے وغیرہ اورمریض کوبسترپہ آرام کرنےکامشورہ دین زیادہ حرکت نہ کرے کم سے کم 15تا بیس روز اور تمام غذا غدی اعصابی اوراعصابی غدی دین یادرکھین کبھی عضلاتی تحریک پیدانہ ھونےدین کثرت کاراور مشقت سے دوررھین نہین توبخاردوبارہ لوٹ کرآجاۓ گااب نقصان بھی زیادہ ھوگا اوپرنیچے جھکتے وقت کبھی نظام ھضم پہ بوجھ نہ پڑنے دین نہین توساری زندگی اورکچھ نہین توگیس کےمستقل مریض بن جائین گے اب اس ھٹ کے دیسی علاج اور کچھ نہ کرین دوران علاج مریض کی پنڈلیون کی مالش کرنی چاھیےمسلزکودبانا اورسہلانا مفیدرھتاھے روزانہ صبح شام مریض کاسارا بدن سہلانا انتہائی مفیدرھتاھے اس سے بخارجلداترجاتاھے اور عضلات بھی مظبوط ھوتےھین
دوستو میراخیال ھےکہ اب مضمون کااختتام کردیاجاۓ کافی تشریح کردی ھے محمودبھٹہ کودعاؤن مین یادرکھین گروپ مطب کامل

Thursday, November 17, 2022

اخروٹ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ اخروٹ ۔۔۔۔۔
۔۔۔فولاد تانبہ سم الفار وٹامن ABCفاسفورس گندھک کامرکب۔۔۔۔
عام ملنے والا اوربہت سےدیگر ڈرائی فروٹ سےسستا ھرایک کی پہنچ مین دستیاب ایک نہایت اعلی خوبیون کاحامل پھل ھے
قدیم حکماء کرام ھرشباب اورجوانی قائم رکھنے والی دوا مین اسکا استعمال لازما کرتےتھے یادرکھین مرد وعورت دونون کی ظاھری وباطنی طاقتین بحال رکھنے والا پھل ھے یہ غذابھی ھے اور دوابھی ھے روح ونفس کوطاقت دینا حرارت صالح پیدا کرنا جوانی قائم دائم رکھنابھوک لگانا قبض دورکرنا منی کی مقداربڑھانا محرک باہ یعنی انتشار لانا اسکی ادنی صفات ھین دوستو درحقیقت یہ ایک ایسا مجموعہ اللہ تعالی نے انسان کےلیے پیداکیاھے جس کی صفات سینکڑوں مین ھین اگر اسکی شکل پرغورکرین توسیدھی دماغ کےساتھ ملتی جلتی ھے اسکی شکل اتنی دماغ سے ملتی ھے کہ حقیقت کاگماں ھوتاھے یہ فطرت کی طرف سےایک اشارہ ھے کہ دماغ کےلیے انتہائی مفیدھے اب قدیم حکماء نے اسی شکل کوذھن مین رکھ کراس پہ تجربات کیے اور ایسی ادویات مین اسے شامل کیا جودماغ کےلئے تھین تو وقت اورتجربات نے ثابت کیا کہ اخروٹ کااستعمال دماغی امراض کےلئے تواعلی ھے لیکن ساتھ ساتھ جتنا مقوی دماغ ھے یعنی دماغی صلاحیت کوجتنااخروٹ اجاگرکرتاھے شاید یہ صفت دیگرادویات مین اتنی نہین ھین اب کچھ خاص فائدے سمجھ لین
دودھ کی کمی والی خواتین کواخروٹ کھانے کودین دودھ بڑھ جاتاھے
قوت مدافعت کی کمی ھونے اورحرارت غریزی کی کمی کی صورت مین استعمال کرین
حیض کوجاری کرنا اوررحم کوطاقت دینا اسکی صفت مین شامل ھے
یادرکھین یہ خون مین صفراء کی مقدار بڑھاکرشدیدحرارت پیداکرتاھے
یہ غددکوتحریک ڈائریکٹ دیتاھے اس لیے مثانہ کی کمزوری گردون کی کمزوری مین مفیدھے مقوی معدہ مقوی امعاء اور ملین بھی ھے
پستانو کوبھاری کرناان مین تناؤ پیداکرنا دودھ کی مقدار بڑھانا لٹکے بدن کوکھینچ کےتناؤ پیداکرکے بدن کی خوبصورتی بڑھادیتاھے عورتون مین بےقائدگی حیض کودرست کرتاھے سیلان الرحم مین بہت ھی اعلی ھے اگرایک لحاظ سے سوچاجاۓ تواخروٹ مردون سےزیادہ خواتین کےلیے اھم ھے کیونکہ عورت کافطری مزاج غدی ھوتاھے اوراخرورٹ خودبھی غدی عضلاتی مزاج یعنی گرم خشک اثرات رکھتاھے اس مین روغن کافی مقدار مین ھوتاھے توبعض سوچ رھے ھونگے کہ پھراسکےمزاج مین خشکی کیسے آگئی تویادرکھین خشکی کالفظ یہان رطوبات کےلیے ھے روغن اوررطوبت الگ الگ ھین اب ایک سوال اور بھی یہان پیداھوتاھے کہ اخروٹ بھلاوہ جیسےزھریلے پھل کامصلح ھےیعنی جب بھی بھلاوہ کااستعمال کیاجاوےتوساتھ اخروٹ ضروراستعمال کرین اب بھلاوہ کےزھریلے اثرات جاتےرھتےھین ایک آخری خوبی سن لین اگربدن پہ کہین بھی زخمون کےنشانات داد دھدرکےنشان ھون تومغزاخرورٹ کوچباکریاپیس کراوپرلگانےسےنشانات جاتےرھتےھین آپ کسی کریم یاپیٹرولیم جیل مین بھی ملاکراستعمال کرسکتےھین
اخروٹ مین وٹامن اے بی سی فولاد تانبہ سم الفار فاسفورس کوبالٹ میگنیشم گندھک پوٹاشیم سوڈیم جیسے قیمتی اجزاء کامرکب ھے توکیون نہ ھم کشتہ تانبہ سم الفار کی جگہ اسے استعمال کرکےساری سردردی سے بچ جائین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

کشتہ جات

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کشتہ جات سےزیادہ نباتات کوترجیح دیاکرین ۔۔۔۔۔۔
ایسی نباتات جن مین قدرتی طور پر مختلف دھاتی اجزاء پاۓ جاتے ھون کیا انکا استعمال بہتر نہین ھوگا عام جڑی بوٹیان جن مین سم الفار فولاد تانبہ جست یادیگراجزاء جن کے ھم کشتہ جات کرتےھین پاۓ جاتےھین کیا موجودنہین ھین
دوستو ایسی توبے شمارنباتات ھین جن مین سونا اورچاندی تک کےاثرات موجودھوتےھین کیاآپ ان جڑی بوٹیون کوجانتےھین یاکبھی آپ نےان کی طرف توجہ دی ھے یاپھرانکے اثرات جانچے ھین اپنے اپنے تجربات کمنٹس مین لکھ کرنشاندھی کرین ھان یہ نہین لکھنا کہ جس بوٹی سے سفید دودھ نکلتاھے اس مین سم الفار پایاجاتاھے جس بوٹی کاپانی زرد ھواس مین گندھک موجود ھے وغیرہ صرف درست تجربات لکھین
یادرکھین جڑی بوٹیون مین پائی جانے والی دھاتین قدرتی طور پر زندہ بھی ھین اور کشتہ بھی ھین اب ایک جڑی بوٹی مین پایاجانے والا کشتہ کےمضراثرات نہین ھونگے بلکہ اسکےساتھ قدرتی طورپرایسے کیمیائی مادے موجودھوتےھین جواسکےمضراثرات کو ختم کردیتے ھین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔۔آج ھی دوسری پوسٹ اخروٹ پہ لکھی ھے اسے ضرور پڑھیں

Tuesday, November 15, 2022

معمولی دوا کو تیزاثر دوا بنائین

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ معمولی دوا کو تیزاثر دوا بنائین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمیشہ اطباء اس بات کےمتلاشی رھےھین کہ دواتیز اثر ھو تو اسکےلیے کچھ محنت کی ضرورت ھے
آج ھم تریاق معدہ کوتیزاثربنانے کی کوشش کرتے ھین
دوستو تریاق معدہ جیساکہ نام سے ظاھرھے کہ معدہ کوفائدہ مندھے لیکن اسکے کچھ دیگراثرات بھی بدن پہ ھوتےھین یہ تین جزاء پہ مشتمل مرکب دوا ھے یعنی اجوائن سوگرام پودینہ پچاس گرام گندھک آملہ سار پچاس گرام سفوف بنالین بس دوا تیارھے اب سفوف کیسے بنانا ھے یہ ایک طبیب پہ منحصرھے کہ وہ اس کوکتنی نفاست سےتیارکرتاھے جیسے بعض لوگ محض مفردات بازارسے خریدفرمائین گے اور بغیر صاف کیسے اسے پیسنا ھی دوا بن جانا سمجھتےھین اب بعض اسے باقاعدہ پہلے اجوائن کوچھان پھٹک لین گے اورپودینہ سے تنکے وغیرہ نکال کر پیس لین گے لیکن بات یہان تک ختم نہین ھوجاتی اصول یہ تھا کہ پہلے اجوائن کواچھی طرح چھان پھٹک کرصاف کیاجاۓ پھر پانی سے اچھی طرح دھو کر مٹی وغیرہ دور کرین اسی طرح پودینہ کے صرف پتے بطور دوااستعمال کرین ان سے تنگے الگ کرکے پتون پہ ریت یامٹی لازمی موجود ھوتی ھے اسلیے ان کو دھونا فرض ھے صاف پانی سے ان پتون کواچھی طرح دھولین اب انہین بھی دھوپ مین سکھالین اب ادویات سکھانے کےلیے بہترین طریقہ ایک لکڑی کاباکس بنائین اور اسکے اوپر شیشہ لگائین اب اس باکس مین دوا ڈالکر اوپر شیشہ رکھ دین تاکہ گردغبارسےبھی بچے اور دواکے حرارے بھی ضائع نہ ھون یہ باکس ھر طبیب کےلیے نہایت ضروری ھے اسے لازمی بنوائین یادرھے گندھک کومدبر کرنے کی کچھ خاص ضرورت نہین ویسے ھی صاف ستھری ڈال سکتے ھین لیکن اگر اسے صاف کرلیاجاۓ تو دوا نہایت لطیف تیار ھوگی صاف کرنے کاآسان طریقہ کسی بڑے برتن مین پانی بھرلین اوراس کےمنہ پہ باریک ململ کاکپڑاباندھ لین اوراسکے اوپر گندھک بچھادین برتن کے نیچے آگ جلادین اب گندھک پگھل کر پانی مین حل ھوکر جونیچے تہہ نشین ھوگی اسے پانی ٹھنڈا ھونے پہ حاصل کرلین یہ صاف ھوچکی ھے اسی طریقہ سے گندک کومدبربھی کیاجاسکتاھے جوکہ اکثردودھ مین کی جاتی ھے یاپھر دیسی گھی مین کی جاتی ھے خیرھم نے گندھک کو صاف ھی کرنا مقصود تھا جواجزاء پانی مین حل ھوچکےانہین ضائع کردین صاف شدہ گندک خشک ھونے پہ استعمال مین لائین اب تینون دوائین پیستے وقت گرینڈر گرم نہ ھونے دین گرینڈر کی بیرونی سطح پہ ھاتھ رکھین توجیسے ھی گرینڈر کی بیرونی چادر گرم ھوتوگرینڈر بندکردین پھرٹھنڈاھونےپہ دوبارہ چلائین اس طرح دوا کے اجزاء جلتے نہین اور لطیف اجزاء ضائع نہین ھوتے اس طریقہ سے آپ نے درست تریاق معدہ تیار کیاھے مین خود ھمیشہ اسی انداز مین تیار کرتاھون اب اسے اثرات مین مذید تیز کرنےکےلئے آپ سفوف بنانےکےبعد کم سے کم دوآتشہ عرق اجوائن اور عرق پودینہ ایک ایک بوتل ڈیڑھ کلو تریاق معدہ مین شامل کرکے اسےخشک کرلین اب آپ کی مرضی ھے خواہ آپ اسے سفوف رکھین یاگولی کی شکل دے لین خیرسےفوائد دوچند اور مقدار خوراک آدھاگرام کافی رھے گی معدہ کے امراض کےعلاوہ یورک ایسڈ کےلئے اعلی دواھے معدہ کےالسر اورایچ پائیلوری کےلیے بہترین دواھے جلدی امراض جیسے خارش داد کےلئے اسے آدھاگرام تریاق معدہ ایک رتی اکسیر چار ملاکردن مین تین باردین  بہترین رزلٹ ملےگا اب کچھ لوگ یہ مشورہ بھی دین گے کہ کیون نہ عرقیات کی جگہ ست اجوائن اورست پودینہ ڈال دین ضرور ڈال سکتے ھین لیکن فوائد مین جوبہتری عرقیات کےساتھ آۓ گی وہ ست ڈالنے سے نہین ھوگی اسکے آپکو پہلے ست کوھی سمجھنا ھوگا اور عرق کی حقیقت کوبھی سمجھنا ھوگا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, November 5, 2022

عجیب وغریب پوسٹین اور ماورائی طب

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ عجیب وغریب پوسٹین اور ماورائی طب ۔۔۔۔۔۔۔
کچھ حکماۓ کرام ھمارے گروپ مین نئے نئے تشریف لاۓھین اورانہین گروپ کے اصول وقوانین کےبارے مین قطعی علم نہین ھے وہ کچھ ایسی پوسٹین بھیج دیتےھین جن کاکوئی سرپیر ھی نہین ھوتا ایسی تمام پوسٹین لگانےسےگریزکیاجاتاھے اوران پوسٹون پہ کمنٹس لکھ کرواپس کردیاجاتاھے اسکے باوجود یہ پوسٹ دوبارہ بھیج دی جاتی ھے جیسے ایک صاحب نے طلاء کی پوسٹ بھیجی جس مین ایک گدھے کوقتل کرنے کےساتھ ساتھ روغن بلسان سوگرام ڈال رکھاتھا یہ ایک سنیاسی کا سینہ پھاڑراز تھا سنیاسی کوبھی کوئی اور بندہ نہین ملا پھر صاحب پوسٹ کادعوہ کہ وہ کئی باربناکر آزماچکے ھین جبکہ موصوف کویہ بھی علم نہین تھا روغن بلسان اصل توپاکستان مین ملتاھی نہین جونقل ملتاھے وہ دس ھزارکادس گرام ریٹ ھے سعودیہ مین بھی مقام بدر سے اصل ملتاھے اسکی قیمت کا ظہوراحمدرضاء صاحب سے پوچھ لین یہ لاکھون روپیہ قیمت بنتی ھے
مہربانی فرماکر یہ طلاء اور قوت باہ کے علاوہ آپ کوکچھ آتا ھے تو اس پہ لکھا کرین انسانی جسم مین بے شمار امراض ھین قوت باہ کی کمزوری سے کسی کی موت واقعی نہین ھوتی دیگر بے شمار امراض جن سے روزانہ ھزاروں لوگ مرتے ھین آپ ان امراض پہ لکھین اور درست لکھین یہی مخلوق خدا کی خدمت ھوگی

Monday, October 31, 2022

کایا کلپ واکسیر وتریاق

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ کایا کلپ واکسیر وتریاق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج دن مین مین اپنے ھی علاقہ مین ایک نئی بننے والی سڑک پہ سفرکررھاتھا بس سڑک کیا بنی کہ کنارون پہ اگی جڑی بوٹیون کاستیاناس ھوچکاتھا جس مین مجھے کچھ پودے جمالگوٹہ کےنظرآۓ جوپہلے کافی تعدادمین یہان موجودتھے اب سڑک بننے کی وجہ سےزیادہ تر ختم ھوچکے تھے کچھ پودے بچے تھے ساتھ پھل بھی لگاتھامین نےایک چھوٹی سی ویڈیوبناکر کچھ دوستون کوواٹس ایپ کی جن مین استاد جمیل صاحب آف فیصل آباد بھی تھے خیرشام کو فون پہ تفصیلی گفتگوھوئی اب باتون باتون مین انکے کچھ سوالات تھے جن کے جوابات دیے توانہی کی فرمائش پہ پوسٹ لکھ رھاھون خیر انکا سوال توکافی بحث مباحثہ کاتھا مسئلہ وراثتی امراض اورھارمون کےامراض کاتھا جس کاتسلی بخش جواب لینے کےبعد کچھ باتین آپکی نظرھین
کچھ عرصہ پہلےبھی کچھ دوست کایاکلپ دوا پہ بحث کررھے تھے میری نظر مین اکثریت حکماء کایاکلپ کی تعریف بھی نہین سمجھتے اس مسئلہ کی کچھ ھی وضاحت یہان کرسکون گا باقی طب کاشوق رکھنے والے بالمشافہ مل کرنقاط مسائل سمجھ سکتےھین
دوا اور اجزاۓ دوا ھمیشہ اپنے اندر چند مخصوص ھی خوبیان رکھتےھین جیسے اجوائن ھے توسب کوعلم ھے پیٹ کے امراض مین مستعمل ھے اسی طرح ملٹھی ھے توسب کوعلم ھے پھیپھڑوں کےامراض جیسےکھانسی نزلہ زکام مین فائدہ مندھے لیکن یادرکھین انہی اجزاء کےاوربھی بہت سےفائدے ھین جن کاذکر عام نہین ھوتاجیسے اجوائن کاقہوہ اسپرین سےبھی زیادہ تیزی کےساتھ خون کوپتلاکرتی ھے اسی طرح ملٹھی معدے کےالسرمین نہایت ھی کامیاب دواھے خیرمفردات کی کتب مین جہان اسکے مختصرترین فوائد سےآگاہ کیاجاتاھے وھان طبی اصطلاحات مین بھی اسکے فوائد بیان ھوتےھین جیسے لکھاھوتاھے کہ یہ دوا مسکن ھے منوم ھے محلل ھے ملطف ھے مدرھے یاکچھ اور خوبی رکھتی ھےاب ان اصطلاحات کوھرایک طبیب نہ ھی سمجھتاھےاورنہ ھی دھیان دیتاھےجبکہ انہی اصطلاحات کوسمجھناطب کی ابجدکوسمجھنےکےلیے نہایت ضروری ھوتاھے اسی طرح مرکب دوا کےبارے مین مرکبات کی کتابون مین ابتدائیہ مین لکھاھوگا کہ یہ دواتریاق ھے یہ ملین ھے یہ مسہل ھے یہ اکسیر ھےیہ اکسیرالاکسیرھے اب ان اصطلاحات کوسمجھنابھی نہایت ضروری ھے
اب تریاق کیاھے یااکسیرکیاھے یہ بات سمجھنے والی ھے بس یہان تو قوت باہ پہ ھی لکھنے والے کچھ مصاحب ھین وہ لفظ تریاق کوبھی عرف عام مین افیون کی جگہ تریاق لکھتےھین یہ انکی علمی وسعت ھےکیاکرین بس پڑھ کےنہایت افسوس ھوتاھے خیر دعاھے اللہ تعالی سب کوھدایت دے تریاق اس دواکوکہتےھین جوپہلے ھضم پہ اپنا عمل دخل شروع کردے چندمنٹ مین اثردکھاۓ اور ایک مخصوص عرصہ بدن مین رھنے کےبعد اپنا عمل دکھانےکےبعد بدن سے خارج ھوجاۓ یادرکھین تریاق دوا کااثر بدن پہ مستقل نہین رھتامسہل اور ملین دوائین بھی کچھ عرصہ تک بدن مین اپنا عمل کرکے بدن سےخارج ھوجاتی ھین انکاعمل بھی پہلے ھضم سےشروع ھوتاھےیادرکھین عمل کےبعدمسلم دواخارج ھوجایاکرتی ھے جزوبدن نہین بناکرتی اب بات اکسیر کی کرتے ھین اکسیر دوا دوسرے اورتیسرے ھضم سےاپنا عمل شروع کرتی ھین اوریہ ایک ھفتہ تا چھ ماہ تک جزوبدن رھتی ھین اورپھرآھستہ آھستہ یہ اپناعمل توکرتی رھتی ھین لیکن باآلاخر بدن سے خارج ھونا ھی انکی صفت ھے اکسیر الاکسیر دوا سال بھربدن مین اپنے اثرات دکھاتی رھتی ھے اب سال بھربعداسکےاثرات جسم سےالگ ھوتے رھتےھین باآلاخر یہ بھی خارج ھوجایاکرتی ھے یہان علماء طب کی ایک شدید غلطی بھی ھے بعض ادویہ جن مین کچھ تھوڑے بہت قیمتی اجزاء شامل کردیے ھون اب اس دوا کےنام کےساتھ لفظ اکسیر کااضافہ محض دواکارعب داب بنانے کےلیےلگادیاجاتاھے جبکہ اکسیر والی  ایک بھی صفت اس دوامین موجودنہین ھوتی جیسے مشک یا عنبر شامل ھوتوساتھ اکسیرلکھ دینا اب صاحب نسخہ نے دوا کواکسیرصفات کاحامل بنایا ھی نہین بس دوائین پیس کرشہد ملائی اورساتھ اکسیرلکھ دین توبات قطعی نہین بنتی اب اکسیر کیسے دوا بنتی ھے یہ تھوڑا الگ موضوع ھے کبھی وضاحت کردین گے اب بات خاص نکتہ کایاکلپ کےبارے مین
اکثریت تعداد بلکہ تمام حکماء کرام اس بات پہ متفق ھین کہ کایاکلپ وہ دواھے جوبوڑھے بندے کوکھلانےسےدوبارہ جوان بنادے یعنی بندہ سترسال کاھواب دواکھانےکےبعد وہ اٹھارہ سال کانظرآۓ یادرکھین کایاکلپ دوا کےبارےمین یہ تعریف یانظریہ ھزار فیصد غلط ھے بلکہ کایاکلپ دوا اس دوا کوکہتےھین کہ جس مرض کی دواکایاکلپ بنائی گئی ھے اس مرض کاجسم سے مکمل خاتمہ کردے اورزندگی مین کبھی وہ مرض دوبارہ لوٹ کراس مریض کونہ آۓ یعنی دواکااثرتادم آخرتک بدن مین رھے اب جس مرض کےلیےوہ دوا بنی ھے بس اسی کےلئے وہ کایاکلپ ھوگی یہ نہین ھے کہ پورے بدن کےلئے نظامات کوبدل دے ھان کایا کلپ دوا مین کچھ صفات باقی دواؤن سے مختلف ھوتی ھین جیسے موروثی امراض جن کاعلاج عام حالت مین ممکن نہین ھوتا اب کایاکلپ دوا موروثی امراض اورھارمون کےامراض مین لاجواب ھوتی ھین اورکایاکلپ دوا ھمیشہ چھوتھے ھضم سےاپنا عمل شروع کرتی ھین آج استاد جمیل صاحب کو ایک دواکایا کلپ سمجھائی ھے اب ان کے اردگرد رھنےوالے حضرات ان سے جاکرسمجھ سکتےھین یہان لکھ کرسمجھانا ممکن نہین ھے محنتی حکماء حضرات اپنے علاقہ کےاچھے طبیبون کےگروپ بنائین اورایک دن باقاعدگی سے اجلاس کیاکرین بحث مباحثہ کیاکرین اب جن جن مسائل کےبارے مین سمجھ نہ آسکے بتایا کرین میری ھرممکن کوشش ھوگی کہ آپکو سمجھا سکون خواہ اسکےلیے مجھے لائیوسیشن لےکروقت نکال کرھی کیون نہ سمجھانا پڑے مین آپ کےلئے حاضررھون گا بس آپ کو طب پہ عبورھونا ضروری ھے یعنی پورا نصاب ایمانداری سے پڑھا ھو باقی آپ کامددگار رب کائینات ھو انہی الفاظ کےساتھ اجازت گروپ مطب کامل محمودبھٹہ
نوٹ۔۔ یہ پوسٹ مکمل اطباء کےلئے ھے

Thursday, October 20, 2022

اطباء کومشورے

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ اطباء کومشورے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساری طب کی بنیاد ایک قانون فطرت پہ کھڑی ھے کبھی بھی قانون کےدائرے سے باھرنکل کر علاج نہ کرین رطوبت یبوست حار بارد کونگاہ مین رکھا کرین
جیسے MUSCULAR DISTROPHY مین عضلات مین رطوبات خشک ھوجاتی ھین توفالج اسفل جیسی صورت پیداھوجاتی ھے آپ خواہ جتنے بھی مقویات دےلین کچھ فائدہ نہین اسکا بہترین علاج عضلات مین رطوبات کاپیدا کرناھے یعنی ایسی غذا اور دوادین کہ رطوبات پیدا ھون انشاءاللہ شفایابی ھوگی
اب چنبل جیسی صورت حال مین جلدمین جوبگاڑ کی صورت حال پیداھوتی ھے ایسی صورت مین اگر مقامی طور پر مقام چنبل پہ غدی عضلاتی مسہل کالیپ ھی کردیاجاۓ توچنبل کاوجود ختم ھوجاتاھے
اگر جگر مین شدید سکیڑ جیسے کہ ھیپاٹائٹس مین ھوتاھے اس مین سوزش کی شدت آجاتی ھے کیا آپکو علم ھے سوزش کینسر پیداھونے کی پہلی سیڑھی ھے اب آپ رطوبات صالح اور حرارت صالح پیدا کردین تو نہ ھی سوزش رھے گی نہ کینسر پیداھوگا اب ھیپاٹائٹس توسوال ھی پیدانہین ھوتارہ جاۓیعنی اعصابی غدی اور غدی اعصابی دوائین بہترین علاج ھین نیلوفر اور کثوث کااستعمال لازم کیاکرین یہ جگر کےعلاج مین جگرکے خلیات کی درستگی مین سب سے اعلی ترین دوائین ھین
اب آخری مثال کچھ یون ھے کہ حرکت مین نہ صرف برکت ھے بلکہ حرارت بھی پیداھوتی ھے حرارت بذات خود ایک طاقت ھے یعنی ٹھنڈے مشروبات کابےدریغ استعمال پھر ٹھنڈے کمرے مین لیٹ جانا موت کی طرف ایک قدم ھے یعنی قوت مدافعت کم ھوتی جاتی ھے معمولی مرض انجام تک لےجاتی ھے اس لیے کبھی مریض کوٹھنڈے مشروبات نہ دیاکرین بلکہ ٹھنڈاپانی تک مدافعت کم کرتاھے
آخری مشورہ ۔۔۔۔ جب بدن مین خشکی کے ساتھ سردی پیداشدت سے ھوتوبدن مین پلیٹلیس کی کمی واقع ھوجاتی ھے بس آپ نے سردی کوگرمی مین بدل دین خشکی بے شک موجودرھے پلیٹلیس بڑھ جاتےھین یعنی عضلاتی غدی دوائین اور غذائین دین جیسے جوارش تمرھندی ھے یادرکھین ھروہ فروٹ جسکی ابتدا کھٹائی سےھو یعنی پہلے کھٹاھوپھر میٹھا ھوجاتاھو جیسے انار مالٹا سیب زرشک انگور آلوبخارا املی دیسی آم یہ سب پلیٹلیس بڑھاتےھین اورفوری طور پربڑھاتےھین یادرکھین ایسے فروٹ حقیقی شوگر مین بھی مفیدرھتےھین ان سے شوگر بڑھتی نہین ھان کاذب شوگر مین نہ دیاکرین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, October 18, 2022

رعشہ یعنی ھاتھ اورسرکانپنا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ رعشہ یعنی ھاتھ اورسرکانپنا ۔۔۔۔۔۔
رعشہ ایک لاعلاج مرض سمجھی جاتی ھے اسکی سب سے بڑی وجہ جومجھے سمجھ آئی ھے کہ یہ مرض بہت ھی کم دیکھنے مین آتی ھے لیکن موجودہ دور مین کافی پھیل چکی ھے پہلے پہل یہ مرض بڑے بوڑھون مین ھواکرتی تھی اب بزرگ بندے کاعلاج فکرسے کروانا بہت کم خوش نصیب بزرگ حضرات کی اولاد کرواتی ھے بلکہ کڑواسچ یہ ھے کہ محض پیسہ کاضیاع سمجھاجاتاھے یہ کام صرف ھمارے ھاں نہین ھے بلکہ پوری دنیا پہ یہی کچھ ھورھاھوتاھے بلکہ ھمارے ھان بوڑھے لوگ پھربھی خوش نصیب ھین ان کا بڑا ھی احساس وخیال کیاجاتاھے خیرسے یورپ مین قطعی پروا نہین ھوتی اولڈ ایج ھوم بھیج دیاجاتاھے
خیر یہ مرض کیون اور کیسے پیداھوتی ھے اس پہ مین پہلے ھی گروپ مطب کامل مین تشریح کرچکاھون اسے سرچ کرکے پڑھ سکتےھین آج بس تھوڑی وضاحت وتشریح ھے
اب یہ عارضہ نوجوان حضرات مین عام دیکھنے مین آرھاھے اسکے اسباب بالکل ھی الگ ھین اب ایسے نوجوان جوضعف قلب کاشکارھون یعنی ضعف قلبی تحلیل یعنی غدی عضلاتی تحریک کے ھون یہ فیصلہ آپ خود کرلین کہ ایسےنوجوان کن سرگرمیون مین ملوث رھتےھین تیزمرچ مصالحہ جات کباب تکہ پیزا شوارما جیسی غذائین استعمال کرنے والے نوجوان یاپھرایسےنوجوان جوجریان احتلام جلق واغلام بازھون ایسے نوجوان حددرجہ نفسیاتی مریض لازمی ھوتےھین اب کچھ نوجوان جولمبا عرصہ بخار جیسے ٹائیفائڈ مین مبتلارھے ھون ان کوبھی یہ مرض لاحق ھوجاتاھے بس کچھ بے تحاشا موبائل نیٹ کااستعمال جنہین نہ کھانےکاھوش نہ ھی نیند پوری ھونفسیاتی کیس بن چکےھوتےھین اوراپنی دنیامین گم رھتےھین یہ ھین وہ اسباب جن سے نوجوان رعشہ جیسی مرض مین مبتلاھوجاتےھین توانکا بہترین علاج سب سے پہلے اپنی تمام سرگرمیان چھوڑین اور پھرعلاج پہ توجہ دین اورمندرجہ ذیل علاج کرین
کشٹہ دس گرام مغزبادام 21عدد الائچی سبز7عددروزانہ تھوڑے پانی مین رگڑکردوتین ھفتہ پلائین اور صبح کےوقت کشتہ فولادآب فروٹ والا ایک رتی تھوڑے مکھن کےساتھ کھلائین دوپہر کشتہ یشب دورتی گلاس دودھ سے اورشام کوکشتہ عقیق رتی کشتہ زمردرتی دودھ سے کھلادین تمام گرم خشک ادویہ سے پرھیزکروائین دوتاتین ھفتہ علاج جاری رکھین
اب بات ذرا بزرگ حضرات کی
رعشہ بوڑھے لوگون مین عضلاتی تسکین سے ھواکرتاھے یعنی اعصابی عضلاتی تحریک مین ھوتاھے اسکا علاج تقریبا پچیس سال پہلے ایک دوست طبیب نے تجویزکیا جونہایت ھی بہترین علاج ثابت ھوا اب کئی ایک وجوھات کی بناپر اس دواکوبنانا چھوڑدیا لیکن مین حکیم عبدالرحمن صاحب اور حکیم حزب اللہ خان صاحب سے ضرور کہون گا کہ اس دواکولازمی بنائین اور مجھے بھی عنایت فرمائین وہ دوا یہ تھی کہ ایک چھٹانک عقیق آدھاکلو بلادر مین رکھ کربیس کلو بکری کی میگنیون مین بندآگ دینی ھے جوھفتہ بھرچلتی رھے بس کشتہ تیارھے رتی بھرکشتہ ایک گلاس دودھ سے دین
خیر آسان دوا دوابتاتاھون
بلادر30گرام دیسی گھی 30گرام مین بھون کررگڑین پھر اس مین مقل عمدہ 30گرام شامل کرکے رگڑکرباریک کرکے مغزاخروٹ تیس گرام تل تیس گرام مغزجائفل پندرہ گرام جاوتری پندرہ گرام لونگ پندرہ گرام دارچینی پندرہ گرام پیس کرشامل کرلین اب آدھاگرام دوا دووقت ھمراہ دودھ دین انشاءاللہ رعشہ ٹھیک ھوگا
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, October 6, 2022

