Saturday, January 30, 2021

معجون پاگل پن

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

majoon pagal pan|pagal

۔۔۔۔ معجون پاگل پن ۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ معجون زمانہ قدیم سے نسل در نسل ھمارے خاندان مین تیار ھورھی ھے پہلے بھی ایک دفعہ گروپ مین لکھ چکا ھون بعض لوگون کو پوسٹ نہ ملنے کے باعث دوبارہ سے مطب کامل کی زینت بنارھا ھون اجزاء کچھ مشکل نہین ھین  لیکن موسم کے بغیر بنانا ذرا مشکل کام ھے کیونکہ برھمی بوٹی تازہ کاپانی استعمال کیاجاتاھے اور برھمی تازہ بغیر موسم ملنا مشکل کام ھے بازار سے دستیاب شدہ خشک بوٹی پتہ نہین کتنے عرصہ پہلے مارکیٹ مین آئی ھوتی ھے کوئی فائدہ نہ ھوگا اب موسم آرھا ھے تقریبا ایک ماہ بعد برھمی بوٹی وافر مقدار مین کھالون نہر کنارون اور نمی والی جگہ پرعام تقریبا پورے ملک مین دستیاب ھوتی ھے بعض مرطوب مقامات پر تو دور تک برھمی ھی نظر آتی ھے گروپ مطب کامل اور گروپ خزائن المفردات مین تفصیل سے اس بوٹی کی شناخت تصاویری شکل مین بھی دستیاب ھین یہ سب کچھ اس لئے بتارھا ھون تاکہ کمنٹس مین یہ نہ پوچھنا شروع کردین کہ اب ھمین برھمی کی بھی شناخت یہان ھی کروائین 🌈محمودبھٹہ🌈

لین اب دوا سمجھ لین🌈محمودبھٹہ🌈

قسط ۔۔ اسگندھ ۔ نمک سفید ۔ اجوائن دیسی ۔ سنڈھ ۔ فلفل دراز  ھرایک دس گرام    ورچھ ساٹھ گرام اب ورچھ کو بچ یا وج ترکی یا اگر ترکی بھی کہاجاتا ھے پنسار سٹور سے ھرنام سے مانگنے پر مل جاتی ھے یہ گرہ دار ایک بوٹی کی جڑ ھوتی ھے خیر ان تمام دواؤن کو پیس کر برھمی بوٹی کا پانی نکال کر تر بتر کرکے گھوٹ لین اور پورا دن برھمی کا پانی ڈال کر کھرل کرین  خشک ھونے پر تین گنا شہد ڈال کر معجون بنالین نوجوان کےلئے چھ ماشہ تک خوراک دووقت ھمراہ پانی کھلائین 🌈محمودبھٹہ🌈

مندرجہ ذیل امراض وعلامات مین بہت ھی مفید ھے

جنون وھم معدہ کی خرابی مالیخولیا ومراق مین مفید ھے سوداوی مادہ کا اخراج بڑی تیزی سے کرتی ھے اور چند روز مین بقائمی ھوش وحواس کردیتی ھے یاد رکھین دیگر تمام سوداوی امراض مین بھی استعمال کی جاسکتی ھے سوداوی مادے کے اخراج کےلئے اس سے بڑھ کر مفید دوا کوئی نہین ھے

 گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Friday, January 29, 2021

دماغ کے عجیب امراض وعلامات

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ دماغ کے عجیب امراض وعلامات ۔۔۔۔۔۔۔

میری پچھلی پوسٹ خوف وڈرنے کی علامات پر مشتمل تھی آج چند ایک عجیب سی ایسی علامات کا ذکر کرونگا جن مین سے کئی ایک کا ذکر عموما مریض کرتا ھے اور معالج کم علمی کی وجہ سے یا تو آئین بائین شائین کرتا ھے یا پھر سیدھا سیدھا جادو وجنات کااثر بتادے گا اور کچھ نہین تو محض نفسیاتی مسئلہ بتا کر سرخرو ھوجاتاھے اور کسی ماھر نفسیات سے مشاورت کرنے کا کہے گا پھر وہ صاحب دماغی احساسات سن کرنا اپنا فریضہ سمجھتے ھین پھر بانس بھی توڑ دیتے ھین اور بانسری بھی توڑ ھی دیتے ھین جبکہ ایلوپیتھی مین بھی انہین مرض ھی سمجھاجاتاھے اور اس کو MULTIPLE SCLEROSIS کہتے ھین دوستو ان امراض پہ بحث وتشریحات کےلئے وسیع میدان ھے میرے نزدیک جتنی اعلی بحث فلسفہ طب مین موجود ھے اتنی اعلی بحث وتشریح کسی دوسرے مذھب مین نہین ھے 

نوٹ۔۔۔ یہان لفظ مذھب سے مراد دیگر طریقہ علاج ھین اسے کہین مذاھب ایمانی سے نہ جوڑ دینا

یاد رکھین دنیا مین صحت کے لحاظ سے طب قدیم وجدید یا ایلوپیتھی یا ھیوموپیتھی یا آکوپنکچر ھی طریقہ علاج نہین ھین رنگوں سے علاج فصد وحجامت سے علاج شعاعوں سے علاج نمکیات سے علاج محض غسل سے علاج جادو ٹونہ سے علاج یا پھر روحانی علاج اور پوائنٹس کے دبانے سے علاج کے علاوہ بھی کافی دیگر طریقہ علاج ھین جو دنیا مین رائج ھین بس یہ حضرت انسان کی سوچ ھے اپنے اپنے ماحول اور وقت کی ضرورت اور میسر حالات کے مطابق صحت وحاکمیت کےلئے طریقہ کار رائج کیے ھین ھان ایک بات پہ ھزارون سال سے سب متفق ھین وہ ھے نباتات سے استفادہ حاصل کرنا اور نباتات سے علاج سنت انبیاء کرام ھے خیر آج ھماری یہ بحث نہین ھے اب آتے ھین موضوع کی طرف         🌈محمودبھٹہ🌈

مین آپ کو چیدہ چیدہ علامات بتانے لگا ھون انہین غور سے پڑھین اور بات سمجھ لین باقی باتین پھر کسی پوسٹ مین ھوجائین گی              🌈محمودبھٹہ🌈

پہلی علامات ۔۔۔۔ایک مریض کہتاھے کہ نہ تو مجھے چکر آتے ھین بس کبھی کبھار جسم بے وزن محسوس ھوتا ھے اور محسوس ھوتاھے کہ ابھی گرجاؤن گا یا خود کوگرتے محسوس کرتاھے یہ تکلیف وقفے وقفے سے ھوتی ھے اور خود ھی ٹھیک ھوجاتی ھے 

دوسری علامات ۔۔۔کچھ لوگ یہ شکایت کرتے ھین کہ اچانک بینائی چلی جاتی ھے پھر بینائی واپس آجاتی ھے یا پھر یہ کہتے ھین کہ اچانک سنائی دینا بند ھوجاتاھے پھر کچھ وقفے بعد سب کچھ سنائی دیتاھے یاد رکھین ھردو علامات مین یہ وقفہ ایک منٹ بھی ھوسکتاھے اور ایک دن بھی ھوسکتاھے 

اب ایک مریض یہ بھی شکایت کرتا ھے کہ میری یاداشت کچھ عرصہ کےلئے چلی جاتی ھے پھر خود ھی سب باتین یاد آنے لگتی ھین بعض اوقات یاداشت کا دورہ اتنا شدید ھوتاھے کہ بندے کواپنا نام یا یہ بھی نہین بتاسکتا کہ مین ھون کون اور کیانام ھے کس کا بیٹا ھون کس خاندان سے ھون یعنی سب کچھ بھول جاتاھے پھر کچھ وقفے کے بعد سب کچھ یاد آجاتاھے 

