Monday, May 31, 2021

پیٹ مین پانی پڑ جانا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ پیٹ مین پانی پڑ جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔

اسکی تفصیل تو بہت لکھ چکا ھون آج ایک علاج پہ اکتفا ھے

امربیل کا پانی ایک کلو حاصل کرلین امربیل بیری کی یا برسیم کی بہتر ھے نہ ملنے پہ کوئی بھی امربیل استعمال کرسکتے ھین اسکا پانی ایک کلو جوکھار تولہ نوشادر ٹھیکری تولہ ملا کر رکھ لین ایک پیالی یہ پانی چار چمچ شربت دینار اگر شربت دینار میسر نہ ھو تو شربت بزوری چار چمچ ملا کر تین بار دین

ساتھ اونٹنی کا دودھ پلائین انشاءاللہ چند روز مین پیٹ سے سب پانی ٹھیک ھوجائے گا

 ساتھ معجون دبیدالورد اور دوالکرکم ملا کردینا بہت ھی اعلی ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, May 30, 2021

مرض رعشہ اور نوجوان

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ مرض رعشہ اور نوجوان ۔۔۔۔۔۔۔۔

رعشہ یعنی ھاتھ پاؤن یا گردن سر یا کسی بھی اعضاء کا کانپنا اور کنٹرول مین نہ ھونا یعنی بے اختیاری حرکت اعضاء مین پیدا ھونا رعشہ کہلاتا ھے اس مرض پہ تفصیل سے پہلے لکھ چکا ھون کہ دماغ مین کونسی رطوبت کم ھوتی ھے تو یہ مرض پیدا ھوتی ھے یہ مرض عموما بڑھاپے مین پیدا ھوتی ھے لیکن بعض دفعہ یہ مرض نوجوانوں مین بھی دیکھنے مین آتی ھے اور نوجوانوں مین اس مرض کا پیدا ھونا الگ وجوھات سے ھوتا ھے اس مین کافی حد تک نفسیاتی مسائل سامنے آتے ھین بندہ بڑا جذباتی اور نفسیاتی مسائل مین گھرا ھوا ھوتاھے اب نوجوانوں مین یہ مرض مسلسل دیکھنے کو نہین ملتی بلکہ بعض اوقات یہ حرکت جاری ھوجاتی ھے اور کبھی کبھار رک بھی جاتی ھے لیکن رکنے کا دورانیہ مختصر ھوتاھے جیسے سوکر اٹھنے کے کچھ دیر تک اعضاء کنٹرول مین رھین یا بندہ کسی ایسے ماحول مین ھو جہان دھیان بٹ جاۓ یا خوشی جیسی کیفیت طاری ھو خیر یہ مرض ان نواجوان حضرات مین پیدا ھوتی ھے جو کثرت سے جریان احتلام جلق واغلام بازی کا شکار رھین یا پھر کوئی ایسا مرض جو لمباعرصہ چلتا رھے جیسے بخار وغیرہ تب کمزوری ھوجانے سے بھی یہ مرض پیدا ھوجایا کرتاھے خیر نوجوانون مین یہ مرض غدی عضلاتی تحریک مین ھوا کرتا ھے جبکہ بوڑھے حضرات کو عمر کے ساتھ یہ مرض پیدا ھوتاھے اور ان کی تحریک اعصابی عضلاتی تحریک کا اکثریت مین باعث ھوا کرتا ھے خیر یہان مقصد نواجوان حضرات کے بارے مین ھی لکھنا مقصود ھے تو ضعف قلب کاعارضہ سبب ھے یعنی ضعف قلبی تحلیل یعنی غدی عضلاتی تحریک کے مسلسل رھنے کی وجہ سے یہ عارضہ ھوجاتاھے اب سب کو پتہ ھے کہ یہ مرض عسرالعلاج بھی ھے لیکن آپ مندرجہ ذیل علاج سے چند ھفتون مین شفایاب ھوسکتے ھین 

صبح کشتہ فولاد فروٹ والا چار چاول برابر آدھے گرام مکھن کے ساتھ دین

دوپہر کشتہ یشب رتی بھر ھمراہ دودھ دین

شام کشتہ عقیق رتی یا کشتہ زمرد رتی ھمراہ دودھ دین خیر بہترین رزلٹ کشتہ عقیق سے ھے اور کشتہ عقیق بھی مندرجہ ذیل انداز سے بنائین ایک چھٹانک عقیق ایک پاؤ بھلاوے مین رکھ کر دس سیر بکری کی میگنیون کی آگ مین تیار کرین 

نوٹ۔۔۔ یہ کشتہ عقیق دل کے بڑھ جانے مین بھی بہت مفید ھے

ساتھ یہ دوا بھی دین

کشٹہ دس گرام مغز بادام اکیس عدد الائچی خورد سات عدد تھوڑے پانی مین رگڑ کرروزانہ کھلا دین 

بس خشک گرم اور گرم خشک اشیاء کھانے سے پرھیز کرائین 

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, May 26, 2021

Fungus|فنگس 2

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ فنگس FUNGUSکےامراض ۔۔۔قسط دوسری۔۔

کرونا سے نجات پانے والے مریض بلیک فنگس سے پیدا شدہ مرض میوکورمائکوسس MUCORMYCOSIS کاشکار ھوکر مررھے ھین یاد رھے یہ فنگس سے پیدا شدہ وبائی مرض بن چکی ھے اب یہ مرض پیدا کیسے ھوئی تودوستو جب کسی بھی مریض کو آکسیجن لگائی جاتی ھے تو آکسیجن مین نمی برقرار رکھنے کےلئے آکسیجن لگانے سے پہلے درمیان مین ایک قسم کافلٹر لگاھوتا ھے جس مین انتہائی شفاف پانی ھوتاھے یہ پانی جراثیم سے پاک شدہ خالص پانی ھوتاھے آکسیجن پہلے اس سے گزرتی ھے پھر مریض کو نالی لگادی جاتی ھے اس پانی کا خاص طور پہ خیال کیا جاتا ھے اس پانی والے حصہ کو HUMIDIFIER CHAMBERکہاجاتاھے اب انڈیا مین اس پانی والے چیمبر مین پھپھوندی زدہ پانی یعنی انتہائی ناقص یا گندہ پانی استعمال ھوا یا پتہ نہین کیا شامل ھوا خیر اسی آکسیجن سسٹم کی خرابی اور ساتھ ساتھ انتہائی طاقت ور سٹیرائڈ کے استعمال سے مدافعتی نظام کی تباہ کاری سے بچ رھنے والے لوگ بھی دوبارہ فوری شکار ھوکر موت کے منہ مین چلے گئے یاد رکھین آکسیجن اور پانی زندگی کا دوسرا نام ھے لیکن ان کا درست ھونا ضروری ھے اگر کسی مریض کو سال بھر بھی آکسیجن لگی رھے لیکن ایسی علامات پیدا نہین ھوا کرتی یعنی آکسیجن ناقص نہین تھی بس جس پانی سے گزر رھی تھی وہ ناقص تھا مذید پینے کےلئے جو پانی استعمال کیاجاتاھے اسکے ٹینک کو عرصہ تک صاف نہ کیاجاۓ توپھر وھی پانی پینے سے بھی یہ مرض پیدا ھوئی اب ایک شخص کا مدافعتی نظام کچھ مرض سے کچھ سٹیرائڈ سے انتہائی کمزور ھوچکا ھو پھر پھپھوندی زدہ پانی کا استعمال ھو تورزلٹ آپ کے سامنے ھے کیون کہ انڈیا مین لوگون کے نتھنوں مین سیاہ نشان نظر آۓ اسلئے صاف بات تھی کہ آکسیجن مین استعمال ھونے والا پانی درست نہین تھا اور یہی ذریعہ مرض کا باعث تھا اب اس مرض کی پہچان اور پیدا شدہ علامات پہ تھوڑی بات کرتے ھین

