Wednesday, April 27, 2022

کرونا کے بعد پیدا شدہ علامات

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کرونا کے بعد پیدا شدہ علامات ۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب جب دریاؤن مین آتاھے تودریاؤن سے ملحقہ زمین سیلاب کے بعد عرصہ تک متاثررھتی ھے یاتو زمین ریت کے ٹیلے بن جانے سے بنجر اور ویران ھوجاتی ھے بعض زمین دریااپنی لپیٹ مین لےکراسے دریائی شکل دےدیتاھے اگر محض سیلابی پانی زمین سے گزرجاۓ اور چلاجائے تو وقتی فصل کونقصان ضرور ھوتاھے لیکن بعد مین زمین زرخیز ھوجایاکرتی ھے خواہ منفی اثرات ھون یا مثبت اثرات ھون لیکن زمین متاثر ھردوصورت مین ھوتی ھے اسی طرح وبائی شدیدامراض جیسے طاعون تھا جب طاعون آتا تو بہت سے خاندان اور بعض نسلوں کےنام ونشان تک مٹ گئےانتہائی خطرناک وبائی مرض تھی جبکہ کرونا مین تاریخ شاھدھے وہ خطرناکی کسی صورت نہین تھی لیکن خوف بہت زیادہ پھیلایاگیا ایک نکتہ اور بھی عرض کردون پاکستان اور دیگر کچھ ممالک کوئی خاص متاثر نہین ھوۓ اسکی بھی کچھ وجوھات ھین ان پہ بحث کسی اور وقت کرین گے مکمل دلائل کےساتھ
یہان ایک اور بات سے بھی آگاہ کردون پاکستان مین شاید ھی کوئی بندہ بچاھو جس کے بدن کےاندرونی نظام کاکرونا نے سیر سپاٹا نہ کیا ھو یہ الگ بات ھے ھزارون مین ایسے لوگ ھین جن مین کرونا کی شاید ایک آدھ یا پھرکوئی بھی علامت ظاھر نہین ھوئی لیکن اس سے بھی بڑا ایک کام ھوا ھے وہ ھے لوگون کے مزاج آھستہ آھستہ خود ھی تبدیل ھورھےھین اوراتنے تبدیل ھورھےھین جوتصور سے باھر ھے
دوستو ایک ماھرطبیب جس کاانحصار ھمیشہ نبض پہ ھوتاھے وہ اچھی طرح جانتاھے ایک سال پہلے تک اسی فیصد لوگون کے مزاج سوداوی تھے اب اکثریت مین لوگون کے مزاج صفراوی ھورھےھین عام دیکھنے مین لوگون کے مزاج غدی عضلاتی ھورھےھین اور امراض بھی ایسے ھی پیداھورھے ھین پہلے اکثریت لوگون کے مزاج عضلاتی اعصابی تھے اب اس کرونا کی لہرکےدوران لوگون کے مزاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی کی طرف جارھے ھین ان مین ابھی بہت سے لوگون کے مزاج عضلاتی غدی ھین لیکن ان کابھی رخ غدی عضلاتی کی طرف جارھاھے یعنی نبض بعض اوقات ابہام پیداکرتی ھے
خیراب اگلی بات عام ممبران کےلئے ھے کہ عام طور پر آجکل خشک کھانسی بہت زیادہ ھے رات سوتے وقت گلالکڑی کی مانند خشک ھوتاھے اور گلے مین خراش سی پیداھوتی ھے اور کھانسی پیداھوتی ھے بعض لوگ جسمانی لحاظ سے بہت کمزوری محسوس کرتےھین اور بعض لوگون کاواقعی وزن کم ھوجاتاھے کھانسی کاکوئی بھی شربت کھانسی نہین روکتا آپ کےلیے انتہائی آسان دوا بتارھاھون اسے بناکراستعمال کرین انشاءاللہ فورا کھانسی سے شفاملے گی
آک یعنی مدار تین چار تازہ پتے لےلین انکواچھی طرح دھولین اسکے بعد ایک پاؤ پانی ڈالکر تین چارابال دین اسکے بعد کسی کپڑے کی مددسے اچھی طرح نچوڑ لین اب اس پانی مین ایک پاؤ چینی شامل کرکے آگ پہ رکھین شربت کاقوام ھوجانے پہ نیچے اتارکرکسی بوتل مین محفوظ کرلین دودوچمچ دن مین تین بار پی لین بس کھانسی جاتی رھے گی
اسکے ساتھ اکسیربادیان یعنی ھلدی ملٹھی سونف ھرایک دس گرام اور تیس گرام ریوندخطائی شامل کرکے پیس لین آدھا تاایک گرام تین بار اسی شربت کے ھمراہ پانی سے لےلین انشاءاللہ مرض ٹھیک ھوجائے گا باقی باتین پھر کبھی کرین گے لیکن کل انشاءاللہ غذا کاچارٹ لکھین گے بہت سے لوگون کا شد ومد سے آڈر ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, April 24, 2022