دوستو یہ تمام علامات ایک ھی دماغی مرض مین ھوا کرتی ھین یہ دماغ کی حس تساوی کا فتور ھوتاھے موخر دماغ مین عضلات جسم کی حرکات وتوازن کی تنظیم مین بگاڑپیداھوجاتا ھے دماغ سے نکلنے والی تحریکات کوعضلات جسم وصول ھی نہین کرپاتے             🌈محمودبھٹہ🌈

یاد رکھین یہ اعصابی کیفیات ھین اور انکا علاج عضلاتی ھوا کرتا ھے پہلے دماغ تنقیہ کرین اور پھر مقوی عضلات دوا دین اب علاج پورا سمجھ لین         🌈محمودبھٹہ🌈

اسطخدوس ۔۔ بسفائج ۔۔۔ تربد افتیون سے تنقیہ کرین اور پھر مندرجہ ذیل گولیان تیار کرلین       🌈محمودبھٹہ🌈

ترپھلہ کھار ۔۔ برھمی بوٹی کھار ۔۔۔ کشتہ چاندی ۔۔ سلاجیت اعلی قسم ۔۔ طباشیر اعلی قسم یعنی طباشیر نقرہ ۔۔۔جلابہ ھرڑ سب دوائین برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین تین وقت ایک ایک گولی دین اس دوا کے استعمال سے انشاءاللہ تمام علامات جاتی رھین گی دماغ کے بند خلیات کھل جائین گے اور دماغی قوتین بیدار ھوجاتی ھین یاد رکھین حافظہ تیز کرنے اور یاداشت بڑھانے کےلئے بھی اس سے بہتر کوئی دوا نہین ھے یہ پوسٹ اطباۓ کرام کےلئے ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Tuesday, January 26, 2021

خوف مایوسی اور مالیخولیا|Malikholia

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ خوف مایوسی اور مالیخولیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس ذھنی مرض کی تفصیل لکھنے کی تو ضرورت نہین ھے مین پہلے ھی بڑی تفصیل سے نفسیاتی مسائل بلکہ یہان تک کہ مکمل پاگل ھوجانے تک کے بارے مین لکھ چکا ھون سابقہ پوسٹون مین ایسے تمام مضامین پڑھ سکتے ھین پاگل پن کےلئے مین نے ایک معجون پاگل پن کی بھی پوسٹ لکھی تھی یاد رکھین وھم نسیان وسواس الگ سے علامات ھین خوف مایوسی الگ سے علامات ھین غصہ جنون الگ سے علامات ھین ھنستے رھنا بظاھر خوش رھنا باتونی ھونا الگ اور خاموش رھنا شاعرانہ انداز راہ چلتے دکھی ھوتے رھنا بات بات پہ رونے کو دل کرنا یہ سب الگ الگ کیفیات ھین خیر سے ایلوپیتھی نے تو سب کو ایک دولاٹھیون سے ھانک رکھا ھے پریشان کن خیالات مین گھرے رھنا اور مایوسی کی کیفیات کےلئے موٹی وال جیسی ادویات اور باقی سب کےلئے دماغ سن کردینے والی مختلف ادویات جیسے فریزم یا نیند آور ادویات ایٹی ون ڈیزی پام زینکس یا لیکزوٹینل یا مذید ٹرنکولائزر ادویات کا سہارا لیاجاتاھے بس دوا کھلائی اور نیند کی وادیون مین ڈوب جاۓ یا دماغ سن رھے اور سوچنا ھی چھوڑ دین نہ رھے بانس نہ بجے بانسری جیسی صورت حال پیداکردی جاتی ھے اور یہی صورت حال طب مین تھی ایک ھی مقولہ مشہور عام کردیا گیا کہ وھم کا کوئی علاج نہین ھے بس زبردستی ڈنڈے سوٹے سے مریض کا وھم نکالین خیر دوستو یہ سب کم علمی یا طب کو صحیح انداز مین نہ سمجھنے کے سبب سے ھے الحمداللہ طب قدیم ھو یا جدید ھر دور مین تحقیقات جاری رھی ھین کچھ مردمجاھد ھر دور مین پیداھوتے رھے اور یکسو ھوکراپنے کام مین مگن رھے دعاھے کہ اللہ تعالی سب کو سیدھے راستے پہ چلنے کی ھمت وتوفیق عطافرمائے 
خیر ایک دوا زمانہ قدیم سے دماغی امراض مین نہایت کامیابی سے استعمال کی جاتی آرھی ھے اسے ھم افتیمون کے نام سے جانتے ھین اس کے مشہور نام اکاس بیل ۔۔امربیل۔۔۔ نیلادھار بھی ھین بعض درختون پہ بھی چڑھی ھوتی ھے اور بعض فصلون پہ بھی دیکھنے کوملتی ھے سب سے اعلی وہ ھے جو برسیم جسے ھم پنجابی مین لوسن کا چارا بھی کہتے ھین اس پہ پھیلی ھوئی باریک شاخون ھلکی سرخی مائل پیلے رنگ کی اعلی درجہ سمجھی جاتی ھے ادویات مین اسے ھی اھمیت دی جاتی ھے یاد رکھین برسیم جس سے ھیوموپیتھی دوا الفاالفا جو طاقت کا اعلی درجہ کا شربت ھوتاھے برسیم سے ھی تیار ھوتاھے اور افتیمون جو برسیم پہ چڑھی ھوتی ھے اسے اعلی درجہ کی سمجھاجاتاھے اب افتیمون کے بیج کوھم کثوث کہتے ھین جو شربت دینار کا جزو اعلی ھے🌈محمودبھٹہ🌈
خیر افتیمون کوتنقیہ دماغ کےلئے اعلی درجہ کی دوا ماناجاتاھے یہان ایک بات اوربھی یاد رکھین کہ جہان بھی کتابون مین لفظ افتیمون ولائتی کاذکرآۓ توسمجھ لین برسیم والے افتیمون کا ذکرھورھاھے اب خیر سے دوا کو سمجھین🌈محمودبھٹہ🌈
اسی افتیمون ولایتی کلو سے رب تیار کرین اور ایک افسنتین تازہ سے بھی رب تیارکرلین اب رب تیار کرنے کا توسب حکماء کوعلم ھوتاھے اب ان دونون نباتات کلو کلو سے تیار شدہ رب جتنا بھی حاصل ھو اس مین فلفل سیاہ دس تولہ کچلہ مدبر ایک پاؤ شامل کرکے اچھی طرح پیس لین اور اب اسکی مرچ سیاہ برابروزن کی گولیان بنالین اور ایک گولی صبح ایک شام ھمراہ پانی یا دودھ بکری دین چند روز مین ھی خوف مایوسی مالیخولیا فتوردماغی جیسی تمام علامات سرے سے ھی جاتی رھتی ھین دوستو یہ سوفیصد کامیاب علاج ھے 
باقی شفایابی کاذمہ واختیار تو اللہ جلّہ شانہ کےپاس ھے اس وقت برسیم کا اور افتیمون کا موسم آچکاھے اسے لازما تیار کرین اور اپنے مطب کی زینت بنائین اور محمودبھٹہ کواپنی دعاؤن مین ضرور یاد رکھین آجکل یہ مرض عام ھے دودن پہلے بھی ایک گروپ ممبرنے پوسٹ بھیج رکھی تھی اسے یہی مرض تھی اور باقی حکیم کلیم اللہ صاحب آف لاھور کی خصوصی دلچسپی اس دوا کے بارے مین تھی اور کلیم اللہ صاحب وہ طبیب ھین جنہون نے فاضل طب وجراحت توسترہ سال پہلے کیاتھا لیکن علمی پیاس آج بھی بہت شدید ھے ھفتہ پندرہ روز بعد پیچیدہ اور حل طلب طبی سوالات لکھ کر میرے پاس آتے ھین اور اپنی پیاس بجھاتے ھین کئی سالون سے یہ ان کا معمول ھے اور ان کے سوالون مین بڑی شدت ھوتی ھے فلسفہ طب کو خوب سمجھتے ھین اللہ تعالی ان کے علم وعمل مین برکت اور مذید استقامت دے اب مجھے اجازت دین اپنی دعاؤن کے ساتھ
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, January 24, 2021

تین اھم وٹامن|Vitamin D,E,K

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ تین اھم وٹامن D..E...K۔۔۔۔

یہ وہ وٹامن ھین جن کے بارے مین اکثر سوالات آتے رھتے ھین جبکہ وٹامن اے بی اور سی کے بارے مین ھر کوئی عام جانتاھے خیر پہلے ذکر وٹامن ڈی کا کرتے ھین 🌈محمودبھٹہ🌈

کیلشیم اور فاسفورس کی کمی سے ھڈیان بھری بھری اور دانتون مین خرابی بچون مین سوکھاپن جنین کی نشوونما مین خرابی ھڑیان ٹیڑھی ان سب صورتون مین وٹامن ڈی فائدہ مند رھتی ھے اور اس وٹامن ڈی کا حصول عام قدرتی اور فطری کھانے والی اشیاء سے بہترین کیاجاسکتاھے اب مچھلی کاتیل عام ملتا ھے اور اگر مچھلی ھی کھانی ھو تو بازار سے کھگا۔۔۔ سنگھاڑا ۔۔۔ سول اور چڑا نسل کی مچھلیان عام ملتی ھین ان مین وافر مقدار مین وٹامن ڈی اور وٹامن اے بھی ملتاھے باقی ناریل انڈے کی زردی چربی ۔ بالائی ۔۔اور دودھ اور مکھن مین وٹامن ڈی بہت زیادہ ھین اور کچھ میسر نہ ھو تو دھوپ مین بیٹھا کرین بدن پہ دھوپ لگنے سے بھی یہ وٹامن پیدا ھوتاھے

وٹامن ای  🌈محمودبھٹہ🌈

اس وٹامن کی کمی سے دل کے امراض پیدا ھوتے ھین جنسی قوت کم ھوجاتی ھے مردون مین تو کم ھوتی ھے لیکن عورتون مین بھی بانجھ پن کی صورت پیداھوجاتی ھے مردون مین قوت تولید بہت کم ھوجاتی ھے پیشاب کی زیادتی ھوجاتی ھے یعنی سلسل بول کا مرض پیدا ھوجاتاھے چہرے کی خوبصورتی اور حسن پیدا کرنے مین اھم کردار اسی وٹامن کاھے

آجکل گاجر اسکا سب سے بڑا ذریعہ ھے گاجریلا کھایاکرین یاگاجر کاجوس پیاکرین باقی مچھلی مکھن انڈے اور ناریل مین یہ وٹامن بھی پایاجاتاھے 

تل سفید پستہ اخروٹ بادام چلغوزے آلو۔۔بندگوبھی۔۔ گندم ۔۔سلاد

ساگ۔۔چقندر۔۔سویا۔۔لوبیا۔۔ خوبانی جیسی اشیاء مین یہ وٹامن پایاجاتاھے انہین کھایا کرین

اب وٹامن کے 🌈محمودبھٹہ🌈

چندروز پہلے بھی بتاچکا ھون کہ خون بہنے سے روکنے کےلئے اس وٹامن کا کردار ھوتاھے

باقی انگلیون پہ سوجن  جریان خون اور حیض کی بے قائدگی پھوڑے وغیرہ مین یہ وٹامن مفید رھتاھے

گاجر مین یہ وٹامن بھی کافی مقدار مین پایاجاتاھے باقی انڈے مین بھی موجود ھے سویابین پالک ٹماٹر اور تمام سبز پتون والی سبزیون مین وافر مقدار مین پایاجاتاھے 🌈محمودبھٹہ🌈

نوٹ۔۔۔ آخر مین ایک نکتہ نقطے کی شکل مین بتاۓ دیتا ھون جب بھی کسی مرض کا ظہور کسی بھی ایک وٹامن کی کمی مین بتایا جاتاھے تویاد رکھین ایک اکیلی وٹامن کی کمی سے مرض پیدا نہین ھواکرتا بلکہ ساتھ کسی بھی دوسرے وٹامن کی بھی کمی ھوا کرتی ھے یعنی ھمیشہ مرکب صورت مین کمی ھوکر مرض پیدا ھوتی ھے اسلئے وٹامن بھی مرکب صورت مین کھانا بہترین ھے ویسے بھی آپ خود مشاھدہ کرین گے تو آپ کے علم مین یہ بات آۓ گی کہ  اللہ جلّہ شانہ نے ھرغذا مین مرکب صورت مین فائدے یا غذائی صورت پیدا کی ھے اگر ایک وٹامن کی موجودگی ھے توساتھ دوسرا وٹامن بھی اسی غذائی جنس مین موجود ھوگا اللہ تبارک و تعالی فرماتے ھین 

اور تم میری کون کون سی نعمتون کو جھٹلاؤ گے

اسی کے ساتھ اجازت گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, January 20, 2021

ایک فائدہ مند وضاحت

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ ایک فائدہ مند وضاحت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابھی تھوڑی دیر پہلے ایک پوسٹ لہسن کے بارے مین لگی توایک انتہائی اچھی وضاحت مجھے یاد آگئی دوستو لہسن دوقسم کا مارکیٹ مین دستیاب ھوتاھے ایک بہت موٹا اور سفید رنگ مین دستیاب ھے اسے فارمی لہسن کہاجاتاھے جبکہ دوسرا لہسن جسے سرخ یا گلابی رنگ مین ملتاھے اور یہ سائز مین باریک یا چھوٹا ھوتاھے بعض لوگ دل کے امراض کےلئے مشہورعام دوا لہسن ادرک لیمن سرکہ سیب اور شہد ملا کر شربت تیار کرتے ھین یہ واقعی بہت زیادہ مفید دوا ھے جو کولسٹرول کا یقینی خاتمہ کرتا ھے اور دل کے والو کی درستگی مین اعلی کارکردگی کا حامل ھے معدہ کی درستگی مین بھی بہت ھی اعلی ھے اور وزن کم کرنے مین بھی بے مثل ھے یعنی بہت سی خوبیون سے مذین ھے لیکن بعض لوگ اسے بنا کر استعمال کرتے ھین لیکن وہ رزلٹ نہین ملتا جوبتایا جاتا ھے اب اسکی کیا وجہ ھے یہی وضاحت کرنی ھے بعض لوگ جب دوتین دفعہ بناتے ھین تو شک شبہ کا شکار ھوتے ھین اور سمجھتے ھین کہ شربت خراب ھوگیا ھے اسکی بھی وضاحت ھوگی لیجئے غور سے سنین اور سمجھ لین 🌈محمودبھٹہ🌈

اس شربت کی تیاری مین تین اھم غلطیان کی جاتی ھین 

پہلی غلطی یہ ھوتی ھے کہ لہسن فارمی یعنی بڑے سائز والا استعمال کیاجاتاھے یاد رکھین دل کے مرض مین اس لہسن کا استعمال قطعی فائدہ نہین کرتا اس سے تیار کردہ شربت سبز رنگ کا بنے گا جبکہ دیسی اور چھوۓ سائز کے لہسن سے تیار شدہ شربت عنابی یعنی سرخی مائل رنگ مین تیار ھوگا  میرے خیال مین فارمی لہسن زمین سے تانبہ جیسی دھات کے اثرات والے اجزاء حاصل کرتا ھے میری ذاتی تحقیق یہ بھی ھے کہ جہان فارمی لہسن کی کاشت کی جاتی ھے تو بعض از فصل لہسن کے وہ زمین کافی سارے مضر کیمیائی اثرات جو زمین مین موجود ھوتے ھین اور اس مٹی کا اگر پہلے تجزیہ لیبارٹری مین کرایا جاۓ اور لہسن کاشت کے بعدکرایاجاۓ تو رزلٹ مین بڑا فرق نظر آۓ گا یہ باتین زراعت سے منسلک لوگ ھی سمجھین گے وہ تجربہ کرسکتے ھین اس لہسن کی کاشت کے بعد اس رقبہ مین اچھی فصل کی امید رکھین خیر جب آپ اس لہسن کا پانی نکالین گے تو جیسے ھی تھوڑا گرم کرین گے تو یہ سبزی مائل ھوجاتاھے جبکہ دیسی لہسن جوسائز مین چھوٹا ھوتاھے اسکا پانی نکال کر تھوڑا گرم کرین گے توعنابی رنگ اختیار کرے گا یہی لہسن دل کے امراض کےلئے مفید ھوتاھے اور اسے ھی آپ ھرکھانے مین استعمال کیاکرین باقی سرکہ آپ لوگ بازار سے کمپنیون کاخریدفرماتےھین میرے خیال مین کسی بھی کمپنی کا سرکہ خالص نہین ملتا سب مصنوعی انداز مین تیزابی سرکے میسر ھوتے ھین سرکہ سیب خود تیارکیاکرین جب آپ خود تیار کرین گے توذائقہ سے ھی خوشبو سے سارے فرق جان جائین گے سرکہ تیار کرنا کوئی پہاڑ کھودنے والا کام نہین ھے عام آدمی بھی بڑی آسانی سے خود تیار کرلیتاھے بس آپ نے سیب کا خالص جوس نکالنا ھے اور اسے اچھی طرح موٹے کپڑے کی مددسے چھان کر صاف بوتل مین ڈال لین اور رتی بھر بیکرایسٹ جو خمیر بنانے کےلئے سب بیکریان یا نان والے استعمال کرتے ھین یہ رتی بھر اس جوس مین شامل کردین اور بوتل دھوپ مین رکھ دین بس بوتل کا ڈھکنا ڈھیلا رکھین تاکہ گیس نکلتی رھے جب گیس نکلنا بند ھوجائے توسرکہ تیار ھوجاتاھے اسے نتار کرکسی دوسری صاف بوتل مین محفوظ کرلین یہ ھفتہ دس دن مین تیارھوجاتاھے بھئی جب سیب سستاھو اس وقت زیادہ مقدار مین تیارکرلیاکرین اب آخری وضاحت 🌈محمودبھٹہ🌈

ادرک کلو لہسن دوکلو لیمن کلو کا پانی نکالاکرین اب یہ پانی تقریبا برابروزن نکلین گے اب اس مین پاؤ بھر سرکہ سیب ڈال لین اور اسے روئی کی مدد سے فلٹر ضرور کیا کرین اور یہ طریقہ مین نے بڑی وضاحت سے سابقہ پوسٹون مین بتارکھا ھے گروپ مطب کامل کو سرچ کیا کرین  فلٹر کرنے کے بعد اب وزن کرین اگر وزن کلوھے توکلو ھی شہدخالص ڈالین اور شہدبھی جنگلی استعمال کیا کرین فارمی استعمال نہ کیا کرین اگر کوئی چارہ نہ ھو تب ایسی اشیاء استعمال کیا کرین پوسٹ ختم کرتے کرتے ایک اور تجربہ بھی آپ کوبتادون فارمی سفید انڈے مین سے تیل نہین نکلتا اگر تیل نکالنا ھودیسی انڈے سے نکلتا ھے ایک فارمی انڈہ رنگدار بھی ھوتاھے ھان اس سے تیل نکلتاھے لیکن آدھی مقدار مین اور چکناھٹ بھی وہ نہین ھوتی جو خالص دیسی انڈے مین ھوتی ھے حرارت بھی وہ نہین ھوتی جو دیسی انڈے مین ھوتی ھے امید ھے مختصر انداز مین وضاحت کافی حد تک آپ کے علم مین اضافہ کا باعث بنے گی آپکی دعاؤن کا محتاج گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

حب کشنیز


۔۔۔۔۔ حب کشنیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آجکل تازہ سبز کشنیز وافر مقدار مین ھرگھر ھانڈی مین بطور ذائقہ وخوشبو یا گارنش کےلئے استعمال ھوتاھے لفظ کشنیز طبی زبان مین لکھا جاتاھے اور اسے دھنیا سبز یا دھنیا خشک کے نام سے ھرکوئی جانتا ھے اگر آپ کشنیز کہین گے توشاید دوکانداربھی سوالیہ نگاہ سے آپ کی طرف دیکھنے لگ جاۓ گا کہ بھئی یہ کونسی نئی سبزی ھے ھم نے توسنی بھی نہین آج تک ۔۔۔جبکہ دھنیا معروف نام ھے اسی طرح آپ سے کوئی کہے کہ مشکطرامشیع یا فودنج کہے تو بڑے بڑے نہین سمجھ سکین گے جبکہ پودینہ کہنے سے آپ فورا سمجھ جائین گے اب سونف تو سب سمجھتے ھین جبکہ بادیان کوئی کوئی جانتاھے جبکہ سونف کا ایک اور نام رازپانج یا درازیانہ بھی لکھا ھوتاھے بالکل اسی دھنیا کا طبی نام کشنیز بھی ھے جسے عربی مین کزبرہ یابسہ کہاجاتاھے یہ گج پیپل والی بات ھے دوستو بعض طبی کتب مین ایسے نسخہ جات بھی لکھے ھین جن کولکھا تو کئی سوسال پہلے گیاھے لیکن اجزاءکیا ھین یہ بات کسی کوآج تک سمجھ نہین آئی یہ الفاظ بھی طب کو مٹانےمین بے مثل کردار ادا کرتے رھے ھین 🌈محمودبھٹہ🌈

خیر ھم دوا کی طرف چلتے ھین 

کشنیز خشک

صندل سفید

پھل گلاب اصل (جن سے خوشبو آتی ھے)🌈محمودبھٹہ🌈

گل گڑھل 

برابروزن پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین

فائدہ ۔۔۔ ھائی بلڈپریشر ۔۔ دل کی بے چینی ۔۔۔زیادہ دھڑکنا ۔۔۔بے قائدہ حرکت قلب مین بہت ھی پاۓ کی دوا ھے🌈محمودبھٹہ🌈

نوٹ۔۔ گل گڑھل عام گھرون اور پارکون مین لگی ھوتی ھے اس کے پھول عموما ضائع ھوتے رھتے ھین دوستو اسکی تصویر بھی پہچان کے لئے لگارھا ھون اسکے پھول محفوظ کرلیا کرین یہ دل کے امراض کےلئے بہت ھی مفید ھواکرتے ھین بازار سے سالون پرانے ملتے ھین جن اپنے اثرات بھی کھوچکے ھوتے ھین بس تھوڑی سی محنت کرنے سے تسلی بخش پھول مل جایا کرتے ھین اسی طرح گلاب کے پھول جوعموما بازار سے کم درجہ یعنی فارمی ملاکرتے ھین یہ محض خوبصورت سجاوٹ کے کام آتے ھین یا نچھاور کیے جاتے ھین جبکہ اصل گلابی رنگ مین خوشبو والا گلاب الگ سےھے یہ بطور دوا استعمال کرناچاھیے باقی درست نہین ھے اسی کے ساتھ ھی اجازت دین گروپ مطب کامل🌈محمودبھٹہ🌈

تین وقت دوا لیں


Monday, January 18, 2021

گج پیپل

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ گج پیپل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چند روز سے مختلف گروپ مین بڑے تسلسل سے یہ سوال پوچھا جارھا ھے اب پتہ نہین سوال کرنے والے کو کیا دلچسپی ھے اور جواب بھی تقریبا ایک جیسے آرھے ھوتے ھین خیر ایک صاحب نے جواب لکھنے مین ایک بات کافی حد تک درست لکھی کہ گج کا مطب ھے کہ ایک درخت دوسرے پر پیدا ھوجاۓ اور اوپر سوار ھو آگے وضاحت کچھ یون تھی کہ کیکر کے درخت پہ پیپل کاپیدا ھوجانا گج پیپل کہلاتا ھے اور سنیاسی لوگ برسون جنگلون کی خاک چھانتے رھتے ھین اسکی تلاش مین اور اگر مل جاۓ تو بڑا ھی اکسیر ھے بس اس جیسے ملے جلے تبصرے تھے اب میرا تجسس بڑھ چکا تھا اور تجسس بڑھنے کی وجہ بھی یہ تھی کہ میری نظروں کے سامنے ھی برلب سڑک ایک کیکر کے درخت پر ایک پیپل کا درخت پیدا ھوا جو بڑھتے بڑھتے چند سالون مین اب کیکر کا تونام نشان نہین رھا بلکہ ایک تناور پیپل کا درخت نظر آتا ھے اب اسی تجسس کی بنا پر مین نے پرانی کتابون سے گج پیپل کی وضاحت ڈھونڈنے کا بیڑا اٹھایا اور دوستو پھر وھی ھوا یعنی کھودا پہاڑ اور نکلا چوھا؟؟؟

اب گج پیپل کی وضاحت کچھ یون تھی کہ بڑی پپلان یعنی جسے آپ فلفل دراز یا مگھان کہتے ھین یہ اسکی بڑی قسم ھے یہ بیل کی شکل مین ھوتی ھے پتے پان کے پتون یا پیپل کے پتون جیسے ھی ھوتے ھین اور مختلف درختون پہ چڑھ جاتی ھے خاص کر بنگال آسام کے جنگلوں مین عام پائی جاتی ھے اسکی شاخین تھوڑے تھوڑے وقفےسے گھانٹھون کی شکل مین ھوتے ھین ذرا سے زور دینے پر گانٹھ کی جگہ سے ٹوٹ جایا کرتی ھے اور پھل ھوبہو پپلاں یعنی فلفل دراز جیسا ھی ھوتا ھے بس فلفل دراز سے تھوڑا بڑا ھوتا ھے باقی فوائد کے لحاظ سے ھاضم اور کاسرریاح ھے اور وہ تمام فائدے جو فلفل دراز مین پاۓ جاتے ھین وھی فائدے گج پیپل کے ھین باقی شاخین پتے فلفل دراز جیسے ھی ھین بعض نے اسے بڑی یا کابلی فلفل دراز لکھا ھے ھان تاثیر مین چھوٹی فلفل دراز ھی بہتر وتیز ھے گج پیپل تاثیر مین کچھ کمزور ھے اس لئے حکماء فلفل دراز کوھی استعمال کرنا پسند کرتے ھین ھان اگر فلفل دراز نہ مل رھی ھو تب گج پیپل کو استعمال کرلین یہ تھی گج پیپل کی حقیقت 🌈محمودبھٹہ🌈

 بہت سے نسخہ جات مین پرانے نام مفردات کے لکھے ھوتے ھین جوکہ آجکل مستعمل نہین ھین یا پھر علاقائی نام لکھے ھوتے ان کو سمجھنے کےلئے لغتہ الادویہ پڑھین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, January 15, 2021

ھیموفیلیا ایک خطرناک مرض-آخری|hemophilia

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ ھیموفیلیا ایک خطرناک مرض ۔۔۔آخری قسط۔۔۔۔

بس اب آپ دوستون نے تین کلو سرکہ مدار تیار کرنا ھے اور چھ کلو ھلدی کا سرکہ تیار کرنا ھے ایک کلو پھٹکڑی سفید لےکر اسے بریان کرین اور اس پہ مذکورہ دونون سرکے قطرہ قطرہ ڈال کر ھلکی آنچ پہ خشک کرنا ھے یہ معروف طبی اصطلاح جسے چویہ دینا کہتے ھین آپ نے بالکل یہی عمل کرنا ھے اب تمام سرکہ چویہ دے کرختم کرناھے اب آپ کی پھٹکڑی تیار ھے اب اس مین سے سوگرام پھٹکڑی لین پچاس گرام کشتہ صدف صادق پچاس گرام کشتہ بیضہ مرغ شامل کردین ایک رتی تادورتی مقدار خوراک دن مین دوبار تاتین بار دے سکتے ھین 

یاد رھے ھیموفیلیا مین چونے کی مقدار نہ ھونے کے برابر پیدا ھوتی ھے اور یہ بات بھی یاد رھے یہ مرض خواتین مین بہت کم دیکھنے مین آتی ھے یہ مردون مین عموما ھوا کرتی ھے 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, January 12, 2021

ھیموفیلا ایک خطرناک مرض|hemophilia

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ ھیموفیلا ایک خطرناک مرض۔۔۔قسط3۔۔

آج بات ھوگی کی علاج کیسے کرین تو دوستو وہ دوا جو ڈائریکٹ چوتھے ھضم پہ جاکر اثرانداز ھو وہ ھارمونز پہ اثرانداز ھوا کرتی ھے اب ھارمونز پہ اثرانداز کرنے کےلئے آپ کو دوا کی اصلیت بھی برقرار رکھنی ھوگی اورتاثیر بدل دینی ھوگی اب دوا تیار کرنے کا طریقہ بتاتا ھون 🌈محمودبھٹہ🌈

آک کے پتون کا پانی خالص نکال لین آپ سب جانتے ھین آک یعنی مدار حقیقت مین زھر نہین ھے اب اسے زھریلا کیون سمجھاجاتاھے زہریلا اس لئے سمجھاجاتاھے کہ یہ رطوبات بڑی تیزی سے پیدا کرتاھے اگر کسی بندے کا مزاج پہلے ھی بلغمی ھوگا یعنی رطوبات پہلے سے ھی بدن مین وافر ھین اب ایسے بندے کو آپ آک کسی بھی شکل مین دین گے تو بڑی تیزی سے مذید رطوبات پیدا ھونگی اور مریض کو الٹیان تک شروع ھوجائین گی بلڈ پریشر تیزی سے کم ھوگا اب ایسے مریض کےلئے نقصان کا باعث بن جاۓ گا اس لئے آک کا استعمال ھمیشہ عضلاتی وغدی مزاج والون کےلئے کیاجاتاھے یادرکھین آک مین انتہائی تیز شفائی اثرات موجود ھین خیر آپ نے آک کا خالص پانی نکال لیا تو اسے کسی بوتل مین بھر لین اور کچھ عرصہ دھوپ مین رکھین اس مین آھستہ آھستہ ترشہ پیدا ھونا شروع ھوجائے گا دوسری صورت مین یہ بھی کیاجاسکتاھے کہ اس مین ایک رتی بیکرایسٹ ملادیاجاۓ توتب بھی چند روز مین سرکہ کی شکل اختیار کرلے گا اگر آپ اس پانی کو خود بخود فطری طور پر سرکہ بننے دین گے تو زیادہ فوائد کاحامل ھوگا اب آپ نے ایک کھار یا الکلی کو ترشہ مین بدل کر یعنی سرکہ بناکر ایک الگ سے شکل دے دی ھے یعنی اسکی اصلیت تو کھار تھی یعنی اسکا مزاج تو بلغمی یا اعصابی تھا اب آپ نے ترشہ پیداکرکے اس مین عضلاتی اثرات  پیدا کردیے ھین طب کی کسی بھی کتاب مین آک کو سرکہ مین بدلنے کا اصول نہین لکھا پہلی دفعہ مین نے یعنی محمودبھٹہ نے اسے تیار کیا ھے اسی طرح ھلدی تازہ حاصل کرین اور اسکا خالص پانی ھلدی کوٹ کرنکال لین بڑی وافر مقدار مین نکلتا ھے اور یاد رکھین باقی ھلدی ضائع نہ کرین بلکہ اسے سوکھنے کےلئے رکھ دین اور آپ جہان بھی استعمال کرناچاھین کام دے گی خیر ھلدی کاپانی بھی نکال کر بوتلون مین بھرلین یہ بڑی تیزی سے سرکہ کی شکل مین خود ھی بدل جاۓ گا امید ھے جن لوگون نے سابقہ پوسٹین بڑے دھیان سے پڑھی ھونگی وہ بہت کچھ سمجھ چکے ھونگے اب یاد رکھین خون روکنے کےلئے رطوبات کا پیدا کرنا بہت ضروری ھوتا ھے اور رطوبات روکنے کےلئے یبوست پیدا کرنا بہت ضروری ھوتاھے یابس دواؤن مین پھٹکڑی سفید بہترین دوا ھے لیکوریا سے بڑھ کر کوئی بھی رطوبتی مرض نہین ھے اگر پھٹکڑی بریان کا اکیلا ھی سفوف ماشہ بھر کھلادیاجاۓ تو لیکوریا مین رکاوٹ پیدا ھوجاتی ھے اگر مذید دوائین جیسے گل انار مائین خورد سپاری وغیرہ کشتہ بیضہ مرغ وغیرہ ملا کردیتے ھین توافادیت بڑھا دیتے ھین  اب آپ نے مدار اور ھلدی کے تیار سرکہ سے کیسے فائدہ اٹھانا ھے کچھ آپ بھی کمنٹس مین لکھین باقی باتین ان شاء اللہ اگلی قسط مین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Friday, January 8, 2021

ھیموفیلیا ایک خطرناک مرض 2|Hemophilia

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hemophilia ,# Hemophilia

۔۔۔۔۔ ھیموفیلیا ایک خطرناک مرض ۔۔۔۔۔قسط 2۔۔۔۔۔

آج دوا کے بارے مین بحث ھوگی یہ بحث فقط مستند اور ذھین ترین اطباء کے لئے ھوگی مین اس مضمون کو بڑے مختصرانداز مین ھی لکھ سکون گا اور آپ کوسمجھنے کےلئے کافی سوالات بھی چھوڑ دونگا آپ تھوڑا بہت ذھن پر زور دین گے توانشاءاللہ دماغ روشن ھوجائے گا 

آپ نے ایک بات طب مین ضرور پڑھی ھوگی اگر خون بہہ رھا ھو خواہ اندونی طور یا بیرونی کسی بھی مقام سے خون مسلسل رس رھا ھو توخواہ مقامی طور پر یا طبیعت مین رطوبات کا اضافہ کردیاجاۓ توخون بہنا بند ھوجاتاھے ایک بات یہ بھی یاد رکھین اور بہت سے لوگ یہ بھی سوچ رھے ھونگے کہ کیا خون خود سے ایک رطوبت نہین ھے تو دوستو خون رطوبت کے دائرے مین نہین آتا ھان نزلہ یا لیکوریا یا جریان کوآپ رطوبتی مادے کہہ سکتے ھین اب طب کا اصول وقانون یہ ھے کہ رطوبت کو ٹھیک کرنے کےلئے یبوست پیدا کی جاۓ یعنی خشکی پیدا کی جاۓ تو رطوبات ختم ھوجاتی ھین جبکہ خون روکنے کےلئے ھمیشہ سے رطوبات مین اضافہ کیاجاتا ھے خون کو ایک مرکب مادہ کہہ سکتے ھین خون مین سودا بھی ھے صفرا بھی ھے بلغمی مادہ یعنی رطوبت بھی موجود ھے ۔۔۔ مین نے کچھ عرصہ پہلے ایک مضمون تحریر کیا تھا جس مین خون مین موجود تمام ایلیمنٹ وترکیبی اجزاء کاذکرکیاتھا معلومات کےلئے میری سابقہ پوسٹون کو سرچ کیا کرین خیر آگے چلتے ھین

اب دوسری بات بتاتا ھون آپ نے درسی کتب مین تین چیزون کے بارے مین پڑھ رکھا ھوگا 

تیزاب ۔۔۔۔ اساس ۔۔۔۔ الکلی

ان تینون کا ذکر سائینس کی ابتدائی کتب مین بھی ھوتا ھے اب اس مضمون مین ان تینون کی تشریح نہین کی جاۓ گی ورنہ یہ مضمون ختم ھونے کا نام بھی نہین گے اور نہ ھی موالید ثلاثہ کی بحث مین الجھاؤن گا ان کی تفاصیل پڑھنے اور سمجھنے کےلئے انہی سے متعلقہ کتب کا مطالعہ فرمائین 

اب رطوبات بڑھانے کےلئے ھمیشہ وہ دوائین استعمال کی جاتی ھین جن مین الکلی کی مقدار کم وبیش موجود ھوتی ھے بعض ادویات مین الکلی بہت زیادہ تیز اثر ھوتی ھے اور بعض مین کم اثر والی ھوتی ھے انہی ادویات کو ھم طبی زبان مین کھار کے اثرات رکھنے والی ادویات بھی کہتے ھین 

اب اسی طرح رطوبات کو ختم کرنےکےلئے ھمیشہ تیزابی اثرات رکھنے والی ادویات کاسہارا لیاجاتاھے اب بعض ادویات مین تیزابی اثرات بہت زیادہ ھوتے ھین اور بعض مین براۓ نام یعنی کم بھی ھوسکتے ھین یا دوسرے لفظون مین محض ترشہ ھی ھوتا ھے 

اب اھم بات یا نکتہ سمجھاتا ھون یاد رکھین اکثریت پیدائشی امراض ھمیشہ اسی مزاج مین ھوا کرتے ھین جس مزاج مین انکا علاج ممکن ھوا کرتا ھے کل کی پوسٹ اکثریت لوگون نے بس پڑھی ھے اور سوچا کچھ بھی نہین ھے بس ایک گروپ مطب کامل کے ممبر کے ذھن مین یہ بات آئی اور اس نے کمنٹس بھی کیا اور مختصر اسے جواب بھی لکھا اور جو جواب لکھا تھا اس سے وہ مذید کشمکش مین مبتلا ھواھوگا امیدھے مضمون ختم ھونے تک اس کی کشمکش بھی ختم ھوجائے گی انشاءاللہ اور مجھے خوشی بھی ھوئی کہ کم سے کم ایک بندہ تو بیدار مغز ھے جس نے دھیان سے پوسٹ پڑھی ھے اب آپ سب وہ بات سمجھ اور سن لین 

مین نے لکھا تھا کہ یہ مرض اعصابی مزاج مین ھوا کرتی ھے اب غور کرنے والی بات یہ تھی کہ اعصابی یعنی بلغمی مزاج مین تورطوبات وافر مقدار مین ھوا کرتی ھین اس مزاج مین تو خون کسی صورت نہین بہنا یا رسنا چاھیے دوستو اب یہی مسئلہ سب سے پریشان کن ھے کہ جس مزاج کی ادویہ سے یہ مرض ٹھیک ھونی چاھیے اسی مزاج مین یہ مرض واقع ھوتی ھے اگر ھم اعصابی مزاج مین اس مرض کو تسلیم کرلیتے ھین تو علاج عضلاتی ادویات سے کرنا ھوگا اب عضلاتی ادویات دینے سے خون بہتا ھے رکتا نہین ھان عضلاتی ادویات سے رطوبات بہنا بند ھوجایا کرتی ھین جبکہ ھم یہ بات بھی تسلیم کرتے ھین کہ خون کا شمار رطوبت مین نہین ھے 

یاد رکھین انہی وجوھات کی بنا کر پیدائشی امراض کا علاج یا تو ناممکن ھوا کرتا ھے یا پھر بہت مشکل ھوا کرتا ھے اب انہی مسائل کو حل کرنے کےلئے اگلی پوسٹ کا انتظار کرین گھبرائین نہین بس اپنے ذھن پہ زور ضرور دین انشاءاللہ قانون اور کلیہ قائدے سے اس مسئلہ کو سلجھائین گے اور یہ سلجھ جاۓ گا  اگلی پوسٹ تک اجازت چاھون گاگروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Thursday, January 7, 2021

ھیموفیلیا ایک خطرناک مرض|Hemophilia

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hemophilia ,# hemophilia

۔۔۔۔۔۔ ھیموفیلیا ایک خطرناک مرض ۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ خون کی بڑی ھی خطرناک مرض ھے اور اسے تقریبالاعلاج ھی سمجھاجاتاھے دراصل خون کی ترکیبی ساخت کے لحاظ سے یہ پیدائشی امراض مین شمار کی جاتی ھے عام طور پر پیدائشی امراض لاعلاج سمجھی جاتی ھین یادرکھین خون کی تین امراض بڑی ھی خطرناک ھین 

تھیلاسیمیا جس مین خون پیدا ھی نہین ھوتا

دوسری لیوکیمیا جس مین خون نامکمل پیداھوتاھے 

اور تیسری ھیموفیلیا ھے جس مین خون کے اندر جمنے کی صلاحیت ھی مفقود ھوتی ھے جس کا نتیجہ یہ ھوتاھے کہ اگر مریض کواندرونی یا بیرونی زخم لگ جاۓ تواس کا بہاؤ بندنہین ھوتا یعنی خون رکتاھی نہین ھے آپ نے دیکھا ھوگا کہ اگر انگلی یا ھاتھ پہ کٹ لگ جاۓ توتھوڑی دیر بعد خون خودھی رک جایا کرتاھے یا تھوڑی دیر دبانے یا پٹی باندھ دینے سے خون رک جایاکرتا ھے جبکہ ھیموفیلیا مرض مین خون کسی صورت نہین رکتا بلکہ مسلسل بہتارھتاھے اور مسلسل خون بہنے کی وجہ سے خون کی کمی واقع ھوکر موت واقع ھوسکتی ھے

جبکہ خون رکنے کاعمل کچھ اس طرح ھوتاھے کہ جب خون جسم سے باھر بہتا ھے توبیرونی آکسیجن سے مل کر سفید دانے ٹوٹنےپھوٹنے لگتے ھین توان سے ایک مادہ پیدا ھوتاھے جس کوتھرامبوجن کہتے ھین یہ مادہ دیگر کیمیاوی مواد سے مل کرفائبدیبرین بناتا ھے یہ فائبرین ھی ھے جو خون کو جماتی ھے اور مسلسل بہنے سے روکتی ھے خون مین موجود چونے کیلشیم کی موجودگی اس عمل انجماد مین ایک ضروری عنصر کی حیثت رکھتی ھے جس مریض کے جسم وخون مین ان عناصر کے تعامل کی صلاحیت موجودنہ ھو اس کواگر زخم لگ جاۓتوسارا خون بلا روک بہہ جاتا ھے اب اس مرض کو ھیموفیلیا کہتے ھین محقیقین کے مطابق مریض کے خون مین وٹامن کے نہین پیدا ھوتا علاج کےلئے اسی وٹامن کے K کی حامل ادویات دی جاتی ھین 

یاد رکھین یہ ایک پیدائشی مرض ھے ماھیت مرض کے لحاظ سے یہ اعصابی تحریک کاشاخسانہ ھے اور عضلاتی اعصابی تحریک پیدا کرنا اسکا علاج ھے انشاءاللہ کل کی پوسٹ مین اس کا علاج مکمل طور پر لکھین گے اور آپ کو ایک ایسے راز سے بھی آگاہ کرون گا جو تاحال کسی بھی طبی میدان کوئی بھی اس سے آگاہ نہین ھے اور نہ ھی کسی طبی کتاب مین ایسی دوا کا ذکر ھے صرف آپ لوگ پہلی دفعہ اس دوا کی تیاری سے آگاہ ھونگے اور محمودبھٹہ پہلی دفعہ اسے لکھنے کی جسارت کرے گا انشاءاللہ گروپ کے حکماء کو ایک نئی فکر دین گے ایک انقلاب انگریز طریقہ عمل جسے تفصیلی بحث ودلائل سے لکھون گا 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, January 4, 2021

اینگزائٹی|Anxiety

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ اینگزائٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس سے پہلے بھی ایک مضمون اسی مرض پہ لکھ چکا ھون یاد رکھین اینگزائٹی ANXIETY الگ مرض ھے جبکہ ڈپریشن  DEPRESSION الگ مرض وعلامات ھین 

اینگزائٹی مین خوف طاری رھتاھے پریشان حال ارتکاز یاتوجہ یعنی خیالات ایک مقام پہ یکسو نہین رھتے بندہ مضطرب تھکا تھکا بے آرام اور خوف کی وجہ سے بزدل کم ھمت جیسی علامات کا شکار ھوتا ھے یہ تمام اعصابی تحریک سے پیدا شدہ علامات ھین اب عضلاتی تحریک پیداکرناھی علاج ھے ساتھ ساتھ مقویات قلب دینا بھی بہت ضروری ھوتاھے مندرجہ ذیل ترتیب سے علاج کرین انشاءاللہ چند روز مین بہتری آجائے گی 

معجون نجاح چمچہ رات سوتے وقت ھمراہ پانی دین

دوالمسک جواھردار چمچ چمچ دوقت کھلائین 🌈محمودبھٹہ🌈

جواھرمہرہ دوچاول کی مقدار دوالمسک کھاتے وقت ساتھ ملا لیا کرین 🌈محمودبھٹہ🌈

اب ایک خاص دوا لکھنے لگا ھون حکماء حضرات لازما بنایا کرین اس دوا کو دماغی امراض خوف اور مایوسی مالیخولیا مین لاجواب پائین گے 

🌈محمودبھٹہ🌈 حب مراق خاص 🌈محمودبھٹہ🌈

افتیمون ولائتی ایک کلو تازہ 🌈محمودبھٹہ🌈

افسنتین ایک کلو🌈محمودبھٹہ🌈

دونون کاپہلے رب بنائین  پھر اس مین 

فلفل سیاہ سوگرام🌈محمودبھٹہ🌈

اذراقی مدبر 250گرام 🌈محمودبھٹہ🌈

ملاکر گولیان بقدر فلفل سیاہ بنالین 

ایک گولی صبح شام دین چند روز مین تمام علامات درست ھونا شروع ھوجائین گی 

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, January 2, 2021

بدن مین سوئیان چھبنا

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔بدن مین سوئیان چھبنا ۔۔۔۔۔

تین چار بندون کی طرف سے یہ سوال آچکا ھے آج بھی ایک گروپ ممبر نے یہی سوال پوچھ رکھا تھا پہلی فرصت مین اس بات کا جواب لکھ رھا ھون بہت سے لوگون کو سردیون مین یہ تکلیف ھوا کرتی ھے اکثر یون ھوتاھے کہ سردی کے موسم مین جب لوگ کوئی گرم چیز کھا لیتے ھین یا آگ کے قریب بیٹھتےھین یا پھر کوئی طاقت لگانےوالا کام کرتے ھین جس سے جسم گرم ھوتاھو یا پھرگرم بستر مین سوتےھین توپورےجسم مین سوئیان چبھتی ھین 🌈محمودبھٹہ🌈

اسکا سبب عموما سردی خشکی کی وجہ سےجلدکابیرونی طبق سکڑجاتاھےاس سکیڑسےمسامات کے راستے مسدورھوجاتےھین اوراندرونی طبقات جلدمین موجودرطوبات کی تری باھرکےطبق پراثراندازنہین ھوپاتی توجب دوران خون مین تیزی آتی ھےاورحرارت پیداھوتی ھےچاھےبیرونی حرارت سےآۓ یا مشقت سے خون گرم ھوتوجلدکےبیرونی خلیات مین اسکانفوذمقامی جھلیون کویکدم کھول دیتاھے جس سے سطح جلدپرسوئیان چبھتی معلوم ومحسوس ھوتی ھین اور گرمیون مین جب جلدکے خلیات حرارت سے سکڑےھوۓنہین ھوتےاوردوران خون کی تیزی اورنفوذسےان پہ کوئی اثرنہین ھوتاتوکچھ محسوس نہین ھوتا اس مرض کےازالےکےلئے حرارت ورطوبت پیداکرناھی علاج ھے یادرکھین یہ کوئی مرض نہین ھے بلکہ موسمی اثرات سےپیداشدہ علامت ھے🌈محمودبھٹہ🌈

ماہ نومبر مین اگر غدی اعصابی شدید اور تریاق نمبر چھ کااستعمال شروع کردین تو یہ علامات پیداھی نہین ھوتی فوری رک جایا کرتی ھین اسی طرح آپ مندرجہ ذیل علاج کرین تو فوری آرام آۓ گا

تارامیراسوگرام                   🌈محمودبھٹہ🌈

ھلدی پچاس گرام              🌈محمودبھٹہ🌈

پیس کرسفوف بناکر نخودی گولیان بنالین اور دودوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین ساتھ غدی اعصابی شدید دین اور غدی اعصابی ملین بھی دین انشاءاللہ شفایابی ھوگی 🌈محمودبھٹہ🌈گروپ مطب کامل

Friday, January 1, 2021

کانجی ولایتی یا آبکامہ

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ کانجی ولایتی یا آبکامہ ۔۔۔۔۔۔۔

یہ ایک گروپ ممبر ھین شاھد صاحب جو ھر دوسرے روز  بشکل پوسٹ لکھ کربھیج دیتے ھین کہ مجھے کانجی بنانے کا طریقہ بتادین 

اب مجھے یہ علم نہین کہ انہین اس موسم مین کانجی بنانے کا طریقہ کیون مطلوب ھے قدیم حکماء اسے بنایاکرتے تھے یہ مشہور عام دوا ھے لیکن موجودہ دور مین اسے بنانا اطباء کرام چھوڑ چکے ھین کیون چھوڑ چکے ھین ؟ یہ بعد مین بتاتا ھون 

لیجئے پہلےکانجی بنانے کا طریقہ سمجھ لین

جو کا آٹا  کلو                             🌈محمودبھٹہ🌈

پودینہ جنگلی سوگرام             🌈محمودبھٹہ🌈

نمک عام پچاس گرام                🌈محمودبھٹہ🌈

اجوائن پچاس گرام پیس کرسب ملا لین اورپانی سے گوند کرروٹی بنالین اور تنور مین پکالین پھر اسکے باریک ٹکڑے کرکے وزن کرلین اور چارگناپانی ڈال کربیس روز دھوپ مین رکھ دین یہان تک کہ اس مین خمیر اٹھ جاۓ اور اس مین پانی سرکہ کی مانند ترش ھوجائے تب اس پانی کو نتار کر کسی شیشہ کی بوتل مین محفوظ کرلین اسکا رنگ بھورا سا ھوتاھے بوتیز اور ترشی مائل اور ذائقہ بھی ترش ھی ھوتاھے 🌈محمودبھٹہ🌈

لین کانجی توتیار ھوگئی تو معروف فوائد بھی بتاۓ دیتا ھون

کانجی بلغمی رطوبات کوروکتی ھے یعنی بلغم کوچھانٹ کرباھر بھی نکالتی ھے اور بلغم کی پیدائش بھی بندھوجاتی ھے یعنی بلغم کوسودا مین بدل دیتی ھے یہی سب سے بڑی خوبی ھے اسی لئے اسے تنقیہ بلغم کےلئے بکثرت استعمال کیاجاتا تھا یعنی رطوبات خشک کردیتی ھے اسے مقوی معدہ سمجھاجاتاھے وہ اسلئے سمجھاجاتاھے کہ یہ آنتون مین رطوبات کی سکریشن بند کرکے دست وقے روک دیتی ھے اور اگر معدہ مین رطوبات کی کثرت کی وجہ سے بھوک بند ھوجاۓ توکانجی رطوبات کوخشک کرکے بھوک بڑھادیتی ھے اور غذاکوفوراھضم بھی کردیتی ھے اور خون بڑھانا شروع کردیتی ھے چندروز مین کمی خون دور ھوکر چہرہ سرخ کردیتی ھے یہ تھی خاص خاص خوبیان۔۔۔۔

لیکن موجودہ دور مین اس کا استعمال کیون نہین ھے اس کی وجہ یہ ھے کہ اکثریت لوگ رطوبات کی کمی کا شکار ھین اسکی مثال مین یہ دے سکتاھون تین دھائیان پہلے عموما ھیضہ یعنی کالرہ کی مرض وبائی شکل مین پھوٹا کرتی تھی اگر رطوبات کی کثرت ھو تو رطوبات مین تعفن پیداھوکر ھیضہ کاجراثیم پیداھوکر وبائی شکل پیداکرسکتاھے جبکہ موجودہ دور مین ھیضہ کے خال خال ھی مریض دیکھنے کوملتے ھین کیونکہ لوگون مین مزاجا رطوبت کے بجاۓ یبوست کثرت سے پیدا ھوچکی ھے 

قدیم حکماء اس کا مزاج گرم خشک مانتے ھین جبکہ ھر کھٹائی پیدا کرنے والی دوا سوداوی مادے کی حامل ھوتی ھے اور خالص سودا خشک سرد ھوا کرتی ھے اسلئے کانجی کا مزاج بھی خشک سرد ھے گرم خشک نہین ھے اور یاد رھے موجودہ موسم بھی خشک سرد ھے میراخیال ھے کہ اتناھی کافی ھے اب اجازت دین اور دعاؤن مین یاد رکھیے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل