Monday, March 9, 2020

کچھ تشریحات باقی ماندہ کروناوائرس

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔کچھ تشریحات باقی ماندہ کروناوائرس ۔۔۔۔۔
گزشتہ شام اپنے چچاصاحب حکیم غلام رسول بھٹہ صاحب سے طویل گفتگو ھوئی اور کچھ وقت موجودہ وائرس پہ بھی بحث ھوئی اس دوران کچھ دیگر حکماء سے بھی اسی موضوع پہ بات چیت ھوتی رھی اب ان مین کچھ کاخیال تھا کہ کروناوائرس اعصابی عضلاتی مرض رھے گا کچھ کااتفاق عضلاتی اعصابی مرض ھونے پرتھا دوباتون پہ سب متفق تھے حرارت کی شدید کمی اور میراتجویز شدہ گزشتہ آخری قسط والا علاج بہترین قرار پایا اب کچھ دلائل باوزن تھے کہ کروناوائرس کی پیدائش انتہائی خشک سرد موسم مین ھوئی اور نشوونما بھی اسی موسم مین بہت بڑھی لیکن ایک بات وائرس کی پرواز بڑی خوفناک حد تیز ھے دوماہ سے بھی کم عرصے مین سوسے زیادہ ملکون مین پہنچ چکا ھے
جیسا کہ گزشتہ اقساط مین بتاچکا ھون کہ اس سے بچنے کاسب سے بڑا ذریعہ طہارت ھے وضو ایک ایسا عمل ھے جو سوفیصد اس مرض سے بچانے کاسبب ھے پھر نماز دوسرا ایسا عمل ھے جوخاص کران مقامات پہ اثراندازھوتاھے جہان وائرس کاحملہ سب سے پہلے ھوتاھے جیسے ناک اور دماغ کی جھلیان جہان وائرس سب سے پہلے پہنچتا ھے اورنماز وہ عمل ھے جب آپ سجدے مین جاتے ھین تودوران خون دماغ کی طرف تیزی سے گردش کرتا ھے اور ضرورت کے مطابق گرمی وہ خون گردش کے دوران پہنچادیتاھے باقی غذائی طور پر فاسٹ فوڈ تکے کباب وغیرہ سے اجتناب برتین شوربے دار سالن سے یا خوراک سے گزارا کرین اب چکن وغیرہ سے بھی بچین کیونکہ اس مین خود سے مدافعت نہین ھے آپ مین کیاخاک مدافعت پیدا کرے گا جس مین چلنے پھرنے ھلنے جلنے کی سکت نہین ھے اب جوعادات بظاھر کسی مین نظر آتی ھین وھی تواس کی خصلت مین شامل ھین اب وھی اثرات آپ پربھی کرے گابےشمار ویکسین اور ادویات کے سہارے چل کے 45دن مین وہ اس نوبت تک پہنچتا ھے کہ آپ کے استعمال مین آجاتاھے بڑاگوشت بکرے کاگوشت دیسی مرغ کاگوشت کھاسکتے ھین مچھلی نہین
خیرسے ھمارے ملک مین تواب موسم تبدیل ھوگیاھے جہان ابھی شدید سردی ھے وھان لوگ زعفران کا قہوہ یا کھانے مین چند تنکے ضرور شامل کرین تاکہ بدن مین حرارت پیدا ھو جوخالص ھو جوکاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھی پاک ھو وہ زعفران پیدا کرتاھے کروناوائرس مین مبتلا لوگون کوبھی بہت مفید رھے گا
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, March 7, 2020

کروناوائرس کاطوفان -آخری|Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔۔۔۔۔ کروناوائرس کاطوفان۔۔۔۔۔قسط آخری ۔۔۔۔
 کچھ دوستون کو شاید شکوہ یہ ھے کہ کرونا پہ قسط وار مضمون لکھ رھے ھین لیکن علاج نہین لکھ رھے اللہ تعالی کاشکرادا کرین ستر سے زائد ممالک مین مرض پھیل گئی پاکستان پھر بھی محفوظ ھے تین چار مریض آۓ وہ بھی بیرون سے مرض ساتھ لاۓ سب خطرے سے باھر ھین بلکہ صحت مند ھوچکے ھین باقی موجودہ وقت مین اس سب معاملے کوکنٹرول کرناگورنمنٹ کاکام ھے اور وہ اس معاملے مین مستعد ھے پریشان نہ ھون علاج آج ھی لکھ دونگا پریشان نہ ھون
ایک بات یاد رکھین وبائی امراض ھمیشہ ماحول کی گندگی سے ھی پھیلتے ھین اس سے بچنے کا پہلا حل یہی ھے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کوصاف ستھرا کرین اب بجاۓ اسکے کہ بندہ یہ انتظارکرتارھے کہ یہ کام توانتظامیہ ھی کے ذمے ھین انہین ھی آکرکرناچاھیے آپ جہان بھی رھتے ھین اسے صاف ستھرا رکھنا آپ پربھی فرض ھے خودسے انتظامیہ بن جائین اپنے اردگرد جہان بھی گندگی نظرآۓ اسے صاف کردین ثواب بھی ملے گا اور ماحول بھی درست ھوجائے گا اور یہ سب کچھ کرنے سے کسی بھی شخص کی شان کم نہین ھوتی بلکہ عزت وتوقیر بڑھتی ھے اپنے محلہ گلی مین تحریک چلادین اورچھٹی کے روز سب مل کے صفائی کرین اب دیکھتے ھین کون کون یہ قدم اٹھاتاھے باقی یقین جانین اس مرض پہ اکثریت مین افواہیں زیادہ ھین اور خوف زیادہ پھیلایا گیاھے  بلکہ اتنازیادہ پھیلایاگیاھے کہ اگرکسی شخص کی موت کسی اور وجہ سے ھوتی ھے توشایداسے بھی کروناوائرس کاکمال سمجھاجاتاھے اب افواہ سازی مین ایک ھم ھی نہین ھر ملک کے شہری لگے ھوۓ ھین ھم افواہ صرف ایک شہرسے دوسرے شہرتک پھیلالیتے ھین بیرون ممالک مین کچھ لوگ افواہیں پوری دنیا مین پھیلا رھے ھین میرے خیال مین کروناوائرس خود سے اتنی تیزرفتاری سے سفر نہین کررھا جتنی تیزرفتاری ان کی افواہ سازی مین ھے
امید ھے اب کروناوائرس کوبریک لگ جاۓگا چائینا مین بریک لگ چکی ھے
لیجئے اب علاج سمجھ لین
کشتہ شنگرف بیس گرام
کشتہ بارہ سنگھا بیس گرام
رائی چالیس گرام
کشتہ جات کسی بھی طرح یعنی کسی بھی بوٹی مین کرلین یا آپ یون بھی کرسکتے ھین بازار سے کسی بھی کمپنی کا جس پہ اعتماد ھو اسکا کشتہ بارہ سنگھا لےلین اور شنگرف اچھی کوالٹی کا لےکر اسے چھ گھنٹہ زوردار ھاتھون سے سادہ کھرل کرلین اس کی چمک ختم ھوجائے  یہ کشتہ شنگرف ھوجائے گا اب یہ کشتے ملا لین اور رائی علیحدہ باریک پیس کران مین شامل کرکے آدھی رتی سے لے ایک رتی برابر گولیان بنا لین دن مین ایک تاتین دفعہ ھمراہ نیم گرم پانی دین
ساتھ مندرجہ ذیل سفوف دین
گل بانسہ اگر نہ مل سکین توبرگ بانسہ شامل کرلین 80گرام
گل بنفشہ 50گرام
سونف 30گرام
پیس کرسفوف بنالین ایک ماشہ دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب کچھ روز پہلے بھی مین ایک علاج لکھ چکا ھون
مرمکی تولہ
سہاگہ تولہ
مصبرتولہ
پراناگڑچارتولہ
سب دوائین پیس کر دانہ گندم برابرگولیان بنالین
ایک ایک گولی دن مین دوتاتین بار ھمراہ پانی
غدی عضلاتی ملین دودوگولی دن مین تین بار
غدی اعصابی ملین دو دوگولی دن مین تین بار
ھمراہ پانی دین
غدی عضلاتی ملین
تارامیراچارتولہ
اجوائن دیسی چارتولہ
بابچی چارتولہ
گندھک آملہ سار 12تولہ
پیس کرنخودی گولیان بنالین
غدی اعصابی ملین
سنڈھ3تولہ
مرچ سیاہ تولہ
نوشادرٹھیکری4تولہ
ریوندخطائی 4تولہ
سنامکی 4تولہ
ھلدی4تولہ
پیس کرنخودی گولیان بنالین
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ
باقی کروناوائرس پہ مضامین پھر کبھی

Thursday, March 5, 2020

کروناوائرس کاطوفان -4|Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔۔کروناوائرس کاطوفان ۔۔۔۔قسط 4۔۔۔
پہلے ایک سوال کا جواب لکھ رھا ھون پچھلی قسط مین کسی دوست کا کمنٹس مین سوال تھا کہ صابرؒ صاحب نے عضلاتی اعصابی تحریک کا علاج عضلاتی غدی لکھا ھے جبکہ میری پوسٹ سے پتہ چل رھا تھا کہ مین اس کا علاج یہ نہین مان رھا تھا اس کمنٹس کے نیچے ایک اور دوست نے کمنٹس دے کراس سوال کا جواب بھی دے رکھا تھا وھان مین نے جواب نہین لکھا بلکہ یہان لکھ رھا ھون دوستو عضلاتی اعصابی تحریک کو بدلنے کےلئے عضلاتی غدی تحریک کی طرف سفر کرنے کا راستہ صابر صاحب نے آپ کودکھایا ھے لیکن بعض امراض مین بلکہ کرانک مرضون مین تحریک درتحریک بدلنے سے ھی مرض سے نجات کاذریعہ ھے آپ نے تجویز علاج کے سلسلے مین اکثریت اطباء کو عضلاتی اعصابی مرض کا علاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی اور پھرغدی اعصابی تک کرتے دیکھا پڑھا ھوگا آپ نے کبھی سوچا کہ ایسا کیون کیاگیاھے جبکہ مرض کاعلاج توصرف عضلاتی غدی ھی تھا
یہ سب تحریکی عمل مذمن امراض مین کیاجاتاھے یا پھر ایسی امراض مین کیا گیا جہان خشکی کاعمل خواہ وہ سردی مین یا گرمی مین ھواسے تری پیداکرناضروری ھوجائے تب مرض کا تیاپانچہ ھوگا
خیر ھم بات کررھے تھے کروناوائرس کے بارے مین کہ اگر یہ صرف وبائی مرض کی صورت مین موسمی اثرات کا حامل ھی رھتا یعنی جیسے ھی موسم مین گرمی پیدا ھوجاتی ھے تو مرض بھی جاتی رھتی ھے اکثریت مین عام وبائی امراض ایسا ھی ھوتا ھے لیکن ان مین اکثریت امراض بیکٹیریا سے پیدا شدہ ھوتی ھین لیکن کروناوائرس کےسلسلے مین جس پیچیدگی کےسلسلے مین ڈر یا خوف کی نشاھدھی حقیقت مین کی جارھی ھے وہ دوھین 
پہلی بات کہ انتہائی تیزرفتاری سے ایک سے دوسری جگہ منتقل ھونا جیسے اس وقت پچاس ممالک مین کروناوائرس پہنچ چکاھے یہی تیزرفتاری خطرناک ھوسکتی ھے کیونکہ پورے کرہ ارض کا موسم ایک وقت مین ایک جیسا نہین ھوتا یعنی یہ نہین ھوتا کہ پوری دنیا پہ گرمی کا موسم ھویا پوری دنیا پہ سردی کا موسم ھو دوستو جب پاکستان مین دسمبرجنوری مین شدید سردی ھوتی ھے توآسٹریلیا مین شدید گرمی کا موسم آچکا ھوتاھے اور جب جون جولائی مین یہان شدید گرمی کا موسم ھوگا توآسٹریلیا مین ھمارے والا دسمبرجنوری کا موسم آچکا ھوگایعنی شدید سردی ھوتی ھے آپ دنیا کا نقشہ یاگلوب پہ دیکھین تواس پہ کچھ خطوط کھینچے نظرآئین گے جنہین خط استوا خط جدی وسرطان نام لکھے ھونگے اوپر سورج کی حرکات دیکھین اور سمجھین گے تو دنیا کے موسم کا بھی پتہ چل جاۓ گا یہان میرا مقصد یہ ھے کہ اگر کرونا ایک سے دوسرے ملک یونہی تیزی سے سفر کرکے اپنے موسم کے حساب سے چلتارھے تو کبھی ختم نہ ھونی وبا دنیا کوآگھیرے گی
اب دوسری بات کہ کہین کروناوائرس اپنے آپ کوماحول مین ڈاھلنا نہ سیکھ لے یعنی سردی گرمی کا بیرونی ماحول اس کےلئے مہلک نہ رھے تب یہ متعددی صورت اختیار کرجائے گا توپھرانتہائی خطرناک ثابت ھوگا ۔۔۔ یہ ھین اصل دوخطرے
موجودہ وقت تک کوئی خاص خطرناکی اس وائرس کے سلسلے مین نہین آئی ابھی تک قابل علاج ھے نہ ھی ڈرنے کی ضرورت ھے یاد رکھین خوف بذات خود ایک موت کی علامت ھے آپ مسلمان ھین صرف رب کائینات سے ڈرا کرین کروناوائرس کچھ بھی نہین ھے باقی تشریح اگلی قسط مین اس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, March 3, 2020

کروناوائرس کاطوفان -3 |Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔۔کروناوائرس کاطوفان ۔۔۔قسط 3۔۔۔
پچھلی قسط مین وضاحت کی تھی کہ وائرس دوطرح کے ھین ایک وہ جو متعدی ھین ایک وہ جووبائی صورت رکھتے ھین
اب وبائی صورت والے وائرس عارضی یعنی وقتی طور پر کچھ عرصہ کےلئے حملہ آور ھوتے ھین پھر ان کا کردار ختم ھوجاتاھے لیکن یہ بھی توھوسکتا ھے کہ وہ وائرس اپنا وجود برقرار رکھنے کےلئے اپنے آپ کوماحول مین بدلنا بھی سیکھ لے اگروہ ماحول مین بدلنا سیکھ لیتا ھے تب بہت ھی خطرناک ھوسکتا ھے لیکن ایسا ھونا بہت ھی مشکل ھے زمانہ لگ سکتا ھے یہ کام فورا کسی صورت نہین ھوسکتا بلکہ آھستہ آھستہ وقفے وقفے سے باربار کسی وائرس کے ایکٹو ھونے پہ ھوسکتا ھے پھر ممکن ھے وہ اپنی شکل بدل لے لیکن عادات وھی رکھے اور اپنا کام متعدی صورت مین کرسکے
یہی خطرہ کروناوائرس سے ھے کروناوائرس مین چندایک صفات بہت ھی خطرناک ھین جس مین پہلی صفت کہ بہت تیزی سے مقامات بدلنے اورسفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے یعنی ایک سے دوسرے شخص مین منتقل ھونا لمحون کا کھیل ھے اور دوسری خطرناک صفت کہ بغیر وارنگ دیے یا کسی بھی طرح کااحساس دلائے بغیر منتقل ھوتارھتاھے اور تیسری خطرناک صفت یہ ھے کہ جب انسانی بدن پہ اسکے اثرات ظاھر ھوتے ھین تو بہت دیر ھوچکی ھوتی ھے کافی حدتک بدن کا نقصان ھوچکا ھوتاھے یہ عموما ان لوگون کے ساتھ ھوتاھے جن کی عمر پچاس کی حد کراس کرچکی ھوتی ھے پچاس سال عمرھوجانے پہ قوت مدافعت بدن مین کم ھونا شروع ھوچکی ھوتی ھے اب جن مین مدافعاتی نظام کمزور ھے ان کےلئے یہ وائرس خطرناک ھے اب ایسے نوجوان جو کسی لمبی مرض یاخطرناک مرض کاشکار ھون ان کےلئے بھی یہ خطرناک ھوسکتاھے کیونکہ ان کا مدافعاتی نظام کمزور ھوتاھے اب کی قوت مدافعت پہلے سے شکار مرض کے خلاف مسلسل جہد کرکے کافی حدتک تھک چکی ھوتی ھے ایک بات یاد رکھین غیرفطری خوراک کااستعمال اوراخلاق باختہ برائیون مین مبتلا رھنے والے انسان ایسے وائرس کے سامنے جلد حوصلہ ھارجاتے ھین کیونکہ جب کوئی بھی شخص ایسی بدعادات کاشکار ھوتاھے تولازم بات ھے وہ اپنے جسم سے انرجی کااخراج تیزی سے کررھاھوتاھے اور جسم سے حرارت غریزی مسلسل خارج ھورھی ھوتی ھے توکروناوائرس کے لئے یہ بدن پسندیدہ ھے جہان گرمی کااخراج بہت زیادہ ھورھاھوتاھے اس کا تواپنا مزاج خشک سرد ھے اب جہان اور جس بدن مین گرمی خارج ھوکر سردی کی مقدار بڑھ رھی ھے تو کیون نہ وہ اس جسم مین زیادہ ایکٹو رھے گا خواہ بدن بالکل تندرست ھو یعنی ایسے لوگون کےلئے بھی کروناوائرس خطرناک ھوسکتا ھے اس کے علاوہ باقی لوگون پہ اگر کرونا حملہ آورھوتابھی ھے تو بچ جانے کے چانس سوفیصد ھوتے ھین کیا یہ بہتر نہین ھے کہ بندہ غیراخلاقی جوتہذیب سے بھی ھٹ کرھون ایسی تمام حرکات سے بچ کرزندگی گزارے
اب رھی بات کہ اگر مزاجا کروناوائرس خشکی سردی کاحامل ھے اورعلامات بھی سردی والی ھین جیسے نزلہ زکام فلو جیسی شکایت نمونیا اور گلے کی خرابی کی شکایت ھوتی ھے تو کیا سیدھاسیدھا نمونیا کا علاج یا نزلہ زکام کا علاج کرنے سے مرض جاتی رھے گی تو دوستو ایسا قطعی نہین ھے باقی ایک آڈیو واٹس اپ فیس بک پہ بہت وائرل ھوئی جوکہ پیاز کےبارے مین تھی یہ بات کچھ یون تھی کہ ایک پیاز لین اسے نمک لگاکرکچا کھاجائین تو کروناوائرس ایسے بھاگے گا جیسے کوا غلیل دیکھ کربھاگتا ھے مجھے بھی کچھ لوگون نے یہ میسج بھیجنا اپنا فریضہ جانا اب اس میسج کا سوشل میڈیا پہ مذاق تک بنادیاگیا کہ جناب پیاز کی قیمت چڑھ گئی ھے یا پیاز مارکیٹ سے غائب ھونا شروع ھوگیا ھے وغیرہ وغیرہ اب اس میسج مین کچھ حقیقت بھی تھی اور کچھ غیر حقیقی بھی تھا
حقیقت اس لئے تھا کہ اطباۓ قدیم اسے طاعون کے پھیلاؤ کو روکنے مین استعمال کرتے تھے چونا اور پیاز کاپانی کچھ مقدار ملا کر چونے کوپھیلادینا طاعون پھیلنے کوسوفیصد روکتاھے ا پیاز کوزھرون کاتریاق ماناجاتاھے یہ بھی درست ھے چونے کے پانی کے ھمراہ پیاز کاپانی شامل کرکے ایک چمچ پلاناھیضہ اور نزلہ زکام وبائی اور بلغمی کھانسی کا تریاق ھے یہ بات بھی درست ھے باؤلے کتے کو یا کسی انسان کوباؤلا کتاکاٹ لے اسے باؤلاپن کی شکایت ھوجائے توتھوڑی تھوڑی دیر بعد بقدر نصف چھٹانک پیاز کاپانی پلانے سے شفا مل جاتی ھے بے ھوشی اور ھسٹیریا جیسی علامات کا فوری علاج ھے مزاج کےاعتبار سے سرخ پیاز خشک گرم ھے جبکہ سفید پیاز کوخشک سرد مانا جاتاھے لیکن یاد رکھین کروناوائرس مین اس کےاثرات نہ ھونے کے برابر ھین یعنی کچھ فائدہ نہین ھے کیونکہ پیاز بذات خود مولدریاح بھی ھے اب یہان مولدریاح دوا غذا کام نہین کرے گی اب ایسا نہ کہ سوپیاز اورسوجوتے والی بات ھوجائے
باقی باتین اگلی پوسٹ مین دوستو اجازت چاھون گا گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, March 1, 2020

کرونا وائرس کا طوفان -2 |Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔ کرونا وائرس کا طوفان ۔۔قسط 2۔۔۔۔
آج ھماری بحث ھوگی کہ کرونا آیا کیسے ؟
حتمی طور پہ تو کچھ کہا نہین جاسکتا لیکن کافی حد تک درست اندازے ضرور لگاۓ جاسکتے ھین
چائینا کے لوگ بڑے فخریہ انداز مین زندہ جانور جن مین سمندری جانور کیکڑے وغیرہ اورزمینی جانور چوھے مینڈک لال بیگ اور پتہ نہین کیا کیا جانور جن مین جنگلی حیات تک سب کچھ شامل ھے انہین زندہ کھانے کی ویڈیو بناکراپلوڈ کرنا اور دوسری قومون کوترغیب دینافریضہ سمجھتے ھین یقین جانین یہ دیکھ کرھی قے کی شکایت ھوجاتی ھے شایدھی دنیا مین دیگراقوام مین کسی نے ایسی حرکت کی ھو اکثریت دنیااھل کتاب ھین جن مین عیسائی یہودی اور مسلمان ھین ان مین مسلمان اکثریتی کھانے پینے کے معاملے مین حلال وحرام مین تمیز رکھتے ھین اور عیسائی اور یہودی بھی کھانے کے معاملے مین ایک حد بندی اور تہذیب ضرور رکھتے ھین ھان شراب اورسور کا گوشت وہ ضرور کھاتے ھین  لیکن پکانے کے بعد ھی کھاتے ھین کچاگوشت نہین کھاتے ایک بات اور بتادون آپ کوعیسائی اور یہودی معاشرے مین بہت زیادہ ایسے لوگ مل جائین گے جنہون نے زندگی بھر شراب نہ چکھی ھوگی سور کاگوشت بھی ان مین متوسط طبقہ سستاگوشت سمجھ کرکھاتاھے امراء طبقہ نہین کھاتا خیر دنیا مین چائینیزکاھی شوق ھے زندہ جانورون کاکھانا۔
اب چائینا کاخود سےاعتراف ھے کہ پہلی تشخیص اس وائرس اسی مارکیٹ مین ھوئی جہان ایسے جانورون کوبیچاجاتاھے اب ایک بات کنفرم ھے کہ یہ حقیقت مین انسانی مرض نہین تھی جبکہ اب انسانی مرض بن چکی ھے اس وائرس کوانسانی بدن کواپنا مسکن بنانا راس آچکا ھے اب توچائینا نے پورے ملک مین ایسا گوشت کھانے پہ پابندی لگادی ھے صرف سبزیان کھارھے ھین
دوستواب ذرا دلائل اور بحث
یادرکھین تمام معلومہ وائرس جن کی تعداد ساڑھے تین سوکےلگ بھگ ھے دوھی مزاج رکھتے ھین یا توان کامزاج خشک سرد ھوگا یا پھر وہ خشک گرم مزاج کاحامل ھوگا
اب ان مین کچھ وائرس صرف بیرونی موسمی اورماحولیاتی حدتک اثرانداز ھوتے ھین  یہ عموما وبائی شکل مین ظاھر ھوتے ھین اس کی مثال برڈفلوھے اور کچھ وائرس بیرونی ماحول سے آزاد ھوتے ھین  صرف اندرونی موسم یعنی بدن کےاندرکا موسم ان کا پسندیدہ ھوتاھے بیرونی سردی گرمی سے ان کوکوئی تعلق نہین ھوتا اس کی مثال ھیپاٹاٹس کاوائرس ھے یہان یہ بات بھی بتادون بعض دفعہ وائرس کسی بدن مین منتقل توھوگیا لیکن بدن کااندرونی ماحول راس نہ آیا اب وہ ایکٹو نہین ھوگا ایکٹو صرف اس وقت ھوگا جب بدن کے اندر کا ماحول اس کا پسندیدہ ھوگا جیسے بعض دفعہ آپ مین سے کئی ایک کوتجربہ ھواھوگا کہ پی سی آر ٹیسٹ کروایا تب پتہ چلا کہ آپ کے جسم مین ھیپاٹائٹس کاوائرس توموجود ھے لیکن ایکٹو نہین ھے
اب آجاتے ھین کروناوائرس پہ
دوستو کرونا وائرس جس موسم مین سامنے آیا وہ موسم انتہائی خشکی اورسردی کاحامل تھا کیا خیال ھے آپ کا؟؟؟
یہان ایک بات یہ بھی بتادون وبائی وائرس ایک دوسرے کوچھونے قریب سے سانس لینے چھینک آنے سے ھاتھ ملانے سے ساتھ بیٹھ کرکھانے سے یا پھر فضا مین بکھرے وائرس سے بھی منتقل ھوتی رھتی ھے یہ وائرس عموما لمبی چھلانگ والے ھوتے ھین اس وائرس کی اپنی زندگی بڑی مختصر ھوتی ھے کچھ عرصہ گزارنے کے بعد فنا ھوجاتاھے یعنی جیسے ھی اس کامخالف ماحول یا مزاج سامنے آتاھے یہ فنا کی طرف چلاجاتاھے یہان یہ بات بھی یاد رکھین یہ وائرس فنا کی تہہ مین اپنی بقا برقرار رکھتاھے یعنی پھرماحول مل جانے پہ زندگی کی طرف لوٹ آتاھے آپ یون بھی کہہ سکتے ھین کہ عیارفطرت ھوتا ھے واردات ڈالی اور بھاگ گیا
جبکہ متعددی فطرت کاحامل وائرس جان نہین چھوڑتا چمٹا ھی رھتاھے یعنی مستقل مزاج ھوتاھے عموما نائی کے گندے اوزار بلیڈ تھوک یاپانی کے ذریعے منقلی خون یااستعمال شدہ سرنج دوسرے پہ استعمال کرنے سے یادیگر کچھ عوامل سے جیسے آنسو لعاب دھن جماع جیسے عوامل سے منتقل ھوتاھے اس کی مثال ھیپاٹائٹس کاوائرس یاایڈز کاوائرس جیسے ھین
یہان ایک بات یہ بھی بتادون ھم عموما ایک لفظ جراثیم استعمال عام فہم مین کرتے ھین یہ لفظ درحقیقت بیکٹیریا کےلئے مستعمل ھے وائرس کوبھی آپ سمجھنے کےلئے جراثیم کہہ سکتے ھین لیکن یہ الگ سے حیثیت رکھتاھے
خیر آپ کوعام فہم زبان مین وائرس کے بارے مین بہت کچھ بتادیا ھے طبی زبان الگ سے ھے اس مین تشریح الگ انداز مین کی جاتی ھے جس کی سمجھ آپ کو نہین آئے گی
ھمارا موضوع صرف کروناوائرس ھے توھم اسے ھی زیربحث رکھتے ھین
اوپر کی گئی تمام تفصیل کا مقصد یہی تھا کہ پہلے آپ کروناوائرس کی حقیقت سمجھین اب ان تمام باتون سے بظاھر ھمین پتہ چلاھے کہ کروناوائرس وبائی اثرات کاحامل وائرس ھے اور یہ بات آپ کی نظرون کے سامنے کی ھے پہلے صرف ایک چائینا مین تھااب پھیل کرچاربراعظمون مین جاچکاھے اس کی پیدائش اوراثرات انتہائی خشک سرد موسم یعنی عضلاتی اعصابی موسم مین دیکھنے مین آۓ یعنی اس کا پسندیدہ موسم خشک سرد ھی ھے
اب آگے کیاکرے گا کیا یہ گرم موسم مین بھی ایکٹو رھے گا اگرایکٹو رھتاھے توکونسی صورت حال پیدا ھوگی
 یہ تفصیل اگلی قسط مین انشااللہ اس وقت تک اجازت دین دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, February 28, 2020

