Thursday, August 31, 2017

بالون کے مختلف امراض اور ان کا علاج


,,,,,,,,,,,مطب کامل,,,,,,,,,,
,,,,بالون کے مختلف امراض اور ان کا علاج,,,,
کل تک مین بالون کے متعلق دو پوسٹین لکھ چکا ھون آج اس کے متعلق آخری پوسٹ لکھ رھا ھون بہت سے سوالات سے تھے بالون کے امراض سے متعلق کسی نے بال چر کا سوال کیا تو کسی نے گنج پن کا اب مین نے ان تمام سوالون کے جوابات ایک ھی جگہ دینے کا فیصلہ کر لیا ھے سرمد صاحب کو پتہ ھے صرف کہ مین شام کہان تھا اور رات کہان ھون مسلسل سفر رھا لیکن آپ کے درمیان حاضری بھی ضروری تھی لیجئے سب سوالون کے جوابات ترتیب سے لکھے دیتا ھون
گنجا پن ,,,,روغن زیتون پچاس گرام مین دو عدد جونک تانبہ کی دیگچی یا تانبہ کے کسی بھی برتن مین رکھ کر جلا لین جب جونک کوئلہ ھو جائین تو نیچے اتار لین تیل پن کر اس مین پچاس گرام ھی روغن بیضہ مرغ یعنی انڈے کا تیل شامل کر دین جس کے نکالنے کا طریقہ کل کی پوسٹ مین درج کر چکا ھون دونون کو ملا کر صرف گنج پن والی جگہ پہ مالش کرین بہت جلد ھی بال نکلنا شروع ھو جائین گے
بال چر ,,,,کسی بھی جگہ سے بال جیسے کٹ جاتے ھین جگہ خالی ھو جاتی ھے بعض دفعہ وھان پھنسیان بھی نکل آتی ھین یہ سب جراثیم کا کمال ھوتا ھے سرکہ اور ادرک کا پانی برابر وزن چند روز دن مین دو تین بار لگائین اور مرض سے نجات پائین
بال سفید ھو جانے کا ایک اور نسخہ ,,,,ناریل کے تیل ایک بوتل مین چھڑیلہ ایک تولہ ڈال کر رکھ دین اور یہ تیل سر پہ لگائین اور ساتھ جورش جالینوس سات ماشہ مین کشتہ منور نصف رتی رکھ کر کھلائین بال سیاہ ھو جاتے ھین جوارش جالینوس پہ تمام حکماء قدیم اور جدید متفق ھین کہ بال سیاہ کرتی ھے
اب براہ کرم ان دواؤن پہ عمل کرنے سے پہلے ایسا کوئی سوال نہ کرین کہ جی کتنا عرصہ استعمال کرنی ھے دوا دوسرا سوال یہ نسخہ کتنے روپون مین بنے گا یہ آپ پنساری کے پاس جائین اور اس سے پوچھین یقین جانین مین پنساری نہین ھون

جوارش جالینوس||jawarish jalinoos

,,,,,,مطب کامل,,,,,,,
Jawarish jalinooos |Jawarish|jalinus
,,, جوارش جالینوس,,,,
ابھی ایک پوسٹ پڑھی ھے اور جوارش جالینوس کا نسخہ مانگا ھے بسم اللہ مین خود لکھے دیتا ھون اس کی پوسٹ اس لئے لکھی ھے کہ ایک تو ذرا نسخہ لمبا ھے اور دوسری وجہ کہ اگر کوئی اور صاحب کو بھی خواھش ھو تو بنا سکے مین جو نسخہ بناتا ھون وہ یہی ھے اور کم سے کم بیس سیر سے لے کر ایک من ایک دفعہ مین تیار کرتا ھون بہت ھی استعمال کرتا ھون
اسارون ,,,,,بالچھڑ,,,,فلفل دراز,,,,چرائتہ شیرین ,,,حب الاس,,,,خولنجان ,, سنڈھ ,,,دارچینی ,,,,ناگر موتھا,,,عود بلسان ,,مرچ سیاہ,,,لونگ,,,,قسط شیرین ,,,ھر ایک 200گرام ,,مصطگی رومی 375گرام زعفران 60گرام ,,,,شہد خالص 5 کلو عرق گلاب 250ملی لٹر ,,,
سب سے پہلےزعفران عرق گلاب مین کھرل کرین اور باقی ادویہ کو باریک پیس لین اور اب ان دونون کو ملا دین ا ب شہد کا اوام تیار کرین اور تمام ادویات اس مین شامل کرکے معجون بنا لین اسے ھی جوارش جالینوس کہتے ھین
فائدے,,,,معدہ اور آنتون کو بہت ھی مفید ھے آنتون کی قوت ماسکہ بڑھا کر بدھضمی ,,قے,, گھبراھٹ کے لئے تریاق صفت ھے ,,,, مثانہ کی قوت ماسکہ بڑھا کر زیادہ پیشاب آنے کو روکتی ھے بھوک بڑھاتی ھے معدہ اور انتڑیون کی گیس ختم کرتی ھے خاص کر منہ کی بدبو ختم کرتی ھے بلغمی کھانسی بلغمی دمہ اور بواسیر کا مستقل علاج ھے گردہ مثانہ کی پتھری توڑتی بھی ھے اور آئیندہ بننے کو بھی روکتی ھے ھان جس چیز کا مین دوسری پوسٹ مین ذکر کر رھا تھا بالون کو سفید ھونے سے بھی روکتی ھے اور سفید بال سیاہ بھی کرتی ھے سب سے بڑی خوبی حرارت غریزی بے شمار پیدا کرتی ھے معدہ اور آنتون کی بیماریون مین اس سے بہتر دوا اور کوئی نہین ھے بس تیار کرتے وقت حکماء حضرات کا ذرا دل کانپتا ھے کیونکہ مہنگی بنتی ھے ضرور بنائین مین تو کہتا ھون جس مطب مین جوارش جالینوس نہین بنتی وہ مطب ھے ھی نہین

Wednesday, August 30, 2017

گرتے بال اور ان کا علاج

,,,,,,,,,,,,, مطب کامل,,,,,,,,,,,,,
,,,گرتے بال اور ان کا علاج ,,,,,,
کل ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ گرتے بالون کا علاج بھی درج کرین گے لیکن اس سے پہلے ذرا ذاتی گفتگو ,,,, بھئی ان سب دوستو کا شکریہ جہنون نے عید مبارک کے میسج بھیجے میری طرف سے تمام احباب و دوست اور پیارے قارئین جو مجھے بڑی دلجمعی سے پڑھتے ھین سب کو میری طرف سے عید مبارک اور وہ دوست جن کی یہ عید اپنے دکھون غمون اور صدمات کی وجہ سے افسردگی مین گزرے گی ان کے غم دکھ مین برابر شریک ھون اللہ تعالی سب کو مصائب اور پریشانیون اور جانکاہ صدمون سے بچاۓ اور وہ سب دوست بھی جو مجھ سے کوئی بھی شکواہ رکھتے ھین مین ان مقدس دنون کے نام سے خلوص دل سے معذرت چاھون گا خواہ میری غلطی ھے یا نہین ھے ان سب کو بھی میری طرف سے خلوص نیت کے ساتھ عید مبارک کیونکہ حسد اور بغض دل مین رکھنا مسلمان کے لئے جائز نہین اور اس کے بعد میری صرف ایک ھی اپیل ھے جو دوست قربانی کا فریضہ ادا کر رھے ھین وہ شرعی اصول کے مطابق قربانی کا فریضہ انجام دین اپنے عزیزون کا اور غربا کا حصہ نکالئے اپنی فریج کا پیٹ نہین بھرنا نمائش نہین کرنی صرف آپ یہ بات ذھین مین رکھین کہ آپ احکامات خداوندی پورے کر رھے ھین سنت ابراھیمی ادا کر رھے ھین جی اب آتے ھین اپنے موضوع کی طرف
اس آئل کی پوسٹ مین پہلے بھی لکھ چکا ھون آپ چار عدد انڈے دیسی مرغی کے لین ان کو ابال کر اس مین زردی علیحدہ کرکے اس زردی کو پوڈر کرکے کسی فرائی پین مین ڈالکر آگ پہ رکھ دین زردی جل کر سیاہ ھو جاۓ گی اور اس مین تیل انڈے کا علیحدہ ھو جاۓ گا اب اس تیل مین ایک ماشہ پوٹاشیم پر میگنیٹ شامل کرکے کھرل کرین اور پھر اس مین 250گرام خالص سرسون کا تیل شامل کر لین بطور خوشبو آپ اس مین کوئی بھی اپنی پسند کی شامل کر سکتے ھین نہ بھی کرین تو ضرورت نہین ھے اسے روزانہ صبح اپنے سر پہ پندرہ منٹ مساج کرین پھر ایک گھنٹہ تا آدھ گھنٹہ بعد غسل کر لین چند روز مین بال گرنے بند ھو جائین گے

Tuesday, August 29, 2017

وقت سے پہلے سفید بال اور ان کا علاج

,,,,,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,,,,,
,,,,,وقت سے پہلے سفید بال اور ان کا علاج,,,,,
بہت سے دوست اس مرض کے بارے مین کہہ چکے ھین کہ لکھین کیونکہ اب یہ مرض بھی عام ھو گئی ھے ایک وقت تھا کہلوگون کے بال ساٹھ سال کی عمر مین جاکر سفید ھونا شروع ھوتے تھے بہت سے لوگ کے بال ساٹھ سال تک کی عمر مکمل سیاہ دیکھے ھین صرف ایک ھی فرق تھا اس وقت مین اور آج کے وقت مین غذا یہ نہین تھی جو آج ھے آب و ھوا بہت ھی صاف تھی آج گاڑیون کا دھوان گردوغبار اتنا ھے کہ ھر شخص اگر باقی خطرناک امراض سے بچا ھوا ھے تو نزلہ زکام کا شکار ضرور ھے اس وقت مجھے اپنے ملک مین ایک بھی شخص معتدل مزاج مین تندرست دکھا دین نہین ملے گا ھر شخص کسی نہ کسی مرض مین ضرور مبتلا ھے کچھ جسمانی امراض مین اور کچھ روحانی ا مراض مین مبتلا ھین اور تو اور بڑے بڑے حکماء حضرات کو دیکھ رھا ھون نفسیاتی امراض مین مبتلا نظر آتے ھین میری دعا ھے اللہ تعالی سب کو صحت مند کرے جب پورا معاشرہ بیمار ھو بیماریون پر تحقیق والے بھی خود بیمار ھو جائین تو بتائین پھر کیا ھو گا سواۓ تباھی اور بربادی کے کچھ بھی حاصل نہ ھو گا اب آتے ھین اصل موضوع کی طرف
مسلسل بلغمی مزاج کی وجہ سے چی خام بلغم بنتی اور اخراج پاتی رھے تو دماغ اور اعصاب کو غذا کہان سے ملے گی جب دماغ اعصاب کو خوراک نہین ملے گی تو یقینی طور پر خون مین کلرنگ میٹر کم ھو جاتا ھے اور اسی وجہ سے بال سفید ھونا شروع ھو جاتے ھین دماغی کامون کی کثرت ذھنی پریشانیان حزن ملال کا ماحول تفکرات و ترددات کا حملہ مالی پریشانیان ذھنی نا آسودگی اسی قسم کے مسائل وقت سے پہلے بال سفید کر دیتے ھین مین نے ایک شخص کو دیکھا جسے جوان بیٹے کی موت کی شکل مین ذھنی شاک پہنچا اس کے مین نے تین ماہ مین مکمل بال سفید ھوتے دیکھے ھین اللہ تعالی سب کو پریشانیون اور مصیبتون کے بچاۓ ھان تو کہہ رھا تھا کہ بالون کی غذا زیادہ تر سوداوی مادہ ھوتے ھین اگر یہ سوداوی مادہ بالون کو نہ ملے تو وہ سفید ھو جاتے ھین اور گرنے بھی لگتے ھین یعنی کہ فولاد اور جست بالون کی اصل خوراک ھے یہی سوداوی مادے مین بدل کر بالون تک پہنچتے ھین دوستو یہی ھے فلسفہ بال سفید ھونے کا اب علاج پہ آتے ھین کہ ایسی کیا دوا ھو جس سے یہ ضرویات پوری ھو کر بال سفید ھونا بند ھو جائین اور جو سفید ھو چکے ھون اگر اللہ کا کوم و فضل شامل رھے تو وہ بھی سیاہ ھو جائین ,,,تو لیجیے سنین
مغز بادام شیرین 250گرام ,, مغز کدو 60گرام مغز خیارین 60گرام مغز خربوزہ 60گرام پوست آملہ پوست ھلیلہ پوست بلیلہ ھر ایک 40گرام سونف کشنیز ھر ایک 125گرام خشخاش سفید 80گرام کشتہ مرجان کشتہ جست ھر ایک 50گرام سب کا سفوف بنا لین ایک ایک چمچم چھوٹی صبح شام ھمراہ دودھ شیرین استعمال کرین انشاء اللہ بال سیاہ ھو جائین گے

Monday, August 28, 2017

خواتین کے چہرے پہ بال اور ان کا علاج

,,,,,,,,,,مطب کامل ,,,,,,,,,,,,
,,,خواتین کے چہرے پہ بال اور ان کا علاج,,,,,,
بہت ھی زیادہ یہ مرض پھیل رھا ھے اس کی آسان سی تشریح اور آسان سا علاج لکھون گا اگر اسی اصول پہ علاج کرین گے تو یقینی کامیابی ھو گی
اب پہلا سوال کہ بال کیونکر پیدا ھوتے ھین بال سوداوی مادہ سے پیدا ھوتے ھین عورتون کے جسم سے سوداوی مادہ خارج کرنے کے لئے ان کے اعضاء بھی الگ اور ان کے وظائف بھی الگ ھی بناۓ ھین ھر ماہ خون حیض کی شکل مین سوداوی مادہ اور دیگر فاسد مادے خارج ھوتے ھین اسی لئے عورتون کا مزاج سوداوی نہین ھوتا اگر ان کے اس ماھانہ عمل مین خلل واقع ھو جاۓ اور فاسد مادے اندر ھی رہ جائین تو یہی فاسد مادے ھامون کے ساتھ مل کر ایسا عمل کرتے ھین کہ ان کی ساخت ھی بدل جاتی ھے عورت کی نسوانیت بدلنے لگتی ھے اور طبی اصول کے مطابق یہ سوداوی مادہ ھوتا ھے جس نے ماھیت ھی بدل دی اگر اسے آپ صفراوی مادے مین بدل دین گے تو حسن و نسوانیت واپس آ جاتے ھین لیکن ایک بات یاد رکھین جب ایک دفعہ یہ تبدیلی آ جاتی ھے اسے واپس اپنے اعتدال پر لانے کے لئے کچھ عرصہ ضرور درکار ھوتا ھے یہ نہین ھوتا کہ چار روز دوا کھائی تو بیماری فشون ,,نہین اس پر ٹائم ضرور لگے گا لیکن یہ نہین کہ آپ کو کامیابی نہین ملے گی انشاء اللہ سفا ملے گی اب علاج درج کرتا ھون,,,
حب. مفید النساء,,,,مرمکی,,, دارچینی,, لونگ,, جندبیدستر,,,مصبر,,,ھیراکسیس,,,ھر ایک دس گرام زعفران پانچ گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین اور ایک تا دو گولیان دن مین تین بار دین
ملین نمبر چار,,,رائی,, اجوائن دیسی,, بابچی,,ھر ایک دس گرام گندھک آملہ سار 40گرام پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لین دو دو کیپسول دن مین تین بار
حب سلاطین ,,,یہ نسخہ آپ نے حسب برداشت دینا ھے کیونکہ یہ مسہل ھے
کچلہ مدبر سفوف 40گرام رائی 80گرام شنگرف 20گرام مغز جمال گوٹہ دس گرام پہلے جمال گوٹہ خوب باریک پیس لین اب شنگرف کو علیحدہ باریک اتناپیسین کہ اس کی چمک ختم ھو جاۓ پھر اس مین جمال گوٹہ کو ملا کر کم سے کم ایک گھنٹہ پھر پیس لین اب کچلہ اور رائی پسی ھوئی بھی شامل کر اچھی طرح مکس کرکے دانہ مونگ برابر گولیان بنا لین ایک تا دو گولی دن مین دو بار استعمال کرین
یہی علاج ھے انشاء اللہ کچھ عرصہ کے استعمال سے چہرے کے سب بال جنہین آپ ھارمون کی خرابی کی وجہ سے کہتے ھین یہ بال ختم ھو جائین گے

Friday, August 25, 2017

ڈینگی بخار اور اس کا علاج

,,,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,,
,,, ڈینگی بخار اور اس کا علاج ,,,,,,,
قسط نمبر دو,,,,,,,,,,,,,
مین ذکر کر رھا تھا شہد کے چھتہ مین ایک مادہ ھوتا ھے جسے انگریزی مین پروپیس ,,propus,,کہتے ھین اب یہ تجربات مین نے نہین کیے مین نے تو بہت بعد کی بات ھے یہ یورپ کی ھی تحقیق ھے ,,,ھاۓ رے مسلمان ,,, جو تحقیق انہون نے کرنی تھی وہ بھی یورپیون نے کی سچ کہا تھا سلطان صلاح الدین ایوبی نے جب مسجد اقصی پہ اپنا قبضہ کر لیا تو مسجد کی دیوارون سے چمٹ کر زاروقطار رونے لگا کمانڈرون نے کہا کہ سلطان آج تو خوشی کا دن ھے کہ ھم نے اللہ کا گھر حاصل کر لیا اور آپ ھین کہ رو رھے ھین تو سلطان نے کہا مین رو اس لئے رھا ھون مجھے نظر آرھا ھے کہ مسجد اقصی ایک دن دوبارہ یہودیون کے قبضہ مین چلی جاۓ گی اس دن صلاح الدین ایوبی کہاں سے آۓ گا اسے آزاد کرانے کے لئے ,,مسلمان تو شراب شباب اور کباب مین گم ھو چکے ھونگے اور آج زس کی پشین گوئی سچ ثابت ھوئی خیر بات لمبی ھو جاۓ گی. سواۓ کڑھنے کے اور کچھ بھی نہین کیا جا سکتا
ڈنمارک کے پروفیسر لنڈ کی تحقیق ھے کہ شہد کے اندر اور شہد کے چھتہ کے اندر ایک عنصر ھے پروپیس اس سے بڑا جراثیم کش عنصر اور کوئی نہین ھے دنیا کے ھر اینٹی بائیوٹک اور ھر وائرس کے خلاف تیار شدہ ویکسین بھی وہ کام نہین کرتے جو اکیلی شہد کرتی ھے یاد رکھین ڈینگی مین بھی شہد سے موثر کوئی دوا نہین ھے اب آپ طبیب ھین مریض کو آپ نے بتانا ھے کہ شہد بھی گرم اور ڈینگی بھی گرم خشک مزاج کی پیداوار پھر شفا کیسے ھو تو جناب اس کا ماء العسل بنا کر استعمال کرین یعنی پانی مین شامل کر کے شربت بنا کر اسے ابالین پھر ٹھنڈا کر کے استعمال کرین گھونٹ گھونٹ لین ڈینگی کا بخار یک لخت کبھی بھی نہ اتارین ورنہ ضعف قلب ھو کر بھی موت واقع ھو سکتی ھے اور یہ قہواہ ضرور دین اس سے قوت مدافعت بڑ کر ڈینگی کو ختم کرنے مین بہترین معاون ھے ,,, پپیتے کے پتون کا پانی سفید مرچ سونف کالی مرچ ادرک ان کا قہواہ تیار کر کے استعمال کرین اب وزن پوچھ کر پریشان نہ کرین چٹکی چٹکی استعمال کرین ساتھ مندرجہ ذیل دوا دین , ,,,, سفید مرچ دس گرام سوڈابائی کارب تیس گرام برگ پپیتا کا پانی دس گرام شامل کرکے چنے برابر گولیان بنا لین دو دو گولی صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دین اس سے وائٹ سیل کی کمی دور ھو گی ساتھ یہ دوا دین ,,,, چھتہ کے اندر جالا ھوتا ھے بھئی یہ جو شہد اتارتے ھین ان سے کہین گے تو لا کر دے دین گے اسکی چنے برابر گولیان بنا کر ایک ایک گولی صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دین مزید دوا,,,,,,, چھلکا جڑ آک سایہ مین خشک کرکے دس گرام مرچ سیاہ دو گرام سفوف ملٹھی دس گرام سب ادویہ کو چھ گھنٹہ گاۓ کے دودھ مین کھرل کرکے گولیان چنے برابر بنا لین ایک ایک گولی ماء العسل کے ساتھ دین
اب حفاظتی اقدام ,,, یاد رکھین جب الرشاد اور مرمکی دونون کی دھونی وبا کے دنون مین دین ڈینگی مچھر وھان نہین رھے گا اس سے بڑی جراثیم کش دھونی اور کوئی نہین ھے مجھے امید ھے اب سب لوگ کم سے کم ڈینگی کا علاج خود کر لین گےاجازت

ڈینگی بخار||dangueDangue

,,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,
dangue|Fever
,,,,,,,, ڈینگی بخار ,,,,,,,,
پروگرام یہ تھا کہ آج جمعتہ المبارک کے بابرکت دن کا آغاز شوگر جیسے موضوع سے شروع کرین گے ادھر کافی دوستون کا پر زور مطالبہ شروع ھوا کہ ڈینگی کا بڑا زور ھے ذرا اس پہ بھی لکھین مختصر ھی مضمون ھو گا لیکن آپ غور سے پڑھین گے تو بہت جامع نظر آۓ گا یہ 1789کا زمانہ تھا کہ انکشاف ھوا کہ ڈینگی بھی ایک جان لیوا بخار ھے اور کنٹرول سے بھی باھر ھے 1918مین کیوبا مین اس کی پہلی وبائی صورت سامنے آئی ھزاروم مین اموات ھوئین مختصر کرتے ھین پاکستان مین 1994مین اور پھر 1997مین اور پھر 2010مین اس مرض نے وبائی صورت ھمارے ملک مین اجتیار کی ھمین تو یہ مرض باھر سے ھی منتقل ھوئی ھے کیسے ,,,, آئی ھے یہ ایک علیحدہ موضوع ھے اب اس کی علامتین بتاتا ھون
ڈینگی بخار سے جسم کے اندر مدافعتی نظام بری طرح متاثر ھوتا. ھے بلکہ ختم ھونا ھی شروع ھو جاتا ھے جسم مین خشکی اور گرمی بے تحاشا بڑھ جاتی ھے وائٹ سیل ختم ھونے لگتے ھین اس مرض مین خون کا پریشر وھان بڑھتا ھے جہان مرض کا زور ھوتا ھے یا یہ سمجھ لین کہ اوپر سر کی طرف زیادہ ھوتا ھے اتنا دباؤ ھوتا ھے کہ ناک کان اور آنکھون سے خون جاری ھو جاتا ھے لیکن ایک بات ھمیشہ یاد رکھین بلڈ پریشر اس مین ھمیشہ ڈاؤن ھی رھتا ھے لرف مقام مرض پہ دباؤ ھوتا ھے جو جان لیوا ھو سکتا ھے جوڑون مین شدید درد ھوتا ھے فلو کی بھی شکائت ھوتی ھے دراصل یہ دو قسمون پہ مشتمل بیماری ھے پہلی قسم مین جسم پہ الرجی بخار جوڑون مین درد تھکاوٹ سر اور آنکھون مین درد الٹی آ سکتی ھے یہ ایک دو روز مین ختم ھو سکتا ھے اس کی بھی مناسب دیکھ بھال اور دوا ایک ھفتہ تک ضرور ھونی چاھیے یہ قابل علاج ھے اس مین مادہ مچھر نے صرف ایک دفعہ کاٹا ھوتا ھے اگر یہ مچھر دو دفعہ کاٹ لے تو انتہائی خطرناک صورت حال ھو جاتی ھے اس صورت کو ڈینگی ھمبیریجک بخار یا ڈینگی شاک بخار کہتے ھین اس مین مدافعتی نظام بالکل ٹوٹ پھوٹ جاتا ھے پھر سب علامتین جو کہ بہت خوفناک بھی ھین سامنے آ جاتی ھین تھکاوٹ جوڑون مین شدید درد کمزوری خون کے سفید ذرات اور خون بہنے کو روکنے والے ذرات کی کمی ھو جاتی ھے وٹامن کے کی بھی کمی ھو جاتی ھے آنکھون کان ناک منہ تک سے خون بہنے لگتا ھے اور مریض موت کے منہ مین چلا جاتا ھے اب ذرا یورپ کی تحقیق بھی سن لین آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر لاری کرافٹ نے حساسیت کی وجہ ھونے بخارکے دو سو مریضون پہ تجربہ کیا سب سے کامیاب دوا شہد بتائی اور آپ کو یہ بھی بتا دون اللہ تعالی نے جن چیزون کا ذکر قرآن مجید مین کیا ھے ان مین شفاٹنون کے حساب سے کوٹ کوٹ کر بھری ھوئی ھے زمانہ پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واسلم نے شہد کو ھر مرض کے لئے جب شفا فرمایا ھے تو ھمینایک مسلمان کی حیثیت سے اس پہ کامل ایمان بھی لانا چاھیے لیکن یہی ھماری کمزوری ھے کہ ھم مسلمان تو ھین نہ ھمارا اللہ تعالی کے احکامات پہ نہ نبی اکرم کے فرمانون پہ یقین ھے اب سنین اور چیلنج سے علاج کرین شہد کے چھتہ مین ایک جالا ھوتا ھے یہ زھر کش دوا ھے اسے پروپیس کہتے ھین یاد رکھین ھر وائرس کی یہ موت ھے جو انسانی وجود کے اندر ھین اس کی چنے برابر گولیان بنالین صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دین ڈینگی سے کہین اب رھے آپ کے اندر ,,مضمون لمبا ھو جاۓ گا علاج کی علیحدہ پوسٹ لکھتا ھون ساتھ ھی

Tuesday, August 22, 2017

یورک ایسڈ اور علاج||uric acid

,,,,,,,,,,, مطب کامل,,,,,,,,,,,
,,,,یورک ایسڈ اور علاج ,,,,,,,
بھئی بڑون کا قول ھے آج کا کام کل پر مت چھوڑو مین نے بھی آج کمر کس لی ھے چلو ایک بار اس قول پہ عمل کر ھی دون تاکہ مین بھی فخر سے کہہ سکو کہ بھئی مین نے بھی ایک دفعہ اس قول پر عمل کیا ھے اور اپنا یہ بھی ایمان ھے کہ اللہ تعالی کے حکم کے بغیر پتہ بھی حرکت نہین کر سکتا مین کہین قول پہ عمل کرتا رہ جاؤن اور میری پرواز زندگی کہین اور ھو جاۓ یہ سب تو اسی ذات کی مرضی ھے انسان کیا کر سکتا ھے اب مین کہہ سکتا ھون ھون اللہ تعالی کے حکم سے مین اپنی آج کی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کر رھا ھون تو آتے ھین علاج کی طرف
پہلی دوا تو یہ ھے کہ اگر یورک ایسڈ ابھی شروع ھی ھوا ھے تو سرنجان شیرین حسب ضرورت پیس لین آدھا ماشہ سرنجان شیرین اور ایک ماشہ میٹھا سوڈا ملا کر صبح نہار منہ استعمال ھمراہ پانی کر لین یورک ایسڈ مکمل ٹھیک ھو جاۓ گا ساتھ یہ دوا استعمال کر لین ,,,,, تریاق معدہ,,, گندھک آملہ سار دو تولہ اجوائن دیسی چار تولہ پودینہ دو تولہ پیس کر ایک ماشہ صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دین مین نے ایک طریقہ یہ بھی رکھا ھے آپ کے لئے نسخہ جات صرف وہ لکھتا ھون جو آپ بنا سکین اگر جیب اجازت دے تو ساتھ جندبیدستر زعفران ھیراھینگ غاریقون عود صلیب برابر وزن تولہ تولہ پیس لین اور دانہ گندم برابر گولیان بنا کر اس پر ورق طلا چالیس عدد لگا لین دو گولی صبح شام ھمراہ پانی یا قہواہ استعمال کرین یہ اس حالت مین دین جب رطوبات جم جائین اور حرارت غریزی کی شدید ضرورت ھو تی ھے یہ نسخہ بھی بہت ھی مفید ھے
گوگل مصفی ,,, سرنجان شیرین ,, ست مصبر ,, تربد مجوف,, رائی ,,ھر ایک 125گرام ھلیلہ زرد 250گرام ,,, اب ان سب کا سفوف تیار کرکے جنگلی بیر برابر گولیان بنا لین ایک گولی رات سوتے وقت ایک صبح ناشتہ کے بعد دین
یورک ایسڈ جب جم کر ادون کو بھی جما دیتا ھے یعنی تحجر المفاصل یعنی جوڑون کا پتھرا جانا اس کے استعمال سے سو فیصد جوڑ کھل جاتے ھین اور مرض ختم ھو جاتی ھے اس کی ایک خوبی اور بھی ھے کہ موٹاپا ختم کرتی ھے جوڑون کی سوجن بھی ٹھیک کرتی ھے دیسی گھی اور روغن زیتون مریض کو کھلائین ڈالڈے پہ انحصار نہ کرین اور اس مین معجون سرنجان جوارش جالینوس ملا کر دین بعض حکماء ساتھ فلاسفہ اور اذراقی دیتے ھین اس سے فائدہ نہین ھو گا
کوشش ھے کہ کل سے شوگر پر مستقل مضمون لکھا جاۓ آج بھی ایک ڈاکٹر صاحب نے اپنی صورت حال بتائی وہ خود شوگر کے مریض ھین ان کی حالت سن کر نہائت افسوس ھوا بلکہ یہ مین نے کافی دوستون سے کبھی وعدہ کیا تھا کہ شوگر پر لکھون گا ان کی قسمت ,,,,,,,

چھوٹی سی پوسٹ ھیپاٹائی ٹس کی|Hepatitus

,, ,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,
Hepatitus
,,,, چھوٹی سی پوسٹ ھیپاٹائی ٹس کی,,
جام صاحب نے سوال کیا ھے کہ ھیپاٹائی ٹس کی طرف توجہ دی جاۓ ظہور احمد رضا صاحب نے بیڑا اٹھا لیا ھے لکھنے کا مین نے سوچا ھے تھوڑا حصہ مین بھی ڈال دون وہ بھی محمد شفیق کمبوہ صاحب کی پوسٹ دیکھ کر ارے دوستو. تجربہ کر لین مین تو صرف کھیرے کھلا کھلا کر مریضون کو شفا یاب کر چکا ھون کھیرے کا سالن بنا کر بہت زیادہ کھلایا کرین اس مرض مین اور ساتھ یہ مختصر سی دوا دے کر رزلٹ لے لین اسے ملین نمبر پانچ بھی کہتے ھین
سنڈھ 30گرام ,, نوشادر ٹھیکری 40گرام ,, ریوند خطائی 40گرام ,, سناء مکی 40گرام ,,,مرچ سیاہ 10گرام ھلدی 40گرام ,, باریک پیس کر نخودی گولیان بنا لین یا پھر بڑے سائز کے کیپسول بھر لین کیپسول اور گولی دو دو عدد صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دین اور ساتھ مزید گڑ ملانا ھے تو اکسیر نمبر پانچ بھی ساتھ دین نسخہ یہ ھے ھڑتال ورقی دس گرام ,, سنڈھ چالیس گرام مرچ سیاہ تیس گرام تین گھنٹہ مسلسل کھرل کر لین خوراک ایک رتی تا ماشہ تک دے سکتے ھین اگر مزید گڑ ملانا ھے تو صرف گورکھ پان آدھ کلو کا ایک بوتل معروف طریقہ سے شربت پکا لین یعنی دو کلو پانی ڈالکر آگ پر رکھ دین اور جب پانی تین پاؤ رہ جاۓ تو اس مین ایک کلو چینی ڈالکر شربت قوام پر لے آئین اور بوتل مین ڈال لین چار چمچ صبح دوپہر شام لین پانج مین ڈالکر یا ویسے ھی پی لین اللہ اللہ خیر سلا

یورک ایسڈ دوسری قسط|uric acid

,,,,,,,, مطب کامل,,,,,,,,,
Uric acid
,,,,یورک ایسڈ دوسری قسط,,,,,,,
کچھ اھم باتین
سب سے پہلی بات تو یہ یاد رکھین یورک ایسڈ ھماری طب یونانی یا نظریہ مفرد اعضاء مین سراسر سوداوی مادہ ھے جس شخص کا مزاج شوداوی ھو گا اسے یہ مرض لاحق ھو گی دوسرے مزاجون والے موج کرین انہین یہ مرض نہین ھو سکتا سودا کی وجہ سے ھی جسم مین کیمیاوی تغیرات پیدا ھوتے ھین اور یہ مادہ مرض والے مقام پر خشک یا گاڑھا ھو جاتا ھے جس سے تکلیف ھوتی ھے جس طرح آپ دودھ سے دھی بناتے ھین یا جس طرح پانی سے برف بنائی جاتی ھے بالکل یہی دونون حالتین سمجھ لین اسی طے جو رطوبت جوڑون کو نرم اور ملائم رکھتی ھے وہ خشک یا غلیظ ھو جاتی ھے بعض دفعہ سودا کی کثرت سے جوڑون کے اندر کلسی مادہ پیدا ھو جاتا ھے جو بے حد تکلیف دیتا ھے
ایک اھم بات اور یاد رکھین یہ مرض عورتون مین نہین ھوتا آپ حیران ھو رھے ھونگے کہ عورتون مین یہ مرض کیون نہین ھوتا دیکھنے مین تو بہت سے عورتین چھڑی ٹیک کر بمشکل اٹھتی ھین اور چلتی بھی کبڑی ھو کر اور ڈاکٹر نے بھی تشخیص کر رکھا ھوتا ھے کہ بڑھیا کو یورک ایسڈ کی بیماری ھے اور بڑی بی چلتے ھوۓ گاتی جا رھی ھوتی ھے ,,, مین اڑی اڑی جاوان ,,, مین نے پہلے کہا ھے کہ عورتون مین یورک ایسڈ کی بیماری ,,,,, نہین ھوتی اب آپ سے کہہ رھا ھون ھوتی ھے آپ سوچ رھے ھونگے آج بھٹہ صاحب کو کیا ھو گیا ھے بھئی اصل بات یہ ھے کہ میری دونون باتین سچ ھین ,, اب میری باتین غور سے سنین ھمہ تن گوش ھو جائین ,,,, ارے یہ سب کچھ مین نہین کہہ رھا بلکہ جدید سائنسی تحقیق نے بھی آپ کی طب سے اتفاق کر لیا ھے کہ جو مین کہہ رھا ھون یہی سچ ھے
دراصل عورت کا فطری مزاج خشک گرم ھوتا ھے یعنی صفراوی مزاج اور مین آپ سے پہلے کہہ چکا ھون صرف سوداوی مزاج مین یورک ایسڈ کی بیماری ھوتی ھے باقی مزاج والے موج کرین یہی کہا ھے نا مین نے ,,, جب مین کہہ رھا ھون تو پھر عورت کا فطری مزاج صفراوی ھے تو اسے یہ بیماری کیسے ھو سکتی ھے ,,, ھا ھا ھا کیسی رھی ,,, اب سمجھین اگلی بات ,,,فطری مزاج صرف اس وقت رھتا ھے جب تک عورت کو حیض آ رھا ھوتا ھے جب حیض ایک عمر کی حد کے بعد آنا بند ھو جاتا ھے اس وقت عورت پر بڑھاپا سمجھ لین آ جاتا ھے اس وقت مزاج تبدیل ھو جاتا ھے یاد رکھین جب تک عورت کا مزاج صفراوی نہین ھو گا بچے پیدا,,,,, نہین کر سکتی اب اس مضمون مین آپ کو کئی رازون کا پتہ چل گیا ھے اب آگے چلتے ھین جب عورت کا حیض بند ھو جاۓ تو اس وقت مزاج بلغمی اور پھر سوداوی ھو جاتا ھے اور پھر جب مزاج سوداوی عورت کا ھوتا ھے تو زندگی بھر کی کسر اس پچھلی عمر مین نکل جاتی ھے اس وقت یورک ایسڈ بھی پیدا ھو جاتا ھے مجھے امید ھے بات سمجھ آ گئی ھو گی اب آتے ھین وھان جہان سے بات چھوڑی تھی
سوداوی مادہ جوڑون تک پہچنے کے لئے کوئی پائپ لائن جسم مین تو ھے نہین کہ ایک طرف سے مٹیرل ڈالا اور مطلوبہ مقام تک پہنچا لیا ,,,نہین نہین پائپ لائن بھی ھے خون کی نالیون مین خون مین قلیل مقدار مین شامل ھو کر جوڑون تک یسرک ایسڈ پہنچ جاتا ھے وھان کی رطوبت پر کیمیاوی عمل سے تغیرات پیدا ھوتے ھین اور پھر رزلٹ آپ کے سامنے آ جاتا ھے کہ رطوبت وھان ٹھوس ذرات کی شکل مین تبدیل ھو کر تکلیف کا موجب بن جاتے ھین ایلوپیتھک کہتی ھے کہ مین نہ مانو والی بات ,,, وہ کہتے ھین کہ صرف گردون اور جگر کے فعل مین خرابی واقع ھو جانے سے یورک ایسڈ پیدا ھوتا ھے اب کان کو سیدھے ھاتھ سے پکڑین گے تب بھی کان ھی پکڑا ھے جب الٹے ھاتھ سے پکڑین گے تب بھی کان ھی پکڑناھے تو سیدھا کہین کہ اصل مین انسانی مزاج مین کیمیاوی تغیرات سوداوی مادے کے شکل مین یورک ایسڈ بنتا ھے مجھے امید ھے کہ اب آپ کو یورک ایسڈ کی اچھی طرح سمجھ آگئی ھو گی اب اگلی قسط مین علاج لکھتے ھین اگر اسی مضمون کو وسعت دون تو شاید مہینہ بھر مین بھی ختم نہ ھو اس لئے اختصار سے کام لیتے ھین کیون سب دوست اور وہ لوگ جن کو یورک ایسڈ ھے کچھ سمجھ آگئی ,,,بس دعاؤن مین یاد رکھیے گا اللہ حافظ
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/127319764559856/ 

یورک ایسڈ 1 |uric acid


,,,,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,,

Uric Acid,,,,, یورک ایسڈ ,,,,,,,,,,
کل کچھ کمنٹس مین چند مضمونون کے بارے مین کہا گیا جس مین ایک یورک ایسڈ کے بارے مین بھی کہا گیا ,,اب ھوتا یہ ھے جس کسی کو کوئی بیماری ھوتی ھے وہ سمجھتا ھے کہ پورے جہاں مین یہی ایک بیماری پھیلی ھوئی ھے اللہ تعالی سب کو صحت عطاء فرماۓ میری دعا ھے اب سچی بات ھے کہ مین یورک ایسڈ کو تو بیماری سمجھتا ھی نہین ھون بیماریان تو اور بڑی خطرناک ھوتی ھین یہ کونسی بڑی بیماری ھے ارے دوستو اگر اس کا صحیح سوجھ بوجھ سے علاج کیا جاۓ تو چند روز مین مریض شفایاب ھو جاتا ھے وہ اپنے گھر اور آپ اپنے گھر ,,,یہ کوئی مشکل مرض نہین ھے بلکہ اس کو مشکل ترین بنایا گیا ھے کچھ اس کے اسباب اس قسم کے ھین کہ یہ مشکل ترین نظرآتی ھے اوپر سے پھر غلط علاج اس مرض کو انتہائی مشکل بنا دیتا ھے اب مین اس کی اصل صورت حال آپ کو بتاتا ھون ا ب فیصلہ آپ نے کرنا ھے کہ یہ مرض مشکل کس طرح اور کس نے بنائی اور علاج تو آسان تھا
یورک ایسڈ کیمیاوی فضلہ ھے جو پیشاب کے ساتھ خارج ھوتا ھے nucleic acid مین بعض کیمیاوی تغیرات ھوتے ھین جس کی وجہ سے یورک ایسڈ کی پیدائش ھوتی ھے اور کچھ غذائین جو ھضم ھو کر یورک ایسڈ بناتی ھین اس کے علاوہ خراب یا مردہ سیل گل سڑ کر یورک ایسڈ مین تبدیل ھو جاتے ھین کچھ اس مادہ کی مقدار طبعی پیدائش سے زیادہ بڑھ جاتی ھے اور پھر خون مین شامل ھو کر مرض پیدا کرتی ھے اور کچھ لوگون کا موروثی مزاج کی وجہ سے یورک ایسڈ پیدا ھوتا ھے اب اس سے جو نقص پیدا ھوتے ھین انہین دیکھتے ھین گردہ مثانہ مین یورک ایسڈ جمع ھو جانے پر بے رنگ اور ٹھوس ذرات بننے لگتے ھین اور پتھری کی شکل اختیار کر جاتے ھین اوبر جوڑون مین جمع اگر یہی مادہ ھوتا ھے تو جوڑون مین شدید سوجن اور شدید درد شروع ھو جاتا ھے دراصل یہ سب کمال گردون کے فعل کی خرابی کی وجہ سے ھوتا ھے گردے اپنا فعل صحیح طریقہ سے انجام نہین دیے اور یورک ایسڈ کو خارج نہین کرتے اس وجہ سے مرض لاحق ھو جاتے ھین یورک ایسڈ کے بے رنگ اور ٹھوس ذرات کرسٹل بنتے ھین اور وہ جوڑون مین سوزش پیدا کرتے ھین بیماری کا پہلا مرحلہ اکثر ایک ھفتہ مین ھی دور ھو جاتا ھے پھر دوسرا حملہ مہینون یا سالون بعد ھوتا ھے اگر بروقت علاج نہ ھو تو جوڑون پہ درد اور سوجن بڑھتی جاۓ گی اور آخر کار مریض لنگڑا یا معذور ھو جاتا ھے یاد رکھین یہ مرض رات کو شدت اختیار کرتی ھے اور پھر خاص کر سردی کے موسم مین شدید تکلیف ھوتی ھے خاص کر جب گھٹنے پاؤ ن ٹخنون مین درد اور سوجن ھوتی ھے اور خاص کر پاؤن کا انگوٹھا خاص کر تکلیف دیتا ھے جب بستر سے ذرا ٹکرایا یا تھوڑی سی بھی کہین رگڑ آئی یا چوٹ لگی تو چیخین نکل جاتی ھین ھتھوڑا برستا محسوس ھوتا ھے اب بتاتا ھون کہ یہ کس وجہ سے بڑھتا ھے
شراب نوشی یورپ مین دیکھ لین سب سے زیادہ یہی مرض ھے کیونکہ وھان شراب زیادہ پیتے ھین سخت مشقت ,, سخت ورزش جیسے باڈی بلڈر کرتے ھین کینسر کا علاج کرتے وقت کیمو تھراپی کے برے اثرات purine بڑھانے والی غذاؤن کا استعمال جیسے سارڈین مچھلی اور ترش اشیاء کا بہت زیادہ استعمال نظام ھضم کی خرابی معدہ مین تیزابیت وغیرہ یورک ایسڈ بڑھاتے ھین بڑا گوشت کا بہت زیادہ کھانا بھی سبب ھے ایسی تمام غذا اور دوائین جو سوداوی مادہ پیدا کرین یہی تو ھے یورک ایسڈ ,,, اب کچھ ایلوپیتھک دوائین جن سے یورک ایسڈ پیدا ھوتا ھے caffine,,ascorbic acid ,,, aspirin ,,, efedrine,, ethambutal alcohal methyldopa ,, nicotinic acid,, theophylline phenothiazines وغیرہ وغیرہ اور بھی بہت سی ایسی ادویات ھین جیسے پیشاب آور lasix teb یا ٹیکہ وغیرہ اب ھم بذریعہ لیبارٹری ٹیسٹ تشخیص پر آتے ھین خون اور پیشاب دونون کا ٹیسٹ کیا جاتا ھے پیشاب مین نائٹرک ایسڈ شامل کرتے ھین جو بعد مین بخارات بن کر اڑ جاتا ھے جو باقی بچ جاۓ اس مین امونیا شامل کرتے ھین اگر یورک ایسڈ زیادہ ھو تو اس کا شوخ سرخ جامنی مائل رنگ ھو جاۓ گا طبعی حالت مین یورک ایسڈ کی مردون مین مقدار دو تا آٹھ ملی گرام فی ڈیسی میٹر ھوتی ھے جبکہ عورتون مین دو تا 6-6 ھوتی ھے غیر طبعی حالت مین یہ مقدار بارہ ملی گرام فی ڈیسی لٹر یعنی تین عشاریہ چار اونس تجاوز کر جاتی ھے باقی مضمون دوسری قسط مین

Monday, August 21, 2017

معجون مالیخولیا|Malikholia

Majon|Majon Malikholia
معجون مالیخولیا
یہ نسخہ حکیم جمال دین صاحب خصوصی اور شاھی طبیب ملکہ نور جہان و شاھجہاں
ان کی ذاتی قلمی بیاض سے نقل کیا ھے بارھا دفعہ تجربہ کیا معیار پر پورا اترا
قسط _ 10 گرام
اسگند 10 گرام
نمک _10گرام
اجوائن _10 گرام
سنڈھ_10 گرام
مگھاں _ 10 گرام
ورچھ_60 گرام
سب ادویہ کو باریک پیس کر برھمی بوٹی تازہ کے پانی مین ایک دن کھرل کرین پھر دو چند شھد ملا کر معجون بنا لین
چھ. چھ ماشے صبح شام ھمراہ پانی دین
مراق مالیخولیا جنون وھم معدہ کی خرابی مین مفید ھے
سوداوی مادہ کا اخراج بڑی تیزی کے ساتھ کرتی ھ

حب سپرم|sperm

,,,,,,,,, حب سپرم ,,,,,,,,, 
Sperm
عقیق سلیمانی ایک تولہ کو لے کر اس کو باریک پیس لین اور اس مین ,,,9 ,,, چھٹانک دودھ بھیڑ تھوڑا تھوڑا ڈالکر کھرل کر نا ھے جب سب دودھ کھرل ھو جاۓ تو آپ اس کی چنے سے ذرا کم مقدار کی گولیان بنا لین اور روزانہ ایک گولی ھمراہ دودھ کھلا دین یہ ایک آدمی کے لئے دوا ھے
اس دوا کے کھانے کے ساتھ. ساتھ دونون میان بیوی پانچ وقت نماز پاپندی سے پڑہین اور دونون ھی ایک ایک ھزار دفعہ استغفار باوضو ھوکر پڑہین ( استغفراللہ )
انشاءاللہ سپرم زیرو بھی ھونگے تو مسئلہ درست ھو جاۓ گا دیگر اگر نقص اگر عورت مین بھی ھے تو استغفار پڑہنے سے اللہ تعالی تمام مسائل دور فرما دین گے

سرکہ سیب|Apple vinegar|Apple Cidar

,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,,,
Apple Vinegar |cidar
,,,,,,, سرکہ سیب ,,,,,,,,
اللہ تعالی عزتون کے مالک ھین اور مجھے یہ بھی فخر ھے کہ لوگ میرے ساتھ بہت ھی پیار کرتے ھین آپ سب کا بہت شکریہ اور مہربانی جو مجھ جیسے ایک چھوٹے سے انسان کو اتنی عزت دیتے ھین کچھ لوگ میری عزت کے دشمن بھی ھوۓ لیکن وقت اور زمانہ گواہ ھے کسی سے چھچوری حرکت یا ایسے الفاظ کسی کے بارے مین نہین استعمال کئے کہ ان کی عزت پہ حرف آۓ کیونکہ اللہ تعالی نے مجھے ایک نیک اور اچھے خاندان مین پیدا کیا یہ بھی اس کا فضل اور رحمت ھے غصہ ور مین بھی بہت ھون اور اللہ تعالی نے ھمت اور طاقت بھی دے رکھی ھے لیکن مین نے کبھی کسی کی عزت نفس کو پامال نہین کیا میری دعا ھے اللہ تعالی انہین مزید ترقی دے اور عزت سے نوازے بہت سے دوستون نے مجھے ایک فارسی کا شعر بھی لکھ بھیجا,,, عرفی تو می اندیش زغوغاۓ رقیبان ,, بہرحال سب کی مہربانی سب کا شکریہ ,, آپ سب کو یہ بھی آگاہ کردون مین پہلے سے ھی اس گروپ کا ایڈمن مقرر تھا بس اخلاقی مجبوریان تھین جس کی وجہ سے کم توجہ تھی اب بھی اس گروپ کا ایڈمن ھون اور آپ سب کے لئے ایک زبردست خوشخبری بھی ھے کہ مین نے ایک گروپ ,,, مطب کامل,, کے ھی نام سے کل سے لانچ کیا ھے جس مین انتہائی جدید اور نئے انداز سے مفصل مضمون میرے اور دیگر اطباء کرام کے ھونگے اور سب سے نئی بات جو شامل کی ھے وہ ھے میرے ویڈیو لیکچر جو ایک مستقل سلسلہ وار چلین گے جن مین میرے وہ لیکچر بھی شامل ھونگے جو مین کالج مین اپنے سٹوڈنٹ کو دیتا رھا ھون یہ سب آپ کے لئے نیا ھو گا انشاء اللہ اب ذمہ داری سے ان دونون گروپون مین انتہائی سنجیدہ اور علمی پوسٹین لکھین گے اور آپ ویڈیو بھی دیکھ اور سن سکین گے مزید چند روز تک اسی نام سے اپنی ویب بھی لانچ ھو جاۓ گی اس مین بھی آپ وہ سب کچھ تلاش کر سکین گے اور سب کچھ مل جاۓ گا جس کی آپ کو خواھش ھو گی یہ تھا میرے دوستون کا اور ھمدردون کا مشورہ ,,, اب آتے ھین اپنے مضمون کی طرف ,,,
بھئی سرکہ سیب بھی بنانے کا وھی طریقہ ھے بلکہ ذرا جلدی تیار ھو جاتا ھے اور اسے ضرور ھی بنائین کیونکہ اس کے فائدے بھی لازوال ھین مقوی قلب مقوی جگر اور معدہ کی اصلاح کرتا ھے اور اس کا ایک خصوصی فائدہ بھی ھے جس کے بارے مین مین نہ ھی بتا تا تو اچھا تھا چلو بتا ھی دیتا ھی دیتا ھون اس کے استعمال سے مرد اور عورت یکسان فائدہ اٹھا سکتے ھین یہ جنسی طاقت کے لئے لازوال ھے مزید کچھ نہین لکھنا دوسری راز کی بات سیب اچھی کوالٹی کا استعمال کرین گے تب سرکہ تیار ھو گا جو صحیح پھل پک چکا ھو مین جو استعمال کرتا ھون وہ کالا کولو سیب استعمال کرتا ھون اگر عام سیب گاچا یا اسی طرح کا کچا اور بیکار سیب مارکیٹ مین آتا ھے دراصل یہ سیب آندھیان آتی ھین اور درخت سے گر جاتا ھے یا پھر کسی موسمی بیماری کی وجہ سے درخت سے گر جاتا ھے اور اسے سو روپے کا دو تا تین کلو بھی مارکیٹ مین فروخت ھوتے دیکھتا ھون آجکل یہ بیکار سیب مارکیٹ مین عام ھے اسے کبھی بھی استعمال نہ کرین اس کا سرکہ تیار نہ ھو گا جس سیب مین صحیح معنون مین مٹھاس ھو گی صصرف اس کا سرکہ تیار ھوتا ھے اب سیب کا پانی بذریعہ جوسر مشین نکال لین اور اس مین وھی مقدار بیکر ایسٹ لٹر کے حسا ب سے ملا کر اسی طریقہ سے جس طرح آپ نے انگور کا سرکہ تیار کیا ھے اسی طرح تیار کرین دو تا چار چمچ روزانہ استعمال کرین خاص کر دل کے مریض اسے ضرور استعمال کیا کرین بہت ھی شفا ھے دل کے مریضون کے لئے اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ھو