Thursday, January 30, 2020

روغن گنج

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ روغن گنج ۔۔۔۔۔۔
پہلے بھی کافی تیل گنج پن کےلئے لکھ چکا ھون جن کی ترتیب الگ الگ ھے کچھ عرصہ پہلے مین نے بڑا ھی مختصر ایک تیل لکھا تھا جس مین سرخ مرچ تیس گرام اور سرسون کاتیل ایک سوپچاس گرام ملا کرکسی شیشی مین ڈال کردھوپ مین رکھ دین سردیون مین ایک ھفتہ اورگرمیون مین تین دن کافی ھے دھوپ مین رکھنا اس کے استعمال سے بال گرنابندھوجاتے ھین اس مین شرط یہی تھی کہ بازارسے ثابت مرچ لین اور اسے باریک کرکے تیل مین ڈال لین
آج جوتیل لکھ رھا ھون یہ بنانے مین ذراعام آدمی کےلئے مشکل ھے کوشش ھوگی کہ آپ کوآسان طریقہ سے بنانے کاطریقہ بتاسکون اگر پھر بھی بنانے مین پریشانی ھوتوکسی قریبی طبیب کی مددحاصل کرلین لیکن مجھے یہ کمنٹس کبھی بھی نہ کرین کہ آپ سے مل سکتاھے
انڈے کاتیل سوگرام
روغن لونگ 25گرام
روغن جمال گوٹہ دس گرام
سب کوملا لین بس تیل تیار ھے
اب بہت معمولی ساانگلی سے لگاکر جہان بال نہین ھین وھان لگائین بس ھلکی سی مالش کردین اگر اس مقام پہ دانے نکل آئین تودوچار روز لگاناچھوڑدین پھر جب دانے ختم ھوجائین تب پھر لگائین انشااللہ کچھ ھی عرصہ بعد نئے سرے سے بال نکل آئین گے
یہ مزاج کے اعتبار سے غدی عضلاتی ھے
اسے بطور طلا بھی استعمال کیاجاسکتا ھے
حکماء کو خاص کر اور کچھ عام قاری بھی مضامین پڑھتے رھنے کی وجہ سے یہ بات جانتے ھین کہ جمالگوٹہ ایک ایسی دوا ھے کہ اسے طبیب حضرات ایسی پٹیان یا طلاؤن مین استعمال کرتے ھین جن کا مقصد عضوتناسل پہ چھالے نکالنا ھوتاھے باقی کھانے والی دواؤن مین شامل کیاجائے تو اس سے بڑا مسہل کوئی نہین ھے اس لئے اس کے استعمال مین احتیاط لازم ھوتی ھے بازار سے عام طور پہ اس کے بیج ھی مل سکتے ھین اس کے بیج ارنڈ یعنی ھرنولی جیسے ھوتے ھین اس کاتیل بازار سے ملنا مشکل ھوتاھے شاید ھی مل سکے اگر ملے تودونام سے مل سکتاھے یا توروغن جمالگوٹہ لکھاھوگایاکروٹن آئل لکھاھوگا اب خود نکالنا ھوتوبیج سے چھلکا جداکرین مغز کوکھرل مین ڈال کرزور دار ھاتھون سے رگڑین یعنی کھرل کرین جب اچھی طرح کھرل ھوجائے اب کھرل کوتھوڑاگرم کرین اور کھرل بھی دھوپ مین بیٹھ کرکرین گرم کرنے کے بعد پھرتیزتیزکھرل کرتے جائین پھر گرم کرتے رھین اسی طرح تیل گریون سے جداھوجاۓ گا اب اسے الگ کرلین اب ایک اچھا طریقہ یہ بھی ھے کہ بادام روغن نکالنے والی مشین سے نکال لین باآسانی تیل نکل آتاھے
اب لونگ کاتیل بازار سے عام میسر ھوتاھے پنساری سے مل جاتاھے انڈے کاتیل بھی بازار سے مل جاتاھے اب خود بھی نکال سکتے ھین طریقہ گروپ مطب کامل مین ھی پہلے سے لکھ چکا ھون یعنی دیسی انڈے ابال کرزردیان الگ کرلین ان کو کسی برتن مین ڈال کرآگ پہ رکھین جب زردیان جل جاتی ھین توتیل الگ ھوجاتاھے فارمی انڈون سے تیل نہین نکلتا جوسفید رنگ کےھوتے ھین ھان رنگ دارانڈون سے تیل نکل آتاھے خواہ فارمی ھی ھون
یاد رکھین مالش ھلکے ھاتھ کرنی ھے زوردار ھاتھون سے گنج پن والی جگہ پہ مالش نہ کرین
باقی عضوتناسل پہ مالش کرنےسےانتشار اور خیزش لاتاھے حکماء اسے کجی کےلئے بھی استعمال کرتے ھین

Tuesday, January 28, 2020

ٹائیفائڈ کا علاج||typhoid

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ٹائیفائڈ کا علاج ۔۔۔۔۔۔
گل سرخ 6ماشہ
ابریشم دودانہ صاف شدہ
سونف تین ماشہ
منقہ پانچ دانہ
گل گاؤزبان تین ماشہ
گاؤزبان تین ماشہ
گل بنفشہ چارماشہ
خوب کلان تین ماشہ
ملٹھ تولہ
عناب پانچ دانہ
تین پاؤ پانی ڈال کرآگ پہ رکھین جب پانی آدھا لٹر رہ جاۓ اتار کر چھان لین چینی حسب ذائقہ ڈال لین نہ ڈالین تب بھی حرج نہین ھے ایک ایک کپ کرکےتین باردن مین ھمراہ اکسیر غدی اعصابی رتی تادورتی دین پانچ روز بعد ٹائیفائڈ کاٹیسٹ کرائین اگر کچھ بھی آثار ھین تومذید پانچ روز استعمال کرلین انشااللہ ٹائیفائڈ ٹھیک ھوجائے گا
نوٹ۔۔ غدی اعصابی اکسیر کانسخہ بہت دفعہ گروپ مین لکھاجاچکاھے

Monday, January 27, 2020

محرک قلب شربت||heart

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ محرک قلب شربت ۔۔۔۔۔۔
اس شربت کی ضرورت توگرمی کے موسم مین پڑے گی اور شاید مئی جون کے ماہ مین اس سے زیادہ مفید شربت اور کوئی نہ ھو لیکن یہ شربت تیار اسی موسم مین ھوگا کیونکہ اس مین رس کنومالٹا شامل ھے جواسی موسم کا پھل ھے توآئیے اس شربت کوتیار بھی کرتے ھین اور فائدے بھی جان لین
رس مالٹا 275گرام
رس لیمن 250گرام
زرشک 50گرام
چینی کلو
سب سے پہلے کنومالٹے کارس نکال لین اسے انتہائی موٹے کپڑے سے دوتین بار چھان لین تاکہ اس مین شامل فضلہ وغیرہ چھٹ جاۓ اب لیمن کا رس بھی نکال کراچھی طرح چھان لین بڑی صاف ستھری زرشک لین پہلے اسے اچھی طرح پانی سے دھولین پھر اس کوقیمہ بنانے والی مشین سےگزار کرقیمہ بنالین پھر لیمن والا رس شامل کرکے بے شک تھوڑا مذید گھوٹ لین اب مالٹے کارس بھی شامل کرکے آگ پہ چڑھادین اور چینی ایک کلوڈال کرقوام کرکے نیچے اتار لین اور اس مین دورتی سوڈیم بنزوویٹ شامل کرکے کسی صاف ستھری بوتل جس مین پانی کی نمی کسی صورت نہ ھواس مین ڈال کرمضبوط ڈھکن لگا رکھ لین شربت توتیار ھوچکا اب فوائد پہ نظرڈالتے ھین
پہلی بات آپ نے خود تسلی سے خالص فروٹ کا جوس نکال کر اس کا شربت بنایا ھے بجاۓ ڈبون کے جوس کے آپ خود بھی اور بچون کوبھی گرمی کے موسم مین اسے پلائین
دوسری بات دل کوطاقت اور حرکات قلب منظم کرتاھے اور محرک قلب ھے تسکین پیاس مین اعلی ھے
اب ایک اھم فائدہ بھی سن لین چھوٹے بچون کو گرمیون مین عام طور پر ھرے پیلے دستون کی شکایت ھوجاتی ھے اور الٹی یعنی قے بھی آتی ھین اب خواہ بچون کوانگلی سے چٹادین فوری اثر ھوگا قے اور دست روکنے مین بہترین شربت ھے
زرشک خاص کرایک ایسا فروٹ ھے جوذائقہ مین نہایت شیرین اورکھٹامیٹھا ساھوتاھے بس تھوڑا مہنگا ضرور ھے لیکن یاد رکھین قے روکنے بھوک بڑھانے اور دل کوطاقت دینے مین اس سے اعلی کوئی فروٹ نہین ھے زرشک خون بڑھاتاھے اب جن کو خون کے سفید ذرات کم ھوجائین وہ استعمال کرین فورافائدہ دیتا ھے شدید گرمی کے موسم مین ایک گلاس یہ شربت پینے سے دل مسرور ھوجایاکرتاھے مزاج کے اعتبار سے یہ عضلاتی اعصابی ھے اب اجازت گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, January 26, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-30|Mardana kamzori ka ilag|men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag|men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔قسط 30۔۔۔۔
۔۔احتلام کاعلاج۔۔۔
علاج لکھنے سے پہلے ایک کمنٹس کا جواب لکھ رھا ھون
( صبح کے وقت انتشار کی حالت مین استنجا کرنےکی صورت ٹھنڈاپانی ڈالنا نقصان دہ تونہین)
یہ سوال مین کئی دفعہ پڑھ چکا ھون اور میری کل کی پوسٹ مین بھی لکھا گیا ساتھ ھی جواب لکھنے کی بھی شدیدخواھش تھی
پہلی بات کہ ٹھنڈاپانی ڈالنے سےنقصان قطعی نہین ھوتا
آپ کوایک قانون کلیہ قائدہ بھی مختصر سمجھاۓ دیتا ھون
ایک قانون توآپ نے پڑھا ھی ھوگاکہ ھرعمل کاردعمل ضرورھوتاھے
انسانی جسم مین اللہ تعالی نے ایک وسیع نظام ردعمل کابھی بنارکھا ھے جہان بھی جسم پہ گزند پہنچنے کاخطرہ ھوگا توآپ کےھاتھ ٹانگین بلکہ جسم کاھرحصہ حرکت مین آتاھے اس ضرب سے بچنے کیلئے اور کچھ نہین توھاتھ دفاع مین آگے بڑھین گے اس جگہ کی حفاظت کےلئے اور یہ دفاع تیزی سے ھواکرتاھے یہ کام اطلاع اور حکم ودفاع کانظام حکم رسان اور خبررسان اعصاب سرانجام دےرھے ھوتے ھین یہ بیرونی دفاع آپ نے دیکھا یعنی ردعمل دیکھاھے بالکل اسی طرح اندرونی طور پربھی دفاع ھوتاھے مین ایک تجربہ آپ کوبتاتاھون اسے لازما کرین کہ آپ کےپاؤن ٹھنڈے ھین ان پہ عام نارمل ٹھنڈاپانی ڈالین گے توپاؤن گرم ھوجاتے ھین کیون ھوجاتے ھین ؟
اس کاجواب کچھ یون ھے جب بیرونی طور پرٹھنڈاپانی ڈالاگیاتودوران خون اس مقام پہ تیزھوگیااورآکسیجن تیزی سے گزررھی ھے کاربن تیزی سے نکل رھی ھے پہلے دوران خون سست ھوچکا تھا اب تیز ھوگیا توپاؤن گرم محسوس ھونے لگ گئے بالکل اسی طرح جب آپ استنجا کررھے ھین تو پہلی بات انتشار توپیشاب آنے کی حالت مین ٹوٹ ھی جاتاھے اگر کچھ نہ کچھ ھے توپانی ٹھنڈاھونے کی صورت مین ٹوٹ جاۓ گا یہ لذت کاعمل ھے اس پہ چند روز پہلےتفصیل سے لکھ چکا ھون اب جیسے ھی ٹھنڈاپانی ڈالین گے تودوران خون ردعمل کی صورت مین تیز ھوجائے گا اب بجاۓ نقصان کے حقیقت مین آپ کوفائدہ ھورھاھے دوران خون تیز ھوا آکسیجن تیزی سے آرھی ھے کاربن تیزی سے نکل رھی ھے اب جتنااستنجا آپ باھرکررھے ھین یعنی بیرونی صفائی کررھے ھین اتنی ھی صفائی اندرونی طور پرآپ کے اس مقام پہ ھورھی ھے وافرآکسیجن کادورہ نظام کوصاف کررھاھے آسان الفاظ مین یہان یہی کچھ سمجھاسکتاتھا اسے مذید سمجھنے پڑھنے کیلئے علم الابدان پڑھین کہ کیسے کیسے نظام انسانی وجود مین ھین اور کیسے اپنے فریضے انجام دیتے ھین
اب احتلام کے دوائین مرکبات کی شکل مین
لیجئے پہلی دوا وہ لکھنے لگا ھون جسے آپ اپنا معمول بنالین اگراحتلام کامرض ھے تو؟
کالی مرچ 50گرام
الائچی سفید25گرام
زیرہ سیاہ 300گرام
سفوف بنالین جب بھی سالن ترکاری کھائین اس پہ ایک ماشہ ڈال لین اور سالن کھاجائین ذائقہ مزے کا الگ سے ملے گااور دوا بھی ھوجائے گی یہ صبح شام ڈال کرکھالین
کچھ لوگ حلوے کے بارے مین کل کی پوسٹ پہ ھی سوال کررھے تھے اب حلوہ براۓ احتلام بھی سمجھ لین بادام گری 50گرام رات سوتے وقت بھگودین صبح چھلکااتار کرسفید کرلین اور پیس کرحسب ذائقہ چینی شامل کرین اورتھوڑادیسی گھی گرم کرکے شامل کرین اور بوقت صبح اسے کھالین یہ آپ کا ناشتہ ھوا مذید ذائقہ بنانا ھے توبیس گرام کشمش شامل کرسکتے ھین اگر مذید ذائقہ شامل کرنا ھے توآدھا تولہ ادرک پیس کرشامل کرلین یہ مزاجا غدی اعصابی مقوی دوا بھی ھے اور غذابھی ھے
اکسیر احتلام
 شنگرف تولہ دوگھنٹہ کھرل کرلین
نوشادر تین تولہ
کشنیز پانچ تولہ
ملٹھی پانچ تولہ
اب ان سب دواؤن کوباریک پیس کر بمعہ شنگرف اچھی طرح ملا کربڑے سائزکیپسول بھرلین دن مین تین دفعہ ھمراہ پانی دین دوستو یہ دوا خاص تجویز حضرت صابر ملتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کاھے اسے آپ غدی اعصابی اکسیر کی جگہ بھی استعمال کرسکتے ھین اوراحتلام کی انتہائی اعلی دوا سمجھی جاتی ھے
نمک خوردنی تولہ سنامکی تین تولہ پیس کرملا لین چاررتی تاماشہ تک دن مین تین باردین
حب بندق چھلکا ریٹھا گندھک آملہ سار تارامیرا برابروزن پیس لین بڑے سائزکیپسول بھرلین صبح دوپہر شام دین
تخم مولی 20گرام
ریوندخطائی 40گرام
انزورت 20گرام
باریک پیس کرنخودی گولیان بنا لین ایک ایک گولی دن مین تین بار دین
 میراخیال ھےکافی دوائین مرکبات کی شکل مین لکھ دی ھین ضرورت کے مطابق آپ کوئی بھی دوا استعمال کرسکتے ھین انشااللہ احتلام رک جاۓ گا معدہ کی درستگی کےلئے ساتھ تریاق معدہ یا غدی اعصابی ھضم دین ان کے نسخہ جات بارھا لکھے جاچکے ھین آخری بات کچھ کمنٹس مین مطالبہ تھا کہ جریان اورذکاوت حس مذی کے بھی نسخے لکھ دین توسابقہ پوسٹین غورسے پڑھین ان کاعلاج لکھ چکاھون اب اجازت دین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, January 25, 2020

مردانہ امراض اورانکاعلاج-29||Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔مردانہ امراض اورانکاعلاج ۔۔۔قسط 29۔۔۔
۔۔۔احتلام ۔۔۔۔
اب آخری بحث اس مرض پہ کرتے ھین آپکو سابقہ پوسٹون مین احتلام کی علامات واسباب سب کچھ مختصرا بتادیاھے جتنا ضروری تھا
اب بات سمجھین احتلام سوداوی مزاج یعنی عضلاتی مرض ھے جبکہ جریان کے بارے مین بتاچکا ھون بلغمی مزاج یعنی اعصابی مرض ھے اور سرعت انزال صفراوی یعنی غدی مرض ھے
اب ایک مرض کا منہ مشرق کی طرف ھے تودوسری مرض کامنہ مغرب کی طرف ھے اور تیسری آسمان اٹھاۓ ھوۓ ھے تینون ھی ایک دوسرے سے الگ الگ اور ایک دوسرے کی بالکل مخالف سمت اور مخالف مزاج سے تعلق رکھتی ھین یہی باتین آپ کو سمجھانے کےلئے یہ مضمون شروع کیاتھا کہ خدارا یہ سب مرضین الگ الگ مختلف المزاج ھین اور ان کاعلاج بھی الگ الگ مختلف ھی ھے اب یہ کیسے ممکن ھے کہ ایک ھی دوا سب امراض پہ کام کرے گی آپ خود دیکھتے ھونگے پوسٹ لکھی ھوتی ھے اس مین وھی ادویات گھما پھرا کرلکھ دی جاتی ھین اور نیچے لکھا ھوتاھے جریان احتلام سرعت انزال ذکاوت حس انتشار کی کمی امساک کی کمی یامذید فلان فلان مرض کا مجرب علاج ھے
یاد رکھین سرعت انزال جریان احتلام تینون ھی مختلف امراض ھین تینون کی مختلف علامات ھین مختلف تحاریک سے تعلق ھے اور مختلف اعضاء کی سوزش سے پیدا ھوتی ھین
یادرکھین احتلام کی ابتدا معدہ کےعضلات کی تیزی اورتحریک سے شروع ھوتی ھے پھروھان سوزش کی صورت پیدا ھوجاتی ھے اور جب یہ شدت اختیارکرلیتی ھے تواس کااثر دل اور جسم کے دیگرعضلات تک جاپہنچتاھے اورانتہاء کی حالت یہ ھوتی ھےکہ دماغ کےعضلاتی پردے تک سوزش پہنچ جاتی ھے جب بات یہان تک پہنچ جاتی ھے توپورا بدن ذکاوت کی کیفیت مین چلاجاتاھے اب ذراسی عضلاتی تحریک معمولی سی عضلاتی مزاج کی غذاکھانے سے جسمانی اور ذھنی طورپربرداشت نہین ھوتا جس کانتیجہ فوری احتلام یااخراج منی کی صورت مین ھواکرتاھے
یہ اصول قطعی غلط ھے کہ ھم یہی سمجھین کہ بس تینون امراض مین غیر معمولی منی کاھی اخراج ھورھاھے تودوابھی ایک ھی کام کرے گی پھر مسکنات مبردات اورمخدرات دوائین دیتے پھرین ایسا کرنے سے وقتی آرام توجاۓ گا جیسے ھی دوا چھوڑی مرض دوبارہ آجاۓ گی اب کیا کرین گے کیازندگی بھر وھی دوا کھلاتے رھین گے سیدھا راستہ پہلے دن ھی اختیار کرین توانشاءاللہ مرض سے مکمل چھٹکارا مل جاۓ گا
دوسری بات اکثر دیکھتا ھون کہ احتلام کے لئے مکمل ٹھنڈی دوائین تجویز کررکھی ھوتی ھین ان باتون سے علمی ادراک کا پتہ چل رھا ھوتاھے یاد رکھین احتلام کاعلاج ھمیشہ گرم خشک اور گرم تر ادویہ سے ضرورت کے مطابق کرنا چاھیے یہ تومعالج کودیکھنا چاھیے اگرجسم مین حرارت کی کمی لگے توغدی عضلاتی ادویہ دینی چاھیے اگرحرارت پوری ھے اور رطوبات کی کمی واقع ھوچکی ھے توغدی اعصابی ادویہ دینی چاھیے غذا بھی انہی دومزاجون کی تجویزکرین اور کھانا اس وقت دین جب شدید بھوک لگے صبح کے ناشتہ مین دودھ بادام مکھن پھلون کا جوس دین بادام پیس کرخواہ مکھن ملا کرکھلائین یا ادرک بادام اور کشمش کاحلوہ بناکراستعمال کرلین یاد رکھین شام کا کھانا جلدی کھالے رات گئے کھانا کھاناکھانے والی عادت چھوڑے اور ماحول اورعادات بھی بدل لین ورزش بہت زیادہ کرین تاکہ شدید تھکاوٹ ھواور بےساختہ نیند آۓ خیالات پاکیزہ کرین بلکہ نماز کی پابندی کرین اچھی صحبت مین بیٹھا کرین یاد رکھین عملی استقامت جلدی اٹھنا اور نہانا جسمانی ورزش اورذھنی پاکیزگی مرض دور کرنےکےلئے انتہائی ضروری ھے
ادویات مین سے نمک ۔بادیان ۔ سنامکی ۔ سنڈھ ۔ تخم کاسنی ۔ تخم مولی  ۔ ملٹھی  ۔ دارچینی ۔ گندھک ۔ ریوندعصارہ ۔ چرائیتہ ۔ لہسن ادرک  ریوندخطائی ۔ وغیرہ مفرد ادویہ بہترین ھین باقی مرکبات مین سے غدی عضلاتی ملین غدی اعصابی ملین ۔ حب بندق ۔ بھی دے سکتے ھین باقی بہترین قسم کے مرکبات کل کی پوسٹ مین لکھ دیے جائین گے
یہان ایک بات یاد آگئی باوجود اس کے کہ مین دوائین مرض کی پوسٹ مین لکھ بھی دیتا ھون پھر بھی مطالبہ ھوتاھے کہ جناب علاج بتائین مجھے سمجھ نہین آئی پھر اور کیا بتاؤن باقی جیسے جیسے مضمون آتاجاۓ گایا جس بھی مرض کے بارے مین لکھاجاۓ گا علاج آخر مین لکھاجاتاھے پہلے نہین لکھاجاتا
 تھوڑا انتظار کرلیا کرین کوشش ھوتی ھے آسان ترین الفاظ مین آسان دوائین لکھی جائین تاکہ کسی کوبھی بنانے مین پریشانی نہ ھو باقی بہت سی ادویات ایسی بھی ھوتی ھین جن کابنانا آپ کےلئے مشکل بلکہ ممکن نہین ھوتا بس ایسی دوائین نہین لکھتا
اجازت چاھون گاگروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Thursday, January 23, 2020

پاکستان ایک خطرناک وائرس کے خطرے مین..

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#corona #coronavirus
۔۔۔۔۔ پاکستان ایک خطرناک وائرس کے خطرے مین ۔۔۔۔
دوستو خبر ملی ھے کہ چائینا مین ھووھان شہر جس کی آبادی لگ بھگ ایک کروڑ ھے وھان ایک خطرناک وائرس پھیل گیاھے اس وائرس کانام کرونا ھے اور یہ وائرس ابتدائی طورپہ توچائیناکے اسی شہرمین پھیلاھے پھروھان سےامریکہ تک پہنچ چکاھے اورامریکہ مین لگ بھگ ساڑھے چارسو کےقریب مریضوں مین یہ وائرس دریافت ھوچکاھے آج سے چائینا کے اس شہر پہ حکومت چائینا نے ھرقسم کی پابندی لگادی ھے نہ وھان کوئی جہاز نہ ھی ٹرین نہ ھی بس نہ ھی پیدل تک شہر مین جایاجاسکتاھے اور نہ ھی کسی کوشہرسےباھرنکلنے کی اجازت ھے معلوم ھوا ھے کہ کچھ دیگر ممالک مین بھی یہ وائرس پہنچ چکاھے لیکن اس وقت تک پاکستان مین کوئی بھی اس وائرس کاشکار نہین ھواھے اللہ کالاکھ لاکھ شکر ھے دعاکرین کہ ھمارے ملک تک نہ پہنچے یہ ایک نیا وائرس ھے اس کاعلاج بھی کوئی نہین ھے چندایک علامات گنواۓ دیتا ھون پہلے پہل بخارآتاھے پھر ساتھ ھی نزلہ کی شکایت ھوتی ھے اور پھیپھڑے متاثر ھوتے ھین ساتھ ھی نمونیا کی علامات ظاھر ھوتی ھین گردے جگر دل تک مرض تیزی سے پھیلتاھے باآلاخر موت تک بات پہنچ جاتی ھے کئی درجن لوگ چائینا مین مرچکے ھین اس وقت چائیناجانا بہت ھی خطرناک ھے زیادہ راستے بندکردیے گئے ھین اور جن راستون سے لوگ چائینا سے پاکستان آرھے ھین وھان ھرشخص کی ھرطرح چیکنگ یعنی ٹیسٹ ھورھے ھین تاکہ پاکستان مین کوئی مریض نہ پہنچے اب وائرس کے پھیلنے مین سی فوڈ بتائی گئی ھےیہ وائرس انسانی جسم مین قوت مدافعت بالکل ختم کردیتاھے
اللہ تعالی رحم فرمائے جہان تک سمجھ آیا ھے سمندری جانور مزاجا اعصابی یاعضلاتی ھوتے ھین لازمی طور پر یہ مرض ان دومزاجون مین ھی پیداھوگی یعنی وائرس انہی دومزاجون مین سے کسی ایک مزاج کاھوگا اب اس کاعلاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی مقوی ملین مسہل ھوگا خیر درست علاج تومرض کی تشخیص پہ ھی تجویز ھوسکتاھے واللہ اعلم
نوٹ۔۔۔۔۔ انشااللہ جیسے ھی مکمل تفصیل وتشخیص اس وائرس کے بارے مین آۓ گی گروپ ممبران کوآگاہ کیاجاۓ گا

مردانہ امراض اوران کاعلاج -28|Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔۔قسط 28۔۔۔
۔۔۔۔احتلام ۔۔۔۔۔
احتلام کامرض جب پرانا ھوجائے توسیمن ٹیسٹ مین بھی کچھ اس قسم کاھوتاھے
سپرم کی مقدار کم ھوجاتی ھے
سپرم کے منہ اور دم ٹوٹے یعنی کٹے ھوۓ نظرآتے ھین
منی مین خون کے ذرات نظر آتے ھین
خون کے ذرات نظرآنے کاسبب یہ ھوتاھے کہ جب احتلام بہت  جاری رھے توخصیہ جات مین سوزش ھوجاتی ھے جس کی وجہ سے ان کی ساخت خراب ھوجاتی ھے تب منی مین خون شامل ھوجاتاھے مسلسل باربار منی کااخراج دراصل منی خام ھی حالت مین خارج ھورھی ھوتی ھے  اب اس وقت تک منی قابل حمل نہین ھواکرتی جب تک مرض رفع نہ کیاجاۓ
احتلام کے عام اسباب مین مندرجہ ذیل سبب پاۓ جاتے ھین
امتلاء منی وسوزش وخراش آلات مخصوصہ
فاسد خیالات کاغلبہ رھنا
مجرد ھوجانا یا عمرگزرنے کےساتھ ساتھ عرصہ گزرجانا اور ھمبستری نہ کرسکنا جیسے باھر ممالک کے سفر پہ دوتین سال گھر آنے کا موقعہ نہین ملتا یا عہد کرنا کہ شادی جیسے عمل سے ھی دور رھنا ھے
یا پھرکثرت مباشرت حظ لذت جیسے ماحول مین بندہ زیادہ رھے
یعنی دونون صورتون مین مرض آسکتی ھے اعتدال اور میانہ روی ھمیشہ کامیاب رھتی ھے
چت یااوندھا سونے کی عادت ھونا
بھوک کے بغیر ھی کھانا کھانے کی عادت ھونا
قبض اور بدھضمی رھنا
پیٹ مین کیڑے ھونایہ وقتی سبب ھے اب پیٹ کےکیڑے ختم کیے جائین تواحتلام بھی فورا رک جایا کرتاھے
اب بعض سبب پہلے عارضی ھی ھوتے ھین لیکن علاج نہ کرنے کی صورت مین مستقل مرض کی شکل اختیار کرلیتے ھین جن مین شکم پری نرم بسترون پہ سونا اور سوتے وقت مثانہ مین پیشاب کارھنا اور رات کودیر سے سونا قابل ذکر ھین
اور عام طورپہ جوعلامات احتلام مین پائی جاتی ھین وہ مندرجہ ذیل ھین
ضعف نقاھت کے آثار جیسے دماغی کمزوری پڑھتے ھوۓ پچھلا بھول جانا
خیالات کا منتشر رھناکسی بھی بات پہ توجہ نہین رھتی اور نہ ھی خیالات ایک جگہ مرکوز ھوتے ھین
تھوڑی دیرپیدل چلنے سے پنڈیلون کےعضلات مین کمزوری کااحساس ھونا
صبح کےوقت بستر خواب سے بیدار نہ ھوسکنا
سرکابوجھل پن اور نسیان کارھنا
جب یہ علامات مسلسل رھتی ھین توپھر
مریض کوئی بھی محنت کاکام نہین کرسکتا یعنی نہ ھی دماغی محنت اور نہ ھی جسمانی محنت کرسکتاھے
بس تھوڑا ساکام کرنے پہ بندہ بےدم ساھوجاتاھے اور سلسلہ خیالات درست نہین رھتے بلکہ خیالات پریشان کن اور غیر منظم ھوتے ھین
حافظہ بھی کمزور اورقوت فیصلہ بھی کمزورھوجاتےھین
سر مین گاھے بگاھے ھلکا درد اورگرانی جاری رھتی ھے
کمر چہرہ وسینہ مین کہین بھی عصبی درد رھاکرتاھے
کھانا ھضم ھونا بندھوچکاھوتاھے
ڈکارین اور پیٹ مین گڑگڑ اور نفخ ھوجاتاھے
نیند نہین آتی
خواب متوحش ھوتے ھین
پیشاب مین فتورآجاتاھے
کبھی پیشاب کےاعضاء حشفہ اوراحلیل مین جلن محسوس ھوتی ھے
ریڑھ پرچیونٹیان سی چلتی محسوس ھوتی ھین
رانون اور جنگاسون کےعضلات مین درد پنڈیلون مین دردرھتاھے
ثقل سماعت بھی پیدا ھوتاھے یعنی کوئی بھی دوسرا بندہ بات کررھا ھو مریض بات توسن رھا ھے لیکن سمجھ نہین آرھی ھوتی کہ وہ کیاکہہ رھاھے اس لئے بات دھراکرپوچھے گا
جلد کارنگ سیاھی مائل زرد ھوجاتاھے
وقت کےساتھ ساتھ تنفس ومزاج چڑچڑاھوجاتاھے
آلات تناسل مین کمزوری واقع ھوجاتی ھے
پاؤن جلنے کی شکایت
کمزوری بزدلی سوزش ناامیدی بطلان باہ
نظر کی کمزوری کی شکایت دردسر درد معدہ جیسی علامات پیداھوجایاکرتی ھین
دوستو مرض کے شروع ھونے سے لے کربہت زیادہ مرض پرانی ھونے تک مختلف اوقات مین یہ علامات ظاھر ھواکرتی ھین اور مریض اپنے آپ کوبےشمارامراض کاگڑھ سمجھنے لگ جاتاھے مریض خودکوبےشمار امراض کاشکار سمجھتا ھے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ھوتی ھے یہ بے شمارامراض قطعی نہین ھین بلکہ ایک ھی مرض مین پیداشدہ مختلف اوقات کی علامات ھین اب ان علامات سے کیسے پتہ چلے کہ واقعی مرض احتلام ھے ان مین سے توبہت سی علامات دیگرامراض مین بھی ھوسکتی ھین اس کےلئے حتمی فیصلہ کیسے دیاجائے یہ سب کچھ اگلی قسط مین آۓ گا اور ساتھ ھی علاج معالجہ لکھاجاۓ گااجازت دین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, January 22, 2020

شہد اور مدھ نم یعنی نیم کاشہد

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ شہد اور مدھ  نم یعنی نیم کاشہد ۔۔۔
لفظ مدھ ھندی کالفظ ھے جس کے معنی شہد کے ھین یا اسے آپ میٹھاپانی کہہ سکتے ھین
یہ پوسٹ دووضاحتون کی وجہ سے لکھنی پڑی
پہلی وضاحت کہ آیا جم جانے والاشہد دونمبر ھوتاھے قطعی ایسی بات نہین ھے
موسم کے حساب سے کچھ شہد سردی کے موسم مین جم بھی جاتے ھین کچھ سردی مین نہین جمتے  اب کونسا شہد جمتاھے اور کونسا نہین جمتا یہ الگ بحث ھے کل کی پوسٹ مین اس بات کی نشاندھی برادرعثمان اسماعیل بھٹہ صاحب نے کی تھی اب مین سمجھ گیا کہ میری پوسٹ ادھوری رہ گئی ھے دوستو عموما اپریل مئ جون کے موسم مین حاصل شدہ نہین جمتی یا یون کہہ لین کہ بہار کے موسم کی شہدنہین جمتی لیکن اس مین بھی میراذاتی تجربہ ھے کچھ پھولون کی شہد جم جاتی ھے جیسا کہ لوکاٹ کے پودے والی شہد جم جاتی ھے لیکن ذائقہ بے مثل ھوتاھے عثمان صاحب نے کل ایک وضاحت دی ھوئی تھی کہ فارمی شہد کوسٹیم دینے سے نہین جمتی یہ ان کاذاتی تجربہ تھا خیر ممکن ھے باقی جنگلی شہد کوبھی سٹیم دینے سے نہ جمے اور میرے خیال مین سٹیم دینے کی ضرورت ھی نہین ھے مین آپ کواپنے تجربہ کے مطابق اصل اور نقل شہد کے جمے ھونے کی صورت مین بھی پہچان بتادیتا ھون پہلی پہچان توبتاچکا ھون کہ منہ مین مٹھاس نہین رھتی اب جما ھوا نقل شہد شیشہ کی طرح نظرآۓ گا جبکہ اصل جما ھواشہد دیسی گھی جیسا نظرآۓ گا نقل شہد مین چینی کے کرسٹل واضح نظرآتے ھین بلکہ چینی کے کرسٹل بن جاتے ھین جوبالکل شیشہ جیسے ھوتے ھین جبکہ اصل شہد دیسی گھی کی طرح دانے دار ھوتاھے کرسٹل کسی صورت نہین بنتے یعنی اصلی شہد ھلکی دودھی شکل اختیارکرلیتا ھے
اب دوسری وضاحت
کل کی پوسٹ پہ  محمدسلیم بلوچ صاحب کا سوال  تھا مدھ نم کے بارے مین
مین پہلے توحیران ھوا کہ اب بھی کچھ لوگ ھین جنہون نے مدھ نم کویادرکھا ھواھے باقی جواب جوانکو لکھا گیاتھا وہ غلط تھا یہ انتہائی اھم سوال تھا مدھ لفظ کی تووضاحت کرچکا ھون باقی تفصیل سن سمجھ لین
پہلی بات عرصہ پہلے اس پہ ایک پوسٹ لکھ چکا ھون وہ پوسٹ بھی اس وقت لکھی تھی جب ایک خبر سندھ کے بارے مین آئی تھی کہ ایک نم کے درخت سے پانی نکلنا شروع ھوگیاھے چند روز بعد پتہ چلا اس درخت کوکاٹ دیاگیاھے یہ بہت بڑاظلم تھا
دوستو عام حالت مین اگر آپکو صرف نیم کے پتون سے ھی پانی نکالنا پڑے توسواۓ ایک ماھر طبیب کے ھرکسی کےلئے ناممکن ھے مین نے خود نکالا ھے وہ طریقہ بھی لکھ دیاتھا باقی کوئی طریقہ نہین ھے اس سے پانی نکالنے کا وہ پوسٹ آپ گروپ مطب کامل مین ھی دیکھ سکتے ھین
 مدھ نم درحقیقت عرصہ سوسال کے قریب نیم کے درخت کی عمرھوجانے پر درخت کے تنے سے خودبخود پانی کاچشمہ جاری ھوجاتاھے جوقطرہ قطرہ مسلسل گرتارھتاھے یہ پانی واقعی میٹھا ھوتا ھے تھوڑا وقت گزرنے پہ یہ پانی گاڑھا شہد کی طرح بھی ھوجاتاھے اس لئے اسے مدھ نم یعنی نیم کا شہد کہاجاتاھے درخت سے اگرایک دفعہ پانی نکلناشروع ھوجائے توبہت عرصہ نکلتارھتاھے یہ پانی بے شمارامراض کا بہترین علاج ھے
جس مین جگر معدہ کےامراض اور جلد کے امراض شامل ھین باقی اس پانی کے استعمال سے جسم مین قوت مدافعت بہت ھی بڑھتی ھے اس پانی کے استعمال سے بڑھاپا آھستہ آھستہ واپس ھونا شروع ھوجاتاھے یعنی چہرے بدن سے جھریان ختم چہرہ سرخ توانا روشن طاقت ھرقسم کی جسم مین بحال ھوجاتی ھے   انڈیا پاکستان کی تقسیم سے پہلے یہ بڑے پنسار سٹوروں سے مل جایا کرتا تھا لیکن مہنگے دامون ملتاتھا اب توشاید کسی کو یہ علم بھی نہین کہ مدھ نم بھی کوئی دوا ھواکرتی تھی یہی افسوسناک پہلو ھے کہ بہت سی باکمال لازوال ادویات ناپید ھوچکی ھین ھان ایک نیم کادرخت ھے جو تقریبا اس عمرکے قریب پہنچ چکا ھے مین کبھی کبھار اس کی طرف دیکھتا ھون لیکن حسرت کی نگاہ سے دیکھتا ھون کہ شاید کبھی مین اس سے مدھ نم نکلتادیکھ سکون بلکہ پی سکون اجازت چاھون گا محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

مردانہ امراض اوران کاعلاج-27||Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔قسط 27۔۔۔
۔۔۔احتلام ۔۔۔۔۔
احتلام کے لفظی معنی کیا ھے اس بھی پہلے کہ یہ لفظ عربی کاھے اور حلم سے ھے اور حلم کے معنی خواب دیکھنا ھے
یا پھر یون کہہ لین کہ خواب کی حالت مین جنسی لذت حاصل معنی ھے اب اس کی کوئی بھی صورت ھوسکتی ھے اس مین مباشرت واغلام اور جلق وحظ شدید کچھ بھی خواب مین نظرآسکتاھے بعض اوقات کچھ بھی نظر نہین آتا کپڑے خراب ھوجاتے ھین بعض لوگون کوگہری نیند مین ھوتا ھے اور مکمل خواب ھوتاھے توبعض لوگون کو بدخوابی مین یہ صورت حال ھوا کرتی ھے عوام اسے شیطان آنا بھی کہتے ھین یا خواب مین کپڑے خراب ھونا کہتے ھین بعض اسے یقین کی حد تک شیطان کی کارستانی سمجھتے ھین
حقیقت یہ ھے کہ نیند کی حالت مین جب منی اور منی کے متعلقہ اعضاء کوجسم پہ دباؤ اورغلبہ ھوتاھے توطبیعت جنسی جذبہ کوپیش کردیتی ھے جس سے جنسی جذبہ مین اس قدر شدت پیداھوتی ھےکہ انسان بے قابوھوجاتاھے اورانزال کی منزل سے گزرجاتاھے یہ اخراج منی بلاارادہ ھوتی ھے عموما اسوقت انسان چت لیٹا ھوتاھے اوراکثر نیم خوابی حالت مین ھوتاھے یعنی احتلام کا مفہوم یہی ھے کہ انسان کوخواب کی حالت مین منی کے بلاارادہ اخراج ھوجانے کواحتلام کہتے ھین
بعض لوگ سوتے وقت بیوی یاغیرعورت سے لذت یاحظ اٹھارھے ھوتے ھین بہرحال جذبہ شدید ھوتاھے اور منی کااخراج بھی بغیرارادے کے ھوتاھے لیکن بعض حکماء اور ڈاکٹر صاحبان مین یہ اختلاف راۓ ھے بعض اسے شدید جذبہ کےتحت بلاارادہ اخراج منی ھی سمجھتے ھین توبعض اسے منی کااخراج توسمجھتے ھین لیکن ساتھ ساتھ اسے مرض بھی تصورکرتے ھین اب پہلے والے اسے مرض کادرجہ نہین دیتے محض مرض کی علامت سمجھتے ھین اب دونون راۓ کسی حدتک درست ھین اگراحتلام گاھے بگاھے ھوتاھو جومادہ منی کےدباؤ کےسبب کبھی کبھار ھوتاھو توکوئی بات ھی نہین ھے اسے ھم بالکل مرض خیال نہین کرین گے اب یہان تین اھم پہلو ھین بعض لوگون کو ماہ مین ایک بار یاھفتہ بعد یا روزانہ شب احتلام ھوجاتاھے کچھ لوگ ایسے بھی جن کو شایدزندگی بھراحتلام نہ ھواھوتوکچھ وہ ھین جن کوزندگی مین چندباراحتلام ھواھو اب جن کواحتلام نہین ھوتا انہین بھی پریشان کردیاجاتاھے بلکہ انہین شدید بیمار کہاجاتاھے کہ آپ کواحتلام توآج تک ھواھی نہین اس لئے آپ بیمار ھین وہ لوگ قطعی پریشان نہ ھون جن کواحتلام نہین ھواکرتا بلکہ شکرادا کرین ھان یہ ھوسکتاھے کہ ان کو کبھی جاگتے ھوۓ بھی انتشار یا خواھش جماع یا جذبہ جماع کبھی پیدا نہ ھواھو توایسے شخص کولازمی اپنا چیک اپ کروانا چاھیے ممکن ھے وہ نہ نرھو بلکہ درمیانی مخلوق ھو
اب رھی بات وقفے کی توسیدھی سی بات ھے جن کوجلد جلد یعنی ھفتہ بعد یاروزانہ کی بنیاد پہ احتلام ھواکرتاھے اب ان کی منی کااخراج بھی اسی طرح ھورھاھے اسے آپ مرض کہہ سکتےھین اب جن کوماہ مین ایک آدھ دفعہ اس کیفیت سے گزرنا پڑتا ھے انہین بھی پریشان نہین ھوناچاھیے نہ ھی علاج کی ضرورت ھے ھان کثرت احتلام مین طبیعت پریشان رھنے لگتی ھے جسم مین ضعف بڑھتاھے اس کا مداوہ ضرور کرنا چاھیے
ھان یادرھے بعض کاخیال ھے کہ دن مین اگر کبھی کبھار بھی احتلام ھوتاھوتومرض ھی ھے لیکن قطعی یہ بھی مرض نہین ھے بلکہ وقتی منی یاذھنی دباؤ کاھی سبب ھے ھان رات کی طرح دن مین بھی زیادہ احتلام شروع ھوجائے تومرض سمجھین اسے طبی زبان مین ذرور کہتے ھین رات والے کواحتلام کہاجاتاھے یہ نظام منی کی انتہائی کمزوری ھوتی ھے رات کوھونے والے احتلام کامرض پرانا ھونے اور شدت اختیارکرجاۓ تب دن مین بھی بہ سبب کمزوری نیند کی معمولی کیفیت مین منی خارج ھونی شروع ھوجاتی ھے
درحقیقت احتلام کی خطرناک صورت اسوقت ھوتی ھے جب آلات منی انتہائی ذکی الحس ھوجاتے ھین منی بہت ھی پتلی پانی جیسی ھوجاتی ھے گاڑھاپن بالکل ختم ھوچکاھوتاھے اب خواہ لذت ھویانہ ھو بس نیند کاجھونکاآیا اوراحتلام ھوگیا اب آلات منی مین سوزش ھوچکی ھوتی ھے پھرنیند آنا بھی ضروری نہین رھتا اب پیشاب کرتے وقت بس معمولی سازور لگااور منی کااخراج ھوگیا یہ صورت خطرناک ھوتی ھے یہان معالج اکثرناکام ھوتے ھین اسکی وجہ یہ ھوتی ھے کہ اب وہ علاج جریان کاکررھاھوتاھے لیکن حقیت مین یہ مرض احتلام ھی تھا
باقی تفصیل اگلی قسط مین انشااللہ محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, January 21, 2020

شہد کی پہچان

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#honey
۔۔۔۔۔ شہد کی پہچان ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے لوگ آج بھی اس بات پہ بضد ھین کہ روٹی پہ شہد لگاکرکتے کودین توکتانہین کھاتا یاکھالے توالٹی کردیتاھے آج کے دور کےکتے بھی بڑے ماڈرن ھوچکے ھین بلکہ بعض ممالک مین جتنی قدر قیمت کتے کی ھے یہ آپ دیکھتے ھی ھونگے اب اس جھگڑے کوچھوڑ دین
باقی بے شمار طریقے ھین یہان تک کہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی ھین لیکن مصنوعی چیزین بنانے والے ان ٹیسٹون سے بھی گزرجاتے ھین جیسے دودھ کے فیٹ بڑھانے کےلئے دودھ مین ڈالڈا گھی شامل کرتے ھین اور فیٹ بڑھ جاتی ھے کھاد شامل کرتے ھین ایل آر بڑھالیتے ھین کچھ لوگ جوانتہائی ایماندار ھوتے ھین وہ ڈالڈا کی جگہ تھوڑی مقدار مٹی کاتیل شامل کردیتے ھین لیبارٹری کی ایسی کم تیسی ھوجاتی ھے لیب فیٹ بتانا بند کردے گی یہ سب وہ طریقے ھین جن کے بارے مین آپ دیکھ پڑھ رھے ھوتے ھین اسی طرح ھیپاٹاٹس کے مریض اب وہ لوگ جنہون نے غیر ممالک مین کام کے سلسلے مین میڈیکل کروانا ھوتاھے وہ عام سی دوا ھے جوایک کیمیکل ھی ھے اسے کھانے کے بعد لیب سے ٹیسٹ کلیر آجاتا ھے خواہ بندے کاجگر آخری سٹیج پہ پہنچ چکا ھو جہان ٹیسٹ ھین وھان ٹیسٹون کےتوڑ بھی لوگون نے ایجاد کررکھے ھوتے ھین گوشت کرنے والے بوڑھے اور بیمارجانور کوذبح کرتے ھین ڈسپرین کوپانی مین حل کرکے بذریعہ بڑی ورید پریشر سے پورے گوشت کےاندر شامل کردیتے ھین گوشت فورا بجاۓ سرخ کے گلابی نظرآنے لگے گا پتہ ھی نہین چلتاکہ جانوربوڑھاھے یاجوان ھے جب آگ پہ گلانے کےلئے رکھین گے تومنٹون مین گل بھی جاۓ گا اب قصائی کایہ ذمہ نہین ھے کہ وہ گوشت کھاکرآپ کے بدن مین کیاکیا نقصانات ھونگے سڑیل سامریل ساجانور ھوتاھے ذبح کرنے کےبعد اس کی ٹانگ سے کٹ لگاکر منہ لگاکر زور سے پھونک مارتے ھین اور خالص کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس جانور کے گوشت مین بھردیتے ھین فورا ھی انتہائی پلے پوسے موٹے تازے جانور کاگوشت نظرآنے لگتاھے 
دوستو سب سے بڑے ٹیسٹ توآپ کے اپنے اندر ھین اگر آپ کوسمجھ نہین آتی توالگ بات ھے بلکہ نااھلی ھے آپ کی زبان آنکھ کان سونگھنے کی حس اور لمس پرکھنے کی حس ھین یعنی قوت لامسہ کو بیدار کرنا ھوگا گوشت لینا ھوتوایک نظر ھی قصائی پہ ڈالین اسکا حلیہ چہرہ اس کے کردار کی کچھ نہ کچھ نشاندھی ضرور کرتا ھے اسکی گفتگو رھتے کردارکی نشاندھی کردیتی ھے اب اگردل مطمئن ھے توگوشت خرید لین 
اب بات شہد کی ھورھی تھی شہد کاسب سے بڑا ٹیسٹ کہ آیا خالص ھے یا ملاوٹ ھے اب تسلی شدہ خالص شہد بھی اور دونمبر تیارکردہ بھی شہد سامنے رکھ لین دونون کے ذائقے چکھ لین اب خالص شہد کی مٹھاس ایک منٹ بعد منہ سے غائب ھوچکی ھوگی بے شک خوشبوباقی رھے لیکن مٹھاس جاتی رھتی ھے اب ملاوٹ شدہ یا چینی یا گلوکوزسے بنی شہدکی مٹھاس منہ مین باقی رھے گی اور کچھ نہین تومٹھاس کے بعد تھوڑی سی کھٹائی منہ مین محسوس ھوگی یہ دونمبر شہد ھے یعنی زبان کاٹیسٹ ایک ایساٹیسٹ ھے جس کاتوڑ ابھی تک نہین ھواباقی شہد مین نمک حل نہین ھوتا اب اگرآپ حل کرکے رکھ بھی دین توتھوڑی دیربعدنمک علیحدہ نیچے تہہ نشین ھوچکاھوگا

Monday, January 20, 2020

اکسیر معدہ شیرین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔  اکسیر معدہ شیرین ۔۔۔۔۔
مزاج ۔۔۔اعصابی غدی
فوائد ۔۔
معدہ کی جلن ۔
 گیس تیزابیت
بھوک نہ لگنا
کھٹے ڈکار
ورم معدہ
منہ کاپک جانا
بلڈ پریشر کازیادہ ھونا
ان سب علامات مین فوری اثر دواھے
دوا۔۔۔
مغز کشنیز خشک20گرام
مغزبادیان 20گرام
الائچی خورد 1گرام
سوڈابائی کارب 1گرام
ملٹھی 1گرام
کوزہ مصری 50گرام
ست پودینہ  15ملی گرام
سب کوپیس کرسفوف بنا لین
مقدار خوراک
قریبا ایک ماشہ دن مین تین تاچاربار ھمراہ پانی استعمال کرسکتے ھین
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, January 19, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-26||mardana kamzori ka ilag||men sex problems

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag|men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔قسط 26۔۔۔
جریان کا باقی ماندہ علاج اور خواتین کے جریان کاحتمی علاج
مردون کے جریان مین بہترین دوا
تخم املی کلان سوختہ تولہ
پھلی کیکر تولہ
بوپھلی تولہ تولہ
سلاجیت چھ ماشہ
کشتہ قلعی چھ ماشہ
پیس کربڑے سائز کیپسول بھرلین
صبح شام دین ھمراہ قہوہ یاپانی
سب سے سستا علاج یہ بھی ھے کہ دودھی بوٹی خورد ماشہ صبح شام کھلا دین بہت ھی موثر ھے جریان مین
دیگر سابقہ پوسٹ مین بھی بہترین آسان دوائین لکھ چکا ھون اب ذرا بات عورتون کے جریان کے بارے مین بھی کرتے ھین
مین مضمون جریان مین مرض پہ توکچھ نہ کچھ وضاحت کرچکا ھون خواتین کے جریان کوھم لیکوریا بولتے ھین
لیکوریا ایسی مرض ھے جو کمر درد چڑچڑاپن جسم درد تھکاوٹ رحم کی سوزش اور یہان تک کہ ھارمون مین بھی کمی پیدا کردیتا ھے بعض عورتین تولیکوریاکےسبب ھڈیون کاڈھانچہ تک بن جاتی ھین  مندرجہ ذیل دوا کھلائین انشااللہ ان تمام مسائل سے چھٹکارا مل جاۓ گا
مازو
 مائین
کمرکس
دارچینی
تالمکھانہ
تج
کشتہ سہ دھاتہ
کشتہ بیضہ مرغ
برابروزن تمام دوائین لےکرباریک پیس لین کشتہ جات کسی بھی اچھی کمپنی کےحاصل کرلین
مقدارخوراک ایک گرام خواہ کیپسول بھرلین یاسفوف دین ھمراہ دودھ دن مین دوبار
اگر ساتھ کمی خون بھی واقع ھوچکی ھے توساتھ مندرجہ ذیل دوا بھی دین
ترپھلہ 60گرام
کشتہ فولاد20گرام
کشتہ کچلہ10گرام
رائی30گرام
سب دوائین باریک پیس کرحب نخودی بنالین
 عضلاتی اعصابی مقوی ھے
یہ خون کی کمی کوپوراکرنے کےساتھ ساتھ کثرت بول رطوبات کی زیادتی بلکہ مردانہ جریان مین بھی اعلی دوا ھے
منہ کے چھالے جسمانی کمزوری بلغم اسہال لوبلڈ پریشر سب مین بہترین دوا ھے
ایک تادوگولی دن مین تین بار ھمراہ قہوہ دین انشااللہ بدن کوچست مضبوط اور مذکورہ نقائص فورا دور کرے گی
آج اتنا ھی انشااللہ کل مرض احتلام پہ بحث مباحثہ شروع ھوگا
مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, January 18, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-25|Mardana kamzori ka ilag|men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag|men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔قسط25۔۔۔
ذکاوت حس کے علاج مین غلط فہمی
کل کی پوسٹ مین بات ذکاوت حس پہ ھی ختم ھوئی تھی کہ اکثریت اسے گرمی کامرض خیال کرتے ھین اور حکماء حضرات اس کا علاج بھی عموما مبردات مسکنات اور مخدرات سے ھی کرتے ھین جوکہ سراسر ھی غلط علاج ھے اب سوال کچھ حکماء یہ بھی کرین گے توپھرایسی ادویات سے آرام کیون آجاتاھے
اب پہلی بات مسکنات مخدرات اور مبردات سے اعصاب مین تیزی آجایا کرتی ھے اب لازم یہ جب اعصاب مین تیزی آۓ گی تورطوبات توزیادہ پیدا ھواکرتی ھین توپھرلازمی طور پررطوبات خارج بھی زیادہ ھونگی یعنی جریان توبڑھ جاتاھے پھر ان ادویات سے آرام کیسے آجاتاھے یہ اھم سوال ھے لیکن چند لفظون مین اس سوال کوحل بھی کردیتے ھین دراصل ھوتا یون ھے کہ جب اعصاب مین تیزی کی وجہ سے رطوبات بڑھین گی توعضلات کے فعل مین یقینا سستی اور تسکین پیدا ھوگی اور جب عضلات مین تسکین ھواکرتی ھے تودوران خون توسست ھوجائے گا تودوستو دوران خون مین سستی یاکمی ھوکرعارضی طور علامات مین رکاوٹ پڑے گی یعنی ذکاوت حس کوعارضی فائدہ ھوجائے گا لیکن جیسے ھی اس دوا کااثر دور ھوگا تو مرض شدت سے اوربڑھ چڑھ کرآۓ گا یہ علاج آپ ایسے ھی کررھے ھین جیسے ایلوپیتھی مین طریقہ رائج ھے کہ فلان چیز کی بدن مین کمی واقع ھوگئی ھے کبھی وٹامن کی کمی ھوئی ھوتی ھے توکبھی کسی میٹل کی جس مین تانبہ جست لوھا چاندی سونا سب چیزین شامل ھین اوپر سے وھی وٹامن دیے توبس بندہ ٹھیک ھوگیا لیکن ھمیشہ سے عارضی ھی فائدہ ھوتاھے علامات کودبانا مرض کاعلاج نہین ھوتا مزاج کی تعدیل سومزاج کااخراج مرض درست کرتے ھین طب قدیم پڑھین ھزارون سال کی محنت ھے تجربات ھین دوستو یہ علاج نہین ھے کہ آپ دوران خون کوسست کرنے کےلئے برف کی پٹیان لگاتے رھے آپ ذکاوت حس اور جریان دور کرنےکےلئے مبردات مسکنات اور مخدرات کااستعال نہ کیا کرین بعض حکماء یہان ایلوپیتھی ادویات برومائیڈوھائیوسائس اور کلورل ھائیڈریٹ کامشورہ دےرھے ھوتے ھین بلکہ انکشاف انگیز انداز مین بڑی سنجیدگی سے بتارھے ھوتے ھین واقعی وقتی طور پران ادویات سے مرض کوآرام آجایاکرتاھے لیکن مریض کومابعداثرات مرض کااندازہ نہین ھوتا یاد رکھین جسم مین جہان بھی تحریک وتیزی وسوزش ھواسکاعلاج تحلیل ھے بالکل ایسے ھی علاج کرناھے جیسے آپ ورم کاعلاج کررھے ھوتے ھین بالکل اسی طرح ذکاوت حس کاعلاج اوراعصابی تحریک کاعلاج تحلیل سے کیاجاتاھے جہان تحلیل ھوگی وھان کادوران خون تیزکرناپڑتاھے جس سے وھان کی سوزش رفع ھوجائے گی اور یادرکھین محلل ادویات انتہا قسم کی خشک بھی ھوتی ھین اورگرم بھی ھوتی ھین
اب اس بات کوبھی یادرکھین جب جریان کاعلاج کرناھے توذکاوت حس کومدنگاہ رکھنا ھوگایعنی ذکاوت حس دور نہین کرین گے توجریان ٹھیک نہین ھوگا ویسے جریان کےلئے مفردادویہ بے شمار ھین جیسے کیکرکےپھول اور کیکر کی پھلی پھٹکڑی چاسکو ھلیلہ سلاجیت طباشیرمازومائین آملہ وغیرہ ھین یہ سب عضلاتی اعصابی ادویہ ھین کشتہ جات مین الماس جست یاقوت فولاد قلعی مرجان وغیرہ ھین یہ سب بھی عضلاتی اعصابی مزاج کے ھین خوراک مین امرود باجرہ جامن جوار سنگھاڑا چنے نارجیل وغیرہ ھین لیکن ساتھ گرم ادویات ضرور ملائین جن مین جلوتری کچلہ دارچینی خولنجان تمہ عقرقرحا لونگ وغیرہ یہ عضلاتی غدی دوائین ھین ایک بہت ھی مشہور مرکب دوا جس مین کشتہ قلعی ایک حصہ مغزتمرھندی کلان سات حصہ شامل ھے پیس کر دورتی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین ساتھ معجون ازراقی اور معجون خرما ماشہ ماشہ ملا کردین یہ قدیم طب کا ترتیب دیا ھوا بہترین علاج ھے
 جدید طب مین بہترین علاج
 پستہ پاؤ
 اخروٹ تین پاؤ
ناریل کلو
مربہ سیب دوکلو
پہلے تینون میوہ جات کوباریک کوٹ لین پھرمربہ کاقیمہ والی مشین سے قیمہ بنالین اور سب چیزون کو یکجان کرلین ایک تاتین تولہ صبح ناشتہ کےساتھ شام غذاکےساتھ دین ساتھ کشتہ چاندی کشتہ یاقوت کشتہ مرجان برابروزن سب کوملاکرآدھا گھنٹہ کھرل کرلین رتی تادورتی منقی مین رکھ کردووقت کھلادین تمام تکالیف انشااللہ درست ھونگی دوا بھی مزے دار ھے انشااللہ اگلی قسط مین اپنی ترتین سے دیاعلاج تفصیل سے لکھون گا جس سے جریان ھرطرح بمعہ ذکاوت حس ایک ھی ترتیب سے دور ھوگا ساتھ ھی جریان کا باب منطقی انجام تک پہنچ جاۓ گا انشااللہ اس کے بعد مذید دوسرے امراض پہ تفصلا لکھین گے گروپ مطب کامل محمود بھٹہ

Friday, January 17, 2020

۔مردانہ امراض اوران کاعلا-24||Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔قسط24۔۔
۔جریان منی کاباب
آج جریان سے پیدا شدہ سب علامات لکھ رھا ھون
بغیرارادے اوربغیرخواھش منی کااخراج جریان کہلاتاھے
یہ عام طور پرپیشاب پاخانے سے پہلے یابعدمین ھواکرتاھے بعض دفعہ جذبات کی شدت کی صورت مین بھی ھواکرتاھے لیکن مرض بڑھ جانے کی صورت اعضائے تناسل ذکی الحس ھوجایاکرتاھے توپاجامہ یاشلوار کی معمولی رگڑ سے خوبصورت شکل دیکھنے سے یاتصورکرنے سے بھی اخراج منی ھوجاتاھے کچھ عرصہ مرض برقرار رھے تومندرجہ ذیل علامات پیداھوجائین گی
ضعف نقاھت کمزوری تھکان دماغ کاغیر حاضراکثررھنایعنی خیالات منتشر رھتے ھین کسی ایک طرف توجہ مرکوزنہین رہ سکتی سربوجھل رھتاھے بات بھول جانے کامرض لاحق ھوتاھے تھوڑا سابھی کام کرنے پہ یون محسوس ھوتاھے کہ بہت زیادہ کام کرچکا ھون یعنی تھک جاتاھے کبھی کبھارسردرد اورگرانی اکثررھتی ھے کمر پشت سینہ پیٹ مین عصبی درد ھوسکتاھے ھاضمہ ھرصورت خراب ھوتاھے پیٹ گیس ڈکارین نیند کانہ آنا اگرنیندآۓ بھی توچین کی نیند نہین ھوتی خواب اکثرڈراؤنے آتے ھین مرض بہت بڑھ جانے کی صورت مین مثانہ مین سوزش ریڑھ کی ھڈی مین چیونٹیان سی چلتی محسوس ھوتی ھین رانون اور جنگاسون کےعضلات مین درد پنڈیلون مین درد اور کپکپی ھواکرتی ھے ٹینشن چڑچڑاپن جلد کارنگ زردسیاھی مائل پاؤن جلتے ھین عام جسمانی کمزوری لاغری بڑھ جاتی ھے سرچکر ضعف بصارت ضعف سماعت جنون قوت باہ کمزور مرگی کےدورے تک ھوسکتے ھین
یہ سب مین نے جریان کی شکل مین مشترکہ علامات لکھ دی ھین یہ سب علامات مرض کی ابتدا سےانتہاتک کی ھین
یاد رکھین دیگرکئی امراض مین بھی ان علامات کاکچھ حصہ ھوسکتاھے اب یہ نہ سمجھ لینا کہ مجھے توجریان کاھی مرض لاحق ھے ممکن ھے آپ کوکوئی مرض لاحق ھو اب آپ کا سوال ھوگاکہ پھرکیسے پتہ چلے گاکہ ھمین جریان ھے یاکوئی مرض ھے  اس کااچھا طریقہ یہی ھے کہ مکمل مضمون ذھن مین رھناچاھیے اگر پہلی علامت جریان منی کے ھے یعنی کچھ نہ کچھ قطرے آتے ھین تودیگر علامات پہ نظر رکھی جاسکتی ھے پھر ابھی تشخيص کاطریقہ آگے آۓ گا توبات بھی سمجھ آجاۓ گی بس ایک بات ذھن مین بٹھا لین کہ ایک وقت مین بدن مین ھمیشہ ایک ھی مرض لاحق ھواکرتاھے یہ کبھی بھی نہین ھوسکتا ایک وقت مین کئی ایک امراض بدن مین آگئے ھون اب کبھی آپ دیکھتے ھین کہ شوگر کامریض ھے ساتھ دل کامرض ھے یاگردے خراب ھوگئے ھین تواس کا یہ مطلب نہین ھے کہ تین مرض ایک ساتھ جسم مین آموجود ھوۓ ھین قطعی نہین اب اصل اور پہلی مرض جوشروع ھوئی تھی وہ شوگر تھی  اس نے جسم مین فساد شروع کیا اور مریض نے لاپرواھی کی سستی کی یاعلاج کروانے کی سکت ھی نہ تھی تومرض شدت اختیار کرتاچلاگیا اور دیگر معمولی علامات شدت اختیار کرتی کرتی ایک پہاڑ بن چکی تھی اس بات کویون بھی سمجھ سکتے ھین کہ جنگل مین آگ لگی تواس نے صرف درخت ھی نہین جلاۓ بلکہ اس مین رھنے والے مختلف جانورون کوبھی جلادیا
جب بھی کسی مرض کی کوئی علامت شدت اختیار کرجاۓ جیسے جریان منی کی ایک علامت ذکی الحس ھونا عموما شدت اختیار کرجاتی ھے توکیاھم خود کوذکاوت حس کامریض سمجھ لین تودوستوقطعی نہین بلکہ مرض جریان ھی سمجھین گے اورعلاج کی بنیاد بھی جریان کوھی سامنے رکھ کرکرین گے لیکن آپ نے یہ بھی کرنا ھے کہ ذکاوت حس کوسامنے رکھ کرعلاج کرنا ھے اب سوال یہ پیداھوتاھے کہ مین آپ کوبتاچکا ھون کہ جریان توسردی کی مرض ھے اور بہت سے لوگ اورحکماء بھی ذکاوت حس کوگرمی کی زیادتی خیال کرتے ھین
اب آپ کوطب کاقانون بتاتاھون پورے بدن مین جوبھی احساسات پیداھوتےھین ان کاتعلقاعصاب سےدماغ سے ھے یہ سردمزاج رکھتے ھین اور پورے بدن مین جوبھی حرکات ھوتی ھین ان کاتعلق عضلات سے ھے اور جسم مین جس قدررطوبات کااخراج اور بندش ھوتی ھے ان کاتعلق غدد سے ھے اب یہ بھی قانون ذھن مین رکھ لین جب بھی اعصاب مین تحریک پیداھوگی توغددسےرطوبات کااخراج شروع ھوجائے گااور جب بھی عضلات مین تحریک پیداھوگی توغددسے رطوبات کےاخراج کی بندش ھوجائے گی اب رطوبات خواہ نزلہ ھین یاجریان منی ھے آپ اس اصول کوسامنے رکھ کرعلاج کرسکتے ھین
اب بات جہان چھوڑی تھی وھی سے شروع کرتے ھین کہ ذکاوت حس ثابت ھوا گرمی کی مرض نہین ھے بلکہ اعصابی مرض ھے جوسردی کی علامت ھے باقی سب کچھ اگلی قسط مین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, January 16, 2020

برفباری مین گزارا کرنے کی دوا

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔برفباری مین گزارا کرنے کی دوا۔۔۔۔۔
اس سال پڑنے والی سردی وبرفباری بڑےبڑےریکارڈتوڑچکی ھے
بالائی علاقہ جات اوربلوچستان مین بےشماراموات ھوچکی ھین رات کی خبرون مین تعداد سوکےلگ بھگ تھی باقی شمالی پنجاب اورخیبرپختون خواہ مین عام دیہاتون شہرون مین سردی سے مرنے والون کاذکرنہین ھے اور شماربھی نہین ھے میرے یہان بھی ٹمپریچر منفی پہ چلاگیا اللہ تعالی سب کواپنے حفظ امان مین رکھے دوستو جہان لوگ برف مین پھنس چکے ھین راستے کٹ چکے ھین گھرون مین بند ھین دوابھی نہین ھے وھان گھریلو استعمال کی اشیاء مین سے مندرجہ ذیل دوابطور قہوہ ترتیب دی ھے اسے لازما استعمال کرین
اس کے استعمال سے نزلہ زکام اعضاء کی شکستگی ۔ گلے کی سوزش ۔ تھکاوٹ ۔۔نمونیا ۔ سردی ۔ پیٹ مین گیس ۔ ضعف ھضم سے بچے رھین گے جسم کوگرم کرتاھے سردی سے بچاتاھے
۔۔۔۔قہوہ۔۔۔۔تھوڑی سی دارچینی ۔ چند عدد لونگ اور سبز پتی کاقہوہ تھوڑا سا شامل کرکے قہوہ بنالین اورصبح شام پیئن
باقی نمونیا کی دوا وعلاج بھی لکھ دیتاھون اگر میسرھوسکے توجن لوگون کوخواہ بچے ھین یابڑے بوڑھے ھین انہین استعمال کرین
مرمکی دس گرام
سہاگہ دس گرام
مصبر بیس گرام
گڑ چالیس گرام
پیس کر سب کچھ ملالین چھوٹے بچے کودانہ مسورتادانہ گندم برابر کھلائین اوربوڑھے ونوجوان کو چنے برابر کھلائین دووقت یہ دوا دین انشااللہ پہلی ھی خواراک سے آرام آنا شروع ھوجائے گا چندبار کھلانے سے مرض جاتارھے گا ساتھ اگر میسر ھوسکے تو کشتہ بارہ سنگا ماشہ پچاس گرام شہد مین مکس کرلین اوردن مین دودفعہ چٹادیاکرین
دوا کھلانے اوربنانے مین چندھدایات
سہاگہ بریان کرنے کی ضرورت نہین ھے ویسے ھی شامل کرنا ھے اور گڑ اگرپرانا مل سکے توانتہائی بہتر ھےنہ ملے تونیاشامل کرلین دوا کاذائقہ کڑوا ھوتاھے بچے کونیم گرم پانی مین حل کرکے گلے مین ڈال دین تاکہ کڑواھٹ نہ محسوس کرے ھان بعض دفعہ یہ دوا کھلانے سے تھوڑی دیر بعد بچے کو اُلٹی بھی آسکتی ھے جس مین لیس جھاگ شامل ھوتی ھے ریشہ بھی شامل ھوتاھے تواس مین پریشان ھونے والی بات کوئی نہین ھے بعض دفعہ یون لگتاھے کہ جیسے دوا کھلائی تھی ویسے ھی نکل گئی ھے اس وقت آپ دوبارہ دے سکتے ھین انشااللہ فوراافاقہ ھوگا اس دوا کوھرگھر مین تیار کرکے رکھناچاھیے

Wednesday, January 15, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-23||Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔قسط 23۔
جریان کے اسباب تو بہت زیادہ ھین جن مین کچھ اھم کی نشاندھی آپ کوکرچکا ھون باقی کے بارے مین مختصر بتادیتا ھون
مولدات پیدا کرنے والی بے تحاشا ادویہ کاستعمال اور مقوی غذاؤن کا بہت زیادہ استعمال اور پھر ورزش وغیرہ کانہ ھونا
ب
قبض ۔۔ قبض بھی وہ جس مین پاخانہ کرتے وقت بندے کوزور لگانا پڑتا ھے اس وجہ سے مستقر منی پہ زور پڑتاھے اور جومنی اندر جمع ھوتی ھے وہ خارج ھوجاتی ھے
خراش مقعد کے سبب یعنی بواسیر کا مرض ھویا پیٹ مین کیڑون کی شکایت ھوتب بھی جریان کا پیدا ھوناعام سی بات ھے
التہاب کا پیدا ھونا۔۔اسکی دو صورتین ھین مثلا احلیل کی سوزش سوزاک سے پیشاب کی نالی کاتنگ یا بند ھوجانے سے اور دوسرا سوزش مثانہ ھوتاھے
اگلا سبب پیشاب کی حدت یعنی بعض اوقات پیشاب انتہائی سرخ ھوجاتاھے اس مین تیزابی مادہ یا کوئی اور ایسا مادہ شامل ھوچکاھوتاھے جس سے پیشاب کرتے وقت سوزش پیدا ھوتی ھے اور پھر سوزش کی تحریک سے پیشاب کرتے وقت خصوصااگر مستقر منی پہلے سے کمزور ھو تومنی نکل سکتی ھے
جن لوگون کے گردون مین ریت ھوتی ھے ان کوبھی جریان کی مرض لاحق ھوسکتی ھے
ہیشاب کی نالی کسی حادثاتی وجہ سے یا سوزاک کی وجہ سے اگر تنگ ھوجائے تب بھی جریان کی مرض ھوسکتی ھے
اسلام مین ھر بچے کا ختنہ کیاجاتاھے جبکہ دیگر مذاھب مین ختنہ جیسا  کوئی عمل نہین ھوتا جس کی وجہ سے قلفہ لمبائی مین ھوتاھے اور اس کے نیچے عموما میل جم جاتی ھے یہ میل بھی سفید رنگ کی ھوتی ھے یہ جریان کابہت بڑاسبب ھے کیونکہ یہ عضوتناسل مین خراش اوردغدغہ ھرصورت پیداکرتی ھے جس کی وجہ سے جریان منی شروع ھوجاتاھے
بعض اوقات منی نکلتے وقت کچھ ایساتغیر واقع ھوجاتاھے کہ نکلتے وقت سوزش وجلن ھواکرتی ھے اور گرم محسوس ھوتی ھے ایسی حالت مین منی کی خود خراش پیدا ھوا کرتی ھے اور اس سے جریان شروع ھوجایاکرتاھے
خیالات فاحشہ کے سبب کیسے یہ مرض لاحق ھوتی ھے اسکی تشریح کرچکا ھون
اعصابی ضعف یعنی دماغ ونخاع اورزان کمزور ھوجاتے ھین جس کے سبب نیند مین فتور ریڑھ کی ھڈی مین درد حافظہ کی خرابی پنڈیلون مین درد واینٹھن رطوبات کااخراج بڑھ جانا نزلہ زکام اور دماغی محنت زیادہ کرنا فکر وغم یہ سب امراض اکھٹی یاایک ایک علامت بھی علیحدہ سے پیداھواسکے ساتھ جریان ھوجایاکرتاھے
جلق کے سبب اغلام بازی کے سبب کثرت شراب نوشی اعصابی بیماریان جن مین مرگی جنون مالیخولیا جیسے عارضے شامل ھین ان سب سے جریان ھوسکتاھے
یہ سب کچھ بتانے لکھنے کا مقصد یہ بھی ھے جریان حقیقت مین ایک علامت ھی ھے لیکن شدت اختیار کرجانے کی صورت مین حکماء نے اسے مرض کا درجہ دے دیا ھے جبکہ مین آپ کو تفصیل سے بتاچکا ھون بے شمار ایسے امراض جن کا تعلق دماغ سے یا بلغمی مادے سے یعنی اعصابی امراض مین کہین بھی لاحق ھوسکتاھے لیکن ایک وقت آتاھے جب یہ خود سے مرض کی صورت اختیار کرجاتاھے اور یہ نوبت بہت مریضون مین آتی ھے اکثریت لوگون کے ساتھ وقتی کسی اور سبب سے یہ مرض لاحق ھواکرتی ھے ویسے آپ کواگر مرض کی تاریخ بتاؤن توحضرت موسی علیہ السلام کی شریعت مین بھی مریضان جریان کےلئے احکامات موجود ھین اب دیکھ لین ان کا زمانہ چارھزار برس تقریبا پہلے آیاھے اور پھر یونانی تصنیفات جن مین بقراط کی کتب اھم ھین ان سے بھی جریان مرض کاپتہ چلتاھے اب بقراط حضرت عیسی علیہ السلام سے چھ سوسال پہلے کے دور مین تھا یورپ کے قدیم حکماء یعنی ڈاکٹر حضرات جن مین اھم ڈاکٹر ھنٹر اور ڈاکٹر لیلے منڈ ھین انہون نے بھی اپنی کتب مین اس مرض پہ بحث کررکھی ھے اور ھمارے مسلم جیدحکماء نے بھی تفصیل سے روشنی ڈالی ھے  مزے کی بات یہ ھے کہ مفرد اور مرکب دواؤن سے بھی کتب بھری پڑی ھین لیکن ایک نقطے پہ مرکوز کوئی بھی نہین ھے یہی وجہ ھے جب علاج کیاجاتاھے توبے ترتیب اور بےڈھنگی بغیر سوچے سمجھے علاج ومرکبات تجویز کیے جاتے ھین جن سے مریض اور مرض دونون مایوسی کاشکار ھوجاتے ھین اب بہت سے جریان کے اسباب مین دوا کی قطعی ضرورت نہین ھوتی بلکہ دوادینا ھی غلط ھوتاھے اب کچھ اسباب مین متعلقہ سبب کودور کرنےسےجریان ٹھیک ھوجایاکرتاھے لیکن جب یہ مکمل مرض کی صورت اختیارکرجاۓ تب دوا استعمال کرین یہ سب سمجھنے کیلئے اگلی قسطون کاانتظار کرین اجازت دین محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, January 14, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-22||Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔۔ مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔۔قسط 22۔۔
سب سے پہلے ایک بات سے آگاہ کردون کمنٹس مین بہت سے لوگون نے یہ لکھاھوتاھے کہ مرض کا نسخہ بھی لکھ دین ساتھ ھی کچھ احباب نے مختلف امراض کے بارے مین سوالات کررکھے ھوتے ھین شاید یہ سب گروپ مین نئے ممبران ھین پرانے ممبران ایسا کمنٹس ھرگزنہین دین گے نئے ممبران ایک بات سمجھ لین نسخہ جات مین ضرور لکھتاھون لیکن مضمون مکمل ھونے کے بعد اس سے پہلے لکھنے کافائدہ ھی نہین ھوتا جب تک مرض کی سمجھ نہ آۓ باقی میرے مضامین عموماامراض پہ تحقیقات ھوتی ھین باقی عام طور پہ جوسوالات مجھ سے کیے جاتے ھین کہ فلان مرض پہ لکھین وہ لوگ پہلے گروپ مین سرچ کرلیاکرین بے شمارامراض پہ مضمون اورعلاج گروپ مین لکھ چکا ھون یہ امراض سرسےلےکرپاؤن تک کہین بھی ھوسکتی ھین میری کسی بھی پوسٹ پہ لگی چھوٹی تصویر پہ کلک کیاکرین میرے لکھے تمام مضامین آپ کے سامنے ھونگے جن کی تعدادسینکڑون مین ھے صفحےکاکافی حصہ صرف اس بات پہ ضائع ھوجایاکرتاھے آئین اب جریان منی کاایک سبب لذت جنسی کوسمجھین
جنسی لذت بھی ایک جذبہ ھے جیسے غم وخوشی خوف غصہ انسانی جذبات ھین یاد رکھین جب بھی کسی جذبے کاایک تسلسل یاشدت قائم ھوتی ھے تواسکااثردل دماغ اورجگرپرضرورپڑتاھے جس سے دوران خون مین تیزی آیاکرتی ھے اگردوران خون مین یک لخت کسی بھی جذبے کی شدت ھوجائے توموت بھی واقع ھوسکتی ھے جیساکہ آپ نےاکثرسنابھی دیکھابھی ھوگاکہ کسی شخص کواچانک بہت خوشی حاصل ھوئی جبکہ یہ ایک اچھاجذبہ ھے لیکن جذبہ کی شدت سے موت واقع ھوگئی جسے ھم شادی مرگ کہتے ھین کسی کواچانک غم کی خبر ملی تووہ خودبھی چل بسااسے ھم غم مرگ کہتے ھین بعض لوگ خوف سے بھی مرجاتےھین جسےھم خوف مرگ کہتے ھین بالکل اسی طرح لذت کی شدت سے بھی موت واقع ھوجایاکرتی ھے اگر موت واقع نہین بھی ھوتی تومین پہلےبتاچکاھون جہان بھی بدن مین جذبات کی شدت ھوگی وہ حصہ متاثرضرورھوتاھے ایک شخص مین اگر مسلسل جنسی لذت کاجذبہ قائم رھےگاتوکم سے کم وہ حصہ ازحدمتاثرھوگاجہان لذت کاشدیداحساس قائم رھتاھے جنسی لذت کاجذبہ ھوناضرورچاھیے لیکن حداعتدال مین بھی قائم رھے ایسا بھی جذبہ نہین ھوناچاھیے کہ ھروقت لذت سرور شراب کباب مسرت نغمہ جات رقص اورایسی غذائین ھون اور کچھ نہین توپورن مویز کاسہارالےلیاھو آخرکاربدن بکھرے گاتھک جاۓ گا بےچینی ندامت مایوسی آۓ گی جیسے درد کاحدسےگزرنادوا بن جاتاھے یعنی دردکااحساس ختم ھوجاتاھے یابندہ ھوش حواس سےجاتارھتاھے اسی طرح جب لذت کی آخری حدآۓ گی توآگے سیاہ اندھیرا ھی نظرآۓ گا اب ایک دوسرا پہلو بھی ھوتاھے جوھرایک ایسے مریض مین پیدا ھوتاھے آپ نے دیکھاھوگاجب کسی برتن مین پانی برتن کی اوقات سے زیادہ ڈالنے کی کوشش کی جاۓ توبرتن آخرکارچھلک جایاکرتاھے بالکل ایسے ھی جب ایک مقام پہ مسلسل لذت کی تحریک قائم رھتی ھے تویہ حصہ متاثرھوتاھے اس کے بھی دوانداز ھوتے ھین ایک انداز یہ ھے کہ بندے کوجنسی لذت ھروقت ذھن پہ سواررھے اورجیسے ھی ذھن مین خیال آۓ توفوراانتشار کی کیفیت پیداھوجاۓ اب یہ حصہ بہت زیادہ حساس ھوچکاھے توانتشار آتے ھی منی کاقطرہ بھی بےاختیارباھرنکل آتاھے اسے سرعت کہہ دیتے ھین ایک دوسرا پہلو یہ ھوتاھے کہ بغیرانتشارآۓ بغیر سوچے کسی بھی وقت منی کاقطرہ باھر نکل جاۓ اسے جریان منی کہہ دیتے ھین اس پہلو پہ ھم بحث بعد مین کرین گےکہ آیا وہ منی ھی تھی یامذی یاودی تھی اب ھماراموضوع جنسی لذت کاجذبہ ھی ھے اور یہی تک محدود رھین گے بہت سون کےذھن مین یہ سوال ھوگا توپھر ایسے جنسی لذت کے شدت والے جذبے سے بچاکیسے جاۓ کیا نسخہ ھوجواستعمال کیاجاۓ توبندہ خدا ھرجذبہ کوختم کرنےکےلئے انسان کےاندر دوسراجذبہ موجودھوتاھے جیسےخوشی کاجذبہ شدت اختیارکرےبندہ فورادونفل شکرانہ نماز شروع کرلےجذبہ کاتلاطم تھم جاۓگابندہ شادی مرگ سے بچ جاۓ گا بالکل ایسے ھی جنسی لذت سے بچنے کاحل اچھی محفل ادب وآداب پاکیزگی طحارت نماز بزرگون کی سنجیدہ محفل اورسادگی اورسادہ غذا شروع کردین ماحول بدل دین بغیر دواکےفوراٹھیک ھوجائین گےورنہ یادرکھین جنسی لذت کےجذبہ کی شدت سے مردون مین جریان عورتون مین لیکوریا کےعلاوہ شوگراورخارش جیسےمرض آپ کےمنتظر ھین اس کےعلاوہ نفسیاتی مسائل جیسے ذھنی ڈیپریشن جیسے مسائل بھی لازمی حصہ ھین ایک اور بات جوبڑی ھی نوٹ کی ھے ایسے لوگون کے تعلقات بہن بھائیون مان باپ سے عمومابگڑجاتے ھین عام طور پہ اس مرض کاشکارخود کوحق پہ سمجھتاھے اوردوسرون کوجھٹلاتاھے ان رشتون سے شکوہ ھی رھتاھے جبکہ حقیقت بالکل الٹ ھوتی ھے ایسی خلش پھرزندگی بھرساتھ دیتی ھین اس تمام بحث کاحاصل گفتگو یہ ھےکہ لذت کاجذبہ ھونا ضرورچاھیے لیکن مناسب ھوناچاھیے شدت نہین باقی اچھے جذبون مین اگر شدت آتی ھے تومضائقہ نہین ھےجیسےایمان وطن کی آن پہ مٹنےکاجذبہ وغیرہ گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

۔۔ انجماد المفاصل FROZEN JOINTS

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ انجماد المفاصل FROZEN JOINTS۔۔۔
اس موضوع پہ پہلے بھی کافی کچھ لکھ چکا ھون لیکن آج کی پوسٹ ایک ایسے عزیزترین دوست کے حکم کی تعمیل مین لکھی جارھی ھے جو خود بھی بہترین طبیب بھی ھین عالم باعمل بھی ھین اچھے مقرربھی ھین پیر بھی ھین مریدین سندھ سے لےکر پنجاب بلکہ میرے ضلع منڈی بہاوالدین تک ھین
دوستو جوڑون کافریز ھوجانا عضلاتی تحریک کی وجہ سے ھوتاھے یاد رکھین منجمد ھمیشہ عضلات ھی ھوتے ھین اب وتر اوررباط بھی انہی کاحصہ ھین مقام چاھے کوئی بھی ھو انجماد کی بنیادی وجہ خشکی سردی ھی ھواکرتی ھے اب دوسرا کوئی سبب نہین ھوتا آجکل جو فریزجائینٹ کاعام مرض ھے بلکہ بہت زیادہ ھورھاھے اس کی وجہ یہی عضلاتی اعصابی تحریک ھے اب اسے ٹھیک کرنے کابہترین طریقہ تویہی ھے کہ حرارت اصلیہ پیدا کی جاۓ تاکہ منجمدعضلات کھل جائین اور مرض فوراکافور ھوجائے مختصرترین علاج تریاق غدد خالی پیٹ اورغذا کے بعد اکسیرچار+ترکٹہ ملاکردین متاثرہ مقام پہ غدی اعصابی روغن کی مالش کرین اور ٹکور بھی کیاکرین
اس سے پہلے مین ایک دفعہ یہ بھی بتاچکاھون کہ کریر کے پھولون کا نمک بہت ھی کارآمد ھے اس پہ تفصیلا پہلے ھی لکھ چکا ھون اب مندرجہ بالا نسخہ جات لکھ رھا ھون
تریاق غدد۔۔ گندھک آملہ سار ۔۔ آک کی پنکھڑیان ۔ سہاگہ بریان برابروزن پیس لین اور 500ملی گرام والے کیپسول بھر لین صبح شام دین
اکسیرچار۔۔سیماب مصفی تولہ گندھک آملہ سار سات تولہ دونون کوملاکرکھرل کرین سیاہ رنگ کی کجلی بن جاۓ اور اس مین چمک ختم ھوجاۓ کم سے کم پانچ گھنٹے کھرل کرنےسے تیار ھوگی اب اس مین 140گرام ترکٹہ شامل کرکے پیس لین بس تیارھے ایک تادورتی بعدازغذا دین صبح شام
مالش غدی اعصابی۔۔تلون کے تیل سوگرام مین دوتولہ میٹھاتیلیہ جلا لین جب کوئلہ بن جاۓ تونکال دین اب اس مین پچاس گرام روغن تارپین اور دوماشہ ست پودینہ شامل کرین جب ست حل ھوجائے بس روغن تیار ھے اسکی صبح شام مالش کرین
نوٹ۔۔۔آجکل جتنی سردی ھے یعنی باھر کاموسم بھی عضلاتی اعصابی ھی ھے تو زعفران چارتنکے تیزپات ماشہ اجوائن ماشہ پودینہ ماشہ کاقہوہ بناکرصبح شام پینا بہت ھی اچھا رھے گا
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, January 13, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-21| Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔قسط 21۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ جریان منی ۔۔۔۔
منی کے اخراج کے وقت اس بات کی ضرورت ھوتی ھے کہ ایک توپیشاب کےتیزابی اثرات نالی مین نہ رھین دیگرپیشاب کی نالی تر رھے اوراندر سے ملائم بھی رھے اب ایک بات اور بھی ھوتی ھے کہ اگر منی کاکوئی قطرہ پیشاب کی نالی مین رکتابھی ھے تویہ نالی مین سوزش یارکاوٹ کاسبب نہ بنے جوبعد مین نقصان کاسبب بن سکتی ھے اب جیسے ھی مرد کےاندر لذت کی کیفیت پیداھوتی ھے اسی وقت پیشاب کی نالی مین مذی آجایاکرتی ھے اور نالی کوتر کردیتی ھے بعض اوقات کسی نہ کسی سبب سے یہ نالی سے باھر نکلتی ھے اور لوگ اسے بھی منی ھی خیال کرلیتے ھین لیکن حقیقت مین یہ مذی ھوتی ھے رنگ اس کا بھی سفید ھوتاھے عام طور پہ اس کےاخراج کے بارے مین مختلف لوگون کی مختلف راۓ ھین جن مین خاص کرایلوپیتھی حضرات نے اسے کسی بھی قسم کاانسانی صحت کےلئے خطرہ نہین سمجھاجن مین مشہورڈاکٹرجے اے ملٹن ڈاکٹرایم ٹروشو ڈاکٹر وسنٹا ڈاکٹر ھمفری ڈاکٹر گیم جی صاحبان ھین اب بعض اطباء قدیم نے بھی یہی کچھ اپنی کتابون مین لکھاھے یعنی اکثریت اس کے اخراج کوایک عام فضلہ ھی خیال کرلیتے ھین اب کچھ حکماء نے اسے بھی صحت کےلئےنقصان دہ خیال کیاھے اور کیانقصان کرتی ھے اس بارے کوئی راھنمائی نہین کرسکے
آئیے پہلے اس پہ بحث کرتے ھین کیاواقعی یہ نقصان نہین کرتی
ایک بات پہ اکثریت متفق ھےکہ لذت کاتعلق براہ راست مذی سے ھے انسانی جسم کےاندرجذبات کابھڑکانااور کسی بھی شخص مین زیادتی جذبات کاسبب مذی کی زیادتی پہ منحصر ھے اب بعض لوگ جذبات کی شدت سے کانپ رھے ھوتے ھین بعض ایسے بھی ھوتے ھین جو جنس مخالف کوچھوتے ھی جذبات اتنے شدت سے آتے ھین کہ ان کاجسم مکمل کانپ رھاھوتاھے بعض کے کنٹرول مین توبدن آھی نہین رھاھوتا اب ایسی حالت مین بےتحاشا مذی پیدابھی ھورھی ھوتی ھے اوربعض کی ساتھ ھی خارج بھی ھورھی ھوتی ھے اب جیسے جیسے خارج ھوتی جاتی ھے جذبات ٹھنڈے ھوتےجاتے ھین اب اسے لوگ بیماری خیال کررھے ھوتے ھین لیکن یہ بھی حقیقت نہین ھے یہ بیماری نہین ھوتی بلکہ بدن کی برداشت کی آخری حدون کوجب جذبات چھوجائین توطبیعت خود ھی بدن کے علاج کی جانب راغب ھوجاتی ھے یعنی عام طور پہ یہ بھی کہہ سکتے ھین کہ پیالہ جب پانی سےبھرجاۓ تومذیدڈالین گے توپانی نے باھر ھی گرنا ھے یہان مذی کااخراج مرض نہین ھے بلکہ مذی کی زیادتی مرض ھے دوستواگر مین تفصیل لکھنے بیٹھ جاؤن توشاید چھ سات قسطین مذی کی بحث پہ ھی لگ جائین کوشش ھوتی ھے کہ بس ضروری بات بتائی جاۓ فلسفہ نہ لکھاجاۓ کیونکہ عام قاری کو فلسفہ سے دلچسپی نہین ھوتی
ھان بہت سی باتون کے بجاۓ مین چندباتون مین سب کچھ بتاۓ دیتاھون آجکل اس مرض کاسب سےبڑاسبب ٹچ موبائل اورانٹرنیٹ ھے بچون کوکبھی بھی موبائل ایسے نہین دیناچاھیے نگاہ رکھین ایسی مجلسون سے بچون کودور رکھین جہان آپ کوذرا بھی شک گزرے کہ یہ لڑکے غلط راستون پہ نکل چکے ھین ورنہ آپکا بچہ بھی شکارھوجاۓ گا
اب ایسا نوجوان طبقہ جن کومذی کااخراج زیادہ رھاھون وہ سست کاھل پیٹ کی بیماریون کے شکار نفسیاتی مریض بلکہ چھوٹی چھوٹی باتون پہ جذباتی ھوکرخودکشی تک کرجاتے ھین کل کلاں بڑھاپے مین جاتے ھی پراسٹیٹ بڑھ جانے کی شکایت ھوتی ھے
جب یہ مرض جاری ھوتی ھے تومریض عام چھوٹی باتون پہ جذباتی ھوتارھتاھے گھرکاھرفرداچھانہین لگتابلکہ باھر کے لوگ بھلے لگتے ھین چڑچڑاھٹ پیداھوجاتی ھے
اب دوسری رطوبت ھے ودی
یہ دوستو اس وقت پیداھوتی ھے جب آپ کوپیشاب کی حاجت ھوتی ھے پیشاب درحقیقت ایک قسم کا تیزاب کی طرح کاھوتاھے اگر ودی پیدانہ ھوپیشاب نالی کوخراش دار کردے گایادرکھین جیسے جیسے پیشاب مین گرمی اورتیزابیت زیادہ ھوتی جاۓ گی تو ودی کی مقدار بھی زیادہ پیداھوناشروع ھوجائے گی ورنہ پیشاب کرتے وقت آپ کونالی مین شدید جلن اورسوزش پیداھوتی بہرحال یہ بات یادرکھین کہ یہ دونون منی سے بالکل جداالگ سےرطوبات ھین
دوستوکوشش ھوتی ھے کہ روزانہ قسط ھرصورت لکھی جاۓ لیکن بعض اوقات نہین لکھی جاسکتی خیر آج آپ کو اس مضمون کے علاوہ بھی کسی اور موضوع پہ ایک پوسٹ لکھون گاجوآپ کوآج ھی پڑھنے کوملے گی اللہ حافظ گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, January 11, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-20 | Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔۔قسط20۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ جریان منی ۔۔۔۔
لفظ جریان کے معنی توکسی بھی مادے کابہنے کوجریان کہتے ھین خواہ خون بہہ رھاھے توھم جریان خون کہین گے اگر منی بہہ رھی ھے توھم جریان منی کہین گے اب عام طور پہ صرف لفظ جریان لکھاھوتاھے جوکہ غلط بات ھے ساتھ وضاحت ھرصورت ھونی چاھیے کہ جریان کس مادے کاھے
اب جریان منی کی بھی دوصورتین ھین پہلی صورت وہ ھے جب آپ مباشرت کرتے ھین تومباشرت کاعمل اس وقت تک جاری رھتاھے جب تک منی خارج نہین ھوجاتی لیکن آپ اسے انزال کہتے ھین اب انزال کے معنی گرنا ھین یعنی منی کا ارادے سے اخراج کرنا انزال کہلاتاھے تودوسراپہلو یہ ھے کہ منی کابلااراداہ نکلنا جریان منی کہلاتاھے اب ان دونون مین ایک تمیز یہ بھی ھے کہ پہلے اخراج مین انتشار لازم ھے جب کہ دوسرے اخراج مین انتشار لازم نہین ھے اور یہ اکثر پاخانہ وپیشاب کرنے سے پہلے یا بعد مین خارج ھوتی ھے جسےآپ جریان منی کہتے ھین بعض اطباء سرعت انزال اوراحتلام کوبھی جریان مین ھی شمار کرتے ھین لیکن سچ یہ ھے کہ دونون علامات ھی جریان سے الگ ھین اور جریان کی تعریف مین ھی نہین آتی
اب اگر ھم جریان کی تعریف ذرا وسیع کرین گے
کسی بھی رطوبت کاانسانی جسم سے بہناجریان کہلاتاھے اب آپ کہین گے کہ خون بھی تورطوبت کی شکل مین ھوا نزلہ بھی رطوبت ھے عورتون مین لیکوریابھی رطوبت ھے
اب بےشمار قدیم حکماء بھی اسی تعریف پہ متفق ھین اور خون کوبھی عام رطوبت کی ھی تعریف مین لکھ دیاھے یہ ٹھیک ھے کہ خون بشکل رطوبت نظرآتاھے لیکن حقیقت یہ ھے یہ خون ایک سیال جوزندگی اور روح سے بھرپور ھوتاھے اسے ھم رطوبت کسی صورت نہین کہہ سکتے اب ان مین ایک فرق یہ بھی ھے کہ رطوبت کچھ عرصہ بہتی رھے توبھی زندگی کوخطرہ نہین ھوتا اور رطوبت عام طور پہ متعفن مادے کی شکل مین ھوتی ھے جبکہ خون کچھ عرصہ بہتارھے توزندگی کوخطرہ ھوجاتاھے یا تلف ھوجاتی ھے ھان آپ نزلہ زکام لیکوریا کوجریان منی کورطوبت کہہ سکتے ھین بلکہ ایک ھی صف مین یہ امراض کھڑی ھین علاج کرنے کا طریقہ بھی ایک ھی ھے آپ کےلئے شایدانکشاف ھو لیکن جولوگ نظریہ کوسمجھتے ھین وہ اچھی طرح جانتے ھین کہ یہ تینون امراض ایک ھی خاندان سے تعلق رکھتی ھین یعنی ایک ھی دوا سے تینون کاعلاج کیاجاسکتاھے یہ الگ بات ھے کہ جب آپ نزلہ کی تشریح کرین گے تونزلہ کے تین الگ الگ انداز ھین علامات مین ھی فرق ھوتاھے تو علاج بھی الگ ھوتاھے اسی طرح لیکوریا بھی دوالگ صورت مین ھوتاھے توعلاج مین بھی کچھ فرق پڑے گا اس لئے ھرمرض کی تفصیل سے وضاحت کرنابھی ضروری ھوتاھے اور سمجھانا بھی ضروری ھوتاھے بالکل اسی طرح جریان منی کی بھی دو اورصورتین بھی ھین اس طرح جریان منی کی بھی تین صورتین سامنے آجاتی ھین اب ھمین کیسے پتہ چلے گاکہ ھمین جریان منی کی کونسی قسم ھے یاد رکھین تینون قسمین ھی الگ الگ ھین تو لازم ھے علاج بھی الگ الگ ھی ھونگے جبکہ آپ تحریر کچھ یون پڑھتے ھین کہ اندھیری کوٹھڑی سے صدیون پرانا سینہ کارازاکھاڑ کربڑی مشکل سےآپ کی خدمت مین پیش کیاجارھاھے ایک ھی دواتمام مرضون کاشافی علاج وغیرہ وغیرہ
نوٹ۔۔ اگر کسی طبیب کوشوق ھوصدیون پرانی طبی کتب جن مین اکثریت قلمی نسخے ھین ضخیم بھی عدیم بھی دیکھنے ھون تومحمودبھٹہ کے پاس تشریف لاسکتاھے لیکن اندھیری کوٹھری مین نہین رکھے بلکہ انتہائی روشن کمرے مین رکھے ھین
خیریہ ایک الگ موضوع ھے اپنے ھی موضوع پہ چلتے ھین
جریان منی تین قسم کاھوتاھے
جریان منی حقیقی۔۔ یہ بہت ھی کم لوگون مین ھوتاھے
جریان مذی
جریان ودی
یہ دونون رطوبتین اگرچہ سفید رنگ کی ھی منی کی طرح ھوتی ھین لیکن منی سے قطعی جدا ھوتی ھین
مذی ایک ایسی لطیف شے ھے جولذت کےوقت اخراج پاتی ھے یہ عام طور پرلذت اورجذبہ مباشرت کی صورت مین ہیداھوتی ھے
باقی تشریحات اگلی قسط مین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

https://www.facebook.com/groups/Matab.E.Kamil/permalink/512795352678960/

Thursday, January 9, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-19 |Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔ مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔۔قسط19۔۔
 کچلہ ۔۔ آج تمہیدمین ایک عجیب انکشاف کرنے لگاھون کل شام کاکھاناکھانےکےبعدمین ٹوتھ پک سے دانت صاف کررھاتھاکہ مجھے محسوس ھواکہ میری عقل داڑھ ھل گئی ھے پتہ اس وقت چلا جب بغیردرد اورمحسوس ھوۓبغیریہ عقل داڑھ باھر نکل آئی معمولی ساخون نکلا نہ ھونےکےبرابرپھرنہ درد نہ ھی کوئی تکلیف محسوس ھوئی ھاں البتہ مین کچھ فکرمندضرور ھواکہ کہین داڑھ کے ساتھ واقعی عقل بھی نہ نکل چکی ھو پھریہ فکربھی جاتی رھی اورنیند کاغلبہ آگیا سات گھنٹے نیندلی شایدبہت عرصہ بعداتنی طویل نیندآئی شایدیہ عقل داڑھ نکلنے کی وجہ سےھوااگر عقل بھی جاتی رھے توکیاکہنے ھین موجاں ھی موجاں ھین خیر آئیے پہلے کچلہ پہ بحث کرلین دوستوسب جانتے ھین کہ کچلہ ایک زھرھے یایون کہہ لین ایک زھریلے درخت کےزھریلے بیج ھین خام حالت مین اگرایک دانہ انسان کوکھلادین موت واقع ھوجاۓگی لیکن اصول اورقانون کے ساتھ جب بطور دوااسے کسی کوکھلائین گے توجوپہلاعمل کرے گاوہ یہ ھوگابھوک بہت بڑھ جاۓ گی اب اس بات سے پتہ چلا ھضم کرنےوالےنظام کوطاقت ورکرتاھے دوسراکام یہ کرتاھے کہ خون مین اجزائے پروش بڑھادیتاھے یعنی مدافعتی نظام بہترھوتاھے اوربدن مین حرارت بڑھادیتاھے دل کے فعل مین تیزی لاتاھے جگرمین غذاکی زیادتی اوراعصاب ودماغ مین تقویت پیداکرتاھے اب ان تمام عوامل کے ساتھ اعضائے تناسل مین تحریک شہوت مین جوش اورقوت باہ زیادہ کرتاھے یہان ایک نقطہ ذھن مین بٹھالین تحریک جوش انتشار ھمیشہ غذا سے ھی بڑھتے ھین کچلہ کاکام صرف یہ ھوتاھے کہ اس غذا مین بہتری لاۓ اوراعضاء اورخون مین تیزی پیداھو تب اس سے یہ انتشار اورباقی خوبیان پیداھوتی ھے لیکن بدن مین اگر پہلے سے ھی تیزی اورتحریک موجودھے توکسی صورت استعمال نہ کرین اب بجاۓ فائدے کے آپ نقصان جسم کرین گے فولاد۔۔ رات کوبھی ایک میسج آیا کہ آپ نے کشتہ فولادکاطریقہ لکھاتھاجومنٹون مین بنتاھے ھیراکسیس اور سوڈابائی کارب سے بنانے کاطریقہ لکھاتھا اب ایک حکیم صاحب نے اسے لکھا کہ یہ کشتہ فولادھے ھی نہین غلط طریقہ ھے اب حکیم صاحب کو پتہ نہین کچھ مجبوری تھی یامیری داڑھ کی طرح ان کی ساتھ عقل بھی نکل چکی ھوگی ھیراکسیس خام لوھا ھوتاھے اس سے تیار شدہ کشتہ کے ساتھ اگرمقناطیس لگائین گے توسب کشتہ مقناطیس سے چمٹ جاۓ گا اب یہ سب جانتے ھین بغیرلوھے کےمقناطیس سےکچھ اور نہین چمٹتا باقی رھی بات سوڈابائی کارب کی توجب آپ پانی ڈال کرایک دودفعہ دھوئین گے توسب کچھ پانی مین حل ھوکر اس سے خارج ھوجاتاھےاب حکیم صاحب یہ نہ کہہ دین کہ سوڈابائی کارب پانی مین حل ھی نہین ھوتا فولاد دوابھی ھے غذابھی ھے یہ جسم کی انتہائی اھم ضرورت بھی ھے بلکہ خون کےاندرجوسرخی ھوتی ھے یہ فولادسےھی آتی ھے سب جانتے ھین چہرے پہ زردی فولادکی کمی سےآیاکرتی ھے فولادکھانےسےچہرہ سرخ ھوجایاکرتاھے یہان ایک بات یادرکھین جماداتی فولاد بہت قلیل مقدار مین جسم مین ٹھہرتاھے باقی بدن سے خارج ھوجاتاھےھان نباتاتی فولاد جیسے سبزیون اور پھلون مین پایاجاتاھے یہ بدن مین زیادہ مقدارمین ٹھہرجاتاھے کم خارج ھوتاھے یعنی بہترین طریقہ یہی ھے کہ بندہ ایسی سبزیان اناج فروٹ استعمال کرے جوفولاد کی حامل ھین پالک فولادکاخزانہ ھے باجرہ فولادکاخزانہ ھے ان کااستعمال اس موسم مین کثرت سے ھے کثرت مباشرت کے مریض کوفولاد مقدم رکھین پہلے توغذا فولاد والی دین ضرورت پردوا دے دین وٹامن ڈی کی شکایت عام لوگ کرتے ھین تو مچھلی کھائین یا مچھلی کاتیل استعمال کرین یہ بازار مین عام ملتاھے کارڈلیورآئل کے نام سے بلکہ اس کی بوکی وجہ سے آپ بازار سے مچھلی کے کیپسول لےلین جووٹامن اے ڈی کے نام سے مشہور ھین دوستو روغن جگرماھی جسے کارڈلیورآئل کہاجاتاھے درحقیقت کیلشیم کی روغنی حالت ھے اوریادرکھین دیسی گھی حقیقت مین سلفر یعنی گندھک کی روغنی حالت ھے بڑے بڑے کیمیاگر ویسے گندھک کااکسیری تیل بنانےبناتے اس جہان سے چلےگئے اب کہین آپ تانبے کودیسی گھی سے ترکرکے آگ نہ دیتے رھنادیسی گھی مین کچھ اوربھی اجزاء ھوتے ھین پہلے ان کوجداکرنا پڑتاھے پھرباقی گندھک کاخالص روغن بچ جاۓ گایہ قدرتی ھوگااوراکسیرھوگا خیر ھم بات کارڈلیورآئل کی کررھے تھے انتہائی طاقتور ھوتاھے کثرت مباشرت کے مریض کاجسم عمومالاغریعنی پتلاھوجاتاھے اب ایسی حالت مین بہترین دوابھی ھے غذابھی ھے فوراجسم بھرناشروع کردیتاھے جسم مین بھرپورطاقت لاتاھے تروتازگی فربہ پن طاقت دل دماغ وجگر کی ضرورت کے مطابق مرمت اور کمزوری رفع کرتاھے اب کچھ مرکب دوائین لکھتاھون لیکن اس سے پہلے چندعلامات سمجھ لین معدہ مین سوزش سےعضلات مین تشنجی کیفیت اورانقباض ھوتاھے کبھی کبھی پیشاب کی نالی مین شدید سوزش وجلن ھوتی ھے ایسے لگتاھے جیسے سوزاک ھوگیاھے سب سےپہلےتومعدہ کی اصلاح ضرورکرین ساتھ ساتھ سوزش عضلات کا تشنج کی حالت کاعلاج کرین اب بہت سے لوگ ایسی کیفیت جیسے جلن وغیرہ جوپیشاب مین محسوس ھوتی ھے اسے سوزاک سمجھ لیتے ھین یا بعض عقل داڑھ والے حکماء گرمی کانام دےدیتے ھین لیکن ایسی کوئی بات نہین ھے آپ نے اس کا علاج غدی عضلاتی یعنی گرم خشک اورغدی اعصابی یعنی گرم تر ادویہ سے کرنا ھے کبھی بھی بھول کربھی ٹھنڈی دوائین بغیر سوچے سمجھے کبھی استعمال نہ کرین سب سے پہلے تو تریاق معدہ ھرصورت دین جس کا نسخہ بڑی دفعہ لکھ چکا ھون خیر پھر لکھے دیتاھون گندھک آملہ سار 50گرام اجوائن دیسی 100گرام پودینہ 50گرام پیس کرسفوف بنالین ایک ماشہ دن مین تین بارھمراہ پانی دین اب اگر ساتھ قبض ھے توغدی عضلاتی ملین دین ساتھ غدی اعصابی ملین دین دونون کی دو دوگولیان دن مین تین بارھمراہ پانی دین کم سے کم ایک ماہ یہ علاج جاری رکھین اب اس کے بعد دوائین بدل دین اب آپ نے سوزش کا علاج کرناھے ساتھ ھی خصیون کا جوانقباض اور تشنجی کیفیت کی وجہ سے سکڑکرکہین چلے گئے ھین ساتھ ھی گردون کی سوزش دور کرین تریاق غدد دین گندھک آملہ سار گل عشر سہاگہ بریان برابروزن پیس کربڑے سائز کیپسول بھرلین ایک ایک کیپسول دن مین تین بار ھمراہ پانی دین غدی اعصابی ملین دودوگولی دن مین تین بار کشتہ نقرہ تولہ مربہ گاجرچار سوگرام مغزبادام تین سوگرام شہد آٹھ سوگرام پہلے بادام رات کوبھگودین چھلکااتار کرپیس لین اورمربہ گاجربھی پیس لین یعنی قیمہ بنانے والی مشین سے گزار لین اب ان دونون کو مکس کرین ساتھ ھی کشتہ چاندی شامل کردین اور پھر شہد ملاکر رکھ لین چار ماشہ تا چھ ماشہ روزانہ صبح شام ھمراہ دودھ دین ایک ماہ یہ علاج جاری رکھین اس کے بعد مندرجہ ذیل علاج کرین تاکہ ذکاوت حس ختم ھودماغی بے چینی اور لذت بے مزہ ختم کرین اس کے لئے اب عضلاتی اعصابی اور عضلاتی غدی دوائین دین تخم حرمل 500گرام تخم سریالہ 250گرام سمندرسوک 250گرام کشتہ فولاد50گرام پیس کرنخودی گولیان بنالین دودوگولی دن مین تین بارھمراہ پانی دین ساتھ دوالمسک جواھردار ( خودساختہ )آدھ کلو مین ماشہ جواھرمہرہ شامل کرین چمچ چمچ دن مین دوبار دین جواھرمہرہ یا توخودبنالین یا کم سے کم سلیمانی والون کالین لبوب کبیر ماشہ ماشہ دن مین دوبار دین باقی عضلاتی مزاج مین تمام مقوی دوائین ضرورت کے مطابق استعمال کرلین دوستو یہ ھے علاج کا طریقہ اب غذائی پرھیز عرصہ چھ ماہ جاری رکھین تاکہ مرض دوبارہ نہ لوٹے تب جاکر مکمل صحت بحال ھوگی انشااللہ اگلی قسط مین جریان مرض پہ بحث شروع کرین گے اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل نوٹ۔۔ دودن پوسٹ نہین لکھ سکا آج سب کسر نکال دی ھے ڈبل پوسٹ لکھ دی ھے

Monday, January 6, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-18 | Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔۔ مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔قسط 18۔۔۔ کثرت مباشرت کاعلاج سب سے پہلے غذا پہ توجہ دینی چاھیے اور ساتھ ھی ساتھ کثرت مباشرت سے بھی منع کرین بلکہ ایک دفعہ ایساعمل بندکردین اگر مریض کی طبیعت پھر بھی بے چین محسوس کرے کیونکہ کثرت مباشرت اس کی عادت ثانیہ بن چکی ھوتی ھے کیونکہ جسم کارجحان بھی ایک خاص انداز مین چل رھاھوتا ھے طبیعت اسے چھوڑنابرداشت نہین کرسکتی تکلیف محسوس ھوتی ھے تواب طبیعت بدلنے کےلئے روزانہ زندگی کے معمولات بدلین اپنے عقیدہ کے مطابق عبادت کاپابند کرین بوقت فجر اٹھائین سیر اورورزش کی ترغیب دین اچھا ماحول اور کمپنی دین بلکہ چند روز جگہ بھی تبدیل کردین رقص سرور عشقیہ نغمے فلمین مناظر سے دور رکھین غذا سادہ اور زودھضم کردین پراٹھے حلوہ کباب گوشت پلاؤ زردے سب بندکردین البتہ دودھ پی سکتاھے وہ بھی گاۓ یا بکری کا ھان زیادہ گھی مین تلی سبزیان بھی نہین دینی بلکہ سادہ انداز مین پکاکردین بھوک لگے توکھاناکھاۓ اگر بھوک نہ لگے توکھانانہ کھاۓ دوسرے وقت پہ کھانا کھاۓ بلکہ حکماء قدیم روزہ رکھنے کا مشورہ دیتے ھین تاکہ بدن کی درست اصلاح ھوسکے بے شک ایک دفعہ کمزوری آۓ گی لیکن بدن مقوی ھوگا ایک بات یہ بھی یادرکھین انسان کی طاقت کا مرکزخون ھی ھے یعنی غذا وہ دین جوجزو بدن بن کرخون صالح پیداکرسکے یہ بات بھی ذھن نشین کرلین کہ خون کبھی بھی کسی دوا سے نہین بنتا کیونکہ دوا کااصول ھے کہ وہ جزو بدن نہین بناکرتی یہ بات ھمیشہ دوا کی تعریف مین ھے دوا کہتے ھی اسے ھین جو اپنا عمل کرکے کچھ عرصہ بعد بدن سے خارج ھوجائے ھان غذا جزوبدن بناکرتی ھے وہ غذا غذا ھی نہین ھے جوجزوبدن نہ بن سکے دوا سے آپ یہ کرسکتے ھین کہ اعضاء کے افعال کوتیز کرکے غذا کودرست ھضم کرکے خون بنانے مین مددکرسکین اسی لئے قوت اورصحت کے قیام کے لئے غذا کواھمیت دی جاتی ھے یاد رکھین درست غذا کے بغیر کوئی دوا صحت اورطاقت قائم نہین کرسکتی اب ان تمام باتون سے یہ ثابت ھوتاھے کہ مقوی بدن صرف وہ شے ھے جوجزوبدن بن کرمولدخون ھو اب یہان یہ سوال بھی پیداھوتاھےکہ اگرغذاھی سب کچھ ھے توپھر دواکی ضرورت کیسے پڑتی ھے کیون دوا استعمال کروائی جاتی ھے یا آپ یون بھی سوال کرسکتے ھین کہ دواکھانے سے کیون بدن مین چستی پھرتی چہرے پہ رونق دماغ مین شگفتگی آجاتی ھے یا پھرآپ کا سوال یہ بنتاھے کہ خالی کشتہ فولاد کھانے سے کیون چہرے پہ خون دوڑنا اور بدن مین طاقت کاآجانا ممکن ھوتاھے یہ سوال بھی ھوسکتاھے کہ جیسے ھی کشتہ کچلہ یا اس کا کوئی مرکب کھایاجاتاھے توبھوک بڑھتی ھے ان سب سوالون کو سمجھنابڑاھی ضروری ھے ایک قانون ھے کہ ھم جوکچھ بھی کھاتے ھین اس کی تین صورتین ھین ١۔۔۔غذا ٢۔۔۔دوا ٣۔۔۔زھر پھرانکے مرکبات کی بھی تین صورتین ھی بنتی ھین ١۔۔غذاۓ دوائی یعنی جس مین غذا زیادہ ھواور دواکم ھو ٢۔۔دواۓ غذا۔۔جس مین دوازیادہ اورغذا کم ھو ٣۔۔۔دواۓ زھر۔۔ یعنی جس مین دواکے ساتھ زھرکابھی اثرھو اب ھزارون سال سےایک اصول مسلمہ ھے کہ صرف غذا جسم مین تحلیل ھوکرجزوبدن بن جاتی ھےاورصرف دواجسم کومتاثر کرکے بدن سے خارج ھوجاتی ھےاور صرف زھر جسم مین داخل ھوکربدن کوفناکردیتی ھے یااس مین فساد پیداکردیتی ھے اب ان تمام باتون کامفہوم یہ ھے کہ جس قدر کسی غذامین دواکےاجزا ھونگےاب یہان غذا توجزو بدن بن کرخون کی شکل مین بدل گئی اور دوائی اجزا بدن پہ اپنے اثرات چھوڑکربدن سےخارج ھوجائین گے یہ مثال وھی موٹرسائیکل والی ھی ھےکہ جتناپٹرول ڈالین گے اتناچلالین یاد رکھین دوا غذا زھرکے مفہوم کاعلم نہین ھوگاتو خواہ آپ دنیا کی سب سے بڑی اکسیر دوا جسے کشتہ ھیرا طلا سیماب نقرہ کستوری عنبرمرواریدزعفران اورارواحات شامل کرکےتیار کیاجاتاھے بےشک چاھے اسے استعمال کرتے رھین سب کچھ بیکار اورآپکی محنت رائیگان جاۓ گی اب کہین بھی بدن مین کوئی علامت پیداھوتی ھےجیسے سردرد ھے اسے درد کش گولی یاانجیکشن لگاکردرد بندکردیناقطعی علاج نہین ھے اب موٹی موٹی بھی گن لین توسردرد کی 33وجوھات ھین جب تک آپ متعلقہ وجہ کودور نہین کرین گےتوسمجھ لین آپ نے درد بند کرنے کی جودواکھلائی ھے درد توبندھوگیالیکن مرض وھی موجودرھی بلکہ بڑھتی رھی آپ نے تودیکھا سمجھا ھی نہین ھے کہ پیٹ گیس ھے نزلہ جم گیا یا دماغ مین ٹیومر بن چکاھے یا کسی شریان مین سدہ آگیاھے کوئی ضرب لگی ھے یعنی آپ کی اس ادا سے کسی کی زندگی تلف ھوسکتی ھے ممکن ھے آپ کی دی ھوئی سردردکی دوا درست تشخیص نہ ھونےکی بناپرمریض کےلئےزھرثابت ھواس لئےدوازھر غذاکوسمجھنا ضروری ھےمین اس موضوع پہ پہلے ھی گروپ مطب کامل مین مضمون لکھ چکاھون طلب گار حضرات سرچ کرکےپڑھ سکتےھین یہان مین پہلےتین مفرددواؤن یاغذا کاذکرکرون گا جن مین کچلہ جوزھراورتریاق بھی ھےپھر وٹامن ڈی اورفولادکاذکرھوگالیکن کل کی پوسٹ مین۔۔۔۔۔۔ محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, January 5, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-17 | Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔ 
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔۔قسط 17۔۔۔ کثرت مباشرت کی علامات۔۔۔ آج شروع پوسٹ مین ھی بڑااھم سوال آگیاھے جوابھی تک کسی نے کیاھی نہین سوال یہ ھے ؟ کہ ھم کثرت مباشرت کہتے کس کو ھین یعنی مین نے ھی سابقہ پوسٹون مین یہ بھی لکھا ھے کہ طاقت کے مطابق مباشرت کرناچاھیے کچھ لوگ مہینہ مین ایک دفعہ کرسکتے ھین توکچھ ھفتہ بھر بعد کرتے ھین اب کچھ لوگ روزانہ کے حساب سے کرتے ھین ان سب کوجائز ھے اب دیکھنے اور سمجھنے مین جوروزانہ کررھاھے تویہ کثرت مباشرت ھوگئی لیکن مین ھی لکھ رھا ھون کہ جائز ھے اب یہان اصل سوال یہ تھاکہ ھم کیسے اندازہ لگا سکتے ھین کہ ایک بندے کوروزانہ کی بنیاد پرخواھش جماع پیداھورھی ھے اب اس مین حقیقی خواھش جماع کسے ھے اور مرض کی حالت مین نقلی خواھش جماع کسے پیداھورھی ھے اگر کسی بھی انسان کو مہیج اورلذع کے بغیر خواھش جماع پیداھورھی ھے خواہ یہ ھفتہ بھر بعد پیداھویاروزانہ پیدا ھو تو مباشرت کرے اس مین جماع کرنے کےبعد جسم ھلکا پھلکا دماغ پرسکون دل مین چین ھی چین یعنی فرحت ھوگی اورکام کرنےکی صلاحیت بڑھ جاۓ گی اوربھوک بھی زیادہ لگے گی یہ خواھش جماع بے شک روزپیدا ھوتوجماع کرلیناچاھیے یہ اصلی خواھش جماع ھے اس کے برعکس اگر خواھش جماع پیداھو یعنی جماع کے بعد سستی تھکاوٹ دل ودماغ مین راحت فرحت ختم ھوجاۓ جسم ٹوٹتا محسوس ھو اورروزانہ کی بنیاد پہ جسم کمزور ھوناشروع ھوجائے کام کو جی نہ لگے اب سمجھ لین مباشرت بجاۓ فرحت کے مصیبت بن چکی ھے بعض دفعہ منی کے ساتھ خون آنا شروع ھوجاتاھے اور بعض کوجماع کے بعد غشی طاری ھوجاتی ھے اسے مرض خیال کرین تمام جدید وقدیم اطباء اس بات پہ متفق ھین کہ چاریاپانچ بار اکھٹی مباشرت کرنےسے منی کے برتن سے منی مکمل خارج ھوجاتی ھے اس کے بعد اگر کوئی جماع کرے توسواۓ خون کے کچھ بھی خارج نہین ھوگااب ایسی حالت مین ضعف باہ کے ساتھ ساتھ ضعف بدن بھی ھوجاتاھے اب یہان جوضعف بدن آۓ گا تواس مین آھستہ آھستہ مندرجہ ذیل علامتین پیدا ھوناشروع ھوجاتی ھین اختلاج قلب ۔۔ضعف بصر ۔ سرمین چکرآتے ھین ۔ سوزش حرام مغز ۔۔ مراق ۔ مرگی ۔ جنون ۔ شوگر ۔ جریان ۔ ٹی بی ۔ فالج ۔ ان مین کوئی بھی مرض عام طور پہ آجاتی ھے اب عورتون مین کثرت جماع سے ورم رحم سیلان الرحم اور اختناق الرحم ان سب امراض کے علاوہ پیدا ھوجاتے ھین اب ان تمام امراض کی پیدائش کچھ اس طرح ھوتی ھے پہلے پہل دل کی دھڑکن تیز ھواکرتی ھے پھر تنفس تیز ھوناشروع ھوجاتاھے اعضاء ڈھیلے ھوناشروع ھوجاتے ھین ۔۔ جسم سست ھونے کے ساتھ بعض دفعہ سن ھونابھی شروع ھوجاتاھے آخرکار بندہ پھر کسی مہلک اورسخت مرض مین مبتلاھوجایا کرتاھے انجام کار دنیا سے اکیلا ھی رخصت ھوجاتاھے یادرکھین مرض کی صورت مین کثرت مباشرت تونقصان دہ ھے ھی لیکن جن لوگون مین گرمی تری کی کمی ھوتی ھے وہ بے شک کثرت جماع کرین لیکن کفن کابھی انتظام رکھین اب وہ لوگ جن کامعدہ خراب ھے یا دل کا جگر کا دماغ کاڈائریکٹ کوبھی عارضہ پہلے سے ھی لاحق ھے وہ بھی کثرت جماع سے گریز کرین ورنہ خوفناک امراض کودعوت دے رھے ھین یہان آپ کی دلچسپی کےلئے ایک بات اور لکھ دون ھندو مذھب کی کتابون مین جوخاص طب سے تعلق رکھتی ھین یعنی ویدک طریقہ علاج ۔ وید کثرت مباشرت کے بہت خلاف ھین ان کا عقیدہ ھے اولاد جیسی ضرورت کے بغیر مباشرت کرنا جرم ھے حتی کہ انسان کوستی رھناچاھیے وہ کہتے ھین کہ مباشرت کرنےسےزندگی گھٹ جاتی ھے ایسی کمزوری پیداھوجاتی ھے جسے رفع کرناھی مشکل ھوتاھے وہ تپ دق کھانسی ضعف ھضم پیشاب کی کثرت دبلاپن مباشرت کوھی موجد سمجھتے ھین ۔ اب یہان یہ بات بھی ذھن مین بٹھالین جنس مخالف کسی بھی مرض مین مبتلاھو اس سے جماع نہ کیاکرین پہلی بات اسی کی مرض بڑھ جاۓ گی دوسری بات آپ خود اس مرض کاشکارھوسکتے ھین اب ایسے لوگ جودماغی محنت زیادہ کرتے ھون وہ بھی مباشرت کم ھی کیاکرین ورنہ جنون اورپاگل پن کے دورے تک پڑسکتے ھین دماغی واعصابی امراض فوراآتی ھین حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتون کوبھی مباشرت سے دور رھناچاھیے حمل مین دوران خون بے قائدہ ھوتاھے بچے کانقصان ھوسکتاھے دودھ پلانے والی کادودھ خراب ھوسکتاھے بچہ مختلف امراض مین مبتلا یاکمزورھوجایاکرتاھے انشااللہ کل باقی مضمون گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, January 4, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-16| Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔
۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔قسط۔۔16۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔کثرت مباشرت۔۔۔۔
دوستوقضیب کےنقائص مین سب سےزیادہ نقص کجی ھےاورکجی پیداھونےکاسب سے بڑاسبب کثرت مباشرت ھےمباشرت بذات خودایک بھوک وپیاس کانام ھے جیسےانسان دیگرضروریات کی طلب محسوس کرتاھےبالکل اسی طرح مباشرت کی ضرورت بھی محسوس کرتاھےجس طرح دیگر ضروریات محنت۔۔طاقت ۔۔ طلب ۔صحت۔۔کےطابع ھوتی ھین
اسی طرح مباشرت بھی ایک ضرورت ھےاورحقیقت یہ ھےکہ جب تک شدید پیاس وبھوک کی طرح مباشرت کی بھی شدید طلب پیدا نہ ھوجائےتواس وقت تک قریب بھی نہین جاناچاھیے مختلف حکماء نےاس پہ مختلف بحث اسکے اوقات اور حدود بندی کی ھےلیکن تجرباتی طورپرحقیقت کچھ اورھی نظرآئی ھےاب بعض لوگ روزانہ کی بنیاد پرمباشرت کےطلب گارھوتے ھین تو بعض ھفتہ بعد تو کچھ دوچار روز بعد تو کچھ ماہ بعد طلب محسوس کرین اور پھر مباشرت کرلین توتکلیف محسوس کرتے ھین دوایسے اشخاص سے بھی ملاقات ھوئی جوروزانہ کی بنیاد پہ مباشرت نہ کرین توتکلیف محسوس کرتےتھےاب ایسی صورت مین وہ تمام فلسفےدھرےکےدھرےرہ جاتےھین
اب ایک کہانی بھی ایک کتاب مین پڑھ رکھی ھے جسے لکھاتوبڑے دلچسپ پیراۓ مین گیاھے لیکن آپ کولب لباب بتاۓ دیتاھون کہ ایک حکیم صاحب کودن مین بھی آسمان پہ ستارےنظرآتے تھے اب ان کی شادی ھوگئی توانہون نے زوجہ سے ھمبستری کی توصبح ھوتے ھی انہون نےآسمان کی طرف دیکھاتوستارے نظرآنا بندھوچکےتھےدوستوایسی باتون کاحقیقت سے قطعی تعلق نہین ھے اب اسکےدوسرے پہلوکی طرف دیکھین تواسلام نے چارشادیون کی اجازت کیون دی یعنی اسلام نے مباشرت کرنے کواھمیت دی ھےلیکن یہان یہ بات یادرکھین کثرت مباشرت کی ھرگزاجازت نہین دی کہ بندہ اپنی صحت سے ھی جاتارھے بلکہ اعتدال کی اھمیت ھےاورغیراخلاقی حرکات سےبچنےکاذریعہ ھےنوجوان طبقہ کثرت مباشرت مین مبتلاھوتاھےاس مین بھی کچھ اسباب وامراض ھین
بچپن مین بندہ کچھ ایسے امراض مین مبتلاھوجن مین اعصاب مین تشنج وتناؤ اورسوزش وتحریک پیداھوجاتی ھے جس سے اعضائے مخصوصہ خصوصتاً قضیب مین سرور ولذت اوربےچینی دباؤ محسوس ھوتاھےاوراکثرانتشارکی صورت قائم رھتی ھےاوران کی ھروقت اس کی طرف توجہ رھتی ھے اور رفتہ رفتہ مشغول رہ کروہ اس سےلطف اندوزھوتاھے بعض اوقات خودلطف لینے کےساتھ ساتھ بعض ھم عمر بچون کوبھی اس طرف متوجہ کرتاھے جب اس کوکچھ ھوش آتاھےیا اس کے جسم مین منی کی پیدائش شروع ھوجاتی ھے توحظ بڑھ جاتاھے اب تین راستے عمومااختیار کیے جاتے ھین ان مین جوبآسانی میسر آسکے یہ ھین کثرت جماع ۔۔۔اغلام بازی یا پھر مشت زنی
اب اس حظ یعنی لطف وسرورکی تلاش یااپنی بےچینی ودباؤکودور کرنےکےلئے اس سرور ولذت مین مشغول رھتاھےاور اکثراپنا آپ تباہ کرلیتے ھین
اب اگلا سبب یہ ھے کہ کچھ بچے بچپن مین زیادہ ذھین ھوتےھین مان باپ انہین دیکھ کرزیادہ خوش ھوتے ھین اوران کودنیا مین کامیاب کرنےکےلئے ان کی طاقت سےبڑھ کران پہ ذھنی بوجھ ڈال دیتے ھین علم وفن اورذھنی افعال کایہ ابھاران کے نازک اورنامکمل دماغ پریہ بوجھ اس قدر شدیدھوتاھےکہ جس سے بچہ یاتوپاگل ھوجاتاھے یااس پہ دل ودماغ کےدورے پڑنے لگتے ھین جب بھی کسی بچےسےحدسےزیادہ محنت کاکام لیاجاتاھےتواس کے بدن کی نشوونما رک جاۓگی وہ کمزوردبلاپتلارہ جاۓگااب یہ بچہ جوانی یاقبل ازجوانی مین خواھش مباشرت مین تحریک پیداھوجاۓیااس کواس قسم کاموقعہ میسرآجاۓتوروزبروزاس کی خواھش لذت سرور شدیدھوتی جاۓگی یہان تک کہ اس کےآلات تناسل کمزورھوجائین گےایسے بچون کی صحت تباہ ھوجائے گی
اگلاسبب
بعض کم عقل لوگ بچےکوغلط قسم کاپیارلاڈکرتےھین بچےکےآلات تناسل چھیڑکران کوخوش کررھےھوتےھین یاذرابولنے چالنے کےقابل ھوتوتوتلی باتین سنتےاسےکہتےھین کہ تمھاری میٹھی چیزکہان ھے یا کہین گے لےبھئی لاھوردکھا اس طرح بچے کوتناسل پکڑنےکی عادت ھوجاتی ھے وہ باربارپکڑتااور خوش ھوتارھتاھےرفتہ رفتہ یہ کام دائمی ھوکرمشت زنی کرنےلگتاھے بعض جاھل مائین بھی بچے کوچپ کرانےکےلئےآلات تناسل کوسہلاتی ھین جس سے لطف اندوزھوکررونابندکردیتاھے
نتیجتا بڑےھوکررزلٹ خوفناک نکلتاھے
یادرھے ایسےبچے جب ذرابڑےھوتےھین اب ان کویہ سہولتین میسرنہین اب وہ خودآلات تناسل کوچھیڑتے ھین آخرکار نتیجہ وھی نکلتاھے تباھی وبربادی والا
ماں باپ پہ فرض ھے دودھ پینےسےلےکرسن بلوغت تک بچےکی نگرانی رکھاکرین ایسی عادات سے بچائین ورنہ بچے کی پڑھنے اور کام سے طبیعت اچاٹ ھوجائے گی
اب یہ بات بھی غلط ھے کہ صرف جاھل لوگ ھی ایسی حرکات کرتےھین پڑھے لکھےبھی ایسی حرکات کرلیاکرتےھین اسی طرح کثرت مباشرت معاشرےکاھرطبقہ کیاکرتاھے
بچپن عشقیہ کہانیان بری عادات نغمہ رقص وسرورسےبچاناچاھیے بلکہ تہذیب اخلاق ادب علم وفن کادرس بچے کےذھن پہ نقش ھوناچاھیے
انشااللہ اگلی قسط مین کثرت مباشرت سے پیداشدہ علامات وعلاج لکھین گےمحمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, January 2, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-15 | Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔قسط15۔۔۔۔
کل کی پوسٹ مین آخری ذکرشدہ نامردی جو کم درجے سے شروع ھوتی ھے یہ تین قسم کے لوگون مین پائی جاتی ھے
١۔۔کثرت جماع کرنے والے لوگ
٢۔۔ اغلام بازی کرنے والےلوگ
٣۔۔مشت زنی کرنے والےلوگ
البتہ ان مین بعض ایسے بھی ھین جوادھیڑ عمری کےسبب یا جن کازیادہ وقت علمی اوریا دوسری دماغی محنت مین زیادہ وقت گزراھوجنہون نے جنسی لذت ولطف کی طرف سے طبیعت کوسختی سے روکےرکھااوران کےذھنی رجحانات بدل گئے لیکن جب ان لوگون کی شادی ھوجاتی ھے تو پھرخطرناک نتائج سامنےآتے ھین اب وہ اپنےسے بہتراس مزدورکوسمجھتاھےجواس معاملے مین بھرپورھے اب ایسا شخص بے شمار مقوی غذائین اوردوائین استعمال کرتاھے لیکن نتیجہ عموما صفر نکلتاھے
نوٹ۔۔۔ آج صرف روح کی تشریح کرکے اس مضمون کو یہان بند کررھاھون کل سے امراض پہ بحث کرین گے جن مین کل مضمون کثرت مباشرت کے نقصانات علامات اورعلاج پہ شروع ھوگا ھان ایک مضمون جلق یعنی مشت زنی پہ کافی عرصہ پہلے لکھ چکاھون اس کی تفصیل بھی لگادی جاۓ گی خیر بہت سے لوگون کی طرف سے یہ سوال تھا کہ روح کونسی ھے جوخون کے ساتھ شامل ھے جس کاباربارذکرکیاگیاھے
طب کی کتب مین آپ کودولفظ پڑھنے کوملین گے
پہلا۔۔۔ نسیم
دوسرا۔۔ دخانی مادہ
یہ دوقسم کے بخارات خون مین پاۓ جاتے ھین اب ھم جدید ترین طب مین بات کرین گے توپہلے ان دونون بخارات مین نسیم کو روح اور دخان کوریح کے نام سے جانین گے لیکن جب جدید سائنس مین ان کے نام دیکھین گے تو نسیم کوآکسیجن اور دخانی مادے کوکاربن ڈائی آکسائیڈ کہین گے
اب یہ بحث کافی طویل ھے کاربن اورآکسیجن کے حوالے سے
اب وہ لوگ جوسکول جاکر Cup کپ پڑھتے رھے ھین وہ کافی کچھ ان بخارات یا گیسون کے حوالے سے جانتے ھین باقی وہ لوگ جنہون نے سکولوں مین Cupسَپ یعنی سانپ پڑھاھے وہ کمنٹس مین پوچھ سکتے ھین کہ یہ آکسیجن کیاچیز ھے کیاپنساری سے مل جاۓ گی یااسی نام سے ملے گی
خیر اھم بات بتاۓ دیتا ھون قوت باہ کےلئے روح کاقوی ھونا خون مین انتہائی ضروری ھے میرے ان لفظون سے مراد یہ تھی کہ بندہ کسی طور بھی ایسی امراض مین مبتلا نہ ھو جن سے خون مین کاربن زیادہ بنتی ھو میراخیال ھے اب بھی نہین سمجھے ۔۔۔لین اب اوروضاحت کیے دیتاھون پیٹ مین گیس بننا اس مین سب سے بڑاعمل ھے تبخیرمعدہ بڑاھی مختصر نام ھے عام آدمی بھی اور طبیب حضرات بھی اسے عام سالیتے ھین بس اسے معدہ کی خرابی سمجھین گے جبکہ علم تویہ ھوناضروری ھے کہ آیا معدہ کی ذاتی خرابی ھے یااسمین کسی تیزابی مادے کازیادہ اضافہ خودبخودھورھاھے اب کچھ لوگون کوایلوپیتھی والے حضرات نے بتادیاھے ایچ پائیلوری بھی کوئی بیماری ھے اب ایچ پائیلوری ھے کیا یہ علم نہین ھوگا دوستو یہ ایک متعفن کیڑاھے جومعدہ مین تیزاب بناتاھے خیر گیس بننے کی بےشمار وجوھات کاذکر طبی کتابون مین پہلے سے ھی موجود ھے جیسے معدہ کازخم معدے کاورم جگر کانقص انتڑیون کی خرابیان دل کے مسائل اوردماغی مسائل سے بھی گیس بنتی ھے ھرایک کی تشخیص اورعلاج الگ الگ ھے مین ایک چھوٹی سی مثال اس پہ بھی دیتا ھون جیسے ایک شخص شکایت کرتاھے کہ میرے پیٹ مین ھوا بہت بنتی ھے پیٹ سوج جاتاھے یعنی اپھارہ بنارھتاھے اب اس مین بھی دوالگ الگ سوال ھین پہلا سوال کیاخالی پیٹ زیادہ گیس بنتی ھے دوسرا سوال کیا غذا کھانے کے بعد زیادہ گیس بنتی ھے اس مین ایک علامت اعصابی عضلاتی ھے تودوزری عضلاتی اعصابی ھے ذرا مجھے نشاندھی کرین کونسی علامات اعصابی ھے توکونسی عضلاتی ھے اب ایک تیسری علامت ھے کہ بندہ کہے کہ مجھے گیس بے شمار بنتی ھے لیکن خارج بھی ھروقت ھوتی رھتی ھے یادرھے پہلی دونون علامتون مین عضلاتی مین اخراج بمشکل ھوتاھے اعصابی مین کچھ نہ کچھ ھوتارھتاھے لیکن اس علامت مین توگیس کااخراج اتناھوتاھے کہ دوچارگھرون کوبھی سپلائی کی جاسکتی ھے یہ غدی علامت ھے
خیر ان تمام باتون پہ نظررکھین مزاج اورکیفیت کے مطابق علاج کرین تاکہ بندے کی روح خون مین قوی ھوسکے ورنہ ٹھس رھے گا انشااللہ کبھی امراض معدہ پہ بھی تفصیلی مضمون شروع کرین گے جگر پہ بھی
اب اجازت دین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, January 1, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-14| Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔ مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔قسط14۔۔۔
آج یکم جنوری سن 2020ھے یعنی نئے سال کاپہلادن ھےبڑی اچھی طرح علم ھے کہ سن2020ھے اوربھول کربھی صرف 20نہین لکھنا لیکن شاید ھمین اپنی اسلامی تاریخ کاسن اور شاید صدی بھی یاد نہ ھو کہ کونسی ھے یکم محرم بھی اس لئے یادرھتاھے کہ ماہ محرم انتہائی احترام والا ماہ ھے اسلامی تاریخ کاسب سے افسوس ناک واقعہ اس ماہ سےجڑاھے ورنہ یہ بھی یادنہ رھتا دعاھے اللہ تعالی نیاسال ترقی اور ملکی سلامتی کے حوالے اپنے حفظ وامان مین رکھے پوراعالم اسلام امن امان کاگہوارہ بن سکے باقی بھی مصیبت زہ قومون وممالک کوامن امان ملے آخر سب اللہ تعالی کی مخلوق ھین پرسکون زندگی گزارنا اور حقوق کاتحفظ شرسےمحفوظ زندگی سب کاحق ھے یہی اسلامی روایت وھدایت ھے تمام عالم کے طاقت ور ملکون کو اللہ تعالی ھدایت نصیب فرمائے
چلیے اب ھم اپنے موضوع کی طرف چلتے ھین آج ھم تیسرے پہلو استرخاء کے بارے مین بات کرین گے لفظ استرخاۓ عضو سےمراد یعنی عضوکاڈھیلاھوجانا ھے درحقیقت یہ ایک دردناک صورت حال ھوتی ھے بلکہ اسےخوفناک صورت بھی کہہ سکتے ھین اس کی وجہ کوئی بھی ھو اب بندے کی نظردوسرے پہلوؤں پہ کبھی بھی نہین جاتی کہ آیا منی کا نقص پیداھواھے یاخون کی خرابی سے یہ معاملہ آیاھے بس وہ یہی روناروۓ گاکہ شہوت نہین ھے درحقیقت انسان صرف خواھش جماع کونگاہ مین رکھتاھے اب وہ یہ قطعی نہین دیکھتا مرض کیاپیداھوئی ھے ذھن اتنااس پریشانی مین تقسیم ھوچکاھے کہ کچھ بتاھی نہین سکتا اور سب لوگ اسے ھی ضعف باہ سمجھتے ھین اور کثیر معالجین بھی اسے ھی ضعف باہ سمجھتے ھین اب مین آپ کوایک بات سمجھاتاھون اگر موٹرسائیکل کے پلگ مین کچراآجاۓ یا اس کا پسٹن جام ھوجائے یارنگ ٹوٹ جائین یا اس مین پٹرول ھی نہین ھے یا کوائل جل گئی کرنٹ ھی نہین جارھا یہ تمام نقص الگ الگ ھین لیکن ان سب سے موٹرسائیکل قطعی نہین چلے گا اب اصل نقص دور کرین گے توموٹرسائیکل بھی سٹارٹ ھوجائے گی اور چل پڑے گی اب یہ بھی کسی طورممکن نہین ھے کہ پلگ خراب ھوگیا اور آپ پٹرول سے ٹنکی بھرتے رھین کہ اب سٹارٹ ھوجائے گا یا کوائل جل گئی آپ پلگ نیا بھی لگالین تب بھی موٹرسائیکل نہین چلے گا اسے چلانے کےلئے کوائل نئی ڈالنا ضروری ھے پلگ پہلے والا ھی کام کرے گا اس مثال سے میری مراد یہ ھے کہ اصل نقص دور کرین کہ انتشار جس کی وجہ سے جاتارھا ممکن ھے اس شخص کوپہلے شدید صدمہ آیا ھو جیسے ھی صدمہ بھولے گا یا دوسرے لفظون مین خوشی کاپہلوآۓ گا انتشارآجاتاھے کبھی آپ نے دیکھا ھے کہ صدمہ سے چور شخص کبھی جنس مخالف کی طرف راغب ھواھو قطعی نہین دوستو کبھی بھی ایسا شخص سوچےگابھی نہین اس بات سے یہ بھی واضح ھوا رغبت شہوت کےلئے دل صدمات سے دورھو یہ ایک مثال دی ھے آپ کو باقی شہوت کیون نہین آرھی یاکیاکیاوجوھات اھم ھین یہ آگے چل کربتائین گے
اب ایک دوسرا پہلو ھے جسے لوگ نامردی خیال کرتے ھین اب اس پہ بات کرتے ھین
اس پہلو مین خواھش جماع بہت تیزھوتی ھے کسی قدرانتشار اور شہوت بھی ھوتی ھے لیکن نعوذ یعنی عضو سیدھاکھڑا نہین ھوتا یعنی اس مین سختی کم ھوتی ھے یا کمزور ھوتی ھے اب صحبت کرتے وقت دخول کے ساتھ ھی یا پہلے ھی انزال ھوجاتاھے یہ اگرچہ پہلے والی نامردی سے ذرا کم صورت حال ھے لیکن بعد مین یہی صورت حال حقیقی نامردی مین بدل جاتی ھے اگر اسے کم درجہ کی نامردی سمجھ لین تب بھی ھم اسے انتشار وانزال کے وقفون کی کمی بیشی کونامردی کی کمی بیشی ھی کہہ سکتے ھین بعض اوقات یہ صورت حال لمبے عرصے ایک شخص مین قائم رہ سکتی ھے لیکن حقیقت یہ ھے کہ زیادہ تر لوگ جلد ھی حقیقی نامرد ھوجاتے ھین یہ پیدا ھونے مین سب سے بڑاکردار مشت زنی کا ھے
اب اس مین ایک تیسرا پہلو بھی ھے اب اس پہ بات کرتے ھین
اس پہلو مین بندہ خودکوجنسی طور پہ خود کوتندرست محسوس کرتاھےاورھوتایون ھےکہ انتشار بھی خوب آتاھےدل بھی مطمئن ھوتاھےاور بندہ یہ سمجھ رھاھوتاھےکہ اسےجماع مین کسی قسم کی دقت نہین ھوگی لیکن جب جماع مین قضیب کےدخول کاوقت آتاھےتودفعتاعضوبالکل ڈھیلاپڑجاتاھےیعنی انتشارٹوٹ جاتاھےاب اس صورت مین دوپہلوسامنےآتےھین جب انتشارٹوٹا توکسی کسی کاساتھ انزال بھی ھوجاتاھے بعض کوانزال کی نوبت نہین آتی صرف عضوڈھیلا ھوجاتاھےیہ مسائل عموماجب کسی بندےکوذھنی پریشانی کوئی جذباتی مشکل یا کوئی نفسیاتی مسائل ھوتےھین یہان ایک مسئلہ ھےکہ جب بندہ شہوت کےبعد یہ خیال کرتاھے کہ مین جماع کرنے پہ قادرھوجاؤن گایعنی دل مطمئن ھے لیکن لاشعور مین پھنسےمسائل اس صورت حال سےدوچارکردیتےھین لیکن ایک حقیقت اوربھی ھےجنسی طورصحیح تندرست بندہ کبھی بھی اس پہلو پہ نہین سوچتاکہ مین جماع پہ قادر ھون یانہین ھون بس وہ طوفان ھوتاھےجواس وقت منصوبہ بندیان نہین کرنےدیتا بس طوفان گزرنےکےبعد سب کچھ یادکرتاھے باقی آئیندہ محمودبھٹہ گروپ مطب کامل