Friday, November 27, 2020

بچون مین کھانسی نمونیا اور دست

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ بچون مین کھانسی نمونیا اور دست ۔۔۔۔۔۔۔

یہ مرض اس وقت عام ھے بچون مین عام پائی جاتی ھے موسم کا کمال ھے بظاھراتنی سردی محسوس نہین ھوتی لیکن حقیقت مین بچون اور بڑون مین بھی فلونزلہ زکام کی وباء بڑی شدت سے پھیلی ھوئی ھے لہذا آج کی دوا بچون کے لئے اکسیرسے کم نہین ھر شخص خودسے تیارکرسکتاھے 

🎎🎎🎎🎎🎎محمودبھٹہ گروپ مطب کامل 🎎🎎🎎🎎🎎🎎

جائفل کا مغز دس گرام چینی نوے گرام پیس کرملا لین چٹکی چٹکی صبح شام شیرخوار بچون کودین دن مین تین بار بھی دے سکتے ھین بچون کی کھانسی نمونیا نزلہ زکام دست یا بچون کے دیگر باردہ امراض کے بہت ھی مفید ھے مزاج عضلاتی غدی ھے دوستو

عرق النساء

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ عرق النساء ۔۔۔۔۔۔

جوڑون کے درد کا مضمون لکھا تو کافی کمنٹس مین عرق النساء کے حوالے سے سوالات تھے اور اس وقت بہت افسوس ھوتاھے جب علم ھوتاھے کہ مضمون کوان صاحب نے توجہ سے پڑھا اور سمجھاھی نہین ھے حالانکہ اس مضمون مین عرق النساء کا بھی ذکر تھا 

ھمیشہ کسی بھی بات کو ھرپہلو سے دیکھنا اور سمجھنا چاھیے مین اسکی ایک مثال بھی دے رھا ھون چند روز پہلے حضرت مولانا خادم حسین رضوی ؒ صاحب کاانتقال پرملال ھوا پورے ملک مین حقیقی طور پر سوگ کا سماں تھا پھر نماز جنازہ اداکی گئی بس خبر کے لحاظ سے اتنی ھی خبر تھی کہ شاید پاکستان ھی نہین بلکہ پورے عالم اسلام مین اتنا بڑا جنازہ نہین ھوا اور یہ بات سچ بھی تھی لیکن مین اس جنازہ کودوسرے پہلو سے بھی دیکھ رھا تھا اس نماز جنازہ مین بس مسلمان نظر آرھے تھے یہان فرقہ بندی ختم ھوچکی تھی اور یہی تاثر پوری دنیا کوملا  دعاھے اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس مین اعلی مقام عطافرمائے اور دعاھے کہ اللہ تعالی مسلمانون مین مذید اتحاد وبرکت پیداکرے آمین ثم آمین 

خیر موضوع پہ آتے ھین تو دوستو عرق النساء عضلاتی غدی تحریک کا مرض ھے مندرجہ ذیل نسخہ جات مین سے کوئی بھی استعمال کرین

سقمونیا دس گرام

ھرڑ جلابہ دس گرام

سرنجان شیرین چالیس گرام 

پیس کرسفوف بنالین چاررتی تاماشہ دن مین تین بار دے سکتے ھین اگر پاخانے زیادہ آئین تومقدار خوراک کم کردین 

مزاج اعصابی غدی ھے

وجع المفاصل عرق النساء عظم قلب ورم جگر پتھری پتہ کےلئے بھی مفید دوا ھے

سرنجان شیرین بیس گرام

ریوندعصارہ دس گرام

نوشادرٹھیکری بیس گرام

سفوف بنالین چھ رتی تاماشہ خوراک دن مین تین بار

غدی اعصابی مزاج ھے

عضلاتی تحریک کی ھرعلامات مین مفید ھے

نمک سیاہ 

سنڈھ 

ھینگ

سہاگہ سفید

ھموزن پیس کرسہانجنہ کی جڑکے پانی مین کھرل کرکےنخودی گولیان بنالین

ایک ایک گولی دووقت دین  ساتھ غدی اعصابی ملین دین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, November 24, 2020

Joints Pain|جوڑون کا درد-6

 Joints Pain

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ جوڑون کا درد ۔۔۔۔قسط6۔۔۔۔۔

آج کی پوسٹ مین معالجات خصوصی لکھ رھا ھون 

١۔۔۔سرنجان شیرین اور سرنجان تلخ برابروزن پیس کر شیرمدار مین تر خشک کرین اور پھرباریک پیس لین مقدار خوراک رتی تادورتی

٢۔۔کشتہ شاخ گوزن در شیرمدار  تیار کرین مقدار خوراک ایک تادو رتی

٣۔۔۔شاخ گوزن  کشتہ و پھٹکڑی سرخ برابروزن پیس کر شیر مدار مین تر وخشک کرکے پیس کر علیحدہ رکھ لین مقدار خوراک رتی

٤۔۔۔ سوڈابائی کارب کلو ست پودینہ تین تولہ کھرل کرکے علیحدہ رکھ لین مقدار خوراک چاررتی تاماشہ

اب ان چارون نسخہ جات کو علیحدہ علیحدہ تیار کرکے چالیس دن کے لئے رکھ دین چالیس روز بعد قابل استعمال دوائین ھین اب ان سب ادویات سے مقررہ مقدار مین خوراک لین اور ملا کر ایک خوراک دوا تیار کرین اور چوبیس گھنٹہ مین ایک خوراک یہ دوا کھلا دین یبوستی درد جوڑ کے لئے اعلی درجہ کی دوا ھے

اب دوسری دوا سمجھین 

تیلیا سفید سوگرام کو ٹکڑے کرکے روغن کنجد مین ترکرکے رکھ دین بعد از تین یوم نکال کرکسی کاغذ پرپھیلا دین خشک ھونے پہ بذریعہ پتال جنتر تیل نکال لین پھر پانچ تولہ شنگرف چائینا مین یہ تمام روغن کھرل کرکے جذب کرین 

مقدار خوراک ایک تا دوچاول ھمراہ بالائی چوبیس گھنٹہ مین ایک خوراک دین تمام باردہ درد جوڑ مین اعلی درجہ کی دوا ھے 

اب تیسری دوا بھی سمجھ لین 

کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک پوسٹ کریر پہ لکھی تھی جس مین نمک کریر کا ذکر خیر تھا نمک کریر تیار کرنے کےلئے کریر کے پھول وافر مقدار مین ھونا بہت ضروری ھے یہ ان مین سے نکالاجاتاھے حکیم محمد جاوید صاحب آف رحیم یارخان نے اس دفعہ کئی من پھول اکھٹے کیے اور ان کا نمک تیار کیا اور مجھے بھی خلوص سے بھرپور انداز مین تقریبا آٹھ سوگرام نمک سے نوازا اور میرے پاس ان کا شکریہ ادا کرنے کےلئے الفاظ نہین 

خیر سے تحجرالمفاصل کا اس سے بڑھ کر کوئی علاج نہین مذکورہ نمک پانچ گرام میتھرے ایک پاؤ پیس کر ملا ملین مقدار خوراک چار رتی تاماشہ دن مین ایک تادوبار 

یہ بات یاد رکھین مزاجا غدی عضلاتی ھے تو بعض کا بی پی بڑھاسکتاھے اسکے لئے ساتھ حب چندن لازما دین  

یہان کریر سے متعلقہ ایک اور دوا بھی لکھے دیتا ھون 

درخت کریر کی نرم شاخین پانچ تولہ

اسگندھ کوفتہ پاؤ

برگ جوزماثل پانچ تولہ

ھر سہ اجزاء کوپانچ کلو پانی مین پکا کرجوشاندہ تیار کرین پھر مل پن چھان لین اور اس مین اذراقی مدبر پانچ تولہ ڈال کر آگ پہ رکھ دین جب پانی خشک ھوجائے تواذراقی نکال لین اور باریک پیس لین مقدار خوراک ایک چاول ھمراہ مناسب بدرقہ استعمال کرین 

نوٹ۔۔ آج آخر مین ایک اھم نکتہ بھی سن لین بعض لوگ ایک غیراخلاقی حرکت کرتے ھین پوسٹ چوری کرکے اپنے نام سے شیئر کرتے ھین مین نے ایسے لوگون سے کچھ کہنا ھی چھوڑ دیا ھے بس ایک کام کرتا ھون پوسٹ لکھتے وقت جہان لفظ نون لکھنا ھوتاھے تو جہان نقطہ نہین ھوتا وھان بھی نقطہ ڈالتاھون مثلا لفظ ( وھان) حقیقت مین ایسے (وہاں )لکھنا چاھیے جبکہ مین وھان لکھتا ھون اسی جہان لفظ( نکتہ) لکھنا چاھیے وھان مین اکثر لفظ (نقطہ)لکھ دیتا ھون اس طرح میری لکھی پوسٹ پہچانی جاتی ھے  

دوستو یہ مضمون ختم کرتا ھون پھر کبھی اس کو مذید تفصیلا لکھین گے اجازت دعاؤن مین یاد رکھیے گا اور علاج کرتے وقت طب کے وضع کردہ قوانین کو مدنگاہ رکھا کرین جیسے اعضائے بدن تین کام کرتے ھین 

خون پیداکرنا صاف کرنااورتمام اعضائے بدن کوضرورت کے مطابق غذا کاپہنچانا

خون۔۔ ذرات رطوبات اور نمکیات سے مرکب ھے

 ذرات سے جسم مین طاقت اور حرارت پیداھوتی ھے

نمکیات سے رنگ اورقوام بنتاھے

رطوبات سے جسم مین غذائیت اوراعتدال قائم رھتاھے 

خون مین تین ھی چیزین ھین سرخی رطوبت اورحرارت اور یاد رکھین جسم انسانی مین امراض خواہ وہ جراثیمی ھون یاعناصری ان کی کمی بیشی سےیااعضاۓ بدن کے افعال کی خرابی سے امراض پیداھوتےھین بس انہین کواعتدال پرلانے کا نام ھی علاج ھے ھمیشہ سبب پہ نظر رکھین بے شک درد کو پہلے کنٹرول کرلین لیکن اسباب کبھی نہ چھوڑین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, November 22, 2020

joints Pain|جوڑون کادرد-5

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Joints Pain

۔۔۔۔۔ جوڑون کادرد ۔۔۔قسط 5۔۔۔۔

پہلی چار قسطون مین مرض پر بحث ھوچکی ھے اور اب علاج معالجہ لکھنا شروع کیاھے 

حب اسگند

سنڈھ

 سرنجان شیرین 

اسگند ناگوری 

ھموزن پیس کر نخودی گولیان بنالین دوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی سوداوی مزاج کے درد کےلئے بہترین دوا ھے

سفوف اسپند ۔۔ 

ھرمل دس گرام

اجوائن دیسی بیس گرام

کلونجی دس گرام

پیس کرسفوف بنالین

چھوٹی آدھ چمچ دن مین دوبار دین 

یہ غدی عضلاتی دوا ھے بلغمی اور سوداوی درد کےلئے اعلی دواھے

حب حلتیت

ھیرا ھینگ دس گرام

سہاگہ بریان دس گرام

رنجبیل دس گرام 

نمک سیاہ دس گرام

پیس کر مورنگا یعنی سہانجنہ کے پانی مین ایک دن کھرل کرین جب گولی بنانے کے قابل ھوجاۓ تونخودی گولیان بنا لین نہایت ھی اعلی دوا ھے جوڑون کے درد کےلئے ایک ایک گولی دن مین تین دفعہ دین

تریاق معدہ ۔۔۔

اجوائن دیسی سوگرام

پودینہ پچاس گرام

گندھک آملہ سار پچاس گرام

پیس کرسفوف بنالین چھوٹی آدھی چمچ دن مین تین دفعہ یورک ایسڈخارج کرنے کی اعلی دوا ھے 

اس کے علاوہ بے شمار ادویات پہلے بھی لکھی جاچکی ھین اور قدیم ادویات مین سے حب وجع المفاصل معجون سرنجان معجون فلاسفہ معجون اذراقی حب سرنجان جیسے مرکبات عالی شان ھین انشاءاللہ کل کی پوسٹ مین کچھ منفرد ادویات اور تجربات سے آگاھی دین گے اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, November 16, 2020

Joints Pain|جوڑون کادرد-4

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Joints Pain

۔۔۔۔جوڑون کادرد ۔۔۔۔قسط 4۔۔۔۔۔

آج ھمارا موضوع وجع المفاصل غدی ھے

ترشح ھمیشہ غشائے زلالی سے نسیج مین ھوتاھے جس کی وجہ سے وہ موٹی اور کھردری ھوجاتی ھے غشائے زلالی بذات خودمتاثر ھوتی ھے اسکی رطوبات بگڑکرصفرا کراثی یا زنگاری مین بدل جاتی ھین اس کو ھم نقرس کہتے ھین یہ خالصتا صفرا غیرطبعی یا غدی سوزش سے ھوتاھے اس لئے معمولی حرکت سےبھی شدیددردھوتاھے عضو مین شدید قسم کی ذکاوت حس پیداھوجاتی ھے یاد رکھین یہان عضوتناسل مراد نہین ھے دراصل لفظ ذکاوت حس سے بعض (قلم بند )قسم کے طبیب غلط فہمی مین مبتلا نہ ھون ذکاوت حس بدن کے کسی بھی اعضاء مین بڑھ سکتی ھے اور ذکاوت حس خالصتا ایک علامت ھے جو مرض کا درجہ ظاھرکرتی ھے اور یہان یہ بھی بتاتا چلون ذکاوت حس پیدا بھی صفراء سے ھی ھوا کرتی ھے اور صفرا کی پانچ اقسام طب قدیم سے جس نے بھی پڑھ رکھی ھون وہ کمنٹس مین نام لکھین اور یہان ایک نقطہ یہ بھی بتادون صفراء زنگاری انتہائی خطرناک مادہ ھے سودا کے بغیر نامکمل ھے اور جسم مین کینسر بن جانے کی حالت مین ھرصورت بن جاتاھے خاص کرجگر کے کینسر مین یہ مادہ وافر بدن مین پیدا ھوچکاھوتاھے اس کی ایک قے آنے پہ موت واقع ھوجایاکرتی ھے اور یہ بات بھی ذھن مین رھے حقیقت مین کینسر سوداوی یعنی عضلاتی مرض ھوتی ھے خواہ کہین بھی ھو خیر اپنے موضوع پہ رھتے ھین

مین بات کررھاتھا کہ جب جوڑون مین ذکاوت حس پیداھوجاتی ھے توجوڑون مین چڑچڑاھٹ پیداھوجاتی ھے کیونکہ جوڑ کھردرے ھوجاتے ھین جس سے چلنے پھرنے سے یا حرکت کرنےسے جوڑون مین رگڑ پیداھوتی ھے 

اسکی خاص علامات مندرجہ ذیل ھین

ابتدا مین رات سوتے وقت یکلخت شدید درد شروع ھوجاتاھے

اکثر یہ درد پاؤن کے انگوٹھون سے شروع ھوتاھے

چند گھنٹون مین جوڑ متورم سرخ اور چمکدارھوجاتاھے

ذکاوت حس شدید ھوجاتی ھے لیکن بخار کم ھوتاھے یعنی تیز بخار نہین ھوتا

یہ خالص صفراوی مرض ھے اس مین غدی نسیج مین سوزش ھوگی سوزاکی زھر کی علامات نمایان ھونگی

اسکے ساتھ دیگر علامات قلت خون اور خون مین یورک ایسڈ کی زیادتی اور پیشاب مین جلن اور دیگر صفراوی علامات پائی جاتی ھین

اس کامادہ اکثر چھوٹے جوڑون کومتاثرکرتاھے 

یہان ایک بات اور بھی بتادون ورم غشاۓزلالی کےاندر تین طرح سے ھوتاھے

پہلی قسم ۔۔انسکابی یعنی جوڑون کے اندررطوبات جمع ھوکر متعفن ھوجائین

دوسری قسم ۔۔۔صدیدی یعنی جس مین پیپ پیداھوجاۓ اور کچلہو کی شکل اختیارکرجاۓ 

تیسری قسم ۔۔بخار مفاصلی یعنی حمی مفاصلی ۔۔۔یہ صفرا زنگاری یا کراثی کے باعث مرض دق وسل کی وجہ سے غشاۓزلالی متورم ھوجائے اب اسکے ساتھ بخار لازم ملزوم ھے

ھان بعض خواتین مین ھسٹیریا کے باعث وجع المفاصل کی علامات پیداھوجاتی ھین جیسے کسی جوڑکاحرکت نہ کرنایا کسی ایک جوڑ کےاندردرد ھوجانایا پھر کسی نفسیاتی سبب سے خدرکاپیداھوجانا 

دوستون یہ تھی تمام علامت ھرمزاج کے اعتبار سے جوجوڑون کےامراض مین پیدا ھوجایاکرتی ھین ھمیشہ ابتدا مین یہ تفریق کرنا ذرا مشکل کام ھے کہ کس خلط کا بگاڑ ھے لیکن نبض اور قارورہ سے درست تشخیص ممکن ھے کہ مرض کونسی ساخت کے اندر ھے تحریک تحلیل اور تسکین پہ خصوصی توجہ دیاکرین یاد رکھین جوڑون کے درد ھمیشہ کیمیائی تحاریک مین ھوتے ھین اور علاج مشینی تحریک سے ممکن ھے لیکن آپ جب بھی علاج کرین تو مکمل مشینی تحریک کی دوا نہ دین ورنہ اس سے اعضاء مین ضعف آجایا کرتاھے علاج اب کیسے کرنا ھے یہ طریقہ کار اگلی قسط مین علاج کے ساتھ ھی درج ھوگا اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, November 15, 2020

فالج کا علاج سات دن مین|paralysis

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Paralysis treatment in 7 days

#paralysis|#paralysistreatment

۔۔۔۔ فالج کا علاج سات دن مین ۔۔۔۔۔۔۔۔

ساقی صاحب نہایت خوش اخلاق اور زندہ دل شخصیت ھین نام سے شاید بعض لوگ کچھ اور اخذ کرتے ھون جبکہ ساقی صاحب دن رات زیادہ وقت مسجد مین ذکراذکار وعبادت مین گزارتے ھین ضلع سرگودھاکاھی ایک بڑاشہر کوٹ مومن ان کی رھائش ھے کیمسٹری کے پروفیسر رھےھین سیکنڑون شاگرد جو ملک اور بیرون ممالک اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رھے ھین اپنے استاد کی خدمت کےلئے ھروقت کوشان رھتےھین ان سے دعائین اور برکتین سمیٹتے ھین آج صبح ساقی صاحب نے فون کیا خیریت دریافت کی اور باتون ھی باتون مین کچھ ادویات پہ بات چل نکلی مین نے انہین آگاہ کیا کہ کل مین قلمی شورہ لایا ھون جو پاکستان کا سب سے بہترین قلمی شورہ ھے اسکا باقاعدہ کنواں ھے اور اس مین نمک کی مقدار محض دس فیصد ھے انشاء اللہ آج اس سے وہ نمک بھی الگ کردین گے اور خالص حالت مین لے آئین گے اب ساقی صاحب اپنا حصہ بقدر جثہ مانگ لیا خیر انہی باتون مین ساقی صاحب نے ایک بہت ھی اعلی نسخہ پیش کیا ساتھ ھی تفصیل سے آگاہ کرتے ھوۓ فرمانے لگے کہ بے شمار دوستون کو بناکر استعمال کرنے کی تعلیم دی اکثریت لوگ سات دن مین مکمل صحت یاب ھوۓ چند ایک کو ایک دودن زیادہ کھلایا ورنہ پانچ تاسات روز مین ھی شفا ملی یہان مین یہ بھی بتادون یہ سب فالج کی ابتدائی سٹیج کےلئے تجربات ھین دوچار سال پرانے فالج کے مریض پر کتنا کاریگر ھے اس کا مجھے علم نہین اور نہ ھی ساقی صاحب سے پوچھ سکا خیر میرے دل کو بہت ھی مطمئن کرنے والی دوا تھی اب ان کی اجازت سے ھی آپ سب کو بتارھا ھون آپ سب پر فرض ھے ساقی صاحب کی صحت کےلئے دعا ضرورفرمائین لیجئے اب دوا کو سمجھین

دوا مین کل تین ھی اجزاء ھین 

بیر بہوٹی دس گرام

عقرقرحا دس گرام

کشتہ بارہ سنگھا تین گرام

اس دوا مین سب سے بڑا مسئلہ خالص بیر بہوٹی حاصل کرنا ھے مارکیٹ مین پنبہ دانہ کورنگ لگاکر بیر بہوٹی بناکر پیش کردیاجاتاھے جبکہ برسات کے موسم مین پورے ملک مین ھرجگہ زمین سے عام نکلتی ھے بس پنساری سے لیتے وقت ایک نمبر کی بیر بہوٹی دینے کو کہین اور عقرقرحا بھی ایک نمبر لین کشتہ بارہ سنگھا بے شک ھمدرد یا کسی بھی کمپنی کا تیار شدہ حاصل کرلین خیر پیس کرتینون دوائین اچھی طرح مکس کرلین اب ایک رتی اور زیادہ سے زیادہ دورتی بیس گرام شہد مین ملاکرکھلادین بس ایک ھی خوراک روزانہ دین اس دوا کے استعمال سے ویسے تو بلڈپریشر نہین بڑھتا پھر بھی بلڈپریشر والے احتیاط کرین دوسرا سوال جو کمنٹس مین پوچھاجاتاھے وہ ھے شوگر والے کھا سکتے ھین ؟توجواب ھے جی ھان کھاسکتے ھین بشرطیکہ شہد اصل ھو 

اب ایک تیسرا سوال بھی ھے وہ ھے زبان کی لکنت کے بارے مین تو دوتین روز کھلانے سے لکنت ٹھیک ھوجاتی ھے بس بچون کو نہ دین اگر دینی ھے تو مقدار خوراک ایک چاول اور شہد چمچ بھر مین دے سکتے ھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل آپکا آخری سوال لقوہ اور خدر مین بھی اسی طرح موثرھے

Saturday, November 14, 2020

Joints Pain|جوڑون کادرد-3

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ جوڑون کادرد ۔۔۔۔قسط 3۔۔۔۔۔

Joints Pain

آج ھم وجع المفاصل عضلاتی کا ذکرکرین گے

عضلاتی وجع المفاصل سب سے اھم ھے کیونکہ آجکل اکثریت وجع المفاصل یہی ھے گھنٹیا کا تعلق بھی عضلات سے ھوتاھے اور جسے آپ جائینٹ فریز ھوجانا کہتے ھین یعنی تحجرالمفاصل  یعنی جوڑون کا جم جانا یا پتھرا جانا یہ بھی عضلاتی مرض ھے جب رطوبات بوجہ یبوست خشک ھوجاتی ھےیا پھر غلیظ یعنی گاڑھی ھوجاتی ھین یا پھر آسان لفظون مین اس مین خمیر اورتعفن پیدا ھوکر ترشی یاتیزاب بن جاۓتو یاد رھے عضلاتی نسیج کے علاوہ غضروف بھی متاثر ھوتے ھین ان مین سکیڑ اور ریاح پیداھوکردرد کاسبب بنتے ھین جو شروع مین تو وجع المفاصل ھی کہلاۓ گا جبکہ بعد مین جوڑ جم جانے کی صورت مین تحجرالمفاصل کہلاۓ گا یہ عضلاتی اعصابی اور عضلاتی کیمیائی عمل ھے

ان سب باتون سے ھمین یہ بھی پتہ چلا کہ یہ بواسیری زھرھے جورطوبات مین خمیر اور تعفن سے پیدا ھوتاھے اب اس مین عضلاتی اعصابی علامات ھی پیدا ھوتی ھین نفخ معدہ اور قبض لازما ھوگی حرکت کرنے سے درد مین افاقہ آرام وسکون ملتاھے حالت سکون مین یہ مرض بڑھتاھے 

عضلاتی نسیج مین تحریک کی وجہ سے یا غشاۓ زلالی مین تسکین کی وجہ سے جوڑون پہ ورم نہین آتا

اگر غضروف مین درد ھوتوحرکت بلاتکلف نہین ھوسکتی یعنی حرکت کرنےسےرگڑکی آوازآتی ھے سوتے وقت درد بڑھ جاتاھے اکثر عضلاتی تحریک ھوتی ھے اس کا انجام عظم قلب ھوجایاکرتاھے 

نوٹ۔۔۔ یہان ایک نقطہ سمجھ لین جو نہایت اھم ھے اسے حٰمی مفاصلی کہاجاتاھے یعنی جوڑون کا بخار ۔۔۔

یہ دردکسی ایک یا کئی جوڑون مین یکے بعددیگرے ھوجایاکرتاھے درد شدید ھوتاھے کبھی کبھی جوڑون پہ ورم بھی آجایا کرتاھے معمولی حرکت سے شدید درد ھوتاھے مقام ماؤف جہان درد ھوتاھے وھان قدرے سرخی آجاتی ھے اور بخار چڑھ جاتاھے جس مین پسینہ بہت زیادہ آتاھے جس سے بخار کچھ کم ھوتاھے پھر سردی لگ کربخار چڑھتاھے اور پھر پسینہ آکر بخاراترتاھےیہ رکھین اس قسم کابخار ھر ورم کی علامت ھوتی ھے اسے ھم طبی زبان مین قشعر یدہ کہتے ھین اسکے پسینہ سے ترش بو آتی ھے پیشاب مین جلن اورزبان میلی ھوجاتی ھے اگر یہ مرض پرانی ھوجائے تو پھر دفعتاایک دورہ سی کی حالت مین درد شروع ھوتاھے اور یکلخت رک بھی جاتاھے پھر دوسرے جوڑ مین درد شروع ھوتاھے اور دورہ کی ھی شکل مین ھوتاھے اور پھررک جاتاھے اسی طرح بڑے بڑے جوڑ ماؤف ھوجاتےھین اور یاد رکھین یہ سب بھی عضلاتی اعصابی تحریک کاھی نتیجہ ھوتاھے اسی لیے آپ کو یہ نقطہ بتایاھے 

اب غدی تحریک کا وجع المفاصل کل لکھین گے اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, November 13, 2020

Joints Pain|جوڑون کادرد-2

 ۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Joints Pain

۔۔۔۔۔جوڑون کادرد۔۔۔۔قسط نمبر2۔۔۔۔

پچھلی تفصیل تو آپ نے پڑھ لی ھوگی اب بات کرتے ھین کہ جوڑ کے اندر کیا کچھ ھوتاھے

تو دوستو جوڑ کےاندرچارقسم کےانسجہ پاۓجاتےھین

١۔۔مفاصل یعنی جوڑکی اندرونی رباطی جھلی۔۔۔اسکو دراصل اعصابی جھلی بھی کہہ سکتےھین

٢۔۔۔غشاۓزلالی ۔۔۔غشائے وسمی جوھرایک متحرک جوڑمین پائی جاتی ھے اس کاتعلق غدی انسجہ سےھےجس سےایک شفاف لعابدار رطوبت تراوش پاتی ھے جوجوڑکوتررکھتی ھےیعنی لبریکیٹ کرتی ھے یعنی گریس جیسےفرائض سرانجام دیتی ھے

٣۔۔۔غلاف عضلات ۔۔۔۔اسکوآپ عرف عام مین عضلاتی جھلی بھی کہہ سکتےھین

٤۔۔۔رباطات ۔اوتار ۔ غضاریف ۔۔۔ یہ الحاقی مادہ سےبنتےھین وجع المفاصل کا مادہ قوام مین غلیظ اوررنگ مین سفیدھوتاھے جھلیون مین جورطوبت مترشح ھوتی ھے اس مین سفیددانون اوررطوبت بیضہ کی مقدار بکثرت ھوتی ھے اسکا مادہ پیپ کی ماندھوتاھے لیکن یادرھے یہ پیپ ھوتانہین ھے 

وجع المفاصل بلحاظ تحریک تین قسم کاھوتاھے

١۔۔۔وجع المفاصل اعصابی ۔۔۔ اسکا سبب آتشکی زھرھے

٢۔۔وجع المفاصل عضلاتی۔۔اسکا سبب بواسیری زھرھے

٣۔۔وجع المفاصل غدی۔۔۔اسکاسبب سوزاکی زھرھے

اب ان تینون کی علیحدہ علیحدہ وضاحت کرتے ھین تب جاکر آپ کو وجع المفاصل کی سمجھ آسکے گی 

دوستو عام طورپر مریض یا طبیب اتنا ھی جانتاھے کہ جوڑون مین درد ھے اب کس وجہ سے ھے یہ علم نہین ھوتا زیادہ تر طبیب حضرات کی بس یہ خواھش ھوتی ھے کہ اجی نسخہ چاھیے جس سے جوڑون کا درد جاتارھے اب ان سے جب سوال کیاجاۓ کہ کیا آپ جوڑ اور جوڑون کے درد کوسمجھتےھین تواکثریت مین یہی کہین گے کہ جانتے ھین جب تشریح کرنےکوکہین توسرنفی مین ھلادین گے اکثر ایسی صورت حال سے واسطہ پڑتارھتاھے جیسے بعض کہین گے کہ نبض سکھادین جب ان سے پوچھاجاۓ کہ علم الابدان اور علم الامراض پڑھاھے توجواب نفی مین ھوگا جبکہ پچانوے فی صداناٹومی سے بھاگ جاتے ھین ان کاکہناھے کہ اسکی سمجھ ھی نہین آتی اور فزیالوجی سمجھی جاسکتی ھے اب اگر آپ تخلیق بدن کو نہین سمجھین گے پھر امراض کاعلم نہین آۓ گا بدن انسانی مین بے شمارنظامات کام کرتےھین اب یہ علم ھی نہ ھوکہ کونسا نظام کب اور کس مقام پہ اورکیاکام یافرائض سرانجام دیتاھے تو نبض کیسے سمجھ سکتےھین ھان یہ توعلم ھوسکتاھے یہ نبض عضلاتی ھے تویہ اعصابی ھے اب یہ اعصابی یا عضلاتی کیون ھے یہ علم اس وقت تک نہ ھوگاجب تک آپ کو علم الابدان اور علم الامراض کا علم نہ ھوگا بالکل یہان بھی یہی بات صادق آۓ گی خیر اللہ تعالی سب کو سمجھنے کی توفیق عطاءفرماۓ

۔۔۔۔۔۔۔۔وجع المفاصل اعصابی ۔۔۔۔۔

یہ اعصاب کی کیمیائی تحریک ھے اس مین آتشکی زھر پایاجاتاھے یادرھے اعصابی تحریک مین خمیر اورتعفن پیداھوجاتاھے جوجوڑون مین درد کاسبب بنتاھے اس درد مین مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ھین

 جوڑ مین کچھاؤھوتاھے

جوڑمتورم ھوجاتےھین

دردکی شدت نہین ھوتی ھان دبانےسےدردھوتاھے

ورم بتدریج آتاھے یکلخت نہین آتا

جلدکی رنگت خاکی سفیدی مائل ھوتی ھے

اس درد مین جوڑ کامادہ نہ ھی پکتاھے اورنہ ھی پیپ مین بدلتاھے اس مین ذکاوت حس کم ھوتی ھے

نیندآتےھی دردشدید ھوجاتاھے

آتشکی زھرکی دیگرتمام علامات واضح ھوتی ھین

ھڈیان بھربھری ھوکرٹوٹنا شروع ھوجاتی ھین

اس مین جوڑکاحجم کم ھوجایاکرتاھے

جوڑکی شکل تکلے (چرخےکاتکلہ )کی ماندھوجاتی ھے یعنیدرمیان سے موٹا اور سائیڈون سے پتلاھوجاتاھےکبھی کبھی یہ حالت ٹی بی سےبھی پیداھوجاتی ھے

جب بھی جوڑمین رطوبت مایہ جمع ھوجائے اورجوڑ پھول جاۓ اور درد اورذکاوت حس بالکل نہ ھوحرکات مین نمایان فرق نہ آۓ تویہ اعصابی سوزش ھوگی

نوٹ۔۔ یہان ایک نقطہ ذھن نشین کرلین اگر بچون مین کوئی جوڑ متورم ھوجائے خاص کرکولہے کا اورکندھے کااور یکلخت متورم ھوجائے اور ساتھ بخاربھی تیزھواور بچہ سخت بیمارنظرآۓ اور اس جوڑ مین بہت جلدپیپ پڑجاتی ھےاکثرجوڑضائع ھوجاتاھے تویہ چوٹ لگنے سے ھوگا یعنی چوٹ لگنے سے ھی رطوبات کااجتماع ھوچکاھے اس مین نقرسی مادہ نہین ھوگامحض رطوبت کااجتماع ھوگا بچہ چوٹ لگنے کاذکر ضرورکرے گا یہ وجع المفاصل ضربہ ھوگا اسکا علاج ضربہ کے تحت ھی ھوگایہ اعصابی ھی عمل ھوتاھے اس مین روغن کلونجی اور روغن ماھی بہترین رھتاھے

اب باقی باتین انشاء اللہ اگلی قسط مین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, November 12, 2020

جوڑون کا درد-|Joints Pain1

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Joints Pain

۔۔۔۔۔۔ جوڑون کا درد ۔۔۔۔۔۔۔قسط نمبر 1

لفظ وجع المفاصل یعنی جوڑون کا درد سے ھمین یہ تو پتہ چل گیا کہ وہ درد اور ورم ھے جو پورے بدن کے تمام اعضاء کے جوڑون مین کہین بھی درد ھونے کو کہاجاسکتاھے لیکن یہ درد ھے کیون ؟ کس وجہ سے پیدا ھوا اسکا جاننا بہت ضروری ھے یہ سب جاننے کے لئے ھمین پہلے وہ اسباب دیکھنے ھونگے یا ماھیت مرض کوسمجھنا ھوگا تو پہلے طب قدیم کے ماھرین کی راۓ مین یہ مرض مادہ معدی کے سبب پیدا ھوتاھے یعنی وہ مادہ جس کا عدم سے سبب نہ پایاجاۓ اور بوعلی سینا نے اس مرض کے اسباب اجسام خبیثہ لکھاھے اور بعض کی راۓ مین ایک خاص قسم کی حموضت یعنی تیزاب حامض لبنی جو مسلسل ھضم کی خرابی سے خون مین اس قدر جمع ھوجاۓ کہ گردے اسے اچھی طرح خارج نہین کرسکتے جس کااثر خاص کر بدن کی سفید ریشہ دار ساختون پرعضلات کی جھلیون اور رباط مفاصل پرپڑتاھے اور بعض کا دعوہ ھے کہ یہ عصبی مرض ھے یاد رکھین یہ تمام دعوے اپنی اپنی جگہ بالکل درست ھین 

اب جدید دور نے اسکی تشریح مین وہ تمام پہلو اجاگر کرنے کی کوشش کی ھے کہ یہ مرض کن اسباب اور کب پیدا ھوتی ھے

یہ مرض عموماسولہ سے پچیس سال کی عمر مین لاحق ھوجایاکرتاھے 

سرد ممالک کے لوگ اس مرض مین زیادہ مبتلا ھوتے ھین

عموما ستمبر اور اکتوبر برسات مین یہ مرض زیادہ تکلیف دہ ھے

رنج وغم بھی اس مرض کا سبب ھین

زیادہ گوشت خوری بھی اسکا سبب ھے جیسے آجکل بغیر سوچے سمجھے کسی کوبھی جوڑون مین درد ھو تو پہلے گوشت کھانے سے منع کیاجاتا ھے یہ بات ٹھیک ھے کہ گوشت یورک ایسڈ پیدا کرتاھے لیکن ھر درد مین یورک ایسڈ نہین ھوتا خیر آگے وضاحت آجاۓ گی

انتہائی زیادہ محنت یا سخت ورزش بھی اسباب ھین

سردی یا بارش مین کثرت سے بھیگنا بھی مرض کاباعث ھے

ایسی غذائین جو سرد یا خشک ھون ان کا کثرت سے استعمال بھی مرض کاسبب ھے

شراب یا ایسے مشروبات کا استعمال مسلسل کرنا جو معدہ بھی خراب کرتے ھون جیسے کوک یا دیگر سافٹ ڈرنک استعمال کرنا

خواتین مین احتباس الطمث بھی اس مرض کا سبب بنتا ھے

بعض پہلوان یا کھلاڑی مسلسل کثرت سے ریاضت کرتے ھین اور ساتھ ٹھنڈے مشروبات جیسے سردائی وغیرہ استعمال کرتے ھین یہ بھی مرض کاسبب ھے

عرصہ دراز تک دودھ پلانا 

آتشک اور بواسیری زھر

مسلسل آرام طلبی وکثرت استفراغ

وراثت مین بھی یہ مرض آیا کرتاھے

خالی پیٹ وظیفہ زوجیت یا فراغت کے بعد ٹھنڈاپانی پینا بھی اس مرض کاسبب ھے

یہ مرض بچون عورتون اور ھیجڑون مین کم پایاجاتاھے لیکن اگر ھوجاۓ توبہت ھی خطرناک ھوتاھے

صبح خالی معدہ پیٹ بھرکر ٹھنڈاپانی پینا بھی باعث مرض ھے

یہ مرض بلغم اور سودا غیر طبعی مین زیادہ ھوتاھے اور اسکی دواقسام ھین حاد اور مزمن

قسم حاد مین اچانک لرزہ کے ساتھ بخار جو102سے 105تک ھوسکتاھے پھر چوبیس تا36 گھنٹون بعدماؤف جوڑون مین سختی آجاتی ھے اور درد مین شدت ھوتی ھے اور اس مین لوزتین بھی متاثر ھوتے ھین اور جوڑون مین کبھی یکے بعد دیگرے تو کبھی اکھٹے تمام جوڑ متاثر اور مبتلاۓ مرض ھوتے جاتے ھین

بخار آٹھ دس دن بعداترجایاکرتاھے نبض سریع چہرہ سرخ اورزبان پہ سفید مائل تہہ جم جاتی ھے پیاس زیادہ اور بھوک کم قبض کی شکایت قارورہ کی مقدار کم اور رنگت قارورہ گہرا سرخی مائل پیشاب پسینہ وتھوک مین حموضت زیادہ ھوجاتی ھے اس بخار مین ھذیان نہین ھواکرتا

خلط کے اعتبار سے اس مرض کی علامات مین فرق ھواکرتاھے  اگر یہ مادہ دماغی غشاؤن کو متورم کردے تو خطرناک ھے

اب قسم مزمن ۔۔۔۔اس مین اسباب تو وھی ھین جو قسم حاد مین ھین بس علامات مین فرق ھے اس مین جوڑون مین ایسی سختی پیدا ھوتی ھے کہ جب رات کو مریض سوتاھےتوبستر کی گرمی سے دردمین اضافہ ھوتاھے جسم مین جلن ھوتی ھے پیدل چلنے سے درد مین شدت ھوتی ھے اس مین جوڑون کے قریب کے عضلات کمزور ھوجاتےھین مریض کواکثربدھضمی رھتی ھے اس مین بخارنہین ھوتا اب اس مین بھی دواقسام پائی جاتی ھین ایک خدارزلالی قسم ھے حدارزلالی کو استسقاء مفاصلی بھی کہتے ھین کیونکہ بوجہ تحلیل جوڑون مین پانی بھرجاتاھے اور یہ زیادہ ترگھٹنے کے جوڑون مین ھواکرتاھے

اوردوسری قسم حدارعضلی ھے اس مین پہلے حادعلامات پائی جاتی ھین اسکے اسباب وھی ھین جوحاد مین مذکورھوۓھین بس علامات کے لحاظ سے الگ الگ نام رکھے ھوۓ ھین جیسے وجع العنق یعنی دردگردہ وجع الضحیف یعنی کھوپڑی کادرد وجع القطن اور وجع الجنب یعنی درد کمر وغیرہ

باقی باتین اگلی قسط مین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, November 11, 2020

RH FACTOR اور RA FACTOR

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ RH FACTOR اور RA FACTOR۔۔۔۔۔۔۔

دونون فیکٹر کی مختصر تعریف لکھنے سے پہلے کچھ اپنی گفتگو

پچھلی پوسٹ مین مین نے ایک تحریک پیش کی تھی کہ ھر ھفتہ کسی ایک مرض پرگروپ کے تمام حکماء اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کچھ نہ کچھ لازمی لکھین ممکن ھے کوئی ایسا نقطہ میسر آجائے جس کا مجھے بھی علم نہ ھو ایک بات یاد رکھین کسی بھی شخص کا کسی علم پہ عبور ھوجانا الگ بات ھے لیکن کسی بھی علم کو مکمل کردینا یہ کسی کے بس کا روگ نہین ھے علم طب کا وجود ھزارون سال پہ محیط ھے جب سے کائینات مین انسانی وجود تخلیق ھوا علم طب بھی ساتھ ھی آیا زمانہ کی ضرورت کے حساب سے علم طب کو شعور حاصل ھوتاگیا اس علم کو بڑھانے مین بڑے بڑے محقیقین نے حصہ لیا عمرین گزار دین اس فن کو کھنگالتے ھوۓ آج کا دور ھم سے اس فریضہ کا قرض مانگ رھا ھے اور ھم پہ فرض ھے کہ اپنا اپنا حق ادا کرین اور مرتے دم تک اپنی ذمہ داری نبھائین کافی دوستون کے ذھن مین شاید یہ خیال آتاھے کہ محمودبھٹہ کیون یہ سب کچھ لکھ رھا ھے چھپاتا کچھ بھی نہین ھے تو میرے بھائی یہ تاریخ کا قرض ھے جنہون نے علم طب کو چھپایا وہ بھی اس جہان فانی سے کوچ کرگئے اور کوئی انہین اچھے الفاظ مین یاد نہین کرتا زمانہ انہین شاید زحمتہ اللہ یا لعنتہ اللہ جیسے لفظون مین یاد کرتا ھو جنہون نے حق اداکیا انہین زمانہ رحمۃ اللّٰہ کے الفاظ سے یاد کرتا ھے اب فیصلہ آپ کے ھاتھ مین ھے کہ کن الفاظ مین تاریخ آپ کویاد رکھے یقین جانین جتنا آپ قلم اٹھائین گے آپ کا علم اتنا ھی بڑھتاجاۓ گا انسان قبر تک سیکھتا ھی رھتاھے مین بھی آج تک اسے سیکھ ھی رھا ھون اورآپ سے ھی سیکھتا ھون خیر یہ موضوع سمیٹتے ھوۓ آخری بات یہ کہنا چاھون گا کہ میری اس تحریک پہ بارش کے پہلے دوتین قطرے گرے ھین جن مین ایک شخص بابا درویش  اور حکیم عابدرانا اور سید محمد علی کاظمی ھین جنہون نے کچھ نہ کچھ لکھا ھے میرے بھائیون سب ھمت کرین اور اس ھفتہ جوڑون مین پیدا شدہ اس مرض پہ لکھین انشااللہ مین خود اس پہ طبی انداز مین تشریح کرون گا اب مذکورہ پوسٹ کی ھلکی سی تشریح ۔۔

کچھ دوستون نے ذاتی طور پر ان دو الفاظ کی الگ الگ وضاحت چاھی ھے تو پہلے آر ایچ فیکٹر کے بارے مین بات کرتے ھین

پہلا سوال RH FACTOR۔۔۔یہ ایک مخصوص اینٹی جن ھے جو Rhesusبندرکےخون مین پایاجاتاھےتقریبا پچاسی فیصدانسانون کےخون مین بھی موجودھےاگر Rhمثبت حامل کے خون والے مرد کی شادی آرایچ منفی خون والی عورت کے ساتھ ھوجائے توان کابچہ آرایچ مثبت ھوگا اورایسی صورت مین ماں کے خون مین آرایچ فیکٹرکےمخالف اجزاء یعنی اینٹی باڈیز پیداھوکربچےکےخون کےسرخ ذرات کوختم کرتےرھین گےچنانچہ ایسی صورت مین باربار حمل ضائع ھوتارھے گایا پھر وہ قبل ازوقت یاکچھ دن بعدمرجاتاھےپیدائش کےوقت وہ انتہائی کمزور زردرنگ اور یرقان زدہ ھوتاھے ایسے بچون کوبچانےکےلئے آرایچ مثبت خون دیاجاتاھے اسی طرح بوقت ضرورت آرایچ منفی عورت کوآرایچ مثبت خون مل جاۓتواس کےخون مین اس کےخلاف اینٹی باڈیزپیداھوجاتی ھین پھر کبھی اگر بعدمین اس عورت کو آرایچ مثبت خون دیاجائے تو شدید ردعمل سے اسکی موت واقع ھوجاتی ھے اسلئے خون منتقل کرتے وقت بلڈ گروپ کے ساتھ ساتھ آرایچ فیکٹر کاخیال رکھنا نہایت ضروری ھوتاھے

اب Ra Factor کے بارے مین

آرایچ فیکٹر RHEUMATOID ARTHRITIS مثبت کا مطلب ھے کہ مریض کے جسم مین وجع المفاصل کامادہ یا رجحان پایاجاتاھے یعنی گھنٹیا کامرض ھے اب گھنٹیا کیا ھے اور وجع المفاصل کیا ھے اس کی بابت اگلی پوسٹ مین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, November 7, 2020

معجون براۓ پاگل پن

,,,,,,,,,, مطب کامل,,,,,,,,,,
معجون براۓ پاگل پن

قسط 10گرام
اسگندھ10گرام
نمک,10گرام
اجوائن 10گرام
سنڈھ10گرام
فلفل دراز 10 گرام
ورچھ 60 گرام
تمام ادویات کو پیس کر برھمی بوٹی کا پانی ڈال کر پورا ایک دن کھرل کرنا ھے اور پھر اس مین سہ چند شہد ملا کر معجون بنا لین
6_6 ماشہ صبح شام ھمراہ پانی یا دودھ کھلا دین
اس سے بہتر مین نے آج تک سوداوی مادے کے اخراج کے لئے کوئی دوا نہ دیکھی ھے
مالیخولیا, جنون ,, مکمل پاگل پن ,, مراق ,,, وھم ,, اور یہان تک کہ ایک مریض میرے پاس زنجیرون مین جکڑ کر لایا گیا آنکھین سرخ لیکن اس کے علاج مین مین نے اس معجون کو مرکزی حیثیت دی اللہ نے شفا دی اس بات کو عرصہ پندرہ سال گزر گئے آج تک وہ مریض ٹھیک ھے اگر مین اس معجون کے اثرات مریضون پر جو ھوۓ ھین بتانے لگ جاؤن تو شائد آپ کو پڑھنے مین چار گھنٹے لگ جائین
ھان یاد رھے سوداوی مادہ جب جسم مین پیدا ھوتا ھے تو غذا کو تو جلا کر معدہ مین رکھ دیتا ھے اس لئے معدہ کی خرابی مین بہت مفید پائی ھے
بہت سے لوگ جو مسلسل رابطہ کرتے ھین اور اپنے اپنے مریضون کے بارے مشورہ کرتے ھین دو دن سے مسلسل ایسے مریضون کے بارے دوستون نے مشورے مانگے ھین وعدہ کیا تھا سب کو فائدہ ھو جاۓ بجاۓ کسی کے انفرادی فائدے کے
اس کے ساتھ سفوف چندن جس کی پوسٹ چند روز پہلے لگائی تھی اسے ساتھ استعمال کرین اور پورے ملک سے آپ حکماء پاگل خانے ختم کر سکتے ھین جو کہ بہت بڑی اذیت گاہ ھوتی ھے جس طرح آپ سب لوگ مجھے دعائین دیتے ھین کیا آپ کا جی نہین چاھتا مخلوق خدا کی خدمت کرکے جنت الفردوس مین اپنے لئے جگہ بنا لین سب کچھ چھوڑ جانا ھے خالی ھاتھ آگے جانا ھے اپکے اعمال لے کر فرشتے آپ کے سامنے حاضر ھونگے پھر کیا کرین گے اس سوال کے بارے ضرور سوچنا ,, اللہ تعالی سب کو سیدھے راستہ پر چلاۓ آمین

آپ کی دعاؤن کا ھمیشہ محتاج
حکیم محمود بھٹہ

برھمی بوٹی عجیب وغریب فوائد

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ برھمی بوٹی عجیب وغریب فوائد ۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ دور کے اھم مسائل وامراض نفسیاتی بھی ھین یا دماغی کہہ سکتے ھین انکی طرف توجہ بھی کم ھوتی ھے بلکہ مریض خود بھی لاپرواھی کی مثال قائم کردیتا ھے اور مریض اور خاندان کے افراد توجہ اس وقت دیتے ھین جب بیڑاغرق ھوچکا ھوتاھے پھر کوئی تو شیزوفرینا کا علاج پوچھ رھا ھوتاھے تو کوئی اینگزائٹی کا علاج پوچھ رھا ھوتاھے اب بھی ان کو یہ پتہ نہین ھوتا کہ یہ کونسی دماغی امراض ھین بس نام سن رکھا ھے دوستو سب سے پہلے مرض کی کیفیت حقیقت اصلیت اسباب یعنی کیون اور کیسے ؟ سب کا علم ھونا ضروری ھوتاھے علاج معالجہ تو بعد کی بات ھے خیر یہ علامات کے مجموعہ کے نام ھین دماغی امراض بے شمار ھین اور دور حاضر مین دماغی امراض بھی بے شمار عام ھوچکی ھین اور نہایت افسوس ھوتاھے جب حکماء ۔۔۔۔۔اب کیا کہون ؟؟؟ بس جانے دیتا ھون کچھ کہنے کافائدہ نہین ھے ۔۔۔

خیر دوستو موضوع کی طرف آتے ھین برھمی بوٹی اور برھم ڈنڈی ملتے جلتے نام ھین لیکن دونون ادویات الگ الگ ھین برھمی بوٹی مفروش لسوڑے درخت کے پتون کی شکل مین اور کچھ کے خیال مین گھوڑے کے پاؤن کی شکل جیسی ھوتی ھے اسلۓ اسے گھوڑے سمی بھی کہاجاتاھے پاکستان مین ھر نہر کنارے نمی والی جگہون پہ اور خاص کر ھری پورھزارہ مین عام پائی جاتی ھے

فوائد مین ھرکتاب مین چند باتین ھرایک نے بغیر تحقیق ملتی جلتی لکھی ھین محرک ومقوی دماغ مسمن بدن مدربول مفرح دماغ تقویت حافظہ ضعف دماغ وضعف بصارت وغیرہ وغیرہ  اور استعمال کرنے کےلئے ھرایک نے دودھ کی ھدایت کررکھی ھے بس مزاج مین کچھ نے سردتر کچھ نے ترسرد کچھ نے گرم خشک لکھ رکھا ھے جبکہ درست مزاج اعصابی عضلاتی ھے اور فوائد مین حافظہ کی کمزوری نسیان اور نفسیاتی امراض مین باکمال ھے بلکہ پاگل پن تک دور کرتی ھے بلکہ کچھ عرصہ قبل مین نے ایک معجون پاگل پن خاص طور پر لکھی تھی یہ بھی برھمی بوٹی سے بنتی ھے فوائد مین بہت ھی اعلی دوا ھے اسی گروپ مطب کامل مین ۔۔۔ معجون پاگل پن ۔۔۔۔ سرچ کرین پوسٹ آپکے سامنے ھوگی 

خیر مقدار خوراک تازہ حالت مین ایک تاتین ماشہ تک اور سوکھی ھوئی چاررتی تاماشہ تک استعمال کی جاسکتی ھے 

اب سب سے پہلے اسکا ایک نہایت اعلی نسخہ لکھتا ھون

برھمی بوٹی گل سرخ اصل مغز بادام برابروزن پیس کررکھ لین

دوتاتین ماشہ ھمراہ دودھ گاۓیابکری ھوتوبہتر ھے نہ ملے توبھینس کادودھ استعمال کرلین

فائدے۔۔۔

مقوی دماغ اور مفرح قلب ھے

ھرقسم کی جلن خواہ سینہ مین ھو یا مثانہ مین ھو یعنی سوزاک کی وجہ سے پیشاب مین جلن ھو فوراکنٹرول کرتی ھے

مروڑ والے پیچش مین موثرھے

چھپاکی ٹھیک کرتی ھے

بے چینی سردرد بے خوابی درست ھوتی ھے

یہان ایک اھم نقطہ بتادون سرد خشک دوائین مدر بول نہین ھوا کرتی ھان جب اس مین تری  غالب کردین گےتومدربول ھوجایاکرتی ھین 

اب دوسری دوا لکھتا ھون

برھمی بوٹی پانچ تولہ ۔۔ وج ترکی دوتولہ ۔ دارچینی تین تولہ ۔ ھلیلہ سیاہ دوتولہ پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین اینگزائٹی جیسی علامات بہت موثر ھے اور جوف دماغ سےجب کیمیائی مادہ ڈوپامن DOPAMINخارج ھوکرعضلات کی اختیاری حرکات کو منظم کرتاھے اگر یہ نہ نکلے تو یادرکھین عضلات کی حرکات غیر منظم ھوجایا کرتی ھین  اس مرض سے بے اختیار ھاتھ کانپنا سر کانپنا یا بدن کے دیگر اعضاء پر اثرانداز ھوکربے اختیار کردیتے ھین جسے آپ مرض رعشہ کے نام سے جانتے ھین یاد رکھین یہ اعصابی تحریک اور عضلاتی تسکین کا مرض ھے اسکے علاج کےلئے مقام تسکین پرتحریک پیدا کرین گے تو ڈوپامن رطوبت خارج ھونا شروع ھوجائے گی اور مرض رعشہ سے نجات مل جاتی ھے اسکے یہ دوا بہت فائدہ مند ھے 

دوستو آج کے لئے اتناھی کافی ھے بس آنکھون کے مسائل کی وجہ سے زیادہ نہین لکھ سکتا اور آخر مین ایک بات بتا دون مرض رعشہ ایلوپیتھی مین تقریبا لاعلاج مرض سمجھاجاتاھے سواۓ نیند آور ادویات اور چندایک امدادی ادویات جیسے مصنوعی ڈوپامن دے کر کنٹرول حاصل کیاجاتاھے جبکہ مرض توتب ھی مکمل ٹھیک کی جاسکتی ھے جب جوف دماغ سے مسلسل ڈوپامن خارج ھو یعنی وہ نظام خود بخود کام کرنا شروع کردے اس پہ مذید تحقیقات جاری ھین انشاء اللہ آپکو آگاہ کیا جاۓ گا بشرط زندگی بس دعا کیاکرین اللہ تعالی صحتیاب فرمادین اور ھمت عطاء فرمائے آمین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, November 4, 2020

امبربیل یعنی افتیمون کی کچھ دوائین|Amerbail

 Amerbail|Aftemoon

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ امبربیل یعنی افتیمون کی کچھ دوائین ۔۔۔۔۔

کل جو تشریح امبربیل یعنی اکاس بیل کے بارے مین تھی اس مین سب سے زیادہ جو کمنٹس تھے کہ کچھ نسخہ جات مین کیسے استعمال کی جاتی ھے وہ بتا دین تو اس کے بارے مین پہلی بات جو نسخہ اس سے پہلے لکھا تھا جس کی وجہ سے یہ سب تشریح کرنی پڑی جس مین ھڑتال ورقی امبربیل کاپانی پاؤ بھر اور پھر مرچ سیاہ سنڈھ اور آخر مین چھلکا ریٹھا شامل کرنا لکھا تھا وہ بنائین اور ھان ایک بات یاد آئی وہ بھی آپ کو بتادون یہ مذکورہ بالا نسخہ جناب حکیم دوست محمد صابر ملتانیؒ صاحب بیاض خاص کا تھا اور کچھ خاص احباب تک تھا جو اپنے اپنے مطب پہ بناتے ہین اور میرے خیال مین کسی کتاب مین نہین شائع نہین ھوا خیر کچھ بھی ھوآپ تک پہنچا دیا ھے اب ایک اور دوا جسے کئی دفعہ مین لکھتا بھی ھون 

افتیمون ۔۔بسفائج ۔۔۔کشنیز ۔۔۔اسطخدوس ۔۔۔ھرایک ماشہ ماشہ مرچ سیاہ 8عدد جوشاندہ بناکر پلائین یہ مین نے ایک جوشاندے کا وزن لکھا ھے سر درد یا درد شقیقہ جمے ھوۓ نزلہ یا سرکی کسی نالی مین بلاکیج کی صورت مین باکمال دوا ھے منٹون مین اثرانداز ھوتی ھے آپ مطب کےلئے اسے کچھ اس طرح بھی بناسکتے ھین کہ باقی دواؤن کے ھرایک کا وزن سو سو گرام لین تو مرچ سیاہ دس گرام ڈالین اور پیس کر تین گنا شہد ملا کر معجون بنالین ایک چمچ صبح ایک چمچ شام کھلائین پانی کے ساتھ اور یہان ایک اور مشورہ دونگا اگر درد شقیقہ مین جوشاندہ کی جگہ بطور حریرہ استعمال کرین گے توفائدہ زیادہ مند رھے گا اس کا طریقہ کچھ یون ھے کہ اسی مذکورہ بالا وزن کے مطابق یعنی ماشہ ماشہ دواؤن کی ترکیب سے رات کو یا صبح کو دوا کوپانی ایک کپ مین بھگو دین بارہ گھنٹہ بعد دوا کو کونڈے مین ڈال کراچھی طرح گھوٹین جب سب دوائین پس جائین اب مذید ایک کپ پانی ڈالکرآگ پہ ایک دوجوش دین حسب ذائقہ چینی ملا لین اب دوا کو چھان کر دوا کاپانی پی لین یہ ترکیب سب سے اعلی ھے 

اب ایک اور دوا جو مرکبات کی ھرکتب کی زینت بھی ھے اور تمام بڑے دواخانے تیاربھی کرتے ھین اسے سب شربت احمد شاہ کے نام سے جانتے ھین یہ شربت اعلی صفات کا حامل ھے بہترین قبض کشا بھی ھے سوداوی مادے کا اخراج تیزی سے کرتا ھے مالیخولیا جیسی مرض کا بہترین علاج جانا جاتا ھے تیزابیت گھبراھٹ اور اختلاج قلب جیسی علامات بلکہ جنون تک کو موثر ھے اسکا نسخہ 

گاؤزبان ۔ گل نیلوفر ۔۔بادرنجبویہ ۔ تخم فرنجمشک ۔ اسطخدوس ۔۔ ھلیلہ سیاہ ۔۔ افتیمون ۔۔ بسفائج ۔۔۔سناء مکی ۔ گل بنفشہ ۔ گل سرخ ۔ ھرایک دس گرام  ابریشم چار دانہ کا اضافہ کرلین اور کلو چینی مین معروف طریقہ سے قوام کرکے شربت بنالین بیس گرام استعمال کرین یہ غدی اعصابی مزاج کا حامل ھے

اسکے علاوہ معجون نجاح کی بھی جزو خاص ھے معجون دماغ افروز کا بھی جزو اعظم افتیمون ھی ھے یہ تمام دوائین دماغی امراض اور دماغی فضلات خارج کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی

باقی ایک کمنٹس مین کسی نے سوال کررکھا تھا کہ کیمیا گری مین اسکا استعمال کرنے کا بھی کلیہ لکھ دین تو دوستو ھمارا گروپ اس مزاج کا نہین ھے بس اتناھی عرض ھے اس سے نکالی ھوئی گندھک اعلی درجہ کی ھوتی ھے اور اسے ھی قائم کرنا افضل ترین ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Tuesday, November 3, 2020

امربیل سوداوی مادے کی دشمن دوا|Amerbail

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

AmerBail۔۔۔۔۔ امربیل سوداوی مادے کی دشمن دوا ۔۔۔۔۔۔

مفردات کی کتابون مین اس بوٹی کے مختلف فوائد اور مختلف نام تو ضرور لکھے ھین اب جوبات خاص سب مین مشترک ھے یعنی جس بات پہ سب اتفاق کرتے ھین وہ ھے کہ سوداوی مادے کو بدن سے ختم کرتی ھے کیون اور کیسے اس بارے مین کوئی تشریح کسی بھی کتاب مین موجود نہین ھے اب جو باتین مین آپ کو بتانے لگا ھون یہ کسی بھی کتاب مین آپ کو نہین ملین گی 

امربیل جسے آپ افتیمون اکاس بیل جیسے مشہور نامون سے جانتے ھین یہ آپکو چند مشہور درختون پر چمٹی ھوئی ملے گی جس مین بیری کا درخت کیکر کادرخت پھلاہی کا درخت اور پودون مین لوسن یعنی برسیم جس سے ھیوموپیتھی کی طاقت کی مشہور دوا الفاالفا تیار کی جاتی ھے دیہات مین اسے بہترین چارے کے طور پرکاشت کیاجاتاھے اس پہ بھی چمٹی نظر آۓ گی باقی درختون پہ یا توھوگی ھی نہین یا پھر ھوگی تو نشوونما بہت کم ھوگی کیا آپ جانتے ھین کہ ایسا کیون ھے ؟؟؟

دوستو حقیقت یہ ھے کہ اس بوٹی کی غذا ھی سوداوی مادہ ھے اور ایسے تمام درخت جن مین سوداوی مادہ موجود ھے یہ اس پر خوب پھلتی پھولتی ھے بلکہ یہان تک کہ اس وقت تک یہ قائم دائم رھتی ھے جب تک وہ درخت سوکھ ھی نہ جاۓ یعنی جس درخت پہ یہ پودا چڑھ جاۓ اسے تباہ برباد کرکے رکھ دیتی ھے بے شک مشاھدہ کرلین 

یعنی خالص سودا بطور غذا کھاتی ھے اور اپنے اندر خالص گندھک پیدا کرتی ھے اب اس بوٹی مین بہت کچھ کیمیاگرون کےلئے بھی ھے جو گندھک کی تلاش مین ھوتے ھین خیر کیمیاء گری یہان موضوع نہین ھے بس اشارہ کافی ھے 

اب بات سمجھ لین بیری کا مزاج خشک سرد یعنی خالص سودا

کیکر کا مزاج خشک سرد یعنی خالص ھے 

اور برسیم یعنی لوسن کا مزاج بھی عضلاتی غدی ھے یہ مین نے تین مثال دے دی ھین مذید یہان نہین لکھون گا انشاء اللہ اس پہ تھوڑی تھوڑی کرکے تحقیقات آپ تک ضرور پہچائی جائین گی یہ بھی اس لئے لکھ رھا ھون کہ دودن پہلے جو پوسٹ ھیپاٹائٹس اور کینسر کے علاج کی صورت مین اسی گروپ مطب کامل مین لکھی تھی اس مین کافی کچھ سوالات تھے اب سب سوالون کاجواب مشترکہ طور پر امربیل کی تشریح کرکے لکھ رھا ھون آپ بس محمودبھٹہ کےلئے دعا کردیا کرین اللہ تعالی میری نظر پوری طرح بحال کردے پھر انشااللہ پہلے کی طرح تفصیلی مضامین کا سلسلہ شروع ھوگا خیر آگے چلتے ھین 

جس طرح یہ بوٹی درختون پودون سے سوداوی مادہ کھینچ لیتی ھے بالکل اسی طرح اس کے استعمال کرنے سے انسانی بدن سے بھی سوداوی مادہ ختم کرکے دم لیتی ھے 

اب یہ دونون امراض یعنی کینسر اور ھیپاٹائٹس سی اور بی سوداوی مادے کی خطرناک امراض مین سے ھین یہان ایک بات اور بھی سمجھ لین اب جو طبیب ھین انہون نے صفراء کی پانچ غیر طبعی اقسام تو پڑھ رکھی ھونگی یہ بھی جانتے ھونگے کہ صفراء جل جانے سے سودا پیدا ھوتی ھے یہی صفراء کی پانچ غیر طبعی حالتین ھیپاٹائٹس کی پانچ اقسام ھین اب افتیمون کاکام ھے سودا کو بدن سے خارج وختم کرے اور یعنی صفراء غیر طبعی کوبھی بدن سے خارج وختم کرے اور صالح صفرا رھنے دے یہان یہ بات بھی یاد رکھین کینسر بدن مین جہان کہین بھی ھو سیدھا سیدھا سوداوی مادہ ھے اب اس کی صورتین مختلف ھین کونسی صورت پہ کتنی قوی دوا استعمال کرنی ھے یہ الگ بحث ھے اسکے کینسر پہ میرے سابقہ کچھ مضامین پڑھین گروپ مطب کامل مین موجود ھین 

اب بات کرتے ھین امربیل کے بارے مین کہ کونسی سب سے بہتر ھے فوائد مین تو سب اپنی اپنی جگہ لاثانی ھین لیکن سب سے افضل برسیم والی سمجھی جاتی ھے یہ ذرا سرخی مائل ھوتی ھے اور اسکے شاخ بھی پتلی باریک ھوتی ھے جانتے ھین ایسا کیون ھے؟

اسکی وجہ یہ ھے کہ برسیم مزاجا عضلاتی غدی ھے یہ فوائد مین تیز اثر ھے اب یہی بیل جب ایسے پودے پہ لپٹے گی جو مزاجا عضلاتی اعصابی ھوگا تو بجاۓ گرمی کے اب مزاج مین سردی ھے بس اب اسی پودے کی شاخین موٹی اور رنگت مین پیلاھٹ زیادہ ھوگی بس تھوڑا سا دماغ پہ زور دین توبات سمجھ جائین گے یعنی بیری یا کیکر والی فائدہ ضرور دے گی لیکن اس مین سردی ھے اب برسیم والی تیزی سے اثرانداز ھوگی اس مین گرمی آچکی ھے اب سودا کا علاج کرنےکےلئے آپ برسیم والی اچھی خوراک حاصل کرکے مزاجا بھی بہترین ھوچکی ھے اس لئے فوائد اس کے افضل رھین گے یہ خالص صفراء یعنی مزاجا غدی اعصابی ھے اب کچھ حکماء نے تفریق بھی کررکھی ھے برسیم والی کو افتیمون اور اسکے تخم کو کثوث کہتے ھین باقی کو امبربیل کہتے ھین خیر سے ھے توسب ھی امبربیل ھی ۔۔۔ کیونکہ جڑ توھوتی نہین ھے یعنی نہ سر نہ پیر ۔۔۔۔۔۔ اسی کے ساتھ اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل