Thursday, May 28, 2020

جوان رکھنے والا پودا ||Ashtiba ||Japanese plant

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ جوان رکھنے والا پودا۔۔۔۔۔۔
Ashtiba #ashtiba
مضمون جتنا بھی آسان زبان مین عام فہم انداز مین لکھ دیاجاۓ اکثریت قارئین کے سر سے اوپر مضمون گزرجاتاھے یاتواھلیت ھی نہین ھوتی یاپھر اتنی بےدھیانی سے پڑھاجاتاھے کہ جب کمنٹس کرتے ھین تواندازہ ھوجاتاھے کم سے کم توجہ سے دوتین بار پڑھا کرین پھر سوال کرین 
کل مین نے ایک پودے کے بارے مین لکھاتھا کہ اس کے کھانے سے جوانی مستقل قائم رھتی ھے یعنی بڑھاپا اس شکل مین نہین آتا جیسے ھمارے ملک مین ھوتاھے درحقیقت بڑھاپے آنے کے پیچھے بھی بے شمار مسائل ھین ان سب کااحاطہ کرنا یہان ممکن نہین ھے بس یہ بتاسکتاھون کہ بڑھاپے مین بدنی طور پر کیاتبدیلیان آتی ھین یہ سب ھی جانتے ھونگے کہ انسانی جسم بے شمار اینٹون سے جڑ کربنا ھے آپ ان اینٹون کو سیل یا خلیہ کہتے ھین اگر یہ سیل کمزور لاغر بننے شروع ھوجائین یا ضرورت کے مطابق نہ بن سکین اور پہلے والے سیل ڈیڈ ھوکر بدن سے خارج ھوتے رھین تو لازمی طور پر بدن کمزور ھوتاچلاجاۓ گا چہرے اور بدن پہ جھرڑیان بننی شروع ھوجائین گی گوشت جسم پہ لٹکنا شروع ھوجاتاھے اوراعضاء مین ناتوانی اور گراوٹ آنی شروع ھوجاۓ گی بعض دفعہ یہ بھی دیکھا ھے کہ عمرتوبہت ھی کم ھے لیکن چہرہ جھریون سے بھرجاتاھے 
ان سب مین بے شمار وجوھات ھوتی ھین ذھنی پریشانیان غذائی کمی حالات ومسائل یاماحول ایسا ملنا جیسے قید بند کی صعوبتین ھارمون کے نقائص مختلف امراض کاشکارھونا جیسے مسائل عام فہم ھین 
خیر چہرے پہ نہ جھریان ظاھر ھون بدن بھی چست چالاک رھے عمر کابھی بندہ چور لگے تندرست وتوانا ھردم رھے اب عمر خواہ پچاس ساٹھ سال ھوجاۓ اور نظر تیس چالیس کاآۓ تو یہ بھی بڑے فائدے کی بات ھے 
یہان ایک بات اور نہایت افسوس سے کہنی پڑرھی ھے کہ ھمارے اندر ابھی تک بیداری کا عمل شروع نہین ھوا ھمین غلامی بہت ھی پسند ھے محتاجی اور غلامی ھماری ھڈیون مین رچ بس گئی ھے ایک کروناکا وائرس کیا آیا ھرترقی یافتہ ملک اس بھاگ دوڑ مین لگ گیا کہین سے بھی علاج تجویز ھو خواہ دیسی جڑی بوٹیون سے ھو ایلوپیتھی طریقہ علاج مین ھو سب آزمائیں اب ھمارے ھان تین مسائل بڑی شدت سے ھین 
عوام کا بغیر سوچے سمجھے کسی بھی ایک بات پہ یقین کرلینا جیسے چند روز پہلے کسی نے پوسٹ ویڈیو ڈال رکھی تھی کہ سناء مکی کے استعمال سے کرونا ختم ھوجاتاھے اب آپ ھی بتائین کسی بھی شخص نے اس بندے کے بارے مین تحقیق کی قطعی نہین کی بلکہ ھمارے گروپ مین بھی بے شمار لوگون نے یہ پوسٹ بھیجی ھم نے کسی صورت نہین لگائی دوستو سناء مکی کا دور دور کرونا سے کوئی تعلق واسطہ ھے ھی نہین اور نہ ھی کوئی فائدہ ھے ھمارے لئے جذباتی بات یہ ھوتی ھے کہ جب ساتھ اسلام کوشامل کردیاجاتاھے اب مہر لگ جاتی ھے خدارا پہلے تسلی کیا کرین سناء مکی بس ایک قبض کشا دواھے جبکہ کرونا نمونیا کی ایک شکل ھے جس مین پھیپھڑے حرکت کرنا ھی بند کردیتے ھین یعنی لچک جاتی رھتی ھے 
دوسرا مسئلہ حکومت کا کسی طور طب یا نباتات پہ تحقیق کا نہ ھوناھے
تیسرا مسئلہ وہ لوگ ھین جوابھی تک بغدادیون کی طرح بحث مین لگے ھین اور چنگیزی بغداد کواجاڑ کرفرات کورنگین کرکے اپنے راستہ ھولیے
خیر موضوع کی طرف آتے ھین جدید سائینس خلیہ کوصحت مند یا جوانی برقرار رکھنے والے عمل کوآٹوفیجی کہتے ھین اس عمل مین خلیات اپنی ٹوٹ پھوٹ سے بننے والےفالتواجزاء کو خودٹھکانے لگاتے ھین اور یون حیاتیاتی کاٹھ کباڑ بدن مین بننے سے رہ جاتاھے 
یہان ایک نقطہ یہ بھی بتادون جوانی برقرار رکھنا اور جسمانی طور پر ھردم فٹ رھنے کے لئے اللہ تعالی نے آسان ترین ذریعہ روزہ کی شکل مین ھمین دیاھے اب جدید تحقیقات سے یہ بات ثابت ھے فاقہ کشی کم کھانا کم بولنا کم سوناجوانی کوبرقرار رکھنے مین سب سے اعلی عمل ھے اب جو لوگ کل سے بڑی الجھن مین بےچین ھین کہ کب بوٹی کاعلم ھووہ پہلے اس طریقہ پہ عمل کرین اب بہت سے لوگ کہین گے کہ ھمین روزہ رکھنے سے توکمزوری ھوتی ھے اگر شروع مین کمزوری ھوئی بھی ھے تومسلسل ریاضت سے پھرطاقت بڑھنا شروع ھوجاتی ھے 
خیر پودا بھی بتادیتا ھون یہ پودا دنیا کے کافی ملکون مین پایاجاتاھے شروع مین تو اس پہ تحقیقات جاپان مین ھوئی پھر بات مختلف ملکون مین پہنچ گئی اب امریکہ تک اس پہ تحقیق کررھا ھے بے شمار امراض  اس ایک بوٹی کے اکیلے استعمال سے ٹھیک ھوجاتی ھین 
اس کا نام اشتیبا ھے اس مین ایک خاص مرکب جسے 4,4 یعنی ڈی ایم سی کہتے ھین dimethoxychalcone یہ آٹوفیجی عمل مین تیزی سے مددگارھوتاھے 
دوستو 180ایسے مرکب جوطاقت مین ایسے ھی اثرات رکھتے ھین ان سب مین بڑھ کر یہی پودا بہتر ثابت ھواھے یہ ان خلیات کوبھی صحت مند کردیتاھے جوخمیری شکل اختیار کرچکے ھون یہان ایک اور نقطہ بتادون انگورکےچھلکے مین بھی یہی خوبی ھے اس مین بھی ایساایک فینول ھے جس مین یہ خوبی ھے خیر اشتیبا بوٹی جگر دل کے خلیات پر آزمانے سے بہت طاقتور عمل سامنے آیا اوران خلیات کوتیزی سے صحت مند کرنا شروع کردیتی ھے مین آپکی آسانی کیلئے اس پودے کی تصاویر بھی ساتھ لگارھا ھون یہ گاجر سے ملتے جلتے پتون والی بوٹی ھے تمام اجزاء استعمال ھوسکتے ھین آپ پاکستان مین تلاش کرین کس علاقہ مین یہ بوٹی پیدا ھوتی ھے نظر مین رکھین اب اس بوٹی کو سایہ مین خشک کرین اور پیس کر 500ملی گرام کیپسول بھرلین ایک سے چھ تک کیپسول چوبیس گھنٹون مین کھاۓ جاسکتے ھین مذیدپہچان کےلئے آپ اسکی تصاویر صاف ستھری بناکر گروپ مطب کامل اور خزائن المفردات مین بھیج سکتے ھین تاکہ آپ کو کنفرم کیاجاسکے کہ یہی وہ پودا ھے اب آخری بات پاکستان مین بھی کچھ کمپنیان اور دنیاکے ھرملک مین اسی نام سے کیپسول مارکیٹ مین مل جاتے ھین جو صرف اس کے پتون کا سبز رنگ کا سفوف بھرا ھواھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, May 27, 2020

