Sunday, November 28, 2021

دواسازی 16

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ دواسازی کیسےکی جاۓ۔۔۔۔قسط 16۔۔۔۔۔۔
پچھلی قسط مین ھم نے نوشادر کاتیل تیارکرلیاتھا اب اسکے چند فوائد اور تشریح کرلیتےھین
پچھلی قسط مین اس تیل کواکیلے استعمال کاطریقہ بتایا تھا اب جہان کہین بھی آپ نے کسی دوا مین نوشادر ڈالنا ھو توآپ اس تیل کا استعمال کرین گےتوفوائد دس گنا تیز ھونگے جیسے پچھلے دنون مین نے ایک دوا لکھی تھی کہ یہی نوشادر کاتیل 50گرام تارامیرا50گرام ھلدی سوگرام ریوندخطائی سوگرام ادویات پیس کرتیل شامل کرکے دانہ گندم برابر گولیان بنالین اب گولی کا سائزبھی مختصر ھے اور مقدار خوراک بھی مختصر ھے یعنی ایک ایک گولی دن مین دوتاتین باردین کیاآپ جانتےھین فوائد کےلحاظ سےیہ دوا کیا معنی رکھتی ھے مین مختصرا بتاۓ دیتا ھون خون کی نالیون سے چربی یا کولسٹرول کونکالنا اس دواکاادنی فن ھے جگر پہ چڑھی چربی کی تہہ جسے آپ فیٹی لیور کے نام سے جانتےھین اسکی درستگی تیزی سے کرتی ھے یاد رکھین یہ دوا انتہائی غیر محسوس انداز مین پورے جسم سے غیر ضروری چربی نکال باھر کردیتی ھے اس بات کو پلے باندھ لین بڑھے ھوۓ پیٹ کا یہ اچھا علاج ھے موٹاپا کم کردیتی ھے وزن گرتاھے اوسطا ایک ماہ مین پانچ تاآٹھ کلو وزن کم ھوجاتاھے اور سائیڈایفیکٹ پیدانہین ھوتے جبکہ عام طور پر وزن کم کرنے والی ادویات خواہ وہ ایلوپیتھی ھون دیسی ھون جب موٹاپا کم کرنےکےلئے استعمال کی جاتی ھین تواتنے مضراثرات ظاھر ھونگے جن کاعام حالت مین تصور نہین کیاجاسکتا جیسے کشتہ نیلاتھوتھا مصبر بھلاوے افسنتین برابروزن ملا کرباریک دانہ مونگ برابروزن گولی بناکر تین بارکھلا دین توایک ماہ مین وزن بیس کلوبھی کم کیاجاسکتاھے لیکن مضراثرات کتنے ھونگے مختصر یہی کہہ سکتا ھون کہ کفن کاانتظام ساتھ رکھناچاھیے اب آپ کہین گے ان مین خطرناک ادویات یعنی بھلاوہ اور کشتہ نیلاتھوتھا شامل ھے چلین آپ محض پھٹکڑی سفید 50گرام سوڈابائی کارب 25گرام عرق اجوائن ایک بوتل مین شامل کرکے گھونٹ گھونٹ دن مین تین بار پی لین اب اس دوا مین زھریلی دوا توکوئی شامل نہین کی وزن بھی دس کلو سے زائدایک ماہ مین کم کردے گی لیکن آپ کے گلینڈ تھایارائیڈ پہ بری طرح اثراندازھوگی اب خواہ آپ نے یہ عرق چھوڑبھی دیاھے لیکن اسکا عمل جاری رھے گااورآپ کابدن کمزورھوتاجاۓگا دوستو ایسی ادویات موٹاپا کم کرنےکےلئے کسی صورت استعمال نہین کرنی چاھیے یہی عرق مارکیٹ مین عرق دسمول کے نام سے بکتارھا اچھے خاصے تھایارائیڈ کے مریض بن گئے اب شاید لوگ اسے استعمال کرناچھوڑ چکےھین یاد رکھین دوا کی خوبصورتی یہ ھونی چاھیے کہ اس کے مضراثرات نہ ھون اگر ھین بھی تو نہ ھونے کے برابر ھون اب یہ تو ھونہین سکتا کہ کسی بھی دوا یا غذا کے منفی اثرات نہ ھون بس ایک حد مقرر ھوتی ھے مقدار سے تجاوز کرنامضراثرات کی طرف لےجاتاھےخواہ آپ چاول یا گندم کی روٹی ھی بطورغذاکھارھے ھون لیکن ضرورت سے زائد کھانا وھی غذا فوڈپوائزنگ کی شکل اختیارکرجاتی ھے کم کھائین زندہ رھنے کےلئے آخری کھانا سمجھ کرکبھی بھی نہ کھائین ورنہ آخری ھوبھی سکتاھے خیر مندرجہ بالا دوا موٹاپا کم کرتی ھے اور مضراثرات بھی نہین ھین
اب گلی بات
جہان جہان بھی دوستون کوتازہ جڑی بوٹیان میسر آتی ھین ان جڑی بوٹیون کو بڑا ھی مختصر کرکے فوائد کےلحاظ سے بھی بہتر بناکربھی محفوظ کیاجاسکتاھے یعنی ایک من جڑی بوٹی کوایک کلو تادوکلو کی شکل مین بنایاجاسکتاھے یعنی اسی بوٹی کا بہترین طریقہ سے اگر رب نکال لیاجائے توانتہائی اچھی دوا قلیل مقدار مین تیار ھوسکتی ھے جیسے آپ سیزن مین امربیل کا یا پھردھماسہ بوٹی کا کچل گھوٹ کرکپڑے کی مددسے چھان کر اسی پانی کو ریگ جنتر مین رب بنا لین تودوا مختصر اور فوائد مین بہترین بن جاۓ گی اب مثال سےواضح کرتا ھون
آپ ایک کلو تازہ امبربیل کاپانی نکال کر کسی سٹیل کے برتن مین ڈال کر ایک بڑے برتن مین تین کلو ریت ڈال لین اب ریت والا برتن آگ پہ رکھ دین آگ درمیانی ھونی چاھیے اب اس ریت کے اوپر امبربیل کےپانی والا برتن رکھ دین اب جہان تک برتن مین پانی ھے اتنا برتن ریت کےاندرھوناچاھیے اب یہ پانی ابلنا نہین چاھیے بس بھاپ سی اڑتی رھے گی اور اسی اندازمین یہ پانی خشک ھوکر رب کی شکل اختیارکرچکا ھوگا ابھی اس مین اچھی خاصی نمی ھوتونیچے اتار لین اب آپ نے اسی طرح ایک کلو افسنتین کابھی رب تیارکرلیناھے افسنتین اگرتازہ میسر نہین ھے توبازار سے خرید کراسے چوبیس گھنٹے پانی گرم مین بھگودین چوبیس گھنٹہ بعد اسکا جوشاندہ بناکرھاتھون سے اچھی طرح رگڑکر اسکا گاڑھا شیرہ نکال کر حسب سابق انداز مین رب تیارکرلین اب کلوکلو دواکارب تیار ھوگیا اب اس مین سوگرام مرچ سیاہ ایک پاؤ کچلہ مدبر پیس کرشامل کرکے مرچ سیاہ برابر ھی گولیان بنالین مقدارخوراک ایک ایک گولی ھمراہ دودھ بکری دین دماغی امراض کی لاجواب دواھے باقی تفصیل اگلی پوسٹ مین

Friday, November 26, 2021

بے مثل معجون قوت باہ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ بے مثل معجون قوت باہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے الفاظ لکھنے کہ اتنی طاقت آۓ گی جوآپکے تصور سے باھر ھوگی آپ کی دھوم ھرطرف مچی ھوگی نہین ایسی کوئی بھی بات نہین ھوگی بس جن کا کچومر نکل چکا ھے وہ اس دوا کواستعمال کرنے سے شفا کی امید رکھین فوائد شاندارھین ذھین طبیب حضرات پورے فوائد کمنٹس مین لکھین مین نے توابتدا مین ھی یعنی بے مثل معجون مین ھی تمام تعریف اور فوائد لکھ دیے ھین
مغز پستہ سوگرام
مغزبادام سوگرام
کاجوسوگرام
چلغوزہ مغزسوگرام
اخروٹ مغز سوگرام
سبز الائچی پچاس گرام
زعفران  پچاس گرام
عقرقرحا سوگرام
مرچ سیاہ دس گرام
تخم ریحان پچاس گرام
ورق چاندی پچاس عدد
ورق سونا تین عدد
شہد دوکلو
کل وزن دوا جب تیار ھوگی 2750گرام
ادویات پیس لین مغز بھی الگ سے پیس لین شہد مین ایک کپ پانی ڈال کرابال لین ایک ابال آنے پہ پانی بھاپ بن کراڑجاۓ گا شہد باقی رہ جاۓ گی تمام مغز اورادویات ڈالکر اچھی طرح مکس کرلین آپ اسےلبوب بھی کہہ سکتےھین چمچ چمچ دووقت ھمراہ دودھ لین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, November 18, 2021

حلوہ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ حلوہ براۓ رعشہ یعنی ھاتھ سر کانپنا۔۔۔۔۔۔۔
بوھڑ جسے آپ برگد بھی کہتےھین اس پہ ٹہنیوں کےساتھ جڑین سی لٹکی ھوتی ھین جسے بوھڑ کی داڑھی یا ریش برگدبھی کہتےھین یہ سوگرام لین اورباریک کتر کر 250گرام پانی مین ابال کر چھان لین اب 50گرام آٹا گندم لےکر دیسی مین بھون کر اسی برگد والےپانی مین حلوہ تیارکرکے کھالین دوتین ھفتہ کھائین انشاءاللہ شفایابی ھوگی
یہ حلوہ مزاجاعضلاتی اعصابی ھے

Wednesday, November 17, 2021

دواسازی-14

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ دواسازی کیسےکی جاۓ۔۔۔۔۔۔قسط 14۔۔۔۔۔۔۔

جوھر خاص الخاص کیا ھین؟

دوستوآج کئی رازون سے پردہ اٹھ جاۓ گا قدیم طریقہ کارکےمطابق کسی بھی دوا کا جوھر حاصل کرنا ھو تومندرجہ ذیل اصول کےتحت بناۓجاتےھین مطلوبہ دوا کوپیس کر دومٹی کے پیالون کے منہ رگڑکربرابرکردیےجاتےھین اب ان پیالون مین دوارکھ کران کے منہ ملاکران پہ یا توباریک روئی والی مٹی کی تہہ لگادی جاتی ھے یاپھر بڑی نفاست سےباریک کپڑ روٹی کردی جاتی ھے اب ان پیالون کو دوطرح سے آگ پہ رکھاجاتاھے یا توڈائریکٹ آگ پہ رکھ دیاجاتاھے یا پھر کسی برتن مین ریت بھرکر اس ریت کےدرمیان پیالےرکھ دیے جاتےھین اب ریت والابرتن آگ پہ رکھ دیاجاتاھے اس سے اگلا عمل ایک جیسا ھی انجام دیاجاتاھے یعنی اوپروالے پیالے پہ آٹھ تہہ موٹاکپڑا ٹھنڈے پانی سےترکرکےرکھاجاتاھے جیسے ھی کپڑاگرم ھوتودوبارہ سے ٹھنڈے پانی مین بھگوکراسی پیالہ پہ رکھ دیاجاتاھے کپڑاٹھنڈاکرنےکاعمل مسلسل کیاجاتاھے اب کچھ وقت گزرنے کےبعد جیسے ھی یقین آجاۓ کہ مطلوبہ دواکےجوھراڑکراوپروالے پیالےکےپیندےسےچمٹ چکے ھین توآگ بندکردی جاتی ھے اور پیالے ٹھنڈے ھونےپہ پیالے جدا کیےجاتےھین اور اوپروالے پیالےسےجوھرالگ کرلیے جاتےھین مثلا آپ نے بالکل اسی عمل سےنوشادرکے جوھراڑالیے ھین تو دوا مین جتنی مقدارمین آپ بغیر جوھراڑائے نوشادر استعمال کرتےھین اگر صرف نوشادر استعمال کرنےکےبجاۓآپ جوھر شامل کرین گے تولازمی طورپہ دوااثرات کےلحاظ سے تیزاثر اور قوی ھوجاۓ گی کیونکہ ڈائریکٹ نوشادرتو معدہ مین جاکر پہلے ھضم ھوگا پھر کچھ حصہ ھضم ھوگاتو کچھ حصہ فضلہ براز بن کر خارج بدن سے ھوگاتوکچھ حصہ براہ بول یعنی پیشاب کےراستے حل ھوکر خارج بدن ھوگااورکچھ نوشادرجذب بدن ھوکرازالہ مرض کرےگا لیکن اگر جوھربناکراسے استعمال کرین تو تیزرفتاری سے ھضم ھوگا اور زیادہ حصہ جزو بدن بن کرازالہ مرض کرے گا براہ فضلہ کم حصہ خارج ھوگااوربراہ بول بھی کچھ حصہ خارج ھوجاۓ گا اب جوھرکی شکل مین نوشادر نہایت طاقتور ھوجاتاھے اب یہ ان امراض پہ بھی عامل ھوجاتاھے جو عام نوشادر نہین ھوتا جیسے کولسٹرول کوپگھلا کرخارج کرنا جبکہ عام حالت مین نوشادر محض امراض جگر تک ھی محدود تھا جیسے آپ عام مرکب جگرکےلیے حب کبدنوشادری بناکراستعمال کرتےھین یعنی یہان محض جگر کی صفائی ستھرائی یا جگر کے فعل مین اٹکے کیمیائی مواد کو صاف کرنےکاباعث بنتاھے اگر جوھرتیار کرلین گے توطاقت مین نوشادر مذیدصاف اور قوی ھوچکاھے اب یہ جگر کی نالیون کے ساتھ ساتھ باقی بدن کی نالیون مین جمے مادے کوپتلاکرکے بدن سے خارج کرنےکاباعث بن چکاھے اب اگر مذید اس سے بھی قوی یعنی جوھر نوشادر سے بھی زیادہ طاقتور نوشادر یعنی جوھر کابھی جوھر تیار کرکے بطور دوا استعمال کرین گے تو یقینا نوشادر فوری جزو بدن بنے گا اوراثرات مین اکسیری اثرات کاحامل ھوجائے گا یاد رکھین اکسیر دوا وہ ھوتی ھے جو بدن مین زیادہ عرصہ قیام کرکے مرض کی کیفیت کوبدلتی رھے یا پھر مستقل طور پر جزو بدن بن جاۓ اور تازندگی اپنے اثرات چھوڑتی رھے صرف دوا کے نام مین اکسیر لکھ دینے سے اکسیر نہین ھوجایاکرتی عام دیکھتاھون طبیب حضرات دوا کے شروع مین اکسیر فلاں اکسیر فلاں لکھ دیتےھین جب دواکی تفصیل پڑھی جاتی ھے تو دور دور تک اکسیری فائدے ھوتےھی نہین ھین محض دواکانام خوبصورت کرنے یادواکوبارعب ثابت کرنےکےلئے ساتھ اکسیر لکھ دیتےھین مین سمجھتا ھون یہ پیشہ اور دوا کے ساتھ منافقت ھے جب آپ نے نام مین ھی منافقت رکھ دی شفاکیا خاک ھوگی خیر اگلی بات کرتےھین 

جب آپ نے اسی نوشادر جوھرخاص الخاص یعنی جوھرکابھی جوھر بنالیا توجانتےھین یہ فوائد مین کیااثرات کاحامل ھوجائے گا تودوستو یہ نالیون مین جمے سخت ترین مواد کوبھی تحلیل کرنے کی صلاحیت رکھے گا بلکہ دماغ تک کی باریک نالیون مین جمے کلاٹClot کوبھی تحلیل کرے گا مذید بدن کےنازک ترین حصوں مین یا پھر یون سمجھ لین بدن مین جہان کہین بھی غدد موجودھین ان مین بننے والی رسولیان یاان کے ساتھ منسلک رسولیان گلٹیان بھی تحلیل کرنے کی صلاحیت پیداھوجاۓگی یادرکھین بدن مین جہاں کہین بھی غددموجودھین یہ سب جگرکےماتحت کام کرتےھین کیونکہ جگر سب سےبڑاغدد بذات خودھے یہ باقی غددکاحاکم یابادشاہ ھے یہ بھی یادرکھین بدن انسانی مین تین بادشاہ ھین دل دماغ اور جگر

خیر اب جوھرخاص کی باقی گفتگو اگلی قسط مین ھوگی

Tuesday, November 16, 2021

ہریڑ کی ایک خاص ترکیب

 ہریڑ . مخفی و مجرب کایا پلٹ نسخہ خاص الخاص 

________________________________________

ہریڑ کی ایک خاص ترکیب 

«««««««««««««««««««««««««««««««««««»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»۔     

اور اسطرح ہریڑ استعمال کرنے سے پہلے مہینے معدہ اور آنتوں کے امراض کو فائدہ ہوتا ھے، دوسرے ماہ جگر، تیسرے ماہ گردے اور مثانہ، چوتھے ماہ آنکھ کی روشنی بڑھ جاتی ہے، پانچ ماہ بعد دل کے امراض، چھٹے ماہ جوڑوں کے امراض، ساتویں ماہ جریان اور منی کے امراض، آٹھویں ماہ قوت حافظہ،نو ماہ بعد سفید بال سیاہ ہونا شروع ہوجاتے ھیں، دس ماہ بعد طبیعت میں جوش و ولولہ، گیارہ ماہ بعد روحانی لطافت اور بارہ ماہ کے بعد کایا پلٹ مکمل ہو جاتی ھے.

کالی ہریڑ ایک سو پچاس گرام کا سفوف کر کے دیسی گھی یا روغن بادام سے چرب کرلیں اور ساتھ جو کچھ ملانا ھوگا اسکی تفصیل نیچے لکھ رہا ہوں. یہ ایک سو پچاس گرام سفوف دو ماہ چلے گا. پھر نیا بنا کر جس موسم کی چیز لکھی ھے وہ ملا لیا کریں. پورا ایک سال استعمال کر کے پورے جسم کی کایا پلٹ جاتی ھے.

سفوف کو چرب کرنے کا طریقہ.

دیسی گھی یا خالص روغن بادام کو ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر لگا کر دونوں ہاتھوں سے سفوف کو ملیں، اسی طرح دوتین بار کریں تا کہ گھی یا روغن کی وجہ سے سفوف میں چکنائی آ جائے. بہت زیادہ مقدار میں گھی نہ ڈالیں، بس ھلکا سا تا کہ سفوف، سفوف ھی رھے صرف اس میں چکنائی کا اثر آ جائے.

1- چیت اور بیساکھ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام شہد ملا کر پانچ گرام روزانہ

2- جیٹھ اور ہاڑ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام گڑ ملا کر پانچ گرام روزانہ

3- ساون اور بھادوں میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام نمک سیاہ ملا کر پانچ گرام روزانہ

4- اسوج اور کاتک میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام مصری ملا کر پانچ گرام روزانہ

5- مگھر اور پوہ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام سونٹھ کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ

6- ماگھ اور پھاگن میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام فلفل دراز کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ

.

* نوٹ *

ایک سو پچاس گرام کالی ہریڑ کا چرب شدہ سفوف ہو اور ایک سو پچاس گرام ساتھ جو چیز ملائی جائیگی تو وزن تین سو گرام ھو جائے گا اور پانچ گرام روزانہ لینے سے دو ماہ نکال جائے گا.

دو ماہ بعد نیا سفوف بنا کر چرب کر کے موسم کے لحاظ سے جو چیز لکھی ہو وہ ملا لیا کریں. اور ھندی مہینے جنتری یا اخبار سے دیکھ لیا کریں.

مثال کے طور پر اب "پوہ" کا مہینہ جا رھا ھے تو سفوف ھریڑ کے ساتھ سونٹھ کا پاؤڈر ملا کر پانچ گرام روزانہ لے کریں

اس ترکیب میں آسانی یہ ھے کہ سال کے جس مہینے سے مرضی ھو شروع کر سکتے ھیں.

HAKIM ABDULLAH

Sunday, November 14, 2021

ڈینگی بخار کا منفرد علاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ ڈینگی بخار کا منفرد علاج ۔۔۔۔۔۔۔

صبح صبح مین نے خبرین سنین کہ لاھور مین ڈینگی بہت تیزی سے پھیل گیاھے پھر تھوڑی دیر بعد مجھے حکیم کلیم اللہ صاحب نے فون کیا کہ لاھور مین ھمارے آس پاس پوری پوری فیملیان ڈینگی مین مبتلاھوچکی ھین کوئی انوکھی دوا بتلائین 

حکماء حضرات ایک بات یاد رکھین کہ ڈینگی بخار مین نبض عضلاتی غدی ھواکرتی ھے بعض مریضون مین غدی عضلاتی نبض ھوچکی ھوتی ھے یعنی مرض آگے بڑھ چکی ھوتی ھے مندرجہ ذیل دوا بنائین اور استعمال کرین اللہ تعالی سب کو شفادے 

اکسیر بادیان کانام توسب نے سن رکھاھے بلکہ آپ نے بنابھی رکھا ھوگا اسے مکمل نسخہ سے بنائین 

یعنی

 سونف 100گرام 

ملٹھی سوگرام

ھلدی سوگرام

ریوندخطائی تین سوگرام

پیس کر باریک سفوف بناکر اس مین تین سوگرام پیپتہ کے پتون کاپانی شامل کرکے شامل کرکے نخودی حب بنالین دودوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین

دواسازی-13

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ دواسازی کیسےکی جاۓ۔۔۔۔۔قسط۔13۔۔۔۔۔۔

ایک بات ھمیشہ یاد رکھین نباتات اوردیگرادویات جوکہ اصلی حالت مین استعمال کی جاتی ھین ان کےاثرات آھستہ  آھستہ رونما ھوتےھین اورانکے مضرات یا توھوتےھی نہین یاپھر نہ ھونےکےبرابرھوتےھین اورجودوائین بدن مین داخل ھونےکےبعد حرارت غریزی سےمتاثرھونےکےبعداپنےاثرات ظاھرکرتی ھین یہ اثرات بالکیفیت ھوتےھین اور کچھ ادویات اپنی تیزی کی وجہ سے براہ راست اثراندازھوتی ھین یاد رکھین کشتہ جات بھی انہی ادویات مین آتےھین لیکن ان کے ساتھ ایک خطرہ بھی لازمی ھوتاھے وہ خطرہ اسکے مضراثرات کی امکانات بہت زیادہ ھوتےھین پچھلی قسطون مین آپکو یہ بات بتاچکاھون کہ ایلوپیتھی ادویات تقریبا کشتہ جات طرز پہ ھی بنائی جاتی ھین اسی لیے ان کے مضراثرات لازما ھوتےھین لیکن ان ادویات کے تیار کرنے والے انسانون کووہ دوا تب کھلاتےھین جب وہ مکمل طور کے ھر اچھے اور برے فائدہ کے بارے مین جان چکے ھوتےھین ھمیشہ ھردوا کے ساتھ ایک لٹریچر موجودھوتاھے جس مین اسکے دوا کے مضراثرات اوراچھے اثرات کی مکمل آگاھی لکھی ھوتی ھے بلکہ یہ بھی لکھاھوتاھے کہ آپ اس دوا کے ساتھ فلاں فلاں کیٹاگری کی ادویات کسی صورت استعمال نہین کرسکتے ورنہ ان دوادویات کے ملنے سے بدن انسانی پہ فلاں اثرات ھوسکتےھین اب یہ ڈاکٹرکی نااھلی ھوتی ھے جو ایسی ادویات کے کمبینیشن بناکرتجویز کردے یہ بھی ڈاکٹر کی نااھلی ھوتی ھے جو بغیرسمجھے کہ اس دوا کی مقدارخوراک کیاھے کس کس مرض مین کب اور کیسے استعمال کی جاسکتی ھے اور کن امراض کےھونے کی صورت مین اس دوا کوکسی صورت استعمال نہین کرنا بالکل اسی طرح طب مین تیار شدہ کشتہ جات کے بارے مین جب تک طبیب کو اس کشتہ کے مکمل افعال کے بارے مین علم نہ ھوکہ یہ کشتہ جسم پہ کون سے اچھے اثرات اور کونسے برے اثرات جسم پہ چھوڑتاھے اس وقت تک اس طبیب کوکسی صورت کشتہ جات کے نزدیک بھی نہین جاناچاھیے اس وقت نہایت ھی افسوس ھوتاھے جب یارلوگ بے دھڑک سم الفار کے استعمال کرنے اور اسکے ساتھ بغیر سوچے سمجھے ایسی ایسی ادویات ملاکرمرکبات بتاتےھین جن کی تمہید اسراری یا صدری یاسینہ پھاڑ راز سے شروع ھوتی ھے لیکن انہین قطعی علم نہین ھوتا کہ مین کیالکھ رھا ھون اور جودوائین اسکے ساتھ ملاکر مرکب بنارھاھون کیا انہین ملانا بھی چاھیے ؟

خیر یہ بات نہین ھے کہ طبیب کشتہ جات کااستعمال نہ کرین بلکہ ضرور کرین لیکن پہلے کشتہ کی ماھیت کوضرور سمجھین یہ بھی حقیقت ھے اکثریت نباتات ضعیف الاثرھوتی ھین اور معدنیات قوی الاثر ھوتی ھین اور پھر کشتہ جات سریع النفوذ ھوتےھین بقراط کی مترجم کتاب الامراض الدخلیہ مین تحریر ھے ان المرض القوی یحتاج الدواءالقوی یعنی قوی مرض قوی دواکامحتاج ھوتاھے اسی لیے ھمیشہ سے مہلک امراض مین اطباء کرام نے قوی دوائین تجویز کی ھوتی ھین یادرکھین ایسا نہین ھے کہ معدنیات کے علاوہ قوی دوائین نہین ھین بالکل ھین جس مین زعفران کستوری عنبر جیسی ادویات شامل ھین کم قیمت ادویات مین رائی اسگندھ جیسی ادویات نہایت ھی قوی ادویات ھین یہ نکتہ بھی ذھن نشین کرلین مرض جب بھی جسم پہ غلبہ کررھی ھوتی ھے توحرارت غریزی فنا ھورھی ھوتی ھے اب اطباء کرام یہاں ھمیشہ سے قوی الاثر دواؤن مین مشک یا زعفران ضرور تجویز کرتےھین خیر بات کشتہ جات پہ ھی کرتےھین جب بھی ھم لفظ کشتہ استعمال کرتےھین تو ھمیشہ معدنیات کوھی کشتہ سمجھتےھین لیکن یادرکھین نباتات کوبھی کشتہ کی شکل دی جاسکتی ھے اور دوسری بات یہ ھے کہ صرف کشتہ جات ھی سریع الاثر نہین ھوتے بلکہ کسی بھی دوا کا جوھر کشتہ سےبھی زیادہ سریع الاثر ھوسکتاھے اور جو جوھر بنانے کاطریقہ آپ جسے سمجھتےھین یہ محض ابتدائی شکل ھے جوھر کی ایک قسم خاص الجوھر ھے انشاءاللہ اگلی قسط اسی پہ لکھون گااور آپ انشاءاللہ حیران رہ جائین گے آج کا مضمون یہین پہ ختم کرتاھون دعاؤن مین یادرکھیے اللہ حافظ محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, November 13, 2021

دواسازی-12

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ دواسازی کیسےکی جاۓ۔۔۔۔۔قسط 12۔۔۔

گل حکمت ۔۔۔۔اگر لفظ گل حکمت کے لفظی معنی یا تعریف لکھی جاۓ تو گل بمعنی مٹی کےھین یعنی کسی بھی مطلوبہ کشتہ کرنےوالی دوا کو آگ دینےسےپہلےمٹی ایسی لگانا کہ جس سے دوا کی روح اور کیمیائی اجزاء ضائع نہ ھون بلکہ محفوظ رھین مٹی لگانےکافن یہ ھوناچاھیے کہ آگ سے مٹی پھٹے نہین اس مین دراڑین نہ آئین اس مقصد کےلئے کئی طرح کی مٹی تیارکی جاتی ھے عام اور معروف طریقہ یہ ھے کہ مٹی کےاندر روئی شامل کی جاتی ھے اب جتنی زیادہ روئی شامل ھوگی مٹی اتنی ھی بہترین رھے گی اس پہ آگ خواہ من یا دومن بھی دے دی جاۓ یا کئی روز آگ جاری رھے تب بھی دراڑین نہین آتی بعض دفعہ مٹی کی تیاری مین گڑ شامل کیاجاتاھے یا روئی اور گڑ دونوں شامل کیے جاتےھین خیر بہترین طریقہ یہی ھے ضرورت کےمطابق مٹی لین ھاں یادرھے مٹی کامعیار وھی ھوناچاھیے جو کمہار مٹی کےبرتن بناتے وقت استعمال کرتےھین یعنی مٹی سرخ ھوجوچیکنی کہلاتی ھے اب اس مین معمولی مقدار مین باریک ریت شامل کرین اب اس مٹی کو گڑ کے شیرہ سے گوندھ لین جیسے روٹی پکانےکےلیےآٹا گوندھاجاتاھے اب اس گندھی مٹی کے چارون طرف روئی کی باریک لیر چپکائین اور مٹی کودونون ھاتھون سے کھینچناشروع کردین باربار کھینچنےوالا عمل کرین تاکہ مٹی مین روئی اچھی طرح شامل ھوجاۓ جب یہ شامل ھوچکے تومذید روئی مٹی کے ساتھ چپکالین اور یہی عمل دہراکرروئی شامل کرتےجائین تھوڑے ھی وقت مین اب اچھی خاصی روئی مٹی مین شامل کرچکے ھونگے اب دوا خواہ آپ نے کسی ڈولی مین ڈالی ھے یادوپیالون مین رکھی ھے اس مٹی سے صرف سوراخ ھی بندنہ کرین بلکہ پورے برتن پہ باریک سی تہہ لگائین تاکہ برتن بھی نہ پھٹ سکے عموما شدید آگ مین مٹی کابرتن پھٹ جایاکرتاھے اگر کپڑ روٹی کرنا مقصود ھو تو پہلے سوتی کپڑا اتنے سائز کالین جس مین کانگدہ مکمل آجاۓ پھر اس کپڑے کو کیچڑ کی شکل مین مٹی سے اچھی طرح لتھڑ لین اور نگدہ کےچاروں طرف لپیٹ کراچھی طرح چڑھا دین اور اسے دھوپ مین رکھ دین جب یہ سوکھنےکےبالکل قریب ھوجاۓ تو پھر یہی تیار شدہ گلحکمت والی مٹی کی باریک تہہ تمام کپڑروٹی کے اوپر چڑھا دین اب اسے دھوپ مین خشک کرکے حوالہ آگ کرین یہ کسی صورت پھٹے گانہین اوردوا محفوظ رھے گی دوستو یہ سب طریقہ جات طب سے منسلک ھین جوھرزمانہ یا دور مین انتہائی کسمپرسی یاعسرتانہ ماحول مین نہایت نفاست سے انجام دی جاتی رھی لیکن جدید سائینس یہی عوامل شیشے کے اوزاروں سے انجام دے رھےھین یہی عمل دھون بوتلوں ریٹارٹ کیف جو آتشین یعنی آگ سے نہ پھٹنے والے شیشے کے برتنون مین بناۓ جاتےھین اس طریقہ مین ایک اچھائی یہ بھی ھوتی ھے کہ دوا کاساراعمل صاف نظر بھی آرھاھوتاھے لیکن ان تمام سہولیات سےاستفادہ حاصل کرنےکےلئے اسی معیار کی تعلیم ھونابھی ضروری ھے اور سرمایہ ھونابھی ضروری ھے اس لیے آپ کےلئے بہترین طریقہ یہی ھے کہ قدیم طریقہ کار کو تھوڑا جدت سے اور نفاست سے استعمال کرین بعض حکماء نے آگ کو جدید انداز مین دینے کا یہ طریقہ کار بھی اخذ کررکھا ھے اور اسکی ویڈیوکلپ بناکر بھیج رکھے ھوتےھین اس مین زرگروں کے استعمال والا برنل ھاتھ مین پکڑ کر جواھرات کوآگ دے کر جلاکر بھسم کررھے ھوتےھین اوربڑے ماھرانہ اندازاختیارکررکھے ھوتےھین اس مین بس انکے بیٹھنےکاانداز ماھرانہ ھوتاھے جبکہ دوا کاانداز بڑا ھی عاجزانہ ھوتاھے کیونکہ دوا کوعلم ھوتاھے کہ جسصاحب کے ھتھے مین چڑھ چکی ھون انہون نے مجھے خاک نشین ھی کردینا ھے حکیم صاحب کوعلم ھی نہین ھوتا کہ کس جواھر کو مین کتنے ڈگری آگ دے رھا ھون اور دینی کتنی آگ ھے سواۓ راکھ کرنےکےوہ کچھ بھی نہین کررھےھوتے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون یاد رکھین کشتہ سازی بڑاھی فن لطیف ھے بڑی ھی مہارت چاھیے جولوگ فن کشتہ سازی سمجھتےھین وہ سوئی گیس سےآگ دینےسے کتراتےھین کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک تجربہ کیاھے کہ کیسے سوئی گیس سے آگ دی جاسکتی ھے اب یہ ندازہ لگانے مین کافی دقت اور پریشانی کاسامنا کرنا پڑا کہ گیس کاشعلہ کتنا ھو ٹمپریچر کی صورت حال اور وقت کا حساب برقرار رکھنے اور سمجھنے مین کافی پریشانی آئی خیر کامیابی ضرور ملی لیکن کئی دن کے مشوروں کے بعد اب جن دوستوں سے مین نے مشورہ کرنا تھا یہ سب تجربے مین یکتاتھے خیر باھم مشورہ سے ھم نے اکھٹے بیٹھ کرآگ دی پل پل کی خبررکھی تب جاکرکامیابی ملی اور مطلوبہ رزلٹ مل سکا خیر یہ تجربہ کافی آگے چل کر لکھاجاۓ گا یہاں آپ کو گل حکمت کرنا اور آگ کے قدیم قدیم طریقہ کار سے آگاھی دینا تھی 

نوٹ۔۔ایک بات پچھلی قسط مین رہ گئی تھی کہ نگدہ ھمیشہ تازہ بوٹی کادین جس مین رس ھو اور بوٹی کواتنا نہ کوٹین کہ بوٹی کاپانی باھرنکل جاۓ بس نگدہ بنانےکےقابل ھوجائے اور نگدہ کےسنٹرمین دوارکھی جاتی ھے

Saturday, November 6, 2021

کستوری کانعم البدل

 نافہ کستوری یعنی مشک خالص کانعم البدل۔

قارئین کرام اکثر نسخہ جات میں مشک خالص یعنی کستوری شامل کرنےکالکھاھوتاھےجوکمیاب ھونےکی وجہ سےکافی مہنگی ھےھربندہ خریدنہیں سکتاجس وجہ سےاکثرحکماءاورعوام پریشان ھوتےھیں اس لئےصرف اورصرف مفادعامہ کےلئےایک سربستہ رازکوعیاں کرنےجارھاھوں میں عرصہ بیس سال سےطب سےوابستہ ھوں میراتجربہ ھےکہ یہ چیز70فیصدمشک خالص کامتبادل ثابت ھوئی ھےاس حساب سےوزن زیادہ کرلیں مثلااگرکہیں مشک خالص آدھاتولہ لکھاھوتوآپ یہ چیز8یا9گرام شامل کرلیں انشاءاللہ اثرات میں کسی صورت بھی نافہ کستوری سےکم نہ پائیں گے۔

یہ نسخہ کسی سےسنانہیں نہ کسی کتاب میں پڑھاھےیہاں ایک سےبڑھ کرایک صاحبان علم وفن موجودھیں اگراصلاح کی ضرورت ھوتوضرورراھنمائی فرمائیں میری اس گروپ میں یہ پہلی پوسٹ ھے۔

نسخہ

لونگ دیسی قلاہ دار۔50گرام

جائیفل۔50گرام

جاوتری۔50گرام

تینوں چیزوں کوکوٹ کرباریک کرلیں اورکسی برتن میں ڈالیں یادرھےان کوموٹاموٹاپیسناھے زیادہ پاوڈرنہیں کرنااب جوان نربکراکوذبح کرتےوقت جوپہلاگرم خون کافوارہ نکلےوہ زمین پرنہ گرےان اشیاء پرڈالیں کہ یہ اچھی طرح خون میں ڈوب جائیں تھوڑی دیررکھ کرھاتھ سےاچھی طرح ملیں کہ یہ دوائیاں خون میں لت پت ھوجائیں۔بکرےکی کھال کاگول ٹکڑاکاٹ کراس پریہ آمیزہ رکھیں اب اس کی پوٹلی بناکراوپرسےرسی باندھ دیں۔اب اس کومکھیوں سےمحفوظ سایہ داراورھواداجگہ جہاں گردوغباراوردھوپ کاامکان نہ ھووھاں چھت کےساتھ لٹکادیں اس کادورانیہ 3ماہ ھےاس کے بعد اتارکرپوٹلی سے جاکچھ برآمد ھواسےپیس کرکام میں لائیں۔

میراشب وروزکامجرب ھے۔اب پتہ نہیں استاذان کرام کس نظرسےدیکھتےھیں اس کو۔

اللہ حافظ

ڈاکٹروحکیم محمدفیض الرسول

Wednesday, November 3, 2021

دوا سازی-11

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔دوا سازی کیسےکی جاۓ۔۔۔۔۔۔۔قسط11۔۔۔۔

کشتہ سازی کرنےکےلئے اھم نقاط

 ناکام کیمیاء گر ساری زندگی  ایک بات پہ لمبی سانس کھینچتارھتاھے کہ بس معمولی آگ کی کسر رہ گئی تھی درحقیقت اس سے بڑا آگ کا ماھرکوئی نہین ھوتا جتنی احتیاط سے وہ آگ دیتاھے کوئی اور نہین دے سکتا آگ دینے والے کی مہارت یہ ھونی چاھیے اگر بیس سیر اوپلوں کی آگ ھے اسے ایک ماھر اسی بیس سیر وزن مین چاھیے توایک گھنٹہ مین پھونک دے یعنی ایک گھنٹہ مین یہی آگ جل کرٹھنڈی بھی ھوجاۓ اگر چاھے تویہی بیس سیر کی آگ بیس دن تک جلتی رھے یہ ساراکام مہارت اور تجربہ سےآتاھے اسے محض کتابوں سے پڑھ لینے سے آپ کامیاب نہین ھوسکتےبلکہ باربارتجربات سے گزرنےکےبعداس فن مین مہارت ھوتی ھے کتابون مین اگراتنا پڑھ لیاجاۓ کہ آگ گجپٹ دینی ھے سنپٹ دینی ھے اوپردینی ھے یاگڑھےمین دینی ھے آگ دیتے وقت اوپلے کیسے ھونے چاھیے کیاھاتھوں سے بنے ٹھوس اوپلے ھونے چاھیے یا پھر جنگل مین چرتے جانورون کے قدرتی نرم اوپلے ھونا ضروری ھین پھر اوپلون کاسائز کیسا ھوناضروری ھے کیا بڑےسائزھوں یاپھرباریک چھوٹے ٹکڑے ھوں یعنی ان تمام باتون کاخیال کرنانہایت ضروری ھوتاھے اور یہ سب تجربات کی بھٹی سے گزرنےکےبعدآتاھے یہ کام آپ لوگ ایسے کررھے ھوتےھین کہ پڑوسی سے چھری دم کروا کے جانورکاگلاکاٹ دینے سےجانورذبح نہین ھوجاتابلکہ جانورکےگلےپہ چھری چلاتے وقت تکبیرات کاپڑھنابھی لازم ھوتاھے خیرآجکل ایک سوال باربارآرھاھے کہ اوپلوں کادور توجاتارھا اب گیس استعمال کی جاسکتی ھے تو کس طرح گیس مین دوارکھ کر اور کتنی مقدار مین کیسے آگ دی جاۓ تو کشتہ معیاری بن سکے یادرکھین کسی بھی چیز کو آگ مین جلاکر مکمل بھسم کردینا اور پیس لیناکشتہ سازی نہین ھے آپ کشتہ اسے ھی کہہ سکتےھین کہ کشتہ شدہ دواکواگر ماءالحیات دیاجاۓ تووہ دوبارہ اپنی اصل کی طرف لوٹ آۓ یعنی زندہ ھوجاۓ اگر کشتہ شدہ دوا کی روح اسکے اندر موجود ھی نہین رھی یعنی مکمل راکھ ھوچکی تویادرکھین یہ محض راکھ ھے یہ کسی کام کانہین رھا اس ساری بحث سے بس ایک ھی مراد ھے کہ ھردوا کوآگ دینے کا طریقہ الگ الگ ھے یعنی ھردھات کے پگلھنے کا درجہ حرارت سمجھنا ھوگا جب درجہ پگھلاؤ سمجھ آجاۓ تو جس نباتات مین رکھ کر اس دھات کوآگ دی گئی اس دھات کا اس نباتات کے ساتھ کیمیائی عمل کب اورکیسے ھوگا اس وقت اسکا درجہ حرارت کیا ھوگا کیا محض اس بوٹی کا رس حاصل کرکے مذکورہ دھات کشتہ کی حالت مین جارھی ھے یا اس بوٹی کے مکمل جلنےکےبعداسکے نمک کے ساتھ مل کر کیمیائی عمل کرکے بشکل کشتہ شکل اختیارکررھی ھے اب ایک تیسری پوزیشن بھی ھے کہ کیا اس نباتات سے خارج شدہ حرارے دھات کے اختیار شدہ حراروں کے ساتھ مل کر بھاری ھوکرباربار گل حکمت شدہ ھانڈی کی دیواروں سے ٹکراکربھاری ھوکر تہہ نشین ھوکر بشکل کشتہ بن رھےھین ان سب باتوں کااگر کشتہ سازکوعلم ھی نہین ھوگاتوکشتہ وہ کیاخاک کرے گا یادرکھین بہت سے کشتے محض کھرل کرکے کھرل کی رگڑائی سے پیداشدہ حرارت سے ھوجاتےھین یعنی آگ دینے کا عمل کھرل سے شروع ھوتاھے بعض دھاتون کو پہلے مختلف کیمیائی اعمال سےگزاراجاتاھے جیسے فولاد کوھی لےلین اسے کئی نباتات کے پانی مین ڈبوکررکھ دیاجاتاھے اب ان نباتات کے پانیون سے مل کر یہ فولاد آکسائیڈ ھوتارھتاھے اب یہ تقسیم نہایت ضروری ھوتی ھے کہ جس نباتات کا پانی دیاجارھاھے کیا وہ الکلی کے اثرات رکھتی ھے یا اساسی ھے یا تیزابی اثرات رکھتی ھے جیسا کہ فولاد کو ھمیشہ ترش بوٹیون کا پانی یعنی تیزابی اثرات رکھنے والی نباتات کاپانی دیاجانا بہترھوتاھے جیسے لیمن ھے کھٹی ھے گلگل ھے جامن ھے اب اس عمل کے بعد فولاد کم درجہ حرارت پہ کشتہ ھوجاتاھے یعنی آپ نے اسے پہلے ھی ادھ مراکردیاھے دوستو مختلف دھاتوں کادرجہ پگھلاؤ مختلف ھے جیسےسوناھےتو1063ڈگری آگ پہ پانی ھوتاھے توپارہ کتنے درجہ حرارت پہ بھاگتاھے یہ سب ھی جانتےھونگے آخر پارہ بھی توایک دھات ھی ھے 

بعض کشتون کوآگ لکڑی کی بعض کوکوئلہ کی بعض کومیگنیون کی توبعض کواوپلوں کی آگ دینا کیوں لکھاجاتاھے یہ سب سمجھنے کےلئے عقل کی گہرائیوں مین گھوڑے دوراڑنے ضروری ھین اب ان ساری باتون سے پہلے گل حکمت کو سمجھنا نہایت ضروری ھے یہ ا نشاءاللہ اگلی قسط مین اب شاید دوچار روز مین لکھ نہ سکون کوشش ھوگی کہ کل قسط لکھ دی جاۓ باوجود اس کے کہ کل صبح آٹھ بجے اسلام آباد آنکھ مین لیزر لگوانی ھے اسلیے دوچارروز لکھنےسےگریز کرونگا اللہ حافظ

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Monday, November 1, 2021

کوکونٹ برفی مقوی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ کوکونٹ برفی مقوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناریل پاؤ

پستہ پاؤ

چینی آدھ کلو

ورق چاندی حسب ضرورت

پہلے ناریل کوباریک کرلین پھر پستہ الگ سے باریک کوٹ لین پھر چینی کاقوام کرکے دونون باریک شدہ اس قوام مین ملادین تیار ھونے پہ کسی تھال مین ڈال کر ٹھنڈاھونے دین پھر اور ورق نقرہ لگا لین اور پھر ٹکڑون کی شکل مین کاٹ کر برفی بنالین 

مقدار خوراک ایک تولہ سے پانچ تولہ تک یعنی پچاس ساٹھ گرام تک کھاسکتےھین

چار فائدے نہایت اعلی ھین

مردوں مین جریان کےلئے مفیدھے

خواتین مین لیکوریا کےلئے مفیدھے

مقوی دماغ ھےدماغی کام کرنےوالون کےلئے نہایت مفیدھے

مقوی باہ ھے 

مختصر ترین بنانے مین بہت آسان خاص کر نوجوان طبقہ جوتعلیم حاصل کررھے ھون دماغی تھکاوٹ محسوس کرتےھون اسے بناکراستعمال کیاکرین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل