Thursday, December 31, 2020

ھکلانا یا توتلا پن

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ ھکلانا یا   توتلا پن ۔۔۔۔۔۔

تین شکایت عام ھین

بچہ صاف گفتگو نہین کرتا بلکہ سمجھ ھی نہین آتی

بعض بچے بات کرتے وقت دقت محسوس کرتے ھین یا باتین کرتے ھی نہین ھین🌈محمودبھٹہ🌈گروپ مطب کامل

بعض بچے ھکلا کر بات یعنی رک رک کر باتین کرتے ھین 

اس کے بھی ایک شکایت ھوتی ھے کہ بعض بچون کے منہ سے رال ٹپکتی ھے اگر رال ٹپکنے کا عمل سال بھر بچے یا اس سے چھوٹی عمر کے بچے مین ھو تو اسے دوا کی ضرورت نہین ھے اسکے لئے یہ قدرتی عمل ھے جو بچے کے تعمیر بدن ونشوونما کاعمل ھے البتہ سال سے زیادہ عمر ھے تو دوا استعمال کرلین خیر پہلی تین علامات زیادہ پائی جاتی ھین اور خاص کر اس موسم مین یہ شکایت عام ھوجاتی ھے کیونکہ خشکی سردی ماحول مین شدید ھوتی ھے مندرجہ ذیل دوا بنا کر استعمال کیا کرین انشاءاللہ تیزی سے شفایاب ھونگے🌈محمودبھٹہ🌈

عقرقرحا ۔۔۔ نوشادر ٹھیکری ۔ لونگ ۔ خولنجان ھرایک دس گرام باریک پیس کرسفوف بنالین بس دوا تیار ھے ھان اگر اس دوا کو مذید بہتر یا تیز کرنا چاھتے ھین تو حب صابر کا سفوف بھی دس گرام شامل کردین حب صابر کا نسخہ یہ ھے 🌈محمودبھٹہ🌈

گندھک آملہ سار ۔۔شحم حنظل  ۔ رائی برابروزن پیس لین اور نخودی گولیان بناکر استعمال کی جاتی ھین بس گولیان نہ بنائین اور ان ادویہ کا سفوف بناکر دس گرام یہ تیار شدہ سفوف پہلے والے سفوف مین شامل کرلین اور یہان ایک بات اور بھی یاد رکھ لین حب صابر کا سفوف جوان ھوتے بچون یعنی بارہ سال سے زیادہ عمرکے بچون کو اگر مذکورہ بالا شکایات ھین تو سفوف صابر شامل کرلین جبکہ اس سے کم عمر بچون مین پہلی چار دوائین عقرقرحا ۔ نوشادر ۔ لونگ ۔ خولنجان ھی کافی ھین بس ان کا برابروزن سفوف بنا لین اور تھوڑا سا سفوف زبان پہ مل دین اور منہ ڈھیلا چھوڑ دین تاکہ لعاب وغیرہ نکل جاۓ اور جولعاب نکلے اسے نکلنے دین دن مین تین چاربار یہ عمل کرین انشاءاللہ مندرجہ بالا تمام تکالیف رفع ھوجائین گی

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, December 27, 2020

دواۓ سنگرھنی

 ۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ دواۓ سنگرھنی ۔۔۔۔۔۔۔

دودن پہلے کسی نے پوسٹ بھیجی تھی کہ مجھے دودھ سے بنی اشیاء توھضم ھوجاتی ھین جبکہ دودھ خود سے ھضم نہین ھوتا بلکہ اسہال کی شکایت ھوجاتی ھے خیر اسے تومین نے معجون سنگدانہ مرغ اور جالینوس کھانے کا مشورہ دیاتھا دراصل یہ ابتدائی طور پرسنگرھنی کی علامات ھین کچھ عرصہ بعد دودھ سے تیارشدہ اشیاء بھی ھضم نہین ھونگی ھان ایک مسئلہ یہ بھی ھوسکتاھے کہ شہرون کے رھائشی ویسے بھی خالص دودھ نہین پی سکتے اگر پی لین تواسہال شروع ھوسکتے ھین بعض مزاجا دودھ برداشت نہین کرسکتے خیر سے دیہاتی لوگ دودھ ھمیشہ خالص ھی پینا پسند کرتے ھین اور اچھی خاصی مقدار پی جایا کرتے ھین اور بلاناغہ پیاکرتے ھین خیر دودھ پینا انسان کی ابتدائی خوراک ھے بندہ خواہ شہر مین رھے یا دیہات مین رھے اسے دودھ کی کبھی نہ کبھی طلب ھوتی ھی رھتی ھے اور پیناچاھیے خیر بات سنگرھنی کی ھورھی تھی مرض کا توسب کوعلم ھے ھی اور جولوگ نہین جانتے وہ گروپ کوسرچ کرین اس پہ کافی مضمون لکھ چکا ھون اور وہ دوست جو مختلف امراض کے بارے مین لکھنے کو کہتے ھین یہ سب نئے ممبران ھوتے ھین وہ مہربانی فرماکر پہلے گروپ مین سرچ کرلیا کرین سینکڑوں کے حساب سے میرے مضامین ھر مرض کے متعلقہ گروپ مطب کامل مین لکھے ھوۓ موجود ھین 

