Thursday, November 24, 2022

ٹائیفائڈ بخار

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ ٹائیفائڈ بخار اور اسکا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
مین اس سے پہلےبھی ٹائیفائڈ کےبارےمین کافی کچھ لکھ چکاھون کافی لوگون کاپھربھی یہی سوال ھوتاھےدوستودرحقیقت ھماری خوراک پانی بہترنہین ھوتاھرایک کوکوشش کرنی چاھیےکہ نہایت سادہ اور مختصرضرورت کےمطابق کھایاکرین یہ نہین کرناچاھیے کہ بندہ اتناکھالےکہ شایددوبارہ کھاناملناھی نہین ھےیاپھربعض لوگ کھاناکھانےکابڑاھی لالچ رکھتےھین اگرایک دفعہ کھاناکھاچکےھین اورآپکی ضرورت پوری ھوچکی ھےتواسکےبعدآپکےسامنے خواہ بکرےکابھناگوشت یادیسی مرغ تیتربٹیرے یاکچھ بھی پکاآجاۓ توکھانےسےمعذرت کرلیناآپکی صحت کےلیےبہترھےاگرکھائین گےتویقیناآپ خودکشی کرناچاھتےھین ھاں کچھ اوربھی ایسی غذائین ھین جوھماراشوق تھاپھرآخرکارنشہ اورضرورت بن چکی ھین جیسے پیزا شوارما یا کچھ چائینیزاورمغربی کھانے اب ھمارافیشن بھی ھےیعنی آپ اپنے وارثتی موروثی خاندانی کھانون سےبہتران کھانون کوسمجھتےھین جن کاکوئی سرپیرھی نہین ھےیادرکھین جوغذاآپکےباپ دادا یاپھرانڈیاپاکستان بنگلہ دیش افغانستان مین یعنی یہ ایک ھی علاقہ ھےان کی کھانون سےمقابلہ باقی دنیانہین کرسکتی سب سےاچھی غذاھماری اپنی ھی ھے یہی کھایاکرین خیرموضوع توآج ٹائیفائڈ ھے ٹائیفائڈ جسےھم تپ محرقہ یامعیادی بخاربھی کہتےھین درحقیقت یہ تحلیل کابخارھے
جب جگروغدد مین تحریک ھوتوعضلات مین تحلیل اوراعصاب مین تسکین ھوتی ھے
صفراوی موادبلغم کےساتھ مل کرمتعفن ھوجاتاھےجس سےحرارت غریبہ پیداھوتی ھےجوبخارکاباعث بنتی ھےاگریہ جراثیمی زھرسےبھی پیداھوتوبھی یہ جراثیم غددوجگرپراثراندازھوکرمرض کاسبب بنتےھین عام طورپراگرکوئی پیچیدگی پیدانہ ھوتویہ بخارایک مخصوص مدت پوری کرکےاترجایاکرتاھےکبھی یہ مدت 14دن اورکبھی یہ مدت21دن تک ھوتی ھےاسی لیےاسےمعیادی بخارکہتےھین اب اس بخارکی کیفیت یہ ھوتی ھے کہ یہ مسلسل رھتاھےاورزیادہ تیزنہین ھوتایادرکھین جگرکی کیفیات کااظہارپہلےانتڑیون سےشروع ھوتاھےاسی لیے جگرکی سب غیرطبعی علامات سب سےپہلےانتڑیون کوھی متاثرکرتی ھین اسکی سمیت یعنی زھرسےپیداشدہ تعفن آنتوں مین غیرطبعی ماحول پیداکردیتاھے جس سےبول برازبھی متعفن اوربدبودارخارج ھوتاھے یہ بخاربالعموم موسمی تبدیلی کےوقت بڑھتاھے خاص کراکتوبرنومبرمین قوت مدافعت کی کمی کےباعث اسکا حملہ تیزترھوتاھےعضلاتی تحلیل کی وجہ سےعضلات مین انتہائی کمزوری ھوتی جاتی ھےجسم مین دکھن اوردردھروقت محسوس ھوتاھےخاص کرٹانگون اورپنڈلیون مین شکستگی بہت ھوتی ھےمریض ماندہ وبےحال ھوجاتاھےبےخوابی بڑھ جاتی ھےاعصابی تسکین کی وجہ سےاورمتعفن بلغمکےباعث ذھنی پریشانی پریشان خیالی غمگینی اورخفقان بہت زیادہ ھوجاتاھےسوچون کےدھارےمنفی رخ اختیارکرلیتےھین
جسم پہ سرخی مائل دھبے بن جاتےھین
آنتون مین گڑگڑاھٹ پیداھوتی ھےاوردردبھی ھوتاھے
اگرانتڑیون مین سوزش شدیدپیداھوجاۓتومیوکس ممبرین مجروح ھوجاتی ھےپھرخون یاآؤں آنےلگ جاتی ھے
