Monday, March 21, 2022

چاربوٹیان فائدے بے شمار 2

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔چاربوٹیان فائدے بے شماراور جدیدانداز۔۔۔قسط 2۔۔۔۔
پوسٹ شروع کرنےسےپہلے مین ایک بات سےآگاہ کردون گروپ رولزمین ھم نےواضح طورپر لکھ رکھاھے کہ گروپ مین کمنٹس مین یوٹیوب چینل کالنک دینا یااشتہاربازی کرنایا فون نمبردینا ھرصورت منع ھے پھر بھی آپ لوگ یہی کام کررھے ھوتےھین ایڈمن حضرات کمنٹس پہ نظررکھتےھین اور بعض بڑے ھی غیراخلاقی کمنٹس لکھے ھوتےھین ایسی تمام حرکتین ھمارے گروپ مین نہین ھوتی ھرممبر معزز ھے اخلاقی دائرے مین رہ کر تنقیدکرنا آپکا حق ھے اب کلام العام سے سیدھا موضوع کارخ کرتےھین
پچھلی قسط مین بات کررھاتھاکہ ھم دس کلو کسی بھی بوٹی کوانتہائی کم جگہ پہ کیسے محفوظ کرسکتےھین تواسکےلیے انتہائی آسان اورقدیم اورسادہ طریقہ کاربھی موجودھین جبکہ جدید دور مین پہلےسےزیادہ آسانیان بھی ھین
جیسے ھم بات کررھےتھے کہ اونٹ کٹاراکومحفوظ کرنا نہایت مشکل کام ھے تواسکا آسان طریقہ یہ ھے کہ ھم اونٹ کٹاراکو وسیع مقدار مین کاٹ لین کاٹنے کاطریقہ یہ ھے کہ بازار سے ایسے دستانے خرید لین جس مین سے کانٹاکراس نہین ھوتایہ کوئی خاص مہنگے بھی نہین ھین ان دستانوں کواینٹی کٹ کےنام سے پکاراجاتاھے ان کی خوبی یہ ھے کہ کانٹاتودور کی بات ھے اسے چھری یابلیڈ بھی نہین کاٹ سکتااب یہ دستانے پہن کراونٹ کٹارا آسانی سے کاٹاجاسکتاھے انشاءاللہ چند روز مین اسکی تفصیلی ویڈیوکلپ بھی لگادی جاۓ گی اب اگلے مرحلہ کی طرف چلتےھین مین نے ایک نہایت بہترین قسم کی اور نہایت سستے دامون ایک مشین تیار کروائی ھے جس سےکافی کام لیےجاسکتےھین جیسے کسی بھی تازہ بوٹی کاپانی نکالنا ھوخواہ پتون کانکالین یاڈنڈیون کانکالین جبکہ تازہ جڑ کابھی نکالاجاسکتاھے یہ مشین دیکھنے مین توایسی ھی لگتی ھے جیسے قیمہ بنانے والی مشین عام ملتی ھے جبکہ اسکی اندرونی ساخت بالکل الگ ھے کیونکہ آپ اس مین جیسے ھی کوئی بوٹی ڈالین گے تویہ ایک طرف سے فضلہ نکالے گی جس مین ذرا بھی رس باقی نہین رھے گا جبکہ دوسری طرف سے پانی نکالتی ھے اب بوٹی سے کتنا رس نچوڑنا ھے کم یازیادہ ھردوصورت کےلئے ایک ایڈجسٹمنٹ بھی لگی ھے اسے ھاتھ سے باآسانی گھمایاجاسکتاھے خیر مین نے اسکے ساتھ گیروالی موٹر لگادی ھے جس سے مذیدآسانی ھوگئی ھے خیر آپ اس مشین سے اونٹ کٹاراکارس نکال لین اور پھرانتہائی دھیمی آنچ سے اس رس کوخشک کرلین بس ایک بات ذھن مین رھے کہ رس والے برتن کے نیچے آگ کاشعلہ اتنا ھی رکھنا ھے جس سے پانی شدید گرم رھےابال کسی صورت نہ آۓ تاکہ بوٹی کی اصل افادیت جلنے نہ پاۓ یاعرق بن کے اڑنے نہ پاۓ اس طرح رب بناکر محفوظ کرسکتےھین اب ان تمام مراحل سے گزرنے سے پہلے آپ ایک کام کرین تازہ بوٹی صاف حالت مین کرنےکےبعد اسکاوزن کرین پھر رس نکالین اور رب تیارکرین رب تیارکرنےکےبعددوبارہ وزن کرین اگر آپ کی بوٹی ایک من یعنی چالیس کلوتھی یاپھر پچاس کلوتھی اسکارس نکال کررب تیارکرنے کے بعد وزن بمشکل ایک کلو بنےگا اب جہان آپ اونٹ کٹارا ایک من محفوظ کرتےھین ساتھ اندازہ یہ بھی لگائین کہ اونٹ کٹارا کے کانٹے سوکھنے کےبعدمذید سخت ھوجاتےھین اور اسکے پھول ھوامین بکھرنےمین بڑی پھرتی دکھاتےھین خواہ کتنابھی کانٹ چھانٹ کررکھاجاۓ اب ایک کلودوا کسی بھی جگہ محفوظ کرناانتہائی آسان ھوگیاھے اب جہان آپ شربت بنانے کی صورت مین اونٹ کٹارا ایک کلو پودا استعمال کرین گے اب وھین آپ نے پچیس گرام یہ رب استعمال کرناھوگا اب آپ کوشربت بنانے کی ضرورت بھی نہین ھے کیونکہ بعض اوقات شربت دینا مشکل کام ھے جیسے شوگرکامریض ھوتوشربت کےبجاۓ آپ اسے گولی بناکراستعمال کرسکتےھین اورگولی بھی کم وزن مین بنے گی بالکل اسی طرح آپ دھماسہ کارب بھی نکال سکتے ھین اور یہی طریقہ آپ کاسنی کے پتون بمعہ جڑرس نکال کررب بنالین اب اکاس بیل کابھی رس نکال کررب بنالین اب اس رب کوآپ اپنی مرضی سےدیگرادویات مین بھی ڈال سکتےھین جبکہ یہی چارون رب برابروزن ملاکرباریک دانہ گندم برابر گولی بنالین یہ اکیلی دوا آپ کےدواخانے کاجزولازم بن جاۓگاھیپاٹائٹس جگر کے کینسر تک مین انتہائی مفیدترین دواثابت ھوگی یادرھے ان امراض کےعلاوہ جلدی کی بیماریان  بلکہ جلدی کینسر تک میرامجرب ھے جلدکےغددکےتمام نقائص دورکرنے اور جلد کوبڑھاپے سے جوانی کی طرف لانےمین لاثانی دواھے بات کچھ سمجھ آئی ھے یارکھین جہان آپ ان چاروں اجزاء کاشربت بھی بناکراستعمال کرسکتےھین جوان تمام امراض پہ فائدہ دے گالیکن رب بناکرگولی بنالینےسے دواانتہائی تیزاثر ھوجاتی ھے سوداوی مادے سے بگڑے امراض اور سودا کااخراج کرنےمین نہایت تیزاثرھے ختم شد

مشین

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ مختلف نباتات یعنی بوٹیون کاپانی نکالنے والی مشین۔۔۔۔۔۔۔
آج صبح چار بوٹیان اور فائدے بےشمار پوسٹ کادوسرا اورآخری حصہ لگایا تو اکثریت لوگون نے کمنٹس مین دوچیزون کےبارے مین پوچھا ایک تو مشین کی تصویر اپ لوڈ کرنے کی فرمائش تھی دوسری چیز قیمت کے بارے مین پوچھاگیا ایک صاحب نے تومشین کورئیر سے بھیجنے کےبارے مین بھی پوچھ رکھاتھا اندازمعصومانہ اورمکمل لاعلمی کاپتہ چل رھاتھا یاشاید کوئی نیا ممبرتھا اور اس نے شاید سمجھاھے کہ کسی مشین کی مشہوری کااشتہارھے
دراصل میراارادہ تھا کہ آپکو مکمل ویڈیو اپ لوڈ کرتا کہ کیسے مشین کام کرتی ھے لیکن آپ کی بےصبری کودیکھتے ھوئے خالی مشین کی ویڈیو بھیج رھاھون جوکہ سیدھی اورالٹی دونون اطراف چلتی بھی نظرآۓ گی آپ کو لیکن جڑی بوٹیون کا پانی نکالتے وقت کس انداز مین کام کرتی ھے اسکی بھی ویڈیو چندروز بعد لگادی جاۓ گی ھان مین نے مشین تیارھونےکےبعد مالٹے کارس نکال کراپنے لیے شربت تیار کیاھے اب جیسے ھی کسی بھی بوٹی کارس نکال کررب تیار کرین گے اس کی پوری تفصیل سے ویڈیوبناکر گروپ مین لگادی جاۓ گی خیر اب مشین کی اصل بات یعنی قیمت کےبارے مین آگاہ کرتےھین تودوستو اسکا جوحصہ سفید دھات سٹیل جیسا نظرآرھاھے اتنی مشین بازار سے آپ کودستیاب ھوجاۓ گی ھربڑے برتن سٹورسےمل سکتی ھے یہ مشین مختلف سائز اور مختلف کمپنی کی بنی بنائی مل جائے گی اسکے ساتھ ھینڈل لگاھوتاھے اب کسی نے تھوڑا بہت پانی نکالنا ھو تواسے ساتھ موٹروغیرہ لگانے کی ضرورت نہین ھےوہ اسے ھاتھ کی مددسے چلاکر کافی مقدار مین پانی نکال سکتاھے جتنی مشین بازار سے دستیاب ملتی ھے اسکی قیمت 3500سے لےکر سات ھزارتک ھوسکتی ھے سائز کےحساب سے قیمت زیادہ یاکم ھوتی ھے ممکن ھے کسی بڑے شہر سے مذید سستی مل جاۓ باقی جوموٹر مین نے ساتھ لگائی ھے اسے لفٹ والی موٹر کہتےھین بازارسے نئی اور سکینڈھینڈ مل سکتی ھین اسکے شایدبارہ سوچکرھے آگے گیئر ساتھ ھی لگاھوتاھے یہ اسکی رفتار کنٹرول کرتاھےاور بیس تیس چکرپہ مشین چل رھی ھوتی ھے یعنی انتہائی کم رفتارھوجاتی ھےاور آپ باآسانی کنٹرول کرسکتےھین مشین ٹوٹنے کابھی خطرہ نہین رھتااور یادرھے یہ موٹرطاقت کےلحاظ سے انتہائی طاقتورھوتی ھے  اور مشین کوسیدھااورالٹاچلنے مین مدددیتاھے اسکی قیمیت کامجھے علم نہین ھے خیرسے مجھے تحفہ مین ملی ھے لیکن یادرھے یہ اتنی بھی قیمتی نہین ھے کہ آپ خرید نہ سکین ھاں جوسٹیل کافریم تیار ھواھے سوئچ اور تار وغیرہ اور تیار کرنے والے میرے دوست انجینئر ھین یہ سب اشیاء پانچ ھزار مین خریدی گئین ھین اور جومشین مین نے بازار برتنون والی دوکان سے خریدی تھی وہ چھ ھزار مین ملی تھی آپکو مذیداضافی یہ خرچ کرنےکی ضرورت نہین ھے آپ بازارسے تین ھزار تاپینتیس سو مین بھی خریدکراپناکام چلا سکتےھین اس مشین سے تیل تک نکالاجاسکتاھے بشرط اس مین اندر والی نہایت باریک لگی ھوانشاء اللہ اس پہ بھی تجربہ کرکے آپکومکمل آگاہ کیاجائےگا تاکہ آپ بازار سے ملنے والی انتہائی مہنگی مشینیں جن کی قیمت لاکھون کےحساب سے مانگتےھین اگرایک جالی ھی لگانےسے تیل نکل سکتاھو تویہ کام چندسومین ممکن ھے انشاءاللہ جیسے جیسے تجربہ کامیاب ھوا لازما شیئر کیاجائے گا بس دعاؤن مین یادرکھیے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, March 18, 2022

چار بوٹیان فائدے بے شمار 1

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ چار بوٹیان فائدے بے شمار اور جدید انداز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سون کے ذھن مین پہلا سوال یہی اٹھے گا کہ کونسی چار بوٹیان ھین پھر دوسرا سوال اٹھےگاکہ فائدے کیاھونگے پھرتیسرا لاشعوری طورسوال اٹھے گاکہ آیاان مین قوت باہ کوبھی فائدہ ھوگا اگر مین شروع مین ھی بتادون کہ قوت باہ کاکوئی عمل دخل نہین ھے ان بوٹیون مین تو بہت ھی مایوسی طاری ھوجائے گی چلو کوئی بات نہین مایوس ھونا انسان کوزیب ھی نہین دیتابلکہ موت کاراستہ ھے امید روشنی کاسفر ھے خیر آپ امید کادامن تھامے رھین میرے اس مضمون کامقصد درحقیقت چار بوٹیان نہین ھین بلکہ حکماء کوروشنی کی ایک نئی کرن دینا ھے یا یون سمجھ لین طب کوایک نئی جدت دینا ھے جس سے ایک طبی انقلاب برپاھوجاۓ یادرکھین کچھ محنت ضرور ھے اس مین لیکن اس محنت کے بعد آسانی اتنی بڑی ھے کہ آپ حیران بھی ھونگے اور خوش بھی ۔۔۔۔
چلین پہلے چار بوٹیون کاذکر کرتے ھین لیکن یاد رکھین مضمون ان چار بوٹیون تک محدود نہین ھے تمام بوٹیون پہ مشتمل ھے بس آج چار بوٹیان تجویز کی ھین جب ان کا ذکرختم ھوگاتوکچھ اور بوٹیان مضمون مین شامل کرلین گے بس ایک روشنی دینی ھے آپکو اور باقی کام توآپ خود کرلین گے
چار بوٹیان ۔۔۔کاسنی ۔۔۔ اونٹ کٹارا ۔۔۔ دھماسہ ۔۔۔ اکاس بیل
کاسنی جگر کی لازوال دوا مانی جاتی ھے اب جہان بھی امراض جگر کاذکرآۓ گا توکاسنی کے استعمال کوترجیح دی جاۓ گی کاسنی کےتمام اجزاء یعنی پتے بیج اور جڑتمام استعمال کےقابل ھین تازہ پتے استعمال کرنا نہایت ھی مفید سمجھاجاتاھے اور یادرھے تازہ پتے جو صبح کو شبنم سے لبریز ھون انہین استعمال کرنا نہایت اعلی ھے یہ بات بھی یادرکھین ان پتون کودھونے سے منع کیاجاتاھے کیونکہ حدیث کی روسے ان پتون پہ گری شبنم مین ایک قطرہ جنت کاپانی شامل ھوتاھے خیر سے اس بارے مین وضاحت کوئی عالم دین ھی دے سکتاھے مین تو یہ بتاسکتا ھون مزاجا ترسرد یعنی اعصابی عضلاتی ھے مشہورعام ھے پورے ملک مین ھرجگہ پائی جاتی ھے اس وقت موسم عروج پہ ھے جگر کےسدے پتہ وتلی وگردون کےسدے کھول دیتی ھے یرقان ھرقسم مین نہایت ھی اعلی ھے بدن چہرے یاپاؤن پہ سوج آجانے پر سب سے زیادہ مفیدھے کیونکہ پیشاب کھول کر سوجن اتاردیتی ھے اسکے پتون کاساگ بھی کھایاجاتاھے یادرھے گلے کےامراض مین خاص کر گلینڈ کےامراض مین نہایت ھی مفید ھے خیر یہان مختصر ذکرکرنا مقصود ھے
اسی طرح اونٹ کٹارا جسے ملک تھیسل انگریزی مین کہاجاتاھے پوری دنیا مین پیداھوتاھے یہ سرخ سفید نیلا پیلا رنگوں کے پھول مین ملتاھے یہ تمام رنگون مین ادویات مین استعمال ھوتاھے بعض نے اسے ایک دوسرانام بھی دےرکھاھے یعنی جگرکٹارا جسکی دلائل کےساتھ کوئی وضاحت نہین کہ کیون یہ نام رکھاگیاھے جبکہ جگر کےلیے تمام اقسام کااونٹ کٹارا مفید ھے ھاں یہ نام یعنی اونٹ کٹارا یااشترخار نام اسلیے مشہور ھین کہ باوجود اسکے کہ اس پہ بے شمارکانٹے ھوتےھین لیکن اونٹ کی مرغوب ترین خوراک ھے بلکہ اونٹ اس پودے کودیکھ کر پاگل سا ھوجاتاھے جب تک مکمل اسے کھا نہ لے اس جگہ سے ٹلتاھی نہین ھے یہان یہ بات بھی یادرکھین امراض جگر امراض گردہ و طحال مین سب سے اعلی ترین غذائی دوا اونٹنی کادودھ ھے خیر اونٹ کٹارا پہ بڑا تفصیلی میرا مضمون ھمارے اسی گروپ مطب کامل مین پہلے سے لکھاھواھے اسی سے ایلوپیتھی مشہور دوا سیلی مائرین نکالی جاتی ھے جو ھیپاٹائٹس مین استعمال کی جاتی ھے خیر اسی طرح دھماسہ پہ بھی مطب کامل مین مضمون موجود ھے اور کچھ ھی عرصہ پہلے اکاس بیل پہ بھی مضمون لکھ چکا ھون اب ان چارون نباتات کا موسم ھے ھرجگہ عام پائی بھی جاتی ھے انہین حاصل کرنا کچھ مشکل نہین ھے بس انہین محفوظ کرنا کچھ مشکل کام ھے خیر اکاس بیل جو بہترین وہ ھے جو برسیم پہ چڑھی ھوئی ملتی ھے اسے ھی حکماء طبی لحاظ سے بہتر سمجھتےھین بیر کیکریادیگردرختون پہ چڑھی اکاس بیل تاثیرکےلحاظ سےاتنی مفیدنہین ھے برسیم والی باریک اورسرخی مائل ھوتی ھے اسی کا بیج جسے ھم کثوث کہتےھین وہ بھی بے شمارادویات مین شامل ھوتاھے خیر خیبرپختون خواہ مین باقاعدہ اسےکاشت اور محفوظ کرکےبازارمین بیچاجاتاھے اکاس بیل کو محفوظ کرنا کچھ مشکل نہین ھے اسی طرح کاسنی کے بیج اور جڑ زیادہ استعمال ھوتی ھے اسے بھی آسانی سے محفوظ کیاجاسکتاھے لیکن دھماسہ اور اونٹ کٹارا محفوظ کرکےسٹورکرناکافی تکلیف دہ کام ھے کیونکہ کانٹے بہت ھوتےھین اب اگلی اور ضروری بات کہ نباتات خواہ کانٹے دارھون یا بغیرکانٹے کے ھون انہین محفوظ کرکےرکھنےکےلیے کافی جگہ ھونابھی ضروری ھے اگر ھم ایک ایسا طریقہ استعمال کرین کہ جہان ھمین ایک بوٹی رکھنےکےلیے کئی فٹ جگہ درکارھوتی ھے بوریان یاایسے بڑے ڈبے استعمال کرنے پڑتےھین جوکافی جگہ گھیرتےھین ان سب مسائل سے بھی بچ جائین اور بوٹی افادیت مین بھی زیادہ پراثرھو باقی گفتگواگلی قسط مین

Saturday, March 12, 2022

سر چکرانے کےاسباب اورعلاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔سر چکرانے کےاسباب اورعلاج ۔۔۔۔
بلغمی مادے یاغلیظ اخلاط یامتعفن ریاح وبخارات بطن وماغ یاعروق دماغ مین جمع ھوجاتےھین تواس سے نفسانی روح کی رو مین رکاوٹ پیداھوجاتی ھے قوی نفسانیہ اس کودفع کرنے کی کوشش کرتی ھین جس کےلیےوھان پرجذب وصرف بھی زیادہ ھوتاھے جس سے زیادہ آکسیجن زیادہ گلوکوز اورزیادہ فولاد جذب ھوتاھےاورصرف ھوتاھےمادہ رکاوٹ اورقوتوں کی کشمکش سےروح کی گردش متاثرھوتی ھےجس سےدماغ مین پیداھونےوالی برقی روکی گردش دگرگون حرکت کرنےلگتی ھےاس سےقویٰ نفسانیہ کےطبعی افعال اپنےطبعی راستےسےھٹ کرچلتےھین توان کاعصبی رابطہ متاثرھوتاھے جس سےان کو ھرشےگھومتی نظرآتی ھےاورچکرآتےھین قوت توازن ختم ھوجاتی ھےیاکمزورھوجاتی ھے
یادرکھین یہ حالت ھرتحریک مین پیداھوسکتی ھے جیسے سوداوی مادون کااجتماع رگون کوبلاک کردیتاھے غلیظ مادے اورریاح کی بندش رکاوٹ کاباعث بنتی ھین جس سے چکرآتےھین یا پھر جیسے صفراوی تحریک مین صفراکی کثرت سےدماغ واعصاب مین حالت تسکین پیداھوجاۓ توجوفون مین رطوبات جمع ھوجاتی ھین اسکو دفع کرنےکےلئے دماغ کی قوتین کوشش کرتی ھین جس کی وجہ سے چکرآتےھین اوراعصابی تحریک مین رقیق مادے دماغ کی رگون کےاندربھرجاتےھین توچکرآتےھین یادرھے اعصابی سےآنے والے چکرون کادورانیہ زیادہ ھوتاھے اگر کوئی اجنبی چیز بدنی جوفون مین آکربیٹھ جاۓیاپیداھوجاۓتوبھی چکرآتےھین جیسے حمل ھے یاگردون کی پتھریان ھین یا معدے مین فاسد زھرسےامتلاھونا یا پھر خون کی کمی واقع ھوجانا یا پھر بطون دماغ مین کسی کلاٹClot یا پھررسولی کاپیداھوجانا یاپھرمقامی طورپر کسی چوٹ کالگ جانا یہ سب چکرآنے کاباعث بنتےھین اب المیہ یہ ھے اگر عام قاری ایسا سوال کرے کہ چکرآرھے ھین علاج بتادین توبات سمجھ آجاتی ھے کیونکہ وہ مرض کے حقائق سےناواقف ھوتاھے اب مزا اس وقت آتاھے جب یہی سوال ایک حکیم کرتاھے
دوسری بات بعض حکماء یہ چاھتےھین کہ ھمین کوئی ایک ایسی دوا بتادین جوھرمرض مین کام آۓ تو دوستو ایسی کوئی دوا میرے علم مین نہین ھے اورشاید دنیا مین اتنی ھزاروں کے حساب سے دوائین تیار نہ ھورھی ھوتی اگرایک آدھ دوا ھی کام کررھی ھوتی
 ھان یہ ھوسکتاھے جیسے ابھی آپکو بتارھا تھا کہ سرچکرانے مین بےشمار وجوھات ھین جن کاذکربھی کیاھے ان مین اکثریت اسباب جن سے چکرآتےھین ان مین مندرجہ ذیل دوادینےسے چکرٹھیک ھوجائین گے
اسطخدوس سوگرام
کشنیز 50گرام
فلفل سیاہ 20گرام
سفوف بناکررکھ لین اب اس سفوف سےایک ماشہ اطریفل کشنیزسوگرام تربدسفید تین ماشہ بسفائج تین ماشہ ملاکررکھ لین اب اس مین پانچ ماشہ تین وقت ھمراہ پانی کھلادین بعدازغذادین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔ میری سابقہ پوسٹ مین بھی بسفائج دوا لکھی تھی بعض اسے پھٹکڑی سمجھ رھے بعض کوپتہ ھی نہین تھاکہ یہ کیانبات ھے سیدھاپنساری کےپاس جایاکرین وہ بسفائج دکھادے گا مشہورعام نام یہی ھے باقی عربی مین اخراس الکلب فارسی مین افراس الکلب ھندی مین کہنکالی ایک گرہ دار جڑجیسی ھے مزاجا عضلاتی غدی ھے عام دوا ھے ھرپنسارسٹورسے ملتی ھے آپ گوگل سے پولی پوڈیم سرچ کرکے تصاویردیکھ سکتےھین خیر مشہورعام نام بسفائج ھی ھے اسے پھٹکڑی نہ سمجھین یہ نباتات ھے معدنیات نہین ھے
آخری بات مبتدی حکماء کے پڑھنے کےلئے عام فہم بہترین کتاب شرح اسباب ھے اسے لازما اپنے مطالعہ مین لائین

Thursday, March 10, 2022

سر درد

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ سر درد کی اکثریت اقسام کاایک نسخہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بے شمار وجوھات سے سردرد پیدا ھواکرتاھے ان مین زیادہ وجوھات پیٹ کی خرابی جیسے گیس پیدا ھونا اسہال پیچش یا قبض ھوجانا ان سب مین سردرد ھوجاتاھے نزلہ کاپیداھونا یادماغ مین جم جانے سےبھی سردرد پیداھوجاتاھے خیر طبی اصطلاحات مین تمام سردرد دماغی نزلی اور معدی مین یہ دوا مفید ھے
ھلیلہ بلیلہ آملہ اسطخدوس کشنیز بسفائج سونف ھموزن ادویات کاسفوف بنالین خواہ سفوف کی شکل مین استعمال کرین یاپھر تین گناہ شہد ملاکرمعجون کی شکل بنالین اگر سفوف استعمال کرنا ھے توایک گرام دن مین تین بار ھمراہ پانی استعمال کرین اگر معجون بنائین توایک چمچ دن مین تین بارھمراہ پانی استعمال کرسکتےھین ھردوصورت مین مفید رھتاھے انشاءاللہ سردرد ٹھیک ھوجائے گا مطب کامل محمودبھٹہ

Thursday, March 3, 2022

خون کی کمی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ خون کی کمی اور تین مختلف انداز۔۔۔۔۔۔۔
بلغم کی زیادتی سے سودا کی زیادتی سے صفرا کی زیادتی سے خون کی کمی واقع ھوجاتی ھے اب تینوں طرح سے ھونے والی کمی خون کی پہچان اور اسکا علاج سمجھ لین
پہلے بلغمی مزاج کی وجہ سے ھونے والی کمی خون کاعلاج
مغزکرنجواہ تین تولہ
آملہ خشک  تولہ
ھلیلہ سیاہ تولہ
پھٹکڑی بریان تولہ
پھلی کیکرتولہ
کشتہ فولادتولہ
پیس کر 500ملی گرام کیپسول بھرلین ایک کیپسول صبح شام
فائدہ
بدن سےرطوبات کاخاتمہ کرکے خون پیداکردیتاھےاورچہرہ سرخ وشاداب ھوجاتاھے
مقوی قلب وعضلات ھے
مردون مین جریان اورعورتون مین لیکوریا ٹھیک کرتاھے
کمردرد پنڈلی اور پھٹون کادرد ٹھیک کرتاھے
پرانابخار بلغمی دمہ مین مفیدھے
کمزوری اور نچلےدھڑکابےجان ھونامین مفیدھے
شوگراوراس سے پیداشدہ کمزوری ٹھیک کرتاھے
سردی سےپیدا شدہ جوڑون کےدرد ٹھیک کرتاھے
قوت مدافعت کی کمی کیوجہ سے بعض خواتین کومقررہ دنون سے زائد ماھواری آتی ھے اسے درست کرتاھے
خونی قے اورناک سےآنےوالاخون ٹھیک ھوجاتاھے
تھیلیسیمیا کےمریض بچون کودورتی صبح شام کھلائین اس سے خون لگوانے کی رفتار کم ھوجائے گی
یہ سب بلغمی مزاج سے پیداشدہ علامات ھین جن کے باعث خون کی کمی واقع ھوجاتی ھے
اب سودا کی زیادتی کےباعث پیداشدہ عوارض
جوڑون کادرد
ترشی وتیزابیت کےسبب متلی کاھونا
غذاکےبعدخشک کھانسی
خشکی سے پیداشدہ دمہ
یورک ایسڈ کی زیادتی
سل جیسی مرض
خشکی کےباعث ھڈیون مین درد
پیٹ مین ریاح یاھواکےگولے
عورتون مین باؤلاگولا
احتباس الطمث
ھیپاٹائٹس سی اور جسم کارنگ سیاھی مائل ھونا یعنی خون بھی گاڑھاھوکراپنادورہ جسم مین کم کردیتاھے
علاج
کشتہ فولادتولہ
سنڈھ تولہ
اجوائن دیسی تولہ
گندھک آملہ ساردوتولہ
تمام دوائین پیس کر500mgکاکیپسول بھرکرصبح شام ایک کیپسول ھمراہ دودھ دین
اب صفراوی امراض جن سے کمی خون ھوسکتی ھے
یرقان
بھوک کی کمی
جگرمین صفراکی پیدائش بڑھ جاۓ اوراخراج نہ ھوسکنے کی وجہ سے پیٹ مین پانی پڑجاۓ یعنی استسقاء کےباعث کمزوری اور خون کی کمی
علاج ۔۔۔
کشتہ فولادتولہ
ریوندخطائی دوتولہ
سونف دوتولہ
مگھاں تولہ
کالی مرچ تولہ
سنڈھ تولہ
تمام دوائین پیس کر500mgکاکیپسول بھرکرصبح شام بعداز غذا ھمراہ عرق گاؤزبان دوتولہ کےساتھ دین
نوٹ۔۔۔ تینون ادویات مین جہان کشتہ فولاد لکھاھے اگر کسی دوست کوکشتہ فولاد میسر نہین ھے تو ھرتین نسخہ جات مین آپ تازہ فریش ھیراکسیس بھی پنساری سے لے کشتہ کے ھی وزن جتنا شامل کرلین رزلٹ وھی ملے گا یادرکھین ھیراکسیس درحقیقت فولادھی ھے یا یون سمجھ لین قدرتی انداز مین کشتہ فولادتیارشدہ کان سےنکالاجاتاھے اب اس ھیراکسیس کوکشتہ فولاد جیسا ھی بنانے کاطریقہ گروپ مین لکھ چکاھون جوسوڈابائی کارب برابروزن پانی مین حل کرنےسے حاصل کیاجاتاھے آپ خود اس طرح بہترین کشتہ فولادتیار کرسکتےھین گروپ مطب کامل 🌈محمودبھٹہ🌈

Tuesday, March 1, 2022

دواۓ لیکوریا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ دواۓ لیکوریا۔۔۔۔۔۔۔۔
نہایت مختصرآسان دوا جومنٹوں مین بن سکے اور فوائد مین اعلی
گندھک آملہ سار۔۔ ھیراکسیس ۔ کشتہ بیضہ مرغ ۔ سوڈابائی کارب
برابروزن پیس کر چاررتی کیپسول بھرلین یاویسے ھی سفوف کی شکل مین کھلادین بعداز غذا صبح شام ھمراہ دودھ دین
کمر درد جولیکوریا کی مریضہ کوھوسکتاھے اس مین مفید ھے
لیکوریا کمی خون جسمانی کمزوری سب کےلئے کم سے کم پندرہ روز کھلائین شفایابی ھوگی گروپ مطب کامل محمودبھٹہ