Monday, December 31, 2018

جسم کا سن ھو جانا یعنی خدر ۔۔کبھی درد ھونا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ جسم کا سن ھو جانا یعنی خدر ۔۔کبھی درد ھونا۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی ایک عام مرض ھے سن ھو جانا چند الفاظ مین بات سمجھاؤن گا نقاط یاد کرلین
١۔۔یہ یا تو اعصابی تحریک مین پیدا ھوتی ھے یا اعصابی تسکین مین
اب ان کی ھلکی سی وضاحت سمجھ لین
جب اعصابی تحریک شدید ھوتی ھے تو دماغ سے نکلنے والے اور دماغ کو وصول ھونے والے پیغامات منقطع ھو جاتے ھین اور بطلان احساس ھو جاتا ھے
جب اعصابی تسکین ھو گی تو تحریک غدی ھو گی تو ان کا فعل احساس کمتر ھو جاتا ھے
یاد رکھین احساس کی کمی اور اعصاب کی فعلی سستی ھی سے خدر یعنی سن پن لاحق ھوتا ھے
اب علاج تو آپ نے تحریک ھی کے مطابق کرنا ھے اگر اعصابی تحریک ھے تو عضلاتی تحریک پیدا کرین یعنی اعصابی مواد کو تحلیل کرین تاکہ اعصاب کو رہائی مل جاۓ اور وہ اپنا کام شروع کرسکین اور مرض کا خاتمہ ھو اگر غدی تحریک ھے تو اعصابی تحریک پیدا کرین تاکہ سوۓ ھوۓ اعصاب بیدار ھون اور اپنا فعل تیز کرین اور مرض کا خاتمہ ھو سکے لیکن ایک بہت ھی بڑا نقطہ مین اب آپ کو بتانے لگا ھون اسے کبھی بھی نہ بھولنا ھر حالت مین خواہ تحریک اعصابی تھی یا تحریک غدی تھی اب ان حالتون علاج کرنے کی صورت مین فولاد کا استعمال بہت ھی ضروری ھے یعنی دونون حالتون مین فولاد کی کمی ھوا کرتی ھے امید ھے بات تو سمجھ آ ھی گئی ھو گی یعنی جب خدر یا سن پن پیدا ھوتا ھے تو ھردو صورت مین دماغ مین فولاد کی کمی ضرور ھوا کرتی ھے
اب بات علاج کی کرتے ھین
اگر اعصابی تحریک ھو تو سیدھی سی دوا نظریہ مفرد اعضا کی ھے حب فولادی اس کا استعمال کرین
کشتہ فولاد تولہ۔۔افسنتین تین تولہ رائی چھ تولہ پیس کر نخودی گولیان بنا لین اگر مذید بہتر کرنا چاھین تو اس مین ترپھلہ چھ تولہ بھی ملا لین ایک تا دو گولی دن مین تین بار
اگر اس سے بھی زیادہ بہتر دوا بنانا چاھین تو یہ اکسیری دوا بنا لین کچلہ مدبر پچاس گرام کشتہ فولاد چالیس گرام سلاجیت بیس گرام رائی پندرہ گرام نخودی گولیان بنا لین ایک تا دو گولی تین وقت دین یہ دوا پہلی دوا سے بدرجہا بہترین ھے اس کا مزاج عضلاتی غدی ھے
اگر تحریک غدی ھے تو مندرجہ ذیل دوا دین کشتہ فولاد تولہ ریوند خطائی چار تولہ مرچ سیاہ تین تولہ اسگندھ چار تولہ سنڈھ دوتولہ نوشادر دو تولہ پیس کر نخودی حب بنا لین یا کیپسول 500mgوالے بھر لین ایک کیپسول تین وقت دین ساتھ غدی اعصابی لبوب بھی دے سکتے ھین
معجون مالیخولیا
یہ نسخہ حکیم جمال دین صاحب خصوصی اور شاھی طبیب ملکہ نور جہان و شاھجہاں
ان کی ذاتی قلمی بیاض سے نقل کیا ھے بارھا دفعہ تجربہ کیا معیار پر پورا اترا
قسط _ 10 گرام
اسگند 10 گرام
نمک _10گرام
اجوائن _10 گرام
سنڈھ_10 گرام
مگھاں _ 10 گرام
ورچھ_60 گرام
سب ادویہ کو باریک پیس کر برھمی بوٹی تازہ کے پانی مین ایک دن کھرل کرین پھر دو چند شھد ملا کر معجون بنا لین
چھ. چھ ماشے صبح شام ھمراہ پانی دین
مراق مالیخولیا جنون وھم معدہ کی خرابی مین مفید ھے
سوداوی مادہ کا اخراج بڑی تیزی کے ساتھ کرتی ھے

Sunday, December 30, 2018

تشخيص امراض وعلامات 68

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔تشخيص امراض وعلامات ۔۔۔۔قسط نمبر68۔۔۔
آج ھم ایک بات دل سے شروع کرین گے سب سے پہلے بلغمی مزاج مین دل کے امراض
١۔۔عظم قلب
اب سوداوی مزاج مین امراض دل
١۔۔خفقان یابس ٢۔۔غشی یابس ٣۔۔دل کا سکڑنا
٤۔۔ورم اذن القلب ٥۔۔ علت دخانیہ یعنی دل سے دھواں اٹھنا
اب قلب کے صفراوی امراض ۔۔۔۔۔۔
١۔۔۔ضعف قلب ٢۔۔۔۔ غشی ٣۔۔۔سوزش قلب ٤۔۔۔ جذب القلب
اب پستانون کے امراض بالمزاج
بلغمی امراض پستان
١۔۔ کثرت لبن ٢۔۔۔عظم الثدی
سوداوی امراض پستان
١۔۔۔ورم ثدی سوداوی ٢۔۔۔سرطان پستان
صفراوی امراض پستان
١۔۔قلت اللبن ٢۔۔۔ورم ثدی حار ٣۔۔۔دبیلہ ثدی
٤ـ۔۔ قروح وآکلہ ثدی
معدہ اور آنتون و جگروطحال ومقعد کے امراض بالمزاج
امراض بلغمی معدہ وآنت وجگر وطحال ومقعد
١۔۔ قراقر معدہ وامعاء ٢۔۔۔سقوط اشتہا ٣۔۔علت الغثیان واسہوع والقی ٤۔۔۔علت العطش ٥۔۔۔ ھیضہ ٦ اسہال
جگر وطحال۔۔۔۔۔١ضعف الکبد ٢عظم طحال ٣۔۔علت الابدان
مقعد ۔۔۔١۔۔استرخاء المقعد ٢۔۔النواصیر
امراض سوداوی معدہ وآنت جگر وطحال ومقعد
١۔۔۔وجع المعدہ (یابس ) ٢۔۔۔ورم معدہ ٣۔۔۔نفخ ریاح معدہ
٤۔۔۔جوع الکلب ٥۔۔۔علتہ الفواق ٦۔۔عطاش (پیاس کا مرض )
٧۔۔سوزش وحرارت معدہ ٨۔۔عظم جگر یعنی عظم الکبد
٩۔۔تلی کا سکڑنا ١٠۔۔۔قبض ١١۔۔قولنج ١٢۔۔پیٹ کے کیڑے
١٣۔۔بواسیر ١٤۔۔ورم مقعد
امراض صفراوی معدہ آنت جگر طحال ومقعد
١۔۔قے الدم معدی ٢۔۔۔جوع البقر ٣۔۔ضعف معدہ
٤۔۔ھیضہ٥ ۔۔زحیر خونی
٦۔۔سوزش جگر ٧۔۔یرقان ٨۔۔علت استسقاء ٨۔۔حب القرح
٩۔۔قروح المقعد ١٠۔۔۔استرخاء المقعد ١١۔۔۔شقا المقعد
١٢۔۔بواسیر خونی ١٣۔۔ناسور مقعد
گردہ ومثانہ وجنسی امراض بلغمی
١ــضعف الکلیہ ٢۔۔۔ذیابیطس ٣۔۔بول الفراش ٤۔۔۔ سلسل بول
٥۔۔استرخاء مثانہ ٦۔۔استرخاء قضیب ٧۔۔جریان منی
رحم کے بلغمی امراض۔۔۔
١حبس الطمث ٢۔۔حکتہ الفرج ٣۔۔استرخاء المہبل ٤۔۔سیلان الرحم ٥۔اسقاط حمل
گردہ مثانہ وجنسی امراض سوداوی
١۔۔گردون کا سکڑ جانا ٢۔۔ریاح الکلیہ ٣۔۔علت الحصاة سوداوی
٤۔۔ورم مثانہ ٥ ــوجع المثانہ ٦۔۔پیشاب کا بند ھوجانا
٧۔۔تشنج مثانہ
٨۔۔ کجی ٩ ۔۔ ورم قضیب ١٠۔۔احتلام ١١۔۔ورم خصتین
رحم کے سوداوی امراض
١۔۔وجع الرحم یابس ٢۔۔ورم رحم ٣۔۔اختناق الرحم ٤۔عسرالطمث
گردہ مثانہ وجنسی امراض صفراوی
١۔۔ریاح الکلیہ ٢۔۔۔حصات الکلیہ ٣۔۔قروح الکلیہ ٤۔۔حرکت البول
٥۔۔وجع الکلیہ ومثانہ ٦۔۔بول الدم ٧۔۔ استرخاء المثانہ
٨۔۔سرعت انزال ٩۔۔ضعف باہ کبدی ١٠۔۔فتق ١١۔۔وجع الحنین ١٢۔۔سوزاک
رحم کے امراض سوداوی
١۔۔خصیتہ الرحم ٢۔۔کثرت الطمث ٣۔۔فتورالرحم ٤۔۔سیلان الرحم
٥۔۔قروح الرحم ٦۔۔علت الفقر
جوڑون کے امرض بلغمی
١۔۔وجع المفاصل ٢۔۔عرق النساء
بخار بلغمی وجلدی امراض
١طاعون ۔٢۔۔خنازیر ٣۔۔الثور ٤۔۔حمٰی بلغمی ٥۔حمٰی دموی
٦۔۔ محرقہ دماغی ٧۔۔الحصبہ الجدری
جوڑون کے سوداوی امراض
١۔۔نقرس ٢۔۔گھٹنےکا درد ٣۔۔وجع الواک سرین کا درد ٤۔عرق النساء
سوداوی بخار ۔۔١روزانہ بخار ٢۔۔حمی دمدی یابس
٣۔۔حمی سوداوی٤۔۔حمی اورام سوداویہ
جلدی امراض ١۔۔دبیلہ ودمل ٢۔قوبا داد
جوڑون کے امراض وبخار صفراوی
١۔۔غب دائمی ٢۔۔تپ دق وسل ٣نوبتی تپ ٤۔طاعون
جلدی امراض ۔۔۔١۔۔خارش ٢۔۔ناسور ٣۔۔جریان خون ٤۔۔چھلیان
٥۔۔موٹاپا
بالون ناخنون کےامراض بالمزاج
بلغمی ۔۔۔۔۔٠٠٠٠٠
سوداوی ۔۔١۔۔ بال جھڑنا ٢۔۔بفا بھوسی ٣۔۔ناخنون کا بیٹھ جانا ٤ دبلا پن
صفراوی ۔۔١۔بالون کا گرنا ٢۔۔بولون کا گھنگھریا جانا
دوستو یہ مین نےمختصر اور عام امراض لکھ دی ھین مکمل امراض یہان لکھنا ممکن نہین جیسے اگر صرف بخار کی اقسام ھی لکھنے بیٹھ جائین تو تین سو کے قریب صرف بخار کی قسمین ھین جیسےجیسے آپ اس میدان طب مین محنت کرین گے انشاءاللہ آپ خود ھی ھر مرض کا مزاج فورا سمجھ جائین گے یہ کام اتنا ذرا بھی آپ کو اسوقت مشکل نہین لگے گا جب میدان طب مین آپ ڈوب جائین گے دعا ھے اللہ تعالی آپ سب کو سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے باقی مضمون انشاءاللہ اگلی قسط مین جو انشاءاللہ انتہائی دلچسپ بھی ھو گا

Friday, December 28, 2018

قلمی شورہ اور خوش خبری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔قلمی شورہ اور خوش خبری ۔۔۔۔۔۔۔۔
چند روز پہلے مین نے قلمی شورہ کے بارے مین پوسٹ لکھی تھی اور ساتھ ھی تیار کرنے کا طریقہ بھی لکھا تھا جس کے کمنٹس مین آزاد بھٹو صاحب نے زمینی شورہ کی حیران کن تصویر لگائی جو ڈائریکٹ زمین سے بڑے بڑے ڈلون کی شکل مین حاصل ھوتا ھے یقین جانین یہ نایاب قسم کا قلمی شورہ ھے جو حقیقت مین ناپید ھی سمجھ لین اللہ تعالی کی شان ھے کہ ھمارے ملک مین یہ بھی موجود ھے اب مین بہت سون کے لئے ایک راز کا نقطہ بھی لکھ دون یہی وہ قلمی شورہ ھے جس کی کیمیا گرون کو تلاش رھتی ھے طبی فوائد مین اس سے بڑھ کر قلمی شورہ کوئی اور نہین ھو سکتا لیکن بشرطیکہ درست طریقہ سے تیار شدہ ھو جیسا کہ مین نے لکھا تھا اب وسیع پیمانے پہ بنانے کے لئے ضروری تھا ایک سپیشل بڑے سائز کا قرع انبیق لگایا جاۓ جس سے عرق نکالا جاتا ھے اب اس مین پانی کو بھاپ بنا کر اڑایا جاۓ اور پانی زیرو تیار کرکے اب اس سے پھر مذکورہ قلمی شورہ قلماؤ کی حالت مین صاف کرکے لایا جاۓ اب مین نے آزاد بھٹو صاحب سے سپیشلی فونک رابطہ کیا اور ان سے یہ بھی فرمائش کر ڈالی کہ مجھے لائیو زمینی شورہ کا نظارہ کروائین جسے بھٹو صاحب نے منظور کرتے ھوۓ دوسرے دن صبح مجھے لائیو شورہ زمین کے نکال کردکھایا اب میرا ان سے دو تین دن سے مطالبہ تھا کہ آپ میرے تحریر کردہ طریقہ کے مطابق اس کی زیادہ مقدار تیار کردین تاکہ بہت سے حکماء کرام کا بھلا ھو سکے بمشکل آج انہین تیار کرسکا ھون وہ بھی تین چار کے پریکٹیکل کے بعد ان کا کہنا تھا مین ایک دن مین زیادہ سے زیادہ دوتین کلو بنا سکتا ھون یہ بھی کافی تھا آج شاید انہون نے میری ضرورت کا بنا لیا ھے جس پہ مین ان کا مشکور ھون باقی وہ دوست جن کو واقعی قلمی شورہ اصل نہین مل سکتا وہ آزاد بھٹو صاحب سے رابطہ کر لین

شوگر اور ضعف باہ کے علاج مین چند نقطے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔شوگر اور ضعف باہ کے علاج مین چند نقطے۔۔۔۔۔۔۔
تفصیل سے بیان کرنا اس وقت ممکن نہین ھے کوشش کرونگا مختصر الفاظ مین ھی تفصیل لکھ دی جاۓ
پہلی بات شوگر کا مریض کچھ عرصہ بعد لازما ضعف باہ کا شکار ھوتا ھے یہ اس موذی مرض کا خاصہ ھے مریض خواہ مرد ھے یا عورت اس مین وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جنسی خواھشات کم ھونا شروع ھو جاتی ھے
اب اس بات کو ذھن مین بٹھا لین شوگر کے مرض مین قوت باہ کا تعلق منی کے درست قوام اور اس کی مناسب مقدار پہ ھے اگر منی کا قوام درست نہ رھا تب بھی رسی جل جاۓ گی اگر مقدار درست نہ رھی تب بھی بیڑا غرق ھو جاتا ھے
اب سب سے پہلے ھمین یہ معلوم ھونا بہت ضروری ھے آخر شوگر مین یہ حالت کیون کر ھوتی ھے ؟ تو بات اب سمجھین
جب بھی کسی مریض کو شوگر لا حق ھوتا ھے تو اس کے غدد ناقلہ تیز ھو جاتے ھین اس وجہ سے خصیے منی کی مقدار پہلے سے بھی زیادہ بناتے ھین لیکن یاد رکھین اس کا قوام گاڑھا نہین رھتا
اب دوسری بات سمجھین جب منی کی مقدار زیادہ پیدا ھو گی بے شک گاڑھی نہین ھے اب گودام مین آپ کتنی مقدار مین سٹور کر سکتے ھین لازما منی خارج ھونے کی بھی تحریک بڑھے گی جب منی خارج ھونے کی تحریک بڑھے گی تو اس مین کوئی شک نہین رھتا کہ مریض کثرت جماع کا شکار ھوتا ھے
جب کثرت جماع کا شکار ھوا اور منی بھی پتلی ھے تو لازمی طور پر انزال بھی جلد از جلد ھو جایا کرے گا یعنی امساک ختم ھو جاۓ گا اب بندہ اپنی مردانہ طاقت پہ شک کرنے لگ جاۓ گا بلکہ یقین کر لے گا کہ وہ نامرد ھو رھا ھے ذھنی نفسیاتی طور پہ بھی حملہ ھوتا ھے بلکہ ایک خوف در آتا ھے ساتھ وقت ھمبستری شرمندگی کا بھی سامنا کرتا ھے یعنی حملہ چہار سو مریض پہ ھوتا ھے یاد رکھین آھستہ آھستہ منی کی پیدائش رک جایا کرتی ھے
اب علاج پہ بات کرتے ھین
پہلی بات اگر منی کی پیدائش کم ھو گئی ھے تو مندرجہ ذیل دوا دین ثعلب مصری موصلی سفید مغز پنبہ دانہ چھلکا اسپغول برابروزن پیس کر چمچ چھوٹی صبح شام ھمراہ دودھ دین
اگر منی کا قوام پتلا ھو گیا ھے تو مندرجہ ذیل دوا استعمال کرین
تج ۔۔۔تالمکھانہ۔۔ بیج بند ۔۔۔۔سمندر سوکھ ۔۔۔۔ تخم سریالہ ۔۔۔تخم بھنگ
ھر ایک پچاس پچاس گرام کشتہ قلعی بیس گرام سفوف بنا لین ایک تا دو ماشہ دن مین تین بار کھلادین یہ دوا منی کا قوام گاڑھا کرنے کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل فوائد بھی دے گی
اعصابی ضعف باہ ۔۔۔سرعت انزال ۔۔۔شوگر ۔۔۔ سلسل بول ۔۔۔ اسہال روکتی ھے قابض ھے دیگر امراض مین استعمال کرتے وقت حب صابر رات سوتے ساتھ ضرور دین جریان اور لیکوریا مین بھی بہت فائدہ مند ھے
اب اگر انتشار کم ھو گیا ھے یا بالکل آتا ھی نہین تو لبوب کبیر خود ساختہ مین کشتہ طلا شامل کرکے دین
یہ تو تھی علاج کی درست راھنمائی اور آسان علاج بھی لکھ دیا
اب چند نقاط جن کا شروع مین ذکر ھے
کچھ لوگ شوگر کی وجہ سے پیدا شدہ کمزوری باہ کا بڑا ھی کامیاب علاج کررھے ھوتے ھین ٹائمنگ بھی شاندار اور انتشار بھی شاندار ھوتا ھے کیا آپ جانتے ھین کہ وہ کیا استعمال کرتے ھین ؟
اگر نہین جانتے تو کم سے کم مین جانتا ھون اب آپ بھی جان لین ان کی دوا مین سب سے بڑا کمال دو اجزاء کا ھوتا ھے ایک افیون دوسرا سم الفار اب ان دونون کے استعمال سے مسئلہ لازمی حل ھوتا ھے ساتھ شنگرف ملا لیا اور کچھ دیگر دوائین بھی ساتھ ھوتی ھین اب ان کے نام نہین لکھون گا اب اس مرکب کے استعمال سے مریض بھی بڑا خوش ھوتا ھے لیکن کچھ عرصہ کے لئے ۔۔۔۔۔
میرے بھائیون کبھی بھول کر بھی شوگر کے مریض کو ایسی دوا نہ دینا جس مین سم الفار شامل ھو اس سے شوگر کے مریض کے گردے فوری طور پرچند روز مین ناکارہ ھو جاتے ھین بجاۓ فائدہ کے نقصان ھوتا ھے مریض کچھ عرصہ تو مطمئن ضرور رھے لیکن جب گردے ناکارہ ھونگے تو پچھتاوا جان نہین چھوڑے گا براۓ مہربانی کبھی بھی ایسی دوا شوگر کے مریض کو نہ دین ایسی دوائین دین جن مین بداثرات نہ ھون
شوگر کا مریض بہت جلد نفسیاتی مسائل مین الجھتا ھے اسے حوصلہ اور تسلی دلاسہ کی شدید ضرورت ھوتی ھے وہ لازما دین
ایک آخری بات ذھن نشین کر لین شوگر کو بہترین انداز مین کنٹرول ضرور کیا جاسکتا ھے لیکن مرض مکمل طور پہ ختم نہین ھوتی یہ فتواشوگر صادق کے لئے ھے بعض لوگون کو شوگر کاذب کا مرض ھوتا ھے اسے مکمل ٹھیک کیا جا سکتا ھے
اب اجازت چاھون گا گروپ مطب کامل مین تمام پڑھنے والون کو اللہ تعالی سیدھے راستہ پہ اور دوسرون سے بھلائی کرنے کی توفیق عطا فرمائے دعا ھے اللہ تعالی بیمارون کو صحت عطا فرمائے اور جو بھائی کسی وجہ سے پریشان حال ھین اللہ جلّہ شانہ ان کے حال پہ رحم فرمائے ۔۔۔ محمود بھٹہ
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/307864273172070/ 

Thursday, December 27, 2018

تشخیص امراض وعلامات 67

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔تشخیص امراض وعلامات۔۔۔۔۔۔۔۔قسط نمبر 67۔۔۔
ھونٹ۔۔ منہ ۔۔۔ زبان ۔۔۔اور گلے کے اعصابی امراض
١۔۔اختلاج الشفت ٢۔۔تشفق الشفتین
٣۔۔قلاع ٤۔۔۔کثرت بناق ٥۔۔ نجر الغم
٦۔۔ثقل اللسان یعنی لکنت ٧۔۔عضم اللسان
٨۔۔بطلان الذوق ٩۔۔ بیاض اللسان ١٠۔۔۔حکتہ اللسان
دانت اور مسوڑون کے اعصابی امراض
١۔۔۔وجع الاسنان بلغمی ٢۔۔۔وجع الاسنان دردی
٣۔۔تحریک الاسنان ٤۔۔۔۔زھاب ماءالاسنان
٥۔۔۔حضر وقلع یعنی دانتون پہ میل جمنا ٦۔۔۔ترید الاسنان یعنی دانتون کا بڑھنا ٧۔۔حکتہ الاسنان
٨۔۔۔ جریر الاسنان یعنی پیسنا
حلق مری کے اعصابی امراض
١۔۔۔استرخاء اللہات یعنی کوا گرنا ٢۔۔ استرخاء المری
٣۔۔حکاک المری ٤۔۔ عسرالبلغ بلغمی ٥۔۔ورم المری

اب عضلاتی یعنی سوداوی امراض ھونٹ ۔۔منہ ۔۔۔ زبان ۔۔۔مسوڑے اور دانت
١۔۔۔تشقق الشفتین یعنی ھونٹون کا پھٹنا ٢۔۔۔قروح اورام الشفت
٣۔۔ بواسیر الشفت ٤۔۔۔قلاع سوداوی ٥۔۔۔ عظم اللسان
٦۔۔ورم اللسان ٧۔۔۔ضاد الذوق ٨۔۔۔خشوعتہ اللسان
٩۔۔ حرقتہ اللسان زبان کی جلن ١٠۔۔۔شقاق اللسان یعنی زبان کا پھٹنا ١١۔۔وجع اللسان ١٢ ۔۔ خرس الاسنان دانتون کا کند ھو جانا
١٣۔۔تفتت الاسنان یعنی دانتون کا ریزہ ریزہ ھو جانا
١٤۔۔ دانت پیسنا ١٥۔۔ورم اللثہ
حلق اور مری کے سوداوی امراض
١۔۔کوے کی سوجن ٢۔۔ خناق ۔٣۔۔بثوا حلق ٤۔۔مشکل سے نگلنا
٥۔۔ورم مری ٦۔۔آواز کا بیٹھ جانا
اب صفراوی امراض ھونٹ دھن دانت مسوڑے حلق مری
پہلے لب ودھن کے امراض
١۔۔ باچھون کا پھٹ جانا ٢۔۔ثبور الغم ٣۔۔۔قروح الغم
٤۔۔قلاح صفراوی ٥۔۔۔اکلتہ الغم ٦۔۔ استرخاء اللسان
٧۔۔فساد الذوق ٨۔۔۔حرقتہ اللسان
دانت اور مسوڑون کے امراض
١۔۔تحریک الاسنان ٢۔۔قروح ناسور لثہ ٣۔۔لثہ دمویہ
حلق ومری کے امراض
١۔۔خناق صفراوی ٢۔۔ثبور اطلق ٣۔۔استرخاء المری
٤۔۔قروح المری ٥۔۔۔ بحتہ الصوت
اب پھیپھڑون کے اور سینہ کے بلغمی یعنی اعصابی امراض
١۔۔ضیق النفس بلغمی ٢۔۔سعال بلغمی
اب سینہ اور پھیپھڑوں کے سوداوی یعنی عضلاتی امراض
١۔۔ضیق النفس یابس دمہ ٢۔۔سعال یابس ٣۔۔ذات الریہہ یعنی پھیپھڑوں کا ورم ٤۔۔ ذات العرض (درد پشت ) ٥۔۔درد سینہ
٦۔۔۔برسام ورم تجاب حاجز ٧۔۔ سینہ کی جکڑن
اب سینہ اور پھیپھڑوں کے صفراوی امراض
١۔۔ضیق النفس کبدی ٢۔۔۔سعال کبدی حار ٣۔۔۔سعال شہقی
٤۔۔ نفث الدم ٥۔۔ سل دق ٦۔۔ذات الجنب
ناسازی طبع کے باعث آج اتنا ھی کافی ھے انشاءاللہ باقی مضمون اگلی قسط مین

Tuesday, December 25, 2018

تشخيص امراض وعلامات 66

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔تشخيص امراض وعلامات۔۔۔قسط نمبر 66۔۔۔۔
آج سے دوستو مضمون انتہائی اھم موڑ مین داخل ھورھا ھے آج آپ کو پہلے سر کے تمام امراض بالمزاج لکھون گا اب اس مضمون کو باقاعدہ اپنی اپنی کاپیون مین نقل کرلین تاکہ بوقت ضرورت آپ کو پتہ چل سکے کونسی مرض کس مزاج مین ھے دقت نہ رھے سب سے پہلے مین سر کے بلغمی یعنی اعصابی امراض کا ذکر کرون گا
سر کے اعصابی امراض
١۔صداع بارد ساذج ٢۔۔۔صداع بلغمی
٣۔۔صداع شرکی بلغمی سر سے لے کر پاؤن تک اعصابی سوزش
٤۔۔صداع قوت حس دماغی واعصابی
٥۔۔ صداع جماعی ٦۔۔ صداع خماری ٧۔۔۔صداع کرمی
٨۔۔صداع غشی ٩ـــ صداع نفخی دائین طرف
١٠۔۔اعصابہ ١١۔۔۔سرسام بلغمی
١٢۔۔۔سد داور سر چکرانا سبات (غفلت کی نیند )
١٣۔۔جمود ١٤۔۔۔نسیان ١٥۔۔۔مالیخولیا
١٦۔۔داءالکلب (جنون کلبی ) ١٧۔۔جرع دماغی
١٨۔۔سکتہ ١٩۔۔استرخاء ٢٠۔۔فالج عصبی
٢١۔۔لقوہ ٢٢۔۔خدر ٢٣۔۔۔اختلاج

اب سر کے سوداوی امراض یعنی عضلاتی امراض
١۔۔صداع سوداوی ٢۔۔۔صداع ریحی
٣صداع شرکی معدی سوداوی ٤۔۔صداع دموی
٥۔۔صداع ضعف دماغی ٦۔۔ صداع ذھنی ٧۔۔۔صداع جماعی
٨۔۔سرسام سوداوی ٩۔۔۔ماشرا ١٠۔۔۔سدر داور سوداوی
١١۔۔سہر بے خوابی ١٢۔۔۔مالیخولیا ١٣۔۔کابوس
١٤۔۔صرع معدی ١٥ــاسترخاء فالج لقوا سوداوی
١٦۔۔تشنج ١٧۔۔ تمدد کزاز
اب سر کے صفراوی یعنی غدی امراض
١۔۔صداع صفراوی ٢۔۔صداع ضعف دماغی وقلبی
٣۔۔صداع شقیقی بائین طرف ٤۔۔سرسام صفراوی
٥۔۔ماشرا ورم چہرہ ٦۔۔ جنون ٧۔۔۔خدر
یہ تھی سر کی امراض اب ان مین ایک لفظ صداع استعمال ھوا ھے جس کے معنی سر درد کے ھین ایک لفظ صرع لکھا ھے صرع بمعنی مرگی ھے
اب آنکھون کے امراض کا ذکر کرتے ھین
آنکھون کے بلغمی یعنی اعصابی امراض
١۔۔رمد اور تکدر بلغمی ٢۔۔ دمعہ ڈھلکہ ٣ ۔۔۔ شب کوری
٤۔۔ضعف بصر بلغمی ٥۔۔۔استرخاء الجفن ٦۔۔بردہ پلک کے دانے
اب آنکھ کے سوداوی امراض یعنی عضلاتی
١۔۔ رمد (آنکھ دکھنا ) ٢۔۔رمد ریحی ٣۔۔طرف (آنکھ کا خونی نقطہ)
٤۔۔ناخونہ ٥۔۔بیاض العین ٦۔۔۔آنکھ کا پھولنا
٧۔۔ورقہ (آنکھ کی پھنسی) ٨۔۔۔آنکھ کا زخم ٩۔۔دھند غبار
١٠۔۔رتوندی ١١۔۔۔آنکھ کا ابھر آنا
١٢۔۔۔۔معدسرج ( آنکھ پھلی جو سیاہ رنگ کی ھوتی ھے)
١٣۔۔بھنگا پن ١٤۔۔۔پتلی کا پھیل جانا ١٥۔۔ضعف بصر
١٦۔۔سرطان العین ١٧۔۔استرخاء الجفق ١٨۔۔سلاق باھمنی
١٩۔۔انجن ھاری یعنی شعیرا ٢٠۔۔نوت پلک (توثہ الاجفان )
٢١۔۔غرب (کوے کا ناسور )
اب آنکھ کے صفراوی یعنی غدی امراض
١۔۔رمد صفراوی ٢۔۔رمدالاطفال ٣۔۔سبل آنکھ مین رگون کا پرا
٤۔۔قروح الیبن ٥۔۔۔سیاہ پھولا ٦۔۔پتلی کا پھیل جانا
٧۔۔نزول الماء ٨۔۔ضعف بصر قلبی ٩۔۔استرخاء طنن
١٠۔۔۔پردہ پپوٹہ کے دانے ١١۔۔۔ناسور چشم
اب کان کے امراض بلغمی
١۔۔وجع الاذن ٢۔۔دیدان الاذن ٣۔۔سیلان الاذن
کان کے سوداوی امراض
١۔۔وجع الاذن ٢۔۔کان بجنا ٣۔۔ سوزش اورام ٤۔۔قلاح الاذن
کان کے صفراوی امراض
١۔۔سوزش کان ٢۔۔ناسور کان ٣۔۔۔کان سے خون آنا
٤۔۔قلاح الاذن ٥۔۔اورام اصل الاذن
اب ناک کے بلغمی امراض
١۔۔زکام ٢۔۔زکام بلغمی ٣۔۔عطاس ٤۔۔نجر الانف ٥۔۔دیدان الانف
ناک کے سوداوی امراض
١۔۔نزلہ ٢۔۔۔قروح اورام انف ٣۔۔بواسیر انف
٤۔۔جفات انف یعنی ناک کی خشکی
ناک کے صفراوی امراض
١۔۔نزلہ ٢۔۔رعاف ٣۔۔ثبور الانف ٤۔۔قروح الانف
باقی مضمون آئیند

Monday, December 24, 2018

تشخيص امراض وعلامات 65

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔تشخيص امراض وعلامات۔۔۔۔۔۔قسط نمبر 65۔۔۔۔
آج ھم بات عضلاتی غدی سے شروع کرین گے
تحریک نمبر ٣۔۔۔ عضلاتی غدی ۔۔
اس کا مقام وتحریک کا حلقہ جگر سے لے کر پاؤن تک ھے
اس لئے اس مین جگر وگردہ کانظام دائین طرف کی آنتین مثانہ مقعد نیز خصیہ کی تھیلی کا دایان حصہ اور داھنی ٹانگ پاؤن کے تلوے تک شامل ھین پس جب ان مقامات واعضاء مین سے کسی ایک مین بھی تکلیف رونما ھو گی تو مرض ومادہ کا نام عضلاتی غدی تحریک کے نام سے پکارین گے مریض کے جسم مین کثرت ریاح کی شدت وسوداوی مادہ ھو گا
یاد رھے اس تحریک مین سوداوی مادہ بکثرت پیدا بھی ھوتا ھے اور اپنے مجاری سے خارج بھی ھوتا رھتا ھے اگر یہ کیفیت ارتقا کو پہنچے تو جسم مین سوداوی امراض آشکار ھوتے ھین
تحریک نمبر ٤۔۔۔ غدی عضلاتی
یہ مقام جسم کے بائین طرف سے شروع ھوتا ھے اس مین سر کا بایاں حصہ بایاں کان بائین آنکھ ناک کان بائین طرف کا چہرہ مع دانت مسوڑے زبان بائین طرف کی گردن شانہ تک شامل ھے ھان شانہ اس مین بھی شامل نہین ھے بالکل اسی طرح جیسے پہلی تحریک اعصابی عضلاتی سر سے شانہ تک ھے اور شانہ شامل نہین تھا
خلیاتی لحاظ سے اس مقام کا ناطہ غدی انسجہ سے ھے یا غدی خلیات کہہ لین اسی لئے اس کا نام غدی عضلاتی رکھا گیا ھے
غدی کیفیت چونکہ صفرا سے متعلق ھے اس لئے اسے گرم کہا جاتا ھے اس لئے غدی عضلاتی کا ترجمہ گرمی خشکی ھے
اس تحریک مین صفرا پیدا ھوتی ھے لیکن اپنے مجاری سے خارج نہین ھوتی بلکہ بدن مین رکی رھتی ھے اس لئے بول براز مین بھی اور بدن کی رنگت مین بھی صفرا اپنی رنگت پیلاھٹ ھی پیدا کیے رکھے گی
تحریک نمبر ٥۔۔ غدی اعصابی ۔۔۔
اس کا مقام دائین طرف کی مخالف سمت یعنی بایان شانہ بایان بازو سینہ کی بائین طرف بایان پھیپھڑا اور معدہ کی بائین طرف شامل ھین مگر طحال اس کے دائرہ مین نہین آتی جب ان مقامات پہ کسی بھی مقام پہ تیزی جلن درد محسوس ھو تو امراض وعلامات کو ھم غدی اعصابی امراض مین ھی کہین گے
اس تحریک مین صفرا پیدا ھونے کے ساتھ ساتھ اپنے مجاری سے خارج بھی ھوتی رھتی ھے
تحریک نمبر ٦۔۔۔ اعصابی غدی
یہ چھٹا اور آخری حصہ ھے یہ دائین طرف کے اعضاء طحال و لبلبہ آنتین دائین طرف کی مثانہ کا بایان حصہ بایاں خصیہ بھی بائین ٹانگ پاؤن کے تلوے تک سب شامل ھین
یہ تحریک تر گرم مولد بلغم ھے اس مین بلغم پیدا ھوتی ھے لیکن اپنے مجاری سے خارج نہین ھوتی
مذکورہ اعضا مین کہین بھی درد سوزش وجلن ھو تو آپ اسے اعصابی غدی تحریک سمجھین گے
یہ تھی پورے بدن کی تقسیم تحاریک کے لحاظ سے اب ھم دیکھین گے کہ کون سے مزاج کی امراض کیا کیا ھین یعنی علامات کیا ھو سکتی ھین
١۔۔۔اعصابی عضلاتی
اس تحریک مین ھر مخرج سے بلغم خارج ھونا شروع ھو جاتی ھے
رطوبات کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت کم ھوجاتا ھے
مریض کے جسم پر سرد اور چپچپی رطوبات محسوس ھوا کرتی ھین
روشنی ناقابل برداشت لگتی ھے
برسات مین بچون جوانون بوڑھون مین رطوبات بڑھ کر پھوڑے پھنسیان جو آبلے دار ھوتی ھین وہ نکلتی ھین
دیگر تپ لرزہ فالج استرخاء سرسام ۔۔ نزلہ زکام ۔۔قے ۔۔ اسہال ۔۔ ھیضہ ۔۔ذیابیطس ۔۔ کثرت بول بلغمی کھانسی بندش حیض ۔ سر درد آشوب چشم جنسی اعضاء مین سوزش ناکی آتشک ماؤف حصص مین آگی کی سی جلن وغیرہ وغیرہ
٢۔۔۔عضلاتی اعصابی۔۔
اس تحریک مین سوداوی مادہ بکثرت پیدا ھوتا ھے لیکن خارج نہین ھوتا
جسم کا رنگ سیاہ
خشکی سردی اور جسم مین شدید ریاح کی کثرت
تبخیر معدہ امعاء مین ریاح کی کثرت ریح الکلیہ اختلاج قلب اختناق الرحم رعشہ بواسیر ریاحی درد خشک کھانسی خشک دمہ قبض بے خوابی چنبل داد خارش اور آجکل نمونیا جیسی علامات
٣۔۔عضلاتی غدی
اس مین جسم کی رنگت کی سیاھی کم ھونا شروع ھو جاتی ھے
طحال اور شریانون کی صلابت کم ھونے لگتی ھے جسم مین گرمی کی لہرین اٹھنا شروع ھو جاتی ھین
قوت باہ زورون پہ ھوتی ھے
معدہ سوزش ناک ھو کر درد معدہ کا عارضہ اکثر پیدا ھو جایا کرتا ھے
عرق النسا۔۔احتلام ۔۔جوش خون ۔۔۔نکسیر ۔۔۔دق ۔ سل ۔ تنگی تنفس۔ ضعف دماغ ۔ بند نزلہ ۔ درد سر۔ خونی بواسیر ۔ نقرسی دردین خون مین تیزابیت یورک ایسڈ کی پتھری یا جسم مین یورک ایسڈ کا بڑھنا
٤۔۔۔صفرا کی پیدائش بے شمار لیکن اخران قطعی نہین ھوتا اسلئے جسم کی رنگت زرد پیلاھٹ
یرقان ھاتھ پاؤن کی جلن حلق گلے سینہ آنتون اور پیشاب مین جلن پیاس کی زیادتی خونی پیچش سوزش خصیتہ الرحم سانس پھولنا دل معدہ پھیپھڑا مین حرارت کی زیادتی ۔۔پیٹ یا جوڑون مین پانی پڑجانا اگر یہ نہ ھو تو تمام جسم پہ اماس پڑ کر کپا ھو جانا
٥۔غدی اعصابی سرعت انزال
پیشاب کا بار بار آنا اور جل کر آنا
پٹھون کی کمزوری
جسم کا بوجھل ھونا سستی کاھلی
سر اور شانون پہ بوجھ
کمردرد سیلان الرحم (جلن کے ساتھ)
سوزاکی زھر کے باعث پاخانہ لیس دار
خفقان القلب لیکن دل نہایت آھستہ حرکت کرتا ھے
٦ اعصابی غدی
رطوبات کی زیادتی نزلہ دماغی
ضعف باہ نامردی جریان
بول فی الفراش ذکاوت حس
کمی خون غشی وجسم بوجھل
بھس اور ذیابیطس
معدہ اور آنتون مین خمیر پیدا ھو کر پیٹ درد
وغیرہ وغیرہ انشاءاللہ اگلی قسط مین امراض کی تفصیل سر تا پاء بالمزاج شروع کرین گے اس وقت تک اجازت
اللہ حافظ محمود بھٹہ

Sunday, December 23, 2018

تشخيص امراض وعلامات 64

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔تشخيص امراض وعلامات ۔۔قسط نمبر64۔۔
جب مرض دوسری سائیڈ پہ جاتی ھے تو سمجھ لین مرض آخری سٹیج مین داخل ھو گئی ھے لیکن کچھ امراض مین ایسا نہین ھوا کرتا یعنی مرض دوسری سائیڈ پہ جاتی ضرور ھے لیکن مقام کے لحاظ وھی رکھنا پڑتا ھے جہان سے شروع ھوئی اب آپ اسے یون کہہ سکتے ھین کہ مرض پرانی ضرور ھو گئی ھے لیکن ھے قابل علاج جیسے مین مثال دیتا ھون نزلہ کی یا آنکھ کے مرض کی اکثر دیکھا گیا ھے نزلہ ھمیشہ پہلے ایک نتھنے سے شروع ھوتا ھے اب پھیل کر دوسرے نتھنے کی طرف بھی چلا گیا ھے یہ غور کرین گے تو ایسا صرف وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ھی ھوتا ھے اسی طرح سر درد پہلے ایک طرف ھی شروع ھوتا ھے شدت مین سارے سر کو بھی محسوس ھوتا ھے یا حادثاتی طور پہ ایسی ضرب سر پہ لگی کہ پورے سر مین درد شروع ھوتا ھے یا پھر آشوب چشم پہلے ایک طرف ھوتا ھے مرض پھیلنے پہ دوسری آنکھ بھی متاثر ھو گئی یا پھر آنسو شیل کسی ھنگامے مین گرا تو دونون آنکھ کا متاثر ھونا ضروری ھے ایسے بہت سے مراحل امراض مین ضرور آتے ھین لیکن اس کے باوجود مقام مرض ھمیشہ ایک طرف ھی ھوا کرتا ھے یا دائین یا پھر بائین ھوتا ھے
نظریہ مفرد اعضاء نے تو طب کو بہت ھی آسان کردیا ھے جیسے آپ نے سر سے بالکل سنٹر مین خط کھینچا ھے اور سیدھا بالکل دونون خصیون کو تقسیم کرکے دائین اور بائین سائیڈ بنا دی ھے اب اسی طرح انسانی جسم کو دائین اور بائین بھی تین حصون مین تقسیم کردین جیسے پہلا حصہ سر سے کندھے تک تقسیم کرین پھر دوسرا حصہ کندھے یعنی شانہ سے پسلیون تک تقسیم کرین اور تیسرا حصہ کولہے سے ھوتا ھوا پاؤن تک چلا جاتا ھے یعنی تین حصون مین دائین بائین تقسیم کرنے سے اور ایک درمیان مین خط کھیچنے سے انسانی بدن کو کل چھ حصون مین تقسیم کردیا گیا ھے
اب اس تقسیم کو ویسے تو تقسیم در تقسیم کرکے مقام مرض کی جگہ آدھے مربع انچ تک پہچان کی جاسکتی ھے لیکن اس مین طبیب کا بہت زیادہ تجربہ ھونا ضروری ھے اور انگلیون کا حساس ھونا بھی بہت ضروری ھے انشاءاللہ آگے تفصیل یہ بھی دے دین گے اس وقت ھم بات کررھے ھین چھ حصون کی تو آئیے پہلے ان پہ بحث کرتے ھین پہلا حصہ اعصابی عضلاتی
نمبر١۔۔۔اعصابی عضلاتی۔۔ اس مقام کا حلقہ سر کا دایان حصہ دایان کان دائین آنکھ دایان نتھنا یعنی دائین طرف کی ناک دائین طرف کا چہرہ مع دانت مسوڑے اور دائین طرف کی زبان اور دائین طرف کی گردن تک ھے یعنی سر کی دائین طرف دائین شانہ تک کا علاقہ اس مین شامل ھے جبکہ شانہ اس مین شامل نہین ھے ۔۔ اس مقام پر ھونے والی تکالیف اعصابی انسجہ سے شروع ھوتی ھین اور عضلاتی انسجہ تک پہنچتی ھین اسی لئے اس تحریک کا نام اعصابی عضلاتی ھے مزاج کے اعتبار سے سرد خشک ھے یعنی اس تحریک کے حساب سے سردی کی شدت ھو گی
نمبر ٢۔۔۔عضلاتی اعصابی۔۔اس مقام مین دائین شانہ دائین بازو دائین سینہ دائین پھیپھڑا معدہ کا دایان حصہ تک شامل ھین
یعنی شانہ سے لے کر جگر تک اس مین شامل ھین لیکن جگر اس مین شامل نہین ھے
جب کبھی ان مقامات مین تیزی سوزش ودرد وغیرہ کے احساسات وعلامات اجاگر ھون تو مرض وتحریک کا مقامی و خلیاتی نام اس مقام کی مناسبت سے عضلاتی اعصابی شمار ھو گا
اس مقام کی ابتدا عضلاتی انسجہ سے شروع ھوتی ھے اور اس کا تعلق کیفیاتی لحاظ سے اعصابی انسجہ سے قائم ھے گویا عضلات کی تحریک جسم مین سوداوی وریاحی مادے کثرت سے موجود ھین جہنین اعصابی رطوبت وٹھنڈک روکے ھوۓ ھے اس وجہ سے خون مین سیاھی وغلظت کی فراوانی ھو گی جس کے باعث جسم کی رنگت سیاھی مین ڈوبی نظر آۓ گی
اس تحریک کو ھم عضلاتی کاملہ یا عضلاتی کیمیائی تحریک بھی کہتے ھین کہ اس کے تحت سوداوی مادہ بکثرت پیدا ھوتا ھے اور خون مین جمع رھتا ھے اس کی ادراری قوت ختم ھو جاتی ھے جس کی وجہ سے سوداوی مادہ اپنے مجرا سے جاری نہین ھو پاتا
یاد رکھین مندرجہ بالا مذکورہ مقام شانہ سے جگر تک کسی بھی جگہ بے چینی درد جلن وسوزش محسوس ھو تو مریض کو عضلاتی اعصابی تحریک کا مرض لا حق ھے مریض کی نبض پاخانہ پیشاب مین بھی سودا کی کثرت ھو گی
انشاءاللہ باقی تشریح اگلی قسط مین لکھین گے

Saturday, December 22, 2018

تشخيص امراض وعلامات 63

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔تشخيص امراض وعلامات ۔۔۔قسط نمبر 63۔۔۔۔
آج سے مضمون تقسیم امراض بالمزاج مین چلا گیا ھے لیکن شروع مین تھوڑا سابقہ مضمون رپیٹ کر لیتے ھین پہلی بات آپ کو بتایا تھا پہلے مفرد نبض پہ غور کرین جس کی اقسام تین بتائی تھی بالکل اوپر یعنی بلندی وشرف کے مقام کو عضلاتی درمیانی کو یعنی متوسط کو غدی اور منخفض یعنی پست کو اعصابی نبض کہا جاتا ھے اس طرح مفرد نبض کی تین اقسام ھوئی
١۔۔عضلاتی یعنی سوداوی
٢۔۔غدی یعنی صفراوی
٣۔۔اعصابی یعنی بلغمی یا رطوبتی
اب ان باتون کو آپ نے مکمل ذھن نشین کرنا ھے یاد رکھین جیسے مفرد نبض تین ھین اسی طرح انسانی جسم کی تقسیم بھی تین حصون مین ھی بالمزاج کی جاتی ھے یہ تقسیم مضمون مین آگے چل کر آئے گی
اب مفرد نبضون سے مرکب نبضون کی تشریح سے پہلے تھوڑی اور وضاحت مفرد نبض کی
١۔۔عضلاتی نبض ۔۔۔ مریض کی کلائی پر آھستگی سے نباض اپنی انگلیون کے پورون کو رکھے تو نبض یا شریان کی ٹپکن اپنی قوت کا اظہار کرنے لگے تو اس نبض کو مشرف نبض کہتے ھین
یہ نبض حرکت کی زیادتی جسم مین ریاح وسودا ۔۔خشکی و بواسیری زھر کی علامات کو ظاھر کرتی ھے
غدی نبض ۔۔۔۔مریض کی کلائی پہ نباض اپنی انگلیون کے پورے رکھے تو نبض اپنا اتا پتا نہ دے یعنی حرکت محسوس نہ ھو بلکہ انگلیون پہ تھوڑا وزن ڈالنا پڑے تب نبض کی حرکت محسوس ھو تو یہ نبض کثرت حرارت کا پتہ دیتی ھے یعنی حرارت پہ دلالت کرتی ھے جس سے جسم مین صفرا جلن لاغری بے چینی ھزال یعنی تحلیل کی کیفیت پائی جاۓ اسے غدی نبض کہتے ھین
ا٣۔۔اعصابی نبض ۔۔یہ نبض انگلیون کو زور سے دبانے سے نیچے کلائی کی ھڈی کے پاس سرد لمس کا اظہار کرتی ھے رطوبات وبلغم کی زیادتی پر دلالت کرتی ھے طبی اصطلاح مین منخفض یعنی پست نبض ھوتی ھے اور اسے بلغمی یا اعصابی نبض کہتے ھین
اب بات کرتے ھین مرکب نبضون کی تو آپ کو پچھلی اقساط مین بہت تفصیل سے بتا چکا ھون ھر مفرد نبض یا پھر مزاج دوسرے مفرد مزاج یا نبض سے جڑا ھوتا ھے اب اگر اعصابی کو لین تو اس کا ایک طرف تعلق غدی سے ھے تو دوسری طرف تعلق عضلاتی سے بھی ھے اب جب تعلق غدی سے ھو گا تو آپ اسے مرکب شکل مین اعصابی غدی کہین گے اگر عضلاتی سے ھو گا تو آپ اسے اعصابی عضلاتی کہین گے اسی طرح عضلاتی نبض کا بھی ایک طرف تعلق اعصابی مزاج سے ھو گا تو دوسری طرف غدی مزاج سے ھے جب اعصابی سے ھو گا تو آپ اسے عضلاتی اعصابی کہین گے اگر غدی سے ھو گا تو آپ اسے عضلاتی غدی کہین گے اب اسی طرح غدی نبض یا مزاج کا اگر دماغ یا اعصاب سے تعلق جڑا ھے تو آپ اسے غدی اعصابی نبض کہین گے اگر تعلق عضلات سے جڑا ھے تو غدی عضلاتی کہین گے
لیکن ایک بات یاد رھے ایک وقت مین کسی ایک سے تعلق ھوتا ھے منفاقت نہین چلتی کہ مین تیری بھی ھون اور تیری بھی ھون قطعی نہین یہ اللہ رب العزت کا بنایا انسانی جسم مین فطری نظام ھے یعنی اگر مفرد نبض اعصابی ھے اب آپ دیکھ رھے ھین کہ اس وقت باقی کس مزاج یا نبض سے اس تعلق جڑا ھوا ھے تو دوستو اس کا تعلق یا تو غدی سے ھو گا یا پھر عضلاتی سے ھو گا اب یہ نہین ھو سکتا کہ غدی سے پینگین چڑھا رھی ھو اور عضلاتی سے بھی یارانہ ھو ھان یہ کام طبیب نے کرنا ھے اگر اس کا یارانہ غدی سے ھے اورمرض کااظہار کررھی ھے تو اس غدی سے اس کایارانہ توڑین اورعضلاتی سے یارانہ کروادین یقینا صحت کی طرف گامزن ھو جاۓ گی
اب بات کرتے ھین تین مفرد نبضون کا آپس مین تعلق جوڑنے پہ کل چھ مرکب نبضین بنتی ھین
اعصابی عضلاتی
عضلاتی اعصابی
عضلاتی غدی
غدی عضلاتی
غدی اعصابی
اعصابی غدی
دوستو یہ تھی مختصرتشریح
تفصیل سے تشریح مین اس سے پہلی اقساط مین کرچکا ھون نئے حضرات سابقہ قسطون کامطالعہ کرین اب مضمون ذراگہرائی مین اترنے والاھے
سب سے پہلی بات کہ انسانی جسم سب سے پہلے دو حصون مین تقسیم ھے آپ غور کرین توبات بالکل سیدھی سی ھے کہ انسانی شکل مین سر سے شروع کرین گے تو پہلے آنکھین دو ھین کان دو ھین ناک کے نتھنے دو ھین منہ مین دانت دونون طرف ھین بازو دو ھین ٹانگین دو ھین آپ اسے بالکل سنٹرسے یعنی ناک کا ایک نتھنا ایک طرف تودوسرادوسری طرف اب منہ کے بھی بالکل سنٹر مین اسی طرح نیچے سیدھ مین ناف کے بالکل سنٹر سے ایک خط لگائین تا آپ کو انسانی جسم اب دوحصون مین نظر آۓ گااب بات کو سمجھین اس خط کے مطابق مرض ھمیشہ یاتودائین حصہ مین ھوگی یا پھربائین حصہ مین ھو گی اور مریض کی دونون کلائیون کی نبضین ایک جیسی نہین ھوتی اگر مرض دائین طرف ھے تودائین کلائی کی نبض مرض کا اظہار کرے گی اگر بائین طرف ھے تو بائین کلائی مرض کا اظہارکرے گی اس لئے طبیب ھمیشہ دونون نبضون پہ غور کرتا ھے یادرکھین مرض ابتدا مین ھمیشہ ایک طرف ھی ھوا کرتی ھے بعض اوقات آخر دم تک ایک طرف ھی رھا کرتی ھے بعض اوقات مرض کی شدت مین اب مرض دوسری سائیڈ پہ بھی جایا کرتی ھے باقی آئیندہ

Thursday, December 20, 2018

تشخیص امراض وعلامات 62

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔تشخیص امراض وعلامات ۔۔۔۔قسط نمبر 62۔۔۔۔۔
کل کی قسط مین غم کی بات چیت کی تھی لازمی بات ھے آج ھمین کچھ ذکر خوشی کا بھی کرنا چاھیے
یہ انسانی فطرت ھے کہ دنیا مین آتے ھی اور ھوش سنبھلتے ھی انسان خوشی کی تلاش مین رھتا ھے غم سے ھمیشہ دور بھاگتا ھے یعنی فطری طور ھم خوشی کو فرحت انگیز عمل سمجھتے ھین اور غم کو اذیت انگیز عمل سمجھتے ھین ان کے درمیان بھی ایک چیز ھے جسے ھم فکر کہتے ھین ۔۔فکر وہ عمل ھے جو ان کے درمیان الحاقی مادے کا کام کرتا ھے
پہلے مختصر تعریف فکر کی۔۔ فکر حقیقت مین حرکت کا نام ھے جسے ھم لاشعوری طور پہ کرتے ھین ایک جہد مسلسل کا نام فکر ھے ھمین خوشیون کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے جو سوچ پیدا ھو گی اسے فکر کہتے ھین ھمین غمون سے جان چھڑانے کے لئے جو سوچ پیدا ھو گی اسے بھی فکر کہتے ھین اگر پیٹ بھوک کا احساس دلا رھا ھے تو پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے جو بھی سوچ ذھن مین آتی ھے اسے بھی فکر کہا جاتا ھے حقیقت مین یہ صفت مثبت پہلو اجاگر کرنے کے لئے انسان کے اندر ھے لیکن فی زمانہ اسے منفی طور پہ استعمال کرنے کا ادراک انسان مین زیادہ ھورھا ھے شاید یہ بھی قرب قیامت کی نشانی ھے خیر آج ھمارا موضوع فکر نہین ھے مختصر یون سمجھ لین جس بندے کے اندر فکر نہین ھے وہ یقینا پاگل ھی ھو سکتا ھے ھر سوچ سے عاری ھوتا ھے جو بھی شخص بھوک سونے جاگنے چلنے پھرنے حرکات سکنات کا احساس رکھتا ھے بے شک وہ سڑکون پہ گھوم رھا ھے ھم اسے ھوش وحواس سے بیگانہ سمجھ رھے ھوتے ھین وہ عجیب وغریب حرکات کررھا ھوتا ھے لیکن آپ اسے انسان سمجھیے وہ فکر کا مادہ کچھ بھی رکھتا ھے تو اسے ھوش وحواس مین لایا جا سکتا ھے آپ اسے پاگل نہین کہہ سکتے لیکن اگر مکمل ھوش وحواس مین بھی رہ کر ایک بندہ غیر فطری یا غیر مہذبانہ حرکات کررھا ھے تو پاگل اسے بھی کہہ سکتے ھین خیر چھوڑین بحث ودلائل دیتے دیتے بات بہت لمبی ھو جاۓ گی بات خوشی کی ھورھی ھے تو آئیے آج مسرت پہ بحث مختصراً کرتے ھین
مسرت۔۔۔
مسرت و شادمانی کا حصول جسم انسانی مین ایک ایسی تبدیلی رونما کرتا ھے کہ قلب وعضلات کی تحریک کے باعث قلب وعضلات کے مماثل خلیات وافر مقدار مین پیدا ھوتے ھین اور یہ کہ فالتو زائد مواد کے اخراج کے لئے مجاری بھی کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہین کرتے اور فوری طور پہ عضلاتی نظام کا ناطہ غدی نظام سے قائم ھو جاتا ھے یعنی جب مسرت وشادمانی کے لمحات پیدا ھوتے ھین تو تحریک عضلاتی غدی ھوا کرتی ھے
صابر ملتانیؒ فرماتے ھین عضلات مین انبساط سے مسرت پیدا ھوتی ھے ۔۔ لیکن بعض اطباء انبساط کے معنی تحلیل سے کرتے ھین جب کہ حقیقت مین یہ بات درست نہین ھے ۔
کیونکہ تحلیل کا عمل شدت گرمی کے باعث پیدا ھوتا ھے جس سے عضو کے خلیات مین پگھلاؤ کا عمل قائم ھوتا ھے مگر انبساط مین پگھلاؤ کا عمل نہین ھوا کرتا مسدودیت کا ختم ھونا ضروری ھے جب تحریک عضلاتی ھی رھتی ھے ھان یہ ضرور ھے کہ اس کی کیفیت مرکبہ عضلاتی غدی قرار پاتی ھے جو عضلات کی مشینی تحریک ھے یاد رکھین انبساط کے معنی بھی خوشی وفراخی ھی ھین
یعنی عضلاتی انبساط کا مطلب یہ ھو گا کہ عضلات کی عضلاتی اعصابی یعنی کیمیائی کیفیت سے عضلات مین سوداویت کے رکنے سے جو تنگی وکلفت تھی وہ دور ھو گئی جس کے باعث عضلات نے فرحت محسوس کی اور مسرت کا جذبہ پیدا ھو گیا
بس اتنا ھی کافی ھے یہ مضمون انشاءاللہ اگلا مضمون ھم طب جدید کے اصل مضمون مین لے آئین گے نفسیات کی تشخیص پہ بہت کچھ اس مضمون مین لکھ دیا ھے اس سے زیادہ آپ سمجھ نہین پائین گے بہت ھی زیادہ خشک بحث مباحثہ ھے اسے سمجھنے کے لئے پہلے بہت سی سیڑیان چڑھنا پڑتا ھے اگلی قسط ھم اپنے اصل موضوع کی طرف نبض کی تشخيص پہ لے چلین گے نبض کے پہلو پہ پہلے بھی بہت کچھ لکھ چکا ھون پچھلی اقساط مین اور بہت کچھ باقی بھی رھتا ھے آپ کو سمجھانے کے لئے انشاءاللہ سب کچھ لکھین گے اس کے بعد قارورہ سے تشخيص امراض اور چیدہ چیدہ لیبارٹری ٹیسٹ جن سے امراض کا پتہ چلتا ھے سب کچھ لکھین گے نبض کا ایک اھم حصہ اگر کہین تو کل سے پہلے شروع کرلیتے ھین جس مین سر تا پاؤن تک ھر مرض کی علیحدہ علیحدہ نبض کے بارے مین لکھون گا آپ فیصلہ کر لین کونسی تشریح پہلے کرون

Wednesday, December 19, 2018

تشخيص امراض وعلامات 61

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔تشخيص امراض وعلامات ۔۔۔۔قسط نمبر 61۔۔۔
پچھلی قسط مین بات ندامت پہ ختم کی تھی آج ھم بحث غم پہ کرین گے کہ غم ھے کیا؟
یہ ایک ایسی کیفیت ھے جسے نفس کی کسی ایک کیفیت سے متعلق قرار دینا مشکل ھے اس لئے کہ یہ کیفیت حقیقی اور غیر حقیقی دو طرح سے اپنے اثرات مرتب کرتی ھے
حضرت صابر ملتانیؒ اپنی کتاب جنسی امراض وعلاج صفحہ 59پہ لکھتے ھین کہ غم کی کیفیت انقباض قلب سے رونما ھوتی ھے اور انقباض قلب کی کیفیت کو سوداوی یا عضلاتی تحریک گردانا جاتا ھے اور یہ کہ اس تحریک مین جسم انسانی مین سوداوی مادہ کیمیائی طور پر پیدا ھوتا ھے اور مسلسل خون مین سرایت کرتا رھتا ھے اس لئے مادہ اپنے منافذ سے جاری نہین ھوتا اس لئے معمول کا رنگ سیاہ ھو جاتا ھے اب ان الفاظ سے آپ کو بہت کچھ سمجھ آگیا ھو گا اب تھوڑی بات ھم کائینات کی سب سے بڑی کتاب یعنی قرآن الحکیم سے کرتے ھین
اللہ تعالی قرآن مجید مین سورة النمل مین آیت نمبر 58 مین فرماتے ھین
اور جب ان (کفار )مین سے کسی کو بیٹی کے پیدا ھونے کی خبر ملتی ھے تو اس کا منہ غم کے سبب کالا پڑ جاتا ھے اور اس کے دل کو دیکھو تو وہ اندوہناک ھو جاتا ھے ۔۔۔
اس آیت مبارکہ سے ھمین یہ اشارہ ملتا ھے کہ کفار مین بیک وقت دو جذبے متحرک ھوتے تھے
پہلا جذبہ۔۔۔ بیٹی کے پیدا ھونے کا غم
دوسرا جذبہ۔۔۔ بیٹی کے پیدا ھونے کا غصہ
اور آپ لوگون نے ایک عام فقرہ سن رکھا ھے کہ فلان شخص اس وقت غم وغصہ کی کیفیت مین مبتلا ھے مثلا جیسے کسی کا کوئی قتل ھو جاۓ تو مرنے والا کا غم اور مارنے والے پہ غصہ
اب آپ کو اندازہ ھو گیا ھو گا کہ یہ کیفیت کب پیدا ھوتی ھے اور یہ کیفیت کیا ھوتی ھے
آپ یہ بات یاد رکھین جب غم اور غصہ کے اختلال سے جو کیفیت پیدا ھوتی ھے اب اس مین چہرہ کا رنگ سیاھی پکڑ لیتا ھے اور یاد رکھین اس غم کو یا اس کیفیت کو ھم غیر حقیقی غم کہین گے
( نوٹ) کچھ اصحاب کا شکوہ اور کچھ کی خواھش کا احترام کیا ھے آج خیر مضمون تو پہلے بھی دلائل اور حقائق اور حوالہ جات سے ھی لکھتا ھون لیکن صفحات اور کتابون کی نشاندھی نہین کرتا تھا آج کچھ اس لئے چیدہ چیدہ حوالے لکھ رھا ھون تاکہ آپ کو اندازہ ھو سکے کہ حقیقت مین ایک مضمون لکھنے مین کتنے مطالعہ کی ضرورت ھوتی ھے ایک صاحب نے تو دو دن پہلے ایک کمنٹس مین یہ لکھ رکھا تھا کہ بھٹہ صاحب نے کبھی بھی امراض کی تشخيص علامات یا کیفیات کے تحت کبھی بھی نہین لکھا میری حیران رہ گیا اس بے وقوف کی بات پہ جسے یہ تک علم نہین کہ گروپ مطب کامل مین مین ساٹھ اقساط تشخيص امراض وعلامات پہ لکھ چکا ھون ابھی شاید اتنی اور لکھنی پڑین گی کچھ اندازہ نہین مجھے خود بھی کہ اور کتنا لکھنے سے مضمون کا پیٹ بھرے گا
ایسے لا یعقل بھی فتوہ لگانے سے گریز نہین کرتے خیر چھوڑین اس بات کو مجھ پہ یہ مذکورہ بالا کیفیت پیدا نہین ھوئی جس مین غم اور غصہ شامل ھو بلکہ مجھ پہ ان صاحب کی اس حرکت سے ایک نئی کیفیت پیدا ھوئی تھی جسے آپ شاعرانہ کیفیت کہہ سکتے ھین جس مین وہ غم کا اظہار بھی کرتا ھے اور ھنستا بھی ھے آپ جانتے ھین کیون؟
بھئی اس لئے کہ پہلے غم پیدا ھوا کہ محبوبہ نہین ملی اور ہھر جب اسے پتہ چلتا ھے کہ یہ تو صرف تخیّل تھا تو آنسو بھی آتے ھین اور ھنستا بھی ھے ۔۔اب مین اس کی وضاحت نہین کرون گا آپ سمجھ ھی گئے ھونگے یہ ایک لطیفیاتی کیفیت کا نام دے سکتے ھین چلین اب اپنے مضمون کی طرف چلتے ھین
تو مین بتا رھا تھا کہ غم کی دوسری قسم ( حقیقی غم) کی ھوتی ھے
حقیقی غم یاد رکھین داخلی عمل سے وارد ھوتا ھے کہ معمول کا عضلاتی نظام ماند پڑتے ھوۓ تحلیل ھونے لگتا ھے اور اس کی کارکردگی کمزوری کے شکنجہ مین گرفتار ھوجاتی ھے یاد رکھین جب عضلاتی تحلیل ھو گی تو غدی یعنی صفراوی نظام متحرک ھو گا اور اپنی نوع کے خلیات بکثرت پیدا کرے گا
اب ایسے مین تحریک وتحلیل کے عوامل سے غدی یعنی صفراوی مجاری بھی رطوبات کو کنٹرول کرنے سے عاری ھون گے لہذا معمول کے جسم کا رنگ زرد ھو گا اب صاف ظاھر ھے نتیجتًا کیفیت غدی اعصابی ھو گی خوف خدا مین منزل کو نہ پانے کا غم بھی ایسی ھی کیفیت پیدا کرتا ھے جسے حقیقی غم کہنا بے جا نہ ھو گا
بعض علماء نے غم کی تشریح کچھ یون کی ھے
غم دوقسم کا ھوتا ھے ایک وہ غم جو اچانک پیدا ھوتا ھے اس سے چہرہ زرد ھوتا ھے یہ غم بروقت یعنی دفعتًہ ڈرنے سے ھوتا ھے
دوسرا غم احساس شرمندگی سے ھوتا ھے جو مستقبل مین لاحق ھونے کی فکر سے ھوتا ھے اس سے چہرہ سیاہ ھوتا ھے کیونکہ بار بار کے احساس شرمندگی سے سودا کا غلبہ ھو جاتا ھے اور یہ ایک قسم کی مرض بن جاتا ھے یعنی آئیندہ کی شرمندگی کی وجہ سے بیمار بن جاتے ھین
مین نے ایک فیملی مین تین بہنون کو دیکھا ھے تینون ھی ایک کیفیت کا شکار تھی روزانہ تینون مل کر رونے بیٹھ جاتی اور چپ ھونے کا نام ھی نہین لیتی تھی باقی مضمون آئیندہ

Tuesday, December 18, 2018

اصلاح براۓ حکماء وترتیب ادویہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔اصلاح براۓ حکماء وترتیب ادویہ۔۔۔۔۔۔
چند روز سے اس پوسٹ کی بہت ضرورت محسوس کررھا تھا بہت سی پوسٹون پہ بہت سی خامیان نظر آئین اب ان پہ بجاۓ فرداً فرداً بتانے کے ایک پوسٹ لکھ دینا زیادہ اھم جانا تاکہ بہت سے لوگ ان غلطیون سے بچ سکین زیادہ ضرورت اسلئے بھی محسوس ھوئی کہ کچھ اصحاب نے انباکس نسخہ جات شیئر کرکے اصلاح چاھی اب ان مین بعض مرکبات کا سر پیر نہین ھوتا اصلاح ھو ھی نہین سکتی
دوستو آج کا دور تحقیقی دور ھے اور قرابا دینی نسخون کا بھی تجزیہ چاھتا ھے آپ اس سلسلے مین چند نکات کا خیال رکھا کرین
نمبر ١۔۔ کسی مریض کے لئے چوبیس گھنٹے مین کس مقدار مین دوا کی ضرورت ھے
٢۔۔دوا اپنی ساخت کے اعتبار سے معدہ اور دوسرے اعضاء بدن مین چوبیس گھنٹہ مین کس قدر تحلیل پذیر ھے
٣۔۔تیاری ادویات مین کٹائی چھٹائی مین اصل دوا کی مقدار کیا باقی رہ جاتی ھے
٤۔۔مضر ادویہ جیسے سم الفار دارچکنا رسکپور کچلہ وغیرہ ھین اب ان کی مریض کو کیا ضرورت ھے اور مرکب دوا مین ان کی کتنی مقدار درست ھے یاد رھے بہت سی ادویات مین ان ادویہ کا بےدریغ استعمال کیا جارھا ھے خاص کر سم الفار کا اور یہ بندے کے گردون پہ سیدھا سیدھا اٹیک کرتا ھے یہ درست ھے قوت باہ کے لئے بہت ھی مفید جانا جاتا ھے لیکن نقصان ڈبل کردیتا ھے
٥۔۔مرکب دوا جس مرض کے لئے مستعمل رھی ھے اس کی ضرورت کے اعتبار سے تمام مفرد ادویہ منفعت بخش ھین اس مین اصل کون معاون اور کونسی دوا دافع مضر اثرات ھے
دراصل ھوتا یہ بھی ھے کہ ھماری مرکب ادویہ مین بہت بڑی تعداد مین مفرد شامل کردی گئی ھین جبکہ ھمین آج تک یہ علم نہین ھے کہ جوارش جالینوس جو جگر ومعدہ واعصاب کی تقویت کی دوا ھے اب اس مین کون کون سے اجزا موثر ھین ھم صرف اس کے مجموعی اثرات سے واقف ھین فرداً فرداً نہین اور یہ بہت ھی غلط بات ھے ھونا تو یہ چاھیے ایک لیبارٹری قائم ھو جس مین اجزا کی ترتیب دے کر درجہ بندی کی جاۓ اور بے شمار مرکبات کی تعداد بھی کم ھوجاتی ھے
اب ان تمام چیزون کے تجربات اور کسوٹی کے لئے آلات اور مشینین موجود ھین ھم تجزیہ آلات اور حیوانات پہ کرسکتے ھین اور حیوانات کے اجسام کے تغیر سے معلوم کرسکتے ھین کہ دوا کس حد تک جسم کا جزو بنی اور کس حد تک نقصان دہ رھی اب ھمین ضرورت ھے ایسی جامع کتاب کی جس مین کثرت ادویہ سے مستعمل مفرد ادویہ کی وہ تمام تفصیلات جو ماضی سے روایاتی اوصاف مستعملات ممنوعات مضرات تحریر ھون تو دوسری طرف جدید تحقیقات جو آج تک سامنے آئی ھون اب وہ بھی اجزاء افعال بھی درج ھون شناخت کے لئے بہترین تصاویر اب اصل نقل کی پہچان ۔۔یونانی نام بوٹونیکل نام ۔۔۔ھندی نام ۔۔اور دیگر علاقائی نام ۔۔مقام پیدائش ۔۔مقام حصول۔۔ نسل یا فیملی۔۔ اور اس کی مختلف اقسام۔۔ قابل ملاوٹ یا دیگر مماثل ادویہ کی شکلین ۔۔مزاج ۔۔مقدار خوراک ۔۔مضر اثرات ۔۔مصلح ۔۔بدل ۔۔قدیم یونانی اوصاف۔۔مستعملات ۔۔ طریق عمل ۔۔کیمیائی اجزا۔۔فارماکولوجی ۔۔فارماکوگنوسی ودیگر تفصیلات۔۔خیر یہ تو ایک خواب ھے ابھی تک اور اس نیک کام مین اچھے حکماء کو آگے آنا چاھیے اس مین چند ایک حکماء کی محنت کو مین دیکھتا رھتا ھون جن مین خاص کر منصور صاحب آف میر پور ھین اور محمد جمیل عقیل صاحب آف امریکہ ھین براہ کرم یہ دونوں حکماء میدان عمل مین آئین اور ایک ٹیم ترتیب دین اور اس سلسلہ مین حکماء پہ ایک نیکی کرجائین بہت ھی بڑا کام ھے ثواب کمانے کا
خیر اب کچھ اھم باتین نسخہ تجویز کرتے ھوۓ حکماء مندرجہ ذیل باتون کا خصوصی خیال رکھا کرین
١۔۔تیزابی دواؤن کے ساتھ ایسی دوائین نہین ملانی چاھیے جو آپس مین تعمل یعنی Recation کرتی ھون مثلا سرکہ مین سوڈا بائی کارب ملانے سے تعمل ھوتا ھے اور سرکہ کے بنیادی اثرات زائل ھوجاتے ھین
٢۔۔وہ اجزا جن مین ٹینک ایسڈ پائے جاتے ھین ان کو لوھے کے ساتھ نہین ملانا چاھیے وہ آئرن ٹینٹ بن جاتا ھے دوا کا رنگ سیاہ ھوجاتا ھے اور یاد رکھین آئرن ٹینٹ زھر ھوتا ھے
٣۔۔ چاندی کے کسی محلول کو نمک کے تیزاب مین نہین ملانا چاھیے اس سے چاندی معدنی شکل مین واپس ھو جاتی ھے یہ نقطہ کیمیا گرون کے لئے اعلی ھے۔۔ اور یہ سلور کلورائیڈ بن جاتا ھے جو جسم انسانی غیر محلول ھے
٤۔۔ جن ادویات مین الکلائیڈ ھین ان کو بھاری معدنیات مین جیسے سیسہ لوھا کے ساتھ نہین ملانا چاھیے ورنہ وہ معدنیات غیر حل پذیر ھوجاتے ھین یہ نقطہ غلام صادق بلوچ صاحب بنظر غور کرین یعنی وہ معدنیات غیر حل پذیر ھوجاتے ھین
٥۔۔ وٹامن کے ساتھ تانبہ یا لوھا کبھی بھی نہ ملائین بلکہ ان کو بچانا بھی چاھیے ورنہ وٹامن بالکل ھی ضائع ھو جاتے ھین باقی معاملات دوستون پہ چھوڑتا ھون وہ اس بارے مین تفصیلی مضامین لکھین

اصلاح براۓ حکماء وترتیب ادویہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔اصلاح براۓ حکماء وترتیب ادویہ۔۔۔۔۔۔
چند روز سے اس پوسٹ کی بہت ضرورت محسوس کررھا تھا بہت سی پوسٹون پہ بہت سی خامیان نظر آئین اب ان پہ بجاۓ فرداً فرداً بتانے کے ایک پوسٹ لکھ دینا زیادہ اھم جانا تاکہ بہت سے لوگ ان غلطیون سے بچ سکین زیادہ ضرورت اسلئے بھی محسوس ھوئی کہ کچھ اصحاب نے انباکس نسخہ جات شیئر کرکے اصلاح چاھی اب ان مین بعض مرکبات کا سر پیر نہین ھوتا اصلاح ھو ھی نہین سکتی
دوستو آج کا دور تحقیقی دور ھے اور قرابا دینی نسخون کا بھی تجزیہ چاھتا ھے آپ اس سلسلے مین چند نکات کا خیال رکھا کرین
نمبر ١۔۔ کسی مریض کے لئے چوبیس گھنٹے مین کس مقدار مین دوا کی ضرورت ھے
٢۔۔دوا اپنی ساخت کے اعتبار سے معدہ اور دوسرے اعضاء بدن مین چوبیس گھنٹہ مین کس قدر تحلیل پذیر ھے
٣۔۔تیاری ادویات مین کٹائی چھٹائی مین اصل دوا کی مقدار کیا باقی رہ جاتی ھے
٤۔۔مضر ادویہ جیسے سم الفار دارچکنا رسکپور کچلہ وغیرہ ھین اب ان کی مریض کو کیا ضرورت ھے اور مرکب دوا مین ان کی کتنی مقدار درست ھے یاد رھے بہت سی ادویات مین ان ادویہ کا بےدریغ استعمال کیا جارھا ھے خاص کر سم الفار کا اور یہ بندے کے گردون پہ سیدھا سیدھا اٹیک کرتا ھے یہ درست ھے قوت باہ کے لئے بہت ھی مفید جانا جاتا ھے لیکن نقصان ڈبل کردیتا ھے
٥۔۔مرکب دوا جس مرض کے لئے مستعمل رھی ھے اس کی ضرورت کے اعتبار سے تمام مفرد ادویہ منفعت بخش ھین اس مین اصل کون معاون اور کونسی دوا دافع مضر اثرات ھے
دراصل ھوتا یہ بھی ھے کہ ھماری مرکب ادویہ مین بہت بڑی تعداد مین مفرد شامل کردی گئی ھین جبکہ ھمین آج تک یہ علم نہین ھے کہ جوارش جالینوس جو جگر ومعدہ واعصاب کی تقویت کی دوا ھے اب اس مین کون کون سے اجزا موثر ھین ھم صرف اس کے مجموعی اثرات سے واقف ھین فرداً فرداً نہین اور یہ بہت ھی غلط بات ھے ھونا تو یہ چاھیے ایک لیبارٹری قائم ھو جس مین اجزا کی ترتیب دے کر درجہ بندی کی جاۓ اور بے شمار مرکبات کی تعداد بھی کم ھوجاتی ھے
اب ان تمام چیزون کے تجربات اور کسوٹی کے لئے آلات اور مشینین موجود ھین ھم تجزیہ آلات اور حیوانات پہ کرسکتے ھین اور حیوانات کے اجسام کے تغیر سے معلوم کرسکتے ھین کہ دوا کس حد تک جسم کا جزو بنی اور کس حد تک نقصان دہ رھی اب ھمین ضرورت ھے ایسی جامع کتاب کی جس مین کثرت ادویہ سے مستعمل مفرد ادویہ کی وہ تمام تفصیلات جو ماضی سے روایاتی اوصاف مستعملات ممنوعات مضرات تحریر ھون تو دوسری طرف جدید تحقیقات جو آج تک سامنے آئی ھون اب وہ بھی اجزاء افعال بھی درج ھون شناخت کے لئے بہترین تصاویر اب اصل نقل کی پہچان ۔۔یونانی نام بوٹونیکل نام ۔۔۔ھندی نام ۔۔اور دیگر علاقائی نام ۔۔مقام پیدائش ۔۔مقام حصول۔۔ نسل یا فیملی۔۔ اور اس کی مختلف اقسام۔۔ قابل ملاوٹ یا دیگر مماثل ادویہ کی شکلین ۔۔مزاج ۔۔مقدار خوراک ۔۔مضر اثرات ۔۔مصلح ۔۔بدل ۔۔قدیم یونانی اوصاف۔۔مستعملات ۔۔ طریق عمل ۔۔کیمیائی اجزا۔۔فارماکولوجی ۔۔فارماکوگنوسی ودیگر تفصیلات۔۔خیر یہ تو ایک خواب ھے ابھی تک اور اس نیک کام مین اچھے حکماء کو آگے آنا چاھیے اس مین چند ایک حکماء کی محنت کو مین دیکھتا رھتا ھون جن مین خاص کر منصور صاحب آف میر پور ھین اور محمد جمیل عقیل صاحب آف امریکہ ھین براہ کرم یہ دونوں حکماء میدان عمل مین آئین اور ایک ٹیم ترتیب دین اور اس سلسلہ مین حکماء پہ ایک نیکی کرجائین بہت ھی بڑا کام ھے ثواب کمانے کا
خیر اب کچھ اھم باتین نسخہ تجویز کرتے ھوۓ حکماء مندرجہ ذیل باتون کا خصوصی خیال رکھا کرین
١۔۔تیزابی دواؤن کے ساتھ ایسی دوائین نہین ملانی چاھیے جو آپس مین تعمل یعنی Recation کرتی ھون مثلا سرکہ مین سوڈا بائی کارب ملانے سے تعمل ھوتا ھے اور سرکہ کے بنیادی اثرات زائل ھوجاتے ھین
٢۔۔وہ اجزا جن مین ٹینک ایسڈ پائے جاتے ھین ان کو لوھے کے ساتھ نہین ملانا چاھیے وہ آئرن ٹینٹ بن جاتا ھے دوا کا رنگ سیاہ ھوجاتا ھے اور یاد رکھین آئرن ٹینٹ زھر ھوتا ھے
٣۔۔ چاندی کے کسی محلول کو نمک کے تیزاب مین نہین ملانا چاھیے اس سے چاندی معدنی شکل مین واپس ھو جاتی ھے یہ نقطہ کیمیا گرون کے لئے اعلی ھے۔۔ اور یہ سلور کلورائیڈ بن جاتا ھے جو جسم انسانی غیر محلول ھے
٤۔۔ جن ادویات مین الکلائیڈ ھین ان کو بھاری معدنیات مین جیسے سیسہ لوھا کے ساتھ نہین ملانا چاھیے ورنہ وہ معدنیات غیر حل پذیر ھوجاتے ھین یہ نقطہ غلام صادق بلوچ صاحب بنظر غور کرین یعنی وہ معدنیات غیر حل پذیر ھوجاتے ھین
٥۔۔ وٹامن کے ساتھ تانبہ یا لوھا کبھی بھی نہ ملائین بلکہ ان کو بچانا بھی چاھیے ورنہ وٹامن بالکل ھی ضائع ھو جاتے ھین باقی معاملات دوستون پہ چھوڑتا ھون وہ اس بارے مین تفصیلی مضامین لکھین

Sunday, December 16, 2018

کرم کوشیاں ہیں ستم کاریاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔علم  حکمت ٗ علم کیمیا اور دیسی طب جس زبوں حالی کا شکار ہے اس معاملہ میں پس پردہ بہت سے عوامل کارفرما ہیں ۔ ہر کسی نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ان علوم پر ظلم وستم  روا رکھا ہوا ہے۔  آپ احباب کا یہ خادم غلام صادق بلوچ  نجی  مصروفیات  کے باعث طویل غیر حاضری کے بعد آج پھر آپ کی خدمت میں  درد دل لے کر حاضر خدمت ہے ۔ طبٗ  حکمت اور کیمیا کی گرتی ہوئ ساکھ آپ سے ڈھکی چھپی بات نہین۔۔۔۔ ۔پہلا حملہ دیسی طب پر اس وقت ہوا جب مغل فرمانروا شہاب الدین شاہجہان کی بیٹی کا کامیاب  علاج معالجہ کر کے انگریز ڈاکٹر نے چمنستان طب کے اندر میڈیکل سائنس کے ذہریلے پودے کی آبیاری شروع کی جس کے زہر نے ہنستے بستے طب کے باغیچے پر ایک نہ ختم والی خزاں مسلط کر دی۔ اس پر طرہ یہ کہ آنے والی تمام حکومتوں نے بتدریج  نہ صرف طب و حکمت کو اپنے دست شفقت سے محروم رکھا بلکہ ستم بالاے ستم یہ ہوا کہ انگریز کی میڈیکل ساینس کو ہر قسم کی سہولیات اور  سرکاری سرپرستی مہیا کی گئ۔۔۔ گردے بیچ کر بھی ڈاکٹر قابل احترام ٹہرا جب کہ حکیم کے قبض کشا پھکی بیچنے کو جرم سمجھا جانے لگا ۔ جوں جوں ڈاکٹر کی شان اور مرتبہ بڑھتا گیا توں توں حکما حضرات رو بازوال ہوتے گئے۔ حکمت کو اس قدر رسوا کیا گیا کہ آج وطن عزیز میں چراغ لے کر بھی ڈھونڈیں تو آپ کو ایسے والدین نہیں ملیں گے  جو اپنے لخت جگر کو مستقبل میں حکیم بنانے کا ارادہ رکھتے ہوں ۔ ہر آدمی اپنی اولاد کو ڈاکٹر بنانے کا متمنی ہے۔ ۔۔۔۔۔اس کے ساتھ  ساتھ طب و حکمت کو بد نام کرنے میں  اپنوں نے بھی  بہتی گنگا میں ہاتھ دھوے اور اس کار خیر میں بساط بھر اپنا اپنا حصہ ڈالا جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔  پارہ جو طب اور کیمیا کی روح رواں ہے اس پر مبالغے کی حد تک من گھڑت داستانیں تیار کی گیئں ۔ ان داستانوں نے پڑھے لکھے طبقے کو متنفر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مثلا کشتہ پارہ سے انسان کا  دوسروں کی نظر سے غائب ہو جانا۔ انسان کا ہوا میں اڑنا۔ سینکڑوں میل بناں تھکاوٹ کے سفر کرنا۔ سفید بالوں کا سیاہ ہو جانا۔ گرے ہوے دانت دوبارہ نکل آنا۔ بڑھاپے کا جوانی میں بدل جانا۔ مردہ کا کلام کرنا۔ سینکڑوں سال کی زندگی پانا۔ زخموں کا فوری بھر جانا۔ موذئ امراض کا فی الفور خاتمہ۔ نامکمل مرد کا کامل مرد بن جانا۔جنات پریوں اور نادیدہ مخلوق سے گفتگو کرنا۔ قوت باہ کا ناقابل یقین حد تک بڑھ جانا۔ زمین کے اندر چھپے خزانے دیکھ لینا۔وغیرہ وغیرہ۔ 
اگرچہ  ان میں کچھ حقائق بھی ہیں مگر زیادہ تر افسانوی باتیں ہیں جنہوں نے طب اور حکمت کو سواے بدنامی کے اور کچھ نہ دیا۔ ۔۔۔۔۔ایک اور ظلم جو اس مقدس پیشہ کے ساتھ ہوا وہ یہ کہ حکماے کرام کی زیادہ تعداد بخل شکنی کے لئے تیار نہ ہوئ اچھے اچھے نسخوں کا اظہار انہیں گوارا نہ ہوا بلکہ افشاے راز کی بجاے انہوں نے نسخہ جات کو قبر میں لے جانا مناسب سمجھا۔ ۔۔۔۔ علاوہ ازیں نالائق حکما اس پیشے میں شامل ہو کر اس عظیم پیشہ کی تنزلی اور زوال کا موجب بنے۔۔جو ساری زندگی نہ اچھا نغدہ بنا سکے نہ اچھی گلحکمت کر سکے تو ان حضرات نے گرتی ہوی دیوار کو مزید دھکے دئیے۔ ۔۔۔۔اچھے حکما کی کمی اور سرکار کی عدم دلچسپی کے باعث نئے نئے فارمولے ایجاد نہ ہوسکے پرانے بوسیدہ فارمولے وقت گزرنے کے ساتھ  ساتھ غیر موثر ہونے لگے ۔ ۔۔۔۔۔جس رفتار سے نئی نئی امراض صحت انسانی کو اپنے شکنجے میں لے رہی ہیں اس رفتار سے حکمت میں نئے  اور قابل ذکر فارمولے ایجاد نہیں ہو رہے۔ یہی حال کیمیا کا ہے جس اسپیڈ سے سونے کی پرکھ کے لئے آلات ایجاد ہو رہے ہیں اس اسپیڈ سے کیمیا گر اپنے فارمولوں میں جدت پیدا نہیں کر رہے۔۔۔۔۔۔ کیمیائ اور وئیدک کے نسخہ جات بنانا ہر آدمی کے بس کی بات نہیں نسخہ صرف وہ آدمی بنا سکتا ہے جو ٗ ان رموز و اسرار سے واقف ہو۔ مثلا موجودہ دور میں شوگر ایک عام بیماری ہو گئی ہے انگریزی دوا کھانے سے دوسری بیماریاں جنم لیتی ہیں اس لئے دیسی ادویہ پر زیادہ انحصار کرنا چاہئے مگر کسی مستند اور معتبر آدمی سے دوا لینا چاہئے۔ اگر آپ خود اس اہل ہیں تو شوگر کی دوا بنائیں اور دعاوں میں یاد رکھیں۔۔نسخہ یوں ہے کہ سم الفار سفید اچھے والا تین تولہ کی ایک ڈلی منگوا لیں۔ مٹی کے پیالہ میں یا ہانڈی میں رکھ کر نرم آگ پر پیٹھہ کے مقطر پانی کا چویہ دیتے رہیں یوں ایک کلو پانی پیٹھہ کا خرچ کریں۔ اس کے بعد آدھہ کلو راکھ پٹھکنڈا لے کر اس کے درمیان سم الفار مزکورہ رکھیں اور کڑاہی میں نرم آگ پر تین گھنٹہ پکا لیں ٹھنڈا کر کے سم الفار نکال کر پیس کر کسی ائیر ٹائٹ بوتل میں بند رکھیں۔ اس کی خوراک صرف دو چاول روزانہ کسی مناسب چیز کے ساتھ دیں ۔ شوگر کے علاوہ قوت باہ میں بھی فائدہ مند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اکثر دوست ہڑتال ورقیہ کے سفید باوزن کشتہ کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ نسخہ پیش خدمت ہے جو ہر قسم کے بخاروں پر اکسیر ہے۔ایک تولہ ہڑتال اچھے والی پانچ تولہ شیر مدار سے کھرل کریں۔ ٹکیہ بنا کر سایہ میں خشک کریں۔ اب املتاس درخت کا چھلکا جلا کر اس کی پانچ کلو راکھ جمع کریں ۔ایک روغنی ہانڈی میں اس راکھ کے درمیان ٹکی مزکورہ رکھیں ۔ ہانڈی کو بند گلحکمت کریں خشک ہونے پر آگ پر چڑھا دیں ۔ بہتر گھنٹہ لگاتار آگ پر پکائیں۔ آگ بند کر کے ٹھنڈا کر کے نکالیں۔ ہڑتال باوزن سفید کشتہ ملے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ دوست شورہ کے تیل کی تلاش میں رہتے ہیں جو آگ پر بھی تیل رہے اور آگ سے اتارو  تو بھی تیل رہے۔ یاد رکھیں شورہ قائم کریں جو اپنے شعلہ کے ساتھ قائم ہو۔ یعنی بناں  چنگاری نکلے قائم کیا گیا ہو۔ ایک پاو اس شورہ قائم کو دو گرام تیزاب گندھک سے کھرل کر کے دھوپ میں رکھ دو۔ تین گھنٹے بعد پھر جدید دو گرام تیزاب گندھک شامل کر کے اچھی طرح کھرل کر کے تین گھنٹے دھوپ میں رکھ دو ۔ تیسری بار پھر جدید دو گرام تیزاب گندھک سے کھرل کر کے تین گھنٹے دھوپ میی رکھ دو۔ اب اسے تیز آگ پر پکاو شورہ کھل کر غیر جامد تیل ہو گا جو اوپر نیچے تیل ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بعض دوست تانبے کے رنگ کی تلاش میں ہیں تو لئیجے تانبے کا رنگ ملاحظہ فرمائیں۔ آدھہ کلو نوشادر ٹھیکری کو پیس کر اس میں زرا زرا پانی ملاتے کھرل کرتے جائیں ۔نوشادر سارا حل ہو جاے مگر محلول پتلا نہ ہو ۔گاڑھا محلول لے کر اسے حقہ میں ڈال دیں حقہ کے منہ پر وہ پھول رکھ دیں جس میں تمباکو رکھا کرتے ہیں۔ پھول اس برتن کو بولتے ہیں جس میں حقہ پینے کے لئے تمباکو رکھا جاتا ہے۔ یہ کیف نما بن گیا اب ایک پاو جست پگھلا کر اس پھول کے زریئے حقہ میں ڈالو کہ اس محلول مزکورہ میں جا کر گرے۔ اس طرح ایک سو بار کے عمل سے جست قائم ہو گا جو ایک تولہ تانبے کو ایک ماشہ مارنے سے چوبیس قیراط رنگ سنہری میں بدل دیتا ہے۔ اگر حقہ کی بجاے کسی دوسرے کھلے برتن میں کام کریں گے تو جست تڑاخا مار کر آپ کو زخمی کر سکتی ہے۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔اب چاندی کے حملان کا تحفہ حاضر ہے۔ڈنڈا تھوہر کاٹ کر سایہ میں خشک کریں ۔ پھر اسے جلا کر اس کی راکھ تیار کریں۔ اس میں چار گنا سادہ پانی ڈال کر کسی مٹی کے برتن میں تین چار دن رکھیں۔ روزانہ لکڑی سے ہلا دیا کریں ۔چار دن بعد اس کا مقطر لیں۔ ایک تولہ ڈلی سنکھیا سفید کو کڑاہی میں اس پانی کا چویہ اس وقت تک دیں کہ سنکھیا موم ہو جاے۔ اس سے پہلے آپ کے پاس پارہ نیم قائم موجود ہو۔ اگر آپ کے پاس پارہ نیم قائم نہیں تو دھاتورہ کے پتوں کے پانی میں دس بارہ گھنٹے پکا لو یا بھنگ کے پانی میں یا امر بیل کی پانی میں پکا ہوا ہو۔ یہ پارہ اس سنکھیا مومیہ سے ہموزن ملا کر کھرل کرو اور پارہ کے برابر وزن اصلی شہد ملا کر خوب کھرل کرو۔ اس مرکب میں سے پانچ گرام لے کر بارہ گرام تانبہ پر حالت چرخ میں طرح کرو۔ تانبہ قابل حملان نقرہ ہو گا۔ ہموزن بازاری نقرہ سے حملان کریں۔ والسلام

اکسیر خارش

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ اکسیر خارش ۔۔۔۔۔۔۔
بڑا ھی آسان علاج ھے کچھ عرصہ بھی مین نے ایک پوسٹ لکھی تھی جس مین خارش کا بہترین علاج لکھا تھا جس مین صرف دو دوائین ھین ۔۔۔جل نم ایک پاؤ اور مرچ سیاہ ایک تولہ باریک پیس کر حب نخودی بنا لین ایک تا دو گولی تین وقت ھمراہ پانی دین لیکن آج آپ کو ایک اور بہترین دوا بتاتا ھون
سیماب مصفی تولہ گندھک آملہ سار سات تولہ کی کجلی تیار کرین تین چار گھنٹہ کے کھرل سے جب مکمل چمک ختم ھو جاۓ تب آپ اس کا دو طریقہ سے استعمال کر سکتے ھین اب جو بھی آپ کو طریقہ پسند آئے اسی طریقہ سے بنا لین
پہلا طریقہ ۔۔ اس کجلی مین تخم بکائن دس تولہ کا سفوف شامل کرکے ایک گھنٹہ مزید کھرل کرین اور پھر نخودی گولیان بنا لین ایک ایک گولی دن مین تین مرتبہ استعمال کرین مزاجا غدی عضلاتی ھی رھے گی دوا ۔۔فوائد مین خشک وتر خارش کے لئے ھے افاقہ پہلے ھی روز ھو جاۓ گا بواسیر خونی وبادی مین بھی مفید ھے ھان یاد رھے پاؤن کی درمیانی انگلیون جو خارش اور بدبو پیدا ھوا کرتی ھے اس مین بھی بہت اعلی ھے
اب دوسرا طریقہ سمجھ لین
دوسرا طریقہ۔۔۔ مندرجہ بالا کجلی ایک رتی اور تریاق معدہ ایک ماشہ ملا کر دین یہ ایک خوراک ھے اتنی ھی مقدار مین تین وقت ھمراہ پانی دین یہ نوجوان کی مقدار خوراک ھے باقی تقسیم مقدار کی خود ھی کر لین
تریاق معدہ کا نسخہ یہ ھے گندھک آملہ سار اور پودینہ ھر ایک پچاس گرام اجوائن دیسی سوگرام پیس کر سفوف بنا لین
اب مزاج کے اعتبار سے وھی غدی عضلاتی ھی مزاج رھے گا فوائد بھی وھی ھین اب آپ کی مرضی ھے ان مین سے جو بھی نسخہ بنا لین انشاءاللہ شفا ملے گی

Saturday, December 15, 2018

قوت باہ۔۔۔امساک ۔۔۔جریان ۔۔۔۔لیکوریا

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ قوت باہ۔۔۔امساک ۔۔۔جریان ۔۔۔۔لیکوریا۔۔۔۔۔۔
بڑے دنون بعد آج اس موضوع پہ پوسٹ لکھ رھا ھون کوشش ھوتی ھے دوا وہ لکھین جسے عام آدمی بھی باآسانی بنا لے اور فائدہ مند بھی ھو آج کی دوا منٹون کے حساب سے بنائی جا سکے گی اور انشاءاللہ فوائد جو لکھون گا ان مین کامل ھو گی بہت سے لوگ انباکس آکر سوال کرتے ھین کہ آپکی مکمل پوسٹین کہان دستیاب ھین تو گروپ مطب کامل پڑھنے والون کو تو پہلے ھی علم ھے باقی وہ لوگ جو مختلف گروپون مین میری پوسٹ اٹھا کر لگا دیتے ھین اور جو لوگ مجھے ان گروپون مین پڑھتے ھین اگر انہون نے میری سابقہ پوسٹین پڑھنی ھین تو گروپ مطب کامل مین ھی سب مل سکتی ھین یا پھر جس گروپ مین آپ پڑھ رھے اس کے ایڈمن سے کہین وہ آپ کو مطلعقہ پوسٹ دے سکتا ھے اگر مطب کامل مین بھی تلاش مین مشکل پیش آئے تو سرمد وقاص صاحب سے کہین وہ لنک دے دین گے
اب کچھ بات کمنٹس پہ کرتے ھین
بہت سے کمنٹس آتے ھین کیا یہ دوا اب فلان تکلیف مین بھی فائدہ دے گی ۔۔ دوستو ھر مرض کے لئے ایک ھی دوا نہین ھوتی جتنے فائدے کسی ایک دوا مین لکھ دیے جاتے ھین صرف وھی فائدے ھوتے ھین باقی تکالیف کے لئے وہ دوا نہین ھوتی اب ایک اور اھم سوال بار بار آتا ھے کیا بلڈ پریشر والے یا شوگر والے یہ دوا استعمال کرسکتے ھین تو ان کے لئے عرض ھے اپنے معالج کے مشورہ سے وہ دوا استعمال کرین جس کے پاس اس مریض کی مکمل ھسٹری ھوتی ھے؟
فلان تکلیف مین بھی فائدہ دے گی اس کیا؟ کا جواب نہین ھوتا جو فائدے لکھ دیے ھین بس ان مین ھی استعمال کرین اب کیا؟ کو ایک سائیڈ پہ رکھ دین
چلین آج فوائد پہلے لکھ دیتے ھین اور ذھن مین بٹھا لین
۔۔١۔۔ مردانہ کمزوری مین مفید ۔۔۔
۔۔٢۔۔۔ قدرتی امساک سے محروم افراد کے لئے بہترین
۔۔۔٣۔۔۔جوش اور ولولہ پیدا کرتی ھے
۔۔۔٤۔۔۔جریان مین بہت اعلی ھے
۔۔۔٥۔۔۔عورتون کے مرض لیکوریا مین بھی اعلی دوا ھے
۔۔٦۔۔۔ کمر درد کے لئے بہترین ھے
۔۔۔٧۔۔سر درد روکتی ھے
یہ سات عدد فائدے ھین باقی ۔۔(کیا )؟ کا آج ذکر نہین کرنا
اب دوا بھی سمجھ لین ۔۔۔ برگ بھنگ ۔۔۔تخم بھنگ ۔۔۔ جائفل برابروزن پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین ایک تا دو کیپسول ھمراہ نیم گرم دودھ دن مین تین بار دے سکتے ھین
اب کچھ ھدایات دوا کے بارے مین
اگر آپ یہ سوچ رھے ھین کہ صرف ایک دفعہ وقتی طور پر کھلا کر رات بھر کے لئے امساک پیدا ھو گا تو آپ کی سوچ غلط ھے یہ دوا قدرتی اور فطری امساک پیدا کرتی ھے جو دوا چھوڑنے کے بعد بھی اسی طرح رھتا ھے باقی کچھ علاقون مین بھنگ کا پودا پیدا نہین ھوتا بلکہ جہان اس بوٹی کے طلب گار زیادہ ھین وھان یہ پیدا ھی نہین ھوتی ھمارے یہان اس کا طلب گار کوئی نہین تو ھر کھیت کنارے پائی جاتی ھے
دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمود بھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔۔ ایک آخری بات یہ دوا شوگر کے مریض استعمال کر سکتے ھین بلکہ شوگر کنٹرول بھی کافی حد تک کرے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ قوت باہ۔۔۔امساک ۔۔۔جریان ۔۔۔۔لیکوریا۔۔۔۔۔۔
بڑے دنون بعد آج اس موضوع پہ پوسٹ لکھ رھا ھون کوشش ھوتی ھے دوا وہ لکھین جسے عام آدمی بھی باآسانی بنا لے اور فائدہ مند بھی ھو آج کی دوا منٹون کے حساب سے بنائی جا سکے گی اور انشاءاللہ فوائد جو لکھون گا ان مین کامل ھو گی بہت سے لوگ انباکس آکر سوال کرتے ھین کہ آپکی مکمل پوسٹین کہان دستیاب ھین تو گروپ مطب کامل پڑھنے والون کو تو پہلے ھی علم ھے باقی وہ لوگ جو مختلف گروپون مین میری پوسٹ اٹھا کر لگا دیتے ھین اور جو لوگ مجھے ان گروپون مین پڑھتے ھین اگر انہون نے میری سابقہ پوسٹین پڑھنی ھین تو گروپ مطب کامل مین ھی سب مل سکتی ھین یا پھر جس گروپ مین آپ پڑھ رھے اس کے ایڈمن سے کہین وہ آپ کو مطلعقہ پوسٹ دے سکتا ھے اگر مطب کامل مین بھی تلاش مین مشکل پیش آئے تو سرمد وقاص صاحب سے کہین وہ لنک دے دین گے
اب کچھ بات کمنٹس پہ کرتے ھین
بہت سے کمنٹس آتے ھین کیا یہ دوا اب فلان تکلیف مین بھی فائدہ دے گی ۔۔ دوستو ھر مرض کے لئے ایک ھی دوا نہین ھوتی جتنے فائدے کسی ایک دوا مین لکھ دیے جاتے ھین صرف وھی فائدے ھوتے ھین باقی تکالیف کے لئے وہ دوا نہین ھوتی اب ایک اور اھم سوال بار بار آتا ھے کیا بلڈ پریشر والے یا شوگر والے یہ دوا استعمال کرسکتے ھین تو ان کے لئے عرض ھے اپنے معالج کے مشورہ سے وہ دوا استعمال کرین جس کے پاس اس مریض کی مکمل ھسٹری ھوتی ھے؟
فلان تکلیف مین بھی فائدہ دے گی اس کیا؟ کا جواب نہین ھوتا جو فائدے لکھ دیے ھین بس ان مین ھی استعمال کرین اب کیا؟ کو ایک سائیڈ پہ رکھ دین
چلین آج فوائد پہلے لکھ دیتے ھین اور ذھن مین بٹھا لین
۔۔١۔۔ مردانہ کمزوری مین مفید ۔۔۔
۔۔٢۔۔۔ قدرتی امساک سے محروم افراد کے لئے بہترین
۔۔۔٣۔۔۔جوش اور ولولہ پیدا کرتی ھے
۔۔۔٤۔۔۔جریان مین بہت اعلی ھے
۔۔۔٥۔۔۔عورتون کے مرض لیکوریا مین بھی اعلی دوا ھے
۔۔٦۔۔۔ کمر درد کے لئے بہترین ھے
۔۔۔٧۔۔سر درد روکتی ھے
یہ سات عدد فائدے ھین باقی ۔۔(کیا )؟ کا آج ذکر نہین کرنا
اب دوا بھی سمجھ لین ۔۔۔ برگ بھنگ ۔۔۔تخم بھنگ ۔۔۔ جائفل برابروزن پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین ایک تا دو کیپسول ھمراہ نیم گرم دودھ دن مین تین بار دے سکتے ھین
اب کچھ ھدایات دوا کے بارے مین
اگر آپ یہ سوچ رھے ھین کہ صرف ایک دفعہ وقتی طور پر کھلا کر رات بھر کے لئے امساک پیدا ھو گا تو آپ کی سوچ غلط ھے یہ دوا قدرتی اور فطری امساک پیدا کرتی ھے جو دوا چھوڑنے کے بعد بھی اسی طرح رھتا ھے باقی کچھ علاقون مین بھنگ کا پودا پیدا نہین ھوتا بلکہ جہان اس بوٹی کے طلب گار زیادہ ھین وھان یہ پیدا ھی نہین ھوتی ھمارے یہان اس کا طلب گار کوئی نہین تو ھر کھیت کنارے پائی جاتی ھے
دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمود بھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔۔ ایک آخری بات یہ دوا شوگر کے مریض استعمال کر سکتے ھین بلکہ شوگر کنٹرول بھی کافی حد تک کرے گی

Friday, December 14, 2018

دواۓ نزلہ جو پانی کی طرح بہتا ھے

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ دواۓ نزلہ جو پانی کی طرح بہتا ھے ۔۔۔۔۔۔
آجکل یہ وبا عام ھے لوگ نزلہ زکام کے شکار ھین
ھلیہ سیاہ ۔۔۔ گندھک آملہ سار ۔۔۔کلونجی برابروزن پیس لین ماشہ تا تین ماشہ تک حسب ضرورت جوان آدمی کی خوراک ھے دو تا تین وقت ھمراہ پانی دین
جو نزلہ پانی کی طرح ناک سے بہتا ھے اس کے لئے بہترین ھے

Thursday, December 13, 2018

وھم و نسیان والی پوسٹ کی اصلاح اور تشریح

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ وھم و نسیان والی پوسٹ کی اصلاح اور تشریح ۔۔۔۔
نہایت ھی افسوس ھوتا ھے اور سمجھ نہین آتی اس قوم کا کیا بنے گا کل کی پوسٹ مین ایک دوا لکھی جس کا نام یشب یمانی لکھا ھوا تھا جسے سب نے خود بخود ھی شب یمانی پڑھنا اور سمجھنا شروع کردیا یہ تحریر پڑھنے کے بعد کل کی پوسٹ اور اس کے کمنٹس ضرور پڑھنا تاکہ آپ کو غلطی کا علم ھو سکے اب وضاحت کیے دیتا ھون
یشب کو Silicon Dioxide انگریزی مین کہتے ھین یہ سفید بھی ھے خاکستری بھی ھے اور سبز کا رنگ کا بھی ھے اس کا انگریزی دوسرا نام Agate اگیٹ بھی ھے
یہ معدنی پتھر ھے جواھرات مین ھی چھوٹا موٹا شامل ھے
بہترین قسم کا یمن کے علاقہ سے نکلتا ھے باقی ملکون مین بھی نکلتا ھے اس لئے اسے اعلی قسم ظاھر کرنے کے لئے یشب یمانی کہتے ھین ویسے نام یا تو یشب یا سنگ یشب لکھا ھوتا ھے
یہ دل خفقان نسیان دماغ وسواس اور معدہ کی امراض مین فائدہ مند ھے اور بہت ھی قدیم حکماء اسے ان امراض مین استعمال کرتے آئے ھین
امید ھے اب لفظ یشب یمانی کا مطلب سمجھ آگیا ھو گا
اب بات کرتے ھین شب یمانی کی جسے انگریزی مین Aluminous sulphate کہتے ھین عام نام انگریزی مین ایلمAlum لیا جاتا ھے یہ سیشہ کی مانند ڈلیان ھوتی ھین یاد رھے یہ بھی ملک یمن کے پہاڑون سے گوند کی شکل مین نکل کر ٹپکتی اور جمتی ھے اس لئے اسے شب یمانی کہا جاتا ھے اور یمن سے ھی دوسرے ممالک مین بھیجی جاتی تھی لیکن اب یہ مصنوعی طریقہ سے ھر ملک مین تیار ھوتی ھے آپ کی معلومات کے لئے بتا دون پاکستان مین پہلے پہل کالاباغ اور کٹکی مین ھوا کرتی تھی جبکہ اس وقت میرے ھی شہر منڈی بہاوالدین مین بھی بنتی ھے یعنی لفظ یمانی لفظ یمن سے مشتق ھے بات صرف شب اور یشب کی تھی جبکہ یار لوگون نے خود ھی یشب کو شب بنا لیا کیا آپ اسی طرح دوائین بناتے ھین اور اسی طرح ادویات کو سمجھتے ھین کیا آپ لوگون نے یہی اصول بنانا ھے اب جس دوا کے ساتھ لفظ یمانی آئے تو وہ پھٹکڑی ھی ھے کچھ تو درست پڑھ لیا کرین یا پھر اگر مین یون لکھ دیتا سنگ یشب ۔۔۔ تو پھر آپ نے خود بخود ھی اسے کوئی بھی سنگ بنا دینا تھا مثلا سنگ دانہ سنگ سماق سنگ یہود سنگ سرماھی سنگ مرمر سنگ چقماق سنگ آھن سنگ آتش سنگ راسخ یا سنگ جراحت یعنی کچھ بھی سنگ بنا سکتے ھین مہربانی فرما کر میری پوسٹ پہ مجھ سے سوالات کر لیا کرین مجھ سے یہ پوچھ سکتے ھین کہ یہ بات سمجھ نہین آئی اب یہ تشریح نہ کیا کرین کہ یہ فلان دوا کا نام ھے اب جس نے یشب یمانی کی جگہ پھٹکڑی ڈال لی اس کا بیڑا تو غرق ھوا نا آپ کو کیا فائدہ ھوا

Wednesday, December 12, 2018

اکسیر قلب و وھم ونسیان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔اکسیر قلب و وھم ونسیان ۔۔۔۔۔۔۔۔
آج سب سے پہلے مین ایک اھم بات کرنا چاھون گا ھر شخص کی آئی ڈی پر ھمیشہ ضلع کا نام لکھا ھوتا ھے اسی طرح میری بھی آئی ڈی پہ ضلع منڈی بہاوالدین ھی لکھا ھے اور بہت سے لوگ سمجھتے ھین کہ میری رھائش منڈی بہاوالدین شہر مین ھی ھے لیکن یہ بات درست نہین ھے آج آپ کو بتارھا ھون میری رھائش حقیقت مین منڈی بہاوالدین شہر سے جنوب مغرب مین پچیس کلو میٹر کے فاصلے پہ سرگودھا منڈی بہاوالدین روڈ سے آٹھ کلو میٹر ھٹ کے ایک چھوٹے شہر میانوال رانجھا مین ھے بہت سے لوگون کا یہ شکوہ تھا جو آج دور کردیا ھے باقی آپ کو اطلاع یہ بھی دے دون مین اکثر اپنے شہر موجود نہین ھوتا کبھی کہین تو کبھی کہین جاتا رھتا ھون کچھ مجبوریان ھین میرے ساتھ بھی جیسے ھر انسان کے ساتھ ھین خیر اب آگے چلتے ھین موضوع کی طرف تو دوستو یہ مرض بھی بہت ھی عام ھو گئی ھے چھوٹی چھوٹی بات بھی بھول جانا اور عام معمولی سی بات پہ وھم اور وسوسے پیدا ھوتے رھتے ھین بلکہ بندہ عجیب وغریب وھمون کا شکار ھوتا رھتا ھے خیر مین ان کی وضاحت اپنی تشخیص امراض وعلامات کی سلسلہ وار پوسٹون مین بھی اور اس سے پہلے بھی کچھ پوسٹون مین نسیان اور وھم کا تفصیل سے ذکر کرچکا ھون اب جن لوگون نے مسلسل میرے مضمون پڑھ رکھے ھین وہ لازما جانتے ھین اب آج جس دوا کا ذکر کرنے لگا ھون یہ دیکھنے مین تو انتہائی معمولی نظر آتی ھے لیکن فوائد مین بہت ھی اعلی دوا ھے
مغز کرنجوا 50گرام ۔۔۔آملہ خشک ۔۔ھلیلہ سیاہ ۔۔۔یشب یمانی ھر ایک 15گرام پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لین اور دن مین تین بار کھلائین پانی سے
اب یہ دوا دل کی غیر طبعی حرکات یعنی جب کبھی نبض انتہائی دھیمی اور کبھی تیز اور کبھی رک رک کر چلنے لگتی ھے اب ایسی حرکات کو منظم کرکے دل مین قوت پیدا کرتی ھے اب اس قوت سے قوت مدافعت بڑھا کر نسیان وھم اور وسوسون سے نجات دلاتی ھے اور یاد رھے اس دوا کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ یہ دل کے دورہ سے بچاتی ھے
بہت سے حکماء بہتر سے بہترین کی تلاش مین رھتے ھین تو مین آپ کو یہ بھی بتاۓ دیتا ھون اب نسیان کا آخری علاج کچھ یون ھے کہ آپ ترپھلہ کی کھار بنائین پاؤ کھار مین تولہ کشتہ چاندی خود ساختہ شامل کرین یا پھر تولہ بھر ورق چاندی اس مین باریک کھرل کرکے 250 ملی گرام کی کیپسول بھر لین اور دووقت ھمراہ دودھ بکری دین

Monday, December 10, 2018

کالی کھانسی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کالی کھانسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مرض آجکل کے موسم مین بچون مین خاص کر بڑی پائی جاتی ھے نوبت یہان تک آجاتی ھے کہ کسی قسم کی دوا کاریگر نہین ھوتی دوستو آج اس کے لئے جو دوا بتانے لگا ھون انشاءاللہ یہ دوا وھان سے بھی کاریگر ھو گی جب انجیکشن اور ایلوپیتھی دیگر دوائین اپنا اثر چھوڑ دین سمجھ لین اب کوئی چارہ نہین رھا تو اس لعوق کو بنا کر استعمال کرین بلکہ اپنے مطب کی زینت بنائین
نسخہ۔۔۔ انجیر زرد ١٢ تولہ ۔۔۔ کاسنی ٤ تولہ ۔۔پرسیاؤشان ١٢ تولہ
زوفہ ٤ تولہ ۔ لسوڑیان ١٢٠ عدد ۔ مویز منقی ٤٠ عدد ۔ مغز املتاس ٥ تولہ ۔۔پوست خشخاش ٢٠ تولہ
تمام دواؤن کو مناسب پانی مین رات کو بھگو دین صبح جوش دین اور چھان کر ٢ کلو چینی ملا کر معروف طریقہ سے لعوق بنا لین اور محفوظ کر لین
مقدار خوراک ۔۔ ایک دن مین نو ماشہ تک ایک سال کے بچے کو چٹا دین تھوڑا تھوڑا کرکے چار پانچ بار مین
انشاءاللہ تین تا چار یوم مین مکمل شفا مل جاۓ گی باقی مقدار خوراک عمر کے حساب سے بڑھا گھٹا سکتے ھین
نوٹ۔۔ یہ دوا صرف حکماء کے لئے ھے عام آدمی کو علم نہین ھوتا کہ لعوق کیسے تیار کی جاتی ھے اس لئے اگر کسی نے خود سے تیار کرنی ھو تو اپنے قریبی کسی اچھے حکیم سے لعوق بنانے کا طریقہ سمجھ لین یا پھر اسی طبیب سے بنوا لین کمنٹس مین یہ کبھی بھی نہ لکھین کہ آپ سے تیار مل سکتی ھے
ھان جو لوگ اسے تیار نہین کرسکتے ان کے لئے نہایت آسان اور سادہ دوا بتاۓ دیتا ھون وہ اسے استعمال کرین فوائد مین بہت ھی اعلی ھو گی سرخ مرچ دو تین عدد ثابت کو کسی مٹی کے پیالے مین رکھ کر جلا لین جب مکمل راکھ بن جاۓ تو پچاس گرام شہد شامل کر لین اب دن مین تین چار بار انگلی سے چٹا یا چھوٹی چمچ کا تیسرا یا آدھا حصہ بھر کر کھلا دین انشاءاللہ کالی کھانسی کو فورا افاقہ اور فائدہ دے گی

Sunday, December 9, 2018

تبخیر معدہ یعنی پیٹ مین گیس بھرنا 2

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔تبخیر معدہ یعنی پیٹ مین گیس بھرنا ۔۔۔۔۔دوسری آخری قسط۔۔
آج بات کرنی تھی علاج کے بارے مین
کل کی پوسٹ مین ایک بھی ایسا سوال نہین آیا جس کا جواب ضروری ھوتا بس بہت سے لوگون نے ایک ھی بات کررکھی تھی کہ مجھے بھی گیس ھے اوراپنی اپنی مرض کا لکھ رکھا تھا ساتھ ساتھ یہ مطالبہ تھا کہ فوری نسخہ لکھ دون اب بعض نے تو یہان تک کیا کہ انباکس مطالبہ کیا کہ ھمین ابھی یہان نسخہ لکھین مین آپ کو چند باتون سے آگاہ کردون پہلی بات میرے لئے پورے گروپ مطب کامل کے سب لوگ برابر ھین کسی کو انفرادی طور پہ انباکس دوا نہین بتاتا اب آپ خود ھی سوچ لین روزانہ کے حساب سے کثیر تعداد مین میسج کا جواب لکھنا ممکن نہین ھوتا مین گروپ اور انباکس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ صبح ایک گھنٹہ شام وقت دیتا ھون اس سے زیادہ ممکن نہین ھوتا اور بھی غم ھین زمانے کے اس غم کے سوا ۔۔۔۔۔۔آئین اب بالمزاج ھی نسخون کا ذکر کرتے ھین
پہلی تبخیر جس کا کل کی پوسٹ مین ذکر کیا تھا اعصابی عضلاتی جس مین پیٹ مین گڑ گڑ کی آوازین بھی آتی ھین اس مین آپ بہترین دوائین تریاق تبخیر اور غدی عضلاتی شدید ھین ان دونون کا استعمال کرین نسخے مندرجہ ذیل ھین
تریاق تبخیر۔۔۔۔۔۔ شنگرف رومی تولہ۔۔۔جائفل دو تولہ ۔۔دارچینی ۔۔دو تولہ ۔۔عقرقرحا دو تولہ ۔۔۔فلفل دراز دو تولہ ۔۔۔۔۔ زنجبیل دو تولہ ۔۔۔آب لہسن 24 تولہ
پہلے شنگرف کو باریک کھرل کرین چار گھنٹہ تاکہ چمک ختم ھو جاۓ پھر باقی دوائین باریک پیس لین اور ان کو ملا لین پھر آب لہسن تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کرتے جائین جب گولیان بنانے کے قابل ھو جاۓ تو نخودی گولیان بنا لین ایک تا دو گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی
غدی عضلاتی شدید کا نسخہ ۔۔۔ اجوائن دیسی ۔۔۔رائی ۔۔تیز پات برابروزن باریک پیس کر پانی ڈال کر نخودی گولیان بنا لین دو دو گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب بات کرتے ھین عضلاتی اعصابی تبخیر کی ۔۔۔جس مین پاخانہ کئی روز بھی نہ آۓ یا روزانہ آۓ بھی تو سخت آتا ھے یا پھر میگنیون کی شکل مین آۓ تو اس مین تریاق معدہ اور حب سلاطین دین یا کم سے کم تریاق معدہ ساتھ غدی عضلاتی ملین دین اب ان کی دوائین مندرجہ ذیل ھین
حب سلاطین ۔۔۔۔ کچلہ مدبر چار تولہ ۔۔۔رائی آٹھ تولہ شنگرف دو تولہ ۔۔۔مغز جمال گوٹہ ایک تولہ پہلے شنگرف کو چار گھنٹہ کھرل کرکے چمک ختم کرین پھر جمال گوٹہ کے مغز نکال کر ایک ایک ڈال کر اس مین کھرل کرتے جائین جب سب ویزلین کی طرح یا تیل ھو جائین تو اب ان مین باقی ادویات باریک پیس کر ڈالکر خوب اچھی طرح مکس کرین پھر تھوڑا پانی ڈال کر باریک دانہ مونگ برابر گولیان بنا لین ایک تا دو گولی دن مین تین بار دی جا سکتی ھے ھمراہ پانی دین
تریاق معدہ۔۔۔۔۔گندھک آملہ سار بیس گرام ۔۔اجوائن دیسی چالیس گرام ۔۔پودینہ بیس گرام باریک پیس کر سفوف بنا لین ایک تا دو ماشہ تک کھلا سکتے ھین دن مین تین بار دین ھمراہ پانی
اگر حب سلاطین استعمال نہ کرنی ھو تو مین نے غدی عضلاتی ملین کہا ھے وہ دین اس کا نسخہ یہ ھے
تارا میرا 40گرام ۔۔۔اجوائن دیسی 40گرام ۔۔۔بابچی 40گرام ۔۔گندھک آملہ سار 120گرام باریک پیس کر پانی کی مدد سے نخودی گولیان بنا لین ایک تا تین گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب بات کرتے ھین عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی تبخیر مین جس مین ھوا بھی خارج ھوتی ھے اور پیدا بھی بہت ھوتی ھے اور پا خانہ مین بھی کوئی خاص رکاوٹ نہین ھوا کرتی ان سب کی تفصیل پچھلی پوسٹ مین کرچکا ھون اب اس کا علاج بہترین یہ ھے کہ غدی اعصابی ھضم دو حصہ اور اعصابی غدی ھضم ایک حصہ ملا کر دن مین تین بار دین اگر ساتھ کچھ بھی قبض کی شکایت ھو تو غدی اعصابی ملین دو دو گولی دن مین تین بار دین اب باری آتی ھے ان کے نسخون کی تو بالترتیب پہلے غدی اعصابی ھضم کا نسخہ۔۔
سنڈھ ۔۔مرچ سیاہ ۔۔۔فلفل دراز ۔۔۔ نوشادر ٹھیکری ۔۔۔ پودینہ ۔۔ھر ایک دس گرام گندھک آملہ سار ۔۔۔ریوند خطائی ۔۔۔ میٹھا سوڈا ۔۔ھر ایک 40گرام ۔۔نمک خوردنی 80گرام ست پودینہ چھ ماشہ اب سب دواؤن کو باریک پیس لین چار رتی تا ایک ماشہ تک دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب نسخہ اعصابی غدی ھضم کا۔۔۔۔ سجی کھار دو تولہ ۔۔۔سہاگہ دو تولہ ۔۔۔ الائچی کلاں چار تولہ سب کو باریک پیس لین ایک تا دو ماشہ دن مین تین بار ھمراہ پانی خیر آپ نے میرے اوپر بتاۓ طریقہ کے مطابق دین اور اگر ملین غدی اعصابی کا نسخہ جس نے دیکھنا ھو تو میری ملینات مین پڑھ لین
اب کچھ لوگ یہ سوال ضرور کرتے ھین کیا بلڈ پریشر والے یہ دوائین کھا سکتے ھین کیا شوگر والے یہ دوائین کھا سکتے ھین مین نے دیکھا ھے ان مین بہت سے طبیب حضرات ھوتے ھین مجھے سمجھ نہین آتی انہون نے آج تک کیا تعلیم حاصل کی ھے اب ایک نقطہ بھی ان ھی باتون مین سمجھ لین حقیقی شوگر کے مریض کو تبخیر معدہ ھو ھی نہین سکتی اب اسے تو ان دواؤن کی ضرورت ھی نہین ھوتی اگر پھر بھی کسی کو مسئلہ تبخیر کی طرح کا ھے تو مرض کچھ اور ھو گی باقی رھی بات بلڈ پریشر والے کی بات تو دوستو یہ حقیقت مین ایک علامت ھے مرض نہین ھے بلڈ پریشر ضروری نہین بندہ دل کا مریض ھو تب ھی زیادہ ھوتا ھے قطعی نہین بلکہ بلڈ پریشر بے شمار وجوھات سے ھو سکتا ھے جن مین گردے کے امراض اعصاب کے دماغی امراض معدہ اور جگر کے امراض اب ایسے مریض کو اپنے قریبی معالج سے مشورہ اور درست تشخيص کے بعد ھی دوائین دینی چاھین خود سے معالج کبھی بھی نہ بنین اب ایک آخری بات بہت سے لوگ کچھ اس طرح کی پوسٹ جیسے مجھے گردے مین پتھری ھے اس کا علاج بتا دین اور پھر مجھے ٹیگ کردیتے ھین اب اس کا میرے پاس تو کوئی جواب ھی نہین ھوتا کیونکہ صاحب پوسٹ نے لکھ کر اپنا فرض ادا کردیا مین جواب لکھ نہین پاتا کیونکہ پتھری تو تین قسمون کی گردون مین پائی جاتی ھے اب مجھے کیا پتہ کونسی پتھری کی بات ھے یہ مین نے مثال دی ھے بات کرنے کا مقصد یہ ھے کہ جب تک درست تشخيص نہ ھو جواب کیسے لکھین اب یار دوست اپنا فرض سمجھتے ھوۓ فورا دوا لکھ دیتے ھین جو کہ سراسر غلط بات ھے جو بھی شخص کسی مریض کی مرض لکھے کم سے کم چند باتین ضرور لکھا کرین جنس عمر وزن مرض کی ایک ایک علامت کی تفصیل قارورہ کا رنگ نبض فی منٹ رفتار تب کچھ اندازہ ھو سکتا ھے نیک تمناؤن کے ساتھ اجازت محمود بھٹہ