Friday, April 16, 2021

پیشاب کے قطرے رک جانا ۔اور پیشاب کنڑول نہ ھونا

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔پیشاب کے قطرے رک جانا ۔اور پیشاب کنڑول نہ ھونا۔۔۔۔۔۔

بعض لوگون کویہ شکایت ھوتی ھے کہ پیشاب کرنے کے بعد آخرمین چندقطرے رک جاتے ھین اوراٹھنےکےبعد وہ قطرے خارج ھوکرکپڑے خراب کردیتےھین

اسی طرح کچھ لوگ یہ شکایت کرتے ھین کہ وہ پیشاب پر قابو ھی نہین رکھ سکتے جبکہ پیشاب کی مقداربھی کچھ خاص نہین ھوتی

اب مثانہ اور سیون کےعضلات جب سکڑکرنالیون سے پیشاب نچوڑتے ھین تو بعض اوقات عضلاتی ضعف کی وجہ سے مقامی سکیڑ پوری طرح نہین ھوپاتا اور پیشاب کا برتن یعنی مثانہ پوری طرح خالی نہین ھوپاتا اس طرح جب کھڑے ھونے پہ نالیان پوری طرح بھنجتی ھین توان کے درمیان رکا ھواپیشاب دباؤ پڑنے پہ خارج ھواکرتاھے بعض اوقات نالیون مین ریاح اکھٹے ھوجاتےھین اس وجہ سےبھی پیشاب کے قطرے رک جایاکرتےھین بعض اوقات مقامی عضوی خرابی کے باعث بھی قطرے آنے کا سبب ھوسکتےھین ورم مثانہ مین بھی یہ صورتحال پیدا ھوجایاکرتی ھے اسی طرح ورم احلیل اور تنگی نائیزہ مین بھی پیشاب کے قطرے آجایاکرتے ھین 

اب علاج کےلئے سب سے پہلا طریقہ یہ کرین کہ مقعدسے کر اوپر تک پیشاب کی نالی کو درمیانی بڑی انگلی سے دبایاکرین تاکہ اگر قطرے رکے ھون یا ریاح کی وجہ سے قطرے رک چکے ھون تو خارج ھوجائین اکثریت لوگون کو اسی عمل سے شفا مل جایاکرتی ھے اگر پھر بھی مرض کی درستگی نہین ھے تو باقی اسباب کا سوچ سمجھ کرعلاج کرنا چاھیے  اس علاج کےلئے بہترین دوائین وہ لوگ جو ضعف یعنی کمزوری کے باعث اس مرض کاشکار ھوۓ ھین وہ عموما عضلاتی اعصابی اور بعض اعصابی عضلاتی مسائل کاشکار ھوتے ھین ان کےلئے بہترین دوائین کشتہ فولاد سوناچاندی والا ھمراہ لبوب کبیر ومعجون خبث الحدید کیاجاتاھے یا پھر کشتہ کی جگہ حب جواھر دی جاتی ھین لیکن دور حاضر مین ان دواؤن کا صحیح ملنا ھی مشکل کام ھے تو اس لئے حب سلاجیت یعنی حب رسائن جسکا نسخہ مین پہلے بھی لکھ چکا ھون آج پھر لکھے دیتا ھون 

اذراقی مدبر 50گرام

کشتہ فولاد40گرام

سلاجیت20گرام

رائی 15گرام

پیس کر نخودی گولیان بنالین ایک گولی دن مین تین بار دےسکتےھین

ساتھ مندرجہ ذیل جوارش بناکر استعمال کرین اسے عضلاتی غدی جوارش بھی کہتے ھین

لونگ۔ دارچینی۔جائفل۔جاوتری۔حرمل۔اذراقی مدبر۔فلفل دراز۔سنبل طیب۔خولنجان۔ھموزن سفوف مین سہ چند شہد ڈال کر معجون بنالین چمچ چمچ دووقت پانی سے دین

ورم یا مقامی نقص کی صورت مین مححلات کا استعمال کرین 

اب اگلا نکتہ بھی سمجھ لین بعض لوگون کو غدی عضلاتی تحریک مین غدد مین سکیڑ ھوتاھے پیشاب کی نالی اور مثانہ کےسکیڑمین پیشاب رک کرآتاھے آخر مین چندقطرےرک جاتےھین جوکھڑے ھونےیاچلنے پھرنے پہ خارج ھوتےھین اس کے لیے صرف غدی اعصابی ملین یعنی ملین پانچ ھی کافی ھوتی ھے اب اگلی بات کرتے ھین کہ جن لوگون کو پیشاب پہ قابو ھی نہین رھتا جبکہ پیشاب کی مقدار بھی زیادہ نہین ھوتی دوستو یہ بذاب خود غدی اعصابی تحریک مین ھوا کرتاھے اسکے مجربات کا بہترین نسخہ معجون مقوی ممسک دین انشااللہ فوری شفائی اثرات ملین گے نسخہ مندرجہ ذیل ھے بنانا کچھ بھی مشکل نہین ھے

مغز کدو150گرام

مغزبادام مقشر150گرام

مغزفندق 100گرام

خشخاش 100گرام

ورق نقرہ 5گرام

دانہ الائچی5گرام

طباشیر40گرام

شہدتین گنا

پہلے طباشیر اور دانہ الائچی کوپیس کراس مین ورق نقرہ کھرل کرین اسکے بعد مغزیات کوٹ کر شہد شامل کرکے معجون بنالین ایک تادوتولہ صبح شام ھمراہ دودھ دین 

یادرکھین یہ معجون مقوی دماغ بھی ھے حافظہ تیزکرتی ھے سوزش معدہ سے پیداشدہ ریاح ختم کرتی ھے دائمی سردرد ٹھیک کرتی ھے سوزش دماغی اور سوزشی سلسل بول مین بہت مفید ھے سوزش معدہ گردہ مثانہ کے علاوہ سرعت انزال مین بھی نافع ھے

خیر سے روزانہ پیشاب کے قطرون اور پیشاب کنٹرول نہ ھوسکنے کی پوسٹین گروپ مطب کامل مین بھیج دی جاتی ھین فقط اتنا لکھا ھوگا کہ اجی قطرے پیشاب کے آتےھین علاج بتادین اب اتنی بات پہ کیسے علاج بتائین جبکہ علم ھی نہ ھو کہ قطرے آنے کا سبب کیا ھے اب علاج لکھ دیاھے اس پوسٹ کو سب محفوظ فرمالین اور درست تشخیص کےبعد دوااستعمال کرین طریقہ سب بتادیاھے باقی منی کے قطرے آنا یا لیسدار قطرے آنا الگ سے مسائل ھین انشاءاللہ جلدھی اس پہ بھی ھرایک سبب سمجھاکرعلاج لکھ دیاجائے گا انتظارفرمائین اور اسکے ساتھ ھی اجازت دین اللہ تعالی سب کو رمضان المبارک کی رحمتین سمیٹنے کی توفیق عطافرمائے

No comments:

Post a Comment