سر درد بخار آنکھون مین اور آنکھون کے نچلے حصہ مین شدید درد آنکھون مین سوزش یا ورم نظر کی کمزوری ناک کی جڑ اور سائیڈون مین بھراؤ آخر کار دورے پڑنے شروع ھوجاتے ھین پھر دماغ مین کوئی نہ کوئی خون کی رگ پھٹ جاتی ھے یعنی برین ھیمرج ھوجاتاھے پھر موت؟؟؟

یاد رکھین آکسیجن استعمال کرنے کے بعد اپنے نتھنوں کو چیک کرین اگر سیاہ رنگ کے نشان یا داغ نظر آئین توفوری علاج کی طرف توجہ دین خیر سے پاکستان مین ایسی کوئی بھی بات نہین ھے دعا کرنی چاھیے اور خیال بھی کرنا چاھیے آکسیجن ماسک صاف ستھرا ھوناچاھیے مریض کے نتھنوں کو صاف رکھنا چاھیے بلیک پکمنٹس نظر آنے پہ فوری علاج پہ توجہ کرنی چاھیے یاد رھے بلیک فنگس سے متاثرہ نرو مفلوج ھوجاتاھے سوزش درد آنکھون کو ھی سب سے زیادہ متاثر کرتے ھین اور کچھ بھی نہ ھو تو نظر مکمل زائل ھوسکتی ھے اب کروناوائرس کے پہلے سے حملہ شدہ متاثرہ اعضاء بھی دوبارہ متاثر ھوتے ھین  خیر سے ان مین اکثریتی معلومات وہ ھین جو انڈیا مین رپورٹ ھوچکی ھین اب ذرا پہلی قسط کے شروع مین جہان سے مضمون شروع کیا تھا وھین چلتے ھین تجربہ سے یا حقائق سے جوبات سامنے آئی ھے وہ یہ ھے کہ فنگس سے پیدا شدہ امراض اعصابی ھین پہلے خالص بلغمی مزاج سے پیدا شدہ مرض ھے اب یہان ایک نکتہ سمجھ لین اعصابی مزاج دوتحریکون مین ھے 

نمبر ایک اعصابی غدی

 نمبر دو اعصابی عضلاتی

اگر مرض اعصابی غدی مین ھوگی تو دوستو یہ انفرادی مرض ھوگی فوری اور قابل علاج ھے اب اگر فنگس شدید صورت اختیار کرے گی تو بلغم کے جلنے کے عمل سے ساتھ سوداشامل ھوگئ یہ تحریک کی شدت ھے اور مزاج اعصابی عضلاتی ھے یہ وبائی صورت اختیار کرجاۓ گی لیکن یاد رکھین ایک قانون اٹل ھے رطوبت کو ختم کرنے کےلئے یبوست پیدا کرنا ضروری ھے جب بھی خشکی پیدا کرین گے تو مرض جاتی رھے گی لیکن حرارت ضرور پیدا کرین اسلئے بہترین علاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی کرین آخر مین فنگس کی دوا لکھے دیتا ھون 

لیکن علاج لکھنے سے پہلے ایک بات بتادون کرونا اور فنگس قریبی رشتہ دار ھین دونوک کی دوا کرین

اکسیر فنگس ۔۔۔ دوا لکھنے سے پہلے یہ آگاہ کردون کسی ماھر کشہ ساز کے پاس بیٹھ کر یہ دوا بنائین 

شب یمانی دوتولہ

نیلاتھوتھا آدھا تولہ

سندھور تولہ

سنگجراح پانچ تولہ

پیس کر ملا کر کسی ڈولی مین بند کرکے سات آٹھ کلو آگ اوپلون کی دے دین اگر فنگس مقامی طور پر ھے توتیل سرسون مین مکس کرکے مقامی طور پر لگائین تمام فنگس مقامی مین انتہائی تیز اثر دوا ھے اگر اندرونی طور پہ ھے تو سندھور کے بغیر باقی اشیاء کا کشتہ تیار کرلین مقدار دوچاول دین دن مین ایک بار فارماکوپیا کی دوا حب بلادر نہایت اعلی دوا ھے فنگس کی ساتھ عضلاتی غدی شدید دن مین تین بار دین اگر کروناوائرس کاشکار شدہ ھے تو بس نیلا تھوتھاکا کشتہ دین ساتھ اکسیر کرونا دوادین

یہ اکسیر کرونا بہت سے گروپ ممبران بنا کراستعمال کرچکے ھین وہ اپنا اپناکمنٹس یہان دے کر باقی دوستون کوبھی رزلٹ سے آگاہ کرین

نسخہ مندرج ھے

مصبر تولہ مرمکی تولہ سہاگہ بغیر بریان کیے دوتولہ گڑپرانا چار تولہ پیس کرسفوف بنالین رتی بھر دوا جوان آدمی کو دن مین تین بار تک کھلائین بچے کو عمر کے لحاظ سے دین 

اب اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, May 25, 2021

فنگس ۔۔۔۔۔۔۔۔پہلی قسط|Fungus

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ فنگس FUNGUS کے امراض ۔۔۔۔۔۔۔۔پہلی قسط

