Monday, January 31, 2022

نوشادر-4 آخری

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔نوشادر ۔۔۔۔۔قسط4 آخری ۔۔۔۔۔۔
 نوشادر ایک ایسی دوا ھے جس کے اندر سب کچھ ھضم کیاجاسکتاھے سواۓ کوڑھ کے اب آپ سوچ رھے ھونگے یہ کوڑھ کیا چیز ھے تو دوستو ایسی دھات جس کے استعمال سےانسانی بدن پہ بھی کوڑھ جیسی علامات ظاھر ھوجاتی ھین اور اگر اسے کسی دوسری دھات مین شامل کردیاجاۓ تب اس دھات سے جداکرنا انتہائی مشکل ھوجاتاھے یہ بات نہین کہ آپ جدا نہین کرسکتے جدا ضرور کرسکتےھین لیکن بڑی مشکل سے جدا ھوتی ھے اس دھات کوآپ سکہ کےنام سےجانتےھین
نوشادر بذات خود اپنے اندر دیگر تمام دھاتون کوحل کرلیتاھے اکثریت لوگ یہ بات جانتےھین کہ اگر سونے کو پانی کی شکل مین حل کرنا ھوتودوتیزاب  جسے ایکوا رجیایاتیزاب فاروقی بھی کہتےھین ھمین اکھٹےکرکے اس مین سونا ڈال دینا ھے اور یہ حل ھوجاتاھے اور واقعی حل ھوجاتاھے اس مین کوئی شک نہین ھے کیا آپ کویاد ھے کہ یہ دوتیزاب کونسے ھین بھئی اس مین ایک شورہ ھے تودوسرا نمک کاتیزاب ھے دوستو شمس بنانے کے اردگرد جتنی کہانی گھومتی ھے اس مین کسی نہ کسی طرح ان تین معدن کا بڑا ھی عمل دخل ھے ایک قلمی شورہ دوسرے نمبر پہ نمک اور تیسرے نمبر نوشادر اور ھان یاد رھے ایک چوتھی چیزبھی ھے جسے آپ سہاگہ کےنام سےجانتےھین یاد رکھین سہاگہ ایک کھار ھے اگر سیدھی کھار جسے آپ لانا بوٹی سے تیارکرتےھین وہ استعمال کی جاۓ توسب سے اعلی ھے اب ان چار چیزون کے دخل کےبغیر شمس کا ذکر مکمل نہین ھوتا اب اس مین کنجی جسے کہاجاتاھے وہ ھے نمک کاتیل ھونا اب کہاجاتاھے جس نے نمک کاتیل تیار کرلیا وہ سترفیصد کیمیاگرھوگیا تودوستو بنیاد نوشادرھی ھے اگر خالص نمک خوردنی حاصل کرلیاجاۓ جیسے بہترین سرخ رنگ کا ایک پتھر نمک کا لیاجاۓ اور اسے پانی مین جوشاکر مقطر درمقطر نمک در نمک پانچ عمل سے خالص حاصل ھوجاتاھے یہ تین کلو وزن سے تین پاؤ نمک خالص حاصل ھوجاتاھے اب اگر ایک پاؤ یہ نمک ایک پاؤ نوشادر کےتیار شدہ تیل کےساتھ جذب وتشویح کیاجاۓ توھردومعدن بشکل تیل بن جاتی ھین اگر علیحدہ سے نمک کاتیل بنانا ھو توبھی کچھ مشکل نہین ھوتا سات آٹھ عمل تشویہ کرنے سے قائم تیل بن جاتاھے خیر ھمارا موضوع نوشادر ھی ھے تو دوستو نوشادر اپنے اندر سب کچھ حل وجذب کرلیتاھے یہ پکی بات ھے جس طرح لوھے کو حل کرنے کااصول لکھا ھے آپ اسی اصول کواپنا کر باقی اشیاء بھی حل کرسکتےھین خیر ھم ذرا اچھی اشیاء حل کرین گے جو بطور دوا ھمارے کام آئین جس طرح سیال فولادتیارکرکے آپ نے بطور دوا بہترین دوا بنالی اسی طرح ھڑتال ورقی کو اسی نوشادر کے تیل مین حل کرکے آپ غدی اکسیر اعظم بناسکتےھین  اب اسی نوشادر کےتیل مین آپ کو ایک دوا بتائی تھی کہ ھلدی سوگرام ریوندخطائی سوگرام تارامیرا پچاس گرام دوائین پیس کر سوگرام نوشادر تیل مین ملاکر حب دانہ گندم برابروزن بنالین ایک گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین ھیپاٹائٹس جگر کی چربی جگر کےسکیڑ مین اعلی ترین دوا ھے استسقاء لحمی مین اعلی ترین ھے اسکے ساتھ ساتھ بدن کا وزن کم کرنے مین بے مثل دوا ھے رسولیان گلٹیان تک ٹھیک کرتی ھے اسی کے ساتھ اجازت چاھون گا اللہ حافظ دوستو
گروپ مطب کامل محمود بھٹہ
نوٹ۔۔۔ کیمیاگر حضرات کواصول وقانون بتادیاھے باقی سب لوگ اپنے طریقے کے مطابق کرین یہ گروپ صرف طبی ھے کیمیاگری ھمارا شعبہ نہین ھے نہ ھی سوالات کرین

Friday, January 21, 2022

میتھی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ میتھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اھم پوسٹ
موسم کی مناسبت سے اللہ تعالی اپنی مخلوق کےلئے نباتات بھی پیدا فرمادیتےھین جو موسمی ماحول کے خلاف شدید مدافعت بدن مین بھر دیتی ھین ان نباتات مین سے ایک نبات یعنی بوٹی میتھی کی شکل مین ھمارے پاس موجودھے امیر وغریب ھرایک کی پہنچ اس بوٹی تک ھوتی ھے بطور دوا اور بطور غذا بھی استعمال ھوتی ھے اور بعض کھانون کو خوشبودار اور مخصوص ذائقہ دینے مین بھی مستعمل ھے انڈیا مین تقریبا ھرکھانے مین اسے استعمال کرنا فرض عین سمجھاجاتا ھے جبکہ پاکستان مین چند ایک کھانون مین اسکا استعمال کیاجاتاھے ھمیشہ اعتدال پسندی ھی بہتر رھتی ھے ھر چیز کااستعمال وقت اور ضرورت کے مطابق بہتر رھتاھے یہان مین ایک بات کی نشاندھی ضرور کرون گا انڈیا مین بھی جب میتھی کانام لیاجاتاھے توصرف میتھی نہین کہاجاتا بلکہ قصوری میتھی کہاجاتاھے یادرھے ھر نباتات کے پیدا ھونے مین ایک مخصوص ماحول اور زمین درکار ھوتی ھے میتھی بھی پیدا بے شمار ممالک مین ھوتی ھے لیکن جوخوشبو اور ذائقہ قصور مین پیدا شدہ میتھی کاھے وہ کہین بھی دستیاب نہین ھے خیر سے پاکستان اس سلسلے مین خوش قسمت ھے کیونکہ قصور پاکستان مین ھی واقع ھے اور قصور مین وسیع رقبہ مین میتھی لگائی جاتی ھے اب یہی بیج لےکر کسی بھی دیگر علاقہ جات مین کاشت کیاجاۓ توپیدا بھی ھوگی اور اپنا فطری ذائقہ اور خوشبو سے بھی نوازے گی لیکن حقیقتا جواثرات فوائد خوشبو ذائقہ قصور مین پیداشدہ میتھی کاھے وہ الگ اور منفرد ھے اس لیے میتھی کے نام کے ساتھ لفظ قصور کااضافہ ھوچکاھے اسے عربی مین حلبہ جبکہ فارسی مین شملیت پشتو مین ملخوزے کہتےھین ھاں انگریزی مین فینوگریک کہتے ھین مشہور عام بطور ساگ استعمال ھے مزاج کے اعتبار سے گرم خشک ھے یعنی غدی عضلاتی مزاج ھے
فوائد کےاعتبار سے انتہائی ھاضم ھے مقوی معدہ وجگر ھے ورموں کوتحلیل کردیتی ھے خواہ ورم جوڑوں پہ ھو یاتلی ورم کرجاۓ اگر اسکی پلٹس بناکر ورمون پہ لگائی جاۓ توفوری اثر دوا بن جاتی ھے یاد رھے ہرانے دور مین دیہات مین لڑائیاں عموما ڈنڈوں سےھوا کرتی تھی اب بھی کبھی کبھار یہ منظر دیکھنے کو وڈیو مین مل جاتا ھے ایسی ھر ضرب جو حادثاتی طور پہ لگی ھو اسکی ورم اور درد ٹھیک کرنے کےلئے  ھلدی  پوڈراور میتھی خشک کاپوڈر بناکر تیل مین پلٹس بناکر ان ورمون پہ لگادین توفوری اثر دوا ھے
یہان مین آپ کو ایک آنکھون دیکھی کہانی سناتاھون ایک شخص سے ملاقات ھوئی جسکے بارے مشہورتھا کہ وہ بغیر درد اور تکلیف کے لوگون کے بدن پر ایسی بے شمار ورم وابھار بنادیاکرتاتھا جیسے بے شمارڈنڈے اسکے بدن پہ پڑے ھون اب ان ورمون کے ساتھ بہترین میڈیکل رزلٹ مل جایاکرتاتھا رزلٹ ملنےکےبعد وہ ان ورموں کوھلدی لگاکرتحلیل بھی کردیتاتھا اب بہت سے لوگ آنکھین کھولے سوچ رھے ھین بھئی زیادہ نہ سوچین وہ شخص گل عباسی کی تازہ شاخ آگ پہ گرم کرکے کمر ودیگر جسم پہ لگاتاتھا اس سے فورا ورم بن جاتاھے اگر آپ نباتات کو گہرائی تک سمجھ لین توچودہ طبق روشن ھوجاتےھین اب اسی گل عباسی کے بے شمار فوائد ھین اسکی جڑکاچھلکا بڑاھی مقوی ھے اور کس طرح مقوی ھے یہ پھر کبھی مضمون لکھ دین گے آج کا مضمون میتھی پہ ھی رھنے دین خیر سے انسانی بدن مین مدافعت بڑھانے کےلئے میتھی انمول غذاھے آجکل تازہ بطور سبزی عام ھے روزانہ کھائین اس شدید سردی کے خلاف ایک بہترین حصار کاکام کرتی ھے تبخیرمعدہ کےلئے نہایت ھی مفید ھے گندی گیس کےاخراج والے اسے لازما کھائین ھرطرح کی بو ختم کرنے مین نہایت ھی اعلی ھے یہان تک کہ آج استعمال کرنے سے گرمیون مین بدبودار پسینہ نہین آتا اب جن کے پسینہ مین بو ھوتی ھے وہ میتھی کااستعمال کیاکرین
آجکل کے موسم مین نزلہ زکام نمونیا اور کرونا جیسی علامات کےلئے بہترین غذاھے اسے کھانے سے نزلہ زکام سے آرام ملتا ھے اگر بطور دوا استعمال کرناچاھتے ھین تو اسکے تخم استعمال کرین اسکے بیج تین گرام تک کھاۓ جاسکتے ھین آپ نزلہ زکام مین مدرجہ ذیل دوا استعمال کرین
تخم میتھی سوگرام
کچلہ مدبر دس گرام
دونون کوباریک پیس لین
اب مغز بادام پچاس گرام
منقہ چالیس گرام