شوگر کی شدید کمی اور بے ھوشی|diaba

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 Sugar |Diabetes

۔۔۔۔۔ شوگر کی شدید کمی اور بے ھوشی ۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک مین لکھنے کاارادہ تونہین تھا بس عام طور پر کچھ نباتات جوعلاقائی طور پہ مل جاتی ھین ان پہ مفید معلومات ھی کبھی کبھار لکھ رھاتھا انشااللہ رمضان المبارک کے بعد کسی بھی ایک مرض پہ کوئی نہ کوئی تحقیقی مضمون ضرور لکھین گے چند روز سے کافی لوگون کویہ شکایت ھوئی ھے عام راہ چلتے بے ھوشی پھر بخار اور پھر شدید کمزوری کاآنا عموما یہ علامات نوٹ کی جاتی ھین ان مین زیادہ لوگ جن کو یہ علامات پیدا ھوئی ھین انہون نے روزہ ضرور رکھا ھواتھا اب سب سے پہلے جوخیال آتا ھے کہ شاید روزہ کی وجہ سے یہ ھوا ھے لیکن پوچھنے پہ عام طور پر یہی پتہ چلا کہ کچھ خاص پیاس محسوس نہین ھورھی تھی
یاد رکھین کروناکے بعد اب لوگون مین چندایک عجیب سے علامات پیدا ھورھی ھین ان مین شدید کھانسی جوکسی دواسے بھی رکنے کانام نہین لیتی جسم درد کمزوری نقاھت وزن کی شدید آنا فانا شدید کمی جیسی علامات عام ھین خیر اس پہ بھی انشاءاللہ دوچار روز مین لکھ دین گے اب پہلے متعلقہ مرض کے بارے سمجھ لین یہ بھی پہلے بے ھوشی جیسی علامت پھر کمزوری شدید بخار جیسی علامات جسم مین درد یاشدید تھکاوٹ وزن کی کمی محسوس کرنا جیسی ابتدائی علامات محسوس ھوتی ھین اب پوری علامات کیا ھین وہ بھی جان لین
1۔مریض کواچانک شدید کمزوری اور بھوک کااحساس ھونااور پیٹ مین بےچینی محسوس کرنا
2۔۔جسم اور خاص کرپہلے چہرے پہ پسینہ آنا اور یہ پسینہ ٹھنڈا ھوتاھے جسے ھم پنجابی مین تریلی آنا کہتےھین
3۔۔ھاتھ پاؤن کانپتےھین دل گھٹتا محسوس ھوتاھے اور جسم مفلوج سا لگتاھے
4۔۔سرمین شدید دردشروع ھوسکتاھے بی پی کم کرنے والی ادویہ یا درد کم کرنے والی ادویہ اثر نہین کرتی
5۔۔ھونٹ چہرہ زبان سن سے لگتےھین
6۔۔بلڈ پریشر کسی کازیادہ اور کسی کا بہت کم ھوجاتاھے
7۔۔ھوش حواس ماند پڑتےھین بعض اوقات پہچاننے کی طاقت بھی کم ھوجاتی ھے
8۔۔بعض اوقات دو دونظرآتےھین اور بولا بھی نہین جاتا یاآواز بندھوجاتی ھے
9۔۔چال مین لڑکھڑاھٹ اور دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ھے
10۔۔کئی جگہ کے پٹھے پھڑکتےھین
11۔۔سردی کےساتھ بخارچڑھنا اور دورے پڑنااور بعض اوقات بدن کوجھٹکے لگتےھین اور بعض اوقات فالج ھوسکتاھے
12۔۔شدید بے ھوشی اور موت تک واقع ھوسکتی ھے
دوستو یہ علامات بعض اوقات بہت آھستہ آھستہ اور بعض دفعہ اچانک آجاتی ھین اب جن لوگون مین یہ علامات آتی ھین ان مین زیادہ تر وہ مریض ھوتےھین جوباقاعدہ شوگر کے مریض ھین اور انسولین لگاتےھین اور بغیر کچھ سوچے سمجھے لگاتےھین ان کی انسولین کی مقدار زیادہ لگنے کی صورت مین شوگر کم ھوسکتی ھے بعض لوگ جن کے لبلبہ کےساتھ رسولی پیداھوچکی ھوانہین پتہ بھی نہین ھوتا وہ بھی ان علامات کاشکار ھوسکتےھین اور بعض وہ لوگ ھین جو کسی نہ کسی طرح کرونا کاشکار ھوچکےھین اب ان مین لوشوگر کی علامات آرھی ھین دوستو میراتجربہ پاکستان کی حدتک ھے کہ ھزارون بلکہ لاکھون  کے حساب سے ایسے لوگ موجودھین جن کو کرونا ھوا ھے لیکن بظاھر کوئی بھی تکلیف انہین محسوس نہین ھوئی بس شک پڑا یا پھر احساس ھوا کہ شاید کرونا ھے بس پھر وہ لاپروا ھوگئے اکثریت لوگ وہ بھی ھین جن کو کرونا جیسی علامات سب پیدا ھوئی بس ھسپتالون کارخ کسی صورت نہین کیا کیونکہ یہ افواہ زیادہ گرم تھی کہ جاتےھی وینٹی لیٹر پہ ڈالین گے اور بندہ مرجاۓ تواسکے پیسے کھرے کیے جاتےھین یاد رکھین ھر افواہ پہ لوگ ایسے یقین سے بات کرین گے کہ جیسے عینی شاھد ھوتےھین یہ بھی ایک لذت بھرا نفسیاتی مسئلہ ھے لوگ ا سے حظ اٹھاتےھین جبکہ حقائق عموما کچھ اور ھوتےھین خیر یہ ھمارا آج کا موضوع نہین ھے
یاد رکھین یہ تمام علامات جن کی نشاندھی کی ھےیہ شوگرکم ھونےکی علامات ھین یہ بہت ھی کم عضلاتی تحریک مین ھوتاھے جبکہ غدی تحریک مین زیادہ ھوتاھے اسلیے علاج توبالمزاج ھی کرنا چاھیے لیکن ابتدائی طور پرمریض کو میٹھاضرورکھلائین اگر مریض بالکل ھی بےھوش ھے تواسے گلوکوز ڈرپ لگوائین اگر بے ھوشی طاری نہین ھے توفورا میٹھی اشیاء سے علاج کرین خیرسے گنے کارس یاگنیریاں بہت مفید رھتی ھین اور شربت بزوری نہایت مفیدھے ادارکےساتھ ساتھ مفرح بھی اور مٹھاس بھی ھے جوارش شاھی بہترین حل ھے مفریات قلب لازمی دینا اس مرض سے نجات کاباعث ھے
باقی باتین یعنی شوگر پہ تفصیلی مضامین جن مین شوگرکبدی ومعدی تک کا تفصیلی ذکر پہلےبھی لکھ چکاھون انشاءاللہ مذید مضمون لکھین گے دعافرمائین اللہ تعالی اس بابرکت ماہ مین میری آنکھ کی تکلیف کےلئے اپنی رحمت کے خزانے سے خصوصی شفادے میری دعاھے کہ اللہ تعالی سب بیمارون کو شفادے ساری دنیا پہ تمام مصیبت زدگان پہ اپنی رحمت برساۓ ھرایک کی پریشانیان دور فرمائے آمین ثم آمین

Saturday, April 16, 2022

کھیرا اور یرقان

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کھیرا اور یرقان ۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیرا کسی تعارف کاتومحتاج نہین ھے لیکن بعض دفعہ یہان کمنٹس ایسا بھی آسکتاھے کہ یہ کھیرا کیاھوتاھے
چلین نامون سے متعارف کرواتےھین
فارسی خیاروبادرنگ
عربی قیثا
سندھی بادرنگ
بنگالی سنسا
گجراتی تانسل
سنسکرت ترپس
پنجابی کھیرا
اردو کھیرا
انگریزی کوکمبر
ذائقہ پھیکا قدرے شیرین ھوتاھے
رنگ سبزباھرسےاوراندر سے سبزی مائل سفیدھوتاھے
مزاج ترسرد یعنی اعصابی عضلاتی ھے
یعنی اعصابی لحاظ سے محرک ھے عضلاتی لحاظ سے مقوی ھے اور غدی لحاظ سے محلل ھے یا یون سمجھ لین ایک شدید کھارھےیعنی کیمیائی طورپرخون مین شدیدکھارکےاثرات بڑھاکررطوبات کااخراج شروع کردیتاھے
ککڑی یعنی تر سے ملتاجلتاھے
مدربول ھے اور گرمی کے بخارون مین نہایت مفیدھے اب وہ فائدے سمجھ لین جو کتابون مین درج نہین ھین
کتابون مین یہ ضرور لکھاھے کہ یرقان مین بڑامفیدھے لیکن وضاحت کچھ بھی نہین ھے اب تجربات سمجھ لین پیلے یرقان مین دوتین کھیرے کاجوس نکال کرروزانہ پلائین جیسے گاجرکاجوس نکالتےھین چندروز مین ھی پیلے یرقان کےتمام اثرات وعلامات جاتے رھتےھین اگر ایک چمچ شہد شامل کردین تواتنے تیزاثرات ھین کہ آپ حیران رہ جائین گے
ھیپاٹائٹس بی یا سی کی شکل مین میرا تجربہ ھے کہ روزانہ ایک کلو کھیرے ابال کرھلکا نمک اور مرچ سیاہ ڈال کرکھاجائین  کچا نہ کھائین کیونکہ تھوڑی مقدار مین کچاتوکھایاجاسکتاھے لیکن زیادہ مقدار مین روزانہ کے حساب سے نہین کھایاجاسکتا باقی یہ بہت دیرھضم ھوتاھے جبکہ ھیپاٹائٹس کامریض پہلے ھی تبخیر کاشکارھوتاھے اسلیے اسے ابال کرھی کھاناھے تاکہ بندہ آسانی سے ھضم بھی کرسکے اب بعض لوگ یہان یہ سوال پوچھ سکتےھین کیا ھیپاٹائٹس مین جوس نکال کر نہین پیاجاسکتا تودوستو اسے ھضم کرنا مشکل ھوجائے گا فیٹی لیور والے بھی اسے استعمال کرین آپکا اے ایل ٹی تیزی سے کم کرے گا
اب ایک نکتہ یہان اچھی طرح سمجھ لین آپ نے دیکھا ھوگا کہ بعض لوگ کھیرے کوایک سائیڈ سے تھوڑاکاٹ کررگڑرھے ھوتےھین پھراس مین ایک جھاگ سی نکلتی ھے اب اکثریت لوگون کویہ علم نہین ھے کہ ایسا کیون کیاجاتاھے کیونکہ بعض لوگ توایسا کچھ بھی نہین کرتے بس کھیراپکڑا اوردوتین نوالون مین ھی چباکرکھاجائین گے جبکہ اچھا عمل یہی ھے کہ اسکی جھاگ نکال دین کیونکہ کھیرے مین ایک تھوڑا تلخ مادہ ھوتاھے جوپیاس بڑھاتاھےاسے نکالنا نہایت ضروری ھوتاھے اب جھاگ کی شکل مین جب کھیرے سے آپ یہ مادہ نکال دین گے تو دوفائدے ھونگے ایک تلخی جاتی رھے گی اور کھیرا کھانے کی شکل مین پیاس کاعمل نہین ھوگا جب باربارپانی پیاجاۓ تب بھی غذاکے ھضم ھونے مین لیٹ ھوجاتی ھے اب وہ کیلوس نہین بنتا جس کی آپکے بدن کوضرورت ھے اب دوسرا فائدہ یہ ھوگا کہ کھیرا ذائقہ مین انتہائی لذت بھراھوجاتاھے یعنی آپ بےاختیار بھی کافی مقدار مین کھاجائین گے دوستو موجودہ کیمیکل ملی غذائی دور مین یہ کھیرا ایک نعمت سے کم نہین ھے آپ کے جگر بے شمار گھیرنے والے امراض سے آپ کے جگر کو محفوظ رکھتاھے اسلیے کھیرا لازمی کھایاکرین یہ ایک بہترین نعمت ھے جسے بطور غذا بطور شفا بطور لذت آفرین ھم استعمال کرسکتے ھین
آخری بات ۔۔ جن لوگون کو پیشاب رک رک کرآرھاھے یا پھروہ لوگ جوسوزاک جیسی مرض مین مبتلاھوگئےھین اب نہ ڈاکٹر اور نہ ھی حکیم کوئی بھی قریب معالج نہین ھے تو کھیرے سے فائدہ اٹھائین اسکاجوس نکال کرپی جائین پیشاب کھل جاۓ گا یادرھے اگر موسم ایسا ھے کہ کھیرا نہین مل رھا تب پنساری سے کھیرے کے بیج لین انہین گھوٹ کرپانی شامل کرکے شیرہ بناکراستعمال کرین خیر اب توساراسال عام ملتاھے بس اتنا ھی کافی ھے
نوٹ۔۔۔ حکماء حضرات آجکل کے موسم مین کھیرا وافر مقدار مین ملتاھے تب اسکا جوس نکال کررب بناکر پوراسال استعمال کرسکتےھین اور وہ بھی یرقان مین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, April 13, 2022

کدو اور موٹاپا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کدو اور موٹاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی روز سے اس سبزی پہ ایک مضمون لکھنے کی کوشش کررھا تھا پھر کچھ کتب کا بھی سہارا لیا کتابون مین سواۓ اسکے کہ کدو ایک کدو ھے یا پھر کدو کھانا سنت ھے یا پھر کدو ایک بہترین سبزی ھے یا معروف سبزی ھے یا پھر مزاجا سرد تر ھے یاترسردھے نام اوراقسام کافی ھین گھیا کدو گول کدو لمبا کدو پیٹھا کدو حلوہ کدو کوڑا کدو یا بین کدو وغیرہ وغیرہ فوائد مین بھی جگر کی گرمی دور کرتاھے غذااچھی ھے ملین طبع ھے رطوبات پیداکرتاھے خشکی زائل کرتاھے یعنی مبرد مرطب مسکن مدربول مولدرطوبات ملین طبع ھے بس یہ ھی خصوصیات ھین بس کچھ نے یہ بھی مختصر لکھ دیاھے دماغ کی خشکی دورکرتاھے تپ دق دورکرتاھے خیر آج کچھ ایسی تشریحات جومیرے تجربات سے گزری ھین جن کا آپ تک پہنچنا نہایت ضروری ھے کیونکہ تقریبا ھر بندہ زندگی مین کہین نہ کہین اسے کھاتاھے تودوستو لیجئے آج اس انتہائی قیمتی معتبر بلکہ سبزیون مین قدر ومنزلت مین سب سے اعلی سبزی جوایک خزانہ سے کم نہین ھے اس سبزی مین بے شمار راز چھپے ھین ان سے آگاھی حاصل کرین لیکن پہلے ذرا جوبات مضمون کے شروع مین عنوان مین لکھی ھے بعض دوست روزانہ ایک سوال پوچھ رھے ھوتےھین کہ بدن انتہائی کمزورھے بس کچھ موٹاھونے کےلیے بتادین ایسے تمام ناتواں اور کمزور روزانہ ایک پاؤیاتھوڑازیادہ وزن کاایک کدو لین اسے بے شک ثابت ھی یادوتین ٹکڑون مین کاٹ کرزیرہ سفید اور ھلکا نمک ڈالکرابال کرکھاجائین اورابالتے وقت جوبچاکھچا پانی ھے وہ پی جائین بس ایک ماہ مین اچھاخاصا وزن بڑھ جاۓ گا بدن بھرجاۓ گا دبلاپن ٹھیک ھوجاۓ گا اب اگلی بات کرتے ھین مطب کامل گروپ کےممبران کیلیے حسب روایت تحقیقی مضمون پیش خدمت ھے
ایک بات سے ھم سب اتفاق کرتےھین کہ کدوکھانا سنت نبوی ھے کیونکہ بے شمار احادیث سے ثابت ھے کہ رسول اللہ ﷺ نے بڑے شوق سے اسے تناول فرمایا ھے لیکن کیا آپ جانتے ھین کہ کدو کھانا تمام انبیاء کرام کی سنت ھےکچھ اور بھی اشیاءھین جوتمام انبیاء کی سنت ھین ان پہ بحث پھر کبھی ھوگی
 کدو ایک ایسی غذا اور دوا ھے جس کےاستعمال سے مندرجہ ذیل خوبیان ضرور پیدا ھوتی ھین ڈیپریشن خواہ کتنی ھی ھودماغی گڑبڑ مراق وسودا بے خوابی گھبراھٹ جیسی حالت کدوکھانے سے ٹھیک ھوتی ھے کندذھنی جاتی رھتی ھے ذھن کوجلا بخشتاھے بدن کوفربہ ضرور کرتاھے لیکن اعتدالی حالت مین رکھتاھے پیاس جاتی رھتی ھے بلڈپریشر کے مریض کےلئے سب سے بڑھ کردواھے جگر کی سوزش معدہ کی سوزش والسر تک کوٹھیک کرتاھے انتڑیان کےمروڑ بلکہ خونی پیچش کی حالت مین اسکا حلوہ کھانا مرض کومنٹون مین ٹھیک کرتاھے یاد رکھین جولوگ ٹائیفائڈ کےشکارھین وہ کدو کوھرصورت کھائین بلکہ اسکے تخم نہایت ھی مفیدھین جیسے شربت بزوری مین کدو کے بیج استعمال ھوتےھین اور شربت بزوری ٹائیفائڈ کی سب سے اعلی دواھے انتڑیون کےزخم بھرنے کےلئے اسکا حلوہ یا پھر بغیر مرچ ابال کرکھانا بہت ھی مفید ھے بواسیر اور مستقل قبض کےمریض اسے غذابنائین باقی خوبیاں کدو کاکھانا اخلاقی لحاظ سےتدبر ذھانت حوصلہ پیداکرنے مین نہایت اعلی ھے قوت باہ پیداکرنےمین بےمثال ھےوٹامن اے بی کیلشیم فاسفورس سےبھرپور سبزی ھے یادرکھین کدو کی بے شمار اقسام مین سے درحقیقت دوھی قسمون کی مختلف اقسام تجویز شدہ ھین ان مین ایک کدو جسے آپ پیٹھا بھی کہتےھین یہ زرد رنگ کا ھوتاھے اس مین بیج کاسائز بھی بڑاھوتاھے یہ سال بھر محفوظ رہ سکتاھے اسے بطور سبزی بھی پکاتےھین اور اسکا حلوہ بناکربڑے شوق سےکھایاجاتاھے اسکا مزاج ترگرم ھے اب دوسرا کدو جوصرف تازہ حالت مین ھی استعمال ھوتاھے یہ گول یاصراحی دار یا لمبائی کی شکل مین ملتاھے تازہ حالت مین سبز رنگ کاھوتاھے اسے ھی عام طورپر بطورسبزی پکایاجاتاھے اسے بعض ناموں سے پکاراجاتاھے جیسے لوکی گھیاکدو گول کدو وغیرہ خیر کچھ ذائقے بھی الگ ھین پکانے کی شکل مین باقی مزاجا یہ ترسردھین گردون کے مریض جگر انتڑیون کے مریض معدہ اور دماغی مریض اسے لازما غذابنائین ایک اور بھی کدو کی نسل ھے جسے تونبڑی یا بین کدو کہاجاتاھے یہ کڑواھوتاھے کھایانہین جاتا اسے قریب قریب زھریلی قسم سمجھاجاتاھے اسکوسکھاکربین بناکر سپرے اپنا ھی راگ الاپ رھے ھوتےھین خیر روایات ھین بین بجانےسے سانپ حاضرخدمت ھوکرجھومتاھے جبکہ ایسا