کرونا کےساتھ ساتھ بلیک فنگس کامرض انڈیا مین زورپکڑ چکا ھے ھر کوئی پریشان ھے نہ علاج نہ حفاظتی اقدام نہ ھی عوامی سطح پہ اس مرض سے بچنے کےلئے کوئی راھنمائی ھے خیر وھان کی معاشرتی غلطیوں کی نشاندھی کرنا ھمارا موضوع نہین ھے بس مخلوق خدا کی خدمت کرنا عبادت ھے  اللہ تعالی کا خصوصی کرم وشکر ھے پاکستان ابھی تک اس خوفناک مرض سے بچا ھواھے اور اللہ تعالی ایسی موذی مرض سے ھماری حفاظت فرمائے آمین ثم آمین 

آئیے پہلے آپکو بتائین کہ انڈیا مین پیدا شدہ مرض کی علامات اور مرض ھے کیا اور پھر آخر مین ھم علاج بھی لکھین گےایک بات یاد رکھین انڈیا مین پیداشدہ مرض تیزی سے مریض کوھلاکت کی طرف لے جاتی ھےجبکہ ایلوپیتھی مین فنگس کا علاج طویل المدت ھے علاج ھوتے ھوتے مریض تلف ھوجاتا ھے الحمداللہ طب ایک بہترین پلیٹ فارم ھے ایسے امراض کا علاج کامیابی سے کیا جاسکتا ھے یہان ایک بات یہ بھی یاد رھے مضمون ذرا طویل ھے اس لئے دواقساط پہ مشتمل ھوگا ذرا صبر رکھین گے تو تمام آگاھی ھوجائے گی 

پہلے ذرا انڈیا مین پیدا شدہ مرض کو سمجھ لین بلکہ اس سے بھی پہلے ذرا فنگس کو سمجھ لین 

فنگس جسے ھم عرف عام مین پھپھوندی کہتے ھین یہ کسی بھی جگہ یا چیز پہ نمی سے پیدا شدہ علامت ظاھر ھوتی ھے اسکی مثال مین کچھ اس طرح دے سکتا ھون روٹی کے ٹکڑے اگر سایہ مین رکھ دین تو ایک دن مین پہلے باسی ھوجائین گے پھر دوسرے روز آھستہ آھستہ اس پہ سبز رنگ کی کاھی یعنی اُلّی یعنی پھپھوندی لگنی شروع ھوجائے گی اسے آپ انگریزی مین فنگس کہتے ھین اب اس پھپھوندی کے مختلف سٹیج ھین اب اس پھپھوندی شدہ روٹی کو کھانےسے فوری قے آجایا کرتی ھے یاد رھے زمانہ قدیم مین یعنی فرعونیات کے ازمنہ مین اینٹی بائیوٹک شیر کی چربی روٹی پہ لگا کر اسے پانی مین بھگو کر پھپھوندی زدہ کرکے پیس لیاجاتاتھا پھر شہد شامل کرکے نزلہ زکام اور مختلف ھٹیلے امراض مین استعمال کیاجاتاتھا آج بھی پنسیلین کی دریافت اسی پھپھوندی سے ھی کی گئی یعنی بعض مقامات پہ یہ فائدہ مند بھی ھے لیکن اسے استعمال کرنے کےلئے طریقہ کار ھین اب اگر ایک روٹی کے ٹکڑے کو مسلسل پانی مین بھگو دیا جاۓ تو اس پہ پہلے سبز رنگ کی پھپھوندی ظاھر ھوگی یہان تک تو بات درست تھی اب اگر اسی روٹی کو آپ مسلسل پانی مین بھگوۓ رکھین تو یہ آھستہ آھستہ سیاہ رنگ کی پھپھوندی ھوجائے گی اب آپ اسے بلیک فنگس کہہ سکتے ھین اسی بلیک فنگس سے انڈیا مین مرض پیدا ھوئی اب آپ نے سمجھنا یہ ھے کیا مرض پیدا ھوئی اور کیا اثرات مرتب ھوۓ یہان ایک نکتہ ذھن نشین کرلین مین تجربہ سے آپ کو ثابت کیا ھے کہ یہ مرض پیدا ھونے مین نمی کا بہت زیادہ سبب ھے یعنی طبی لحاظ سے یا فطری طور پر یہ مرض نمی یعنی رطوبت سے پیدا شدہ ھے یعنی اسکا سب عمل اعصابی یعنی بلغمی مزاج کا شاخسانہ ھے یاد رکھین رطوبت کے بغیر کبھی بھی فنگس پیدا نہین ھوسکتی اگر فنگس پہ خشکی غالب آجائے تو فنگس کا نام نشان مٹ جاتا ھے مجھے امید ھے اب بہت سے حکماۓ کرام نے میری اس بحث سے آنکھین کھولی ھونگی خیر اگلی بات کرتے ھین فنگس کے اثرات انسانی بدن پہ مختلف اندازمین ھوا کرتے ھین بعض دفعہ یہ عارضی شکل مین وارد ھوتے ھین یا کسی ایک بندے کو فنگس سے کوئی بھی عوارض پیدا ھوسکتاھے لیکن ایک شکل انتہائی خطرناک ھے وہ ھے کہ جب فنگس سے پیدا شدہ مرض وبائی صورت اختیار کرجائے اب یہان ایک اور نکتہ بھی سمجھ لین فنگس سے پیدا شدہ امراض مغربی ممالک یعنی وہ ممالک جہان فضاء مین بے شمار نمی ھوتی ھے جیسے انگلینڈ ھے اب امریکہ کی بعض ریاستین یا کینیڈا اور پھر برازیل جیسے ملک جہان نمی زیادہ ھے خاص کر انگلینڈ جہان سارا سال موسم ھمارے ساون بھادون جیسا رھتا ھے یعنی ھفتہ مین دوتین بارشین ھونا ضروری ھین یا پھر چارون طرف سے سمندری نمی ھی کافی ھے یہ فنگس سے پیدا شدہ امراض انہی علاقون مین ھوتی ھین اب ھمارے ملک یا ایشائی ممالک مین سمندری علاقون کی قریبی آبادی مین بھی کبھی کبھار مریض نظر آجائے یا پھر وہ لوگ جن کا زیادہ وقت سرد ماحول یا مصنوعی سرد ماحول جیسے AC کا شدید استعمال ساتھ ٹھنڈے مشروبات کی بہت زیادہ استعمال یا پھر وہ لوگ جن کا دھوپ مین جانا گناہ ھے وہ ایسی مرض کا شکار ھوسکتے ھین  آخر وھان یہ کیسے مرض عام ھوگئی تو دوستو اس مین پہلی بات یہ ھے کہ وھان یہ مرض وبائیہ صورت اختیار کرچکی ھےوباء امیر وغریب نہین دیکھتی اورنہ رنگ صورت دیکھتی ھےبس بندہ قابوآناچاھیے پھر یہ جا وہ جا ؟؟؟

اب آپ کو سمجھاتا ھون کہ مرض کیسے اور کیون؟ پیدا ھوئی

یہ اگلی قسط مین

Friday, May 21, 2021

سوزاکی زھر ۔۔ پس سیل اور سپرم کی کمی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ سوزاکی زھر ۔۔ پس سیل اور سپرم کی کمی ۔۔۔۔۔۔۔۔

مختصر آسان لیکن لاجواب پوسٹ

روزانہ کوئی نہ کوئی یہ سوال بھیج ھی دیتا ھے پہلے سے گروپ مین کافی تفصیل سے مردانہ امراض پہ مشتمل مختلف امراض کے تفصیلی مضامین لکھ چکا ھون اگر آپ سرچ کرین گے توتمام امراض کے علاج آپ کو مل جائین گروپ مین ھمیشہ عام قاری کے بارے مین ایسی ادویات لکھتا ھون جو وہ آسانی سے بناسکین مشکل اور مشکل ادویات لکھنا عام قاری فائدہ نہین اٹھا سکتا اور نہ ھی بنا سکتا ھے اس لئے میری ھرممکن کوشش ھوتی ھے عام آدمی جس نے ھمارا گروپ مطب کامل جوائن کررکھا ھے وہ بغیر کسی پریشانی کے ادویات خود ھی بنا کرفائدہ اٹھا سکے مذید مردانہ امراض کے علاج معالجہ کےلئے گروپ مین میرا نام محمودبھٹہ پر سرچ کرین تمام پوسٹین جو مین لکھ چکا ھون وہ آپ کے سامنے ھونگی یا پھر اسی پوسٹ پہ لگی تصویر پہ کلک کرین سب پوسٹین آپ کے سامنے ھونگی اپنی مطلوبہ پوسٹین دیکھ سکتے ھین یہ کوئی مشکل کام نہین ھے یاد رھے پوسٹ کثیر تعداد مین شیئر ھوا کرتی ھے تصویر پہ کلک کرنے کےلئے گروپ ممبر ھونا ضروری ھے خیر سے مرض کی تفصیل مین پہلے ھی دے چکا ھون سابقہ پوسٹون مین پڑھ سکتے ھین اب دوا سمجھ لین

مغز ریٹھا تولہ

ھلدی دوتولہ

گل مدار دوتولہ

پیس کر نخودی حب بنالین یا پانچ سوملی گرام کیپسول بھرلین 

ایک ایک گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین

پس سیل سوزاک سپرم کی کمی کےلئے بہترین دوا ھے انشاءاللہ چندروز کے استعمال سے پس سیل جو واقعی سوزاکی زھر کی وجہ سے ھون ٹھیک ھوجاتے ھین اور سپرم کی مقدار تیزی سے بڑھ جاتی ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, May 19, 2021

اکسیر بادیان کے نسخہ مین اضافہ|Akseer Badyan

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 Akseer Badyan
۔۔۔ اکسیر بادیان کے نسخہ مین اضافہ اور موسم کی ضرورت ۔۔۔۔۔۔
چند علامات آجکل بہت زیادہ بلکہ وبائیہ انداز مین شکایات آرھی ھین جس مین پیٹ مین  مروڑکےساتھ درد باربار پاخانہ آنے کی شکایت پیٹ مین شدید گیس بعض لوگون کو آنتڑیون سے خون تک آنے کی شکایت ھے ان تمام شکایات کے لیے بہترین دوا تریاق معدہ ماشہ اکسیر بادیان ماشہ ملا کردینے سے جاتی رھتی ھین 
تریاق معدہ کا نسخہ یہ ھے
اجوائن دیسی دوحصہ
پودینہ ایک حصہ
گندھک آملہ سار ایک حصہ
پیس کر سفوف بنا لین
اور اکسیر بادیان کا نسخہ مندرجہ ذیل ھے
سونف تولہ
ملٹھی تولہ
ھلدی تولہ
ریوندخطائی تین تولہ
پیس کرسفوف بنالین
یہان ایک وضاحت اور بھی کردون تریاق معدہ کا مزاج غدی عضلاتی ھے جبکہ اکسیر بادیان کا مزاج غدی اعصابی ھے اب باقی تمام تشریح کہ کیسے ان دو ادویات کے ملاپ سے جو کہ خود بھی صفراوی مزاج سے متعلق ھین اور مندرجہ بالا علامات بھی صفراوی ھین یہ وضاحت خود حکماء ھی کرلین مین نے آج آپ کو اکسیر بادیان کی تشریح ذرا ٹوٹے پھوٹے الفاظ مین کرنی ھے اب دوا کے مرکب کا نام اکسیر بادیان ھے جبکہ دوا مین سب سے زیادہ دوا ریوندخطائی ھے یہ تین گنا ھے اب اصولی طور اس دوا کا نام سفوف خطائی ھونا چاھیے تھا تو پھر بادیان کا لفظ کیون استعمال ھوا اور سب جانتے ھین کہ ملٹھی کھانسی نزلہ زکام کی دواھے اس مین کیون شامل ھے اور بادیان کسے کہتے ھین 
اب ترتیب سے ساری باتین سمجھ لین بلکہ آنتون کے کینسر تک کا علاج بھی سمجھ لین
بادیان دراصل سونف کا دوسرا نام ھے اب دوا کی جو پہلے ترتیب تھی یا نسخہ تھا اس مین سونف ھلدی ملٹھی یہ محض تین دوائین ھی شامل تھین پھر کچھ حکماء نے جگروغدد کی تحریک بڑھانے اور دوا کی افادیت بڑھانے کےلئے متفقہ طور پر ریوندخطائی کا اضافہ برابروزن مین کیا جس سے دوا کے اثرات چار گنا بڑھ گۓ بعض حکماء آج بھی ریوندخطائی کے ساتھ بھی اور ریوندخطائی کے بغیر بھی ضرورت کے مطابق استعمال کرتے ھین لیکن دوا کا نام اکسیر بادیان ھی برقرار رھنے دیا کیونکہ بادیان درحقیقت ایک لطیف دوا ھے یہ فراری روغنیات پہ مشتمل ھوتی ھے اس لیے روح تک تازگی برقرار رکھتی ھے قدیم دور سے ھماری ثقافت مین بھی شامل ھے اسکی ایک ھی مثال دونگا جسے پان کھانے والے زیادہ بہتر سمجھ سکین گے پان تین اشیاء کے بغیر نامکمل ھوتاھے جس مین کھتہ چونا اور سونف ھین باقی اشیاء ذیلی ھین جن مین الائچی سپاری قوام گلقند تمباکو وخوشبویات وزعفران تک شامل کیا جاسکتاھے خیر پان کی حقیقت لکھنو انڈیا کے رھائشی بہتر جانتے ھین 
اب اگلی بات ذرا ملٹھی کے بارے مین کرتے ھین اسکو مین ذرا الگ سے پوسٹ کے اندر ھی عنوان دینے لگا ھون 
☀☀☀مئی جون کا مہینہ اور ملٹھی☀☀☀
چند علامتین ان دوماہ مین اکثر ھوتی ھین
ھاتھ پاؤن کی جلن
سرکا بوجھل پن اور سن ھوجانا
لو بلڈپریشر اور شدت پیاس نکسیر کا پھوٹنا
جلن دار نزلہ زکام ولیس دار کھانسی
لوکا لگنا جلد کی جلن یا ھاتھ پاؤن کی جلن
شدت پیاس پیچش نیندکی کمی معدے کی جلن 
جسم پہ پت یا کچ لہو والے دانے 
ان تمام مسائل کو اکیلی ملٹھی سے بھی دور کیا جاسکتا ھے آپ ایک بڑا ٹکڑا ملٹھی کالین اسے ذرا چوکوب کرین یعنی اگر وزن پانچ گرام ھو توایک گلاس پانی ڈال دین آپ اسی حساب سے بے شک ایک جگ پانی تیار کرلین اب رات کو پانی مین بھگو دین اور دن مین گلاس گلاس پانی تین چار پی لین انشاءاللہ یہ تمام علامات اکیلی ملٹھی سے دور ھوجائین گے ملٹھی صرف نزلہ زکام کی دوا نہین ھے یہ بے شمار اکسیری فوائد کی حامل نباتاتی دوا ھے یعنی آپ ان مہنون مین گرمی خشکی یا خشکی گرمی سے پیدا شدہ تمام علامات کےلئے فائدے ملٹھی سے حاصل کرسکتے ھین  اگر مرکب صورت مین آپ اکسیر بادیان کی شکل مین استعمال کرین گے تو فوائد دوچند ھوجاتے ھین 
اب اس سے اگلی وضاحت کرتے ھین یہان تک صرف اکسیر بادیان کا ذکر تھا یاد رھے اکسیر بادیان بذات خود انتڑیون مین پیدا شدہ السر کی بہترین حکمی دوا ھے اب بات ذرا کینسر کی کرتے ھین یاد رکھین معدے اور انتڑیون کا کینسر عضلاتی یعنی سواوی مادے کا کیا دھرا ھے بعض لوگون کے معدہ اور انتڑیون مین خون کی نالیان گچھے بن کر یا ویسے ھی پھٹ جاتی ھین کیونکہ شدید سوزش کی حالت مین وھان دوران خون شدید بڑھ جاتا ھے اور اندرونی حصہ انتہائی نرم نازک ھوتا ھے اسلیے پھٹنے مین دیر نہین لگاتا ایلوپیتھی مین سواۓ دستکاری یعنی ٹانکے لگانے کے علاوہ کوئی مذید کارگر علاج نہین ھے باربار نالیون کا پھٹنا جاری رھتا ھے نہ ھی سوزش دور کی جاسکتی ھے اور نہ ھی درست علاج کیا جاسکتا ھے اس سوزش کو دور کرنے کےلئے ضروری ھے کہ سوداوی زھر کو بدن سے خارج بھی کیا جاۓ اور وقتی سہارے کےلئے متعلقہ مقام سے بھی سوزش دور کی جاۓ تو میرے دوستو ایلوپیتھی کی خدمات بھی ایک لحاظ سے عظیم تر ھین جدید ترین سرجری کے ذریعے فوری طورپر متعلقہ خون نکلنے کے مقام پر ٹانکہ لگا کر انسانی جان بچادینا عظیم فن کی پہچان ھے یہ کام کبھی حکماء کی پہچان تھا یاد رکھین سرجری کی ایجاد اور سرجری کے آلات حکماء نے ھی کی ھے ان کی تفصیل پہلے ھی اپنی پوسٹون مین دے چکا ھون یہ نئے سرے سے بھنڈارا کھولنے کی ضرورت نہین ھے خیر بات ھورھی تھی کہ جب نوبت کینسر تک آجائے تو دوستو اسی اکسیر بادیان دوا مین مذید اضافہ فرمالین انشاءاللہ دوا مذید اکسیر ھوجائے گی 
اکسیر بادیان مندجہ بالا طریقہ سے یعنی ملٹھی سونف ھلدی ایک ایک حصہ اور ریوندخطائی ان سب دواؤن کے برابر ڈال کر پیس لین اب اکسیر بادیان تیار شدہ دوحصہ اور دودھ آک ایک حصہ شامل کر اچھی طرح گھوٹین اور نخودی گولیان بنالین اب ایک تا دوگولی دن مین تین بار استعمال کرین انشااللہ انتڑیون سے معدہ سے جہان سے بھی خون آرھا ھے فوراکنٹرول کرتی ھے یہان تک کہ بواسیری خون کو بھی فوری کنٹرول کرے گی یاد رکھین ھلدی سے بڑھ کر کوئی نباتات نہین ھے جو خلیات کی تعمیر اور خلیات کے ٹوٹنے کے یا بگڑنے کے عمل کوروکتی ھے سونف اور ملٹھی کا بھی یہ عمل ھے اور اسکے ساتھ ساتھ مرھم کا کام کرتی ھین یعنی سوزشی اثرات فوری زائل ھوتے ھین ریوندخطائی جگر کو محرک کرکے سوداوی زھر سے تباہ کاری کے عمل کے آگے ڈیم کا کام کرتی ھے اور مدار سے بڑھ کر نباتاتی کھار کسی اور مین نہین ھے یہی کھار کینسر کی دشمن ھے یاد رھے یہ دوا کینسر کی ابتدائی حالت مین بہت مفید ھے ٹی بی مین اکسیر ھے ھیپاٹاٹس مین اعلی دوا ھے مذید بحث وتشریح کامل طبیب کمنٹس کی شکل مین کرسکتے ھین نوآموز سیکھنے اور سمجھنے پہ اکتفا کرین اب اجازت چاھون گا کافی دوستو ن نے فون  پہ شکوہ کیا تھا کہ پوسٹ کاانتظار ھے دعا فرمایا کرین ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Friday, May 7, 2021

حب سلاطین

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔

Hub e Salateen

۔۔۔۔۔ حب سلاطین ۔۔۔۔۔۔۔۔

آج حسب وعدہ نسخہ کی تشریح 

حب سلاطین کی دوا بہت زیادہ امراض مین لکھی جاتی ھے اور مشہور اسے بائین طرف کے فالج کےلئے اکسیری دوا سمجھاجاتاھے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے فائدے اس دوا مین موجود ھین خیر پہلے نسخہ پھر بالترتیب فوائد پہ روشنی ڈالتے ھین