الگ الگ پیس کرشامل کرکے گولیان نخودی بنالین ایک گولی ھمراہ چاۓ کھالین نزلہ زکام سب فشوں ھوجائے گا
جوڑون کے دردون کےلئے بہترین دوا
تخم میتھی ایک پاؤ
نمک کریر دس گرام پیس کرملا لین
125ملی گرام کیپسول بھرلین ایک صبح ایک شام ھمراہ پانی دین تحجرالمفاصل تک کےلئے اکسیر دوا ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, January 17, 2022

ٹائیفائڈ بخار

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ ٹائیفائڈ بخار اور اسکا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
چند دن کی غیر حاضری ذاتی وجوھات کےباعث ھوئی کچھ دوستون نے فون کرکے یاددلایا آج کاوعدہ کیاتھا کہ لازمی حاضری ھوگی اورخاص کر ٹائیفائڈ کے موضوع پہ لکھنے کاوعدہ تھا چلین آج ساری کسر نکال دیتےھین مضمون خواہ دواقساط تک طویل ھوا اسی ایک قسط مین سمو دیاجائے گا چلین اب بات سمجھین کہ معیادی بخار یا تپ محرقہ یاجسے آپ ٹائیفائڈ کہتے ھین یہ حقیقت مین تحلیل کابخارھوتاھے جب جگر وغددمین تحریک ھوتی ھے توعضلات مین تحلیل اوراعصاب مین تسکین ھوتی ھے یعنی صفراوی موادکےساتھ بلغم مل کرمتعفن ھوجاتی ھے جس کیوجہ حرارت غریبہ پیداھوتی ھے جس کی وجہ سے بخارھوجاتاھے یاد رکھین جب بھی کوئی مادہ متعفن ھوگا تولازما جراثیم پیداھونگے مجھے اچھی طرح یادھے جب کلاس نہم کی کتاب بیالوجی ھم پڑھتے تھے توھمارے اساتذہ نے ھمین ایک باقاعدہ پریکٹکل بھی کروایاتھاکہ کچھ تنکے وپتے وبھوسہ وغیرہ پانی مین بھگودیے گئے اورچندروز بعد اس پانی کاایک قطرہ سلائیڈ پہ لگاکرمائیکروسکوپ کے نیچے رکھ کرچیک کیا توپیرامیئسم امیبا وغیرہ پیداھوچکےتھے یہ حقیقت مین پانی کے متعفن ھونے پہ پیداشدہ جراثیم تھے یہ مثال دے کرآپ کویہ سمجھانا مقصود تھا کہ متعفن مادے مین جراثیم پیداھوجایاکرتےھین اب موجودہ سائینس یہ نہین دیکھتی کہ جراثیم پیداھونےکےاسباب کیاھین وہ صرف یہ تشخیص کرین گے کہ جراثیم پیداھونےکےباعث ٹائیفائڈ بخارھوگیاھے چلین ھم یہی بات تھوڑی دیرکےلیےمان لیتےھین کہ آنافانا خودھی جراثیم پیداھوگیایاکسی صورت فضاء مین بکھراجراثیم حملہ آورھوگیا یعنی اگر یہ جراثیمی زھر بھی ھے تب بھی متاثرجگر ھی ھوتاھے یاھم یون سیدھی بات مان لین کہ مادہ متعفن ھوکرجراثیم پیداھوۓ اور کونسا مادہ متعفن ھوا یہ نشاندھی مین اوپرکرچکاھون لیکن ھردوصورت مین متاثر جگر ھی ھوتاھے یعنی جراثیم سے پیداشدہ زھر جگر پراثراندازھوکرمرض کاباعث یعنی ٹائیفائڈ بخارکی شکل مین ظاھرھوجاتی ھےاگر بالعموم کوئی پیچیدگی پیدانہ ھوتویہ بخار ایک مخصوص مدت یعنی کبھی 14روزتوکبھی 21روزبعد یہ بخاراترجایاکرتاھےاسی وجہ سےاسےمعیادی بخارکہاجاتاھے اس بخارکی کیفیت یہ ھوتی ھے کہ یہ مسلسل رھتاھے اورزیادہ تیزنہین ھوتایادرکھین جگرکےمظاھرات کےاظہارکاپہلا نمائیندہ انتڑیان ھوتی ھین اسی وجہ سے اس بخارکی غیر طبعی علامات سب سے پہلے آنتون کوھی متاثرکرتی ھین اس کی سمیت سےپیداشدہ تعفن آنتون مین غیر طبعی ماحول پیداکردیتاھے جس کی وجہ سے بول وبراز مین بھی متعفن اوربدبودارخارج ھوتاھے یادرکھین یہ بخارموسمی تبدیلی کےوقت بڑھتاھے خاص کر نومبر اکتوبر اور پھردسمبر مین ھوجایاکرتاھے اگر مریض مین قوت مدافعت کی کمی ھوتوحملہ بڑاتیز ھوتاھے عضلاتی تحلیل کی وجہ سے عضلات مین انتہائی کمزوری پیداھوجاتی ھے جسم مین درد اوردکھن ھروقت محسوس ھوتی رھتی ھے خاص کرٹانگون اور پنڈیلیون مین شکستگی بہت ھوتی ھے جس کی وجہ سے مریض ماندہ وبےحال ھوجاتاھے بےخوابی بڑھ جاتی ھے اعصابی تسکین کی وجہ سے یعنی متعفن بلغم کےباعث ذھنی پریشانی پریشان خیالات غمگینی اور خفقان بہت زیادہ ھوتاھے سوچون کےدھارے منفی رخ اختیارکرلیتےھین جسم پرسرخی مائل دھبے بن جاتےھین آنتوں مین گڑگڑاھٹ پیداھوتی ھےاور آنتون مین دردبھی ھوتاھے اگر سوزش امعاء شدیدھوجاۓ تودوستو میوکس ممبرین مجروح ھوجاتی ھے پھرخون یاآؤں آنے لگتی ھےھاں یادآیا اس بخارکی ایک خاص علامت بھی ھے کہ اسکا زور ظہرکےبعدزیادہ ھوتاھے ایک بات یادرکھین کہ غدی امراض پچھلے پہرزور پکڑتی ھین اب خیرسے کچھ علامات مریض تامریض بدلتی رھتی ھین اگر یہ جراثیمی زھر کےباعث پیداھوتاھے تواسکی آسان تشخیص خون ٹیسٹ سےبھی ھوجاتی ھے اب بذریعہ نبض اور دیگر ٹیسٹون سے تسلی ھوجائے کہ ٹائیفائڈ بخارھی ھے تودوستو مندرجہ ذیل علاج حتمی اور شفایابی کےلئے اعلی ترین ھے