کرونا وائرس کا طوفان -1| کرونا وائرس کا طوفان |Corona Virus Storm

۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
Corona Virus Storm
۔۔۔۔ کرونا وائرس کا طوفان ۔۔۔۔۔۔قسط 1۔۔
یہ اس وقت کی بات ھے جب ابھی اس کا بہت تھوڑا انکشاف چائینا مین ھوا تھا خبرعام نہین تھی مین نے اس پہ پوسٹ لکھی تھی اب ھرکسی کوکرونا کے بارے علم ھوچکا ھے اورجو خطرہ تھا وہ ھمارے ملک مین آچکا ھے کراچی مین پہلا مریض تصدیق ھوچکا ھے یہ مریض فضائی سفر کرکےایران سے آیا ھے اب بمعہ خاندان آغا خان ھسپتال مین ھے دوسرا مریض اسلام آباد پمز مین زیر علاج ھے دعاھے اللہ تعالی کمزور اور ناتوان اپنی مخلوق کواپنے حفظ امان مین رکھے
آج ھم کروناوائرس کے سلسلے مین کچھ تجزیہ کرین گے پوسٹ کوبڑے غورسے پڑھین اور راۓ دین کہ بات کہان تک درست ھے
چائینا مین مریضون کی تعداد اکیاسی ھزار کےلگ بھگ ھے اموات 2700تقریبا ھوچکی ھین یعنی وائرس سے مرنے کی تعداد تین فیصد تقریبا ھے اب ان مین مرنے والے زیادہ تر بوڑھے ناتوان کمزور یا کسی بھی لمبی مرض مین مبتلا لوگون کی ھے چندایک بچے بھی موت کاشکار ھوۓ ھین یعنی وائرس کاشکار وھی لوگ ھین جن مین قوت مدافعت بہت ھی کم ھے باقی لوگ کچھ عرصہ اس کاشکار رہ کربچ چکے ھین
نوٹ۔۔ یہان ایک بات یاد رھے یہان جوبات بھی مین لکھ رھا ھون وہ سوشل میڈیا پرپھیلائی جانے خوفناک اورسنسنی پھیلانی والی پوسٹون سے ھٹ کرھے بلکہ حقائق زیادہ ھین
اب دوسری بات۔۔ ان اعداد شمارسے ثابت ھوا کہ مرض کافی حدتک قابل علاج ھے یعنی بچ جانے کے چانس زیادہ اور مرنے کےچانس کم ھین خدانخواستہ اگرھیضہ جیسی موذی مرض کی وبا پھیل جاۓ توففٹی پرسنٹ اموات واقع ھوجاتی ھین یا اسی طرح دیگروبائی امراض اموات کی شرح زیادہ ھے تاریخ کےاوراق اٹھا کردیکھ لین اب یہان ایک بات یہ بھی یاد رکھین وبائی امراض پھیل جانے کی صورت مین کسی بھی صورت مین وبا کے مقام سے ھجرت کرنا نہ ھی اسلام اجازت دیتا ھے اور نہ معاشرہ اجازت دیتا ھے
اب آگے چلتے ھین کروناوائرس کی عام طور پہ علامات کیاھے
فلو کی شکایت یعنی شدید نزلہ زکام سانس لینے مین دقت ھوتی ھے اگر متاثرہ شخص اپناھاتھ منہ کے سامنے رکھ کرسانس اندرباھر کھینچے توسانس مین گرمی نہین ھوگی بلکہ ٹھنڈا سانس آۓ گا یعنی پہلی نشانی نمونیہ کی یہی ھے اس کے بعد مکمل نمونیہ جیسی علامات ظاھرھونگی یعنی پیاس محسوس ھوگی گلا خشک ھوگا یہان یہ بات بھی یاد رکھین کافی دنون تک کروناوائرس کی علامات قطعی ظاھر نہین ھوتین بلکہ Covid19نسل کاوائرس 28روز تک آپ کے منہ سے پھیپھڑوں مین منتقل ھوتارھتاھے اگر آپ تھوڑی دیر بعد گھونٹ گھونٹ پانی پی رھے ھین یعنی حلق خشک ھونے یاپیاس کی حالت مین پی رھے ھین تووائرس سیدھا معدہ مین منتقل ھوجاتاھے جبکہ معدہ مین موجودتیزاب اسکی موت کاباعث بن جاتاھے اگر یہ پھیپھڑوں مین منتقل ھوجائے توتکلیف کاباعث بنتاھے اگر زیادہ عرصہ پھیپھڑوں مین سکونت اختیار کرلے توباعث ھلاکت ھوسکتاھے اب عالمی لیول پہ جوھدایات اس سے بچنے کے سلسلے مین ھین وہ وھی ھین جواسلام مین ھرصورت لازم ملزوم ھین یعنی وضو اور صفائی ۔۔۔اب ھرمسلمان کوعلم ھے کہ صفائی نصف ایمان ھے آپ خواہ امیر ھین یاغریب ھین اب بندہ کپڑے دھلے ھوۓ جسم کی طہات پاکیزگی توبرقرار رکھ سکتاھے جبکہ عالمی لیول پہ جوھدایت ھے وہ یہی ھے کہ ھاتھ ھرکام کرنے کے بعدصابن سے دھولین منہ ناک صاف کرین حلق تر رکھین
اب ان سب ھدایات کی روشنی مین میرایقین ھے کہ جوشخص بھی پابندی کے ساتھ پانچ وقت تازہ وضو کرکے نمازاداکرتاھے اسے یہ وائرس کچھ بھی نہین کہے گا
اب ایک ھدایت پہ ھرشخص کوعمل کرناچاھیے بلکہ اس ھدایت کےبارے مین ھرکسی کوآگاھی دین کہ روزانہ صبح آپ دس تاپندرہ سیکنڈ سانس روک کرکھڑے رھین اگر سانس لینے پہ آپ کوکھانسی جیسی علامات پیدا نہین ھوئین توآپ کروناوائرس سے محفوظ ھین اگر کھانسی ھوتی ھے توشکار ھوچکے ھین خواہ علامات کوئی بھی اورظاھر نہ ھوئی ھو ماسک استعمال کرین تاکہ کوئی دوسرا متاثر نہ ھویاآپ متاثر نہ ھون یہان دوباتین عرض کردون