نایاب طلاء براۓ انتشار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ نایاب طلاء براۓ انتشار۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مین ایک اور مضمون کو لکھنا چاھتا تھا ایک ایسی بوٹی کے بارے مین لکھناچاھتاتھا جس کاسب سے بڑافائدہ یہ ھے کہ بس فائدہ ھی فائدہ ھے یعنی اسے کچھ عرصہ کھانے سے بندہ ھمیشہ جوان رھتاھے جوان رھنے سے مراد یہ ھے کہ مرتے دم تک چست چالاک رھتا ھے بڑھاپا کے اثرات بہت کم آتے ھین موت توخیر سے آنی ھی ھے اس کا ایک دن مقررھے لیکن اکثریت امراض سے نجات ملتی ھے یہ اکیلی بوٹی کایا کلپ نباتات ھے اب فورا کمنٹس مین یہ نہ لکھنا شروع کردینا کہ فورا بتائین میرے فورا بتادینے سے بھی آپ فورا حاصل نہین کرسکین گے  کیونکہ اکثریت لوگ یہ سوال پھرکرتے نظر آتے ھین کہ یہ کہان سے ملے گی جبکہ ھرکسی کوعلم ھوتاھے کہ پنسار کی دوکان ھی بوٹیون کا مرکز ھوتی ھے بس یہ سوال کرنا عادت ھوتی ھے اب جس بوٹی کا بطور طلا ذکر کرنے لگا ھون اسے شاید پاکستان کے دیہات مین اکثریت اور شہر مین بھی عام لوگ اسے جانتے ھین ھرپنساری کے پاس لازمی ھوتی ھے انتہائی سستی دوا ھے اسے آپ ہالون یا ہالیہ کے نام سے جانتے ھین عربی مین حب الرشاد فارسی مین سپندان اور ھندی مین ھالم کہتے ھین اندرونی اور بیرونی طور پراستعمال ھونے والی دوا ھے بعض لوگ دردون مین استعمال کرتے ھین جو بہت ھی مفید رھتی ھے کھلانے پہ بذات خود بھی مقوی باہ ھے مزاجا عضلاتی غدی ھے یعنی خشک گرم دوا ھے اس کے بیج سے تیل بھی 57فیصد نکلتاھے اس تیل کوبھی بطور طلا استعمال کیاجاسکتاھے لیکن آپ کو مصیبت مین پڑنے کی ضرورت نہین ھے آسان طریقہ بتاۓ دیتاھون اس کا بیج ھی آپکو بازار سے ملے گا ایک دوچھٹانک لےکرباریک پوڈر کی طرح پیس لین 
اب ایسے لوگ جنہین انتشار کم آتاھے یا تناسل مین سختی نہین ھے وہ اس ہالیہ کا سفوف شدہ پوڈر تھوڑی مقدار مین لےلین اور اس مین تھوڑا پانی ڈال کر لیپ کی شکل بنا لین اور رات سوتے وقت عضوتناسل پر لیپ کردین اوپرپٹی باندھ لین تاکہ لیپ ضائع نہ ھو اب اگلی ھدایات سن لین اگر لیپ لگانے سے عضوتناسل پر جلن ھو لیکن ھلکی جلن ھو تب لیپ رھنے دین اگر جلن زیادہ ھورھی ھے تواتار دین اور صاف کرکے دیسی گھی لگادین ایک دن چھوڑ کرایک دن بعد پھر لیپ لگا لین اسی طرح کچھ عرصہ استعمال کرین انشااللہ سب بیرونی نقص دور ھوکر کامل انتشار شروع ھوجائے گا 
مین پھر بتارھاھون ہالیہ کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ یہ جلد پردیرتک لگانے سے خراش پیدا کرتاھے بس لگاتے وقت یہ دھیان ضرور رکھین کہ اگر جلن زیادہ ھورھی ھے توفورااتار دین اور دیسی گھی لگائین روزانہ بھی کبھی نہ لگائین ایک دن لگائین اگر واقعی خراش آجاۓ تو چند روز گھی لگاتے رھین اب اسکے بعد لگاسکتے ھین مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, May 23, 2020

بجلی کا جھٹکا لگنا اورعلاج||treatment for electric shock

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Treatment for electric shock
۔۔۔۔ بجلی کا جھٹکا لگنا اورعلاج ۔۔۔۔
دو دن پہلے ایک پوسٹ پہ کسی نے یہ سوال بھیج رکھا تھا کہ جب بجلی کا جھٹکا لگتا ھے تو کونسے عضومتاثر ھوتے ھین اورعلاج کیا کرنا چاھیے مجال ھے کوئی کمنٹس دیا گیا ھو یا اتنا ھی لکھا گیا ھو کہ بھئی ریت مین دبائین سیدھا لٹائین لتاڑین آکسیجن کا انتظام کرین سانس بحال کرین وغیرہ وغیرہ 
مین بھی آج اکیلا صاحب سوال سے مخاطب ھون
جب بجلی کا جھٹکا لگتاھے تو میرے بھائی عضلات مین شدید سکیڑ پیدا ھوتاھےاورساتھ ھی مرکز عضلات یعنی دل بھی اسی طرح سکڑتاھے اگر جھٹکا شدید ھویازیادہ دیر رھے تواتنا سکڑجاتاھے کہ حرکات قلب ھی بندھوجاتی ھے اور قلب کی جب فعلی حالت اس قدر متاثرھوتواسے مشینی تحریک دے کرمتحرک کرنا چاھیے تاکہ وہ فعلی طور پرزندہ رھے اس مقصد کےلئے عضلاتی غدی تحریک وادویہ دینی چاھیے بلکہ بہترین علاج شدید نمبر تین ایک ماشہ اور اکسیر نمبر چار رتی بھرملاکردین اب اس کے ساتھ ھی جسمانی اور مقامی مساج ھرصورت کرین اورعمل تنفس بحال کرنے کی ھرممکن صورت کرین اب جیسے ھی بندہ صدمہ سے باھر نکل آۓ تواگلا علاج شروع کرین یاد رھے  جب بجلی کا جھٹکا لگتاھے تو لازمی طور پر رطوبات خشک ھوتی ھین اور تحریک عضلاتی اعصابی ھوا کرتی ھے ایسی حالت مین پہلے دوا شدید نمبر تین ماشہ اکسیر چار رتی ملا کردین بعد مین پانچ نمبر مین مقویات وشدید دین 
ایک غلطی کبھی بھی نہ کرین بعض کے نزدیک بجلی کا جھٹکا لگنے سے رطوبات خشک ھوتی ھین توعلاج سیدھا سیدھا اعصابی تحریک پیدا کرنا ھے اگراعصابی تحریک پیدا کرنے مین لگ گئے توقلب کی حرکات بند ھوجاتی ھین اب حرارت قلب کی ضرورت ھے پہلے قلب مین حرارت پیدا کرین تاکہ وہ رطوبات جذب کرنے کے اھل ھوجاۓ  سوکھے بدن پہ پانی ڈال کربدن کے اندر تری کبھی نہین آتی پہلے تری جذب ھونے کا ماحول بنائین پہلے حرارت پھر رطوبت 
شدید نمبر تین۔۔۔لونگ تولہ ۔ دارچینی تین تولہ ۔ جلوتری دوتولہ پیس کرسفوف بنالین
اکسیر چار۔۔سیماب تولہ گندھک آملہ سار سات تولہ کھرل کرکےکجلی بنائین جس مین چمک نہ رھے 
غدی اعصابی مقوی ۔بادام چھلے ھوۓ بیس تولہ سونف مقشر ساڑھے سات تولہ ۔ کالی مرچ اڑھائی تولہ ۔ رب السوس تولہ  پہلے بادام اوررب السوس کوٹ کرملالین پھرباقی دوارپیس کرشامل کرلین ایک ماشہ تاچھ ماشہ ھمراہ پانی یادودھ دین 
شدید پانچ۔۔سنڈھ پانچ تولہ ۔ نوشادرٹھیکری دوتولہ  مرچ سیاہ تولہ پیس کرسفوف بنالین چاررتی تاماشہ دن مین تین باردین ھمراہ پانی
دوالمسک جواھردار ساتھ ضرور کھلائین

