Friday, April 30, 2021

منفی سوچ اور شربت ابریشم

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ منفی سوچ اور شربت ابریشم ۔۔۔۔۔۔

پہلے دوا پھر دوا کی تشریح 

ابریشم کاٹ کر صاف شدہ 200گرام

گاؤزبان 200گرام

بادرنجبویہ 100گرام

اسطخدوس 100گرام

تخم فرنجمشک 25گرام

صندل سفید 15گرام

کشنیز 20گرام 

نیلوفر 20گرام 

چینی 1500گرام

معروف طریقہ سے شربت بنالین

نوٹ۔۔ جن کو شربت بنانے کا علم نہین ھے وہ گروپ مطب کامل پہ ھی سرچ کرلین کہ شربت کیسے بنایاجاتاھے

مقدار خوراک چار چمچ دو وقت خواہ پانی مین ملا کر پی لین لیکن سردیون مین صرف شربت پی لین

سودا کی زیادتی سے خشکی کی شدت سے جب بندہ جھگڑالو چڑچڑا دست دراز بے لحاظ ضدی فسادی بداخلاق یعنی تندمزاج جوشیلا جسے ڈانٹنے پہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاۓ وھمی شکی مزاج یعنی ھر سوچ ھی منفی ھو

یہان ایک بات یاد رکھین جب سودا کے ساتھ بلغم کا اثر ھو تو بندہ سودا کاشکار توھوتاھے لیکن خاموش طبع ھوتاھے ڈرپوک خوف مین مبتلا مایوس کم عقل کاھل ایک مقام پہ سوچ مرکوز نہ رکھ سکنے والا اور جب سودا کے ساتھ صفرا کا غلبہ ھو تو پھر مندرجہ بالا علامات پیدا ھوجایا کرتی ھین اور ایسی تمام علامات مین شربت ابریشم انتہائی مفید رھتا ھے جب سودا کے ساتھ صفراوی غلبہ آجائے 

نوٹ۔۔۔ تشریح تو مین نے طب قدیم کے انداز مین کردی ھے لیکن یہان نظریہ کا حسن یہی ھے کہ جب سودا کے ساتھ بلغمی غلبہ ھو تو اسے عضلاتی اعصابی کہتے ھین اور جب سودا کے ساتھ صفراوی مادہ آجاۓ تو اسے عضلاتی غدی کہتے ھین کبھی انشاءاللہ اخلاط اور اخلاط کی پیدائش کا عمل اور جدید طب پہ مضامین لکھین گے بشرطیکہ گروپ ممبران کی پسندیدگی کی راۓ آنے پر 

اجازت دوستو اللہ حافظ محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, April 29, 2021

ھچکی کا پیدا ھونا اور درست علاج

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ ھچکی کا پیدا ھونا اور درست علاج ۔۔۔۔۔۔۔

ھچکی پیدا ھونے کا سبب کیا ھے بہت سے دوستون کی طرف سے یہ سوال آیا جبکہ ھچکی اور اسکا علاج مین پہلے بھی لکھ چکا ھون مختلف امراض بلکہ یون کہنا چاھیے کہ انسانی بدن مین پیدا ھونے والے سینکڑوں امراض کے بارے مین تفصیل کے ساتھ اسی گروپ  مطب کامل مین لکھ چکا ھون کچھ امراض کے بارے مین تو کافی طویل مضامین جو بے شمار اقساط پہ مشتمل ھین وہ بھی لکھ چکا ھون تشخيص امراض وعلامات پہ مشتمل مضمون سواقساط پہ مشتمل ھے جب بھی آپ کسی مرض کا سوال کرتے ھین کم سے کم گروپ مین پہلےسرچ کرلیا کرین آپ کو اس مرض سے متعلقہ پوسٹ ضرور مل جاۓ گی باقی ایک بات یہ بھی بتادون مین کبھی بھی صدری یا سینہ کی گہرائیوں سے نکلا نسخہ یا صدیون سے زمین کی تہہ مین چھپا بڑی مشکل سے باھر نکلا ھوا نسخہ نہین لکھتا بلکہ عام فہم اور زواثر ادویات لکھتا ھون جوعام آدمی بھی بناسکے مشکل حساس ادویات  بنانا ایک علیحدہ سے فن ھے ان کوبنانے کےلئے فن پہ عبور ھونابھی ضروری ھے اور فن پہ عبور عام طبیب کو نہین ھوا کرتا یہ ماھرانہ باریکیان سیکھنے کےلئے کافی عرصہ فن شریف کے ماھرون کی خدمت مین گزارنے سے آتی ھین پہلا قدم اٹھانے سے مکان کی چھت پہ نہین چڑھاجاسکتا ایک ایک سیڑھی چڑھنا پڑتا ھے خیر عرض اتنی ھی ھے کہ میری لکھی ادویات آپ اعتمادسے بناکر استعمال کیا کرین انشاءاللہ شفایابی ملے گی 

اب ذرا ھچکی کی طرف آتے ھین یہ چند الفاظ مین سمجھنے والی بات ھے بس ذرا دھیان کرین

ھچکی اچانک ظاھر ھونے والی علامت ھے یہ معدہ کے عضلاتی پردہ مین پیدا ھونے تشنجی کیفیت وتحریک سے ھوا کرتی ھے یعنی معدہ کے اوپر کا عضلاتی حصہ جسے طب مین حجاب حاجز کہتے ھین یہ اچانک سکڑتاھے اور اس سے جو آواز پیدا ھوتی ھے اسے ھچکی کہتے ھین

یہ علامت اس وقت پیدا ھوتی ھے جب معدہ مین انتہائی ترشی وتیزابیت سے خشکی سردی یا خشکی گرمی پیدا ھوجاۓ یعنی جب آپ مسلسل یا تو خشک سرد یا خشک گرم غذائین کھاتے ھین  تویہ مرض پیدا ھوتاھے یعنی حقیقت مین یہ مرض معدہ مین خشکی یعنی یبوست سے پیدا ھوا کرتی ھے اور کیفیات کے لحاظ سے خشکی کے ساتھ یا تو گرمی ھوگی یا سردی ھوگی اب علاج کےلئے بھی چند اھم نکات ذھن نشین کرلین اگر خشکی کے ساتھ سردی پیدا ھوچکی ھے تب بھی سردی کو زائل کرنا پڑے گا اگر کیفیت گرم ھے تو گرمی کی زائد مقدار خارج کرین معتدل کیفیت مین لانا ھوگا مزاجا آپ کو گرم تر ادویات کا سہارا لینا ھوگا یا پھر تر گرم ادویات استعمال کرنی ھونگی یعنی سردی کا سبب تھا تو گرم تر ادویات دین اگر گرمی کا سبب تھا تو ترگرم ادویات دین یہ مین آج تفصیل اس لیے لکھ رھا ھون کل ایک دوست نے کمنٹس مین یہ بھی لکھا تھا کہ گروپ مین بہت سے طبیب صرف طب یونانی پریکٹس کرتے ھین ذرا مزاجا قدیم انداز مین وضاحت کردیا کرین تو دوستو ایک بات یاد رکھین طب وھی قدیم ھی ھے قانون واصول بھی طب قدیم کے ھی ھین بس سمجھنے کےلئے نظریہ مفرداعضاء نے آسانی پیدا کردی ھے اس پہ گفتگو پھر انشاءاللہ کبھی کرین گے

خیر ساری بحث کا لب لباب یہ ھے کہ حرارت ورطوبت پیدا کرنا ھچکی کاعلاج ھے لمباعلاج ھی نہین ھے بس آپ اجوائن  پودینہ زیرہ سفید الائچی سفید برابروزن ماشہ ماشہ کا ایک گلاس قہوہ بنالین اور پانی کی جگہ یہی قہوہ پلائین رات سوتے وقت اچھی کوالٹی کی گلقند پچاس گرام چھ ماشہ دوکپ عرق سونف ذرا گرم کرکے اس کے ساتھ کھلا دین باقی یہ علاج جو مین نے لکھا ھے یہ غذاؤن کے غلط کھانے سے پیدا والی ھچکی کا علاج لکھا ھے اب ایک ھچکی جو آجکل تیز ایلوپیتھی ادویات یا پھر حکماء کے کمالات جن مین شنگرف کچلہ جیسے مرکبات قوت باہ کے کھانے سے بھی ھچکی لگ جایا کرتی ھے اور یہ مہینون ٹھیک نہین ھوتی اتنی خشکی ترشی معدہ وبدن مین پیدا ھوجاتی ھے کہ معدہ مین ھروقت تشنجی کیفیت جاری وساری رھتی ھے آپ نے ایک تجربہ اکثر کیا ھوگا کہ ھچکی لگے توفورا پانی کا گھونٹ بھرنے سے ھچکی رکتی ھے یعنی رطوبت بڑھائی تو عارضی طور پہ افاقہ ھوگیا خیر ایلوپیتھی اس مرض کا علاج کچھ یون کرتی ھے کہ مریض کو نشہ آور ادویات کھلا دی جاتی ھین جن مین مشہور عام ایسی ادویات جن سے قے روکی جاتی ھے وھی اکثریت مین کھلائی جاتی ھین خیر اسکا علاج تو مندرجہ بالا ھی ھے لیکن ساتھ غدی عضلاتی ملین جسکا نسخہ بارھا مرتبہ لکھ چکا ھون دودوگولی ساتھ تریاق معدہ یعنی اجوائن دوحصہ گندھک ایک حصہ پودینہ ایک حصہ پیس کر ماشہ بھر تین وقت ساتھ کھلائین اور چاۓ مین چمچ دیسی گھی ملا کردین تاکہ تری بڑھےانشاءاللہ ھچکی کی تمام علامات سےچھٹکاراملےگاویسے ایک دواپہلےبھی لکھ چکاھون مکئی کی چھلی ک بغیردانےوالا تکہ کسی برتن مین رکھ کرجلا لین اسےشہدملاکرچٹائین فوری اثر ھوگا بس دعاؤن مین یادرکھیےاوررمضان المبارک مین میرےلیے دل سےخصوصی دعا کرین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

خواتین کی جلدکےنیچے سیاہ یانیلے دھبے بننا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ خواتین کی جلدکےنیچے سیاہ یانیلے دھبے بننا۔۔۔۔۔۔۔

یہ مرض بھی آجکل عام ھے عورتون کی ٹانگوں یارانون کے اوپر پہلے نیلے اور بعدمین سیاہ رنگ کی شکل اختیار کرجانےوالے نشان پڑتے ھین ایسے لگتاھے جیسے کوئی ضرب لگی ھویعنی چوٹ لگی ھو جبکہ ایسا ھوتا کچھ بھی نہین ھے بعض لوگ اسے جادوٹونہ سایہ کانام دےدیتےھین جبکہ یہ ایک باقاعدہ مرض ھے آجکل کافی سے زیادہ عام ھوگئی ھے خون کی باریک نالیان پھٹتی ھین کونسی نالیان پھٹتی ھین یہ وضاحت کیے دیتاھون

عورتون کےعروق مین سے جب وریدی خون کسی مقامی سدہ یا رگ کی کمزوری کی وجہ سے واپس کم جاتاھے توعروق کےاندر اس کاپریشربڑھ جاتاھے اور خون کسی رگ سے باھر نکل آتاھے یاد رکھین یہ عمل عروق شعریہ مین ھواکرتاھے یہ خون رگ سے نکل کر باھر جلد مین آکر جم جاتاھے پہلے نیلا پھر سیاہ شکل اختیارکرلیتاھے یاد رکھین کہ باقی بدن پہ بھی یہ عمل ھوسکتاھے لیکن ٹانگون اور رانون پہ زیادہ دیکھنے مین آتاھے بعض اوقات دباؤ بہت زیادہ پڑنے پر رگ پھٹ کرخون جلد سے بھی باھر آسکتاھے اور مسلسل جریان خون کے ڈرسے بعض اوقات ٹانکہ لگانے کی بھی نوبت آجاتی ھے 

علاج کےلئے وریدی نظام کودرست رکھنا اور مسدور راھون کو کھولنااور جگر کو وریدی خون قبول وصول کرنےکےلئے تیار رکھنا ھی علاج ھے بہترین اور کامیاب علاج 

حب انقلاب دوگولی صبح شام دین 

ساتھ مندرجہ ذیل سفوف ماشہ ماشہ تین وقت ھمراہ پانی دین اس سے ھفتہ عشرہ مین ھی عروق کے سدے کھل جائین گے

پہلے سفوف کا نسخہ

سنڈھ تیس گرام

ریوندخطائی چالیس گرام

نوشادرٹھیکری بیس گرام 

قلمی شورہ بیس گرام

پیس کرسفوف بنالین

اب حب انقلاب کا نسخہ

سہاگہ بریان ۔ ست ملٹھی ۔ ریوندعصارہ ۔ سقمونیا برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, April 28, 2021

گرمی مین بھی سردی لگنا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ گرمی مین بھی سردی لگنا ۔۔۔۔۔۔۔

ایک گروپ ممبر ثاقب فاروق صاحب نے یہ مسئلہ بیان کیا اور مین نے وعدہ کیا تھا کہ اسکی ھلکی پھلکی تشریح کرکے علاج لکھون گا لیکن یاد نہ رھاآج پھر انہون نے یاد دلایا تو سارے کام چھوڑکر پہلا وعدہ ایفا کرنے بیٹھ گیا ھون دراصل ان کا بیان کچھ اس طرح ھے کہ سردی معمول سے بھی زیادہ لگتی ھے جبکہ مین نے اس قسم کے مریض بھی دیکھے ھین جو اللہ کے فضل سے جون جولائی مین بھی جرابین پہنے شدید سردی کی شکایت کرتے ھین اور گرم کپڑے پہنتے ھین آپ حیران ضرور ھونگے کہ یہ کیسے ممکن ھے جبکہ ایسا بعض لوگون کے ساتھ ھوجاتاھے اس کا اصل سبب بندے کی اپنی حرارت عنصریہ اصلیہ جب کم ھوجاتی ھے تو پھر اس کو ھر موسم مین سردی ھی لگتی ھے ایسے حضرات کے لئے ھرسو ھرا ھرا ھی لگتاھے یعنی خواہ شدید گرمی کا موسم ھوانہین سردی لگ رھی ھوتی ھے اب بات سمجھ لین کہ ایسا عموما کن لوگون کے ساتھ ھوا کرتاھے بلاوجہ بغیر ضرورت جراثیم کش ادویات کا استعمال یعنی اینٹی بائیوٹک کا استعمال یا پھر اعصابی ادویہ وغذائین مسلسل استعمال یا مبردات ایسے کھلاۓ جائین کہ ان کی قوت مدافعت کمزور ھوجاۓ یاد رکھین حقیقت مین حرارت بدنیہ ھی اصل قوت مدافعت ھوتی ھے ایک اور نکتہ بھی دماغ مین بٹھالین بدن مین وقوع پذیرھرکیمیائی عمل حرارت پیداکررھاھے تمام استحالاتی اعمال اور جملہ حرکات بدنیہ حرارت پیداکررھی ھین یہ تو کلاس نہم کا ایک طالبعلم بھی جانتا ھے جس کے مضمون سائینس کےھین کہ کیسے حرکت سے گرمی اور انرجی پیدا کی جاتی ھے اور یہان حکماء تشخیص کررھے ھوتے ھین کہ معدہ مین گرمی ھوگئی ھے اگر معدہ سے گرمی ختم کی جاۓ تو غذا کیسے ھضم کرین گے مثانہ مین گرمی ھے اس مرض کی آج تک سمجھ نہین آئی جبکہ مثانہ تو محض ایک برتن ھے جس مین پیشاب سٹور ھوتاھے آپ نے کبھی خواتین کو نہین کہا کہ تیرے مثانہ مین گرمی ھوگئی ھے براہ کرم یہ جاھلانہ انداز سے گریز کرین طب پڑھین اور سمجھین اور امراض کا علاج کرین ؟؟؟

خیر آگے بات سمجھ لین جن لوگون کو مفید حیات اورزندگی بخش حیات یعنی ایسے بیکٹریا جو بندے کی صحت کےلئے مفید ترین ھوتے ھین جب ان کوبھی جراثیم کش ادویہ سے فناکردیاجاتاھے انہین ھروقت کچے کچے پسینے آتے ھین اور جسم ٹھنڈا رھتاھےاور حرارت زائل ھوتی رھتی ھے اندرونی طور پرحرارت پیدا کرنے والے مدافعاتی مواد کی پیدائش وافزائش بندھوجاتی ھے یاد رکھین اینٹی بائیوٹک دوا کے لٹریچر مین مکمل تفصیل لکھی ھوتی ھے کہ یہ فلاں گروپ کی اور اتنی قسم کے بیکٹریا کےلئے دواھے اب ان مین مفید بیکٹریا پہ اثرانداز ھونے کی بھی تفصیل لکھی ھوتی ھے یہان تک لکھا ھوتاھے کہ اس کے ساتھ فلاں فلاں گروپ کی دوائین دینے سے فلان فلان پیچیدگیان پیداھوسکتی ھین اب کمپنی تو ساری تفصیل لکھ کر بری الذمہ ھوگئی جبکہ دوا دینے والا معالج تین تین اینٹی بائیوٹک اکھٹی ملاکردے سکتاھے خیر یہ موضوع نہین ھے اب ذرا متعلقہ مرض کے علاج کے بارے مین

اس مرض کا علاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی مقویات سے اندرونی حرارت پیدا کرنے کی تدبیر کرین اسکے لئے جوارش عضلاتی غدی جوارش جالینوس حب عنبر مومیائی حب جواھر یا جواھر مہرہ ساتھ دوالمسک جواھردار حب اذراقی عنبری حب عنبر مشکی استعمال کرسکتے ھین دوستو یہ سب دوائین کمپنیان بھی بناتی ھین ھمدرد وغیرہ کی لے لین آپ مندرجہ ذیل ترتیب سے کھالین

دوالمسک جواھردار سوگرام جواھر مہرہ آدھا گرام شامل کرکے چمچ صبح چمچ شام کھالین

حب عنبر مومیائی ایک گولی دن مین تین باردین ساتھ دارچینی ایک ٹکڑا زعفران چار تنکے کا قہوہ ایک کپ بنا کر صبح شام پی لین اب ان دواؤن کے ساتھ مندرجہ ذیل دوا ضرور بنا کر کھائین

کشتہ فولاد تولہ سلاجیت تولہ کشتہ اذراقی دوتولہ رائی پانچ تولہ زعفران چھ ماشہ جندبیدستر چھ ماشہ پیس کر دانہ گندم برابرگولیان بنالین ایک گولی صبح شام ھمراہ قہوہ ھی کھالین 

نوٹ۔۔۔ اس آخری دوا کو اکیلا استعمال کرنے سے بھی فائدہ رھتا ھے ساتھ حب صابر  دوگولی رات سوتے وقت دین اور غدی عضلاتی شدید  دودوگولی دن مین تین باردین

Tuesday, April 27, 2021

مسہلات کب استعمال کرنا چاھیے 2

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ مسہلات کب استعمال کرنا چاھیے۔۔۔۔دوسری وآخری قسط

بغیر سمجھے اور سوچے بغیر کمنٹس کردینا کئی ایک کا شوق بھی ھے اب کل کی پوسٹ پہ کمنٹس ملاحظہ فرمائین مین انکے بارے مین یہان کچھ بھی نہین لکھون گا خیر سے مین ھر نئے آنے والے ممبران کو چند گزارشات سے آگاہ ضرور کرونگا ھمارے گروپ مین غیر اخلاقی کمنٹس کرنا منع ھے ایسا کمنٹس کرنے والے کےپاس دوسری غلطی کی گنجائش نہین ھے آپ اخلاقی حدود کے اندر رہ کر علمی تبصرہ دلائل سے ضرور کرسکتے ھین

دوسری بات ھمارے گروپ مین کمنٹس مین فون نمبر مانگنا یا دینا یا لکھنا منع ھے  آپ انباکس جاکر کسی بھی اس کا نمبر مانگ سکتے ھین تیسری اھم بات ھمارے گروپ مین سواۓ طبی پوسٹ کے دیگر کسی بھی موضوع پہ پوسٹ نہین لگائی جاتی پھر بھی سینکڑوں کے حساب سے غیر متعلقہ پوسٹین بھیج دی جاتی ھین آئیندہ ایسی پوسٹین بھیجنے والے احباب کو گروپ سے آؤٹ کیاجائے گا اب آخری بات شیئر شدہ اور فون نمبر والی یا یوٹیوب چینل کے لنک والی پوسٹ گروپ مین نہ بھیجا کرین یہ بھی نہین لگائی جاتی اللہ تعالی سب کو ھدایت دے

خیر اپنی بات کرتے ھین تو دوستو پہلی بات بہت سی غلطیون مین ایک غلط بات یہ بھی ھے کہ ایسا کوئی بھی مسہل ابھی تک دریافت نہین ھوا جو تمام اخلاط پر کام کرے نہ ھی یہ طب کا قانون واصول ھے بعض لوگ ایسی تخلیقات کرتے رھتے ھین جیسے جمالگوٹہ کالا دانہ ریوندعصارہ سقمونیا ھرڑجلابہ تمہ مصبر جیسی سب مختلف المزاج ادویات اکھٹی ملادینے سے یہ نہین ھوتا کہ آپ نے تمام اخلاط کو ایک ھی مسہل سے خارج کرلیا بلکہ مریض کو بہت سی پیچیدگیوں مین ڈال دیا ھے جلاب تو شروع ھوجائین گے وہ بھی شدید قسم کے لیکن ساتھ ساتھ آپ نے مذید امراض کو بھی دعوت دےڈالی پرانے حکماء کو مین نے ایک موسمی جلاب مندرجہ ذیل بھی دیتے دیکھا ھے جس مین عناب آلوبخارا املی املتاس گل سرخ مگنیشاء سالٹ سناءمکی شامل ھوتاھے یا بعض صرف کسٹرآئل دینا کافی سمجھتے تھے خیر ان مرکبات کا کوئی سرپیر نہین ھوا کرتا تھا سوچنا یہ چاھیے کہ اللہ تعالی نے الگ الگ ایسی بے شمار مسہل آور نباتات کیون پیدا فرمائی جبکہ کام تو ایک بھی چلایا جاسکتا ھے جب اللہ تعالی نے علیحدہ علیحدہ ھر مرض کی الگ الگ دوا پیدا فرمادی ھے تو آپ ان نعمتون سے فائدہ بھی اسی کی بتائی ھوئی ترتیبات جو آپ کے عقل شعور مین ڈال دی گئی ھین ان کے مطابق عمل کرین یہان ایک اور بات کی بھی نشاھدھی کردون کہ رب کائنات نے ایک ایک دوا مین کئی کئی خوبیان ڈال رکھی ھین جیسے جمال گوٹہ ھے جمالگوٹہ بذات خود ایک شدید مسہل آور دوا ھے یاد رکھین یہ مسہلی صفات کے ساتھ ساتھ قابض ھونے کی بھی صفات اپنے اندر رکھتی ھے انتہائی مقوی ھونے کی بھی صفات اپنے اندر رکھتی ھے اگر جمالگوٹہ چاول بھر بندے کو کھلادیاجاۓ تو شدید مسہلات کاشکار ھوجاۓ گا اگر چاول کا آٹھوان حصہ کھلایا جاۓ توشدید قابض بھی ھے اگر چاول کا چوتھائی مقدار دی جاۓ توانتہائی مقوی باہ واعصاب بھی ھے اکثر قابل طبیب اسے کچلہ مدبر کے ساتھ ملا کر مقوی باہ دوا کی شکل دے دیتے ھین جوایک تنکہ پہ رکھ کر کھلائی جاتی ھے ھان یاد رھے یہ خراش پیدا کرنے مین یعنی جالی بھی ھے مخدر بھی ھے یعنی جمالگوٹہ کاایک دانہ کا مغز پیس کرتھوڑی پٹرولیم جیل مین ملا کر خارجی استعمال کےلئے آبلہ انگیز طلاء بنا سکتے ھین فوری آبلہ ڈال دیتاھے خیر اب آگے اپنے موضوع کی طرف رخ کرتے ھین آپ مندرجہ ذیل ترتیب سے اخلاط کے لحاظ سے مسہل دیا کرین یہ ترتیب حضرت صابر ملتانی ؒکی ترتیب شدہ ھے

۔۔۔۔۔۔بلغمی یعنی اعصابی مسہل۔۔۔۔۔۔۔۔

اس قسم کا مسہل اس وقت دیاجاتاھے جب اعصاب مین سکون ھوجگر کے فعل مین تیزی ھو یعنی صفراکی زیادتی ھوپیشاب مین زردی کبھی جلن کبھی مروڑسےپاخانہ آۓ یا مروڑ کی وجہ سے درد ھو یرقان ھو استسقاء ھو حمی وبائیہ کبدی ذات الجنب نزلہ حار پتھری گردہ درد گردہ ریح الکلیہ دق وسعال امعائی مین اسکا استعمال انتہائی مفید رھتاھے وہ دوست جوباربار یہ پوچھ رھے تھے کہ خلط صفرا کو خارج کرنے والا مسہل بتائین وہ اس مسہل کو استعمال کرین

ریوندعصارہ تولہ سہاکہ سات تولہ ملٹھی سفوف آٹھ تولہ اجزاء کوباریک پیس لین ایک تا چار رتی تک دن مین دوتاتین بار حسب ضرورت کھلا سکتے ھین سہاگہ بریان کرنے کی ضرورت نہین ھے اور دوا رتی بھر والے کیپسول مین بھی بھر کرکھلا سکتے ھین 

اسکے ساتھ مندرجہ ذیل خوراک دین

مسہل کے بعد یہ غذا دین غذا کب دینی ھے یہ پچھلی پوسٹ مین بتاچکا ھون

دودھ چاول کدو شلغم مولی گاجر توری سبز بھنڈی توری 

تقویت کےلئے گوشت بکرہ حریرہ بادام یا محض بادام کھلا سکتے ھین

۔۔۔۔۔ غدی مسہل ۔۔۔۔۔۔۔۔

اس قسم کا مسہل تب استعمال کیاجاتاھے جب جگر وغدد مین سکون ھوجس سے ان کے افعال مین کمی آچکی ھوجس کی وجہ سے جسم مین حموضت بڑھ جاتی ھے ریاح کی کثرت تبخیرمعدہ وامعاء مین سوزش ضعف ھضم سوء ھضم دل کی گھبراھٹ احتلام وغیرہ اور پیشاب مین سرخی ھوتی ھے

دوا۔۔۔۔ جمالگوٹہ تولہ رائی بارہ تولہ گندھک آملہ سار بارہ تولہ

باریک پیس کر دوچاول تارتی بھر دن مین تین بار حسب ضرورت کھلا سکتے ھین 

یاد رکھین جب سوداوی مادے کی کثرت ھوجائے تو یہ مسہل استعمال کرین

غذا مندرجہ ذیل دین

دلیا گوشت بکرہ کاشوربہ پالک میتھرے ٹینڈے وغیرہ کھلا سکتے ھین یاد رکھین غذا مسہل آچکنے کے بعد ھی استعمال کرین نہین تو مسہل کا عمل باطل ھوجایا کرتاھے

۔۔۔۔۔۔عضلاتی مسہل ۔۔۔۔۔۔۔

یہ مسہل اس وقت دیاجاتاھے جب عضلات مین سکون کے سبب بلغم کی زیادتی ھوجاتی ھے خون کا دباؤگرجاتاھے جریان شدید ھوجایاکرتاھے بھوک بالکل بند ھوجاتی ھے 

دوا۔۔۔۔ تمہ مصبر ھموزن پیس کر نخودی گولیان بنالین 

ایک تادوگولی دن مین تین بار حسب ضرورت دے سکتے ھین

یاد رکھین بلغمی مادے کے اخراج کےلئے اعلی ترین مسہل ھے

خوراک ۔۔۔۔ڈبل روٹی یا سادہ روٹی بھناگوشت دال مونگ آلو بینگن گوبھی ٹماٹر وغیرہ کھلا سکتےھین

آخری بات حالات واستعداد کے مطابق مسہل کی ایک خوراک رات کو کھلادینا بعض اوقات کافی ھوجاتی ھے 

امید ھے بات سمجھ آچکی ھوگی اگر پوری بات سمجھ نہ آۓ تو پوری پوسٹ دوبارہ سہ بارہ پڑھین اگر پھر بھی بات سمجھ نہ آۓ تو اللہ تعالی سے سمجھنے اور سینہ روشن ھونے کی دعاکرین 

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Monday, April 26, 2021

مسہلات کب استعمال کرناچاھیے

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ مسہلات کب استعمال کرناچاھیے ۔۔۔۔۔۔

چند روز مین کافی لوگون کی طرف سے ڈائریکٹ مجھ سے یہ سوال پوچھاگیاھے بلکہ بعض دیگر امراض پہ بھی کچھ ایسےھی سوال پوچھے جاتےھین جیسے ایک صاحب پوچھ رھے تھے کہ معدہ کے تمام امراض ومسائل کی کوئی ایک ھی ایسی اکسیری دوا بتائین معدہ کے بہت زیادہ امراض ھین دوا بھی سب کی الگ الگ سے ھے

یہ کم علمی اور ناسمجھی والے سوالات بعض حکیم حضرات ھی کرتے ھین خیر اسی طرح کوئی ایک ایسا مسہل بھی دریافت نہین ھوا جو تمام مزاجون پہ فٹ بیٹھتا ھون ھرخلط کے اخراج کےلئے الگ الگ مسہلات ھواکرتے ھین یاد رکھین مسہلات استعمال کرنے مین یہ امرلازمی ھے کہ ادویات نہ صرف مزاج کیفیات کے مطابق ھون بلکہ ھرمرض اور ھرعضو کےبھی مطابق ھون کیونکہ قدرت نے ھرمرض اورعلامت کا ایک جدا مسہل بنایاھے اور یاد رکھین کسی بھی مسہل کا غیر مناسب جگہ استعمال کرنا سواۓ نقصان کرنے کے اور کچھ نہین ھوتا

اب جلاب آور ادویات کے استعمال سے کس طرح کا عمل بدن مین ھوا کرتا ھے پہلے اسے سمجھ لین

مسہل استعمال کرنے سے جسم مین قوت انقباض بڑھادیتےھین اوران کے بعد اس کے ردعمل کی صورت مین اسہال لے آتی ھے ج طرح مصبر ھے

دوسرا عمل یہ ھوتاھے کہ جسم مین حرارت پیداکرکے مواد تحلیل کرتی ھے اور اسہال آتاھے

مسہل آور ادویات کے استعمال سے لیس اور لزوجیت پیداھوسکتی ھےاور طبیعت ان کوخارج کرنے کی کوشش مین اسہال لےآتی ھے جیسے آپ اسپغول استعمال کرتے ھین توھوتاھے

نمکین ادویات کے استعمال سے جم مین ملاحت بڑھ جاتی ھے اور طبیعت ان کا اخراج لازمی سمجھتی ھے جیسے نمک لاھوری ھے

بعض ادویہ جسم مین سوزش پیداکرتی ھین اور طبیعت اس کورفع کرنا لازم سمجھتی ھے اور اسہال آتےھین جیسے جمال گوٹہ ھے

جسم مین ترشی یا کھار کی کثرت ھوجاۓ توطبیعت ان کو اسہال کے ذریعے خارج کرتی ھے جیسے ترشی کی صورت مین آلوبخارا اور کھار کی صورت مین سجی کھار ھے

جسم مین روغنی غذاکی زیادتی کی اپنی حرارت اور لزوجیت سے اسہال لے آتی ھے جیسے روغن بادام

اب مسہل آور ادویات کب اور کیسے استعمال کرناچاھیے اس کے بھی کچھ اصول قانون ھین طب خواہ جدید ھو یاقدیم ھو بس ان احکامات کی پابند ھے اگر کوئی عمل نہین کرتا تو سراسر نادانی ھے آپ ان احکامات کو سمجھ لین اور ان پہ عمل کیا کرین ١۔۔مسہلات کے استعمال سے پہلے اگر کچھ بھی وقت میسر ھو توپہلے منضجات کا استعمال کیا کرین تاکہ مواد صحیح طور پر پکایاجاسکے اس کے بعد ملینات کا استعمال کرنا چاھیے اب اس کے بعد مسہلات کا استعمال کرناچاھیے

٢۔۔مسہلات کے دوران مین سکون وآسائش اختیار کرنی چاھیے ھان اگر متلی کی صورت پیدا ھو تو خوشبودار ادویہ کا سہارا لین جیسے پودینہ ھے سونگھائین بھی اور تھوڑاکھلا بھی دین

٣۔۔ مسہلات کے استعمال کے دوران اگر مسہلات شدید یا بکثرت آنے لگ جائین تو حابسات کھلا کر مسہل کو بند کردین

٤۔۔۔اگر دواۓ مسہل کے کھانے یا پینے کے بعد دست نہ آئین تویہی بہترھے کہ طبیعت کو مذید تحریک نہ دی جاۓ بشرطیکہ اگر کسی خوفناک مرض کے سبب مسہل استعمال کیاگیاھے تب تحریک مذید دے سکتے ھین یا پھر حقنہ بھی کیاجاسکتاھے تاکہ شکم کے فاسد مادے خارج ھوسکین

٥۔۔ مسہل ادویہ کھلانےکےبعد غسل کرنےسےمسہل رک جایاکرتاھے ھان مسہل کھلانےسےپہلےغسل کرنا معاون مسہل ھے اور مسہل کے ختم ھونے کے بعد غسل کرنے سے اگر کچھ مواد بدن مین رہ گیاھے تووہ تحلیل ھوجاۓگا

٦۔۔۔عمل مسہل ختم ھونے سے قبل یا فورا بعد کھانا کھانا اسکے فعل کوباطل کردیتاھے کیونکہ ایسے وقت مین طبیعت غذا کے ھضم کے عمل مین مصروف ھوکرموادکےدفع کرنےکی طرف متوجہ نہین ھواکرتی خیردواکےساتھ غذا کو بھی ملادینا دوا کی قوت کو کمزور کردیتاھےھان اگردوااورغذاھم جنس ھون یعنی ایک ھی مزاج رکھتی ھون تومسہل آنےمین معاون ھوسکتی ھین

٧۔۔جولوگ نہارمنہ مسہل ادویات برداشت نہ کرسکین توانہین مسہل لینے سے قبل کوئی ھلکا ساناشتہ کرلیناچاھیےجیسےدودھ چاۓیا کسی پھل کارس پی لے

٨۔۔جن لوگون کو دواسے نفرت ھوان کوایسےمسہل دیےجائین جو غذائی شکل مین آتےھون جیسےروغن بادام منقہ انجیراورگھی وغیرہ

٩۔اگر عمل مسہل کے دوران پیٹ مین مروڑیادرد کی صورت پیدا ھو توتھوڑا گرم پانی پینا یا نیم گرم دودھ دیناچاھیے

١٠۔مسہل کےبعد عام طور پرلطیف ومقوی اغذیہ کےاستعمال جیسے چوزہ کا شوربہ استعمال کروانا چاھیے ثقیقل اور دیرھضم غذا نہین اسعمال کرناچاھیےبلکہ بعض اوقات ایسی غذاؤن کے استعمال سے سدے اور آنتون مین سوزش ھوجایاکرتی ھےاب مزاج کےاعتبارسےکونسامسہل استعمال کرناچاھیےاورساتھ کیا غذااستعمال کرناچاھیےیہ کل کی پوسٹ مین🌈محمودبھٹہ🌈

Monday, April 19, 2021

ھوا یعنی ریاح کا مسلسل اخراج اور روزہ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Rehiah |Gas Trouble

۔۔۔۔۔ ھوا یعنی ریاح کا مسلسل اخراج اور روزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

رات کوبھی ھمارےایک دوست فون پہ یہی شکایت کررھےتھے باقی گروپ مین بھی بہت سے لوگون نے یہ سوال کررکھاتھا جبکہ اس بارے مین ایک تفصیلی مضمون پہلے بھی گروپ مین لکھ چکا ھون اور بتاچکا ھون کہ پیٹ مین گیس دو تحاریک کی وجہ سے بناکرتی ھے

ایک تحریک اعصابی عضلاتی مین کثرت رطوبات سے

دوسری عضلاتی اعصابی یعنی ترشی وتیزابیت سے

لیکن ایک حقیقت یہ بھی ھے کہ جب بھی معدہ وامعاء کی کیمیائی رطوبات کی ناموزون تراکیب بنتی ھے گیس وریاح بنتےھین یا یون سمجھ لین سودا بڑھ جاۓ توگیس وغلیظ ریاح صفرا بگڑجاۓ توگیس اور بلغم بڑھ جاۓ توشدید ریاح وگیس بنتی ھے اب سوچنے اور سمجھنے والا نکتہ یہ ھے کہ ھم کیسے جان سکین کہ کس خلط کے بگاڑ سے ھمارے اندر گیس بننا شروع ھوچکی ھے تو اسکا طریقہ مندرجہ ذیل ھے 

اگر سوداوی مادے کی زیادتی سے گیس بن رھی ھے تو ریاح توشدید پیدا ھونگے لیکن ان کے خارج ھونا بہت ھی مشکل ھوتاھے یعنی بمشکل اخراج ھوگا

اگر بلغمی خلط کا بگاڑ ھے توریاح توبنے گے ھی لیکن کچے کچے اور منہ کے راستے اخراج زیادہ ھوگا یعنی بھس بھسے ڈکار بھی آئین گے 

اگر صفراوی مادے کابگاڑ ھوگا تو گیس توبنے گی ھی لیکن گیس کا اخراج بھی اسی حساب سے ھوگا ایسا لگتا ھے جیسے پیٹ مین گیس بننے کا کوئی کارخانہ چل پڑا ھے مسلسل بنتی رھے اور اسی رفتار سے خارج بھی ھوتی رھے گی رکنے کانام ھی نہین لے گی 

اب گیس بننے کی کچھ مذید تشریح کیے دیتاھون 

یادرکھین۔۔۔ گیس معدے کے عضلات کی سوزش یا آنتون کے غددمین سوزش ھوجاۓ توھی پیدا ھواکرتی ھے 

اگر اعصابی عضلاتی تحریک ھوگی تولازما رطوبات کی زیادتی اور حرارت کی کمی کے باعث غذا جلدھضم ھونےکانام بھی نہین لےگی یعنی جلدمتعفن ھوکربدھضمی کاسبب بنتی ھے پیٹ مین گڑگڑاھٹ کچے پاخانے بھسے ڈکار اور بغیر درد کے جلاب کی طرح پاخانہ آیاکرتاھے

اگرعضلاتی اعصابی تحریک ھوگی توگیس توبنتی ھی ھے لیکن ساتھ شدید قبض بواسیر السرمعدہ کی شکایت یاساتھ جلن کی شکایت اور خارج ھونے کانام بھی نہین لےگی تھوڑی تھوڑی سی بمشکل خارج ھوگی

اگر تحریک غدی اعصابی ھے توگیس شدیدکااخراج کھلے عام سرعام شدت سے اور کبھی ختم نہ ھونے والی صورت حال سے دوچار مریض ھوتاھے پاخانہ دن مین ایک سے زیادہ بار اور اطمینان کامل بھی نہین ھوپاتا

یہان ایک اور نکتہ سمجھ لین

اعصابی عضلاتی اور عضلاتی اعصابی ھردومزاج مین کھانے کے فورابعد معدے کے مقام پرتناؤھوجاتاھے جبکہ غدی عضلاتی تحریک مین غذاکھانے کےدوگھنٹہ بعدیعنی جب کھایاپیاآنتون مین پہنچ رھاھوتاھے تب تکلیف شروع ھوتی ھے 

اب اگلی بات بھی سمجھ لین روزہ خواہ سردی کے موسم کا ھویاگرمی کے موسم کاھو روزہ بذات خود شدید گرم ھوتاھے میرا نکتہ نظر یہ ھے روزہ انسانی بدن مین لاکھون میل سفرکرکے پورے بدن کے ایک ایک حصے کو کھنگال کر بدن سے فاسد مادے خارج کردیتا ھے حقیقت مین انسانی بدن سے فضلات کےاخراج کےلئے نوسوراخ ھین دوناک کے دو کانون کے ایک منہ دو آنکھین اور دو نیچے جبکہ صنف نازک مین اللہ تعالی نے نسل انسانی بڑھانے کےلئے ایک اضافی سوراخ بھی رکھا ھے وہ بھی فضلہ کے اخراج کا باعث بنتاھے جیسے حیض ؟

لیکن اس کے ساتھ کروڑون کے حساب سے کچھ اضافی مواد کے اخراج کےلئے بھی بدن مین سوراخ کھلتے ھین لیکن یہ مستقل نہین ھین جیسے پسینہ خارج ھوتاھے مستقل نوھی سوراخ ھین انسان پورا سال جوکچھ کھاتاھے اپنی مرضی سے کھارھاھوتاھے سال بھرمین جوکچھ بھی کھاتاھے ان کی بنیاد چار اشیاء پہ مشتمل ھوتی ھے آگ ۔ھوا۔ مٹی ۔ پانی ۔

اب سال بھر مین کونسا اضافی بنیادی مادہ بندے نے کھایا ھے کبھی سال بھر پانی جیسے مشروبات زیادہ بدن مین سٹور کیے تو کبھی مٹی بشکل کیلشیم جن مین زیادہ ھوتاھے وہ کھالی تو کبھی گرم اشیاء تیز مرچ مصالحہ جات وگوشت کھالیے دوستو یہ فلسفہ تو بہت ھی وسیع ھے یہان لکھ نہین سکون گا امید ھے بات سمجھ لی ھوگی خیر سال بھر کی کھائی خوراک جزوبدن ھوچکی اور ان سے اخلاط پیدا ھوچکے ان ان اخلاط کا اعتدال پہ نہ رھنا مرض کہلاتا ھے کونسی خلط کا اضافہ ھوا اور سوء مزاج پیدا ھوا اور اس کے متعلقہ امراض بڑھنے شروع ھوگئے یہان تک روحانی طور پر بدنی طور پر پورا نظام آپ کی کھائی خوراک اور حرکات وسکنات سے متاثر ھوتاھے روحانی طور پر نفس امارہ نفس لوامہ نفس مطمئنہ متاثر اور بدنی طور پر کسی بھی ایک تحریک خواہ بلغمی مادہ تو خواہ سوداوی ھے یا صفراوی ھے کوایک بڑھ سکتا ھے اب اللہ تعالی نے تمام انسانی مسائل کے حل کیے روزہ رکھنے کا حکم فرمایااور یاد رکھین روزہ انسانی صحت کےلئے سب سے بہترین عمل ھے روزہ رکھنے سے اللہ تعالی کے رب ھونے کا یقین بڑھتاھے ھروقت یہ احساس بیداررھتاھے کہ اللہ تعالی دیکھ رھا ھے اور روزے دار روحانی طور پہ صحت مند ھوتاجاتاھے اللہ پہ یقین بڑھتاجاتاھے 

بالکل اسی طرح بدنی طور پر صحت بھی خوب ھوجاتی ھے اللہ تعالی سارا سال خوب نعمتین کھانے کودیتاھے بس ذرا اپنی مخلوق کی ھر بہتری کےلئے یعنی صحتمندی کےلئے روزہ بھی فرض کردیا تودوستو اب پوسٹ کو ذرا مذید مختصر کرتاھون طب قدیم مین جب نبض کو پڑھا جاتاھے تو نبض کی ایک قسم معتدل معتدل معتدل بھی لکھی پڑھی جاتی ھے یعنی وہ نبض جو ھرلحاظ سے اعتدال پرھو نہ ھی زیادہ لمبائی ھو نہ ھی زیادہ چھوٹی ھو نہ ھی باریک ھونہ زیادہ موٹی ھو نہ اونچائی مین ھو نہ گہرائی مین ھو یعنی ھر طرح سے معتدل ھو اسے نبض معتدل معتدل معتدل لکھاجاتاھے اور یہان یہ بھی بات یاد رکھین یہ نبض بہت ھی کم دیکھنے کوملتی ھے خیر نظریہ مفرداعضاء نے اس معتدل نبض کو آسان بناکر سمجھادیاھے کیا آپ جانتے ھین یہ کونسی نبض ھوا کرتی ھے نہین جانتے تو آج بات پلے باندھ لین یہ نبض غدی اعصابی ھوا کرتی ھے وہ بھی بشرط سوء نہ ھو

اب اگلی بات سمجھ لین روزہ رکھنے سے انسانی بدن مین یہی کیفیت پیدا ھوا کرتی ھے اب جو لوگ بالمزاج اس کے قریب قریب ھوتے ھین وہ رمضان المبارک مین ایک شکایت بہت زیادہ کررھے ھوتے ھین کہ گیس کا اخراج ھوتا ھے اور مسلسل ھورھا ھے رکنے کا نام ھی نہین لیتی تودوستو یہان بات سمجھ لین جن لوگون کا مزاج غدی ھے یعنی غدی عضلاتی ھے یا جن کا مزاج عضلاتی غدی ھے اب روزہ رکھنے سے طبیعت ان کو جب اعتدال کی طرف لاتی ھے تو پہلا عمل غدی عضلاتی تحریک سے شروع ھوجاتاھے توآپ کے بدن کے ایک ایک حصے بلکہ ایک ایک خلیہ مین جمع شدہ فاسد فضلات خارج ھونے کےلئے جب انتڑیون اور معدہ کارخ کرتے ھین تو یہ گیس والا کام شروع ھوجاتاھے اور اس مین پریشان ھونے والی کوئی بھی بات نہین ھے کیونکہ طبیعت اپنا علاج خود سے کررھی ھوتی ھے ھان آپ وضو قائم نہین رکھ سکتے یا محفل مین بیٹھنے سے پریشانی ھورھی ھے تو دوا ضرور کھائین انشاءاللہ آخر مین آپ کےلئے انتہائی آسان علاج علاج لکھے دیتا ھون اگر دوا نہین بھی کھارھے تو یاد رکھین جیسے ھی طبیعت مدبرہ روزہ کی ریاضت سے جب اپنا عمل پورا کرلے گی تویہ تمام علامات ٹھیک ھوجایاکرتی ھین اور آپ صحت مند ھوچکے ھوتے ھین 

نوٹ۔۔۔۔ محمودبھٹہ یہان آپ کو ایک اور نکتہ بھی سمجھاۓ دیتا ھے بلکہ راز والی بات بتارھا ھون 

یاد رکھین روزہ ایک ایسی ریاضت ھے جس کے انجام دینے سے آپ کے اندراتنی قوت مدافعت بڑھ جاتی ھے کہ دنیا کا کوئی بھی وائرس جیسے آجکل کرونا ھے آپکا کچھ بھی نہین بگاڑ سکتا یعنی اثرانداز نہین ھوسکتا پچھلے سال بھی پوری دنیا حیران تھی کہ  پاکستان مین کروناوائرس کیسے کنٹرول ھوگیا حکومت اپنی جگہ خوش تھی کہ ھم نے کنٹرول کرلیا ھماری پالیسیان ھی ایسی تھی جبکہ ان باتون کا حقیقت سے دور دور کوئی بھی تعلق نہین تھا ھمارے ملک مین وہ انتظامات ھی نہین ھین اس دفعہ وہ پالیسیان کہان گئی جو اس وقت کرونا پورے ملک مین بے قابو ھوچکا ھے میرے اردگرد آٹھ اموات کرونا سے ھوچکی ھین اور لوگ بغیر کسی خوف کے بھرپور جنازون مین شرکت کرتے رھے ھین مین بذات خود پانچ جنازون مین شریک ھواھون بس ماسک لوگون نے ضرور لگارکھے ھین باقی کوئی حفاظتی قدم کسی نے نہین اٹھایا الحمداللہ باقی سب متاثرین ٹھیک ھین پاکستان مین پچھلے سال کرونا جب کنٹرول ھوا تو اس کا سب سے بڑا سبب یہی تھا کہ اکثریت پاکستانی روزہ ضرور رکھتے ھین اس سے مدافعت بڑھ گئی اور وائرس بے بس ھوگیا اب اس وقت بھی میری بات نوٹ فرمالین انشاءاللہ رمضان المبارک کے آخرتک پاکستان مین آپ کو کروناوائرس کے متاثرین بہت ھی کم ملین گے

خیر ھم اپنے موضوع کی طرف چلتے ھین اور اب بار بار گیس کے اخراج کی دوا سمجھ لین

اعصابی غدی ھضم استعمال کرنے سے یہ شکایت جاتی رھے گی 

سجی کھار 20گرام 

سہاگہ بریان20گرام

الائچی کلان 40گرام

پیس کرسفوف بنالین 

آدھی چھوٹی چمچ سحری افطاری بعدازغذا کھالین

ساتھ مندرجہ ذیل سفوف بھی کھالین تونہایت ھی مفید رھتاھے

کشنیز خشک بیس گرام

گلوکوز ڈی دس گرام

پیس کرسفوف بنالین 

ایک ماشہ یہ سفوف لین اور ایک قطرہ قلزم ھمدرد کا ڈال لین دووقت ھی یہ بھی کھالین 

آخری بات۔۔ اس آخری دوا سے دوفائدے آپ کو ملین گے گلوکوز کی وجہ سے وقتی توانائی بھی ملے گی اور قلزم درحقیقت امرت دھارا ھے بجاۓ اس کے کہ آپ خود تیار کرین یہ بازار سے تیار شدہ ھی حاصل کرلین 

آج عرصہ بعد طویل پوسٹ لکھی ھے یہ بھی رمضان المبارک کی ھی برکت ھے انشاءاللہ کوشش ھوگی اس ماہ کافی کچھ لکھاجاۓ بس میری صحتمندی کےلئے دعا ضرور خلوص سے مانگین اور جودوست مکہ مکرمہ مین ھین وہ بیت اللہ شریف پہ پہلی نظر ڈال کر میرے لیے دعا فرمائین اللہ تعالی سب کو اپنی امان مین رکھے اللہ حافظ ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Friday, April 16, 2021

پیشاب کے قطرے رک جانا ۔اور پیشاب کنڑول نہ ھونا

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔پیشاب کے قطرے رک جانا ۔اور پیشاب کنڑول نہ ھونا۔۔۔۔۔۔

بعض لوگون کویہ شکایت ھوتی ھے کہ پیشاب کرنے کے بعد آخرمین چندقطرے رک جاتے ھین اوراٹھنےکےبعد وہ قطرے خارج ھوکرکپڑے خراب کردیتےھین

اسی طرح کچھ لوگ یہ شکایت کرتے ھین کہ وہ پیشاب پر قابو ھی نہین رکھ سکتے جبکہ پیشاب کی مقداربھی کچھ خاص نہین ھوتی

اب مثانہ اور سیون کےعضلات جب سکڑکرنالیون سے پیشاب نچوڑتے ھین تو بعض اوقات عضلاتی ضعف کی وجہ سے مقامی سکیڑ پوری طرح نہین ھوپاتا اور پیشاب کا برتن یعنی مثانہ پوری طرح خالی نہین ھوپاتا اس طرح جب کھڑے ھونے پہ نالیان پوری طرح بھنجتی ھین توان کے درمیان رکا ھواپیشاب دباؤ پڑنے پہ خارج ھواکرتاھے بعض اوقات نالیون مین ریاح اکھٹے ھوجاتےھین اس وجہ سےبھی پیشاب کے قطرے رک جایاکرتےھین بعض اوقات مقامی عضوی خرابی کے باعث بھی قطرے آنے کا سبب ھوسکتےھین ورم مثانہ مین بھی یہ صورتحال پیدا ھوجایاکرتی ھے اسی طرح ورم احلیل اور تنگی نائیزہ مین بھی پیشاب کے قطرے آجایاکرتے ھین 

اب علاج کےلئے سب سے پہلا طریقہ یہ کرین کہ مقعدسے کر اوپر تک پیشاب کی نالی کو درمیانی بڑی انگلی سے دبایاکرین تاکہ اگر قطرے رکے ھون یا ریاح کی وجہ سے قطرے رک چکے ھون تو خارج ھوجائین اکثریت لوگون کو اسی عمل سے شفا مل جایاکرتی ھے اگر پھر بھی مرض کی درستگی نہین ھے تو باقی اسباب کا سوچ سمجھ کرعلاج کرنا چاھیے  اس علاج کےلئے بہترین دوائین وہ لوگ جو ضعف یعنی کمزوری کے باعث اس مرض کاشکار ھوۓ ھین وہ عموما عضلاتی اعصابی اور بعض اعصابی عضلاتی مسائل کاشکار ھوتے ھین ان کےلئے بہترین دوائین کشتہ فولاد سوناچاندی والا ھمراہ لبوب کبیر ومعجون خبث الحدید کیاجاتاھے یا پھر کشتہ کی جگہ حب جواھر دی جاتی ھین لیکن دور حاضر مین ان دواؤن کا صحیح ملنا ھی مشکل کام ھے تو اس لئے حب سلاجیت یعنی حب رسائن جسکا نسخہ مین پہلے بھی لکھ چکا ھون آج پھر لکھے دیتا ھون 

اذراقی مدبر 50گرام

کشتہ فولاد40گرام

سلاجیت20گرام

رائی 15گرام

پیس کر نخودی گولیان بنالین ایک گولی دن مین تین بار دےسکتےھین

ساتھ مندرجہ ذیل جوارش بناکر استعمال کرین اسے عضلاتی غدی جوارش بھی کہتے ھین

لونگ۔ دارچینی۔جائفل۔جاوتری۔حرمل۔اذراقی مدبر۔فلفل دراز۔سنبل طیب۔خولنجان۔ھموزن سفوف مین سہ چند شہد ڈال کر معجون بنالین چمچ چمچ دووقت پانی سے دین

ورم یا مقامی نقص کی صورت مین مححلات کا استعمال کرین 

اب اگلا نکتہ بھی سمجھ لین بعض لوگون کو غدی عضلاتی تحریک مین غدد مین سکیڑ ھوتاھے پیشاب کی نالی اور مثانہ کےسکیڑمین پیشاب رک کرآتاھے آخر مین چندقطرےرک جاتےھین جوکھڑے ھونےیاچلنے پھرنے پہ خارج ھوتےھین اس کے لیے صرف غدی اعصابی ملین یعنی ملین پانچ ھی کافی ھوتی ھے اب اگلی بات کرتے ھین کہ جن لوگون کو پیشاب پہ قابو ھی نہین رھتا جبکہ پیشاب کی مقدار بھی زیادہ نہین ھوتی دوستو یہ بذاب خود غدی اعصابی تحریک مین ھوا کرتاھے اسکے مجربات کا بہترین نسخہ معجون مقوی ممسک دین انشااللہ فوری شفائی اثرات ملین گے نسخہ مندرجہ ذیل ھے بنانا کچھ بھی مشکل نہین ھے

مغز کدو150گرام

مغزبادام مقشر150گرام

مغزفندق 100گرام

خشخاش 100گرام

ورق نقرہ 5گرام

دانہ الائچی5گرام

طباشیر40گرام

شہدتین گنا

پہلے طباشیر اور دانہ الائچی کوپیس کراس مین ورق نقرہ کھرل کرین اسکے بعد مغزیات کوٹ کر شہد شامل کرکے معجون بنالین ایک تادوتولہ صبح شام ھمراہ دودھ دین 

یادرکھین یہ معجون مقوی دماغ بھی ھے حافظہ تیزکرتی ھے سوزش معدہ سے پیداشدہ ریاح ختم کرتی ھے دائمی سردرد ٹھیک کرتی ھے سوزش دماغی اور سوزشی سلسل بول مین بہت مفید ھے سوزش معدہ گردہ مثانہ کے علاوہ سرعت انزال مین بھی نافع ھے

خیر سے روزانہ پیشاب کے قطرون اور پیشاب کنٹرول نہ ھوسکنے کی پوسٹین گروپ مطب کامل مین بھیج دی جاتی ھین فقط اتنا لکھا ھوگا کہ اجی قطرے پیشاب کے آتےھین علاج بتادین اب اتنی بات پہ کیسے علاج بتائین جبکہ علم ھی نہ ھو کہ قطرے آنے کا سبب کیا ھے اب علاج لکھ دیاھے اس پوسٹ کو سب محفوظ فرمالین اور درست تشخیص کےبعد دوااستعمال کرین طریقہ سب بتادیاھے باقی منی کے قطرے آنا یا لیسدار قطرے آنا الگ سے مسائل ھین انشاءاللہ جلدھی اس پہ بھی ھرایک سبب سمجھاکرعلاج لکھ دیاجائے گا انتظارفرمائین اور اسکے ساتھ ھی اجازت دین اللہ تعالی سب کو رمضان المبارک کی رحمتین سمیٹنے کی توفیق عطافرمائے

Wednesday, April 14, 2021

روزہ اور آپکی صحت

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ روزہ اور آپکی صحت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رمضان المبارک آچکا ھے اس ماہ کی فضلیت کےبارے مین ھردور اور ھرسال بے شمار مضامین لکھے اور پڑھے جاتےھین عمل صرف نصیب والون کے حصے مین آتا ھے رمضان المبارک کی نسبت سے چند باتین نہایت اھم ھین 

پہلی بات ھمین ھرلمحہ احساس بیدار ھوتاھے کہ اللہ تعالی ھرجگہ موجود ھےاور ھمین دیکھ رھا ھے

 اللہ تعالی نےاپنےکرم سے اپنے بندون کےلئے جونظام زندگی عطاء فرمایااس کانام اسلام ھے اور جوشخص اسلام قبول کرلیتاھے وہ اللہ تعالی اور رسول اللہ صلى الله عليه و سلم کےبتاۓ ھوۓ اصول وضوابط اور حدودقیود کاپابندھوجاتاھے اس مقصدکے حصول مین آسانی پیداکرنےکےلیے رب کائینات نےمومنین کےلئے عبادات معاملات اور اخلاقی تربیت کاایسا مستحکم نظام وضع فرمایا جوبندے مین ھرلمحہ ذمہ داری جوابدھی اور آخرت کی فکر واحساس پیداکرتاھے اب اسی نظام کاایک حصہ بلکہ اھم رکن روزہ بھی ھے رمضان المبارک کے دنون مین عام دنون کی نسبت ھم بے شمار نعمتوں کو کچھ وقت کےلئے اپنے اوپر حرام کرلیتے ھین جوعام دنون مین ھروقت کےلئے ھمارے اوپرجائز ھین روزہ رکھ کر خواھشات کوروکنااور ضروریات پر اللہ تعالی کے حکم کوترجیح دینا عملا یہ بات ثابت کرنےکےلئے ھوتی ھے کہ جب ھمارامالک کسی بھی معاملے مین ھمارے اوپر پابندی لگادے توبحیثت مومن اپنے رب کے حکم کوھی ترجیح دین گےاور اسکے حکم کی خلاف ورزی نہین کرین گے

مزے کی بات ھے روزہ بظاھر عبادت ھے لیکن حقیقتاً یہ سارا مجاھدہ بندے کی بہتری کےلئے ھی ھے جہان روحانی طور پر ھم صحت مند ھوتے ھین یعنی ھمارے نفس امارہ نفس لوامہ نفس مطمئنہ اپنے اپنے اعتدال پہ آجایاکرتے ھین وھی بدن انسانی بے شمار غلاظتون سے نجات حاصل کرکے ھرخلط اپنے اعتدال پہ آجاتی ھے لیکن یہان ھم ایک بہت بڑی غلطی کے مرتکب ھوجاتے ھین چندایک کے سوا ھرشخص اسی غلطی کواپناتاھے دراصل ھم روزے کا مفہوم سمجھنے کوتیار ھی نہین ھوتے جب سارا دن کچھ بھی کھانے پینے پہ پابندی کا عمل آپ نے کرلیاھے تو شام ھوتے ھی بے شمار نعمتون کااکھٹاکرنا اور کھانا انسانی بدن کےلئے کسی صورت درست نہین ھے بلکہ آپکو چاھیے کہ اعتدال سے کسی ایک نعمت پہ گزارا کرین 

یہ پکوڑے سموسے چاٹ سلاد مشروبات بھنے گوشت روسٹ بروسٹ پھر ساتھ فروٹ اور آخر مین چاۓ پہ بات ختم ھوتی ھے یہ قطعا درست نہین ھے کھانا ضرور کھائین لیکن سادہ اور مختصر تاکہ انسانی بدن کا مجاھدہ جاری وساری رھے کسی بھی ایک چیز پہ اکتفا کیا کرین تاکہ بدن انسانی مین پیدا شدہ اخلاط فاسدہ کے رکے مواد خارج ھوسکین اور بدن صحت مند ھوسکے ایسا کرنے سے دوستو قوت مدافعت اتنی بڑھتی ھے کہ آپ پورا سال بے شمار امراض سے بچے رھتےھین بے شمار وائرس اور بیکٹریا آپ کے بدن کا پھر کچھ بھی نہین بگاڑسکتے بے شمار زھرین پھر اپکے بدن کے نظامات کو کسی صورت متاثر نہین کرسکتی دوستو اللہ تعالی نے اپنے بندون کوایسی تمام زحمتوں سے بچانے کےلئے ایک ایسا طریقہ وضع کردیا کہ اسکے بندے تمام مشکلات سے بچ سکین اب کون بچنا چاھتاھے اور کون عذابون مین مبتلا رھنا چاھتاھے یہ فیصلہ بھی آپکے ھاتھ مین ھے یعنی خودکو صحتمند رکھنے کےلئے روزہ رکھین یاد رکھین صرف منہ باندھ کر سارا دن شام کو مختصر وسادہ کھانا کھاکر صرف روزہ نہین ھے روزہ کے دیگر آداب وعبادات بھی ھین وہ بھی پورے پورے اداکرنے سے روزہ مکمل ھوتاھے یعنی نماز بھی پڑھین بلکہ پوری رات عبادات مین گزارین 

( مطب کامل محمودبھٹہ )

Friday, April 9, 2021

ناک سے خون بہنا 2

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ ناک سے خون بہنا اور خون کے کلاٹClot بننا۔۔۔آخری قسط

بیرونی فضاء مین کچھ ایسے عوامل ھوۓ کہ انسانی بدن کا اندرونی نظام شدید متاثر ھوااور ایک وبائی شکل مین لوگون کی ناک سے خون نکلنا شروع ھوا حالانکہ شدیدگرم ترین موسم مین یہ شکایت چندایک لوگون کوتوھوسکتی ھے لیکن وباء کی شکل مین نہین ھوسکتی بہرحال بدن مین انجذاب بڑھا اور نظامات بدن متاثر ھوۓ بہرحال یہ اتنی پریشان کن بات نہین ھے اس خشکی کو درست کرنے کےلئے بہترین علاج غدی اعصابی تا اعصابی غدی تحریک والی دوائین استعمال کرنے سے درست ھوجایاکرتا ھے اور سب سے بہترین دوا غدی اعصابی ملین استعمال کرین ساتھ ساتھ اکسیربادیان استعمال کرین اور جن لوگون کو فلو کی شکایت ھے وہ ساتھ معجون فلاسفہ بھی کھائین اس سے تین فائدے انشاءاللہ ضرور ھونگے قوت مدافعت بڑھے گی گلے کی خراش ٹھیک ھوگی نزلہ کی شکایت درست ھوگی ھان آجکل غذا مین ادرک لہسن کا شوربہ استعمال کرنا بہت ھی مفید ھے یہ تمام علامات مین مفید رھتا ھے 

اب کچھ باتین بلڈ کلاٹClot کے بارے ؟؟؟

دوستو چند باتین ذھن نشین کرلین آجکل کی اکثریتی امراض محض عضلاتی تحریک سے ھی ھین اگر موسم کی تقسیم کرین تو پچھلے ایک سال پہ نظر دوڑا لین جب بھی کروناوائرس زیادہ پھیلا تو موسم عضلاتی تھا عضلاتی اعصابی موسم مین کرونا شروع ھوا عضلاتی غدی موسم مین عروج پہ تھا جیسے ھی غدی موسم شروع ھوا کروناوائرس کم ھوتے ھوتے بالکل خاموش ھوگیا خیر دوسری عضلاتی مرض خون مین کلاٹClot بننا بھی ھے تیسری گلے مین خراش پھر فلوبھی عضلاتی مرض ھی ھین دوستو طب کا یہی کمال ھے بیماریون کو مزاجون خاندانون موسمون مین تقسیم کررکھاھے اسلئے دوا کی تجویز بھی آسان رھتی ھے ان تمام عضلاتی عوامل کی دشمن دوا وغذا قدرت نے ادرک کو پیدا کررکھا ھے آپ بے شک کھانے مین استعمال کرین یا قہوہ کی شکل مین استعمال کرین یہان ایک بات یاد رکھین دواؤن عام طور ادرک کی خشک حالت جسے ھم سنڈھ یا زنجبیل جیسے معروف نامون سے استعمال کرتے ھین یہان ایک مرض کا ذکرکرنا بہت ضروری ھے وہ چہرے پہ بدن پہ خشکی اور سر مین بے شمار خشکی وسکری کی شکایت ھونا اب اسکا بہترین علاج غدی اعصابی ملین ھمراہ ادرک کے قہوہ استعمال کرنے سے چند دن مین شفایابی مل جاتی ھے اب بلڈ کلاٹClot کی بہترین دوا غدی اعصابی مزاج کی حامل مندرجہ ذیل دوا بنا لین

سنڈھ 

سرنجان شیرین 

سرنجان تلخ

 درونج عقربی

 نوشادرٹھیکری 

اسگندھ 

قسط

ھرایک سو گرام

سقمونیا 

ریوندعصارہ 

ھرایک تیس گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین

انشاءاللہ خون مین کلاٹClot بننے ٹھیک ھوجائین گے

باقی یہ دوا کولسٹرول کےلئے یورک ایسڈ کےلئے انتہائی مفید ترین دوا ھے باقی غدی اعصابی ملین مشہورعام نسخہ ھے بارھا مرتبہ گروپ مطب کامل مین لکھاجاچکا ھے آج پھر لکھے دیتا ھون

سنڈھ 15گرام

نوشادرٹھیکری20گرام

ریوندخطائی 20گرام

سناء مکی20گرام

مرچ سیاہ...5گرام

ھلدی20گرام

پیس کرنخودی گولیان بنالین دودوگولی دن مین تین بار

اب اکسیربادیان کا نسخہ بھی لکھے دیتا ھون

سونف دس گرام

ھلدی دس گرام 

ملٹھی دس گرام

ریوندخطائی تیس گرام

پیس کرسفوف بنا لین ایک گرام تک مقدار خوراک رکھین دن مین تین بار

اگر گلے مین بہت ھی شدید خراش ھے تو حب بندق دوگولی اکسیر بادیان ماشہ شدید پانچ ماشہ دن مین تین بار استعمال کرین

حب بندق۔۔ 

چھلکا ریٹھا

 رائی 

گندھک آملہ سار

برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین

شدید پانچ۔۔

سنڈھ50گرام

نوشادرٹھیکری20گرام 

مرچ سیاہ10گرام

پیس کرسفوف بنالین 

اب اجازت چاھون گا

محمودبھٹہ 

گروپ مطب کامل

Thursday, April 8, 2021

ناک سے خون بہنا اور خون کے کلاٹ بننا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ ناک سے خون بہنا اور خون کے کلاٹ بننا ۔۔۔۔۔۔۔

دوستو سمجھ نہین آرھی اس موضوع کو سنجیدہ لون اور گھمبیرتا پیدا کرون یا پھر عام پیرائے مین سرسری انداز مین بیان کرون خیر دونون انداز ھی احاطہ تحریر مین لے آتے ھین اور اسکے ایک تیسرا انداز اختیار کرلیتے ھین پہلے کچھ سوالات 

پہلا سوال۔۔۔ پورے ملک مین ھرشہر سے یہ شکایت عام ملنے لگی کہ ناک سے خون بہنا شروع ھوگیا ھے رات سوتے وقت زبان لکڑی کی طرح اکڑجاتی ھے زبان کے اگلے نوک والے حصہ پہ مرچین سی لگتی ھین

 بخار نزلہ زکام فلو کرونا سانس بھاری دل گھبرانا بلکہ سانس بند ھونے جیسی شکایات کھلی فضاء مین رھنے کو دل کرنا کمرون مین گھٹن اور سانس کی تنگی جسمانی کمزوری اور جن کو شوگر کی مرض ھے ان کی شوگر کبھی بہت زیادہ اور کبھی لو ھوجانے جیسی علامات 

خیر ان تمام علامات مین اھم بات ناک سے خون بہنے کی شکایت ھے یہ خبرین تمام ٹی وی چینلون پہ آرھی تھین اور کچھ عجیب سی وجوھات بیان کی جارھی ھین کہ فضاء مین نمی کی مقدار کم ھوگئی ھے خشکی بہت زیادہ بڑھ چکی ھے یہ بات کچھ ھضم نہین ھوتی اب یہان سوال پیدا ھوتاھے کہ کیا واقعی فضا مین نمی ختم ھوگئی تھی یا نمی کی شرح زیرو ھوگئی تھی اگر نیٹ سے موسم کو چیک کیاجائے تو نمی کی شرح پچیس تیس یا چالیس فیصد نظرآرھی ھوگی یا ممکن ھے اس سے بھی زیادہ ھو خیر ممکن ھے نمی زیرو شرح پہ چلی گئی ھو لیکن ھمارے پاس بارش ھورھی تھی اور لوگون کوناک سے خون نکلنے کی بھی شکایت تھی 

اب دوسرا سوال یہ ھے تو پھر یہ سب کیا ھے کیا کوئی نیا وائرس حملہ آور ھوچکا ھے جس کی کچھ علامات کرونا جیسی بھی ھین یا پھر کرونا ھی اپنا شکل تبدیل کرکے نئے انداز مین حملہ آور ھوا ھے 

ایک بات طے ھے کہ واقعی کرونا نئے انداز مین حملہ آور ھوا ھے خشک کھانسی جیسی علامات کے ساتھ اور اکثریت لوگون کو بخار جیسی یادیگر علامات جو کروناوائرس مین آرھی ھین ایسی کوئی بھی علامت بظاھر نہین آرھی خیر ایک حقیقت یہ بھی ھے کرونا سے اموات تب ھی ھوتی ھے جب خون مین کلاٹ بنتے ھین پھیپھڑوں مین انتہائی خشکی کی علامات پیدا ھوکر پھیپھڑے کو سانس بھرنا اور سانس نکالنا مشکل ھوجاتا ھے یعنی جام ھوجاتے ھین  اور دوران خون مین پانی خشک ھونا شروع ھوجاتا ھے جس سے خون مین لوتھڑے بننا شروع ھوجاتے ھین میرے خیال مین ایک بات کا مشاھدہ کسی نہ کسی صورت مین سب نے ھی کیا ھوگا اگر کسی جانور کو ذبح کرکے اسکا خون برتن مین ڈالین تو بات سمجھ آجائے گی اس مین خون فورا لوتھڑون کی شکل اختیار کرلیتاھے جبکہ اس مین موجود کچھ پانی کی مقدار الگ ھوجایا کرتی ھے خیر یہ باتین مین عام فہم مین سمجھانے کےلئے بتارھاھون جبکہ یہان ایک بات یہ بھی یاد رکھین اسے ھی بلڈ سیرم کہاجاتاھے خیر ان باتون کی الگ الگ تشریحات سمجھنے کےلئے میرے سابقہ مضامین پڑھین خاص کر دل کے امراض پہ لکھا طویل تحقیقی مضمون جو گروپ مین موجود ھے اس کا مطالعہ کرین میرا خیال ھے سادہ انداز مین کافی کچھ سمجھادیاھے بات صرف اتنی سی ھے کہ فضاء مین نمی کی شرح کم نہین ھوئی بلکہ انسانی بدن کے اندر جتنی نمی ھونی چاھیے یا دوسرے لفظون مین جتنا پانی ھونا چاھیے اسکی مقدار کم ھونے سے خون بہنا شروع ھوتاھے  تو دوستو طب کا قدیم اصول آج بھی رائج ھے یعنی جب یبوست پیدا ھوجائے تو اسکا علاج رطوبت پیدا کرنا ھے اب رطوبت کرنے کے ساتھ ساتھ آپ نے یہ دیکھنا ھے کہ مزاجا مریض کو دواۓ حار کی ضرورت ھے یا پھر باردہ کی ھی ضرورت ھے دوسرے اور آسان الفاظ مین ھم اس بات کو یون سمجھین گے کہ ھم نے خشکی کا علاج تری پیدا کرناتجویز کیا ھے اب تری کے ساتھ ھم نے گرمی پیدا کرنی ھے یا سردی پیدا کرنے کی ضرورت ھے اب ان تمام باتون کو سمجھنے کے کچھ طب مین اصول اور قائدے ھین اور دوا کو ھم چھ انداز مین تقسیم کردیتے ھین یعنی

 سردی خشکی

خشکی سردی

خشکی گرمی

گرمی خشکی

گرمی تری

تری گرمی

اب یہان ایک بات واضح ھوگئی ھے جب تری ھوگی تولازم ھے کچھ نہ کچھ حصہ گرمی کا ساتھ رھنا ضروری ھے بس یہان ایک نکتہ ھی بیان کرونگا کہ جب تری کے ساتھ مکمل سردی بھی ھوگی تو وہ دوا بدن مین ٹھہر ھی نہین سکے گی اور نہ ھی جزو بدن ھوسکے گی فورا خارج ھوجایا کرتی ھے جیسے پانی کو فلٹر کرکے مکمل زیرو کرین توپیتے ھی بدن سے خارج ھوجاتاھے خیر باقی باتین کل کی پوسٹ مین دعاؤن مین یاد رکھیے گا

خوف وغصہ کی حالت مین جسم کانپنا 2

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔خوف وغصہ کی حالت مین جسم کانپنا۔۔۔دوسری وآخری قسط۔۔۔۔

اس قسط مین صرف علاج لکھنا رھتا تھا جو کافی دن گزرنے کے باوجود لکھ نہین سکا تھا مندرجہ ذیل ادویات اسی ترتیب سے دین انشاءاللہ چندروز مین تمام علامات سے نجات مل جاۓ گی

دوالمسک جواھردار چھوٹی چمچ صبح شام

معجون دماغ افروز مرکب چھوٹی چمچ صبح شام 

ھمراہ پانی دین

حب دماغی ایک ایک گولی صبح شام

اب ان کے نسخہ جات لکھے دیتا ھون دوالمسک جواھردار کا نسخہ لکھنے کی ضرورت نہین ھے یہ بازار سے ھمدرد والون کا لے کر ساتھ شامل کرلین کیونکہ اس دوا کا بنانا آپکے لئے آسان نہین ھے اگر پھر بھی بنانے کا شوق ھے تو یہین گروپ مطب کامل مین دوالمسک جواھردار کا نسخہ سرچ کرین پہلے ھی لکھ چکا ھون خیر دماغ افروز مرکب کا جو نسخہ یہان لکھنے لگا ھون یہ تیار کرنا ھوگا یہ بازار سے تیار شدہ نہین مل سکتی اور جو دوا بازار سے اس نام کی ملتی ھے وہ الگ سے دواھے یہ والی نہین ھے 

معجون دماغ افروز مرکب ۔۔۔۔

پوست ھلیلہ زرد

پوست آملہ خشک

پوست بلیلہ

اسطخدوس 

بسفائج 

تربد سفید

شاھترہ 

کشنیز

بادیان

سناءمکی 

افتیمون 

تمام دویات برابروزن پیس کرتین گنا ادویات کے وزن قوام مندرجہ ذیل مین معجون تیار فرمائین 

شہد دوحصہ چینی ایک حصہ 

محفوظ کرنےکےلئے سوڈیم بنزوویٹ استعمال کرین 

مقدارخوراک اوپر لکھ دی ھے

اب حب دماغی کا نسخہ مندرجہ ذیل ھے

افتیمون ولایتی ایک کلو

افسنتین ایک کلو 

پہلے ان دونون ادویات کا رب معروف طریقہ سے بنائین

اب اس رب مین فلفل سیاہ سوگرام اذراقی مدبر شدہ 250گرام ملا کر اچھی طرح پیس لین اور مرچ سیاہ برابر ھی گولیان بنالین مقدار خوراک اوپر لکھ دی ھے 

مطب کامل محمودبھٹہ 

بہت سے دوستون نے غیر حاضری محسوس کررکھی ھے اس لئے آج دوپوسٹین لکھ رھا ھون دوسری پوسٹ موجودہ حالات کے مطابق بلڈ کلاٹ بننے یا ناک سے خون بہنے جیسی علامات کے بارے مین ھے یہ پوسٹ مین پہلے لگارھا ھون جبکہ دوسری پوسٹ انشاءاللہ دوتین گھنٹہ بعد لگا دی جاۓ گی

Thursday, April 1, 2021

موجودہ حالات میں نزلہ بخار یا وائرس کاحملہ|corona

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔موجودہ حالات میں نزلہ بخار یا وائرس کاحملہ۔۔۔۔۔

یہ پوسٹ مین نے پچھلے سال لکھی تھی جب کرونا کا پہلا حملہ ھوا تھا اس دوا کے استعمال سے بہت زیادہ لوگوں نے فائدہ اٹھایا اس وقت بھی جو حالات پیدا شدہ ھیں آپ اعتماد سے یہی دوا استعمال کریں انشاء اللہ شفاء ملے گی 

اس کے استعمال سے نزلہ زکام اعضاء کی شکستگی ۔ گلے کی سوزش ۔ تھکاوٹ ۔۔نمونیا ۔ سردی ۔ پیٹ مین گیس ۔ ضعف ھضم سے بچے رھین گے جسم کوگرم کرتاھے سردی سے بچاتاھے

۔۔۔۔قہوہ۔۔۔۔تھوڑی سی دارچینی ۔ چند عدد لونگ  اور سبز پتی کاقہوہ تھوڑا سا شامل کرکے قہوہ بنالین اورصبح شام پیئن

باقی نمونیا کی دوا وعلاج بھی لکھ دیتاھون اگر میسرھوسکے توجن لوگون کوخواہ بچے ھین یابڑے بوڑھے ھین انہین استعمال کرین

مرمکی دس گرام 

سہاگہ دس گرام

مصبر بیس گرام 

گڑ چالیس گرام 

پیس کر سب کچھ ملالین چھوٹے بچے کودانہ مسورتادانہ گندم برابر کھلائین اوربوڑھے ونوجوان کو چنے برابر کھلائین دووقت یہ دوا دین انشااللہ پہلی ھی خواراک سے آرام آنا شروع ھوجائے گا چندبار کھلانے سے مرض جاتارھے گا ساتھ اگر میسر ھوسکے تو کشتہ بارہ سنگا ماشہ پچاس گرام شہد مین مکس کرلین اوردن مین دودفعہ چٹادیاکرین 

دوا کھلانے اوربنانے مین چندھدایات

سہاگہ بریان کرنے کی ضرورت نہین ھے ویسے ھی شامل کرنا ھے اور گڑ اگرپرانا مل سکے توانتہائی بہتر ھےنہ ملے تونیاشامل کرلین دوا کاذائقہ کڑوا ھوتاھے بچے کونیم گرم پانی مین حل کرکے گلے مین ڈال دین تاکہ کڑواھٹ نہ محسوس کرے ھان بعض دفعہ یہ دوا کھلانے سے تھوڑی دیر بعد بچے کو اُلٹی بھی آسکتی ھے جس مین لیس جھاگ شامل ھوتی ھے ریشہ بھی شامل ھوتاھے تواس مین پریشان ھونے والی بات کوئی نہین ھے بعض دفعہ یون لگتاھے کہ جیسے دوا کھلائی تھی ویسے ھی نکل گئی ھے اس وقت آپ دوبارہ دے سکتے ھین انشااللہ فوراافاقہ ھوگا اس دوا کوھرگھر مین تیار کرکے رکھناچاھیے