 🌈محمودبھٹہ🌈دوا سنگرھنی🌈محمودبھٹہ🌈

زیرہ سفید50گرام 🌈محمودبھٹہ🌈

آملہ50گرام           🌈محمودبھٹہ🌈

بہیڑہ 50گرام         🌈محمودبھٹہ🌈

ھریڑ 50گرام           🌈محمودبھٹہ🌈

گندھک آملہ سار25گرام        🌈محمودبھٹہ🌈

دارچینی25گرام   🌈محمودبھٹہ🌈

پیس کرسفوف بنالین ایک تادوماشہ دووقت ھمراہ پانی کھلادین

باربارپاخانے آنا اور سنگرھنی مین بہت مفید دواھےگروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, December 26, 2020

دواۓ لیکوریا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ دواۓ لیکوریا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکوریا مین لازما کمر درد کمزوری اور بعض اوقات کمی خون سے بھی واسطہ پڑتا ھے خواتین کا بہت بڑا مرض ھے اورعام بھی ھے مین اس دوا کی کوئی بھی صفت نہین کرونگا بس آپ بنائین اور پندرہ دن استعمال کے بعد رزلٹ کااندازہ خود ھی لگالین بس دوا کے استعمال کے دوران مرض سے شفایابی کےلئے اللہ تعالی سے صحت کی دعا بھی لازمی کیا کرین بلکہ تمام مریضون کے لئے دعا کیا کرین اور خاص کر طبیب حضرات ھرنماز کے بعد دعا کیا کرین اللہ تعالی سب کو صحت جیسے انمول خزانے سے نوازے

🌈محمودبھٹہ🌈دوا لیکوریا

 🌈محمودبھٹہ🌈گندھک آملہ سار

🌈محمودبھٹہ🌈ہیراکسیس 

🌈محمودبھٹہ🌈کشتہ بیضہ مرغ

🌈محمودبھٹہ🌈سوڈابائی کارب

تمام دوائین ملاکر پیس لین اور تین دن کےلئے کسی جار مین ویسے ھی رکھ دین بعداز تین روز چاررتی والے کیپسول بھر لین ایک کیپسول صبح ایک شام بعد از غذا ھمراہ دودھ کھلا دین 

کشتہ بیضہ مرغ اپنے اعتماد والی کمپنی کا استعمال کرسکتے ھین یا پھر خود سے تیار کرلین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

نوٹ۔۔دوائیں برابر وزن پیس لینی ھیں

Friday, December 25, 2020

سیب کا جام|Apple Jam

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔

Apple Jam

۔۔۔۔ سیب کا جام ۔۔۔۔۔۔۔۔

چند روز پہلے کسی نے پوسٹ بھیج کرسوال کررکھا تھا کہ آیا ھم مختلف جام جو کمپنیون سے تیار شدہ ھوتے ھین کیا ان کے استعمال سے وہ فوائد بھی حاصل ھوتے ھین یا وہ مشروبات جو مختلف فروٹ سے بنے ھوتے ھین کیا وہ فائدہ دیتے ھین درحقیقت یہ سوال بہت ھی اھم ھے اگر ھم بازار سے ھی فریش فروٹ سیب کا ھی جوس نکلواکرپیتےھین تو دوکاندار ھمین گلاس مین پاؤ تا ڈیڑھ پاؤ جوس بھرکردے گا اور پیسے سوروپے وصول فرمائے گااور آپ خاموشی سے بل دے دین گے جبکہ دوسری طرف ٹیٹرا پیکنگ مین پاؤ بھر وھی جوس دس تا تیس روپے مین مختلف کمپنیان دے رھی ھین ھان ذائقہ فریش کا الگ اور پیکنگ کاالگ ھوگا دوسری بات آپ سبھی ھی جانتے ھین کہ پیک شدہ جوس محض مصنوعی ھوتاھے فلیور کا استعمال ھوتاھے بعض برانڈڈ کمپنیان چند قتلے اصل فروٹ کے شامل کرکے معیار بڑھا دیتی ھین باقی جوکچھ ھوتاھے وہ بتانے کی ضرورت نہین ھے انشاءاللہ وقت اور موسم کے ساتھ ساتھ مختلف فروٹ کے لذت آفرین جام اور مشروبات گھر مین تیار کرنے کے طریقے آسان الفاظ مین بتاتے رھین گے خیر آجکل سیب بہت سستا اور عام ھے آپ تازہ پکے ھوۓ دوکلو سیب چینی 2500گرام سرکہ آدھا کپ پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ایک چٹکی حاصل کرلین اب طریقہ سمجھ لین

