Tuesday, November 21, 2017

خسرہ || measles causes and treatment


۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Measles causes and treatment
۔۔۔۔۔۔ خسرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کل اس وباء کا زور چل رھا معصوم بچے اس مین زیادہ ملوث پاۓ جاتے ھین صبح صبح ھمارے گروپ کے چند ابتدائی ممبرون مین سے ایک کا میسج آیا کہ ھمارے علاقہ مین شدید وباء خسرہ کی پھیل چکی ھے بہترین علاج تجویز کرین ضروری تھا کہ علاج سے پہلے ذرا مرض کی حقیقت پہ بھی لکھ دیا جاۓ تو سمجھین ۔۔۔
خسرہ ۔۔۔ پرانی طب یونانی کے نزدیک صفراوی مزاج مین ھوتا ھے اور حیرانگی والی بات یہ تھی کہ علاج اس وقت بھی وھی تجویز ھوا جو اس کا اصل علاج ھے یعنی مریض مین سودا مادہ پیدا کرنا اب جدید تحقیق ھوئی قانون طب کو مد نظر کر جب اس مرض پہ تحقیق ھوئی تو جناب خالص بلغمی متعفن مادہ بنا ذرا اور باریکی سے اس پہ تحقیق ھوئی تو جناب خسرا ۔۔ تورکی ۔ مبارکی ۔ چیچک ۔۔ لاکڑا کاکڑا یا محرقہ سب بلغم متعفن ھونے سے ھوتے ھین ھان یہ مادہ ذرا علیحدہ علیحدہ سے ھوتا ھے مین ایک چھوٹی مثال سے سمجھاتا ھون ایک شخص کہتا ھے بالکل ھلکی چینی کی چاۓ پینی ھے دوسرا کہتا ھے ذرا چینی اور بڑھا دین ایک کہتا ھے کہ نارمل چینی دوسرا کہتا ھے کہ بھئی اچھی خاصی تیز چینی ڈالین یہ سب ھے ایک ھی مرکب چینی دودھ پانی اور چاۓ کی ہتی لیکن کسی کا ذائقہ تیز جسی کا دھیما کسی کی ہتی تیز کسی کا دودھ کم لیکن ھے چاۓ ھی یہی سمجھ لین ھے بلغم ھی کسی کا تعفن اور کسی کا تعفن اور ھے یہ بھی یاد رکھین کہ صرف بخار کی طب مین 300 کے لگ بھگ قسمین ھین نظریہ مفرد اعضاء نے سب کو بالمزاج سمیٹ کر تین حصون مین تقسیم کر دیا کبھی تشریح کرون گا یا اپنے محترم سید ادریس گیلانی صاحب سے اپیل کر لین گے خیر موضوع کی طرف آتے ھین علامات خسرہ۔۔۔۔ بچون کا عموما مزاج بلغمی ھی ھوتا ھے نبض دیکھین گے تو ہھولی ھوئی نظر آۓ گی ۔ زکام ھو جاتا ھے چھینکین آتی ھین ۔ پتلی رطوبت بہنے لگتی ھے ۔ یاد رکھین نزلہ کی شدت سے اعصاب مین سوزشاور سوزش کی وجہ سے لرزہ کا بخار ھو جاتا ھےبخار کی شدت سے بعض اوقات ھاتھ پاؤن مین اینٹھن اور تشنج بھی ھو جایا جرتا ھے آنکھون مین سرخی اور خارش ھوتی ھے سر اور پیشانی مین درد ھوتا ھے ۔ بار بار ناک صاف کرنے کی وجہ سے ناک مین کوئی چیز اٹکی ھوئی سی محسوس ھوتی ھے جسے خارج کرنے کے لئے مریض ناک سے کوئی شے نکالنے کی ھر وقت کوشش کرتا ھے خسرہ کی یہ بڑی علامت ھے زبان کا پچھلا حصہ میلا اور آگے والا سرخ ھوتا ھے رخسار اور ھونٹ بھی سرخ ھو جاتے ھین گلے مین شدید خراش ھوتی ھے پھیپھڑون مین رطوبت جمع ھو کر سانس کی تنگی ھو جاتی ھے ۔ اول اجتماع رطوبات اور متعفن ھونے کی وجہ سے خشک کھانسی اٹھتی ھے تنگی تنفس سینہ جکڑا ھوا ھوتا ھے تین دن بعد سرخ دانے نکلنے شروع ھو جاتے ھین یہ دانے پہلے آنکھون پھر گلے بعض مین چہرہ اور پھر سارے جسم پہ بھی نکل آتے ھین اسے ھی خسرہ کہتے ھین پھر جب یہ خشک ھونے لگتے ھین پہلے سیاہ پھر اوہر سے چھلکا سا اتر جاتا ھےمریض کے تمام جسم پہ خارش ھوتی ھے دانے خشک ھونے سے پہلے عموما پسینہ آ کر بخار اتر جاتا ھے سات روز بعد بخار اتر جاتا ھے اگر علاج صحیح نہ ھو تو ہھر بحران آ جایا کرتا ھے اور دوبارہ مرض لوٹ آتی ھے ۔۔۔۔علاج ۔۔۔۔۔۔طب مین کامیاب علاج جو پہلے سے آج تک ھے انجیر عناب خوب کلان اور منقی کا جوشاندہ ماشہ ماشہ کا پلایا جاتا ھے مین اس مین ابریشم دو دانے کا اضافہ کرکے دیتا ھون اور ساتھ بنفشہ ماشہ کا بھی اضافہ کر لیا کرتا ھون ساتھ خمیرہ مروارید دیتا ھون یہ بہت موثر ھے اور ساتھ کشتہ حلزون ماشہ لے کر 50 گرام شہد مین ملا کر چھوٹی آدھی چمچ دن مین تین بار دین آپ کو یہ بھی بتا دون یہ پوسٹ تو مجھے بلوچستان سے ریکوئیسٹ آئی تھی وعدہ شام کا ھی کیا تھا ابھی ظہور صاحب کے بیٹے کے ساتھ بھی کاکڑا کا مسئلہ ھوا ھے ابھی تھوڑی دیر پہلے انہون نےمشورہ کیا من و عن یہی علاج بتایا

No comments:

Post a Comment