غدی اعصابی اکسیر دورتی +تریاق نمبر6 ماشہ کو شربت دینار یا شربت کثوث کےساتھ دین مختصر ترین اور انتہائی اعلی علاج ھے اگر آپ ساتھ کشتہ ھڑتال ورقی +کشتہ ابرک سفید جو چڑچٹہ یعنی پھٹکنڈہ کے پانی مین کھرل کرکے بنایاجاتاھے ایک رتی بھردن مین تین بارھمراہ مذکورہ شربت کےساتھ دین اب اعلی ترین علاج ھے
اگر یہ تمام دوائین میسر نہین ھین تودوستو آپ مندرجہ ذیل دوا دین
اعصابی غدی شدید+غدی اعصابی شدید دونون کوبرابروزن ملا کرایک ماشہ ھمراہ شربت دینار دین اگر کسی پیچیدگی کےباعث آنون مین شدید سوزش ھوجائے یاپھرخون آنے لگے توساتھ مندرجہ ذیل والی دوا بھی دین
اسگندھ ۔زیرہ سفید ۔ سفوف ملٹھی ۔ گوندکیکر ۔ ھموزن پیس کرماشہ مقدار مین تین وقت کھلائین یادرکھین اگر دست زیادہ آنے لگ جائین تو آنتون کی سوزش جب تک ختم نہ ھوجائے تودست روکنے کی دواھرگز نہ دین نہ ھی غذا مین کسی قابض یاحابس غذا کواستعمال کرین نہین توکل کلان کو مریض انتڑیون کی ٹی بی تک کاشکارھوسکتاھے اس لیے بہترین طریقہ یہی ھے کہ بخاراترنے کے بعد بھی زودھضم اور سیال غذاکھانے کودین جیسے دلیا کسٹرڈ سبزیان ہدوکھیرے توری سبز کھیرے ٹینڈے وغیرہ بخاراترنےکےبعد بھی دس پندرہ روز آرام کرائین رکوع کی حالت مین وزن اٹھانا یازور لگانے والا کام سختی سے منع کرین محنت مشقت کرنے سے ساری علامات دوبارہ لوٹ آئین گی اوردوبارہ بخارھوسکتاھے اور جب یہ بخاردوبارہ لوٹ آۓ توشدید نقصان کاباعث بنتاھے اس لیے نظام ھضم پردباؤ کسی بھی طرح یعنی نظام ھضم پہ نہ ھی بیرونی اور نہ ھی اندونی طور پربوجھ نہ ڈالاجاۓ اس سے آلات ھضم نہایت کمزورھوجاتےھین اور مریض ساری زندگی آنتون کےمسائل سےدوچاررھتاھے نظام ھضم درست ھی نہین ھوتا جب بھی ٹیسٹ کراۓ گاٹائیفائڈ ھی تجویز ھوگا یاپھر آنتون کوٹی بی ھوجایاکرتی ھے اسلیے دوادینے کےساتھ ساتھ ٹائیفائڈ کے مریض کوشدید پرھیز کی ضرورت ھوتی ھے ورنہ زندگی بھرعلاج کرواتے رھین گے اب دوا کے ساتھ ساتھ مریض کی ٹانگون اور پنڈیلیون کی مالش لازمی کرنی چاھیے یہ عمل نہایت سودمندھوتاھے مسلز کودبایا یا سہلایاجاۓ صبح شام مریض کودبانے وسہلانےسے حیرت انگیز فائدہ ھوتاھے بخار ٹوٹ جاتاھے عضلات کوقوت ملتی ھے مسلسل تھکن کااحساس جاتارھتاھے یادرکھین دواکھانےسے تین چارروز مین عموماآرام آجایاکرتاھے لیکن پندرہ بیس روز آرام پھربھی نہایت ضروری ھے اب مین نے جونسخے اوپر لکھے ھین یہ سب پہلے سے گروپ مین لکھ چکا ھون جیسے شربت دینار وغیرہ ھان شربت کثوث کانسخہ لکھ دیتا ھون اسکے ساتھ اکسیرکے نسخہ جات لکھ دیتاھون
شربت کثوث ۔۔۔۔مزاج غدی اعصابی
سونف 25گرام
تخم کاسنی 25گرام
افتیمون 25گرام
سناءمکی50گرام
تخم کثوث 50گرام
چینی ایک کلو
کثوث کوپوٹلی مین باندھ لین اورتمام ادویات کو2500ملی لٹرپانی مین بھگودین کثوث کی پوٹلی بھی پانی مین رکھ دین بارہ گھنٹہ بعد جوش دین اور مل پن چھان کر چینی شامل کرکے شربت کاقوام کرلین بیس تاپچاس گرام دن مین تین باردے سکتےھین
ٹائیفائڈ کےعلاوہ بھی دیگر امراض مین بہت مفیدھے جیسے استسقاء یرقان دردپتہ وجگر پتھری گردہ وپتہ ومثانہ مین مفید ھے
غدی اعصابی اکسیر۔۔ھڑتال ورقی دس گرام سنڈھ چالیس گرام مرچ سیاہ دس گرام
پہلے ھڑتال کوتین گھنٹہ زوردار ھاتھون سے کھرل کرکے پھرباقی ادویات پیس کرملاکرایک گھنٹہ مذیدکھرل کرلین بس تیار ھے
شدید چار اور پانچ کے نسخہ جات ھرکسی کے علم مین ھین آخر مین آپ کو ایک نہایت ھی اکسیر نسخہ لکھے دیتا ھون
شیرمدار دس گرام   ( مطب کامل محمودبھٹہ )
کوزہ مصری سوگرام
دونون کوملاکراتنا کھرل کرین کہ شیرمداربالکل خشک ھوجاۓ شیرمدار کی نمی کسی صورت نہ رھے اب اسے کسی مضبوط ڈھکن والی شیشی مین ڈال لین نصف تاایک رتی دووقت ھمراہ تازہ پانی دےسکتےھین
اگر ٹائیفائڈ گرمی کے موسم مین ھو توشربت بزوری استعمال کرنا مفیدھے امید ھے اب کافی حدتک لکھ دیا ھے
( مطب کامل محمودبھٹہ )

Wednesday, January 5, 2022

نوشادر 3

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ نوشادر۔۔۔۔۔قسط3۔۔۔۔۔۔۔
آج کچھ باتین کیمیاء گرون کےلئے
پچھلی قسط مین نوشادر کے ھوائی تیل کےبارےمین بتایاتھا کہ ایسا تیل جوفضاءسے نمی جذب کرکے تیار ھواھو اورجب اسے آگ پہ رکھین تونمی اڑ جاتی ھے اورنوشادر ٹھوس حالت مین دوبارہ بن جاتاھے یہ تیل کیمیاء گرون کے نزدیک بیکارھے اور کیون بیکار ھے یہ وہ بھی نہین جانتے بس یہ کہین گے کہ بھئی غواص نہین کرتا غواص کامطلب ھوتاھے کہ کسی دھات کے اندرتک یعنی ھرذرے ذرے مین داخل ھوکراپناعمل کرتاھو تو دوستو اس مین اتنی مصیبت مین پڑنےکی کیاضرورت ھے یہ کام تو کچانوشادرھی کرلیتاھے یعنی کسی بھی دھات کے ذرے ذرے کوکھاجاۓ گانہ رھے گابانس نہ بجے گی بانسری
خیر دوسری بات کیمیاء گری کے نزدیک جواھم ھے وہ ھے شمسی رنگ دینا چلین آج ان ھی دوسوالات پہ بات کرتےھین
یادرکھین آپ نے جوبھی ھوائی تیل تیارکیاھے وہ کسی صورت بیکار نہین ھوتا ھرحالت مین کامیاب ھوتاھے خواہ اسے طبی استعمال مین ھی کیون نہ لایاجاسکے اور جوبات آپ چاھتے ھین کہ قائم النار روغن نوشادر ھو تو دوستو پہلی سیڑھی پہ قدم رکھین گے تب دوسری سیڑھی چڑھین گے یعنی پہلے ھوائی تیل بنے گا تب قائم النار تیل بھی بن جاۓ گا اب میرے لکھے تمام نکتے ذھن نشین کرلین یہ آپ کےکام آئین گے
سب سے پہلےتونوشادر کے جوھراڑائین یہ جوھر کتنے اڑے ھین اور کتنی مقدار کےنوشادرسےاڑاۓ ھین ان سب باتون پہ دھیان رکھناھے یعنی ایک کلو نوشادر کوباریک پیس کراسکے جوھر اڑالین اب جوجوھر اڑ کراوپروالے پیالے مین لگےھین ان کاوزن کرین اگر آدھا کلوھی جوھر ملتاھے تواس جوھر مین مذید نیانوشادر لےکر آدھاکلوشامل کرکے وزن پوراایک کلوکرکےدوبارہ جوھراڑائین اب حاصل شدہ جوھرنوشادرکاوزن بڑھ جاۓ گا اسی طرح چندبارعمل کرنے جواھرکاوزن ایک کلوھوجاۓ گا یادرکھین ان جواھرات مین یہ خوبی آجایاکرتی ھے کہ فضاءکی نمی جذب کرکے تیل ھوجائین لیکن یہان تیل کرنے کی ضرورت نہین ھے بس آپ نےاپنے جوھرنوشادرکاوزن پوراکرناھے اب آپ نے لوھے کابرادہ حاصل کرناھے جوریتی سے تیار شدہ ھو وزن ایک پاؤ ھوناچاھیے یادرکھین لوھابالکل خالص ھوناضروری ھے خواہ آپ خود ھیراکسیس سے نکال لین اب اس برادہ لوھے کوایک پاؤ جوھرنوشادر مین اچھی طرح رگڑ پیس کرملالین اب اس کے دوبارہ جوھر اڑائین یادرکھین اب اگلےتمام عمل آپ نے چائیناڈش مین کرنےھین جب اس مین جوھراڑکراوپروالے حصہ مین لگ جائین توآگ سے الگ کردین ٹھنڈا ھونے پہ نیچے بیٹھے مواد اور جوھرکواکھٹاملالین اوروزن کرین اگر کچھ کم ھے توجوجوھرنوشادرآپ کے پاس رکھاھے اس مین سے شامل کرکے وزن پوراکرین اور پھردوبارہ اسکے جوھراڑائین اسی طرح متواتر یہ عمل جاری رکھین اب کچھ عمل کے بعد جوھراڑنا کم ھوجائین گے اور تہہ نشین موادزیادہ ملے گا جب مواد تہہ نشین زیادہ ملناشروع ھوجاۓ تب اسے جوھراڑانا بندکردین تاکہ یہ تمام فضلہ نمی لےکرتیل بن جاۓ جب تیل بن جاۓ تب دوبارہ آگ پہ خشک کرکے جوھراڑائین پھرٹھنڈاکرکےتیل بنائین متواتر اس عمل سے اب جوھروالاکام بند ھوجائے گا بس تیل بنتارھے گا اب جوھراتنا حساس ھوچکا ھے کہ جب تیل کی شکل اختیارکرچکاھوگاتواسے آگ پہ خشک کرنے مین بڑاوقت لگے گا اب اس تیل مین غورسےدیکھین گے توجولوھےچون آپ نے شامل کیاتھاوہ بھی غائب ھوچکاھوگا اب آپ کےباربارعمل سے ایک وقت ایسا بھی آجاۓ گاجب یہ تیل آگ پہ کسی صورت خشک نہین ھوگا یعنی آگ پہ یا ٹھنڈاھونے ھردوصورت مین تیل ھی رھے گا یاد رکھین نوشادر کےجوھرمسلسل اڑتے رھنےکی وجہ سےاتنے حساس ھوجاتےھین کہ وہ اڑنا بندکردیتےھین اور تہہ نشین حالت مین اپنی شکل کرونا کی طرح بدل لیتے ھین اورتیل کی مستقل شکل اختیارکرجاتےھین اب اس مین لوھابھی شامل کردیاھے دوستو اسی طرح تانبہ بھی شامل کرکےتیل کیاجاسکتاھے خیر لوھاسے بڑاکوئی رنگ شمسی نہین ھے اب اگلاکام اسے طبی اعتبارسے استعمال کرناھے توجگر کےامراض کی اعلی ترین دواھے جب خون ھی بننابندھوجاۓ تویہ تیل کام کرےگا یادرکھین طبی طور پراستعمال کےلئے اتنی مشقت کی ضرورت نہین ھوتی اگرتھوڑے ھی عمل کرین گے تونوشادر بشکل تیل فولادکواپنے اندرجذب کرچکاھوگااور آپ کےلئے کارآمدھوگا اسے ھی طبی زبان مین سیال فولاد کہاجاتاھے باقی جوشربت کی شکل مین سیال فولاد کمپنیون کاملتاھے وہ الگ سے ھے بس نام سیال فولادھے یعنی پترافولاد مین جوھرنوشادر شامل ھے اسے اصل نہین ماناجاسکتا جب تک اصل فولادسیال نہ ھوخیر باقی باتین اگلی پوسٹ مین
غیر متعلقہ پوسٹین نہ بھیجاکرین یہ خالص طبی گروپ ھے اور کمنٹس مین نمبر مانگنا بھی ممانعت ھے ھرنیاآنےوالا ممبر گروپ رولز پڑھ لیاکرین اوربعض پوسٹون پہ اخلاقی حدودقیودسےآزاد کمنٹس ھوتےھین اپنے آپ کومہذب ثابت کیاکرین قومین اپنے اخلاقیات سے پہچانی جاتی ھین اورآپ ایک عظیم قوم ھین اپنی شخصیت کواچھےاخلاق سےسنوارین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, January 3, 2022

نوشادر 2

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔نوشادر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط2۔۔۔۔۔
بعض خاص خوبیان پچھلی قسط مین لکھ دی تھین آپ کو یاد ھوگا کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک پوسٹ نوشادر کے تیل کے حوالے سے لکھی تھی اور اسکی چند خوبیان بھی لکھی تھی کہ کولسٹرول اور جگر کی چربی کےلئے بہت ھی اعلی دوا ھے اب دیگر کافی گروپون مین بعض حضرات نے اسے اپنے نام کےساتھ منسوب کرکے لکھاتھا پھر مین ایک دوسری پوسٹ لکھی جس مین اسی تیل کو ھلدی اور ریوندخطائی سو سوگرام تارامیرا پچاس گرام روغن نوشادر پچاس گرام شامل کرکے گولیان بنانے کاطریقہ اوراسے کولسٹرول جگر کی چربی اور رسولیان اور دماغی ٹیومرتک استعمال کاطریقہ بتایاتھا اسے بناکر بہت سے دوستون استعمال کیا اور بہت ھی مفیدپایا اب ان سب نے مجھے میسنجر پہ بتایا جبکہ ھونا یہ چاھیے تھاکہ باقاعدہ پوسٹ لکھ کر گروپ مین بھیجتے تاکہ باقی رہ جانےوالے دوستون کوترغیب مل جاتی کئی اور بھلا ھوجاتاخیر کسی بھی شفائی اثرات والی دوا کاعلم ھوجانےکےبعداسے اپنے ذات تک محدود کردینا یاچھپادینامیرے نزدیک گناہ ھے اسکابھی حساب کتاب میدان حشرمین دیناپڑےگا خیر آج کچھ بحث نوشادر کے تیل اوراثرات سے شروع کرتےھین
دوستو نوشادر کا جوتیل سیپیون یعنی صدف کےساتھ بنانےکاطریقہ بتایاتھا اب اسے کئی ایک دیگر طریقون سے بھی بنایاجاسکتاھے جیسے صدف ھی کولے لین صدف حقیقت مین ایک چوناھے یعنی کیلشیم ھے اب انڈے کاچھلکا بھی کیلشیم کے خاندان مین آتاھے آپ انڈے کے چھلکے یعنی پوست بیضہ مرغ کےساتھ بھی نوشادرکاتیل بناسکتےھین بس تھوڑی تاثیر مین فرق پڑے گا اور تواور آپ خالص بازارسے دستیاب چونالےکر اسکے ساتھ بھی تیل بناسکتےھین اب چونے کوالگ کردین آپ بھنگ کے پتون کے ساتھ بھی اعلی درجہ کاتیل بناسکتےھین یعنی کئی ایک طریقہ کار ھین جن سے تیل بنایاجاسکتاھے لیکن یہ سب تیل کیمیاگرون کی زبان مین ھوائی تیل ھین اب یہ تمام تیل ھوائی کیون ھین اور ان سب کوھوائی تیل کیون کہاجاتاھے تودوستو حقیقت مین یہ تمام تیل نوشادر کے جوھر یعنی لطیف اجزاء الگ کرنے بنتے ھین اب ھوتایون ھے جب نوشادر کے لطیف جزاء یعنی وہ جزو جوآگ پہ اڑ جاتے ھون یعنی اگر آپ نوشادر کوپیس کرکسی ایک پیالہ مین رکھ کراسکے اوپردوسراپیالہ اوندھارکھ کر کپڑمٹی لگاکرآگ پہ رکھ دین اوراوپر والے کوٹھنڈارکھین یعنی اس پہ چار تہہ موٹاکپڑاپانی سےترکرکےرکھاجاتاھے اور گرم ھونے پہ باربارٹھنڈے پانی سےترکیاجاتاھے اس طرح نوشادرسے لطیف اجزاء الگ ھوکراوپروالے پیالےسے چمٹ جائین گے اب انہین حاصل کرکے اگر کھلی فضاء مین رکھ دیاجائے توکچھ وقت گزرنے کے بعد یہ فضاسے نمی جذب کرکے تیل کی شکل اختیارکرجاتاھے اب فضا سے نمی جذب کرنے کی وجہ سے اسے ھوائی تیل کہاجاتاھے یہ کیمیاگرون کےنزدیک بیکار چیز ھے کیونکہ جیسے ھی اس تیل کودوبارہ آگ پہ رکھین گے تویہ تیل حرارت ملتےھی دوبارہ ٹھوس شکل اختیارکرلیتاھے جبکہ تیل کی خوبی ھونی یہ چاھیے کہ وہ آگ پہ ابلتارھے لیکن خشک پوڈر کی شکل یعنی ٹھوس شکل اختیارنہ کرے اب ٹھوس ھونے پہ یہ لوگ مایوس ھوجاتےھین اب یہان سے اگلا عمل نہ ھی وہ جانتےھین اور نہ کم علمی کےباعث کچھ علم ھوسکتاھے تو دوستو یہ کم علمی دور کرنے کےلئے پہلے نوشادر کی اپنی حقیقت سمجھنا نہایت ضروری ھوتاھے کیاآپ جانتےھین کہ نوشادر ھردھات کوفنا کردیتاھے یعنی ھردھات کو گیس یاذرات بناکراڑا دیتاھے نوشادر حقیقت مین جتنے شفائی اثرات اپنے رکھتاھے اگر اسے چھیڑاجاۓ تویہ اتنی ھی خوفناک معدن ھے یعنی کسی بھی دھات کوفناکردینا اسکا معمولی ساکارنامہ ھےچلین ایک تجربہ کرلیتےھین آپ آدھا کلونوشادر ٹھیکری لےکرپیس لین اب ایک چھٹانک یادوچھٹانک برادہ تانبہ کرکے اس نوشادر مین شامل مین اچھی طرح کھرل کرکے کسی بھی مٹی کی ڈولی مین ڈالکر اسے گل حکمت کردین اب اس کو  بھٹا خشت کی آگ چوبیس گھنٹہ دین یعنی کسی اینٹون کے کارخانے مین جاکر اسکےبالائی سوراخ جہان سے کوئلہ ڈالتےھین اب جہان کوئلہ ڈالنابندھوچکاھے وھان سے ڈھکن ھٹاکریہ ڈولی رکھ دین چوبیس گھنٹہ بعد جب آپ اس ڈولی کوٹھنڈا ھونےکے بعد کھولین گے توکشتہ تانبہ برآمد نہین ھوگا بلکہ ڈولی مکمل خالی ملے گی یعنی نوشادر نے آھستہ آھستہ آپ کے تانبہ کو گیس بناکراڑادیاھے یادرکھین تانبہ انتہائی ٹھوس دھات ھے یہان یہ بھی بتاتاچلون کہ یہ پتہ کرنا کہ کونسی دھات کتنی ٹھوس یااعلی ھے یہ باتین سمجھنے کےلئے سائینس پڑھنالازم ھے تاکہ آپ اسکے مالیکیول کی بابت سمجھ سکین آپ الیکٹرون پروٹون کےبارے جان سکین خیر آسان زبان اورعام فہم زبان مین جوعلمی آگہی دے سکتا ھون صرف وھی دی جاۓ گی اب دقیق سائینس کےاصول وقانون یہان نہین بتاۓ جاسکتے اب خیر سے جس جس نے بھی زمانہ طالب علمی مین CUP کپ پڑھا اور CUPسپ یعنی سانپ نہین پڑھا اسکے پلے کچھ نہ کچھ پڑ جاۓگا
اب نوشادر کیاھےاورکیسےعمل کرتاھے اگلی قسط مین

Saturday, January 1, 2022

نوشادر 1

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ نوشادر ۔۔۔۔۔۔۔قسط 1
نوشادر ۔ ملح النار ۔ اچھرو ۔ نسادر۔ نشادر کئی مختلف نامون سےجاناجاتاھے
نمک کی طرح نوشادر بھی کئی اقسام پرمشتمل ھے قدرتی طورپرکانون سےبھی نکلتاھے مصنوعی طورپرخودبھی تیارکیاجاتاھے عام اور معروف نام نوشادر ٹھیکری اور نوشادر ڈنڈا  نوشادرٹکی بازارسےعام دستیاب ھے ان مین اول نمبر نوشادر ٹھیکری پہ ھی بات کرین گے یہی مستعمل عام ھے یعنی ادویات مین بھی اور کیمیاگرون کےکام بھی یہی نوشادراستعمال ھوتاھے خیر پہلے کچھ طبی وضاحتین بہتر رھین گی
اسکا حقیقی مزاج گرم ترھے جبکہ بعض کتب مین اسے گرم درجہ چہارم اور خشک بھی درجہ چہارم لکھ رکھاھے جوکہ سوفیصد غلط لکھاھے غلط اسلئے لکھاھے کہ جب نوشادرھرطرح سےایک شدیدکھار ھےیہ اپنی ھرادا سے اپنے ھر فعل سے اپنے آپ کوکھارظاھرکرتاھے اور کھار کی سب سے بڑی خوبی یہی ھوتی ھے کہ یہ اپنے اندر نمی یعنی تری رکھتی ھے جب کھار کی اصلیت تری پرھے تونوشادر مین خشکی کہان سے داخل ھوگئی بندہ خدا یہ اتنی تری اپنے اندررکھتاھے کہ آگ پہ لوھےیاتانبےکےساتھ عمل کرنےسے یہ اتنی ٹھوس دھاتون کوبھی تیل کی شکل اختیارکرنے پہ مجبورکردیتاھے خیر یہ بحث ساتھ ساتھ تجربات سےثابت ھوتی رھے گی مجھے یہان صرف نوشادرکے مزاج پہ دلائل سے یہ بات ثابت کرنی ھے کہ سابقہ تمام وہ طبی مفردات کی کتب جن مین نوشادر کامزاج گرم خشک لکھاھے وہ غلط لکھا ھے اس غلطی کوھمیشہ کےلئے درست کرلین ھان تودوستو کھارین مزاجا گرم بھی ھوتی ھین اورسردمزاج کی بھی ھوتی ھین جبکہ نوشادراپنے اندر گرمی رکھتاھے اسلیے اسکامزاج گرم تریعنی غدی اعصابی ھے اب فوائد کےلحاظ سے بھی اسکامزاج سمجھ لین فطرتا نوشادر جگر کےامراض مین مستعمل ھے ھاں ایلوپیتھی مین اسے کھانسی کےامراض مین بطور شربت امونیم کلورائیڈ کی شکل مین استعمال کیاجاتاھے خیر طب قدیم اور طب جدید مین جگرکےامراض مین استعمال کیاجاتاھے جیسے مشہورعام دوا حب کبدنوشادری بھی ھے نوشادر جب جگرکوتحریک دیتاھےتویادرکھین اعصاب کوطاقت بھی دیتاھےجس سے ایک طرف حرارت غریزی بڑھتی ھے تودوسری طرف رطوبت غریزی کی پیدائش شروع ھوجاتی ھے جس سے خشکی کامکمل خاتمہ ھوجاتاھے یہان مین ایک اور بھی وضاحت کیے دیتاھون جب بھی کسی بندے کوجسم پہ خشکی شدیدپیداھوجاۓ یعنی معمولی خارش کرنے پہ جسم پہ سفید لکیرین بن جاتی ھون یاسرمین سکری شدید پیداھورھی ھو تواسکا سب سے بہترین علاج غدی اعصابی ملین ھے اور غدی اعصابی ملین مین اس مرض خشکی کوختم کرنے اول نمبرکی دوا نوشادر ھی ھے باقی ادویات معاون ھین یہ خشکی کاخاتمہ رطوبت غریزی کے پیداھونےسے ھی ھوتاھے یہ ایک مثال دی ھے کہ نوشادرکامزاج گرم ترھی ھے اب ایک اور دلیل دیتاھون نوشادر کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اسے قاطع تیزابیت ماناجاتاھے اب تیزاب کی پیدائش ترشی سے ھوتی ھے اور تیزابی مادہ بھی دوخوبیان اپنے اندر رکھتاھے ایک سردی اور ایک گرمی کی خوبی رکھتاھے لیکن یادرکھین ھردوحالت مین خشکی شدید ھوتی ھے یعنی خواہ خشک سرد ھےیاخشک گرم اثر رکھتی ھواسکی پیدائش ترشی سے ھی ھوتی ھے ترشی کی اپنی بنیاد سوداوی مادہ ھے اب سودا مزاجا سرد بھی ھوسکتی ھے اور گرم بھی ھوسکتی ھے جیسے آلوبخارا املی کنومالٹالیمن گلگل انار سب ترشی رکھتےھین تومزاج بھی سوداوی رکھتےھین اور یہ سب اپنے اندر تیزابیت رکھتےھین اور یادرکھین تیزابی اثرات کوختم کرنےکےلئے کھارین استعمال کی جاتی ھین اسلیے نوشادر بھی ایک کھارھی ھے کیونکہ قاطع تیزابیت ھے یادرکھین نوشادر عضلاتی سکیڑ کی کامیاب دواھے عظم جگر ھویاعظم طحال ھو تونوشادرکے استعمال سے درست کیسے ھوجاتےھین کیونکہ یہان بعض دقیق سوچ والےاطباءکرام سوال کرسکتےھین کہ کھار جب رطوبت پیداکرتی ھے توطحال اور جگرکی سوجن کیسےاتارلیتی ھے تودوستو ھرنالی دارغدد مین نوشادر تیزی لاتاھے اور پیشاب آورھوتاھے اسی لیے ان کی سوجن جاتی رھتی ھے اسی لیے اسے سنگ گردہ اورسنگ مثانہ مین بھی مفیدجاناجاتاھے بدن پہ بیرونی مسون کےلئے کامل دواھے خیرکاسرریاح اپھاراگیس ریح معدہ درد معدہ برص بہق خارش گنج کےلئے مختلف ادویات کے ساتھ استعمال کیاجاتاھے لیکن یہان نوشادر کا مضمون لکھنے کا مقصد یہ ھے کہ اسکی وہ خوبیاں اجاگرکی جائین جن کاذکرکتابوں مین سرے سے ھے ھی نہین اور ذکرکیون نہین ھےبس راز قبر مین لےجانا بڑی صفت سمجھی جاتی تھی وھاں شاید فرشتوں کوبتائین گے کہ مین بڑا ھی پکا بندہ تھا دنیامین کسی کواپنے رازوں سےآگاہ نہین کیاھے اب فرشتے کیسے پیش آئین گے مجھے نہین علم شایدآپ مین سے کوئی روشنی ڈال سکے باقی باتین انشاءاللہ آھستہ آھستہ اجاگر ھونگی اب ایک صاحب نے مضمون کی خبردینے یعنی مطلع کرنی والی پوسٹ کے کمنٹس  مین اتنی ھمت فرمائی ھے کہ مین بھی کچھ رازون سے پردہ اٹھاؤن گا ان صاحب کانام HAKEEM MUSABALIھے بسم اللہ ھم آپ کو خوش آمدید کہین گے