Tuesday, May 17, 2022

گرمیون کے مشروبات 2

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمیون کے مشروبات تیار کرین ۔۔۔۔۔قسط دوسری
کل کی قسط مین مین چہار مغز کاوزن لکھنا شاید بھول گیا تودوستو پچاس گرام چہار مغز لینے ھین باقی بہت سے دوستون نے بہت زیادہ مشروبات کے نام لکھ رکھے تھے جیسے صندل ھے تو دوستو اصل صندل کا شربت توآپ کےلیے کافی مہنگا بنے گا کیونکہ بذات خود صندل بھی کافی مہنگا ھے اصل شربت مین صندل کی مقدار زیادہ ھے یعنی کم سے کم سوگرام ڈالنا ھوگا تو یہ قیمت ھزارون مین بنے گی اسلیے سستا کام کرلیتے ھین آپ پچاس گرام زیرہ سفید لین پچیس گرام کشنیز لین اب انکا ایک کلو پانی مین جوشاندہ تیار کرین جب پانی آدھا رہ جاۓ تو چھان لین اس پانی کو الگ سے رکھ لین اب بیس گرام صندل سفید لین اور اسکو اچھی طرح کوٹ لین اور رات بھرسوگرام پانی مین بگھو دین صبح دوجوش دین اور چاۓ چھاننے والی چھاننی سے چھان لین یادرھے یہ کشنیز اور زیرہ کاجوشاندہ بھی تازہ صبح ھی بنالین اسے رات بھر پانی مین بگھونے کی ضرورت نہین ھے اب دونون پانی ملا لین اور ایک کلو چینی شامل کرکے شربت کاقوام بنالین اب اس مین دس قطرے صندل کا فلیور شامل کرکے بوتل مین محفوظ کرلین ھان کلر آپ ھلکا پیلا کھانے والا شامل کرسکتے ھین انشاءاللہ فوائد مین اور ذائقہ مین اصل شربت صندل جیسا ھی ھوگا یادرھے اس شربت کو مذید جاذب نظر مقوی قلب ودماغ بنانے کےلئے اس مین فی بوتل آٹھ دس ورق نقرہ ملا دین انتہائی خوبصورت بھی ھوگا اور فائدہ مند بھی ھوگا اور خوش دل بھی ھوگا
اب بات ذرا شربت بادام کی کرتے ھین کیونکہ موسم بہت ھی گرم خشک ھوچکاھے وقت کی ضرورت ھے
دوستو شربت بادام بنانےکےلیے چند مخصوص نکتے ھین انہین ذھن نشین پہلے کرلین شربت بادام بنانے کےلئے کبھی بھی بازار سے نکلی ھوئی بادام کی گریان نہ لین دوسرا نکتہ کہ شربت بادام کےلئے کبھی بھی مہنگے کاغذی بادام نہ خریدین بلکہ سب سے سستا بادام جسے ھم دیسی بادام یا کاٹھا بادام کہتےھین وہ حاصل کرنا ھے خود ھاتھون سے توڑ کرگریان نکالین اور اسکا شربت بنانا ھے اور فوری تیار کرلیناھے اب یہان سوال پیدا ھوتاھے کہ یہ سب مصیبت کیون ؟
اب یہان مین طبیب حضرات اور باشعور حضرات سے ایک سوال کرونگا کہ کبھی آپ نے سوچا کہ اللہ تعالی نے بادام جیسا پھل پیداکرتے وقت اسکے بیرونی حصہ مین اتنا سخت اورٹھوس خول کیون چڑھا رکھاھے بادام توویسے بھی خالی گری ھی کسی شاخ پہ لٹکا کرپیداکرسکتاتھا اسکے خزانے اور قدرت مین کیا کمی ھوسکتی ھے آخراتنا سخت خول کیون چڑھا ھے تو اس بات کوسمجھنے کےلئے ھم ایک سادہ ساتجربہ کرلیتےھین بازار مین دستیاب امریکن آسٹرلین افغانی کاغانی اور ایرانی نکلی ھوئی بادام کی گریان دستیاب ھین آپ ان ھی علاقون کے ثابت بادام بھی حاصل کرسکتےھین اب دوچار دیسی بادام بھی پاس رکھ لین پہلے جن جن اقسام کی گریان آپ نے لی ھین ان کے ثابت بادام بھی توڑ کر الگ الگ رکھ لین پہلے نکلی ھوئی گری کھائین پھر اپنی نکالی ھوئی گری اسی کوالٹی کی کھائین اور ذائقہ نوٹ کرین توآپ کوبہت فرق نظرآۓ گا ب سب گریان پہلے سے نکلی ھوئی باری باری کھاکر خودسے نکالی ھوئی گریان کھاکرجب تجربہ کرین گے توذائقہ مین بہت ھی فرق کیون اور کیسے ھوا تودوستو یہ بات سمجھنے کےلیے ھمین اس بیرونی خول کوسمجھنا ھوگا درصل بادام کےگرد سخت خول ھونے کاسبب یہ ھے کہ بادام کے اندر ایک ایسا فراری روغن ھوتاھے جوگری خول سے جداھونے کےکچھ عرصہ بعدگیس بن کراڑجاتاھے اسی روغن مین اصل ذائقہ لذت اور طاقت بھی ھوتی ھے اور جوھم نکلی ھوئی گریان کھارھے ھوتےھین یہ محض بھوسا ھے جسے ھم وقت پاس کرنےکےلئے ٹھونک رھے ھوتےھین اور خیالون ھی خیالون مین اپنے اندر طاقت کےچشمے پھوٹتے محسوس کررھے ھوتے ھین جبکہ ھم نے صرف بھوسا کھایا ھے اگربادام کافائدہ لیناھی ھے توتازہ بادام توڑکرکھانا افضل ترین ھے اب بات ذرا سستے بادام کی کرتےھین تو دوستو مختصرانداز مین بتادون یہ طاقت کےلحاظ سے ان تمام بادامون سے بہترین ھوتاھے جوفارمی بادام ھم لیتے ھین اتنا ھی فرق ھے جتنا فارمی مرغ اور دیسی مرغ مین ھوتاھے
اب بادام کے شربت کوکیسے تیار کرنا ھے یہ مین پہلے بھی پوسٹ لکھ چکا ھون مذید بالکل نئے انداز مین کل کی پوسٹ کاانتظار کرلین اسکے ساتھ ھی اجازت
نوٹ۔۔ کل ایک کمنٹس مین ھلدی کے شربت کابھی ذکرکررکھاتھا کہ کسی پاکستانی نےامریکہ مین تیارکرکےاسے مارکیٹ بھی کررھاھے تویہ بڑی خوشی کی بات ھے انشاءاللہ اس پہ بھی لکھین گے اور تفصیل سے لکھین گے اسکے ساتھ ھی اجازت
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, May 15, 2022

گرمیون کے مشروبات

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمیون کے مشروبات تیار کرین ۔۔۔۔۔۔۔۔پہلی قسط
آپ سب کےلئے یہ بات خوشی کاباعث ھوگی کہ یہ مضمون بطور خاص سرمدصاحب کی فرمائش پہ لکھاجارھاھے اور انکی یہ بھی فرمائش ھے کہ گروپ ممبران نیک خواھشات کے ساتھ مجھے یہ یادرکھاکرین بھئی سب دوست ان کی نیک تمناؤن کوپورا ھونے کےلئے دعا ضرور فرمادین خیر دوستو اس سے پہلے بھی مین نے موسم کی مناسبت سے کافی مشروبات لکھے ھین اب دوبارہ کچھ اضافہ جات کے ساتھ یہ مضمون مکمل کرین گے مضمون شروع کرنے سے پہلے ایک اور بات بھی آپ سے ضرور کرون گا بازار سے ایسے ھرقسم کے کئی ایک نامون سے مختلف مشروبات دستیاب ھوتےھین لیکن جومزا اور ذائقہ آپ کے اپنے تیار شدہ مشروب مین ھوگا وہ بازار سے کسی صورت دستیاب نہین ھوگا جیسے شربت بادام ھے یہ بازار مین کافی کمپنیون کاتیار شدہ ملے گا لیکن جب آپ خودگھرتیار کرینگے توالگ سے ذائقہ ملے گا تب آپ کواندازہ بھی ھوگا کہ بازار سے ملنے والا شربت بادام کیاھے یاد رکھین بازار مین کئی ایک کیمیکل ملتےھین جن سےشربت وسیع پیمانے پہ تیارکیےجاتےھین یہان مین انکی نشاندھی نہین کرونگا بس کچھ مشروبات بنانے کےلئے آپکو آگاہ کردونگا جیسے روح افزاء انتہائی سستے دامون کیسے بنتاھے بس اسکے آپ کوبازار سے دستیاب روح افزاء کافیلور ملے گا 800گرام چینی مین چارسوگرام پانی کےساتھ آگ پہ قوام کرین کلرکے لیے کھانے والا سرخ رنگ حسب ضرورت ڈالکر دس قطرے فیلور ڈال دین اور بوتل مین محفوظ کرلین ھان یہان یہ بات یادرکھین ھرشربت کوخراب ھونےسے بچانے کےلئے آدھا گرام سوڈیم بینزوویٹ فی بوتل ضرور شامل کرلین بس شربت خراب نہین ھوگا اب آگے ھرشربت کاطریقہ جب لکھون گا توسوڈیم بینزوویٹ کاذکر نہین ھوگا لیکن آپ نے شامل ضرور کرلینا ھے آئیے آج آپکو ایک انتہائی انوکھا اور لذت سے بھرپور اور بالکل نئی قسم کاشربت بنانے کاطریقہ بتاتےھین یہ شربت آپ کومارکیٹ سے کہین بھی دستیاب نہین ھوگا سب کےلئے بالکل نئی قسم ھوگی
آپ تازہ گلاب ایک پاؤ پتیان لےلین اگر دیسی خوشبو والا گلابی گلاب مل جاۓ تو بہت ھی بہتر ھوگا اگر میسر نہ ھو توجہان سے بازار مین تازہ گلاب کے پھول ملتےھین وھان سے سرخ گلاب کی ایک پاؤ پتیان حاصل کرلین اب ان پتیون کوتین پاؤ پانی مین ھلکی آنچ پہ ابالنا شروع کردین جب پانی آدھا رہ جاۓ یعنی لگ بھگ چارسوگرام رہ جاۓ توآگ سے الگ کرکے پتیون کواچھی طرح چھان اور نچوڑ لین اب بیس گرام سبز الائچی ھلکی گرینڈ کرکے سوگرام پانی مین ابال کرالگ سے ڈھانک کررکھ دین اب آپ نے چہار مغز جوھرپنساری مل جاتےھین یہ صاف ستھرے ھون اور ذائقہ چکھ کےلین کڑوے نہ ھون اب جوپانی آپ نے پتیون والا رکھاھے اس مین سے آدھا پانی شامل کرکے ان چہار مغز کو ملک شیک والے جگ مین ڈالکراچھی طرح گرینڈ کرین اسکے بعد کسی کپڑے کی مددسےاچھی طرح نچوڑ کرچھان لین اب اتنی دیر مین الائچی والاپانی بھی چھان کرعلیحدہ رکھ لین پہلے گلاب کی پتیءوالے دونون پانی اکھٹے کرکے ان مین آٹھ سوگرام چینی شامل کرکے قوام بنائین جب قوام بننے کےقریب ھوتب الائچی والا پانی شامل کردین اورساتھ ھی حسب ضرورت سرخ رنگ کھانے والا شامل کرکے سوڈیم بینزوویٹ بھی شامل کرکے آگ سے نیچے اتار لین آپ کاشربت گلاب خاص تیار ھے حسب ضروت خود بھی پیئن اور مہمانوں کوبھی پلائین انشاءاللہ لذت آفرین شربت ھوگا باقی مشروبات اگلی قسط مین

Monday, May 9, 2022

فوڈسیپلیمنٹ|food Supplement

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
 Food Supplement

۔۔۔۔ فوڈسیپلیمنٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔


پوری دنیا پہ مختلف کمپنیون نے فوڈسیپلیمنٹ متعارف کروارکھےھین بعض کے فوڈسیپلیمنٹ تواتنے مہنگےھین کہ انہین خریدنا ھرایک کےبس کی بات ھی نہین ھے بلکہ ھمارے ملک مین میسر ھی نہین ھین بعض ممالک مین بلکہ ھمارے اپنے ملک کےاندر بھی کئی ایک تقاریب ایسی ھوتی دیکھی گئی ھین جو محض کسی مرض کی دوا ھوتی ھے پھران کی باقاعدہ چینل پہ کوریج دکھائی جاتی ھے یادرکھین یہ سب زوال طب کی نشانیان ھین بہت سے حکماء کرام اس بات پہ ساری زندگی پریشان رھتے  ھین کہ ھمین کوئی ایسی ایک دوا مل جاۓ بس پھر جھگڑا ھی ختم ھوجاۓ اگر امراض کےبارے مین سوال کیاجاۓ توکچھ بھی علم نہین ھوتا اور ایک کام یہ بھی ھوتاھے کہ بعض حکماء ھمارے ھی گروپ مین ایسے ایسے نسخہ جات پوسٹ کردیتےھین جن کا کوئی سرپیرھی نہین ھوتا بلکہ وہ ساری زندگی بن ھی نہین سکتے ایک ھی کشتہ کو مختلف انداز مین آگ دے کرتیار کیاھوتاھے اب انہین یہ بھی پتہ نہین ھوتاکہ کہ کیاباقی کشتہ کچھ بچابھی ھے یاصرف راکھ رہ گئی ھے وہ شنگرف کوبھی پارہ کوبھی سم الفار وغیرہ کو بیس بیس کلوآگ دےرھے ھوتےھین اب انہین یہ علم نہین کہ یہ اشیاء توپچاس گرام آگ دینے سے بھی اڑجاتی ھین انہین کیسے محفوظ کرنا ھے اور کیسے آگ دینی ھے یہ باقاعدہ ایک قانون اصول ھے جس کاعلم بہت ھی کم لوگون کوھے پھر جب ان پوسٹون پہ غیراخلاقی کمنٹس ھوتےھین توصاحب پوسٹ شکایت کرتاھے مہربانی فرماکرایسی پوسٹ کسی صورت نہ بھیجا کرین جس کاسرپیر ھی کوئی نہ ھو جو حقیقت سے بعید ھوجوآپ کے ذاتی تجربہ سے نہ گزری ھو باقی کمنٹس کرنے والے حضرات اپنااخلاق درست رکھین بلکہ گروپ ممبر بننےسے پہلے گروپ رولز ضرور پڑھ لین ھماراگروپ درحقیقت طب سیکھنے کےلئے ھے اور یہان طب کےساتھ ساتھ اچھے اخلاق کی بھی تربیت ھوتی ھے
خیرآئیے آج آپ کوایک ایسے فوڈسیپلیمنٹ سے آگاہ کرتےھین جو انتہائی مفید اور موثر ھے اور آپکے بدن کی تمام ضروریات پوری کرنے مین معاون ھے اور مضراثرات بھی نہ ھونےکےبرابرھین  
یادرھےھر فوڈسیپلیمنٹ مین تین چار منرلز بہت ھی اھم ھوتےھین یعنی چاندی سونا فولاد جست اورتمام وٹامن وکیلشیم ملے ھوتےھین اب ھمارے طبیب حضرات کوعلم ھی نہین کہ وہ وٹامن کیسے حاصل کرین  جبکہ اگر غور کرین تب علم ھوگاکہ اکیلی شہد مین دنیاکےتمام وٹامن ھی شامل ھین  بس شرط یہ ھے کہ وہ خالص جنگل کی ھو فارم کی یا مصنوعی نہ ھوخیر آپ کوآج ایک ایسے مرکب سےآگاہ کرتےھین جوبنانے مین بھی آسان ھوگا اور جوفوائد آپ کوچاھیے وہ سب ملین گے
اب غور سے سنین جوکشتہ جات مین لکھنے لگا ھون آپ بازار سے کسی بھی اچھی کمپنی کے جس پہ آپکااعتمادھواسکے خرید لین ھان یہ الگ بات ھے کہ آپ محنت کرکے تسلی سے خود یہ کشتہ جات بنالین یہان مین اس بات سے بھی آگاہ کردون کہ مین اپنے اسی گروپ مطب کامل مین ان تمام کشتہ جات کوانتہائی آسان انداز مین بنانے کے مکمل طریقے لکھ رکھے ھین اب آپ نے چار کشتہ جات لینے ھین
کشتہ نقرہ ۔ کشتہ فولاد ۔ کشتہ جست ۔ کشتہ پوست بیضہ مرغ ھموزن ملالین اور مقدار خوراک ایک رتی تک مندرجہ ذیل معجون ایک چمچ مین رکھ کر کسی بھی ایک وقت کھالین
اب معجون کا نسخہ
لونگ ۔دارچینی ۔خولنجان ۔ سنبل طیب ۔ زیرہ سیاہ ۔ ھرایک دس گرام سنڈھ۔  درونج عقربی ۔ جدوارخطائی ۔ شقاقل ۔ جلوتری ۔ اشنہ ۔ ھرایک بیس گرام مغزبادام ۔ مغزکدو ۔ مغز اخروٹ ۔ چھوھارے ۔ مغزپستہ ۔ ھرایک سوگرام تل سفید مغز پنبہ دانہ ھرایک دوسوگرام تین گنا شہد مین معجون بنالین
یہان تک دوا ھر بندہ بناسکتاھے اگرآپ اسے مذید طاقت ور بناناچاھتےھین  اور آپ کی جیب بھی اجازت دے تب آپ مذید مندرجہ ذیل ادویات شامل کرسکتےھین ان مین زعفران دس گرام عنبرچھ ماشہ مشک چھ ماشہ ۔ ورق نقرہ تولہ ورق طلا چھ  ماشہ شامل کرسکتےھین لیکن یاد رھے پھر آپ کا خرچہ بہت زیادہ ھوگا موجودہ وقت مین ان ادویات کی قیمیت مندرجہ ھے یہ ریٹ مین تقریبا ایک ماہ پہلے کےبتارھا ھون مشک چھ ماشہ نوے ھزار عنبر چھ ماشہ چالیس ھزار ورق نقرہ ایک دفتری جس مین ورق ڈیڑھ ماشہ ھوتےھین چارسو فی دفتری ورق سونا چھ دفتری ایک لاکھ بیس ھزار یہ فی ورق دوسو کاھے جبکہ چھوٹا ورق ستر روپے مین بھی دستیاب ھے لیکن یہ مہنگا پڑے گا بس آپ ان تمام چیزوں کے بارے مین محض سوچ سکتےھین خیرسے جتنی دوا اوپر لکھی ھے اتنی ھی بنائین انشاءاللہ یہ چیزین ملاۓ بغیرھی تمام فوائد سے مستفیدھونگے اجازت چاھون گا اور تمام گروپ ممبران کوگزشتہ عید مبارک
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔بدن کی بے چینی بےکلی تھکاوٹ کمزوری اعصاب خون کی کمی یا جہان وٹامن کا سہارا لینا ھو تمام تر ادویات سے بہتر دواھے

Sunday, May 1, 2022

علاج بالغذا|ilag bil ghiz

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 ilag bil ghiz| bil ghiza | illag bil ghiza

 

۔۔۔۔۔۔ علاج بالغذا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے دوستون کی فرمائش تھی کہ غذائی چارٹ لکھ دین چلین آج مختصرانداز مین غذائی چارٹ لکھتےھین اپنے پاس لکھ کر محفوظ فرمالین
سب سے پہلے اعصابی غذائین ۔۔۔۔۔۔۔
ناشتہ ۔۔۔۔چاول ساگودانہ کسٹرڈ مکئی کادلیہ سویان چاول کی کھیر مربہ گاجر حلوہ کدو حلوہ پیٹھا بادام اورانڈے کی سفیدی
دوپہر وشام ۔۔ کدو ٹینڈے گھیاتوری شلجم مولی گاجر مونگرے بھنڈی توری اروی کھیرا سلاد کےپتے مکئی کی روٹی جو کی روٹی تربوز خربوز کیلا سردا
قہوہ ۔۔۔ زیرہ سفید الائچی سفید کاقہوہ سونف کاقہوہ دودھ بکری دودھ گاۓ دودھ بھینس

اب غدی غذائین ۔۔۔۔۔۔
مربہ ادرک انجیر
دوپہرشام ۔۔ چھوٹاگوشت دیسی مرغ تیتر بٹیر دال مونگ چھلکے والی ادرک لہسن سیاہ مرچ ڈالکرپکائین روٹی گندم امرود پپیتہ گرما آم دیسی انگور جسے ھم بنٹاانگوربھی کہتےھین خوبانی میٹھے شہتوت
قہوہ ۔۔ اجوائن پودینہ تیزپات سبز قہوہ چاۓ کاقہوہ دودھ ملی چاۓ

اب عضلاتی غذائین ۔۔
ناشتہ ۔ مربہ آملہ ۔ ھلیلہ خشک ڈرائی فروٹ ھرقسم بیکری چوھارے کجھور بھنے چنے کشمش ناریل انڈے
دوپہرشام ۔۔۔بڑاگوشت مچھلی کاگوشت اوجری سری پاۓ کلیجی بیگن آلوگوبھی کریلے ساگ ھرقسم بندگوبھی پالک دھی بھلے آلوچھولے کڑی بریانی پلاؤ پکوڑے سموسے دھی لسی اچار ھرقسم بیسن کی روٹی باجرے کی روٹی دال چنا سفید اور سیاہ چنے لوبیا مٹر وٹماٹر
آلوبخارا لوکاٹ آڑو سیب جامن جاپانی پھل کینو انار انناس آم ھرقسم سٹابری چیکو لیچی
۔۔۔۔۔۔۔ نوٹ ۔۔۔۔یہ انتہائی سادہ اورآسان غذائی چارٹ ھے اب ایسی تمام اشیاء جوان تینون مزاجون مین توآتی ھین لیکن شاید ھی روزمرہ کےاستعمال مین آتی ھون  جیسے عضلاتی قہوہ جات مین دارچینی لونگ جلوتری بادیان خطائی اناردانہ عناب پوست ترنج کاقہوہ آتاھے اسے اب عام بندہ استعمال نہین کرتا اب عضلاتی مزاج مین کوک پیپسی یا لیمن سکوائش فالسہ کاشربت وغیرہ آتاھے اسے عام استعمال نہین کیاجاتا اسی طرح غدی غذامین بطخ کاگوشت بھی شامل ھے مین نے نہین لکھایعنی غذا صرف وھی لکھنی چاھیے جوروز عام میسر ھو محمودبھٹہ گروپ مطب کامل