سیبون کوچھیل کر چھوٹے پیس بنالین اور ان مین اتناپانی ڈالین جس مین سیب ڈوب جائین اوران کواچھی طرح ابال لین پھر گرینڈر مین ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کرلین یعنی سب کچھ یکجان ھوجائے اب اس مین چینی ڈال کر آگ پہ رکھ دین آنچ ھلکی ھی رکھین جیسے ھی ابال آۓ اور گاڑھا ھوکر جام جیسا قوام بن جاۓ تو آگ سے اتار لین اور ٹھنڈاھونے پرپوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ شامل کرکے جام کی شیشیون مین بھر لین یا کسی بھی بڑے جار مین ڈال لین 🌈محمودبھٹہ🌈

اب دو اھم سوالون کے جواب

پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ کیمکل سٹور سے یا وہ دوکان جہان سے کپڑون رنگنے یا چاولون مین ڈالنے یا مختلف کھانے پینے کی اشیاء مین استعمال ھونے والے رنگ ملا کرتے ھین ان سے مل جاۓ گا یا بعض بڑے پنسار سٹور سےبھی مل جاتاھے اور اسے شربت یا جام خراب نہ ھو اس مین جالا یا تعفن نہ پیدا ھو اس لئے استعمال ھوتاھے دوسرا سوال مختلف اشیاء کو خراب ھونے سے بچانے کے کئی قسم کے کیمکل استعمال ھوتے ھین جن مین سوڈیم بنزوویٹ  پی پی ۔۔۔ ایم پی ۔۔ یا تیزاب گندھک جیسی اشیاء استعمال ھوتی ھین لیکن آپ نے مذکورہ کیمکل ھی استعمال کرنا ھے گروپ مطب کامل🌈محمودبھٹہ🌈

سیب کوابال کر گرینڈ کرلیں تو قوام بناتے وقت سرکہ بھی شامل کردیں

Thursday, December 24, 2020

اخلاط کی زیادتی سے کمی خون

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ اخلاط کی زیادتی سے کمی خون ۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت سے حکماء اس فلسفہ کو نہین سمجھ سکتے مختصر لکھے دیتا ھون کسی بھی خلط کے بڑھ جانے سے جب بدن مین کمی خون کا بھی اظہار ھورھاھو تو آپ اس کمی کو مندرجہ ذیل طریقہ سے دور کرسکتے ھین 

🌈محمودبھٹہ🌈بلغم کی زیادتی سےکمی خون🌈محمودبھٹہ🌈

مغز کرنجوہ 30گرام 

آملہ خشک 10گرام

ھلیلہ سیاہ10گرام

پھٹکڑی بریان 10گرام 

پھلی کیکر10گرام

ھیراکسیس 10گرام

تمام ادویات کوپیس کر بڑے سائزکیپسول بھرلین صبح شام ایک کیپسول ھمراہ پانی دین

فائدے۔۔بلغم کو بدن سے ختم کرکے خون کی پیدائش بڑھاتاھے چہرہ سرخ وشاداب کردیتاھے مقوی قلب وعضلات ھے بلغمی کھانسی جریان منی اور عورتون کے لیکوریا مین مفیدھے کمر پنڈلی درد پٹھون کےدرد مین مفید ھے پرانابخار بلغمی دمہ کمزوری اور نچلے دھڑکابےجان ھونا شوگر بلغمی اور اس سے پیداشدہ کمزوری مین مفیدھے قوت مدافعت بڑھاتاھے تھیلیسیمیا کے مریض بچون کو دورتی سفوف صبح شام کھلانےسے رفتہ رفتہ خون لگواناکم ھوجاتاھے یعنی بلغمی مادے کی وجہ سے ھونے والے کسی بھی مرض جس مین خون کی کمی ھوجائے تواسکے لئے کامل علاج ھے

🌈محمودبھٹہ🌈سوداکی زیادتی سےکمی خون🌈محمودبھٹہ🌈

جوڑون کےدرد ترشی تیزابیت کےباعث متلی غذاکےبعد خشک کھانسی خشکی سےپیداشدہ دمہ یورک ایسڈکی زیادتی سل کے باعث ھڈیون مین درد پیٹ مین ھواکے گولے عورتون کا مرض باؤگولا احتباس الطمث جسم کارنگ سیاھی مائل ھوجانا ھیپاٹاٹس سی جیسی علامات کےلئے مندرجہ ذیل کمی خون کی دوادین

کشتہ فولاد 10گرام

سنڈھ دس گرام

اجوائن دیسی دس گرام

گندھک آملہ سار بیس گرام

تمام دوائین پیس کربڑے سائزکیپسول بھرلین

صبح شام ایک کیپسول ھمراہ دودھ دین

🌈محمودبھٹہ🌈صفراکی زیادتی سےکمی خون🌈محمودبھٹہ🌈

یرقان بھوک کی کمی جگر مین صفراکی پیدااوراخراج نہ ھونے کےباعث پیٹ مین پانی پڑجانا یعنی استسقاء خون کی کمی وکمزوری کاعلاج مندرجہ ذیل دوا سے کرین

کشتہ فولاد10گرام

ریوندخطائی 20گرام 

سونف20گرام

مگھان 10گرام

کالی مرچ10گرام

سنڈھ 10گرام 

تمام اجزاء پیس کر 500ملی گرام والے کیپسول بھرلین

ایک کیپسول صبح وشام ھمراہ عرق گاؤزبان دوتولہ سے دین 

یہان ایک آخری نکتہ لکھنے لگا ھون ھمیشہ ایک بات یاد رکھین کسی بھی مرض مین جب طاقت کی دوا دین توساتھ مرض کاعلاج ضرور کرین ورنہ مرض بھی ٹھیک نہین ھوگی اور نہ ھی طاقت پیداھوگی گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, December 23, 2020

کانون مین سیٹیان بجنا

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔ کانون مین سیٹیان بجنا ۔۔۔۔۔۔

طنین ودی یعنی کان بجنا عمر اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مریض آواز کے مختلف انداز کااظہار کرتا رھتاھے کسی کے کانون مین جھینگرون جیسی آوازین آتی ھین تو کوئی اسے مسلسل سیٹی سے تشبیح دے گا کوئی ریل گاڑی کے گزرنے جیسی آواز سمجھتا ھے تو کسی کو مینڈک ٹرانے کی آواز آتی ھے جبکہ حقیقت یہ ھے کہ مریض جن بھی آوازون کااظہار کرے گا ان کا تعلق جون جولائی یا برساتی موسم مین پیدا شدہ آوازون کے ساتھ مماثل کرے گا کیا آپ جانتے ھین کہ ایسا کیون ھے؟ مجھے علم ھے کہ آپ نہین جانتے ھین کیون کہ دنیا مین موجود کسی بھی  طبی کتاب مین یہ وضاحت نہین لکھی ھوگی اور یہ میرا بھی کمال نہین ھے یہ میرے اللہ جلّہ شانہ نے میرا سینہ کھول دیا اور آپ تک باتین پہنچا رھا ھون محمودبھٹہ ایک ادنی سا انسان ھے مین تو کچھ بھی نہین ھون خیر بات سمجھین کہ ایسا کیون ھے تو دوستو ایسا اسلئے ھے کہ طبیعت لاشعوری طورپر سمجھارھی ھے کہ خشکی شدید پیداھوچکی ھے اور یہان پانی کی ضرورت ھے دراصل کان کے پچھلے حصہ مین یعنی پردون کے پیچھے قدرتی طور پرایک رطوبت ھوتی ھے جوآواز کو صاف کرتی ھے اور شدید آواز کی ضرب سے بھی کان کو محفوظ رکھتی ھے پردے مین خراش پیدا نہین ھونے دیتی اگر یہ رطوبت نہ ھو توکان سے ٹکراتی آواز شدید اذیت پیدا کرے گی اس لۓ یہ قدرتی طور پر پیدا ھوتی رھتی ھے اگر کسی وجہ سے اس مین گاڑھا پن پیداھوجاۓ یا پھر یہ کسی سبب سے خشک ھونا شروع ھوجائے تو پھر کان بجنا شروع ھوجاتے ھین یعنی جھینگرون جیسی آوازین آتی ھین دیہات مین رھنے والے لوگ جانتے ھین جب موسم مین بہت زیادہ خشکی گرمی ھوجاۓ تو دوپہر شدید گرمی مین کھیتوں مین جھینگر بڑی سُر سے مسلسل ایک سیٹی جیسی آواز نکال رھے ھوتے ھین یا پھر برسات کے موسم مین رات کو جھینگرون کی آوازین آتی ھین کانون مین ایسی آوازین آنا لاشعوری طور پر خشکی کااظہار طبیعت کررھی ھوتی ھے اب ان تمام باتون پہ غور کرکے آپ مریض کی نبض وقارورہ بھی دیکھین گے تو مزاج عضلاتی ھی نظر آۓ گا اب ھمین ان تمام باتون سے یہ بھی پتہ چل گیا کہ ھم نے کسی طور کانون کے پیچھے خشک شدہ رطوبت کو پیدا کرنا ھے جب رطوبت پیداھوجاۓ گی توآوازین آنا بھی بندھوجائین گی مجموعی طور پر اگر ھم غدی اعصابی واعصابی غدی تحریک پیداکرین گے تو یقیناً رطوبات پیداھوکرآوازین آنا بند ھوجائین گی مقامی طور پر کانون مین ان دو متعلقہ مزاجون کے روغنیات ڈالین یا پھر آک کے چھ سات پتے روغن سرسون یا زیتون سوگرام مین جلالین اب اسے چھان لین اور دوتین قطرے دن مین دوبارکانون مین ڈالین ساتھ مندرجہ ذیل سفوف کھلائین 🌈محمودبھٹہ🌈

🌈محمودبھٹہ🌈سفوف طنین 🌈محمودبھٹہ🌈

مغزبادام ۔۔مغز کدو۔۔ رب السوس۔۔سونف ۔۔ کالی مرچ ھموزن پیس لین آدھی چمچ دن مین تین بار پانی یا دودھ سے کھلائین مذید بھی موقع مناسبت سے غدی اعصابی اور اعصابی غدی دوائین دین جیسے تریاق غدد ھے اور یہ اس لئے بھی دین کہ بعض اوقات گلے اور کان کی جھلیون مین سخت ورم پیداھوجایاکرتاھے یا پھر حادثاتی طورپر خون جم کرسخت لوتھڑابن جایاکرتاھے جوآھستہ آھستہ مذید سخت ھوکر قوت سماعت بھی متاثرکردیتاھے ایسی حالت مین تریاق غدددینا بہت ھی مفید رھتاھے ساتھ حب بندق دے سکتے ھین غذا مین سب اعصابی وغدی اشیاء کھلائین بلکہ دیسی گھی مین کدو کا حلوہ بناکر دین انشاءاللہ آوازین ٹھیک ھوجائین گی گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Tuesday, December 22, 2020

رسولی اور گلٹی کا فرق

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ رسولی اور گلٹی کا فرق ۔۔۔۔۔۔

بہت سے حکماء رسولی اور گلٹی کا فرق نہین سمجھ سکتے آج ھم اس کے واضح فرق کو سمجھنے کی کوشش کرین گے تاکہ اصل حقیقت حال تک پہنچا جاسکے اس طرح ھم ان کا علاج بڑی آسانی سے سمجھ اور کرسکین گے اب پہلے رسولی پہ بات کرتے ھین 

۔۔🌈محمودبھٹہ🌈رسولی 🌈محمودبھٹہ🌈

رسولی غلیظ موادکے اجتماع سے پیداشدہ ابھار ھے جوتحت الجلد کسی بھی مقام پر بلغمی مادون کے جمع ھونے سے ابھرآتاھے یا بن جاتاھے یا پھر یون کہہ لین کہ پیداھوجاتی ھے یہ ایک آزاد ابھار ھے گوشت کے ساتھ چمٹا نہین ھوتا گرفت مین آسانی سے پکڑاجاسکتاھےآگےپیچھے دائین بائین ھرطرف حرکت دی جاسکتی ھے یہ چھوٹی بھی ھوسکتی ھے اور بڑی بھی ھوسکتی ھے اس کی پیدائش ھمیشہ بلغم سے ھوتی ھے لیکن بشرطیکہ بلغم غلیظ ھو یعنی مادے کے قوام کی سختی کے حساب سے یہ سخت بھی ھوسکتی ھے اور نرم بھی ھوسکتی ھے بعض اوقات یہ کسی نرم حصہ مین بن جاۓ تواذیت ناک بھی ھوسکتی ھے یعنی درد ناک ھوسکتی ھے اگر یہ بہت ھی بڑی ھوجاۓ توسواۓ اپریشن کے کوئی چارہ نہین رھتا کیونکہ ادویات کے سہارے اسے تحلیل کرنے کے لئے لمباعرصہ درکارھوتاھے 

اب تھوڑی وضاحت گلٹی کے بارے مین 

۔🌈محمودبھٹہ🌈گلٹی 🌈محمودبھٹہ🌈

گلٹی پیدا ھونے کا مادہ خشکی سردی کاحامل ھوتاھے یعنی خشکی سردی سے مواد بستہ ھوکر کسی مادے یاغدے مین جمع ھوجاۓ اور وہ غدہ گلٹی کی شکل اختیارکرلیتاھے یعنی یہ عمل عضلاتی اعصابی تحریک مین ھواکرتاھے یہ ڈھیلی ڈھالی نہین ھواکرتی بلکہ سخت ھوتی ھے اور رسولی کی طرح اِدھر اُدھرحرکت نہین کرتی بلکہ تقریبا ایک جگہ جمی نظرآۓ گی علاج کی صورت مین گلٹیون کو حرارت پیداکرکے ٹھیک کیاجاسکتاھے غدی عضلاتی اور غدی اعصابی دوائین دے کرمسلسل یہ تحریک پیداکرنے سے گلٹیان تحلیل ھوجایاکرتی ھین جیسے حب سلاطین ساتھ حب بندق دینے سے گلٹی ٹھیک ھوجاتی ھے علاج لکھنے سے پہلے ایک اھم وضاحت کردون 

رسولیان بالعموم بےضررسا ابھار ھے اتنا خطرناک معاملہ نہین ھے لیکن گلٹیان عموما مذموم شکل اختیارکرجاتی ھین اگر تھوڑادبانے سے درد کی صورت پیداھوتی ھے یا ویسے ھی حرکت کرنے سے درد ھوتآھے تو مرض خطرے سے خالی نہین ھے فورا کینسر کے ٹیسٹ کروائین تاکہ ابتدا مین ھی مرض کاپتہ چل جانے سے قابل علاج ھے دوسرے لفظون مین اگر گلٹی کافی پرانی ھوچکی ھو اور دردبھی کرتی ھو تو اس کے اثرات بدن کے طویل حصہ پہ ظاھر ھوسکتے ھین یا دوسرے لفظون مین جڑین پھیل چکی ھین اس لئے گلٹی بننے کی صورت مین کسی بھی کوتاھی سے کبھی بھی کام نہ لین پہلی فرصت مین ٹیسٹ کروائین 

خیر ھر دو صورت مین یعنی گلٹی اور رسولیان بنا جانے کی صورت مین مشترکہ علاج لکھ رھا ھون مرض کی وضاحت ھلکے پھلکے انداز مین کردی ھے 

یہ دو نسخہ جات بہت ھی کامیاب علاج ھے

پہلی دوا 🌈محمودبھٹہ🌈

کالی زیری افسنتین تخم نم کوڑ سملو برابروزن سفوف بنالین ایک ماشہ تک خوراک دن مین تین بار ھمراہ پانی دین

دوسری دوا 🌈محمودبھٹہ🌈

تخم سرس زیرہ سفید پھل کنڈیاری یعنی بادنجان دشتی برابروزن پیس کرسفوف بنالین ایک ماشہ تک خوراک دن مین تین باردین ھمراہ پانی باقی شدید چار یعنی غدی عضلاتی شدید دو دوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی ساتھ دین 

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, December 20, 2020

شربت دینار|Sherbat Dinar

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Sherbat Dinar , #sherbatdinar

۔۔۔۔۔ شربت دینار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ دوائین لازوال ھوتی ھین سینکڑوں سال گزرنے کے باوجود ان کی افادیت مین کمی نہین ھوئی بلکہ مسلم الوجود ھین جیسے معجون فلاسفہ جوارش جالینوس جوارش کمونی اطریفل زمانی اطریفل کشنیز شربت بزوری شربت احمد شاہ اور شربت دینار وغیرہ ھین اس کے علاوہ بھی کافی دوائین قرص اور سفوف کی شکل مین موجود ھین یہ طبی دنیا پہ ان حکماء کرام کا ایک عظیم احسان ھے جنہون نے ایسے نسخہ جات ترتیب دیے بس وہ ایک مسلمانون کےعروج کا ایک سنہرا دور تھا جب بغداد مین دنیا کی سب سے بڑی طبی اور علمی درس گاھین وجود مین آچکی تھین ھر شعبہ زندگی مین تحقیقات ھورھی تھی بس پھر ایک شمال سے دم دار سرخ آندھی چڑھی اور بغداد کی گلیان خون سے سرخ ھوگئی اور بغداد کے کتب خانے جل کر راکھ ھوچکے تھے بے شمار علمی خزانے ضائع ھوگئے ان مین چند ایک بچی کچھی میراث کچھ لوگ لے کر نکل سکے جن مین کچھ طبی نوادرات بھی بچے اور یہ تمام نسخہ جات اسی دور کی یادگار ھین جن مین شربت دینار کابھی ایک نسخہ ھے یہ سب کچھ اس لئے بھی لکھا کہ اسکا نام دینار ھے اور یہ اپنے تیار ھونے کے زمانہ مین بغداد کے بازارون مین ایک دینار کی ایک بوتل شربت ملا کرتاتھا اس لئے اسکانام شربت دینار ھی مشہورھوگیا جبکہ دینار نام کی دوا اس مین کوئی بھی شامل نہین ھے اور دوسری اھم بات یہ بھی یاد رکھین اس شربت کی تیاری مین گڑ یا چینی کا استعمال نہین ھوتاتھا بلکہ شہد ملا کر شربت تیار کیاجاتاتھا بس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکماء نے اس مین تبدیلی کی اور شہد کی جگہ شکر شامل کی اور اب بات چینی پہ آگئی ھے آج مین آپ کو وھی اصل طریقہ جس سے یہ شربت ابتدا مین تیار ھوتاتھا وھی لکھنے لگا ھون بس ایک جدت اس مین پیدا کی ھے وہ بھی اس لئے کی ھے کہ آپ ان اوزان کو سمجھ ھی نہین سکے گے جوقدیم دور مین استعمال ھوتے تھے جیسے رطل ۔ اوقیہ ۔ ثار ۔ وغیرہ بس ان کی جگہ مین نے آپ کی سہولت کےلئے وزن گرامون مین لکھ دیا ھے 🌈محمودبھٹہ🌈

تخم کاسنی50گرام 

گل سرخ50گرام 

بیخ کاسنی100گرام 

گل نیلوفر25گرام 

گاؤزبان25گرام 

تخم کثوث 100گرام 

شہدکلو

ریوندچینی 40گرام

ریوندچینی کوچھوڑ کرباقی تمام دوائین بارہ گھنٹہ ڈیڑھ کلوپانی مین بھگودین اس کے بعدآگ پر پانچ سات ابالے دےکراتارلین اور اچھی طرح مل پن چھان لین کسی کپڑے سے اور پھر اس جوشاندہ مین شہد ملاکرآگ پہ رکھ دین جب پانی جل جاۓ اور محض سوگرام پانی رہ جاۓ تو ریوندچینی باریک پیس کر اس مین شامل کردین اور آگ سے اتاردین محفوظ کرنےکےلئے سوڈیم بنزوویٹ آدھاگرام شامل کردین 20 تا50گرام شربت ایک دفعہ استعمال کرین جگر کے سدون اور ورم جگر ھیپاٹائٹس بی و سی جیسے امراض پیٹ مین پانی جیسی امراض کا اپنی مثال آپ علاج ھے  چند باتین نوٹ فرمالین 🌈محمودبھٹہ🌈

غدی اعصابی مسہل کے بجائے اسے استعمال کرسکتےھین اگر اس کے استعمال سے پیٹ مین درد ھویاپاخانے زیادہ آئین تومقدار خوراک کم کردین تاکہ مریض کمزور نہ ھونے پاۓ ھیپاٹائٹس ھرقسم کا بہترین علاج ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Thursday, December 17, 2020

شربت مصفی خون

 ۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ شربت مصفی خون ۔۔۔۔۔۔۔۔

شاھترہ 150گرام 

عناب 200گرام 

نیم کے پتے50گرام 

منڈی بوٹی50گرام 

برادہ شیشم100گرام 

پانی7 کلو

چینی8کلو

تمام ادویہ بارہ گھنٹہ پانی مین بھگو دین اسکے بعد جوشاندہ تیار کرکے اس مین چینی ڈال کر قوام کرلین محفوظ بنانے کےلئے سوڈیم بنزوویٹ پانچ گرام ڈال لین 

ایک چمچہ سے تین چمچہ تک مقدار خوراک دن مین دوبار دین

پھوڑے پھنسی خارش اور چہرے پہ کیل دانے دور کرنے کی بہترین دوا ھے ( مطب کامل محمودبھٹہ )

ھاضمہ دار کیپسول

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ ھاضمہ دار کیپسول ۔۔۔۔۔۔۔۔

کوشش ھوتی ھے کہ عام آدمی خود سے دوا تیار کرے آسان ترین الفاظ مین لکھنے کی کوشش ھوتی ھے بعض اوقات کچھ الفاظ مجبورا مشکل لکھنے پڑتے ھین خیر سے لوگ پھربھی کافی حد سمجھ لیتے ھین دوستو جودوا آج بتانے لگا ھون اسے عام آدمی بھی باآسانی بناسکتا ھے اور اسے لازمی بناکر گھر مین رکھین کافی ادویات سے چھٹکارہ مل سکتاھے گروپ مطب کامل مین آپ کےلئے ایسے نسخہ جات اکثر لکھے جاتے ھین لیجئے دوا حاضر ھے

 🌈محمودبھٹہ🌈ھاضمہ دار کیپسول 🌈محمودبھٹہ🌈

گندھک آملہ سار 20گرام 

پودینہ 50گرام 

سنڈھ 20گرام 

کالی مرچ دس گرام

نوشادرٹھیکری 20گرام 

مٹھا سوڈا 20گرام

ست اجوائن ایک گرام 

تمام ادویات پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین یا پھر سفوف ھی رھنے دین چاررتی تاماشہ تک کھاسکتے ھین

 🌈محمودبھٹہ🌈 فائدے 🌈محمودبھٹہ🌈

تبخیرمعدہ ۔ پیٹ درد ۔ دردگردہ ۔ ریح ۔ قبض ۔ احتلام ۔ بدھضمی وغیرہ کےلئے فوری اثر دوا ھے

 گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Tuesday, December 15, 2020

جلدپہ چھلکےبن جانایامچھلی کی جلدکی طرح ھوجانا

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط آخری

۔۔۔۔ جلدپہ چھلکےبن جانایامچھلی کی جلدکی طرح ھوجانا۔۔۔۔۔

ایلوپیتھی مین اس مرض کو اکتھی اوسزکہتے ھین اور اسے پیدائشی بیماری یا خلقی نقص کہاجاتاھے انسانی جلد مچھلی کی جلد کی طرح دانے دار خشک اور کھردری ھوجاتی ھے بعض لوگون کی جلد سیاھی مائل بھی ھوجاتی ھے ایسے لوگون کی جلدمین چکنائی پیداکرنے والے گلینڈ ھوتے ھی نہین ھین یا پھر ھون بھی توکام نہین کررھے ھوتے یہ مرض گرمیون مین کافی حدتک ٹھیک ھوجاتی ھے لیکن سردیون مین یہ تکلیف پیداھوجایاکرتی ھے یا پھر شدید صورت مین سامنے آتی ھے جس سے جلد کارنگ بھی سیاھی مائل ھوجاتاھے تو دوستو یہ مرض بھی عضلاتی اعصابی ھے اس بات کا ثبوت یہ ھے کہ یہ مرض سردی کے موسم مین ھی ابھرتی ھے یا تکیف پیداکرتی ھے اس مرض مین غدی نظام مین تسکین ھوکرغددکانظام سست یا معطل ھوجاتاھے یاد رکھین چکناھٹ کو جگروغدد نے جسم کا حصہ بنانا ھوتاھے جب جگروغدد مین ھی ضعف وتسکین پیداھوکر وہ کام ھی نہین کررھے ھوتے تو چکنائی جلد کی طرف دھکیلنے والے غدد کے پاس مواد وکام نہین ھوتا اسلئے یہ باورکرلیاجاتاھے کہ ایسے جسم مین ان کا کوئی وجود ھی نہین ھے جبکہ یہ بات خلاف حقیقت ھے کیونکہ گلینڈ کے بغیر بھی جلدکی تکمیل ممکن ھی نہین ھے ورنہ جلد پہلے ھی پھٹ کر ناپید ھوچکی ھوتی یعنی جلد کا وجود ھی نہ رھتا یاد رکھین یہ وھی قانون ھے جو ایڑیون کے پھٹنے کے فلسفے مین بیان کیا جاچکا ھے بالکل اسی طرح پہلے جلد پھٹتی اور آخرکار فناھوجاتی ھان یہ فلسفہ درست ھے کہ گلینڈ موجود ھین لیکن کام نہین کررھے ھین خیر اسکا علاج جگروغدد کومتحرک کرنا ھی ھے تاکہ غدد مستعد ھوکراپنا کام شروع کردین 

( مطب کامل محمودبھٹہ )علاج کی صورت مین گرم تیل کی مالش روزانہ جسم پر کرین اور جو علاج ایڑیان پھٹ جانے کی صورت مین ھونا تھا وھی علاج ایسی جلد ھوجانے کی صورت مین کیاجاتا ھے اسی لئے مین نے ایڑیان پھٹ جانے کی دوا آخر مین لکھنے کا وعدہ کیا تھا لیجئے اب علاج لکھے دیتاھون 🌈محمودبھٹہ🌈غدی اعصابی شدید 🌈محمودبھٹہ🌈

سنڈھ 50گرام 

نوشادرٹھیکری25گرام 

مرچ سیاہ 10گرام 

پیس کرسفوف بنالین چاررتی تاماشہ دن مین تین بار پانی کےساتھ

 🌈محمودبھٹہ🌈حب بندق🌈محمودبھٹہ🌈

چھلکاریٹھا

گندھک آملہ سار

تارامیرا

برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین بار پانی کے ساتھ

 🌈محمودبھٹہ🌈غدی اعصابی ملین 🌈محمودبھٹہ🌈

اس کا نسخہ اس سے پچھلی پوسٹ مین لکھ چکا ھون دودوگولی دن مین تین باردین پانی سے

 🌈محمودبھٹہ🌈تریاق غدد 🌈محمودبھٹہ🌈

گندھک آملہ سار

گل عشر

سہاگہ بریان

برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین بار پانی سے

انشاءاللہ کچھ عرصہ اس دوا کے استعمال سے غدد کام کرنے لگ جاتے ھین اور جلد ٹھیک ھوناشروع ھوجاتی ھے بہتر ھے اس موسم مین ساتھ ایک ایک گولی ملین چار بھی دین تاکہ صفرا کی مقدار بڑھے اور ھان ایڑیان پھٹنے کی صورت مین یہی علاج چند دن کرنے سے مرض جاتا رھتا ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