کچھ بھی نہین ھوتا کیونکہ سانپ کےتوکان ھی نہین ھوتے بین کیاخاک سنے گا بس سانپ کی نچلی سطح انتہائی حساس ھوتی ھے زمین پہ چلنے والی ھرمخلوق کےقدمون یاگھسٹنے سے زمین کاارتعاش محسوس کرکے اپنے دفاع کےلئے جدھرسے رگڑمحسوس کرےگااسی طرف گھومتاھے خیرسے بین نہین سنتابس سپیرا جس طرف بین گھماتاھے سانپ بھی اسی طرف گھوم رھاھوتاھے یہ مزاجا خشک گرم ھے کڑواھونے کی وجہ سےاسے کھایانہین جاتا لیکن آپ لوگ اسکے بیجون کاتیل نکال کربطورطلا استعمال کرین گے تونہایت ھی مقوی باہ ھوگا

Friday, April 8, 2022

ستیاناسی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ ستیاناسی اور کشتہ سازی کے اصول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ستیاناسی بوٹی اپنے نام سےھی اپنی تعریف بتادیتی ھے یعنی جس کھیت مین پیداھوتی ھے سمجھ لین اس کھیت کواجاڑ دیتی ھے اس لیے عرف عام مین اسکی اسی خصوصیت کی وجہ سے کہ یہ کھیت کاستیاناس کردیتی ھے اب اس بوٹی کواسی نام سے پکاراجانے لگا بلکہ اسے ھندی مین بھی اجڑکانٹاکہتےھین فارسی مین اسے بادنجان دشتی عربی مین شجرالثوم بنگالی مین سوزن چھیری جبکہ انگریزی مین ییلوتھیسٹل کہتے ھین انگریزی مین اونٹ کٹارا کو ملک تھیسٹل جبکہ اسے ییلوتھیسٹل کہاجاتاھے یعنی ان ھردوبوٹیون کاآپس مین کچھ نہ کچھ تعلق ضرور ھے تو دوستو یہ قریبی رشتہ دار ھین شکلین بھی ملتی جلتی ھین اور کانٹے بھی وافر مقدار مین دونون پہ پاۓ جاتےھین اسکے پتے بینگن سے مشابہہ لیکن کانٹون سےبھرپورھوتےھین اسلیے اسے بادنجان دشتی نام سے فارسی مین جاناجاتاھے فروی مارچ مین اس پہ پھول اگتےھین جن مین چہارخانہ ڈوڈے سے لگتےھین پھل پک جانے پربیج خود ھی زمین پرگرجاتےھین ان بیجون کوجلانےسےتڑاخ تڑاخ کی آوازین نکلتی ھین شاخون مین سے بدبودار دودھ نکلتاھے اسکی جڑکوچوک کہتے ھین اس پودے کاذائقہ تلخ ھوتاھے پورے پاکستان مین کافی مقامات پہ پیداھوتی ھے ساون تک یہ پودا مل سکتاھے یادرکھین اسکااصل وطن میکسیکو ھے اسلیے اسے انگریزی مین میکسی کن پوپی بھی کہتےھین اسکا دودھ جڑکاچھلکا بیج سبز پتے شاخین ھرایک حصہ بطور دوااستعمال ھوتاھے بس مقدار خوراک الگ الگ ھے
بیج تین تانوماشہ
بیج کاتیل تین تاسات بوند
سبز پتے وشاخین پانچ تولہ تک
جڑکاچھلکا چارماشہ
اسکا دودھ تین تاپانچ قطرے
بعض کتابون مین اسکا مزاج سرد لکھا ھے اور بعض اسے گرم لکھتے ھین لیکن ذائقہ موسم شکل شباھت اور فوائد مین ھرلحاظ سے یہ بوٹی غدی عضلاتی ھے یعنی گرم خشک اثرات کی حامل ھےمختلف کتب مین فوائد توبے شمار لکھے ھین  جیسے مخرش جالی مسہل مقئی قاتل کرم شکم دافع فساد خون اینٹی سیپٹک وغیرہ وغیرہ لیکن یہان مین صرف وہ فائدے لکھون گا جوتجربات مین اٹل ھین جیسے خارش کےلیے بہترین دوا ھے اسکی جڑکاچھلکا اور کے برابروزن مرچ سیاہ ڈال کرپیس کر نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین باردین اب یہ برص بہق پھوڑے پھنسی خارش کےلئے نہایت ھی اعلی دوا ھے یادرکھین یہ پیٹ کےتمام کیڑون کونہین مارتی بلکہ صرف کدودانون کوختم کرتی ھے اسکے لیے دوتاتین ماشہ سفوف پتون کا یا بیجون کاتیل تین قطرے پلادین
اب ایک لاثانی دوا بتارھاھون اسکا دودھ ایک بوتل سوگرام گندھک آملہ سار مین کھرل کرین خارش بلکہ برص تک کےلئے اس سے اعلی دوا کوئی نہین ھے بلکہ یہ دوا کیمیاگرون کےلئے بھی اکسیراعظم ھے اب بات ذرا کشتہ سازی پہ کرتےھین مختلف گروپون اور کئی ایک کتابون مین بڑے زور شورسے فن کشتہ سازی کا یا مختلف کشتہ جات کاذکرھورھاھوتاھے لیکن کشتہ سازی کے بنیادی اصول وقوانین کوئی بھی نہین جانتا بس یہ لکھا ھوتاھے کہ فلان بوٹی مین فلاں دوا کورکھ کرآگ دین اب یہ کشتہ ایسا بن جاۓ گا یعنی زمین آسمان کےقلابے ملاۓ ھوتےھین تعریفون کےایسے پل باندھ رکھے ھوتےھین باربارتکرار کیاجاتاھے تاکہ پڑھنے والا متاثرھوکراس تجربہ سے گزرے خواہ بیڑہ غرق ھوجائے محنت وقت اور پیسہ برباد الگ سے ھوجاتاھے بس پھر ایک آنچ کی کسررہ گئی کاراگ الاپاجاتاھے دوستو حقائق کے قریب رہ کر لکھاکرین غلط راھنمائی کرنا ھرلحاظ سےاخلاقی جرم ھے سادہ زبان اورعام فہم اندازاپنائین تاکہ سمجھ آسکے اگر آپ کے اندر علم زیادہ آگیا ھے تو کیکبج جیسے الفاظ اپنے اندر ھی ذخیرہ رکھین اب مپقنج جیسی اصطلاحات سمجھنے والے لوگ نہین ھین بلکہ آپ اگر یہ سمجھادین گے کہ یہ پانچ دھاتون کوملا کرپڑھنے کی اصطلاح ھے جیسے م سے مراد مس یعنی تانبہ پ سے مراد پارہ ق سے مراد قلعی ن سے مراد نقرہ یعنی چاندی ج سے مراد جست ھے تب سمجھ جائین گے خیر موضوع پہ رھتےھین کشتہ سازی مین ایک اصول بہت ھی آسان ھے جب بھی کسی چیز کا کشتہ کرنا ھو تو پہلے اس چیز یعنی دوا کامزاج سمجھین پھر جس بوٹی سے کشتہ کررھے ھین اسکے مزاج کاعلم ھونا ضروری ھے اب اصول یہ ھے ھراعصابی دوا یعنی بلغمی مزاج رکھتی ھوتواسکا کشتہ ھمیشہ عضلاتی دوا مین رکھ کرکرنےسے اکسیری فوائد کاحامل ھوگااگر عضلاتی یعنی سوداوی مزاج کی دوا ھے تو صفراوی یعنی غدی مزاج کی حامل ادویہ مین کیا کرین اسی طرح صفراوی مزاج کی دوائین بلغمی مزاج کی دواؤن مین رکھ کرکشتہ کرنی چاھیے
اگر آپ تانبہ کاھی کشتہ کررھے ھین توعموما قلعی پارہ کی گرہ کی جاتی ھے پھراس مین تانبہ رکھناھے اور نگدہ دھتورہ کادے کرکشتہ کیاجاتاھے جوماھرآدمی جاکردودن مین کرسکے گالیکن فوائد بھی نہ ھونےکےبرابرھوتےھین اب تانبہ سوداوی مزاج پارہ صفراوی مزاج قلعی بلغمی مزاج رکھتی ھین اس عجیب مکسچر مین تانبہ کشتہ کرنانہایت ھی مشکل ھے اگر یہی تانبہ ھڑتال ورقی مین رکھ کرکشتہ کیاجائے توچند منٹون مین کشتہ ھوجاتاھے یعنی تانبہ سوداوی ھے توھڑتال ورقی صفراوی مزاج کی حامل ھے خیر یہ ایک مثال سے واضح کیا ھے باقی یہ بوٹی ستیاناسی ھر سوداوی مزاج کی حامل دوا کاباآسانی اور بہترین کشتہ کرتی ھے جیسے شنگرف نیلاتھوتھا تانبہ وغیرہ بابوٹی کشتہ کرنے ھون توستیاناسی بوٹی مین کیے جاسکتےھین اب مضمون طویل ھوگیا ھے آج کےلئے اتنا ھی سبق کافی ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, April 6, 2022

شربت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شربت انار اور شربت مالٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔ بعض دوستون نے رمضان المبارک کی نسبت سے مشروبات لکھنے کا اسرار کیا لیکن موجودہ موسم مین مشروبات کااستعمال ابھی کم ھی ھے لیکن موسم کی مناسبت سے دوقسم کے مشروبات تجویز کرنے لگاھون جونہایت مفید بھی ھین اب اکثریت توبجاۓ مشروبات کی خودتیاری کرین بازار سے تیار حالت مین شربت لینا پسند کرتےھین جو بس نام ھی کافی ھے کی مثال ھوتےھین گھر مین خود مشقت ومحنت کرکے تسلی یافتہ مشروب تیار کرنا پسند ھی نہین ھے خیر جوکچھ بتانے لگاھون یہ اتنا مشکل کام نہین ھے سب سے پہلے مالٹاکاشربت تیارکرنےکااصول بتاتاھون آپ ایک درجن بڑے سائز کے کنومالٹے لےلین اب پہلے مالٹے چھیل کے انکا رس اچھی طرح نکال لین یہ رس مقدار مین تقریبا سات سوملی لٹر بنے گا اب اس سے زیادہ یاکم ھوسکتاھے یہ سب مالٹے کےسائز پہ منحصر ھے خیر اب آپ نے جوچھلکا اتارا ھے اس مین سے صاف ستھرا آدھا چھلکا الگ کرکے پانی سے دھوکر تھوڑاپانی ڈالکر ابال لین تین چارابال آنے پرنیچے اتار لین اب پانی سے نکال کر چھلکے کی اندرونی سطح چھیل کرسفید حصہ اتار دین یعنی یہ چھلکے دونون سائیڈسے اب سرخ نظرآرھے ھونگے اب ان چھلکون کوباریک پیس کراچھی طرح پیسٹ بنالین اب آپ نے 1500گرام چینی لینی ھے اورآدھا لٹرپانی ڈال کرچینی کوآگ پہ حل کرین اور چھلکے کاتیارشدہ پیسٹ چینی حل ھونےکی صورت مین ڈال دین آگ دھیمی رکھین اورایک ابال آنے کی صورت مین اب جو رس نکال کررکھاھے اسے شامل کردین مذید ایک ابال آنے پہ آگ سے نیچے اتار کرآدھاگرام سوڈیم بنزوویٹ شامل کرکے بوتلون مین شربت محفوظ کرلین یہ ذائقہ مین انتہائی شاندار شربت تیارھوگا یادرکھین چھلکے ابال کر شامل کرنےسے چھلکے کی کڑواھٹ ختم ھوجاتی ھے اور رس کنو کوایک سے زیادہ ابال نہین دیناتاکہ ذائقہ اورافادیت بالکل تازہ محسوس ھو ایک بات یہ بھی ذھن نشین کرلینجس پانی مین چھلکے ابالے ھین اسے پھینک دین چینی مین تازہ پانی ڈالنا ھے اب بات کرتےھین انار کے شربت کی تودوستو بالکل کنو کے شربت سے ملتاجلتا ھی طریقہ ھے آجکل بازار مین ترکی کاانار دستیاب ھے جس پہ پلاسٹک کاایک کور بھی چڑھا ھوا ملتاھے اس انار مین کھٹائی نہایت ھی کم ھوتی ھے ایک کلو انار لےکر اسکے دانے الگ کرکے رس نکال لین اور چھلکا کے باریک ٹکڑے کرکے اچھی طرح دھولین اب ان چھلکون مین ایک لٹرپانی ڈالکر اچھی طرح ابال لین کہ پانی آدھا لٹر رہ جاۓ اب اسے چھان کرایک کلو چینی شامل کرکے آگ پہ رکھین اور کم سے کم چارپانچ ابال آنے دین تاکہ پانی مذیدآدھا اڑجاۓ اب رس انار ڈالکرایک ابال آنے پرآگ سے الگ کردین اور آدھا گرام سوڈیم بنزوویٹ ڈال کر صاف بوتلوں مین شربت محفوظ کرلین بے مثال شربت تیارھوگا امید ھے یہ مضمون پڑھتے ھوۓ بھی زبان پہ ذائقہ محسوس ھوا ھوگا بس اب منہ سے مذید رال مت ٹپکائین بلکہ بازار سے دونوں فروٹ اس وقت دستیاب ھین خودسے شربت تیار کرین اور نوش جاں کرین اس وقت آپ کہین گے کہ بازار سے ایسے خالص مشروب واقعی دستیاب نہین ھے جوذائقے اور لذت مین اپنی مثال آپ ھوتےھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, April 3, 2022

روزہ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ روزہ ۔۔۔۔۔۔۔
روزہ آپکے بدن کے ایک ایک خلیہ کی صفائی اور تعمیر تکمیل کررھاھوتاھے سال بھرجوآپ نے بغیر سوچے سمجھے ھرطرح کے کھانے کھارکھے ھین جن سے بدن مین مختلف قسم کےزھریلے مادے پیدا ھوتےرھے ان تمام زھرون کابدن سےاخراج کرنے کےلیے روزہ سے بڑھ کراور کوئی مجاھدہ نہین ھے اس عمل کوقائم رکھنے کےلئے آپ افطاری اورسحری انتہائی سادہ غذا سے کرین تاکہ بدن کو مدافعت بڑھانے اور بدن کوزھریلے فضلات سے پاک صاف کرنے مین آسانی رھے انشاءاللہ ایک ماہ کے مجاھدہ کے بعد آپ روحانی اور بدنی ھرلحاظ سے تندرست وتوانا ھوچکے ھونگے
برستی رحمت مین کی گئی دعاؤن مین یادرکھیے گا
مطب کامل محمودبھٹہ