Tuesday, January 3, 2023

کیا ھلدی گردہ کےلیے نقصان دہ ھے

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ کیا ھلدی گردہ کےلیے نقصان دہ ھے۔۔۔۔۔۔۔
کل ایک کمنٹس شیخ محمد الطاھری نقشبندی صاحب نے کیا مختصر جواب بھی لکھا پھر انکا میسج بھی موجودتھا گروپ کے پرانے ممبر ھین یہ پوسٹ انکی تسلی کےلیے لکھ رھاھون باقی بھی کچھ سوالون کےجوابات لکھ رھاھون
ھلدی گردہ کےلیےکسی طور نقصان دہ نہین ھے آپ نے جہان بھی پڑھاھے غلط لکھاھے ھلدی گردہ کےلیے وہ شفارکھتی ھے جہان ھرطرف اندھیرا چھاچکاھوتاھے مین آپ سب دوستو کوایک مختصرترین ھلدی کامرکب بتانے لگاھون آپ سب دوست اسے اپنے تجربات مین لے آئین پھر آپ کے حیران ھونے کی باری ھوگی یہ دوا امراض گردہ کی مایوس کن صورتحال مین اپنےاثرات حیران کن ظاھرکرتی ھے جیسے اگر محض دردگردہ ھو توایک چمچ پانی سےکھلادین دوا معدہ تک پہنچتےسےپہلے ھی دردگردہ کنٹرول کرناشروع کردیتی ھے اسی طرح اگرگردہ مین باریک کنکریان یاریت بھری ھو توایک چمچ دوا کےساتھ دوگلاس پانی پلادین اورپیشاب کسی برتن مین کرائین رزلٹ سامنے ھوگا چند خوراک سے ریت اور باریک پتھریان خارج ھونااوردرد گردہ فوری رک جاتاھے ھان یادرھے بڑی پتھریون کایہ علاج نہین ھے
اگر گردہ فیل ھورھاھے یاھوچکاھے جس کی وجہ سے بلڈیوریا اور کریاٹینین بڑھ چکاھے اب آپ خودھی بتائین اس سے بڑھ کرمایوس کن اورکیا صورت حال ھوگی آپ اس صورتحال مین یہی دوا آدھی تاایک چمچ دن مین تین بار تاچاربار دین انشاءاللہ فورا بلڈیوریا اور کریاٹینین کم ھوناشروع ھوجاتےھین اور بڑھاھوابلڈپریشر بھی نارمل ھوناشروع ھوجاتاھے
اب دوا سمجھ لین ۔۔۔ ھلدی ۔۔ آملہ خشک ھرایک پچاس گرام اور چینی سوگرام پیس کرسفوف بنالین بس یہی دوا ھے اب آپ گردہ کےان خطرناک امراض پہ استعمال کرکے رزلٹ لےلین اور خود فیصلہ کرین کہ کیا ھلدی گردہ کےلئے نقصان دہ ھے یااکسیر ھے میرے دوست امیدھے گردہ کےبارے اتنے ھی دلائل اورتجربات کافی رھین گے اسی لیے مین کہاکرتاھون مفردات کی کتابون مین سواۓ مکھیان مارنے کےاور کچھ بھی نہین لکھا نہ ھی دلائل ھوتےھین اورنہ ھی تجربات
اب ایک دوسرے سوال کاجواب
ساجد علی صاحب نے پوچھا کہ ھلدی کامزاج اعصابی غدی بنے تودوست ھلدی اورمدارکےپتے برابروزن پیس لین اوراپنے استعمال مین لےآئین
باقی ھلدی کوعضلاتی مزاج مین لانےکےلیے پہلے اسکا سرکہ بنائین پھرترپھلہ سوگرام مین دوبوتل سرکہ بذریعہ چویہ ختم کرین مزاج عضلاتی رھے گا اوراپنے استعمال مین لاسکتےھین یہ دوا خاموش طبع کےلیے نہایت اعلی ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

