Tuesday, September 29, 2020

کولسٹرول کا علاج |cholestrol

 ۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Cholesterol |cure

۔۔۔۔۔ کولسٹرول کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پچھلی پوسٹ پہ بہت سے لوگون کا ایک ھی سوال تھا کولسٹرول ختم کرنے کی دوا بھی بتادین بڑی دفعہ بتایا جاچکا ھے کہ کم سے کم سوال کمنٹس مین لکھنے سے پہلے پوسٹ کوغور سے پڑھا کرین ممکن ھے آپ کو بات سمجھ نہ آئی ھو اور آپ کے سوال کا جواب بھی پوسٹ مین موجود ھو باقی گروپ مین سرچ لازمی کیا کرین آپ کے اکثریتی سوالون کے جوابات پہلے ھی لکھے جاچکے ھوتے ھین بالکل اسی طرح کولسٹرول کا مکمل تفصیل سے علاج پہلے ھی لکھا جاچکا ھے اب ایک ھی بات یاد رکھین کولسٹرول کا علاج کرنے سےپہلے کولسٹرول کوسمجھنا بہت ضروری ھے کولسٹرول کی کچھ الگ الگ اقسام ھین اور ان مین کولسٹرول کی ایک قسم ایسی بھی ھے جسے گھٹایا نہین بلکہ بڑھایا جاتاھے اب جتنے لوگون نے سوال کیا ھے آپ ایمانداری سے بتائین کہ کیا کولسٹرول کے بارے مین آپ پوری طرح جانتے ھین اگر نہین جانتے تو میرے پہلے سے لکھے مضامین جو کولسٹرول پہ ھین انہین سرچ کرکے پڑھین اب آگے چلتے ھین

میرے نزدیک کولسٹرول محض گندگی کاایک ڈھیر ھے جسے آپ نے اپنے بدن سے اٹھا کرباھر پھیکنا ھے اب آپ کو ایک ایسی صفائی کرنے والی مشین دوا کی شکل مین چاھیے جو اس گندگی کواٹھاکر باھر پھینک دے تو دوستو عام تھوڑا بہت کولسٹرول ختم کرنے کےلئے محض غدی اعصابی ملین ھی کھلائین گے توکولسٹرول جاتارھتاھے اگر مقدار زیادہ ھے تو ساتھ نوشادر کاتیل بناکر استعمال کرلین اسکا نسخہ پہلے بھی گروپ مین لکھ چکا ھون دوبارہ سمجھ لین

بازار سے عام سیپیان مل جاتی ھین یہ پاؤ بھر لےلین اور انہین پہلے گل حکمت کرکے پانچ کلو آگ دے دین اب ان سیپیون کو نکال کر دوچند نوشادر ٹھیکری ملا کرکھرل کرکے پھر ڈولی مین بھر کر گل حکمت کرکے بیس سیر آگ دے دین آگ پاتھیون کی دے سکتے ھین یا پھر لکڑی کے چھوٹے ٹکڑون کی دے لین آگ کی اگر کچھ کمی بیشی ھوجاۓ تو کوئی مسئلہ نہین ھے خیر ٹھنڈا ھوجانے پر سب دوا کو برتن سے نکال کر کسی سٹیل کے برتن مین کھلا پھیلا کر رکھ دین برتن کوذرا ٹیڑھا رکھین تاکہ آپ کا روغن ایک سائیڈ پہ اکھٹا ھوتارھے اس تیل کو الگ صاف کرکے یعنی نتار کرکسی شیشی مین ڈال کر محفوظ کرلین پانچ قطرے ایک کپ پانی مین ڈالکر دن مین دوبار پی لین کولسٹرول سے انشااللہ نجات مل جاۓ گی باقی مشہورعام دوا جس کا سب کو علم ھے سرکہ سیب لیمن کا پانی ادرک کاپانی لہسن کا پانی ھرواحد پاؤ پاؤ لین یہ پانی فلٹر شدہ ھون پھر اس مین ایک کلو شہد ملا کر ایک بال دے کر کسی بوتل مین محفوظ کرلین دوتاچار چمچ دوقت پانی کپ مین شامل کرکے پی جائین یاد رکھین تیل نوشادر اور غدی اعصابی ملین ایک ساتھ استعمال کرنے سے جگر پہ چڑھی چربی بھی جاتی رھتی ھے اب یہ سوال پوچھنے کی ضرورت نہین کہ کتنا عرصہ استعمال کرین تو میرے عزیز ساتھ ساتھ ھر پندرہ بیس روز بعد ٹیسٹ کرواتے رھین جب کولسٹرول ٹھیک ھوجاۓ تو چھوڑ دین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Friday, September 25, 2020

سرعت وذکاوت حس اھم تشریح ۔۔۔۔حصہ دوم آخری ۔۔ کل کی پوسٹ مین وضاحت ھوگئی تھی کہ جب

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ سرعت وذکاوت حس اھم تشریح ۔۔۔۔حصہ دوم آخری ۔۔

کل کی پوسٹ مین وضاحت ھوگئی تھی کہ جب اعصابی تحریک ھوگی تو رطوبات کی کثرت اور رقیق ھونگی اور جب غدی تحریک ھوگی تو مادہ منویہ کا قوام رقیق ھوگا اب ھمین پتہ کیسے چلے گا کہ مرض کونسے مزاج مین پیدا ھوچکی ھے کیا سرعت اعصابی ھے یا غدی؟

آئیے اب ھم واضح فرق دیکھین گے

جب سرعت غدی تحریک مین ھوگی تو عضو مین تناؤ شہوت مین شدت ھوگی بعض اوقات باربار انتشار ھوگا لیکن انزال بوجہ سرعت اتنا ھی تیزی سے ھوگا

اگر سرعت اعصابی تحریک مین ھوگی تو اس مین نہ ھی سختی اور نہ ھی تناؤ اور انزال بھی جلدی ھوتاھے 

یہان ایک بات یہ بھی یاد رکھنے والی ھے کہ لفظ سرعت سے مراد تو تیزی ھے اور یہان کونسی تیزی مراد ھے تو دوستو یہ تیزی انزال کی صورت یعنی انتشار ھردو صورت مین جلد جاتارھتاھے 

اب بات معالجہ کے بارےمین کرتےھین یادرکھین پہلے مرض کی تشخيص درست کرلین کہ آیا مرض اعصابی ھے یا غدی ھے اسکے بعد علاج تجویز کرین گے 

اب پہلے علاج اعصابی تحریک کا کرتے ھین اعصابی سرعت مین نظریہ مفرداعضاء کی مشہور دوا حب مقوی خاص دین حب فولادی دین حب عنبر مشکی دین یہ عام مشہور نسخے ھین لونگ دارچینی جاوتری سلاجیت ازراقی مدبر اور کشتہ شنگرف ھموزن گولیان بنا لین اور تین وقت تک کھلا سکتے ھین دل کی کمزوری ھرصورت دور کرین دوالمسک جواھردار دین یہ جوارش بھی بہت ھی اعلی ھے۔۔

لونگ دارچینی ۔ جائفل  جاوتری ۔ تخم حرمل ۔ ازراقی مدبر فلفل دراز  سنبل طیب ۔ خولنجان برابروزن پیس کرتین گنا شہد مین معجون بنالین چمچ چمچ دوباردین

سفوف سرعت دین۔ عقرقرحا50گرام ۔ تخم ریحان ۔ مغز تمرھندی کلان ۔ سمندرسوک ۔ تخم سرس ھرایک سوگرام چھلکا اسپغول دوسو گرام شامل کرکے پیس لین چمچ چمچ ھمراہ پانی دن مین تین بار دین امید ھے کافی دوائین اعصابی تحریک کےلئے بتادی ھین اپنی ترتیب سے اس مین سے علاج کرین

اب علاج غدی تحریک مین 

کاھو خرفہ کاسنی نیلوفر سوکھا دھنیا گوند کیکر گوند کتیرا موصلی سفید ھرایک دوا50گرام اجوائن خراسانی 10گرام پیس کرسفوف بنالین چمچ چمچ دوقت ھمراہ دودھ دین باقی تریاق نمبر 1 اکسیر نمبر1 امساکی ۔ سفوف سدا جوانی قرص کافور معجون مغلظ غدی اعصابی لبوب معجون مقوی ممسک سب مشہور عام نسخہ جات ھین جو گروپ مطب کامل مین باربار لکھے جاچکے ھین آپ ان مین سے اپنی ترتیب سے دوا دے سکتے ھین 

یہان آخری بات اور بھی سمجھ لین یہ نقطہ بتارھا ھون وضاحت اگر آپ طبیب ھین تو آپ کے پاس ھونا ضروری ھے اور یہ بات بھی یاد رھے جومثال مین نے پچھلی قسط مین دی تھی وہ بھی اس علامت سے جڑی ھوئی ھے اب یہ بات بھی سمجھ لین سرعت کے مریضون مین اکثریت کولسٹرول کاشکار ھوتی ھے اسے ضرور جانچین اور اسے دور کرین کولسٹرول حقیقت مین سومزاج کی علامت ھے گندگی کاڈھیر ھوتاھے جوبدن مین گھر کرچکا ھوتاھے یاد رکھین کولسٹرول کاعلاج ھمیشہ غدی اعصابی دواؤن سے کیا کرین کم سے کم غدی اعصابی ملین دین نوشادر کا تیل پانچ قطرے شامل کرلین بہت ھی فائدہ مندھوگا اجازت دین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ آپکی دعاؤن کا خواھشمند

Thursday, September 24, 2020

ذکاوت حس وسرعت اھم تشریح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط اول

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔ ذکاوت حس وسرعت اھم تشریح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط اول

پچھلے دوماہ مین مختلف علاقون سے کم وبیش سوسے زائدحکماء حضرات سے ملاقات رھی مختلف سوالات کے ساتھ ساتھ ایک سوال کم وبیش سب نے کیا یہ سوال قوت باہ کے متعلق تھا بہت سے حضرات مرض کوسمجھنے اور اس کے نام سے متفق ھونے کوھی نہین جانتے ھین اور ایک مرض جو خودسے حکماء حضرات مین مجھے نظر آتی ھے وہ ھے نسخہ کی تلاش؟؟

اب چند دوائین جوقوت باہ کی دوائین جانی جاتی ھین ان کا سب کوعلم ھے عام قاری بھی میری اس بات سے اتفاق کرے گا وہ دوائین مندرجہ ذیل ھین سم الفارشنگرف سونا چاندی ھیراپارہ کشتہ سہ دھاتا فیروزہ لعل یاقوت نیلم اورلونگ جائفل جلوتری عقرقرحا افیون دھتورہ اجوائن خراسانی عنبر کستوری زعفران جندبیدستروغیرہ وغیرہ اب ان کااستعمال کب اورکہان کرناھےیہ علم نہین یہ مزاجاکیسی ھین یہ علم نہین ؟ کونسی مرض کس مزاج مین ھوتی ھےیہ علم نہین بلکہ اکثر نسخہ لکھ دیاجاتاھے ساتھ لکھا ھوتاھے کہ یہ جریان احتلام کمی انتشار کجی لاغری امساک سب مین مفیدھے اب ان امراض کی وضاحت کی جاۓکہ توعلم ھوتاھےکہ ھرایک علیحدہ علیحدہ مزاج کی امراض ھین اب ایک دوا بھلا سب مین کیسے مفید ھوگئی یہ ناممکن ھے اسلئے دوستو پہلے امراض کی حقیقت سمجھین اسکے لئے میرے مضامین گروپ مین پڑے ھین انہین پڑھ کر مستفید ھون اور یہ مضمون پوری تشریح کے ساتھ ایک ھی ٹاپک پہ لکھون گا اسے پڑھ کرآپ کافی کچھ بات سمجھ لین گے اور بات شروع کرنے سے پہلے میری ایک بات دل ودماغ مین بٹھا لین کبھی بھی نسخہ کے پیچھے نہ بھاگین خود کو اس اھل کرین کہ ھرنسخہ آپکے پیچھے دوڑے تشریح الامراض سمجھین مبادیات طب جانین تشریح الابدان پڑھین یعنی اناٹومی اور فزیالوجی پہ عبور حاصل کرین ایک ایک بات باریک بینی سے سمجھین جب یہ علم ھوجائے گا کونسا نظام بدن مین کیسے کام کرتاھے اب ان نظامات پہ کون کونسی مرض حملہ آور ھوسکتی ھے اور کب ھوتی ھے اورکیون ھوتی ھے؟

اب ذکرکرتے ھین ذکاوت حس کا؟

یاد رکھین یہ مرض دوطرح کاھوتاھے پہلا مرض اعصابی تحریک مین ھوتاھے اور دوسرا مرض اعصابی تسکین مین ھوتاھے 

جب اعصابی تحریک ھوتی ھے تو اس بات کا مطلب یہ ھے کہ پورے بدن مین رطوبات کی کثرت ھوچکی ھے جب یہ عمل ھوتا ھے تو غددسے نکلنے والی رطوبات وافرازات بھی لازمی پتلے یعنی رقیق ھوگئےھین یعنی جب اعصاب مین تحریک ھوگی توعضلات مین تسکین ھوگی اب عضلات مین تسکین کی وجہ سے ان کی سختی اور صلابت بھی ختم ھوجایا کرتی ھے یہی تسکینی حالت عضوتناسل مین بھی ھواکرتی ھے اور عضلہ ناعظہ عضو مین نافذ شدہ خون کونہ دباتاھے اور نہ ھی روکتاھے اس لئے تناؤ ندارد۔۔۔ میرے خیال مین یہان کچھ بات کی سمجھ کافی لوگون کو نہین آئی ھوگی اسےمثال سے سمجھ لین

ایک سرنج لین اور اس مین کسٹرآئل بھرلین اور پسٹن کو زور سے دبائین یاد رکھین یہ مثال ھردوانداز سمجھانے کےلئے کافی ھوگی اب پسٹن دباتے جائین اور سرنج سے کسٹرآئل باھر نکالین اب دوعمل اھم ھوۓ تیل گاڑھا ھونے کی وجہ سے ھاتھ کا زور بہت زیادہ لگا یعنی کافی طاقت خرچ کرکے آپ نے سرنج خالی کی ھے اور دوسرا عمل یہ ھوا کہ تیل توگاڑھا تھا ھی لیکن سرنج کی سوئی کا سوراخ بھی بہت باریک تھا اس لئے تیل قطرہ قطرہ ھوکر باھر نکلا اگر اسی سرنج مین آپ پیٹرول ڈال کر پسٹن دبائین گے تو ایک اور عمل ھوگا کہ پیٹرول باآسانی فورا سرنج سے نکل گیا باوجود اسکے سوئی وھی پہلے والی باریک ھی تھی اب ذرا سوچین گے توبات یہ سمجھ آۓگی کہ پیٹرول بہت ھی پتلا تیل تھا اس لئے باآسانی سرنج سے خارج ھوگیا اب ان تمام پہلوؤن کو ذھن مین بٹھا لین اس مثال کی مین آگے وضاحت نہین کرون گا بلکہ آپ نے اپنے دماغ پر زورڈالنا ھےاور عمل سمجھنا ھےاگر دماغ پہ کچھ بھی بوجھ ڈالین گےتوبات سمجھ آجاۓگی مین صرف کلیہ قائدہ کی وضاحت کرونگا

اب بات آگےسمجھین؟

جب رطوبات کی خون مین بدن مین کثرت ھوگی تو اعصابی تحریک ھوگی توعضلات مین تسکین کا عمل ھوگا اس سے تناؤ کسی صورت نہین ھوگا اگر تناؤ نہین ھوگا تو انتہاء کی سرعت اور ذکاوت ھوگی یعنی اس تحریک مین شہوت اور نعوظ کی بھی کمی ھوتی ھےآپ اسےعضلاتی تسکین کہین گے

اب دوسری صورت مین جب غدی تحریک ھوتولازمی بات ھے کثرت حرارت سےمادہ منویہ کاقوام رقیق یعنی پتلاھوجاتاھے پہلےعمل مین رطوبات رقیق تھین تواس دوسرےعمل مین مادہ منویہ رقیق ھےیعنی اعصابی تسکین کا عمل ھےجس کی وجہ سےاعصابی دباؤبرداشت کرنےکی سکت کم ھوجاتی ھےاب یقینی بات ھےجب شہوانی عمل سےان پہ دباؤپڑتاھےتوجلدی جواب دے جاتےھین یہ سرعت کادوسراانداز ھےاب اس پہ باقی وضاحت کل کرین گے بمعہ معالجات اور ایک آخری بات یہ بھی یہان یاد رکھین کہ یہ پوسٹ صرف حکماء کےلئے ھے باقی کو کمنٹس کرنےکی ضرورت نہین ھےاورکمنٹس بھی صرف پوسٹ سے متعلقہ ھون گروپ مطب کامل محمود بھٹہ

Tuesday, September 22, 2020

جوارش کمونی اور جوارش کمونی|jawarish kamuni

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jawarish Kamuni|Jawarish | Kamoni|Kamuni

۔۔۔۔۔۔ جوارش کمونی اور جوارش کمونی ۔۔۔۔۔

کچھ عرصہ پہلے بھی مین نے جوارش کمونی مین کچھ اضافہ کیا تھا اور آپ کو تشریح کے ساتھ اس اضافے کی وضاحت وافادیت سےبھی آگاہ کیا تھا وہ پوسٹ بھی گروپ مطب کامل مین موجود ھے آج صبح صبح ایک کتاب مطالعہ سے گزری اس مین بھی جوارش کمونی کا نسخہ کچھ ردبدل کے ساتھ لکھا تھا اچھا لگا تو آپ سے شیئر کررھا ھون بس یہ یاد رھے مین نے خودتیارنہین کیا ھے بس اپنی جگہ نسخہ درست تھا 

خیر نسخہ لکھنے سے پہلے ایک وضاحت بھی کردون جوانتہائی ضروری ھے پہلی وضاحت بعض لوگ یہ سوال کرتے ھین کہ جب یہ دوا یعنی جوارش کمونی معدہ کےلئے ھے تو اسکانام کمونی کیون ھے اور کمونی سے کیامراد ھے جواب نہایت معمولی سا ھے ماضی کے حکماء عموما جومفرد دوا نسخہ مین زیادہ ھوتی اس پہ دواکانام رکھ دیاکرتے تھے اور یہ نہایت سادہ اوراچھا طریقہ وضع تھا اب بعض لوگون نے دواؤن کےنام بدل کر نہایت اونچے رکھ لیے ھین جبکہ نسخہ جات وھی پرانے ھوتے ھین خیر نامون مین کچھ نہین پڑاھوتا بس دوا درست میزانیہ اور بالمزاج ھوناچاھیے آپ خواہ اس جوارش کمونی کا ھی نام بدل کر جوھر الماسی خاص معدی رکھ لین بس رعب پڑنا چاھیے دوا کا 

خیر بات کمونی کی کرتے ھین کمونی دراصل لفظ کمون سے مشتق ھے کمون بمعنی زیرہ کے ھین یعنی کمون زیرہ کوکہتے ھین بس اس مین لفظ( ی) کا اضافہ ھے  اب ذرا زیرہ کی بابت بھی کچھ بتادون اس وقت بازار مین جوزیرہ سفید عام مصالحہ جات کےلئے یعنی گھر کے اندر استعمال کےلئے یا کھانون مین استعمال کےلئے فروخت ھورھاھے اسے پنساری یا کریانہ سٹور والے انڈین زیرہ کے نام سے پکارتے ھین اور تعریفون کے پل باندھ دین گے یہ چھ سو روپے کلو ملے گا اس کی خوشبو قطعی نہین ھے اور زیرہ سفید ایران کا ھے جسے زیرہ کرمانی بھی کہاجاتاھے اس کی خوشبو پیسنے سے آتی ھے یہ بہترین زیرہ ھوتا ھے یہ چندماہ پہلے تومہنگاتھا گیارہ سوفی کلو اب ریٹ ساڑھے پانچ سوفی کلوھے ایک سفید زیرہ افغانستان سےبھی آتاھے اسکی خوشبو بغیر پیسےبھی آرھی ھوتی ھے یہ سب سے بہترین ھے اس وقت اسکا بھی ریٹ نہایت 550روپے فی کلوھے آپ چیک کرکے یا تو افغانستان والا یا ایران والا خریدین چیک کرنا آسان ھی ھوتاھے زیرہ کوھتھیلی پہ رکھ کردونون ھاتھون سے زورسے مسل دین جس سے خوشبوآنے لگے وہ خریدین انڈیا والا بےکار چیزھے دوکاندار مہنگا بتاکرافادیت بڑھاتاھے جبکہ اصل خوشبووالاھے لیجئے اب کمونی کا نیا نسخہ بھی پڑھ لین

سنڈھ50گرام۔۔برگ سداب 50گرام ۔۔خولنجان 50گرام ۔۔۔اجوائن دیسی 25گرام۔۔۔ پودینہ 50گرام۔۔۔زیرہ سفید سوگرام پیس کرتین گنا شہد یا چینی کاقوام ملاکر جوارش بنالین چھ گرام دووقت ھمراہ قہوہ دارچینی یا پانی دین

ریاح بدھضمی جلن معدہ تبخیرمعدہ بھوک کی کمی مین مفیدھے

محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, September 19, 2020

سبات یعنی نیند بہت زیادہ آنا

 ۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔سبات یعنی نیند بہت زیادہ آنا۔۔۔دوسری اور آخری قسط

اگر نیند کی زیادتی غدی عضلاتی تحریک کی وجہ سے ھے تو یقینا غلبہ صفرا ھے 

عام طور پر گرمیون مین بعض لوگ شدید گرمی ھونے کے باوجود بھی سورھے ھوتے ھین بلکہ بے ھوشی جیسی کیفیت ھوتی ھے جگانے سے بندہ جاگ بھی جاتاھے لیکن تھوڑی دیر بعد پھر سورھا ھوتاھے اور مریض بس ایک ھی شکایت کرتاھے کہ جناب آنکھ کھلنے کانام ھی نہین لیتی ھر وقت نیند آئی رھتی ھے یہ صفراوی کیفیت ھے اسکا بہترین حل علاج صفرا کا اخراج ھے اندرونی طور پر حب انقلاب دین یا غدی اعصابی ملین دین بیرونی طور پراعصابی غدی روغن لگئین یا کوئی اعصابی غدی محمر دوا ھاتھ پاؤن پہ لگا کر پھرپانی سے دھو ڈالین چند روز مین نیند کی یہ کیفیت جاتی رھے گی خیر یہ عام سی کیفیت ھے کبھی کبھار خود بھی ٹھیک ھوجایاکرتی ھے جو موسم کی مناسبت سے ھواکرتی ھے اب ذرا اس مرض مین اھم کیفیات کا ذکرھوجاۓ

 یہ دوسری کیفیت نہایت ھی خطرناک ھواکرتی ھے بعض اوقات مریض موت کے منہ مین چلاجاتاھے یہی اصل مرض ھے پہلی کیفیت تو عام سی ھے جس مین غلبہ صفرا ھوتاھے لیکن اس کیفیت مین بلغمی رطوبات انتہائی کثرت سے ھواکرتی ھین مریض کوجگانےسے بہت ھی مشکل پیش آتی ھے بعض اور اوقات مکمل بے ھوشی جیسی صورت حال ھوتی ھے یعنی مریض کسی صورت نہین جاگتا اور ایسی صورت حال مین ایک پہلو غلط صورت حال پیداکرتاھے وہ ھے گلوکوز کی ڈرپ لگادینا اب معالج بطور غذاھی بے شک بوتل چڑھاۓ لیکن طب کے نزدیک یہ عمل درست نہین ھے اور یہان یہ سوال بھی پیداھوتاھے کہ  مریض جاگ ھی نہین رھا مسلسل بے ھوش ھے توکیا اسے زندہ رھنے کےلئے غذا کی ضرورت نہین ھے اور غذا دینے کاآسان عمل گلوکوز کی بوتل ھی ھے اس سوال کا جواب یہ نہین ھے غذا تو معدہ مین نالی لگاکربھی دی جاسکتی ھے اور یہ عمل احسن ھے خیر آپ چند نقاط سمجھ لین توساری بات سمجھ مین آجاۓ گی

پہلی بات ۔۔۔یاد رکھین سارے جسم کا تغذیہ دوران خون کے ذریعے  حالت بیداری مین ھواکرتاھے مگر دماغ حالت نیند مین غذاپاتاھے دوران خون سوتے وقت دماغ کی طرف زیادہ ھوتاھے طب کے مطابق جب دماغ مین خون ورطوبت کی کثرت ھوجاتی ھے توایک سباتی کیفیت طاری ھوجاتی ھے یعنی انتہائی گہری نیند آتی ھے اوراتنی گہری نیند کہ سانس کے سواباقی تمام اعضائے بدن بے حس وحرکت ھوجاتے ھین یہی کیفیت اگر زیادہ بڑھ جاۓ تو پہلے سبات ھوجاتا ھے اگر اس سے زیادہ بڑھ جاۓ تو سکتہ طاری ھوجاتاھے یاد رھے سبات مین نیند کاغلبہ اتنازیادہ ھوجاتاھےکہ مریض جگانے سے بھی بمشکل جاگتاھے روح حیوانی اندر چلی جاتی ھے اور روح نفسانی سے رابطہ قلیل رہ جاتاھے اور روح نفسانی لوٹ کر مبداء دماغ مین قید ھوکررہ جاتی ھے  یعنی اعضاء مین نفوذ نہین کرتی یہ مرض ھوتا تو بہت کم ھے لیکن اب اکثر دیکھنے مین آرھا ھے یاد رکھین یہ انتہا کی اعصابی تحریک اور عضلات کی تسکین ھے

علاج کےلئے بسفائج تربد اسطخدوس اور برھمی بوٹی برابروزن ماشہ ماشہ کا جوشاندہ بناکر دووقت دین 

لونگ دارچینی مصبر جلوتری وج ترکی برابروزن پیس کر آدھا گرام اسی جوشاندہ مین حل کرکے پلا دین تنقیہ دماغ بھی ھوگا اور عضلات بھی بیدار ھوناشروع ھوجائین گے انشااللہ فوری اثر دوا ھے چند روز مین صحت مکمل بحال ھوجائے گی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, September 18, 2020

سبات یعنی نیند بہت زیادہ آنا

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ سبات یعنی نیند بہت زیادہ آنا۔۔۔۔۔۔۔

کل کی پوسٹ نیند نہ آنے کے بارے مین تھی اور اس مین کافی لوگون نے یہ سوال کررکھا تھا کہ ھمین تو نیند بہت زیادہ آتی ھے حالانکہ کل کی پوسٹ مین ھی حکماء حضرات نیند زیادہ آنے کا سبب بھی سمجھ گئے تھے خیر یہ سوال شاید عام قارئین کی طرف سے تھا سوال پڑھ کر مجھے دوتین اھم باتین ذھن مین آئی اسلئے پوسٹ اس موضوع پہ لکھنا ضروری سمجھا پہلی بات ایک مقولہ کے بارے مین تھی ۔۔۔ (جوسوتا ھے وہ کھوتا ھے)۔۔۔ یہ مقولہ ان لوگون کے لئے ھے جو زیادہ سونے کے عادی ھین معذرت کے ساتھ یہان لفظ کھوتا سے مراد گدھا نہین ھے بلکہ کسی چیز کو کھودینے سے مراد ھے یعنی نقصان ھونا اسی طرح کا پنجابی مین ایک ملتا جلتا اور بھی مقولہ ھے جسے اردو مین یون لکھا جاسکتاھے جو سوتے ھین ان کی بھینسین نر پیدا کرتی ھین کیونکہ بھینس کا مادہ پیدا کرنا بہتر سمجھاجاتاھے خیر دوسری بات نیند کا بہت زیادہ آنا دو مزاجون مین دیکھا گیا ھے اور نیندکی واقعی دوحالتین مین نے خود مشاھدہ کی ھین پہلا مشاھدہ یہ تھا کہ ایک ھمارے شہر کے صوفی صاحب تھے وہ نماز پڑھتے پڑھتے بعض اوقات حالت قیام مین ھی سوجاتے تھے مجال ھے جوکبھی گرے ھون بیٹھے بیٹھے سوجانا عام لوگون مین دیکھا ھے دوسرا مشاھدہ مین ایک لڑکی کو پندرہ دن مسلسل سوتے ھوۓ گزر چکے تھے حکماء حضرات ان کی الگ الگ تشریح کرین خیر جواب تو اس پوسٹ کے اندر بھی موجود ھوگا لیکن وضاحت یہ دونون کس کس مزاج کی صورتین ھین

خیر تیسری بات جو مجھے سب سے اھم لگی وہ تھی بسیار خوری  اور یہ چیز بندہ خود سے پیدا کرتا ھے کل کے سوالون مین یہ بات اھم تھی بے تحاشا کھانا اور فخر کرنا پھر سونا 

یہان ایک پہلو اور بھی بعض دوستو کے ذھن مین آۓ گا خماری نیند خواہ یہ شراب سے ھو بھنگ سے ھو یا افیون یا کسی بھی دیگر نشہ کی کیفیت مین ھو یاد رکھین یہ الگ سے پہلو ھین بلکہ یہ صداع خماری کی کیفیات امراض وعلامات کا حصہ ھین یہان ان کا ذکر نہین ھوگا

سب سے خوبصورت بات یہ ھے کہ کم کھائین اور کم سوئین صرف چھ گھنٹہ نیند ھونی چاھیے اس سے زیادہ نہین؟

نوٹ۔۔۔ کل بھی ایک بات لکھنی یاد نہین رھی پوسٹ اپرووکرنا صرف سرمدصاحب کی ذمہ داری ھے کافی روز ذاتی شدید مصروفیات کی بنا پر وہ اس ذمہ داری سے دور رھے بلکہ نیٹ بھی دور تھے اب کچھ روز سے وہ گروپ مین اپنے فرائض سرانجام دے رھے ھین جو حضرات پوسٹ لیٹ لگنے یا کسی بھی گروپ کے مسئلہ پر مجھے میسج کردیتے ھین وہ براہ کرم انہین میسج کیا کرین اب دوسری خوشخبری آپکے لئے یہ ھوگی کہ اب مین کوشش کرکے روزانہ کے حساب سے پوسٹ لکھا کرونگا

خیر بات موضوع کی طرف موڑتے ھین

پہلا نقطہ ۔۔ نینددراصل ھے کیا؟ تودوستو نیند حقیقت مین قلب وعضلات کے آرام کا نام ھے یاد رکھین جب بندہ سوتا ھے تو سواۓ دل کے تمام عضلات حالت سکون مین چلے جاتے ھین جبکہ دل کی حرکات یعنی رفتاربھی سست ھوجاتی ھے اور جب بندہ جاگتا ھے تو اس وقت بدن کے عضلات بھی اپنا فعل سرانجام دینا شروع کردیتے ھین اور دل کی رفتار بھی اپنے اعتدال پرآجایا کرتی ھے یعنی حالت نیند مین دل کم دھڑکتا ھے

یہان ایک نقطہ پہلے ھی بیان کردون دل کے سست یا رفتار کی کمی دو مزاجون مین کم ھوتی ھے 

پہلا مزاج ۔۔۔اعصابی عضلاتی تحریک مین سکون کی وجہ سے کم دھڑکتا ھے

دوسرا مزاج۔۔غدی عضلاتی تحریک مین تحلیل کی وجہ سے کم دھڑکتا ھے جبکہ نیندیا تو اعصابی یا غدی تحریک مین زیادہ آیا کرتی ھے باقی باتین کل کی پوسٹ مین

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, September 17, 2020

نایاب طلاء |Tilla

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Tilla
۔۔۔۔ نایاب طلاء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے ایک دوست ھین رفیق شاہ صاحب ولد طالب شاہ صاحب سرکہ ھارون آباد اٹک 
شاہ صاحب 4سال میرے ھان رھے عالم باعمل ھین امیر آدمی ھین آجکل بلکہ عرصہ دراز سے انگلینڈ مین مقیم ھین یہ اتنا تفصیل سے شاہ صاحب کا تعارف اس لئے کروایا بہت سے دوست جو گروپ مین موجود ھین ان کے علاقہ سے ھی تعلق رکھتے ھین وہ ضرور شاہ صاحب کو جانتے ھونگے اچھے انسان ھین شاہ صاحب 
عرصہ بیس سال پہلے کی بات کررھا ھون شاہ صاحب کے پاس ان کے گاؤن مین ھی ایک بزرگ ان کے ھان آیا جس کے پاؤن مین جوتی ھی نہین تھی اب شاہ صاحب جب اسے ننگے پاؤن دیکھا تو شاہ صاحب کے اندر خواھش پیدا ھوئی کہ ان صاحب کو نئی جوتی لے کر دینی چاھیے موسم ذرا سردی کا تھا جب شاہ صاحب نے اپنی خواھش کا اظہار اس بزرگ سے کیا تو جواب انکار مین آیا بزرگ نے کہا ضرورت نہین ھے شاہ جی 
اب شاہ جی نے موسم کی سردی اور ننگے پاؤن پتھر اور کانٹے چبھنے کا اندیشہ ظاھر کیا بزرگ تھوڑا مسکرانے کے بعد فرمانے لگے کوئی سوئی ھے شاہ جی آپ کے پاس؟
شاہ صاحب نے کہا ضرورت ھے تو منگواۓ دیتا ھون تو بزرگ نے مثبت انداز مین سر ھلا کر سوئی منگوانے کی فرمائش کردی تھوڑی دیر مین ایک صاحب شاہ صاحب کے کہنے پہ عام سلائی والی سوئی لے آیا اب بزرگ نے سوئی شاہ صاحب کے ھاتھ مین تھما کر اپنے پاؤن مین چبھونے کی فرمائش کی ۔۔۔۔ تو لاکھ کوشش کے شاہ صاحب بزرگ کے پاؤن مین سوئی نہ گھسیڑ سکے  شاہ صاحب تو حیران اور پریشان دیکھتے رہ گئے جبکہ بزرگ سواۓ مسکرانے کے اور کچھ نہ کہا 
اب شاہ جی کو بے انتہاء جستجو تھی کہ یہ کیسے ممکن ھے 
یہ سب باتین شاہ صاحب نے ایک ملاقات مین مجھے بتائین تھیآخر دودن کی محنت کے بعد بزرگ نے ایک چیز کا بتایا اور ساتھ یہ بھی بتا دیا ایک چیز اور بھی ھے جس کے ملانے سے میرے پاؤن ایسے ھوۓ اب جو تیرا مقصد ھے اس کے لئے یہ ایک ھی چیز کافی ھے دوسری دوا کی ضرورت نہین اب شاہ صاحب شرمندہ بھی ھوۓ اور خاموش ھو گئے  
وہ ایک دوا شاہ جی نے مجھے بتا دی آپ بھی سن لین وہ تھا کچھوے کے انڈے کا تیل
ایک دو قطرے روزانہ جذب کرین ایک ماہ مسلسل استعمال کرین 
بات سمجھ گئے ھونگے 
یہ سب آج اس لئے لکھا ھے چند روز کی غیر حاضری بھی تھی اور اس تیل کے بنانے کا موسم بھی آگیا ھے
نوٹ۔۔۔ اب ایسا کمنٹس کوئی بھی نہ دے جس مین کہا جاۓ کہ آپ کے پاس تیار مل سکتا ھے جی نہین بالکل نہین مل سکتا کیونکہ اسے جس نے بھی تیار کرنا ھے وھی استعمال بھی کرے گا
کیونکہ سب سے بڑا مسئلہ کچھوے کے انڈے تلاش کرنا ھے جو کم سے کم دس بارہ ھون تب ایک آدمی کی ضرورت پوری ھو سکتی ھے

Wednesday, September 16, 2020

سوتے وقت بے چینی یا نیند کانہ آنا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ سوتے وقت بے چینی یا نیند کانہ آنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ دور مین یہ عارضہ بھی بہت سے لوگون کو لاحق ھوچکابلکہ کچھ عرصہ قبل جب لاک ڈاؤن ھوا توپورے عالم پہ ایک بات بہت ھی اذیت ناک ثابت ھوئی کہ لوگ نفسیاتی امراض کے شکار ھوۓ بلکہ یون سمجھ لین کروناوائرس کی وجہ سے دوطرفہ مارپڑی چارون اطراف موت کا رقص تھا واحد ھمارا ملک پاکستان تھا جہان کرونا لاچار تھا پاکستان کے لوگ ذھنی طور پر بہت ھی مضبوط لوگ ھین یہ مین اس لئے نہین کہہ رھا کہ مین خودپاکستانی ھون نڈر بےخوف بہادر اور جری لوگ پاکستان کے ھین اب یہ اتنے نڈر اور بہادر کیسے ھوگئے اسکے پیچھے بھی ایک تاریخ ھے خیر مین اب وہ تاریخ تو یہان نہین لکھون گا بس جو منظر پوری دنیا نے دیکھا آپ نے بھی دیکھا اورسنا صرف وھی دہرانے پہ اکتفا ھوگا پوری دنیا پہ کرونا پھیلا لوگ کونون کھدڑون مین چھپ گئے کرونا پیچھے پیچھے اور لوگ چیختے چلاتے آگے آگے بھاگ رھے تھے ھر طرح کی جاۓ پناہ کی تلاش جاری تھی مشورہ اور اعلانات ریڈیو ٹی وی میڈیا ھر جگہ جاری تھے ھرترکیب ناکام رھی پاکستان کروناوائرس آیا پوری دنیا پہ اعلانات بلکہ اقوام متحدہ تک نے فتوہ دیا کہ پاکستان مین کروڑوں اموات ھونگی سبب یہ بھی بتایا جارھاتھا کہ پاکستان مین سہولیات نہ ھونے کے برابر بھی نہین ھین سب باتین سچ اور حکومت پاکستان بھی بیرونی تبصرے سن کے پریشان تھی لیکن عوام کسی صورت لاک ڈاؤن ماننے کوتیار نہین تھی صورت حال یہ ھوگئی کہ کرونا لاچاری اور بے بسی کی کیفیت مین بھاگ نکلا اس مین دوباتین بہت اھم تھی ایمانی قوت اور یقین کامل اور ذھن پہ اسے سوار نہ کرنا

خیر جہان کروڑون لوگ رھتے ھون توپانچ انگلیاں برابر تو نہین ھوتی اب ھمارے ملک مین بھی کچھ لوگ کرونا سے خوف زدہ تھے اکثریت ان مین سے بھی دیکھا دیکھی خوف سے نکل آۓ اور کچھ شکار رھے باقی کروناوائرس سے اموات ھمارے ملک مین نہ ھونے کے برابر تھین اور یہ لوگ کسی نہ کسی اھم مرض کا پہلے ھی سے شکار تھے اللہ تعالی سب کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس مین اعلی مقام عطافرمائے آمین 

خیر بات ھورھی تھی نیند نہ آنایا سوتے وقت بے چین رھنا اور بعض لوگ سوتے وقت پاس بیٹھے باتین کرنے والون کی باتین تک سنتے رھتے ھین یعنی کوئی بھی ھلکی سی آواز سنتےھی آنکھ کھل جاتی ھےبعض بہت تھکاوٹ محسوس کرتے رھتے ھین بعض کا عمومی طور پر بلڈپریشر زیادہ رھنے کے باعث نیند درست نہین آتی بعض واقعی نفسیاتی مریض ھوتے ھین وہ نیند سے کوسون دور رھتے ھین بعض کا تخیل شاعر بھی شعرون مین کرتے ھین کہ نیند کیون نہین آتی اب ان سب باتون کے پیچھے جوبدن مین تبدیلی ھوتی ھے جس کی وجہ سے نیندنہین آتی وہ مرض عضلات مین فاسد رطوبات کا رک جانا ھے اب اسکا بہترین علاج یہ نہین ھے کہ آپ نیند آور دوا کا سہارا لین بلکہ علاج یہ ھے کہ رکی رطوبات کونکالا جاۓ اسکے علاج کےلئے ترتیب سمجھ لین جسم کو دبوائین یعنی چانپی کرائین یہ بہترین تھراپی ھے اس سے اعصاب کی تحلیل حالت تسکین مین بدل جاتی ھے عضلات کے درمیان رکی رطوبات چل پڑتی ھین اور اعصاب ڈھیلے ھوجاتے ھین دوسرا علاج دوا کی صورت مین مندرجہ ذیل کرین

مغز کدو۔ مغزخیارین ۔سفیدزیرہ ۔مغزکاھو ۔تخم خرفہ ۔ کشنیز ۔ خشخاش ۔ گل سرخ برابروزن سب کو پیسکرسفوف بنالین ایک چمچ چھوٹا صبح شام ایک کپ دودھ مین گھول کرپی جائین زبردست نیند آۓگی اسکے ھمراہ غدی اعصابی ملین دودوگولی دن مین تین باردین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, September 8, 2020

مستقل شباب قایم

 مستقل شباب قایم  مستقل قوت باہ

ھریڑ کلونجی مالکنگنی زنجبیل پرانا گڑ

ھموزن سفوف بنا لیں  اور  گڑ اتنا کہ گولی بن جائے 

ایک گولی صبح ناشتہ سے پہلے ایک رات سونے سے پہلے

 معمول زندگی بنا لیں ایک سال میں شباب قایم قوت خاص  عروج پر اعصاب مضبوط و توانا چستی پھرتی ھشاش بشاش انگ انگ سے طاقت قوت ظاھر ہو

☆▪☆جس بندہ کو اس نسخہ سے فایدہ نہ ہو سید فقیر کا دامن گیر ہو جو شک کرے اسے اللہ پوچھے۔ ☆☆☆▪

تحفہ مخصوص مطب کامل گروپ

جملہ حقوق مطب کامل گروپ محفوظ ھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احقر العباد سید نادر حسین شاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بغیر اپریشن بچے پیدا ھون

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ بغیر اپریشن بچے پیدا ھون ۔۔۔۔۔۔

ایک دفعہ مختصر انداز مین اس سوال کا جواب ایک کمنٹس مین لکھ چکا ھون اور ایک دفعہ مختصر سی پوسٹ بھی لکھی تھی خیر کافی دفعہ خیال آیا پھر یاد نہ رھا آج یاد آیا تو سارے کام چھوڑ کر اس موضوع پہ پوسٹ لکھنا ضروری سمجھا

آج مین کچھ سوال آپ کےلئے اور ان خواتین کےلئے چھوڑ رھا ھون جو اس مصیبت مین گرفتارھین 

سوال سمجھ لین توایک ھی ھے بلکہ میرے سوال مین جواب بھی لکھا ھوگا 

پہلی بات جو بھی خاتون دوران زچگی اپریشن جیسی نوبت پہ آجاتی ھے ان مین 98فیصد خواتین اس نوبت تک پہنچنے کی خود ذمہ دار ھین اب جو خواتین اس مضمون کوپڑھ رھی ھین وہ خود کوباقی ماندہ دوفیصد مین شمار کرکے بری الذمہ نہ ھون

اب میرا سوال یہ ھے کہ کبھی آپ نے سنا ھے کہ آپکی دادی یا پردادی یا نانی یا پرنانی جہان تک میرا خیال ھے کہ آپکی والدہ کا بھی اپریشن نہین ھوا ھوگا ان سب خواتین کی نارمل ڈلیوریان ھوئی ھونگی اور ایک دوسری بات آپکی دادی یا نانی کے ھان ایک دوبچے بھی اکثریت مین نہین ھوۓ ھونگے چار پانچ چھ تو معمولی بات ھے آپ نے بڑی بوڑھیون کے نام ست بھرائی بھی سنے ھونگے اسکی وجہ یہ ھوتی تھی کہ کسی کے ھان سات پہلے بیٹے پیدا ھوۓ اور پھر آٹھوین بیٹی پیدا ھوئی تو اسکا نام لازما ست بھرائی رکھاجاتاتھا یعنی سات بھائیون کے بعد پیدا ھونے والی ان کی بہن ست بھرائی ھے

خیر یہ توآجکل کا نعرہ ھے کہ بچے دوھی اچھے اور بس گھرانہ مکمل ھوگیا اس نعرہ پہ عمل اس لئے بھی ھوتا ھے کہ ان کے والدین کی تربیت بھی ایسی ھوتی ھے وہ ان بچون اخراجات پورے نہین کرسکتے جبکہ ایمان وہ اس بات پہ رکھتے ھین کہ رازق اللہ ھے خیر اس بحث مین نہین الجھون گا 

میری اس ساری بات کا مقصد یہ ھے کہ آخر ھماری مائین بھی تو بچے پیدا کرتی رھی ان کے اپریشن کیون نہین ھوۓ اور وہ صحت مندبھی زیادہ تھی ؟

اب مین بتاتا ھون کہ ایسا کیون ھے؟

پہلے سہولیات کی کمی تھی آسائش کم تھی زندگی مشقت زدہ تھی اب سہولیات وافر ھین ھرایک کی پہنچ مین آچکی ھین وہ بےدریغ استعمال کرتا ھے اب ھمارے ملک مین ھی نوے فیصد آبادی کوشاید یہ بھی علم نہ ھو کہ فریج کا حقیقت مین استعمال کیاھے ھمین بس یہ علم ھے کہ فریج مین بس پانی ٹھنڈا کرکے پیاجاتاھے وہ ھم نے لازمی پینا ھے اور پوری فریج مین ھر خانے مین پانی ٹھنڈا کرنے کے برتن رکھے ھین یہ علم ھی نہین ھے کہ اشیاء کو خراب ھونے سے بچانے کےلئے فریج استعمال کی جاتی ھے اور کون کونسی اشیاء کو فریج مین رکھنا ضروری ھے وہ شاید باھر رکھی ھون اور غیر ضروری چیزین فریج مین سجا رکھی ھون 

اب بات سمجھ لین حمل قرار پانے کے بعد فطرت کے قریب ترین رھین  پرھیز ان چیزون سے کرین جو فطرت سے بعید ھون

یعنی ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کرین مکمل ریسٹ سے پرھیز کرین ایرکنڈیشن کا استعمال بہت ھی کم ھو پانی تازہ پیناھے دن مین پہلے جیسے معمولات جاری رکھین جیسے خواتین گھریلو کام کاج کرتی ھین پسینہ لازما آنا چاھیے یعنی جیسے نارمل زندگی مین گھریلو کام کاج مین ھلکی پھلکی مشقت جاری رھتی ھے وہ جاری رکھین اور خاص کر ٹھنڈی جیسے خشک سرد اشیاء ھین ان کے استعمال سے پرھیز کرین خوراک کے لحاظ سے مردون کو ھدایت کررھا ھون ایک بات یاد رکھین حاملہ خواتین کو ڈبل خوراک کی ضرورت ھوتی ھے کیونکہ ایک خوراک اسکی اپنی زندگی کےلئے ضروری ھے دوسری خوراک اسکے بطن مین جو بچہ پل رھا ھے اسے بھی خوراک چاھیے اسلئے دودھ انڈے گوشت فروٹ لازما دیا کرین جتنی وٹامن کی دوائین دے رھے ھین ان سے بغیر بہت مجبوری کے گریز کرین بس خوراک اچھی دین تاکہ درست طور پر وٹامن پورے ھون درست غذا سے ھی خون کی کمی دور کرین ڈرپ اور وٹامن اور فولاد کی گولیان کھانے کے بجاۓ خوراک دیا کرین ھان کبھی کبھار بعض لڑکیان معدہ خراب یا غذا ھضم نہ ھونے کی شکایت کرتی ھین تب جوارش تمرھندی یعنی املی کی معجون استعمال کرین پودینہ املی آلوبخارا کی چٹنی دین تب بھی بھوک لگے گی اور معدہ بھی درست ھوگا بے شک اس چٹنی مین تھوڑا زرشک شامل کرین انتہائی مزے دار اور بھوک بڑھانے اور خون وافر مقدار پیدا ھوگا زرشک بہت ھی اعلی پھل بھی ھے اور دوا بھی ھے ھرپنساری سے عام ملے گا اب آخر مین اھم بات

وہ خواتین جن کا خطرہ ھوکہ بچہ بغیر اپریشن پیدا نہ ھوگا یا وہ خواتین جن کے ھان پہلے ایک دفعہ اپریشن کی نوبت آچکی ھو اب دوبارہ ایسی نوبت سے بچنا چاھتی ھین تو آسان سی دوا بتارھا ھون اسے استعمال کرین اور خاص طور پہ حکماء حضرات اس بات کو سمجھ لین چھٹے ماہ مریضہ کی نبض دیکھین اگر نبض  غدی عضلاتی ھے تو مریضہ اپریشن کی طرف جارھی ھے جس بھی خاتون کی حمل کے چھٹے ماہ نبض یہ ھوگی اسے غدی اعصابی ملین دو دو گولی دن مین دوبار دینا شروع کردین نوین ماہ ساتھ اعصابی غدی تریاق دن مین ایک بار ساتھ دیا کرین انشااللہ بچہ بغیر اپریشن ھوگا اور خوراک بھی غدی اعصابی اور اعصابی غدی چھٹے ماہ کے بعد دینا شروع کردین باقی تمام غذائین بندکردین گروپ مطب کامل مین غزاؤن کے بارے مین پورا چارٹ پہلے سے موجود ھے اسے سرچ کرکے پڑھ لین مین اسکے ساتھ ھی اجازت چاھون گا دعاؤن مین یاد رکھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, September 5, 2020

چلنے پھرنے سے پاؤن پہ سوجن آجانا

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ چلنے پھرنے سے پاؤن پہ سوجن آجانا ۔۔۔۔۔۔

کیا آپ جانتے ھین کہ ایسا کیون ھوتا کہ ایک بندہ دن بھر چلتا پھرتا ھے تو پاؤن سوج جاتے ھین بعض کے تو سوج کر کپا ھوجاتے ھین لیکن رات کو جب سوتے ھین تو صبح پاؤن پہ سوجن کا نام ونشان بھی نہین ھوتا ھان بعض دفعہ تھوڑی بہت رہ بھی جاتی ھے ھان چند باتین اور دیکھنے مین آتی ھین پیٹ اور سینہ مین بے چینی بلکہ پورے جسم مین بے آرامی سی محسوس ھوتی ھے لیٹنے پر کسی بل بھی چین نہین آتا ٹھنڈا پانی پینے سے تھوڑی دیر کےلئے ٹھنڈ پڑجاتی ھے 

اب وہ کونسا نظام گڑبڑ ھوتا ھے جویہ ساری کیفیات پیداکرتاھے 

بس دوستو ایک بات ذھن نشین کرلین کہ اگر پاؤن یا نچلے حصہ پہ ورم آجاۓ تو اس کا مطلب ھے کہ دل خون کو پوری قوت سے پمپ کرکے دور دراز علاقون تک درست انداز مین بھیج رھا ھے لیکن جب خون کی واپسی شروع ھوتی ھے تو اسی رفتار اور مقدار کے مطابق واپس جگر مین وصول نہین ھو پا رھا اب یاد رکھین خون یا رطوبت خون کی یہ سست روی ساختون کو پھلا دیتی ھے اور یہی سوجن ھے اب اس سارے قضیہ مین بگاڑ غدد ناقلہ کاھے اگر آپ غددناقلہ کا فعل تیزکردین گے تاکہ وہ غیر ضروری رطوبات کو مجاری مین بھیج کراسے ٹھکانے لگا سکے تو یہ مرض سوفیصد درست ھوجائے گی اس مقصد کےلئے آپ غدی اعصابی ملین اور غدی اعصابی شدید واکسیر حسب ضرورت دین اور مواد کے اخراج کےلئے اعصابی عضلاتی ملین ساتھ دین اور گردون کو مضبوط یعنی طاقت ور کرنےکےلئے جوارش زرعونی یا لبوب کبیر و لبوب ضغیر ملا کر دین اور گرم خشک اور خشک گرم تمام غذائین بند کردین چکنائی کسی صورت نہ دین انشااللہ چند روز مین مرض سے مکمل نجات حاصل ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل یہ پوسٹ صرف مبتدی حکماء کےلئے ھے

Thursday, September 3, 2020

عرق اطفال

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ عرق اطفال ۔۔۔۔۔۔۔۔

بچون کے امراض کے لئے بہت ھی اعلی درجہ کی دوا ھے ھر مطب بلکہ ھر گھر مین یہ دوا اگر تیار رکھی جاۓ تو بچون کے بہت سے مسائل گھر بیٹھے ھی حل کیے جاسکتےھین 

انیسون ۔۔اجوائن دیسی ۔۔۔دارچینی ۔۔ سندھ ۔۔۔پودینہ ھرایک پچاس گرام دوا لے لین اور سات لٹر پانی مین بارہ گھنٹہ کےلئے بھگودین پھر اچھی طرح ابال کر1500ملی لٹرعرق یعنی ڈیڑھ لٹر نکال لین 

اب اس عرق کو دوطریقون سے استعمال کرسکتے ھین خواہ عرق کی ھی حالت مین رکھین اور بچے کو چمچ بھر پلا دیا کرین لیکن دوسرا طریقہ اعلی ترین ھے اس عرق مین تین کلو چینی شامل کرین جب قوام بن جاۓ تو تین رتی سوڈیم بینزوویٹ تین رتی ست پودینہ چھ ماشہ سوڈابائی کارب بھی شامل کردین اب اسکا مزاج غدی اعصابی ھے اور بچون کے معدہ کے امراض جیسے قے سوۓ ھضم یعنی غذا کا درست ھضم نہ ھونا معدہ یا پیٹ کا درد اور معدہ کی سوزش مین بھی مفید ھے جس مین گیس اپھارہ بنتا ھے اگر ساتھ مندرجہ ذیل سفوف بھی بنا لین تو اور بھی اعلی ھے

سوۓ ایک پاؤ صاف شدہ سوڈابائی کارب آدھا پاؤ مرچ سیاہ چھٹانک کشنیز خشک چھٹانک تمام دوائین باریک پیس کرسفوف بنا لین مزاج اسکا غدی اعصابی ھے 

تیزابیت معدہ بدھضمی ڈکار پیٹ درد مین مفید ھے یہ دوا بڑے نوجوان بھی لےسکتے ھین ان مین بھی کھٹی ڈکارین تیزابیت پیٹ درد گیس جیسی علامات مین ماشہ بھر پانی سے کھلا دین بچون کو چٹکی بھر دے دین 

مندرجہ بالا پہلی دوا عرق کی شکل مین نوجوان کو بھی دی جاسکتی ھے جوان کو پچاس گرام تک عرق دے سکتے ھین 

 گروپ مطب کامل محمودبھٹہ