پہلی بات شاید ھم مین ابھی ایمان کی کمی ھے یا یون کہہ سکتے ھین کہ معاشرہ مین ابھی گندگی کے کچھ ڈھیر موجود ھین کتنے ظلم کی بات ھے کہ مارکیٹ سے ماسک غائب کردیے گئے زندگی اور موت پہ کاروبار اور منافع کمایاجارھاھے جبکہ ایک مسلمان کی حیثت سے ھوناتویہ چاھیے تھا کہ یہی لوگ ماسک مارکیٹ سے خرید کر چوراھون پہ کھڑے ھوکر مفت مین تقسیم کررھے ھوتے اور ھرضرورت مند کوگھرگھر جاکردے رھے ھوتے توزیادہ منافع کماچکے ھوتے بلکہ سیدھی سیدھی جنت کماجاتے دوستو مین سب کوایک تحریک دے رھاھون ماسک خود سے بنانا نہ ھی اتنا مشکل ھے اور نہ ھی کچھ خاص خرچ آتا ھے یوٹیوب پہ سرچ کرین توھرطرح کے ماسک بنانے کے طریقے موجود ھین بلکہ منٹون مین ڈھیرون بناۓ جاسکتے ھین تیار کرین اور خود پہنین اور دوسرون کو پہنائین ایسے کامون سے معاشرہ سنورتاھے اور خوبصورت نظرآتا ھے اور مثبت سوچ پیدا ھوتی ھے اللہ آپ کوجزادےگا ھرشخص پہ فرض ھے کہ ان ذخیرہ اندوزون کے ذخیرے اندر ھی پڑے گل سڑجانے چاھیے ماسک تیار کرکے فری مین عام کردین ایسی حوصلہ شکنی کرنے سے آئیندہ کےلئے ایسے لوگ باز رھین گے انشااللہ آج ھم اپنے شہر مین ماسک تیار کرواکر مفت تقسیم کاعمل شروع کرین گے آپ بھی اپنے اپنے شہرون مین یہی تحریک چلائین آپ خاموشی سےاپنا کام کرتے جائین کسی پہ تنقید کسی صورت نہ کرین یہ آپ کاانتہائی اچھا قدم ھوگا
دوسری بات بعض لوگ بغیر لحاظ کیے ھرجگہ کھڑے چھینکین ماررھے ھوتے ھین ناک صاف کرتے رھتے ھین تھوک رھے ھوتے ھین ایسی حرکات عام حالت مین بھی نازیبا ھوتی ھین جبکہ اس وقت پورا ملک ایسے معاملات مین ریڈالرٹ ھے اگر کوئی شخص ایسی حرکت کرتا آپ کونظرآۓ تواخلاق سے اسے روکین بعض دفعہ سختی سے منع کرنا بھی جائز ھوتاھے 
یادرکھین اگر آپ چھینک رھے ھین تودو تین فٹ کے فاصلے پہ کھڑے دوسرے لوگون مین ھرصورت وائرس منتقل ھوچکا ھے دس فٹ دور لوگ بھی متاثر ھین بیس فٹ دور والے بھی شدید خطرے کی زد مین آچکے ھین موجودہ حالات مین آنکھ ناک چہرے تک ھاتھ لےجانے سے پہلے صابن سے دھونا بہت ضروری ھے ممکن ھے آپ نے بے خیالی مین ایسی جگہ ھاتھ لگالیا ھو جہان کچھ دیر پہلے کسی وائرس کے شکار شخص نے ھاتھ لگا رکھا ھو اور اب آپ کے ھاتھون کے ساتھ وائرس لگ چکا ھو اسلئے آدھے گھنٹہ بعد بیس سیکنڈ صابن سے ھاتھ دھونے کی ھدایت ھے
ایک بہترین حل یہ بھی ھے کہ ھرمسجد کے وضو خانے مین صابن لازمی رکھین تاکہ وضوکرتے وقت ھرشخص صابن سے ھاتھ ضرور صاف کرے اب آپ خوداندازہ لگائین کہ اسلام مین نماز اور نماز سے پہلے دن مین پانچ دفعہ وضو کاکیسا عمل ھے میرا یہ یقین کامل ھے کہ جوشخص بھی دن مین پانچ دفعہ وضو کرتاھے وہ کروناوائرس تورھا ایک طرف بلکہ بےشمارامراض سے بچارھتاھے
 دوستو آج کےلئے اتنا ھی کافی ھے اس مین زیادہ تر وہ معلومات ھین جوعالمی لیول پرھدایت یافتہ ھین انشااللہ کل کی قسط مین دلائل کے ساتھ کہ کرونا وائرس کیون اور کیسے پیدا ھوا اور کیسے ختم کیاجاسکے گا یعنی حل کیا ھے اس پہ بحث ھوگی
یہ سب مضمون سرمدوقاص کے مجبور کرنے پہ اور کچھ دیگر دوستو کے کہنے پہ لکھ رھا ھون وقفے وقفے سے پورے دن مین یہ پوسٹ لکھ سکا ھون زیادہ سے زیادہ دوتاپانچ منٹ ایک وقت لکھ سکتا ھون آنکھ کے پچھلے حصہ مین رگ پھٹ جانے کے باعث لکھنا پڑھنا ممکن نہین رھا بہتری آنے مین شاید تین چار ماہ لگ جائین موجودہ وقت مین صرف ایک آنکھ کاسہارہ ھے بس دعا کردینا اگر پوسٹ مین پہلے کی طرح ایک تسلسل نظر نہ آۓ تودرگزر کردینا جزاک اللہ نیک تمناؤن کا خواھش مند محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, February 21, 2020

ریاحی درد کاعلاج

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ریاحی درد کاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔
علاج لکھنے سے پہلے غیر حاضری کی وجوھات بتارھا ھون
دوستو ایک غفلت کی بنا پر آنکھ کے پیچھے رگ پھٹ گئی پہلے پہل توسمجھ ھی نہ سکا کہ ھواکیاھے کیونکہ یہ معاملہ ھونے مین تین اھم وجوھات آیا کرتی ھین
یا تو شوگر ھو یا پھر بلڈپریشر بڑھتا ھویا پھر آنکھ کے پیچھے رسولی ھو کبھی کبھار کلاٹClot سے بھی یہ معاملہ ھواکرتاھے
الحمداللہ میرے ساتھ ایسا کوئی بھی مرض لاحق نہین تھا اللہ سبحانه وتعالى نے عمر کےلحاظ سے بہترین صحت عطاءفرمائی ھے ان تمام مسائل مین ایسی کوئی بھی علامت زندگی بھر نہین آئی اب غفلت یہ تھی کہ سردی کے سبب گیس ھیٹر چل رھا تھا اب رات کو میری عادت ھے ھیٹر بند کرنے کے بعد ایک دفعہ کمرے کادروازہ کچھ دیر کولازمی کھول دیتا ھون تاکہ وافر مقدار مین آکسیجن اندر جمع ھوسکے بوجہ سردی باقی رات وینٹی لیشن بند کردی جاتی ھے اکیلا ھوتاھون یہ لائبریری روم بھی ھے اب آکسیجن جمع کرنا لازم ھوتاھے لیکن اس رات ھیٹر بند کرنے کے بعد کمرے کادروازہ نہین کھولا نہ ھی ایگزاس فین استعمال کیا بس ھیٹر بند کیا اور سوگیا اب آکسیجن کم ھونے سے یہ معاملہ پیدا ھوگیا آنکھ کے پیچھلے حصے مین خون بھرجانے کےسبب نظر آنا بھی بندھوگیا باقی تمام ٹیسٹ کلیر آۓ اس لئے لکھنا پڑھنا چھوڑ رکھا ھے اب پہلے سے کچھ بہتری ھے لیکن کچھ روز مذید پرھیز جاری رھے گی بس دعا کردین اللہ تعالی روبصحت کرے
🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆🔆
برگ مدار زرد جو سردی کی وجہ سے زرد رنگ اختیار کرجاتے ھین مرچ سیاہ اور سنڈھ برابروزن پیس کرسفوف بنالین
نوٹ۔۔ برگ مدار سوکھے ڈالین
اب اس سفوف کے زیروسائز کیپسول بھرلین پانی کے ساتھ ایک کیپسول  صبح دوپہر شام کھائین
اب جن جوڑون پہ سوجن ھو یا جو جوڑ گھنٹیاوی مادے کی وجہ سے پتھرا چکے ھون ایسے جوڑون کے دردون مین بہت ھی مفید ھے عضلاتی دردون مین اعلی دوا سمجھی جاتی ھے

Saturday, February 15, 2020

پانی براۓ شوگر ||arq||diabetes

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sugar |Diabates |Arq
۔۔۔۔ پانی براۓ شوگر۔۔۔۔۔۔۔
حلتیت ایرانی 100گرام
لوبان100گرام
کلونجی100گرام
مصبر100گرام
مرمکی100گرام
پانی تین کلو
مین بھگودین بارہ گھنٹہ بعد ایک ابالادے کر مل پن چھان کرشیشے کی شیشی مین محفوظ کرلین
40دن صبح نہار منہ نصف کپ پیئن اس کے بعد40دن ناغہ کردین اور پھر 40دن پیئن اعصابی یعنی دماغی شوگر کے لئے بہترین ٹانک ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, February 3, 2020

اھم دوا ھڑتال ورقیہ موم

۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ اھم دوا ھڑتال ورقیہ موم ۔۔۔۔۔
یادرکھین یہ بطور دوااتنی اھم ھے کہ بہت سے امراض خبیثہ کاعلاج آپ بہت آسانی سے کرسکین گے بلکہ حیران کن رزلٹ بھی ملے گا بس یہ بات ذھن مین رکھین اس کا مزاج گرم تر یعنی غدی اعصابی ھے بلکہ آپ اسے غدی اعصابی اکسیرالاکسیرکے طور پراستعمال کرسکتے ھین
اب بنانے کا طریقہ سمجھ لین۔شورہ خالص نوشادر ٹھیکری سہاگہ ھرایک پچاس گرام مرچ سیاہ سوگرام سمندرجھاگ 150گرام سب کوپیس کردوکلوپانی مین پکائین جب پانی ایک کلو رہ جاۓ توبذریعہ فلٹر مقطرکرلین اور اس مقطر شدہ پانی کوآگ پہ خشک کرین کچھ پوڈر نیچے بچ جاۓ گا اسکو یعنی اسی کڑاھی کو جس مین مقطر خشک کیاھے اسی کڑاھی کورات کوذراٹیڑھاکرکے رکھ دین صبح کوتیل بن چکا ھوگا اب اس تیل سے ھڑتال ورقی 50گرام کواچھی طرح چپڑدین اورچینی کی دوپیالون مین رکھ کرگل حکمت کردین پھر خشک ھونے پہ بارہ گھنٹہ ریت مین پکائین یعنی کسی کڑاھی مین دوتین کلو ریت اچھی کوالٹی ڈال کر اس مین یہ گل حکمت شدہ پیالیان رکھ دینی ھین اور اس کے نیچے بارہ گھنٹہ آگ جلائین ٹھنڈا ھونے پہ نکال کرگھوٹین موم ھوجائے گی
ایک رتی تک ھمراہ ایک چمچہ شہد مین ملاکرکھلا دین سوداوی اور صفراوی امراض مین استعمال کرین نہایت ھی اعلی ھے
پوسٹ مطالعہ براۓطبیب۔۔۔۔ ناشناس نظراندازکرین

Sunday, February 2, 2020

رحم کے امراض کاعلاج

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ رحم کے امراض کاعلاج ۔۔۔۔۔۔براۓ حکماء
کھار اسگندھ تولہ
چینی 10تولہ
پیس کرسفوف بنالین اور دونمبر کیپسول بھرلین
دن مین تین وقت ھمراہ پانی دین
سوزش رحم و ورم رحم جلن دار لیکوریا اختناق الرحم مین بہت ھی شاندار دواھے اس کے علاوہ چھوٹے جوڑون کے درد مین بہت مفید ھے
نوٹ۔۔ یہ پوسٹ صرف حکماء کےلئے ھے یاد رکھین حکماء سے میری مراد صرف فاضل طب وجراحت یعنی جو لوگ باقاعدہ طور پرنیشنل طبی کونسل سے رجسٹرڈ ھوتےھین  وہ کھار اسگندھ بھی بنالین گے مزاج بھی جانتے ھین کہ کونسے مزاج مین جلن دار لیکوریا ھوتاھے کب ورم رحم ھوتاھے اور کب جوڑون مین درد ھوتاھے ھان یہان ایک نقطہ بتادون صرف جڑ نہین آپ پورے پودے اسگندھ کی کھار بناسکتے ھین اور بنایا کرین بہت ھی مفید دوا ھے

Saturday, February 1, 2020

شربت جگرباکمال||liver||hepatitis

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#liver 
۔۔۔۔ شربت جگرباکمال ۔۔۔۔۔۔براۓ حکماء
مکو کلو
برھمڈنڈی 250گرام
تخم کاسنی 250گرام
صندل سفید 50گرام
گلو خشک 50گرام
ترپھلہ 60گرام
چینی تین کلو
معروف طریقہ سے شربت بنالین
مزاج اعصابی غدی
مقدار خوراک دوتولہ ایک گلاس پانی مین ڈال کر دن مین تین بار استعمال کرین
صفرا کی زیادتی جگر کی سوزش اور سوزش بول جیسے امراض اور غدی عضلاتی اورعضلاتی غدی امراض مین اعلی درجہ کا شربت ھے یعنی تریاق سمجھین یااکسیر ھر مقام پہ پورااترے گا
نوٹ۔۔ چند روز سے انگلی پہ کٹ لگنے کی وجہ سے لمبی ٹائپنگ ممکن نہین ھے اور ایک ھاتھ سے ممکن نہین ھوتی لہذا انگلی درست ھونے تک مختصر حاضری ھی ممکن ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