Friday, May 22, 2020

نمک ۔۔ تیزاب اور اساس|| salt ,acid & alkaline

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Salt ,acid & Alkaline
۔۔۔۔ نمک ۔۔ تیزاب اور اساس ۔۔۔۔۔۔۔
صحت ھونابھی اللہ تعالی کی بے شمار نعمتون مین سے ایک اعلی نعمت ھے ایک آنکھ مین خرابی آجانے سے سارا نظام الٹ پلٹ ھوگیا جس کی وجہ سے کبھی کبھار ھی مجھےلکھنے کا اور آپ کوپڑھنے کا موقعہ ملتاھے پوسٹ نہ لکھ سکنے کی ایک وجہ یہ بھی ھے کہ مین اکیلا فرد اس وقت گروپ کودیکھ بھال رھا ھون اب یاتو پوسٹ لکھ سکتا ھون یا پھر آپکی پوسٹین اپروو کرسکتا ھون اب ایک مسئلہ یہ بھی ھے کہ بہت سے لوگ یا تو جان بوجھ کر یا گروپ پالیسی پڑھے بغیر یا تو شیئر شدہ پوسٹ بھیجین گے یا پھر سراسر غیر علمی پوسٹ ھوگی ایسی پوسٹ اس گروپ مین نہین لگائی جاتی اور یہ بھی یاد رکھین اس گروپ مین کسی بھی قسم کی مذھبی سیاسی یا دیگر موضوعات پہ آج تک پوسٹ نہین لگائی گئی اس کے باوجود روزانہ بےشمار ایسی پوسٹین بھیجی جاتی ھین اب ایک ھی حل ھے ایسے لوگون کو گروپ سے ریموو کردیاجاۓ اور کمنٹس مین غیراخلاقی تبصرے کرنابندہ اپنی تربیت بتاتاھے ان سے بھی گریز کیا کرین نمبر بھی کمنٹس مین نہ لکھا کرین اگر آپ طبیب نہین ھین توکسی بھی پوسٹ پہ غیرذمہ دارانہ مشورہ نہ دیا کرین جیسے دوروز پہلے دوپوسٹین اکھٹی مین نے اپروو کردی تھی جن مین صاحب پوسٹ نے خوشبو اور منہ کاذائقہ ختم ھونے کے بارے مین لکھا یقین جانین آدھے گھنٹے مین سوسےاوپر کروناوائرس کے فتوے آچکے تھےاب ان فتوہ دینے والون سے اگر یہ پوچھاجاۓ کہ یہ بھی بتائین کہ منہ کا ذائقہ اور خوشبویابدبوکااحساس کیون کیسے اور کب اور کس مزاج مین یا کونسی ایسی بدن مین تبدیلی آنے سے ختم ھوتاھے تو میراخیال ھے ایک دو بندے شاید جواب لکھ سکین گے اب کروناوائرس کاکمنٹس لکھ کراور کچھ نہین تو صاحب پوسٹ ڈر ضرور گیاھوگااورامیدھے آئیندہ پوسٹ لکھ کر مشورہ نہین مانگے گا منہ کا ذائقہ ختم ھونا کئی اسباب ھین مین سن اسیّ کی دہائی مین ایک ماہ مین دودفعہ بذریعہ ٹرین کراچی گیا جیسے ھی سکھر پہنچا منہ کا ذائقہ ختم ھوگیاچار پانچ روزکراچی رھا پھر جیسے ھی پنجاب شروع ھوامنہ کا ذائقہ درست ھوگیا دونون بار میرے ساتھ یہی کچھ ھوااب بتائین میرے ساتھ کیا مسئلہ ھواتھاکیا وہ بھی کرونا ھی تھا چلین اب کافی بحث ھوگئی ھے آئیے موضوع کی طرف چلتے ھین یہ چنددن پہلے حکیم ساجدصاحب کی پوسٹ پہ کسی طبیبہ نے مجھ سے ھی سوال پوچھ رکھا تھا(نام یاد نہین ) اور پوسٹ بھی شاید ساجدصاحب نے خود ھی ڈلیٹ فرمادی ھے کہ ھائیڈروکلورک ایسڈز کیسے بڑھایاجاسکتاھے جواب لمبا تھا اس لئے بشکل پوسٹ لکھنے کا وعدہ کیاتھا لین اب بات سمجھین
یہ بات توسب ھی جانتے ھین کہ معدہ مین ھائیڈروکلورک ایسڈ کم یا زیادہ موجود ھوتاھے اب اس عمل کوسمجھین
نمک جب کھانے کے ساتھ معدہ مین جاتاھے تووھان پہلے سے موجودHCLیعنی تیزاب نمک کواورزیادہ شدیدCONCENRATED کردیتاھے یہ ایک کیمیاوی عمل ھے جس سے عضلات ھی متاثر ھوتے ھین اب یاد رکھین یہ ایک تیزابی نمک ھے اساسی نمک نہین ھے یہ سب کیمیاوی عمل صرف اسکے تیزابی ردعمل کی وجہ سے ھواھے اس کھانے والے نمک کا PHسکیل پہ تیزابی نمبر ھی ظاھر ھوتاھے اسی لئے بلڈ پریشر کم ھونے کی صورت مین اسے کھلانے سے بی پی بڑھ جایاکرتاھے جبکہ خالص اساسی نمک بی پی نہین بڑھاتا اب یہان یہ بات بھی بتادون کہ اس نمک کا وجود کیسے بنتا ھے تویاد رکھین یہ نمک طاقتور تیزاب اور کمزور اساس سے مل کربنتاھے یہان ایک بات یہ بھی یادرکھین کہ نمک دوطرح کے ھوتے ھین ایک اساسی نمک اورایک تیزابی نمک
پہلا نمک۔۔کمزور اساس اور طاقتور تیزاب سے مل کر تیزابی نمک تخلیق ھوتاھے
دوسرا نمک طاقتور اساس اور کمزور تیزاب سے مل کر اساسی نمک تخلیق ھوتاھے اس ساری بحث سے مراد یہ بھی ھے کہ ھرنمک غدی مزاج کاحامل نہین ھوتا یعنی ھر نمک کھلانے سے بندے کی تحریک بدل کرغدی نہین کی جاسکتی اس لئے یہان ایک بنیادی نقطہ ذھن نشین کرلین کہ تبدیلی تحریکات اور انجذاب نمکیات اور تعدیل رطوبات کا ایک خودکار نظام ھروقت طبعی اور جبلی طور پر مصروف عمل ھے جس سے بدن کی بنیادی واساسی نہاد تبدیل نہین ھوپاتی یعنی آپ طبیعت کے مخالف اشیاء دے کر مزاج کوبگاڑ توسکتے ھین لیکن اس کی اساس کوبدل نہین سکتے جیسے ھم ساری زندگی سب سے زیادہ دوچیزین کھاتے ھین ایک گندم اور دوسراپانی  لیکن ان سے نہ ھم مزاج نہ ھی تحریک غدی یااعصابی بن جاتی ھے اور نہ ھی طبعی نہاد تبدیل ھوتی ھے 
نوٹ۔۔ مضمون لکھتے وقت مین ان سب سوالون کا مباحثہ کررھاھون جو آپ کے ذھن مین نمک یا تیزاب بڑھانے کے سلسلے مین ھوسکتے ھین۔۔
توسمجھین نمک یا تیزاب نمک بڑھانے سے اگر یہ مراد ھے کہ اس سے خون کا قوام پتلا ھوسکتاھے توسن لین نمک سے قوام پتلا نہین ھوتا اگر قوام پتلا ھوسکتاھوتاتوبحیرہ مردار کا قوام گاڑھا نہ ھوتا قوام خون اس لئے بھی پتلا نہین ھوتاکہ اس سے خون کے باھمی انجذاب نہین ھوتاتاکہ انجمادنہ ھوسکے جدید سائینسی تحقیقات کےمطابق نمک کاایک سالمہ یعنی مالیکیول پانی کے سات مالیکیول کوساتھ ملا لیتے ھین جس وجہ سے پانی گاڑھا ھوجاتاھے  اسی لئے بحیرہ مردار مین کوئی بندہ ڈوب نہین سکتا بلکہ اگراوپر لیٹ جائین توپشت ھی بھیگتی ھے
اب انسانی وجود کاتناسب سمجھ لین 
بدن مین فطرت کے مطابق دونمک سوڈیم اور پوٹاشیم کاایک معقول تناسب موجودھے یہ ھروقت ایک دوسرے کوBALANCE کرتے رھتےھین جسم مین نمک کی ایک گوارا مقدار کوئی غیر طبعی حالت پیدانہین کرتی ھان ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ اگر نمک کی مقدار کاتناسب بگڑ جاۓ تومندرج صورت حال پیدا ھوسکتی ھین
اگر سوڈیم کی مقدار بڑھ جاۓ اور پوٹاشیم کی مقدار کم ھوجاۓ تو پھر گردے اور غددناقلہ اس کوخارج نہ کرپائین تواس غیر متوازن صورت مین بی پی بڑھ سکتاھے یاد رکھین یہ صورت حال ھربندے پہ فٹ نہین ھوتی اسلئے کہ جن حضرات کا تعدیلی نظام درست ھوتاھے ان کا بی پی نہین بڑھتا ھان یہان یہ بات یاد رکھین نمک سے تویہ ھوسکتاھے لیکن جب کلورائیڈ بنے گا اور کلورائیڈ سے کلورین گیس نکلتی ھے توبی پی ھرصورت بڑھ جاتاھے یادرکھین کلورین گیس زھریلے اثرات کی حامل گیس ھے اور بدن مین اسکی کسی بھی قسم کی کوئی ضرورت نہین ھوتی 
امید ھے بات سمجھ آگئی ھوگی اگر پھر بھی تیزاب بڑھانا ھے تو طریقہ کار یا فلاسفی تیزاب لکھ دی ھے اب ایسی اکسیرات اور دوا غذا دین جوغدی تحریک مسلسل بڑھاۓ تیزاب خود ھی بڑھنا شروع ھوجائے گا ورنہ اعتدال بدن رکھنا ھی فطرت ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, May 16, 2020

غذا کھانے کے بعد جسم اور جوڑون مین شدید درد ھونا

۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ غذا کھانے کے بعد جسم اور جوڑون مین شدید درد ھونا۔۔۔
بظآھر مرض پیچیدہ ھے اور کسی بھی لیبارٹری ٹیسٹ مین یہ مرض تشخيص نہین ھوتی جس کی وجہ سے ایلوپیتھی مین علاج مشکل ھوجاتاھے پتہ ھی نہین چلتا کہ مرض کے اسباب کیا ھین جبکہ مریض جیسے ھی غذا کھاتا ھے تو جسم مین شدید درد شروع ھوجاتاھے اوربڑی اذیت شکار ھوجاتاھے درد کے خوف سے کچھ کھاتے ھوۓ بھی ڈرتا ھے آخر بھوک تولگتی ھی ھے 
شروع مین جسم بھوجل پن آتاھے 
بعض حضرات کے سینے اور دل کے مقام پہ درد بھی ھوتاھے 
پھر آھستہ آھستہ اس نہج پہ بندہ پہنچ جاتاھے کہ جب بھی غذا کھاۓ گا تو جسم مین دردین شروع ھوجاتی ھین انتہائی مرض بڑھنے پر درد جوڑون مین بھی شروع ھوجاتاھے 
معدہ اور پیشاب مین جلن بھی ھوا کرتی ھے 
بعض مریضون کا میٹھی چیزین کھانے کوبھی بہت دل کرتاھے
تھوڑی نیندکےبعددردین عموما ٹھیک ھوجاتی ھین
یہ سب علامات عموما بسیار خوری کے عادی حضرات مین عموما پیداھوتی ھین اوربعض شوگرکےمرض مین مبتلاحضرات کوبھی یہ شکایت پیدا ھوتی ھے
ایسے لوگون کےعضلات مین تسکین ھوتی ھے اگرایسے لوگون کے معدہ مین رطوبات کاتناسب قائم رھے اور کھانامعدہ مین پہنچتے ھی عضلاتی حرکت شروع ھوجائے اورھضم کاعمل جاری ھوجاۓ توپھرایسے حالات پیدا نہین ھوتے
اب کچھ باتون کی تشریح بھی کردیتاھون کیونکہ یہ مضمون ھمارے ایک دوست ڈاکٹر صاحب ھین ان کی خواھش پہ لکھ رھا ھون
ایسے مریضون کاعلاج کرتے وقت بعض معالج پریشان ھوجاتے ھین کیونکہ وہ کاسرریاح دوائین دیتے ھین لیکن مرض بجاۓ ٹھیک ھونے کے بڑھتاھے بلکہ کاسرریاح دوائین جب دی جائین توبعض اوقات پیٹ بھی پھولتاھے اورجسم مین دردین بھی زیادہ ھوجاتی ھین
اب ھوتاکچھ یون ھے کہ جیسے ھی آپ کاسرریاح دوائین استعمال کررھے ھوتے ھین توان دواؤن کے ساتھ ھواخارج بھی ھورھی ھوتی ھےساتھ ساتھ مذیدبن بھی رھی ھوتی ھے
یہان صرف ایک بات یادرکھین ھواھمیشہ رطوبت سےھی بنتی ھے جیسے آپ کسی برتن مین پانی ڈال کرآگ پہ رکھ دین توگرم ھونے پہ گیس یعنی بھاپ بن کراٹھناشروع ھوجاتی ھے اب دوسرے برتن مین خشک ریت ڈال کرآگ پہ رکھ دین گے اب جتنی مرضی ریت گرم کرلین گیس نہین نکل رھی یہان گیس پانی سے ھی بنی پانی ایک رطوبت ھے جب کہ ریت رطوبت نہین تھی اسلئے مریض کو ایسی ھی غذا دوا تجویزکرین جس مین رطوبت قطعی نہ ھو یعنی عضلاتی اعصابی سے عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی تک علاج کرین گے توانشاءاللہ مرض بھی جاتی رھے گی اور دواسے گیس دوبارہ بنے گی بھی نہین ۔۔۔۔اسکے لئے تریاق تبخیر یا تریاق کزاز دو دوگولی دن مین تین بار ملین چار شدید چار دودوگولی دن مین تین بارھمراہ پانی دین حب صابر دوگولی رات سوتے وقت دین جوارش جالینوس معجون فلاسفہ کبیر بطور مقوی دین تاکہ مدافعت بڑھے کیونکہ بسیاری نے مدافعتی نظام کا بیڑا غرق کردیا تھا یا کم سے کم دوالمسک جواھرداردین اجوائن تیزپات پودینہ کا قہوہ دین ساتھ غذا بھی عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی دین غذائی چارٹ کی پوسٹ گروپ مین لگی ھوئی ھے
تریاق کزاز یاتریاق تبخیر۔۔۔۔جائفل جلوتری عقرقرحا ھرایک تولہ فلفل دراز ۔ سنبل طیب ھرایک دوتولہ ھیراھینگ تین تولہ لہسن کاپانی دس تولہ پہلے دوائین پیس کرلہسن کاپانی شامل کرکے نخودی گولیان بنالین
شدید چار۔۔اجوائن ۔رائی  تیزپات برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین
ملین چار۔۔تارامیرا ۔ اجوائن دیسی ۔بابچی ھرایک تولہ گندھک آملہ سار تین تولہ پیس کرنخودی گولیان بنالین 
حب صابر۔۔گندھک آملہ سار۔  رائی ۔تمہ برابروزن پیس کرنخودی گولیان بنالین 
جوارش جالینوس  فلاسفہ اور دوالمسک جواھردار کے نسخہ جات پہلے لکھ چکا ھون سب کے علم مین ھین نئے حضرات گروپ سے سرچ کرلین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

رات کو ٹانگون مین شدید درد ھونا

۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔رات کو ٹانگون مین شدید درد ھونا۔۔۔۔۔
کل شاید کسی نے ایک بچے کے بارے مین پوسٹ بھیج رکھی تھی کہ رات کوٹانگون مین شدید درد ھوتاھے دن بھر چست رھتاھے لیکن جیسے ھی رات ھوتی ھے بچہ درد سے تڑپ اٹھتا ھے اب بعض ایسے سوالون کا جواب لکھنامشکل ھوتاھے اس لئے پوسٹ ڈلیٹ کردی جاتی ھے اگر پوسٹ لگادی جاۓ توھرشخص علاج لکھنا اپنا فریضہ سمجھتا ھے بہتر ھے کہ آئیندہ ایسی باتون سے پرھیز کرین صرف اھل حکماء ھی راۓ اورعلاج تجویز کرین پوسٹ کے کمنٹس آئیندہ بند نہین ھونگے غلط تجویز دینے والے کو ریمووکردیاجاۓ گا 
اب پوسٹ کی طرف آتے ھین مریض کی مکمل ھسٹری لکھا کرین مختصر بات سے تشخيص کرناممکن نہین ھوتا 
نبض فی منٹ رفتار
 عمر
 قارورہ کا رنگ
 وزن 
جنس 
کم سے کم اتناضرور لکھا کرین 
اب ٹانگون اور پنڈلیون مین درد کی کئی وجوھات ھین 
سوزش امعاءکے مریضون کوپنڈلیون مین اور دردھوتاھے
ھیپاٹائٹس کےمریض کوبھی دردھوتاھے
ضعف قلب کےمریض کوبھی ٹانگون مین درد ھوتاھے
لوبلڈپریشر کےمریض کوبھی درد ھوتاھے
فربہ اندام جن کےاوپری دھڑ بھاری ھوتاھےاورٹانگین کمزورھوتی ھین انہین بھی درد ھوتاھے
اب مذید بات حکماء کےلئے لکھ رھا ھون
ایسے درد کے بارے مین چندنقاط ذھن نشین کرلین
یہ بات یاد رکھنی ھے کہ درد دراصل ھوتاکب ھے
اگر لیٹے یا بیٹھے یا سوتے وقت حالت سکون مین درد ھوتاھے تویہ اعصابی تحریک ھے عضلاتی سے علاج کرین
اگرچلنے پھرنے اور مشقت کرنے سے درد ھوتاھے توعضلاتی تحریک ھے غدی یااعصابی دوا سے علاج کرین 
یعنی جب تک آپ درست تشخيص نہ کرلین دواتجویز نہ کرین 
خیر مندرجہ علاج سے بہت حدتک آرام آجاتاھے اور جس دوست نے بچے کی تکلیف لکھی تھی وہ بھی بچے کومندرجہ ذیل دوا دے
غدی اعصابی شدید۔۔۔سنڈھ 50گرام ۔ نوشادرٹھیکری 20گرام ۔۔مرچ سیاہ دس گرام پیس کر سفوف بنالین چاررتی تین وقت بچے کودین
حب فولادی۔۔ ھیراکسیس دس گرام ۔ مرچ سیاہ تیس گرام ریوندخطائی چالیس گرام پیس کر نخودی گولیان بنالین ایک ایک گولی دووقت ھمراہ پانی دین 
ساتھ مقویات دین بادام مقشر دوسوگرام بادیان مقشر 75گرام کالی مرچ 25گرام رب السوس سوگرام پیس کرسفوف بنا لین ماشہ تک بچے کو دووقت ھمراہ دودھ دین 
بادام مقشر بمعنی سفید گری
بادیان مقشر بمعنی سونف کورگڑ کرچاول نکال لین
بچے کویہ علاج کیون تجویز کیا یہ راۓ دے سکتے ھین

Friday, May 8, 2020

جوانسہ اور ترنجبین

۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ جوانسہ اور ترنجبین ۔۔۔۔۔۔۔
عربی نام حاج
فارسی نام خارشتر
پنجابی نام جواں ھان یا دھوانسا دھماسہ
گجراتی نام دھماسو
سنسکرت نام جواسا
 بنگالی نام کمل
سندھی نام ڈاماھو
انگریزی نام ۔۔fogonia arabicaفوگونیا ایربیکا
یہ دوطرح کی ملتی ھے بعض مفروش کو بہترین خیال کرتے ھین جسے عرف عام مین کنڈیاری بھی کہتے ھین بعض کے نزدیک کھڑا پودا بہترین ھے اسے دھماسہ کہتے ھین لیکن حقیقت مین دونون کا تعلق ایک ھی خاندان سے ھے اور بہترین وھی ھے جو پودا کھڑا ھوتا ھے کیونکہ مفروش بوٹی مصفی خون ضرور ھے لیکن موذی امراض مین اتنی مفید نہین ھے جبکہ کھڑے پودے والی کینسر تک مین بہت ھی مفید ھے خیر بےشماراختلافات نام اور افادیت مین مختلف کتابون مین درج ھین مزاج مین بھی اختلاف ھے خیر سوشل میڈیا پہ اس بوٹی کے بارے مین عجیب عجیب پڑھنے کوملتاھے جس کا سرپیر کوئی نہین ھوتا بس سنی سنائی ھوتی ھے تجرباتی طور پر کچھ بھی تحقیق نہین ھوتی 
آئیے آج آپکو اس بوٹی کے وہ راز بھی بتائین جن کا آپ کو علم نہین ھے
پہلی بات مین نے اس کی ایک تیسری قسم بھی دیکھی ھے اب غور سے سنین اور سمجھین
پہلی قسم زمین پہ بچھی ھوتی ھے اسے آپ کنڈیاری کہتے ھین اس پہ پھول کانٹون کے سرون پہ لگتے ھین بعض اسے بادآور یا شکاعی کانام بھی دیتے ھین پھول سفید رنگ کا یانیلاھٹ مین ھوتاھے اور ذائقے مین یہ تلخ ھے
اب دوسری قسم کا پودا زمین سے ایک فٹ تک بلند جھاڑی نما ھوتا ھے اس پہ گلابی رنگ کے پھول یا نیلے گلابی لگتے ھین پتے مہندی کے پتون کے ھمشکل ھوتے ھین 
اب اس کی ایک تیسری قسم بھی ھے اس کا پھول نیلازعفرانی یا سفید نیلاھلکا گلابی ھوتا ھے اور یہ قد مین دوتااڑھائی فٹ تک بلند ھوتی ھے یہ ھی اصل دھماسہ ھے اس پہ آنسو کی شکل مین ایک گوند سی نکلتی ھے جو ذائقے مین بڑی میٹھی ھوتی ھے اسے ترنجبین کہتے ھین یہ پنسار سے الگ دوا کے نام سے ملتی ھے اور عام دواؤن مین استعمال ھوتی ھے بس ذرا مہنگی دوا ھے یہ معجون آردخورما مین بھی ڈالی جاتی ھے اس وقت بازار مین کہین بھی خالص نہین ھے کیونکہ دھماسہ کی یہ قسم عام نہین ھے اس کا اصل وطن مصر ایران عرب وشام ھے خیر گبھرائین نہین اگر ترنجبین ھی حاصل کرنا مقصد ھو یا پھر دھماسہ کی یہ قسم چاھیے تو مل سکتی ھے پنجاب کے بعض وسطی علاقون مین اور شمالی پنجاب مین بھی ھوتی ھے میرے علاقہ منڈی بہاوالدین مین بھی بعض مقامات پہ دیکھی ھے آجکل ھی اس کے جوان ھونے کا موسم ھے  چند دن بعد ترنجبین اس پہ کافی نکل آۓ گی باقی دونون اقسام پورے ملک مین پائی جاتی ھین اگر یہ قسم ملک مین کسی اور علاقہ مین ھو تودرست نشاندھی کرین تاکہ علم ھوسکے باقی ترنجبین جوبازار مین ملتی ھے یہ ایک الگ درخت کا گوند ھے جس مین مٹھاس ھے یہ اصلی بناکرپیچتے ھین یا پھر مصنوعی طور پرتیار کردہ عام ملتی ھے اصل ترنجبین جب دھماسہ پہ ھوتی ھے اور کیسی شکل ھوتی ھے یہ تصویر بھی ساتھ لگادی ھے 
باقی مزاج مین ترگرم ھے مدربول بھی ھے زھرون کا اعلی درجہ کا تریاق ھے کینسر اور ھیپاٹائٹس مین بہت مفید ھے ایک پاؤ دھماسہ مین ایک بوتل شربت تیار کرین اور سوزاک پیشاب جل کر آنے خشک خارش بلڈپریشر اماس تہوج مین دین فورا سوجن اتارتاھے بواسیر مین باکمال دوا ھے 
بوٹی خشک کرکے سفوف بناکرایک تاتین ماشہ تک کھائی جاسکتی ھے باقی فائدے آپ جانتے ھی ھین

Thursday, May 7, 2020

شہد اور اس کا مزاج ۔۔۔۔۔آخری قسط||honey

۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔
#honey, #honey properties
۔۔ شہد اور اس کا مزاج ۔۔۔۔۔آخری قسط ۔۔۔
پہلی بات شہد چیک کرنے کے طریقے بے شمار لکھے اور بتاۓ گئے جنہین فضول یا ناتجربہ کاری یا سنی سنائی باتون پہ یقین کرنا کہتے ھین جیسے کہ ایک طریقہ یہ تھا کہ اگر روٹی پہ شہد لگا کرکتے کوڈالی جاۓ تو کتانہین کھاتا اگر کھالے توالٹی کردیتاھے یہ بات ھزار فیصد غلط ثابت ھوئی مین نے خود کتے کے سامنے روٹی پہ شہد لگا کرڈالی بڑے مزے سے کھاگیا بڑی دیر خیال رکھا الٹی بھی نہین کی باقی عام طریقے غلط ھین دوایک طریقے درست بھی ھین جن مین ایک طریقہ یہ ھے کہ ماچس کی تیلی کوکافی دیر شہد مین بھگورکھین اگر شہد خالص ھوا تو تیلی جلانے سے جل جاۓ گی اگر کچاپانی شامل ھوا تونمی لےکرنہین جلے گی دوسرا طریقہ کہ شہد مین نمک حل کرین اور کچھ دیر رکھ دین ایک گھنٹہ بعد اوپر سے شہد کا ذائقہ چیک کرین اگرساتھ نمک کاذائقہ آۓ توملاوٹ شدہ ھے اگر شہد کا ھی ذائقہ باقی رھے اور نمک تہہ نشین ھوچکا ھو توشہد خالص ھے اب باقی ٹیسٹ لیبارٹری کے ھین جیسے سپرٹ کے ساتھ کیمیائی عمل کرکے چیک کیاجاتاھے وہ آپ کوبتانے کا فائدہ نہین کیونکہ لیب آپ کے پاس توھے نہین ھان ایک طریقہ مین آپ کوبتادیتا ھون یہ لیب آپ کے پاس موجود ھے بشرط آپ مین صلاحیت بھی موجود ھو اس ٹیسٹ کے ساتھ کوئی بھی ٹیسٹ مقابلہ نہین کرتا
شہد کوانگلی کی مدد سے چاٹ لین اب توجہ منہ مین ذائقے اور مٹھاس پہ رکھین اگر مٹھاس ایک منٹ کے اندر منہ مین ختم ھوجاۓ توشہد خالص ھے اگر مٹھاس برقرار رھتی ھے تو شہد نقل ھے ھان یہ احساس باقی رھتاھے کہ شہد کھائی ھے یہ چیکنگ ایک صحت مندانسان کرسکتاھے اس تجربہ کو سمجھنے کےلئے شہد خالص بھی پاس رکھ لین اور چینی کا عام شربت بھی رکھ کردونون کےذائقےچکھ کرتجربہ کرین خود ھی بات سمجھ جائین گے
ایک آخری بات۔۔شہد کوگرم کرنے سےشہد زھر نہین بنتی یہ خیال بالکل غلط ھے ھان جلا نہ دین پھر توکھانے کے قابل ھی نہین رھے گی بہرحال بعض اوقات سردیون مین اثرات تیز کرنے کی خاطر شہد کو گرم کرکے استعمال کرنا اطباء تجویز کرتے ھین یہ اس وقت ھوتاھے جب پھیپھڑوں مین شدید نمونیا کی شکایت پیداھوچکی ھویا ورم آچکی ھو یا ورم لوزتین ھوجاۓ
باقی شہد عام حالت مین بھی اندرونی اور بیرونی سوزش دور کرنےکےلئے بہت ھی اعلی سمجھاجاتاھےبیرونی زخمون کو درست کرنے کےلئے یا پھر اپریشن کے زخم درست کرنےکےلئے یا حادثاتی زخمون چوٹون پہ اگر شہد کی پٹی لگائی جاۓ تو اس سے اعلی دنیا مین کوئی اینٹی سیپٹک اور اینٹی بائیوٹک دوا نہین ھے اب تو یورپ مین زخمون پہ شہد کی پٹی لگانا ھی ڈاکٹر بھی تجویز کرتے ھین اب ان کی دیکھا دیکھی ھمارے ڈاکٹرون نے بھی مان لیا یاد رکھین اس وقت تک دنیا مین شہد کے مقابلے مین کوئی اینٹی بائیوٹک نہین ھے نہ ھی بن سکا ھے اور یہان یہ بات بھی بتادون اینٹی بائیوٹک آج کی ایجاد نہین ھے اس کا ثبوت فرعون کے دور مین بھی ملتا ھے فرعون کے دور مین بطور اینٹی بائیوٹک دوا یون تیار کی جاتی تھی ایک خمیری روٹی کوبھگوکررکھ دیاجاتا جیسے ھی اس پہ پھپھوندی پیدا ھوجاتی اس کے ساتھ شیر کی چربی اور شہد ملایاجاتا اور مریض کوکھلایاجاتا آج بھی اینٹی بائیوٹک پھپھوندی سے ھی بنائی جاتی ھے
دنیا کے تمام معلوم شدہ اور نامعلوم وٹامن شہد مین موجود ھین  اب شہد بچون کےمزاج پہ بھی بڑافٹ رھتاھے بچون مین دودھ کے بعد بہترین غذا شہد ھی ھے بعض خواتین بچون کو دودھ پلانے کے بعد شہد بھی دن مین ایک بارچٹادیاکرتی ھین اب اس عمل سے ناصرف بچے کی بہترین نشوونما ھوتی ھے بلکہ مختلف امراض سے بھی بچارھتاھےجیسے نمونیاکھانسی نزلہ زکام بدھضمی قبض پیچش کانچ نکلنا پیٹ کےکیڑے استسقاء وغیرہ جیسے امراض سے بچہ محفوظ رھتاھے
شہداعلی درجہ کادافع تعفن ھے اسی خوبی کی وجہ سے آپ کوئی بھی چیز شہد مین رکھین کبھی خراب نہین ھوتی
طاقت کے حوالہ سے شہد سے بڑھ کر کوئی دوا نہین ھے اسی لئے حکماء ھر معجون کوشہدمین تیارکرناافضل قراردیتے ھین بعض اطباء نے شہد کوکئی طرح سے طاقت کےلئے استعمال کیاھے اور شہد مین مختلف بوٹیون کے پانی اور نمکیات شامل کرکے استعمال کرایاھے اس مین ایک سادہ ساطریقہ یہ بھی تھاکہ سفید پیازکا پانی مقطرشدہ کے برابروزن شہد ملاکردھیمی آنچ پہ پانی اڑادین اورشہدباقی رہ جاۓ اب اسے مقوی باہ کے طور پہ استعمال کرین بہت ھی اعلی دواھےبعض مذیدآگے بڑھے اور پیازکاشت کرنے کے بعد اس مین رتی بھرسیماب ڈالااب پیاز تیارھونے پہ پانی حاصل کرکے پھرشہد مین مذکورہ بالا طریقہ سےشامل کیااور استعمال کیافائدہ دس گناہ بڑھادیاانتہائی مقوی باہ دوا ھے اب مذید آگے بھی بڑھایاجاتاھے یہی راستہ آگے آب حیات دوا تک جاتاھے 
بس یہ بات شہد کے بارے مین یاد رکھین کہ شہد جنت کا سب سے بڑا تحفہ ھے کتنی فضیلت ھوگی پھراس تحفہ کی جواللہ تعالی کی طرف سے دنیا مین موجود ھے محمودبھٹہ گروپ وپیج مطب کامل

Wednesday, May 6, 2020

شہد اور اس کا مزاج ۔۔۔۔۔۔۔قسط دو ||honey

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ شہد اور اس کا مزاج ۔۔۔۔۔۔۔قسط دو ۔۔۔
#honey #honey properties
سب سے پہلے گزشتہ قسط پہ کمنٹس کا جواب پڑھ لین ھرشخص کو فردا فردا جواب لکھنا ممکن نہین ھے
پہلا سوال کہ ھیپاٹاٹس سی مین شہد کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ھے استعمال کا طریقہ لکھا پچھلی پوسٹ مین بھی ھے لیکن سمجھ نہ آۓ تو کیا کیا جاسکتا ھے اس لئے مین کہتا ھون کہ پوسٹ کم سے کم دودفعہ بغور پڑھ لیا کرین
خیر ھیپاٹائٹس سی ھو یا بی ھو اس مین چار چمچ شہد ایک گلاس پانی مین ڈالکر اسے گرم کرین ابال آنے کے بعدآگ سے اتار لین نیم گرم ھوجانے پہ گھونٹ گھونٹ پی لین ایک تا دوقت پی سکتے ھین
اگلا سوال
فارمی شہد اور جنگلی شہد مین اتنا ھی فرق ھے جتنا دیسی مرغ اور فارمی مرغ مین آپ فرق سمجھ سکتے ھین فارمی شہد سال مین ایک آدھ بار بہار کے موسم مین پھولون کا رس چوس کر مکھی شہد بناتی ھے وہ فارمی شہد انتہائی اعلی کوالٹی کا ھوتا ھے اسے مین نے خود چوبیس گھنٹہ بھی فریج مین برف والے خانہ مین رکھا ھے یہ جمتا نہین ھے اور باقی خوبیان بھی جنگلی شہد کے قریب ھوتی ھین اسے ھی عام طور پر جنگلی شہد بنا کرآپ کے سامنے پیش کیاجاتاھے بعض اسے بیری کا شہد بنا کر پیش کردیتے ھین ھلکا سرخی مائل ھوتاھے لیکن یہان آپ کو ایک اور بات بتادون اب اسی موسم مین جب جنگل کی مکھی شہد بنارھی ھو توسفیدی مائل ھوتاھے یا ھلکا پیلا ھوتاھے گولڈن کلر ھوتاھے یہ بہت ھی بہترین شہد ھے باقی سارا سال فارمی شہد کے ڈبون کے پاس گلوکوز یا چینی کا شیرہ رکھاجاتاھے یہ مٹھاس زیادہ رکھتا ھے افادیت بھی کچھ خاص نہین ھے اور دیسی گھی اور شہد ملا کر کھانا بہترین ھے طاقت ور بھی ھے
اگلا سوال ممتاز صاحب ماء الحیات کا نسخہ سابقہ پوسٹ مین لکھ دیا ھے غور سے پڑھین گے تو سہاگہ شہد اور دیسی گھی لکھا نظرآجاۓ گا
اگلا سوال شہد کوپانی مین ملا کر روزہ افطار کیاجاسکتاھے تو جناب بالکل کیاجاسکتاھے لیکن اگر آپ کے ھان اگر پوری گرمی کا موسم نہ ھو توخیال سے پیئن کیونکہ آپ کا پیٹ مکمل خالی ھوچکا ھوتاھے اسلئے اسے پیتے ھی اپنے کمالات ضرور دکھاۓ گا اگر آپ کا مزاج پہلے ھی گرم خوبیون والا ھے تب توکچھ نہین ھوگا اگر بلغمی مزاج رکھتے ھین تو سردی ھوجانے کا ڈر رھے گا اس لئے بہترین طریقہ استعمال کرین بلکہ ایک تیر سے دوشکار کرنے والی بات ھوگی شہد کو چاٹ لین انگلی کی مدد سے یا ھتھیلی پہ رکھ کر چاٹ لین چمچ سے نہین کھانا یہ سنت ھے اوپر سے پانی سادہ پی لین اب کچھ نہین ھوگا یاد رکھین ھر سنت مین ایک حکمت اور فلسفہ موجود ھے افسوس ھماری توجہ ان باتون پہ نہین ھے اب ھتھیلی پہ رکھ کر یا شہادت انگلی کی مدد سے شہد کھانا نہ صرف سنت کا عمل پورا کرکے ثواب حاصل کرین گے بلکہ آپ کا دل دماغ بہت قوی ھوگا کیون اور کیسے یہ سوال مین حکماء اورعلماء کےلئے چھوڑ رھا ھون؟
آخری سوال کا جواب ۔۔
ایک بات یاد رکھا کرین کمنٹس کم سے کم اردو تہحجی مین لکھا کرین یہ انگریزی والی اردو کے الفاظ درست نہین ھوتے اور اسے سمجھنے مین کافی وقت درکار ھوتا ھے بلکہ دقت آتی ھے براہ کرم اپنی قومی زبان کو ھی اھمیت دیا کرین خیر سوال یہ تھا کہ کس موسم کا شہد اچھا ھوتا ھے تو دوستو بہترین شہد تو بہار سے شروع ھوتاھے اور جون تک ھوتاھے بشرط بارشین نہ ھون اگر بارش ھوجائے تو شہد کی تیار فصل دوھفتے پیچھے چلی جاتی ھے زیادہ دن بارش رھے تو مکھی اپنی غذا پوری کرنے کےلئے تیار شدہ شہد خود ھی کھاجاتی ھے اگر تھوڑی بہت بارش وقفے وقفے سے ھو شہد پتلا ھوجاتاھے اور یاد رھے ساون اور بھادون ستمبر اکتوبر مین ھی ھوتاھے اس کا شہد سب سے ناقص اور کھٹابلکہ شور زدہ ھوتا ھے بلکہ اس موسم مین شہد اتارنا ھی ظلم ھے کیونکہ اس موسم مین بارشین زیادہ ھورھی ھوتی ھین اگرشہد اتار لین گے تو مکھی بھوکی رھتی ھے بلکہ آپ اسے ھجرت پہ مجبور کرتے ھین اور وہ آپ کا علاقہ ھی چھوڑ جاتی ھے اس لئے اس ظلم سے بچین ھان اگر کوئی ایسی غلطی کرتا نظر آۓ تب بھی اسے روکین یہ ظلم ھے باقی طبی طور پرشہد کے کیا کیا فائدے ھین یہ باتین اگلی قسط مین کرین گے
نوٹ چند باتین بتادون گروپ مین ھرنیاآنےوالا ممبرپہلےگروپ پالیسی پڑھین کمنٹس مین نمبر مانگنا یا لکھنا مین نے خود ممنوع قرار دے رکھا ھے اس کےلئے انباکس استعمال کرین باقی گروپ مین سیاسی مذھبی یا شیئر شدہ پوسٹ نہ بھیجا کرین یہ نہین لگائی جاتین یہ طبی گروپ ھے سیاسی یا مذھبی گروپ نہین ھے پوسٹ طبی موضوع پہ ھو تحقیقی ھو شیئر شدہ نہ ھو اور اگر کسی اور کی پوسٹ لگارھے ھین تواس کا نام ساتھ لکھین چوری شدہ نہ ھو نہ ھی چوری کیا کرین اور غیراخلاقی کمنٹس بھی نہ کیا کرین اگر پوسٹ پہ اختلاف ھے تو اخلاقی حدود مین رہ کراختلاف کرنا یاراۓدیناآپ کاحق ھےباقی بے شمار نئے ممبران مختلف امراض پہ لکھنےکاکہتےھین وہ پہلےگروپ سےسرچ کرلیاکرین ان امراض کےمضامین پہلےسےلکھےھوتےھین

Tuesday, May 5, 2020

شہد اور اسکا مزاج||honey

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#honey
۔۔۔۔ شہد اور اسکا مزاج ۔۔۔۔۔۔
شہد کے مزاج پہ مختلف کتابون مین اطباء نے اس کا مزاج مختلف ھی لکھا ھے بعض کے نزدیک یہ گرم خشک ھے تو بعض نے اسے تر گرم لکھا ھے کسی نے جذبات مین آکر خشکی گرمی سے قلابے ملا دیے محدود علم والے حضرات شش وپنج مین مبتلا ھین دلائل دینے کو کہین توکسی کے پاس ھے ھی نہین چیدہ چیدہ لوگ اسے زیر بحث لاتے ھین خیر کل حکیم ساجد الرحمن صاحب نے فون پہ خیریت دریافت کی آجکل شہد حاصل کرنے کا اچھا موسم ھے مین بذات خود اسی موسم مین خرید کرتا ھون ساجدصاحب نے شہد کے بارے مین دریافت کیا تو مین نے بتایا خرید چکا ھون ساجدصاحب سے ھروقت ملاقات رھتی ھے مجھ سے بیس منٹ کی مسافت پہ انکا دواخانہ ھے ھمارے خاندان سے شروع ھی سے انکی یاد اللہ ھے انتہائی نفیس طبیعت کے مالک ھین آج کا مضمون انہی سے وعدہ کے مطابق لکھاجارھاھے
 شہد مختلف زبانون مین مختلف نامون سے یاد کی جاتی ھے ماکھی ۔ مدھ ۔ انگبین عسل ۔ ھنی مشہور نام ھین ایک چھوٹی سی مکھی مختلف پھولون کے رس چوستے اسے شہد کی شکل اپنے گھر یعنی چھتے مین دیتی ھے یہی شہد کا مختصر تعارف ھے
تین رنگ موسم کے لحاظ سے عموما دیکھنے کوملتے ھین
سفید
زرد
زردسرخی مائل
قوام گاڑھا ھوتاھے ھان ساون بھادون کا شہد پتلا اور بیکار ھے
معلومہ خواص طبی اصطلاحات مین محلل ۔ مقوی ۔ مولد رطوبات غریزی ۔ مسمن بدن ۔دافع تعفن ۔ ملین ۔ ھاضم ۔ مخرج غلیظ بلغم ۔ مخرج صفرا ۔ محرک اعصاب  یہ فوائد قدیم وجدید سب ھی مانتے ھین
اب اس پہ بحث شروع کرنے سے پہلے مین چند ایک باتین گوش گزار ضرور کرون گا
شہد کوعام رتبہ نہین دیا جاسکتا قرآن مجید مین اسکا ذکر شفاالناس کے طور پرھے یعنی اس مین انسانون کے لئے شفاھےاور جب ھم جنت کاذکر پڑھین گے تو جنت مین دودھ اور شہد کی نہرون کا ذکر اول مین ھے  جب قرآن مجید اسے انسانون کے لئے اس مین شفا ھے کہتا ھے تو سیدھی اورسچی بات ھے یہ ھرمزاج مین موافق آتی ھے اس کے مطابق شہد کو ھم کسی ایک مزاج کیلئے فتوہ نہین دے سکتے کہ آیا یہ گرم خشک ھی ھے یا گرم تر ھی ھے موسم کے حساب سے اسے بالمزاج کھلایا جاسکتا ھے بس یہی باتین تشریح طلب ھین
اگر بظاھر دیکھا جاۓ تو ھمین شہد کاقوام یا شکل شباھت  سیال صورت مین نظرآتا ھے یعنی بظاھر بھی ھمین اس مین تری نظرآتی ھے اس وجہ سے ھم اسےمزاجا خشکی نہین مان سکتے اگر ذائقہ کی مٹھاس کو دیکھین تو یہ مٹھاس مستقل نہین ھے عارضی ھے یعنی ایک منٹ مین ختم ھوجاتی ھے اب بتائین اس بات کو ھم کہان فٹ کرین گے یہ سوال اطباء کرام سے ھے یاد رکھین شہد مین مٹھاس مستقل نہین ھوتی ھان نقل شہد کی مٹھاس عرصہ تک رہ سکتی ھے اب دوسری بحث
اگر اسے تر ھی مان لیا جاۓ جیسے ترگرم مزاج لکھا ھے تو اسے تھوڑا زیادہ مقدارمین کھلا دین توپیلایرقان ھوجایا کرتا ھے اگر اسی شہد کو پانی مین ملا کرپلایاجاۓ خواہ ساتھ کوئی بھی دوا نہ دی جاۓ توشدید قسم کا پیلا یرقان اس سے ھی ختم ھوجاتاھے
یاد رکھین گرمی کے موسم مین اگر شہد کا شربت بنا کرپیاجاۓ تو دنیا کا کوئی بھی مشروب اس کا مقابلہ نہین کرسکتا اتنا اعلی ٹھنڈا مشروب ھوگا لیکن مزاج اس کا بھی ترگرم ھی ھوتاھے ھان اسی شربت کو تھوڑا گرم کرکے پیاجاۓ تویہ بھی لازوال قسم کا مشروب ھے یہ مزاجا گرم تر ھے اسے سردیون مین بھی پیاجاسکتاھے اور یرقان سیاہ کی اعلی درجہ کی دوا بھی ھے ان دونون حالتوں کوھم طبی زبان مین ماء العسل کہتے ھین
یاد رکھین فوائد وخواص شہد کے بارے مین ھزارون سال پہلے سے ھی لوگ جانتے ھین جیساکہ فرعونیات مین بے شمار ممیان یعنی حنوط شدہ لاشین اب آپ کے سامنے ھین انکے جسم واعضاء درست رھے ان پہ صرف دوچیزون کا استعمال ھوا ان مین ایک لوبان اور دوسری چیز شہد تھی ممیون کے اوپر جوپٹیان لپٹی نظر آتی ھین وہ شہدسے ترشدہ تھی اب شہد نے ان لاشون کو محفوظ رکھا آج بھی آپ تجربہ کرسکتے ھین شہد سے آلودہ کرکے گوشت کو رکھ دین عام حالت مین رکھین تو تین ماہ تک بھی خراب نہین ھوگا
شہد وہ چیز ھے جس کے اجزاء آج تک بھی کوئی لیب علیحدہ نہین کرسکی دنیا کے معلومہ تمام وٹامن قدرتی حالت مین اس مین مین موجودھین ھان وٹامن اے بی اور سی ذرا زیادہ مقدار مین ھین 
یہ بھی یادرھےتمام مردہ دھاتون کودوبارہ نئے سرےسےزندہ کرنےکےلئے اس سےاعلی چیز کوئی بھی نہین ھےکیمیاء گرون کےلئے بالکہ کیمیائی عمل زیادہ تر اسی سے کیے جاتے ھین ایک عام دوا جو کیمیائی عمل مین مستعمل ھے اسے ماء الحیات کہتے ھین اور یہ شہد سہاگہ اور گھی کا مرکب ھوتاھے اس سے ھردھات کوزندہ کیاجاسکتاھےجیسےکشتہ فولادھوچاندی ھویا سونا ھو ان کشتہ جات کواس ماءالحیات مین ڈالنے سے دوبارہ اصل حالت مین آجاتےھین باقی پوسٹ کل لکھین گےگروپ مطب کامل محمودبھٹہ
یہان ایک بات یہ بھی نوٹ کروادون مطب کامل کے نام سے ایک پیج بھی بنایا ھے اسے لائک ضرور کرین

Saturday, May 2, 2020

پوسٹ برائے بحث رطوبت وخون

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ پوسٹ برائے بحث رطوبت وخون ۔۔۔۔۔۔۔
برادر حکیم ساجد حسین صاحب کی پوسٹ سوداوی یا عضلاتی مزاج قسط نمبر3 پہ چند حکماء حضرات ایک نقطے پہ بحث فرما رھے ھین جسے پڑھ کر بہت اچھا لگا بس تھوڑا سا اخلاقی تقاضا سامنے ضرور آیا لیکن اتنا کچھ ھوجایا کرتا ھے مجھے سچ مین خوشی اس بات کی ھے کہ علمی بیداری آچکی ھے کسی بھی نقطے پہ دلائل کے ساتھ بحث کرنا آپ سب پہ فرض ھے کسی کو بھی اپنے سے کم تر سمجھنا اخلاقی گراوٹ بھی ھے اور بندہ ساری زندگی خود ناسمجھ بھی رھتاھے اس بات کو ھمیشہ یاد رکھین کبھی کبھی آپ کے سامنے ایک ناسمجھ بچہ بھی ایسی بات کردیتا ھے کہ ستر سال کے بوڑھے کے بھی چودہ طبق روشن کردیتا ھے اس لئے کسی مبتدی کی بھی بات رد نہ کی جاۓ بلکہ پرکھا اور سمجھا جاۓ اس بحث مین جو اصحاب پہلے سے حصہ لے رھے ھین وہ اس پوسٹ پہ آکر اس بحث کو پایہ تکمیل تک پہچائین مین آپ کو اس فکر کی دعوت دیتا ھون
حکیم ساجد حسین صاحب
حکیم عامر سائین صاحب
حکیم زبیر ملک صاحب
حکیم اسلام مغل صاحب
بحث جاری تھی کہ عضلاتی تحریک مین بندش حیض ھوجانا یا کثرت طمث ھوجانا
یہان چند ایک اھم سوال ھین
کیا ھم حیض کو خون سمجھین یا ناسمجھین
 دوسرا سوال کیا کثرت طمث خون ھی ھوتا ھے تیسرا سوال کیا رطوبت اور خون الگ الگ ھین یا خون بھی رطوبت ھی ھے
 کیا سوداوی مزاج مین رطوبات پیدا ھوتی ھین یا خشک ھوتی ھین
 اگلا سوال سودا مین بواسیر اور ساتھ لفظ بادی کا استعمال جائز ھے یا پھر خونی کا لفظ درست تھا
اگلا سوال سودا مین ٹانسلز کب پھولتے ھین کیا رطوبت بھرجانے سے
اگلا سوال سودا رطوبت ھے یا محض یبوست اور یہ حار ھے یا بارد ھے
یہان ایک بات رکھین نظریہ مفرداعضاء اس وقت تک درست بیان نہین ھوسکتا جب تک آپ نے قدیم قانون طب کو سامنے نہین رکھنا دلائل باوزن سے بحث فرمائین
حکماء صرف حکماء والی بحث کرین باقی حکماء بھی بحث مین شامل ھوسکتے ھین مین خاموش رہ کر سب دوستون کی بحث سے فیضیاب ھونا چاھتا ھون مجھے قوی امید ھے انشااللہ اس بحث سے ھمین فائدہ ھی فائدہ ھوگا اللہ تعالی آپ سب کو ھمت روشنی عطاء فرمائے آمین وجزاک اللہ

Friday, May 1, 2020

کانون مین سیٹیان سنائی دینا


 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ کانون مین سیٹیان سنائی دینا ۔۔۔۔
اس مرض کی تشریح وعلاج حقیقت مین طویل ھے عام طور پہ کانون کے پیچھے قدرتی رطوبت یا تو بہت ھی گاڑھی یا خشک ھوجانے کی صورت مین کانون مین سیٹیان اور گونج شروع ھوجاتی ھے مزاجا یہ عضلاتی مرض ھے اگر اس کی تشریح وتفصیل لکھی جاۓ تو ماھیت مرض سمجھنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ھے کہ آپ کوآواز کیسے سنائی دیتی ھے آواز کی بھی مختلف اشکال ھین کوئی سازون کی شکل مین سریلی ھوتی ھے تو کوئی تیز چیخ کی شکل مین ھوتی ھے تو کوئی انتہائی شدید دھماکے کی شکل مین سنائی دیتی ھے اب غور کرین گے تواندازہ ھوگا کہ بعض آوازین کانون کو بھلی لگتی ھین تو بعض تیز شور کی شکل مین ھوتی ھین اور یہ قابل برداشت بھی ھوتی ھین اور بعض آوازین اتنی شدید ھوتی ھین جوکانون مین پڑتے ھی شدید اذیت ھوتی ھے ایک بات سب نے سن رکھی ھوگی کہ فلان جگہ اتنا زور دار دھماکہ ھوا کہ کانون کے پردے ھی پھٹ گئے یہ صرف کہاوت ھی نہین ھے بلکہ شدید دھماکہ مین کانون کے پردے پھٹ بھی جایا کرتے ھین اور کانون سے خون جاری ھوجایا کرتا ھے جب قیامت برپا ھوگی اور صور پھونکا جاۓ گا توآواز اتنی شدید ھوگی کہ کانون کے پردے پھٹ جائین گے خیر کبھی قیامت سے پہلے بھی قیامت برپا ھوجایا کرتی ھے
خیر مختصر عرض کردون یہ کانون کے پردے سے جب کوئی بھی آوازٹکراتی ھے تواس آواز کوبرداشت کرنے کیلۓ اور آواز کو پہچان کیلۓ اشکال دینے کیلۓ اس پردے کے پیچھے ایک لعاب ھوتاھے اور اس کا ایک مخصوص قوام ھوتاھےاور یہان بے شماراعصاب ھوتے ھین جوآواز کو شکل دے کردماغ تک رسائی دیتے ھین اب ان حصون مین کئی قسم کے نقص بن جایا کرتے ھین کبھی اعصاب بہت زیادہ حساس ھوجاتے ھین کبھی یہ لعاب سوکھ جاتاھے توکبھی گاڑھا پن آجاتاھے کبھی کسی ضرب سے ایسی کیفیت پیداھوجاتی ھے یعنی مختلف اسباب ھین جن سے کانون مین سیٹیان سنائی دینا شروع ھوجاتی ھین اب ان سب کا علیحدہ علیحدہ احاطہ کرنا طویل مضمون کی شکل مین ھی ممکن ھے یہان لوگ بس اتنا سوال لکھ دیتے ھین کہ
اجی کانون مین سیٹیون کی آوازین آتی ھین کوئی علاج بتائین یہ سوال لکھنا بڑا ھی آسان ھے لیکن جواب لکھنا مشکل ھے
اب پہلی بات کانون مین سیٹیان سنائی دینا مرض نہین بلکہ صرف علامت ھے کہ یہان مرض پیدا ھوچکی ھے اور مرض کیا ھے اس کی درست تشخيص کرنا ضروری ھوتاھے تب ھی جاکر درست علاج ممکن ھوتاھے دوسری بات حکماء کی ان امراض پہ لاعلمی بہت بڑا مسئلہ ھے ھزار مین سے ایک آدھ امراض پہ عبور رکھتا ھے عموما لوگ شاید طب اسلئے پڑھتے ھین کہ بس امراض مخصوصہ کا نسخہ مل جاۓ بس اللہ اللہ تے خیر صلا اور اسے بھی زندگی بھر ڈھونڈتے رھتے ھین کچھ عرصہ پہلے مین نے چند امراض مردانہ پہ تحقیقی مضامین لکھے تھے پھر آنکھ کی خرابی کے باعث یہ سلسلہ بند کردیا تھا اب بھی بعض لوگ بڑی مستقل مزاجی سے اس مضمون کے بقیہ حصے کو دوبارہ سے شروع کرنے کی یاددھانی کرواتے ھین یہ عرق ریزی کا کام ھے جب صحت درست ھوئی دیکھاجاۓ گا ایسے کمنٹس سے گریز کیا کرین
خیر مذکورہ مرض کا عام سادہ دوا لکھنے لگا ھون ابتدائی مرض مین فوری بہتری آۓ گی اور مرض پرانی ھونے پہ وقتی ریلیف ضرور ملے گاانشاء اللہ ۔۔ باقی علاج مرض کے کےمطابق کرین
روغن تارپین 24گرام
ست پودینہ 3گرام
روغن سرسون 72گرام
پہلے تارپین مین ست کھرل کرین پھر سرسون کا تیل شامل کرلین بس دوا تیار ھے دوتین قطرے بوقت ضرورت کان مین ڈالین
کان مین سیٹیان بجنا ۔ کان درد ۔ بہراپن ۔ اونچاسننا ۔ ان تکالیف مین مفید ترین دوا ھے باقی دوستو مطب کامل کا پیج بھی بنایا گیا ھے جس کا لنک بھی ساتھ دیا ھے اسے لازمی لائیک کرین انشااللہ اس مین آپ کو بہت کچھ دیکھنے پڑھنے اور سننے کوملے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل