Saturday, September 28, 2019

الرجی اور چھپاکی

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ الرجی اور چھپاکی ۔۔۔۔۔۔۔
چند روز ھوۓ اس الرجی سے بڑا شدید واسطہ پڑا یہ ایک علیحدہ سے اذیت ناک کہانی ھے انشااللہ لفظ بہ لفظ اس کو لکھون گا آپ کواندازہ ھوگا کہ بعض اوقات ایلوپیتھی کتنی فاش غلطیان کرکے صرف لفظ "سوری" پہ اکتفا کرتی ھے لفظ الرجی کی طرح لفظ سوری بھی بڑی عجیب اختراع ھے انشااللہ کبھی اسکی بھی تشریح کردونگا اور ایک مضمون ابھی میرے دماغ مین بھٹک رھا ھے یہ مضمون عشق کے متعلق ھے کب کیون کیسے ھوتا ھے؟
خیر آج ھمارا موضوع الرجی ھے یہ لفظ بہت زیادہ مستعمل ھوگیا ھے یہان تک کہ جب ایک بندے کو دوسرے کی بات یا ادا کوئی بھی ایک چیز اچھی نہ لگے تو دوسرا کہتا ھے مجھے تم سے الرجی ھے یا کوئی شخص آپ کی بات سننے ماننے کوتیار نہ ھو تو آپ اسے کہین گے کیون ھروقت مجھ سے الرجک رھتے ھو یعنی ھماری روزمرہ زندگی مین اسکا استعمال عام ھوچکا ھے یعنی ھر وہ علامت جس کاسبب سمجھ نہ آۓ اسے الرجی کہاجاتاھے ویسے الرجی کا مطلب یہ ھوتا ھے کہ کسی ناگوار مادے کے خلاف جسم کا مدافعانہ نظام دفاعی تدبیر ومقابلہ کے نتیجے مین پیدا ھونی والی علامات کوالرجی کہاجاتاھے اور یہ علامات اندرونی اور بیرونی اعضاء مین کہین بھی پیداھوسکتی ھین یعنی جلد پہ خارش وجلن تنگی تنفس سردرد متلی وغثیان سب الرجی ھی کے مظاھر ھین یعنی ایلوپیتھی کے یاردوستون نے جب کسی بھی مرض کی سمجھ نہ آئی اسے الرجی کے خاندان سے منسلک کردیا خیر یہ بحث بڑی لمبی ھوجائے گی دل چاہ رھا تھا دلائل سے مکمل احاطہ کرون اورانشاءاللہ کرونگا بھی ضرور ۔۔کیونکہ خود میرے نواسے کےساتھ چندروزپہلے یہ ظلم ھوچکا ھے لیکن آج اپنے موضوع پہ ھی رھتے ھین ھمارا مضمون ھے چھپاکی یعنی پتی اچھلنا۔
اس مین اچانک جسم پہ گول چپٹے ابھار پیداھوجاتے ھین جن مین شدید جلن اور خارش ھوتی ھے یہ علامات یکایک ظاھرھوتی ھین اوراچانک ھی غائب ھوجاتی ھین جلد گرم ھوجاتی ھے اور اس سے گرم بھاپ جسے پنجابی مین سینک کہتے ھین نکلتا ھے اب آگے بات کو دھیان سے سمجھین
اس کاسبب یا توصفراکافسادھے۔یاپھرشوربلغم کاتعفن ھے۔
اب جس کاسبب صفراوی ھے یعنی گرم خون کے بخارات سے پیداھوتی ھے اس مین سرخی اورگرمی زیادہ ھوتی ھے اور یہ دن کونکلتی ھے یہ مادے کی تندھی کےسبب اچانک نکلتی ھے اسکے ساتھ دیگر صفراوی علامت بھی ھواکرتی ھین پہلے اس کا علاج بھی لکھ لین تو اسکا علاج صفراکی تعدیل اوراخراج کیاجاۓ اس مقصد کےلئے پہلے قےکرائین اور پھرٹھنڈی چیزون کااستعمال کرین یعنی اس مین غدی اعصابی مسہل یااعصابی غدی مسہل فوری اثر دوائین ھین شربت نیلوفر عرق گلاب مین ملا کردین شربت صندل عرق مکوکاسنی سونف مین ملا کردین پانی کی جگہ سونف اورسفیدزیرہ کاپانی پلائین اب املی آلوبخارہ زرشک انناس کا شربت بھی فائدہ مند ھے قرص کافور دین اب قرص کافور کا نسخہ لکھ دیتا ھون
تخم کاھو۔صندل سفید۔نیلوفر۔اجوائن خراسانی ۔گل سرخ۔ خرفہ کافور سب دوائین ھموزن پیس کرکشنیز کےپانی مین گولیان نخودی بنا لین ۔۔۔نوٹ۔۔۔ یہ نسخہ مین پہلے بھی ایک مرض مین لکھ چکا ھون سوچ کربتائین کہ مین نے کہان لکھا تھا اتنا بتا دون مرض مردانہ تھی۔۔۔۔ یہ ایک تادوگولی حسب ضرورت دن مین تین باردی جاسکتی ھے
اب دوسری قسم کی چھپاکی جو شور بلغم یعنی متعفن بلغم سے اٹھنے والے بخارات سے ظاھر ھوتی ھے تو دوستو یہ عموما رات کو نکلتی ھے اس مین متلی اورقےبھی ھوجایاکرتی ھے۔ اب اس سے پیدا جلد پہ نشان سفیدی مائل ھوتے ھین اب ان مین سوزش زیادہ نہین ھوتی ھان اگر پانی لگ جاۓ تو خارش بڑھ جاتی ھے بعض لوگ جو غسل کے بعد خارش کی شکایت کرتے ھین وہ بھی اسی مین آتے ھین
اسکا علاج تریاق ھیضہ جس کا نسخہ بارھابارلکھاجاچکا ھے جس مین اجوائن مین گندک تیزاب شامل کرکے تیار کیاجاتا ھے ماشہ ماشہ دن مین تین بار دین ساتھ مندرجہ ذیل دوائین بھی دین عضلاتی غدی شدید حب صابر جوارش تمرھندی دین یعنی عضلاتی غدی دوائین دین اب حب صابر جوارش تمرھندی عضلاتی غدی شدید وغیرہ تمام نسخہ جات بارھا لکھے جاچکے ھین جو نہین لکھاتھا اسے لکھ دیا ھے امید ھے اب آپ چھپاکی کا یعنی اس الرجی کاکامیابی سے علاج کرلین گے

Friday, September 27, 2019

کیرا اور ریزش اور اسکا علاج

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔کیرا اور ریزش اور اسکا علاج ۔۔۔۔۔۔
گلے مین گرنے والی ریزش اور کیرے کا علاج آپ مندرجہ ذیل کرین انشااللہ اس ترتیب سے علاج بے خطا ھوگا
گاؤزبان ۔۔خطمی ۔ خبازی ۔ بہی دانہ ۔ پھل گلاب ھر ایک ماشہ ماشہ لے کر اس کا قہوہ ایک کپ بنا لین اور صبح خالی معدہ پلا دین پھر غذا کھانے کے بعد اطریفل کشنیز ایک چمچہ صبح دوپہر شام دین اور رات سوتے وقت اطریفل زمانی ایک چمچ رات سوتے وقت کھلا دین
یاد رکھین بعض اوقات گلے کی سوزش اور جھلیون کے ورم رطوبات کو گرنے پہ مجبور کرتا ھے اور بعض اوقات ویسے ھی رطوبات پتلی ھوکر گلے مین گرنا شروع ھوجاتی ھین ھردوحالت مین مفید ھے
نوٹ۔۔۔ تقریبا ماہ بعد ویسے بھی ایک دفعہ نزلہ زکام کی وبا پھوٹ پڑے گی اسکے آپ کچلہ مدبر تولہ۔منقہ اور گری پچاس پچاس گرام کوٹ کر بڑے چنے برابر گولیان بنا لین ایک گولی صبح شام ھمراہ قہوہ دین انشااللہ یہ نزلہ زکام درست ھوجائے گا لیکن رات سوتے وقت یہان بھی اطریفل زمانی ضرور دین اگر زکام شدید جم چکا ھو تب لعوق خیارشنبر دین
کل انشااللہ چھپاکی یعنی الرجی پہ تفصیلی مضمون لگادیاجاۓ گا لکھ آج ھی دیا ھے کیونکہ چند روز سے مسلسل اسی مرض پہ اپروول کے لئے پوسٹین آرھی تھی

Wednesday, September 25, 2019

بالون کا گرنا اور علاج|hair loss treatment

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hair loss treatment
۔۔۔۔ بالون کا گرنا اور علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس موضوع پہ چند ایک پوسٹین پہلے بھی لکھ چکا ھون لیکن کچھ ھی عرصہ گزرتا ھے دوبارہ نئے سرےسے مطالبہ ھوتا ھے جبکہ اگر بات سمجھ لی جاۓ تو اسکا علاج ھر طبیب باآسانی کرسکتا ھے
کل نہایت ھی پریشان کن حادثہ رونما ھوا کشمیر اور پنجاب کی سرحد زلزلے کا مرکز رھی جہلم شہر سے آٹھ دس کلومیٹر دور یہ مرکز تھا اورزمین مین کم گہرائی مین زلزلہ آیا نقصانات کااندازہ شاید آج درست طور پہ لگ سکے رات گئے انیس افراد کی ھلاکت اور چارسو سےزیادہ زخمی افراد کی اطلاع تھی جبکہ حقیقت مین نقصان بہت ھی زیادہ ھوا ھے یہ مجھ سے قریب ترین علاقہ ھے جہان تباھی ھوئی ھے یہ نہراپرجہلم ھے جس مین کم سے کم بیس پچیس فٹ گہرا پانی ھوتا ھے چوڑائی بھی کئی سوفٹ ھے اس نہر کے کنارے چوڑی سڑک بنی ھوئی ھے اور یہ سڑک ھمارے شہر منڈی بہاوالدین تک آتی ھے رسول بیراج سے سراۓ عالمگیر تک اسے سراۓ عالمگیر روڈ کہاجاتاھے اور سراۓ عالمگیر سے میرپور تک ھم اسے جاتلان روڈ کہتے ھین اب زیادہ نقصانات بھی جاتلان مین ھی ھوۓ ھین چار بجے اس سڑک پر ٹریفک رواں دواں تھی کافی مصروف سڑک ھے مین خود اس سڑک پہ سفر کافی دفعہ کرچکا ھون زلزلہ مین بہت سی گاڑیان اس نہر مین جاگری ھین جن مین بسین کارین تھین اب ان کااندازہ آج ھی لگے گا نہر ٹوٹ جانے سے چھ سات گاؤن زیر آب آچکے تھے جن کے مکینون نے بچے کھچے مکانون کی چھتون پہ گزاری ھے ھمارے گروپ ممبر اور مفردات کے ماھر حکیم منصورالحق صاحب کا تعلق بھی اسی علاقہ سے ھے الحمداللہ بمعہ فیملی خیریت سے ھین باقی گروپ ممبران کی خیریت مطلوب ھے اللہ تعالی سب کواپنے حفظ امان مین رکھے باقی ظہوراحمدرضاء صاحب بھی بخیریت ھین آئیے اب اپنے موضوع پہ چلتے ھین
آج بات بڑی ھی مختصر ھوگی کیونکہ کافی دفعہ پہلے بھی سمجھا چکا ھون تو سمجھین جو بھی گنجے ھین یا جن کے بال گرچکے ھین یا گررھے ھین اگر ان مین مزاجا غدی عضلاتی تحریک اندرونی اور بیرونی طور پر پیدا کردی جاۓ توبالون کا مسئلہ حل ھوجائے گا یعنی بال گرنا بندھوجاتے ھین اب اس کے لئے بے شک آپ غدی عضلاتی ملین مین تیل سرسون شامل کرکے سر پہ ھلکی مالش ھی کرلیا کرین تو تب بھی بال گرنا بندھوجاتے ھین جبکہ کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک تیل لکھا تھا جس مین گندھک آملہ سار بھی شامل تھی اب بہت سون سے گندھک ھی تیل مین مکس کرنے کی سمجھ نہین تھی آئین آج بہت ھی آسان اور نفیس سا تیل بناتے ھین جس کا رزلٹ بھی بہت اعلی ھوچھ دیسی انڈون کا تیل نکال لین انڈون کی زردیان انڈے بوائل کرکے علیحدہ نکال لین اوران زردیون کو توڑ کرکسی برتن مین ڈالکر آگ پہ چڑھا دین تھوڑی دیر مین زردیان جل کرتیل ان سے علیحدہ ھوجائے گا اسے نتار کرجلی ھوئی زردیون سے علیحدہ کرکے محفوظ کرلین اب ایک پاؤ تیل سرسوں لین اسے گرم کرکے اس مین ثابت سرخ مرچ دس عددڈال کردھوپ مین ھی رکھ دین تین چار روز پڑا رھنے دین اب مرچ کے تمام اثرات اس مین آچکے ھونگے تب اب تیل سے مرچین نکال دین اور اس تیل مین آپکا تیارشدہ انڈون کا تیل شامل کردین اب اس تیل کو سر پہ روزانہ اچھی طرح مالش کرین رزلٹ چند روز مین آپکے سامنے ھوگا انشااللہ بال دوبارہ سے اگ جائین گے

بالون کا گرنا اور علاج||hair loss treatment

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hair loss treatment
۔۔۔۔ بالون کا گرنا اور علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔

اس موضوع پہ چند ایک پوسٹین پہلے بھی لکھ چکا ھون لیکن کچھ ھی عرصہ گزرتا ھے دوبارہ نئے سرےسے مطالبہ ھوتا ھے جبکہ اگر بات سمجھ لی جاۓ تو اسکا علاج ھر طبیب باآسانی کرسکتا ھے
کل نہایت ھی پریشان کن حادثہ رونما ھوا کشمیر اور پنجاب کی سرحد زلزلے کا مرکز رھی جہلم شہر سے آٹھ دس کلومیٹر دور یہ مرکز تھا اورزمین مین کم گہرائی مین زلزلہ آیا نقصانات کااندازہ شاید آج درست طور پہ لگ سکے رات گئے انیس افراد کی ھلاکت اور چارسو سےزیادہ زخمی افراد کی اطلاع تھی جبکہ حقیقت مین نقصان بہت ھی زیادہ ھوا ھے یہ مجھ سے قریب ترین علاقہ ھے جہان تباھی ھوئی ھے یہ نہراپرجہلم ھے جس مین کم سے کم بیس پچیس فٹ گہرا پانی ھوتا ھے چوڑائی بھی کئی سوفٹ ھے اس نہر کے کنارے چوڑی سڑک بنی ھوئی ھے اور یہ سڑک ھمارے شہر منڈی بہاوالدین تک آتی ھے رسول بیراج سے سراۓ عالمگیر تک اسے سراۓ عالمگیر روڈ کہاجاتاھے اور سراۓ عالمگیر سے میرپور تک ھم اسے جاتلان روڈ کہتے ھین اب زیادہ نقصانات بھی جاتلان مین ھی ھوۓ ھین چار بجے اس سڑک پر ٹریفک رواں دواں تھی کافی مصروف سڑک ھے مین خود اس سڑک پہ سفر کافی دفعہ کرچکا ھون زلزلہ مین بہت سی گاڑیان اس نہر مین جاگری ھین جن مین بسین کارین تھین اب ان کااندازہ آج ھی لگے گا نہر ٹوٹ جانے سے چھ سات گاؤن زیر آب آچکے تھے جن کے مکینون نے بچے کھچے مکانون کی چھتون پہ گزاری ھے ھمارے گروپ ممبر اور مفردات کے ماھر حکیم منصورالحق صاحب کا تعلق بھی اسی علاقہ سے ھے الحمداللہ بمعہ فیملی خیریت سے ھین باقی گروپ ممبران کی خیریت مطلوب ھے اللہ تعالی سب کواپنے حفظ امان مین رکھے باقی ظہوراحمدرضاء صاحب بھی بخیریت ھین آئیے اب اپنے موضوع پہ چلتے ھین
آج بات بڑی ھی مختصر ھوگی کیونکہ کافی دفعہ پہلے بھی سمجھا چکا ھون تو سمجھین جو بھی گنجے ھین یا جن کے بال گرچکے ھین یا گررھے ھین اگر ان مین مزاجا غدی عضلاتی تحریک اندرونی اور بیرونی طور پر پیدا کردی جاۓ توبالون کا مسئلہ حل ھوجائے گا یعنی بال گرنا بندھوجاتے ھین اب اس کے لئے بے شک آپ غدی عضلاتی ملین مین تیل سرسون شامل کرکے سر پہ ھلکی مالش ھی کرلیا کرین تو تب بھی بال گرنا بندھوجاتے ھین جبکہ کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک تیل لکھا تھا جس مین گندھک آملہ سار بھی شامل تھی اب بہت سون سے گندھک ھی تیل مین مکس کرنے کی سمجھ نہین تھی آئین آج بہت ھی آسان اور نفیس سا تیل بناتے ھین جس کا رزلٹ بھی بہت اعلی ھوچھ دیسی انڈون کا تیل نکال لین انڈون کی زردیان انڈے بوائل کرکے علیحدہ نکال لین اوران زردیون کو توڑ کرکسی برتن مین ڈالکر آگ پہ چڑھا دین تھوڑی دیر مین زردیان جل کرتیل ان سے علیحدہ ھوجائے گا اسے نتار کرجلی ھوئی زردیون سے علیحدہ کرکے محفوظ کرلین اب ایک پاؤ تیل سرسوں لین اسے گرم کرکے اس مین ثابت سرخ مرچ دس عددڈال کردھوپ مین ھی رکھ دین تین چار روز پڑا رھنے دین اب مرچ کے تمام اثرات اس مین آچکے ھونگے تب اب تیل سے مرچین نکال دین اور اس تیل مین آپکا تیارشدہ انڈون کا تیل شامل کردین اب اس تیل کو سر پہ روزانہ اچھی طرح مالش کرین رزلٹ چند روز مین آپکے سامنے ھوگا انشااللہ بال دوبارہ سے اگ جائین گے

Tuesday, September 24, 2019

کثرت پیشاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔بڑھاپے مین کثرت پیشاب ۔۔۔۔۔۔۔ دودن پہلے ایک گروپ ممبر نے اپنی والدہ کے بارے مین پوسٹ لکھ کربھیجی تھی اب اس کی والدہ کو سلسل بول کی شکایت تھی انہون نے یہان تک لکھا ھوا تھا کہ بعض اوقات واش روم تک پہنچنا مشکل ھوجایا کرتا ھے جہان تک مین مرض کو سمجھا ھون یہ غدی سوزش ھوچکی ھے برادر مندرجہ ذیل علاج کرین
سہاگہ بریان ۔۔ رال سفید ۔ تخم کنوچہ برابروزن پیس بڑے سائز کیپسول بھر لین تین وقت دن مین دین ساتھ اکسیر بادیان دین سونف ھلدی ملٹھ ھرایک بیس گرام ریوندخطائی ساٹھ گرام ڈالکر سب دوائین پیس لین ایک ماشہ یہ دوا ساتھ دین
دراصل گردے غددناقلہ کی تیزی کی وجہ سے رطوبات زیادہ خارج کررھے ھین

Sunday, September 22, 2019

ھاتھ پاؤن پہ سوجن اور اس کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ ھاتھ پاؤن پہ سوجن اور اس کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب نے دیکھا ھوگا ایک صاحب روزانہ ھرپوسٹ مین کسی خاتون کے پاؤن کی تصویر جو سوج کر کپا ھوچکے ھین اس کی تصویر لگا دیتا ھے اور علاج پوچھ رھا ھوتا ھے اب اسکی ساری بات ھی نامکمل ھوتی ھے ھر شخص ایسی ھی حرکت کرتا ھےیاد رکھین ھرمرض کی علیحدہ علیحدہ پہچان ھوتی ھے اب کیسے پتہ چلے گا کہ ھاتھ پاؤن پہ ورم کیسے آگیا ھے یہ کوئی ایک مرض تو ھے نہین جب تک آپ درست تشخیص نہین کرتے علاج ممکن ھی نہین ھوتا اس لئے مریض کو چاھیے مکمل ھسٹری مرض کی لکھے اب اتنی بات پہ دوا تجویز کرنا ممکن ھی نہین ھوتا اب پاؤن سوجنا مرض نہین ھے کیون سوجے وہ مرض ھے ۔۔باقی ایک بات سے آگاہ کررھا ھون جو بھی نئے حضرات گروپ جوائن کرتے ھین وہ گروپ کے رولز قطعی نہین پڑھتے ھرنیا قاری بےدھڑک کمنٹس مین نمبر لگارھاھوتاھے جب کہ رولز مین واضح لکھ دیاگیا تھا نمبر لکھنے والے کو بلاک کردیاجاۓ گا اگر آپ نے کسی سے نمبر لینا ھے توانباکس جاکر لےاوردین یہان قطعی نہین لکھنا باقی عموما ایک ھی طرح کے باربار سوال لکھ دیے جاتے ھین مثلا آپ پوچھ رھے ھین سرعت انزال کا علاج لکھین اب بجائے سوال لکھنےکے گروپ مین سرچ کیا کرین سرچ والا بٹن موجود ھے متعلقہ سوال لکھین پوسٹین سامنے آجاتی ھین اگر کسی بھی مخصوص طبیب کا علاج آپ دیکھنا چاھتے ھین تو اس کی پوسٹ پہ کونے مین ایک چھوٹی تصویر لگی ھوتی ھے اس پہ کلک کرنے سے اب اس طبیب کی لکھی تمام پوسٹین آپ کے سامنے ھونگی ان مین مطلوبہ پوسٹ دیکھ لین اگر نہین کھل رھی توقصور آپ کے موبائل کاھے اب موضوع کی طرف چلتے ھین
پہلی بات سفر کرتے یا چلتے پھرتے پاؤن پہ سوجن آجانا عموما غدی عضلاتی تحریک مین ھوا کرتا ھے اب بیٹھے رھنے کی وجہ سے سوج بڑھتی ھےیا آرام کی صورت مین تو یہ تحجرالمفاصل کی ابتدائی علامات کا اظہار ھے اب اس مین یورک ایسڈ لازمی بڑھ جایا کرتا ھے اب ایسا ورم زیادہ تر دردبھی کرنے لگتا ھے بعض اوقات درد نہین بھی ھوتا اب ایک نقطہ سمجھ لین اگر یہ صرف استسقاء ھے اور نبض بھی غدی عضلاتی ھے تو دبانے سے گڑھا ضرور بن جاۓ گا لیکن درد نہین کرے گا اگر یورک ایسڈ ھے تودبانے سے درد ضرور کرے گا
اب یورک ایسڈ والے کا علاج ھی غدی عضلاتی تحریک سے شروع کیاجاتاھے یعنی ابتدا مین غدی عضلاتی ملین اور غدی اعصابی ملین ساتھ تریاق معدہ دین اب اتنے علاج سے اگر مکمل یورک ایسڈ ٹھیک نہین ھورھا تو ساتھ غدی اعصابی تریاق اور حب سرنجان دین
اب اگردبانے سے گڑھا بنتا ھے اور یہ صرف استسقائی علامت ھے تو آپ غدی اعصابی مسہل غدی اعصابی اکسیر ۔۔اکسیر استسقاء۔ اور اکسیر جگر دین انشااللہ چندیوم مین ھاتھ پاؤن ٹانگون چہرے کا ورم غائب ھوجائے گا
ان تمام دوائین جن مین غدی اعصابی اکسیر ۔غدی اعصابی ملین ۔غدی عضلاتی ملین ۔تریاق معدہ کے نسخہ جات بارھابار گروپ مین لکھے جاچکے ھین وہ گروپ مین پوسٹ( ملینات)مین دیکھ لین باقی لکھ رھا ھون
حب سورنجان۔۔۔اسگندھ بیس گرام سورنجان سفید بیس گرام سنڈھ بیس گرام ۔۔زعفران پانچ گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک تا دوگولی دن مین تین بارھمراہ پانی
غدی اعصابی تریاق۔۔۔۔شیر مدار دوتولہ۔ سہاگہ بریان سات تولہ ۔ سنڈھ پانچ تولہ۔ پپلامول تین تولہ دوائین پیس کر شیرمدار مین کھرل کرکے نخودی گولیان بنا لین ایک گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
غدی اعصابی مسہل۔۔زنجبیل ۔ نوشادرٹھیکری۔ مرچ سیاہ۔ ھرواحد دس گرام۔ سنامکی تیس گرام ریوندعصارہ پچاس گرام پیس کر نخودی حب بنا لین ایک تا دو گولی دن مین دوبار ھمراہ پانی دین
اکسیر جگر۔۔۔قلمی شورہ۔ نوشادرٹھیکری۔ریوندخطائی برابروزن پیس کرسفوف بنالین ایک گرام تک دن مین تین بارھمراہ پانی
اکسیر استسقاء و اکسیر جگر۔۔۔۔افسنتین دس گرام ۔ کالی زیری دس گرام ۔ شورہ قلمی بیس گرام ۔ سہاگہ بریان دس گرام پیس کرسفوف بنا لین یا گولیان نخودی بنالین دو دوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
نوٹ۔۔اس موضوع پہ پہلے بھی پوسٹ لکھ چکا ھون دعاؤن مین یاد رکھیے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, September 18, 2019

شوگر کی دو دوائین||diabates||cure for diabetes

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Diabates , 
۔۔۔۔۔۔۔ شوگر کی دو دوائین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک دوا بطور یاد دیہانی لکھنے لگا ھون کیونکہ موقع میسر ھے
عید قربان سر پہ پہنچ چکی ھے بکرے کا پتہ عام ھرکسی کو مل سکتا ھے مرچ سیاہ پیس کر اس مین پتہ کا پانی ڈال کر تر بہ تر کردین خشک ھوجانے پہ دو دانہ تا چار دانہ مرچ سیاہ برابر اسے کھا لین بہترین شوگر کنٹرول دوا ھے اسکی پوسٹ پہلے بھی لکھ چکا ھون مرچ سیاہ اتنی ھی مقدار مین لینی ھے جتنی تر ھوسکین نیچرل دوا بہ قریب انسولین ھے
اب دوسری دوا ا لئے لکھنے لگا ھون کیونکہ چند روز پہلے سرکہ جامن بنانے کا مشورہ دیا تھا سرکہ جامن خالص حالت مین استعمال کرنا بہت ھی اعلی ھے جامن جب سرکہ کی شکل مین بدل جاتا ھے تواپنی فطرت مین ایک اھم تبدیلی کرلیتا ھے
جامن کھانا ھر کسی کے علم ھے کہ شوگر کنٹرول کرتا ھے لیکن زیادہ مقدار مین کھانے سے قبض کی شکایت بھی لازما ھوتی ھے اب سوچنے کی بات ھے اگر کبھی آپ نے سوچی ھو بلکہ یہ سوال تو مجھ سے بہت پہلے کسی نہ کسی کوکردیناچاھیے تھا لیکن افسوس کسی ایک نے بھی نہین کیا بس غیر ضروری سوالات کرنے کے ماھر کافی مل جاتے ھین سوال یہ تھا کہ جامن زیادہ مقدار مین کھانا شدید قبض کی شکایت ھوتی ھے لیکن جب سرکہ کے لئے جامن سے پانی نکالنا ھے تو لازم بات ھے کلو جامن سے تمام فضلہ نکال کرپانی خالص سوگرام کے قریب حاصل ھوتا ھے یعنی کلو جامن آپ نے ایک کپ پانی جامن مین سمو دیا ھے اگر وہ ایک کپ بندہ پی جاۓ تو قبض تو شدید ھوجائے گی یا پھر گلاس بھر پینا برابر دوکلو جامن کے ھین اور لازما پاخانہ چار دن بھی نہ آۓ اب شوگر کے مریض کی قبض درست رکھنابہت ضروری ھوتا ھے تو کیاسرکہ کااستعمال مناسب ھے کیاقبض نہین کرےگا تو دوستو جب جامن کا پانی بشکل سرکہ کی حالت مین آۓ گا تو یہ اپنی قبض کرنے والی خوبی چھوڑ دے گا یعنی قبض کسی صورت نہین کرے گا لیکن اگر آپ مذید دواؤن مین شامل کرکے تر وخشک کرتے ھین تو قابض ھونے کی خوبی آجاتی ھے جیسے مندرجہ ذیل دوا بنانے کی شکل مین ھوگا
گڑمار بوٹی ۔۔ست گلو ۔ سنڈھ ۔ بہترین سلاجیت ۔ کشتہ فولاد برابروزن اور ان کے برابر سرکہ جامن لینا ھے اب دوائین پیس کرسرکہ جامن مین ترکرکے دھوپ مین رکھ دین خشک ھونے پہ درمیانے کیپسول بھر لین ایک کیپسول روزانہ کھلا دین اب اس دوا کے بتانے کا دومقاصد تھے اب شوگر کے مریض کو پیداھونے والی عام جسمانی کمزوری درست ھوسکے اور اسی دوا سے شوگر بھی کنٹرول ھوسکے یعنی ایک تیر سے دوشکار
لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس دوا سے ھم کچھ اور فائدے بھی حاصل کرسکتے ھین یہ دوا بہترین حابس بھی ھے قابض بھی ھے کثرت بول مین بھی اعلی ھے کثرت رطوبات کےلئے بھی اعلی ھے یعنی خواتین مین لیکوریا ٹھیک کرے گی تو مردون مین حقیقی جریان ٹھیک کرکے گی جب نزلہ زکام ھو توکسی دوا کی ضرورت نہین یہی بہترین ھے بس اگر قبض کی شکایت پیدا ھو تورات سوتے وقت حب صابر کھلا دین وہ بھی صرف ایک گولی
اب اس دوا مین ایک اوربات بھی غورکرنے والی ھے جس کے بارے مین آپ نے تو غورکرنانہین مین ھی وضاحت کیے دیتا ھون اب اس دوا مین فولاد دودفعہ ھم نے استعمال کیا ھے ایک تو کشتہ کی شکل مین ڈالا ھے اور دوسری مرتبہ ھم نے سرکہ جامن کی شکل مین ڈالا ھے کیونکہ جامن مین بہت بڑی مقدار مین فولادپایا جاتاھے اور فولاد بذات خود قابض دوا بھی ھے دوستو تو پھر کیا خیال ھے کیا یہ دوا مقوی ھوئی کہ نہ ھوئی یعنی وافر مقدار مین خون پیدا کرے گی چہرے کارنگ نکھرجاۓ گا اور بھس جیسی موذی مرض سے بھی نجات مل جاۓ گی اور یہ بات بھی یاد رکھین یہ دوا مزاجا گرم کسی صورت نہین رھی کہین سلاجیت کی وجہ سے اورسنڈھ کی وجہ سے گرم نہ سمجھ لینا بلکہ یہ مزاجاعضلاتی اعصابی ھے امید ھے کافی وضاحت ھوچکی ھے باقی فائدہ اٹھانا نہ اٹھانا آپ کی مرضی ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل۔۔ھان ایک اور دوا آپ بنا سکتے ھین گل انار۔۔گل دھاوا ۔ بیل گری ۔ اندرجو تلخ ۔ برابروزن کو سرکہ جامن مین تروخشک کرلین یہ دوا بنیادی طور پر قے دستون اور بدھضمی مین نہایت اعلی ھے شوگر بھی کنٹرول کرتی ھے لیکن مین اس کا استعمال ان ھی امراض مین کرتا ھون شوگر مین نہین کرتا ویسے شوگر فورا کنٹرول کرتی ھے

Tuesday, September 17, 2019

مورنگا سچ اور حقیقت-2||Moringa Facts

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Moringa Facts
۔۔۔۔۔۔۔۔ بقیہ مضمون مورنگا ۔۔۔۔۔۔۔۔
دوچیزون کی وضاحت باقی رہ گئی تھی ایک بیجون کے بارے مین اور گوند سہانجنہ کے بارے مین
کل وعدہ تھا کہ مضمون کا بقیہ حصہ جویاداشتون مین باقی رہ گیا ھے اسے بھی لکھ دیاجائے گا لیکن یاد رکھیے ھرکام اللہ کے حکم سے وقت مقررہ پہ ھی انجام پاتا ھے ھمارے اختیار مین کچھ بھی نہین ھے
سہانجنہ کی گوند بھی بڑی باکمال چیز ھے کمر درد مین بے مثل ھے ایک بات یاد رکھین کسی بھی گوند کو جو کسی بھی درخت یا پودے سے حاصل ھوتی ھے اسے طبی زبان مین متعلقہ درخت کی رطوبت ھی لکھاجاتا ھے لیکن مین اسے ھمیشہ سے متعلقہ درخت کا جوھر کہا کرتا ھون یہ درست تعریف ھے گوند کے بارے مین ۔۔۔ کیونکہ گوند ھمیشہ جب درخت سے نکلتی ھے تو درخت کی ادویاتی تمام خوبیان سمیٹ کر درخت سے نکلتی ھے حقیقت مین درخت سے تمام نفیس اجزاء کا نچوڑ گوند ھی ھوتا ھے بھاری اور وہ اجزاء جن مین کچھ نہ کچھ فضلہ یا مضر اثرات ھون بذریعہ گوند درخت سے باھر نہین نکلتے یعنی آپ اسکا مقصد کچھ یون بھی لےسکتے ھین اجزائے ریئسہ بشکل گوند باھر آتے ھین اور اجزائے خبیثہ اندر ھی رھتے ھین یعنی فضلہ وغیرہ گوند مین شامل نہین ھوا کرتا یا آپ اسے درخت کے لطیف اجزاء کا مرکب کہہ سکتے ھین میراخیال ھے گوند کی تعریف سمجھ گئے ھونگے اب سہانجنہ کی گوند اکیلی تمام اجزائے موثرہ کا جوھر سمجھ سکتے ھین اب پانچ گرام گوند کو پیس کر سوگرام بیسن مین شامل کرکے اس کا حلوہ تیار کر لین مزاجاتری بھی شامل ھوجائے اورافادیت سے بھی بھرپورھوجاۓ اب اسے ایک ھی وقت مین کھا لین انشااللہ کمر درد اور دیگر تمام سابقہ افادیت مین بہتر پائین گے باقی سہانجنہ کی گوند دس گرام اسگندھ ناگوری پچاس گرام بدھارا پچاس گرام سفوف بنا لین آدھا تا ایک ماشہ تک کھائین بہترین ٹانک ھے جو مفردات کو باریک بینی سے سمجھتے ھین جیسے منصور صاحب ھین یا دیگر قابل اطباء کرام وہ اس بات کو اچھی طرح سمجھ رھے ھین کہ یہ کتنا لاجواب ھوسکتا ھے انشااللہ مین مذید کبھی بالمزاج سہانجنہ کے مرکبات پہ گاھے بہ گاھے ضرور لکھین گے
اب بات کرتے ھین تخم کے بارے مین تو دوستو تخم سے 36فیصد تیل نکلتا ھے یہ لمبے عرصہ تک خراب نہین ھوتا پہلے پہل لوگ اس تیل کا بہتر استعمال مشینون کے پرزہ جات پہ لگاتے تھے جو بہترین رزلٹ دیتا تھا خیر آجکل مشینون کے پرزہ جات کو تیل لگانے کے لئے کئی اقسام بازار مین عام دستیاب ھین اس سہانجنہ کا تیل اتنا نفیس ھوتا ھے کہ پہلے لوگ گھڑیون تک کے پرزہ جات مین اسے ھی استعمال کرتے تھے اب جدید دور مین اسے زیتون کے برابر درجہ دیا گیا ھے جوکہ ھزار فیصد غلط بات ھے اس وقت نہایت ھی افسوس ھوتا ھے جب بات بڑھا چڑھا کرکی جاتی ھے اور تشبیح ایسی چیز کے ساتھ دےدی جاتی ھے جس کا مقام بہت ھی بلند ھوتا ھے مین صرف دلیل مین ایک ھی بات کہون گا زیتون وہ پھل اور درخت ھے جس کے بارے مین رب کائینات نے قرآن مجید مین قسمین اٹھائی ھین اس کی افادیت اتنی مسلمہ ھے جس کی معترف ھرقوم اور نسل انسانی ھے اس سے مطابقت کرنا قطعی غلط ھے اسے نہ ھی اس مقدار مین کھایا جاسکتا ھے نہ ھی اس طرح غذا کا حصہ بن سکتا ھے آپ اسے دردون کے لئے بطور مالش استعمال کرسکتے ھین باقی کچھ بھی نہین ۔۔۔ھان اس کے بیجون کے تیل سے بہتر ان بیجون کا فضلہ ھے اسے بھی استعمال کیا جاسکتا ھے گندے پانی مین اگر ڈال دیاجائے تو بڑی حدتک صاف کردیتا ھے یعنی پانی کے اندر گندے مواد کواپنے اندر جذب کرلیتا ھے اور پانی کوقابل استعمال بنا سکتا ھے دوستو اب میرا خیال ھے مضمون کافی ھوگیا ھے دعاؤن مین یادرکھیے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, September 16, 2019

مورنگا سچ اور حقیقت-1| Moringa facts

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Moringa facts
۔۔۔۔۔۔ مورنگا سچ اور حقیقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا ایک اصول رائج ھے بغیر سوچے سمجھے بات کو بڑھا چڑھا کربیان کرنا یہ غلط بات ھے
خیر یہ ھمارا موضوع نہین ھے نہ اس پہ بحث کرین گے اس بات کا مقصد یہ تھا کم سے کم حقیقت کو ضرور مدنگاہ رکھنا چاھیے بس اسی طرح مورنگا کے بارے مین بغیر سوچے سمجھے زمین وآسمان کے قلابے ملا دیے گئے انسانی تمام ضروریات کو مورنگا کا محتاج بنانے تک کی حد تک لکھا گیا یعنی اگر فصل اگانی ھے تو بیج کو پہلے مورنگا کے پانی مین بھگو لین فصل دوگنی ھوگی ایسا کچھ بھی نہین ھوتا کہین یہ لکھا کہ فصلون کو کھاد تک کی ضرورت نہین رھتی یہ بات بھی غلط ھے اب دوسری بات دنیا کے تمام وٹامن تمام منرل اور میٹلز کی خوبیان جنہین آپ بڑی مشکل سے کشتہ کرکے دواؤن مین استعمال کرتے ھین یعنی فولاد چاندی سونا قلعی ھیرا پارہ اب کسی بھی کشتہ کی ضرورت نہین بس مورنگا استعمال کرین یہان تک کہ کسی پروٹینی غذا کی بھی ضرورت نہین بس مورنگا استعمال کرین یعنی نہ روٹی کھائین نہ کچھ اور کھائین صرف مورنگا کھا لین بس آپ کی تمام ضروریات پوری ھوجائین گی تحقیقات کے حوالے سے دنیا کی بڑی بڑی ریسرچ لیب کانام ساتھ لکھ دیاجاتا ھے جب ان لیب سے رابطہ کرکے سوال کرین کہ آپ کی اس مورنگا پہ کیا ریسرچ ھے تو جواب ملے گا کہ ھمارے فرشتون کو بھی علم نہین ھے
دیکھ لین نام کتنا سٹائلش لکھا جاتا ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مورنگا۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مین عام اور تقریبا پورے ملک مین عام پایاجانے والا درخت سہانجنہ ھے جسے مورنگا کہتے ھین اب زندگی مین ھرپاکستانی کو واسطہ اچار کھانے سے تو ضرور پڑا ھوگا اب اچار مین ایک اچار مولی کا ھوتا ھے دوستو یہ سہانجنہ کی ھی مولی ھوتی ھے جس کا آپ اچار کھاتے ھین اب اس درخت کی پھلیون کا بھی اچار ڈالاجاتاھے گاؤن دیہات مین جو بڑے ھی مزے کاھوتا ھے مین ھرسال بڑے شوق سے کھاتا ھون پورے ملک مین پایاجاتا ھے اب مختلف علاقون مین نام مختلف ھوسکتا ھے بہرحال اس کی مولیان سستے دامون تازہ بازار سے موسم مین عام ملتی ھین اور اچار سارا سال ھرجگہ دستیاب ھوتا ھے یہ تھا مورنگا کا تعارف
اب اصل بات کی طرف آتے ھین یاد رکھین طب قدیم مین اس کا پانی ڈال کر دوائین بنانا زمانہ قدیم سے ھے ۔ خاص کر معدہ کے امراض اور جوڑون کے امراض مین کافی دواؤن مین اسکا پانی استعمال کیاجاتا ھے
مثلا سہاگہ بریان ھینگ سنڈھ نمک سیاہ ھموزن پیس کر سہانجنہ کی مولی کے پانی مین کھرل کرکے نخودی گولیان بنا لین تمام ریاحی دردون اور بلغمی امراض مین مفید ھے یہ نسخہ طب قدیم کا ھے طب قدیم کی رو سے سہانجنہ ھاضمہ تیز کرتا ھے یعنی بھوک لگاتا ھے پیٹ کے ریاح مین نافع ھے جوڑون کے درد ٹھیک کرتا ھے جسم سے ریاح ٹھیک کرتا ھے کمر درد مین بھی فائدہ مند ھے باقی جو پوڈر مارکیٹ سے اس کا مل رھا ھےاوراتنی خوبیان لکھی گئ ھین سواۓ مارکیٹنگ کے کچھ بھی نہین ھان چندخوبیان ضرور ھین جن مین کچھ بتادی ھین باقی کاذکربھی آجائے گا
بنانےکاطریقہ مین پہلےسمجھاۓ دیتا ھون سہانجنہ کے پتے اتار لین اب انہین سایہ مین کھلے کرکے ڈال دین جب سوکھ جائین تو پیس لین چھوٹی آدھ چمچ خوراک ھے صبح شام کھا سکتے ھین دردون کو آرام آۓ گا ھان بعض لوگ اسکے پھولون کا سالن بھی بنا کرکھاتے ھین یہ بھی بہت مزےکاھوتاھےآپ بھی کھائیے بس یہ بات ذھن مین رکھین یہ دوا بھی بطورغذاکےھےدونون طرح سے استعمال زمانہ قدیم سے ھورھاھے
اب بات کرتےھین جدیدریسرچ مین واقعی اس کےاندرکچھ جواھر ھین تو بات سمجھین جہان تک یہ کہاجاتاھے کہ یہ بڑی کرشماتی بوٹی ھے غریب اس سےبڑی طاقت حاصل کرسکتاھے یہ سب لایعنی اورمارکیٹنگ کی باتین ھین ھان جو غذائی اثرات اس مین ھین وہ دوسرے پودون مین بھی پاۓ جاسکتے ھین ھماری روزمرہ کی غذاؤن مین بھی پاۓ جاسکتے ھین اس مین پوٹاشیم فائبروٹامن اے ای وٹامن بی اور سی ھے فولاد ھے کیلشیم ھے پروٹینی اجزاء ھین سب طاقت کے اجزاء ھین لیکن نارمل ھی اندازمین ھین بطور فوڈسپلیمنٹ استعمال کرسکتے ھین باقی یاد رھے پاکستان کی حد تک اسے بازار سے خریدنے کی تو قطعی ضرورت نہین ھےکیونکہ پورے ملک مین وافر مقدار مین پایاجاتا ھےاس کاآبائی وطن ھی پاکستان ھےاس کی مولی کااچارکھائین جوعام ملتاھے وھی اثرات ھین
اب ایک دوباتین غور سے سن لین اگر طاقت ھی دیکھنی ھے تو مریض کو سیاہ چنے پچاس گرام کی روزانہ یخنی نکال کردین بہت ھی طاقت ور ھے اگر کسی بوڑھے بندے کو ایک ماہ روزانہ کے حساب سے سیاہ چنون کی یخنی پلا دین تو وہ شادی کی خواھش کرنے لگ جاتا ھے یخنی کچھ یون تیار کرنی ھے چنے سیاہ پچاس گرام زیرہ سفید دوماشے دارچینی ایک ٹکڑا درمیانہ سیاہ مرچ ماشہ پیاز درمیانہ ایک عددادرک تولہ پانی دوکلوڈال کر آگ پررکھ دین تولہ بھر دیسی گھی ڈال دین آھستہ اوردھیمی آنچ پہ پکنےدین چنےگل جائین اورپانی آدھا کلو رہ جاۓ نیچے اتار کر کھا لین چنے بے شک نہ کھائین شوربہ تمام پی جائین کچھ روز مین جسمانی طاقت بھی آجائے گی اور مردانہ طاقت بھی بے مثال ھوگی باقی ایک بات اور سن لین دنیا کے سب سے بہترین اور تمام طاقت کے اجزاء یعنی وٹامن منرل وغیرہ اور دنیا کا بہترین اینٹی بائیوٹک کا حامل دنیا کی سب سے بہترین غذائی شفائی یعنی جہان تصور ختم ھوجائے ایسے اثرات کی حامل ایک ھی چیز ھے جسے آپ شہد کہتے ھین ایک بات اور بھی ذھن مین رکھین یہ واحد ایسی دوا غذا ھے جس کے اجزاء مکمل طور دنیا کی کوئی لیب علیحدہ نہین کرسکی باقی سب کی اکھاڑ بچھاڑ ھوسکتی ھے ایک چھوٹی سی مکھی جو انتہائی نفاست سے ھرپودے اور پھول سے قیمتی رس چوس کر شہد کی شکل دے دیتی ھے اور یہ بات بھی یاد رکھا کرین جب اللہ تعالی جنت کی بشارت دیتے ھین اور جنت کا ذکر آتا ھے تو محل تو حورون سے پہلے دودھ اور شہد کی نہرون کی بشارت آتی ھے پھر حورون کی بشارت آتی ھےاس بات پہ غور کرین ؟اس لئے کبھی آپ بھی دودھ اورشہد ملا کر پیا کرین طاقت کے خزانے چھپے ھین ستر حورون کا سامنا کرنے کے لئے ؟
ایک آخری بات۔۔۔ پانچ چھ روز ھوۓ مین ننکانہ صاحب گیا تھا کسی ذاتی کام کے سلسلے مین ۔۔۔۔وھان ایک سکھ دوست کے ھمراہ گوردوارہ بابا گرونانک صاحب بھی دیکھنے کااتفاق ھوا یادرھے یہ سکھ مذھب کا سب سے مقدس مقام ھے یہان سب سے مقدس مقام وہ جگہ ھے جہان بابا گرونانک صاحب کی پیدائش ھوئی اس جگہ کواندر سے بھی دیکھنے کااتفاق ھوا خیر یہان بہت سے تاریخی مقامات بھی ھین یہان ایک سہانجنہ کا درخت بھی ھے جس کی بہت حفاظت کی گئی ھے یہ درخت بھی تاریخ کا حامل ھےسال 1921مین اس گوردوارہ پہ ھندوؤن نے قبضہ کیا تھا جسے چھڑانے کی کوشش مین سکھون کے ایک جتھا یعنی لشکر نے حملہ کیا اب یہان بھی ھندوؤن نے ظلم کی تاریخ رقم کی ھے اس سہانجنہ کےدرخت کے ساتھ سکھ سردار کو الٹا لٹکا کرزندہ حالت مین جلایا گیا اورباقی دوسو ساتھیون کابھی یہی کچھ انجام کیا جو اس درخت سے چند قدم دور مقام ھے اس درخت کے چارون طرف چاردیواری چنی گئی ھے جس پہ تمام واقعہ رقم کیاگیا ھے درخت آج بھی ھری بھری حالت مین سوسال گزرنے کے باوجود اسی حالت مین موجود ھے تازگی مین ذرا بھی فرق نہین ھے ساتھ ھی ان دوسو سکھون کی یادگار موجود ھے جس پہ منون کے حساب سے سونا لگا کر بنایا گیا ھے دوستو سہانجنہ کے ذکر پر یہ تاریخی بات بھی یاد آئی جو آپ سے شئیر کردی اور سہانجنہ کی عمر کا بھی اندازہ ھوا اب چندخاص خوبیان
قوت مدافعت بہت پیدا کرتاھے اسوجہ کچھ امرض مین مفید سمجھاجاتاھے
زیادہ مقدار مین کھانے سے بدھضمی پیداھوگی کم مقدار مین کھانے سے معدہ درست اوربھوک بڑھےگی یادرھےگردے کےمریض اسےکسی بھی حالت مین استعمال نہ کرین جسم مین پانی کی شدید کمی کرے گا اور کچھ حکماء کایہ خیال ھے کہ یہ مدربول ھے تو دوستویہ قطعی غلط ھے مزاجا تشریح کیے دیتاھون طب قدیم کی روسےگرم خشک درجہ سوم مین ھے یہ بھی یاد رکھین جب بھی کوئی دوا گرم درجہ چہارم مین چلی جاۓ توانتہائی گرم دوا ھوتی ھے اس سےبھی کراس کرےتوزھربن جاتی ھے جبکہ سہانجنہ درجہ سوم ھے لیکن طب جدید بہت بہترین تشریح کرتی ھے
تخم سہانجنہ کامزاج خشک گرم
تازہ پھلیان سرد خشک
پھول گرم خشک
محلل اعصاب۔ مسکن غدد ۔ محرک عضلات ھے
یاد رکھین سہانجنہ رطوبات خشک کرتا ھے جس کی وجہ سے خون گاڑھاھوجاتا ھے اب دل کے مریض بھی استعمال سوچ سمجھ کرکرین اور جہان کچھ لوگون نے اسے شوگرکےلئے بہت مفید لکھا ھے توصاف ظاھر ھے اس مین یہ خوبی ھے کہ رطوبات کو ختم کرتاھے اور پیشاب کی مقدارکم ھوجاتی ھے لیکن جن کے گردون کو پانی کی شدید ضرورت ھوتی ھے جیسے پتھری گردہ مین توان کواستعمال قطعی نہین کرناچاھیے
میرے نزدیک اس کے پتون کااکیلے استعمال درست نہین ھے بلکہ چھال پتے پھول اور پھلیان ملا کر سفوف بنا کراستعمال کرین مجھے امید ھے آپ کو ایسی معلومات پہلے نہین ملی ھونگی اوراب آپ کے ذھن سے کرشماتی بوٹی والا بھوت بھی اتر چکا ھوگا دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل یہ مضمون آپ دوستو کی خواھش پہ لکھا ھے

Thursday, September 5, 2019

گرم پانی اور کولسٹرول اورجگرپہ چربی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرم پانی اور کولسٹرول اورجگرپہ چربی۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالی کی بڑی نعمتون مین سے ایک بڑی نعمت پانی بھی ھے اس کے بغیر بھی زندگی ناممکن ھے سائینس کے اس جدید دور مین بڑے بڑے بھید کھلے توان مین ایک بھید پانی کی حقیقت بھی تھا آج ایک اھم سائینس سوال بھی آپ کے سامنے رکھنے لگا ھون اس کا جواب تخلیق انسان کو سامنے رکھ کردینا ھے یعنی ایک نظریہ سب کے سامنے کا ھے کہ انسان چار چیزون سے تخلیق ھوا جس مین آگ مٹی ھوا اور پانی ھے اب اس مین سے دو جزو کی تشریح کرنی ھے آپ نے ؟
ایک ھوا اور دوسرے پانی کی؟
ھان ایک بات آپ کے سامنے رکھ دون ھوا کی کئی اقسام ھین یعنی جتنی بھی گیسین ھین یہ ھوا ھی تو ھین جیسے آکسیجن کاربن ڈائی آکسائیڈ وغیرہ ھان کلورین گیس کی بھی مثال دے لون باوجود اس کے کہ یہ بہت زھریلی ھوتی ھے موت لاتی ھے اب پہلی دوگیسین کے بارے مین سب کو پتہ ھے کہ انسان کےاندرموجود ھوتی ھین جس مین آکسیجن کو آپ غذا اور کاربن کو آپ فضلہ سمجھتے ھین یا دوسرے لفظون مین آکسیجن زندگی ھے تو کاربن موت کے قریب کا عمل ھے ویسے جانے انجانے مین آپ بڑے شوق سے روزانہ کاربن خود سے استعمال کرتے ھین جو ھر سافٹ ڈرنک بنانے مین استعمال ھوتی ھے Co2۔۔۔۔۔۔۔۔
اب غور کرین گے تو بات سمجھ آۓ گی پانی کی تشکیل H2Oھے یعنی اس مین بھی جب تک آکسیجن شامل نہ ھو تو پانی وجود مین نہین آسکتا جیسے آنسوگیس کے شیل پھٹنے سے جب فضاء آلودہ ھونے بندہ تکلیف کاشکارھوتاھےتوفوراپانی سے بھیگاکپڑا منہ پہ لپیٹ لینےسےبندہ بچ جاتا ھے یعنی اس پانی بھیگے کپڑے سے بندہ آکسیجن جذب کرلیتا ھے اور سہارے مین ھوجاتاھے اب سوال یہ تھا جب یہ بات ثابت ھوگئی کہ انسانی زندگی چند منٹ بھی آکسیجن کے بغیر نہین رہ سکتی تو اصل ھوا تو آکسیجن ھی ھوئی اور آکسیجن پانی مین بھی شامل ھے تو پھر تخلیق مین دوالگ الگ اجزا یعنی پانی اور ھوا بھی شامل ھوۓ تو بتائیے وہ کونسی ھوا تھی جو تخلیق انسان مین شامل ھوئی؟؟؟ یا پھر کیا یون ھوا کہ مٹی مین پانی شامل کرکے بت تخلیق ھوااور پھر آگ سے پختہ کیاگیا براہ کرم اس سوال کا جواب علماء حضرات لازما دین اور طبیب اور ڈاکٹر حضرات بھی بتائین مجھے طالب علم سمجھ کر سوال سمجھائین اگر کوئی کوتاھی ھوئی ھے تو درگزرفرمائین ۔۔۔۔۔
آئیے اب ھم اپنے ناقص علم کے مطابق پانی کو صرف پانی سمجھتے ھوۓ تعریف باری تعالی کرتے ھین تو دوستو اللہ تعالی نے زمین جہان جہان جیسا جیسا موسم رکھا ھے وھان مزاج انسانی کو معتدل رکھنے کےلئے پانی کو اتنا ھی ٹھنڈا یا گرم کررکھا ھے آپ جہان بھی رھتے ھین وھان کا پانی دیکھ لین موسم کے حساب سے تبدیل ھوتا رھتا ھے کبھی وھی پانی زمین سے گرم نکل رھا ھے تو کبھی ٹھنڈا نکل رھا ھے خیر ھمارا طریقہ یہ ھے کہ ھم اسے مکمل یخ کرنے کےبعد استعمال کرتے ھین کیونکہ ھمارا ذھن سمجھتا ھے اگر پانی ٹھنڈا نہ ھوا تو پیاس نہین بجھے گی خیر پانی تازہ استعمال کرنا چاھیے اب وہ لوگ دل کی امراض اور جگر کے کچھ امراض مین ملوث ھین انہین کسی طور ٹھنڈا پانی استعمال نہین کرناچاھیے اب عنوان کے مطابق بات سمجھ لین
جگر پہ چربی چڑھ جانا جسے آپ فیٹی لیوربھی کہتےھین توجانناچاھیے جگرکی بالائی سطح محدب ھوتی ھےاوراس پہ ایک آبدار جھلی کی تہہ چڑھی ھوتی ھے اسی طرح جگر کے زیرین حصہ کی تہہ مقعرھوتی ھے اوراس پہ بھی آبدارجھلی چڑھی ھوتی ھے یاد رکھین جب جگر مین سکون ھوتا ھے توحرارت کی کمی واقع ھوجاتی ھے اور وہ چربیلے مادے جن کاکیمیائی تجزیہ ھونا ھوتا ھے وہ ٹوٹنے کے بجائے جمتے جاتے ھین اوران جھلیون اورجگرکےدرمیان جمع ھوتےجاتےھین جس سے جگرکےاوپرموجودجھلیون کی تہہ موٹی ھوتی جاتی ھےاورجگراپنےحجم مین بڑھ جاتاھے اب اس کا ادویاتی علاج تو غدی اعصابی ملین ھی کافی ھے یعنی غدی اعصابی تحریک پیدا کرین لیکن اگر آپ مسلسل گرم پانی پلانا شروع کردین تو تب بھی یہ ٹھیک ھوجاتا ھے یعنی گرم پانی مین حل کرکے اس چربی کو ختم کیاجاسکتاھے ۔ بہ امر مجبوری غدی اعصابی ملین بھی دے سکتے ھین
سنڈھ 50گرام ۔ نوشادرٹھیکری50گرام ۔ کالی مرچ50گرام ۔ سناء200گرام ۔ریوندخطائی 200گرام پیس کرماشہ ماشہ دن مین تین دفعہ دین
اب بالکل اسی طرح دل پہ چربی چڑھنا اسی طرح ھے یعنی دل پہ بھی دوپردے ایک غدی اور ایک اعصابی پردہ ھوتا ھے جب اعصابی تحریک پیداھوتی ھے توقلب وعضلات مین تسکین واقع ھوجاتی ھے جس سے اعصابی پردے مین رطوبات کااجتماع ھوجاتاھے اور وہ پھول جاتا ھے یاد رکھین جورطوبات وھان جمع ھوتی ھین ان مین کئی غیر منہضم شدہ مادے ھوتےھین ان رطوبات کی وجہ سے دل ڈوبتا محسوس ھوتا ھے اسکی حرکات کم ھوجاتی ھین جسمی طور پرقلب پھولاپھولا ھوتا ھے یہ اعصابی تحریک اورعضلاتی تسکین ھوتی ھے بہترین علاج عضلاتی تحریک مین بدل دیا جاۓ لیکن پانی گرم ھی پلایا جاۓ تاکہ رطوبات نچڑجائین بلکہ بہت ھی اچھا علاج عقیق چھٹانک اور بھلاوہ پاؤ بھر کا نگدہ دے کر پانچ تاسات کلوآگ دین اب یہ کشتہ عقیق دوسوگرام ترپھلہ مین کھرل کرکے کیپسول 500ملی گرام بھرلین تین وقت ھمراہ گرم پانی دین باقی گلیسرائیڈ کی حالت مین غدی اعصابی ملین ھمراہ گرم پانی دین یاد رھے کوشش کرین جب بھی پانی کی طلب ھو نیم گرم ھی پینا ھے اور آخری بات جب کسی بندے کو ھارٹ اٹیک ھوجائے تو اس بات کو ھمیشہ یاد رکھین اگر آپ پاس ھین تو مریض کو فورا گرم پانی پلائین ابتدائی اٹیک ٹھیک ھوجائے گا اب آپ ھسپتال لےجاسکتے ھین ممکن ھے آپ کے اس عمل سے کسی کی زندگی بچ جاۓ پانی ایک گلاس لازمی پلادین خواہ الٹی آجائے لیکن فائدہ پھر بھی ھوگا الٹی آنے پہ مذید پلا دین انشااللہ اٹیک رک جاۓ گا گروپ مطب کامل محمودبھٹہ