Thursday, July 18, 2019

سرکہ جامن||jambol||vinegar

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Jumbol vinegar 
۔۔۔۔۔۔۔۔سرکہ جامن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ عرصہ پہلے ایک پوسٹ سائزئجیم جمبو لکھی تھی اس مین سرکہ جامن بنانے کا طریقہ بھی لکھا ھے پوسٹ اس وقت بھی گروپ مین بالکل اوپر لگی ھے یعنی پہلی چند پوسٹون مین شامل ھے شوگر کے مریض لازما اسے بنا کرفائدہ اٹھائین اس کو اکیلا پینا بھی بہت ھی فائدہ مند ھے اگر آپ مین شوگر کنٹرول کرنے والی دیگر ادویات مین شامل کرین گے توان کی افادیت دگنی چوگنی ھو جیسے آپ اندر جوتلخ ۔۔ تخم کریلا ۔ تخم اسپند ۔ کچور ۔ برگ نم برابروزن پیس کر اس سفوف مین سرکہ جامن شامل کرکے نخودی گولیان بنالیتے ھین تو ایک گولی کھانے سے ھی شوگر فوری طور پر کنٹرول ھوجاتی ھے یہ بھی خیال رھے کہین زیادہ لو شوگر نہ کرلینا۔۔۔یعنی بغیر ٹیسٹ کیے استعمال نہ کیا کرین وہ دوست جن کی شوگر تین سو سے کسی صورت کم ھوتی ھی نہین ان کی بھی نارمل ھوجایا کرتی ھے ایک بات یہ بھی یاد رکھین اصلی والی شوگر کی بات کررھا ھون جو بلغمی مزاج مین ھوتی ھے کاذب شوگر کی یہان بات نہین ھورھی اس کے علاوہ بےشمار امراض مین سرکہ جامن استعمال کیا جاسکتا ھے انشااللہ اس کی بھی وضاحت ترتیب سے کردی جاۓ گی ۔۔۔۔۔۔
اب ایک سوال کا جواب جو سرکہ بنانے کی پوسٹ مین چند دوستون نے کررکھا ھے
سوال یہ لکھا تھا۔۔کہ جب جامن کا سرکہ بن رھا ھوتا ھے تو اس مین کیڑے پیدا ھوتے ھین پھر مرجاتے ھین ان کا سائد افیکٹ تو ھوگا اور کیا ھوگا جبکہ مین نے لکھا تھا نہین ھوگا تو کیون نہین ھوگا۔۔ چلیے اس کی تھوڑی وضاحت کیے دیتا ھون ویسے یہ بہت لمبی تشریح بنتی ھے
جب بھی کسی چیز مین خمیر پیدا ھوتا ھے تو کیڑے پیدا ھوتے ھین جنہین عرف عام مین آپ بیکٹیریا کہتے ھین کچھ بیکٹیریا انسانی بدن کے لئے فائدہ مند ھوتے ھین بلکہ ھماری غذا کا لازمی جزو ھین کچھ بیکٹیریا انسانی بدن کو نقصان پہنچاتے ھین یہ ھماری علمی استطاعت کی کمی کا اظہار ھوتا ھے جب ایسا سوال کردیاجاتا ھے لیکن اس کے باوجود اس کا جواب دینا بات کو سمجھانا ھم پہ فرض ھے ویسے اس سوال کا جواب نہم دھم کی کتابون مین لکھا ھے
آپ جب دھی بناتے ھین تو دھی اس وقت تک تیار نہین ھوتی جب تک اس مین بیکٹیریا پیدا نہ ھو دھی جتنی گاڑھی اور اچھی بنی نظر آۓ گی آپ سمجھ لین اس مین اتنے ھی زیادہ بیکٹیریا پیدا ھوچکے ھین یعنی بے شمار بیکٹیریا پیدا ھوکر آپس مین جُڑ  چکے ھین اور دھی سے علیحدہ اس مین ھلکا سبزی مائل سا پانی بھی نظر آتا ھے کیا آپ جانتے ھین وہ کیا ھوتا ھے ؟
بہت سے کہین گے وہ دودھ سے نکلا ھوا پانی ھے جبکہ آپ کا جواب درست نہین ھوگا اب سوال کورھنے دیتے ھین اگر جواب لکھا تو کہین آپ دھی کھانا ھی نہ چھوڑ دین خیر اگر روزانہ دھی کھاتے ھین تو سمجھ لین آپ نے لاکھون کے حساب سے وہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کھا لیے ھین کیا یہ بیکٹیریا یا کیڑے آپ کو نقصان دیتے ھین یا فائدہ اس کا جواب لکھنے کی شاید مجھے ضرورت نہین ھے
اب آخری بات جب آپ سانس لیتے ھین تو فضا مین لاکھون کے حساب سے جراثيم بکھرے ھوتے ھین جو سانس کے ذریعے آپ کے اندر چلے جاتے ھین پتہ نہین کتنے جراثيم آپ روزانہ کھاجاتے ھین اس مین گھبرانے اور پریشان ھونے کی ضرورت نہین ھے یہ سب نظام اللہ تعالی کے بناۓ ھوۓ ھین اب آپ کے بدن کو فطری طور پہ کس چیز کی ضرورت ھے فطرت خود ھی آپ کے بدن مین وہ چیز پہنچا دیتی ھے آپ کو علم ھی نہین ھوتا اور آپ سمجھ رھے ھوتے ھین کہ یہ سب کمال آپ کا اپنا ھے جو اپنی صحت کا خیال رکھتے ھین جبکہ ایسا ھے نہین؟ آپ کو صفائی کا حکم ملا ھے  اور اسے نصف ایمان کا درجہ ملا ھے باقی آپکی حفاظت تو اللہ ﷻ کرتے ھین
بیکٹیریا آپ کے اندر جاتے ھین اور ان بیکٹیریا کو ختم بھی کردیتے ھین جو آپ کے بدن کےلئے نقصان دہ ھین اس کےلئے وسیع مضمون اور کتابین نصابی موجود ھین جو وائرس اور بیکٹیریا پہ ھین انہین ضرور پڑھنا چاھیے اگر موقعہ ملے لیکن یاد رھے یہ مضمون بھی ایک سمندر ھے دن رات اس پہ تحقیق جاری رھتی ھے علم الاجراثیم جب پڑھا جاتا ھے تب اندازہ ھوتا ھے کہ ان کے کتنے خاندان ھین کہن کہان اور کیسے کیسے جراثیم کائینات مین بکھرے پڑے ھین یہ انسان کے لئے کتنے فائدہ مند ھین اور کتنے نقصان دہ بھی ھین نقصانات دیکھین تو خوفناک صورت حال آپ کے سامنے آۓ گی اس وقت دنیا کے طاقتور ممالک جراثیم کو بطور ھتیار بھی بناچکے ھین دنیا نے جراثیم کی منفی اور مثبت تحقیق کے لئے اربون ڈالر لگا رکھے ھین جس مین منفی پہلو زیادہ تحقیقات ھوئی ھین انسان نے اپنی ھی تباھی کا مکمل انتظام کررکھا ھے اللہ تعالی سب کو ھدایت دے
خیر اس موضوع کو بند کرتے ھین کافی ھوگیا ھے آخری بات پوسٹ کے اصل مقصد کی سمجھ لین
مرچ سیاہ حسب ضرورت لے کر پیس لین اب اسے سرکہ جامن مین اچھی طرح تر کردین سوکھنے کے لئے رکھ دین جب سوکھ جاۓ تو دو مرچ برابر کھالین شوگر کے مریضون کے لئے نعمت سے کم نہین ھے محمودبھٹہ

Tuesday, July 16, 2019

ہائی بلڈ پریشر||high blood pressure||cure

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Cure for high blood pressure
۔۔۔۔۔۔۔ ہائی بلڈ پریشر اور اس کا علاج۔۔۔۔۔۔
ک کی پوسٹ لو بلڈپریشر پہ تھی جہان دوسوال اھم تھے ایک سوال ھائی بلڈپریشر کا کیا علاج ھے اس پہ کافی پوسٹین پہلے بھی لکھ چکا ھون اور آج پھر لکھ دیتا ھون باقی سوال تھا جس کا بلڈ پریشر بھی ٹھیک ھو اور سستی رھتی ھو کیا وہ یہ دوا کھا سکتا ھے جبکہ میری پوسٹ مین صاف نظر آرھا تھا کہ علاج مین نے لو بلڈ پریشر کا لکھا ھے سستی تو ایک ذیلی علامت ھوتی ھے اب اگر صرف سستی رھتی ھے تو اس مین اس دوا کا استعمال نہین ھوتا بلکہ علاج سستی کا کرین اب سستی کیون ھوتی ھے اس کی وجوھات دیکھین نبض دیکھین اور قارورہ سے تشخیص کرین جو وجہ ھے اس کا علاج کرین سستی جاتی رھتی ھے یہ اصول نہین ھے جب سستی ھے تو جو دوا بھٹہ صاحب نے لکھ دی ھے بس وھی علاج ھے دوستو علاج مرض کے مطابق کرین اس ضمن مین سو اقساط پہ طویل مضمون لکھ چکا ھون جس مین کچھ حصہ باقی رھتا بھی ھے اسے بار بار پڑھین پھر آپ غیر ضروری سوالات نہین کرین گے ھان کل ایک پوسٹ تھکاوٹ اور سستی پہ لکھ دونگا
آئین اب ہائی بلڈپریشر کے علاج کی طرف چلتے ھین
لیکن علاج لکھنے سے پہلے مین آپ کو ایک بات بتا دون بلڈ پریشر ھائی یا لو ھونا کوئی مرض نہین ھے یہ صرف علامات مرض ھین
بہترین علاج ہائی بلڈپریشر کا یہ ھے کہ پہلے ریوندعصارہ ماشہ سقمونیا ماشہ منقہ پانچ دانہ پیس کر نخودی گولیان بنا لین اور دو گولیان کھلا دین تاکہ پیٹ ایک دفعہ صاف ھوجائے اور پاخانہ کھل کرآجاۓ اس کے بعد مندرجہ ذیل دوا کھلائین چھوٹی چندن صندل سفید زیرہ سفید گل سرخ کشنیز برابروزن پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین تین وقت ھمراہ پانی دین یا پھر بوقت ضرورت ایک تا دو کیپسول کھلا دین بلڈ پریشر نارمل ھوجائے گا
ایک اور بات یاد رکھین جس دوا کے ساتھ تاکید ھو کہ اسے دودھ سے کھلانا ھے صرف وھی دوا دودھ سے دینی چاھیے باقی سب دوائین پانی سے ھی استعمال کی جانی چاھیے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Monday, July 15, 2019

سُستی اورلو بلڈ پریشر||low blood pressure

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Low blood pressure
۔۔۔۔۔۔۔ سُستی اورلو بلڈ پریشر۔۔۔۔۔۔۔
تخم اسپند اور مگھان برابروزن پیس کر تین ماشہ صبح دوپہر اور شام دین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل کی طرف سے خصوصی نسخہ ھے ایسے لوگ جن کا کام کاج کرنے کو دل نہین کرتا بوجہ لوبلڈپریشر ۔۔سستی ھروقت رھتی ھے ھمت ھی نہین ھوتی کہ اٹھ کرکام کاج کرین ایسے لوگ اسے استعمال کرین چند روز مین یہ تمام عوارضات ٹھیک ھوجائین گے

Sunday, July 14, 2019

ھیپاٹائٹس بی اور سی کا آسان ابتدائی علاج|hepatt

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hepatitis c 
۔۔۔۔۔۔ ھیپاٹائٹس بی اور سی کا آسان ابتدائی علاج ۔۔۔۔۔۔
باوجود اس کے کہ بہت سی پوسٹین اس مرض پہ لکھ چکا ھون پھر بھی مطالبہ ھوتا ھے کہ نیا علاج لکھا جاۓ آئیے آج آپ کو نہایت مختصر اور آسان علاج بتاتا ھون دو دوائین لکھنے لگا ھون دونون کو ترتیب سے استعمال کرین
پہلے نمبر پہ جوشاندہ
گل بنفشہ۔۔گل سرخ ۔ گل نیلوفر ۔ بیخ کاسنی ۔ شاھترہ ۔ خطمی ۔ آلوبخارا ۔ عناب ۔ مکو تمام ادویہ برابروزن ایک ایک تولہ پانی دوکلو
تمام ادویہ کو رات پانی مین مٹی کے برتن مین بھگو دین صبح آگ پہ ایک دو جوش دے دین تھوڑا تھوڑا کرکے سارا دن مین پی لین اگلی صبح نیا بنا لین اور نئی ادویات مین بنائین
اب ساتھ یہ کیپسول بنا لین
رسونت ۔۔ریوندخطائی ۔۔ کپور کچری ۔ ھلدی برابروزن پیس لین اور زیروسائز کیپسول بھرکے صبح دوپہر شام ایک ایک کیپسول ھمراہ ھمراہ عرق مکو کاسنی آدھا آدھا کپ جسے شہد شامل کرکے میٹھا کیا گیا ھو اس کے ساتھ تینون وقت کھا لین
اس دوا سے ھیپاٹائٹس بی سی اور استسقاء مین بھی فائدہ مند ھے اور ھان بواسیر خونی کا بھی بہترین علاج ھے
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, July 10, 2019

جواھر مہرہ اور اس کا مزاج اور فوائد|jawahir mohra

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ جواھر مہرہ اور اس کا مزاج اور فوائد 
jawahir mohra|mohira|mohra
۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے دوست کسی بھی دوا کا مزاج غلط بیان کرتے ھین اور بعض کا طریقہ یہ ھے کہ جو کچھ کتاب مین لکھا ھے وہ سچ ھے باقی سب جھوٹ ھے میرا تجربہ مین بہت سی ایسی باتین آئی ھین کہ کتاب لکھنے والے دوا کا ذائقہ اور لکھا ھوتا ھے اور مزاج اور لکھا ھوتا ھے اب دوسری کتاب والے نے مکھی پہ مکھی ماری ھوتی ھے یعنی نقل کرکے لکھا ھوتا ھے وہ بھی وھی کچھ لکھ مارے گا اب قاری کو یقین کرنا پڑےگااس بچارے مین یہ ھمت ھی نہین ھوتی وہ اختلاف کرسکے بہت سون کو یہ یقین ھے کہ نظریہ مفرداعضاء کی مفردات کی کتب مین مزاج سوفیصد درست لکھے ھین جبکہ میرا تجربہ ھے بہت سی ادویات کے مزاج یہان بھی درست نہین ھین جیسے لکھا ھوتا ھے ۔۔۔اس دوا کا ذائقہ کڑوا ھے یا انتہائی تلخ ھے اور بہت گرم دوا ھے اب آگے لکھا ھے کہ مزاج اعصابی ھے یا عضلاتی لکھا ھو گا اب خود ھی فیصلہ کر لین کہ بندہ صاحب کتاب سے کیا کہے جبکہ اصول اور قانون نہایت سادہ ھے کڑواھٹ صفرا مین ھے ترشی سودا مین ھے بے شک کل کلان عروج آنے پہ میٹھی ھوجائین خیر کسی بھی دوا کا مزاج نکالنے کا درست طریقہ تفصیل سے لکھین گے تاکہ سب کو سمجھ آجاۓ اور طبیب خود مزاج ترتیب دے سکے آج کی بحث صرف جواھر مہرہ پہ ھے پہلے نسخہ لکھے دیتا ھون
زھر مہرہ خطائی تولہ
مروارید ناسفتہ سات ماشہ
بسد سات ماشہ
کہرباشمعی سات ماشہ
لاجورد مغسول سات ماشہ
یاقوت سرخ سات ماشہ
یاقوت کبود سات ماشہ
یاقوت اصفر سات ماشہ
یشب سبز سات ماشہ
زمرد اخضر سات ماشہ
عقیق سرخ سات ماشہ
ورق نقرہ سات ماشہ
مصطگی سات ماشہ
ورق طلا ساڑھے تین ماشہ
جدوار ساڑھے تین ماشہ
نارجیل دریائی ساڑھے تین ماشہ
عنبر اشہب ساڑھے تین ماشہ
کستوری خالص ساڑھے تین ماشہ
مومیائی خالص ساڑھے تین ماشہ
دوھفتہ تک روح گلاب مین کھرل کرین
مقدار خوراک دوتاچارچاول ھمراہ عرق گلاب وعرق سونف سہ آتشہ دین
یہ تھا جواھر مہرہ کا مکمل نسخہ
اب اس کے مزاج اور فوائد مین کافی شکوک شبہات یا مختلف راۓ پائی جاتی ھین
ایک بات پہ سب کا اتفاق ھے اس سے بڑھ کر مقوی قلب کوئی دوا نہین ھے دوسرا اس بات پہ بھی اتفاق ھے قوت حیوانیہ بڑھانے کی لاثانی دوا ھے قوت باہ کی کمزوری بوجہ ضعف قلب منٹون مین جاتی نظر آتی ھے ان سب باتون پہ سب کا اتفاق بھی ھے اور یقین بھی
اب اختلاف کن باتون پہ ھے کہ یہ دل کے بند والو کھولتی ھے کچھ کہین گے نہین کھولتی؟ کچھ کہین گے دل کی رگین کھول دیتا ھے دوسرے کہین گے جی نہین کھولتا؟
اسی طرح کچھ کے نزدیک شدید گرم مزاج کی دوا ھے کچھ کے نزدیک سرد مزاج کی دوا ھے بعض صرف اسے روح خیال کرتے ھین آئیے ان سب باتون کا اپریشن کرتے ھین اور اصل حقیقت دلائل اور قانون طب کے رائج اصولون کے مطابق نکالتے ھین
اب پہلی بات۔۔جواھر مہرہ کے اجزاء کی اگر مزاجی ویلیو دیکھی جاۓ تو اس مین جو حجرومعدنی جواھر ھین انکا جوھر موثرہ ایلومینیم ھے جس کا جوھری مزاج عضلاتی اعصابی ھے
بالکل اسی طرح اس مین جو سمندری جواھر ھین وہ سارے کیلشیم کاربونیٹ ھین اورعضلاتی ھین ۔
اب اس مین جو دھاتین ھین اس مین سونا غدی مزاج رکھتا ھے اور چاندی اعصابی مزاج رکھتی ھے کستوری عضلاتی روح ھے اور باقی بچا عرق گلاب تو گلاب اعصابی ھے
اب ان تمام ادویات کے مجموعے کو دیکھین تو عضلاتی اعصابی مزاج بنتا ھے اور یاد رکھین اسی مزاج کی چیزین انتہائی مقوی عضلات ومقوی قلب ھوا کرتی ھین اب آپ کو خاص بات بتاۓ دیتا ھون جواھر مہرہ دل کی اندرونی دیوارون کو نہایت مضبوط کرتا ھے یعنی اس سے بڑھ کر مقوی قلب دوا کوئی نہین ھے اور خاص خوبی عضلاتی روح کو قوت دے کراس کی قوت نفوذ کو سریع اور شرف بنادیتی ھے اب صاف ظاھر ھے اگر دل مضبوط ھو تو قوت حیوانیہ بھی مظبوط ھوگی
اب دوسری بات سمجھین ۔۔۔
دل کے والو اور رگین دو طریق پر بند ھوتے ھین
ایک یہ کہ جب کوئی اجنبی مادہForeign Matter از قسم کولسٹرول یا کوئی کلاٹClot کسی رگ مین پھنس کر یا جم کر اس کی اندرونی فراخی کو تنگ کردے یا بند کردے یہ عمل عضلاتی تحریک مین ھوا کرتا ھے چربیلے مادون کا جمنا عضلاتی تحریک مین ھوتا ھے اور خون مین تھکے بننا بھی عضلاتی تحریک مین ھوا کرتا ھے
اب بندش اعضاء قلب کی دوسری صورت یہ ھوتی ھے کہ رگین یا والو یا قلب کی اندورنی دیوارین اپنی حیثیت مین سکڑ جاتی ھین یا پچک جاتی ھین اور بند ھوجاتی ھین یہ بھی عضلاتی اعصابی عمل ھے
اب اس مین پہلی صورت کا علاج یہ ھے کہ حرارت اور گرم رطوبت پیدا کی جاۓ جس سے منجمد مادے حل ھوکر نکل جائین یعنی عضلاتی غدی یا غدی عضلاتی اور پھر غدی اعصابی تک تحریک پیدا کی جاۓ یعنی موقع اور ضرورت کے مطابق عضوی اور فعلی تبدیلیان پیدا کی جائین ایسے موقع پہ اصلاح کی یہی بہترین تدبیر ھے جبکہ دوسرا طریقہ یہی بچا ھے کہ اپریش کروایا جاۓ
اب ان سب باتون کو سامنے رکھ کراگر دیکھا جاۓ تو پتہ چلتا ھے کہ جواھر مہرہ بذات خود عضلاتی تحریک پیدا کرتا ھے اور نہ ھی اس مین اتنی حرارت ھے کہ خود مادے پگھلاسکے اور نہ وہ تیزی ھے کہ پچکی رگین کھول سکے
ھان یہ جواھر مہرہ کی خوبیان کہ اگر دل انتہائی سکون کی حالت مین چلا جاۓ یا اس کی حرکات بہت کم یا انتہائی سست ھو چکی ھون یا فترہ پیدا ھوچکا ھو یا پھر قلب کے ضعف مین حرکات اتنی سست ھوجائین کہ بندہ قریب المرگ ھوچکا ھو تو یاد رکھین جواھرمہرہ قریب المرگ کو بھی فی الفور متحرک کرکے دل کو نئی زندگی دے دیتا ھے اوربندہ نئے سرے سے زندہ ھوجاتا ھے یعنی بہت ھی مقوی قلب دوا ھے
اب آخری نقطہ سمجھ لین جب جواھر مہرہ مین اتنی خوبی ھے کہ مرتے بندے کو دینے سے اٹھا کر بٹھا سکتا ھے تو ثابت ھوا بہت ھی مقوی قلب دوا ھے جب یہ عضلات کو اتنی قوت دیتی ھے تویاد رکھین یہ دل مین موجود بعض رکاوٹیں بھی دور کردیتی ھے بلکہ پچکی نالیان تک درست کرسکتی ھے اب آپ سوچ رھے ھونگے کہ مین نے خود ھی اتنے دلائل دے کر پہلے خود ھی ان باتون کی نفی کی ھے جبکہ اب کہہ رھا ھون اس مین یہ خوبی بھی موجود ھے تو میری بات دھیان سے سمجھین اس مین واقعی چربیلے مادے تحلیل کرنے کی کوئی خوبی نہین ھے لیکن یہ دوا دل کو اتنی تیزی سے طاقت ور بناتی ھے یعنی جب دل کی طاقت بہت زیادہ یکلخت بڑھتی ھے اور عضلات شدید طاقت کا مظاھرہ کرتے ھین تو مضبوط قلب Pushکرکے پچکی رگون کو فورا کھول دیا کرتا ھے یعنی پچکی رگون کا علاج مین اس سے بڑھ کرکوئی دوا نہین ھے
اب آخری بات۔۔۔اس بات کو دماغ مین بٹھا لین موقع اور حالات کے مطابق جوارش جالینوس دوالمسک جواھردار یا دوالکرکم مین ملا کراستعمال کرین تاکہ حرارت بھی ساتھ پیدا ھوسکے بہترین استعمال اس کا ان ادویہ کے ساتھ ھی ھے باقی جواھر مہرہ کئی ایک کمپنیان بھی بناتی ھین لیکن آجکل ظہور احمد رضاء صاحب کو یہ ذمہ داری سونپ رکھی ھے کہ محنت کرین اور بنائین ایک ماہ سے اوپر ھوگیا ھے امید ھے بنا چکے ھونگے باقی بھی محنتی اطباء سے یہی گزارش کرون گا کہ براہ کرم خود تسلی سے بنایا کرین کمپنی کا بنا چار چاول تک بھی وہ فائدہ نہین کرتا جو ھاتھ سے بنا ایک چاول فائدہ دیتا ھے بنا کرتجربہ کرلین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔ کل ایک پوسٹ لکھی تھی جو نفسیات کے موضوع پہ تھی اب ان مین بےشمار علامات کے لئے جواھرمہرہ بہت ھی مفید دوا ھے

Tuesday, July 9, 2019

نفسیاتی مسائل اور طب کے کمالات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔نفسیاتی مسائل اور طب کے کمالات۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کو کچھ ایسے مسائل سے آگاہ کرنے لگا ھون جن سے عام زندگی مین واسطہ پڑتا ھے لیکن ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بارے مین کچھ سمجھ نہین آتی آئیے پہلے ان کی نشاندھی کرین پھر ان کا طریقہ علاج لکھین گے لیکن اس سے پہلے ایک مقولہ کی نشاندھی ضرور کرون گا صدیون سے رائج ایک مقولہ( وھم کا کوئی علاج نہین ھے)رائج ھے موجودہ دور مین یہ سراسر غلط ثابت ھوچکے ھین ۔۔یہان آپ کے علم مین اضافہ کے لئے ایک اور بات بھی بتاتا چلون وھم کا مرض صرف انسانون تک محدود نہین ھے بلکہ جانوروں مین بھی پایا جاتا ھے جیسے ایک گھوڑا خچر یا گدھا چھڑیان نکالنے کے مرض مین مبتلا ھوتے ھین بلکہ یہان تک مبتلا ھوتے ھین کہ انہین ریڑھے تانگے مین جوتنا ھی مشکل کام ھے اگر جوت لیا ھے تو جانور چھڑیان نکال نکال تانگے کو یا ریڑھی کو بھی توڑ دیتا ھے اور خود بھی زخمی ھوتا ھے ایسے جانور انتہائی خطرناک ھوتا ھے عموما مالکان اسے اونے پونے بیچنے کی کوشش مین ھوتے ھین ذرا خیال کرین گے تو بات سمجھ آۓ گی ایسا جانور یقینا کسی کی بھی جان لے سکتا ھے لیکن غور کرنے والی بات ھے کہ وہ ایسی علت مین مبتلا کیون ھوتا ھے تو دوستو یہ عام حالت مین دیکھنے والے جانور کی خونخواری سمجھتے ھین جبکہ حقیقت مین یہ بات نہین ھوتی بلکہ جانور شدید خوف کے مرض مین مبتلا ھوتا ھے وہ یہ سب کچھ اپنے دفاع مین کررھا ھوتا ھے اگر اس کے خوف کا علاج کردیا جاۓ تو جانور ٹھیک ھوسکتا ھے بالکل اسی طرح کچھ انسانی عادات بھی ھوتی ھین بعض کا تکیہ کلام ھوتا ھے یا پھر ایک آدمی بار بار نوٹ گننے کے مرض مین مبتلا ھوتا ھے کچھ لوگون کی عادت ھوتی ھے کہ وہ ھاتھ مین تسبیح رکھتے ھین بے شک منہ سے مغلظات نکال رھے ھوتے ھین بعض لوگ کھانا بڑی تیزی سے کھاتے ھین بعض بستر پہ جلدی جلدی کروٹ بدل رھے ھوتے ھین انگلیان مٹکانا یا آنکھین مٹکانا یا خود سے باتین کرنا خیالی پلاؤ پکاتے رھنا خود سے باتین کرنا یہ سب علامات مرض ھین
لیجۓ آپ کو بتاۓ دیتا ھون کہ یہ سب عضلاتی تسکین اور اعصابی تحریک سے پیدا ھوتی ھین عضلاتی علاج کرنے سے جاتی رھتی ھین اب کچھ اور بھی سن لین
بہروپیون سے ڈرنا خواہ وہ مذھبی رنگ مین ھون یا آوارہ مداری والے رنگ مین یا پھر کسی کی روحانی قوت سے ڈرنا یا پھر کسی کسی کی ذاتی شخصیت سے ڈرنا امتحان یا انٹرویو سے ڈرنا بعض لوگ اونچی دیوار پہ چلنے سے یا بلندی سے ویسے ھی ڈرتے ھین یا پھر پانی سے ڈرتے ھین یعنی ھرقسم کا ڈر اور وھم یہ بھی اعصابی تحریک کا ھی نتیجہ ھین اب ان سب علامات مرض کا علاج آپ اس طرح کرین ایک بات تو آپ کو پہلے ھی بتاچکا ھون عضلاتی علاج کرین
حب برھمی۔۔ برھمی بوٹی پچاس گرام ۔ وج ترکی بیس گرام ۔ دارچینی تیس گرام ۔ ھلیلہ سیاہ بیس گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین دو دوگولی دن مین تین بار دین
جوارش مقوی نمبر تین ۔ لونگ۔۔دارچینی۔۔جائفل ۔ جاوتری ۔ حرمل ۔۔ ازراقی مدبر ۔ فلفل دراز ۔ سنبل طیب ۔ خولنجان ھموزن پیس کرتین گنا شہد سے قوام کرکے معجون بنا لین چمچ چمچ دن مین دو تا تین بار دین
حب مقوی خاص۔۔۔ کچلہ مدبر تین تولہ۔۔رائی بارہ تولہ ۔ فولاد کشتہ چار تولہ پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک تا دو گولی دن مین تین بار دین قبض کی صورت مین حب صابر دین
گندھک آملہ سار ۔۔ رائی ۔ شحم حنظل ۔ برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک تا دو گولی رات سوتے وقت دین
گروپ مطب کامل
محمودبھٹہ

Monday, July 8, 2019

خیالات وقوت شہوانیہ کی تیزی کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ خیالات وقوت شہوانیہ کی تیزی کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
بہت شدید تھکاوٹ جو مسلسل سفر کی وجہ سے ھوئی اس لئے مختصر پوسٹ آج آپکی دلچسپی کے مطابق شہوانی قوت کی تیزی کا علاج لکھ رھا ھون
تخم کاھو ۔۔ گل نیلوفر ۔۔۔خرفہ ۔۔ گل سرخ ۔۔ صندل سفید ۔۔ اجوائن خراسانی ۔۔۔ کافور ولائتی ۔۔ برابروزن پیس کر آب کشنیز مین ڈالکر ایک دو دن رکھ دین تاکہ اس مین خمیر بن جاۓ اب خمیر کے بعد اسے گھوٹ یا کھرل کرین جب گولی بنانے کے قوام پر آجائے تو اس کی نخودی گولیان بنا لین ۔ ایک ایک گولی دن مین تین بار دین ھمراہ پانی
نوٹ۔۔۔ آرام آجانے پہ دوا بند کردین یہ اس سوال کا جواب ھے جب لوگ یہ پوچھتے ھین کتنے دن استعمال کرنی ھے دوا
نوٹ۔۔۔ پہلے ھی دوکمنٹس مین پوسٹ مین چند الفاظ کا اضافہ کررھا ھون کشنیز اتنا لین جس سے پانی اتنا نکل آۓ کہ دوائین تر ھوجائین اتنی بات تو بندے تو خود ھی سمجھ جانی چاھیے

Friday, July 5, 2019

دماغ کی حس تساوی

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔دماغ کی حس تساوی کا فتور ایک اذیت ناک مرض ۔۔۔
دوستو آج ایک مریض صبح ھی صبح اس مرض کا شکار سامنے آیا ارادہ اسی وقت کرلیا تھا کہ آج آپ کو اس مرض کے بارے مین آگاہ کرون گا یہ مرض بھی اس موسم مین آجکل عام ھورھی ھے لیکن لاعلمی کے باعث درست تشخیص ومرض کا علم نہ ھونے کی وجہ سے معالج حضرات کشمکش کا شکار ھوتے ھین اور بعض اسے جنات تک کا اثر یا جادو کہہ دیتے ھین آئیے پہلے آپ کو علامات مرض کے بارے مین آگاہ کرتا ھون
مریض محسوس کرتا ھے کہ جیسے مین بیٹھے بیٹھے گررھا ھون جبکہ چکر بھی نہین آتے
جسم بے وزن محسوس ھونے لگتا ھے
مرض کی شدت مین یکلخت بینائی کا چلے جانا یا یکلخت قوت سماعت کا چلے جانا
بعض دفعہ یکلخت کوئی بھی عضو حرکت کرنا بند کردیتا ھے پھر کچھ عرصہ بعد خود بخودھی ٹھیک بھی ھوجاتا ھے
یکلخت یاداشت کا چلے جانا یعنی اس مرض مین انہونی کیفیات وعلامات پیدا ھوتی ھین اب بات کرتے ھین کہ یہ مرض پیدا کیون ھوتی ھے
دوستو یہ مرض دماغ کی حس تساوی کا فتور ھے یعنی موخر دماغ مین عضلات جسم کی حرکات وتوازن کی تنظیم مین بگاڑ پیدا ھوجاتا ھے اب دماغ سے نکلنے والی تحریکات کوعضلات جسم وصول ھی نہین کرتے
( نوٹ) اس موضوع پہ تفصیلی مطالعہ کے لئے میری پوسٹین تشخیص امراض وعلامات پڑھین ان مین عضلات اور اعصاب کا حصہ پڑھین
یاد رھے اسے MULTIPLE SCLEROSIS بھی کہتے ھین یہ ایک اعصابی کیفیت ھے اور اس کا علاج عضلاتی کرین
علاج کی صورت مین پہلے دماغ کا تنقیہ کرین اس کے لئے اسطخدوس ۔۔بسفائج ۔۔۔ تربد۔۔افتمون ھرایک ماشہ ماشہ صبح شام جوشاندہ بنا کردین دین دوھفتہ کے استعمال کے بعد مندرجہ ذیل دوا دین ترپھلہ کھار ۔۔۔برھمی بوٹی کی کھار ۔۔ کشتہ چاندی ۔۔ سلاجیت اعلی ۔ طباشیر نقرہ ۔ جلابہ ھریڑ سب ادویہ برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین صبح دوپہر شام ایک ایک گولی دین اس کے استعمال سے دماغ کے بند خلیے بھی کھل جاتے ھین دماغ کی تمام قوتین بیدار ھوجاتی ھین یاداشت بھی سوفیصد درست ھوجاتی ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ باقی ایک سوال کا جواب لکھے دیتا ھون کھار بنانے کا طریقہ پہلے ھی گروپ مین لکھ چکا ھون جسے علم نہین وہ مذکورہ پوسٹ گروپ مطب کامل مین ھی پڑھ کر کھار کا طریقہ سمجھ سکتا ھے

Tuesday, July 2, 2019

ذکاوت حس کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ ذکاوت حس کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے لوگون کی خواھش پہ دوا لکھ رھا ھون مرض کی تفصیل اس لئے نہین لکھ رھا کہ ھربندہ اس مرض پہ اچھا خاصا لیکچر دےسکتا ھے بعض دوست تو شاید اس مرض کی تاریخ تک بتا سکتے ھون جس کا مجھے علم نہین ھے اس لئے صرف دوا لکھنے پہ اکتفا کیا ھے
کاھو ۔۔۔خرفہ ۔۔ تخم کاسنی ۔ نیلوفر ۔۔ کشنیز ۔ گوند کیکر ۔گوند کتیرا۔ موصلی سفید ۔ ھر ایک پچاس گرام اجوائن خراسانی دس گرام پیس کرسفوف بنا لین چھوٹی چمچ تین وقت ھمراہ دودھ دین یا پھر پانی کے ساتھ استعمال کرلین
سیدھا پنساری کے پاس جائین دواؤن کے معروف نام لکھے ھین دوائین لین پیس کر دوا بنا لین