Saturday, October 31, 2020

دواۓ مقوی قلب نایاب

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

#Heart ,

۔۔۔۔ دواۓ مقوی قلب  نایاب ۔۔۔۔۔۔۔

بعض اوقات کسی کا کیا ھوا سوال پڑھ کر بندہ الجھن مین گرفتار ھوجاتاھے کسی نے سوال کیا تھا کہ جواھرمہرہ تیار کرنا ھے پختہ کھرل لینے کی راھنمائی چاھیے اب سوال لکھنے والے نے تولکھ دیا جواب مین نے کچھ سوچ کرھی لکھا کہ مارکیٹ سے پتہ کرین میرے اس جواب سے بندے نے اچھی خاصی ناراضگی کااظہار کیا میرا خیال ھے آپ بھی سوال وجواب کو ایسے ھی پڑھ رھے غور نہین کیا؟

پہلی بات مجھے جواب مین اسے سنگ سماق یا سنگ خارا کا کھرل لینے کا مشورہ دینا چاھیے تھا یہ اسے ھرجگہ پڑے مل جاتے لیکن اصل کہین سے نہ ملتا اب آخری مشورہ یہ دیاجاتا کہ ولسن کمپنی کا کھرل کسی اچھے بڑے سائینس کاسامان رکھنے والے سٹور سے خرید فرمائین یہ کھرل بھی سات آٹھ ھزار سے لےکر پندرہ سولہ ھزار کا ملتا ھے سائز کے حساب سے

میرا مختصر جواب اسے باز رکھنے کےلئے تھا کیونکہ جس بندے کو ابھی کھرل کا علم نہین وہ جواھرات کیسے پہچانے اور خریدے گا پھر جتنا عرصہ کھرل کرنا ھوتاھے یہ الگ سے مسئلہ ھے اسکے لئے لازما سٹینڈر کا الیکٹرانک مشینی کھرل چاھیے ولسن کا کھرل لگا کربھی کافی مہنگا پڑتاھے خیر آج کی پوسٹ محض اسلئے لکھی ھے کہ جن حضرات کو شوق ھے وہ عام چائینہ کے کھرل مین مندرجہ ذیل دوا تیار کرکے مقوی قلب دوا کے اچھے فوائد حاصل کرسکتے ھین 

مروارید خالص تولہ ورق نقرہ تین ماشہ کشتہ مرجان ایک تولہ 

پہلے مروارید کوعرق گلاب خالص ایک پاؤ سے کھرل کرین پھر ورق ایک ایک کرکے ڈالتے جائین اور کھرل کرتے جائین اور آخر مین کشتہ مرجان بھی ساراڈال کر کھرل کرین بہترین طریقہ یہ ھے کہ مذید پاؤ بھر عرق گلاب ڈال کر تینون دواؤن کو کھرل کرلین اب دوا تیار ھے ایک رتی تک خوراک ھے کھلاتے ھی قلب کی حرکات قوی ھوجاتی ھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل 

نوٹ۔۔۔ یادرھے جواھر مہرہ مین بہت سے جواھرات ھوتے ھین وہ قوت کےلحاظ سے کافی آگے کی دوا ھے آپ اسے تیار کرکے قریبی فوائد حاصل کرسکتے ھین

کینسر وھیپاٹائٹس سی کی ایک انمول دوا|cancer|hepatitis

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

#Cancer ,#hepatitis b ,#hepatitis c 

۔۔۔۔ کینسر وھیپاٹائٹس سی کی ایک انمول دوا ۔۔۔۔۔۔

آج واقعی مین ایک ایسی دوا آپکو بتانے لگا ھون جسے تیار کرنا ھرطبیب کےلئے ازحد ضروری ھے لازمی بنائین اگر آپ نے اسے سمجھ لیا تو سمجھ لین کہ سونا بنانے کا نسخہ آپکے ھاتھ مین آگیا یہ دوا ایک قابل طبیب بے شمار موذی امراض ٹھیک کرنے کےلئے استعمال کرسکتاھے 

سوداوی مادے سے پیدا شدہ وہ تمام امراض جو لاعلاج ھوچکی ھون ان مین ایک دفعہ اسے ضرور آزمائیں انشاءاللہ بڑی تیزی سے شفائی اثرات ملناشروع ھوجائین گے اس دوا کا مزاج غدی اعصابی ھے

ایک تولہ ھڑتال ورقی لین اور ایک پاؤ امربیل یعنی اکاس بیل کا کوٹ کر پانی فلٹر شدہ حاصل کرکے اس ھڑتال مین کھرل کرین جب تمام پانی کھرل ھوچکے تو مرچ سیاہ تولہ سنڈھ تولہ کا سفوف باریک بناکر ایک گھنٹہ کھرل کرین اب آخر مین ایک تولہ بندق کے چلکھے کا سفوف بھی بناکر شامل کرین دس منٹ مذید کھرل کرین بس دوا تیار ھے 125ملی گرام والے کیپسول بھر لین صبح شام ھمراہ پانی دین اگر مرض شدید ھوتوتین وقت بھی دےسکتے ھین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, October 21, 2020

انقلاب رحم یعنی رحم کا باھرنکل آنا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ انقلاب رحم یعنی رحم کا باھر نکل آنا۔۔۔۔۔

کل حیرانگی تو اس وقت ھوئی جب من وعن ایک ھی پوسٹ تین بندون نے گروپ مین بھیج رکھی تھی اور ایک بات صاف ھوگئی کہ کسی دوسرے گروپ سے کاپی کرکے یہان پوسٹ لگائی گئی ان مین ایک پوسٹ عرفان قریشی احسان اللہ احسن اور مظہر حسین صاحب نے بھیجی تھین براہ کرم یہ کام نہ کیا کرین کوشش کی جاتی ھے کہ آپکے ھرسوال کا جواب لازما لکھا جاۓ جب ایک ھی سوال روزانہ کی بنیاد پہ کیاجاتا ھے جیسے تبخیر معدہ کی ایک دو پوسٹین روزانہ آئین گی جبکہ آپ لوگون کی سہولت کےلئے تین مزاج مین الگ الگ علامات کی تبخیر اور الگ الگ علاج بھی لکھ دیا ھے لیکن یہ سوال روزانہ آتا رھتاھے خیر بات متعلقہ پوسٹ کی کرتے ھین انقلاب رحم عام مرض ضرور ھے اور یہ آجکل کی عام مرض نہین ھے بلکہ سینکڑوں سال سےعام مرض ھی ھے اور اسکا علاج بھی کامیابی کے ساتھ ھرزمانہ مین کیاجاتارھاھے اب اصل بات اس مرض مین یہ ھے کہ یہ مرض پیدا کیسے ھوتی ھے تو دوستو اس مرض کے کافی محرکات ھین اب مرض جس وجہ سے پیدا ھوئی ھو اس وجہ کو دور کرنا نہایت ضروری ھوتاھے اور میرے تجربہ مین جواھم وجہ سامنے آئی ھے وہ ھے بھوک افلاس غذائی کمی حالات اور وقت کا ظلم لیکن بعض اوقات امارت مین بھی یہ مرض کچھ حادثات مین آجایا کرتی ھے میرا یہ سب کچھ کہنے لکھنے کا مقصد یہ بھی ھے کہ بعض اوقات عورت ذات کو محض ایک وقتی ضرورت سمجھاجاتاھے اسکی صحت وغذا پہ قطعی توجہ نہین دی جاتی ایسے سینکڑوں کیس سامنے آۓ خیر معاشرتی حالات کےلئے بس اتناکہنا ھی کافی ھے مذید نشترزنی کرنا ضروری نہین ھے اب پہلے عام وجوھات سمجھ لین لیکن اس سے بھی پہلے علامات

رحم کا اندام نہانی مین اترآنااور پھنس جانا جسکی وجہ سے چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا دوبھر ھوجاتاھے درحقیقت انقلاب رحم اصل سے مراد اندرونی سطح رحم باھر اور بیرونی سطح رحم اندر کی طرف دب جاۓ یا پلٹ جاۓ اسے کہتے ھین لیکن بعض اوقات محض بیٹھنے سے چلنے پھرنے سے رحم کا کچھ حصہ باھر نکل آتاھے یہ بھی انقلاب رحم ھے اسے نتوءالرحم بھی کہتے ھین اسے ھی انگریزی مین PROLOSUS UTRI کہتے ھین

رحم کے نیچے اتر آنے کی وجہ سے مثانہ پردباؤ بڑھ جاتاھے جسکی وجہ سے مثانہ زیادہ مقدار مین پیشاب سٹور نہین کرسکتا جسکی وجہ سے باربار پیشاب آنے کی بھی شکایت پیدا ھوتی ھے اگر رحم واقعتا باھر نکل آۓ تو مثانہ کے ساتھ ساتھ مقعد پہ بھی دباؤشروع ھوجاتاھے درد اور قبض بھی ھوتی ھے 

عام اسباب ۔۔۔ وضع حمل کے وقت بعض اوقات بچہ کھینچ کرباھر نکالنا یا آنول کا کھینچنا

ایسے عضلات کاڈھیلا پڑجانا جورحم کواوپر کھینچ کررکھتے ھین یہ عموما بچہ پیدا ھونے کے بعد آرام نہ مل سکنے کی صورت مین یا مشقت طلب کام شروع کردینے کی صورت مین یا غذائی قلت کی شکل مین ھوتاھے

رحم کے اندر سوزش وسوج پیدا ھوجانا یعنی ورم پیدا ھوجانا

خیر تمام علامات ووجوھات ھونے کے باوجود اس مرض کودور کرنے کےلئے دوکام بہت ضروری ھین پہلا کام متعلقہ وجہ دور کرین اور مریضہ کو مکمل شدید آرام دین بستر پہ آرام کرے اگر وضع حمل مین یہ مرض پیدا ھوئی ھے تب پائینتی اونچی رکھین اور ریشم کا پیڈ لگا کر آزار لگائین  

بعض اوقات شدید لیکوریائی حالت مین بھی یہ مرض دیکھی جاسکتی ھے 

خیر سے انقلاب رحم کا علاج مقوی رحم ادویات سے کیاجاتاھے جن کا مزاج عضلاتی اعصابی سے عضلاتی غدی ھوناچاھیے مندرجہ ذیل دوائین استعمال کرین فوری شفائی اثرات شروع ھوجائین گے انشااللہ 

اقاقیہ گل انار مازو پھٹکڑی سفید بریان برابروزن پیس کر ایک ماشہ صبح شام کھلائین اور اسی دوا مین پھٹکڑی بریان نہ کرین اور برابروزن یہی دوائین پیس کرجوشاندہ بناکر رحم کو دھوئین اگر کمی خون بھی ھے تو ساتھ مندرجہ ذیل دوا بھی دین

کچلہ مدبر تولہ کشتہ فولاد دوتولہ ترپھلہ سات تولہ پیس کرنخودی حب بناکردودوگولی دن مین تین بار

غذامین انڈے فرائی مربہ آملہ بھنے چنے کھلا کر لونگ دارچینی کا قہوہ دین گوشت ھرقسم دال چنا دال مسور بینگن چنے سیاہ وسفید دین اور ایسی تمام غذائین جن کا مزاج عضلاتی ھے اگر معدہ مین کمزوری ھے تو تیزپات  پچاس گرام دارچینی جلوتری ھرایک دس گرام پیس کر ماشہ صبح شام دین ساتھ حب صابر رات سوتے دین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل دوستو اب یہ کام نہین کرنا کہ جیسے پوسٹ بھیجنے مین کیاگیا ذرا غیر اخلاقی ھے ھان یاد آیا لفظ Prolapse of uterus کا مطلب ھے کہ رحم کا طوالت مین بڑھ جانا باھر نکلنا نہین ھے

Monday, October 19, 2020

خارش اور اسکا علاج|itching

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

#Itching

۔۔۔۔۔۔ خارش اور اسکا علاج ۔۔۔۔۔۔۔

یہ عام شکایت ھے بہت سے لوگ آجکل یہی سوال پوچھ رھے ھین  بہت مختصر وضاحت کی جاۓ گی لمبی تشریح کسی اور وقت پہ اٹھا رکھتے ھین

جلد کے کسی بھی مقام سے یعنی بدن کے کسی بھی مقام سےجب فضلات کااخراج بندھوجاۓ یعنی غددناقلہ کے منہ بند ھوجائین یا دوسرے لفظون مین جب خون کے فضلات خارج ھونے کےلئے غددناقلہ کے پاس آتے ھین توانکے منہ بند ھونے کی وجہ سے اس مقام پر فضلات کااجتماع ھونا شروع ھوجاتاھے ان فضلات کااجتماع جب بڑھتاھے تووھان چھوٹے چھوٹے دانے یا پھنسیاں بنتی ھین اور طبیعت جب مدبر ھوتی ھے تووھان ان فضلات کے اجتماع کی وجہ سے اس مقام پربےچینی بڑھ جاتی ھے جب بے چینی عروج پہ آتی ھے توطبیعت خود سے دفاع یا سکون حاصل کرنے کےلئے اس جگہ یا مقام کو کجھلانا شروع کردیتی ھے اور بندہ اپنے ناخنون سے مسلسل کھرچ رھا ھوتاھے جسے ھم خارش کہتے ھین بعض اوقات شدت بڑھتی ھے تو خارش شدید کرنےسے بندہ جلد کو زخمی بھی کرلیتاھے یہ خارش اس وقت تک جاری رھے گی جب تک اس نالی دار غدد کا منہ کھل نہین جاتا یا پھر آپ غددجاذبہ کے ذریعے جذب ھوکر خون مین شامل ھوکر براہ گردہ پیشاب مین شامل ھوکربدن سے خارج نہین کردیتے یا پھر اچھا طریقہ یون ھے کہ غددناقلہ کا منہ ھی کھول دین جو کسی سبب سے سوج کربند ھوچکاھے اب ایلوپیتھی مین فوری آرام کےلئے اینٹی الرجک دواؤن کا سہارا یا سٹیرائڈ کا استعمال کیاجاتاھے جس مین اے ول فنرگان سے لے کر ڈیلٹا کارٹرل اورکیناکارٹ تک استعمال کیاجاتاھے یہان مجھے ایک بات اور بھی یاد آئی بہت سے حکماء حضرات بعض مجالس مین مجھ سے دیسی ادویات مین ایلوپیتھی کے برابر کی ادویات کا پوچھتے رھتے ھین انشااللہ چند روز مین ایک مضمون لکھون گا ایک بوٹی جو مجھے عبدالکریم آزاد صاحب نے تازہ شکل مین بھیجی اور اس وقت ایک گملے مین لگی بہار دکھارھی ھے اس پودے مین باکمال سٹیرائڈ ھین انشااللہ آپ کو اس پودے کے بارے مین مفصل آگاہ کیاجائے گا خیر موجودہ مضمون کے بارے مین ھی بات کرتے ھین خارش کا مرض عضلاتی اعصابی مزاج مین عموما ھواکرتاھے اور اسکا علاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی اور غدی اعصابی تک بعض صورتون مین ھوتاھے خیر بہترین علاج مرکب لکھے دیتا ھون 

تریاق معدہ ماشہ مین ایک رتی اکسیر چار ملاکر ساتھ ملین چار دوگولی اور اکسیر خارش دوگولی دن مین تین بار معجون مصفی ایک چمچ دن مین دوبار ھمراہ پانی دین اگر غدد کے منہ بہت زیادہ سوج کر بندھوچکے ھون توساتھ تریاق غدد مندرجہ ذیل بھی دین 

اکسیر چار۔۔۔۔سیماب مصفی تولہ گندھک آملہ سار سات تولہ چھ گھنٹہ کھرل کرکے سیماب کی چمک مکمل ختم کرین بالکل سیاہ کجلی تیار ھو

تریاق معدہ ۔۔۔اجوائن دیسی چارتولہ گندھک آملہ سار دوتولہ پودینہ دوتولہ باریک پیس لین

ملین چار۔۔۔۔رائی تولہ اجوائن دیسی تولہ بابچی تولہ گندھک آملہ سار تین تولہ پیس کرنخودی گولیان بنا لین

اکسیرخارش ۔ جل نم خشک ۔۔مرچ سیاہ برابر وزن پیس کر نخودی گولیان بنالین 

معجون مصفی ۔۔۔شاھترہ چرائیتہ منڈی بوٹی عناب  سرپھوکہ ہلیلہ زنگی عشبہ صندل سرخ ھرایک پانچ تولہ تین گنا شہد ملا کر معجون تیار کرین

تریاق غدد۔۔۔گندھک آملہ سار دس تولہ سیماب اڑھائی تولہ ان کی پہلے معروف طریقہ سے کجلی تیار کرین پھر گل عشر دس تولہ سنڈھ پانچ تولہ سہاگہ بریان دس تولہ سب دوائین پیس کر کجلی شامل کرکے نخودی گولیان بنالین

محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, October 15, 2020

نبض کے بغیر مزاج کی پہچان

نبض کے بغیر مزاج کی پہچان 

اگر مریض کا سر گرم ہو تو تحریک اعصابی ہو گی 

لونگ ۔ دارچینی کا قہوہ پلا دیں

اگر مریض کے پاوں ٹھنڈے ہوں تو تحریک عضلاتی ہوگی 

جوائن ۔ پودینہ کا قہوہ پلا دیں 

اگر مریض کے پاوں گرم ہوں بلکہ پورا جسم گرم ہو تو تحریک غدی ہوگی 

سونف ۔ الائچی کا قہوہ پلا دیں 

 حکیم سید نعمت علی شاہ صاحب

محمد مظہر محمود ۔ رحیم یار خان

معجون براۓ قوی حافظہ|strong mental health

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tonic for mental health ,#mentalhealth

۔۔۔۔۔۔ معجون براۓ قوی حافظہ ۔۔۔۔۔۔۔

برھمی بوٹی پچاس گرام

ستاور تیس گرام

سنڈھ دس گرام

مگھان دس گرام

دانہ الائچی خورد دس گرام

منڈی بوٹی تیس گرام

مغز سونف پچاس گرام

چہار مغز پچاس گرام 

خشخاش سفید پچاس گرام

شہدخالص آدھاکلو

تمام دوائین پیس کر شہد کے قوام مین ملا کرمعجون بنالین

پانچ تانو گرام ھمراہ دودھ کھائین ایک بار روزانہ

ھر مزاج والا کھاسکتاھے یہ دوا بطور ٹانک ھے 

دماغ کےلئے انتہائی طاقتورھے 

دماغی کمزوری 

ضعف حافظہ 

نظر کی کمزوری

اور ضعف قلب مین بھی مفید ھے

چند سوالات جو آپ مین سے کچھ لوگ کرسکتےھین

مغز سونف 

سونف کو آھستہ ھاتھ سے رگڑ کرحاصل کیے جاتے ھین انہین سونف کے چاول بھی کہاجاتاھے 

چہار مغز 

پنساری سے جاکر جب چہار مغز کہین گے وہ خود ھی سمجھ جاۓ گا اور دےدےگا

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Monday, October 12, 2020

نزلہ جم جانا|flu|nazala

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Flu |nazla

۔۔۔۔۔۔ نزلہ جم جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریوندچینی 50گرام

اسطخدوس 25گرام

شحم حنظل 10گرام 

سب دوائین باریک پیس لین

ایک ماشہ تک کھانے کے بعد تین وقت ھمراہ پانی دین فوری اثر ھے جما ھوا نزلہ جو زور لگانے سے بھی خارج نہین ھوتا فوری پتلا ھوکر خارج ھونا شروع ھوجاتاھے برسون کا پرانا جما ھوا نزلہ بھی مسلسل استعمال سے خارج ھوجاتاھے 

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, October 11, 2020

گاڑھی پیلی بلغم

 ۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ گاڑھی پیلی بلغم ۔۔۔۔۔۔۔

سہاگہ سفید خام سوگرام

میٹھا سوڈا سوگرام

برگ مدار سوکھےدوسوگرام

ھلدی دوسوگرام 

قسط شیرین دوسوگرام 

تمام دوائین کوٹ چھان کربڑے سائز کیپسول بھرلین

دن مین تین بار ایک ایک کیپسول ھمراہ نیم گرم دودھ دین غذاکے بعد

مزاج غدی اعصابی ھے یعنی صفرا پیداکرنے کے ساتھ ساتھ خارج بھی کرتاھے اس دوا کے استعمال سے گاڑھی پیلی بلغم پتلی ھوکرخارج ھوتی ھے مقوی محرک دماغ بھی ھے نزلہ زکام پیلے بلغم والا حلق کی سوزش اور پٹھون کے درد مین بہت ھی مفید ھے محمود بھٹہ گروپ مطب کامل 

چند پوسٹین ایسی آئی ھوئی تھی جن کا متن تقریباً ایک جیسا ھی تھاسب کا سوال اسی نزلہ کے بارے مین تھا وہ اس دوا کا استعمال کرین

Saturday, October 10, 2020

اخلاط کی زیادتی کی علامات

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ اخلاط کی زیادتی کی علامات ۔۔۔۔۔۔۔۔

آج اس مضمون کولکھنے کی شدید ضرورت محسوس کی 

مضمون لکھنے کا سبب کہ لوگ اپنی مرض کو لکھتے وقت خود ھی تشخيص بالمزاج کرنے لگ جاتے ھین اکثر اوقات پوسٹ نہین لگائی جاتی اسکی سب سے بڑی وجہ یہی ھے اسمین چند غلطیوں کی نشاندھی کرتا ھون 

کچھ لوگ سوال یون لکھ دین گے سرکو درد ھے علاج بتادین تو دوستو اب خود ھی بتائین بندہ کیا جواب دے سردرد کی 33اقسام بڑی بڑی ھین جب تک اصل سبب کا علم نہ ھو علاج ممکن نہین ھوتا یہان غلطی یہ ھے کہ مریض نے اپنی مرض مکمل نہین لکھی اب سردرد کے ساتھ اسے بے شمار دیگر علامات بھی لازمی طور پہ ھوتی ھین 

دوسری بات آج ایک پوسٹ بھیجی گئی جس مین خلط بلغم کی زیادتی اور ساتھ گرمی خشکی کی شدت کا ذکرتھا اسبطرح کی بطور نمونہ آج چار پوسٹین لگائی ھین 

خیر عرض اتنی ھی ھے کم سے کم علامات مرض چھوٹی چھوٹی بھی لکھین تاکہ دوا تجویز درست ھوبعض آپ کےلئے ایک چھوٹی سی علامت مرض غیراھم ھوتی ھے لیکن طبیب کےلئے وھی علامت اھم بن جاتی ھے اور پوسٹ مین خودساختہ تشخیص نہ لکھا کرین یہ کام طبیب کاھے یہ لکھ دینا کہ معدہ مین گرمی ھوگئی ھے مثانہ مین گرمی ھے یہ امراض نہین ھین خیر آج اخلاط کی زیادتی سے بدن پر پیدا شدہ کچھ عوارض لکھ رھا ھون سمجھ لین

بلغم کی زیادتی کی علامات۔۔۔۔

بدن کی مجموعی رنگت سفید ھوتی ھے

 بدن ملائم سرد اور ڈھیلا ڈھالا ھوتاھے

نبض نیچے ھڈی کے ساتھ اور لمس سرد محسوس ھوگا

رطوبات کی زیادتی ھوتی ھے بدن کے مختلف سوراخون سے رطوبات بہنے لگتی ھین یعنی رطوبات چلک کراعضاۓ جسمانی اورمجاری سے باھرآنا شروع ھوجاتے ھین

پیشاب کی کثرت لعاب دھن کا بہنا کھاری اور بھسی ڈکارین آنا

نیند کی زیادتی

جسم بھاری لگنا یا جسم بھاری ھونالیکن اگررطوبات کااخراج ھورھاھو توجسم دبلا پتلا اور جھری دار بن جاتاھے جیسے سوکڑا کا مریض ھوتاھے

خالص بلغمی مزاج مین پیاس کم لگتی ھےاگر صفرا کی آمیزش ھوجاۓ توزیادہ لگتی ھے

سودا کی کثرت۔۔۔

عاشقون کا مزاج ھے جسم سیاھی نیلاھٹ کی طرف مائل

بدن سخت کچھاھوا

خشک نبض صلب مشرف ھوگی معدے کی جلن ترش ڈکارین اشتہاۓ کاذب یعنی جھوٹی بھوک محسوس کرنا

قارورہ کم وسرخ سیاہ غلیظ 

جسم پہ بالون کی زیادتی

اس مزاج کے لوگ غورفکر مین ڈوبے رھتے ھین

صفرا کی زیادتی۔۔۔

بدن اور آنکھون کی رنگت زردی مائل

تحریک کی شدت کے مطابق زبان ہرزردی کی تہہ

 منہ کاذائقہ تلخ

زبان کھردری

 پیاس زیادہ

منہ اور ناک کے نتھنے خشک رھتے ھین

پیشاب زردی مائل شدت تحریک مین تیل کی طرح گاڑھامقدار درمیانی ھوتی ھے نبض درمیان مین اور لمس گرم ھوتاھے

بھوک کی کمی متلی اور کپکپی صفرا کی زیادتی ظاھرکرتی ھے

دموی یعنی خون کی زیادتی۔۔۔

یہ اسلئے لکھنے لگا ھون کہ طب قدیم کے حکماء بھی سمجھ لین مذید سمجھنے کےلئے میرامضمون یا کتاب پی ڈی ایف لوڈ کرلین تشخيص امراض وعلامات 

خون کی زیادتی سے انگڑائیان اور جمائیان اوراونگھ آتی ھے

سربوجھل حواس مکدر رھتے ھین

ذھن کند 

منہ کاذائقہ شیرین زبان  وبدن سرخ ھوتے ھین

ایسے لوگون کوپھوڑے پھنسی نکلتے ھین باآسانی پھٹ جانے والے مقام بہت جلد خون بہہ نکلتا ھے ایسے لوگ اگر خون دیتے رھین اور پچھنے لگواکر حجامہ کروانا بڑا مفید رھتاھے 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل آج کےلئے اتنا ھی کافی ھے دعاؤن مین یادرکھین والسلام

Thursday, October 8, 2020

پولیو کا علاج|Polio

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Polio treatment | Polio | #Polio

۔۔۔۔ پولیو کا علاج ۔۔۔۔پوسٹ براۓ حکماء

دوا بنانی کچھ مشکل نہین لیکن بغیر مستند طبیب اور منجھے ھوۓ طبیب کے بغیر اس دوا کا بنانا قطعی درست فعل نہ ھوگا کیونکہ اس دوا مین میٹھا تیلیہ شامل ھے اور اس مین کچلہ بھی شامل ھےاس لئے مین عام قاری کو مشورہ خود سے بنانے کا نہین دونگا ھان آپ اپنے علاقہ کے کسی بھی قریبی طبیب کی مددسے تیار کرسکتے ھین 

میٹھا تیلیہ  مدبرشدہ دس گرام

 کچلہ مدبرشدہ تیس گرام 

فلفل دراز سوگرام

تینون ادویات کو الگ الگ پیس لین اچھی طرح کھرل کرنے کے بعد پھر ملا کر کھرل کرکے یکجان کرلین اور نخود سے چھوٹے سائز کی گولی بنا لین یعنی گندم کے دانہ سے ذرا بڑی ھو بچون کے لئے دانہ باجرہ سائز کی گولیان بنا لین ایک گولی دن مین تین بار دین

آج میرا بھی ایک سوال ھے یاد رکھین یہ پولیو کی انتہائی قابل اعتماد دوا ھے اب اس مین تین دوائین شامل ھین پہلے نمبر پر میٹھا تیلیہ ھے جس کا مزاج اعصابی عضلاتی ھے دوسرے نمبر پہ کچلہ ھے جس کامزاج عضلاتی غدی ھے اب تیسرے نمبر پہ فلفل دراز ھے اسکا مزاج غدی اعصابی ھے اب بتائین یہ تین الگ الگ مزاج کی ادویات ھین ان کے ملنے سے دوا کا مزاج کیا بنے گا اسکا جواب لازمی لکھین جبکہ پولیو کو اعصابی عضلاتی مرض سمجھاجاتاھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل 

نوٹ۔۔۔ اس دوا کومذید کن امراض مین استعمال کیاجاسکتاھے یہ بھی مزاج لکھنے کے ساتھ تشریح کرسکتے ھین 

پولیو کی تشریح پوسٹ مین اسلئے نہین کی کہ سب کو کم سے کم اس مرض کا علم ضرور ھے

Tuesday, October 6, 2020

روغن بیضہ مرغ|roghan baiza murgh

 ,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,

Roghan baiza murgh 

,,,, روغن بیضہ مرغ ,,,,


اس بارے علیحدہ پوسٹ لگانے کی شدید ضرورت محسوس ھوئی ھے- افسوس صد افسوس ایک معمولی سی دوا تیار کرنے کے لئے زیادہ حضرات کو علم ھی نہین اگر کسی کو علم ھے تو وہ پوسٹ مین صحیح طریقہ دوسرون کو بتاتا نہین کچھ دوست اپنے اپنے علم کے مطابق خلوص سے کوشش کرتے ھین ان کی اصلاح بھی کرنے کو کوئی تیار نہین- کوئی بات نہین, جب تک میری زندگی رھی کوشش کرون گا اللہ جل شانہ سب کے دماغ روشن کر دے سب کو خلوص نیت سے علم طب سیکھنے کی تو فیق عطاء فرماۓ آپ سب دوستون سے گزارش ھے ھمت نہین چھوڑنی اپنے اندر لگن پیدا ضرور کرنی ھے اللہ تعالی سب کے حال پر ضرور رحم فرمائین گے-

 مین آپ کو ایک واقعہ اپنا سناتا ھون مین نے نبض کے بارے قریبا پانچ سال مسلسل جستجو کی ھے بڑی بحث کیا کرتا اپنے بزرگون سے وہ ھر طرح سمجھاتے پر سمجھ نہ آتی- ایک دن مین شام کو لیٹا تھا اسی بارے سوچ رھا تھا بہت سے سوال جن کی سمجھ نہ آتی تھی دماغ مین گردش کر رھے تھے ذہن مین ایک ھی بات آئی اے اللہ اب تو ھی میرے حال پر رحم فرما مجھے تو باکل پتہ نہین چل سکا- تھوڑی ھی دیر بعد میرے دماغ مین روشنی سی محسوس ھوئی پھر ایسے لگا جیسے ایک فلم سی چل پڑی ھو اور سر سے لے کر پاؤن تک ھر مرض کے بارےاور اس کی نبض کے بارے مین مجھے علم ھو چکا تھا دوسرے دن مین نے ڈرتے ڈرتے ایک شخص کی نبض دیکھی اور جو سمجھ آیا جھجھک کر اسے بتایا پھر جب اس نے اعتراف کیا کہ آپ نے بالکل صحیح تشخیص کی ھے مجھے اسی طرح تکلیف ھے مین خود بھی حیران رہ گیا اور مجھے پتہ چل گیا میرے اللہ نے میرے حال پر رحم فرما دیا ھے آھستہ آھستہ تمام جھجھک دور ھو گئی الحمداللہ آج مین وھی نکما انسان ھون جس کا پورے ضلع مین تشخیص پر فتوی چلتا ھے آج وھی محمود ھے کہ بندہ کوئی بھی چیز کھا کر آۓ بتا دیتا ھون کہ کیا کھا کر آۓ ھو آج لوگ میرے اوپر اتنا اعتماد ضرور کرتے ھین اگر کسی کو بتایا ھے کہ زندگی صرف ایک ماہ ھے علاج کوئی نہین لوگ آنکھین بند کر کے یقین کرتے ھین تشخیص کا بادشاہ مجھے لوگ سمجھتے ھین ,,,,, یہ سب کیسے ممکن ھوا میرے بھائی صرف محنت اور لگن سے ,, جب بھی انسان ارادہ کر لیتا ھے نیت کر لیتا ھے کہ مین نے یہ کام ضرور ھی پایہ تکمیل تک پہنچانا ھے تو اللہ تعالی اپنے اس بندے پر ضرور رحم فرماتے ھین کیونکہ ھم مخلوق بھی تو اس کی ھین لیکن اس سب معاملے مین ایک ھی شرط ھے اللہ تعالی سے رابطہ رکھنا پڑتا ھے اور رابطے کا ذریعہ صرف نماز ھے- سب دوست کوشش کرین اللہ سے رابطے کی-


حسب ضرورت دیسی انڈے ابال لین فارمی انڈے نہین , ھان فارمی انڈے وہ کام آ سکتے ھین جو رنگین ھوتے ھین فارمی سفید انڈے مین سے روغن نکلتا ھی نہین- انڈے ابالنے کے بعد ان کی صرف زردیان حاصل کر لین اور ان کو کسی فرائی پان مین ڈال کر چورا بنا کر آگ پر رکھ دین تھوڑی دیر بعد زردیان جل کر مکمل سیاہ ھونا شروع ھو جائین گی اور اس مین سے تیل نکلنا شروع ھو جاۓ گا جتنا تیل نکلے فورا کسی دوسرے برتن مین انڈیل لین اور پھر آگ پر رکھ دین اور پھر جو تیل نکلے اسے دوسرے برتن مین انڈیل لین یہاں تک کہ اس سے تیل نکلنا بند ھو جاۓ چار پانچ انڈون سے صرف دس منٹ مین آپ اچھا خاصا تیل نکال لین گی انڈے مین تیل بہت زیادہ ھوتا ھے بے فکر ھو کر نکالین-


آپ کی دعاؤن کا ھمیشہ محتاج

حکیم محمود بھٹہ

السر معدہ|ulcer

 ,,,,,,,,,,, مطب کامل. ,,,,,,,,

Peptic ulcer|treatment 

,,,,,,,,, السر معدہ ,,,,,,,,,,



کافی دن سے وعدے بھی کر رھا ھون اور لکھ بھی نہ سکا , دوستون کیا کرین حضرت علی کرم اللہ وجہ سے صحابہ (رض) نے سوال کیا کہ آپ نے اللہ تعالی کو کیسے پہچانا کہ رب ھے حضرت علی نے فرمایا مین نے اپنے ارادون سے اپنے رب کو پہچانا تو بات یہ ھے دوستو بندہ کام مکمل اس وقت ھی کر سکتا ھے جب اللہ تعالی کا حکم ھو السر کے بارےمین بہت سے دوستون نے کہا تو جناب مین نے السر کا اس سے بہترین نسخہ کسی کو نہین پایا آپ بھی استعمال کر کے دیکھ سکتے ھین انشاءاللہ رزلٹ سو فیصد آۓ گا

نسخہ ,,,,, اڑوسہ دو حصہ اور ھلدی ایک حصہ دونون کو باریک پیس لین ایک تا دو ماشہ خوراک دن مین تین بار دین فوری آرام السر جلن معدہ اور سوزش معدہ مین


آپ کی دعاؤن کا ھمیشہ محتاج

حکیم محمود بھٹہ

Sunday, October 4, 2020

کمی انتشار تھکاوٹ اور سُستی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔ کمی انتشار تھکاوٹ اور سُستی۔۔۔۔۔

رغبت کا نہ ھونا تھکاوٹ اور سستی رھنا جیسی علامات کا آسان علاج آج لکھے دیتا ھون یہ دوا بھی ھے اور غذا بھی ھے دوا لکھنے سے پہلے ایک گزارش ھے اگر سمجھ لین تو؟

گروپ مطب کامل صرف ایک طبی گروپ ھے یہان سیاسی مذھبی یادیگر کسی اور موضوع پہ پوسٹ کسی صورت نہین لگائی جاتی صرف طبی موضوعات ھی لگتے ھین یہ سب کھلی آنکھون دیکھنے کے باوجود سینکڑوں کے حساب سے سیاسی مذھبی یااشتہاری پوسٹین بھیج دی جاتی ھین جن کی وجہ سے کئی ایک طبی پوسٹین بھی ضائع ھوجاتی ھین براہ کرم آئیندہ ایسی پوسٹین بھیجنے سے گریز کرین 

شیئر شدہ پوسٹ خواہ آپکی اپنی ٹائم لائن سے شیئر ھوایسی پوسٹ نہین لگائی جاتی جیسا سب کو پہلے سے علم ھے پوسٹ اور کمنٹس مین فون نمبر دینا بھی ھمارے گروپ مطب کامل مین پابندی ھے پھربھی بعض ممبر یہ کام کررھے ھوتے ھین براہ کرم ان باتون سے گریز کرین 

اب بات موضوع کے مطابق

انتہائی آسان اور منٹون مین تیار ھوجانے والی دواجسے ھرایک آسانی سے بناسکتا ھے سستی تھکاوٹ رھتی ھو کام کرنے کودل نہ کرتا ھو انتشار درست نہ ھو جماع مین بے رغبتی رھتی ھو ایسی تمام کیفیات درست ھوجائین گی بس دوا بنانے کی تکنیک سمجھ لین اور دوا بھی سمجھ لین

ناریل بہترین ۔۔۔۔پستہ بہترین ۔۔۔مغز بادام دیسی ۔۔ ھرایک 250گرام چھلکا اسپغول سوگرام ورق چاندی پچاس عدد

پیس کرسفوف بنالین ایک چمچ ایک گلاس دودھ مین حل کرکے پی جائین

اب تکنیک کیا ھے مغزیات صاف ستھرے تازہ فریش لین پرانے نہ ھون اور ان کو پیستے وقت ان مین موجود روغنیات ضائع ھونے سے بچائین یعنی پیستے ھوۓ انہین حرارت نہین ملنی چاھیے ورنہ کوئی بھی مغز ھوتاھے اسے جب پیسا جاتاھے تو اس مین موجودروغن الگ ھوناشروع ھوجاتاھے یہ اندرھی رھناچاھیے اب اگلا نقطہ

 بعض لوگ یہ سوال کرتےھین کیا چھلکا ثابت ڈالنا ھے آپ ثابت بھی ڈال سکتےھین اور پیس کربھی ڈال سکتے ھین بعض لوگون نے محض سن رکھاھے کہ چھلکا پیسنے سے زھریلاھوجاتاھے یہ بات صرف سن رکھی ھے نہ ھی دلائل ھین اور نہ ھی تجربہ نام کی کوئی چیز ھے اگر پیسنے سے زھریلاھوتاھے توجب پانی یا دودھ مین حل کیاجاتاھے تواسکے اجزاء زیادہ باریک ھوجاتے ھین اسوقت بھی اسے زھریلاھوجاناچاھیے بعض ادویات مین باقاعدہ اسکا لعاب نکال کرڈالاجاتاھے اور بعض مین پیس کرڈالاجاتاھے جیسے( دیاقوزہ )مین ڈالاجاتاھے خیر یہ الگ بحث ھے کہ پیسنے سے مکمل طور پرآنتون سے چپک جاتاھے اس پہ بھی دلائل ھین نہین چپکتا؟

خیر آپ اس دوا مین دونون صورتون مین شامل کرسکتے ھین اب رھی بات ورق چاندی کے بارے مین تودوستو اگر ورق خالص مل جائین تسلی بخش توایک ایک کرکے ورق ڈالتے جائین اور مکس کرتے جائین حکماء حضرات اپناتیارکردہ کشتہ چاندی بھی آدھاگرام ورق چاندی کی جگہ شامل کرسکتے ھین اچھا اب مذید پریشانی سے بھی بچتے ھین اگر ورق تسلی بخش نہین ھین توشامل ھی نہ کرین اسکے بغیرھی باقی دوائین پیس کر مرکب بنا لین اورایک چمچ روزانہ دودھ مین اچھی طرح حل کرکے پی جائین اب دودھ گرم ھویاتازہ ھو کوئی فرق نہین پڑتا بس بہترھے کہ فریج کاٹھنڈا نہ ھو میرا خیال ھے آپکا ھروہ سوال جوآپ نے کمنٹس مین پوچھنا سب کے جواب لکھ دیے ھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, October 2, 2020

جوڑون مین کلیشیم کی زیادتی اورکمی سے درد

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ جوڑون مین کلیشیم کی زیادتی اورکمی سے درد ۔۔۔۔۔۔۔

یہ مضمون درحقیقت لمبی تشریح کے ساتھ لکھنا تھا مگر اسوقت مختصر انداز مین کچھ وضاحت اور علاج لکھ رھا ھون 

دوتین اھم سوال ھین اس موضوع پر

پہلا سوال جوڑون کے مقام پر ھڈیون کے ابھار یعنی ھڈیان بڑھ جانا 

دوسرا سوال کیلشیم کی زیادتی کب ھوتی ھے اور کمی کب ھوتی ھے 

تیسرا سوال کیلشیم جذب کرنے کےلئے کیا طریقہ ھے اور نکالنے کا کیا اصول ھے

اب مختصر پیرائے مین جوابات اور علاج

بعض اوقات مریض خود سے ایسی غذا یا دوا کھا رھا ھوتاھے جس سے ھڈیان بڑھنا شروع ھوجاتی ھین بلکہ جوڑون کے مقام سے جوڑ باھر نکلے نظر آتے ھین یا پھر بعض دفعہ ناسمجھ معالج مریض کو مسلسل کیلشیم کھانے کا مشورہ دے رھا ھوتاھے یہ گولیون کی شکل مین یا انجیکشن کی صورت مین ھوتاھے اور یاد رکھین طبیب حضرات اس قصور سے باھر نہین ھین دیسی ادویات مین بے شمار ادویات ھین جو کیلشیم ھی ھین اور یہ عموما کشتہ جات کی شکل مین ھین جیسے کشتہ بیضہ مرغ کشتہ صدف کشتہ کوڑی اور بعض معدنی حجریات جن کا کشتہ کیاجاتاھے سب کیلشیم کی شکل ھوتے ھین اب کسی نہ کسی شکل مین کیلشیم کی زیادتی ھڈیون کی زیادتی کا باعث بن جاتی ھے  

اب دوسرا سوال کہ زیادتی اور کمی کب ھوتی ھے تو زیادتی جب عضلاتی اعصابی تحریک یعنی سوداوی مادہ بہت زیادہ ھوجاۓ یعنی خشکی سردی عروج پہ ھوجاۓ تو خام حالت مین کیلشیم بدن مین ھڈیون کے جوڑون کے سرون پہ جمع ھونا شروع ھوجاتا ھے اور جوڑون مین درد بھی ھوا کرتاھے یاد رکھین اس کیلشیم کے ساتھ ساتھ دیگر غیر ضروری کیمیاوی نمکیات بھی جمع ھوتے رھتے ھین یہ ھی اذیت درد کاباعث بنتے ھین اب اس عمل مین گردون مین پتھریان بلکہ بعض لوگون کے بدن پہ جگہ جگہ پتھریان بن جاتی ھین  جوڑون مین درد کاباعث بن جاتاھے 

اور کمی اس وقت ھوتی ھے جب غدی عضلاتی تحریک یا بعض حالات مین عضلاتی غدی تحریک مین کمی ھوجایا کرتی ھے کیلشیم بدن سے خارج ھوتارھتاھے اور مسلسل کیلشیم کھلانے کے باوجود جزو بدن نہین بنتا بلکہ خارج ھوجایا کرتاھے اب ایلوپیتھی حضرات کیلشیم کو جزو بدن بنانے کےلئے وٹامن ڈی زیادہ سے زیادہ کھلاتے ھین خاص کروٹامن ڈی 3 دی جاتی ھے اب آپ کیا کرین گے آپ کیلشم کو بدن کا حصہ کیسے بنائین گے یہ وٹامن کہان سے حاصل کرین گے اب بعض لوگ جو کچھ عقل وشعور رکھتے ھین وہ یہ جانتے ھین کہ مچھلی کے تیل مین وثامن اے اور ڈی ھوتاھے وہ کھلایا جاسکتاھے نہین دوستو آپ کو یہان نقطہ بتادیتا ھون گھی کنوار کا استعمال کرین یعنی کنوارگندل کا استعمال آپ بطور دوا یا غذا بھی کرسکتے ھین بطور غذا سردیون مین مین خود کبھی کبھار اس طرح کرتا ھون کہ ایک کلو گوشت مین سوگرام کنوارگندل کے ٹکڑے ڈالکر گوشت کے ساتھ اچھی طرح بھون لیے جاتے ھین اب گوشت پکنے کے بعد ان ٹکڑون کو خواہ نکال دین یا کھالین ھان کنوارگندل کے سب اثرات گوشت مین شامل ھوگئے ھین اب یہ گوشت سارا نہ ڈکار جائین دوسرون کابھی حصہ رکھین اور معمول کے مطابق کھانا کھائین یقین جانین بہت ھی لذید گوشت بنتا ھے ھلکی سی کڑواھٹ کریلے سے ذرا کم محسوس ھوگی بس یہ احساس ھوگا کہ گوشت مین کریلے شامل ھین ھان ایک بات کی گارنٹی ھے کہ ھضم فوری ھوگا جولوگ بڑا گوشت یعنی بیف وغیرہ نہین کھاسکتے تجربہ مین ایک دفعہ کھائین ھضم ھوجائے گا اور لذت آفرین ھوگا خیر آگے چلتے ھین 

اگر ھڈیان بڑھ جائین اور جوڑون مین درد بھی ھورھا ھو تو علاج غدی عضلاتی کرین جس مین حب سلاطین مشہور دوا ھے 

جائفل 50گرام خراطین مصفی ۔ کٹھ تلخ ۔ خولنجان ۔ امربیل ۔ سرنجان تلخ ۔ بیر بہوٹی ۔ رتن جوت ۔ جلوتری ۔ ھرایک دس گرام روغن کنجد تین پاؤ

تمام ادویہ کوتیل مین ڈال کررکھ دین دھوپ مین رکھین ھرتین گھنٹہ بعد تیل کواچھی طرح ھلائین 24گھنٹہ بعد اس کو کھرل کرین رگڑین اچھی طرح اب دواؤن کوتیل کے اندر ھی رھنے دین اور صرف تیل جوڑون والے مقام پہ لگائین یہ چوٹ کے درد فالج اورگھنٹیا مین بہترین تیل ھے ھان بطور طلا بھی استعمال کیاجاتاھے

اگر کیلشیم کم بھی ھوگیا ھو اور جوڑون مین درد ھے تو 

ریوندخطائی ۔ ریوندعصارہ ۔ سقمونیا ۔ اسگندھ ۔سرنجان شیرین برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی حسب ضرورت تین وقت دین اس کے ساتھ مغز پنبہ دانہ ۔ اسگندھ ۔سرنجان شیرین ۔ زنجبیل ھموزن پیس کر ماشہ ماشہ تین وقت دین پہلی اور دوسری دوا مین فلاسفہ کبیر دی جاسکتی ھے اور یاد رھے کیلشیم کی کمی کی صورت مین کنوار گندل ھر صورت استعمال کرین خواہ اسکی کوئی بھی صورت استعمال کرین خواہ ا س کا پانی نکال کر ادویات مین ڈال لین یا گوشت مین ڈال کر کھائین یا ویسے اکیلی بھی پکا کرکھائی جاسکتی ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