Friday, December 31, 2021

نوشادر

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اھم پوسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوشادر کی طبی اور کیمیاگرون کی دنیا مین ایک بڑی حیثت ھے اسے بطور دوا ھرطریقہ علاج مین کثرت سے کیاجاتاھے جبکہ کیمیاء کی جان ھے اسکے بغیر کوئی بھی عمل مکمل نہین کیاجاسکتا اس مین بہت سےراز پوشیدہ ھین جن کاکتب مین شاید ھی ذکرھو ان رازون سے پردہ اٹھائین گے وھان تک ھی لکھون گا جہان تک دل نے قلم کواجازت دی کل سے انشاءاللہ مضمون شروع ھوگا

پیلا یرقان 2

 ۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ پیلا یرقان اور اسکی اقسام ۔۔۔۔۔قسط دوسری وآخری
اب صفرا کی دوسری قسم
یہ وہ قسم ھےجوکبدی خلیات مین پیداھوکربراہ راست پیداھوتاھےاسکوبلاواسطہ صفراءکہتےھین اس طرح سےصفراوی مواد کی کثرت ھوکرجویرقان ھوتاھےاسکو HEMOLYTIC JAUNDICEکہتےھین
یرقان سدی ۔۔۔اس مین یاتوقنات صفراوی مسدورھوجاتی ھین یاجگرکےخلیات تباہ ھوکررکاوٹ پیداکرتےھین اس حالت مین صفراء کی پیدائش توجاری رھتی ھے لیکن اسکااخراج رک جاتاھے آنتون اور گردون دونون ذریعے سےاخراج رک جاتاھے اسکی تین وجوھات ھین
قنات صفراوی یااس کےگردورم پیداھوکرمجاری کوبندیاتنگ کریتاھے
کسی پتھری کانالیون مین پھنس کرصفراءکوبندکردینا
کسی کرم کااثناء عشری آنت کےذریعے اوپرکوصعودکرنااور مرجانا
یون صفراء آنتون پہ نہین گرتاتوپاخانہ کارنگ سفیدھوجاتاھے یہ یرقان سدی کی سب سےبڑی پہچان ھےاسکےعلاوہ جگرکاپھوڑا اورورید باب الکبد کی سوزش یا صفراوی نالیون کی سوزش یا مقامی چوٹ بھی یرقان سدی پیداھونےکاسبب بن سکتےھین اب یرقان سمی TOXIC JAUNDICE یہ یرقان کسی بھی خلطی یاجراثیمی زھر کی سمیت سےصفراوی نالیون مین رکاوٹ پیداھوتی ھے جس کی وجہ سے جگرکےخلیات تباہ ھوناشروع ھوجاتےھین زھر کی کثرت کی وجہ سے جب التہابی کیفیت پیداھوتی ھےتوپھرطبعی مجاری سےالتہابی ورم کےسبب صفراء رک جاتاھےاوربعض اوقات نالیون کےپھٹ پڑنےکی وجہ سے دوران خون مین شامل ھوجاتاھے جس سے ناصرف خون زھرآلودہ ھوجاتاھےبلکہ مجاری بھی زھرکےاثرات سےمجروح ھوجاتےھین دوران خون کےذریعے یہ زھرپورےبدن مین پھیل جاتی ھے جب تحلیل دموی ھوتی ھےصفراءکیمیاوی طورپرخون مین ملتاجاتاھےیہ غدی عضلاتی تحریک ھوتی ھےاب سب کوعلم ھے کہ کیمیاوی تحریک کومشینی تحریک مین بدل دینےسے مرض ٹھیک ھوجاتاھے
اگرورم ھوجاۓاورراستےبندھوجائین اورمجاری تنگ ھوجائین تومعروضی حالات کوپیش نظررکھ کرعلاج کیاجاتاھے اب یہان محلل اورام ادویات کا استعمال بہترین ھوتاھےورم کی شکل مین گل ٹیسو ۔اکلیل الملک مکودانہ افتیمون آردجو جیسی ادویات کاجوشاندہ بناکرٹکورکرین باقی غدی اعصابی ملین اکسیربادیان تریاق غدد دین حب انقلاب لاثانی دوا ھے یہ صفراء بڑی تیزی سے خارج کرکے صحت کی طرف مائل کرتی ھے اکسیربادیان اکسیر5 شدید چھ بہترین علاج ھے التہاب اور زھرکےلیے رال سفید صندل سفید لوبان ملٹھی دین برابروزن پیس لین چندروز پہلے ایک دوا تیل نوشادر50گرام  ریوندخطائی ھلدی ھرایک سوگرام تارامیرا50گرام پیس کرگولیان بنالین ایک ایک گولی دن مین تین باردین یہ مضمون ختم ھوا اگلا مضمون کوشش ھوگی نوشادر پہ لکھاجاۓ جس مین حیرت انگیز انکشافات ھونگے یا پھر ٹائیفائڈبخار پہ لکھین فیصلہ آپ کے ھاتھ مین ھے کمنٹس مین بتائین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, December 27, 2021

پیلا یرقان 1

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ پیلا یرقان اور اسکی اقسام ۔۔۔۔۔۔قسط1
یہ مضمون اصل مین اس سے پچھلے مضمون استسقاء کے ساتھ جی جڑا ھوا ھے مرض یرقان کچھ عرصہ پہلے تک بس ایک ھی قسم تک محدود تھا کہ جب کبھی کسی شخص کی آنکھین پیلی یعنی زرد رنگ اختیار کرجاتی تولوگ اسے مختلف علاقائی نام سے پکارتے جیسے پیلیا یا یرقان پنجابی مین پنڈریح جیسے نامون سے یاد کیاجاتا پھر تین دہائی پہلے لوگون کے علم مین کالا یرقان کےنام سے ایک الگ مرض سامنے آئی جسے ھیپاٹائٹس کے نام سے پکاراجانے لگاپھر یہ کالا یرقان درجات کےلحاظ سے ھیپاٹائٹس اے بی سی ڈی ای کی اقسام پہ آگیا اب ان مین دواقسام عام ھوئین جن مین ھیپاٹائٹس سی اور بی زیادہ مشہور ھوئی یہ دونون زیادہ خطرناک سمجھی جاتی ھین اور ان مین بھی سی زیادہ لوگون مین پائی جاتی ھے دراصل اسے ھی کالا یرقان سمجھاجاتاھے زیادہ تر لوگ اسے ایک نئی مرض سمجھتے ھین اور یہ ایلوپیتھی کاکمال سمجھتے ھین اور بعض حکماء جوکہ مبتدی حضرات ھین وہ بھی اسے دور حاضرکی ایسی مرض سمجھتے ھین جس کے بارے مین انکشاف ایلوپیتھی نے ھی اپنی تحقیق سے کیا ھے اور اسکا علاج ویکسین کی صورت مین دریافت کیاگیا جبکہ ایسی کوئی بھی نئی بات نہین تھی سینکڑوں سال پہلے لکھی گئی طب کی کتب مین بھی اور ماضی قریب کی کتب یعنی سو یاڈیڑھ سوسال پہلے کی بھی تمام طبی کتابون مین کالے یرقان کاذکر بڑی تفصیل سے موجود ھے یہ صفرا کی پانچ اقسام پہ مشتمل ھے یاد رکھین صفرا اقسام کے لحاظ سے صرف دو قسمون پہ مشتمل ھے پھر ان قسمون کے درجات ھین یہ درجے پانچ حصون یا قسمون کے ھین جسے آپ طبی کتب مین صفراء محی کراثی زنگاری وغیرہ کےنام سے پڑھتےھین یہ سب درجات صفراء کے جلنے سے وجود مین آتےھین جبکہ صفراء اقسام کے لحاظ سے صرف دوھی ھین ان کی حقیقت حال آگے مضمون مین آجاۓ گی خیر سے پیلا یرقان بھی مختلف درجات پہ مشتمل ھے اگر آپ نے محض پیلے یرقان کو ایک ھی قسم سمجھ رکھا ھے توبھی  لاعملی ھے یا یہ سمجھ رھے ھون کہ یہ بھی کوئی جدید تحقیق ھے تب بھی لاعملی ھے بس امراض کے انگریزی نام یادکرلینےسے کوئی علیحدہ سے نئی مرض تخلیق نہین ھوجاتی پیلے یرقان کے ان درجون کابھی طبی کتب مین ذکر پہلےسے موجود ھے بس ایک دقت ھے قدیم طبی کتب کو جن مشکل الفاظ مین لکھاگیاھے اسے پڑھنا ھرایک کے بس کی بات نہین ھے طب کی ابتدائی شکل جوھمارے پاس پہنچی یہ پہلے عربی زبان مین تھی پھرفارسی مین تراجم ھوۓ پھر دوسری قدیم طبی کتب جووید کی شکل مین تھی یہ قدیم ھندی زبان تھی ان تمام کتابون کے پھرتراجم اردومین ھوۓیہ اردو کی ابتدائی شکل تھی یادرھےاصل اردوپڑھنالکھناسمجھنا انتہائی مشکل ھےاگرآج سےڈیڑھ سوسال پہلےوالی اردو کی کتابین اس دور کےایم اےاردوکےسامنےرکھ دی جائین توایک لفظ بھی سمجھ نہین پاۓ گا اب اسی اردو مین طبی کتب لکھی گئی ھین اور انہین پڑھنا جدید دور کے طبیب کے بس کی بات نہین ھے خیر سے اب پیلے یرقان کی قسمون کی بات کرتےھین
پہلی قسم یرقان مطلق ھے یہ وہ قسم ھے جب خون مین صفراوی رنگین مادہ کی مقدار معمول کے تناسب سے بڑھ جاۓ اور ساختین رنگین ھوجائین یعنی پورا بدن ھی پیلاھوجاۓ یہ FOOD BORNغیرطبعی علامت ھے یہ عموما غذائی بے احتیاطی یا آلودہ خوردنوش کی چیزین کھانےسے ھوتاھے جب بہت زیادہ مقدار مین ایسی چیزین کھائی جائین جس سے بدن مین صفرا مسلسل بنتارھے توجگر مین صفرا بنانے والے خلیات زیادہ متحرک ھوجاتےھین اور مسلسل صفراوی موادبناناشروع کردیتےھین پھر یہ صفراوی مواد کی زیادتی اپنی تیزی کی وجہ سے خون کے سرخ ذرات کوتباہ کرناشروع کردیتی ھے اب خون کے سرخ ذرات جتنے زیادہ تباہ ھونگے اب اتنا ھی زیادہ صفراوی مواد ان ذرات سے خارج ھونا شروع ھوجاتاھے اس عمل کو سمجھنے کےلیے ذرات کی ٹوٹ پھوٹ کاعمل سمجھنا ضروری ھےیادرکھین جب خون کے سرخ ذرات ہڈیون کے گودے طحال اورجگر مین تکمیل پاکر نظام خون مین داخل ھوتےھین تو انکی طبعی عمر120دن ھوتی ھے یہ اتنےدن خون کےھمراہ گھومتےرھتےھین پھرجب انکی طبعی عمرختم ھوتی ھےتویہ ٹوٹ پھوٹ جاتےھین اورانکی ٹوٹ پھوٹ سےموادخارج ھوتاھے اس موادمین آکسیجن فولاداورصفراوی رنگین مادہ ھوتاھے یہ صفراوی مادہ جگرکےخلیات مین پہنچ کربیلی روبن دموی سے بیلی روبن صفراوی مین تبدیل ھوجاتاھے اب بدن کواپنےافعال سرانجام دینےکےلیے جتنے صفرا کی ضرورت ھوتی ھے وہ جذب کرلیتاھےباقی کاکچھ حصہ پیشاب اورکچھ بذریعہ آنتون کےخارج ھوجاتاھےاور کچھ حصہ پتہ مین سٹورھوجاتاھے جوکہ بوقت ضرورت کام آتاھے اب جس قدر سرخ خلیات یعنی RBC زیادہ تباہ ھونگے صفراء بھی اتنازیادہ بنے گا اس عمل کوتحلیل دموی کہاجاتاھے یہ ایک قسم ھےصفراءکی اوراب دوسری قسم کا ذکرکرتےھین مین نے شروع مین لکھاھےکہ صفراءدوقسم کی ھوتی ھےپھرصفراء کےدرجات کاذکرھےباقی باتین اگلی پوسٹ مین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, December 25, 2021

استسقاء یعنی پیٹ مین پانی قسط3وآخری

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ استسقاء یعنی پیٹ مین پانی بننا کیا ھے۔۔۔۔۔قسط3وآخری۔۔۔
پچھلی قسط مین اسباب الامرض مین نے بتاۓ تھے اورساتھ ھی یہ بھی بتایاتھاکہ بظاھر جتنے بھی اسباب نظرآرھے ھون ان سب کی حقیقت ایک ھی ھے اور وہ حقیقت ھے سوزش جگروغدد وتحلیل قلب وعضلات اورتسکین اعصاب ودماغ
یادرکھین جگروغدد مین سوزش کی وجہ سےخلیاتی تعاملات اورتبادلہ رطوبات کاوہ چینل ھی رک جاتاھے جس سےافعال واعمال انسجہ جام ھوگئےھین اورعمل زندگی پہ جمودطاری ھوتاجارھاھےیادرکھین یہ غدی عضلاتی تحریک ھوتی ھےاوراسی تحریک کافساد ھے اب اس بات کا سب کوعلم ھے کہ علاج کیسے کرنا ھے بھئی غدی اعصابی شدید غدی اعصابی ملین ومسہل دین  جیسے سنڈھ مرچ سیاہ نوشادر قلمی شورہ ریوندخطائی برابروزن کاسفوف ماشہ اور ساتھ غدی اعصابی مسہل اگر مرض ابھی شروع مین ھے تو پوست ریٹھا قلمی شورہ گندھک آملہ سار برابروزن سفوف یا نخودی گولیان بنالین دوگولی ساتھ غدی اعصابی ملین دین
اب پہلے بھی ایک پوسٹ مین یہ نسخہ لکھ چکا ھون آج دوبارہ لکھ رھا ھون کہ استسقاء ذقی یعنی پیٹ مین پانی بھرجانے کی سب سے اعلی دوا اچھی تازہ ریوندخطائی لےکراسے باریک پیس لین اب اس پہ شیرزقوم اتناڈالین کہ گولیان بنانے کےقابل ھوجاۓ تومرچ سیاہ برابروزن کی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین بار پانی کےساتھ دین ساتھ معجون دبیدالورد اور دوالکرکم ملین پانچ دین انشاءاللہ پیٹ سے پانی جاتارھے گا اگر مذید علاج کرناچاھتے ھین تو امبربیل یعنی اکاس بیل کاپانی ایک کلو نکال لین اب اس مین نوشادر تولہ جوکھارتولہ شامل کردین اب اس امبربیل کےپانی مین سے ایک کپ تاآدھا کپ موسم اور مرض کی مناسبت کےلحاظ سے لین اور شربت دینار چار چمچ شامل کرکے پلادین معجون دبیدالورد ھمراہ عرق مکوکاسنی کےساتھ دین ایک وقت اونٹنی کادودھ ضرور دین یہ سنت نبوی صلى الله عليه و سلم ھے
یاپھر یون بھی کرسکتےھین کہ عصارہ غافث غاریقون گل سرخ تربدمجوف سنامکی ریوندچینی برابروزن پیس کردودھ اونٹنی کےساتھ دین
اب مین نے ھرانداز مین اسکا علاج وترتیب لکھ دی ھے اب کچھ ھدایات بھی لکھے دیتاھون ایک بات یادرکھنی ھے جب بھی پیٹ سے پانی نکالنے کاعمل تیزی سے کیاجاۓ جیسے عموما ایلوپیتھی مین عموما کیاجاتاھے کہ مریض کوزیرناف برنولہ لگاکرڈائریکٹ پانی نکال دیاجاتاھے تب کچھ روز پیٹ توخالی رھتاھے لیکن مرض کاعلاج تدبیر سے ھوتانہین ھے اسلیے دوبارہ پیٹ پانی سے بھرجاتاھے تب دوبارہ یہی عمل دہراکر پانی نکال دیتےھین آخرایک دن زندگی تمام ھوجاتی ھے اب مندرجہ بالا دواؤن سےبھی پانی تیزی سے نکالاجاسکتاھے کہ جیسے ھی آپ مسہلات کے ساتھ قلمی شورہ والے مرکبات استعمال کرین گے توپانی تیزی سے بدن سے خارج ھوگا لیکن یہ بات ذھن نشین کرلین اتنی ھی تیزی سے حرارت بدن کم ھوتی ھے یعنی بعض معالج غدی اعصابی دواؤن کےساتھ اعصابی غدی دوائین بھی استعمال کرسکتےھین تب حرارت بدن کاخاص خیال رکھاجاۓ ایسی حالت مین بی پی تیزی سے کم ھوتاجاتاھے تب دوالمسک جواھرداردین گرم قہوہ پلائین
دیگر طبی قانون اس مین یہی ھے کہ غددناقلہ کومتحرک کرناھے جسکےلیےغلیظ مادون کومسہلات استعمال کرکےخارج کرین جبکہ رقیق مادون کومدرات دےکرخارج کرین جبکہ آبی مادون کومعرقات سےخارج کیاجاتاھےاس علاج مین سستی نہین بلکہ چستی کام آتی ھےمریض اور معالج دونون کوچست ھوناپڑےگاورنہاگرجگرکےخلیات مرض کی شدت سے بربادھوتے رھین توصغرالکبدواقع ھوجاتاھےیاپھر مدرات کےاخراج کانظام یعنی گردے فیل ھوسکتےھین ایسی حالت مین اللہ تعالی سےدعاھی مانگی جاسکتی ھے
اب سب کی خواھش تھی کہ مضمون کااحاطہ تفصیل سے کیاجاۓ امیدھے مطمئن ھونگے اب اسی مضمون کی اگلی کڑی یرقان پہ ھوگی یرقان سدی رکاوٹی التہابی سمی یامطلق یرقان کیاھین کیسے ھوتےھین پھرطریق علاج کیاھے بس آپ دعافرمائین اللہ تعالی ھمت عطافرمائے اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔ نوشادرکاتیل ھمراہ ریوندخطائی ھلدی تارامیرا سابقہ پوسٹون مین اس دوابارے لکھاتھا یہ بھی کامیاب دوا براۓ استسقاء ھے ھان یادرھے بعض حالتون مین رات سوتے وقت مکسچرفرائٹ استعمال کیاجاسکتاھے نسخہ ھذاپہلے ھی لکھ چکا ھون گروپ مطب کامل سے سرچ کرلین

Thursday, December 23, 2021

استسقاء یعنی پیٹ مین پانی 2

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔استسقاء یعنی پیٹ مین پانی بنناکیاھے۔۔۔قسط 2۔۔۔۔
پچھلی قسط مین بات ھورھی تھی کہ رطوبات کاعمل خروج وجذب سمجھنے کےلئے  خلیات وانسجہ کااستحالاتی عمل کو ذھن مین بٹھا لینا ھے اب یہ عمل کیا ھے یہ بات سمجھ لین
ھرخلیہ اپنی بقائے حیات کےلئے مخصوص قسم کی غذا جذب کرتاھے اور ساتھ ھی مخصوص قسم کے فضلات کوخارج بھی کرتاھے مثلا اگراعصابی انسجہ نے جوغذا حاصل کرنی ھے وہ کھاری ھوتی ھے اور جوفضلہ خارج کرنا ھے وہ ترش ھوتاھے اب اس فضلہ کودوسرے خلیے جذب کرکے اپنی غذا بنالیتے ھین پتہ ھے کونسے خلیے یہ غذا جذب کرتے ھین تودوستو عضلاتی خلیے جوغذا جذب کرتے ھین وہ ترش ھوتی ھے یعنی یہ جوفضلہ اعصابی خلیون نے ترشی کی شکل مین خارج کیاتھا یہ عضلاتی خلیون کی خوراک بن گیاتھا اب عضلاتی خلیون نے جوفضلہ خارج کیا ھے یہ کبرتی یعنی صفراوی رطوبات ھونگی اور یہ صفراوی فضلہ جگروغدد کی خوراک بن جاتاھے اب جگروغدد نے جوفضلہ خارج کرنا ھوتاھے یہ کھاری ھوتاھے یہ دماغ واعصاب کی خوراک بن جاتاھے یہ ھے جسم کانظام رطوبات اورخلیات کاکیمیائی تعامل جس سے اسکی ذاتی زندگی زندگی یعنی حیات کواوراسکے دیگر شرکاء کوزندگی ملتی ھے اب دیکھ لین کیسا ایک خودکار نظام باری تعالی نے انسانی جسم مین بنارکھا ھے اب یاد رکھین جونہی یہ خلیات کا خودکار یعنی طبعی عمل رک جاتاھے اسی وقت مرضیاتی حالت پیداھوجاتی ھے یعنی جب کسی بھی ایک خلیہ سے نکلنے والے فضلات جذب نہ ھون توایک طرف توسوزش پیداھوتی ھے اور دوسری طرف تغذیہ نہ ھوسکنے کی وجہ سے نشوونما وارتقا رک جاتی ھے یہ ھے وہ عمل جس سے انسانی بدن مین مرض پیداھوتی ھےامیدھے اب آپ نے سمجھ لیاھوگا کہ امراض کیسے پیداھوتی ھین یا صرف یہ ھی سمجھا ھے کہ عضوتناسل کیسے بڑا چھوٹالمبا موٹاکرتے رھناھے خدا کے بندے طب سمجھین تاکہ وقت اورزمانے کومنہ دکھا سکین دنیا ترقی کرکے کہان پہنچ گئی ھے اورآپ سینہ جات کے راز صدری نسخےپراسرار نسخے لےکرگھوم رھے ھین اگرآپ فلسفہ طب کودرست انداز مین سمجھ لین گے توکبھی بھی صدری نسخوں کی ضرورت نہین پڑے گی یاد رکھین طبیب وہ نہین ھے جوساری زندگی نسخوں کےپیچھے دوڑتارھے طبیب وہ ھے جس کے پیچھے نسخے خود دوڑتے ھون کہ کب طبیب مجھے کس مقام پہ استعمال کرے گااپنے اندر وہ روشنی بیدار کرین جسکی آپ کوضرورت ھے اندھیرے مین ٹامک ٹوئیان نہ مارین ؟؟؟؟؟؟؟؟
اب اگلی بات کرتےھین اس خلیاتی تعامل کے تناظر مین جسکی تشریح مین نے ابھی کی ھے اسکے تناظر مین استسقاء ذقی کوسمجھین کہ تجویف صیفاتی (PERITONIAL CAVITY )مین سیال رطوبات کااجتماع اس وقت ھوتاھے جب جگروغدد مین سوزش ھوتی ھےاوروہ عضلاتی خلیات سے خارج ھونے والی کیمیاوی وصفراوی رطوبات کوجذب نہین کرتا اور یہ رطوبات خون مین جمع ھوتی جاتی ھین اور ایک وقت آتاھے کہ نہ توعروق جاذبہ اسکو جذب کرتی ھین اور نہ ھی غددناقلہ اسے خارج کرتی ھین اور پھریہ رطوبات بدنی جوفون مین بھرنی شروع ھوجاتی ھین یادرکھین سوزش جب بہت زیادہ بڑھ جاۓتویہ رطوبات سب سے بڑےجوف باریطون کے POOLمین بھرجاتی ھین اور پھربھرتی ھی جاتی ھین یہان تک کہ سارا پیٹ مشک کی طرح پھول جاتاھےاوراس مین پانی چھلکتاھے اگر ایک انگلی اور انگوٹھےکی مددسے پیٹ پرضرب لگائین تولہرسی اٹھتی نظرآۓ گی اور پیٹ پر چمک بھی پیداھوجایاکرتی ھے
خیر اب یہ بات سمجھنی چاھیے کہ یہ مرض پیدا کن اسباب کی وجہ سے ھوتی ھے
نوٹ۔۔ ایک بات ذھن نشین کرلین جب کوئی بھی ایسی مرض جو کسی اور مرض کےسبب وجود مین آئی ھو آپ اسے مرض نہین کہہ سکتے وہ علامت کے درجے مین رھتی ھے اسی طرح ھم نے استسقائی حالت کومرض نہین سمجھنا بلکہ یہ کئی اسباب سے پیدا ھونے والی ایک علامت ھی ھے اب کن اسباب سے یہ مرض علامت پیدا ھوتی ھے وہ مندرجہ ذیل ھین
انسدادوریدالباب
جگرکاکینسریعنی سرطان کبدی
التہاب کبدی
سرطان بانقراس وریدباب الکبدکی سوجن بندش اوررسولیان یابڑھے ھوۓ غدد یابڑی وریدمین انجماد وخون بعض امراض قلب اورامراض کلیتین وغیرہ اس علامت کےپیداھونےکےاسباب ھین اب اس سلسلے مین جتنے بھی اعضاء کوآلودہ مرض کرلیاجاۓ لیکن حقیقت مرض ایک ھی ھے اب وہ حقیقت کیاھے یہ اگلی قسط مین لکھین گے اس وقت تک اجازت
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, December 22, 2021

استسقاء یعنی پیٹ مین پانی 1

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ استسقاء یعنی پیٹ مین پانی بنناکیا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 1
استسقاء مقامات کے لحاظ سے توکئی ایک مقامات پہ ھوسکتاھے اور ان مقامات کے لحاظ سے اسکی پہچان کےلئے اسکے نام رکھ دیے گئےھین جیسے اگر دماغ مین ھوتواستسقاء دماغی اوراگر دل مین ھوتواستسقاء قلبی اگر خصیون مین ھوتواستسقاء الخصیہ اگررحم مین ھوتواستسقاء الرحم  استسقاء الرکبہ وغیرہ رکھے گئے ھین لیکن استسقاء کی اقسام کے لحاظ استسقاء تین قسمون سے جاناجاتاھے ایک کو استسقاء ذقی کہاجاتاھے ایک استسقاء لحمی ھے اور تیسری قسم استسقاء طبلی ھے
ب استسقاء ذقی اسے کہتے ھین جب پیٹ کے جوف مین پانی بھرجاۓ اگر جسم کے گوشت مین رطوبات جمع ھوکر بدن سوج جاۓ تواسے استسقاء لحمی کہتے ھین حقیقت مین استسقاء لحمی اصل استسقاء کی ابتدائی شکل ھے یعنی آپ یہ بھی کہہ سکتے ھین کہ مریض کو کسی بھی وقت حقیقی استسقاء ھوسکتاھے اب تیسری قسم استسقاء طبلی ھے یہ حقیقت مین غلط العام ھے جبکہ حقیقت مین آپ اسے استسقاء کہہ ھی نہین سکتے یہ دراصل جب پیٹ مین ریاح اتنے اکھٹے ھوجائین کہ پیٹ سوج کرکپا بن جاۓ یعنی جیسے ڈھول ھوتاھے اور انگلی سے بجانے پہ ڈھول جیسی ھی آواز نکالے یعنی طبلہ کی طرح بجے بس اسی مناسبت سے اسکانام استسقاء طبلی رکھ دیاگیاھے جبکہ پیٹ مین پانی کسی صورت ھی نہین ھوتا اس لیے اسے استسقاء کہناھی غلط ھے خیر آپ کوسمجھانے کےلئے قدیم اصطلاحات کیا ھین اور کیون ایسا کہا گیا ھے یہ سب بتانا ضروری ھے اب دور سے آپ کو ایسا نظرآۓ گا جیسے پیٹ مین حقیقی استسقائی مرض ھے اسلیے اسی مناسبت سے یہ نام رکھاگیاھے جبکہ استسقاء طبلی شدید گیس جب پیٹ مین بھرجاۓ انتڑیاں حرکت کانام ھی نہ لین تواس حالت کواستسقاء طبلی کہاجاۓ گا اب حقیقی استسقاء جسے آپ استسقاء کہہ سکتے ھین وہ استسقاء ذقی ھے اب ذرا استسقاء کی تعریف اور معنی پہ بات ھوجائے کہ یہ مرض کیون کرھوسکتی ھے
یادرکھین ۔۔۔۔ عضلات کی تحلیل شدہ رطوبت جس نے ضروری کیمیائی عمل کے بعد جگرکاحصہ بنناھوتاھے اب جگر مین سوزش کی وجہ سے جگر مین جذب نہین ھوسکتی اور یہ غیر منجذب رطوبت پردہ صفاق اور شرب کے درمیان جمع ھوجاتی ھے یاجلد کے نیچے کی خانہ دار ساختون مین کہین اندرونی عضوکے غلاف کے جوف مین جمع ھوجاتی ھے اس اجتماع رطوبت کواسی مناسبت سے مرضیاتی حالت کواستسقاء کہاجاتا ھے دوستو اس سے اچھی تعریف مین اور نہین لکھ سکتا اب آپ خواہ اسے غددجاذبہ یا غددناقلہ کےگرد گھماتے رھین لیکن مین مضمون کااحاطہ اصل مرض کی ہئیت وحالت یعنی جگر وغدد کی سوزش اورعضلات قلب مین تحلیل اوراعصاب دماغ مین تسکین یعنی صفراء کی مسلسل پیدائش توجاری رھے مگر اسکااخراج رک جاۓ اور یہ صفراء خون مین مسلسل اکھٹاھوناشروع ھوجاۓ جس کے باعث عضلات مین تحلیل بڑھ جاۓ اب اس سے جسم مین الگ سےرطوبات جمع ھوناشروع ھوجائین جس سے اماس آجاۓ اور یرقان بھی ھوجاۓ یادرکھین یہ ابتدائی حالت ھے اسے ھم طبی زبان مین سوالقنیہ کہتےھین یہ استسقاء کی ابتدائی حالت ھے
رطوبات کےاس عمل کوسمجھنےکےلیےضروری ھےکہ خلیات وانسجہ کےاستحالاتی عمل کوذھن نشین کیاجاۓ
نوٹ۔۔ اب پیٹ مین پانی کیسے بنتاھے پھریرقان کیسے ھوتاھے اب پیلایرقان کتنی قسمون کاھے اور کیسے ھوتاھےھرایک کاعلاج کیسےکرناھے یہ سب اگلی قسطوں مین آۓ گااس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, December 20, 2021

مزاج معلوم کرنا 2

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ مزاج معلوم کرنا ۔۔۔۔۔۔قسط دوسری وآخری ۔۔۔۔۔
بازار سے آپ کسی بھی سائینسفیکٹ سٹور سے جہان سے بچے بھی سائینسی تجربات کےلئے سامان خریدتے ھین وھان سے آپ پی ایچ پیپر خریدسکتےھین ایک پیکٹ سا وہ آپ کودین گے جس مین کاغذ کی زردی مائل کترنین سی بنی ھوئی ملین گی اسی پیکٹ کےساتھ آپ کو رنگوں سےمزین ایک پٹی بھی مل جاۓگی اب جس بھی محلول کی پی ایچ معلوم کرنی ھواس پیکٹ سےایک پیپر نکالین اوراپنے محلول مین ڈبو کرنکال لین اب اسکا رنگ بدلنا شروع ھوجائے گا تھوڑے وقت مین یہ عمل مکمل ھوجاتاھے اب آپ رنگوں والی پٹی سے اس کترن کے رنگ کاموازنہ کرلین یعنی وہ محلول اگرتیزابی ھوگاتوپیپرکارنگ سرخ اوراگراساسی ھوگاتونیلارنگ ھوجاتاھے اب کتناتیزابی ھے یااساسی ھے اتنا ھی پٹی کارنگ گہراسرخ یانیلاھوتاجاۓ گایادرھے اس مقصد کےلئے پی ایچ آلہ بھی ملتاھے آپ وہ بھی خریدسکتےھین اب مین آپ کو غذاؤن کایا کسی بھی نباتات کا یا کسی بھی نباتاتی مرکب دوا کامزاج معلوم کرنے کا طریقہ بتارھا ھون یہ جولوگ روزانہ کے حساب سے یہ سوال کرتےھین کہ فلاں فلاں ادویات ھین اس سارے مرکب کا کیامزاج بنتاھے یہ اب ان کےلیےآسان طریقہ ھے اب جس بھی مفرد دوا کایاپھر مرکب دواکامزاج معلوم کرنا ھے اب اس دوا کا محلول بنالین جیسے اگرتازہ بوٹی ھے تو اسکاتازہ پانی نکال لین اگر سوکھی بوٹی مل رھی ھے تودواکے حجم کے مطابق خالص تھوڑاگرم پانی شامل کرکے رکھ دین تین چارگھنٹہ بعد اچھی طرح دواکومسل کراس سےپانی مکمل نچوڑ لین اب اس مین پی ایچ پیپربھگوکراسکی پی ایچ معلوم کرکےاسکے مزاج کاتعین کرسکتےھین
ایک بات یاد رھے خالص پانی کاھونانہایت ضروری ھے ورنہ درست پی ایچ کسی صورت نہین معلوم کی جاسکتی بعض مقامات پہ زمین سے نکلنے والاپانی ھی ناقص ھوتاھے اس مین کئی قسم کے کیمیائی مادے شامل ھوسکتےھین اس کےلئے ڈسٹلڈواٹر کاھونا ضروری ھے اگر یہ میسر نہ ھوتوبارش کاصاف پانی حاصل کرین یعنی جب بارش جاری ھوتوصاف برتن بارش مین کسی کھلی جگہ پہ اونچاکرکےرکھ دین تاکہ ھرقسم کی آلودگی سےپاک صاف ستھراپانی حاصل ھویہی پانی نمکیات اور کھارین بناتے وقت استعمال کرناچاھیے بلکہ آپ اپنے گھر استعمال ھونے والےپانی کی پی ایچ معلوم کرین اب آپ کواسکے تیزابی یااساسی ھونےکاعلم ھوسکےگا اب اسی طرح بازارسے دستیاب مختلف کمپنیون کےدستیاب منرل واٹر کی پی ایچ معلوم کرکے اسے جانچ سکتےھین اسی طرح آپ اپنی زمین کی مٹی لےکراسکی پی ایچ معلوم کرکے اس مین کمی بیشی پر مختلف کھادکاستعمال کرکے بہترفصل حاصل کرسکتےھین ھرنباتاتی جنس جیسے گندم چاول سبزیان اور فروٹ تک مختف پی ایچ پہ اگتاھے جیسے سیب کی پی ایچ5تا6.50ھے اسی طرح آلوکی پی ایچ4.50تا6اور پیاز کی پی ایچ6تا8ھوتی ھے جبکہ پودینہ کی پی ایچ7تا8ھوتی ھے یعنی موسم ماحول علاقائی زمین تک اور اس علاقہ کے پودون تک اثرانداز ھوکر اسکا مزاج بناتےھین اور انہی اجناس کےاستعمال سےھمارامزاج بھی تخلیق ھوتاھے اب آپ اندازہ خود ھی لگالین ماحولیاتی اعتبارسے تھوڑے تھوڑے فاصلے پہ لوگون کےکھانے پینے رھنے سہنے رسم رواج شکل اشکال لہجہ زبان تک بدلتی جاتی ھے بلکہ ذرا غور کرین تو مختلف علاقون مین شکلین تک تبدیل ھوجاتی ھین جیسے چائینا جاپان تائیوان کوریا وغیرہ ایک مخصوص ھین یورپ ایک مخصوص ھے جبکہ ایشاء مین بھی الگ الگ علاقائی خدوخال الگ ھوتے جاتے ھین یہ سب زمینی حقائق ھین افریقی الگ سے ھین جبکہ ھمارایمان ھے کہ سب اولاد حضرت آدم علیہ السلام سے ھین بس مختلف علاقوں جاکر بسنے اورعلاقائی غذائین تبدیل ھونے سے مزاج بلکہ اشکال تک تبدیل ھوتی گئین یعنی جس علاقہ مین آپ رہ رھے تووھاں سے وافر مقدار مین ملنے والی خوراک انسانی بدن کومتاثرکرتی ھے اوروھی اثرات بدن اور مزاج مین تبدیلی کاباعث بنتےھین
ھمارے جسم مین مختلف فلوئیڈیا مرکبات پاۓجاتےھین  مثلاخون بلغم پاخانہ پیشاب دودھ سیمن تھوک وغیرہ یہ سب مختلف مجاری سےباقاعدگی سےخارج ھوتےھین حالت صحت یعنی طبعی حالت مین ان کاایک مخصوص مزاج ھوتاھے اب پی ایچ سکیل سے ھم ان مین پیداھونےوالی خرابی کی نوعیت جان سکتےھین یادرھےیہ تبدیلی دراصل جسمانی مزاج کےاندرپیداھوتی ھےاب ان فلوئیڈسےنظریہ مفرداعضاء کےحاملین بہت مددلےسکتےھین
جیسے پیشاب کی نارمل پی ایچ8.0 - 4,6ھےمزاج غدی عضلاتی تاغدی اعصابی ھے
پاخانہ نارمل پی ایچ 7.5 -7,0 ھےمزاج غدی اعصابی ھے
سیمن کی نارمل پی ایچ 8.0-7.2ھےمزاج غدی اعصابی ھے اب دودھ بھی غدی اعصابی ھوتاھے اب خون کی بھی نارمل پی ایچ غدی اعصابی ھی ھے طریقہ کار مین نے سمجھادیاھے اب پہلے باقاعدہ پی ایچ کے بارےمین پڑھین گےتوکچھ اوربھی معلومات آپ کوملین گی مذید خودسےتجربات کرکے مکمل عبورحاصل کرین ذرااپنا بھی دماغ استعمال کیاکرین
پہلے آپ بوٹیون کے محلولات تیارکرکےان کے مزاج الگ کرین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, December 18, 2021

مزاج معلوم کرنا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ مزاج معلوم کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ سوال ھرایک اتنے عام سےانداز مین کردیتاھے کہ جیسے کوئی گیدڑسنگھی ٹائپ کی چیز ھے جو حکیم صاحب بتادین گے پھر ھم بڑی آسانی سے ھرایک کامزاج یا تومعلوم کرلین گے یاپھر درست کردین گے ایک زمانہ تھا کہ لوگ خط لکھاکرتےتھے اور خط کے شروع مین یہ الفاظ ھوتےتھے
 کہ امیدھے جناب کےمزاج گرامی بخیریت ھونگے
خیر وقت بیت گیاخط کازمانہ چلا گیا ھاں اس وقت پوری دنیا کامزاج درست نظرنہین آرھامین آپ کودلیل۔ حالات۔ اخلاقیات ۔کا حوالہ دے کر بتاسکتاھون کہ اس وقت مجموعی طور پر سوداوی مزاج کی دنیا مین دنیا مین اکثریت ھوچکی ھے سو مین سے نوے لوگ سوداوی مزاج کے حامل ھین جب اتنی کثرت سے لوگون مین یہ مزاج عودکرآۓ تولوگون کی اندرونی طبیعت کیا ھوگی یہ توروزانہ ھم لوگ بحث کرتےھین آج آپ کو بیرونی عوامل بھی کچھ بتاۓ دیتاھون
لوگ معمولی باتون پہ جھگڑالو
اخلاقی لحاظ سے شدیدگراوٹ
معاشرتی انصاف ختم
منفی سوچ عام اور تعمیری سوچ ختم
نفرت جھوٹ اور متشدد طبیعت اور بعض خوفزدگی کاشکارمعاشرتی الزام تراشی کی بھرمار
نتیجہ آخر مین جنگ کی صورت مین یا ظلم وبربریت کی صورت مین نکلتاھے یادرکھین موجودہ دور مین جتنے لاوے ابل اور پک رھےھین یہ عالمی جنگ کامنظرنامہ بن رھاھے یہ کسی بھی وقت شروع ھوجاۓ گی اب اسے روکنا کسی کے بھی بس کی بات نہین رھی کب شروع ھوگی یہ علم نہین ؟
چلیے اب آپ کو جدید سائینسی انداز مین مزاج معلوم کرنے کا طریقہ بتاۓ دیتا ھون ھان ایک بات اور بھی بتاۓ دیتا ھون نئے آنے والے ممبران خاص طور پر طبیب حضرات اسی گروپ مطب کامل مین میرا طویل ترین مضمون جوکہ سواقساط پہ مشتمل ھے مضمون کانام تشخیص امراض وعلامات  ھے اسکی پی ڈی ایف فائل بھی گروپ مین موجود ھے اسے پڑھین تاکہ مزاج کے لحاظ سے درست تشخيص سمجھ سکین
یہ مضمون مین پی ایچ سکیل کے ذریعے تشخیص کاایک عام طریقہ بتانے لگا ھون عام طور پر جب لیبارٹری مین مکمل ٹیسٹ کیے جاتے ھین تو اس مین پی ایچ ٹیسٹ بھی کیاجاتاھےکیاآپ جانتےھین کہ پی ایچ سکیل کیا ھوتاھے دوستو یہ کسی بھی محلول مین موجود ھائیڈروجن آئن کی مقدارکوظاھرکرتی ھے اس طرح اس محلول سے ھم اسکی اساسی تیزابی اور تعدیلی کیفیت کرلیتےھین اوراس ٹیسٹ سے ھمین یہ بھی علم ھوجاتاھے
کہ اسکی طاقت کتنی ھے یعنی یہ محلول کتنازیادہ تیزابی ھے یا اساسی ھے یاتعدیلی ھے یاد رکھین پی ایچ سکیل کاپیمانہ زیرو سے شروع ھوکر14تک ھے یعنی محلولات کی پی ایچ 0تا14تک تبدیل ھوسکتی ھے آئیے اب جانتے ھین کہ کب کتنی پی ایچ ھو تو مزاج کیا ھوتاھے
تعدیلی (غدی ) یعنی صفراوی محلول
اگر پی ایچ سات محلول کی ظاھرھوتو یاد رکھین وہ محلول غدی مزاج کاحامل ھے
تیزابی یعنی عضلاتی محلول
اگر کسی بھی محلول کی پی ایچ سات سے کم ھے تووہ تیزابی ھے اور جوں جوں نمبر کم ھوتاجاۓ گاتو محلول اتنا ھی زیادہ تیزابی ھوتاجاۓ گا یعنی اسکے نمبر کم ھونےسے اسکے سوداوی مزاج ھونے کی شدت کوظاھرکرین گے
اساسی محلول یعنی اعصابی یابلغمی مزاج کاحامل محلول
اگر محلول کی پی ایچ سات سے زیادہ ھوتووہ اساسی محلول ھوگااور یہ نمبر جتنازیادہ بڑھتاجاۓ گاتومحلول کی اساسیت مین اضافہ یعنی اسکے بلغمی ھونےکی شدت کااظہار کرے گا
یہ انتہائی آسان ٹیسٹ ھے آپ خودبھی کرسکتےھین اس ٹیسٹ سے نہ صرف آپ اپنامزاج معلوم کرسکتےھین بلکہ ھرنباتات یعنی بوٹی کابھی مزاج معلوم کرسکتےھین بلکہ ھرغذا کابھی مزاج معلوم کرسکتےھین اسکی تفصیل انشاءاللہ کل کی پوسٹ مین لکھی جاۓ گی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, December 16, 2021

بلڈ پریشر اور شوگر والا دوا کیسے کھاۓ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ بلڈ پریشر اور شوگر والا دوا کیسے کھاۓ۔۔۔۔۔۔
تقریبا ھر پوسٹ مین کچھ لوگ یہ سوال کرنا فریضہ سمجھتے ھین کہ کیا یہ دوا بلڈ پریشر والا یا شوگر والا کھاسکتا ھے میری کل کی پوسٹ مین بعض نے اسکے ساتھ ساتھ کولسٹرول کےبارے مین بھی پوچھ رکھا تھا مین نے یہ بھی دیکھا کہ ایک ممبر دوسرے کو سوال کرنے پہ اکسا رھا تھا اب دوسرے کو مجبور کرنے کی ضرورت نہین خود ھی سوال کرلیاکرین لیکن شرط یہی ھے کہ سوال علمی اور باوزن ھو اور اپنی اھلیت بھی بتایا کرین تاکہ جواب دینے مین آسانی ھو خیر ابھی موجودہ موضوع پہ ھی بحث ھوگی پہلے بلڈ پریشر
دوستو ھر مرض کے بارے مین کافی مضامین گروپ مطب کامل مین میرے موجودھین ھرنیا آنے والا ممبر گروپ کوسرچ کرکے مضامین پڑھ لیا کرین جیسے ایک صاحب اینگزائٹی اور ڈیپریشن پر مضمون لکھنے کو کہہ رھے تھے جبکہ گروپ مین ان ھردومرض پہ تفصیلا مضمون لکھ چکا ھون اب بلڈپریشر پہ بھی کافی طویل مضمون موجود ھے دوستو بلڈ پریشرکب بڑھتا ھے اور کیون بڑھتاھے اسکے بارے مین موجودہ سائینس مین بھی جتنی تحقیق آج تک ھوچکی ھے وہ بھی یہی جواب دین گے کہ چالیس فیصد وجوھات کا پتہ ھے باقی کاعلم نہین جبکہ طب کہتی ھے کہ ھرمزاج مین بلڈپریشر بڑھ سکتاھے بلڈ پریشر بڑھنا ضروری نہین ھے کہ بندہ دل کا ھی مریض ھو گردون کے امراض معدہ جگر کے امراض دماغی امراض جیسے حرام مغز کے امراض مین بلڈپریشر بڑھتاھے اگر کوئی ایسا بندہ جس کازندگی بھر بلڈپریشر نہ بڑھا ھو اور بندہ بھی شریف ھو اگر آپ سے وہ کمزور ھے توآپ اسے اپنے سامنے کھڑاکرکے ننگی ننگی گالیان نکالین باوجود اس کے کہ وہ نہ توزبان سے اور نہ ھی ھاتھ سے آپ کوجواب دے سکتا ھواگرگالیان نکالنےکےفوری بعد اسکا بھی بلڈپریشر چیک کرین گے تووہ بڑھ چکا ھوگا تجربہ کرکے دیکھ لین ان سب باتون کے لکھنے کا مقصد آپ کویہ سمجھانا ھے کہ بلڈپریشر کوئی مرض نہین ھے بلکہ محض ایک علامت ھے جیسے بخار ایک علامت ھے جو اظہار کرتاھے کہ بندے کے جسم مین کوئی نہ کوئی مرض آچکی ھے یاد رھے بخار کی قریبا تین سواقسام ھین یہ نزلہ زکام نمونیا مین بھی ھوسکتاھے مچھرکاٹنے سے بھی ھوسکتاھے انتڑیون کےامراض خاص کرٹائیفائڈ مین بھی ھوسکتاھے یعنی تین سوسےزائد وجوھات ھین جنکےباعث بدن مین بخارکی علامت آجاتی ھے اسی طرح بلڈپریشر بھی بے شمارامراض کے باعث بڑھ سکتاھے اب یہ بات ممکن ھی نہین ھے کہ ھردوا کی پوسٹ مین ساتھ یہ بھی لکھاجاۓ کہ بلڈپریشر والے اسے نہ کھائین یا کھاسکتےھین اب آپ سے سوال ھے کہ اگر پوسٹ لکھی ھوجس سے بلڈیوریا کم ھوتاھواب کمنٹس مین یہ سوال بھی آجاۓ کہ کیا بلڈپریشر والا کھاسکتاھے اب سوال کرنےوالے کوکیا جواب لکھین اب یہ بھی بتائین کہ کیاھردوا بلڈپریشر والے کوکھانے کی کیا مجبوری ھے ارے بھئی نہ کھاۓ پہلے اپنی مرض دور کرے جس کےباعث بلڈپریشر بڑھاھواھے پھردوا طاقت کی کھالے یاپھراپنے معالج سے مشورہ کرلے کہ مجھے کیاکھانا اور کیا نہین کھانا ھے
اب بات ذرا شوگر کےبارے مین کرتے ھین یادرکھین شوگربھی ھرمزاج مین ھواکرتی ھے اصل شوگرتوبلغمی مزاج مین ھی ھوتی ھے لیکن سوداوی اور صفراوی مزاج مین بھی شوگر ھوتی ھے ان تمام اقسام کے الگ الگ نام ھین اور الگ الگ علاج ھے باقی سب قابل علاج ھین جبکہ بلغمی مزاج والی شوگرکوناقابل علاج تصور کیاجاتاھے ھاں شوگر کنٹرول کرنا کچھ مشکل کام نہین ھے بے شمار آپ کے آس پاس غذائین اور نباتاتی ادویات ھوتی ھین جن سے شوگر کنٹرول ھوجایاکرتی ھے اور ایسی تمام ادویات کو اپنی شوگرکے حساب سے استعمال کرنابہتر ھوتاھے ھاں دوباتین شوگر مین مشترک ھین جیسے میٹھاکھانا شوگرکونقصان کرتاھے اس بات کا سب کوعلم ھے اسی طرح تیزتیز پیدل واک کرنا جو چارکلومیٹر ھو یہ کرنا شوگرکابہترین علاج ھے دوا کی ضرورت نہین رھتی آپ گروپ مین شوگرکاتفصیلی مضمون پڑھین انشاءاللہ آپ کی درست راھنمائی ھوگی یاد رھے شوگرکےمرض بعض مقامات پہ کچھ نہ کچھ مٹھاس جیسے شہد یافروٹ کی شکل مین استعمال کرنا باعث شفاھوتی ھے لیکن بعض حالتون مین اسے بھی استعمال کرنانقصان دہ ھوتاھے اسلیے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیاکرین اب کمنٹس مین یہ پوچھنا یہ دواشوگروالاکھاسکتاھے اگرآپ کو مٹھاس شامل نظرآرھی ھے تو سوال کرنا ھی غلط بات ھے ایسے مریض کو ایسی دواسے دوررکھین اب رہ گئی بات کولسٹرول کی تو دوستو اگر دوا کامزاج غدی ھے تو کولسٹرول والاکھالے اگرعضلاتی ھے تونہ کھاۓ یہ بات بارھا مرتبہ بتائی جاچکی ھے اب کمنٹس مین ھرایک کوالگ الگ جواب لکھنا ممکن نہین ھوتا امید ھے آپکو جوابات سے اطمینان قلب ھوگااور جن دوستو کوسمجھ نہین تھی وہ سمجھ چکے ھونگے پھر بھی اگر سوالات ھین تو گروپ مطب کامل مین کولسٹرول شوگر بلڈپریشر پہ تفصیلی مضامین سے استفادہ کرسکتےھین یادرکھین ان علامات وامراض کا بڑا ھی خوف ھے بس خوف کودماغ سے نکالین

Wednesday, December 15, 2021

دلچسپ ترین مقوی دوا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ دلچسپ ترین مقوی دوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قدیم حکماۓ کرام کا متفقہ فیصلہ ھے کہ چلغوزہ سے بڑھ کر نباتاتی کوئی غذائی دوا نہین ھے آج میرا موضوع یہی ھے
موجودہ موسم مین چلغوزہ مارکیٹ کچھ سستا بھی ھے 2500تا3000ھزار روپے کلو کے حساب سے مل رھا ھے اگر مغز خود نکالین تو کلو مین سے ساڑھے چارسو گرام تک مغز نکل آتاھے بلکہ کچھ بھی ذرا بہتر کوالٹی ھوتوپانچ سوگرام لازما نکل آتا ھے اب اسی حساب سے مغز چلغوزہ تقریبا چھ ھزارروپے فی کلو کے حساب سے مل جاتاھے اسلیے مغزلینازیادہ مفیدرھتاھے اگر ایک کلو مغز ھون تو پاؤ سے زائد مقدار مین روغن چلغوزہ نکل آتا ھے اگر ھم چلغوزہ ویسے کھانے کے بجاۓ روغن نکال کرشہد مین شامل کرلین توبتائین کتنی ذائقہ دار شہد ھوگی اب بات سمجھ لین ھم نے ایک انتہائی مقوی ٹانک تیار کرنا ھے آپ معروف انداز مین ایک کلو دیسی بادام کی خود گریان نکالین چار کلوبادام سے ایک کلو گری بادام حاصل ھوگی اب ان گریون کاتیل نکلوالین یہ بھی ایک پاؤ بھر تیل نکلے گا اب چلغوزہ کابھی تیل نکال لین یہ بھی ایک پاؤ ھوناچاھیے اب ایک کلو خالص شہد لین اور دونون تیل اس مین شامل کردین ایک پاؤ روغن زیتون بھی شامل کردین اب دوستو اس مین زعفران دس گرام باریک پیس کرشامل کردین تیس عدد ورق نقرہ دس عدد ورق طلا بھی شامل کرلین اب کسی روغن یا دوا کی ضرورت نہین ھے جیسے کاجو اخروٹ کابھی تیل نکلتا ھے بعض شاید اس مین کستوری یاعنبر بھی شامل کرنے کی تجویز کرین لیکن کسی بھی اور چیز کی ضرورت نہین ھے یہ انتہائی مقوی باہ اور قواۓ بدن کےلئے اعلی درجہ کاٹانک ھوگا اب کھانے کے چارپانچ اچھی کوالٹی کی کجھور اسی شہد مین چپڑ کر کسی بھی ایک وقت کھاسکتےھین یہ آپ کےلیے نیچرل قوت کا حقیقی خزانہ ثابت ھوگا بطور ناشتہ بھی اسے استعمال کیاجاسکتاھے کجھورکھانے کے بعد ایک کپ دودھ پی لین یاچاۓ بھی پی سکتےھین اور آپ اسے بریڈ کے ساتھ بھی کھاسکتے ھین

Wednesday, December 8, 2021

معجون خفقان

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ معجون خفقان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طباشیر 40گرام
بہمن سفید40گرام
گل سرخ 40گرام
صندل سفید60گرام
تخم کشنیز خشک 60گرام
گاؤزبان 60گرام
مغز خیار 150گرام
مغز کدو شیرین 200گرام
تخم خرفہ سیاہ 500گرام
زرشک 250گرام
عرق گلاب 750ملی لیٹر
عرق کیوڑہ 750ملی لیٹر
قند سفید تین گنا
تمام ادویات کاسفوف بناکر عرقیات مین قند سفید ڈالکر قوام بناکر سفوف شامل کرکے معجون بنالین
چھ گرام دووقت ھمراہ یا دودھ بکری دے سکتےھین
دل کی صفراوی بافتون کی سوزش اور ورم بھی اتار دیتاھے خون کی حدت کم کرتاھے خفقان قلب مین نہایت ھی اعلی دوا ھے ھائی بلڈپریشر کوکنڑول کرتاھے دل کی جلن درست کرتاھے

اکسیر معدہ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔اکسیر معدہ براۓ تیزابیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوا بنانا کچھ مشکل نہین ھے چند لمحوں مین تیار ھوجاتی ھے لیکن وعدہ کرین کہ بنائین گے بڑی نفاست سے یاد رکھین جتنی لطافت آپ دوا مین پیداکرین گے اتنے زیادہ شفائی اثرات بھی ظاھر ھونگے اس دوا مین جو نباتات شامل ھین آئیے پہلے ان کو ذرا لطیف بنالین
آپ نے کشنیز یعنی سوکھا دھنیا کابیج لینا ھے اسے ھاون دستہ مین ڈال کر رگڑین تاکہ اسکے مغزیات الگ ھوجائین پھر چھان پھٹک کرصاف ستھرے مغزیات الگ کرلین اور چھلکا پھینک دین اسی طرح آپ نے سونف لےلینی ھے اسے بھی کونڈے وغیرہ مین رگڑکر اسکے بھی مغزیات نکال کر چھان پھٹک کر چھلکا نکال کر پھینک دین اور صرف مغزیات حاصل کرلین اب چھوٹی الائچی یعنی سبزالائچی کابھی چھلکااتار کر صرف اندرونی بیج الگ کرکے رکھ لین اب ملٹھی کو کوٹین اور اس سے جوآٹا نکلے اسے الگ کرکے رکھ لین باقی لمبے ریشے نکال دین لیجئے اب وزن کے حساب سے تمام اشیاء یعنی دیگر اور مذکورہ بالا ادویات کواوزان کے مطابق اکھٹا کرلیتے ھین
مغز کشنیز 20گرام
مغزبادیان 20گرام
الائچی خورد کے بیج ایک گرام
ملٹھی کا تیار شدہ آٹا ایک گرام
سوڈابائی کارب اچھی کوالٹی کا ایک گرام
ست پودینہ 15ملی گرام
کوزہ مصری 50گرام
تمام دوائین پیس لین لیکن یاد رھے پیستے وقت دوائین گرم نہ ھون جب دوائین باریک پس جائین تو ست پودینہ آخر مین شامل کرکے پیس دین بس دوا تیار ھے
مزاج کے اعتبار سے ترگرم ھے یعنی اعصابی غدی ھے
مقدار خوراک ایک گرام یعنی ماشہ تک ھے اور دن مین تین تاچاربار کھاسکتےھین پانی کےساتھ
فوائد ۔۔۔
معدہ کی جلن
گیس وتیزابیت
بھوک نہ لگنا
ڈکارآنا
معدہ کے منہ کاورم
منہ کا پک جانا
ھائی بلڈپریشر کےلئے
نیند کی کمی
بےچینی اور ذھن پرسکون کرتی ھے
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔سوڈابائی کارب کسی فارمیسی سے اچھی کوالٹی کاجو پونڈ پیکنگ مین آتاھے وہ استعمال کرین بازار سے دستیاب کھلا استعمال نہ کیاکرین

بے چینی اور بے کلی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ بے چینی اور بے کلی اور نیندآور ادویات کااستعمال ۔۔۔۔۔۔۔
دوستو یہ امراض نہین ھین بلکہ علامات ھین اور اس بات کااظہار کررھی ھوتی ھین کہ بدن مین کسی نہ کسی عنصر کی کمی واقع ھوچکی ھے جس کا بدن بے چینی یا بے کلی کی صورت مین کرتاھے ایلوپیتھی مین توبڑا ھی آسان علاج ھے وٹامن کھلا دین تو اس علامت مین فوری افاقہ اور وقتی سہارامل جاتاھے لیکن یہ وقتی سہاراھوتاھے جب دوا چھوڑدین گے تو مرض لوٹ آۓ گی ایسی تمام خواتین جولیکوریا مین مبتلا ھون اس مرض کاشکار بھی ھوتی ھین اور ایسے تمام لوگ جو کمی خون کاشکار ھون وہ بھی اس مرض کاشکارھوتےھین بس انہین مقویات کھلائین توآرام آجاتاھے جدید ترین تحقیق سے پتہ چلتاھے کہ دماغ کے اوسط حصہ کےخلیات کےاندر فولادکی کمی سے یہ مرض لاحق ھوتاھے یادرھے یہ مرض عموما سورج غروب ھونےکےبعدشروع ھوتاھے کئی ایک مریض محض سورج ڈھلنے پہ ھی اس کا شکارھوجاتےھین اور اکثریت مندرجہ ذیل علامات بتاتے ھین
نینداچاٹ رھتی ھے یا آتی ھی نہین اس وجہ سے لوگ نیندآور دوا کھانا شروع کردیتےھین اوراکثر مستقل عادی ھوجاتےھین
نچلے دھڑ مین درد اورتھکاوٹ کی ملی جلی کیفیت ھوتی ھے جسے مریض واضح انداز مین بیان نہین کرسکتا
یاد رھے یہ ڈپریشن یااینگزائٹی مرض نہین ھے اب ان ھر دو تکالیف کوسمجھنے کےلئے گروپ مین میرے لکھے مضمون اینگزائٹی اور ڈپریشن کو پڑھین جو کافی پہلے مین لکھ چکا ھون مدبرترین معالج کوجب کسی بات کی سمجھ نہ آۓ تو اسے ڈپریشن اینگزائٹی یا بےچینی جیسی امراض کانام دےدیتاھے لیکن ایسی بات نہین ھے ھرمرض اور تکلیف کےلئے اٹل قانون اورعلاج موجود ھوتا ھے بس اسے سمجھنا لازم ھے اب ان عوارضات کی حقیقت سمجھ لین
اگربےچینی یابےکلی رات کولیٹنے سے ھوتی ھے یونوٹ فرمالین یہ عضلاتی تسکین کاعمل ھے اب مقوی محرک عضلات دوا دین گے تومرض سے شفایابی ھوگی اس کےلئے جوارش عضلاتی مقوی ساتھ حب فولادی دین
اگربےچینی یابےکلی چلنے پھرنےسےھوتی ھےتویہ عضلاتی تحریک ھے اب غدی مقویات دین اسکےلیے جوارش جالینوس معجون یوگراج گوگل ساتھ حب فولادی دین
اب ان دواؤن کےساتھ ساتھ مرض کے اسباب کابھی حل کرین جیسے لیکوریاھے تواسکا علاج ساتھ کرین جریان یااحتلام ھے یادماغی کمزوری باعث مرض ھے تواسکاازالہ کرین مین آپ کو ایک مرکب تجویز کیے دیتا ھون جوان تمام عوارضات کا بہترین علاج ثابت ھوگا
کشتہ نقرہ ۔ کشتہ فولاد ۔ کشتہ بیضہ مرغ ۔ کشتہ جست ھموزن ملاکرایک رتی خوراک ھمراہ جوارش عضلاتی مقوی دس گرام کے ساتھ دین جوارش کانسخہ یہ ھے( کشتہ جات کسی بھی اچھی کمپنی کے استعمال کرلین)
لونگ ۔ دارچینی ۔ خولنجان ۔ سنبل طیب ۔ زیرہ سیاہ ۔ ھردوا دس گرام سنڈھ ۔ درونج عقربی ۔ جدوارخطائی شقاقل ۔جلوتری ۔ اشنہ ھرایک دوا بیس گرام مغز کدو ۔ مغزاخروٹ۔ چھوھارے۔ مغزپستہ۔ھرایک دوا سوگرام تل سفید مغز پنبہ دانہ ھرایک دوسوگرام شہد تین مین معجون بنالین بعض حکماء انہی ادویات مین ورق نقرہ تولہ ورق طلاء چھ ماشہ عنبر چھ ماشہ مشک چھ ماشہ زعفران تولہ اضافہ کرکے لکھ دیتےھین شاید ملاتے بھی ھون لیکن دوستو آپ ان ادویات کو چھوڑدین صرف پہلے والی ھی معجون بنالین انشاءاللہ رزلٹ ملے گا
باقی عضلاتی حب فولادی یہ بنالین
ترپھلہ سترگرام تارامیرا بیس گرام کشتہ فولاد دس گرام کچلہ مدبر دس گرام ملا کر نخودی گولیان بنالین
حب فولادی غدی یہ بنالین
کشتہ فولاد دس گرام ریوندخطائی پچاس گرام فلفل سیاہ دس گرام اجوائن تیس گرام پیس کرنخودی گولیان بنا لین
باقی جوارش جالینوس کانسخہ گروپ مین موجود ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, December 4, 2021

ایڑیاں پھٹ جانا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔سردیون مین ایڑیاں پھٹ جانا اور مقعد کے چیر۔۔۔۔۔۔
کل قسط وار مضمون دواسازی کالکھتےوقت کچھ باتین یادآگئی یہ موسم کی مناسبت سےلکھناضروری تھا
سردیون مین اکثرلوگون کی ایڑیاں پھٹ جاتی ھین بلکہ خون رسنا شروع ھوجاتاھے بعض لوگ ساراسال اس مرض مین مبتلارھتےھین بعض کومقعدپہ چیر آتےھین خون بھی رستاھے دردبھی ھوتاھے یہ سارا کمال ترشہ کاھے یعنی خشکی سردی مزاج مین شدید ھوجاتی ھے اب اسکا سبب کیا ھے عضلاتی تحریک سےجگرمین تسکین ھوکرچکنائی کامیٹابولزم نہین ھوتاجسم مین چکنائی کم ھونےسےضروری مادوں کاتناسب برقرارنہین رھتااور بدن کے وہ حصے جواکثر ننگے رھتےھین جہان سردی کااثرزیادہ ھوتاھےچکنائیون یعنی گرم مادون کی کمی کی وجہ سےکھردرےھوجاتےھین اورپھٹ جاتےھین اب ھم علاج کیا کرتےھین بازار مین ایک سے بڑھ کرایک جیلی پڑی ھوتی ھے مختلف لوشن ملتے ھین بڑی خوبصورت پیکنگ مین ملتےھین یہ لگانےسےفوری آرام آسکتاھے اور کچھ نہین توچیپ اسٹیک لگائی جاۓ تب بھی وقتی طور پہ ٹھیک ھوجاتےھین لیکن یہ سب عارضی علاج ھین دوستو سوداوی خشکی پھیل تو پورے جسم مین چکی ھے اب کسی کوعارضہ کم ھے توجسم پہ ویسے سفید خشکی یا پھر اور کچھ نہین توسر مین خشکی سکری نکل آۓ گی اب سر پہ لگانے کےلئے مختلف جیل اور آئل بھی بازار مین عام دستیاب ھوتے ھین یاد رکھین یہ سب عارضی اثرات کے حامل لوشن وغیرہ ھین پٹرولیم جیل ویزلین ان کا بیس ھوتاھے اب مختلف خوشبویات ملا کر پتلے اور گاڑھے لوش بنارکھے ھین اگر یہی بہتر لگے تو اکیلی پیٹرولیم جیلی سادہ کسی بھی ایسے پھٹے مقام پہ لگائین گےتوفائدہ ضرور ھوگا یقین جانین اگر آپ تیل سرسون سے بادام روغن سے دیسی گھی سے بھی مضروب مقام کوچپڑ دین گےتب بھی انشاءاللہ آرام آجاۓ گا لیکن مین آپ کو ان سب سے بہتررزلٹ والی دوا بتاۓ دیتا ھون خود بنائین پنساری سے سفیدہ کاشغری دس گرام لین اور پچاس گرام ویزلین یعنی پیٹرولیم جیل مین اچھی طرح مکس کرلین اب آپ کی مرضی ھوتوکوئی خوشبوبھی شامل کرسکتےھین ورنہ ضرورت نہین ھے پھٹی ایڑیان بہتے خون پہ بھی لگائین گے تو فوری شفایابی ھوگی لیکن یاد رکھین یہ سب عارضی علاج ھین مستقل علاج کےلئے مزاج مین گرمی تری پیداکرنا ھوتی ھے اسکےلیے بہترین حل کچھ عرصہ مستقل طور پر غدی اعصابی ملین دودوگولی دن مین تین بار کھائین اکسیربادیان بھی فائدہ دے گا ان دونوں دواؤن کے نسخے بارھابارگروپ مین لکھےجاچکےھین باقی غذا مین دودھ شہد دیسی گھی پھل سبزیان ایسی تمام کھائین جن کا مزاج گرم تر ھو ٹھنڈے پانی کااستعمال بندکردین ایسے تمام پھل خواہ وہ ڈرائی فروٹ ھین یاتازہ پھل ھون جن کامزاج عضلاتی ھو یعنی جن کی پیدائش مین ترشہ شامل ھے انہین کھانابندکردین بلکہ جن کامزاج اعصابی عضلاتی بھی ھے انہین بھی بندکردین بس گرم تر یعنی غدی اعصابی غذا کھائین یہ تکے کباب شوارمے بند دیسی گھی مکھن دیسی مرغ بکرے کاگوشت سبزیان اور فروٹ پہ گزاراکرین نوٹ۔۔۔ مقعد پہ چیرآنےعلاج غدی اعصابی ملین اکسیربادیان تریاق غدد دین اور غذا یہی تربتراستعمال کرین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, December 3, 2021

دواسازی 18

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ دواسازی کیسےکی جاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 18۔۔۔۔۔
بازار مین آپ نے بعض شربت خریدے ھونگے جوبالکل سفید دودھ کی شکل مین ھوتے ھین یہ شربت زیادہ معدہ کےلئے یا پھر پہلے کبھی بخارکےلیےبھی آتاتھا ایسا شربت بنانے کےلئے باقی فارمولا وھی ھے جوپچھلی قسط مین سمجھا چکا ھون بس اس مین نہایت قلیل مقدار ٹیٹینم کی شامل کی جاۓ تو شربت دودھ کی طرح سفید ھوجاتاھے اب یہان مین آپ کو ایک نکتہ بھی سمجھاۓ دیتاھون کہ ھردوا کا سفید دودھ جیساشربت تیار نہین کیاجاتا صرف ان ادویات کا سفید شربت تیار کرین جو کھاری اثرات رکھتی ھون اور ان ادویات کے عرق نکال کر پھر ان کا شربت تیار کیاجائے تین خاندانون کے بارے مین آپکو مکمل علم ھونا چاھیے آپ نے سکول کالج کی درسی کتب مین الکلی تیزاب اور اساس کے بارے مین پڑھا ھوگا تمام نباتات انہی تین ھی ذائقوں کےاردگرد گھومتی ھین یہان مین آپکو مثال فروٹ کی دونگا کیونکہ آپ مین سے ھرکسی نے کم سے کم فروٹ ضرور کھاۓھین اب بات سمجھین کچھ فروٹ وہ ھین جو پہلے ترش ھوتےھین اور بعد مین میٹھے ھوتےھین اور کچھ فروٹ وہ ھین جو پہلے کسیلے ھوتےھین اور بعد مین میٹھے ھوتےھین اور کچھ فروٹ وہ ھین جو پہلے پھیکے یاھلکے نمکین ھوتے ھین اور بعد مین میٹھے ھوجاتے ھین یعنی فروٹ کچا ھونے کی صورت مین ترش تھا جیسے مالٹا انار انگور وغیرہ ھین یہ پہلے ترش تھے بعد مین میٹھے ھوگئے یادرھے ترشی ھونا تیزابی اثرات ھونے کی پہچان ھے اب فروٹ کتنا ترش ھے اور کب میٹھا ھوا اور کتنا میٹھا ھوا کیا مکمل میٹھا ھوگیایا ابھی کچھ کھٹائی باقی بھی رکھتاھے بعض فروٹ ایسے بھی جو مکمل پک جانے کی صورت مین مذید کھٹے ھوجاتےھین جیسے ھم لیمن کواگر فروٹ مین شمار کرلین توآپ کواندازہ ھوجائے گا خیر جو بھی فروٹ اپنی بنیاد کھٹائی سےرکھتاھے اسے ھم تیزابی کہین گے اب طبی زبان مین اسے ھم سوداوی یعنی عضلاتی مزاج سمجھین گے اب عضلاتی یا سوداوی مزاج کی مذید بھی تقسیم ھے اپنے اندر کھٹائی رکھنے کی وجہ سے ھمین یہ تو یقین ھوگیا کہ یہ فروٹ سوداوی یعنی عضلاتی مزاج رکھتا ھے اب سوداوی مزاج مذید دورخ بھی اپنے اندر رکھتاھے کہ آیا یہ گرمی کی طرف مائل ھے یا سردی کی طرف مائل ھے یعنی عضلاتی اعصابی(خشک سرد ) ھےیا پھر عضلاتی غدی ( خشک گرم)ھے یہان ایک نکتہ سے اور بھی آگاہ کردون جب مزاج سوداوی ھے خواہ وہ گرم ھے یا سرد ھے اپنے اندر خشکی ھرصورت رکھتا ھے اب جن لوگون کو یہ شکایت ھوتی ھے کہ غسل کے بعدبھی اگر جسم پہ ھلکی سی خارش کی جاۓ یا بعض لوگ خارش نہ بھی کرین تب بھی جسم پر خشکی بےشمار سفید رنگ مین نکل آتی ھے ایسے تمام لوگ سوداوی مزاج کے حامل ھوتے ھین اب انہین ایسے فروٹ کسی صورت نہین کھانے چاھیے جواپنے اندر کھٹائی رکھتے ھون اسی طرح حقیقی شوگر کامریض ھرکھٹائی کی پیدائش والا فروٹ کھاسکتاھے کیونکہ اصل شوگر بلغمی مزاج رکھتی ھے خیر مختصر کیے دیتاھون ھر وہ فروٹ جوپہلے پھیکا تھا بعد مین میٹھا ھوا یہ اعصابی مزاج رکھتا ھے جیسے خربوز تربوز وغیرہ ھین اور اعصابی مزاج الکلی کاحامل ھوتا ھے خیر نباتات کے مزاج کی پہچان الگ بحث اور مضمون ھے انشاءاللہ اس پہ الگ سے مضامین لکھین گے کہ نباتات کے مزاج کی درست پہچان کیسے کی جاتی ھے خیر آپ نے دوا تیار کرتے وقت ان باتون کاخیال ضرور کرنا ھے کہ مین کس مزاج سے متعلق دوا تیارکررھاھون اور مجھے کیسے دواتیار کرنی چاھیے یعنی ھردوا مین ٹیٹینم شامل کرکے سفید دودھ جیسا شربت تیار نہین کرنااور نہ ھی کبھی یہ کام کرنا ھے کہ زینتھیم گم جب منٹون مین پانی گاڑھاکردیتی ھے تو منی بھی گاڑھی کردیتی ھوگی کیونکہ بعض لوگون کی تان آخرکار منی پہ ھی آکرختم ھوتی ھے تو دوستو زینتھیم پانی کو ضرور جیلی کی شکل منٹون مین دےدےگی لیکن منی پہ کچھ بھی فائدہ نہین ھوگا خیر یہان مین ایک سوال کاجواب لکھنے لگا ھون پچھلی ایک پوسٹ پہ کمنٹس مین کسی دوست نے لکھ رکھا تھا کہ شہد کو آگ پر کسی صورت نہین ابالنا چاھیے شہد کوآگ پہ رکھنے سے کچھ اجزاء ضائع ھوجاتےھین اور حوالہ گوگل کادے رکھا تھا تو دوستو پہلی بات مین نے شہد مین کچھ مقدار پانی کی شامل کرکے ابالنےکا لکھ رکھا تھا ڈائرکٹ شہد آگ پہ رکھ کرجلانے کے بارے مین نہین لکھا تھا اب شہد بھاری وزن اور اجزاء رکھتی ھے جبکہ پانی ھلکی حالت مین ھوتاھے آگ پہ گرم ھونے کی صورت مین پانی جل جاۓ گا شہد کو کچھ بھی نہین ھوگا دوسری بات طب مین شہد کو سرد حالت مین بھی کھلانے کا حکم ھے یعنی جب پانی شامل کرکے شربت بناتےھین تو ٹھنڈا مشروب ھے اگر پانی ھی شامل کرکے ابال کرگرم گرم چاۓ کی طرح پیئن گے تو معتدل ھوجاتی ھے اسے ھی حقیقت مین ماء العسل کہاجاتاھے اگر خالص مین کھلادی جاۓ توگرم کیفیت اگر تھوڑاگرم کرکے خالص کھلادی جاۓ تونہایت شدید گرم کیفیت پیدا ھوگی باقی گوگل والی شہد ڈبوں مین تیارھوتی ھے اسے توشہد کہنے کوبھی دل نہین کرتا اسکے اجزاء ضائع ھوجاتے ھون توعین ممکن ھے بلکہ سارے اجزاء ضائع ھوجاتے ھون تو تب بھی ماناجاسکتاھے لیکن جو شہدفطرت مین رہ کر تیارھوتی ھے یعنی جنگلی شہد جوخود ھی مکھیان بناتی ھین اور آزاد مکھیان ھوتی ھین خواہ یہ شہد بڑی مکھی کاھو یا چھوٹی مکھی تیار کررھی ھو بس یہ شہد ھے اب جس شہد کی نہرین جنت مین بہہ رھی ھین وہ کتنی اعلی ھے اور کتنے ذائقے اپنے اندر رکھتی ھے یہ رب کائینات ھی جانتےھین ھاں جوشہد باھر درختون پہ قدرتی طور لگی ھمین ملتی ھے اسے بس مثال ھی دی جاسکتی ھے ھان یہ بات یادرکھین قرآن مجید مین جن کھانے والی اشیاء کاذکرھے انہین آپ ھلکے ھاتھون نہین لےسکتے ان مین ایک شہد بھی ھے باقی ڈبون مین تیار شدہ شہد جس کے نزدیک چینی یاگڑکاشیرہ رکھاجاتاھے یہ ایسے ھی ھے جیسے دیسی مرغ اور فارمی مرغ کاحساب ھے باقی گوگل سے معلومات ضرور لیاکرین لیکن اس پہ سوچنا بھی آپ پہ فرض ھے کہ کیا پانی کی کچھ مقدار شامل کرکے ابالنےسےبھی اجزاء خالص شہدکے ضائع ھونگے

Wednesday, December 1, 2021

دوا سازی 17

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ دوا سازی کیسے کی جاۓ ۔۔۔۔۔۔۔۔قسط17۔۔۔۔۔
پچھلی قسط مین ھم نے امبربیل افسنتین کارب نکال کر کچلہ مدبرمرچ سیاہ شامل کرکےباریک گولیان بنائی تھی اب فوائد سمجھ لین آجکل کے تقریبا تمام ایسے نفسیاتی مسائل جن مین شدید خوف زبان کا ھکلانا چار لوگون کے سامنے بیٹھ کربات نہ کرسکنا تنہائی پسند ھربات پہ شک رھنا یا یہ وھم رھنا کہ کوئی مجھے مار دے گا عجیب عجیب خوابوں مین مبتلا رھنا اینگزائٹی کی تمام علامات مین انتہائی مفید دوا ھے دوستو اسکی پوسٹ مین پہلے بھی لکھ چکا ھون آپکادماغ روشن کرنےکےلئے مین مذید دوا بتاۓ دیتا ھون لین سمجھ لین یہ آگے موسم آرھاھے
 دھماسہ تازہ دوکلو
مکو تازہ دوکلو
کاسنی کے پتے تازہ دوکلو
کاسنی کی جڑتازہ دوکلو
اونٹ کٹارا کے پتے تازہ دوکلو
تمام کا الگ الگ یا اکھٹا رگڑ کوٹ کریا مشین کےذریعے پانی نکال لین اب حسب سابق طریقہ کار کے مطابق ان تمام بوٹیون کےپانی کا رب تیار کرین جب یہ پانی گاڑھے ھوجائین تو اس مین سوگرام ریوندخطائی پیس کرشامل کرلین اور خوب رگڑین جب گولی باندھنے کے قابل ھوجائے تودانہ گندم برابروزن کی گولیان تیار کرین ایک ایک گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین اب ھیپاٹائٹس ھر قسم کی نہایت اعلی دوا ثابت ھوگی اور تمام جلدی امراض یعنی خارش بلکہ جلد کے ابتدائی کینسر تک مین مفید ترین دوا ھے معدہ اور جگر کے امراض مین سکہ بند دوا ثابت ھوگی دوستو آپ اس کو بطور شربت بھی استعمال کرسکتے ھین اگر چینی سے قوام بنانا ھو تو یہی رب پانچ گرام ایک بوتل شربت تیار کرسکتاھے جونہایت تیز اثر ثابت ھوگا چلین آپ کو لگے ھاتھ جدید انداز مین شربت بنانے کا طریقہ بھی بتاۓ دیتا ھون جس سے ایلوپیتھی شربت تیار ھوتےھین
دوستو دو کیمیکل آپ کوبازار سے ایسے مل جائین گے جن سے خالی پانی کوبھی آپ اپنی مرضی سے خواہ جتنا چاھین گاڑھا کرسکتےھین ان مین ایک کا نام CMCھے اور دوسرے کا نام زینتھیم گم ھے اب کبھی اکیلے سی ایم سی بھی یااکیلے زنتھیم گم سے بھی پانی کوگاڑھاکیاجاسکتاھے لیکن بعض دفعہ دونون کااستعمال کیاجاتاھے خیر آپ لوگوں کومشورہ ھے کہ آپ صرف زینتھیم گم استعمال کرین اگر ایک چمچ یہ گم آپ 250ملی لٹر پانی مین شامل کرکےاچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر رکھ دین یا پھر ملک شیک تیارکرنے والے جگ مین تھوڑی دیر مکس کرین تو یہ پانی جیلی کی صورت اختیارکرجاۓ گا اب اسے ایک گھنٹہ کےلئے رکھ دین تاکہ اگر اس مین اگر کچھ گم سوکھی رہ گئی ھے تووہ بھی حل ھوجاۓ اب ایک لٹر سادہ پانی لین اسے ملک شیک والے جگ مین ڈال کر دوچمچ یہ تیارشدہ جیلی شامل کرکے تھوڑی دیر شیک کرین توپانی نہایت گاڑھا ھوجاتاھے اب آپ کو تجربہ کرنے سے ھی اندازہ ھوگا اور آپ اپنی مرضی سے کتنی مقدار مین جیلی شامل کرنے سے شربت جیسا قوام بنتاھے آپ اپنی مرضی سے قوام گاڑھا یعنی موٹا یا پتلا کرسکتےھین دراصل اسکےلیے باقاعدہ گریوٹی میٹر بھی ملتاھے جس سے قوام چیک کیاجاتاھے لیکن ایسا تمام سامان جیسے نہایت بڑا سٹیل سے تیار شدہ شیکر ھوتاھے جس مین دوتاپانچ سو لٹر تک پانی آسکتاھے اور اسے چلانے کےلئے بڑی موٹر ھوتی ھے لیکن آپ لوگ ابتدا ملک شیک والے جگ سے کرین آپ کی ضرورت یہی ھے ایسے کام وسیع پیمانے پہ شربت تیار کرنےکےلئے ھوتےھین اب آپ نے پانی توگاڑھاکرلیا اب مٹھاس پیدا کرنےکےلئے بھی مختلف کیمیکل بازار سے مل جاتے ھین ان مین فینی نام کا میٹھا عام ملتا ھے جسے عرف عام مین آپ سکرین کہتے ھین  اس مین ھلکی سے کڑواھٹ بھی آخرمین آتی ھے اور بعض لوگون کےگلے کوبھی بھاری کرتی ھے اور سب سے اچھی مٹھاس سکرامیٹ کے نام سے آپ کو ملے گی اس مین کڑواھٹ یاگلے کوبھاری کرنا جیسا کچھ بھی نہین ھوتا نہایت قلیل مقدار مین استعمال ھوتی ھے اب ایک لٹر پانی مین رتی تادورتی ڈالین اچھی طرح حل کرکے چیک کرین کیا آپکی ضرورت کے مطابق میٹھاھوگیاھے اگر ضرورت ھے توتھوڑی مقدار بڑھا لین یعنی حسب ضرورت مٹھاس بنالین اب ایسے تیار شدہ شربت مین جیسے چینی سے شربت تیارکیاجاتاھے تو نہایت چمک ھوتی ھے اب چمک پیدا کرنے اور یہ سال بھر خراب بھی نہ ھو آپ تین چیزین یاکیمیکل بازارسے مذیدخریدین ان مین ایک کا نام PPاور ایک کانام MPاور ایک نام سوڈیم بنزوویٹ ھوگا اب ایک لٹر پانی مین چار رتی سوڈیم بنزوویٹ اور دو دو رتی دوسرے دونون کیمیکل تھوڑے گرم پانی مین شامل کرکے مکس کردین اب شربت کو ذائقہ بھی دیاجاسکتاھے اسکے لیے ھرفروٹ اور ھرچیز کاذائقہ بازار سے کیمیکل سٹور سے مل جاتاھے اب آپ کی مرضی ھے خواہ زعفران کاذائقہ اور خوشبو شامل کرلین یا کسی بھی فروٹ جیسے مالٹا سیب سٹابری یعنی کسی کابھی ذائقہ اور خوشبو شامل کرسکتےھین اب اسی سادہ شربت مین آپ اپناتیارکردہ رب پانچ گرام شامل کرکے سب چیزون کواکھٹے گرائنڈ کرکےبوتل مین محفوظ کرلین باقی باتین اگلی پوسٹ مین