نسخہ ۔۔۔

مغز جمالگوٹہ دس گرام

شنگرف رومی بیس گرام

کچلہ مدبر کاسفوف چالیس گرام

رائی 80گرام

پہلے شنگرف کو اتنا کھرل کرین کہ اسکی چمک مکمل طور پہ ختم ھوجائے یعنی کم سے کم چار گھنٹہ کھرل کرین

اب جمال گوٹہ کے مغز نکال کر کھرل کرنا شروع کردین جب تیل چھوڑنے لگ جائین اور تمام گری یکجان ھوجائے تو ساتھ شنگرف ملا کر مذید کھرل کرکے یکجان کرین یعنی یہ عمل آدھ گھنٹہ کاھے اب باقی ادویہ پہلے سے علیحدہ باریک پیس کر سب مرکب کو مذید آدھا گھنٹہ کھرل کرکے یکجان کرین پھر تھوڑا پانی ڈال کر گولی بنانے کا قوام تیار کرکے بقدر باجرہ گولیان بنالین 

مقدار خوراک ومزاج ۔۔۔غدی عضلاتی یعنی گرم خشک مزاج کی حامل دوا ھے

ایک تادوگولی دن مین تین بار تک کھلائی جاسکتی ھے پانی چاۓ یا قہوہ سے کھلا سکتے ھین

فائدہ ۔۔۔۔

بائین طرف کے فالج کی مشہور دواھے 

تیزابی اور گنٹھیاوی مادے کو گہرائی سے بھی کھینچ کر باھر نکال پھینکتی ھے

پھوڑے پھنسی وخارش کا وچنبل کا مانا ھوا علاج ھے

یورک ایسڈ خارج کرنے مین نہایت تیز دوا ھے 

یورک ایسڈ وتیزابی پتھریان خارج کرنے مین نہایت ھی اعلی دوا ھے

جوڑون کا پتھراجانا یعنی تحجرالمفاصل مین بہت ھی مفید دوا ھے

پیٹ کے ریاح وسدے اور قبض کا حتمی علاج ھے

شریانون کے سکڑجانے کا سکیڑ ٹھیک کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی

اب اس سے غدی عضلاتی مسہل کا بھی کام لیا جاسکتا ھے اگر مقدار بڑھائین گے تو بطور مسہل دوا ھوگی اگر گولی مذید آدھی کردین گے تو نہایت مقوی اور قابض دوا ھوجاۓ گی یعنی آپ اسی دوا سے مسہل بھی لارھے ھین اور ھیضہ ھوجانے پر اسے ھی نہایت کم مقدار مین کھلانے پر فوری دست رک جاتے ھین اور شدید گرمی پیدا کر مقوی ھونے کا عمل شروع کردیتی ھے اور اسی کے استعمال سے آپ محض جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ مردانہ کمزوری بھی ٹھیک کرسکتے ھین اس طرح غدد وجگر فوری گرم ھوتے ھین

جماھوا نزلہ تک گرم کرکے پگھلا کر باھر نکال دیتی ھے یعنی جما ھوا نزلہ کھل جاتاھے 

آخری تشریح ۔۔۔بعض حکماء شنگرف کو سمی اثرات کی حامل دوا سمجھتے ھین اصل شنگرف مین گندھک اور سیماب کے علاوہ کچھ بھی نہین ھوتا شنگرف آیورک ویدک کے نزدیک ایک رسائن دوا ھے ویدک کی سب سے بڑی رس گندھک وسیماب کی کجلی ھی ھے خیر آپ سب کی آسانی کےآج ایک تشریح بھی کردیتا ھون آپ بجاۓ شنگرف کے اگر شنگرف کی جگہ ڈبل مقدار مین اجوائن دیسی شامل کرلین اور شنگرف نہ ڈالین تب بھی دوا کے فوائد یہی رھین گے فوائد مین کوئی فرق نہین پڑے گا اور آپ کے ذھن کا بوجھ بھی اترجاۓ گا اور دوا کی تیاری مین محنت بھی کم کرنی پڑے گی اب اجازت چاھون گا گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, May 5, 2021

چہرے اور بدن کا بدصورت ھوجانا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اھم پوسٹ

۔۔۔۔ چہرے اور بدن کا بدصورت ھوجانا۔۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ دور کی خوراک اور ھمارے کھانے کاانداز نہ صرف باکمال ھے بلکہ اس کا رزلٹ بھی باکمال ملتاھے مہذب اور جدید دور اور یورپین غذائین فخریہ انداز مین کھانا تو اپنا لیا لیکن غذا کب اور کتنی اور کیسے کھانی ھے یہ ھمارے لوگون کو علم نہ ھوسکا یہان تو ممی ڈیڈی ٹائپ معاشرہ شدید گرمیون مین خالص چاکلیٹ کھارھا ھوتاھے انہین یہ تک علم نہین کہ چاکلیٹ کیون کھائی جاتی ھے  اسی طرح میکرونی۔۔ پیزا ۔۔ کئی اقسام کے برگر شوآرما ساتھ کوک پینا فیشن کی آخری حدین بھی کراس کرچکا ھے دیہات کے وہ لوگ جو صرف دودھ کے ساتھ گندم کی روٹی کھاتے تھے دوپہر لسی کے ساتھ روٹی کھالینی ناشتہ مین رات کی باسی  تندور کی روٹی اور تھوڑا مکھن ساتھ لسی یہ ناشتہ تھا وہ لوگ کبھی سالن بھی بنالیتے تھے خیر چاۓ کا استعمال نہین تھا وہ لوگ صحتمندی طاقت وحسن مین باکمال تھے شکل وصورت جیسی بھی ھو لیکن بدن سڈول کسا ھوا اور بدن کے تمام نشیب فراز مرد و زن کے اپنے اپنے مقائم پہ قائم دائم رھین تو یہی وجاھت وحسن ھوتاھے جبکہ پاکستانی معاشرہ کی اکثریت شکل وشباھت کے لحاظ بھی حسین ھی ھے بچپن مین شکل انتہائی حسین اور پھر آھستہ آھستہ شکل بگڑنا یعنی پہلے تو پھول کرکپا ھونا اور ببلو بن جانا یا پھر جوان ھونے کے کچھ عرصہ بعد چہرے پہ عجیب بےڈھنگے انداز مین گوشت کا بڑھنا اور پھر خیر سے توند کا بھی بڑھ جانا بلکہ سر سے لے کر پاؤن تک ایک قوس سی بنی ھوتی ھے شکل کیا بگڑی کہ بدن پورے کا پورا بیماریون کاگڑھ بن چکا ھوتاھے یہ ھے مختصرترین عکاسی ؟؟؟

اب بات سمجھ لین یہ ایسا ھوتا کیون ھے آج ایک بات اور بھی یاد دلا دون فیس بک پہ  واحد ھمارا گروپ مطب کامل ھے جوتمام امراض پہ بحث اور انکا علاج اصول قائدے کے مطابق لکھتا ھے مہربانی فرماکر اس مشن کو برقرار جاری وساری رکھین گے 

چہرے اور جسم کا پھولنا یا بےڈھنگا ھوجانا اور بھربھراھٹ سے بھرپور ھوجانا دو وجہ سے ھوتاھے یا تو سیدھا سیدھا بلغمی مزاج یعنی اعصابی تحریک یعنی کثرت رطوبات سے اور دوسرا صفرا یعنی غدی تحریک یعنی بدن مین حرارت کی کثرت ھوجاناسے ھوتاھے اب دوباتون کو سامنے رکھ کرھی تشخيص کرین بلکہ مریض کی کچھ دیگر علامات جیسے یہ نقص پیدائشی یا خلقی تونہین ھے کیونکہ پیدائشی طور پر ھیئت کذائی بمشکل ھی تبدیل ھوتی ھے اب ایسے مریض کی زیادہ سے زیادہ یہی مدد کی جاسکتی ھے کہ مذید بلکہ ناگوار حدتک شکل بگڑنے سے بچایا جاسکے لیکن اس عمل کوروکا نہین جاسکتا یہان ایک بات ذھن نشین کرلین پیدائشی طور پر پھولا ھوا جسم اعصابی مزاج مین ھوتاھے اسے تبدیل نہین کیاجاسکتا لیکن اگر بچے کو مادری رحمی عارضے کے باعث جسم پھول جاۓ تویہ صفراوی یعنی غدی تحریک ھوگی یہ بہت جلد خود بخود ھی ٹھیک ھوجایا کرتی ھے یا پھر کچھ روز محلل اورام ادویہ کچھ روز ماں وبچے کو دینے سے یہ عارضہ جاتارھتاھے 

یہ خاص طور پہ بچون کا ذکر اس لئے کیا ھے کہ چند روز پہلے کسی نے اپنے بچے کے بارے مین لکھاتھا کہ عمر تھوڑی ھی ھے لیکن جسم بہت زیادہ پھول چکا ھے وضاحت اسلئے کی ھے کہ انہین بات سمجھ آسکے کہ محض یہ لکھ دینا کہ بچہ موٹا زیادہ ھوگیا ھے بس دوا بتائین ؟؟؟ دوا بتا رھا ھون بچے کو چوعرقہ مین کچور دورتی تک رگڑ کرپلایا کرین اور ایک دانہ مربہ ھریڑ اور آملہ کھلایا کرین

خیر آگے چلتے ھین ایک قانون اٹل ھے کہ حرارت کے اجتماع سے ھرچیز پھیل جاتی ھے اور کثرت رطوبات سے ھرچیز پھول جایا کرتی ھے 

علاج کی صورت مین درست تشخيص کاھونا بہت ضروری ھے لیکن یہان ایک نکتہ ضرور بتادیتا ھوناایسے ھر مریض کو محض عضلاتی اعصابی ملین یا مسہل لازمی دین ان کے نسخہ جات میری پوسٹ ملینات مین دیکھ سکتے ھین عضلاتی اعصابی ملین دینے سے بلغمی مزاج والے کو تو مستقل فائدہ ھوجاتاھے جبکہ صفراوی مزاج کے لوگون کوبھی عارضی طور پر فائدہ ضرور ھوتا ھے کیونکہ عضلاتی اعصابی دوائین چونکہ بلغمی مادے کوتو تحلیل کرتی ھی ھین لیکن قاطع صفرا بھی ھوا کرتی ھین اس لۓ کثرت صفرا کے مریضون کووقتی فائدہ ضرور ھوجایا کرتاھے لیکن آپ اسے اصول علاج کے طور پر اپنا نہین سکتے 

خیر سے طب قدیم یعنی طب یونانی اور آیورویدک مین اس کےلئے انتہائی مثبت نتائج کے نسخہ جات موجود ھین یہان مین ایک ھی دوا لکھنے لگا ھون جو انتہائی قابل اعتماد دوا ھے سب دوست فائدہ اٹھاسکتے ھین لیکن طبیب ھونا بہت ضروری ھے

پوست ھلیلہ پوست بلیلہ ۔۔ پوست آملہ ۔ جیا پوتا ۔ شاہ بلوط ۔ بلادر مغز کنول گٹہ ۔ دارھلد ۔ طباشیر ۔ اشوک کی چھال ۔ کیکر پھلی ۔ کشتہ فولاد ۔ مصبر ۔ جنطیانہ ۔ پودینہ کوھی ۔ بسفائج ۔ رسوت ۔ اجوائن دیسی ۔ ھموزن پیس کر رس کنوارگندل ڈال کر گولیان نخودی بنالین ایک تادوگولی دن مین دوتاتین بار دین 

نوٹ۔۔۔ بہت سے لوگ یہان ایک ھی سوال کرین گے وہ ھے بلادرکےبارے مین کہ یہ توزھریلا ھوتاھے تو یاد رکھین آپ اس سے بھی بڑی بڑی زھرین پہلے سے ھی کھارھے ھین لیکن پھر بھی اس دوا کو ایک مستند اور ماھر طبیب ھی بناۓ جبکہ نسخہ کے اندر اسکا مصلح موجود ھے اس کے ساتھ ھی اجازت چاھون گا دعاؤن مین یاد رکھیے گا ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Tuesday, May 4, 2021

دل کی تیز دھڑکن اور مفرح شاھی

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ دل کی تیز دھڑکن اور مفرح شاھی ۔۔۔۔۔۔۔۔

دھڑکن کا تیز ھونا ھمیشہ عضلاتی تحریک مین نمایان ھوتی ھے بعض لوگون کی پیدائشی طور پہ ھی دھڑکن تیز ھوتی ھے لیکن یہ بہت کم دیکھنے مین آتا ھے اور بعض لوگون کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ھوجایا کرتی ھے اب یہان بھی دوباتین دیکھنی پڑین گی بعض لوگون کی اچانک دھڑکن تیز ھوجاتی ھے پھر کچھ وقت گزرنے کے بعد معمول پہ آجاتی ھے یہ مسئلہ عموما ریاح غلیظ جو سوداوی یعنی عضلاتی مزاج مین ھوا کرتے ھین ان سے بڑھتی ھے خیر کئی ایک لوگون کی دھڑکن بڑھے گی تو کافی وقت تک نارمل ھونے کا نام بھی نہین لے گی ایلوپیتھی مین انڈیرال دوا کو دھڑکن کواعتدال پہ لانے کےلئے استعمال کیاجاتا ھے اور اسی دوا کو کبھی دھڑکن بڑھ جانے تو کبھی کم ھوجانے پہ بھی استعمال کیاجاتاھے اب یہان ھماری طب مین اسی انڈیرال جیسا کام لینے کےلئے سب سے اعلی دوا اجوائن کرفس ھے ایک ماشہ کرفس کا جوشاندہ یعنی قہوہ بناکر پینے سے فوری طور پر ریلیف ملتا ھے اور بعض دفعہ ساتھ ریاح کی شدت بھی ھوتی ھے اسلئے بہترین تجویز مندرجہ ذیل قہوہ پینے سے ایسی تمام علامات پر فوری شفائی اثرات ظاھر ھونگے

اجوائن دیسی ۔۔کرفس ۔۔ تیزپات یعنی کڑھی پتہ ۔ پودینہ برابر وزن ماشہ ماشہ کا دوکپ پانی مین قہوہ بنائین تو پیٹ گیس یعنی تیزابیت معدہ اور دل کی دھڑکن وپیٹ درد اور پیٹ کی گرانی اور دل کا درد تک فوری ٹھیک ھوجاتاھے انشاءاللہ 

اب آتے ھین اگلی بات کی طرف تو دوستو بعض لوگون کوایسے گرمیون کے موسم مین دل کی دھڑکن تیز ھوجاتی ھے اور عام دواؤن سے کنٹرول بھی نہین ھوا کرتی اور بندہ شدید گھبراھٹ کا بھی شکار ھوجاتاھے اور یہ عمل عموما عضلاتی غدی اور بعض دفعہ غدی عضلاتی تحریک کی صورت مین بھی آجاتا ھے آپ نبض دیکھین گے تو غدی عضلاتی ھی لگے گی کیونکہ دھڑکن تیز ھوچکی ھے اور غدی تحریک مین نبض کی حرکات تیز ھی ھوا کرتی ھین جبکہ حقیقتا واصولا یہ نبض عضلاتی غدی ھی ھوا کرتی ھے اب علاج کی بات کرتے ھین تودوستو اس مرض کوفوری درست کرنے کےلئے مفرح شاھی چمچ چمچ دن مین تین تاچار باردین اب ایک بات ذھن نشین کرلین بازار سے ملنے والی جوارش شاھی کے نام سے یہی دوا ملے گی ضرور بس ذرا بھائی بندون نے مہنگائی کا خیال رکھتے ھوتے اس مین صندل سفید زرشک الائچی سفید جیسے مفید اجزاء کونکال باھر کیا ھے اب ڈریپ کی پابندی کی وجہ سے ڈبی پہ درج فارمولا مین بھی نہین لکھا ھوگا اس سے کوئی فائدہ نہین ھوگا بس مربہ جات اور شیرہ ھی پیس رکھا ھے اسلۓ خودسے تیار کرین اور حقیقی دوا بنائین بنانا کچھ مشکل کام نہین ھے تھوڑی محنت سے درست دوا بنایا کرین خیر اسکے ساتھ غدی اعصابی ملین دودوگولی ضرور دین تاکہ قبض نہ رھے 

مفرح شاھی ۔۔۔۔

مربہ آملہ سوگرام

مربہ گاجر سوگرام

مربہ سیب پچاس گرام

 زرشک پچاس گرام

کشنیز بیس گرام

الائچی خورد بیس گرام

صندل سفید بیس گرام

گل سرخ بیس گرام

شہد تین گنا 

پہلے مربہ جات وزرشک الگ سے قیمہ کرلین اور سوکھی ادویات الگ سے باریک پیس لین اب شہد کوگرم کرکے ایک ابال آنے پہ پہلے اس مین مربہ جات حل کرین اور بعد مین سوکھی ادویات شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلین مفرح شاھی تیار ھے 

نوٹ۔۔۔ مفرح شاھی کا پہلے بھی نسخہ لکھ چکا ھون اور ساتھ کثیر فوائد بھی لکھ دیے ھین آج اصل موضوع دل کی تیز دھڑکن تھا اسی کے ساتھ اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, May 2, 2021

حب انقلاب

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ حب انقلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ روز پہلے ایک کمنٹس مین یہ خواھش لکھی گئی کہ ایک ایک دوا کئی کئ امراض مین استعمال ھوتی ھے ذرا ایسے نسخہ جات کی تشریح کردی جاۓ آج حب انقلاب کے بارے مین لکھا جاۓ گا اسی طرح درمیان مین کبھی کبھار نسخہ جات کی تشریح لکھ دی جاۓ گی

سہاگہ بریان ست ملٹھی سقمونیا ریوندعصارہ برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین یا پھر 250ملی گرام کیپسول بھر لین

مقدار خوراک ایک تادوگولی دن مین تین بار حسب ضرورت کھلائی جاسکتی ھے

اثرات ۔۔۔۔ دوستو یہ حقیقت مین غدی اعصابی مسہل ھے بدن سے صفرا کو خارج کرنے مین انتہائی بہترین دوا ھے پیلے یرقان کی صورت مین اسی اکیلی دوا کے کھانے سے دوچار دنون مین پیلا یرقان ٹھیک کیا جاسکتاھے یہ جگر وغدد کو مشینی طور پر تحریک دیتی ھے یعنی بہترین مسہل صفرا ھے یرقان  استسقاء تہوج ھاتھ پاؤن کا سوج جانایاورم درد دل جیسے امراض مین بہت ھی اعلی دوا ھے اندرونی طور پر یا بیرونی طور پر جریان خون کوروکتی ھے غدی سوزش یا ورم کا بہترین علاج ھے عضلاتی قبض کا علاج ھے ریاحی اور مروڑ جیسے درد کا علاج ھے پتہ کی پتھری اور درد پتہ کا مانا ھوا علاج ھے دردگردہ صفراوی کا بہترین علاج ھے تسکین اعصاب کے باعث ھاتھ پاؤن دماغ یا جسم کے مختلف حصون کا سن ھوجانا یا سوجانے کی شکایت یعنی خدر کا پیدا ھوجانے مین نہایت مفید ھے بس اس کے ساتھ خدر کی صورت مین ساتھ غدی اعصابی حب فولادی بھی دین 

یہ تھے خاص خاص فوائد حب انقلاب کے

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل