Wednesday, June 30, 2021

حب اٹھرا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ حب اٹھرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس مرض کی تفصیل تو لکھنے کی ضرورت نہین ھے بس اتنا ھی کہون گا انشاءاللہ پہلے روز سے لے کر یعنی حمل ٹھہر جانے سے لے کر پیدائش تک ماں اور بچہ دونون اٹھرا کی ھر علامت سے محفوظ رھین گے 

کوڑ ۔۔ کالی زیری ۔۔ برھم ڈنڈی ۔ دھماں بوٹی ۔  بابچی ھموزن پیس کرسفوف بنالین ھر چاند کی پہلی تاریخ سے لے کر دس تاریخ تک روزانہ دوگرام نہار منہ پانی سے کھلا دین یعنی ھر قمری ماہ کی پہلی تاریخ سے لےکردس تاریخ تک ھرماہ دس روز کھلائین اور نوماہ کھلائین انشاءاللہ دونون اٹھرا کی تمام علامات سے محفوظ رھین گے یہ تمام دوائین پنسار سے انہی نامون سے باآسانی مل جاتی ھین صاف ستھری کرکے تیار کرین بلکہ ھرماہ تازہ بنالیا کرین کچھ بھی تو مشکل نہین ھے اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, June 25, 2021

مغلظ منی اور مولد منی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ مغلظ منی اور مولد منی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دو تین روز پہلے عزیزم سرمدوقاص صاحب نے باقاعدہ میری تازہ ترین تصویر لگا کر پوسٹ بھی لکھ دی پوسٹ مین نے بھی بارہ گھنٹہ بعد پڑھی پوسٹ مین دوتین باتین نہایت ھی اھم تھین  اس مین پہلی بات یہ نظر آئی کہ پورےگروپ کی پرخلوص محبت پیار دعائین سب میرے لیے تھین اب مجھے یقین ھے کہ انشاءاللہ اپریشن کامیاب ھوگا اور مجھے شفا ملے گی ممکن ھے اسی ھفتہ اپریشن ھوجائے 

دوسری اھم بات سرمد نے میری خوش خوراکی کے بارے مین لکھی تھی یہ سب سرمدصاحب کا مزاح تھا اور کچھ دوستون نے بھی بھر پور ساتھ دے رکھا تھا جبکہ مین تو عرصہ گزر گیا ایک روٹی صبح اور ایک تادو شام کو کھاتا ھون دوپہر کا کھانا نہین کھاتا عادت ھی نہین ھے اگر کبھی بہ امر مجبوری تھوڑا بہت بھی دوپہر کو کھالیا ھے تو شام کا کھانا نہین کھاتا بس ایک توازن برقرار رکھا ھوا ھے عمر کے لحاظ سے کچھ قریبی دوست جانتے ھین کہ ساٹھ سال ھونے والی ھے بس جوان نظر آنا کمال نہین ھے یہ اللہ تعالی کی رحمت ھے باقی آپ سب دوستو کا بہت ھی شکریہ اور نوازش کہ اتنی محبت اور خلوص کا اظہار کیا اس خلوص اور محبت نے مجھے نئے سرے سے جوان بھی کردیا ھے باقی کل میرے تمام ٹیسٹ رپورٹ مکمل ھوگئے تھے جن مین جگر اور دل اور گردون کے بھی ٹیسٹ تھے ایکسرے بھی تھے الحمداللہ سب کلیر تھے بس مسئلہ صرف آنکھ کا ھے اور وہ بھی کافی سنجیدہ معاملہ ھے بس دعا کرین 

اب خیر سے عنوان کی طرف چلتے ھین جو نہایت اختصار سے لکھ رھا ھون بھئی دوستو دو الفاظ عمومی استعمال کیے جاتے ھین اور اکھٹے استعمال کیے جاتے ھین ایک لفظ ھے مولد منی یعنی منی کی پیدائش بڑھانے والی دوا یعنی کسی کی منی کی مقدار کم ھے یا خزانہ منی مین مقدار پیدا ھی کم ھورھی ھو تو بدن مین منی جیسی رطوبت کی پیدائش بڑھانے والی ادویات دی جاتی ھے بارھا دفعہ بتا چکا ھون کہ اسکے لیے ھمیشہ صالح رطوبات پیدا کرنے والی دوائین اعصابی غدی مزاج کی حامل ھین جیسے ثعلب مصری موصلی سفید مغز پنبہ دانہ اور چھلکا اسپغول صرف چار دوائین برابروزن پیس کر سفوف بنالین چھلکا باقی دوائین پیس کر شامل کرنا ھے ایک چمچ صبح ایک چمچ شام ھمراہ دودھ دین تو بہت زیادہ منی کی مقدار پیدا ھوجاۓ گی مذید دوائین شامل کرنے کی ضرورت نہین ھے اور نہ ھی کرنی چاھیے یہ جو ایسے مغلوبہ جات جس مین مولد منی اور مغلظ منی سب ھی دوائین شامل کی جاتی ھین انکا وہ فائدہ قطعی نہین ھے جتنا مسئلہ ھی اتنی ھی دوا استعمال کرین اب رہ گئی بات مغلظ منی ادویات کی یعنی منی کی مقدار تو کافی ھے لیکن ھے پانی کی طرح پتلی اب اسے گاڑھا دو انداز مین کیا جاتا ھے ایک وقتی طور پر گاڑھا کرکے اپنا گزارا کرنا ایک مستقل طور پہ گاڑھا کرنا اصول قائدہ ھے وقتی طور پہ گاڑھا کرنے والی دوا جس کی مثال ھم یون بھی دے سکتے ھین جیسے پانی تھا اب آپ نے اس کے اندر باھر نمک اور ایمونیا گیس کا سہارا لے کر برف کی شکل دے دی ھے یہ پانی بظاھر گاڑھا ھے لیکن جب ھم نظری معائینہ کرین گے تو ھم اسے جما ھوا پانی ھی کہین گے یعنی گاڑھا ضرور ھے لیکن اسے جیسے ھی فطری ماحول ملے گا یعنی کھلی فضاء جس مین ذرا بھی حرارت ھوئی تو یہ پگھل کردوبارہ پہلی حالت یعنی پانی کی شکل اختیار کرلے گا اسے ھم طبی لحاظ سے ممسک کا نام دین گے اب آپ خود اپنے دماغ پہ زور دین کہ برف کی کیفیت کیا ھے یاد رکھین اسے مستقل شکل بھی دی جاسکتی ھے خیر یہ لمبی بحث اور فلسفہ ھے پھر کبھی بیان ھوجاۓ گا اب دوسری شکل تھی کہ ھم منی کے قوام کو ایک مخصوص حد تک بس غلیظ کردین جب غلیظ کرین گے تو عمل وھی برف والا ھی ھوگا لیکن شکل الگ ھوگی اسے ھم طبی نام مغلظ دیتے ھین اسکے لیے دوائین عضلاتی اعصابی یعنی خشک اور سرد استعمال کرنی ھونگی اب یہان ایک نکتہ سمجھ لین جب پیدائش بڑھانے والی دوائین استعمال کین تو دوا کا مزاج تر گرم تھا جب مغلظ دوائین استعمال کین تو مزاج خشک سرد تھا اب خود ھی سوچ لین ایک طرف آپ تری پیدا کرنے والی دوا شامل کررھے ھین تو دوسری طرف خشکی بڑھانے والی دوا دے رھے ھین اب ایک طرف گرمی برقرار رکھی ھے تو دوسری طرف سردی بڑھائین گے تب مغلظ بنے گی ایسے ھی بے جا مرکبات اور غلط انداز مین استعمال کرنے سے انسانی بدن مین کافی پیچیدگیان پیدا ھوجایا کرتی ھین اب ایک ھی مقام پہ آگ پانی ھوا اور مٹی کو اکھٹے کرکے انسانی بدن مین رکھ دینا اور ان مین ایک اعتدال رکھ دینا جسے ھم صحت کا نام دیتے ھین جب یہ اعتدال بگڑتا ھے تو ھم اسے کسی نہ کسی مرض کانام دیتے ھین یہ طاقت اور خاصہ صرف رب کائینات کے پاس ھے آپ کوشش کرین گے تو سواۓ قدرت کے بنے نظام مین بگاڑ پیدا کرنے کے کچھ بھی نہین کررھے خیر اب مغلظ دوا سمجھ لین 

تج ۔ تالمکھانہ ۔ بیج بند سمندرسوک ۔ تخم سریالہ ۔ تخم قنب ۔ ھرایک پچاس گرام کشتہ قلعی بیس گرام کسی بھی اچھی کمپنی کا بنا کشتہ شامل کرلین پیس کرسفوف بنا لین اور ایک چمچ صبح ایک شام ھمراہ دودھ ھی دین یہ دوا حقیقتا دودھ سے اس لیے استعمال کی جاتی ھے کہ انتہائی خشک ھوتی ھے ورنہ پانی سے بھی کھائی جاتی ھے مزاجاعضلاتی اعصابی ھے اب یہ دوا آپ جریان لیکوریا شوگر سلسل بول اور منی کا ازحد پتلا ھونا سب مین استعمال کرسکتے ھین یاد رکھین یہ دوا قابض بھی بہت زیادہ ھے بہتر ھے رات سوتے وقت دوگولی حب صابر دین تاکہ کچھ حرارت بھی پیدا ھو اور قبض بھی نہ ھو 

اب حب صابر گندھک آملہ سار چھلکا تمہ تارامیرا برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین اسی کے ساتھ اجازت دعاؤن مین یاد رکھیے گا انشاءاللہ کبھی کبھار آپ کے اس پسندیدہ موضوع پہ پھر کچھ لکھین گے

Monday, June 21, 2021

گلے مین ریشہ یعنی کیرا اور ریزش کاعلاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ گلے مین ریشہ یعنی کیرا اور ریزش کاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔

آج کی پوسٹ بہت ھی مختصر ھوگی لیکن سمجھنے والون کے لیے پرمغز بھی ھوگی

بعض دفعہ رطوبات پتلی ھوکر مسلسل گلے مین گرتی رھتی ھین  اور بعض اوقات گلے کی سوزش اور گلے کی جھلیون کی ورم رطوبات کو گرنے پر مجبور کرتا رھتاھے ھر دو صورتون مین مندرجہ ذیل علاج نہایت ھی مفید رھتا ھے

گل سرخ ۔ گاؤزبان ۔ خطمی ۔ خبازی ۔ بہی دانہ ۔ برابر وزن مکس کر لین بقدر دوماشہ لے کر دوکپ پانی ڈال کر ابالین ایک کپ رہ جانے پہ اتار کر چھان لین حسب ذائقہ چینی شامل کرلین یا بہترین طریقہ ھے مٹھاس کی جگہ شہد شامل کرلین نہار منہ صبح وشام پی لین اور غذا کھانے کے بعد ایک چھوٹی چمچ اطریفل کشنیز صبح دوپہر شام دین رات سوتے وقت اطریفل زمانی ایک چمچ کھلا دین اللہ اللہ تے خیر صلا 

مفردات پنساری سے لے لین اور معجونات بھی پنساری سے کسی بھی کمپنی کے لے لین

Sunday, June 20, 2021

پی ایچ سکیل اور تشخیص مزاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ پی ایچ سکیل اور تشخیص مزاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

PH Scale 

حکماء کےلئے ایک بہت ھی آسان طریقہ یہ بھی ھے کہ بذات خود پی ایچ سکیل چیک کرین اور مزاج کی تسلی کرلین 

پہلے ذرا پی ایچ سکیل کے بارے مین؟؟؟

دوستو کسی بھی سائینٹیفکٹ سٹور سے جہان سکول کے بچون کے تجربات کا سائینسی سامان یا لیب مین استعمال کےلئے سامان ملتا ھے یا پھر کسی جاننے والے لیبارٹری کے افراد سے رابطہ کرکے نہایت ھی سستا سا ایک پیکٹ مل جاۓ گا جس مین زرد رنگ کے کاغذ کی چھوٹی چھوٹی کترنین سی ھونگی اسی پیکٹ کے ساتھ ھی آپکو رنگون سے مزین ایک پٹی بھی ملے گی یہ پٹی پی ایچ لیول چیک کرنے کا پیمانہ ھے اب کسی بھی محلول کی یا پھر کسی بھی شخص کی پی ایچ معلوم کرنےکےلئے اس شخص کا پیشاب حاصل کرین اب اس مین پی ایچ پیپر ڈبو دین اس پیپر کا رنگ بدل جاۓ گا اب اس رنگ بدلے پیپر کا موازنہ آپ رنگون سے مزین پیمانہ سے کرین اس پہ نمبرنگ بھی ھوتی ھے  اگر پیپر کا رنگ سرخ ھوتا تو سمجھ لین اس محلول مین تیزابی مادہ موجود ھے اگر محلول یا پیشاب مین پیپر کارنگ نیلا ھوجاۓ تو اسے ھم اساسی مادہ کہین گے خیر آپ کی آسانی کے نمبرنگ سکیل کے حساب سے بتاتا ھون 

پی ایچ سکیل پر زیرو سے لے کر 14تک نمبر لگے ھوتے ھین یعنی کسی بھی محلول کی پی ایچ ایک سے چودہ تک ھی ھوتی ھے حقیقت مین پی ایچ کسی بھی محلول مین موجود ہائیڈروجن آئن کی مقدار کو ظاھر کرتی ھے اس طرح اس محلول کی تیزابی اساسی اور تعدیلی کیفیت کے بارے مین بھی معلوم کیا جاسکتا ھے یعنی اس کی طاقت کتنی ھے یعنی اس مین تیزابی اساسی تعدیلی کیفیت کا پتہ چلتا ھے اب آپ کی آسانی کے مذید آسان کرکے بتاتا ھون 

اگر محلول یا پیشاب مین بھگوۓ پیپر کا رنگ سات نمبر پہ ظاھر ھوتا ھے تو مزاج غدی ھے یہ سکیل پٹی کا سنٹر بھی ھوگا 

اگر پیپر کا رنگ نمبر کے لحاظ سے جیسے جیسے کم ھوتاجاۓ یعنی صفر کی طرف آتاجاۓ گا تو اس سے مراد ھے کہ اس محلول مین تیزابی مادے کی بھی اتنی ھی شدت ھے خیر جب بھی نمبر سات سے نیچے آتا جاۓ گا تو مزاج عضلاتی ھے 

اگر نمبر سات سے اوپر جارھا ھے یعنی آٹھ نو دس یا چودہ تک کہین بھی چلا جاۓ اب جتنا بڑھتاجاۓ گا تو سمجھ لین اس محلول مین اتنے ھی الکلائیڈ زیادہ ھوچکے ھین یعنی کھار پیدا ھوچکی ھے تو دوستو یہ مزاج اعصابی ھوگا یہ تجربہ آپ کو مزاج سمجھنے مین آسانی پیدا کرے گا ساتھ ساتھ نبض بھی دیکھین اب نبض کو بھی مقام کے لحاظ سے دیکھین گے تو آھستہ آھستہ آپ کو تجربہ اور سمجھنے مین نہایت آسانی ھوجائے گی 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, June 14, 2021

Cholestrol|کولسٹرول 5

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Cholestrol

۔۔۔۔۔ کولسٹرول ۔۔۔۔قسط5آخری قسط۔۔۔۔

گفتگو چھلکا اسپغول پہ تھی کہ قاطع صفرا دوا ھے 

تودوستو تغلیظ یعنی رطوبت کو گاڑھا کرتا ھے جیسے منی پتلی ھو تو حکماء اسے منی گاڑھی کرنے والی دواؤن مین استعمال کرتے ھین اب آپ خود ھی فیصلہ کرلین کہ کیسے چھلکا اسپغول کولسٹرول ختم کرنے والی دوا ھوسکتا ھے مین نے خود دیکھا ھے اس پوسٹ کو بے شمار طبیب حضرات نے لگا رکھا تھا اب بندہ ان سے کیا کہے سواۓ افسوس کے؟

ھان اب مین سمجھاتا ھون کہ جن لوگون کو چھلکا کھانے سے کولسٹرول مین کمی ھوئی ھوگی تو کیسے ھوئی ھوگی یاد رکھین جو چربیلے مادے آنتون مین موجود ھین اب ان کو جذب ھونے سے ضرور روک لے گا لیکن جمی ھوئی چربی یا چکنائی کو نہ تو مستحیل کرسکتاھے اور نہ ھی متحیز

ھان یہان مین ایک اور خوبی سے آگاہ کرتا ھون اب کولسٹرول کے سلسلے مین زیادہ دوائین کھانے سے یا کسی اور وجہ سے اگر جوڑ کڑکڑانا شروع ھوجائین تو چھلکا اسپغول ایسی حالت مین مفید رھے گا موصلی سفید ثعلب مصری چھلکا اسپغول مغز کدو مغز کھیرا برابروزن سفوف بناکر چمچ چمچ صبح شام ھمراہ دودھ کھائین تو جوڑ کڑکڑانا بند ھوجائین گے خیر اس بحث کو یہین بند کرتے ھین بات کولسٹرول کی ھی کرتے ھین

کولسٹرول اور ٹرائی گلسرائیڈزکے بارے مین یہ بات دماغ مین بٹھا لین کہ یہ چربی غذا سے حاصل شدہ ایک ناحل پذیر مادہ ھے جو متحیز ھوکر یعنی SYNTHESISھوکرانرجی یعنی طاقت پیدا کرتاھے اگریہ حد اعتدال سے بڑھ جاۓتو شریانون مین جمنا شروع ھوجاتاھے جس سے ایک طرف تو خون کا قوام گاڑھا ھوتا ھے تو دوسری طرف خون کی نالیان تنگ ھونا شروع ھوجاتی ھین اس کے نتیجہ مین بلڈپریشر بڑھ جاتاھے اور دل اور گردون پر غیر ضروری بوجھ پڑجاتاھے یہان ایک بات یہ بھی ذھن نشین کرلین کہ بلڈپریشر خودسے کوئی مرض نہین ھے یہ محض علامت ھے کہ بندہ بیمار ھے اگر کسی کو ننگی ننگی گالیان ھی نکالین گے تو بلڈپریشر تو بڑھ جاۓ گا اب اس سے یہ ثابت کہین نہین ھوتا کہ اسے دل کا عارضہ ھے یعنی بے شمار وجوھات ھین جن سے بلڈپریشر بڑھتاھے خیر کولسٹرول کا پیدا ھونا عضلاتی عمل ھے اور کیمیاوی طور پر بڑھتاھے اس کا علاج غدد کو کیمیاوی طور پر متحرک کرنے سے ھوگا عضلاتی اعصابی تحریک مین جو موادگاڑھا ھوجاتاھے اب اسے حقیقتا غدی عضلاتی تحریک پیدا کرکے حرارت پیدا کرکےپگھلایا جاتا ھے اور پھر مشینی تحریک غدی اعصابی پیدا کرکے باھر خارج کیا جاتا ھے یاد رکھین اسی تحریک مین خون کا قوام درست ھوتا ھے اور کلاٹClot بھی ختم ھوجاتے ھین 

اب اس بات کو بھی مدنظر رکھین کہ ھماری غذا مین ضروری حرارے یعنی کیلوریز کےلئے %45...40چربیلے مواد غذاؤن سے حاصل ھوتے ھین اس طرح چربیلے مادے بھی اتنے ھی ضروری ھین کہ جتنے کاربوھائیڈریٹس مذید یہ کہ نشاستہ دار غذاؤن کا بہت سا حصہ عملا انہضام کے دوران ٹرائی گلیسرائیڈ مین بدل جاتاھے ھماری روز مرہ کی زندگی مین غذاسے انرجی اور ایندھن حاصل کرنے کا پہلا ذریعہ نشاستہ دار غذائین ھین ھمارے نظام انہظام کی فعلی درجہ نمبری کے مطابق سب سے پہلے نشاستہ دار غذاؤن سے حرارے حاصل ھوتے ھین اگر جسمانی ضرورت اس سے پوری نہ ھوپاۓ تو پھر جسمانی ضرورت پوری کرنے کےلئے نظام لحمیات یا پروٹینزکی طرف رجوع کرتا ھے اگر جسم کو مذید ایندھن کی ضرورت ھو توپھر چربی دار مواد اور چکنائیون سے مدد لی جاتی ھے اگر جسم کو کاربوھائیڈریٹس سے ھی فرصت نہ ملے تو دوسری چیزون کو کب اور کیسے ھضم کرے گا اس طرح چربی اور چکنائی جمع ھوتی رھتی ھے  یہ سب کمالات بسیار خوری کی وجہ سے ھین یعنی کھایا پیا دبا کے اور کام کو ھاتھ بھی نہین لگانا یعنی ایسا کام کے قریب بھی نہین پھٹکنا جس مین کچھ جسمانی طاقت صرف ھوتی ھو بس مراثیون کے کٹّے والا کام ھی کرنا ھے دوستو ھاتھ پاؤن ھلایا کرین ستر کی دہائی مین لوگ سوفیصد دیسی گھی کھاتے تھے لیکن دل کا مرض کسی کو بھی نہین تھا یہ ڈالڈا یا آئل کا نام ونشان بھی نہین تھا ایسا کیون تھا یہ آپ بتائین خیرسے مین ستر کی دہائی مین جوان تھا یہ بناستی گھی دیکھتے دیکھتے چھاگیا ورنہ شادی بیاہ پہ بھی کھانے دیسی گھی مین پکاۓ جاتے تھے اور لوگ تندرست تھے خیر یہ وقت کی کہانی زمانے کے زبانی پھر کبھی سنائین گے اب آخری بات نسخہ جات کی

کولسٹرول کی انتہائی اعلی دوا۔۔۔۔

نوشادر کا ھوائی تیل صدف کے ساتھ بنائین یہ نسخہ کولسٹرول کےپہلے ایک مضمون مین لکھ چکا ھون اب پچاس گرام تیل مین سوگرام ریوندخطائی کھرل کرکے دانہ مونگ برابروزن گولیان بنالین ایک ایک گولی دن مین دوتاتین بار ھمراہ پانی دے سکتے ھین کولسٹرول اور فیٹی لیور کےلئے بہت ھی اعلی دوا ھے اگر اسی دوا کو مذید آگے بڑھائین تو انتہائی لطیف تیزی سے اثر کرنے والی باکمال دوا بھی بنائی جاسکتی ھے لیکن میری کوشش ھوتی ھے کہ دوا اتنی ھی بتائی جاۓ جوعام قاری باآسانی بناسکے خیر طبیب حضرات اگر محنت کرلین تو دوا کو لطیف بنائین اسکا طریقہ مندرجہ ذیل ھے

ھلدی سوگرام 

ریوندخطائی سوگرام 

مکو سوگرام 

کاسنی تخم سوگرام 

پودینہ سوگرام 

ان ادویات کا معروف طریقہ سے چار بوتل عرق نکال لین اور اس عرق مین چالیس گرام مذکورہ نوشادر کا تیل شامل کردین اب آدھا کپ یہ عرق دوقت پلا دین ساتھ معجون دبیدالورد دین اور ساتھ ھی غدی اعصابی اکسیر رتی بھر دن مین دوبار ھی دین 

اب بہت سے لوگ نوشادر کا تیل پوچھنے لگ جائین گے لیجئے وہ بھی طریقہ بتاۓ دیتا ھون 

ایک کلو سیپیان یعنی صدف سادہ یا عام لین اسے گل حکمت کرکے دس سیر آگ دےدین ٹھنڈا ھونے پہ باھر نکال کر نوشادر ٹھیکری آدھا کلو شامل کرکے دونون کو پیس کر پھر کسی ڈولی مین بند کرکے گلحکمت کرکے بیس سیر آگ اوپلون کی  دے دین پہلی آگ مین بھی اوپلے ھی استعمال کرین آگ ٹھنڈی ھونے پر دوا کو نکال کر کسی سٹیل کے کھلے برتن مین پچھا دین رات کو ممکن ھو توکھلے چھت پہ رکھ دین چوبیس گھنٹے بعد کافی مقدار مین اس سے نوشادر کا ھوائی تیل نکل چکا ھوگا اسے جدا کرکے کسی شیشے کی بوتل مین محفوظ فرمالین اگر یہ تیل اکیلا بھی فیٹی لیور اور کولسٹرول مین استعمال کرین گے تو شاندار رزلٹ ملے گا یہان گروپ مطب کامل کے کافی ممبران پہلے ھی اسےبنا کر استعمال کرچکے ھین اسی کے ساتھ اجازت انشاءاللہ کسی اور موضوع کے ساتھ حاضری ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, June 13, 2021

Cholestrol|کولسٹرول 4

Cholestrol

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ کولسٹرول ۔۔۔۔۔قسط 4 ۔۔۔۔۔۔

جی ھان ریوندخطائی سے بڑھ کر کوئی بھی دوا نہین ھے جو کولسٹرول کو ٹھیک کرسکے ھے نا حیرت کی بات؟؟؟

اب اس سے بھی زیادہ حیران کن بات جس کی سمجھ شاید چند ایک کو ھی آئی ھوگی وہ ھے جگر پہ چربی چڑھنا جسے آپ فیٹی لیور بھی کہتے ھین اسکے لیے سب سے اعلی دوا ریوندخطائی ھی ھے مین نے آپ کو چربی پیدا ھونے کا فلسفہ بھی سمجھایا ھے شاید آپ کی توجہ محض کولسٹرول تک ھی محدود رھی ھے 

اب ذرا ریوندخطائی کی تعریف سمجھ لین کہ مین کیون اتنی کررھا ھون یہان مجھے ایک کل کا کمنٹس بھی یاد آگیا کل ایک دوست نے لفظ مجاری کے بارے مین پوچھ رکھا تھا یاد رکھین ایسے الفاظ بات کو انتہائی مختصر کرنےکےلئے استعمال کیے جاتے ھین اور یہ طبی اصطلاحات مین استعمال ھوتے ھین جس نے طب پڑھی ھوگی وہ فورا سمجھ جاتاھے بھئی آسان الفاظ جو ترجمہ اس پوسٹ مین کیا گیا ھے وہ یہ ھے کہ ایسے تمام راستے جہاں سے گندے فضلات خارج ھوتے ھون ان مین بول براز سے پسینہ آنے والے مسام تک ھین خیر بات ریوندخطائی کی کررھے ھین تو ریوندخطائی کی سب سے بڑی خوبی یہ ھے کہ یہ جسم مین حرارت طبعی پیدا کرتی ھے اس وجہ سے سب سے اعلی خوبی یہ ھے کہ اگر چکنائی حل پذیر ھے تو  بذریعہ پیشاب کی راہ بدن سے باھر خارج کرتی ھے اور اگر چکنائی ناحل پذیر ھے تو بذریعہ پاخانہ بدن سے باھر نکالتی ھے یعنی چھوڑتی کسی بھی صورت نہین ھے آپ اس کو مرکب دوا کی صورت مین استعمال کرین تاکہ افادیت زیادہ پیدا ھوجائے  جیسے مندرجہ ذیل دوا استعمال کرسکتے ھین 

ریوندخطائی ۔۔۔ سنڈھ۔ زیرہ سفید۔ ھرایک سوگرام کباب چینی تین سوگرام پیس کرسفوف بنالین  اور تین وقت ایک ایک گرام ھمراہ پانی دین غدی اعصابی ملین یا غدی اعصابی مسہل حسب ضرورت استعمال کرسکتے ھین یہ بھی انتہائی مفید دوائین ھین ایک بات ھمیشہ یاد رکھین مرض کے ازالہ کےلئے کوئی بھی دوا تجویز کرتے وقت ھمیشہ مریض کےدیگر معروضی حالات کومدنظر رکھا کرین تکہ بازی سے بھی کبھی بھی کام نہ لیا کرین جیسے آپ کو پتہ چل جاۓ کہ مریض کو اھم مسئلہ کولسٹرول ھی ھے توآپ کولسٹرول کی دوا دے کر مطمئن ھوجائین ایسا نہین ھونا چاھیے بلکہ مریض کے مسائل سارے سمجھ لین اب مرض کہان تک پھیل چکی ھے کیاکیا فساد بدن مین پیدا کرچکی ھے یہ سب حالات سمجھین اب اس کے مطابق علاج ھونا چاھیے جیسے مین بھی آپ کو مختصر یہ بتادون کہ جناب کولسٹرول تو محض عضلاتی اعصابی تحریک کی وجہ سے پیدا ھوتا ھے آپ حرارت پیدا کرکے نکال باھر پھینکین تو سیدھی دوا حرارت پیدا کرنے کےلئے آپ غدی عضلاتی مرکبات استعمال کرین جیسے  پودینہ پچاس گرام لین اجوائن دیسی بیس گرام لین نوشادر تیس گرام لین پیس کر سفوف بنالین آدھی چمچ دن مین تین بار دین واقعی کولسٹرول نکال پھینکے گی شک نہین ھے اس دوا ؟

لیکن اس کو استعمال کرنے کےلئے بہترین طبیب ھونا بھی ضروری ھے کیونکہ کولسٹرول تو اس سے خارج ھوجائے گا لیکن آپ نے ایک بات کو مدنگاہ نہین رکھا کہ کل کلان اس سے کیا سائیڈایفیکٹ پیدا ھونے والا ھے تو دوستو پتہ ھے اس کے استعمال سے کیا ھوگا اس کے استعمال سے حل پذیر چربیلے مادے جو خون مین مناسب اور موزون مقدار مین ھونے چاھیے یہ دوا ان کو بھی باھر خارج کردے گی جس سے جوڑون مین لچک پیدا کرنے والے اجزاء بھی بدن سے خارج ھوجائین گے تو اب مریض کے اٹھتے بیٹھتے جوڑ کڑکڑانا شروع ھوجائین گے یعنی ایسی دواؤن کا بکثرت استعمال یبوست یعنی اتنی خشکی اور خشونت پیدا ھوجاتی ھے کہ جوڑون کی حرکت سے آوازین آنے لگتی ھین یہان تک کہ دماغ کے پردون مین خشکی پیدا ھوکر دماغی اور نفسیاتی امراض تک جنم لےسکتی ھین اس غلط فہمی مین کبھی بھی نہ رھین کہ اجی دیسی دوا تو سائیڈایفیکٹ پیدا ھی نہین کرتی یہ کم علمی اور سراسر جاھلیت ھے بندہ خدا طب کو سمجھین اور خوب پڑھین تب بات سمجھ مین آۓ گی کہ زیادہ روٹی کھانے سے بھی بہت زیادہ سائیڈایفیکٹ پیدا ھوتے ھین یہان پوسٹین لگی ھوتی ھین کہ سم الفار تولہ شنگرف تولہ جوھر کچلہ تولہ کستوری چھ ماشہ زعفران چھ ماشہ عنبر چھ ماشہ وغیرہ وغیرہ قوت باہ کی اکسیری دوا ھے اور سینہ کا راز ھے بیر برابر گولی ھمراہ دودھ دین کمنٹس مین بڑی واہ واہ مچی ھوتی ھے ایسی پوسٹ پڑھ کر سر پیٹنا چاھیے خیر بس دعا ھی کرسکتے ھین کہ اللہ تعالی سب کو ھدایت دے 

بس معمولی سی دوائین ھوتی ھین جب قانون کی روسےدیکھین تو سمجھ سے بالا کام ھوتا ھے ایسے ھی چھلکا اسپغول کافلسفہ ھے کہ صرف چھلکا اسپغول کے استعمال سے کولسٹرول دور ھوتاھے اب آپ ھی بتائین کہ چھلکا ھو یا ثابت اسپغول ھودونون ھی قاطع صفراھین اپنےلعاب اور لزوجیت سے ھرقسم کی یبوست اور خشونت کو ختم کرتا ھے آنتوں مین پھسلن سی پیدا کرکے براز کو خارج کرتا ھے قاطع صفرا اور مزیل حرارت ھے باقی گفتگو اگلی پوسٹ مین جو شایداس موضوع کی آخری ھو محمودبھٹہ

Saturday, June 12, 2021

Cholestrol|کولسٹرول 3

 Cholestrol

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔ کولسٹرول ۔۔۔۔۔۔قسط3۔۔۔

پچھلی قسط مین بات ھورھی تھی کہ جب خون مین چربی کی موزوں مقدار سے تناسب بڑھ جاۓ تو کیا ھوتاھے تو دوستو یہ خون سے الگ ھوجاتاھے اور اپنے کثافتی بوجھ اوربھاری پن کی وجہ سے گردش خون کے دوران نالیون کی اندرونی سطح کے ساتھ چپک کرانہین تنگ کرجاتی ھے جس سے دوران خون مین رکاوٹ پیداھوجاتی ھے جب یہ چربی دوران خون سے الگ ھوتی ھے تو اس کے تھکے بننا شروع ھوجاتے ھینجونالیون خصوصا عروق شعریہ کوبند کرتے جاتےھین اگر کوئی تھکہ دل کوخون دینے والی نالیون مین پھنس جاۓ توھارٹ اٹیک ھوجاتاھے اس کےلئے ضروری ھے کہ دل کی عنصری وکیمیاوی ترکیب وحرارت برقرار رھے کیونکہ حرارت سے چربی جمنے نہین پاتی جبکہ اس سے پھر تھکہ بن نہین پاتا خون کا ضروری طبعی قوام برقرار رھتاھے حرارت سے نالیون مین سکیڑ پیدا نہین ھوتا اور صلابت یعنی سختی نہین آتی بلکہ فراخی پیدا ھوتی رھتی ھے اس کے لیے ضروری ھے کہ معمور چربی کے ساتھ ساتھ فالتو پروٹین کا استعمال بھی کم سے کم کیاجائے جس سے نائیٹروجنی مرکبات کی زیادتی نہ ھونے پاۓ استحالاتی عمل سے بدنی ضرورت کے مطابق لائیوپروٹین اورٹرائی گلسرائیڈزوغیرہ پیدا ھون اور بدن کو قوت انرجی مہیا ھوتی رھے

ان ساری باتون کے بعد آپ کو معلوم ھوگا کہ چربی کو قابل ھضم بنانے اور اس کو قوت بخش کرنے کا سارا کام جگراور اسکی رطوبات ھی سرانجام دیتی ھین جس کے لیے ضروری ھے کہ جگر

 کو فعلاً اور عملاً اور جسماً اور عضواًبھی اپنے مفروضہ افعال بہترین طریقے سے ادا کرتا رھے یعنی صفرا صالح حالت مین پیدا ھو جس سے فعل  وانفعال کے بعد چکناہٹ ایک ناگوار بوجھ بننے کے بجاۓ قوت بخش اور حیات آفرین مرکب کی شکل اختیار کرکے بدن کےکام آسکے ان باتون کےلئے یہ ضروری ھے کہ اپنی غذائی عادت مین غیر معمولی تبدیلی لائین بس چکنائیون کا استعمال اتنا ھی کیا جاۓ جو بدن کی ضرورت کو پورا کرے فالتو چربی کسی صورت نہ بنے یاد رھے آپ کے بدن مین جمع شدہ چکنائی آپ کے وزن مین اضافے کا باعث بنتی ھے جس سے وزن کا غیر مناسب یا ناموزوں اضافہ از خود ایک مرض ھے جوتمام دیگر اعضائے بدن کےلئے بھی ایک وبال جان ھے

یاد رکھین جسم مین حرارت پیدا کرنے کاکام جگر وغدد کی ذمہ داری ھے جگر کے ذریعے پیدا ھونے والی معتدل کیمیائی حرارت تمام جمع شدہ چربی کو پگھلا کریا تو تغذیہ بدن کے کام لے آتی ھے یا پھر اس کو مجاری کی طرف اخراج پانے کےلئے بھیج دیتی ھے 

اب اتنی بحث سے یہ بات عیاں ھوجاتی ھے کہ چربی بدن مین جمے گی اس وقت ھی جب حرارت کی پیدائش کم ھوجاتی ھے تو دوستو یہ عمل عضلاتی اعصابی تحریک مین ھوا کرتا ھے یعنی اس وقت غدی تسکین ھوگی اگر غدی اعصابی تحریک پیدا کردی جاۓ تو لازمی طور پر بغیر دقت مشقت تمام کولسٹرول اور ٹرائی گلسرائیڈزوغیرہ کی بڑھی ھوئی مقدار کو نارمل حد مین کیا جاسکتا ھے ویسے تو بے شمار غدی اعصابی دوائین ومرکبات آپ کے علم مین ھین شدید پانچ اور مسہل پانچ تک سب آپ کے علم مین ھے سب فائدہ مند ھین لیکن ریوندخطائی سے بڑھ کر مین نے آج تک کوئی بھی دوا ان معاملات مین اعلی نہین پائی اب کیسے اور کیون کر اعلی ھے اور مذید بہترین علاج پہ بحث اگلی اور آخری قسط مین ھوگی اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, June 11, 2021

گرمی دانے اور ان کا علاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ گرمی دانے اور ان کا علاج ۔۔۔۔۔۔

آجکل کے موسم مین لوگ اس سے بہت اذیت کا شکار ھوجاتے ھین یہ مرض شدید گرمی کے موسم خاص کر برساتی موسم مین گرمی تری کی وجہ سے یعنی ماحول مین شدید گرمی بھی ھوتی ھے اور بارشون کی وجہ سے نمی بھی بہت ھوتی ھے اس لئے اسے گرمی تری کا موسم کہاجاتا ھے اس گرمی تری کی وجہ سے جب غیر طبعی طور پر جلد سے صفرا کا اخراج شروع ھوجائے تو اس نمکین رطوبت سے جلد پر دانون کی صورت مین سوزش جلن اور خارش شروع ھوجاتی ھے دانے مختلف افراد مین مختلف نوعیت کے نکلتے ھین بعض لوگ شدید بے چینی اور شدید تکلیف مین مبتلا ھوتے ھین تو بعض کو قابل برداشت ھوتی ھے لیکن حقیقت مین تکلیف ھونے کی وجہ جسم مین سودا کی کمی یعنی ترشہ کی کمی ھوجایا کرتی ھے ساتھ ھی فولاد کی بھی کمی واقع ھوتی ھے آسان اور فوری آرام کےلئے آپ مندرجہ ذیل پوڈر بنا لیا کرین یہ غدی نظام مین فورا تسکین پیدا کرے گا انشااللہ لگاتے ھی سکون مل جاتا ھے

سنگجراحت کا سفوف آدھا کلو بنا لین یہ سنگجراحت آپ کو ھر پنساری سے باآسانی مل جاتا ھے سستا بھی ھے چند منٹ مین پوڈر بن جاتا ھے اب اس مین اسٹارچ پوڈر آدھا کلو ملا لین یہ بھی یا تو پنسار سے مل جاۓ گا یا پھر جن لوگون نے کیمیکل اور رنگ اور ایسنس وغیرہ کےسٹور ھوتے ھین وھان سے باآسانی مل جاتا ھے اور مذید اس پوڈر مین زنک آکسائیڈ ایک پاؤ کافور دس گرام پھٹکڑی سفید پسی ھوئی بیس گرام شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کر لین خوشبو کے لئے چنبیلی یا گلاب کوئی ایک بیس گرام شامل کرلین اب جسم پہ لگائین اس سے بہتر کوئی دوا نہین ھے بازار سے ملنے والے پت پوڈر اس کا مقابلہ نہین کرسکتے اور جو حضرات کسی ایسے علاقہ مین رھتے ھین جہان گرمی دانے بہت کثرت سے ھوتے ھین خاص کر ھمارے سندھ کے اور ملتان کے وہ علاقے جہان گرمی کی شدت باقی ملک سے زیادہ ھوتی ھے وھان دوست اسے بنا کر دوسرون کو بھی فائدہ پہنچائین اور خود بھی سکون حاصل کرین اور میرے لئے دعا کردین  کہ اللہ تعالی مجھے گرمی سے بچاۓ ھر سال گرمیان کسی نہ کسی سرد علاقہ مین گزرتی تھین لیکن اس سال نہ جاسکا شاید سرمد کی بدعائین ھین وہ طعنہ کشی مین لاھور آنے کا کہتا ھے مین نہین جاتا

Wednesday, June 9, 2021

Cholestrol|کولسٹرول 2

Cholestrol

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ کولسٹرول ۔۔۔۔قسط 2

بہت سے لوگون نے اپنے اپنے کمنٹس مین صرف نسخہ کی طلب کی ھے باقی تشریح سے انہین کوئی غرض نہین ھے تو دوستو کولسٹرول کا بہترین علاج مین پہلے بھی لکھ چکا ھون گروپ مطب کامل مین سرچ کرین گے تو مل جاۓ گا یا پھر تھوڑا انتظار کرلین انشاءاللہ آخر مین علاج ضرور لکھا جاۓ گا 

باقی جہان تک پچھلی پوسٹ چھوڑی تھی اس سے آگے بات شروع کرتے ھین 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔چربیلے غذائی مواد کا زیادہ استعمال یعنی جب آپ مسلسل اعتدال سے بڑھ کر چربیلی اشیاء کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ھین تو آب خون جسے آپ PLASMA کہتے ھین اس پلازما کے اندر کولسٹرول کی مقدار بڑھاتاھے خون مین موجود معمور چکنائی SATURATED FATخون مین کولسٹرول کی موجودگی کو مسلسل زیادہ کرتی رھتی ھے اس لیے یہ بات ضروری ھے کہ کولسٹرول کی سطح کو محدود رکھنے کےلئے معمور چکنائی SATURATED FATکوبھی کنٹرول کرناچاھیے یعنی اگر عام چکنائی وافر مقدار مین مسلسل کھائی جاۓ تووہ غیر منہضم مواد کی صورت مین معمور چکنائی ھی کی شکل اختیار کرلیتی ھے اور یہ چکنائی آب خون سے الگ ھوکر جمتی جاتی ھے 

اگر انسان کسی غدوی بیماری مین مبتلا ھو یا پھر شوگر کا مرض لاحق ھوجائے یعنی ایسی مرض جس سے بدن مین کیمیائی رطوبات کا تناسب بگڑ جانے سے چربیلے مادے ھضم ھونے کے بجائے  خون مین جمع ھوتے جاتے ھین یا جمتے جاتے ھین یاد رھے عورتون کے ایسٹروجن ھارمونز کولسٹرول کوکم کرتے ھین جبکہ مردون کے اینڈروجن ھارمونز کولسٹرول کی سطح کوزیادہ کرتےھین  یادرھے بدن مین بننے والا اسّی فیصد کولسٹرول کولک ایسڈ مین تبدیل ھوجاتاھے اور یہ پھر صفرا مین بدلتاجاتاھے اور اسی کے ذریعے یہ چربی بدن کی ساختون مین پہنچ کر توانائی پہنچانے کی ذمہ دار ھوتی ھے

اب اگلا نکتہ سمجھ لین کہ چربی کی ایک بڑی مقدارجگر مین جمع رھتی ھے اور جگر کا سب سے بڑا کام ھی یہ ھے کہ وہ چربی کو انتہائی باریک بلکہ قابل ھضم اور انجذابی یعنی ھضم ھونے والے مواد مین تبدیل کرتارھتاھے تاکہ بدن کی قوت کےلئے کام آسکے یاد رکھین یہ جگر ھی ھے جوکاربوھائیڈریٹس یعنی نشاستہ دار مواد کو ٹرئی گلیسرائیڈز اور دیگر پروٹینزکاتجزیہ کرکے ان کو چربیلے تیزاب یعنی FATTY ACID مین بدل دیتاھے اور یہی عمل وہ کولسٹرول اور فاسفولیپڈ کے ساتھ بھی کرتا ھے دراصل ٹائی گلیسرائیڈز فاسفولیپڈزاور کولسٹرول کی ایک بہت بڑی مقدار جگر مین ھروقت تجزیہ ھوکر خون مین ملتی رھتی ھے جگر کی ساختین ھی وہ جگہ ومقام ھے جہان پر ھرطرح کی چکنائیاں کسر وانکسار کے بعد خون مین ملتی ھین اور پھر خلیات مین پہنچ کرتوانائی فراھم کرنے کے قابل ھوتی ھین 

ٹرائی گلیسرائیڈز مختلف استحالاتی عمل کے دوران بدن کو انرجی مہیاکرنے کےلئے استعمال ھوتےھین یاد رھے ان کی ضرورت زیادہ تر اس وقت ھوتی ھے جب جسم کواضافی توانائی کی ضرورت ھوتی ھے خیر سے نہ آپ نے اضافی توانائی لگانی ھے اور نہ ھی اضافی توانائی کا دور رھا ھے بس دبا کے کھایا اور بیڈ پہ پڑے اینٹھتے رھنا ھی کافی سمجھاجاتاھے اور بیماری جب گھیرتی ھے تو یہ سوچتے موت کے دروازے تک جا پہچتے ھین کہ مین نے کھانا ھمیشہ اچھا کھایا عام اشیاء بھی نہین کھاتا پھر پتہ نہین یہ کم بخت کولسٹرول کہان سے چمٹ گیا دوستو جو نظام قدرت نے آپ کے وجود بھی بنارکھا ھے اس نے تو اپنا فعل انجام دینا ھی ھے اب اس اضافی مادے کو زائل کرنے کےلئے شدید مشقت کی ضرورت ھے یہ انرجی دو ھی جگہون پہ کام آتی ھے جب بندہ شدید مشقت کرتا ھے یا پھر فاقے مین یہ کام آتی ھے اور یہ دونون کام آپ کے نصیب مین نہین ھین تو انتظار کرین کولسٹرول جیسی مرض آپ کی منتظر ھے اگر کوئی معمولی سابھی غدوی مرض آپ کے بدن مین پیدا ھوا تو یاد رکھین خون کی کیمیاوی ترکیب مین اسی وقت فرق آجایا کرتا ھے اور سیدھا کولسٹرول بنتے دیر نہین لگتی

یاد رکھین خون مین کیمیاوی چربی کی مقدار ایک مناسب حد تک رھتی ھے تو یہ بدن کو طاقت فراھم کرنے اور اعضاء کے افعال مین ایک سہولت کار کے فائض سرانجام دیتی ھے لیکن جب خون مین موجود چربی کے تناسب مین موزوں تناسب سے بڑھ جاۓ ؟توکیا ھوتاھے یہ اگلی قسط مین پڑھیے گا اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, June 5, 2021

Cholestrol|کولسٹرول 1

Cholestrol

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ کولسٹرول ۔۔۔۔۔۔۔قسط نمبر 1

عرصہ بعد ایک ذرا طویل مضمون لکھنا شروع کیا ھے بعض امراض لاعلاج سمجھی جاتی ھین جن مین ایک کولسٹرول بھی ھے اسے ایک خطرناک مرض سمجھا جاتا ھے خیر سے مرض خواہ بالکل معمولی ھو وہ بھی خطرناک ھی ھوتاھے شیخ بوعلی سینا فرماتے ھین الامراض علامات الموت 

مرض خواہ کوئی بھی ھو یہ موت کی ھی نشانی ھوتی ھے بس خوش قسمت لوگون کو توبہ کرنے کا موقعہ مل جاتا ھے 

کولسٹرول کاعلاج بعض کے نزدیک بس اتنا ھی ھے کہ ڈسپرین کھا کر خون پتلا کرتے رھنا ھے اور یہ سلسلہ زندگی بھر جاری رکھنا ھے اگر ایسا ھی کرنا ھے تو یہ کام محض اکیلی اجوائن سے لیاجاسکتاھے کپ قہوہ صبح شام پی لین خون اتنا پتلا ھوجائے گا کہ پٹرول کی طرح رگون مین دوڑے گا اللہ جلّہ شانہ ایک اکیلی اجوائن کے اندر ایسی خوبی رکھی ھے کہ باریک سے باریک خون کی نالی مین خون انتہائی تیزی سے دوڑنا شروع ھوجاتاھے بعض کے نزدیک چھلکا اسپغول بڑی کامیاب دوا ھے جو قبض بھی ٹھیک کرتی ھے اور کولسٹرول کوبھی درست کرتی ھے یہان مین ایک نکتہ شروع مین ھی بتاۓ دیتا ھون کہ چھلکا اسپغول مین ایسی کوئی خوبی نہین ھے اب آپ کے ذھن مین یقینا یہ سوال ضرور اٹھے گا کہ ھم نے تو واقعی چھلکا اسپغول کھاکر کولسٹرول درست کرلیا ھے اس بات کو سمجھنے سے پہلے کولسٹرول کو سمجھنا انتہائی ضروری ھے بندہ خدا کولسٹرول جہان اتنا خطرناک مادہ سمجھا جاتا ھے وھان یہ بات بھی جان لین کہ کولسٹرول قوت بدن کا خزانہ بھی ھے  اور یہ واقعی بدن کو قوت پہنچانے کا باعث ھے لیکن کیسے ؟؟؟

یہ سب سوالات ھین جن کے جوابات کولسٹرول کو درست انداز مین جانے بغیر ممکن نہین ھے  

پہلی بات

کہ آپ جوبھی خوراک کھاتے ھین اب اس خوراک سے بننے والا مواد کے استحالے سے جو کیمیائی مرکبات بنتے ھین ان کو ھم لیپڈز LIPIDSکہتےھین ان مین کارکردگی کے لحاظ سے تین کیمیائی مرکبات قابل ذکر ھین

1۔۔۔ قدرتی چربی یعنی NATURAL FATS

2۔۔۔TRIGLESROIDS یعنی ٹرائی گلیسرائیڈ 

3۔۔ کولسٹرول CHOLESTROL

ان تینون مرکبات کی بنیاد چربیلا مادہ ھی ھے یہ جسم کو طاقت پہنچانے مین اساسی کردار ادا کرتے ھین یاد رکھین ھر طرح کی چکنائی لمف Lymph کے ذریعے جذب ھوکر اعضاء مین پہنچتی ھے اور آھستہ آھستہ وریدون کے ذریعے جگر کی وساطت سے خون مین شامل ھوجاتی ھے اب اسے LIPOPROTIENکہاجاتاھے پلازما کے اندان کی اوسط مقدار سات سو ملی گرام ھوتی ھے اب ان مین سے ھرایک کی حد مقدار کو اس طرح تقسیم کیاجاتاھے

CHOLESTROL 180mg

PHOSPHOLIPIDS160mg

TRIGLYSEROID160mg

PROTIENS200mg

اب خون مین موجود اس غذائی چربیلے مواد کو مذید تین حصون مین تقسیم کیاجاتاھے

1 VERY LOW DENSITY LIPOPROTIEN 

اس مین ٹرائی گلیسرائیڈز بہت زیادہ اور کولسٹرول بہت کم مقدار مین شامل ھوتاھے 

2 LOW DENSITY LIPOPROTIEN (L D L)

اس مین ٹرائی گلیسرائیڈ کم اور کولسٹرول کی مقدار زیادہ ھوتی ھے

3 HIGH DENSITY LIPOPROTIEN  (HDL)

اس مین پچاس فیصد پروٹین اور تھوڑی مقدار مین دیگر لیپڈز ملے ھوتےھین اور یہ تمام Lipoproteins جگر مین تشکیل وترکیب پاتے ھین تاھم ان کا کچھ حصہ آنتون کے عمل انجذاب کے وقت بھی پیدا ھوکر براہ راست خون مین ملتا رھتاھے 

نوٹ۔۔۔۔۔ جو مواد انتڑیون سے جذب ھوتا ھے اسے درست کرنے مین چھلکا اسپغول فائدہ مند ھے کیونکہ چھلکا انتڑیون مین ایک تہہ سی بنا کر عمل انجذاب کو کم کردیتا ھے مذیدوضاحت آگے آجاۓ گی

خیر کولسٹرول وہ چربی ھے جو ھرشخص کی غذا مین موجود ھوتی ھے یہ آنتوں مین موجود غدد جاذبہ کی راہ لمف مین جذب ھوتی رھتی ھے اس چربی کا زیادہ حصہ رطوبات مین حل ھوجاتاھے اور دیگر موجود کیمیائی مرکبات کےساتھ ملتاجاتاھے اس کے علاوہ بھی دوران ھضم بدنی ساختون مین دیگر توانائی بخش رطوبات کے ساتھ مل کر کولسٹرول کا ایک معتدبہ حصہ بنتا رھتا ھے اس سلسلے مین ضروری ترین بات یہ ھے کہ تمام طرح کا کولسٹرول جگر مین جمع ھوکر قابل انجذاب و قابل ھضم ھوتا ھے یاد رکھین جگری حرارت اور کیمیاوی رطوبات سے منفعل ھوکر یہ کولسٹرول بدن کی ساختون یعنی تمام حصون مین پہنچ کر انہین قوت پہنچانے کا سبب بنتا ھے یہان یہ بات بھی ذھن نشین کرلین کہ کولسٹرول کی بنیاد کولک ایسڈ COLIC ACIDھے اور یہ بات بھی یاد رکھین کولک ایسڈ کی اساس بائل ایسڈBILE ACIDھے اور بائل ایسڈ کو صرف جگر ھی بناتاھے

باقی باتین اگلی پوسٹ مین ھونگی ھان ایک آخری بات ضرور کرونگا کل مین مختصر پوسٹ لگائی تھی کہ کولسٹرول پہ مضمون شروع ھوگا تو عجیب وغریب کمنٹس تھے کسی نے لکھا کہ ٹرائی گلیسرائیڈ پہ ضرور لکھنا تو کوئی وھین نسخہ بتانے کی فرمائش کررھا تھا صبر اور حوصلہ سے انتظار کرنا چاھیے اور دیکھنا چاھیے کہ لکھنے والا کیا لکھ رھا انشاء اللہ تمام مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی جاۓ گی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, June 3, 2021

چہرے کی جُھریون کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔چہرے کی جُھریون کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
آج مجھے صبح ھی صبح یہ انوکھی بات یاد آئی اور ماضی بعید کا ایک اسی سلسلہ مین واقعہ بھی یاد آیا جسے یاد کرکے مسکراھٹ بکھر جاۓ خیر مین وہ واقعہ تو یہان بیان نہین کرسکتا  لیکن آج کل کے اس چمک دمک کے دور مین ھر شخص چہرے اور جسمانی حد تک خوبصورت نظر آنے کے لئے ھر ھتھکنڈہ آزمانے کو تیار رھتا ھے کبھی رنگ گورا کیا جارھا ھے تو کبھی سمارٹ بننے کے لئے جم جاکر اوٹ پٹانک حرکتین کرنا منظور ھوتا ھے ساتھ فوڈ سیپلیمنٹ ایسے استعمال کیے جاتے ھین کہ جہان پناہ ۔۔۔۔
آخر کار بیڑہ غرق کرکے ھاتھ ملتے چارپائی ٹھکانہ کرلیتے ھین خاص کر خواتین کو یہ نفسیاتی مسئلہ ھوتا ھے  کچھ خواتین سنگر نے تو بےساختہ اس موضوع پہ گانے بھی گاۓ۔۔ جیسے ابھی تو مین جوان ھون 
خیر آج میرا پروگرام ایک بہت ھی خوفناک مرض جس کے پیدا ھونے سے مردون مین سپرم کا نشان تک مٹ جاتا ھے اور اکثر لوگ لاعلاج ھو جاتے ھین اس پہ مختصر مضمون لکھنے کا پروگرام تھا خیر گروپ مطب کامل مین ایسے تحقیقی مضامین ھر مرض پہ لکھے ھی جاتے ھین گروپ مطب کامل انشاءاللہ ایسے مضامین کو اپنی زینت بناتا ھی رھے گا اور اس مرض پہ عنقریب لکھون گا بھی اور آج آپ اس انوکھے نفسیاتی مرض بلکہ بدنی مرض پہ علاج پڑھین
آئیے آج آپ کو کامیاب علاج چہرے اور بدن کی جھریان ختم کرنے کے لئے بتائین اس علاج کو آپ کایا کلپ علاج بھی کہہ سکتے ھین ھر ایک کی پہنچ مین ھے  
علاج کی ترتیب کچھ یون ھے
معجون فلاسفہ کبیر چھوٹی چمچ صبح شام ھمراہ دودھ
سفوف سدا جوانی تین ماشہ صبح شام ھمراہ دودھ
آب محمود چار تا آٹھ قطرے صبح شام ھمراہ پانی
اب اس مین معجون فلاسفہ کبیر کا نسخہ تو مین بہت تفصیل سے بشکل پوسٹ بوڑھے جوان ھو گئے مین لکھ چکا ھون باقی دونون دوائین مندرجہ ذیل ھین 
سفوف سدا جوانی۔۔۔ثعلب مصری ۔۔موصلی سفید ۔۔چھلکا اسپغول ۔۔مغز پنبہ دانہ برابروزن ھر ایک پچاس گرام پیس لین بس سفوف تیار ھے 
آب محمود۔۔ گندھک آملہ سار پچاس گرام ۔۔ ان بجھ چونا دس گرام پانی دو کلو
گندھک کو پیس کر ان بجھ چونا کو ساتھ ملا کر پانی مین ملا کررکھ دین شام کو رکھین صبح تک چونا پانی مین تحلیل ھو چکا ھو گا اب ایک دیگچی مین ڈال کر چند جوش دین اور چوبیس گھنٹے کے لئے رکھ دین اب اس پانی کو نتھار کر پھر اس پانی کو فلٹر ضرور کرین اس کے بعد بوتل مین محفوظ کر لین 
بتائی گئی ترتیب کے مطابق کچھ عرصہ استعمال کرنے سے جھریان مستقل طور پہ ختم ھو جایا کرتی ھین
یہ ایک سابقہ پوسٹ ھے ایک گروپ ممبر کو گروپ سے مل نہیں رھی تھی اسلئے دوبارہ لگا دی ھے

Wednesday, June 2, 2021

ESR

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ ESR کا بڑھ جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔

ای ایس آر ESR دراصل ERYTHROCITES SEDIMENTATION RATE کا مخفف ھے یہ وہ ھارمون ھے جو خون مین سرخ ذرات یعنی RBC کوآکسیجن پہنچا کرپیدائش خون کو انگیختہ کرتاھے اس کی عدم موجودگی مین سرخ ذرات خون کو آکسیجن نہین مل پاتی اور ان کی عمر کم ھوجاتی ھے انکی شکست وریخت سے خون کی قوت کم ھوجاتی ھے ای ایس آر کی مقدار  بڑھ جانےسے بدن کولاحق ھونے والی کسی بڑی بیماری کی آمد کے بارے مین اندازہ لگایا جاسکتا ھے عام طور پر جو مروجہ سکیل ھے اسکی مقدار دس ھے اگر یہ دس سے بڑھتی ھے تو اسکا مطلب ھے کہ پیدائش خون اور قوت خون اور مدافعانہ نظام مین نقص پیدا ھوچکا ھے پہلے پہل یہ ٹیسٹ صرف ٹی بی تک محدود تھا اگر کسی کو ٹی بی ھوجاتی تھی تو ای ایس آر بڑھ جانے سے ٹی بی کو کنفرم کردیا جاتا ھے دوستو ستر کی دہائی اور 80کی دہائی تک ٹی بی انتہائی خطرناک اور عام مرض تھا خود میرے مشاھدے مین ھے کہ کئی خاندان صرف ٹی بی سے ختم ھوگئے گھر مین اگر کسی ایک شخص کو ٹی بی ھوجاتی تو باقی افراد کا لپیٹ مین آنا عام سی بات تھی اسکی سب سے بڑی وجہ صفائی کا نہ ھونااور کم علمی تھی خیر اس وقت یہ مرض تو کنٹرول ھوچکی اسکی جگہ پھر کینسر اور ھیپاٹائٹس جیسی خطرناک امراض نے لے لی آپ کوایک حیرت ناک بات یہ بھی بتاتا چلون یہ سب امراض سوداوی مادے کے بگاڑ سے ھی پیدا شدہ ھین آج ھم اسی مادے کی ایک خطرناک صورت کروناوائرس کی شکل مین بھگت رھے ھین یاد رکھین جو کروناوائرس چائینا مین نمودار ھوا تھا وہ مختف ماحول یعنی گرم سرد ممالک مین ماحول کے مطابق اپنی اشکال بھی بدل چکاھے اس مین کافی تبدیلیاں آچکی ھین جیسا کہ شروع مین کروناوائرس 28ڈگری ٹمپریچر پیدا ھوجانے پہ وجود کھو بیٹھتا تھا اب اس نے مذید زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنا سیکھ لیا ھے خیر اس کی پیدائش مین سودا کی کثرت ھے اب یہ کب ختم ھوگا یہ رب کائینات ھی بہتر جانتے ھین خیر اللہ تعالی اپنی مخلوق سے بہت ھی پیار کرتے ھین ھماری حفاظت بھی وھی ذات باری تعالی کرنے والی ھے خیر یہ بات ذھن مین رھے اللہ تعالی نے انسان کو عقل وشعور دیا ھے اسلئے اسی کی طرف سے بھیجی گئی ھدایات پہ عمل کرنا بھی لازم ھے آپ سب کو علم ھے کہ صفائی نصف ایمان ھے اب صفائی کی تعریف شاید چندایک ھی جانتے ھونگے خیر یہ موضوع مین آپ پہ چھوڑتا ھون مین اپنے موضوع کی طرف چلتا ھون تو دوستو ایسی تمام امراض جن مین ای ایس آر بڑھ جاۓ تو پکی ٹھکی بات ھے اور میرا تجربہ ھے وہ ھمیشہ سوداوی یعنی عضلاتی امراض ھوا کرتی ھین جو طبیب سوزش اور ورم کا قانون جانتے ھین وہ یہ بات بھی سمجھ لین سوزش کی ابتدائی حالت مین ای ایس آر بڑھ جایا کرتا ھے درحقیقت یہ ایک انتہائی مفیدٹیسٹ ھے یعنی آپ کو پتہ چل جاتا ھے کہ عضلاتی سوزش پیدا ھوچکی ھے یعنی تمام عضلاتی مذمن امراض مین ESRبڑھ جاتا ھے اور یہان یہ بھی بتاتا چلون اسکا تجربہ شدہ  علاج غدی اعصابی اکسیر اور اعصابی غدی تریاق کے مسلسل استعمال سے ای ایس آر کم سے کم نارمل ھوجایاکرتا ھے دونون دواؤں کے نسخے پہلےسے ھی گروپ مین موجود ھین دعاؤن مین یاد رکھین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

غذا کیسی کھانی چاھیے

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ غذا کیسی کھانی چاھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک ھی قسم کے کھانے باربار کھانے اور ایک ھی ذائقہ باربار استعمال کرنے سے جسم مین نقصانات پیدا ھواکرتےھین 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مثلاً۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترش غذاؤں کے باربار استعمال سے ضعف باہ اور بڑھاپا جلد آیا کرتاھے نزلہ زکام اکثر رھتاھے اور اعضاء مین خشکی پیدا ھوا کرتی ھے اور اعصاب کمزور ھوجایاکرتےھین

نمکین غذاؤن کے باربار استعمال سے بدن لاغر اور دل کمزور یعنی ضعف قلب پیدا ھوجایاکرتاھے

میٹھی چیزین باربار کھانےسے بھوک کو ضعیف بدن کوگرم کرتی ھین 

پھیکا زیادہ کھانےسےبھوک جاتی رھتی ھے اوربدن مین سستی پیداھوجاتی ھے 

اسلئے غذائین بدل بدل کر کھانی چاھیے اللہ تعالی کی پیدا کردہ تمام حلال نعمتون سے مستفید ھونا چاھیے 

دوستو فطرت کے قریب رہ کرکھانا صحتمندی کےلئے اعلی ھے 

سادہ اور کم کھانا نہایت افضل ھے اتنا نہین کھانا چاھیے کہ کھانا آپ کو کھاجاۓ گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

آم کی آئس کریم

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ آم کی آئس کریم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کل پوسٹ لکھی تھی مربہ بنانے کی 

مین نے لکھا تھا مجھے بھی مربہ بھیجنا ھے وعدہ کرین گے تو آئس کریم بنانے کی بھی پوسٹ لکھ دونگا پہلے اس پوسٹ کا احوال سن لین ۔۔۔۔ بعض تو اتنے کنجوس نکلے بات ھی گول کر گئے پھوٹے منہ سے بھی ذکر نہین کیا بعض تو بڑے ھی سیانے نکلے پوسٹ پڑھی اور صاف نکل گئے نہ کمنٹس کرین نہ جھوٹے بنین گے کچھ ڈھیٹ لوگون سے بھی واسطہ پڑا کمنٹس بھی کیا اور مربہ نہ بھیجنے کے بہانے بنا دیے۔۔۔۔۔

ارے یارو کونسا مین نے سارا مربہ کھانا تھا بس چھکنے چکھانے مین یہی دو چار کلو ھضم کرتا باقی آپکا ھوتا 

خیر سے مجھے پھر بھی ترس آگیا میرے چھوٹے چھوٹے بھائی ھین یہ اب کسی نے آئس کریم خالص بنا کر یا تو بچون کو خوش کر لے گا یا بیوی کی جھڑکون سے بچنے کے لئے اسے آئس کریم کھلا دے گا  (لے بھلیے لوکے کھا آئس کریم تے خوش رھو )

آج ایمانداری کی بات ھے جو طریقہ آئس کریم بنانے کا مین آپ کو بتا رھا ھون اس سے اچھی آئس کریم آپ نے کبھی بھی نہ کھائی ھو گی ۔۔ بس ذرا منہ سے رال کم ٹپکائین اور طریقہ غور سے سمجھین ۔۔

دودھ 2کلو خالص ھو 

کسٹرڈ پوڈر چار بڑے چمچ

چینی 150گرام

مکھن یا کریم 3 اونس کوشش کرین خالص مکھن مل جاۓ

بالائی دودھ کی 150گرام

آم پکے ھوۓ جن کے قتلے بن سکین یہ قتلے صاف شدہ 500گرام

ترکیب۔۔۔ دودھ آگ پہ رکھ دین چمچہ ھلاتے رھین جب سمجھین ڈیڑھ کلو رہ گیا ھے اس مین چینی ملا دین جب حل ھو جاۓ آگ سے نیچے اتار لین ٹھنڈہ ھونے پہ اس مین کسٹرڈ پوڈر چمچ سے ھلا ھلا کر حل کرین جب اچھی طرح مکس ھو جاۓ تو پھر مکھن یا کریم بھی اسی طرح حل کرین اب آمون کے قتلون کو گودے کی شکل مین کوٹ کر اس دودھ مین حل کر کے اچھی طرح پھینٹ لین اب آخر مین بالائی ملا کر مزید اچھی طرح پھینٹ لین 

اب اگر آپ کے پاس آئس کریم بنانے والی مشین ھے تو اس مین رکھین اگر نہین ھے تو ریفریجریٹر مین جما لین آئس کریم تیار ھے مزے لے لے کر کھائین

Tuesday, June 1, 2021

آم کا مربہ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ آم کا مربہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آجکل موسم ھے آم کا 

اور بہت سے لوگ خواھش مند ھونگے کہ آم کا مربہ کیسے بنتا ھے بعض لوگ آم چھیل کر صرف ابالتے ھین چینی ڈال کر قوام کر لیتے ھین بس مربہ تیار ھے اسے ھی مہمانون کی تواضع کے لئے بڑے فخریہ انداز مین پیش کرتے ھین لین جناب ذرا ھمارے انداز مین بھی مربہ تیار کرین فیصلہ خود کر لین اور چٹخارہ لیتے وقت صرف یاد ھی کر لین 

کچے آم 2کلو

تازہ کاغذی لیمن 3عدد

چینی آدھ کلو

عرق گلاب 50گرام

روح کیوڑا 2بڑے چمچے

الائچی سبز 10گرام

آم اچھی طرح دھو لین پھر چھیل کر موٹی موٹی قاشین بنا لین گھٹلیان نکال دین اب ان قاشون کو پھر دھو لین پھر مناسب پانی مین ان قاشون کو ڈبو دین اور اوپر لیمن کا رس نچوڑ کر تین گھنٹہ پڑا رھنے دین 

پھر دوسرے برتن مین اور پانی ڈال کر قاشین اس مین ڈالکر آگ پہ رکھین اور دس منٹ تک ابالین اس طرح کہ یہ نہ زیادہ گلنے پائین نہ زیادہ سخت رھین آگ سے نیچے اتار کر سارا پانی گرا دین

اب 750 ملی لٹر پانی مین چینی ڈال کر آگ پہ رکھین جب جھاگ آۓ میل اتار دین اور الائچیان ڈال دین جب قوام یا چاشنی تیار ھو جاۓ تو قاشین بھی ڈال دین اب جب قوام تار دینے لگے تو اسے اتار کر عرق گلاب اور روح کیوڑا بھی ڈال دین مربہ تیار ھے لیکن آپ مجھے کھانے کے لئے تو بھیجین گے نہین اگر بھیجنے کا وعدہ کرین تو آم کی اصل آئس کریم اورا سکوائش بھی تیار کرنے کا طریقہ بتا دون 

پھر کیا خیال ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