کراچی اور ڈینگی 2

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کراچی اور ڈینگی دوسری وآخری قسط ۔۔۔۔۔۔
پچھلی قسط مین علامات کےلحاظ سے الگ الگ تشریح کردی تھی یاد رھے کہ خواہ ملیریا بخار ھویاڈینگی بخار ھو مادہ متعفن ھوکربخارکی شکل اختیارکرلیتاھے لیکن یہ ھردوصورت مین بلغمی مزاج کی یعنی اعصابی مزاج کی حامل امراض ھین اب ھوتاکیاھے متعفن تری سے آتشکی زھر پیداھوتاھے یادرکھین ڈینگی نسل جدید دور انتہائی زھریلے ماحول کیمیائی مادون یا آلودگی مین پیدا شدہ مچھر کی نسل کےکاٹنےسے پیداھونے والابخارھے اس لیے اس کےاندرکی زھر دیگر مچھرون کی زھرسے زیادہ شدت رکھتی ھے اب اس سے متاثر ھونےوالے مریض بھی مرض پیداھونےکی صورت مین اعصابی مزاج ھی رکھتےھین انکی نبض اعصابی عضلاتی ھواکرتی ھے اب علاج کی صورت مین خشکی اورگرمی جسم مین بڑھادی جاۓ تواندرونی زھرکاخاتمہ ھوسکتاھے پتلا خون اوررطوبات گاڑھی ھوکربہنابندھوجائین گی
علاج ۔۔۔عضلاتی اعصابی ملین شدید نمبر3 تریاق نمبر3 اورافسنتین کے مرکبات بہترین ھوتےھین ان تینون ادویات کے نسخہ جات پہلےسےھی گروپ مین لکھ چکاھون ملین کا نسخہ پوسٹ ملینات مین سے دیکھ سکتےھین
شدید نمبر3کانسخہ ۔۔۔دارچینی سوگرام لونگ 35گرام جلوتری 65گرام پیس کر دورتی دن مین تین باردے سکتےھین ھمراہ پانی
تریاق نمبر3 کانسخہ مشہورعام ھے
خیر یہان بات پاپیتہ کےبارے مین کرنے لگا ھون سب دوست جانتے ھین کہ ڈینگی ھوجانے پہ جتنافائدہ مند پپیتہ ھے شاید ھی کوئی دوایاپھل اتنا موثرھواس بات کے تواب ڈاکٹرحضرات بھی قائل ھین مریضون کوپپیتہ استعمال کرنےکامشورہ دیتےھین اس سے پلیٹلیس کاخطرہ بھی جاتارھتاھے کیاحکماء حضرات جانتےھین کہ پپیتاکامزاج کیاھے ھاں میرے دوستو پپیتاکامزاج طب کے لحاظ سےعضلاتی غدی ھے اب آپ سمجھ گئے ھونگے کہ ڈینگی جیسے مرض مین کیون مفیدھے اسکےساتھ ساتھ یہ بلغمی مادے کےلیے مسہل آوربھی ھے یعنی قبض کشاھے کیماوی طور پرخون مین تر شی بڑھاکرصفرا مین بدلتاھے مقوی باہ بھی ھے حرارت پیداکرتاھے یادرھے ھیضہ جیسی موذی مرض مین نہایت ھی مفیدھے اس صورت مین قابض اثرات رکھتاھے وہ کیسے رکھتاھے اسکی تشریح انشاءاللہ کبھی پپیتاپہ مکمل مضمون لکھ کرکرددیجاۓگی آج مین آپ کوایک بہترین دوا جوپپیتاسے تیارھوگی وہ بتانے لگاھون
تخم پپیتا پانچ گرام
اجوائن دیسی دس گرام
رائی دس گرام
پودینہ دس گرام
لیمن کاپانی دس گرام دوائین باریک پیس کرلیمن کاپانی شامل کرکے نخودی گولیان بنالین ایک ایک گولی دن مین تین تاچاربار ھمراہ پانی دین
یہ دوا مزاجا عضلاتی غدی مقوی بھی ھے ڈینگی کےساتھ ساتھ ھاضم پیٹ درد آنتون مین مروڑاور درد ھیضہ جیسی علامت خاص کرسنگرھنی مین نہایت مفیدھے اب یہ نہین کہ آپ محض اسے ڈینگی کےلیے بنائین حکماء حضرات یا دیگر دوست کافی مقدار مین بناکر استعمال ڈینگی کےعلاوہ باقی امراض مین بھی کرسکتےھین جیسے پیٹ کی گرانی گڑگڑاھٹ کی آوازین طبیعت بوجھل کھٹی ڈکارین آرھی ھون ان سب علامات مین استعمال کرین فوری طور شفائی اثرات ظاھرھوتےھین اور مریض سکون محسوس کرتاھے ھان ایک بات یادرکھین پپیتاکاگودا توھم ھروقت عام حالت مین بھی کھاتےھین بلکہ کراچی کی اکثریت آبادی اسے کھاناکھانے کےبعد چندقاش لازمی کھاتےھین اس مین ایک راز بھی چھپاھے کہ یہ نہایت مقوی باہ بھی ھوتاھے لیکن یہان ایک بات سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ھے کہ اسکے بیج تھوڑے زھریلے اثرات رکھتےھین اسلیے دوا کی مقررہ مقدارکی حدسےتجاوز نہ کرین  یعنی باقاعدہ وزن کرکے دوا مین مکس یاشامل کرین ھان پپیتاکاگودا حسب منشا کھاسکتےھین اس مین کوئی حرج نہین ھے بہرحال گودا بھی سوگرام سےزیادہ نہ کھایا کرین یہان ایک بات یہ یادرکھین پتے اور بیج ایک جیسے ھی اثرات رکھتےھین بس اسکی مقدار خوراک الگ ھے خیر یہ بحث اورباتین کبھی پپیتاکے مضمون مین ھی کرین گے اس وقت تک محمودبھٹہ کو اجازت دین اوردعاؤن مین یادرکھین
نوٹ ۔۔۔ اب کراچی مین جن لوگون کوپہلے بخار اوریرقان کی علامات پیدا ھورھی ھین یہ الگ سے مرض ھے ان کےیرقان کاعلاج کرین اور یہ علاج غدی اعصابی دواؤن سے کرین بلکہ مسہل پانچ دین یہان یہ بات بھی ذھن نشین کرلین ڈینگی کی صورت مین علاج کرتے وقت کبھی بھی غدی عضلاتی ادویات سےآگے نہ جائین اس مزاج تک کی دوائین ڈینگی کےعلاج مین آخری دوائین ھین جبکہ یرقان پیلا بذات خود غدی عضلاتی مرض ھے اسلیے اسکا ڈینگی سے کوئی تعلق واسطہ نہین ھے یہان یہ بھی بتادون اسپرین یاڈسپرین مزاجا غدی عضلاتی دوا ھے جسکے استعمال سے فوری خون پتلا ھوتاھے جبکہ ڈینگی مین یہ خطرناک دواھے موت تک واقع ھوسکتی ھے کیونکہ خون پتلا ھوکر اندرونی طورپررسنا شروع ھوجاتاھے جبکہ قوت مدافعت پہلے ھی پلیٹلیس کم ھونےپہ کم ھوچکی ھے اسلیے اب خون روکنا مشکل کام ھے اس طرح مریض موت کے منہ مین چلاجاتاھے ایلوپیتھی ھمیشہ ڈینگی بخار ودرد کےلیے پیراسٹامول تجویزکرتی ھے اب  طب مین بھی ایسی دواؤن سے پرھیز کرین کہ جن سے خون پتلا ھو اسی لیے یرقان الگ مرض وعلامت ھے اسکا علاج بھی الگ ھے مچھر مزاجاپانی سے پیداوارھے جبکہ زردبخاروالا مچھر خشک ماحول مین پیداشدہ یانہایت گرم ماحول کا پیداشدہ مچھر ھے یہ مزاجا الگ ھے جہان کاٹ لے چارگھنٹہ جلن رھتی ھے پھرکاٹے گئے مقام کےاطراف سے طبیعت مدبرہ رطوبات کواکھٹاکرکے پھنسی کی شکل بن جانے سے جلن رکتی ھے اس جلن کافوری علاج تویہ ھے کہ نمکین پانی سے کاٹے گئے مقام کودھوڈالین فوری جلن اور اسکے بداثرات ختم ھوجائین گے اللہ تعالی بڑے ھی رحمان ھین یہ مچھر سمندری ساحلی علاقون خاص کرافریقی ساحلی علاقون مین پایاجاتاتھااب توخیر کافی علاقون مین پھیل چکاھے کراچی آچکا ھے یہ ساحل سے ذرا ھٹ کے خشک جگہ پرڈیرہ ڈالتاھے لیکن پرواز سمندری پانی کےاوپر کرتاھے یاساحلی علاقون مین پرواز ھوتی ھے شکارملنے پہ کاٹ لیتاھے اب بندہ مضروب جگہ کومسلتارھتاھے لیکن اگر سمندری نمکین پانی سے اسے دھولین توجلن بندھوجایاکرتی ھے یہی اسکا سب سے بڑاعلاج قدرت نے پاس ھی رکھاھوتاھے انشاءاللہ قوانین فطرت پہ کبھی طویل مضمون لکھین گے کہ کیسے کیسے امراض سے خود بخود رحمان رحیم آپکوبچاتےھین ایک ھم ھین کہ اسکے ناشکرے بندے ھین خیردعاھے کہ اللہ تعالی سب کواپنی امان مین رکھے مجبور ولاچار مریضون کوشفادے
یاخالقُ ھر بلندی و پستی
 شش چیز عطاء بکن مارا زھستی
علم  عقل  فراخ  دستی
امن  وامان   تندرستی
اسی کےساتھ اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, October 5, 2022

ڈینگی اور کراچی

 ۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ ڈینگی اور کراچی ۔۔۔۔
کچھ روز پہلے ایک دوست نے کراچی سے فون کیا اور ڈینگی بخار کےبارے مین بتایا لیکن علامات ڈینگی سے نہین مل رھی تھین آج کا مضمون انہی علامات پہ کچھ تفصیل ھے آپ نے مضمون کوغورسے پڑھنا ھے اور کمنٹس مین راۓ سے نوازنا ھے تاکہ پتہ چل سکے حقیقت مین کونسا مرض پھیلاھے بھئی میں کراچی سے بہت دور پنجاب ضلع منڈی بہاوالدین مین رھتاھون آپ بتائین گے توعلاج بھی اسی حساب سے لکھاجاۓ گا پہلے ڈینگی کی مفصل علامات پہ
 AEDES AEGYPTIایڈیز ایجیپ ٹائی مادہ مچھر
کےکاٹنےسے پیداھونے والامرض ھے
مچھراکثربیشتر طلوع یاغروب آفتاب کے وقت کاٹتاھے
مچھرکےکاٹنےکےتقریبا 5تا 8دن کےاندرمریض کےاندرعلامات ظاھرھوتی ھین
شروع مین فلو جیسی کیفیت ھوتی ھے
سردرد اورکمردردھوتاھے
سردی اور کپکپی سےتیز بخار عمومااونچے درجےکابخار جس کی وجہ سےھڈیون اورجوڑون تک درد جاپہنچتاھے اسی وجہ سےاسےھڈی توڑبخارکہاجاتاھے
مریض آنکھون کوحرکت دینےسےکتراتاھےایساکرنےسےآنکھون مین شدیددردھوتاھے روشنی کاسامنانہین کرسکتا
یہان تک کہ آرام آجانےکی صورت مین روشنی نہین دیکھ سکتا نظر کمزورمحسوس ھوتی ھے شروع مین آنکھون مین سرخی اترآتی ھے تین چاردن مین بخارکم ھوکرعلامات مین تخفیف ھوجاتی ھے لیکن چندگھنٹےیادوتین دن کےوقفےکےبعدپھربخارتیزھوجاتاھے اب اس دوران بازؤن اورٹانگوں پرسرخ رنگ کی چھپاکی جیسےدانےنکل آتےھین جوچہرہ کےعلاوہ باقی تمام جسم پہ پھیل جاتےھین ان مین کسی کوکم اوربعض کوتیزخارش ھوتی ھے منہ کھول کردیکھنےسےپکاھوانیلااورسرخ دکھائی دےگا کچھ مریضون کاچہرہ انتہائی سرخ رھتاھے جب دانےنکلتےھین توخسرےکاشبہ ھوتاھےچندمریضون کوقے یامتلی جیسی کیفیت پیداھوتی ھےذائقہ پھیکااوربھوک بندھوجاتی ھے
شدت کےلحاظ سےیہ دوقسم کابخارھوتاھے اول قسم مین بخاراوردانےکم ھوکرآھستہ آھستہ تمام علامات خودھی ختم ھوجاتی ھین مریض صحتیاب ھوکربھی تھکاوٹ بےچینی اورکمزوری محسوس کرتارھتاھےسوچنےکی صلاحیت شدیدمتاثرھوتی ھےشدیدبھوک لگتی ھےپھرکم ھوجاتی ھے
اب دوسری قسم مین یہی علامات شدت اختیارکرکےموت کاسبب بنتی ھین ایسے مریض پہلے گلےوحلق مین خراش پھر مسوڑھون سےجلد کان ناک ودیگراعضاءسےخون کااخراج شروع ھوجاتاھےخون قے پاخانےیاپیشاب مین بھی آسکتاھےاسکی وجہ یہ ھوتی ھےکہ اس بخارمین خون کےجمنےاورروکنےکی صلاحیت کمزورھوجاتی ھےخون کےسفید ذرات اور پلیٹلیس انتہائی کم ھوجاتےھین خون ضائع ھونےکےباعث مریض شاک مین چلاجاتاھےبلڈپریشرنہایت کم اوربےھوشی کی کیفیت آجاتی ھےکچھ لوگ حلق سےسانس کی نالی تک خراش کی شکایت کرتےھین
اب ایک دوسرے بخار جسے ھم زرد بخارکےنام سےجانتےھین کےبارے مین
یہ بھی مچھرکےتوسط سے پیداھوتاھےیہ امریکا اورافریقہ کےساحلی علاقون مین پلنےوالے مچھرسے شروع ھواھےھمارے ھان بھی پہنچ چکاھےیہ دراصل ایک مخصوص وائرس کابخارھےجومچھرکےتوسط سےپھیلتاھے
یادرھے مچھرکئی اقسام پہ مشتمل ھے ایک عام مچھرجوپہلےسےھمارے ھان موجودھے جسکی مادہ مچھرانافیلزکےپیٹ سےپلازموڈیم نامی جراثیم انسانون مین منتقل ھوکرخون کےسرخ دانون مین اپنی افزائش بڑھاتےھین پھرایک خاص جسامت مین پہنچ کرسرخ دانون کوپھاڑ کرباھرنکل کردوسرے سرخ دانےمین داخل ھوتےھین توکپکپی سے ایک سوتین درجہ کابخارھوتاھے سردی کےبعدگرمی لگتی ھے بخار چڑھکر پسینہ آتاھےاوربخاراترجاتاھےپھرایک خاص مدت مین پلازموڈیم پہلےجیساچکرمکمل کرتےھین توبخاراسی شدت سے چڑھتاھے بس بخارچڑھنااترناشدید جسمانی دردین سرٹانگون مین زیادہ قے منہ کڑوا متلی سستی ھردورے کےساتھ کمی خون یہ عام علامات ھین لیکن زرد بخار مچھر کاٹنے بالکل الگ تھلگ قسم کابخارھے پہلے دونون بخاراعصابی مزاج مین سمجھےجاتےھین اورڈینگی کےبگڑجانےکی صورت مین نبض عضلاتی ھوجایاکرتی ھے لیکن زرد بخارغدی عضلاتی بخارھے اسکی علامات کچھ یون ھین
یہ بخار103ڈگری تک پانچ دن رہ کراترجاتاھےدوتین روزکےوقفےسےپھرحملہ آورھوجاتاھے
گردے جگرمین شدیدسوزش ھوتی ھے
ھچکی پیٹ درد انتہائی کمزوری بلکہ نبض بھی آھستہ چلتی نظرآۓگی
اسکےساتھ یرقان ھوجاتاھےاورپیشاب مین البیومن ضرورخارج ھوتی ھےیہی اس بخارکی سب سےبڑی پہچان ھے
یوریمیا یعنی تسمم بول سےگردے فیل ھوکرموت واقع ھوجاتی ھے یہ گردون کوزیادہ متاثرکرتاھے
جیسا کہ ملیریا بخارمین تلی بڑھ جایاکرتی ھے لیکن اس مین تلی نہین بڑھتی بلکہ جگرسوج جاتاھے یعنی بڑھ جاتاھے
اندورنی حصون مین خون بہنےکےباعث کالےپاخانے اورالٹیان آتی ھین شدیدغدی سوزش کی وجہ سےوریدین پھٹ کرایساھوتاھے جس طرح ھیپاٹائٹس مین پورٹل وین مین شدیددباؤسےخون کی الٹی آجایاکرتی ھےیاخونی پاخانہ آجاتاھے
نوٹ۔۔۔جن بھی دوست احباب سےکراچی مین بات ھوئی ھے انہون نے متفرق علامات سےآگاہ کیاھے اب مین نےالگ الگ علامات لکھ دی ھین اب آپ نے کمنٹس مین بتاناھے اگلی قسط علاج معالجہ کی ھے
محمودبھٹہ

Friday, September 30, 2022

سفوف مفرح

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ سفوف مفرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہایت ھی سادہ اور منٹون مین تیار ھونےوالی دواھے بلکہ ضرورت کےوقت آپکے گھرسے ھی یہ دوا دستیاب ھوگی خیر پہلے یہ آگاھی دے دون کہ کن حالات مین یا امراض مین اسکا استعمال مفیدرھتاھے
سوزاک ھوجانے پہ اسے استعمال کرین انشاءاللہ چند خوراک سے ھی پیشاب کی جلن اور درد ٹھیک ھوجاتاھے
اگر معدہ مین شدید تیزابیت بن چکی ھے ایسی حالت مین اسے کھانا اچھے اثرات فوری ملتے ھین
جسم پہ جلن گھبراھٹ ھوتب بھی اسے استعمال کرین فوری شفائی اثرات ظاھر ھونگے
پورے جسم پہ کہین بھی سوجن اماس آچکا ھواسے استعمال کرنے سے سوجن وغیرہ جاتی رھے گی
ایک نہایت ھی خطرناک مرض عظم قلب لیکن یہ بوجہ تحلیل ھو اس مین بھی بہت ھی زیادہ فائدہ مندرھتی ھے
اب دوا سمجھ لین
سوکھا دھنیا جسے ھم کشنیز بھی کہتےھین اور زیرہ سفید ان دونون کوبرابروزن پیس لین اب ایک ماشہ تادوماشہ یہ سفوف ھمراہ قہوہ سونف اور گل سرخ یعنی ماشہ ماشہ گلاب کی سوکھی پتیان اورسونف لےکردوکپ پانی مین ابالین جب کپ رہ جاۓ اور حسب ضرورت چینی شامل کرکے چھان کرگرم گرم قہوہ سے مذکورہ بالا سفوف کھالین اسی طرح دن مین تین بارکھالین
نوٹ ۔۔۔ چینی کی جگہ اگر شہد شامل کرین توزیادہ فائدہ مندھے
اب دوفائدے اور بھی سمجھ لین یہ بلڈپریشر کم کرتی ھے اور ذھنی طور پر پرسکون بھی کرتی ھے اسکے استعمال سے نیند بڑھ جاتی ھے
یادرکھین دوا کومذید خوش ذائقہ اور مفید بنانےکےلیے قہوہ مین ایک عدد الائچی سفید کااضافہ کرسکتےھین
یہ دوا مزاجا اعصابی غدی یعنی ترگرم مزاج رکھتی ھے اور بتاۓ گئے فوائد مین نہایت موثر ھے منٹون مین تیار اور منٹون مین اثرپزیر ھے
انتباہ۔۔۔میری پوسٹین چوری کرکے اپنے نام سے واٹس ایپ اور دوسرے گروپ مین لگانا بندکردین آپ اس گروپ سے بلاک ھوسکتےھین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, September 20, 2022

موسمی بخار اورعلاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ موسمی بخار اورعلاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی عرصہ پہلے مین یہ پوسٹ لکھ چکا ھون آج ایک صاحب نے روشنی ڈالنے کے حوالے سے لکھ رکھا ھے
جوپوسٹ مین نے لکھی تھی وہ کچھ اس طرح لکھی ھے
گلوۓ تازہ ایک انگلی برابر ٹکڑا ایک ماشہ اجوائن دیسی ایک چٹکی نمک روزانہ صبح اچھی طرح کونڈے مین رگڑپیس کرایک کپ پانی شامل کرکے کپڑے سے چھان کر صبح خالی پیٹ پی لین موسمی بخار یا باری کابخار یا ملیریا بخار کی خواہ وباء پھیلی ھو توبطور حفاظتی قدم تین چار روز پی لین اگر بخار ھورھاھے تب بھی استعمال کرین دوچار روز مین بخار جاتارھے گا اب اس دوا کی وضاحت بھی لکھی تھی کہ جہان گلوتازہ میسر نہ ھو توخشک حاصل کرکے رات کوتمام دوائین اسی وزن سے بھگودین  صبح تھوڑا گرم کرین پھراچھی طرح رگڑکرچھان لین اور پی لین پھرایک تیسری وضاحت بھی کی تھی کہ گلو کارب خودتیار کرین بازار سے ست گلو نہ لین اگر مجبوری ھے توتسلی بخش لین سوگرام رب گلو پچاس گرام اجوائن اوردس گرام نمک شامل کرکے حب نخودی یاکیپسول پانچ سو ملی گرام بھر لین ایک ایک تین بار ھمراہ پانی دین تمام اعصابی بخار وبائی بخار ٹھیک ھوجاتے ھین یہی دوا ھم نسل درنسل استعمال کررھےھین اب ان صاحب نے کچھ فوائد مین اضافہ فرمادیاھے جب کہ ھمارے گروپ مین پوسٹ لکھنا بڑی سوچ سمجھ والا کام ھے یہان ھزارون مین انتہائی ذھین ترین حکماء گروپ مطب کامل مین شامل ھین بہت زیادہ پوسٹین اسی وجہ سے ھم نہین لگاتے جبکہ پوسٹ بھیجنے والا شکوہ کررھا ھوتاھے کہ میری پوسٹ کیون نہین لگائی جاتی اسکی وجوھات تو بہت زیادہ ھوتی ھین جب آپ ایک ھی دوا سے جریان احتلام سرعت انزال ذکاوت حس کمی انتشار اور پتہ نہین کس کس مرض کاعلاج کررھے ھوتےھین توآپکی قابلیت کاحکماء کوعلم ھوجاتاھے  کہ صاحب پوسٹ کو نہ ھی مرض کی حقیقت کاعلم ھے اور نہ ھی اسکے مزاج کاعلم ھے اب یہی صورت حال اس پوسٹ مین ھے میرے بھائی ملیریا بلغمی مزاج کی مرض ھے وبائی امراض اکثریت یاتوبلغمی یا سوداوی مزاج مین ھوتی ھین اب یہ دوا جس مزاج کی ھے اسی مین ٹائیفائڈ کابخارھوتاھے توخود ھی بتاؤ یہ ٹائیفائڈ ٹھیک کرے گی یا بگاڑ پیداکرے گی آپ پہلے بخار کی اقسام پڑھین جوتین سوسے اوپر ھین اوران کے مزاج سمجھین میرے خیال مین کافی روشنی ڈل چکی ھے


Monday, September 19, 2022

سانپ کے زھرکاعلاج

 Snake Bite

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ سانپ کے زھرکاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


آجکل سندھ مین سیلاب زدگان کوایک بڑامسئلہ سانپ کاٹنےکاھے سانپ کےکاٹنےسے آدھا بندہ زھرسے مرتاھے توآدھا خوف سے مرتاھے دوستو سانپ کازھر مزاجا عضلاتی غدی ھوتاھے یہ چارانداز مین انسانی جسم پہ علامات چھوڑتاھے
پہلے نمبر پہ نیوروٹاکسین یعنی عصبی زھرکی علامات پیداھوتی ھین یہ جسم کےخلیات مین سکون پیداکرکےانہین بے حس وحرکت کردیتاھے نظام تنفس متاثرھوتاھے اور دوسری طرف جگروغدد مین تیزی آنےکی وجہ سے جسم مین گرمی کی علامات ظاھرھوناشروع ھوجاتی ھین بالکل ھیروئن کے نشئ والی کیفیت ھے
دوسرے نمبر پہ گلوٹے نین ھے یہ سرخ خلیات کومنجمدکرتاھےاسکا علاج پچھلی قسط مین ایک حب نقرس کےنام سے لکھ چکا ھون ھرپندرہ منٹ بعد دوادین چندخوراک دینےسے کلاٹClot بننے اور RBCکے جمنےکاعمل رک جاۓ گااورزھرکےاثرات بھی جاتے رھتےھین
 تیسرے نمبر پہ سائیٹولاسین یعنی محلل خلیات مادہ ھے جسم سے مختلف خلیات بلکہ خون مین سرخ وسفید خلیات بھی تحلیل ھوناشروع ھوجاتےھین اس سے جسم گلنا سڑنا شروع ھوجاتاھے ایسی سانپ کی زھر میرے خیال مین پاکستان مین موجودنہین ھے
اینٹی ظابرین یہ بھی خون کوھی جماتی ھے
خیر سانپ کےکاٹنےسے اکثریت عمل رطوبات کی کمی تحلیل کاعمل شروع ھوتاھے اور اکثرمندرجہ ذیل علامات پیداھوتی ھین
کاٹے ھوۓ مقام پہ چھالا بننا پھر جب سانپ کازھر پھیلتاھے تومتاثرہ مقام پہ درد سرچکرانا جسم پہ خارش یاسوئیان چھبنا سینہ مین جلن خفقان قلب کی شکایت اور آھستہ آھستہ نیندکاغلبہ شروع ھوجاتاھے جسم سے تمام رطوبات کااخراج بند اور خون نکلنے لگتاھے بعض لوگون کے جسم پہ سوج پیداھوتی ھے اور جسم پھٹنے لگتاھے مجھے اچھی طرح یادھے 1971مین سیلاب آیاتھا پنجاب مین بڑی تباہ اریان ھوئی تھین خاص کردریاۓ چناب کےباسیون کےساتھ سیلاب مین ایک قسم کاسانپ آگیا جس کاسائز بالشت بھرتھا سرگول روپیہ جیساتھا جسے کاٹ لیتا وہ مریض آٹھ دن بڑے خوفناک گزارتا یاتوجسم سے اخراج خون ھوکر موت واقع ھوجاتی اگر آٹھ روز بندہ زندہ رہ جاتا تب بچنے کی امید یقینی ھوتی تھی
خیر دوستو علاج سمجھ لین سب سے پہلا عمل یہ کرناچاھیے کہ جہان سانپ کاٹ لے اور سے اوپر والے حصہ کورسی سے فورا مضبوطی سے باندھ کر کسی بلیڈسے ضرب یاجمع کے نشان جیسا کٹ لگادین تاکہ اس جگہ سے ساراخون اچھی طرح خارج ھوجاۓ قدیم حکماۓ کرام اورسنیاسی حضرات کاطریقہ یہ ھوتاتھا کہ جوان مرغ لےکر اسکا مقعد بالون سے صاف کرکے مقعد کو کٹ والی جگہ پہ چپکاکردباۓ رکھتے اگر مرغا مرجاتاتونیا مرغ اسی طرح لگادیتے جب مرغا نہین مرتاتب سمجھ لیاجاتاکہ زھرختم ھوچکاھے یہ ایک پیمانہ تھا زھر ختم ھونے کا خیر آپ کٹ لگاکر سائیڈون سے دبائین اوراچھی طرح خون نکالین اسکے بعد اگر میسر ھوتو ریٹھاکاکپڑچھان کرکے تھوڑاپانی ملاکراوپر لیپ لگادین ساتھ کشتہ حلزون سات حصہ دودھ مدار ایک حصہ مین کھرل کرکے ایک ایک رتی دن مین چارباردین ساتھ حب بندق یعنی ریٹھا رائی اور گندھک آملہ سار برابروزن پیس کرنخودی حب بنالین بہتر ھے کہ اس مین دسوان حصہ قلمی شورہ شامل کرکے گولیان بنالین دودوگولی چاربار دین
اگر کوئی اور دوا میسر نہ ھوتب آک کی کونپلین ایک ایک کرکے کھلانا شروع کردین جب تک منہ کڑوا نہ ھوجائے اس وقت تک کھلاتے رھین ساری زھر خارج ھوجاتی ھے غدی اعصابی مسہل دین تاکہ مسہل آکرزھر خارج ھو محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, September 17, 2022

ھڈیون کادرمیانی خلاکم ھونااور جوڑکارگڑکھانا


 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ ھڈیون کادرمیانی خلاکم ھونااور جوڑکارگڑکھانا۔۔۔۔۔۔
ھمارے ایک گروپ ممبر فیصل خان صاحب نے یہ پوسٹ بھیجی آپ دوست پوسٹ بھی غورسے پڑھ لین آج مجھے لکھنا توکچھ اورتھا لیکن یہ پوسٹ کافی سنجیدہ تھی سرمدصاحب نے غورکےلیے چھوڑرکھی تھی اس پہ مدلل جواب لکھنا فرض تھا خیر جواب حاضرھے
جوڑون مین نقرسی مواد اگر اکھٹاھوکرجم جاۓ توجوڑ کاخلاکم ھوجاتاھے یادرھے جب یہ نقرسی مواد جمتاھے تو وہ رطوبات جوجوڑ کےاندر رہ کرجوڑکوحرکت دینا اور جوڑکی ھڈیون کوآپس مین رگڑکھانےسے محفوظ رکھتی ھین وہ بھی جم جاتی ھین توایسی حالت مین جب جوڑ حرکت کرتاھے تورطوبات کے خشک ھونے کی وجہ سےرگڑکھاکرشدید دردکی کیفیت پیداکرتاھے اس حالت مین مقام درد کے پاس موجود باریک خون کی نالیان بھی اکثر بندھوکر یاسکیڑپیداھوکر دوران خون نہایت کم ھوجاتاھے جب خون کادوران کم ھوگا تومرض کےمقام پرحرارت نام کی کوئی چیز نہ ھوگی اور نہ ھی مواد کوگرمی پہنچے گی اور نہ ھی وہ پگھل کرخارج ھوگا میرے دوستو طب مین یہ مرض بھی موجود ھے اور الحمداللہ اسکاعلاج اوراصول علاج بھی موجودھے بھلے ایلوپیتھی مین علاج نہ ھو خیر کوئی بات نہین ایلوپیتھی طریقہ علاج اپنی جگہ درست ھے بس ھمارے ھان ڈاکٹر حضرات شارٹ کٹ کےزیادہ قائل ھین نیاجوڑڈالنا آسان سمجھاجاتاھے
اب اصول علاج کےساتھ علاج بھی سمجھ لین
اب تین سوال ھین
مطلوبہ مقام پہ حرارت پیداکرناجماھوا نقرسی مواد خارج کرنے کےساتھ رطوبات صالح پیداکرنا تاکہ جوڑرگڑ نہ کھاۓ دوران خون بھی بحال ھو تومرض جاتی رھے گی
نوٹ۔۔۔ مضمون کی تشریح پڑھنی ھوتومیرے سابقہ مضامین کا مطالعہ جوھمارے اسی گروپ مطب کامل مین موجودھین انہین پڑھین اسی وجہ سے زیادہ تفصیل نہین لکھی
خیردوا بھی سمجھ لین
حب نقرس خاص ۔۔۔۔۔
سنڈھ ۔ نوشادر ٹھیکری ۔ درونج عقربی ۔ اسگندھ ۔ سرنجان شیرین ۔سرنجان تلخ ۔ قسط ۔ ھرایک دوا سو سو گرام سقمونیا اور ریوندعصارہ تیس تیس گرام پیس کر نخودی گولیان بنالین
ایک تادوگولی دن مین دوتاتین بار ھمراہ پانی یاغدی اعصابی قہوہ کےساتھ دین اب اس دوا کے مندرجہ ذیل فوائد ھین
گھنٹیاوی دردین ۔ قبض ۔ خشک کھانسی ۔ یورک ایسڈ ۔ سوزش غددوجگر ۔ جوڑون کی سوجن ۔ دل کادرد ۔ شریانون مین سکیڑھوکرخون کارکنا ۔ خون کے جمنے کارحجان ھویاخون جم چکاھو اسے تحلیل کرنا ۔ دل کے بندوالوکوکھولنا یعنی انکی بندش ٹھیک کرنا ۔ ریاحی ونقرسی درد یا انسے پیدا شدہ تمام علامات کوٹھیک کرنا عضلاتی سے غدی عضلاتی تحریک تک فائدہ مند دواھےیادرکھین اس دوا کے استعمال سے مسہل نہین آتا بہت سے احباب بغیر سمجھے بس سقمونیا اورریوندعصارہ کی وجہ سے اسے شدید مسہل دوا سمجھ لین گے جبکہ ایسا کچھ نہین ھے
اب اس کے ساتھ رطوبات پیدا کرنے کےلئے حب مدار دین
برگ مدار سایہ مین خشک شدہ ۔ دس گرام کونپل مدار خشک شدہ دس گرام ۔ ھلدی چالیس گرام ۔ سہاگہ بریان شدہ بیس گرام پیسکر پانچ سوملی گرام والے کیپسول بھرلین تین وقت ھمراہ پانی یاقہوہ دین
نوٹ ۔۔۔ دوستو اگر جوڑ مکمل پتھرا چکاھو جسے ھم طبی زبان مین تحجرالمفاصل کہتےھین ایسی حالت مین شدید حرارت کی ضرورت ھے توپہلے غدی عضلاتی علاج پھر مندرجہ بالا علاج شروع کرنا ھوگا اسکو پہلے حب سلاطین جوکہ فالج کےلیےبھی مشہورعام نسخہ ھے ایک گولی دن مین تین بار ساتھ نمک کریر آدھی رتی دوبار ساتھ معجون فلاسفہ دین کم سے کم ایک ماہ یہ دواکھانے کے بعد یاحسب ضرورت کھلانے کےبعد ہھر غدی اعصابی تااعصابی غدی دوا دین یعنی مذکورہ بالا علاج کرین انشاءاللہ شفایابی ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, September 6, 2022

ھیضہ

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Cholera|heza|Haiza|flood|diseases
۔۔۔۔۔۔ سیلاب اور وبائی امراض ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ ھیضہ ۔۔۔۔۔
خاص کر سندھ اور بلوچستان کے وہ علاقہ جات جہان پانی ابھی تک کھڑاھے وھان عجیب پریشانیان گھر کرچکی ھین عام آدمی کےلئے وھان پہنچنے کےلیے ابھی تک زمینی راستے نہین ھین بس محنت ھورھی ھے اورراستے بن رھے ھین اور لوگ امداد لےکرپہنچ رھےھین ایک درد ھے جوھر پاکستانی کےدل مین اٹھاھواھے آج یہان نہ کوئی سندھی ھے اور نہ ھی بلوچی ھے اور نہ پنجابی ھے اور نہ ھی پختون ھے بس سب پاکستانی ھین ایک گھر گراھے توسب کوفکرھے کہ میراگھر گرگیاھے یا میرے بھائی کاگھر گرگیاھے اللہ تعالی سب کو ھمت دے اور بڑھ چڑھ کرحصہ لین یہ اللہ تعالی کی طرف سے امتحان ھے بس اس ذات باری تعالی سے ناامید نہین ھوناچاھیے جوھمارے لیے بہترھے وھی جانتاھے وقتی طور پر محسوس ھورھاھے کہ بڑی پریشانیان ھین ھمارے اپنے ھم سے بچھڑچکے ھین ایک دکھ ایک درد دل مین ضرورھے لیکن اللہ تعالی کاشکر ھرحال مین کرنا بھی فرض ھے خیر اس سے زیادہ کچھ نہین لکھون گا بس سجدے مین گر کے اللہ تعالی سے اپنے گناھون کی معافی طلب کرین اور اپنے ملک کی سلامتی اور سیلاب زدگان کی پریشانیوں کےلیے دعائین مانگین اللہ تعالی بڑے رحمان ھین وہ اپنی مخلوق اپنے بندے سے بڑاھی پیارکرتےھین ماں سے سترگناہ زیادہ
خیر پانی ٹھہرجانے کی وجہ سے پانی متعفن ھوجاۓ توچند ایک امراض لازم ھین ھیضہ خارش ملیریا جیسی امراض آج مضمون ھیضہ کےبارے مین ھے
دوستو ایسی دوائین تجویزکررھاھون جوھرایک کی پہنچ مین ھون ھیضہ ایک متعفن مادہ ھے جسے انگریزی مین کالراکہتے ھین بدبودار پاخانے اورالٹیان شروع ھوجاتی ھین اسکے لیے معدہ مین حرارت پیداکرنانہایت ضروری ھے جیسےھی حرارت پیداھوگی اور مریض کاجسم گرم ھوناشروع ھوجائے توسمجھ لین زندگی بچ گئی ھے اور اگرھیضہ کےبعد بخارھوجاۓ توبہت ھی اچھی علامت ھے اگر کسی کوبھی ھیضہ جیسی علامات پیداھون تولونگ دوعدد دارچینی ایک ٹکڑا الائچی سیاہ ایک عدد دوکپ پانی سےقہوہ بناکرفوری تھوڑاتھوڑا پلائین بلکہ زیادہ مقدار مین بنالین اورباربارپلائین اگر لیمن میسر ھوتو ساتھ لیمن نچوڑ کرقہوہ مین پلائین املی آلوبخارہ اناردانہ پودینہ کی چٹنی بنالین اورباربارچٹائین ھان اگر جوارش تمرھندی مل جاۓ توزیادہ بہتر ھے جوارش تمرھندی کانسخہ مندرجہ ذیل ھے
املی 250گرام آلوبخارا 250گرام پودینہ پچاس گرام سنڈھ پچاس گرام مرچ سیاہ پچاس گرام اناردانہ سوگرام زرشک سوگرام منقی سوگرام آملہ خشک سوگرام ست لیمن پچاس گرام چینی ایک کلو مین قوام کرلین یعنی پہلے والی تمام چیزون کوپانی مین بھگوابال کرگھٹلیان اوردانے دور کرکے باقی گاڑھے پانی مین قوام کرکے ست لیمن پیس کرشامل کرلین ھان زرشک اور منقی کاقیمہ بناکرشامل کرین اورآملہ پیس کرشامل کرین یعنی پانی مین ابالنا صرف املی آلوبخارہ اوراناردانہ ھے خیر چمچ چمچ ھردس منٹ بعد دےسکتےھین ساتھ تریاق معدہ دین جس کانسخہ گندھک آملہ سار دوتولہ اجوائن دیسی چارتولہ ہودینہ دوتولہ پیس کرسفوف بناکرایک ماشہ دین اگر کسی دوست کوامرت دھارا میسر ھو جسے ھمدرد والے قلزم کے نام سے بناتےھین تودوقطرے یہ قلزم تریاق معدہ مین شامل کر ھرتین گھنٹہ بعد دین یامرض کی شدت کے حساب سے ھرآدھ گھنٹہ بعد بھی دےسکتے ھین امرت دھارا کے نام سے گروپ مین سرچ کرلین یاپھر ست اجوائن ست پودینہ ست لیمن برابروزن ملاکر تھوڑی دیر دھوپ مین رکھ دین جب سب پانی کی شکل بن جاۓ تواستعمال کرسکتے ھین اگر کسی کواور کچھ میسر نہین ھے توکم سے کم چاۓ کی پتی چاررتی سرخ   مرچ ثابت ایک عدددارچینی ایک ٹکڑا کاقہوہ بناکردین اگر لیمن میسر ھوتولیمن ایک عدد نچوڑدین لیمن گراس کا قہوہ اور سیز قہوہ جسے ھم پشاوری قہوہ بھی کہتےھین استعمال کرسکتےھین سرکہ میسرھو توسرکہ وعرق گلاب ملاکرپلائین بہت مفید رھتاھے
نوٹ ۔۔۔ سنجیدہ حکماے کرام صرف ان موضوعات پہ پوسٹین بھیجین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, September 1, 2022

رحم کی رسولیان اور ان کاعلاج

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ رحم کی رسولیان اور ان کاعلاج ۔۔۔۔۔۔
رسولیان خواہ کہین بھی ھون بس ان کو سمجھے بغیر علاج نہین ھوتا رسولیون کےبارے مین تفصیلا پڑھنےکےلیے میرے پچھلے مضامین سرچ کرلین یادرھے رسولیان کچھ ٹھوس ھوتی ھین کچھ پانی کی طرح پلپلی ھوتی ھین اب ٹھوس رسولیان بھی کچھ دبانے سےدرد کرتی ھین اور کچھ دبانے سے درد نہین کرتی خیر سےدرد والی رسولی خطرناک ھوتی ھے ان سب کی تفصیل پڑھنےکےلیے میرے سابقہ مضامین پڑھین گے توبات سمجھآجاۓ گی میری کسی بھی تازہ لگی پوسٹ پہ جہان تصویر اور ساتھ نام Mahmood Bhuttaلکھاھے وھان کلک کرین گے توتاریخ کے حساب سے سب میری لکھی پوسٹین آپکے سامنے ھونگی اب آپ پڑھ سکتےھین نہین توسرچ والی جگہ پہ متعلقہ پوسٹ کاعنوان لکھ کرسرچ کرسکتےھین اب آج کی لکھی دوا مین آپ پہ چھوڑتا ھون کہ کونسی رسولیون پہ مفید ھے کمنٹس مین بتائین
پہلی بات بہت سے ایسے لوگ جن کا اس شعبہ سے دور تک تعلق بھی نہین ھوتا وہ سوالات کررھے ھوتےھین اور سوالات بڑے ھی غیر ضروری ھوتےھین جیسے میری پچھلی پوسٹ مین بہت سے لوگ سوڈاسیلی سلاس کاکوئی دوسرا نام پوچھ رھے باقی کچھ نے یہ کہ رکھاتھا کہ ھمارے ھان سے یہ مل ھی نہین سکتی اگر پنسارسے نہین مل رھی تو میڈیکل سٹور سے پتہ کرین اگردستیاب نہین ھے توسٹور والے سے کہین کہ منگوادے باقی مشہور نام یہی ھے اورعام دوا ھے ھان ویٹنری ادویات کے سٹور سے بھی مل جاۓ گی یہ سب لکھنے کا مقصد یہی ھوتاھے کہ بندہ کچھ خودبھی ھمت کرلیاکرے اب ان تمام باتون کو ذھن مین رکھتے ھوۓ اس پوسٹ کےبارے مین کہون گا کسی صورت بغیر طبیب کے کوئی بھی اس دوا کونہ بناۓ کیونکہ دوا بنانے کےلیے سالون کادوائین بنانےکا تجربہ ھونا نہایت ضروری ھوتاھے  بس مین نہایت مختصر انداز مین آج لکھون گا صرف حکماء توجہ کرین
سیماب مصفی دس گرام
گندھک آملہ سار بیس گرام
دونون کی انتہائی بہترین اور نفیس کجلی تیار کرین ایک تارہ بھی نہ چمکے پھر اس مین نوشادر تیس گرام کھرل کرین بس دوا تیارھے ایک رتی کے کیپسول بھرلین دوتاتین وقت ھمراہ پانی دین ایک ماہ سے پہلے رسولیان جاتی رھین گی
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ ۔۔۔ دوا کامزاج بڑا ھی واضح ھے کمنٹس مین تفصیل لکھنے کےساتھ مزاج بھی لکھین

Thursday, August 25, 2022

عرق قلب وجگر

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ عرق قلب وجگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اھم پوسٹ
کافی دن گزر گئے کوئی پوسٹ نہین لکھ سکا دراصل کچھ روز مسلسل اپنی بڑی ھمشیرہ کےھان روزانہ کے حساب سے جانا ٹھہرا انہین بخارتھا احترام واجب تھا اس لیے بھی اور کچھ بہن بھائی کارشتہ بھی ایسا ھوتاھے کہ بڑا حوصلہ ھوتاھے انکی عمر اسوقت 85سال ھےمین ان سے کافی چھوٹا ھون میری عمریعنی محمودبھٹہ کی عمر 61سال ھوچکی ھے الحمداللہ اب انکی صحت بہتر ھے بخار اتر چکاھے بس کمزوری باقی ھے کچھ عمرکابھی تقاضا ھے خیرسے انکی صحتیاب ھونے آج اھم پوسٹ بھی لکھ رھا ھون یہ میرے معمولات مین سے ھے پہلے اس کے فوائد لکھ رھا ھون حکماء حضرات اپنے معمولات مین لاسکتےھین
فیٹی لیور اور باقی اس سے متعلقہ علامات جیسے معدہ کی خرابی جگر مین شدید گرمی وغیرہ مین تیزی سے فائدہ کرتی ھے
کولسٹرول اور خون کی نالیون کی بندش خواہ وہ شریان ھویا وریدین ھون ھردوصورت مین بس ایک ھی کورس کرنےسے صحتیاب ھوجاتاھے ھان اینجوگرافی کرائین یاایکو ٹیسٹ کروائین اگر کوئی معمولی کمی بیشی رہ جاۓ تومذید ایک کورس اور لازمی کرین
بدن مین کہین بھی نالیان گچھون کی شکل اختیار کرجائین یا جیسے بعض لوگ ویری کوسس کی شکایت کرتےھین یعنی پیڑو پرجہان منی کی نالیان گزرتی ھین وہ سب گچھے کی شکل بن جاتی ھین اور بندہ اولاد پیداکرنےکےبھی قابل نہین رھتا اس صورت مین استعمال کرین اللہ تعالی ضرور شفاء دین گے
باقی استسقائی حالت مین بھی اسے استعمال کرین
ھان اس دوا کے استعمال سے چند روز مین ھی چہرے کارنگ نکھرنا شروع ھوجاتاھے اور رنگت سفید وسرخ ھونا شروع ھوجاتی ھے دوستو بغیر مشقت دوا بنانا کچھ بھی مشکل نہین ھے صرف بارہ گھنٹے لگتےھین دواتیار ھوجاتی ھے
اب دوا سمجھ لین
عرق گلاب بوتل
عرق مکو بوتل
عرق سونف بوتل
عرق اجوائن بوتل
اگر آپ خود عرق نہین بناسکتے تو پہلے تینون عرق یعنی گلاب مکو سونف توقرشی کے لےلین باقی اجوائن کاعرق کسی بھی تسلی والی اچھی کمپنی کالےسکتےھین
اب یہ عرقیات چار بوتل اکھٹے ملالین اب ان مین ریوندچینی سوگرام باریک پیس کر ملادین اور ایک ابالا آگ پہ دے کررکھ دین بارہ گھنٹہ بعد دوبارہ ان عرقیات کو آگ پہ تین چار ابال دے کرکپڑچھان کرلین کپڑا ذرا موٹا ھوناچاھیے باریک ململ ٹائپ نہین ھوناچاھیے اب اس مین نوشادرٹھیکری50گرام سوڈاسیلی سلاس تیس گرام پیس کرشامل کردین یاد رھے ابھی عرقیات گرم ھون تب ھی شامل کردین تاکہ منٹون مین نوشادر اور سوڈاسیلی سلاس حل ھوجائے بس دوا تیار ھے واپس بوتلون مین بھر لین یہ ایک کورس ھے بس اب آدھا کپ یہ عرق آدھاکپ نیم گرم پانی شامل کرکے صبح خالی پیٹ پی لین بس ایک بار ھی روزانہ خالی معدہ صبح پینا ھے بس تھوڑی دیر کےلئے معمولی ھلچل پیٹ مین مچے گی پھر ٹھیک ھوجائے گی ھان یہان ایک بات کی نشاندھی کردون دوا کافی بدمزہ ھے پینے کودل نہین کرتا لیکن مجبوری ھے چند روز مین بندہ عادی ھوجاتاھے ایسے تمام دوست جن کوعارضہ قلب ھے استعمال کرین ساتھ نماز کی بھی پابندی کرین  دوا بناکراستعمال کرین مین نے ایک ایک بات سمجھادی ھے اب ایسے دوست جو پھر بھی سوالات کرتےھین وہ سیدھا کسی بھی بڑے پنسار سٹور پہ جاکر تمام دوائین خریدسکتےھین  محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, June 10, 2022

اور چہرے کی جھریان|Haldi

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 Haldi |tumeric

۔۔۔ ھلدی اور چہرے کی جھریان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بطور ابٹن تو ھلدی کااستعمال ھرکسی نے سناھوگا ممکن ھے زندگی مین چند بار یا پھر شادی پہ ھلدی کاابٹن ضرور چہرے اور جسم پہ استعمال کیاھوگا اس ابٹن کا استعمال دلہا اور دلہن کو وقتی طور پہ خوبصورت بنانے کےلئے استعمال کیاجاتاھے خواہ باقی زندگی جفاکشی یا طعنہ کشی کے نشانات یا پھر گردش ایام کے نقوش زندگی بھرکےلیے چہرے پہ عیان رھین یاد رھے زمانہ اپنے نقوش چہرے پہ ضرور چھوڑتاھے زندگی بھر کی داستان ھرانسان کے چہرے پہ لکھی نظرآرھی ھوتی ھے بعض خوش قسمت اللہ تعالی کی بارگاہ مین سجدہ ریز رھتےھین اور اسی کےشکرگزار رھتےھین تو وقت چہرے کوایک نورسے بھردیتاھے باقاعدہ ایک چمک اور روحانیت وپاکیزگی چہرے پہ پھیلی رھتی ھے بعض نے ساری زندگی عسرت وبےچارگی کی داستان چہرے پہ بکھیرے نظرآرھے ھوتےھین بعض نے اللہ تعالی کی مخلوق پہ ظلم وجبر بلکہ زمینی خدا بنے ھونے کی داستان ایک مکروہ چہرے کی صورت مین لیے پھررھے ھوتےھین ھاں ایک کمال ضرورھےایسےایسے میک اپ مردزن نےکیےھوتےھین کہ ایک بھیانک چہرےکوبھی وقتی طورپہ چھپالیتےھین اورچہرہ بڑاھی معصوم نظرآتاھےاگرمیک اپ اتاراجاۓ تو محلہ دار بھی پہچاننےسےانکاری ھوتےھین خیر سےباریک بیں کوخباثت تونظرآرھی ھوتی ھےبس وہ خاموش رھےتوالگ بات ھےخیرسےایسی دواتومیرےپاس موجود نہین ھےجو بندےکےچہرےسے خباثت عیاری فتنوں اور مکروہات کوغائب کرکے یکدم روحانی بناسکے ھان یہ ھوسکتاھے کہ زمانہ کی چکی مین پسا چہرے وبدن جو جھریون سے بھرجاۓ توان جھریون کو چہرے سے بغیر میک اپ کیے مٹایاجاسکتاھے ھروقت تازگی اور کچھ نہ کچھ خوبصورتی چہرے پہ ضرور آجاتی ھے یہ کمال بھی ھلدی مین بھرا ھے دوا سمجھ لین اور بنائین پھر کھائین اور چہرے وبدن کوجھریون سے نجات دے دین
سوکھی گڈھی ھلدی ایک کلو کوتین حصوں مین تقسیم کرکے پہلے حصہ سے چاربوتل عرق کشیدکرکے اس عرق مین دوسراحصہ ھلدی کابھگوکرپھرعرق نکال لین اب عرق تین بوتل نکال کراس مین تیسرا حصہ ھلدی والا شامل کرکے پھر دوبوتل عرق نکال لین اب اس عرق مین ان بجھ چونا سوگرام شامل کرکے چوبیس گھنٹہ کےلئے رکھ دین اسکے بعد اسے باقاعدہ روئی کی مدرسے معروف طریقہ سے فلٹر کرین اب اس فلٹر شدہ عرق مین سوگرام گندھک آملہ سار کھرل کرین سب عرق کھرل ھوجانے پہ محفوظ کرلین ایک رتی بھر یہ دوا صبح شام بلکہ رتی سے بھی کچھ کم جیسے دانہ گندم برابر خوراک رکھین
نوٹ۔۔۔ یہان ایک بات کی اور بھی نشاندھی کردون حقیقت مین یہ دوا جب آپ نے عرق مین چونا شامل کرکے جب فلٹر کرلیاھے بس دوا تیار ھے پانچ دس قطرے یہی عرق پانی مین شامل کرکے پی لینےسے جھریان جاتی رھتی ھین لیکن مین نے دوا کی افادیت بڑھانے دوا کاحجم کرنے اور دوا کوباآسانی لمبے عرصہ تک محفوظ رکھنے کےلئے اسے خشک حالت مین لانے کی ترتیب دی ھے یون گندھک دوبارہ شامل کرنے سے اسکی افادیت بڑھ جاتی ھے اس دوا کو نہایت سادگی سے بھی تیار کیاجاسکتاھے اگر تجربہ ھی کرنا ھوتومحض گندھک سوگرام چونا سوگرام دونون کوپانی مین حل کرکے جوش دین پھرفلٹر کرکے دس قطرے یہ پانی استعمال کرین جھریان چند روز مین ھی غائب ھونا شروع ھوجاتی ھین لیکن دوا کی نفاست اور حساسیت اور قوت سے بھرپور اور نقصانات سے مبرا دوا تب ھوگی جب آپ ھلدی کاعرق نکال کربنائین گے اب آپ کی آسانی کےلئے ھرطریقہ وانداز بتادیاھے نااھل اور سست حضرات سادہ پانی مین بنالین قابل اور مخلص طب حکماء ھلدی کےعرق والے طریقہ سے بنائین اسی کے ساتھ محمودبھٹہ کواجازت دین انشاءاللہ ابھی مذید کچھ نہ کچھ ھلدی کے تجربات گروپ مطب کامل کی زینت بنے گے اس وقت تک کےلئے اجازت اور اللہ تعالی آپ سب کو محنت والا اور طب کو زندہ کرنے والا طبیب بناۓ جب محنت کرین گے توروشنی خود بخود ھی ملنا شروع ھوجاتی ھے اور جوطبیب محض نسخون کے بچاری اور طلب گارھین وہ ساری زندگی اندھیرے مین ٹامک ٹویاں مارتے رھتےھین اور بعض طبیب ایسےبھی دیکھنے کوملے ھین جوساری زندگی محض نسخہ جات پڑھ کرھی حظ اٹھاتےھین اور بحث وسوالات کرنے اورحوالہ جات دینے مین اپنا ثانی نہین رکھتے ھردوا مین کستوری عنبر مرواریدشامل ھوتاھے بندہ خدا اگر آپ محض ھلدی کوسمجھ لیتے توکستوری عنبر اسی کوبنالیتے آئیے آپ آج ھلدی کوھی کستوری بنائین انشاءاللہ ھرنباتات کےتجربات اسی طرح تحریر کرین گے جوکتابوں سے نہین ملین گےآپ سونا بنانے کےپیچھے مت بھاگین  بلکہ خود سونا بن جائین اس بوٹی کوتلاش کرجس مین سونےکی سب خوبیان پائی جائین وہ بوٹی کھااورخود سونا بن جا
نوٹ۔۔ آخری بات مذکورہ بالا نسخہ مزاجا غدی اعصابی ھے یہ بات اب یاد آئی ھےتاکہ سب دوست اسےمزاج کےمطابق استعمال کرکےدیگرفائدےبھی حاصل کرسکین چوتھےھضم پہ اثرانداز ھونےوالی دواھےجب دواچوتھےھضم پہ اثرکرےگی تووارثتی امراض  کوفائدہ دےگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, May 17, 2022

گرمیون کے مشروبات 2

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمیون کے مشروبات تیار کرین ۔۔۔۔۔قسط دوسری
کل کی قسط مین مین چہار مغز کاوزن لکھنا شاید بھول گیا تودوستو پچاس گرام چہار مغز لینے ھین باقی بہت سے دوستون نے بہت زیادہ مشروبات کے نام لکھ رکھے تھے جیسے صندل ھے تو دوستو اصل صندل کا شربت توآپ کےلیے کافی مہنگا بنے گا کیونکہ بذات خود صندل بھی کافی مہنگا ھے اصل شربت مین صندل کی مقدار زیادہ ھے یعنی کم سے کم سوگرام ڈالنا ھوگا تو یہ قیمت ھزارون مین بنے گی اسلیے سستا کام کرلیتے ھین آپ پچاس گرام زیرہ سفید لین پچیس گرام کشنیز لین اب انکا ایک کلو پانی مین جوشاندہ تیار کرین جب پانی آدھا رہ جاۓ تو چھان لین اس پانی کو الگ سے رکھ لین اب بیس گرام صندل سفید لین اور اسکو اچھی طرح کوٹ لین اور رات بھرسوگرام پانی مین بگھو دین صبح دوجوش دین اور چاۓ چھاننے والی چھاننی سے چھان لین یادرھے یہ کشنیز اور زیرہ کاجوشاندہ بھی تازہ صبح ھی بنالین اسے رات بھر پانی مین بگھونے کی ضرورت نہین ھے اب دونون پانی ملا لین اور ایک کلو چینی شامل کرکے شربت کاقوام بنالین اب اس مین دس قطرے صندل کا فلیور شامل کرکے بوتل مین محفوظ کرلین ھان کلر آپ ھلکا پیلا کھانے والا شامل کرسکتے ھین انشاءاللہ فوائد مین اور ذائقہ مین اصل شربت صندل جیسا ھی ھوگا یادرھے اس شربت کو مذید جاذب نظر مقوی قلب ودماغ بنانے کےلئے اس مین فی بوتل آٹھ دس ورق نقرہ ملا دین انتہائی خوبصورت بھی ھوگا اور فائدہ مند بھی ھوگا اور خوش دل بھی ھوگا
اب بات ذرا شربت بادام کی کرتے ھین کیونکہ موسم بہت ھی گرم خشک ھوچکاھے وقت کی ضرورت ھے
دوستو شربت بادام بنانےکےلیے چند مخصوص نکتے ھین انہین ذھن نشین پہلے کرلین شربت بادام بنانے کےلئے کبھی بھی بازار سے نکلی ھوئی بادام کی گریان نہ لین دوسرا نکتہ کہ شربت بادام کےلئے کبھی بھی مہنگے کاغذی بادام نہ خریدین بلکہ سب سے سستا بادام جسے ھم دیسی بادام یا کاٹھا بادام کہتےھین وہ حاصل کرنا ھے خود ھاتھون سے توڑ کرگریان نکالین اور اسکا شربت بنانا ھے اور فوری تیار کرلیناھے اب یہان سوال پیدا ھوتاھے کہ یہ سب مصیبت کیون ؟
اب یہان مین طبیب حضرات اور باشعور حضرات سے ایک سوال کرونگا کہ کبھی آپ نے سوچا کہ اللہ تعالی نے بادام جیسا پھل پیداکرتے وقت اسکے بیرونی حصہ مین اتنا سخت اورٹھوس خول کیون چڑھا رکھاھے بادام توویسے بھی خالی گری ھی کسی شاخ پہ لٹکا کرپیداکرسکتاتھا اسکے خزانے اور قدرت مین کیا کمی ھوسکتی ھے آخراتنا سخت خول کیون چڑھا ھے تو اس بات کوسمجھنے کےلئے ھم ایک سادہ ساتجربہ کرلیتےھین بازار مین دستیاب امریکن آسٹرلین افغانی کاغانی اور ایرانی نکلی ھوئی بادام کی گریان دستیاب ھین آپ ان ھی علاقون کے ثابت بادام بھی حاصل کرسکتےھین اب دوچار دیسی بادام بھی پاس رکھ لین پہلے جن جن اقسام کی گریان آپ نے لی ھین ان کے ثابت بادام بھی توڑ کر الگ الگ رکھ لین پہلے نکلی ھوئی گری کھائین پھر اپنی نکالی ھوئی گری اسی کوالٹی کی کھائین اور ذائقہ نوٹ کرین توآپ کوبہت فرق نظرآۓ گا ب سب گریان پہلے سے نکلی ھوئی باری باری کھاکر خودسے نکالی ھوئی گریان کھاکرجب تجربہ کرین گے توذائقہ مین بہت ھی فرق کیون اور کیسے ھوا تودوستو یہ بات سمجھنے کےلیے ھمین اس بیرونی خول کوسمجھنا ھوگا درصل بادام کےگرد سخت خول ھونے کاسبب یہ ھے کہ بادام کے اندر ایک ایسا فراری روغن ھوتاھے جوگری خول سے جداھونے کےکچھ عرصہ بعدگیس بن کراڑجاتاھے اسی روغن مین اصل ذائقہ لذت اور طاقت بھی ھوتی ھے اور جوھم نکلی ھوئی گریان کھارھے ھوتےھین یہ محض بھوسا ھے جسے ھم وقت پاس کرنےکےلئے ٹھونک رھے ھوتےھین اور خیالون ھی خیالون مین اپنے اندر طاقت کےچشمے پھوٹتے محسوس کررھے ھوتے ھین جبکہ ھم نے صرف بھوسا کھایا ھے اگربادام کافائدہ لیناھی ھے توتازہ بادام توڑکرکھانا افضل ترین ھے اب بات ذرا سستے بادام کی کرتےھین تو دوستو مختصرانداز مین بتادون یہ طاقت کےلحاظ سے ان تمام بادامون سے بہترین ھوتاھے جوفارمی بادام ھم لیتے ھین اتنا ھی فرق ھے جتنا فارمی مرغ اور دیسی مرغ مین ھوتاھے
اب بادام کے شربت کوکیسے تیار کرنا ھے یہ مین پہلے بھی پوسٹ لکھ چکا ھون مذید بالکل نئے انداز مین کل کی پوسٹ کاانتظار کرلین اسکے ساتھ ھی اجازت
نوٹ۔۔ کل ایک کمنٹس مین ھلدی کے شربت کابھی ذکرکررکھاتھا کہ کسی پاکستانی نےامریکہ مین تیارکرکےاسے مارکیٹ بھی کررھاھے تویہ بڑی خوشی کی بات ھے انشاءاللہ اس پہ بھی لکھین گے اور تفصیل سے لکھین گے اسکے ساتھ ھی اجازت
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, May 15, 2022

گرمیون کے مشروبات

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمیون کے مشروبات تیار کرین ۔۔۔۔۔۔۔۔پہلی قسط
آپ سب کےلئے یہ بات خوشی کاباعث ھوگی کہ یہ مضمون بطور خاص سرمدصاحب کی فرمائش پہ لکھاجارھاھے اور انکی یہ بھی فرمائش ھے کہ گروپ ممبران نیک خواھشات کے ساتھ مجھے یہ یادرکھاکرین بھئی سب دوست ان کی نیک تمناؤن کوپورا ھونے کےلئے دعا ضرور فرمادین خیر دوستو اس سے پہلے بھی مین نے موسم کی مناسبت سے کافی مشروبات لکھے ھین اب دوبارہ کچھ اضافہ جات کے ساتھ یہ مضمون مکمل کرین گے مضمون شروع کرنے سے پہلے ایک اور بات بھی آپ سے ضرور کرون گا بازار سے ایسے ھرقسم کے کئی ایک نامون سے مختلف مشروبات دستیاب ھوتےھین لیکن جومزا اور ذائقہ آپ کے اپنے تیار شدہ مشروب مین ھوگا وہ بازار سے کسی صورت دستیاب نہین ھوگا جیسے شربت بادام ھے یہ بازار مین کافی کمپنیون کاتیار شدہ ملے گا لیکن جب آپ خودگھرتیار کرینگے توالگ سے ذائقہ ملے گا تب آپ کواندازہ بھی ھوگا کہ بازار سے ملنے والا شربت بادام کیاھے یاد رکھین بازار مین کئی ایک کیمیکل ملتےھین جن سےشربت وسیع پیمانے پہ تیارکیےجاتےھین یہان مین انکی نشاندھی نہین کرونگا بس کچھ مشروبات بنانے کےلئے آپکو آگاہ کردونگا جیسے روح افزاء انتہائی سستے دامون کیسے بنتاھے بس اسکے آپ کوبازار سے دستیاب روح افزاء کافیلور ملے گا 800گرام چینی مین چارسوگرام پانی کےساتھ آگ پہ قوام کرین کلرکے لیے کھانے والا سرخ رنگ حسب ضرورت ڈالکر دس قطرے فیلور ڈال دین اور بوتل مین محفوظ کرلین ھان یہان یہ بات یادرکھین ھرشربت کوخراب ھونےسے بچانے کےلئے آدھا گرام سوڈیم بینزوویٹ فی بوتل ضرور شامل کرلین بس شربت خراب نہین ھوگا اب آگے ھرشربت کاطریقہ جب لکھون گا توسوڈیم بینزوویٹ کاذکر نہین ھوگا لیکن آپ نے شامل ضرور کرلینا ھے آئیے آج آپکو ایک انتہائی انوکھا اور لذت سے بھرپور اور بالکل نئی قسم کاشربت بنانے کاطریقہ بتاتےھین یہ شربت آپ کومارکیٹ سے کہین بھی دستیاب نہین ھوگا سب کےلئے بالکل نئی قسم ھوگی
آپ تازہ گلاب ایک پاؤ پتیان لےلین اگر دیسی خوشبو والا گلابی گلاب مل جاۓ تو بہت ھی بہتر ھوگا اگر میسر نہ ھو توجہان سے بازار مین تازہ گلاب کے پھول ملتےھین وھان سے سرخ گلاب کی ایک پاؤ پتیان حاصل کرلین اب ان پتیون کوتین پاؤ پانی مین ھلکی آنچ پہ ابالنا شروع کردین جب پانی آدھا رہ جاۓ یعنی لگ بھگ چارسوگرام رہ جاۓ توآگ سے الگ کرکے پتیون کواچھی طرح چھان اور نچوڑ لین اب بیس گرام سبز الائچی ھلکی گرینڈ کرکے سوگرام پانی مین ابال کرالگ سے ڈھانک کررکھ دین اب آپ نے چہار مغز جوھرپنساری مل جاتےھین یہ صاف ستھرے ھون اور ذائقہ چکھ کےلین کڑوے نہ ھون اب جوپانی آپ نے پتیون والا رکھاھے اس مین سے آدھا پانی شامل کرکے ان چہار مغز کو ملک شیک والے جگ مین ڈالکراچھی طرح گرینڈ کرین اسکے بعد کسی کپڑے کی مددسےاچھی طرح نچوڑ کرچھان لین اب اتنی دیر مین الائچی والاپانی بھی چھان کرعلیحدہ رکھ لین پہلے گلاب کی پتیءوالے دونون پانی اکھٹے کرکے ان مین آٹھ سوگرام چینی شامل کرکے قوام بنائین جب قوام بننے کےقریب ھوتب الائچی والا پانی شامل کردین اورساتھ ھی حسب ضرورت سرخ رنگ کھانے والا شامل کرکے سوڈیم بینزوویٹ بھی شامل کرکے آگ سے نیچے اتار لین آپ کاشربت گلاب خاص تیار ھے حسب ضروت خود بھی پیئن اور مہمانوں کوبھی پلائین انشاءاللہ لذت آفرین شربت ھوگا باقی مشروبات اگلی قسط مین

Monday, May 9, 2022

فوڈسیپلیمنٹ|food Supplement

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
 Food Supplement

۔۔۔۔ فوڈسیپلیمنٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔


پوری دنیا پہ مختلف کمپنیون نے فوڈسیپلیمنٹ متعارف کروارکھےھین بعض کے فوڈسیپلیمنٹ تواتنے مہنگےھین کہ انہین خریدنا ھرایک کےبس کی بات ھی نہین ھے بلکہ ھمارے ملک مین میسر ھی نہین ھین بعض ممالک مین بلکہ ھمارے اپنے ملک کےاندر بھی کئی ایک تقاریب ایسی ھوتی دیکھی گئی ھین جو محض کسی مرض کی دوا ھوتی ھے پھران کی باقاعدہ چینل پہ کوریج دکھائی جاتی ھے یادرکھین یہ سب زوال طب کی نشانیان ھین بہت سے حکماء کرام اس بات پہ ساری زندگی پریشان رھتے  ھین کہ ھمین کوئی ایسی ایک دوا مل جاۓ بس پھر جھگڑا ھی ختم ھوجاۓ اگر امراض کےبارے مین سوال کیاجاۓ توکچھ بھی علم نہین ھوتا اور ایک کام یہ بھی ھوتاھے کہ بعض حکماء ھمارے ھی گروپ مین ایسے ایسے نسخہ جات پوسٹ کردیتےھین جن کا کوئی سرپیرھی نہین ھوتا بلکہ وہ ساری زندگی بن ھی نہین سکتے ایک ھی کشتہ کو مختلف انداز مین آگ دے کرتیار کیاھوتاھے اب انہین یہ بھی پتہ نہین ھوتاکہ کہ کیاباقی کشتہ کچھ بچابھی ھے یاصرف راکھ رہ گئی ھے وہ شنگرف کوبھی پارہ کوبھی سم الفار وغیرہ کو بیس بیس کلوآگ دےرھے ھوتےھین اب انہین یہ علم نہین کہ یہ اشیاء توپچاس گرام آگ دینے سے بھی اڑجاتی ھین انہین کیسے محفوظ کرنا ھے اور کیسے آگ دینی ھے یہ باقاعدہ ایک قانون اصول ھے جس کاعلم بہت ھی کم لوگون کوھے پھر جب ان پوسٹون پہ غیراخلاقی کمنٹس ھوتےھین توصاحب پوسٹ شکایت کرتاھے مہربانی فرماکرایسی پوسٹ کسی صورت نہ بھیجا کرین جس کاسرپیر ھی کوئی نہ ھو جو حقیقت سے بعید ھوجوآپ کے ذاتی تجربہ سے نہ گزری ھو باقی کمنٹس کرنے والے حضرات اپنااخلاق درست رکھین بلکہ گروپ ممبر بننےسے پہلے گروپ رولز ضرور پڑھ لین ھماراگروپ درحقیقت طب سیکھنے کےلئے ھے اور یہان طب کےساتھ ساتھ اچھے اخلاق کی بھی تربیت ھوتی ھے
خیرآئیے آج آپ کوایک ایسے فوڈسیپلیمنٹ سے آگاہ کرتےھین جو انتہائی مفید اور موثر ھے اور آپکے بدن کی تمام ضروریات پوری کرنے مین معاون ھے اور مضراثرات بھی نہ ھونےکےبرابرھین  
یادرھےھر فوڈسیپلیمنٹ مین تین چار منرلز بہت ھی اھم ھوتےھین یعنی چاندی سونا فولاد جست اورتمام وٹامن وکیلشیم ملے ھوتےھین اب ھمارے طبیب حضرات کوعلم ھی نہین کہ وہ وٹامن کیسے حاصل کرین  جبکہ اگر غور کرین تب علم ھوگاکہ اکیلی شہد مین دنیاکےتمام وٹامن ھی شامل ھین  بس شرط یہ ھے کہ وہ خالص جنگل کی ھو فارم کی یا مصنوعی نہ ھوخیر آپ کوآج ایک ایسے مرکب سےآگاہ کرتےھین جوبنانے مین بھی آسان ھوگا اور جوفوائد آپ کوچاھیے وہ سب ملین گے
اب غور سے سنین جوکشتہ جات مین لکھنے لگا ھون آپ بازار سے کسی بھی اچھی کمپنی کے جس پہ آپکااعتمادھواسکے خرید لین ھان یہ الگ بات ھے کہ آپ محنت کرکے تسلی سے خود یہ کشتہ جات بنالین یہان مین اس بات سے بھی آگاہ کردون کہ مین اپنے اسی گروپ مطب کامل مین ان تمام کشتہ جات کوانتہائی آسان انداز مین بنانے کے مکمل طریقے لکھ رکھے ھین اب آپ نے چار کشتہ جات لینے ھین
کشتہ نقرہ ۔ کشتہ فولاد ۔ کشتہ جست ۔ کشتہ پوست بیضہ مرغ ھموزن ملالین اور مقدار خوراک ایک رتی تک مندرجہ ذیل معجون ایک چمچ مین رکھ کر کسی بھی ایک وقت کھالین
اب معجون کا نسخہ
لونگ ۔دارچینی ۔خولنجان ۔ سنبل طیب ۔ زیرہ سیاہ ۔ ھرایک دس گرام سنڈھ۔  درونج عقربی ۔ جدوارخطائی ۔ شقاقل ۔ جلوتری ۔ اشنہ ۔ ھرایک بیس گرام مغزبادام ۔ مغزکدو ۔ مغز اخروٹ ۔ چھوھارے ۔ مغزپستہ ۔ ھرایک سوگرام تل سفید مغز پنبہ دانہ ھرایک دوسوگرام تین گنا شہد مین معجون بنالین
یہان تک دوا ھر بندہ بناسکتاھے اگرآپ اسے مذید طاقت ور بناناچاھتےھین  اور آپ کی جیب بھی اجازت دے تب آپ مذید مندرجہ ذیل ادویات شامل کرسکتےھین ان مین زعفران دس گرام عنبرچھ ماشہ مشک چھ ماشہ ۔ ورق نقرہ تولہ ورق طلا چھ  ماشہ شامل کرسکتےھین لیکن یاد رھے پھر آپ کا خرچہ بہت زیادہ ھوگا موجودہ وقت مین ان ادویات کی قیمیت مندرجہ ھے یہ ریٹ مین تقریبا ایک ماہ پہلے کےبتارھا ھون مشک چھ ماشہ نوے ھزار عنبر چھ ماشہ چالیس ھزار ورق نقرہ ایک دفتری جس مین ورق ڈیڑھ ماشہ ھوتےھین چارسو فی دفتری ورق سونا چھ دفتری ایک لاکھ بیس ھزار یہ فی ورق دوسو کاھے جبکہ چھوٹا ورق ستر روپے مین بھی دستیاب ھے لیکن یہ مہنگا پڑے گا بس آپ ان تمام چیزوں کے بارے مین محض سوچ سکتےھین خیرسے جتنی دوا اوپر لکھی ھے اتنی ھی بنائین انشاءاللہ یہ چیزین ملاۓ بغیرھی تمام فوائد سے مستفیدھونگے اجازت چاھون گا اور تمام گروپ ممبران کوگزشتہ عید مبارک
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔بدن کی بے چینی بےکلی تھکاوٹ کمزوری اعصاب خون کی کمی یا جہان وٹامن کا سہارا لینا ھو تمام تر ادویات سے بہتر دواھے

Sunday, May 1, 2022

علاج بالغذا|ilag bil ghiz

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 ilag bil ghiz| bil ghiza | illag bil ghiza

 

۔۔۔۔۔۔ علاج بالغذا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے دوستون کی فرمائش تھی کہ غذائی چارٹ لکھ دین چلین آج مختصرانداز مین غذائی چارٹ لکھتےھین اپنے پاس لکھ کر محفوظ فرمالین
سب سے پہلے اعصابی غذائین ۔۔۔۔۔۔۔
ناشتہ ۔۔۔۔چاول ساگودانہ کسٹرڈ مکئی کادلیہ سویان چاول کی کھیر مربہ گاجر حلوہ کدو حلوہ پیٹھا بادام اورانڈے کی سفیدی
دوپہر وشام ۔۔ کدو ٹینڈے گھیاتوری شلجم مولی گاجر مونگرے بھنڈی توری اروی کھیرا سلاد کےپتے مکئی کی روٹی جو کی روٹی تربوز خربوز کیلا سردا
قہوہ ۔۔۔ زیرہ سفید الائچی سفید کاقہوہ سونف کاقہوہ دودھ بکری دودھ گاۓ دودھ بھینس

اب غدی غذائین ۔۔۔۔۔۔
مربہ ادرک انجیر
دوپہرشام ۔۔ چھوٹاگوشت دیسی مرغ تیتر بٹیر دال مونگ چھلکے والی ادرک لہسن سیاہ مرچ ڈالکرپکائین روٹی گندم امرود پپیتہ گرما آم دیسی انگور جسے ھم بنٹاانگوربھی کہتےھین خوبانی میٹھے شہتوت
قہوہ ۔۔ اجوائن پودینہ تیزپات سبز قہوہ چاۓ کاقہوہ دودھ ملی چاۓ

اب عضلاتی غذائین ۔۔
ناشتہ ۔ مربہ آملہ ۔ ھلیلہ خشک ڈرائی فروٹ ھرقسم بیکری چوھارے کجھور بھنے چنے کشمش ناریل انڈے
دوپہرشام ۔۔۔بڑاگوشت مچھلی کاگوشت اوجری سری پاۓ کلیجی بیگن آلوگوبھی کریلے ساگ ھرقسم بندگوبھی پالک دھی بھلے آلوچھولے کڑی بریانی پلاؤ پکوڑے سموسے دھی لسی اچار ھرقسم بیسن کی روٹی باجرے کی روٹی دال چنا سفید اور سیاہ چنے لوبیا مٹر وٹماٹر
آلوبخارا لوکاٹ آڑو سیب جامن جاپانی پھل کینو انار انناس آم ھرقسم سٹابری چیکو لیچی
۔۔۔۔۔۔۔ نوٹ ۔۔۔۔یہ انتہائی سادہ اورآسان غذائی چارٹ ھے اب ایسی تمام اشیاء جوان تینون مزاجون مین توآتی ھین لیکن شاید ھی روزمرہ کےاستعمال مین آتی ھون  جیسے عضلاتی قہوہ جات مین دارچینی لونگ جلوتری بادیان خطائی اناردانہ عناب پوست ترنج کاقہوہ آتاھے اسے اب عام بندہ استعمال نہین کرتا اب عضلاتی مزاج مین کوک پیپسی یا لیمن سکوائش فالسہ کاشربت وغیرہ آتاھے اسے عام استعمال نہین کیاجاتا اسی طرح غدی غذامین بطخ کاگوشت بھی شامل ھے مین نے نہین لکھایعنی غذا صرف وھی لکھنی چاھیے جوروز عام میسر ھو محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, April 27, 2022

کرونا کے بعد پیدا شدہ علامات

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کرونا کے بعد پیدا شدہ علامات ۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب جب دریاؤن مین آتاھے تودریاؤن سے ملحقہ زمین سیلاب کے بعد عرصہ تک متاثررھتی ھے یاتو زمین ریت کے ٹیلے بن جانے سے بنجر اور ویران ھوجاتی ھے بعض زمین دریااپنی لپیٹ مین لےکراسے دریائی شکل دےدیتاھے اگر محض سیلابی پانی زمین سے گزرجاۓ اور چلاجائے تو وقتی فصل کونقصان ضرور ھوتاھے لیکن بعد مین زمین زرخیز ھوجایاکرتی ھے خواہ منفی اثرات ھون یا مثبت اثرات ھون لیکن زمین متاثر ھردوصورت مین ھوتی ھے اسی طرح وبائی شدیدامراض جیسے طاعون تھا جب طاعون آتا تو بہت سے خاندان اور بعض نسلوں کےنام ونشان تک مٹ گئےانتہائی خطرناک وبائی مرض تھی جبکہ کرونا مین تاریخ شاھدھے وہ خطرناکی کسی صورت نہین تھی لیکن خوف بہت زیادہ پھیلایاگیا ایک نکتہ اور بھی عرض کردون پاکستان اور دیگر کچھ ممالک کوئی خاص متاثر نہین ھوۓ اسکی بھی کچھ وجوھات ھین ان پہ بحث کسی اور وقت کرین گے مکمل دلائل کےساتھ
یہان ایک اور بات سے بھی آگاہ کردون پاکستان مین شاید ھی کوئی بندہ بچاھو جس کے بدن کےاندرونی نظام کاکرونا نے سیر سپاٹا نہ کیا ھو یہ الگ بات ھے ھزارون مین ایسے لوگ ھین جن مین کرونا کی شاید ایک آدھ یا پھرکوئی بھی علامت ظاھر نہین ھوئی لیکن اس سے بھی بڑا ایک کام ھوا ھے وہ ھے لوگون کے مزاج آھستہ آھستہ خود ھی تبدیل ھورھےھین اوراتنے تبدیل ھورھےھین جوتصور سے باھر ھے
دوستو ایک ماھرطبیب جس کاانحصار ھمیشہ نبض پہ ھوتاھے وہ اچھی طرح جانتاھے ایک سال پہلے تک اسی فیصد لوگون کے مزاج سوداوی تھے اب اکثریت مین لوگون کے مزاج صفراوی ھورھےھین عام دیکھنے مین لوگون کے مزاج غدی عضلاتی ھورھےھین اور امراض بھی ایسے ھی پیداھورھے ھین پہلے اکثریت لوگون کے مزاج عضلاتی اعصابی تھے اب اس کرونا کی لہرکےدوران لوگون کے مزاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی کی طرف جارھے ھین ان مین ابھی بہت سے لوگون کے مزاج عضلاتی غدی ھین لیکن ان کابھی رخ غدی عضلاتی کی طرف جارھاھے یعنی نبض بعض اوقات ابہام پیداکرتی ھے
خیراب اگلی بات عام ممبران کےلئے ھے کہ عام طور پر آجکل خشک کھانسی بہت زیادہ ھے رات سوتے وقت گلالکڑی کی مانند خشک ھوتاھے اور گلے مین خراش سی پیداھوتی ھے اور کھانسی پیداھوتی ھے بعض لوگ جسمانی لحاظ سے بہت کمزوری محسوس کرتےھین اور بعض لوگون کاواقعی وزن کم ھوجاتاھے کھانسی کاکوئی بھی شربت کھانسی نہین روکتا آپ کےلیے انتہائی آسان دوا بتارھاھون اسے بناکراستعمال کرین انشاءاللہ فورا کھانسی سے شفاملے گی
آک یعنی مدار تین چار تازہ پتے لےلین انکواچھی طرح دھولین اسکے بعد ایک پاؤ پانی ڈالکر تین چارابال دین اسکے بعد کسی کپڑے کی مددسے اچھی طرح نچوڑ لین اب اس پانی مین ایک پاؤ چینی شامل کرکے آگ پہ رکھین شربت کاقوام ھوجانے پہ نیچے اتارکرکسی بوتل مین محفوظ کرلین دودوچمچ دن مین تین بار پی لین بس کھانسی جاتی رھے گی
اسکے ساتھ اکسیربادیان یعنی ھلدی ملٹھی سونف ھرایک دس گرام اور تیس گرام ریوندخطائی شامل کرکے پیس لین آدھا تاایک گرام تین بار اسی شربت کے ھمراہ پانی سے لےلین انشاءاللہ مرض ٹھیک ھوجائے گا باقی باتین پھر کبھی کرین گے لیکن کل انشاءاللہ غذا کاچارٹ لکھین گے بہت سے لوگون کا شد ومد سے آڈر ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, April 24, 2022

شوگر کی شدید کمی اور بے ھوشی|diaba

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 Sugar |Diabetes

۔۔۔۔۔ شوگر کی شدید کمی اور بے ھوشی ۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک مین لکھنے کاارادہ تونہین تھا بس عام طور پر کچھ نباتات جوعلاقائی طور پہ مل جاتی ھین ان پہ مفید معلومات ھی کبھی کبھار لکھ رھاتھا انشااللہ رمضان المبارک کے بعد کسی بھی ایک مرض پہ کوئی نہ کوئی تحقیقی مضمون ضرور لکھین گے چند روز سے کافی لوگون کویہ شکایت ھوئی ھے عام راہ چلتے بے ھوشی پھر بخار اور پھر شدید کمزوری کاآنا عموما یہ علامات نوٹ کی جاتی ھین ان مین زیادہ لوگ جن کو یہ علامات پیدا ھوئی ھین انہون نے روزہ ضرور رکھا ھواتھا اب سب سے پہلے جوخیال آتا ھے کہ شاید روزہ کی وجہ سے یہ ھوا ھے لیکن پوچھنے پہ عام طور پر یہی پتہ چلا کہ کچھ خاص پیاس محسوس نہین ھورھی تھی
یاد رکھین کروناکے بعد اب لوگون مین چندایک عجیب سے علامات پیدا ھورھی ھین ان مین شدید کھانسی جوکسی دواسے بھی رکنے کانام نہین لیتی جسم درد کمزوری نقاھت وزن کی شدید آنا فانا شدید کمی جیسی علامات عام ھین خیر اس پہ بھی انشاءاللہ دوچار روز مین لکھ دین گے اب پہلے متعلقہ مرض کے بارے سمجھ لین یہ بھی پہلے بے ھوشی جیسی علامت پھر کمزوری شدید بخار جیسی علامات جسم مین درد یاشدید تھکاوٹ وزن کی کمی محسوس کرنا جیسی ابتدائی علامات محسوس ھوتی ھین اب پوری علامات کیا ھین وہ بھی جان لین
1۔مریض کواچانک شدید کمزوری اور بھوک کااحساس ھونااور پیٹ مین بےچینی محسوس کرنا
2۔۔جسم اور خاص کرپہلے چہرے پہ پسینہ آنا اور یہ پسینہ ٹھنڈا ھوتاھے جسے ھم پنجابی مین تریلی آنا کہتےھین
3۔۔ھاتھ پاؤن کانپتےھین دل گھٹتا محسوس ھوتاھے اور جسم مفلوج سا لگتاھے
4۔۔سرمین شدید دردشروع ھوسکتاھے بی پی کم کرنے والی ادویہ یا درد کم کرنے والی ادویہ اثر نہین کرتی
5۔۔ھونٹ چہرہ زبان سن سے لگتےھین
6۔۔بلڈ پریشر کسی کازیادہ اور کسی کا بہت کم ھوجاتاھے
7۔۔ھوش حواس ماند پڑتےھین بعض اوقات پہچاننے کی طاقت بھی کم ھوجاتی ھے
8۔۔بعض اوقات دو دونظرآتےھین اور بولا بھی نہین جاتا یاآواز بندھوجاتی ھے
9۔۔چال مین لڑکھڑاھٹ اور دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ھے
10۔۔کئی جگہ کے پٹھے پھڑکتےھین
11۔۔سردی کےساتھ بخارچڑھنا اور دورے پڑنااور بعض اوقات بدن کوجھٹکے لگتےھین اور بعض اوقات فالج ھوسکتاھے
12۔۔شدید بے ھوشی اور موت تک واقع ھوسکتی ھے
دوستو یہ علامات بعض اوقات بہت آھستہ آھستہ اور بعض دفعہ اچانک آجاتی ھین اب جن لوگون مین یہ علامات آتی ھین ان مین زیادہ تر وہ مریض ھوتےھین جوباقاعدہ شوگر کے مریض ھین اور انسولین لگاتےھین اور بغیر کچھ سوچے سمجھے لگاتےھین ان کی انسولین کی مقدار زیادہ لگنے کی صورت مین شوگر کم ھوسکتی ھے بعض لوگ جن کے لبلبہ کےساتھ رسولی پیداھوچکی ھوانہین پتہ بھی نہین ھوتا وہ بھی ان علامات کاشکار ھوسکتےھین اور بعض وہ لوگ ھین جو کسی نہ کسی طرح کرونا کاشکار ھوچکےھین اب ان مین لوشوگر کی علامات آرھی ھین دوستو میراتجربہ پاکستان کی حدتک ھے کہ ھزارون بلکہ لاکھون  کے حساب سے ایسے لوگ موجودھین جن کو کرونا ھوا ھے لیکن بظاھر کوئی بھی تکلیف انہین محسوس نہین ھوئی بس شک پڑا یا پھر احساس ھوا کہ شاید کرونا ھے بس پھر وہ لاپروا ھوگئے اکثریت لوگ وہ بھی ھین جن کو کرونا جیسی علامات سب پیدا ھوئی بس ھسپتالون کارخ کسی صورت نہین کیا کیونکہ یہ افواہ زیادہ گرم تھی کہ جاتےھی وینٹی لیٹر پہ ڈالین گے اور بندہ مرجاۓ تواسکے پیسے کھرے کیے جاتےھین یاد رکھین ھر افواہ پہ لوگ ایسے یقین سے بات کرین گے کہ جیسے عینی شاھد ھوتےھین یہ بھی ایک لذت بھرا نفسیاتی مسئلہ ھے لوگ ا سے حظ اٹھاتےھین جبکہ حقائق عموما کچھ اور ھوتےھین خیر یہ ھمارا آج کا موضوع نہین ھے
یاد رکھین یہ تمام علامات جن کی نشاندھی کی ھےیہ شوگرکم ھونےکی علامات ھین یہ بہت ھی کم عضلاتی تحریک مین ھوتاھے جبکہ غدی تحریک مین زیادہ ھوتاھے اسلیے علاج توبالمزاج ھی کرنا چاھیے لیکن ابتدائی طور پرمریض کو میٹھاضرورکھلائین اگر مریض بالکل ھی بےھوش ھے تواسے گلوکوز ڈرپ لگوائین اگر بے ھوشی طاری نہین ھے توفورا میٹھی اشیاء سے علاج کرین خیرسے گنے کارس یاگنیریاں بہت مفید رھتی ھین اور شربت بزوری نہایت مفیدھے ادارکےساتھ ساتھ مفرح بھی اور مٹھاس بھی ھے جوارش شاھی بہترین حل ھے مفریات قلب لازمی دینا اس مرض سے نجات کاباعث ھے
باقی باتین یعنی شوگر پہ تفصیلی مضامین جن مین شوگرکبدی ومعدی تک کا تفصیلی ذکر پہلےبھی لکھ چکاھون انشاءاللہ مذید مضمون لکھین گے دعافرمائین اللہ تعالی اس بابرکت ماہ مین میری آنکھ کی تکلیف کےلئے اپنی رحمت کے خزانے سے خصوصی شفادے میری دعاھے کہ اللہ تعالی سب بیمارون کو شفادے ساری دنیا پہ تمام مصیبت زدگان پہ اپنی رحمت برساۓ ھرایک کی پریشانیان دور فرمائے آمین ثم آمین

Saturday, April 16, 2022

کھیرا اور یرقان

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کھیرا اور یرقان ۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیرا کسی تعارف کاتومحتاج نہین ھے لیکن بعض دفعہ یہان کمنٹس ایسا بھی آسکتاھے کہ یہ کھیرا کیاھوتاھے
چلین نامون سے متعارف کرواتےھین
فارسی خیاروبادرنگ
عربی قیثا
سندھی بادرنگ
بنگالی سنسا
گجراتی تانسل
سنسکرت ترپس
پنجابی کھیرا
اردو کھیرا
انگریزی کوکمبر
ذائقہ پھیکا قدرے شیرین ھوتاھے
رنگ سبزباھرسےاوراندر سے سبزی مائل سفیدھوتاھے
مزاج ترسرد یعنی اعصابی عضلاتی ھے
یعنی اعصابی لحاظ سے محرک ھے عضلاتی لحاظ سے مقوی ھے اور غدی لحاظ سے محلل ھے یا یون سمجھ لین ایک شدید کھارھےیعنی کیمیائی طورپرخون مین شدیدکھارکےاثرات بڑھاکررطوبات کااخراج شروع کردیتاھے
ککڑی یعنی تر سے ملتاجلتاھے
مدربول ھے اور گرمی کے بخارون مین نہایت مفیدھے اب وہ فائدے سمجھ لین جو کتابون مین درج نہین ھین
کتابون مین یہ ضرور لکھاھے کہ یرقان مین بڑامفیدھے لیکن وضاحت کچھ بھی نہین ھے اب تجربات سمجھ لین پیلے یرقان مین دوتین کھیرے کاجوس نکال کرروزانہ پلائین جیسے گاجرکاجوس نکالتےھین چندروز مین ھی پیلے یرقان کےتمام اثرات وعلامات جاتے رھتےھین اگر ایک چمچ شہد شامل کردین تواتنے تیزاثرات ھین کہ آپ حیران رہ جائین گے
ھیپاٹائٹس بی یا سی کی شکل مین میرا تجربہ ھے کہ روزانہ ایک کلو کھیرے ابال کرھلکا نمک اور مرچ سیاہ ڈال کرکھاجائین  کچا نہ کھائین کیونکہ تھوڑی مقدار مین کچاتوکھایاجاسکتاھے لیکن زیادہ مقدار مین روزانہ کے حساب سے نہین کھایاجاسکتا باقی یہ بہت دیرھضم ھوتاھے جبکہ ھیپاٹائٹس کامریض پہلے ھی تبخیر کاشکارھوتاھے اسلیے اسے ابال کرھی کھاناھے تاکہ بندہ آسانی سے ھضم بھی کرسکے اب بعض لوگ یہان یہ سوال پوچھ سکتےھین کیا ھیپاٹائٹس مین جوس نکال کر نہین پیاجاسکتا تودوستو اسے ھضم کرنا مشکل ھوجائے گا فیٹی لیور والے بھی اسے استعمال کرین آپکا اے ایل ٹی تیزی سے کم کرے گا
اب ایک نکتہ یہان اچھی طرح سمجھ لین آپ نے دیکھا ھوگا کہ بعض لوگ کھیرے کوایک سائیڈ سے تھوڑاکاٹ کررگڑرھے ھوتےھین پھراس مین ایک جھاگ سی نکلتی ھے اب اکثریت لوگون کویہ علم نہین ھے کہ ایسا کیون کیاجاتاھے کیونکہ بعض لوگ توایسا کچھ بھی نہین کرتے بس کھیراپکڑا اوردوتین نوالون مین ھی چباکرکھاجائین گے جبکہ اچھا عمل یہی ھے کہ اسکی جھاگ نکال دین کیونکہ کھیرے مین ایک تھوڑا تلخ مادہ ھوتاھے جوپیاس بڑھاتاھےاسے نکالنا نہایت ضروری ھوتاھے اب جھاگ کی شکل مین جب کھیرے سے آپ یہ مادہ نکال دین گے تو دوفائدے ھونگے ایک تلخی جاتی رھے گی اور کھیرا کھانے کی شکل مین پیاس کاعمل نہین ھوگا جب باربارپانی پیاجاۓ تب بھی غذاکے ھضم ھونے مین لیٹ ھوجاتی ھے اب وہ کیلوس نہین بنتا جس کی آپکے بدن کوضرورت ھے اب دوسرا فائدہ یہ ھوگا کہ کھیرا ذائقہ مین انتہائی لذت بھراھوجاتاھے یعنی آپ بےاختیار بھی کافی مقدار مین کھاجائین گے دوستو موجودہ کیمیکل ملی غذائی دور مین یہ کھیرا ایک نعمت سے کم نہین ھے آپ کے جگر بے شمار گھیرنے والے امراض سے آپ کے جگر کو محفوظ رکھتاھے اسلیے کھیرا لازمی کھایاکرین یہ ایک بہترین نعمت ھے جسے بطور غذا بطور شفا بطور لذت آفرین ھم استعمال کرسکتے ھین
آخری بات ۔۔ جن لوگون کو پیشاب رک رک کرآرھاھے یا پھروہ لوگ جوسوزاک جیسی مرض مین مبتلاھوگئےھین اب نہ ڈاکٹر اور نہ ھی حکیم کوئی بھی قریب معالج نہین ھے تو کھیرے سے فائدہ اٹھائین اسکاجوس نکال کرپی جائین پیشاب کھل جاۓ گا یادرھے اگر موسم ایسا ھے کہ کھیرا نہین مل رھا تب پنساری سے کھیرے کے بیج لین انہین گھوٹ کرپانی شامل کرکے شیرہ بناکراستعمال کرین خیر اب توساراسال عام ملتاھے بس اتنا ھی کافی ھے
نوٹ۔۔۔ حکماء حضرات آجکل کے موسم مین کھیرا وافر مقدار مین ملتاھے تب اسکا جوس نکال کررب بناکر پوراسال استعمال کرسکتےھین اور وہ بھی یرقان مین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, April 13, 2022

کدو اور موٹاپا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کدو اور موٹاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی روز سے اس سبزی پہ ایک مضمون لکھنے کی کوشش کررھا تھا پھر کچھ کتب کا بھی سہارا لیا کتابون مین سواۓ اسکے کہ کدو ایک کدو ھے یا پھر کدو کھانا سنت ھے یا پھر کدو ایک بہترین سبزی ھے یا معروف سبزی ھے یا پھر مزاجا سرد تر ھے یاترسردھے نام اوراقسام کافی ھین گھیا کدو گول کدو لمبا کدو پیٹھا کدو حلوہ کدو کوڑا کدو یا بین کدو وغیرہ وغیرہ فوائد مین بھی جگر کی گرمی دور کرتاھے غذااچھی ھے ملین طبع ھے رطوبات پیداکرتاھے خشکی زائل کرتاھے یعنی مبرد مرطب مسکن مدربول مولدرطوبات ملین طبع ھے بس یہ ھی خصوصیات ھین بس کچھ نے یہ بھی مختصر لکھ دیاھے دماغ کی خشکی دورکرتاھے تپ دق دورکرتاھے خیر آج کچھ ایسی تشریحات جومیرے تجربات سے گزری ھین جن کا آپ تک پہنچنا نہایت ضروری ھے کیونکہ تقریبا ھر بندہ زندگی مین کہین نہ کہین اسے کھاتاھے تودوستو لیجئے آج اس انتہائی قیمتی معتبر بلکہ سبزیون مین قدر ومنزلت مین سب سے اعلی سبزی جوایک خزانہ سے کم نہین ھے اس سبزی مین بے شمار راز چھپے ھین ان سے آگاھی حاصل کرین لیکن پہلے ذرا جوبات مضمون کے شروع مین عنوان مین لکھی ھے بعض دوست روزانہ ایک سوال پوچھ رھے ھوتےھین کہ بدن انتہائی کمزورھے بس کچھ موٹاھونے کےلیے بتادین ایسے تمام ناتواں اور کمزور روزانہ ایک پاؤیاتھوڑازیادہ وزن کاایک کدو لین اسے بے شک ثابت ھی یادوتین ٹکڑون مین کاٹ کرزیرہ سفید اور ھلکا نمک ڈالکرابال کرکھاجائین اورابالتے وقت جوبچاکھچا پانی ھے وہ پی جائین بس ایک ماہ مین اچھاخاصا وزن بڑھ جاۓ گا بدن بھرجاۓ گا دبلاپن ٹھیک ھوجاۓ گا اب اگلی بات کرتے ھین مطب کامل گروپ کےممبران کیلیے حسب روایت تحقیقی مضمون پیش خدمت ھے
ایک بات سے ھم سب اتفاق کرتےھین کہ کدوکھانا سنت نبوی ھے کیونکہ بے شمار احادیث سے ثابت ھے کہ رسول اللہ ﷺ نے بڑے شوق سے اسے تناول فرمایا ھے لیکن کیا آپ جانتے ھین کہ کدو کھانا تمام انبیاء کرام کی سنت ھےکچھ اور بھی اشیاءھین جوتمام انبیاء کی سنت ھین ان پہ بحث پھر کبھی ھوگی
 کدو ایک ایسی غذا اور دوا ھے جس کےاستعمال سے مندرجہ ذیل خوبیان ضرور پیدا ھوتی ھین ڈیپریشن خواہ کتنی ھی ھودماغی گڑبڑ مراق وسودا بے خوابی گھبراھٹ جیسی حالت کدوکھانے سے ٹھیک ھوتی ھے کندذھنی جاتی رھتی ھے ذھن کوجلا بخشتاھے بدن کوفربہ ضرور کرتاھے لیکن اعتدالی حالت مین رکھتاھے پیاس جاتی رھتی ھے بلڈپریشر کے مریض کےلئے سب سے بڑھ کردواھے جگر کی سوزش معدہ کی سوزش والسر تک کوٹھیک کرتاھے انتڑیان کےمروڑ بلکہ خونی پیچش کی حالت مین اسکا حلوہ کھانا مرض کومنٹون مین ٹھیک کرتاھے یاد رکھین جولوگ ٹائیفائڈ کےشکارھین وہ کدو کوھرصورت کھائین بلکہ اسکے تخم نہایت ھی مفیدھین جیسے شربت بزوری مین کدو کے بیج استعمال ھوتےھین اور شربت بزوری ٹائیفائڈ کی سب سے اعلی دواھے انتڑیون کےزخم بھرنے کےلئے اسکا حلوہ یا پھر بغیر مرچ ابال کرکھانا بہت ھی مفید ھے بواسیر اور مستقل قبض کےمریض اسے غذابنائین باقی خوبیاں کدو کاکھانا اخلاقی لحاظ سےتدبر ذھانت حوصلہ پیداکرنے مین نہایت اعلی ھے قوت باہ پیداکرنےمین بےمثال ھےوٹامن اے بی کیلشیم فاسفورس سےبھرپور سبزی ھے یادرکھین کدو کی بے شمار اقسام مین سے درحقیقت دوھی قسمون کی مختلف اقسام تجویز شدہ ھین ان مین ایک کدو جسے آپ پیٹھا بھی کہتےھین یہ زرد رنگ کا ھوتاھے اس مین بیج کاسائز بھی بڑاھوتاھے یہ سال بھر محفوظ رہ سکتاھے اسے بطور سبزی بھی پکاتےھین اور اسکا حلوہ بناکربڑے شوق سےکھایاجاتاھے اسکا مزاج ترگرم ھے اب دوسرا کدو جوصرف تازہ حالت مین ھی استعمال ھوتاھے یہ گول یاصراحی دار یا لمبائی کی شکل مین ملتاھے تازہ حالت مین سبز رنگ کاھوتاھے اسے ھی عام طورپر بطورسبزی پکایاجاتاھے اسے بعض ناموں سے پکاراجاتاھے جیسے لوکی گھیاکدو گول کدو وغیرہ خیر کچھ ذائقے بھی الگ ھین پکانے کی شکل مین باقی مزاجا یہ ترسردھین گردون کے مریض جگر انتڑیون کے مریض معدہ اور دماغی مریض اسے لازما غذابنائین ایک اور بھی کدو کی نسل ھے جسے تونبڑی یا بین کدو کہاجاتاھے یہ کڑواھوتاھے کھایانہین جاتا اسے قریب قریب زھریلی قسم سمجھاجاتاھے اسکوسکھاکربین بناکر سپرے اپنا ھی راگ الاپ رھے ھوتےھین خیر روایات ھین بین بجانےسے سانپ حاضرخدمت ھوکرجھومتاھے جبکہ ایسا کچھ بھی نہین ھوتا کیونکہ سانپ کےتوکان ھی نہین ھوتے بین کیاخاک سنے گا بس سانپ کی نچلی سطح انتہائی حساس ھوتی ھے زمین پہ چلنے والی ھرمخلوق کےقدمون یاگھسٹنے سے زمین کاارتعاش محسوس کرکے اپنے دفاع کےلئے جدھرسے رگڑمحسوس کرےگااسی طرف گھومتاھے خیرسے بین نہین سنتابس سپیرا جس طرف بین گھماتاھے سانپ بھی اسی طرف گھوم رھاھوتاھے یہ مزاجا خشک گرم ھے کڑواھونے کی وجہ سےاسے کھایانہین جاتا لیکن آپ لوگ اسکے بیجون کاتیل نکال کربطورطلا استعمال کرین گے تونہایت ھی مقوی باہ ھوگا