اسکی ایک خاص علامت یہ ھےکہ ظہرکےبعداسکازورزیادہ ھوجاتاھےیادرکھین ویسےبھی تمام غدی امراض پچھلے پہرھی زورپکڑتی ھین اس مرض اوربھی بہت سی علامات ھومریض وعلاقائی ماحول کےساتھ بدلتی رھتی ھین اگرذراسابھی شک پڑےکہ کہین ٹائیفائڈ تونہین ھےتولازماخون کےٹیسٹ کرائین اسکےعلاج مین سستی ھرگزنہین کرناچاھیے ورنہ اتنی پیچیدگیان پیداھوتی ھےجسکی سزااچھی خاصی بھگتنی پڑسکتی ھے بڑے صبراورحوصلہ سےاسکاعلاج کرناچاھیےمریض کوپرھیز لمباعرصہ کرناچاھیےنہین تویہ مرض دوبارہ باربارلوٹتارھتاھے اورتھوڑے سےغلط علاج کاانجام عام طورپرآنتون کی TBکی شکل مین نکلتاھے
مین اسکا علاج بڑے ھی ترتیب سے لکھ رھاھون پوسٹ کوباربار پڑھ کراچھی طرح سمجھ لین کہ کیسےعلاج کرناھےمین اتنی تفصیل سےاسی لیےلکھاجاتاھےتاکہ آپکے سوال کرنےکی گنجائش نہ رھے
علاج ۔۔۔۔۔
غدی اعصابی اکسیر رتی 1+1+1
اعصابی غدی تریاق ایک گرام سفوف یاپھر بڑےسائزکیپسول بھرلین یہ بھی دن مین تین باردین یہ دونون دوائین ھمراہ شربت دینار یاپھر شربت کثوث دین اب شربت دینارکانسخہ متعددبارگروپ مین لکھاجاچکاھے شربت کثوث کانسخہ مندرجہ ذیل ھے
سونف 25گرام
تخم کاسنی 25گرام
افتیمون 25گرام
سناءمکی 50گرام
تخم کثوث 50گرام
چینی ایک کلو
کثوث کوکپڑے مین پوٹلی باندھ کرباقی تمام دواؤن کےساتھ کسی برتن مین 1500ملی گرام پانی مین بگھودین بارہ گھنٹہ بعدجوش دین جب پانی نصف رہ جاۓتودوائین کسی کپڑے کی مددسےچھان کرچینی ملاکرقوام کرلین بیس تاپچاس ملی گرام تک خوراک ھےدن مین تین باردین
یادرھےیہ شربت ٹائیفائڈ کےعلاوہ یرقان پتہ کی پتھریان استسقاء دردپتہ وجگرپتھری گردہ مثانہ بھی خارج کرتاھے
اب اوپروالے علاج کےعلاوہ آپ مندرجہ ذیل بھی علاج کرسکتےھین
کشتہ ابرک سفید +ھڑتال ورقی جسے چڑچٹہ کےپانی کےساتھ کھرل کرکےبنایاجاتاھے دونون برابروزن رتی بھر یہ کشتہ جات اور شدید پانچ اورشدید چھ دونون ملاکرایک گرام مین کشتہ جات ملاکردن مین تین باردین
ھان اگر پیچیدگی پیداھوچکی ھواورآنتون سے خون یاآؤں آرھی ھے توساتھ مندرجہ ذیل دوا دین
اسگندھ ۔ زیرہ سفید ۔ سفوف ملٹھی ۔ گوندکیکر برابروزن پیسکرسفوف ایک گرام تین باردین یہان ایک نکتہ بھی سمجھ لین اگر ٹائیفائڈ مین دست زیادہ آنے لگ جائین تو ان دستون کوبند کرنےکےلئے کبھی حابس یاقابض دوا نہ دین جب تک آنتون کی سوزش ختم نہ ھوجائے یعنی مندرجہ بالا دوا دین جب خون بندھوجاۓ توقابض دوا استعمال کرلین وہ بھی محض اتنی مقدارمین کہ دست کم ھوجائین
یادرھے بخاراترجانےکےبعدبھی غذا سیال شکل مین یازودھضم ھی دین یعنی دلیہ کسٹرڈ ابلی سبزیان جیسے کدوکھیرے توری سبز ٹینڈے وغیرہ اورمریض کوبسترپہ آرام کرنےکامشورہ دین زیادہ حرکت نہ کرے کم سے کم 15تا بیس روز اور تمام غذا غدی اعصابی اوراعصابی غدی دین یادرکھین کبھی عضلاتی تحریک پیدانہ ھونےدین کثرت کاراور مشقت سے دوررھین نہین توبخاردوبارہ لوٹ کرآجاۓ گااب نقصان بھی زیادہ ھوگا اوپرنیچے جھکتے وقت کبھی نظام ھضم پہ بوجھ نہ پڑنے دین نہین توساری زندگی اورکچھ نہین توگیس کےمستقل مریض بن جائین گے اب اس ھٹ کے دیسی علاج اور کچھ نہ کرین دوران علاج مریض کی پنڈلیون کی مالش کرنی چاھیےمسلزکودبانا اورسہلانا مفیدرھتاھے روزانہ صبح شام مریض کاسارا بدن سہلانا انتہائی مفیدرھتاھے اس سے بخارجلداترجاتاھے اور عضلات بھی مظبوط ھوتےھین
دوستو میراخیال ھےکہ اب مضمون کااختتام کردیاجاۓ کافی تشریح کردی ھے محمودبھٹہ کودعاؤن مین یادرکھین گروپ مطب کامل

Thursday, November 17, 2022

اخروٹ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ اخروٹ ۔۔۔۔۔
۔۔۔فولاد تانبہ سم الفار وٹامن ABCفاسفورس گندھک کامرکب۔۔۔۔
عام ملنے والا اوربہت سےدیگر ڈرائی فروٹ سےسستا ھرایک کی پہنچ مین دستیاب ایک نہایت اعلی خوبیون کاحامل پھل ھے
قدیم حکماء کرام ھرشباب اورجوانی قائم رکھنے والی دوا مین اسکا استعمال لازما کرتےتھے یادرکھین مرد وعورت دونون کی ظاھری وباطنی طاقتین بحال رکھنے والا پھل ھے یہ غذابھی ھے اور دوابھی ھے روح ونفس کوطاقت دینا حرارت صالح پیدا کرنا جوانی قائم دائم رکھنابھوک لگانا قبض دورکرنا منی کی مقداربڑھانا محرک باہ یعنی انتشار لانا اسکی ادنی صفات ھین دوستو درحقیقت یہ ایک ایسا مجموعہ اللہ تعالی نے انسان کےلیے پیداکیاھے جس کی صفات سینکڑوں مین ھین اگر اسکی شکل پرغورکرین توسیدھی دماغ کےساتھ ملتی جلتی ھے اسکی شکل اتنی دماغ سے ملتی ھے کہ حقیقت کاگماں ھوتاھے یہ فطرت کی طرف سےایک اشارہ ھے کہ دماغ کےلیے انتہائی مفیدھے اب قدیم حکماء نے اسی شکل کوذھن مین رکھ کراس پہ تجربات کیے اور ایسی ادویات مین اسے شامل کیا جودماغ کےلئے تھین تو وقت اورتجربات نے ثابت کیا کہ اخروٹ کااستعمال دماغی امراض کےلئے تواعلی ھے لیکن ساتھ ساتھ جتنا مقوی دماغ ھے یعنی دماغی صلاحیت کوجتنااخروٹ اجاگرکرتاھے شاید یہ صفت دیگرادویات مین اتنی نہین ھین اب کچھ خاص فائدے سمجھ لین
دودھ کی کمی والی خواتین کواخروٹ کھانے کودین دودھ بڑھ جاتاھے
قوت مدافعت کی کمی ھونے اورحرارت غریزی کی کمی کی صورت مین استعمال کرین
حیض کوجاری کرنا اوررحم کوطاقت دینا اسکی صفت مین شامل ھے
یادرکھین یہ خون مین صفراء کی مقدار بڑھاکرشدیدحرارت پیداکرتاھے
یہ غددکوتحریک ڈائریکٹ دیتاھے اس لیے مثانہ کی کمزوری گردون کی کمزوری مین مفیدھے مقوی معدہ مقوی امعاء اور ملین بھی ھے
پستانو کوبھاری کرناان مین تناؤ پیداکرنا دودھ کی مقدار بڑھانا لٹکے بدن کوکھینچ کےتناؤ پیداکرکے بدن کی خوبصورتی بڑھادیتاھے عورتون مین بےقائدگی حیض کودرست کرتاھے سیلان الرحم مین بہت ھی اعلی ھے اگرایک لحاظ سے سوچاجاۓ تواخروٹ مردون سےزیادہ خواتین کےلیے اھم ھے کیونکہ عورت کافطری مزاج غدی ھوتاھے اوراخرورٹ خودبھی غدی عضلاتی مزاج یعنی گرم خشک اثرات رکھتاھے اس مین روغن کافی مقدار مین ھوتاھے توبعض سوچ رھے ھونگے کہ پھراسکےمزاج مین خشکی کیسے آگئی تویادرکھین خشکی کالفظ یہان رطوبات کےلیے ھے روغن اوررطوبت الگ الگ ھین اب ایک سوال اور بھی یہان پیداھوتاھے کہ اخروٹ بھلاوہ جیسےزھریلے پھل کامصلح ھےیعنی جب بھی بھلاوہ کااستعمال کیاجاوےتوساتھ اخروٹ ضروراستعمال کرین اب بھلاوہ کےزھریلے اثرات جاتےرھتےھین ایک آخری خوبی سن لین اگربدن پہ کہین بھی زخمون کےنشانات داد دھدرکےنشان ھون تومغزاخرورٹ کوچباکریاپیس کراوپرلگانےسےنشانات جاتےرھتےھین آپ کسی کریم یاپیٹرولیم جیل مین بھی ملاکراستعمال کرسکتےھین
اخروٹ مین وٹامن اے بی سی فولاد تانبہ سم الفار فاسفورس کوبالٹ میگنیشم گندھک پوٹاشیم سوڈیم جیسے قیمتی اجزاء کامرکب ھے توکیون نہ ھم کشتہ تانبہ سم الفار کی جگہ اسے استعمال کرکےساری سردردی سے بچ جائین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

کشتہ جات

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کشتہ جات سےزیادہ نباتات کوترجیح دیاکرین ۔۔۔۔۔۔
ایسی نباتات جن مین قدرتی طور پر مختلف دھاتی اجزاء پاۓ جاتے ھون کیا انکا استعمال بہتر نہین ھوگا عام جڑی بوٹیان جن مین سم الفار فولاد تانبہ جست یادیگراجزاء جن کے ھم کشتہ جات کرتےھین پاۓ جاتےھین کیا موجودنہین ھین
دوستو ایسی توبے شمارنباتات ھین جن مین سونا اورچاندی تک کےاثرات موجودھوتےھین کیاآپ ان جڑی بوٹیون کوجانتےھین یاکبھی آپ نےان کی طرف توجہ دی ھے یاپھرانکے اثرات جانچے ھین اپنے اپنے تجربات کمنٹس مین لکھ کرنشاندھی کرین ھان یہ نہین لکھنا کہ جس بوٹی سے سفید دودھ نکلتاھے اس مین سم الفار پایاجاتاھے جس بوٹی کاپانی زرد ھواس مین گندھک موجود ھے وغیرہ صرف درست تجربات لکھین
یادرکھین جڑی بوٹیون مین پائی جانے والی دھاتین قدرتی طور پر زندہ بھی ھین اور کشتہ بھی ھین اب ایک جڑی بوٹی مین پایاجانے والا کشتہ کےمضراثرات نہین ھونگے بلکہ اسکےساتھ قدرتی طورپرایسے کیمیائی مادے موجودھوتےھین جواسکےمضراثرات کو ختم کردیتے ھین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔۔آج ھی دوسری پوسٹ اخروٹ پہ لکھی ھے اسے ضرور پڑھیں

Tuesday, November 15, 2022

معمولی دوا کو تیزاثر دوا بنائین

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ معمولی دوا کو تیزاثر دوا بنائین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمیشہ اطباء اس بات کےمتلاشی رھےھین کہ دواتیز اثر ھو تو اسکےلیے کچھ محنت کی ضرورت ھے
آج ھم تریاق معدہ کوتیزاثربنانے کی کوشش کرتے ھین
دوستو تریاق معدہ جیساکہ نام سے ظاھرھے کہ معدہ کوفائدہ مندھے لیکن اسکے کچھ دیگراثرات بھی بدن پہ ھوتےھین یہ تین جزاء پہ مشتمل مرکب دوا ھے یعنی اجوائن سوگرام پودینہ پچاس گرام گندھک آملہ سار پچاس گرام سفوف بنالین بس دوا تیارھے اب سفوف کیسے بنانا ھے یہ ایک طبیب پہ منحصرھے کہ وہ اس کوکتنی نفاست سےتیارکرتاھے جیسے بعض لوگ محض مفردات بازارسے خریدفرمائین گے اور بغیر صاف کیسے اسے پیسنا ھی دوا بن جانا سمجھتےھین اب بعض اسے باقاعدہ پہلے اجوائن کوچھان پھٹک لین گے اورپودینہ سے تنکے وغیرہ نکال کر پیس لین گے لیکن بات یہان تک ختم نہین ھوجاتی اصول یہ تھا کہ پہلے اجوائن کواچھی طرح چھان پھٹک کرصاف کیاجاۓ پھر پانی سے اچھی طرح دھو کر مٹی وغیرہ دور کرین اسی طرح پودینہ کے صرف پتے بطور دوااستعمال کرین ان سے تنگے الگ کرکے پتون پہ ریت یامٹی لازمی موجود ھوتی ھے اسلیے ان کو دھونا فرض ھے صاف پانی سے ان پتون کواچھی طرح دھولین اب انہین بھی دھوپ مین سکھالین اب ادویات سکھانے کےلیے بہترین طریقہ ایک لکڑی کاباکس بنائین اور اسکے اوپر شیشہ لگائین اب اس باکس مین دوا ڈالکر اوپر شیشہ رکھ دین تاکہ گردغبارسےبھی بچے اور دواکے حرارے بھی ضائع نہ ھون یہ باکس ھر طبیب کےلیے نہایت ضروری ھے اسے لازمی بنوائین یادرھے گندھک کومدبر کرنے کی کچھ خاص ضرورت نہین ویسے ھی صاف ستھری ڈال سکتے ھین لیکن اگر اسے صاف کرلیاجاۓ تو دوا نہایت لطیف تیار ھوگی صاف کرنے کاآسان طریقہ کسی بڑے برتن مین پانی بھرلین اوراس کےمنہ پہ باریک ململ کاکپڑاباندھ لین اوراسکے اوپر گندھک بچھادین برتن کے نیچے آگ جلادین اب گندھک پگھل کر پانی مین حل ھوکر جونیچے تہہ نشین ھوگی اسے پانی ٹھنڈا ھونے پہ حاصل کرلین یہ صاف ھوچکی ھے اسی طریقہ سے گندک کومدبربھی کیاجاسکتاھے جوکہ اکثردودھ مین کی جاتی ھے یاپھر دیسی گھی مین کی جاتی ھے خیرھم نے گندھک کو صاف ھی کرنا مقصود تھا جواجزاء پانی مین حل ھوچکےانہین ضائع کردین صاف شدہ گندک خشک ھونے پہ استعمال مین لائین اب تینون دوائین پیستے وقت گرینڈر گرم نہ ھونے دین گرینڈر کی بیرونی سطح پہ ھاتھ رکھین توجیسے ھی گرینڈر کی بیرونی چادر گرم ھوتوگرینڈر بندکردین پھرٹھنڈاھونےپہ دوبارہ چلائین اس طرح دوا کے اجزاء جلتے نہین اور لطیف اجزاء ضائع نہین ھوتے اس طریقہ سے آپ نے درست تریاق معدہ تیار کیاھے مین خود ھمیشہ اسی انداز مین تیار کرتاھون اب اسے اثرات مین مذید تیز کرنےکےلئے آپ سفوف بنانےکےبعد کم سے کم دوآتشہ عرق اجوائن اور عرق پودینہ ایک ایک بوتل ڈیڑھ کلو تریاق معدہ مین شامل کرکے اسےخشک کرلین اب آپ کی مرضی ھے خواہ آپ اسے سفوف رکھین یاگولی کی شکل دے لین خیرسےفوائد دوچند اور مقدار خوراک آدھاگرام کافی رھے گی معدہ کے امراض کےعلاوہ یورک ایسڈ کےلئے اعلی دواھے معدہ کےالسر اورایچ پائیلوری کےلیے بہترین دواھے جلدی امراض جیسے خارش داد کےلئے اسے آدھاگرام تریاق معدہ ایک رتی اکسیر چار ملاکردن مین تین باردین  بہترین رزلٹ ملےگا اب کچھ لوگ یہ مشورہ بھی دین گے کہ کیون نہ عرقیات کی جگہ ست اجوائن اورست پودینہ ڈال دین ضرور ڈال سکتے ھین لیکن فوائد مین جوبہتری عرقیات کےساتھ آۓ گی وہ ست ڈالنے سے نہین ھوگی اسکے آپکو پہلے ست کوھی سمجھنا ھوگا اور عرق کی حقیقت کوبھی سمجھنا ھوگا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, November 5, 2022

عجیب وغریب پوسٹین اور ماورائی طب

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ عجیب وغریب پوسٹین اور ماورائی طب ۔۔۔۔۔۔۔
کچھ حکماۓ کرام ھمارے گروپ مین نئے نئے تشریف لاۓھین اورانہین گروپ کے اصول وقوانین کےبارے مین قطعی علم نہین ھے وہ کچھ ایسی پوسٹین بھیج دیتےھین جن کاکوئی سرپیر ھی نہین ھوتا ایسی تمام پوسٹین لگانےسےگریزکیاجاتاھے اوران پوسٹون پہ کمنٹس لکھ کرواپس کردیاجاتاھے اسکے باوجود یہ پوسٹ دوبارہ بھیج دی جاتی ھے جیسے ایک صاحب نے طلاء کی پوسٹ بھیجی جس مین ایک گدھے کوقتل کرنے کےساتھ ساتھ روغن بلسان سوگرام ڈال رکھاتھا یہ ایک سنیاسی کا سینہ پھاڑراز تھا سنیاسی کوبھی کوئی اور بندہ نہین ملا پھر صاحب پوسٹ کادعوہ کہ وہ کئی باربناکر آزماچکے ھین جبکہ موصوف کویہ بھی علم نہین تھا روغن بلسان اصل توپاکستان مین ملتاھی نہین جونقل ملتاھے وہ دس ھزارکادس گرام ریٹ ھے سعودیہ مین بھی مقام بدر سے اصل ملتاھے اسکی قیمت کا ظہوراحمدرضاء صاحب سے پوچھ لین یہ لاکھون روپیہ قیمت بنتی ھے
مہربانی فرماکر یہ طلاء اور قوت باہ کے علاوہ آپ کوکچھ آتا ھے تو اس پہ لکھا کرین انسانی جسم مین بے شمار امراض ھین قوت باہ کی کمزوری سے کسی کی موت واقعی نہین ھوتی دیگر بے شمار امراض جن سے روزانہ ھزاروں لوگ مرتے ھین آپ ان امراض پہ لکھین اور درست لکھین یہی مخلوق خدا کی خدمت ھوگی