سردی چندمنٹون مین ختم

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ سردی چندمنٹون مین ختم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل کی پوسٹ مین وعدہ کیاتھا کہ سردی کےبارے مین پوسٹ لکھون گا جسے بنانا بھی آسان ھے بس سفوف کی شکل دینی ھے جوچندمنٹ مین سفوف بن جاتاھے ذرا پہلے فوائد سن سمجھ لین پھر دوا سمجھ لین
پہلا فائدہ کہ بوڑھے یاناتوان کمزور لوگ جنہیں سردی بہت لگتی یااثرانداز ھوتی ھو ان کےلیے بہت ھی زیادہ مفید ھے فورا سردی کےاثرات زائل ھونگے
دوسرافائدہ پیٹ گیس بوجہ سردی معدہ درست ھوگی
تیسرافائدہ نزلہ زکام فلو کی شکایت مین استعمال کرین بہت موثررھے گی
چوتھافائدہ ۔۔ اعصابی دردین اس سے بہترھونگی
پانچواں فائدہ باربارپیشاب آنے بلکہ شوگرکےلئے بھی مفیدھے
چھٹافائدہ۔۔ گردون کی سردی دورکرنے مین موثرھے
خیرفوائد آپ اجزاء کی ذاتی افادیت سے بھی سمجھ سکتےھین اب دوا سمجھ لین
کلونجی۔۔ میتھی دانہ۔۔ دارچینی ۔۔ جلوتری ۔۔ رائی ۔۔ الائچی سیاہ ۔ زیرہ سفید ۔ ھرایک دوا پچاس پچاس گرام لین اور لونگ و کشنیز ھرایک دوا سوگرام لین اب سب دوائین ملاکرباریک سفوف بنالین پانچ گرام تک سفوف ایک وقت دن مین پانی کےھمراہ کھاسکتےھین یہ جوان اوربوڑھے آدمی کی مقدار خوراک ھے بھوک بڑھے گی اور سب کھایاپیا ھضم بھی ھوگا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔ آپ تمام ادویات سفوف کی شکل بناکر اس مین تین گنا شہدشامل کرکے معجون بھی بناسکتےھین معجون ایک چمچ دن مین دوبارکھاسکتےھین معجون بنانے کی صورت مین دو صفات مذید بڑھ جاتی ھین مقوی اعصاب بہترین دواھوگی اورقبض کشاء بھی ھوگی اب آپ کی مرضی ھے کہ بطورسفوف استعمال کرین یامعجون بنائین بے شماربوڑھے اس دواکے استعمال سےخوش وخرم نظرآتےھین ھان بلڈپریشر والے ذرا احتیاط سےاستعمال کرین زیرہ سفید اورکشنیز دووجوھات کی بناپر شامل کیاگیاتھا تاکہ لونگ اوررائی کی شدید گرمی کنٹرول رھے اور بلڈپریشر کوبھی کنٹرول کرنےمین مددگاررھین خیرسے تمام مفردات پہ بحث وتشریح کرنےکےلئے کافی اقساط مین مضمون لکھناپڑتاھے مختصرانداز مین سمجھاناکافی سمجھین اسی کےساتھ اجازت دعاؤن مین یادرکھیے گامحمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ اگلی پوسٹ انشاءاللہ نمونیا پہ ھوگی

Monday, January 2, 2023

ھلدی ایک انوکھی نباتات ۔۔۔قسط 3 وآخری قسط

 ۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ھلدی ایک انوکھی نباتات ۔۔۔قسط 3 وآخری قسط
چندروز ھوئے ایک دوست نے پنڈی سے فون کیا کہ اسکےوالد صاحب کو عرصہ سے پاخانہ کےساتھ خون آرھاھے تمام ٹیسٹ بھی ھوچکے کافی سپیشلسٹ حضرات کےزیرعلاج رہ چکے ھین تین علامتین کسی صورت ٹھیک نہین ھورھی نمبر١ پاخانہ کےساتھ بہت زیادہ مقدارمین خون آنا جبکہ بواسیر تک کی کوئی علامت نہین ھے نہ ھی معدہ مین زخم ھے دوسری علامت پیٹ مین مروڑ تیسری علامت کولہون کےپاس شدید درد
مین نے ایک قہوہ تجویز کیا اور انہین بتایا
زیرہ سفید ماشہ الائچی سفید دوعدد ملٹھی ایک ماشہ کادوکپ پانی مین جوشاندہ بنائین حسب ذائقہ چینی شامل کرین اب جوشاندہ چھان کرچاررتی ھلدی خالص کاسفوف قہوہ مین شامل کرکے پلادین ھردوتاتین گھنٹہ بعد پلائین جب آرام آجائے توصرف تین وقت پلائین اللہ تعالی نےپہلی ھی خوراک سےشفاءعطاءفرمائی دوسرے روز کہنے لگےاب تکلیف توکوئی نہین کیاقہوہ جاری رکھین مین دوھفتہ قہوہ پلاناتجویزکیا الحمداللہ اس کےبعد تکلیف نہین ھوئی ساری علامات جاتی رھین دوستو یہ عضلاتی غدی مرض تھا
خیرآج کی پوسٹ مین صرف اپنے مجربات کاوعدہ ھے وھی لکھین گے کچھ عرصہ گزراھمارے ایک دوست کےعزیز تھے انکو دماغ مین مسلسل پانی بن رھاتھاجسکی وجہ سےانکی دونون آنکھون کی نظرجاتی رھی خیر اپریشن ھوااوردماغ سےپانی نکالاگیا پھرنظربھی بحال ھوگئی کچھ عرصہ بعددوبارہ نظر بندھوگئی تجویزمین دوبارہ اپریشن کرکےدماغ سےمعدہ تک نالی لگانےکاھوااب مریض نےطب کاسہارالیاتومین نےمندرجہ ذیل دواتجویزکی
 یہ دوا سونے سے بڑھ کرفوائدکی حامل ھے
نوشادر کاتیل پچاس گرام
ریوندخطائی دوسوگرام
ھلدی سفوف دوسوگرام
تارامیرا50گرام
پیس کرباریک دانہ مونگ برابریاگندم برابروزن گولی بنالین ایک ایک گولی دن مین تین بارھمراہ پانی
اس دواکےاستعمال سے ایک ماہ مین اسی فیصدنظربحال ھوئی ساتھ جوشاندہ اسطخدوس استعمال کیا خیر اس دوا کےدیگر فوائد مین جگرکی چربی تحلیل کرنا پیٹ ھلکاکرنااوروزن ایک ماہ مین پانچ تاچھ کلو کی کمی آتی ھے کولسٹرول ختم کرتی ھے دماغی رسولیون تک مین انتہائی مفید وموثرھے
جوشاندہ اسطخدوس ۔۔بسفائج کشنیز افتیمون اسطخدوس ھرایک ماشہ مرچ سیاہ8دانہ جوشاندہ دوکپ پانی مین تیارکرین
کچھ عرصہ پہلے گروپ مین مین نے ھلدی کاسرکہ بنانے کامشورہ دیاتھا یادرکھین ھلدی مین کچھ حصہ مٹھاس ھوتی ھے اسی لیے فورا خمیرمین بدلناشروع ھوجاتی ھے تودوستو خالص وتازہ ھلدی کاپانی نکالین آجکل مارکیٹ مین تازہ ھلدی عام میسرھے خیرتازہ پانی نکال کرآدھی آدھی بوتلوں مین بھرکر دھوپ مین رکھ دین دوسرے تیسرے روز گیس بنناخودھی شروع ھوجاتی ھے اس مین پنیریا خمیرشامل کرنےکی ضرورت نہین ھے جب گیس بننابندھوجاۓ توسرکہ ھلدی تیارھے اب اس سرکہ سے دوبڑی نایاب قسم کی دوائین تیارھوتی ھین پہلی دوا کہ آپ پھٹکڑی سفیدبریان کرین کلو پھٹکڑی کوبریان کرین توآدھاکلورہ جاۓ گی اب کسی بڑے کھلے برتن مین ریت ڈالکر اس مین پھٹکڑی والابرتن رکھ دین اور سرکہ ھلدی دوکلوکاچویہ دے کرسرکہ کوپھٹکڑی مین خشک کرکےسفوف بنالین پھر 125ملی گرام کیپسول بھرلین ایک کیپسول دن مین تین بارھمراہ پانی دین رسولیان گلیٹیان خواہ بیرونی ھون یارحم مین ھون ھرایک کےلیے مفید موثرھے اسکے علاوہ امراض جگرمین نہایت اعلی دواھے اب دوسری دوا کچھ اس طرح بنائین کہ مدارکےتازہ پتون سےبھی پانی نکال کر مندرجہ بالا طریقہ کےمطابق اسکا سرکہ بنائین بالکل ھلدی کی طرح ھی سرکہ بنے گا اب دونون سرکے یکجا کرکے آپ چھوٹی بوتلون مین بے شک بھرلین آدھی چمچ روزانہ دوقت دےسکتےھین پیٹ مروڑ جلن بواسیر سوزاک سوزش جہان بھی ھو صفراوی اورعضلاتی امراض کاشافی علاج ھوگا ھان بلغمی امراض مین کسی صورت استعمال نہ کرین یادرھےبلڈشوگرکا اس سےبہترین علاج اورکوئی نہین ھےھیپاٹائٹس کےلیے نہایت ھی اعلی دواھے بعض خواتین کورحم مین شدید جلن کی تکلیف ھواکرتی ھے فوری اثرھوتاھے آپ اسے جدید ترین تریاق غددکانام بھی دےسکتےھین
ریوندچینی ھلدی اور چھلکاجڑاونٹ کٹارا برابروزن پیس کربڑے سائز کیپسول بھرلین تین وقت ھمراہ پانی دین ھیپاٹائٹس کابہترین علاج ھے اسی کےساتھ اجازت دین محمودبھٹہ کواپنی دعاؤن مین یادرکھین انشاء اللہ کل آپ کوسردی دور کرنے کی پوسٹ لکھین گے جسے بنانا ھرایک کےلئے آسان ترین ھوگا محض سفوف بنائین اورایک چمچ کھانےسے سردی کےاثرات جاتےرھین گے اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔یادرکھین بعض لوگ مختلف سرکہ جات بنانے کےمتعلق سوال کرتے ھین جیسے جامن سیب گروپ مین تمام سرکہ جات بنانےکےطریقہ جات لکھےھین آپ گروپ مطب کامل سےسرچ کرین بازارسےکسی صورت سرکہ جات خالص نہین مل سکتےموسم مین خودسےتیارکیاکرین