Wednesday, July 10, 2019

جواھر مہرہ اور اس کا مزاج اور فوائد|jawahir mohra

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ جواھر مہرہ اور اس کا مزاج اور فوائد 
jawahir mohra|mohira|mohra
۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے دوست کسی بھی دوا کا مزاج غلط بیان کرتے ھین اور بعض کا طریقہ یہ ھے کہ جو کچھ کتاب مین لکھا ھے وہ سچ ھے باقی سب جھوٹ ھے میرا تجربہ مین بہت سی ایسی باتین آئی ھین کہ کتاب لکھنے والے دوا کا ذائقہ اور لکھا ھوتا ھے اور مزاج اور لکھا ھوتا ھے اب دوسری کتاب والے نے مکھی پہ مکھی ماری ھوتی ھے یعنی نقل کرکے لکھا ھوتا ھے وہ بھی وھی کچھ لکھ مارے گا اب قاری کو یقین کرنا پڑےگااس بچارے مین یہ ھمت ھی نہین ھوتی وہ اختلاف کرسکے بہت سون کو یہ یقین ھے کہ نظریہ مفرداعضاء کی مفردات کی کتب مین مزاج سوفیصد درست لکھے ھین جبکہ میرا تجربہ ھے بہت سی ادویات کے مزاج یہان بھی درست نہین ھین جیسے لکھا ھوتا ھے ۔۔۔اس دوا کا ذائقہ کڑوا ھے یا انتہائی تلخ ھے اور بہت گرم دوا ھے اب آگے لکھا ھے کہ مزاج اعصابی ھے یا عضلاتی لکھا ھو گا اب خود ھی فیصلہ کر لین کہ بندہ صاحب کتاب سے کیا کہے جبکہ اصول اور قانون نہایت سادہ ھے کڑواھٹ صفرا مین ھے ترشی سودا مین ھے بے شک کل کلان عروج آنے پہ میٹھی ھوجائین خیر کسی بھی دوا کا مزاج نکالنے کا درست طریقہ تفصیل سے لکھین گے تاکہ سب کو سمجھ آجاۓ اور طبیب خود مزاج ترتیب دے سکے آج کی بحث صرف جواھر مہرہ پہ ھے پہلے نسخہ لکھے دیتا ھون
زھر مہرہ خطائی تولہ
مروارید ناسفتہ سات ماشہ
بسد سات ماشہ
کہرباشمعی سات ماشہ
لاجورد مغسول سات ماشہ
یاقوت سرخ سات ماشہ
یاقوت کبود سات ماشہ
یاقوت اصفر سات ماشہ
یشب سبز سات ماشہ
زمرد اخضر سات ماشہ
عقیق سرخ سات ماشہ
ورق نقرہ سات ماشہ
مصطگی سات ماشہ
ورق طلا ساڑھے تین ماشہ
جدوار ساڑھے تین ماشہ
نارجیل دریائی ساڑھے تین ماشہ
عنبر اشہب ساڑھے تین ماشہ
کستوری خالص ساڑھے تین ماشہ
مومیائی خالص ساڑھے تین ماشہ
دوھفتہ تک روح گلاب مین کھرل کرین
مقدار خوراک دوتاچارچاول ھمراہ عرق گلاب وعرق سونف سہ آتشہ دین
یہ تھا جواھر مہرہ کا مکمل نسخہ
اب اس کے مزاج اور فوائد مین کافی شکوک شبہات یا مختلف راۓ پائی جاتی ھین
ایک بات پہ سب کا اتفاق ھے اس سے بڑھ کر مقوی قلب کوئی دوا نہین ھے دوسرا اس بات پہ بھی اتفاق ھے قوت حیوانیہ بڑھانے کی لاثانی دوا ھے قوت باہ کی کمزوری بوجہ ضعف قلب منٹون مین جاتی نظر آتی ھے ان سب باتون پہ سب کا اتفاق بھی ھے اور یقین بھی
اب اختلاف کن باتون پہ ھے کہ یہ دل کے بند والو کھولتی ھے کچھ کہین گے نہین کھولتی؟ کچھ کہین گے دل کی رگین کھول دیتا ھے دوسرے کہین گے جی نہین کھولتا؟
اسی طرح کچھ کے نزدیک شدید گرم مزاج کی دوا ھے کچھ کے نزدیک سرد مزاج کی دوا ھے بعض صرف اسے روح خیال کرتے ھین آئیے ان سب باتون کا اپریشن کرتے ھین اور اصل حقیقت دلائل اور قانون طب کے رائج اصولون کے مطابق نکالتے ھین
اب پہلی بات۔۔جواھر مہرہ کے اجزاء کی اگر مزاجی ویلیو دیکھی جاۓ تو اس مین جو حجرومعدنی جواھر ھین انکا جوھر موثرہ ایلومینیم ھے جس کا جوھری مزاج عضلاتی اعصابی ھے
بالکل اسی طرح اس مین جو سمندری جواھر ھین وہ سارے کیلشیم کاربونیٹ ھین اورعضلاتی ھین ۔
اب اس مین جو دھاتین ھین اس مین سونا غدی مزاج رکھتا ھے اور چاندی اعصابی مزاج رکھتی ھے کستوری عضلاتی روح ھے اور باقی بچا عرق گلاب تو گلاب اعصابی ھے
اب ان تمام ادویات کے مجموعے کو دیکھین تو عضلاتی اعصابی مزاج بنتا ھے اور یاد رکھین اسی مزاج کی چیزین انتہائی مقوی عضلات ومقوی قلب ھوا کرتی ھین اب آپ کو خاص بات بتاۓ دیتا ھون جواھر مہرہ دل کی اندرونی دیوارون کو نہایت مضبوط کرتا ھے یعنی اس سے بڑھ کر مقوی قلب دوا کوئی نہین ھے اور خاص خوبی عضلاتی روح کو قوت دے کراس کی قوت نفوذ کو سریع اور شرف بنادیتی ھے اب صاف ظاھر ھے اگر دل مضبوط ھو تو قوت حیوانیہ بھی مظبوط ھوگی
اب دوسری بات سمجھین ۔۔۔
دل کے والو اور رگین دو طریق پر بند ھوتے ھین
ایک یہ کہ جب کوئی اجنبی مادہForeign Matter از قسم کولسٹرول یا کوئی کلاٹClot کسی رگ مین پھنس کر یا جم کر اس کی اندرونی فراخی کو تنگ کردے یا بند کردے یہ عمل عضلاتی تحریک مین ھوا کرتا ھے چربیلے مادون کا جمنا عضلاتی تحریک مین ھوتا ھے اور خون مین تھکے بننا بھی عضلاتی تحریک مین ھوا کرتا ھے
اب بندش اعضاء قلب کی دوسری صورت یہ ھوتی ھے کہ رگین یا والو یا قلب کی اندورنی دیوارین اپنی حیثیت مین سکڑ جاتی ھین یا پچک جاتی ھین اور بند ھوجاتی ھین یہ بھی عضلاتی اعصابی عمل ھے
اب اس مین پہلی صورت کا علاج یہ ھے کہ حرارت اور گرم رطوبت پیدا کی جاۓ جس سے منجمد مادے حل ھوکر نکل جائین یعنی عضلاتی غدی یا غدی عضلاتی اور پھر غدی اعصابی تک تحریک پیدا کی جاۓ یعنی موقع اور ضرورت کے مطابق عضوی اور فعلی تبدیلیان پیدا کی جائین ایسے موقع پہ اصلاح کی یہی بہترین تدبیر ھے جبکہ دوسرا طریقہ یہی بچا ھے کہ اپریش کروایا جاۓ
اب ان سب باتون کو سامنے رکھ کراگر دیکھا جاۓ تو پتہ چلتا ھے کہ جواھر مہرہ بذات خود عضلاتی تحریک پیدا کرتا ھے اور نہ ھی اس مین اتنی حرارت ھے کہ خود مادے پگھلاسکے اور نہ وہ تیزی ھے کہ پچکی رگین کھول سکے
ھان یہ جواھر مہرہ کی خوبیان کہ اگر دل انتہائی سکون کی حالت مین چلا جاۓ یا اس کی حرکات بہت کم یا انتہائی سست ھو چکی ھون یا فترہ پیدا ھوچکا ھو یا پھر قلب کے ضعف مین حرکات اتنی سست ھوجائین کہ بندہ قریب المرگ ھوچکا ھو تو یاد رکھین جواھرمہرہ قریب المرگ کو بھی فی الفور متحرک کرکے دل کو نئی زندگی دے دیتا ھے اوربندہ نئے سرے سے زندہ ھوجاتا ھے یعنی بہت ھی مقوی قلب دوا ھے
اب آخری نقطہ سمجھ لین جب جواھر مہرہ مین اتنی خوبی ھے کہ مرتے بندے کو دینے سے اٹھا کر بٹھا سکتا ھے تو ثابت ھوا بہت ھی مقوی قلب دوا ھے جب یہ عضلات کو اتنی قوت دیتی ھے تویاد رکھین یہ دل مین موجود بعض رکاوٹیں بھی دور کردیتی ھے بلکہ پچکی نالیان تک درست کرسکتی ھے اب آپ سوچ رھے ھونگے کہ مین نے خود ھی اتنے دلائل دے کر پہلے خود ھی ان باتون کی نفی کی ھے جبکہ اب کہہ رھا ھون اس مین یہ خوبی بھی موجود ھے تو میری بات دھیان سے سمجھین اس مین واقعی چربیلے مادے تحلیل کرنے کی کوئی خوبی نہین ھے لیکن یہ دوا دل کو اتنی تیزی سے طاقت ور بناتی ھے یعنی جب دل کی طاقت بہت زیادہ یکلخت بڑھتی ھے اور عضلات شدید طاقت کا مظاھرہ کرتے ھین تو مضبوط قلب Pushکرکے پچکی رگون کو فورا کھول دیا کرتا ھے یعنی پچکی رگون کا علاج مین اس سے بڑھ کرکوئی دوا نہین ھے
اب آخری بات۔۔۔اس بات کو دماغ مین بٹھا لین موقع اور حالات کے مطابق جوارش جالینوس دوالمسک جواھردار یا دوالکرکم مین ملا کراستعمال کرین تاکہ حرارت بھی ساتھ پیدا ھوسکے بہترین استعمال اس کا ان ادویہ کے ساتھ ھی ھے باقی جواھر مہرہ کئی ایک کمپنیان بھی بناتی ھین لیکن آجکل ظہور احمد رضاء صاحب کو یہ ذمہ داری سونپ رکھی ھے کہ محنت کرین اور بنائین ایک ماہ سے اوپر ھوگیا ھے امید ھے بنا چکے ھونگے باقی بھی محنتی اطباء سے یہی گزارش کرون گا کہ براہ کرم خود تسلی سے بنایا کرین کمپنی کا بنا چار چاول تک بھی وہ فائدہ نہین کرتا جو ھاتھ سے بنا ایک چاول فائدہ دیتا ھے بنا کرتجربہ کرلین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔ کل ایک پوسٹ لکھی تھی جو نفسیات کے موضوع پہ تھی اب ان مین بےشمار علامات کے لئے جواھرمہرہ بہت ھی مفید دوا ھے

No comments:

Post a Comment